Sunday, July 31, 2022

پنجاب کے وزرا کو ساتوں دن روزانہ 14 گھنٹے کام  کرنا ہوگا، عمران خان ایکسپریس اردو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پنجاب کابینہ میں شامل ہونے والے وزرا کیلیے مشکل ہدف مقرر کردیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب کابینہ میں جو بھی شامل ہوا اسے 14 گھنٹے ڈیوٹی کرنی ہوگی اور انہیں ہفتے کے تمام 7 دن کام کرنا ہوگا، کوئی چھٹی نہیں ملے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ وزرا کو اپنے محکموں کے امورپرمکمل گرفت رکھ کر کام کرنا ہوگا ، پچھلی وفاقی اور صوبائی کابینہ میں کچھ وزرا نے کارکردگی کے حوالے سے بہت کمزوری دکھائی۔

مزید پڑھیں: آئندہ 6 سے 8 ہفتوں میں عام انتخابات کا اعلان ہوسکتا ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ ناتجربہ کار ہونے کی وجہ سے کچھ وزراء کو بیوروکریسی نے تنگ کیا۔

The post پنجاب کے وزرا کو ساتوں دن روزانہ 14 گھنٹے کام  کرنا ہوگا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/czAemus
via IFTTT

/کوئٹہ، بدامنی، ڈکیتی اور جرام کے اضافہ حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ،رہنماجمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان

ادویات کی قیمتوں میں پھر21 فیصد اضافہ کردیا گیا، ڈرگ لائر فورم ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان ڈرگ لائر فورم کے صدر نور مہر نے کہا ہے کہ پرائس ایڈجسٹمنٹ کے نام سے زندگی بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں ایک بار پھر 21 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔ 

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ پاکستان میں ادویات کی ہوشربا اضافے کی عام شخص کی قوت خرید متاثر ہوئی ہے جس کے باعث یومیہ 300 سے زائد مریض مرجاتے ہیں۔

نور مہر نے کہا کہ جولائی 2022 ڈرگ ڈریسنگ پالیسی 2018 کے تحت فارما سوٹیکل کمپنیوں نے ادویات کی قیمتوں میں 21فیصد اضافہ کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ سابق حکومت کی 3 سالہ حکومت میں ادویات کی قیمتوں میں 400 فیصد تک ریکارڈ اضافہ ہوا۔

 

The post ادویات کی قیمتوں میں پھر21 فیصد اضافہ کردیا گیا، ڈرگ لائر فورم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/svaAqt9
via IFTTT

}عمران خان کہیں تو وفاقی حکومت 15منٹ میں گرا سکتے ہیں، پرویز خٹک

ایف آئی اے نے جعلی فنگر پرنٹس بنانے والے دو جلعسازوں کو گرفتار کرلیا ایکسپریس اردو

 پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے خیبرپختونخواہ کے علاقے کرک میں کارروائی کر کے جعلی فنگر پرنٹس بنانے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 2800 سے زائد جعلی فنگر پرنٹس بھی برآمد ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان جعلی انگوٹھے کے نشانات کو غیر قانونی سم کیلئے استعمال کرتے تھے۔  چھاپے کے دوران ٹیلی کام فرنچائز سے غیر قانونی موبائل سم بھی برآمد ہوئی ہے۔

ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی جبکہ تحقیقات کے دائرہ کار کو بھی مزید وسیع کردیا ہے۔

The post ایف آئی اے نے جعلی فنگر پرنٹس بنانے والے دو جلعسازوں کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/r1VcWi3
via IFTTT

Saturday, July 30, 2022

عمران خان اقتدار میں آئے ڈالر 122 روپے سے 190 پر پہنچ گیا تھا، وزیرخزانہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اقتدار میں آئے تو ڈالر 122 روپے اور ملکی قرض 25 ہزار ارب روپے تھا اور جب وہ گئے ڈالر 190 روپے اورملکی قرض 44 ہزار ارب روپے ہوگیا تھا۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرانہوں نے کہا عمران خان پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے طرف لے گئے اور انہوں نے آخری سال پاکستان نے 80 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ تھا، ہم نے سیاسی قیمت چکائی لیکن ملک کو بچایا ہے اورہم جانتے ہیں اصل چور کون ہے، عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کا بلند ترین بجٹ خسارہ چھوڑا ہے یہ بجلی کے شعبے میں 2500 اور گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپے کا گردشی قرض چھوڑ کرگئے۔

 

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کی گھڑیوں سے لے کر فارن فنڈنگ کیس تک 190 ملین پاؤنڈ چہیتوں کو دینے والے کو قوم پہچانتی ہے۔ فرح خان کے جواہرات کے قصوں نے بتادیا ہے چور، کرپٹ ، جھوٹا اور نااہل کون ہے۔

The post عمران خان اقتدار میں آئے ڈالر 122 روپے سے 190 پر پہنچ گیا تھا، وزیرخزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vuxgymI
via IFTTT

تربت کے ایئر پورٹ روڈ پر فٹبال سٹیڈیم کے قریب دھماکا، تین افراد زخمی

جنوبی پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی ایکسپریس اردو

پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں چھوڑے جانے والے پانی اور بارشوں کے سبب ڈیرہ غازی خان، راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

سیلاب کے باعث مذکورہ علاقوں میں بستیاں زیر آب آگئیں جبکہ متاثرین بھی اپنے مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد جاں بحق ہونے والی افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔ بارشوں کے باعث 27 ہزار 860 ایکڑ پر کاشت فصلیں متاثر ہوئیں۔

مقامی انتظامیہ نے راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش اور زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی، 126 افراد جاں بحق

سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں نے وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب  مظفرگڑھ۔ میں ریسکیو 1122 نے 20 سے زائد فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے جبکہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں ہیں، اسی کے ساتھ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی شروع  کردیہے۔

اُدھر دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلیے فی کس 10 لاکھ روپے کا اعلان

 

علاوہ ازیں راجن پور میں بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح پر مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں سیلابی صورت حال برقرار ہے۔

The post جنوبی پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PfnDG9y
via IFTTT

وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود پشاور پہنچ گئے ،سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی

ایبٹ آباد میں سانپ کی کھالوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث گینگ گرفتار ایکسپریس اردو

ایبٹ آباد کے محکمہ وائلڈ لائف نے شاہ مقصود میں سانپ کی کھالوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ مبینہ اسمگلروں کے گروہ کا تعلق راولپنڈی سے تھا اور وہ سانپ کی کھالیں مظفرآباد منتقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے ترجمان کے مطابق کھالیں جاپان اور تھائی لینڈ میں قیمتی ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہیں۔

snake skin

انہوں نے کہا کہ سانپ کو اس کی کھال کے لیے شکار کرنا یا جنگل سے سانپ کی کھال حاصل کرنا قابل سزا جرم ہے، جسے سانپ بارش کے موسم سے پہلے خود اتار دیتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلی حیات نے ایک برس قبل پشاور سے سانپ کی کھال سے جوتا بنانے والے کو بھی گرفتار کیا تھا جس پر بعد میں مقدمہ درج کر کے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

رواں ہفتے کے شروع میں کے پی کے وائلڈ لائف نے جنگلی جانوروں کی اسمگلنگ کی دو الگ الگ بولیوں کو ناکام بنا دیا تھا اورایبٹ آباد ضلع میں اسمگلروں کو گرفتار کر لیا تھا۔

The post ایبٹ آباد میں سانپ کی کھالوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث گینگ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IL56xh8
via IFTTT

Friday, July 29, 2022

مقبوضہ کشمیر :بھارتی پولیس نے2کشمیری نوجوانوں کو گرفتار کرلیا

ٹیکس فراڈ پر نامور گلوکارہ شکیرا کو جیل بھیجنے کی سفارش ایکسپریس اردو

میڈرڈ: اسپین میں پراسکیوٹرزنےعدالت سے ٹیکس فراڈ کیس میں نامور گلورہ شکیرا کو آٹھ سال کیلئےجیل بھیجنے کی سفارش کی ہے۔ 

عالمی میڈیا کے مطابق کولمبین گلوکارہ شکیرا پر ٹیکس فراڈ کا الزام ہے جس میں کہا گیا ہے کے عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نے  2012 سے 2014 کے درمیان 15 ملین ڈالر کی ٹیکس چوری کی ۔

پبلک پراسکییوٹرز نے عدالت سے جرم ثابت ہونے کی صورت میں آئندہ سماعت پر شکیرا کو 8 سال کیلئے جیل بھیجنے کی درخواست کی ہے ۔پراسیکویٹرز کے مطابق اس ضمن میں گلوکارہ کو مجموعی طور پر 6مقدمات کا سامنا ہے،اس حوالے سے کی جانے والی یکمشت ادائیگی کی پیشکش کو شکیرا ٹھکرا چکی ہیں ۔

شکیرا کی طرف سے آنے والے ردعمل میں کہا گیا ہے کہ ان پر  بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، آمدنی کی مناسبت سے لگنے والے تمام ٹیکسسز جرمانے سمیت ادا کئے گئے ہیں۔

The post ٹیکس فراڈ پر نامور گلوکارہ شکیرا کو جیل بھیجنے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xdHO5C8
via IFTTT

مقبوضہ کشمیر ہائی کورٹ نے کشمیر والہ کے ایڈیٹر کی ضمانت منظور کر لی

اکشے کمار کی فلم ’’رام سیتو‘‘ ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’’رام سیتو‘‘ ریلیز سے قبل ہی تنازعات کا شکار ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیاست دان سبرامانیان نے الزام عائد کیا ہے کہ فلم میں رام سیتو(بھارت اور سری لنکا کے درمیان سمندر میں پُل نما ڈھانچہ) کی کہانی کو غلط اور حقیقت کے منافی پیش کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیاست دان نے دھمکی دی ہے کہ وہ فلم میں رام سیتو کی غلط تشریح کرنے پر اکشے کمار اور فلم سازوں کے خلاف عدالت جائیں گے۔

سبرامانیان کا کہنا ہے کہ اپنے قانونی ماہرین کے ساتھ مل کر مقدمے کی تیاری کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ رام سیتو سمندر میں پُل نما ڈھانچہ ہے جس سے متعلق مختلف کہانیاں پیش کی جاتی ہیں، ایک ہندو طبقہ اس ضمن میں مذہبی حوالے پیش کرتا ہے جبکہ کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ زمانہ قدیم میں اس پل کو انسانوں نے خود تعمیر کیا تھا۔

واضح رہے کہ رام سیتو فلم معروف ہدایت کار ابھیشیک شرما نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

The post اکشے کمار کی فلم ’’رام سیتو‘‘ ریلیز سے قبل تنازعات کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/G0qhgax
via IFTTT

ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز کے زیر اہتمام ''جشنِ پاکستان'' مشاعرہ کا انعقاد

Thursday, July 28, 2022

بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو تنازع کے دوران باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل ایکسپریس اردو

کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں باپ نے جھگڑے کے دوران بیٹے کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ 

تفصیلات کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے رشید آباد میں فائرنگ سے 22 سالہ زاہد جان ہلاک ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی۔ ایس ایچ او بلدیہ نواز گوندل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ باپ اور بیٹے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا تھا۔

پولیس کے مطابق مقتول کے والد اسرار جان نے بیٹے کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جبکہ وہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، مقتول شادی کے بعد اپنے والد کی رہائش گاہ کے قریب ہی قائم مکان میں رہتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ فوری طور پر جھگڑے کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کرتے ہوئے ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے۔

The post بلدیہ ٹاؤن میں گھریلو تنازع کے دوران باپ کے ہاتھوں بیٹا قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1Ast60P
via IFTTT

حمزہ شہباز نے اپنی کابینہ میں لاہور اور گوجرانوالہ کے قبضہ گروپ کو شامل کیا ... فرح گوگی پر الزامات لگاتے ہیں جبکہ ان کے سسر کو اپنی پارٹی کا حصہ بھی بنا رکھا ہے، سینئر اداکار ... مزید

تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرلیے۔ 

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کے نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راجہ پرویز اشرف نے استعفے آئین پاکستان کی آرٹیکل 64 کی شق (1) کے تحت تفویص اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کیے۔

ترجمان کے مطابق استعفوں کے نوٹی فکیشن الیکشن کمیشن کو بجھوا دیے گیے۔   انہوں نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فصل محمد خان (NA-24)، شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)، جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدل شکور شاد (NA-246)، ڈاکٹرشیریں مزاری (مختص نشست)، شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے منظور کیے۔

ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے اراکین قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی نشستوں سے استعفے دیے تھے۔

ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق مزید پی ٹی آئی اراکین قومی اسمبلی کے استعفے مرحلہ وار منظور کئے جائیں گے، جن ارکان کی تصدیق ہوئی ان کے استعفے منظور کئے گئے۔

انہوں نے تبایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کی ہدایت پر تمام مستعفی ارکان سے تصدیق کے لئے رابطہ کیا گیا، عمران خان، شاہ محمود قریشی سمیت تمام ارکان کے استعفے مرحلہ وار منظور ہوں گے۔

 

The post تحریک انصاف کے 11 اراکین قومی اسمبلی کے استعفے منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7Mf2C5K
via IFTTT

1 سے 2 دن میں فیصلہ کرلیں گے اس حکومت کو کب گھر بھیجنا ہے ... ہمارےایک دو پوائنٹس ہیں جس پر کام ہو رہا ہے، ملک میں اب ضمنی الیکشن نہیں ہونےعام انتخابات ہونے ہیں، تحریک انصاف ... مزید

جاپانی اولمپیئن میازاکی دوران تربیت جان کی بازی ہار گئیں ایکسپریس اردو

پیرس اولمپک 2024 کےلیے پرامید جاپانی ٹرائی ایتھلیٹ سوڈوئی میازاکی فرانس میں دوران تربیت زندگی کی بازی ہار گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2024 میں پیرس میں منعقد ہونے والے اولمپک کیلئے پُرامید معروف جاپانی ٹرائی ایتھلیٹ 25 سالہ سوڈوئی میازاکی بدھ کے روز ٹریننگ سیشن کے دوران ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئیں۔

میازاکی اسپین میں منعقدہ  پونٹی ویدرا ورلڈ کپ میں حصہ لینے کے بعد تربیتی کیمپ میں مصروف تھیں۔

ٹریننگ کیمپ کے دوران میازاکی سائیکل پر سوار پیرس سے 69 میل دور اورلینز کے قریب پریکٹس سیشن کے دوران ایک کار سے ٹکرائیں اور جان کی بازی ہار گئیں۔

The post جاپانی اولمپیئن میازاکی دوران تربیت جان کی بازی ہار گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/f8cQr0v
via IFTTT

Wednesday, July 27, 2022

کل ایک سے بڑا ایک ڈاکو بیٹھ کر عدالتوں کو دھمکیاں دے رہا تھا ... پاناما کیس میں بھی جج ایک ہی سوال پوچھتے رہے پیسہ کہاں سے آیا، ساری دنیا کی باتیں کرتے رہے لیکن جج کو جواب ... مزید

یاسین ملک کی بگڑتی ہوئی صحت پر سخت تشویش ہے،چیئرمین کشمیرکونسل ای یو علی رضا سید

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے وزیرکی قریبی ساتھی کے گھر پر چھاپہ 15 کروڑ بر آمد ایکسپریس اردو

نئی دہلی: مغربی بنگال کے وزیر پارتھا چیٹر جی کی قریبی ساتھ ارپیتا مکھرجی کے فلیٹس سے چھاپے کے دوران 15کروڑ سے زائد نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکام کی طرف سے کارروائی کے دوران ارپیتا مکھر جی کے گھر سے نقد رقم کے علاوہ 3 کلوگرام سونا بھی برآمد ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پارتھا چیٹر جی کی وزارت کے دوران مغربی بنگال میں اساتذہ کی بھرتیوں کے دوران بڑے پیمانے پر بد عنوانیوں کا انکشاف ہوا تھا۔

اس حوالے سے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی طرف سے کولکتہ ہی  میں ارپیتا مکھرجی کے ایک اور گھرسے چھاپے کے دوران 21 کروڑ روپے برآمد کیے گئے تھے۔

The post بھارتی ریاست مغربی بنگال کے وزیرکی قریبی ساتھی کے گھر پر چھاپہ 15 کروڑ بر آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/yJkv3Ds
via IFTTT

لاہور کی احتساب عدالت نے چنار باغ کوآپریٹو ہاسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کر دی

کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ ویلکم تقریب کا انعقاد ایکسپریس اردو

برمنگھم: کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ ویلکم تقریب شیکلٹن زون ولیج برمنگھم میں منعقد کی گئی جس میں پاکستان، بنگلادیش اور ویلز سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں اور آفیشلزنے شرکت کی۔تقریب میں کالجز کے طلباء و طالبات نے روایتی اور ثقافتی رقص پیش کئے۔

کامن ویلتھ گیمزکی ولیج میئر ہَیانا انگلینڈ نے ٹیموں کو خوش آمدید کہا اورامید ظاہر کی کہ گیمز کی انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے ایونٹ میں شریک ٹیمیں لطف اندوزہوں گی۔

اس موقع پر پاکستان، بنگلا دیش اور ویلز کے قومی ترانے بجائے گئے۔

تقریب میں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود،قومی دستے کے چیف ڈی مشن (سی ڈی ایم) محمد عابدقادری، ڈائریکٹر جنرل پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) اور ڈپٹی سی ڈی ایم کرنل (ر) آصف زمان، ڈپٹی سی ڈی ایم میجر (ر) ماجد وسیم اور مختلف ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی۔

چیف ڈی مشن محمد عابد قادری نے اس امیدکااظہار کیا کہ کھیلوں کےدوران کھلاڑی اسپورٹس مین اسپرٹ کاظاہرہ کرتےہوئے کامن ویلتھ گیمز کوکامیاب بنائیں گے۔کھلاڑیوں کےلئےیہ ایک بہترین موقع ہےکہ وہ اپنے ملک کے پرچم کی سربلندی کےلئے اپنی تمام صلاحیتوں کوبروئے کار لائیں۔

محمد عابدقادری نے اس موقع پرگیمز کی ولیج میئر ہَیانا انگلینڈ کو یادگاری سوینیئر پیش کیا۔

The post کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ ویلکم تقریب کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/XDUcvAi
via IFTTT

Tuesday, July 26, 2022

آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں، عمران خان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب عوامی حکومت قائم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف دئیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کو ہر طرح کی دھمکیوں اور بدسلوکی کے سامنے ڈٹے رہنے اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سراہا۔

انہوں نے عدالت عظمیٰ میں دلائل دینے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف دائر کیس میں فتح حاصل کرنے پر تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے دھاندلی کے خلاف ضمنی انتخابات میں بڑی تعداد میں نکلنے پر پنجاب کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے عوامی مینڈیٹ کو کامیابی ملی، اب پنجاب میں عوامی حکومت قائم ہوگئی ہے۔ عمران خان نے کل یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کےلیے کھڑے رہنے والے عوام کے ہمراہ کل جشن منائیں گے اور اللہ تعالیٰ کا خاص شکر ادا کریں گے۔

درایں اثناء عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں سپریم کورٹ  کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جارہی ہے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری، شہباز گل، عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی، شیری مزاری، ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر فیصل جاوید خان شریک ہوئے۔

The post آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7DsWUiw
via IFTTT

انقرہ،’’یوم استحصال کشمیر‘‘کے سلسلے میں ’’کشمیر قانونی پہلوئوں کے ساتھ ،ماضی سے حال تک‘‘کے عنوان سے سیمینار ... بھارت 5اگست 2019کے غیر قانونی، یکطرفہ اقدامات واپس لے ... مزید

پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام، نواز شریف ایکسپریس اردو

 لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ ’’پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام‘‘۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ پر اپنا فیصلہ سنایا جس میں حمزہ شہباز کے حلف کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ کا حلف اٹھانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے نواز شریف نے ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ پر اپنا فیصلہ سنا دیا ہے جس میں انہوں نے پرویز الہیٰ کی درخواست کو منظور کرنے اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کو کالعدم قرار دیتے ہوئے ق لیگ کے مسترد شدہ ووٹوں کو درست قرار دیا۔

The post پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/S5gXCBk
via IFTTT

سمجھ نہیں آئی فرحت اللہ بابر کس قسم کی قانون سازی چاہتے ہیں، علی ظفر ایڈووکیٹ ... آئین میں گنجائش ہے کہ قانون کے ذریعے پروسیجر ریگولیٹ کرسکتے ہیں، انٹرویو

معاشی اقدامات میں کوتاہیاں آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیرکا سبب بنیں، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ایکسپریس اردو

کراچی: قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہاہے کہ سیاسی بے یقینی کی وجہ سے فیصلہ سازی میں نقصان دہ تاخیر اور مالیاتی سطح پر پالیسی کے حوالے سے کوتاہیاں آئی ایم ایف سے معاہدے میں تاخیرکا سبب بنیں.

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک  ڈاکٹر مرتضٰی سید کا کہنا ہے کہ ہمیں طوفان کے ٹل جانے کا انتظار نہیں کرنا آئی ایم ایف پروگرام کے تحت کیے جانے والے وعدے پورے کرنے ہوں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مشکلات کے بارے میں عوام سے کھل کر بات کرنا ہوگی اور مشکلات سے نمٹنے کے لیے تیار رہنا ہوگا مراعات یافتہ طبقے کو زیادہ بوجھ اٹھانا ہوگا جبکہ غریب طبقے کو تحفظ دینا ہوگا۔

قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں تاخیر سے بیرونی رقوم کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ بیرونی قرضے کی واپسی کی رقوم بڑھتی رہیں اور فروری سے اب تک زرمبادلہ کے ذخائر میں 7 ارب ڈالر کی بھاری کمی آئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ یہ مشکلات ہماری اپنی پیدا کردہ ہیں تاہم اس معاشی طوفان کا مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی پوزیشن دیگرممالک کی نسبت بہتر ہے۔ اگرچہ یہ دباؤ زیادہ تر عالمی وجوہات کی وجہ سے ہے تاہم اس میں ملکی عوامل بھی شامل ہوگئے ہیں۔

ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے مزید کہا کہ عالمی معیشت میں کئی بحران بیک وقت ابھرتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور پاکستان بھی اس طوفان کی زد میں ہے، کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ، پندرہ برسوں کی بلند ترین مہنگائی، زر مبادلہ ذخائر میں کمی، روپے کی قدر میں کمی اور ہمارے بین الاقوامی بانڈز کے پریشان کن حد تک بڑھ جانے والے منافع اس طوفان کی نشاندہی کرتے ہیں۔

The post معاشی اقدامات میں کوتاہیاں آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیرکا سبب بنیں، قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/C60qGkx
via IFTTT

Monday, July 25, 2022

سپریم کورٹ کی کاروائی کا بائیکاٹ کرکے ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ... اگر بینچ پر اعتراض تھا تو دلائل کیوں دیتے رہے، انہیں کوئی غرض نہیں کہ ملک کس صورتحال کی طرف جا رہا ... مزید

تین ججز کے بجائے فل کورٹ بنچ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاملے کی سماعت کرے، فل کورٹ بنچ کے فیصلے کو پورا پاکستان تسلیم کرے گا، حکمران اتحاد کی پریس کانفرنس

2022 میں پانی کی قلت و قحط سالہ کا سامنا ہوگا، بابا وانگا کی پیشگوئی ایکسپریس اردو

صوفیہ: بلغاریہ کی نامور خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا نے 2022 میں پیش آنے والے واقعات سے متعلق کی گئیں پیش گوئیاں حقیقت بننے لگیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 1996 میں دنیا سے رخصت ہونے والی آنجہانی بابا وانگا کی نائن الیون، چرنوبل اور شہزادی ڈیانا کی موت کی طرح دیگر پیش گوئیاں بھی سچ ہونے لگیں۔

بابا وانگا نے 25 برس قبل خبردار کیا تھا کہ 2022 میں کچھ شہروں کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا جس کے سیاسی نتائج بھی سامنے آئیں گے اور ممالک کو زبردستی دیگر ذرائع تلاش کرنا پڑیں گے۔

بابا وانگا کی دو عشروں قبل کی گئی پیش گوئی حقیقت میں تبدیل ہورہی ہے، جس کی واضح مثال برطانوی شہر کینٹ ہے جہاں حکام نے شہریوں کو ہیٹ ویو کے دوران بھی صرف ضرورت کے تحت پانی استعمال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

بابا وانگا نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ 2022 میں متعدد ایشیائی ممالک اور آسٹریلیا کو شدید سیلابی صورتحال، سونامی اور زلزلوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے یہ بھی پیش گوئی کی تھی کہ 2022 میں بھارت کو موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے قحط سالی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

جہاں دنیا پہلے ہی کورونا اور منکی پاکس جیسی عالمی وبا کا سامنا کررہی ہے، وہیں بابا وانگا کے مطابق محققین سائبیریا میں ایک مہلک وائرس دریافت کریں گے۔

The post 2022 میں پانی کی قلت و قحط سالہ کا سامنا ہوگا، بابا وانگا کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oBjruQs
via IFTTT

وفاقی وزیر ساجد حسین طوری کی پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نئیر حسین بخاری سے ملاقات

آج ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کے مقدمے کا بائیکاٹ کیے جانے کے اعلان پر کہا ہے کہ آج ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے۔ 

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عدالتی فیصلہ مسترد کرنے والوں کو پوری قوم مسترد کرے گی، جج صاحبان نے برد باری اورتحمل سے ان کی بدتمیزی کو برداشت کیا۔

انہوں نے کہا کہا انہیں کوئی غرض نہیں کہ ملک کس صورتحال کی طرف جارہا ہے، پورا سندھ ڈوبا ہوا ہے اور بلال بھٹو زرداری یہاں نیوز کانفرنس کررہے ہیں، وزیر خارجہ بنے ہوئے ہیں اور 10، 10 دن اپنے دفتر نہیں جاتے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کررہی ہے، عدلیہ سے درخواست کرتے ان ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کہا گیا کہ بائیکاٹ کریں گے، ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ بھی قوم انہیں مسترد کرے گی۔

 

 

The post آج ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/sZONu0w
via IFTTT

انسٹاگرام پر ’’الوداع‘‘ کہنے والے عدنان سمیع کا بڑا سرپرائز ایکسپریس اردو

 ممبئی: معروف بھارتی گلوکار عدنان سمیع نے چند روز قبل انسٹاگرام پر ’’الوداع‘‘ کہنے کے بعد پرستاروں کو بڑا سرپرائز دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عدنان سمیع نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ساری تصاویر ڈیلیٹ کرکے الوداع کی مختصر سی ویڈیو شیئر کی تھی جس کے بعد مداحوں کو لگا کہ گلوکار نے انسٹاگرام کو خیر باد کہہ دیا ہے لیکن اب عدنان نے اپنے پرستاروں کا تجسس توڑ کر انہیں حیران کردیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’’الوداع‘‘ دراصل عدنان سمیع کا نیا گانا ہے جس کا انہوں نے ٹیزر بھی جاری کردیا۔

گلوکار کے اس اقدام پر کئی سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ کسی کا کہنا تھا کہ اپنے گانے کی مارکیٹنگ کا یہ نیا طریقہ ہے۔


View this post on Instagram

A post shared by ADNAN 2.0 (@adnansamiworld)

The post انسٹاگرام پر ’’الوداع‘‘ کہنے والے عدنان سمیع کا بڑا سرپرائز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PHrUaIj
via IFTTT

سیاسی و اقتداری مفادات کی خاطر ایکسپریس اردو

سیاست و اقتدار بھی کیا ظالم شئے ہے! سیاسی و اقتداری آرزُو بھائی کو بھائی اور باپ کو بیٹے کی گردن مارنے پر آمادہ کرتی ہے۔ سبق ہم پھر بھی نہیں سیکھتے ۔ سیاسی و اقتداری مفادات کے حصول کی تمنا میں بھائی ، بھائی سے بچھڑ گیا ہے۔ یہ مثال ہم سب نے اگلے روز اُس وقت دیکھی جب گجرات کے چوہدری برادران کو اقتدار کی کشمکش نے ایک دوسرے سے جدا کر دیا۔

اور جب چوہدری پرویز الٰہی پنجاب اسمبلی میں عددی اکثریت کے باوجود اُس وقت جیت کر بھی ہار گئے جب اُن کے بھائی کے ایک خط نے سارا کھیل بگاڑ دیا۔ اِس کھیل کے بگاڑ کا آغاز اگرچہ چوہدری پرویز الٰہی نے کیا تھا، محض سیاسی و اقتداری مفادات میں۔ اُنہیں مگر اِس بگاڑ کی جانب اُن کے ایک صاحبزادے نے مائل اور قائل کیا تھا۔

دونوں باپ بیٹا مگر نہیں جانتے تھے کہ یہ کھیل چند روز بعد ہی کیا بھیانک شکل اختیار کر جائے گا۔سیاسی و اقتداری مفادات نے ایک فساد کی صورت اختیار کر رکھی ہے اور سارا ملک تماشہ بن گیا ہے ۔ اقتداری تمنا میں ایک صاحب نے ’’ ٹرسٹی وزیر اعلیٰ‘‘ بننے پر بھی رضا مندی ظاہر کر دی۔ وہ آج 25جولائی 2022 بروز پیر تک ٹرسٹی وزیر اعلیٰ ہیں۔ نجانے آج عدالت اُن کی اقتداری تقدیر کا کیا فیصلہ سنائیگی اور موصوف وزیر اعلیٰ پنجاب رہیں گے یا نہیں؟

جب سیاسی و اقتداری مفادات کے حصول کا تقاضا یہ تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو سخت ہدف اور تنقید کا مرکز بنایا جائے تو پیپلز پارٹی اور اِس کے قائدین نے گجرات کے چوہدری کو محترمہ بے نظیر بھٹو کے قتل کا ملزم تک ٹھہرا دیا ۔

وقت بدلا اور نئے سیاسی و اقتداری مفادات نے جنم لیا تو اِسی پیپلز پارٹی اور اِس کے مرکزی قائدین نے اپنی حکومت میں اِنہی چوہدری پرویز الٰہی کو ڈپٹی پرائم منسٹر بنا دیا۔نون لیگی قیادت بھی اپنے سیاسی و اقتداری مفادات میں ہر اصول اور ضابطے کی مٹی پلید کرنے میں کسی سے کم نہیں ہے۔

شریف خاندان، زرداری اور گجرات کے چودھریوں میں سیاسی رقابتوں اور سیاسی مخالفتوں کی لاتعداد داستانیں ہر خاص و عام کی زبانوں پر ہیں۔ تینوں ایک جگہ مل بیٹھنے اور یکجا ہونے پر کبھی تیار ہُوئے نہ قومی و عوامی مفاد میں باہم مکالمہ کرنے پر رضا مند۔ مگر جب اقتداری اور سیاسی مقاصد و مفادات نے دباؤ ڈالا تو یہی شریف برادران چوہدری پرویز الٰہی کو ، آصف علی زرداری کی درمیان داری کے توسط سے، پنجاب کا متفقہ وزیر اعلیٰ بنانے پر راضی بھی ہو گئے۔

یہ علیحدہ بات ہے کہ چوہدری پرویز صاحب ہی وعدہ شکن ثابت ہُوئے، اس لیے کہ وعدہ شکنی ہی میں اُنہوں نے اپنا سیاسی و اقتداری مفاد زیادہ عزیز جانا۔

سیاسی و اقتداری مفادات کی خاطر اپنے مخالفین کے بارے میں حدود سے متجاوز ہونے میں پی ٹی آئی بھی کم نہیں ہے۔ جب ان مفادات کا تقاضا تھا کہ چوہدری پرویز الٰہی کو ہدفِ تنقید بنا کر اپنی اقتداری منزل قریب کی جا سکے تو عمران خان نے چوہدری پرویز الٰہی کو بار بار ایسے القاب و الفاظ سے یاد کیا کہ یہ الفاظ ہم یہاں لکھ اور دہرا نہیں سکتے۔

یہ دل آزار القابات اب بھی ہماری قومی سیاسی فضاؤں میں گونج رہے ہیں۔وقت گزرا اور سیاسی مفادات کے تقاضوں نے پانسہ پلٹا تو اِنہی چوہدری پرویز الٰہی کو عمران خان نے اپنا اقتداری ساتھی، ساجھی اور حلیف بنا لیا۔ اُنہیں اپنا وزیر اعلیٰ تک نامزد کر دیا اور چوہدری صاحب کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنانے کے لیے ایڑھی چوٹی کا زور بھی لگا دیا ۔ خان صاحب نے پی ٹی آئی کے 178ایم پی ایز کو10نشستوں والے سیاستدان پر قربان کر دیا۔

سیاسی و اقتداری مفادات کے لیے سیاستدانوں کی یہ قلا بازیاں اور ہر روز کی پلٹنیاں دیکھتے ہیں تو حیران رہ جاتے ہیں۔ ایسے سیاستدان و مقتدر افراد پھر کیسے اور کس منہ سے عوام کو اصول پسندی، راستی اور سچائی پر عمل کرنے کا درس دے سکتے ہیں؟ سیاسی و اقتداری مفادات کا جب تقاضا یہ تھا کہ سیکولر بھٹو ملک میں ایسے اقدامات کریں جو پاکستان کے جمہور مسلمانوں کو پسند ہوں تو وہ ایسا کر گزرے ؛چنانچہ ہم نے دیکھا کہ اپنے نظریات و افکار کے برعکس بھٹو صاحب نے ایسے کئی فیصلے کیے بھی۔لیکن اس کے باوصف وہ اپنے سیاسی معاندین کی نفرت و عداوت سے بچ نہ سکے۔

اُنہیں بالآخر پھانسی کے پھندے پر جھولنا پڑا۔ جس قاہر اور جابر دَور میں بھٹو صاحب کو تختہ دار پر کھینچا گیا تھا، اُس دَور کے آمر حکمران کے سیاسی و اقتداری مفادات کا تقاضا یہ تھا کہ ملک میں اسلامائزیشن کا غلغلہ بلند کیا جائے ؛ چنانچہ وہ بھی ایسا کر گزرا۔ سیاسی و اقتداری مفادات کا تقاضا تھا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو اپنے ایک بڑے سیاسی و نظریاتی حریف، حضرت مولانا فضل الرحمن، کو وفاقی وزیر کے عہدے پر فائز کر دیں؛ چنانچہ وہ بھی ایسا کر گزریں ۔

نواز شریف بھی محترمہ بے نظیر بھٹو سے پیچھے نہیں رہے تھے۔ بطور وزیر اعظم، سب کچھ جانتے ہُوئے، اُنہوں نے (سیاسی و اقتداری مفاد میں) اپنی کابینہ میں ایک ایسے شخص کو بھی وفاقی وزیر بنا دیا تھا جو بر سرِ مجلس قائد اعظم اور تحریکِ پاکستان کو ہدفِ تنقید بناتا تھا۔اُن کے قریبی ساتھ بھی اس زیادتی پر مہر بہ لب رہے کہ یہ خاموشی بھی سیاسی و اقتداری مفادات کا تقاضا تھی ۔

شائد اِسی لیے کہا جاتا ہے کہ حکمرانی اور سیاسی و اقتداری مفادات کے لیے کوئی اصول،کوئی اخلاق و ضابطہ کبھی بھی کسی کے سامنے بطورِ آئیڈیل نہیں رہتا۔ ہم مغربی ممالک میں بھی دیکھتے ہیں کہ ووٹوں کے حصول کے لیے سیاستدان کس طرح ’’والہانہ‘‘ انداز میں ووٹروں کے بچے گود میں اُٹھا کر اُنہیں چومتے چاٹتے نظر آتے ہیں ۔

حالانکہ عام حالات میں شائد وہ ان بچوں کے قریب بیٹھنا بھی پسند نہ کریں۔ امریکی صدر کے انتخاب میں بھی ایسے مناظر بکثرت نظر آتے ہیں کہ یہ بھی وہاں سیاسی و اقتداری مفادات کے حصول کا ایک موثر اور نظر نواز ذریعہ سمجھا جاتا ہے۔ اِسے خواہ ہم سب دھوکہ دہی اور منافقت ہی سے کیوں نہ معنون کریں۔ہمارے ایک بڑے ہمسایہ ملک، بھارت، میں تو ایسی مثالیں بدرجہ اتم موجود ہیں ۔

بلکہ اگر یوں کہیں کہ بھارتی سیاستدان اپنے سیاسی و اقتداری مفادات کے لیے ہمارے سیاستدانوں سے ’’کئی ہاتھ‘‘ آگے ہیں تو ایسا کہنا بے جا نہیں ہوگا۔ نریندر مودی اور بی جے پی کے مقتدر سیاستدانوں نے اپنے سیاسی و اقتداری مفادات کے حصول کے لیے بھارت بھر میں مسلمانوں، سکھوں، نچلی ذات کے ہندوؤں اور مسیحیوں کا خون بہانے، نفرت پھیلانے اور اُن کے جملہ انسانی حقوق پامال کرنے سے بھی ہچکچاہٹ نہیں برتی۔

اِسی ضمن میں حال ہی میں بھارتی پنجاب میں ایک تازہ ترین مثال سامنے آئی ہے : بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ، بھگونت سنگھ مان، نے سیاسی و اقتداری مفادات اور مشرقی پنجاب کے ہندوؤں کی خوشنودی کی خاطر ایک مقامی گندے برساتی نالے( کالی بئیں) سے ، سب کے سامنے، گلاس بھر کا پانی پیا۔ ہندوؤں کا عقیدہ ہے کہ اس ندی کا پانی ’’پوتر اور مقدس‘‘ ہے ۔

مشرقی پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے سیاسی مفادات کی خاطر یہ پانی پی تو لیا لیکن پھر اُسی رات اُن کے پیٹ میں سخت درد اُٹھا۔ندی کے آلودہ پانی نے اپنا اثر دکھا دیا تھا۔ درد اتنا بڑھا کہ وزیر اعلیٰ کو اُن کے گھر سے ہیلی کاپٹر میں سوار کرکے نئی دہلی کے ایک اسپتال میں بغرضِ علاج منتقل کرنا پڑا۔ یہ واقعہ22 جولائی2022 کی شب کا ہے ۔ سیاسی و اقتداری مفادات کے حصول کے لیے مشرقی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو سنگین نتیجہ بھگتنا پڑا ہے ۔

The post سیاسی و اقتداری مفادات کی خاطر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OBXZxAJ
via IFTTT

چیئرمین سینیٹ کی امیرکویت کے صاحبزادےشیخ احمد نواف الصباح کو وزیراعظم نامزدہونے پرمبارکباد

Sunday, July 24, 2022

پتوکی کے نواح میں ٹرین سے گرکر ایک شخص جاں بحق

سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سماعت؛ ریڈزون میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد ایکسپریس اردو

سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سماعت کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج سپریم آف پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم سماعت ہوگی، سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کیلئے کیپٹل پولیس نے ریڈ زون کےلیے سخت حفاظتی اقدامات اٹھالیے ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے داخلے کے لئے ایکسپریس چوک بند ہوگا، ریڈ زون میں سرکاری، میڈیا اور ممبران اسمبلی کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں جب کہ ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے شہریوں کو سکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔

The post سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سماعت؛ ریڈزون میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zLYXkZG
via IFTTT

33 سالہ پاکستانی نوجوان بین الاقوامی باڈی بلڈنگ مقابلوں کے کم عمر ترین جج بن گئے ... جج کا لائسنس جاری ہونے کے بعد انہیں مالدیپ میں منعقدہ ایشین باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ کے بین ... مزید

لاہور: داماد نے شک کرنے پر سسرال کو نذر آتش کردیا ایکسپریس اردو

لاہور میں داماد نے شک کیے جانے پر اشتعال میں آکر سسرالیوں کے مکان کو نذر آتش کردیا، آگ کی لپیٹ میں آنے سے ملزم کا برادر نسبتی جھلس گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قدیم علاقے موچی گیٹ پر داماد نے معمولی تنازعے پر سسرالیوں کے مکان کو آگ لگادی جس کے باعث چار منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

حادثے کے دوران مکان کے رہائشیوں نے دیواریں پھلانگ کر جان بچائی تاہم ملزم کا برادر نسبتی آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گیام، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم نے کیمیکل پھینک کر گھر کو آگ لگائی اور موقع سے فرار ہوگیا، آگ اتنی شدید تھی کہ مکان میں موجود سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

ملزم (دائیں جانب) برادر نسبتی (بائیں جانب)

ملزم (دائیں جانب) برادر نسبتی (بائیں جانب)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور مکان میں لگی خوفناک آگ پر قابو پایا، کولنگ کا جاری ہے۔

پولیس کو دئیے گئے بیان میں سسر نے الزام لگایا ہے کہ ملزم میری بیٹی کو غیراخلاقی کاموں کےلیے بیرون ملک لیجانا چاہتا تھا لیکن میری بیٹی نے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر ملزم (داماد) نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سسر شاہد شاہ نے کہا کہ شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر بیٹی میکے آئی تو داماد نے کیمیکل پھینک پر ہمارے آشیانے کو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں، جس کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

The post لاہور: داماد نے شک کرنے پر سسرال کو نذر آتش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7bo6VP8
via IFTTT

Saturday, July 23, 2022

غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کا معاملہ؛ ڈپٹی کمشنر اور ایس بی سی اے افسران آمنے سامنے ایکسپریس اردو

 کراچی: غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے پر ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مبینہ طور پر ایس بی سی اے افسران کو حوالات پہنچا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے۔

دونوں اداروں کے افسران میں تلخ کلامی کے بعد ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایس بی سی اے کے افسران کو حوالات میں بند کروا دیا جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم تشدد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے افسران لکھنو سوسائٹی کورنگی میں غیرقانونی تعمیرات  کو مسمار کررہی تھی اسی دوران ڈپٹی کمشنر کورنگی علی زیدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نواز کلہوڑ پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ایس بی سی اے کو انہدامی کاروائی سے روک جس پر دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ایس بی سی اے افسران  کا کہنا تھا کہ آپ سرکاری کام مداخلت کررہے ہیں جس پر نواز کلہوڑ  ایس بی سی اے کے 4 افسران کو کو پولیس موبائل میں ڈال کر کورنگی صنعتی ایریا تھانے لے گئے  جہاں اطلاعات کے مطابق ایس بی سی اے افسران کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جسن پر ڈی جی ایس بی سی اے نے ڈپٹی کمشنر کورنگی علی زیدی پر برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی  ایس بی سی اے کی مداخلت کے بعد تمام افسران کو رہا کردیا گیا جس کے بعد ایس بی سی اے حکام نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کی بے جا مسلسل مداخلت کی تفصیلات وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو فراہم کردی گئی ہے۔

ایس بیسی اے حکام کا کہنا تھا کورنگی میں غیرقانونی تعمیرات کو ہر صورت پیر کو مسمار کیا جائیں گا اگر ڈپٹی کمشنر کورنگی نے غیرقانونی تعمیرات کی انہدامی کاروائی کو روکنے کی کوشش کی تو عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

The post غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کا معاملہ؛ ڈپٹی کمشنر اور ایس بی سی اے افسران آمنے سامنے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fJKqdXb
via IFTTT

اسرائیلی صحافی کو مکہ لے جانے والا سعودی شہری گرفتار ... مکہ پولیس کی جانب سے گرفتار شخص کو پبلک پراسیکیوٹرز کے حوالے کر دیا گیا

کراچی میں اتوار سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ایکسپریس اردو

 کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اتوار سے آئندہ تین روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔

رین الرٹ کے مون سون کے کے تیسرے اسپیل کے دوران کراچی سمیت سندھ بھرمیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ اتوار سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک برقرار رہیگا،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں نیا مون سون سلسلہ 27 جولائی تک اثرانداز ہوسکتا ہے۔

کراچی میں اکثرمقامات پرتیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس موسمی اثرات کے زیراثر تھرپارکر ،عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، مٹیاری، سانگھڑ، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو،شکارپور، قمبرشہدادکوٹ، گھوٹکی اور کشمور میں 27 جولائی تک گرج چمک جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے متعلقہ محکموں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تیزبارش سے شہری علاقوں میں سیلاب اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے،تیز ہوائیں چلنے سے کمزوراملاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،خضدار،لسبیلہ،حب اورکیرتھررینج کے ساتھ مسلسل بارشیں حب ڈیم پردباوپیداکرسکتی ہیں۔

مون سون کےتیسرے اسپیل کے دوران کراچی میں ہفتے کے روز موسم ابرآلود رہا،3 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش صدر میں 3 ملی میٹر،قائدآباد میں2.5، کورنگی2، جناح ٹرمینل پر0.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔

 

The post کراچی میں اتوار سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cEPvgO6
via IFTTT

عمران نیازی نے پاکستان کے عالمی وقار کو شدید نقصان پہنچایا، وزیراعظم ایکسپریس اردو

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کو چار باتیں یاد کراتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یادداشت کی کمی کا شکار ہیں انہیں چند یاددہانیوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں عمران خان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے دورِ حکومت میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی تھی جس میں کرپشن میں اضافے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ ٹرانسفر پوسٹنگ بھی پسوں سے کی جاتی ہے، ان ساری باتوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی جس کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار، مقام اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس نے اقتدار کی ہوس میں توازن کا احساس کھو دیا ہے، جس کا ثبوت اس کا جھوٹ، پروپیگنڈہ اور حقائق کو کھلم کھلا توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے۔

The post عمران نیازی نے پاکستان کے عالمی وقار کو شدید نقصان پہنچایا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Fi6KuIP
via IFTTT

طیبہ گل کے سابق چئیرمین نیب کے خلاف جنسی ہراسگی الزامات پر کمیشن قائم ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خاتون طیبہ گل کے سابق چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزامات کی انکوائری کے لیے باقاعدہ کمیشن قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمیشن فوری انکوائری شروع کرے گا اور انکوائری کمیشن کا باقاعدہ نیشنل کمیشن برائے ہیومین رائیٹس آفس میں سیکریٹریٹ بھی قائم کر دیا گیا جبکہ انکوائری کمیشن تین رکنی ہوگا۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ربعیہ جویری آغا چئیرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومین رائیٹس ہوں گی جبکہ دیگر دو ممبران میں انیس ہارون ممبر سندھ نیشنل کمیشن ہیومین رائیٹس اور ندیم اشرف ممبر پنجاب نیشنل کمیشن ہوں گے۔

انکوائری کمیشن کے ٹی او آربھی جاری کر دیے گئے ہیں، کمیشن ا پنی معاونت کے لیے کسی کو بھی طلب کر سکے گا، کمیشن فوری انکوائری شروع کرے گا اور اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔

The post طیبہ گل کے سابق چئیرمین نیب کے خلاف جنسی ہراسگی الزامات پر کمیشن قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rpZHJRt
via IFTTT

جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو عوامی حکومت کی تشکیل کیلیے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی نے جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ سے ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کی درخواست کردی جو عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔

ان خیالات کا اظہار صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ملک موجودہ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کیا، انہوں نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان میں کہا کہ ہم ایک امتحان سے گزر رہے ہیں، اللہ ہماری رہنمائی فرمائے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو ایک ایسی حکومت تشکیل دینے کے لیے کام کرنا ہوگا جو عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔

صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ جمہوریت کو مفاد پرستوں کے ہاتھ ہائی جیک نہیں ہونے دیا جاسکتا۔

The post جمہوریت، میڈیا اور اسٹیبلشمنٹ کو عوامی حکومت کی تشکیل کیلیے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NiMY268
via IFTTT

انسانی سرگرمیوں کے باعث چینی پیڈل فِش دنیا سے معدوم ہوگئی ایکسپریس اردو

گلینڈ، سویٹزرلینڈ: چینی پیڈل فش، ایک میٹھے پانی کی مچھلی جو تقریباً 100 سال تک زندہ رہنے کے لیے جانی جاتی ہے، کو سرکاری طور پر معدوم قرار دے دیا گیا ہے۔

ورلڈ وائلڈ فنڈ فار نیچر نے چینی پیڈل فش کی حیثیت میں تبدیلی کا اعلان اپی رپورٹ میں کیا جو انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر سٹرجن اسپیشلسٹ گروپ کے 13 سالہ پیڈل فش کی اسٹڈی پر مبنی تھی۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی پیڈل فش، جن کا سٹرجن مچھلیوں کی فیملی سے تعلق ہے، کو آخری بار تقریباً 20 سال پہلے 2003 میں دیکھا گیا تھا۔

مچھلی کی مخصوص نسل انسانی سرگرمیوں جیسے ماہی گیری اور ڈیم تعمیرات کی کثرت کی وجہ سے دنیا سے ختم ہوچکی ہے۔ ڈبلیو ڈبلیو ایف نے ایک بیان میں کہا کہ  یانگسی (ایشیا کا طویل ترین دریا) اور ڈنوبی (یورپ کا دوسرا طویل ترین دریا) کےتجزیے کے بعد چینی پیڈل فش کی معدومیت کا سرکاری طور پر اعلان کیا گیا ہے۔

The post انسانی سرگرمیوں کے باعث چینی پیڈل فِش دنیا سے معدوم ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WtElbeL
via IFTTT

Friday, July 22, 2022

پنجاب، پختونخواہ اور پاکستان کو عمرانی ٹولے کے چنگل سے آزاد کروائیں گے۔ احسن اقبال

عہدیدران و کارکنان کا احتجاج پنڈی سیکرٹریٹ سےچودھری شجاعت کی تصاویر اتار دیں ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کےاقدام پر راولپنڈی کے عہدیدران و کارکنان نےپارٹی سیکرٹریٹ میں نصب چودھری شجاعت حسین کی تصاویر اتار دی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا خط و و اقدام سامنے آتے ہی پاکستان مسلم لیگ ق کے عہدیداران و کارکنان پارٹی قائد چودھری شجاعت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

مسلم لیگ ق راولپنڈی کے عہدیدران نے پارٹی سیکریٹریٹ راولپنڈی میں لگی چوہدری شجاعت حسین کی تصاویر احتجاجاً اتار دیں اور شدید احتجاج کیا۔

عہدیداران و کارکنان نے چودھری شجاعت کی تصاویر اتار کر چودھری پرویزالٰہی اور مونس الٰہی سے اظہار یکجہتی کیا اور انکے حق میں نعرہ بازی کی ۔۔۔

The post عہدیدران و کارکنان کا احتجاج پنڈی سیکرٹریٹ سےچودھری شجاعت کی تصاویر اتار دیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wCJrBvQ
via IFTTT

بھارت مقبوضہ جموںوکشمیرمیں بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی کر رہا ہے: غلام احمد گلزار

قتل کی دھمکیاں ملنے پر سلمان خان کا اہم اقدام ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کے ’’سلطان‘‘ سلمان خان نے قتل کی دھمکیاں ملنے پر اپنی حفاظت کے لیے اسلحے کے لائسنس کی درخواست دے دی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپر اسٹار سلمان اپنی اور خاندان کی حفاظت کیلئے اسلحہ رکھیں گے جس کے لائسنس کے لیے انہوں نے ممبئی پولیس آفس میں درخواست دے دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکار سدھو موسے والا کے قتل کے بعد دبنگ خان کو بھی قتل کی دھمکیاں ملیں جس کے بعد سے اداکار سیکیورٹی پر توجہ دے رہے ہیں۔

دھمکیوں کی وجہ سے سلمان خان نے عید کے موقع پر اپنا خصوصی جھلک بھی مداحوں کو نہیں دکھایا، اکثر وہ تہواروں پر گھر کی بالکونی میں آکر پرستاروں کو خوش آمدید کہتے اور ہاتھ ہلاتے ہیں۔

The post قتل کی دھمکیاں ملنے پر سلمان خان کا اہم اقدام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HvWbjqU
via IFTTT

پنجاب بھر میں رینجرز تعینات ایکسپریس اردو

لاہور: پنجاب حکومت نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد صوبے بھر میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے رینجرز تعینات کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے وفاقی وزارت داخلہ کو صوبے میں رینجرز تعینات کرنے کی سفارش کی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل پرعمران خان نے احتجاج کی کال دے دی

صوبائی حکومت کی سفارش پر وزارتِ داخلہ نے رینجرز کے دستوں کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھیج دیا، اس تعیناتی کا مقصد امن و امان قائم رکھنا ہے۔

The post پنجاب بھر میں رینجرز تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/h6Gcg9w
via IFTTT

پی ٹی آئی اور ق لیگ کا ڈپٹی اسپیکرپنجاب کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان ایکسپریس اردو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ جانے جبکہ پی ٹی آئی نے ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے اراکین کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں اسپیکر رولنگ کومسترد کرتے ہوئے دونوں جماعتوں نے سپریم کورٹ جانے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کے مسلم لیگ ن کے نا آنے والے 7 اراکین کے ووٹ بھی انتخاب میں شمار کئے گئے۔

چوہدری پرویز الہٰی نے اسپیکر رولنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہماری گنتی واضح ہوگئی،ہمارے 186 ارکان چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

پی ٹی آئی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے 186 ارکان پٹیشن فائل کرنے سپریم کورٹ جائیں گے، ہم سیاسی، آئینی اور قانونی طور پر یہ الیکشن جیتے ہیں۔

بابر اعوان نے کہا کہ انشاءاللہ حکومت ہماری ہے، آج امپورٹڈ فارغ ہوگیا،رولز کے مطابق پارلیمانی لیڈر کا فیصلہ حتمی ہوتا ہے۔سپریم کورٹ نے جن دو امیدواران کے درمیان مقابلے کا کہا، ڈپٹی اسپیکر نے ایک امیدوار ہی فارغ کر دیا۔ پرویز الہی کو مبارکباد دیتا ہوں، وہ چند روز میں بطور وزیر اعلی حلف اٹھائیں گے۔

The post پی ٹی آئی اور ق لیگ کا ڈپٹی اسپیکرپنجاب کی رولنگ کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PSTdonV
via IFTTT

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل پرعمران خان نے احتجاج کی کال دے دی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل پر احتجاج کی کال دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری ہر الیکشن میں چوری کا پیسہ چلا کر جمہوریت خریدتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے ق لیگ کے ووٹ مسترد ہونے اور حمزہ شہباز کے دوبارہ وزیراعلیٰ منتخب ہونے کے بعد عوام سے خطاب کے دوران کہا کہ پوری اطلاعات تھی کہ آصف علی زرداری پیسہ چلانے آرہا ہے، آصف زرداری اگر عوام میں نکلے گا تو لوگ انڈے ماریں گے۔

انہوں نے کہا کہ  آج پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ دیکھ کر حیران ہوں، آج رات سب کو گھروں سے نکل کر اپنا احتجاج رجسٹرڈ کرائیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ چوہدری شجاعت کا تو خط ہی موثر نہیں کیونکہ فیصلہ پارلیمانی لیڈر کا ہوتا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے میں لکھا ہے کہ پارٹی کا پارلیمانی سربراہ فیصلہ کرتا ہے کدھر ووٹ کرنا ہے، میں نے جو خط لکھا وہ رد ہوگیا تھا پھر پارلیمانی لیڈر نے خط لکھا تھا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ جو ہوا اس سے معاشی بحران مزید بڑھے گا، عوام احتجاج کریں لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں اور پُرامن رہیں۔

 

The post وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخابی عمل پرعمران خان نے احتجاج کی کال دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xIVrPFN
via IFTTT

Thursday, July 21, 2022

گیان واپی مسجد:سپریم کورٹ نے مبینہ شیولنگ کی پوجاکی اجازت دینے سے متعلق درخواست مسترد کر دی

وزیراعلیٰ کا انتخاب، پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے ایکسپریس اردو

 لاہور: ڈپٹی اسپیکر کی سفارش پر وزارت اعلیٰ کے پرامن انتخاب کیلئے اسمبلی کے اندر اور باہر 1400 اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی نے عدالتی حکم پر پر وزارت اعلیٰ کے پرامن انتخاب کیلئے اسمبلی میں پولیس تعیناتی کیلیے سیکریٹری داخلہ اور آئی جی کو خط لکھا۔مراسلہ میں  کہا گیا تھا کہ اجلاس کے پر امن انعقاد کیلئے اسمبلی کی سیکیورٹی  پولیس کے حوالے کی جائے ۔

ڈپٹی اسپیکر کے مراسلے کے بعد لاہور پولیس نے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا ہے، جس کے مطابق اسمبلی کے اندر اور باہر 14 سو سے زائد پولیس اہلکار  اجلاس کے دوران تعینات کئے جائیں گے۔

پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسمبلی اجلاس کو پرامن بنانے کے لیے سکیورٹی تعینات کی گئی ہے،اجلاس میں اہلکاروں کی تعیناتی کا مقصد وزیر اعلی کے الیکشن کو پر امن بنانا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق عدالت کے حکم پر الیکشن کو پر امن بنانے اور ممبران کو تحفظ دینے کے لئے اہلکاروں کو تعینات کیا جا رہا ہے۔

The post وزیراعلیٰ کا انتخاب، پنجاب اسمبلی کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rqMc2LF
via IFTTT

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت محرم الحرام کے دوران بین المسالک ہم آہنگی کے حوالے سے اجلاس

آئندہ ماہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا، وزیر خزانہ کی کابینہ کو بریفنگ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ کو بتایا گیا ہے کہ امریکی ڈالر کی قیمت کو کم کرنے اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں اور آئندہ ماہ پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے لاہور سے ویڈیو لنک کے ذریعے کابینہ اجلاس کی صدارت کی۔ جس میں وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے وفاقی کابینہ کو امریکی ڈالرز کے ریٹ میں حالیہ اضافے کے بارے میں بریفینگ دی۔

وفاقی وزیر خزانہ نے اجلاس کو بتایا کہ امریکی ڈالر کی قیمت کو کم کرنے اور پاکستانی روپے کی قدر میں استحکام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں اور آئندہ مہینے پاکستانی روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا۔

وفاقی وزیرخزانہ نے مزید کہا کہ رواں مالی سال گزشتہ سال کی نسبت ملک میں اقتصادی ترقی کی شرح بہتر رہے گی کیونکہ موجودہ حکومت نے پیداواری شعبے بشمول زراعت کے شعبے کو تاریخی ٹیکس مراعات دی ہیں، جن کے نتیجے میں صنعتی پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ اور زراعت کے شعبے کی ترقی یقینی بنائی جا رہی ہے، ان اقدامات سے مقامی پیداوار کی بدولت در آمدات میں کمی، روزگار میں اضافہ اور بر آمدات میں بھی خاطر خواہ اضافہ متوقع ہے.

وفاقی کابینہ نے آفتاب سلطان ریٹائرڈ پولیس سروس آف پاکستان آفیسر کی بطور چیئرمین تعیناتی کی منظوری دی۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کی مدت 3 سال کردی گئی ہے جس کی معیاد بڑھائی نہیں جاسکتی۔

چیئرمین نیب کی تعیناتی قومی اسمبلی میں لیڈر آف ہاؤس اور لیڈر آف اپوزیشن کی مشاورت سے کی جاتی ہے۔ وفاقی کابینہ نے وزارتِ تجارت کی سفارش پرافغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے لیے ملٹی ماڈل ایئر-روڈ کوریڈور کی منظوری دے دی۔

’پاکستان اور ترکی کے درمیان ٹریڈ ان گڈز معاہدے پر دستخط کی منظوری‘

وفاقی کابینہ نے وزراتِ تجارت کی سفارش پر پاکستان اور ترکی کے مابین ٹریڈ اِن گڈز معاہدے پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی پاکستان اور ترکی نے وزیراعظم کے حالیہ دورہء ترکی کے دوران اس معاہدہ پر دستخط کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس معاہدے کے ذریعے پاکستان اور ترکی کو ایک دوسرے کی سروسز اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں بہتر رسائی ملے گی۔

شرکا کو بتایا گیا کہ ترکی کی طرف سے پاکستان کو 261 ٹیرف لائنز پر رعایت فراہم کی جائے گی جس میں 123 اشیاء پر فوری طور پر زیرو ریٹنگ بھی شامل ہے جبکہ پاکستان کی طرف سے ترکی کو 130 ٹیرف لائنز پر رعایت کی پیش کش کی گئی ہے. ان اشیاء میں 8 بڑے شعبوں کی مصنوعات جن میں زراعت، کیمیکل، چمڑے، پلاسٹک، ربڑ، انجینئرنگ اور دھاتی صنعتوں کی مصنوعات شامل ہیں.

مزید پڑھیں: آفتاب سلطان کو چئیرمین نیب تعینات کردیا گیا

بریفنگ میں بتایا گیا کہ معاہدے سے پاکستان اور ترکی کے مابین کے دو طرفہ تجارت کا حجم بڑھ کر 5 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔ وزیراعظم نے اس معاہدے کےحوالے سے وزراتِ تجارت کی کوششوں کو سراہا۔

وفاقی کابینہ نے افغانستان میں پاکستانی اسپتالوں کے آپریشنز، دیکھ بھال، سامان کی فراہمی اور اسٹاف کی تنخواہوں کے حوالے سے افغانستان کی حکومت کو فنڈز کی منتقلی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ بین الصوبائی رابطہ کی سفارش پر چیئرمین فیڈرل لینڈز کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کا استعفیٰ منظور کرنے کی منظوری دی اور نئے چیئرمین فیڈرل لینڈز کمیشن کی تعیناتی کا فیصلہ کابینہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔

کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 20 جولائی 2022 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔ شرکا کو مزید بتایا گیا کہ یوریا اور گندم کی شفاف طریقے سے خریداری کو یقینی بناتے ہوئے اس بات کا خاص خیال رکھا گیا کہ بہترین معیار کو کم ترین قیمت پر خریدا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: جو اقدامات اٹھائے اس پر کوئی شرمندگی نہیں، مفتاح اسماعیل

اس حوالے سے متعلقہ حکام نے مہنگے ٹینڈرز کو بروقت مسترد کرکے کم قیمت ٹینڈرز کو بروقت یقینی بنایا.کابینہ نے چائینز فرم سے یوریا کی 100 امریکی ڈالرز فی ٹن کم قیمت پر درآمد کے حوالے سے وفاقی وزیر برائے تجارت، وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی، وفاقی سیکرٹری تجارت اور وفاقی سیکرٹری برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی کی کوششوں کو سراہا۔

کابینہ نے گندم کی خریداری کے حوالے سے طلب کی گئی قیمت سے 36 امریکی ڈالرز فی ٹن کم قیمت پر ٹینڈر کے عمل کو جلد از جلد نمٹانے پر وزارتِ نیشنل فوڈ سیکورٹی کی ٹیم کی تعریف کی وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹو کے 20 جولائی کے ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلے کی توثیق کی۔

وزیراعظم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے لیے تجویز کیے گئے ناموں پر کابینہ کمیٹی بنانے کی ہدایت کردی جو کہ ان ناموں پر غور کرنے کے بعد اپنی رپورٹ وفاقی کابینہ کو پیش کرے گی۔

The post آئندہ ماہ پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے میں مستحکم ہوجائے گا، وزیر خزانہ کی کابینہ کو بریفنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TWEYt2N
via IFTTT

خیرپور سٹی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے تمام ریکارڈ توڑدیئے ... ایک یا ڈیڑھ گھنٹے بعد 3 گھنٹے کی لو شیڈنگ جبکہ ٹیکنیکل فالٹ کے نام پر بھی 3سے 4 گھنٹے علیحدہ سے بجلی غائب

وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا تو پھرجو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، عمران خان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ہونے والے انتخاب کے تناظر میں کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ ہماری پارٹی کے پاس پورے نمبرز ہیں، اگر چوری کے پیسے سے عوامی مینڈیٹ خریدا گیا تو پھر جو ہوگا اُس کا ذمہ دار میں نہیں ہوں گا۔

لاہور لبرٹی چوک پر جمع پی ٹی آئی کارکنان اور بذریعہ سوشل میڈیا کارکنان سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو ہرانے کی منصوبہ بندی کی گئی مگر عوام نے ساری پلاننگ کو ناکام بنادیا، ایسے انتخابات کروانے والوں کو سزا ملنی چاہیے۔

عمران خان نے کہا کہ جتنا پیسا پنجاب ضمنی الیکشن میں چلا، اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، سکندر سلطان جیسا بد دیانت الیکشن کمشنر نہیں دیکھا، ہم اس الیکشن کمشنر کی نگرانی میں عام انتخابات نہیں لڑیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہماری حکومت نے پورا زور لگایا کہ الیکشن ای وی ایم سے کرائے جائیں لیکن پی ڈی ایم سے زیادہ ای وی ایم کی مخالفت الیکشن کمیشن نے کی، عام انتخابات میں دھاندلی کے 163 طریقے ہیں جو ای وی ایم کے استعمال سے ختم ہوسکتے ہیں۔

عمران خان نے خبردار کیا کہ  زرداری، شہباز شریف، فضل الرحمان پنجاب اسمبلی کے الیکشن میں پیسا چلانے کی کوشش کررہے ہیں، اگرکل چوری کے پیسے سے عوام کا مینڈیٹ چرایا کیا گیا تو یہ ملک سری لنکا کی طرف جائے گا، پھر جو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، لوگ میرے کنٹرول میں نہیں رہیں گے کیونکہ قوم اب جاگ چکی ہے اور مینڈیٹ چرانے پر کسی صورت  خاموش نہیں بیٹھے گی۔

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ اگر کل دھاندلی ہوئی تو پھر میں آپ سے رات کو مخاطب ہوں گا اور پھر ہم انہیں سخت ردعمل دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ من پسند الیکشن کے ذریعے بھی عوام کو غلام بنایا جاتا ہے، ہمارے دور میں اتحادی ہمیں بلیک میل کرتے رہے انہوں نے آئین سے غداری کی اور دوسری طرف جا کر بیٹھ گئے۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کا انتخاب: عوامی مینڈیٹ چوری کیا گیا تو پھرجو ہوگا میں ذمہ دار نہیں ہوں گا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8hYiRSE
via IFTTT

Wednesday, July 20, 2022

ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری، بابر اعظم بدستور سرفہرست ایکسپریس اردو

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے رینکنگ جاری کردی جس میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری ہونے والی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم 892 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، امام الحق 815 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور جنوبی افریقا کے رسی وین تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر ہیں۔

بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کی رینکنگ میں ایک درجے تنزلی ہوئی جس کے بعد وہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے، پانچویں پر روہت شرما، چھٹے پر جنوبی افریقا کے ڈی کوک، ساتویں پر راس ٹیلر، آٹھویں پر ڈیوڈ وارنر اور نویں، دسویں پر بالترتیب جونی برسٹو اور ایرون فنچ رہے۔

a-icc-rankind-odi

ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ پہلے، بھارت کے جسپریت بمراہ دوسرے جبکہ پاکستان کے شاہین آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔

ٹی ٹوینٹی رینکنگ

آئی سی سی کی ٹی ٹوینٹی رینکنگ میں بابر اعظم 818 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، محمد رضوان 794 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، جنوبی افریقا کے آئیڈن مارکرام تیسرے، انگلینڈ کے ڈیوڈ میلان چوتھے جبکہ پانچویں پر بھارتی بلے باز سوریا کمار یادیو رہے۔

ایرون فنچ (آسٹریلیا)، ڈیون کانوے(نیوزی لینڈ)، نکولس پوران (ویسٹ انڈیز)، سری لنکا کے پتھم نسانکا، جنوبی افریقا کے ریسی وین بالترتیب چھٹے، ساتویں، آٹھویں، نویں اور دسویں نمبر پر رہے۔

ٹی ٹوینٹی بلے بازی کی اگر بات کی جائے تو ٹاپ ففٹی میں پاکستان کے تین کھلاڑی ہیں، بابر اور رضوان کے علاوہ فخر زمان کا 43واں نمبر ہے۔

a-icc-rankind-t20

ٹی ٹوینٹی بولرز کی رینکنگ کے ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی بولر شامل نہیں ہے البتہ انگلیںڈ کے عادل رشید پہلے نمبر پر رہے۔ آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں افغانستان کے محمد نبی، شکیب الحسن (بنگلا دیش) اور معین علی بالترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے جبکہ شاہین آفریدی بارہویں، شاداب خان 17، حارث رؤف 27، عماد وسیم 44، محمد نواز 61، حسن علی 65 اور فہیم اشرف 97ویں نمبر پر ہیں۔

The post ٹی ٹوینٹی اور ون ڈے کی عالمی رینکنگ جاری، بابر اعظم بدستور سرفہرست appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qTKGfub
via IFTTT

پرویز الہی نے شرقپوری اورغیاث الدین کو 10،10کروڑ دیئے ، ان کے 8/9 بندے نہیں آئے تو کیا ہوگا ،رانا ثناء اللہ ... تحریک عدم ا عتماد ، حکومت سازی ،مشکل فیصلے اور آئینی مدت مکمل ... مزید

دریائے سندھ میں دو بہنوں سمیت چار لڑکیاں ڈوب گئیں ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 2 بہنوں سمیت 4 لڑکیاں ڈوب گئیں، جن میں سے صرف ایک کو ہی زندہ بچایا جاسکا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اٹک کے علاقے ملاں منصور کے مقام پر خیبرپختونخوا سے آئی فیملی میں شامل لڑکیاں نہاتے ہوئے دریا میں ڈوب گئیں۔

عینی شاہدین نے ریسکیو حکام کو واقعے سے متعلق آگاہ کیا تو غوطہ خوروں نے ہنگامی اقدامات کرتے ہوئے 18 سالہ صاحبہ ولد سلیمان نامی لڑکی کو زندہ بچا لیا۔

بعد ازاں دو گھنٹے ریسکیو آپریشن کر کے تینوں لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر حضرو منتقل کیا، جہاں ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔

حکام کے مطابق چاروں لڑکیوں کا تعلق صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے پارہ چنار سے ہے۔

The post دریائے سندھ میں دو بہنوں سمیت چار لڑکیاں ڈوب گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/x3NRocU
via IFTTT

الیکشن کمیشن نے این اے 245 کراچی ضمنی الیکشن بھی ملتوی کر دیا ... تحریک انصاف کے مرحوم ایم این اے عامر لیاقت حسین کے انتقال پر خالی ہونے والی نشست پر 27 جولائی کی بجائے 21 اگست ... مزید

الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے۔ 

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بارشوں کے باعث بلدیاتی انتخابات ملتوی کیے ہیں۔ انہوں نے تبایا کہ سندھ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انتخابات اگست کے آخر میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق دوسرے مرحلے میں کراچی اور حیدرآباد ڈویژن کے 16 اضلاع میں انتخابات ہونے تھے۔ سندھ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی سمری چیف سیکرٹری سندھ نے الیکشن کمیشن کو بھیجی تھی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے مراسلہ میں کہا کہ سندھ میں 22 جولائی سے شدید بارشوں کا امکان ہے۔ سندھ میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات 24 جولائی کو شیڈول تھے۔

The post الیکشن کمیشن نے سندھ کے بلدیاتی انتخابات ملتوی کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MnQX67m
via IFTTT

Tuesday, July 19, 2022

ڈالر کی قیمت 300 روپے تک پہنچ جانے کے خدشے کا اظہار ... ان لوگوں کی کوشش ہے کہ حکومت ختم ہونے سے قبل یہ اپنی جیبیں بھر لیں، آنے والے دن معیشت کیلئے انتہائی تشویش ناک لگ رہے ... مزید

اگر عمران خان اسمبلی میں آجائیں تو مستعفی ہونے کیلئے تیار ہوں ... اب بھی پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، تحریک انصاف بڑی جماعت ہے یہ اسمبلی میں آئیں اور اپنا کردار ادا کریں، راجہ ... مزید

31ویں سینئر مینجمنٹ کورس کے وفد کا ریجنل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ آفس لاہور کا دورہ

آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری کے خلاف آرٹیکل 6 لگنا چاہیئے ... چیف سیکرٹری ایماندار آدمی ہیں لیکن ڈرپوک ہیں، کیا آرٹیکل 6 کی بات صرف سیاست دانوں پر لگنے کیلئے ہو گی؟ کیا ... مزید

پی آئی ٹی بی اور واسا کے درمیان آئی ٹی اصلاحات کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کے حوالے سے اجلاس

اس کامیابی کے بعد عمران خان کو تمام شکوے گلے ختم کرکے سیاسی ٹمپریچر معمول پر لانا چاہئے ، سمیع عباسی

اندرونی بے یقینی روپے کی قدر میں تبدیلی کا سبب بن رہی ہے، اسٹیٹ بینک ایکسپریس اردو

 کراچی: اسٹیٹ بینک نے روپے کی قدر میں کمی کے عوامل کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اندرونی بے یقینی روزانہ کی بنیاد پر روپے کی قدر میں تبدیلی کے بڑے اسباب میں سے ایک ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ روپے کی قدر میں حالیہ تحرک مارکیٹ پر مبنی شرح مبادلہ کے نظام کی خصوصیت ہے، جس کے تحت جاری کھاتے کی صورتحال، متعلقہ خبروں اور اندرونی بے یقینی مل کر یومیہ بنیادوں پر روپے کی قدر میں تبدیلی کا سبب بن رہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق دسمبر 2021 سے دنیا کی اکثر ابھرتی ہوئی معیشتوں کی طرح پاکستانی روپے کی قدر بھی ڈالر کے مقابلے میں کم ہوئی ہے۔ پاکستانی روپے کی قدر دسمبر 2021 سے اب تک 18 فیصد تک کم ہوئی ہے جبکہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں حالیہ کمی میں بھی اس  عالمی رجحان کا بڑا دخل ہے۔


اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں عالمی سطح پر ڈالر 12 فیصد مہنگا ہوا ہے جو ڈالر کی 20 سال کی بلند ترین سطح ہے، اور یہ بلند ترین سطح امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے افراط زر پر قابو پانے کے لیے شرح سود میں جارحانہ اضافہ کا نتیجہ ہے۔

The post اندرونی بے یقینی روپے کی قدر میں تبدیلی کا سبب بن رہی ہے، اسٹیٹ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ioq6NnC
via IFTTT

رنویر سنگھ کے عام لوگوں کی طرح رکشے میں سفر کی تصویر وائرل ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کے اسٹار رنویر سنگھ کے عام شہریوں کی طرح رکشے میں سفر کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف بھارتی اداکار رنویر نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام کی ایک اسٹوری شیئر کی جس میں وی رکشے میں بیٹھے ہوئے دیکھے جاسکتے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سپر اسٹار ممبئی شہر کی سڑکوں پر نظر آئے تاہم انہوں نے فیس ماسک لگا رکھا تھا جس سے مداح انہیں پہچان نہ سکے۔

خیال رہے کہ رنویر سنگھ اپنی نئی آنے والی فلم ’’روکی اور رانی کی پریم کہانی‘‘ میں جلوہ گر ہوں گے، اس پروجیکٹ کو نامور ہدایت کار کرن جوہر ڈائریکٹ کررہے ہیں۔


View this post on Instagram

A post shared by Zoom TV (@zoomtv)

The post رنویر سنگھ کے عام لوگوں کی طرح رکشے میں سفر کی تصویر وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/iPS9rWT
via IFTTT

Monday, July 18, 2022

این ٹی ڈی سی نے ہائی پاور ٹرانسمیشن لائن 500 کے وی شکارپور-دادو ٹرانسمیشن لائن(سرکٹ II) کے متاثرہ 6ٹاورز کی بحالی کا کام مکمل کرلیا

برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ غیرمعمولی تاخیر کا شکار، مسافروں کا شدید احتجاج ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اسلام آباد انڑنیشنل ائیرپورٹ سے ہیتھرو برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں غیر معمولی تاخیر پر مسافروں نے شدید احتجاج کیافنی خرابی کے باعث فلائیٹ منسوخ کردی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پرواز نمبر پی کے 9785 نے ہتھرو برطانیہ کے لیے پیر کی صبع روانہ ہونا تھا،مقررہ وقت قریب آنے پر بھی بورڈنگ شروع نہ ہونے پر مسافروں نے ائیرلائن انتظامیہ سے دریافت کیاتو بتایاگیا کہ پرواز گیارہ بجے روانہ ہوگی۔

ائیر لائن انتظامیہ کی طرف سے مسافروں کومزید تاخیر پر دن ڈیڑھ بجے اور اسکے بعد سہہ پہر تین بجے کا وقت دیاگیا لیکن پرواز روانہ نہ ہوسکی، 12 گھنٹوں کی تاخیر کے بعد مسافروں کوآگاہ کیاگیا کہ پرواز منگل کی صبع روانہ ہوگی۔

پرواز میں تاخیر پر مسافروں کی طرف سے ائیرپورٹ پر شدید احتجاج کیا گیا جبکہ  چند مسافر اپنے ٹکٹ ریفنڈ کروا کر واپس چلے گئے، متاثرہ مسافروں کا کہناتھا کہ ائیرپورٹ پر کوئی پرسان حال نہیں۔

اس حوالے سے ترجمان پی آئی اے نے بتایا کہ نجی ائیرلائن سے طیارہ ہائیر کیا گیاتھا جس میں خرابی کے باعث کراچی سے پرزہ نجی ائیرلائن کے زریعے منگوایا گیا ہے، جو فکس ہونے میں ڈیڑھ سے دو گھنٹے لگ سکتے ہیں، امید ہے کہ پرواز صبح تین بجے تک روانہ ہوجائے گی۔

 

The post برطانیہ جانے والی پی آئی اے کی فلائٹ غیرمعمولی تاخیر کا شکار، مسافروں کا شدید احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PxHClNg
via IFTTT

پنجاب ضمنی الیکشن میں شکست کے باوجود مسلم لیگ ن کا قبل ازوقت انتخابات نہ کرانے کا فیصلہ ... وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، مسلم لیگ ن کل اتحادی جماعتوں کو اپنے ... مزید

بھارت کے لیجنڈری گلوکار بھوپندر سنگھ انتقال کرگئے ایکسپریس اردو

 ممبئی: سینئر و معروف بھارتی گلوکار بھوپندر سنگھ 82 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق لیجنڈری گلوکار علالت کے باعث شہر ممبئی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان میں کورونا وائرس کی بھی تصدیق ہوئی اور بعد میں دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھوپندر دو دن سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ انتقال کی خبر سن کر شوبز شخصیات کی جانب سے اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔

آنجہانی گلوکار کے مداح بھی یہ افسوس ناک خبر سن کر غم میں نڈھال ہیں۔ بھوپندر سنگھ نے دو دیوانے شہر میں، ہو کر مجبور مجھے اس نے بھلایا ہوگا سمیت دیگر کئی کامیاب اور ہٹ گانے گائے۔

The post بھارت کے لیجنڈری گلوکار بھوپندر سنگھ انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MvwJFBt
via IFTTT

وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرےاورعام انتخابات وقت پر ہوں گے، پیپلز پارٹی ایکسپریس اردو

کراچی: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگی امیداروں کی شکست کے بعد پیپلز پارٹی نے اپنے اس مؤقف کو پھر دہرایا ہے کہ موجودہ وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرکے ملک میں آئندہ عام انتخابات مقررہ وقت پر اور انتخابی اصلاحات کے بعد ہوں گے۔

بلاول ہاﺅس کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی مشترکہ صدارت میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں پی پی قیادت نے ملکی سیاسی صورتحال پرفوری طور (ن) لیگ کی قیادت سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

دوسری جانب شریک چئیرمین پی پی پی آصف علی زرداری وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے لاہور پہنچ گئے ہیں جبکہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل لاہور پہنچیں گے۔

اجلاس میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال خصوصاً پنجاب میں گزشتہ روز ہونے والے ضمنی انتخاب کے نتائج سے پیدا ہونے والے حالات کا تفصیلی اور اپنی آئندہ کی سیاسی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا۔

The post وفاقی حکومت اپنی مدت پوری کرےاورعام انتخابات وقت پر ہوں گے، پیپلز پارٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cwmGeaE
via IFTTT

Sunday, July 17, 2022

اسلام آباد،پنجاب کی 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں تاریخی فتح حاصل کرنے کو تحریک انصاف اکے چیئرمین نے اللہ تعالی کا فضل قرار دیدیا

شادمان ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں گرنے سے خاتون جاں بحق،بچی کی تلاش جاری ایکسپریس اردو

 کراچی: کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں گرنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی حادثہ کے دوران نالے میں ڈوبنے والی بچی کی تلاش جاری ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق نالے میں گرنے والے مرد کو بے ہوشی کی حالت میں نکال لیا گیا ہے،خاتون کی لاش بھی کئی گھنٹے کے آپریشن کے بعد نکال لی گئی،حادثہ میں ڈوبنے والی بچی کی تلاش تاحال جاری ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث نالہ اور سڑک برابر ہوگئے تھے جس کے باعث ممکنہ طور پر موٹر سائیکل سوار کو نالے کا اندازہ نہیں ہوسکا۔ علاقہ مکینوں کے مطابق  سڑک پر اندھیرا ہے اور نالے کی دیوار بھی جگہ جگہ سے ٹوٹی ہوئی ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق ابتدائی طور پر مرد کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، ایدھی اور چھیپا رضاکاروں نے کئی گھنٹے کی تلاش کے بعد نکالی جانے والی خاتون کی لاش کو بھی قریبی اسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو کے مطابق خاتون کی گود میں موجود بچی کی تلاش جاری ہے، مرد کے بے ہوش ہونے کے باعث فوری طور پر مذکورہ خاندان کے بارے ذیادہ تفصیلات حاصل نہیں ہوسکیں۔

The post شادمان ٹاؤن میں موٹر سائیکل سوار فیملی نالے میں گرنے سے خاتون جاں بحق،بچی کی تلاش جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UMwPZlz
via IFTTT

پی پی 228 لودھراں سے آزاد امیدوار سید محمد رفیع الدین بخاری 45 ہزار 20 ووٹ حاصل کرکے کامیاب

”بس نام رہے گا اللہ کا“عمران خان نے تاریخی فتح پر پیغام جاری کردیا ... پارٹی چیئرمین نے کل تین بجے کور کمیٹی کا اجلاس بلایا ہے جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے. اسد عمر

چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس طلب کرلیا ایکسپریس اردو

 لاہور: چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے  پیر کے روز  پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی کی طرف سے طلب کئے جانے والے کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب کے انتخابی نتائج کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تحریک انصاف کی کور کمیٹی پیر کے روز ہو نے والے اجلاس میں پنجاب کے حوالے سے اہم فیصلے کرے گی۔

واضح رہے کے پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کو اب تک واضح برتری حاصل ہے۔

 

The post چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کور کمیٹی اجلاس طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VA6g1SC
via IFTTT

Saturday, July 16, 2022

حیدرآباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار لڑکوں کی پیدائش ایکسپریس اردو

 حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔

حیدرآباد کے علاقے ٹنڈو حیدر کی رہائشی خاتون زہرہ نامی خاتون نے اسٹیشن روڈ پر واقع فلاحی تنظیم کے اسپتال میں بیک وقت چار لڑکوں کو جنم دیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق خاتون کو زچگی کے لیے ایک روز قبل اسپتال لایا گیا جہاں اُن کو نگرانی میں رکھا گیا، بعد ازاں آپریشن کے ذریعے بچوں کی پیدائش ہوئی۔

ڈاکٹرز نے بتایا کہ تین بچے مکمل صحت یاب جبکہ ایک کو تھوڑی طبیعت ناساز ہونے پر نرسری میں رکھا گیا ہے، امید ہے کہ وہ بھی جلد اپنی والدہ کے پاس ہوگا۔

The post حیدرآباد میں خاتون کے ہاں بیک وقت چار لڑکوں کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Pnfw0Fi
via IFTTT

یہ دو سیٹوں پر بھی الیکشن نہیں جیت سکتے، مسٹرایکس کو جتانے کا حکم ملا ہوا ہے ... الیکشن کمیشن کے ای وی ایم کی مخالفت کا مجھے پتا ہے کون ہدایات دے رہا تھا؟ کیونکہ یہاں پر ... مزید

سجل اور احد نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے تعلق ختم کردیا ایکسپریس اردو

 کراچی: شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی احد رضا میر اور سجل علی نے  سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے تعلق ختم کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سجل نے پہلے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے میر کا نام ہٹا دیا تھا جبکہ احد نے اداکارہ کی چند تصاویر بھی اپنے اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھیں لیکن دونوں نے ایک دوسرے کو سوشل میڈیا پر فالو کیا ہوا تھا۔

تاہم اب دونوں شخصیات نے ایک دوسرے کو ان فالو کردیا ہے۔

یاد رہے کہ سجل اور احد کے درمیان رواں سال مارچ میں علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں تھیں، جس کے بعد چند اداکاروں نے بھی صارفین سے اپیل کی تھی کہ احد اور سجل مشکل میں ہیں لہذا اُن کی زندگی پر زیادہ بیان بازی یا تبصرے نہ کیے جائیں۔

احد اور سجل نے علیحدگی کے حوالے سے تاحال کوئی تصدیق نہیں کی اور مستقل خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔

The post سجل اور احد نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے سے تعلق ختم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rNSfAtk
via IFTTT

پاکستان میڈیکل کمیشن کا 17 اکتوبر 2022 سے پبلک میڈیکل کالجوں میں داخلے شروع کرنے کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما کو پنجاب میں داخل کروانے کے الزام میں تین افراد گرفتار ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے آزاد کشمیر کے رہنما مقبول گجر کو پابندی کے باوجود پنجاب میں داخل کرانے پر پولیس نے تین افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف آزاد کشمیر کے رہنماء مقبول گجر کی لاہور میں انٹری پر جوہر ٹاؤن پولیس نے مقبول گجر کے تین ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر انہیں حراست میں لیا۔

پولیس نے شہریار، حنیف اور صداقت کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کردیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان الیکشن کمیشن کے حکم کے ضابطہ اخلاق کے خلاف گھر گھر الیکشن مہم چلا رہے تھے، جس پر انہیں گرفتار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مقبول گجر داخلے پر پابندی کے باوجود لاہور پہنچ گئے

دوسری جانب پولیس نے گرفتاریوں کو مقبول گجر کی انٹری سے منسوب کرنے کی تردید بھی کردی ہے۔

The post پی ٹی آئی رہنما کو پنجاب میں داخل کروانے کے الزام میں تین افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ueUpX7j
via IFTTT

Friday, July 15, 2022

حیدرآباد نسیم نگر تنازع؛ پولیس کو تاحکم ثانی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت ایکسپریس اردو

 کراچی: آئی جی سندھ نے حیدرآباد نسیم نگر واقعہ کے نتیجے میں دو اکائیوں میں تضادم کے واقعات کے بعد پولیس کواگلے حکم تک ہائی الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے ہدایات جاری کیں کہ قانون کی رٹ کے قیام اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے ضمن میں تمام تراقدامات کو انتہائی ٹھوس اورغیر معمولی بنایا جائے۔

اے آئی جی آپریشنز سندھ کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے مختلف تھانوں کی حدود میں حیدرآباد واقعہ کے تسلسل میں ہونیوالے ہنگامہ آرائی اورناخوشگوار واقعات کی تعداد 15 رہی جن پر 12 ایف آئی آرز کے تحت 90 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

آئی جی سندھ نے حیدرآباد واقعہ پر ایس پی ہیڈ کوارٹرز حیدرآباد کی سربراہی میں تشکیل دی جانیوالی تفتیشی ٹیم کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وقوعہ کے مختلف پہلوؤں اور زاویوں کو پیش نظر رکھ کر تحقیقات کو انتہائی شفاف اور غیرجانبدارانہ بنایا جائے تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیس کی تفتیش میں ابتک ہونوالی پیش رفت سے بھی فی الفور آگاہی دی جائے، مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ملزمان/عناصر کے خلاف منظم اور بھرپور ایکشن لیا جائے جبکہ امن وامان کے قیام اور آپس میں بھائی چارگی کی فضا کے فروغ کے سلسلے میں اس علاقہ معززین، مختلف کمیونٹیز علما، زاکرین سمیت مذہبی قائدین کے کردار کو باہم روابط کے تحت مؤثر اور کامیاب بنایا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقوں میں مجرمانہ سرگرمیوں کے یقینی روک تھام کے ساتھ ساتھ کاروباری اداروں اور تاجر برادری کی حفاظت جیسے اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ انہوں نے کہا کہ افواہوں کے سدباب اور حوصلہ شکنی کے لیئے متعلقہ پولیس میڈیا سے باہم روابط کو نا صرف یقینی بنائے بلکہ امن وامان کے قیام جیسے اقدامات میڈیا سے شیئر کریں تاکہ شہریوں کو حقائق سے آگاہ رکھا جاسکے۔

The post حیدرآباد نسیم نگر تنازع؛ پولیس کو تاحکم ثانی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Igs9MxS
via IFTTT

نیوزی لینڈ کا آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ، مارٹن گپٹل میچ اور بریسویل پلیئر آف دی سیریز قرار

وزیراعظم میاں شہباز شریف کا چوہدری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان سے ٹیلیفون پران کےبھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور سابق وفاقی چوہدری نثار کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا، وزیر اعظم نے چوہدری نثار علی خان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہارکیا۔

اسموقع پر وزیراعظم نے اہل خانہ سے ہمدردی کا بھی اظہار کیا،وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔

چوہدری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

چوہدری نثار کے بھانجے کیپٹن نعمان عید الاضحی سے قبل ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔

The post وزیراعظم میاں شہباز شریف کا چوہدری نثار سے ٹیلیفونک رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TMwYc3Q
via IFTTT

w امریکی صدر جوبائیڈن اپنے دورے کے دوران سعودی عرب پہنچ گئے ... سعودی عرب سے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے، سعودی قیادت کے ساتھ توانائی کی فراہمی، انسانی حقوق اور سیکیورٹی ... مزید

اے این پی کا حلقہ این اے 245 ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان ایکسپریس اردو

 کراچی: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) سندھ نے حلقہ این اے 245 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔

یہ پیشرفت اُس وقت سامنے آئی جب ایم کیو ایم کا وفد ڈپٹی کنونیئر و سابق میئر وسیم اختر کی سربراہی میں مردان ہاؤس پہنچا، جہاں صوبائی صدر نے اُن کا استقبال کیا اور ضمنی انتخاب میں اپنی حمایت کا اعلان کیا۔

متحدہ وقومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینر و سابق میئر کراچی وسیم اختر کا وفد کے ہمراہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی دفتر باچا خان ہاؤس آمد سندھ کے صدر شاہی سید سے ملاقات کی اور حالیہ ہونے والے اندرون سندھ میں سندھی اور پختون برادری کے درمیان لسانی فسادات پر تشویش کا اظہار کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ ملک کے شہری علاقوں کی تعمیر و ترقی میں پختون برادریوں کا اہم کردار رہا ہے، حال ہی میں جس طرح اندرون سندھ میں پختون برادریوں کوشناختی کارڈ کی بنا تشدد کا نشانہ بنایا گیا وہ قابل مذمت ہے، سندھ اولیا اکرام اور بزرگان دین کی سر زمین ہے جنہوں نے ہمیشہ پیار ومحبت اور بھائی چارگی کا درس دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سندھ دھرتی ہماری ماں ہے اس میں تشدد کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا، سندھی بولنے والے بھی ہمارے بھائی ہیں ان کو بھی چاہئے کہ دوسری قومیت کا بھی احترام کریں اور اپنے اپنے اندر موجود تشدد پسند عناصر کو تلاش کریں جو کہ لسانی فسادات کرا کر سندھ اور سندھ کے شہری علاقوں کا امن سبو تاژر کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔

وسیم اختر نے کہا کہ ہم سب کو چاہئے کہ آپس میں،محبت اور تفہیم کے ساتھ ان مسائل کا حل نکالیں اور شر پسند عناصر کے ناپاک عزائم کا مل جل کر خاتمہ کریں، آپ لوگوں کو چاہیے کہ اپنے اپنے قومیت کے لوگو ں کو محلے کی سطح پر کمیٹیاں بنا کرجن میں بزرگ بھی شامل ہوں تاکہ ایک دوسرے کی جان و مال کی حفاظت سمجھداری سے ہوسکے اور کوئی بھی شر پسند عناصر موقع سے فائدہ نہ اٹھا سکے۔

عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے معزز مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب مل کر اس لسانی فسادات کروانے والوں کو بے نقاب کرینگے اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے میں ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے۔

ایم کیو ایم کے وفد میں رکن رابطہ کمیٹی ارشاد ظفیر،سی او سی کے انچارج فرقان اطیب،نامزد امیدوار برائے حلقہ این اے  245معید انور اور وسیم آفتاب بھی موجود تھے۔

The post اے این پی کا حلقہ این اے 245 ضمنی انتخاب میں ایم کیو ایم کی حمایت کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1x3PReV
via IFTTT

Thursday, July 14, 2022

عدالتیں اپنا اعتماد بحال کریں، فیصلوں میں غیرجانبداری نظر آنی چاہیے،سراج الحق ... ڈپٹی سپیکر کی رولنگ پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے بعد قوم پاناما لیکس اور پنڈوراپیپرز ... مزید

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

ایک بار پھر آپ خطرات کی لپیٹ میں آ سکتے ہیں۔ گھریلو حالات شاندار رہیں گے۔ کسی سے بھی لڑائی جھگڑا ہرگز نہ کریں تو بہتر ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آج آپ ذہنی طور پر کافی فریش رہیں گے۔ آج آپ اپنے ذاتی منصوبوں پر عملدرآمد نہ ہی کریں تو زیادہ بہتر ہے۔ البتہ آمدنی معقول رہے گی۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

کسی جائیداد کی وجہ سے آپ کو ذہنی کوفت ہو سکتی ہے لیکن اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ آپ کاروبار میں دلچسپی نہ لیں۔ کسی بڑے تعمیراتی منصوبے کو عمل شکل ہرگز نہ دیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ہم نے پہلے بھی آپ کو یہی مشورہ دیا تھا کہ اپنی سوچوں کو بدلنے کی کوشش کریں۔ خود پر مایوسی کے اندھیرے مسلط کر کے سوچوں میں ڈوبے رہنے سے مسائل حل نہیں ہوا کرتے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے دل کا راز آج آپ کسی سے بھی نہ کہیں۔ چاہے یہ آپ کا کتنا ہی بھروسے مند ساتھی کیوں نہ ہو کیونکہ اگر آپ نے ایسا کیا تو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

دماغ پر جنسی خیالات کو غالب نہ آنے دیں۔ اس طرح آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں کو زنگ لگ سکتا ہے۔ کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ نقصان کا احتمال نہ رہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

سیاسی و سماجی شخصیات اپنے فیصلے سوچ سمجھ کر کریں اور ہر ایک پر آنکھیں بند کر کے اعتراض نہ ہی کریں بلکہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کے دن آپ کا دامن بلاشبہ خوشیوں سے بھرا رہے گا۔ مشترکہ کاروبار میں فائدے کی توقع باوجود کوشش بچت کا خانہ خالی رہے گا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آج آپ کا سامنا سیاست سے وابستہ افراد سے ہو سکتا ہے یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ ان سے اپنا کوئی کام نکلوانے میں کامیاب ہو جائیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

گارمنٹس کا کاروبار کرنے والے حضرات اپنی محنت کا بہتر صلہ پا سکیں گے۔ دماغ کو لاحاصل سوچوں کی آماجگاہ ہرگز نہ بننے دیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

لین دین کے معاملات انجام دینے کے لئے آج کا دن آپ کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ مذہبی امور کی طرف رجحان کچھ زیادہ ہی رہے گا۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cEneCk0
via IFTTT

وزیراعظم نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 18.5 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 40.54 روپے کم کردی ، مفتاح اسماعیل

میرے دفتر پر حملہ پی ٹی آئی رہنما مبشر گجر نے کروایا، نذیر چوہان ایکسپریس اردو

 لاہور: ڈی آئی جی آپریشن نے پی پی 167 میں ن لیگی رہنما نذیر چوہان کے مرکزی دفتر پر مبینہ حملے  کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔ 

ڈی آئی جی آپریشن سہیل چودھری نے امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے انتخابی ضابطہ اخلاق کی پابندی پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نقص امن کا باعث بننے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

 

 

نذیر چوہان کا الزام 

اس حوالے سے نذیر چوہان نے الزام عائد کیا کہ میرے دفتر پر پی ٹی آئی امیدوار شبیر گجر نے حملہ کروایا ہے۔ دوسری جانب مشر گجر نے اس الزام کو مسترد کردیا۔

مبشر گجر کی تردید

صوبائی اسمبلی پی پی 167 کے امیدوار اور تحریک انصاف کے رہنما مبشر گجر نے کہا کہ ہم نے آج انتخابی مہم کی ریلی نکالی اور نذیر چوہان کے دفتر کے باہر سے ریلی گزری تو مسلم لیگ ن کے کارکنان نے ہمارے وکلا کو روکا، ان پر آوازیں کسی اور تشدد کیا۔

مبشر گجر نے کہا کہ مجھے اس واقع کا علم بھی بعد میں ہوا تب میں ریلی کی قیادت کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان نے منصوبے کے تحت اپنے دفتر میں خود توڑ پھوڑ کروائی ہے جبکہ ہم تو اپنی انتخابی مہم میں مصروف تھے۔

انہوں نے کہا کہ نذیر چوہان کے دفتر میں توڑ پھوڑ سے پی ٹی آئی کے کسی کارکن کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

The post میرے دفتر پر حملہ پی ٹی آئی رہنما مبشر گجر نے کروایا، نذیر چوہان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/eQngGU7
via IFTTT

وزیر اعظم کا پٹرول 18روپے 50پیسے اور ڈیزل 40روپے 54پیسے فی لیٹر کمی کااعلان ... آئندہ بھی عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تو قوم کو فائدہ دیں گے،شہباز شریف عمران ... مزید

بولی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو نیا ہمسفر مل گیا؟ ایکسپریس اردو

مالے/ممبئی: انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور معروف تاجر للت مودی نے بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو اپنا ہمسفر منتخب کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق معروف بھارتی تاجر ان دنوں مالدیپ میں اپنی نئی ہمسفر چھٹیاں گزار رہے ہیں اور وہ ہمسفر کوئی اور نہیں بلکہ 1994 میں حسینہ عالم کا مقابلہ جیتنے والی سشمیتا سین ہیں۔

جی ہاں سوشل میڈیا پر بھارتی اداکارہ سشمیتا سین کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں کہ انہوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے بانی چیئرمین و نامور تاجر للت مودی سے خاموشی سے شادی کرلی ہے۔

ان خبروں کی ابتداء للت مودی کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر سشمیتا اور للت کی تصاویر شیئر ہونے کے بعد ہوئی، انہوں نے اپنی پوسٹ شیئر کیساتھ کیپشن دیا کہ ’ابھی ابھی ورلڈ ٹور سے لندن واپس آیا ہوں، یہاں میں اپنی (better half) سشمیتا سین کا تذکرہ کرنا چاہوں گا، بالآخر ایک نئی زندگی کی شروعات ہوگئی ہے، لگتا ہے میں چاند سے بھی اوپر ہوں‘۔

للت مودی کی اس پوسٹ نے تہلکہ مچا دیا اور سوشل میڈیا صارفین سمیت صحافت کے بڑے اداروں نے بھی یہ کہنا شروع کردیا کہ اداکارہ خاموشی سے للت مودی کیساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی۔

علاوہ ازیں انسٹا پوسٹ میں بھی للت مودی نے تھوڑی تبدیلی کی اور Better half کی جگہ better looking partner لکھ دیا— فوٹو: اسکرین شاٹ

سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کرنا شروع ہوئیں تو للت مودی نے ایک اور پوسٹ شیئر کی جس میں وضاحت دیتے ہوئے کہا ’ابھی شادی نہیں ہوئی لیکن وہ بھی جلد ہی ہوجائے گی، فی الحال ہم صرف ایک دوسرے کیساتھ ہیں‘۔

اس مرتبہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بھارتی تاجر نے better half کی جگہ better looking partner لکھ دیا۔

The post بولی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین کو نیا ہمسفر مل گیا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/71Jd8MN
via IFTTT

Wednesday, July 13, 2022

بارشوں سے تباہی، بلوچستان حکومت نے عالمی اداروں سے مدد مانگ لی ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے بارشوں کے باعث ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے عالمی برادری سے مدد مانگ لی۔

کوئٹہ میں وزیر زراعت بلوچستان میر اسد بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مون سون کی حالیہ بارشوں نے صوبے میں تباہی مچادی ہے جس کے بعد بڑے پیمانے پر فصلیں تباہ ہوگئیں۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی 75 فیصد آبادی کا زریعہ معاش زراعت سے وابستہ ہے، بلوچستان اس وقت انتہائی آفت زدہ ہوچکا ہے، بڑے پیمانے پر تباہی کو دیکھتے ہوئے وفاق بلوچستان کو 50 ارب روپے کا پیکج دے اور کھڑی فصلوں کے نقصانات کا ازالہ کرے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت بھی اپنے طور پر متاثرین کی بحالی کے لیے کام کررہی ہے مگر ہم توقع کرتے ہیں کہ وزیراعظم شہباز شریف بلوچستان کے لیے خصوصی طور پر بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گے کیونکہ صوبائی حکومت کے پاس اتنے وسائل نہیں کہ سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کی جا سکے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی ادارے بھی ان حالات میں مدد کریں کیونکہ بارشوں سے انگور، پیاز، سیب، گندم اور کھجور کے باغات مکمل تباہ ہوچکے ہیں۔

The post بارشوں سے تباہی، بلوچستان حکومت نے عالمی اداروں سے مدد مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/l0qsdWA
via IFTTT