Thursday, June 16, 2022

وٹامن ڈی کی کمی ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے، تحقیق ایکسپریس اردو

ایڈیلیڈ: ایک نئی تحقیق کے مطابق وہ لوگ جن میں وِٹامن ڈی کی کمی ہوتی ہے ان کو ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات زیادہ ہوسکتے ہیں۔

آسٹریلوی محققین نے برطانیہ کے بائیو بینک سے تعلق رکھنے والے تقریباً 3 لاکھ افراد کی جینیاتی معلومات استعمال کرتے ہوئے یہ سمجھنے کی کوشش کی کہ ڈیمینشیا کا وٹامن ڈی کی کمی کاسے تعلق کس طرح ہو سکتا ہے۔

محققین کو معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی کی کم مقدار کا تعلق ڈیمینشیا اور اسٹروک کے خطرات میں اضافے سے تھا اور ایک جینیاتی تجزیے نے دونوں کے درمیان تعلق کو دِکھایا بھی تھا۔ ڈیمینشیا کے خطرات ان لوگوں میں زیادہ تھے جن میں وٹامن کی کمی تھی۔

ڈیٹا کے تجزیے سے معلوم ہوا کہ وٹامن ڈی کی کم سطح کو بڑھا کر ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات کو 17 فی صد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف جنوبی آسٹریلیا کی پروفیسر اور تحقیق کی محقق ایلینا ہائپونین نے ایک بیان میں کہا کہ ہماری تحقیق پہلی تحقیق ہے جس میں بڑے پیمانے پر آبادی کے جینیاتی تجزیے کا استعمال کرتے ہوئے وٹامن ڈی کے کمی کے ڈیمینشیا اور اسٹروک کے خطرات پر اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

وٹامن ڈی جسم کو کیلشیئم اور فاسفورس جذب کرنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ دونوں عناصر ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ لوگ جنہیں وِٹامن ڈی کی کمی کا سامنا ہوتا ہے انہیں آسٹوپروسِس کے بھی خطرات ہوتے ہیں جس میں ان کی ہڈیاں کمزور اور نازک ہو جاتی ہیں۔

The post وٹامن ڈی کی کمی ڈیمینشیا میں مبتلا ہونے کے خطرات بڑھا سکتی ہے، تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GKXCwUV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment