کراچی: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ این اے 240 کے ضمنی انتخاب میں انتخابی خلاف ورزی اور ہنگامہ آرائی پر پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ایس پی سربراہ کو اسلام آباد طبی کا نوٹس بھیجا جس میں انہیں 22 جون 2022ء کو صبح دس بجے ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں: الیکشن کمیشن کا ضمنی الیکشن میں ہنگامہ آرائی پر مصطفی کمال کو نوٹس
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال 50 سے 60 کارکنوں کے ہمراہ پولنگ اسٹیشن نمبر 51 اور 165 پہنچے جہاں انہوں نے پریزائیڈنگ افسران کے ساتھ بدتمیزی کی اور غیر استعمال شدہ بیلٹ پیپر پھاڑ دیے۔
The post ضمنی انتخاب، الیکشن کمیشن نے پزیزائیڈنگ افسر سے بدتمیزی پر مصطفیٰ کمال کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Mp6hcEG
via IFTTT
No comments:
Post a Comment