Wednesday, June 29, 2022

بھارت میں پولیس اسٹیشن بھی سیلاب میں بہہ گیا ایکسپریس اردو

آسام: بھارت میں سیلابی ریلا دو منزلہ عمارت میں قائم پولیس اسٹیشن کو بھی بہا کر لے گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اسٹیشن کے بہنے کا واقعہ بھارتی ریاست آسام میں پیش آیا، جہاں طوفانی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سیکڑوں افراد ہلاک گھر نذر آب ہوچکے ہیں۔

انہیں متاثرہ عمارتوں میں ایک عمارت سیلاب میں بہنے جانے والے پولیس اسٹیشن کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے عمارت کی نچلی منزل پانی میں ڈوب گئی ہے، اس کے بعد اچانک عمارت منہدم ہوجاتی ہے، خوش قسمتی سے حادثے کے وقت عمارت میں کوئی موجود نہیں تھا۔

مقامی ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ ریاست میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 10 افراد جان کی بازی ہار گئے، اپریل سے اب تک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 117 ہوگئی ہے۔

حکام کے مطابق سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 3 ہزار 510 دیہات کے 33 لاکھ سے زائد مکین متاثر ہوئے ہیں۔

The post بھارت میں پولیس اسٹیشن بھی سیلاب میں بہہ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oVKADnU
via IFTTT

No comments:

Post a Comment