Thursday, August 31, 2023

گورنر پنجاب سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاکستانی نژاد مدرس الشیخ قاری سعد نعمانی کی ملاقات

بنوں میں سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملے میں 9 فوجی شہید ایکسپریس اردو

خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں موٹرسائیکل سوار کے خودکش بم دھماکے میں 9 فوجی جوان شہید جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹرسائیکل پر سوار خود کش حملہ آور نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

دھماکے کے نتیجے میں نائب صوبیدار صنوبر علی سمیت 9 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ پانچ زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خودکش دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر دہشت گردوں کی تلاش کیلیے آپریشن شروع کردیا ہے۔


آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

وزیراعظم کا اظہار افسوس

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکٹر نے کہا ہے کہ بنوں میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں 9 بہادر سپاہیوں کی شہادت سے دل ٹوٹ گیا، واقعہ میں بہت سے لوگ زخمی ہوئے،ایسی حرکتیں سراسر قابل مذمت ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ میری ہمدردیاں شہدا اور زخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستان ایسی دہشت گردی کے خلاف پرعزم ہے، بنوں میں دہشت گردی کی بزدلانہ کارروائی میں 9 جوانوں کی شہادت سے دل غمزدہ ہیں۔

نگراں وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم نے جانی خیل بنوں میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہوئے سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر تعزیت اور شہدا کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے واقعات سے سکیورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں ہوں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔

The post بنوں میں سیکیورٹی قافلے پر خودکش حملے میں 9 فوجی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/QKZaPvt
via IFTTT

Wednesday, August 30, 2023

وزیرمملکت برائے سیاحت وصی شاہ کی کوہ پیما ئوں اور پورٹرز کی تربیت کیلئے خصوصی تربیتی سنٹر قائم کرنے اور ان کی انشورنس کیلئے اقدامات کی ہدایت

اکشے کمار کی موٹرسائیکل سواری دیکھنے کیلئے مداحوں کا سمندر اُمڈ آیا ایکسپریس اردو

اترپردیش: بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ موٹرسائیکل سواری کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور عوام کا سمندر انہیں دیکھنے کیلئے اُمڈ آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار ان دنوں اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کے لیے اتر پردیش کے سیتا پور میں موجود ہیں جہاں انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان کھلے میدان میں موٹر سائیکل چلاتے دیکھا گیا۔ ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کا ایک سمندر میدان میں اُمڈ آیا۔

اداکار نے بائیک چلاتے ہوئے اپنے مداحوں کی جانب ہاتھ لہرایا کیونکہ وہ باڑ کی وجہ سے مداحوں سے ذاتی طور پر نہیں مل سکتے تھے۔ اطلاعات کے مطابق اکشے کمار یوپی میں اسکائی فورس نامی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں تاہم اداکار نے ابھی تک اس کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اکشے کمار او ایم جی 2 کی کامیابی پر بھی پرجوش ہیں۔ یہ فلم گرانڈ مستی کو بھی پیچھے چھوڑ کر بالی ووڈ کی چوتھی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔ جس نے باکس آفس پر 130 کروڑ روپے سے زیادہ کا بزنس کیا ہے۔

The post اکشے کمار کی موٹرسائیکل سواری دیکھنے کیلئے مداحوں کا سمندر اُمڈ آیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Zx6JytO
via IFTTT

Tuesday, August 29, 2023

ٹرک اور موٹرسائیکل میں تصادم ، حادثہ میں 34سالہ شخص جاں بحق

روس: ویگنر کے سربراہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں ایکسپریس اردو

 ماسکو: 

روس کی نجی فوجی کمپنی ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن کو سینٹ پیٹرزبرگ میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویگنر کی پریس سروس نے کہا کہ یوگینی کی آخری رسومات ان کے آبائی شہر سینٹ پیٹرسبرگ میں ادا کی گئیں اور وہ تمام لوگ جو یوگینی کو ’الوداع‘ کہنا چاہتے ہیں وہ پوروخوسکوئے قبرستان جا سکتے ہیں۔

ویگنر کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق روسی حکام نے 23 اگست کو ماسکو کے قریب گر کر تباہ ہونے والے طیارے سے ملنے والی 10 لاشوں کے جینیاتی تجزیے کے بعد کی تھی جبکہ کریملن نے ان قیاس آرائیوں کی بھی تردید کی کہ صدر پوٹن کی انتظامیہ اس حادثے کی ذمہ دار ہے۔

واضح رہے کہ طیارے میں سوار یوگینی پریگوزن سمیت تمام 10 افراد بشمول یوگینی کے قریبی ساتھی دمتری یوٹکن ماسکو کے شمال مغرب میں واقع تویر کے علاقے میں ہونے والے حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

The post روس: ویگنر کے سربراہ کی آخری رسومات ادا کردی گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Vm7XSRO
via IFTTT

مقبوضہ کشمیر میں ’مس ورلڈ‘ کے عالمی مقابلے کا میدان سجے گا ایکسپریس اردو

 سری نگر: ’مس ورلڈ‘ ایونٹ کے آرگنائزرز نے اعلان کیا ہے کہ ان کے مقابلے کا عالمی پروگرام مقبوضہ کشمیر میں منعقد کیا جائے گا۔ 

آگنائزیشن کی چیئرپرسن جولیا مورلے نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ایک ماہ کے طویل دورانیے پر مشتمل مقابلہ حسن مقبوضہ کشمیر میں نومبر اور دسمبر کے درمیان انعقاد کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کیلئے مقبوضہ کشمیر ایک بہترین جگہ ہے اور مقابلہ میں شریک مختلف ممالک کی لڑکیاں یہاں مختلف ایکٹیوٹیز میں حصہ لیں گی۔

اس موقع پر 2022 کی مس ورلڈ کیرولین بیلاسکا نے کہا کہ وہ کشمیر کی خوبصورتی دیکھ کر نہایت حیران ہیں اور وہ 140 ممالک سے لوگوں کو خوش آمدید کہنے کی شدت سے منتظر ہیں۔

بھارت مقبوضہ وادی میں اپنے مظالم کو چھپانے کیلئے سیاحتی سرگرمیوں سے پوری دنیا میں یہ تاثر دینا چاہتا ہے کہ خطے میں حالات نارمل ہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس مئی میں انڈیا نے سری نگر کے اندر سخت ترین سیکورٹی میں جی 20 اجلاس بھی رکھا تھا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں ’مس ورلڈ‘ کے عالمی مقابلے کا میدان سجے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/KWs4c5P
via IFTTT

Monday, August 28, 2023

سرکاری افسران کیلئے بجلی کے فری یونٹس کو ختم کر رہے ہیں، نگراں وزیرداخلہ ... مسائل سےمتعلق آج بھی میراتھن اجلاس ہوئے کل دوبارہ اجلاس ہوں گے کل کابینہ میں نگراں وزیر توانائی ... مزید

ایرانی گلوکار مہدی یاراہی کو حجاب مخالف گانے پرعدالتی کاروائی کا سامنا ایکسپریس اردو

تہران: ایرانی حکومت نے معروف پاپ سنگر مہدی یاراہی پر اپنے نئے گانے میں حجاب کی مخالفت کرنے پر کیس بنادیا۔ 

نئی پیشرفت ایرانی لڑکی مہسا امینی کی موت کے ایک برس بعد سامنے آئی ہے جس میں ملک کے اندر بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا تھا۔

مہدی یاراہی کے نئے گانے ’روستاریتو‘ (تمہارا اسکارف) گزشتہ برس حجاب مخالف تحریک کے ساتھ یکجہتی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی عدالتی ذرائع کے مطابق مہدی یاراہی کے خلاف ایک گانے پر اسلامی اقدار اور اخلاقیات کو نشانہ بنانے کا کیس بنایا گیا ہے۔

حکومتی کیس کے باوجود گلوکار کو گرفتار نہیں کیا جائے گا اور ان کے خلاف کیس میں مزید چارجز کی تفصیلات بھی ابھی سامنے نہیں لائی گئی۔

The post ایرانی گلوکار مہدی یاراہی کو حجاب مخالف گانے پرعدالتی کاروائی کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/51bhM2R
via IFTTT

Sunday, August 27, 2023

ناخلف بیٹےکا 4 کنال اراضی کیلئے بوڑھے باپ پر بہیمانہ تشدد ... پاکپتن میں بوڑھے باپ پر تشددکا دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، ناخلف بیٹے نے اراضی نہ دینے پر ساتھی کے ہمراہ ... مزید

خواتین مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں، نئی تحقیق ایکسپریس اردو

سڈنی: نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ خواتین مردوں کے مقابلے میں زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں۔

یہ نظریہ ہے کہ زیادہ تر مرد عورتوں کو اس لیے دھوکہ دیتے ہیں کیونکہ انکی جیون ساتھی وقت کے ساتھ جنسی تعلقات میں عدم دلچسپی کا شکار ہوجاتی ہے تاہم نئی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ دراصل خواتین مردوں کے مقابلے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں۔

آسٹریلیا کی ریسرچرز اینڈ فیڈریشن یونیورسٹی کی تحقیق میں 18 سے 67 سال عمر کی 240 خواتین کا مشاہدہ کیا گیا جس میں پتا چلا ہے کہ خواتین مردوں کے ساتھ جنسی تعلقات کو تو پسند کرتی ہیں لیکن وہ ایک ہی پارٹنر کے ساتھ جنسی تعلقات میں یکسانیت کی وجہ سے بور ہوجاتی ہیں اور اپنی تسکین کیلئے نیا راستہ تلاش کرتی ہیں۔

تحقیق کے نتائج واضح کرتے ہیں کہ خواتین کی جانب سے کی جانے والی بے وفائی کی وجوہات مختلف بھی ہوسکتی ہیں جس میں سماجی توقعات، بدسلوکی یا نظرانداز کرنے یا دماغی صحت کے مسائل شامل ہیں۔

ایک طرف یہ مطالعہ مردوں کو خواتین کو سمجھنے اور ممکنہ نقصان سے خود کو محفوظ رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے تو دوسری جانب اس تصور کو بھی چیلنج کرتا ہے کہ صرف مرد ہی بے وفا ہوتے ہیں۔

The post خواتین مردوں سے زیادہ دھوکے باز ہوتی ہیں، نئی تحقیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/mivw1kI
via IFTTT

Saturday, August 26, 2023

پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بھارت کو شکست دیکر أئی بی ایس اے ورلڈ بلائنڈ گیمز فائنل جیت لیا ... گرین شرٹس نے روایتی حریف کو 8 وکٹوں سے شکست دی

برطانوی میوزیم سے قیتمی نوادرات چوری، ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا ایکسپریس اردو

  لندن: برٹش میوزیم کے ڈائریکٹر ہارٹ وِگ فشر نے نوادرات کے چوری کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے.

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے ایک معروف میوزیم جو کہ لندن میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہے، کو دو سال قبل قیمتی نوادرات کی ممکنہ چوری یا گمشدگی سے آگاہ کیا گیا تھا جب ایک آرٹ مورخ نے آن لائن فروخت کے لیے پیش کی جانے والی اشیاء کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا۔

میوزیم نے گزشتہ ہفتے تصدیق کی کہ میوزیم کے اسٹور روم سے 15ویں صدی قبل مسیح سے لے کر 19ویں صدی عیسوی تک کے سونے کے زیورات اور جواہرات سمیت اشیاء کا ایک مجموعہ غائب ہونے کے بعد عملے کے ایک رکن کو بھی برخاست کر دیا گیا تھا۔

جرمن آرٹ کے مورخ اور میوزیم کے ڈائریکٹر جو 2016 سے ادارے کی قیادت کر رہے تھے، نے تسلیم کیا کہ نوادرات کی ذمہ داری ان کی تھی اور اس سے متعلق کوتاہیوں کو قبول کرتے ہیں۔ مستعفی ہوتے وقت انہوں نے کہا کہ غلطی کی حتمی ذمہ داری ڈائریکٹر پر عائد ہوتی ہے۔

The post برطانوی میوزیم سے قیتمی نوادرات چوری، ڈائریکٹر نے استعفیٰ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MQia45r
via IFTTT

Friday, August 25, 2023

جج ہمایوں دلاور کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کی کاپی سامنے آگئی

بھارت چاند پر پہنچ گیا اور ہم سیاسی انتقام سے آگے نہیں نکل سکے، سراج الحق ایکسپریس اردو

ساہیوال: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک بھارت چاند پر پہنچ گیا اور ہم سیاسی انتقام سے آگے نہیں نکل سکے۔

ساہیوال میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت نے غریب کا جینا محال کیا اور اُس کے منہ سے نوالہ تک چھین لیا، اس نااہل ٹولے کو امریکا سے لاکر پاکستانیوں پر مسلط کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا میں ایک ادارہ ہے جو آئندہ تیس سالوں تک پاکستان کو کنٹرول کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے، اسی ادارے کے تحت پی ڈی ایم اقتدار میں آئی تھی۔

سراج الحق نے کہا کہ بجلی، پیٹرول، ڈیزل اور گیس مہنگی ہے، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت فوری طور پر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ حکمرانوں اور عدلیہ نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے کبھی اقدامات نہیں کیے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان میں سودی نظام رائے ہے ملک ترقی نہیں کرسکتا کیونکہ سودی نظام اللہ کے ساتھ جنگ ہے۔

The post بھارت چاند پر پہنچ گیا اور ہم سیاسی انتقام سے آگے نہیں نکل سکے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ITcOF7B
via IFTTT

Thursday, August 24, 2023

آئی سی سی پی او ڈاکٹراکبر ناصر خاں سے بٹگرا م کیبل کار میں پھنس جانے والے اساتذہ ،طلباءاور مقامی رضاکاروں کی ملاقات

کارتک آریان کی بلاک بسٹر ’ستیا پریم کی کتھا‘ کو لوگ مفت میں دیکھ سکیں گے ایکسپریس اردو

 ممبئی: نامور او ٹی ٹی پلیٹ فارم پرائم ویڈیو نے کارتک آریان اور کیارا ایڈوانی کی بلاک بسٹر فلم ’ستیا پریم کی کتھا‘ کی خصوصی فری اسٹریمنگ کا اعلان کردیا۔ 

ایک انوکھے پلاٹ اور فکر انگیز کہانی پر مشتمل فلم پہلے ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کرائے میں دستیاب تھی لیکن اس اسے فری میں دیکھا جاسکے گا۔

انڈیا میں پرائم ویڈیو کے ڈائریکٹر منیش مینگھانی کے مطابق فلم اب بھارت سمیت دنیا کے 240 ممالک میں دیکھی جاسکے گی تاکہ گلوبل ناظرین اس سے لطف اندوز ہوسکیں۔

فلم 29 جون کو ریلیز کی گئی تھیں اور اس میں راج پال یادو، گجراج راؤ، انورادھ پٹیل اور دیگر فنکار بھی شامل ہیں۔

قبل ازیں کیارا ایڈوانی اور کارتک آریان بلاک بسٹر فلم ’بھول بھلیاں2‘ میں بھی ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔

The post کارتک آریان کی بلاک بسٹر ’ستیا پریم کی کتھا‘ کو لوگ مفت میں دیکھ سکیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4G6yI5W
via IFTTT

Wednesday, August 23, 2023

ؑجبری گمشدگیوں کے متاثرین کا عالمی دن،لاپتہ افراد کے مسئلے پر سیمینار 30 اگست کو ہو گا

پریش راول نے اپنی تین متوقع فلموں کی تصدیق کردی ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار پریش راول نے اپنی تین متوقع فلموں کی تصدیق کردی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سینئر اداکار نے کہا کہ ’’ویلکم ٹو جنگل (ویلکم تھری) کی شوٹنگ اکتوبر سے شروع ہورہی ہے۔ ہیرا پھیری تھری اگلے سال شروع ہوگی جبکہ آوارہ پاگل دیوانہ بھی آرہی ہے۔‘‘

پریش راول نے کہا کہ ’’ہیرا پھیری تھری میں بابو راؤ کا کردار دوبارہ کرنا چاہوں گا لیکن یہ چاہتا ہوں کہ اسکی کہانی مختلف ہو اور مجھے کچھ نیا کرنے کو ملے۔‘‘

اداکار سے سوال پوچھا گیا کہ کچھ لوگ ایک دو فلمیں باکس آفس پر فلاپ ہونے کے بعد بالی ووڈ کے زوال کی باتیں کیوں شروع کردیتے ہیں؟ ۔

جس کے جواب میں پریش راول نے کہا کہ “یہ اس لیے ہے کہ یہ ایک آسان اور نرم ہدف ہے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ’’بالی ووڈ میں جنوبی ہند کی فلم انڈسٹری کے برعکس اتحاد کا فقدان ہے۔ اگر بالی ووڈ میں اتحاد ہو تو کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ کوئی آپ کے تھیٹر پر پتھر بھی نہیں مار سکتا۔‘‘

واضح رہے کہ پریش راول ’’ہیرا پھیری‘‘، ’’ویلکم‘‘، ’’چھپ چھپ کے‘‘ سمیت کئی سپر ہٹ فلموں میں اپنی جاندار اداکاری کی بدولت آج بھی سوشل میڈیا میمز کا سب سے مقبول چہرہ ہیں۔

The post پریش راول نے اپنی تین متوقع فلموں کی تصدیق کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/94LBiIb
via IFTTT

Tuesday, August 22, 2023

اقوام متحدہ کی ماہر کا مودی حکومت سے انسانی حقوق کے کارکن جی این سائبابا کی رہائی کا مطالبہ

تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کو جلاوطنی سے واپسی پر جیل بھیج دیا گیا ایکسپریس اردو

بنگکاک: تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم تھاکسن شیناواترا کو 15 سال کی جلاوطنی کے بعد وطن واپس آنے پر جیل میں ڈال دیا گیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق تھاکسن ایک پرائیویٹ جیٹ میں دارالحکومت بنگاک پہنچے تھے جبکہ اس سے چند گھنٹے قبل ہی ان کی فیو تھائی پارٹی کے امیدوار سریتھا تھاویسین کو اگلے تھائی وزیر اعظم کے لیے ووٹ دیا گیا۔

مذکورہ بالا اقدام سے فیو تھائی پارٹی کے اپنے سابق فوجی حریفوں کے ساتھ اتحاد مضبوط ہوتا ہے جنہوں نے 2014 میں بغاوت کے ذریعے پارٹی کو معزول کر دیا تھا۔

تھائی لینڈ کے کامیاب ترین منتخب رہنما مسٹر تھاکسن سے ایک طویل عرصے سے قدامت پسند شاہی خاندان کے افراد خوفزدہ ہیں جنہوں نے انہیں کمزور کرنے کے لیے فوجی بغاوتوں اور متنازعہ عدالتی مقدمات کی حمایت کی۔ سابق وزیر اعظم تھاکسن بغاوت کے ذریعے معزول ہونے کے بعد 2009 میں خود ساختہ جلاوطنی اختیار کر گئے تھے۔

The post تھائی لینڈ کے سابق وزیر اعظم کو جلاوطنی سے واپسی پر جیل بھیج دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BfNr8t5
via IFTTT

Monday, August 21, 2023

ٓبلوچستان کی نگران کابینہ کے ارکان نے حلف اٹھا لیا ،پہلے مرحلے میں کابینہ میں 5 ارکان شامل

صدر فیصلے پر نظر ثانی کریں اور معاملے کی تحقیقات کرائیں، عہدے سے ہٹائے گئے سیکرٹری کا صدر کو خط ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: صدر مملکت کو تحریر کردہ مراسلے میں سیکرٹری وقار احمد نے ڈاکٹرعارف علوی سے انہیں عہدے سے ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس معاملے کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) یا کسی اور ایجنسی کے ذریعے تحقیقات کراسکتے ہیں۔

یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ بل اور آرمی ایکٹ ترمیمی بل کے معاملے پر اپنے سیکریٹری وقار احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں۔

 

صدر کے سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ صدر کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات کی مزید ضرورت نہیں ہے اور انہیں فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے حوالے کر دیا گیا۔

وقار احمد نے اپنے مراسلے میں کہا کہ ’’ان کا مقصد کچھ حقائق کو واضح کرنا ہے، میں یہ بات ریکارڈ پر لانا چاہتا ہوں کہ میں بلز کے حوالے سے کسی بے ضابطگی کا ذمہ دار نہیں ہوں‘‘۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’’تاخیر اور خلاف ورزی کے الزامات کے برعکس بلز سے متعلق دستاویزات ابھی تک صدارتی ایوانوں میں موجود ہیں، میری خدمات واپس کرنے کا فیصلہ انصاف پر مبنی نہیں ہے‘‘۔

وقار احمد نے کہا کہ صدر نے آرمی ایکٹ (ترمیمی) بل کو پارلیمنٹ میں منظور یا واپس نہیں بھیجا، بل سے متعلق فائلز 21 اگست تک سیکرٹری آفس کو واپس نہیں کی گئیں۔

انہوں نے صدر مملکت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) یا کسی بھی متعلقہ ایجنسی کے ذریعے تحقیقات کرائیں تاکہ کسی حقیقت منظر عام پر آئے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر کوئی غلط کام ثابت ہو جائے تو ذمہ داروں کا احتساب ہونا چاہیے، میں سپریم کورٹ یا کسی دوسری عدالت کے سامنے گواہی دینے کے لیے تیار ہوں، میں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے ریکارڈ پیش کروں گا۔

وقار احمد نے واضح کیا کہ آفیشل سکریٹ ایکٹ (ترمیمی) بل 2023 ایوان صدر کو 8 اگست کو سرکاری اوقات کے بعد موصول ہوا تھا، اسے 9 اگست کو صدر کو بھجوا دیا گیا تھا اور صدر مملکت کو دونوں بلز سے متعلق حقائق سے پوری طرح آگاہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت صدر کو 10 دن کے اندر کسی بل کی منظوری دینی ہوتی ہے اور اسی شق کے تحت وہ اتنے ہی دنوں میں بل کو دوبارہ غور کے لیے پارلیمنٹ کو بھیج سکتے ہیں۔

تاہم، انہوں نے مزید کہا، صدر نے نہ تو بل کی منظوری دی اور نہ ہی اسے پارلیمنٹ کو واپس بھیجا اور بلز 21 اگست تک صدر کے دفتر میں ہی رہا۔

The post صدر فیصلے پر نظر ثانی کریں اور معاملے کی تحقیقات کرائیں، عہدے سے ہٹائے گئے سیکرٹری کا صدر کو خط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HiCKVXq
via IFTTT

ایوان صدر نے صدر مملکت کے سیکرٹری وقار احمد کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کردیں

گلوکار ساحر علی بگا کو دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا ایکسپریس اردو

 دبئی: پاکستان کے معروف گلوکار اور میوزک کمپوزر ساحر علی بگا کو دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا۔

گلوکار نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر مداحوں کو خبر سے آگاہ کیا اور گولڈن ویزا دینے پرمتحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

انہوں نے ایک تصویر بھی پوسٹ کی جس میں دبئی حکام انہیں گولڈن ویزا دے رہے ہیں اور ساتھ لکھا کہ یہ ان کیلئے ایک اچیومنٹ سے کم نہیں ہے۔

قبل ازیں آئمہ بیگ، مہوش حیات، ہمایوں سعید، صومیہ خان اور عاطف اسلم کو بھی دبئی حکومت کی جانب سے یہ خصوصی ویزا دیا جا چکا ہے۔

The post گلوکار ساحر علی بگا کو دبئی کا دس سالہ گولڈن ویزا مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HGPlogk
via IFTTT

Sunday, August 20, 2023

نگری نگری ایکسپریس اردو

بھارتی اہل کار پروفیسر کا روپ دھار کر ’مشرقی پاکستان‘ میں داخل ہوا

بھارت کے بارڈر سیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے ایک افسر نے اپنی کتاب میں یہ انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنے حکام کی اجازت کے بغیر سرحد پار کرکے ’مشرقی پاکستان‘ گئے اور وہاں باغیوں کو مدد فراہم کی اور مکتی باہنی کے ساتھ مل کر پاکستان کے خلاف جنگ بھی لڑی۔

گذشتہ دنوں منظر عام پر آنے والی کتاب ’انڈیا سیکرٹ وار: بی ایس ایف اینڈ نائن منتھ ٹو دی برتھ آف بنگلا دیش‘ (ہندوستان کی خفیہ جنگ، ’بی ایس ایف‘ اور بنگلا دیش کی پیدائش کے نو ماہ) کے مصنف اشینر مجومدار نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ہندوستان نے 16 دسمبر 1971ء سے بہت ہی پہلے پاکستان کے خلاف کئی چھوٹی جنگیں جیتیں۔۔۔! بنگلا دیش کے قیام میں ’بی ایس ایف‘ کے کردار کے حوالے سے اس نئی کتاب میں ایسی بہت سی کہانیاں لکھی گئی ہیں۔

جس میں نہایت تفصیل سے بہت سے واقعات اور کارروائیوں کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح ’بی ایس ایف‘ نے مشرقی پاکستان میں جا کر باغیوں اور جنگجوؤں کو اسلحہ اور تربیت فراہم کی۔ کتاب کے ناشر ’پینگوئن‘ کے مطابق اس کتاب میں ’بارڈر سیکورٹی فورسز‘ (بی ایس ایف) کی مکمل دستاویزات اور خصوصی انٹرویو کو شامل کیا گیا ہے۔

کتاب میں سابقہ مشرقی پاکستان کی سرحد پر واقع ہندوستانی ریاست ’تری پور‘ سے ایک اسسٹنٹ کمانڈر کا بلا اجازت سرحد پار کرنے کا واقعہ قابل ذکر ہے۔ جس کے مطابق26 مارچ 1971ء کو تری پور میں تعینات اسسٹنٹ کمانڈر پی کے گھوش سے ملنے ’عوامی لیگ‘ کے دو سیاست دان اور ایک ’ایسٹ پاکستان ریلیف‘ کے اہل کار آئے اور ’صبح پور‘ کے علاقے میں پاک فوج کے خلاف لڑنے کے لیے ان سے مدد طلب کی۔

پی کے گھوش نے باضابطہ جا کر مدد فراہم کرنے سے انکار کیا، تاہم مدافعت کے تحت پاکستانی اہل کاروں کو اس جگہ پھنسا کر پانی اور خوراک سے محروم کرنے کے منصوبے کی بات کی، لیکن مشرقی پاکستان کے اہل کار نے ان کے باقاعدہ وہاں آنے پر اصرار کیا اور کہا کہ وہ اپنی سابق مادروطن ضرور آئیں، کیوں کہ پی کے گھوش کا خاندان بٹوارے کے ہنگام میں مشرقی پاکستان سے ہندوستان ہجرت کرنے والوں میں شامل تھا۔

اس کے بعد پی کے گھوش نے چٹاگانگ کالج کے پروفیسر کا روپ دھارا اور وہ ’مشرقی پاکستان‘ چلے گئے، جہاں انھوں نے دیکھا کہ چھے باغیوں کے پاس صرف تین 303 بندوقیں ہیں، جس میں ہر ایک میں پچاس، پچاس راؤنڈ ہیں۔ انھوں نے طے شدہ منصوبے کے تحت وہاں کے مرکزی پل کو گھیرا اور دو دن کے اندر وہاں آنے والے فوجی دستے کا راستہ روک کر اسے شکست قبول کرنے پر مجبور کر دیا اور پھر انھیں قتل کر دیا۔

اس کارروائی کے بعد انھوں نے لوٹ کر اپنے سینئر لیفٹننٹ کرنل اے کے گھوش کو بتایا، جس پر وہ شدید برہم ہوئے اور انھوں نے پی کے گھوش کو کورٹ مارشل اور فوج سے بے دخلی کی دھمکی دی، لیکن 29 مارچ 1971ء کو کرنل اے کے گھوش کو بتایا گیا کہ ہندوستان نے ’مشرقی پاکستان‘ کی علاحدگی کی حمایت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے تحت ’بی ایس ایف‘ کو انھیں مدد فراہم کرنی ہے۔

لہٰذا پی کے گھوش باقاعدہ اجازت کے ساتھ اس دن دوبارہ سرحد پار کرکے مشرقی پاکستان گئے اور وہاں شورش کو ہوا دی۔

کتاب کے مندرجات کے مطابق جنگ کے دوران سرحد کے قریب ہندوستانی فضائیہ کا ایئربیس تباہ ہوا، لیکن بروقت اطلاع ہو جانے کے باعث ہندوستانی فضائیہ نے وہاں سے اپنے لڑاکا طیارے ہٹا کر ’بناوٹی طیارے‘ کھڑے کر دیے، تاکہ حریف کو اپنا حملہ کام یاب محسوس ہو۔ کتاب کے مطابق ’بی ایس ایف‘ کے آئی جی اشوینی کمار کی اینٹیلی جینس اطلاعات نے بھی پاکستانی جنگی منصوبوں سے متعلق بہت مدد فراہم کی۔

انھوں نے پاکستان میں ہندوستانی پنجاب سے ہجرت کرنے والے لوگوں سے رابطوں کو استعمال کیا، جو مشرقی پاکستان میں تعینات تھے۔ جس کے بعد وہاں خانہ جنگی کے دوران اس ’رابطے‘ کی براستہ ہندوستان مغربی پاکستان جانے میں بھی مدد کی گئی۔ اشوینی کمار کو اس ’خدمت‘ کے صلے میں ’پدما بھشن ایوارڈ‘ دیا گیا۔

اس کتاب میں بھارتی فوج کی جانب سے ’مکتی باہنی‘ کو تربیت اور اسلحہ فراہم کرنے، بلکہ بھارتی فوجیوں کا عام بنگالی شہریوں کا روپ دھار کر پاک فوج سے لڑنے کا بھی اعتراف کیا گیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے بھی غیر فوجی مسلح اہل کاروں کو لڑنے کے لیے بھیجا ہوا تھا۔

کتاب میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’بی ایس ایف‘ نے آسام، میگھیالہ، تری پور اور مغربی بنگال کے راستے مشرقی پاکستان کی طرف بُہتیرے خفیہ آپریشن کیے، مکتی باہنی کی مدد اور پاک فوج کی پیش قدمی کو سبوتاژ کیا۔

دوسری طرف عالمی ذرایع اِبلاغ سے رابطے کر کے انھیں اپنی طرف کی صورت حال نشر و شایع کرنے میں بھی مدد فراہم کی۔ ساتھ ہی باغی بنگالی سفارت کاروں اور عملے کی بھی مدد کی اور اپنے قائم کردہ خفیہ ریڈیو کی مدد سے بھی مطلوبہ مقاصد حاصل کیے گئے۔

بہ یک وقت 34 جڑواں بچوں کا اسکول میں داخلہ!

رواں ماہ اسکاٹ لینڈ میں اس وقت نہایت دل چسپ صورت حال پیدا ہوگئی کہ جب وہاں بہ یک وقت 34 جڑواں بچوں (17 جوڑوں) نے اپنے اسکول کا آغاز کیا۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق اس سے قبل 2015ء میں بھی 38 جڑواں بچوں (19 جوڑوں) کا داخلہ ہوا۔

اس لیے یہ اس نوعیت کا دوسرا بڑا موقع ہے۔ اسکول کی جانب سے جب پہلے دن کی ریہرسل کی گئی، تو ان بچوں میں سے 15 جوڑے شریک تھے اور دو جوڑے غیر حاضر رہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 2013ء سے اب تک اسکول میں 147 جڑواؤں یعنی ایسے 294 جڑواں بچوں نے داخلہ لیا ہے۔ اس لحاظ سے ہر سال کی اوسط 13 جوڑے کی بنتی ہے۔

گذشتہ دنوں داخل ہونے والے جڑواں بچوں میں بچیوں کی تعداد زیادہ ہے، تاہم کئی جڑواں بھائیوں، جڑواں بہنوں کے ساتھ ساتھ جڑواں بہن بھائی بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ اسکول انتظامیہ اسے خود پر والدین کا بھروسا اور خوش قسمتی قرار دیتے ہوئے ان تمام بچوں کے لیے نیک تمنائیں نذر کی ہیں۔

دنیا کا ہر چوتھا فرد پانی کے لیے پریشان،25 ممالک کے لیے خطرے کی گھنٹی!

’ورلڈ ریسورس انسٹی ٹیوٹ‘ (ڈبلیو آر آئی) کے سامنے آنے والے سالانہ اعداد وشمار کی روشنی میں عالمی سطح پر ہر چوتھا فرد پانی کی کمی کا شکار ہے اور دنیا کے 25 ممالک کے لیے پانی کی کمی کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بج چکی ہے۔

اس وقت شمالی افریقا اور مشرق وسطیٰ میں 83 فی صد آبادی سب سے زیادہ پانی کی کمیکا شکار ہے، جس کا 2050ء تک سو فی صد ہونے کا اندیشہ ہے۔ دنیا کے جن 25 ممالک میں پانی کے لیے سب سے زیادہ خطرناک صورت حال ہے۔

ان کی ترتیب شدت کے لحاظ سے کچھ اس طرح بتائی جا رہی ہے۔ بحرین، سائپریس (مغربی ایشیا)، کویت، لبنان، عُمان، قطر، متحدہ عر ب امارات، سعودی عرب، مقبوضہ فلسطین/ اسرائیل اور مصر اس فہرست کے پہلے دس ممالک میں شامل ہیں۔

اس کے بعد لیبیا، یمن، بوستوانا (براعظم افریقا)، ایران، اردن، چلیّ (براعظم جنوبی امریکا)، سان مرینو (یورپ)، بیلجیم، یونان، تیونس، نمیبیا (افریقا)، جنوبی افریقا، عراق، بھارت اور شام کو بھی پانی کے حوالے سے شدید خطرناک 25 ممالک میں گنا گیا ہے۔

’ڈبلیو آر آئی‘ کی سالانہ روداد کے مطابق دنیا کی آدھی آبادی کم از کم سال میں ایک بار ضرور پانی کی شدید قلت کو جھیلتی ہے، خدشہ ہے کہ 2050ء تک ایسی زحمت اٹھانے والی آبادی پوری دنیا کا 60 فی صد تک ہو جائے گی۔

اس صدی کے نصف ہونے تک دنیا کی ایک ارب آبادی کو مسلسل گرم ہوتے ہوئے موسم میں سخت ترین پانی کی کمی دیکھنا پڑے گی، زمین پر رہنے والوں کے حالیہ طور طریقے زمین کو اس صدی کے اختتام تک 2.4 ڈگری تک مزید گرم کر دیں گے، جو انسانیت کے لیے سخت خطرہ ہے، پانی کی کمی کے سبب توانائی اور غذا کی مقدار بھی ناکافی ہو جائے گی، جس کے نتیجے میں صحت اور دیگر بحران بھی سر اٹھانے لگیں گے۔

جب بھی کہیں پر دست یاب پانی کے مکمل ذخیرے ہی کو استعمال کیا جانے لگتا ہے، تو اس کے نتیجے میں زیرزمین پانی کی سطح کم ہونے لگتی ہے، دریا، جھیلیں اور دیگر آبی ذخائر خشک ہونے لگتے ہیں، جیسا کہ مشرق وسطیٰ میں عراق اور ایران میں دیکھا جا رہا ہے۔

اس سے نہ صرف وہاں زراعت متاثر ہو رہی ہے، بلکہ توانائی کی پیداوار میں بھی کمی رونما ہو رہی ہے۔ ’ادارہ‘ کہتا تھا کہ کم سے کم قومی پیداوار کا ایک فی صد پانی کے تحفظ کے لیے صَرف کیا جانا چاہیے، لیکن یہ سب سیاسی استقلال اور معاشی پختگی کے بغیر ممکن نہیں ہے۔

چین کے چڑیا گھر میں ’جعلی ریچھ‘ کا ماجرا

مشرقی چین میں چڑیا گھر میں مبینہ طور پر ’جعلی ریچھ‘ کی ویڈیو پھیلنے کے بعد ایک دن میں بیس ہزار لوگ اسے دیکھنے آگئے۔ ویڈیو میں اس ریچھ کے لمبے قد اور دو پیروں پر کھڑے ہونے کے انداز نے لوگوں کو حیرت اور شک کی ملی جلی کیفیت میں مبتلا کر دیا تھا۔

چینی سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شہرت کے بعد چڑیا گھر آنے والے شائقین میں واضح طور پر اضافہ ہوگیا، جو اس کی کھوج میں تھے کہ یہ واقعی کوئی ریچھ ہے یا چڑیا گھر کے عملے کا کوئی فرد ریچھ کا لبادہ اوڑھ کر کھڑے ہوئے ہے۔

دراصل ایک ہفتے قبل اس ریچھ کی ایک ویڈیو ’سماجی ذرایع اِبلاغ‘ پر لاکھوں لوگوں نے دیکھی تھی، جس میں وہ روایتی ریچھ سے نسبتاً اونچے قد میں اور دو پیروں پر کھڑا ہوا تھا، جس پر لوگوں نے اس کے کھڑے ہونے اور جسمانی لچک پر تعجب کا اظہار کیا تھا۔

کچھ لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ کوئی انسان ہے، لیکن اسے اندازہ نہیں کہ اس کا ریچھ کا لبادہ اس کے ناپ کا نہ تھا، جب کہ بہت سے لوگ ایسے بھی تھے جو کہتے تھے کہ وہ ویڈیو دیکھ کر اب صرف یہ دیکھنے آئے ہیں کہ یہ ریچھ حقیقتاً کیسا لگتا ہے۔

ایک شائق نے تو بتایا کہ وہ پوری رات کا سفر کر کے صرف یہ ریچھ دیکھنے یہاں آیا ہے۔ چین کی ایک مقامی سوشل میڈیا ویب سائٹ کے صارف کا کہنا تھا کہ اگر یہ ریچھ کے بہ جائے کوئی انسان ہے، تو اُسے اس خصوصی کارکردگی پر آسکر ایوارڈ ضرور ملنا چاہیے۔

دوسری طرف چڑیا گھر حکام نے ریچھ کے روپ میں کسی انسان کے ہونے کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ چڑیا گھر سرکار چلاتی ہے، پھر چالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید گرمی میں کسی انسان کے لیے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ ریچھ کی بھاری ’کھال‘ پہن کر اتنی دیر تک رہ سکے۔

ریچھ کا دو پیروں پر کھڑے ہونا اور اس کی غیر روایتی بدن بولی کے حوالے سے چڑیا گھر والوں کا کہنا تھا کہ اگر ریچھ کی حیران کردینے والی صلاحیت اور طاقت کو سامنے رکھیے، تو یہ کوئی ایسی اچنبھے کی بات نہیں ہے۔

ریچھ کی اونچی قدوقامت میں بھی کوئی ایسی نئی بات نہیں ہے، مذکورہ ریچھ بڑے ریچھوں میں شمار ہوتا ہے جو 1.3 میٹر لمبا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مصر میں بھی ایک گدھے پر کالی سفید دھاریاں بنا کر اسے زیبرا بنا کر پیش کرنے کا واقعہ پیش آچکا ہے اور وہاں کے چڑیا گھر حکام نے بھی اس کی تردید کی تھی۔

The post نگری نگری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34wa8cx
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آج کا دن آپ سے سخت محنت کا طلب گار ہے کوئی بھی چیز بیٹھے بٹھائے نہیں ملے گی بلکہ اس کے لئے آپ کو غیر معمولی کوشش کرنا پڑے گی۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کاروبار کی گرتی ساکھ کو سہارا مل سکتا ہے اگر آپ نے اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس موقع سے استفادہ کرنے کی کوشش کی تو پریشانیوں سے نجات مل سکے گی۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

تعمیراتی بزنس کرنے والے حضرات کیلئے آج کا دن اہم ہے اپنے ان رشتہ داروں سے ہوشیار رہیں جو آپ کے آشیانے کو جلا دینے سے دریغ نہ کریں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ملازمت کرنے والے احباب عجیب و غریب حالات سے دوچار ہو سکتے ہیں لہٰذا اپنے مزاج پر قابو رکھتے ہوئے فرائض انجام دیں اور کسی سے بھی نہ الجھیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

جانے انجانے میں اگر آپ کسی کا دل دکھا چکے ہیں تو اس سے معافی مانگ لیجئے یہی بہتر ہے کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان روشن ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اخراجات میں قدرے اضافہ ہو گا بسلسلہ کاروبار کوئی تبدیلی نہ کریں مشترکہ کاروبار نقصان کا موجب بن جائے گا نزدیکی سفر ہرگز نہ کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

تعلیمی معاملات حسب منشا طے نہ ہو سکیں گے۔ بھائیوں کے ساتھ جائیداد کے معاملے میں تنازعے ہو سکتے ہیں قریبی عزیزوں سے کوئی فائدہ ہو گا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

دوسروں کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ سکتا ہے، سفر کا ارادہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے، کسی مخالف سے صلح کا امکان ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

رہائش میں تبدیلی کا منصوبہ اگر آپ بنا چکے ہیں عمل درآمد کرنے کیلئے آج کا دن موافق ثابت ہو گا کاروباری معاملات میں جلدبازی ہرگز نہ کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ھریلو حالات پرسکون رہیں گے۔ اس دوست سے ہوشیار رہیں جو بظاہر آپ کی ہاں میں ہاں بہت زیادہ ملا رہا ہے اور درپردہ آپ کو غلط راستوں پر چلانے کی کوشش میں مصروف ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بے شک اس وقت آپ ایک مضبوط پوزیشن اختیار کئے ہوئے ہیں لیکن اپنے اردگرد نظر رکھیں تاکہ مخالف آپ کے خلاف سازش نہ کر سکے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Bd9TIm3
via IFTTT

تعلیمی بورڈز کی عدم تیاری/میٹرک اور انٹر کا نیا گریڈنگ سسٹم ایک سال کے لیے موخر ایکسپریس اردو

کراچی: سندھ سمیت ملک بھر میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئے “10 پوائنٹ گریڈنگ سسٹم” کا اطلاق روک دیا گیا ہے. 

تفصیلات کے مطابق اس نئے گریڈنگ سسٹم پر عمل درآمد ایک سال کے لیے موخر کردیا گیا ہے اس سلسلے میں آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کمیٹی آف چیئرمین) کی جانب سے باقاعدہ ایک نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

جس میں کہا گیا کہ بعض صوبوں کی جانب سے کچھ تکنیکی معاملات سامنے لانے کے بعد اب نئے گریڈنگ سسٹم کا اطلاق 2023 کے بجائے آئندہ برس 2024 سے ہوگا۔

اس التوا اور نوٹیفیکیشن کے نتیجے میں سندھ سمیت ملک بھر کے تعلیمی بورڈز اس سال میٹرک اور انٹر کی سطح پر نتائج کی تیاری رائج پرانے نظام کے تحت ہی کریں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز میں اس سال 2023 میں نئے گریڈنگ سسٹم کا اطلاق نویں اور گیارہویں جماعتوں میں تمام فیکلٹیز کے نتائج سے کیا جانا تھا اور فیصلے کے تحت نئے 10 پوائنٹ گریڈنگ سسٹم پر مرحلہ وار عملدرآمد تین برس میں سال 2025 میں مکمل ہوجانا تھا تاہم ایک سال کے التواء کے سبب اب اس نئے نظام کا مکمل اطلاق سال 2026 تک ہوپائے گا۔

یاد رہے کہ اس وقت پاکستان میں رائج گریڈنگ سسٹم seven points alphabetical grading system کہلاتا ہے جس میں پاسنگ مارکس 33 فیصد مقرر ہیں اور طالب علم کے حاصل کردہ مارکس واضح ہوتے ہیں تاہم نئے گریڈنگ سسٹم میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر پاسنگ مارکس بڑھا کر 40 فیصد ہوجانے تھے جبکہ طالب علم کے حاصل کردہ مارکس بتدریج GPA اور CGPA کے طور پر سامنے آنے تھے۔

سیکریٹری آئی بی سی سی ڈاکٹر غلام علی ملاح نے نئے گریڈنگ سسٹم کے اطلاق میں ایک سال کی تاخیر کی تصدیق کرتے ہوئے “ایکسپریس” کو بتایا کہ “بعض تعلیمی بورڈز کی جانب سے یہ اعتراض آیا تھا کہ چونکہ یہ فیصلہ دوران سیشن کیا گیا ہے لپ،آ اس پر عمل درآمد رواں سیشن کے بجائے آئندہ تعلیمی سیشن سے ہونا چاہیے جبکہ کچھ دیر بورڈز نے بھی کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں اس تجوہز کی تائید کی جس کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے گریڈنگ سسٹم پر عمل درآمد ایک سال کے لیے موخر کردیا جائے‘‘۔

واضح رہے کہ پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر نئے 10 پوائنٹ گریڈنگ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ دسمبر 2022 میں کیا گیا تھا اور اس سلسلے میں بورڈز کے ناظمین امتحانات کی تربیتی ورکشاپس بھی کرائی جانی تھیں ذرائع بتاتے ہیں کہ اس سلسلے میں سب سے کم تیاری سندھ کے تعلیمی بورڈز کی تھی نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک ناظم امتحانات کا کہنا تھا کہ “ہمارے بورڈ میں تو نویں اور گیارہویں جماعتوں کی امتحانی کاپیاں اسسمنٹ کے لیے اساتذہ کے حوالے کی جاچکی ہیں لیکن چونکہ حکام کی جانب سے ہمیں اس سلسلے میں کوئی احکامات نہیں دیے گئے لہذا ہم نے بھی نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت کاپیوں کی اسسمنٹ کی ہدایت نہیں کی ہے ”

نیا گریڈنگ سسٹم کیا ہے؟
واضح رہے کہ نئے گریڈنگ سسٹم میں نویں اور گیارہویں جماعتوں کی سطح پر رائج مارک شیٹ تین سال میں مرحلہ وار تبدیل ہونی ہے
رزلٹ کارڈ کے نام سے جاری ہونے والی جو نئی مارک شیٹ آئی بی سی سی کی جانب سے تیار کی گئی ہے اس کے مطابق اب چونکہ نئے گریڈنگ سسٹم میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر طلبہ کو امتحانی پرچوں کے مارکس جاری نہیں کیے جائیں گے لہذا مارک شیٹ سے بھی مارکس لکھنے کا سلسلہ مرحلہ وار ختم کردیا جائے گا ابتدائی مرحلے میں پہلے سال مارک شیٹ پر حاصل کردہ مارکس اور گریڈ کے ساتھ ساتھ جی پی grade point بھی لکھا جائے گا جبکہ دئے گئے گریڈز بھی کیمبرج کی طرز پر ہونگے۔

نئی گریڈنگ پالیسی میں میٹرک اور انٹر کی سطح پر اب پاسنگ مارکس 33 کے بجائے 40 ہوں گے جبکہ مارک شیٹ/رزلٹ کارڈ میں فیل کا لفظ بھی شامل نہیں ہوگا دوسرے مرحلے میں آئندہ برس نویں ، دسویں ، گیارہویں اور بارہویں چاروں جماعتوں میں حاصل کردہ مارکس کا کالم ختم کردیا جائے گا اور صرف حاصل کردہ گریڈ اور جی پی لکھی جائے گی اور رزلٹ کارڈ کے حتمی نوٹ پر candidate has passed with GPA ….. out of 5.0 لکھا ہوگا اسی طرح حتمی مرحلے تیسرے سال میں جب نیا گریڈنگ سسٹم مکمل طور پر لاگو ہوجائے گا تو مذکورہ سال کے رزلٹ کارڈ میں ہر مضمون کے سامنے اس میں حاصل کردہ گریڈ، جی پی اور حتمی جی پی اے لکھی جائے گی۔

اس گریڈنگ سسٹم کے تحت اب طالب علم کے امتحانی ریمارکس کے ساتھ “ایف” یعنی فیل کی اصطلاح کی جگہ “U ” یعنی unsatisfactory لکھا جائے گا امتحانات کے پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کردیے گئے ہیں اسی طرح 95 سے 100 فیصد تک مارکس لینے والے طلبہ کا گریڈ A++ ہوگا جسے exceptional کا نام دیا گیا ہے اسی طرح 90 سے 95 فیصد تک A+ جسے outstanding کہا گیا ہے 85 سے 90 تک A گریڈ جسے remarkable کہا گیا ہے 80 سے 85 تک B++ جسے excellent کہا گیا ہے 75 سے 80 تک B+ جسے very good کہا گیا ہے 70 سے 75 تک B جسے good اور 60 سے 70 تک C گریڈ جسے fair کہا گیا ہے 50 سے 60 تک D گریڈ جسے satisfactory اور 40 سے 50 تک E گریڈ جسے sufficient کا نام دیا گیا ہے۔

The post تعلیمی بورڈز کی عدم تیاری/میٹرک اور انٹر کا نیا گریڈنگ سسٹم ایک سال کے لیے موخر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OhW4aTy
via IFTTT

صدر پاکستان کی تصدیق کے بغیر بل پاس کرنا قانون کی خلاف ورزی ہے، شعیب شاہین ... صدر کے پاس اختیار ہے یا تو بل پاس کر دیں یا بغیر دستخط کیے واپس بھیج دیں، پی ٹی آئی وکیل کی گفتگو

رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے دس دن میں 500 کروڑ کا بزنس کرلیا ایکسپریس اردو

 چنئی: لیجنڈری اداکار رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے اپنی ریلیز کے دس دنوں میں 500 کروڑ سے زائد کا بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

500 کروڑ کے سنگ میل کے ساتھ ’جیلر‘ تامل انڈسٹری کی دوسری سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی اور اس نے ’پونین سیلون1‘ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پہلے نمبر پر لیجنڈری اداکار رجنی کانت ہی کی فلم ’2.0‘ موجود ہے جس میں اکشے کمار بھی تھے اور اس کا بزنس مجموعی طور پر 800 کروڑ ہے۔

10 اگست کو ریلیز ہونے والے تھرلر فلم میں ونایاکن، رامیا کرشن اور دوسرے فنکار بھی اہم کردار ادا کررہے ہیں۔

The post رجنی کانت کی فلم ’جیلر‘ نے دس دن میں 500 کروڑ کا بزنس کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/e7AjCRt
via IFTTT

Friday, August 18, 2023

ذ*طلبا کی کوششیں کامیاب، کیمبرج بورڈ نے اوسط مارکنگ کا فیصلہ واپس لے لیا

امریکا میں پراسرار جانور کی ایک ویڈیو نے سوالات کھڑے کردیے ایکسپریس اردو

آسٹن: امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون شہری اپنے گھر کے پاس دیکھے گئے پراسرار جانور کی شناخت میں شہریوں سے مدد طلب کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینا کاہلیگ نامی خاتون نے مقامی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ وہ اپنے گھر سے باہر تصویریں کھینچنے گئیں تھیں اور تبھی انہیں کچھ ایسی مخلوق نظر آئی جسے دیکھ کر وہ سکتے میں آگئیں اور اپنے آپ سے سرگوشی کرنے لگیں کہ یہ کیا جانور ہے؟۔

ٹینا نے بتایا کہ یہ جاندار جھاڑیوں سے گری گوندنیاں (berries) کھا رہا تھا۔

ٹینا نے نیکسٹ ڈور ایپ پر اس جاندار کی تصاویر پوسٹ کیں جہاں پڑوسیوں نے اس کی شناخت سے متعلق اپنے اپنے نظریات پیش کیے جن میں کئی افسانوی بھی تھے جیسے کوئی شیطانی مخلوق۔ کچھ کا خیال ہے کہ یہ لومڑی کی نسل کویوٹ اور کتے کے درمیان ایک کراس ہے۔

ماضی میں مقامی طور پر کہا جاتا تھا یہ ہے قریبی پہاڑیوں میں ایک شیر بستا ہے لیکن حکام کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شیر کبھی بھی نہیں دیکھا گیا۔

سان انتونیو چڑیا گھر میں ممالیہ جانوروں کی ڈائریکٹر ریچل مالسٹوف نے کہا کہ تصاویر میں نظر آنے والا جانور کویوٹ یا کتا ہو سکتا ہے۔ جبکہ دوسری جانب چڑیا گھر کے جانوروں کے ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک گوشت خور جاندار ہے جس کی جلد میں کوئی بیماری ہے۔

The post امریکا میں پراسرار جانور کی ایک ویڈیو نے سوالات کھڑے کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rgnVOAu
via IFTTT

Thursday, August 17, 2023

نصیرآباد؛ ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

نصیرآباد: ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نصیرآباد کے علاقہ ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق افراد میں میاں بیوی اور ان کے دو بیٹے شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد شامل ہیں جب کہ حادثہ بجلی کے ٹرانسفارمر میں فنی خرابی کے باعث پیش آیا۔

The post نصیرآباد؛ ڈیرہ مراد جمالی شرقی میں کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/06EGmAC
via IFTTT

جڑانوالہ واقعے میں اہم پیشرفت، پولیس نے دونوں مرکزی ملزمان گرفتار کر لیے ... گرفتار ملزمان واقعے کے فوراً بعد گوجرانوالہ فرار ہوگئے تھے، ملزمان نے اپنی موبائل سم بھی توڑ ... مزید

وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے انسانی حقوق مشال حسین ملک کا کنور نوید جمیل کے انتقال پر اظہار افسوس

عامر خان کا بیٹا جنید تھائی فلم کے انڈین ری میک میں نظر آئے گا ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی وڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان کے صاحبزادے جنید خان ایک تھائی فلم کے ری میک میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ 

بھاری میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ تھائی فلم کا نام ’ون ڈے‘ ہے اور یہ ایک رومانس ڈراما ہے، عامر خان نے اس کے ری میک رائٹس حاصل کرلیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق فلم کو عامر خان خود پروڈیوس کریں گے اور اسے فلمساز سنیل پانڈے نے انڈین کہانی کی شکل میں ڈھال دیا ہے۔

جنید خان فلم میں ایک 30 سالہ آئی ٹی افسر کا کردار ادا کریں گے اور ان کے مقابل مرکزی کردار کیلئے خاتون اداکارہ کا انتخاب ابھی نہیں ہوا ہے۔

واضح رہے کہ عامر خان نے اعلان کیا تھا کہ فلم ’لال سنگھ چڈا‘ میں ان کا بیٹا جنید مرکزی کردار ادا کرے گا لیکن بعد میں وہ کردار عامر خان نے خود کیا تھا۔

The post عامر خان کا بیٹا جنید تھائی فلم کے انڈین ری میک میں نظر آئے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pcLTf27
via IFTTT

Wednesday, August 16, 2023

مری میں شہری پر تشدد کرنے والے ڈولفن فورس کے چار اہلکارمعطل،چارج شیٹ جاری

پنجاب حکومت کا جڑانوالہ واقعات کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم ایکسپریس اردو

 لاہور: پنجاب حکومت نے جڑانوالہ میں پرتشدد واقعات کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا۔

ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت امن و امان کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرکے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے مساجد سے یہ اعلان بھی کروایا گیا کہ انتظامیہ اس پر کارروائی کررہی ہے لیکن قرآن کی بے حرمتی کی وجہ سے اشتعال بڑھ چکا تھا اور پانچ سے چھ ہزار کا مجمع ٹولیوں کی صورت میں جڑانوالہ کے مختلف علاقوں میں اکٹھا ہوا اور انہوں نے آبادیوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جسے پولیس نے کئی جگہوں پر ناکام بنایا۔

ترجمان کے مطابق لوگ مختلف ٹولیوں میں مسیحی برادری آبادیوں پر حملہ آور ہونے کی کوشش کرتے رہے اور پولیس ان کو بچاتی رہی۔ پولیس اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے تمام حضرات نے اہم کردار ادا کیا جس کی وجہ سے کسی بھی جانی نقصان کی خبر نہیں آئی۔ پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے 100 سے زائد لوگوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان نے کہا کہ سائنٹفک طریقے ان واقعات کی تفتیش جاری ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے رینجرز کو طلب کر لیا ہے۔ پولیس کی بھاری نفری مختلف جگہوں پر موجود ہے اور اپنا کام کر رہی ہے۔ پورے پنجاب میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی میٹنگز کرلی گئی ہیں۔

ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ  پولیس اور انتظامیہ اور امن کمیٹی کے تحرک کی وجہ سے امن و امان کا پورے صوبے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ حکومت پنجاب اور اس کے تمام ادارے متحرک ہیں اور حالات کو قابو میں رکھے ہوئے ہیں۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کمشنر فیصل آباد، آر پی او فیصل آباد، ڈی سی فیصل آباد اور سی پی او فیصل آباد تمام نفری کے ساتھ صبح سے موقع پر موجود ہیں۔ آئی جی، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ اور مختلف انٹیلی جنس کے ادارے جڑانوالہ کے قریب موجود ہیں۔

The post پنجاب حکومت کا جڑانوالہ واقعات کی اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/l2hCBpd
via IFTTT

پیمرا ترمیمی بل کی منظوری پرصحافتی اداروں کا صدر مملکت سے اظہارِتشکر ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: صحافتی اداروں کی نمائندہ تنظیموں پر مشتمل میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پیمرا ترمیمی بل 2023 کی منظوری پر صدر مملکت ڈاکٹرعارف علویٰ سے اظہار تشکر کیا ہے۔ 

آل پاکستان نیوز پیرز سوسائٹی (اے پی این ایس)، پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، کونسل آف پاکستان نیوز پیر ایڈیٹرز(سی پی این ای)، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) اور ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز (اے ای ایم این ڈی) کی جانب سے میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے فورم سے مشترکہ اعلامیہ جاری کیا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عارف علویٰ نے پیمرا میں ضروری ترمیم کو اہم سمجھا جو یقیناْ پیمرا کو خود مختار بنانے میں پہلا قدم ہے، اور پیمرا ترمیم کے ذریعے پہلی مرتبہ ’فیک نیوز‘ کی تشریح کی گئی۔

میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطابق ’پیمرا ترمیمی بل 2023 کے ذریعے اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی کہ الیکٹرانک میڈیا کے ملازمین کو بروقت تنخواہیں فراہم کی جائیں اور پیمرا چیئرمین کی تعیناتی حکومت کے بجائے پارلیمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگی۔

اعلامیہ میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا پیمرا ترمیمی بل 2023 کے ذریعے لائسنس کی شرائط کو معقول بنانے کے لیے الیکٹرانک میڈیا کے دیرینہ مطالبات کو جزوی طور پر حل کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ’آزادی اظہار اور آزاد میڈیا کے تصور تک پہچنے کے لیے طویل سفر کرنا ہے، تاہم موجودہ بل درست سمت کی جانب ایک قدم ہے‘۔

The post پیمرا ترمیمی بل کی منظوری پرصحافتی اداروں کا صدر مملکت سے اظہارِتشکر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/h1bYBCe
via IFTTT

Tuesday, August 15, 2023

ؔڈپٹی کمشنر طارق جاوید مینگل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی کاکلی کربلا بازار کا دورہ

نگراں وزیراعظم نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی، جو پہلے مرحلے میں حلف اٹھائے گی۔

ایکسپریس نیوز کو وزیراعظم کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق نگراں وفاقی کابینہ میں ذوالفقار چیمہ، گوہر اعجاز، شعیب سڈل اور سرفراز بگٹی کے نام شامل ہیں۔

اسی طرح وزارت توانائی کیلیے محمد علی اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کیلیے شاہد آفریدی کو وزارت ملنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: ملکی معاشی پالیسیوں کا تسلسل قائم رکھ کر اقتصادی بہتری لائیں گے، وزیراعظم

ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نگران وزیرخزانہ کے لئے ڈاکٹر وقار مسعود کا نام زیر غور ہے۔

The post نگراں وزیراعظم نے 16 رکنی نگراں کابینہ تشکیل دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FZJlz4Q
via IFTTT

Monday, August 14, 2023

پاکستان کو موجودہ مشکلات سے اجتماعی کوششوں کی بدولت نکالا جا سکتا ہے،جی سی سی آئی

شاہین یا مچل اسٹارک! روہت شرما نے کس کو خطرناک بولر قرار دیا؟ ایکسپریس اردو

  کراچی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کو یکساں طور پر خطرناک بولر قرار دے دیا۔

روہت شرما سے پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور آسٹریلیا کے مچل اسٹارک میں سے زیادہ چیلنجنگ بولر کے انتخاب کا کہا گیا تو انہوں نے شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک کو کرکٹ کے میدان میں یکساں طور پر طاقتور خطرہ قرار دیا۔

انہوں نے دونوں بولرز کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ہی اپنی اپنی صلاحیتوں میں زبردست ہیں اور نئی گیند کے ساتھ کافی خطرناک ہوسکتے ہیں۔

روہت شرما نے کہا کہ شاہین آفریدی اور مچل اسٹارک گیند کو تیزی سے سوئنگ کرکے بلے بازوں کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں۔

روہت شرما سے پوچھا گیا کہ ان کی پسندیدہ ورلڈ کپ جیت (1983 یا 2011) کون سی ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ یہ ایک مشکل سوال ہے اور وہ دونوں کا انتخاب کریں گے۔

روہت شرما سے جب کور ڈرائیو اور پل شاٹ میں سے اپنے پسندیدہ شاٹ کا انتخاب کرنے کو کہا گیا تو انہوں نے ’’پل شاٹ‘‘ جبکہ رات دیر سے سونے یا صبح جلدی اٹھنے میں سے روہت شرما نے جلدی اٹھنے کا  انتخاب کیا۔


 

The post شاہین یا مچل اسٹارک! روہت شرما نے کس کو خطرناک بولر قرار دیا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aJ4ot2F
via IFTTT

Sunday, August 13, 2023

پٹرول 15، ڈیزل 20 روپے لیٹر مہنگا ہونیکا امکان ایکسپریس اردو

اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں 15 اگست سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے خام تیل کی قیمت 86 ڈالر سے 91ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی جبکہ خام تیل پر دو ڈالر فی بیرل پریمیئم چارجز الگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مختصرترین مدت میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے اور بہت بڑی تباہی سے بچایا،وزیراعظم

دوسری جانب تیار پٹرول اور ڈیزل کی فی بیرل قیمت 97 ڈالر سے 102ڈالرتک پہنچ گئی ہے اور اگرقیمت یہی رہی تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت میں 15روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

The post پٹرول 15، ڈیزل 20 روپے لیٹر مہنگا ہونیکا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/fy9abNh
via IFTTT

76واں یوم آزادی آج جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ایکسپریس اردو

اسلام آباد / کراچی: پاکستان کا 76واں یوم آزادی آج پیر 14 اگست کو قومی جذبے اور ملی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں 31اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21توپوں کی سلامی دی گئی، ملک بھر میں مختلف مقامات پر پرچم کشائی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

دریں اثنا آج پاک فوج کی طرف سے لاہور میں21 توپوں کی سلامی اور مزار اقبال پرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، واہگہ بارڈر پر پرچم کشائی کی تقریب میں سول وعسکری حکام شریک ہوں گے۔

مزار قائد پر تبدیلی گارڈزکی تقریب منعقد ہوئی، جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز علی الصبح وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبائی داراحکومتوں میں توپوں کی سلامی سے ہوئی، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملک وقوم کی ترقی، خوشحالی اور امن وسلامتی کی دعائیں مانگی گئیں اور پاک فوج اور رینجرز کے خصوصی دستے نے سلامی دی۔

واہگہ بارڈر پر صبح کے وقت پرچم کشائی جبکہ شام کو پرچم اتارے جانے کی تقریب ہوگی۔ رینجرز کا خصوصی اسکواڈ روایتی پریڈ کا مظاہرہ کرے گا۔ پاکستان اوربھارت کی سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی،تحائف اور خیرسگالی کے جذبات کا تبادلہ ہوگا۔

مزید بر آں متحدہ عرب امارات میں پاکستانی نوجوان کا جشن آزادی منانے کا انوکھا انداز، گہرے سمندر میں پاکستان اور یو اے ای کا پرچم لہرا دیا۔خاور اقبال نے متحدہ عرب امارات کے سمندر میں جاکر پاکستانی پرچم لہرایا۔

The post 76واں یوم آزادی آج جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Gh2ov6E
via IFTTT

اپنی عظیم قوم کو امید کا پیغام دیتا ہوں کہ ملک کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خاطر ہم کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کا پاکستان ... مزید

نوشہرہ ورکاں تھانہ چوک میں شاندار آتش بازی سے یوم آزادی کا جشن منانے کا آغاز، شہریوں کی بھر پور شرکت

افواج پاکستان اور عوام ایک تھے، ایک ہیں اور ایک رہیں گے، آرمی چیف ... پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پی ایم اے کاکول میں شاندار آزادی پریڈ کا انعقاد، پاکستان ملٹری ... مزید

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد جاری ایکسپریس اردو

پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد جاری ہے جس میں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر آزادی پریڈ کے مہمان خصوصی ہیں۔ 

پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پی ایم اے کاکول میں کیڈٹس مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ کی مہارت کا شاندار مظاہرہ کررہے ہیں۔ آزادی پریڈ میں سرزمین پاکستان اور مادر وطن کے شہدا کو خصوصی خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔

یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہار ہے کہ پاکستانی عوام ایک زندہ دل قوم ہیں جو اپنی آزادی کا جشن بھرپور اور پُرجوش انداز میں مناتے ہیں۔

The post پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا انعقاد جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FQtHSJn
via IFTTT

Saturday, August 12, 2023

ًصدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم آزادی کے موقع پر قیدیوں کی سزاوں میں 180 روز کی کمی کی منظوری دے دی

آ*موسم گرما کی تعطیلات کے بعد جامعہ تربت میں 15 اگست2023 سے دوبارہ کلاسز اور تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا

ڑ*پاکستان افغان عوام کا دوسراگھرپاکستانی ہے ،رہنماء جمعیت نظریاتی پاکستان ... ۔عوام نے چالیس سال نہ افغان عوام کولاکھوں کے تعدادمیں پنادی اوربے پناہ خدمت کی ہے جس سے افغان ... مزید

نگراں کابینہ میں کون کون شامل ہوگا یہ نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور اسٹیبلشمنٹ جانے، راجہ ریاض ... شہباز شریف سے پرسوں ملاقات میں انوار الحق کاکڑ سمیت 3 لوگوں کے ... مزید

نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، شاہ محمود قریشی ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری میں ہمارا کوئی کردار نہیں تاہم انوار الحق کاکڑ پڑھے لکھے آدمی ہیں اور امید ہے کہ وہ آئین میں درج اپنے کردار کو سمجھیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بروقت صاف و شفاف انتخابات کروانا نگراں وزیراعظم کی ذمہ داری ہے، یہ کردار نبھا کر وہ قومی خدمت کریں گے اور ہمیں امید ہے کہ نگراں وزیراعظم پی ٹی آئی کیخلاف جاری پکڑ دھکڑ کے سلسلے کو بند کروائیں گے۔

مزید پڑھیں: نگران وزیراعظم کی نامزدگی پر تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

پی ٹی آئی وائس چیئرمین نے کہا کہ الیکشن کیلیے لیول پلیئنگ فیلڈ ہونی چاہیے اور ہمیں بھی اُسی طرح موقع ملنا چاہیے جیسے دوسری جماعتوں کو سیاسی سرگرمیوں کی اجازت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر، صدر مملکت نے سمری منظور کرلی

انہوں نے کہا کہ مردم شماری ہوگئی تو قانونی تقاضہ پورا کرتے ہوئے حکومت حلقہ بندی بھی کروادیتی، یہ نئی مردم شماری کے تحت انتخابات نوے دن میں کراسکتے تھے، اگر پی ڈی ایم سنجیدہ ہوتی تو سب کچھ ہوسکتا تھا مگر حکومت نے آخری دنوں میں سی سی آئی کا اجلاس بلا کر مردم شماری کی منظوری دی۔

The post نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vHLRuQT
via IFTTT

Friday, August 11, 2023

پی ڈی ایم جماعتوں نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پی ڈی ایم جماعتوں نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ وزیراعظم شہباز شریف پر چھوڑ دیا۔

شہباز شریف کی جانب سے اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ دیا گیا جس میں تمام اتحادی جماعتوں کے قائدین نے شرکت کی جبکہ خواجہ آصف، اسحاق ڈار بھی شریک ہوئے۔

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اسعد محمود، اسلم بھوتانی، امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیرپاؤ، محسن داوڑ سمیت دیگر رہنما بھی عشائیے میں شریک ہوئے۔

مزید پڑھیں: آئین میں نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلیے 8 دن کا وقت ہے، صدر صاحب دستور پڑھ لیں، شہباز شریف

سیاسی رہنماؤں کی بیٹھک میں شہباز شریف نے نگران وزیراعظم کے معاملے پر مشاورتی عمل سے سیاسی اتحادیوں کو اعتماد میں لیا۔ جس پر تمام اتحادیوں نے شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی کا فیصلہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا۔

اتحادی جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ سولہ ماہ اکھٹے چلے، آپ کا شکریہ ہر لمحے مشاورت کی اور فیصلے کیے۔ ذرائع کے مطابق سیاسی بیٹھک میں نگران وزیراعظم چھوٹے صوبے سے منتخب کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی۔

وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں کے قائدین کو یہ بھی بتایا کہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر آج اپوزیشن لیڈر سے ملاقات ہوگی، قوم اچھی خبر سننے کیلیے بے تاب ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ 12 اگست تک نگراں وزیراعظم کا نام دے دیں‘‘ صدر کا وزیراعظم اوراپوزیشن لیڈر کو خط

قبل ازیں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے صدر مملکت کی جانب سے بھیجے جانے والے خط پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ صدر مملکت آئین کا مطالعہ کریں کیونکہ نگراں وزیراعظم کی تقرری کیلیے آئین 8 روز کا وقت دیتا ہے، حیرت ہے صدر صاحب کو کس بات کی جلدی ہے۔

اس سے قبل صدر مملکت نے وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض کو خط ارسال کیا جس میں اُن سے کہا گیا ہے کہ وہ نگراں وزیراعظم کا نام 12 اگست تک دے دیں۔

The post پی ڈی ایم جماعتوں نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ شہباز شریف پر چھوڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/DjTCd4W
via IFTTT

گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے ملاقات

Thursday, August 10, 2023

لاہور، محبت میں ناکامی پر 22 سالہ گھریلو ملازمہ کی خودکشی ایکسپریس اردو

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں بائیس سالہ گھریلو ملازمہ کی خودکشی کا ڈراپ سین ہوگیا۔

لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک ڈاکٹر کے گھر پر کام کرنے والی بائیس سالہ ملازمہ کی پنکھے سے لٹکی لاش ملی، جس پر اہل خانہ نے فوری طور پر پولیس کو مطلع کیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ پہنچ کر شواہد اکھٹے کیے اور پھر لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا تاہم متوفیہ کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم اور قانونی کارروائی سے انکار کردیا جس کے بعد میت اُن کے حوالے کردی گئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق بائیس سالہ گھریلو ملازمہ کی شناخت اقصیٰ کے نام سے ہوئی جو میاں چنوں کی رہائشی تھی، متوفیہ کی لاش کے قریب سے ایک خط بھی برآمد ہوا جس میں اُس نے عشق میں ناکامی پر خودکشی کا قدم اٹھانے کا ذکر کیا۔

 

The post لاہور، محبت میں ناکامی پر 22 سالہ گھریلو ملازمہ کی خودکشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/b7XnTGU
via IFTTT

)بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کا ایک مشترکہ اجلاس مورخہ 12 اگست کو شام 4:00 بجے پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں منعقد

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام ایکسپریس اردو

دہلی:   بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف  حزب اختلاف  کی لائی گئی تحریک عدم اعتماد ناکام ہوگئی۔

وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جولائی میں 26  جماعتی انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس ( I.N.D.I.A)نے گذشتہ ماہ پیش  کی تھی۔

تحریک عدم اعتماد کی بنیاد ریاست منی پور میں ہونے والے نسلی فسادات تھے۔ اپوزیشن نے  الزام عائد کیا تھا  کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت ان فسادات کو روکنے میں نہ صرف ناکام رہی بلکہ وزیراعظم نریندر مودی نے ان فسادات پر لب کشائی تک نہیں کی۔

بھارتی لوک سبھا کے تین روزہ  اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث  چلتی رہی۔ دوسرے روز کانگریسی لیڈر راہل گاندھی نے مودی حکومت  پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پورے ملک کو آگ میں دھکیل رہی ہے۔

جواباًاجلاس کے تیسرے اور آخری روز وزیراعظم نریندر  مودی نے اپنی دھواں دھار تقریر میں اپوزیشن کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پر یقین نہ رکھنے والے لوگ ہمیشہ بیان داغنے کے لیے تیار رہتے ہیں مگر ان میں اتنا صبر نہیں ہوتا کہ جواب کا انتظار کرلیں۔

انہوں نے کہا  کہ وہ ادھر ادھر کی ہانک  کر اور جھوٹ بول کر بھاگ جاتے ہیں، یہی ان کا کھیل ہے ، اور قوم ان سے اس سے زیادہ کی توقع بھی نہیں کرسکتی۔

خیال رہے  کہ 543  کے ایوان زیریں ( لوک سبھا ) میں بھارتیہ جنتا  پارٹی اور اس  کی اتحادی جماعتوں کی  353نشستیں ہیں، چنانچہ تحریک عدم اعتمادبآسانی ناکام ہوگئی۔

بی جے پی  پچھلے دو بار ہونے والے عام انتخابات میں کانگریس کو  شکست سے دوچار کرچکی ہے۔

اسی تناظر میں  اپنے خطاب میں نریندر مودی  نے مزید کہا کہ  میں کانگریس کی مشکل کو سمجھ سکتا ہوں، وہ اسی ناکام پروڈکٹ کو بار بار لانچ کررہے ہیں  اور ہر بار  ناکامی سے دوچار ہوتے ہیں۔

 

The post بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے خلاف تحریک عدم اعتماد ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7gx5iDa
via IFTTT

Wednesday, August 9, 2023

آئین کے آرٹیکل 58کے تحت وزارت پارلیمانی امور نے حکومت تحلیل کرنے کی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی ہے،مرتضی جاوید عباسی

پاکستان کی صورتحال کو ’تشویش کی نگاہ‘ سے دیکھ رہے ہیں، امریکا ایکسپریس اردو

  واشنگٹن: امریکا نے پاکستان میں عام انتخابات میں ’’انتخابی تشدد‘‘ کے امکان پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ 

وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ “ہم واضح طور پر کسی بھی ایسی کارروائی کے بارے میں فکر مند ہیں — خاص طور پر پرتشدد کارروائیاں — جو پاکستان میں عدم استحکام کا باعث بن سکتی ہیں۔

پاکستان میں سیاسی انتشار کی آر میں پرتشدد انتہا پسندی پر مبنی واقعات سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے حوالے سے ہمیں تشویش ہے اور اس معاملے پر ہماری نظریں ہیں۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گزشتہ سال اپریل میں اقتدار سے ہٹا دیا گیا تھا اور حال ہی میں بدعنوانی کے الزامات کے تحت جیل بھیج دیا گیا۔ امریکا عمران خان اور الیکشن کے بارے میں اپنے تبصروں میں محتاط رہا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے الزام لگایا تھا کہ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے انہیں بے دخل کرنے کے لیے کام کیا تھا جبکہ ان دعووں کو امریکا نے سختی سے مسترد کر دیا تھا۔

محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے منگل کو ایک بیان میں عمران خان کی گرفتاری کو “پاکستان کا اندرونی معاملہ” قرار دیا تھا۔

انہوں نے کہا تھا کہ “یقیناً ہم پاکستان میں جمہوری اصولوں، انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی کے احترام کا مطالبہ کرتے رہتے ہیں جیسا کہ ہم دنیا بھر میں کرتے ہیں۔”

The post پاکستان کی صورتحال کو ’تشویش کی نگاہ‘ سے دیکھ رہے ہیں، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MpmC3Lg
via IFTTT

Tuesday, August 8, 2023

ٴْسنٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر پولیس سروس کے افسران کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقی کی منظوری

صرف اچھی باڈی بنانے سے کوئی اداکار نہیں بن جاتا، ابھیشیک بچن ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن نے نوجوان اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ صرف سکس پیکس بنالینے سے کوئی اداکار نہیں بن جاتا۔ 

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار نے وضاحت کے ساتھ بتایا کہ انڈسٹری میں نوجوان آج کل کامیاب ہونے کیلئے اپنی باڈی پر محنت کررہے ہیں حالاں کہ کامیابی کیلئے اداکاری کی صلاحیتوں کا اچھا ہونا ضروری ہے۔

ابھیشیک بچن نے انڈسٹری کے سپر اسٹار عامر خان کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ’دھوم3‘ میں وہ اسمارٹ جبکہ ’دنگل‘ میں ان کا وزن بڑھا ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب وہ نوجوانوں کو دیکھتے ہیں کہ وہ اداکاری کے بجائے سکس پیکس بنانے میں محنت کررہے ہیں تو انہیں افسوس ہوتا ہے۔

اداکار نے نئی نسل کو مشورہ دیا کہ باڈی کے بجائے وہ اپنے زبان اور اداکاری کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کی کوشش کریں اسی سے اداکار بنتے ہیں۔

The post صرف اچھی باڈی بنانے سے کوئی اداکار نہیں بن جاتا، ابھیشیک بچن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6m0ZVfd
via IFTTT

Monday, August 7, 2023

نئی حلقہ بندیوں پر حکومت اختلافات کا شکار، رانا ثنا اللہ کی خواجہ آصف کے بیان کی تردید ... آئینی تقاضہ ہے کہ حلقہ بندیاں ہونی چاہئیں، نئی حلقہ بندیوں کے تحت الیکشن فروری ... مزید

مقبوضہ کشمیر ، لاپتہ کشمیری نوجوان کی لاش نہر سے برآمد

جج ہمایوں دلاور متنازع فیس بک پوسٹ، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو طلب کرلیا ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے عدالتی حکم پر جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹ پر تحقیقات شروع کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کو صبح طلب کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیشن کورٹ کے جج دلاور ہمایوں کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے پر تحقیقات شروع کردیں۔

اس ضمن میں ایف آئی اے نے  چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل نعیم حیدرپنجوتھا کو 8 اگست طلب کرتے ہوئے انہیں صبح 10 بجے جی 13 کے دفتر میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جج ہمایوں دلاور کی متنازع فیس بک پوسٹس کے معاملے کی انکوائری کا حکم دیاتھا، جس پر ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی۔

The post جج ہمایوں دلاور متنازع فیس بک پوسٹ، ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/dvPiMGZ
via IFTTT

ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر دوسری بچی کی پیدائش ایکسپریس اردو

  کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف جوڑے ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر دوسری بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ 

ایمن خان کی بہن منال خان نے اپنے انسٹاگرام پر خوشی کی خبر کو شیئر کیا اور بتایا کہ بچی کی پیدائش سات اگست کو ہوئی ہے جبکہ اس کا  نام میرال منیب رکھا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر خبر شیئر ہوتے ہی جہاں مداحوں کی طرف سے مبارکباد کا تانتا بندھ گیا وہیں شوبز فنکاروں نے بھی جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

بیٹی کی پیدائش کی خبر سامنے آنے کے بعد اب مداح انتظار کررہے کہ شوبز جوڑی اپنی بچی کا دیدار کب کراتے ہیں۔

منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی 2018 میں ہوئی تھی اور ان کی پہلی بیٹی کا نام امل منیب ہے۔

The post ایمن خان اور منیب بٹ کے گھر دوسری بچی کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kxFngAT
via IFTTT

Sunday, August 6, 2023

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی محدود وسائل کے باوجود پورے خطے میں تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے،وائس چانسلر

اکشے کمار کی دوستوں کے ساتھ رقص کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی وڈ سپراسٹار اکشے کمار نے اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ ’فرینڈشپ ڈے‘ کے موقع پر ایک مزاحیہ ویڈیو بنائی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

اداکار کی جانب سے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی گئی ہے جس میں انہیں اپنے دوستوں کے ساتھ مزاحیہ انداز میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ کے ساتھ ہی اکشے کمار نے ہندی زبان میں ایک کیپشن دیا جس میں لکھا ہے کہ دوستوں کے ساتھ تفریح کا کوئی شے مقابلہ نہیں کرسکتی۔


View this post on Instagram

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

اداکار نے ساتھ ہی ایک انگلش کیپشن دیا اور لکھا کہ چاہے وہ عمر کے کسی بھی مرحلے میں ہوں، دوست ان کے اندر کا بچہ باہر نکال لاتے ہیں۔

اکشے کمار اپنی نئی فلم ’اوہ مائے گاڈ2‘ کے ساتھ بڑی اسکرین پر واپس آرہے ہیں جو 11 اگست کو ریلیز کیلئے پیش کی جائے گی۔

The post اکشے کمار کی دوستوں کے ساتھ رقص کی مزاحیہ ویڈیو وائرل ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/o4RQ9q0
via IFTTT

Saturday, August 5, 2023

یہ مکافات عمل ہے، بلاول بھٹو کا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردعمل ایکسپریس اردو

کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی گرفتاری کو مکافات عمل قرار دے دیا۔

توشہ خانہ فوجداری کیس میں عدالتی حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ’یہ مکافات عمل ہے‘۔

دوسری جانب پی پی رہنما اور صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی کسی کی گرفتاری پر جشن نہیں مناتی مگر کوئی شخص قانون سے بالا نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، مریم اورنگزیب

انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے مخالفین کو چور ڈاکو کہتے تھے اور انہیں جتنا ریلیف ملا کسی اور کو نہیں ملا۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان کی سوچ آمرانہ تھی جس کی وجہ سے آج پی ٹی آئی سوشل میڈیا کی جماعت بن گئی ہے اور احتجاج بھی صرف سوشل میڈیا کی حد تک ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن میں کوئی بھی حریف ہو مقابلہ کریں گے۔

The post یہ مکافات عمل ہے، بلاول بھٹو کا چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر ردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/L5vzrsU
via IFTTT

پاکستان میں آج مختلف اوقات میں ایک سے زائد مرتبہ زلزلے کے جھٹکے ... آج صبح 6 بجکر 58منٹ پر بھی 4.1 شدت کے خیبر پختونخوا میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

سوات : پولیس نے مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا ایکسپریس اردو

سوات: خیبرپختونخوا پولیس نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پولیس نے ضلع بھر میں تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف کریک ڈاؤن کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کیا۔

سوات پولیس نے مراد سعید کے والد محمد سعید کو تین ایم پی او کے تحت گرفتار کر کے کبل پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

مزید پڑھیں: چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کیخلاف احتجاج پر 64 کارکن گرفتار، خواتین بھی شامل

چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج روکنے کے لیے سوات کے مختلف علاقوں مینگورہ، مٹہ، خوازہ خیلہ اور کبل سمیت دیگر علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے۔

The post سوات : پولیس نے مراد سعید کے والد کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HirF7Kc
via IFTTT

Friday, August 4, 2023

سعودی عرب کے ایک اعلان کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے کا خدشہ ... سعودی عرب کا تیل کی پیدوار میں مزید کٹوتی کرنے کا فیصلہ، ستمبر میں بھی یومیہ پیداوار ... مزید

سائرس قاضی کو سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کی منظوری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سائرس قاضی کو نیا سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سائرس قاضی موجودہ سیکریٹری خارجہ کے ریٹائر ہونے پر بطور سیکریٹری خارجہ عہدہ سنبھالیں گے،موجودہ سیکریٹری خارجہ اسد مجید خان 16اگست کو ریٹائر ہوجائیں گے۔

محمد سائرس سجاد قاضی اس وقت وزارت خارجہ میں سینئیر ترین افسر اور بطور اسپیشل سیکریٹری فرائض انجام دے رہے ہیں۔

سائرس قاضی نے بطور سفیر پاکستان ہنگری اور ترکی میں خدمات انجام دی ہیں، حال ہی میں ان کو ترکی سے واپس بلایا گیا تھا۔

The post سائرس قاضی کو سیکریٹری خارجہ تعینات کرنے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/g94P8xh
via IFTTT

Thursday, August 3, 2023

اسد عمر کا وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان پر ردعمل ... نواز شریف کو آئندہ الیکشن میں اسلام آباد کے کسی بھی حلقے سے تحریک انصاف کے خلاف الیکشن لڑوا لیں، پتا چل ... مزید

جنوبی کوریا میں چاقو کے حملے اور گاڑی کی ٹکر سے 14 افراد زخمی ایکسپریس اردو

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں نوجوان حملہ آور نے چاقو کے حملے اور گاڑی کی ٹکر سے 14 افراد کو زخمی کردیا۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ حملہ سیئول سے 20 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ایک سب وے اسٹیشن کے قریب پیش آیا جبکہ حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اس حوالے سے مقامی نیوز ایجنسی نے مزید بتایا کہ 20 سالہ حملہ آور نے پہلے گاڑی ٹکر سے لوگوں کو نقصان پہنچایا پھر ایک ڈپارٹمنٹل اسٹور میں موجود لوگوں پر چاقو کے وار کرتا چلا گیا۔

پولیس کے مطابق زیر حراست حملہ آور نے گاڑی کی ٹکر سے 5 افراد جبکہ چاقو کے وار سے 9 لوگوں کو زخمی کیا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ زخمی ہونے والوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

 

 

The post جنوبی کوریا میں چاقو کے حملے اور گاڑی کی ٹکر سے 14 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8yh3kAD
via IFTTT

ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پہلے ٹی ٹونٹی میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دیدی، جیسن ہولڈر پلیئر آف دی میچ قرار

راولپنڈی میں ڈاکو پراپرٹی ڈیلر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: طفیل روڈ پر ڈاکوؤں نے پراپرٹی ڈیلر سے 80 لاکھ روپے لوٹ لیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی تھانہ سول لائن کے علاقے طفیل روڈ پر ڈاکو پراپرٹی ڈیلر واجد سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق واجد نامی شخص ہارلے اسٹریٹ کا رہائشی ہے۔ ڈاکوؤں نے فرار ہونے کے دوران فائرنگ بھی کی جس سے پراپرٹی ڈیلر معمولی زخمی ہو گیا۔

The post راولپنڈی میں ڈاکو پراپرٹی ڈیلر سے 80 لاکھ روپے لوٹ کر فرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/djch3xn
via IFTTT

Wednesday, August 2, 2023

۔وزیراعلیٰ محسن نقوی کا جنرل ہسپتال کا دورہ، اسلام آباد میں جج کی اہلیہ کے تشدد کا نشانہ بننے والی بچی رضوانہ کی عیادت کی ... وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بچی کی والدہ اورڈاکٹروں ... مزید

لاہور چڑیا گھر بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلیے وائلڈ لائف متحرک ایکسپریس اردو

لاہور: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کی ہدایات پرلاہور چڑیا گھر کی اپ گریڈیشن اور اسے بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے پنجاب وائلڈلائف حکام نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

دوسری طرف جنگی حیات کے تحفظ کے لیے کام کرنیوالے اداروں کا کہنا ہے جنگلی جانوروں اور پرندوں کو لوہے کے تنگ پنجروں میں رکھنے والے چڑیا گھروں کے روایتی تصور کو بدلنا ہوگا، سفاری زو کی طرز پر چڑیاگھروں کی تعمیر کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی پنجاب نے پنجاب وائلڈلائف کو ہدایات دی ہیں کہ لاہور زو سمیت صوبے کے دیگر اہم چڑیا گھروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنایا جائے جس پر وائلڈلائف حکام نے مختلف تجاویز پر مشاورت شروع کر دی ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے فیصل آباد سے آئی ایک فیملی کا کہنا تھا چڑیا گھر واقعی خوبصورت ہے تاہم یہاں ہاتھی کی کمی محسوس ہوتی ہے، شیروں کی تعداد بہت زیادہ ہے، انتظامیہ کو چاہیے کہ شیروں کی تعداد کم کرکے دیگر جانور لائے جائیں۔

ایک خاتون سیاح حفصہ فیاض کا کہنا تھا جنگلی جانوروں اور پرندوں کو اس طرح پنجروں میں بند نہیں کرنا چاہیے۔ چڑیا گھر تفریح کے ساتھ ریسرچ اور جنگلی جانوروں اور پرندوں کی بریڈنگ کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہیں جس کی وجہ سے جانوروں کو پنجروں میں رکھا جاتا ہے۔

نیشنل الائنس آف اینیمل رائٹس ایڈوکیٹ اینڈ ایکٹویسٹ (نارا) کی فوکل پرسن عنیزہ خان عمرزئی نے کہا اب ہمیں لوہے کے پنجروں سے بنائے گئے چڑیا گھروں کے روایتی تصور سے باہرنکلنا ہوگا۔ حکومت اگر انہیں بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانا چاہتی ہے تو پھر سفاری کی طرز پر چڑیا گھر بنائے جائے جہاں جانوروں اور پرندوں کو پنجروں کی بجائے قدرتی ماحول سے ہم آہنگ کھلے ماحول اور انکلوژر میں رکھا جائے۔

دوسری طرف لاہور چڑیا گھر کے ڈائریکٹر عظیم ظفر نے کہا کہ دنیا بھر میں چڑیا گھروں کے اندر سیاحوں اور جانوروں کے درمیان فاصلہ کم سے کم رکھا جاتا ہے تاکہ وہ قریب سے جانوروں کے رہن سہن اور ان کے برتاؤ کو دیکھ سکیں لیکن ہمارے یہاں پنجروں کا نظام ہے جو اب بدل رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چڑیا گھر کو بین الاقوامی معیارکے مطابق بنانے کے لیے جن اہم تجاویز پر کام ہورہا ہے ان میں لائن اور ٹائیگر ہاؤس کے پنجروں کو ختم کرکے لوہے کی سلاخوں کی جگہ موٹا شیشہ لگایا جائیگا اسی طرح پرندوں کو بھی پنجروں سے نکال کر برڈ ایوری میں رکھا جائیگا جبکہ فش ایکوریم کی بھی تجویز ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ چڑیا گھروں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کے لیے صرف انفراسٹرکچر میں تبدیلی کافی نہیں ہے بلکہ جانوروں کی دیکھ بھال کرنے والے عملے کی ٹریننگ بھی کرنا ہوگی۔ اس وقت چڑیا گھروں کے کیپر مڈل اور میٹرک پاس ہیں جبکہ لاہور چڑیا گھر کا آدھے سے زیادہ عملہ ڈیلی ویجز پر کام کررہا ہے۔

The post لاہور چڑیا گھر بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے کیلیے وائلڈ لائف متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cqfu38C
via IFTTT

Tuesday, August 1, 2023

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کی پیش گوئی ... بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں 2 اگست کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، لاہور، راولپنڈی، اسلام ... مزید

کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی ایکسپریس اردو

  کراچی: شہر قائد میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن کے بعد فیڈرل بی ایریا بلاک 17 میں بھی موٹر سائیکل سوار شخص گلی سے گزرتی برقع پوش خاتون کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرکے فرار ہوگیا۔

واقعے کی سی سی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ منگل کی صبح 10 بجکر 55 منٹ پر سمن آباد کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 17 مدینہ مسجد کے قریب گلی سے گزرنے والی برقع پوش خاتون کو موٹر سائیکل سوار باریش شخص جو کہ سر پر سفید ٹوپی بھی پہنا ہوا ہے خاتون کے تعاقب آتا ہے اور قریب سے گزرتے ہوئے خاتون سے غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے فرار ہو جاتا ہے۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سمن آباد مظفر صدیقی سے رابطہ کیا تو انہوں نے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس کے پاس اس ضمن میں کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی تاہم سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو کس علاقے کی ہے تاکہ مزید چھان بین کی جا سکے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل راہ چلتی ہوئی خواتین کو گلستان جوہر اور اورنگی ٹاؤن میں ہراساں کیا گیا تاہم اورنگی ٹاؤن واقعہ میں ملوث ملزم کو پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا جبکہ گلستان جوہر کا جنسی درندہ مقدمہ درج ہونے کے باوجود تاحال ایسٹ پولیس کے شکنجے میں نہیں آسکا جبکہ اس واقعہ کو پیش آئے ایک ماہ سے زائد کا عرصہ گزر گیا ہے۔

The post کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ، ویڈیو سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/b07DRqO
via IFTTT