اسلام آباد: پاکستان نے نیویارک کی فیڈرل کورٹ میں نیشنل بنک آف پاکستان کے خلاف افغانستان میں مبینہ دہشت گردی کی منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کے الزام پر مبنی مقدمہ جیت لیاہے۔
درخواست گزار ہیرلڈ براؤن کی جانب سے فیڈرل کورٹ میں دائر کئے گئے مقدمہ میں الزام تھا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی شہری سعید خان نے اپنے آبائی علاقہ سوات میں دہشت گردی کے لئے نیشنل بنک کے ذریعے رقم بھیجی تھی ،جسے استعمال میں لاتے ہوئے افغانستان میں واقع امریکن ملٹری بیس پر حملہ کرکے 9امریکن فوجیوں کو قتل کردیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل آفس کے انٹر نیشنل ڈسپیوٹ یونٹ نے امریکہ جاکر عدالت میں پاکستان کی وکالت کی تھی ،تاہم مستغیث نے عدالت سے اپنا دعویٰ واپس لے لیا ہے ،جس پر پاکستان کا قومی بنک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمہ ہارنے کی صورت میں پاکستان کو اربوں ڈالرز کا جرمانہ عائد ہو نے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کی جانب سے بھی سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑسکتا تھا۔
یاد رہے کہ احمد عرفان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں اٹارنی جنرل آفس کا انٹر نیشنل ڈسپیوٹ یونٹ اس سے قبل بھی کارکے کیس ،ریکوڈک کیس ،پی آئی اے کیس اور طوارقی کیس جیسے عالمی نوعیت کے مقدمات میں عالمی عدالتوں میں مثبت نتائج دے چکا ہے ۔
The post پاکستان نے امریکی عدالت میں نیشنل بنک آف پاکستان کے خلاف دائر مقدمہ جیت لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ZIXaMV9
via IFTTT
No comments:
Post a Comment