کراچی: شہر قائد کے علاقے میٹھا در تھانے کی حدود میں میں پھل فروش سے جبری طور پر سستے پھل خریدنے والے اے ایس آئی کو حکام نے معطل کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معطل پولیس افسر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں اس پر الزام تھا کہ پھل فروش کو خریدے گئے آم کے پیسے کم دیئے اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار نے میٹھادر تھانے کے اے ایس آئی کا پھل فروش پر تشدد اور کم قیمت پر آم خریدنے کا نوٹس لیتے ہوئے اسے معطل کر دیا ، اے ایس آئی عمران کی ویڈیو سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی جس میں کچھ لوگ ایک پھل فروش لڑکے سے پوچھ رہے تھے کہ پولیس افسر نے تم سے کتنے کلو آم لیے اور اس کے کتنے پیسے دیئے۔
پھل فروش کا کہنا ہےکہ وہ آم 180 روپے کلو آم فروخت کر رہا تھا پولیس افسر نے اسے 5 کلو کے 300 روپے دیئے،ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی سٹی نے اے ایس آئی عمران کو معطل کر کے اے ایس پی بغدادی کو انکوائری افسر مقرر کر دیا۔
The post پولیس وردی کا فائدہ اٹھا کر سستے آم خریدنے والا اے ایس آئی معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/tRdMWns
via IFTTT
No comments:
Post a Comment