Monday, February 28, 2022

اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن تشکیل دے، شیریں مزاری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل سے کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر آزادانہ انکوائری کمیشن تشکیل دینے اورکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تازہ رپورٹ شائع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے 49 ویں سیشن سے خطاب  کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ بھارت عالمی میڈیا اور مبصرین کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی  دے اور سلامتی کونسل بھارت کو 5 اگست کے یکطرفہ اقدام واپس لینے پر مجبور کرے جہاں اسٹرٹیجک اور کمرشل مفادات کی خاطر انسانی حقوق اصولوں کی پامالی جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے عوام پر قابض افواج مظالم اٹھا رہی ہیں، طاقت ریاستیں دہائیوں سے بنیادی حقوق اور آزادیاں سلب کر رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر اور فلسطین میں خواتین بچے قابض افواج کے مظالم کا مسلسل نشانہ بن رہے ہیں۔

وفاقی وزیر انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ حکومتوں کی سرپرستی میں اسلامو فوبیا اور دہشتگردی بڑھ رہی ہے، پائیدار ترقی کے اہداف اور موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے فنڈز کے وعدے پورے نہیں ہوئے تاہم سوشو اکنامکس چیلجز کے باوجود  حکومت  شہریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جبری گمشدگیوں کی روک تھام کا قانون پارلیمٹ سے پاس کروایا ہے، تشدد اور استحصال کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے انسداد ہراسانی اور اینٹی ریپ کے حوالے سے قانون سازی کی۔

شیریں مزاری کا مزید کہنا تھا کہ کاروبار میں انسانی حقوق پر پہلا  نیشنل ایکشن پلان لانچ کیا، صحافیوں کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی ہے، خواتین  اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے عدم مساوات کے خاتمے کیلئے اصلاحات شہریوں کو مفت ہیلتھ کیئریر کی فراہمی پر اقدامات کیے ہیں کے ساتھ ہم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے پر کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تحفظات ہیں، قابض فوج کشمیر میں آبادی کا تناسب بدل رہی ہے، بھارت 40 لاکھ غیر کشمیریوں کو ڈومیسایل جاری کر چکا، نئی دہلی کےیہ اقدامات کشمیریوں کو ان کی سرزمین پر اقلیت میں بدلنے کی کوشش ہے، بی جے پی حکومت ہندوتواکشمیریوں کی نسل کشی کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

The post اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کیخلاف ورزیوں پرانکوائری کمیشن تشکیل دے، شیریں مزاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/RdqWh9c
via IFTTT

میں خوشی مناوں یا دکھ کا اظہار کروں، کہ آنے والے دنوں میں میرے ملک کا کیا حال ہو گا ... اس فیصلے کا مطلب ہے کہ آئی ایم ایف جانے اور آنے والی حکومت جانے، ن لیگ کے رہنما میاں ... مزید

پہنچانیے! یہ کون سی بھارتی اداکارہ ہیں ایکسپریس اردو

نئی دہلی: انٹرنیٹ پر روزانہ دنیا بھر سے ہزاروں کی تعداد میں تصاویر اور ویڈیوز شیئر ہوتی ہیں، ان میں سے کچھ تو بہت آسانی سے پہچان میں آجاتی ہیں جبکہ کچھ کی شناخت مشکل ہوتی ہے۔

شوبز اور دیگر سیاسی و معروف شخصیات اپنے مداحوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کے لیے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز کا استعمال کرتی ہیں جہاں وہ اپنی تصاویر شیئر کرتی ہیں جنہیں مداح پسند کرتے ہیں۔

اسی طرح گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں ایک خاتون اور مرد کی گود میں دو بچے بیٹھے ہیں، جن میں ایک بچہ جبکہ دوسری لڑکی ہے۔

ویسے تو یہ تصویر سب کے لیے عام تھی مگر جب معلوم ہوا کہ یہ کسی بالی ووڈ اداکارہ کی ہے تو صارفین نے اندازے لگانا شروع کردیے، جن میں سے کچھ کے جواب تو درست بھی نکلے۔

بالی ووڈ اداکارہ اگر خود اپنے بچپن کی تصویر کے حوالے سے نہ بتاتیں تو صارفین مخمصے کا شکار رہتے۔ جی ہاں! یہ بھارت کے معروف ریئلٹی شو بگ باس سے شہرت پانے والی گلوکارہ و اداکارہ شہناز گل ہیں۔

تصویر میں بگ باس شہناز گِل اسٹار اپنے والد کی گود میں بیٹھی نظر آرہی ہیں جبکہ انکے بھائی کو والدہ کی گود میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس تصویر میں شہناز چھوٹے بالوں میں کھیلتی نظر آرہی ہیں جبکہ پرنٹ شدہ جینز کے جوڑے کے ساتھ گہرے نیلے رنگ کا سویٹر پہنا ہوا ہے۔ خاندانی تصویر موسم سرما کے دوران لی گئی تھی جیسا کہ خاندان کے کپڑوں سے ظاہر ہوتا ہے۔

شہناز کی اس خوبصورت تصویر کو مداحوں کی جانب سے پسند جارہا ہے جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ آپ پیدا ہی سندر ہوئیں تھی جو کبھی جھوٹ نہیں بولتی۔

پنجابی فلم انڈسٹری میں بطور اداکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کرنے کے بعد شہناز گل بگ باس 13 میں اپنی شرکت مقبولیت کی بلندیوں پر پہنچنی تھیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال وہ اپنے دوست سدھارتھ شکلا کی موت کے بعد سے شوبز انڈسٹری سے دور تھیں تاہم وہ اب دوبارہ کام پر واپس آرہی ہیں۔

The post پہنچانیے! یہ کون سی بھارتی اداکارہ ہیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VGJKn52
via IFTTT

وزیر اعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع، پٹرول سستا کر دیا گیا ... فی لیٹر پٹرول کی قیمت 150 روپے کی سطح سے نیچے آگئی، ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ اسپیڈ ڈیزل اور مٹی کا تیل بھی سستا ... مزید

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک روپے سے 10 روپے فی لیٹر تک کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارتِ خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کا اطلاق یکم مارچ کی رات سے 15 مارچ 2022 تک ہوگا۔

وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل دس روپے فی لیٹر کم، مٹی کا تیل ایک روپے لائٹ ڈیزل آئل پانچ روپے 66 پیسے فی لیٹر کم ہوگیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے اور بجلی کی قیمت میں 5 روپے کمی کا اعلان

نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 159.86 روپے فی لیٹر سے کم ہو کر149.86 روپے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 154.15روپے فی لیٹرسے کم ہوکر 144.15 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔

اسی طرح لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 123 روپے 97 پیسے سے کم ہوکر 118 روپے 31 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 126 روپے 56 پیسے سے کم ہوکر 125 روپے 56 پیسے تک پہنچ گئی۔

The post پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Pv8Kpjf
via IFTTT

Sunday, February 27, 2022

سابق ملکۂ حسن نے یوکرین کے دفاع کے لیے اسلحہ اٹھا لیا ایکسپریس اردو

کیف: یوکرین سے تعلق رکھنے والی سابق ملکۂ حسن روس کے خلاف اور اپنے ملک کے دفاع کے لیے اسلحے کے ساتھ میدان میں آگئیں۔

روسی صدر ولادی میر پیوٹن کے حکم پر دو روز قبل روسی فضائیہ نے یوکرین کے متنازع علاقے پر بمباری کی اور پھر فوج نے کیف کی جانب پیش قدمی شروع کی۔ روسی فوجیوں کے یوکرین کے دارالحکومت کیف میں داخل ہونے کے بعد یوکرینی صدر میدان میں آئے اور انہوں نے ملک کے دفاع کا اعلان کیا۔

یوکرین کی حکومت نے شہریوں کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں گھروں پر رہنے کی ہدایت کی جبکہ یہ بھی کہا ہے کہ جو شخص ملکی دفاع میں اپنا حصہ ڈالنا چاہتا ہے تو اُسے حکومت اسلحہ فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: پوٹن کا روسی نیوکلیئر فورسز کو تیار رہنے کا حکم، ایٹمی جنگ کا خدشہ

دو روز قبل یوکرین نے دعویٰ کیا تھا کہ روسی افواج کیف تک پہنچ گئیں ہیں تاہم صدر کے ویڈیو پیغام کے بعد عوام دفاع کے لیے نکلے اور انہوں نے پیوٹن فوج کو پسپائی پر مجبور کیا۔

عوام اور سیاسی رہنماؤں کے ساتھ اب شوبز شخصیات بھی اپنے ملک کے دفاع کے لیے میدان میں آرہی ہیں، اسی تناظر میں 2015 میں مس یوکرین کا ایوارڈ جیتنے والی حسینہ انستاسیا لینا نے بھی انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کیں جن میں وہ کیف کے جنگ سے متاثر ہونے والے علاقے میں  جدید اسلحے کے ساتھ پوزیشن لیے کھڑی ہیں۔

سابق ملکۂ حسن کی تصویر پر چاہنے والوں نے کمنٹس کیے اور یوکرین کے دفاع کے لیے کھڑنے ہونے کا اعلان بھی کیا جبکہ متعدد صارفین نے روس کی فوجی پیش قدمی پر سخت تنقید کرتے ہوئے فوری طور پر جنگ روکنے کا مطالبہ کیا۔

The post سابق ملکۂ حسن نے یوکرین کے دفاع کے لیے اسلحہ اٹھا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qVRQspt
via IFTTT

لاہور،وزیر اعظم عمران خان قومی مفادات، قومی حمیت و غیرت اور خود مختاری و آزادی کے محافظ مجاہد بن کر سامنے آرہے ہیں ،راجہ راشد حفیظ

محمد رضوان ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے بہترین بلے باز اور وکٹ کیپر قرار ایکسپریس اردو

 لاہور: ملتان سلطانز کے کپتان اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا بہترین کھلاڑی اور وکٹ کیپر قرار دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل 7 فائنل کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے کھلاڑیوں کے لیے ایوارڈز کا اعلان کیا گیا، جس میں سب سے قیمتی کرکٹر اور  آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹر آف دی ایئر  کا ایوارڈ جیتنے والے محمد رضوان کو ٹورنامنٹ کے 13 میچز میں 546 رنز بنانے پر پلیئر آف دا ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل 7 کے دوران انہوں نے47 چوکے اور 9 چھکے جڑنےسمیت 7 نصف سنچریاں اسکور کیں۔ اس دوران انہوں نے وکٹوں کے پیچھے بھی 9 شکار کیے۔

لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو بالترتیب ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر اور بہترین بولر قرار دیا گیا ہے۔ فخر زمان نے ٹورنامنٹ میں 153 کے اسٹرائیک ریٹ سے 588 رنز اسکور کیے جبکہ شادب خان نے 6.47 کے اکانومی ریٹ سے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 19 وکٹیں حاصل کیں۔

خوش دل شاہ کو ٹورنامنٹ کا بہترین آل راؤنڈراوربہترین فیلڈر قرار دیا گیا۔ انہوں نے ایونٹ میں 153 رنز اسکور کرنے کے ساتھ 16 وکٹیں بھی حاصل کیں۔اسی طرح لاہور قلندرز کے زمان خان کو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا ایمرجنگ کرکٹر قرار دیا گیا۔ پہلی مرتبہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں شرکت کرنے والے زمان خان نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 18 وکٹیں حاصل کیں۔

اس دوران امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7  کا ایوارڈ راشد ریاض جبکہ اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز کو دیا گیا۔ امپائر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل کے علاوہ تمام ایوارڈز کمنٹری پینل میں شامل ارکان کی جانب سے دئیے گئے ہیں۔

کھلاڑیوں کو ملنے والے ایوارڈز کی رقم:

پلیئر آف  ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)

امپائرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل7، راشد ریاض (3.5 ملین روپے)

بیٹرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، فخر زمان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)

باؤلرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل، شاداب خان (اسلام آباد یونائیٹڈ) (3.5 ملین روپے)

وکٹ کیپرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، محمد رضوان (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)

بیٹریز فیلڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، خوش دل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)

آل راؤنڈرآف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، خوشدل شاہ (ملتان سلطانز) (3.5 ملین روپے)

زیک آئل ایمرجنگ کرکٹر آف ایچ بی ایل پی ایس ایل 7، زمان خان (لاہور قلندرز) (3.5 ملین روپے)

اسپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ ملتان سلطانز (3.5 ملین روپے)

The post محمد رضوان ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کے بہترین بلے باز اور وکٹ کیپر قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PNgpmyH
via IFTTT

جم میں 180 کلو گرام وزن اٹھانے کے دوران خاتون ہلاک ایکسپریس اردو

میکسیکو سٹی: میکسیکو کے ایک جِم میں انتہائی افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک ماں اپنی بیٹی کے سامنے ہی 180 کلوگرام وزن اٹھانے کی کوشش میں ہلاک ہوگئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق حادثہ دارالحکومت میکسیکو سٹی کے علاقے پیرل ویلو میں جم فٹنیس اسپورٹ سینٹر میں پیش آیا جہاں جِم کی ایک 35 سے 40 سالہ ممبر خاتون نے 400 پاؤنڈ وزن اٹھانے کی کوشش کی تاہم سکت نہ ہونے پر وزن اُن کی گردن پر آگرا جس سے اُن گردن کی ہڈی ٹوٹ گئی۔

خاتون کے ساتھ اُن کی بیٹی بھی کھڑی تھیں جبکہ جم ٹرینر بھی خاتون کے پاس موجود تھا۔ وزن گرنے پر پاس کھڑے ٹرینر اور جم میں موجود باقی لوگ خاتون کی طرف دوڑے اور وزن ہٹایا جس پر خاتون بینچ سے زمین پر بےجان جسم کے ساتھ آ گریں۔

رپورٹس کے مطابق آنکھوں کے سامنے ہوئی ماں کی اس غیر متوقع موت پر بیٹی گہرے صدمے میں ہے جسے حکام کی جانب سے نفسیاتی معالجہ فراہم کیا جارہا ہے۔

The post جم میں 180 کلو گرام وزن اٹھانے کے دوران خاتون ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Yx5vs20
via IFTTT

مزید افغانوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، طالبان ایکسپریس اردو

کابل: طالبان نے کہا ہے کہ مزید افغانوں کو اس وقت تک بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک بیرون ملک میں مقیم افغان شہریوں کے لیے حالات بہتر نہیں ہوتے جاتے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ برس 15 اگست کو سقوط کابل بعد افغانستان میں طالبان کا کنٹرول ہوگیا تھا جبکہ اس سے قبل ہی ہزاروں افغان شہری طالبان کی آمد سے قبل ہی ملک چھوڑ کر چلے گئے تھے۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک نیوز کانفرنس کو بتایا کہ بیرون مالک جانے کے خواہشمند خاندانوں کو ایسا کرنے کے لیے ایک معقول جواز پیش کرنا ہوگا، کسی کو بھی بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا وعدہ ’مسلسل قائم‘ نہیں ہے۔

ذبیح مجاہد نے کہا کہ طالبان کو قطر اور ترکی میں ہزاروں افغانوں کے ’بہت برے حالات میں رہنے‘ کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کی حفاظت کرے لہذا اس وقت تک افغان شہریوں کو ملک چھوڑ کر جانے سے روک دیا گیا ہے جب تک ہمیں یہ یقین دہانی نہیں مل جاتی کہ ان کی زندگیوں کو خطرے میں نہیں ہے۔

The post مزید افغانوں کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، طالبان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BiMuADV
via IFTTT

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب نے رمضان پیکیج کو حتمی شکل دینے کے لئے صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی تشکیل دیدی

روسی نیوکلیئر فورسز کو الرٹ کرنے پر امریکا، نیٹو کا ردعمل سامنے آگیا ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: روسی صدر ولادمیر پوٹن کی نیوکلیئر فورسز کو تیار رہنے کی ہدایت پر نیٹو اور امریکا کا شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

رائٹرز کے مطابق وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان میں روسی نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ کرنے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا روس کے انرجی سیکٹر پر پابندی عائد کرنے پر غور کررہا ہے۔

اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھومیس گرین فیلڈ نے امریکی نشریاتی ادارے سی بی ایس کے ایک پروگرام میں کہا کہ پوٹن کے اقدامات نے تنازع کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مزید پڑھیے: پوٹن کا روسی نیوکلیئر فورسز کو تیار رہنے کا حکم، ایٹمی جنگ کا خدشہ

انہوں نے کہا کہ یوکرین اور روس کے مابین مذاکرات کا امریکا خیر مقدم کرتا ہے تاہم روس کا اپنی نیک نیتی کو ثابت کرنا ابھی باقی ہے۔

دوسری جانب نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ نے سی این این سے گفتگو میں کہا کہ روس کی جانب سے یہ اقدام خطرے کا حامل ہے اور پوٹن کا یہ رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے۔

یوکرین کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پوٹن کا نیوکلیئر فورسز کو ہائی الرٹ کرنا دراصل مذاکرات سے قبل کیف کو پریشر میں لانا ہے لیکن کیف دباؤ میں آنے والا نہیں۔

The post روسی نیوکلیئر فورسز کو الرٹ کرنے پر امریکا، نیٹو کا ردعمل سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JaX7Shb
via IFTTT

Saturday, February 26, 2022

پنجاب کے مختلف اضلاع سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار ایکسپریس اردو

 لاہور: انسداد دہشت گردی فوس پنجاب نے صوبے کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے مختلف اضلاع میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، جس میں گوجرانوالہ سے تین جبکہ چنیوٹ سے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گوجرانوالہ سے گرفتار دہشت گردوں کی شناخت اشرف اور حبیب یوسف کے ناموں سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے۔

حکام کے مطابق چنیوٹ سے کالعدم تنظیم کے اہم رکن عثمان سعید کو گرفتار کیا گیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد برآمد ہوا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس مقامات اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانا چاہتے تھے، آپریشن کے دوران 39 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پنجاب میں ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر سی ٹی ڈی نے پنجاب بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے۔

The post پنجاب کے مختلف اضلاع سے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8ZjzkL6
via IFTTT

لوٹا پیسا واپس نہ لانے پر پی ٹی آئی ووٹرزمایوس ہیں، فواد چودھری ... وزیراعظم نے اسی بنیاد پر شہزاد اکبر کو بھی ہٹایا، نوازشریف، شہبازشریف، بلاول بھٹو، خورشید سمیت سب کے ... مزید

موبائل صارفین کا سائبر سیکیورٹی سے لاعلم ہونے کا انکشاف ایکسپریس اردو

 نیویارک: کمپیوٹر کا اینٹی وائرس سافٹ ویئر تیار کرنے والی کمپنی میک کیفے نے موبائل فونز پر ہیکرز کے حملوں کی بنیادی وجہ صارفین کو سائبر سیکیورٹی کی آگاہی نہ ہونے کو قرار دے دیا۔

میک کیفے کی جانب سے حال ہی میں 2022 کنزیومر مائنڈ سیٹ سروے موبائل کے نام سے رپورٹ جاری کی گئی جس میں بتایا گیا ہے کہ بیشتر موبائل صارفین سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے لاعلم ہیں۔

کمپنی کی جانب سے یہ رپورٹ بارسلونا میں ہونے والے موبائل ورلڈ کانگریس ایونٹ میں بھی پیش کی گئی تھی۔ جس میں زور دیا گیا تھا کہ ڈیسک ٹاپ، لیپ ٹاپ کی حفاظت کے ساتھ موبائل فونز کی سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے صارفین کو آگاہی فراہم کرنا ضروری ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 59 فیصد 18 سال سے کم عمر بچے موبائل فونز کو کمپیوٹر سے زیادہ محفوظ سمجھتے ہیں جبکہ 49 فیصد والدین کا بھی موبائل سیکیورٹی پر بہت زیادہ اعتماد ہے۔

میک کیفے کے مطابق 56 فیصد والدین جبکہ 41 فیصد بچے اپنے موبائل میں پاسورڈ لگا کر اسے انتہائی محفوظ سمجھتے ہیں۔

سروے کے حالیہ نتائج کو ماہرین نے انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے نوجوان نسل کو بہت زیادہ آن لائن خطرات کا سامنا ہے۔

The post موبائل صارفین کا سائبر سیکیورٹی سے لاعلم ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8hadoGL
via IFTTT

روس کی پیش قدمی،جرمنی کا یوکرین کو جنگی ساز و سامان مہیا کرنے کافیصلہ ایکسپریس اردو

 ماسکو: فرانسیسی خبررساں ایجنسی اے ایف پی نے دعویٰ کیا ہے کہ جرمنی نے یوکرین کو 400 ٹینک شکن راکٹ لانچروں کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق جرمنی کا اس دیرینہ پالیسی سے یو ٹرن ہے جس کے تحت اس نے متنازع علاقوں میں ہتھیاروں کی برآمدات پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دو عہدیداروں کے مطابق یورپی یونین اور نیٹو اتحادیوں کے دباؤ کے درمیان برلن کی فوجی پالیسی میں اچانک تبدیلی رونما ہوئی ہے اور اس نے یوکرین کی مدد کے لیے 400 ٹینک شکن راکٹ لانچر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب روس کے پڑوسی ملک چیچنیا نے روسی فوج کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین میں فوج تعینات کردی ہے۔

چیچنیا کا روس کے شانہ بشانہ لڑنے کا اعلان

چیچن جمہوریہ کے سربراہ رمضان قدیروف کا کہنا ہے کہ چیچن فوجیوں کو ابھی تک کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے روسی افواج آسانی سے یوکرین کے بڑے شہروں پر قبضہ کر سکتی ہیں، بشمول دارالحکومت کیف لیکن روسی فوج کی پوری کوشش ہے جانی نقصان کم سے کم ہو۔

واضح رہے کہ قدیروف خود کو پوٹن کا ’فُٹ سولجر‘ قرار دیتے ہیں۔ قادروف اس سے قبل شام اور جارجیا میں بھی روس کی فوجی کارروائیوں کی حمایت کے لیے اپنی افواج تعینات کر چکے ہیں۔ 1991 میں سوویت یونین کے ٹوٹنے کے بعد، روس نے مسلم علاقے چیچنیا میں علیحدگی پسندوں کے ساتھ دو خونریز جنگیں لڑی تھیں، لیکن اس کے بعد روس نے اس علاقے کی تعمیر نو کے لیے خطیر رقم خرچ کی اور قدیروف کو وسیع پیمانے پر خطے کے انتظامات چلانے کیلئے خودمختاری دی۔

The post روس کی پیش قدمی،جرمنی کا یوکرین کو جنگی ساز و سامان مہیا کرنے کافیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/yoqlz0A
via IFTTT

خاتون کا شہریوں کو سانپ دکھا کر لوٹنے کا انوکھا طریقۂ واردات ایکسپریس اردو

چنائی: بھارتی ریاست تامل ناڈو میں سانپ سے خوفزدہ کر کے شہریوں کو والی لوٹنے والی خاتون کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تامل ناڈو کی پولیس نے سانپ سے شہریوں کو خوفزدہ کر کے لوٹ مار اور بلیک میل کرنے والی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

ریاست تامل ناڈو کے علاقے تم برم پولیس کے مطابق خاتون کے خلاف کسی شہری نے شکایت درج نہیں کرائی مگر وائرل ویڈیو دیکھنے کے بعد سرکار کی مدعیت میں اُس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کے بیانات کی روشنی میں ہم اس نتیجے پر پہنچے کہ خاتون خانہ بدوش ہے اور وہ ڈرا دھما کرلوگوں سے رقم و مال بٹورتی ہے۔

ایک شہری نے پولیس کو بتایا کہ خاتون اُس کے گھر پر کپڑے مانگے آئی، جب اُس نے کپڑے دینے سے انکار کیا تو اُس نے اپنا تعلق ویلوپورم علاقے سے بتایا اور کہا کہ اگر بات نہ مانی تو وہ گھر کے باہر سانپ چھوڑ دے گی۔

The post خاتون کا شہریوں کو سانپ دکھا کر لوٹنے کا انوکھا طریقۂ واردات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WYvCIng
via IFTTT

جاپان کی 146 سالہ تاریخ میں ’اکثریتی قانون‘ میں عمر کی تبدیلی کا بڑا فیصلہ ایکسپریس اردو

 ٹوکیو: جاپان میں باضابطہ طور پر اکثریت کی قانونی عمر کو 20 سے کم کر کے 18 سال کردی گئی ہے۔ سول کوڈ یکم اپریل سے نافذ العمل ہو گا۔

جاپانی اخبار کے مطابق مذکورہ بالا قانون میں ترمیم ملک کی 146 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوئی ہے۔ 1876 میں جاپانی کونسل کے جاری کردہ ایک اعلان کے تحت بالغ ہونے کی عمر 20 سال مقرر کی گئی تھی۔ تاہم اب یہ عمر عالمی معیار کے طور پر 18 سال کردی کی گئی ہے۔

ایک صدی سے بھی زائد پرانے سول کوڈ میں یہ تبدیلی آئینی ترامیم اور ووٹنگ کی عمر کم کرنے کے لیے ضروری طریقہ کار پر بات چیت کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔

آئینی ترمیم کے لیے قومی ریفرنڈم میں حمایتی ووٹوں کی اکثریت درکار ہوتی ہے۔ نظرثانی شدہ ریفرنڈم قانون کے تحت، نوجوانوں میں فعال سماجی مشغولیت کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے ووٹ ڈالنے کی عمر کو 18 سال کیا گیا تھا جس نے اکثریت میں شامل ہونے کی عمر کو بھی موضوع بحث بنادیا۔

جاپانی وزارت انصاف نے کہا کہ تنظیم برائے اقتصادی تعاون اور ترقی کے 35 رکن ممالک میں سے 32 نے اپنی اکثریت کی قانونی عمر 18 سال مقرر کی ہے اور جاپان G-7 کا واحد بڑی معیشت ہے جس نے بالغ ہونے کی عمر 20 سال مقرر کی تھی۔ ان حالات میں، نظرثانی شدہ پبلک آفسز الیکشن ایکٹ، جو 2015 میں منظور کیا گیا تھا، نے ووٹ ڈالنے کی عمر اور اکثریت کی قانونی عمر کو 20 سے کم کرکے 18 کر دیا ہے۔

The post جاپان کی 146 سالہ تاریخ میں ’اکثریتی قانون‘ میں عمر کی تبدیلی کا بڑا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oSsxLjC
via IFTTT

اسلام آباد سے برطانیہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام،کوئی گرفتاری نہ ہوسکی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر دو مختلف کاروائیوں میں 22 کلو سے زائد ہیروئن برطانیہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ترجمان اے این ایف کا کہنا تھا کہ پہلی کارروائی میں برطانیہ جانے والے دستانوں کی شپ منٹ کی تلاشی کے دوران 20 کلو ہیروئن برآمد کی، برطانیہ جانے والی کارگو کراچی سے نجی کورئیر کمپنی سے بک کی تھی جبکہ ہیروئن کو مہارت سے دستانوں میں چھپایا گیا تھا۔

حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی بھی اسلام آباد ائیرپورٹ کے کارگو سیکشن میں کی گئی، کارگو کے ذریعے کھیلوں میں استعمال ہونے والے دستانوں کو برطانیہ بھیجا جارہا تھا خفیہ اطلاع پر کارروائی میں 2 کلو سے زائد ہیروئن برآمد ہوئی۔

دونوں کارروائیوں میں کسی بھی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم اے این ایف نے منشیات اسمگلنگ کے دو الگ مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

اے این ایف ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں کاروائیاں خفیہ اطلاع پر کارگو سیکشن میں کی گئی تھیں۔

The post اسلام آباد سے برطانیہ منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام،کوئی گرفتاری نہ ہوسکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4DQmPSE
via IFTTT

Friday, February 25, 2022

مہنگائی کے عالمی بحران میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی ہے، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ترقی پذیر ممالک عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں، حکومت نے کرونا وبا کے دوران پیدا ہونے والے مہنگائی کے عالمی بحران میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملکی اقتصادی صورت حال اور عالمی سطح پر اشیا ضروریہ کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں عمران خان کے حالیہ دورہ روس اور دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا شوکت فیاض ترین، فواد چوہدری، اسد عمر، مخدوم خسرو بختیار، حماد اظہر اور معاونِ خصوصی ثانیہ نشتر نے شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچنے سے روکنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ترقی پذیر ممالک میں موجود عوام مہنگائی سے متاثر ہورہے ہیں۔

اجلاس کو ملکی مجموعی اقتصادی صورت حال  پر بریفنگ دی گئی اور یہ بھی بتایا گیا کہ حالیہ کشیدگی کی وجہ سے عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہیں جبکہ  گیس کی قیمتوں میں بھی 3 سے 5 گُنا اضافہ ہوا ہے. اس کے ساتھ ساتھ اشیا خوردونوش بالخصوص پَام آئل (خوردنی تیل) کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔

اجلاس میں وزیرِ اعظم کو احساس پروگرام  کی مختلف اسکیموں اور عوامی ریلیف کیلئے ان میں مزید بہتری کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔

The post مہنگائی کے عالمی بحران میں عوامی ریلیف کو اولین ترجیح دی ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aYZJXWT
via IFTTT

تحریک عدم اعتماد؛ حکومت کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد قیصر کی زیر صدارت حکومتی وزرا کے اہم اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی جس میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ رابطوں کے لیے وفاقی وزرا کو اہم ٹاسک سونپ دیا گیا ہے اور وفاقی وزرا انفرادی طور پر ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطہ کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان سے رابطہ کیا جائے گا جبکہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک پیش ہوئی تو کوئی حکومتی رکن اجلاس میں شریک نہیں ہوگا۔

اس حوالے سے بتایا کہ اجلاس کے فیصلوں سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

The post تحریک عدم اعتماد؛ حکومت کا ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اراکین سے رابطوں کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ftx3zu
via IFTTT

سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہ محمد کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی کے 74 بنوں سے رکن اسمبلی شاہ محمد کی خلاف دائر نااہلی کی درخواست خارج کردی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا ہے کہ آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق صرف ٹرائل کے بعد ہی ہو سکتا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے شاہ محمد کی ناہلی کیس کی سماعت کی اس دوران درخواست گزار کے وکیل کامران مرتضیٰ نے دلائل دیتے ہوئے کہا پی ٹی آئی ایم پی اے شاہ محمد نے اثاثے چھپائے، عدالت 62 ون ایف کے تحت شاہ محمود کو نااہل قرار دے۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزشتہ اسمبلی کی مدت کے لیے تھی جو اب ختم ہوچکی، آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی کو بھول جائیں، آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق صرف ٹرائل کے بعد ہی ہو سکتا ہے، آرٹیکل 62 ون ایف کا اطلاق چاہتے ہیں تو مجاز عدالت سے رجوع کریں۔

عمر عطا بندیال نے اپنے ریمارکس میں یہ بھی کہا کہ سیاسی لوگ الیکشن جیتا کریں نہ کہ مخالفین کو نااہل کرایا کریں، جس اسمبلی نشست کا تنازع تھا اس کا دورانیہ مکمل ہو چکا ہے، آئندہ الیکشن میں اگر معاملہ سامنے آئے تو متعلقہ فورم پر اٹھایا جا سکتا ہے

بعد ازاں درخواست گزار کے وکیل نے کہا ذاتی طور پر تاحیات نااہلی کے خلاف ہوں، عدالت اجازت دے تو درخواست واپس لینا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

The post سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی رکن اسمبلی شاہ محمد کے خلاف نااہلی کی درخواست خارج کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BOZt2CS
via IFTTT

اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف فتح، حارث روف آبدیدہ ہو گئے ... سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کی فتح پر لاہور کے فاسٹ باولر ساتھی کھلاڑی کے گلے لگ کر رو دیے

اداکار جاوید شیخ سے 3 کروڑ کے چیکس پر زبردستی دستخط لیے جانے کا انکشاف ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے اداکار جاوید شیخ کے وکیل نے انکشاف کیا ہے کہ اُن کے مؤکل کو دباؤ میں لاکر تین کروڑ روپے کے چیک پر زبردستی دستخط کرائے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جاوید شیخ نے سندھ ہائی کورٹ میں جاری کردہ چیکس کو کیش کروانے سے روکنے کے لیے درخواست دائر کی، جس پر آج سماعت ہوئی۔

جاوید شیخ کے وکیل خواجہ نوید ایڈوکیٹ نے جج کے سامنے مؤقف اپنایا کہ میرے مؤکل سے چیک دباؤ میں لیے گئے، مدعی کو چیکس بینک میں جمع کرانے سے روکا جائے کیونکہ ان پر زبردستی دستخط کرائے گئے ہیں۔

مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ جاوید شیخ نے فلم وجود بنانے کیلیے 3 کروڑ سے زیادہ کا قرض لیا، جس کی واپسی کے لیے جاری کیے گئے چیکس میں سے صرف ایک ہی کیش ہوسکا جبکہ دیگر چیک باؤنس ہونے کی صورت میں جاوید شیخ نے رقم کی گارنٹی دی تھی۔

عدالت نے جاوید شیخ کو چیکس کے مساوی رقم (چیک کے برابر کی رقم) ناظر کے پاس جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے رقم عدالت میں جمع ہونے کی صورت میں فریقین لین دین کے معاملات طے کرلیں۔ عدالت نے معاملے میں پولیس کو مداخلت سے روک دیا۔

The post اداکار جاوید شیخ سے 3 کروڑ کے چیکس پر زبردستی دستخط لیے جانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GKQo4Bt
via IFTTT

متحدہ عرب امارات جانے والے مکمل ویکسین شدہ مسافروں کیلئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ کی شرط ختم ... یکم مارچ سے کرونا ویکسی نیشن مکمل کروانے والے مسافروں کو امارات آمد کے موقع پر ... مزید

واٹس ایپ میں میسج اور کال کرنا اور بھی آسان ایکسپریس اردو

سان فرانسسكو: آئی فون میں پیغام رسانی کی ایپ واٹس ایپ استعمال کرنے والے صارفین کو ورچوئل وائس اسسٹنٹ ‘سری’ پیغامات پڑھنے اور کال کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر سری کے ذریعے ناصرف پیغامات بھیجے جاسکیں گے بلکہ یہ میسجز پڑھ کر بھی سنائے گی، آئی فون صارفین کو سری کی مدد سے کال کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سری کی یہ نئی سہولت آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم ‘آئی او ایس 10.3’ اور اس کے بعد کے ورژن میں موجود ہے۔ وائس اسسٹنٹ بلند آواز میں واٹس ایپ پیغام پڑھ کر سنائے گی۔

سری اَن رِیڈ میسجز(نہ پڑھے گئے پیغامات) کو آواز کے ساتھ پڑھے گی، واٹس ایپ پر نئے میسجز آنے کی صورت میں نوٹیفکیشن موصول ہوتا ہے اور ایپ کھولنے پر نوٹیفکیشن غائب ہوجاتا ہے، ان ریڈ میسجز نہ ہوں تو وائس اسسٹنٹ کا پیغام پڑھنے کا سسٹم کام نہیں کرے گا۔

نئی سہولت کو استعمال کرنے کا طریقہ

سب سے پہلے آئی فون میں واٹس ایپ ڈاؤن لوڈ کریں پھر موبائل کی سیٹنگ میں جائیں جہاں ’سیئنگ سری‘ کا آپشن آئے گا اسے کلک کرکے ٹرن آن کرلیں، بعد ازاں واٹس ایپ کو سری کے ساتھ استعمال کرنے کے لیے ٹرن آن کردیں۔

The post واٹس ایپ میں میسج اور کال کرنا اور بھی آسان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/I3Lg5xe
via IFTTT

Thursday, February 24, 2022

یوکرین پر حملہ؛ امریکا اور برطانیہ نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں ایکسپریس اردو

واشنگٹن /لندن: امریکا اور برطانیہ نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد ماسکو کے خلاف سخت پابندیاں عائد کردیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ روسی صدر ولا دیمیر پوتن نے کیف سے مذاکرات شروع کرنے کے مغربی ممالک کی تجویز کو مسترد کردیا اور حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ ولادیمیر پوتن نے جنونیت کا مظاہرہ کیا اور جنگ کا انتخاب کیا اور اب ماسکو کو اس کے نتائج بھگتنے ہوں گے۔

امریکی صدر نے کہا کہ روس پر عائد نئی پابندیوں کے نتیجے میں وہ ڈالر، یورو، پاؤنڈ اورین کرنسی میں کاروبار نہیں کرسکتا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ نیٹو ممالک آج ماسکو پر پابندی سے متعلق ایک اجلاس کریں گے تاہم امریکا ماسکو کے خلاف جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روس کے خلاف ’سخت‘ اقتصادی پابندیاں عائد کردیں جس میں بینکوں، صدر ولادیمیر پوتن کے قریبی دوستوں اور لندن میں اعلیٰ طرز زندگی سے لطف اندوز ہونے والے انتہائی دولت مند روسی شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں روسی کمپنیوں، بینکس اور وی ٹی وی نامی چینل پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

The post یوکرین پر حملہ؛ امریکا اور برطانیہ نے روس پر اقتصادی پابندیاں عائد کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WaCmdce
via IFTTT

نور مقدم کو انصاف ملنے پر پاکستانی شوبز شخصیات پُرمسرت ایکسپریس اردو

اسلام آباد: پاکستانی شوبز شخصیات نے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت سنائے جانے کے فیصلے کو انصاف کی قتح قرار دے دیا۔

ملک کی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے عدالت کی جانب سے نور مقدم کے قاتل ظاہر جعفر کو سزائے موت دینے پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا اب مقتولہ کو انصاف مل گیا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ شکر ہے قاتل کو سزا ہوئی اور نور مقدم کے ساتھ اس دنیا میں ہی انصاف ہوگیا۔

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے بھی نور مقدم کے حق میں آنے والے فیصلے کو انصاف کی جیت قرار دیا اور کہا عدالتی فیصلے سے مقتولہ کے روح کو سکون ملے گا۔

ماورہ حسین نے بھی ظاہر جعفر کو سزا ملنے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ نور کو انصاف مل گیا۔

ٹی وی ڈرامہ اداکارہ اشنا شاہ نے نور مقدم کے قاتل کو سزا ملنے پر خوشی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اس وقت جشن منائیں گی جب قاتل کو پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔

خیال رہے کہ آج عدالت نے نورمقدم قتل کیس کے مرکزی مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت اور دو شریک مجرموں کو دس دس سال قید کا حکم سنایا جب کہ مجرم کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت آدم سمیت تھراپی ورکس کے تمام ملازمین کو بری کردیا۔

The post نور مقدم کو انصاف ملنے پر پاکستانی شوبز شخصیات پُرمسرت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/84SCpga
via IFTTT

سپر لیگ سیزن سیون ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو5وکٹوں سے شکست ... اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دے کر دوسرے ایلیمنٹر میں جگہ بنالی فہیم اشرف 19رنزاور ... مزید

یوکرین تنازع:روس کی کیف میں نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کنٹرول کی کوشش ایکسپریس اردو

کیف: یوکرین کے صدر اور کیف کے میئر نے انکشاف کیا ہے کہ روسی فوج نیوکلیئر پاور پلانٹ پر قبضے کے لیے قریب پہنچ گئی اور اُس نے کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش بھی کی ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کی جانب سے کیے جانے والے حملوں میں اب تک چالیس فوجیوں سمیت 57 شہری جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرین فوج نے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ جوابی کارروائی میں روسی فضائیہ کے پانچ جہازوں اور ایک ہیلی کاپٹر کو تباہ کردیا، جس میں پچاس روسی فوجی ہلاک ہوئے۔

یوکراینی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کیف کے شمال مشرق میں روس کے ایک فوجی علاقے پر میزائل حملے میں 7 افراد ہلاک اور 17 زخمی سے زائد ہو گئے ہیں۔

برووری شہر کے میئر کا کہبنا ہے کہ روسی افواج کی جانب سے حملہ دوپہر 2:30 بجے ہوا، یہ شہر یوکرین کی اسپیشل فورسز کا اڈہ ہے۔

دوسری جانب یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس کے خلاف لڑائی میں جو عام شہری ملکی دفاع کے لیے شامل ہونا چاہتا ہے اسے ہتھیار فراہم کریں گے۔

 

The post یوکرین تنازع:روس کی کیف میں نیوکلیئر پاور پلانٹ پر کنٹرول کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qgSwRDv
via IFTTT

پاکستان روس کے ساتھ طویل المدتی دوطرفہ تعلقات کے لئے پرعزم ہے، مستحکم اور پرامن افغانستان کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے ، وزیر اعظم عمران خان ... جموں ... مزید

افغانستان میں 8 پولیو ورکرز قتل ایکسپریس اردو

جنیوا: اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان کے شمالی صوبوں قندوز اور تخار میں چار مختلف حملوں میں آٹھ پولیو ورکرز ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی نیوز ایجنسی کے مطابق قندوز کے دارالحکومت میں پولیو ٹیموں کے چار ارکان ہلاک ہو گئے جبکہ اس کے ضلع امام صاحب میں دو ویکسی نیٹرز اور ایک سوشل موبلائزر ہلاک ہو گئے۔ ویکسی نیشن ٹیم کا ایک رکن صوبہ تخار کے ضلع تالقان میں مارا گیا۔

اقوام متحدہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل رمیز الکباروف نے ٹویٹر پر کہا کہ چار الگ الگ مقامات پر ہونے والے ان حملوں کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ یہ پہلا موقع نہیں جب ہیلتھ ورکرز پر حملہ ہوا ہو۔ اس سے قبل 2021 میں پولیو کے قطرے پلانے کی قومی مہم کے دوران 9 پولیو ورکرز کی ہلاکتیں ہوئی تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ بے ہودہ تشدد فوری طور پر بند ہونا چاہیے اور ذمہ داروں کو تحقیقات کر کے انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔ یہ بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہے۔

The post افغانستان میں 8 پولیو ورکرز قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bIc4R0M
via IFTTT

Wednesday, February 23, 2022

وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے وقت کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل ایکسپریس اردو

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے لیے اپوزیشن جماعتوں پیپلزپارٹی، مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام کے قائدین نے تفصیلی مشاورت کے بعد مشترکہ کمیٹی تشکیل دے دی جو سیاسی اور قانونی حکمت عملی اور تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے وقت کا تعین کرے گی۔

لاہور میں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر منعقد مشترکہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ قائدین نے ملک کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور اتفاق کیا کہ پورا پاکستان اس امر پر متفق ہے کہ موجودہ حکومت سے جس قدر جلد ممکن ہوسکے نجات دلائی جائے۔

اپوزیشن کے قائدین آصف علی زرداری، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ کہا گیا کہ عوام میں مجموعی طور پر مہنگائی کا جوعذاب نازل ہے اور اس کا ظالمانہ سلسلہ مسلسل جس شدت سے جاری ہے وہ عوام کے لیے ناقابل برداشت اور ناقبول ہے۔

اعلامیے کے مطابق بجلی، گیس، پیٹرول سمیت اشیائے ضروریہ بالخصوص کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام خاص طور پر غریب اور تنخواہ دار طبقات کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے، ساڑھے تین سال سے جاری حکومتی ظالمانہ بالواسطہ اور بلاواسطہ ٹیکسوں کی بھرمار ہے اور عوام کو مہنگائی سے نجات دلانے کے لیے اس حکومت کا گھرجانا لازم ہے جس پر ہم سب متفق ہیں۔

اپوزیشن قائدین نے کہا کہ حکومت کے اقدامات کے نتیجے میں پاکستان میں قومی اتحاد اور یکجہتی کی فضا کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، وفاق اور اس کی اکائیوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کے آئینی انتظام میں بداعتمادی پیدا ہورہی ہے جو پاکستان کے قومی مفاد میں نہیں ہے۔

اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری، یوسف رضاگیلانی، پرویز اشرف، سعد رفیق، رانا ثنااللہ، ایاز صادق، مریم اورنگزیب اور اکرم درانی نے بھی شرکت کی۔

The post وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے وقت کا تعین کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8LjYnpT
via IFTTT

فخر زمان ایک پی ایس ایل سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ... اوپنر نے رواں سیزن اب تک 11 اننگز میں 584 رنز سکور کیے ہیں

متحدہ عرب امارات چین سے 12 جنگی طیارے خریدے گا ایکسپریس اردو

ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد ملکی دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے چین سے ایک درجن ایل-15 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات نے حوثی باغیوں کے حملوں کے بعد اپنے دفاعی پالیسی کو تبدیل کیا ہے اور جدید اسلحہ و جنگی ساز و سامان خرید رہا ہے۔ اسی تناظر میں فوری طور پر چین سے 12 ایل-15 طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک درجن ایل-15 طیاروں کی کھیپ موصول ہونے کے بعد متحدہ عرب امارات چین سے مزید 36 جنگی جیٹ طیارے بھی خریدنے کا منصوبہ رکھتا ہے۔

اس حوالے سے متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے کہا کہ وہ چائنا نیشنل ایرو ٹیکنالوجی امپورٹ اینڈ ایکسپورٹ کارپوریشن کے ساتھ ایل-15 طیارے خریدنے اور اس کی تربیت حاصل کرنے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طیاروں کی خرداری تیل سے مالا مال خلیجی ریاست کی ہتھیاروں کے سپلائرز کو متنوع بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ بنیادی طور پر متحدہ عرب امارات کی فضائیہ امریکی ساختہ F-16 اور فرانسیسی ساختہ میراج لڑاکا طیارے استعمال کرتی ہے جب کہ گزشتہ برس ہی فرانس کو رافیل طیاروں کا آرڈر بھی دیا تھا۔

The post متحدہ عرب امارات چین سے 12 جنگی طیارے خریدے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GUH1C8u
via IFTTT

ملتان سلطانز پی ایس ایل 7 کے فائنل میں پہنچنے والی پہلی ٹیم پہنچ گئی ... لاہور قلندرز کو 28 رنز سے شکست، فخر زمان کی نصف سنچری رائیگاں

سکھر ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر ایچ ای سی سندھ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منتخب ایکسپریس اردو

 کراچی: سندھ اعلی تعلیمی کمیشن بورڈ نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر(ای ڈی) کی آسامی کے لیے سکھر ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کو منتخب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیشن کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع کی زیر صدارت بدھ کو این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوا، جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ای ڈی) کی آسامی کے لیے 9 شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں سے 8 شریک ہوئے اور ایک امیدوار سابق وائس چانسلر ارشد سلیم انٹرویو کے موقع پر غیر حاضر رہے۔

ڈاکٹر طارق رفیع کے قریبی زرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ تمام امیدواروں میں ایچ ای سی کی کمیشن ممبر ڈاکٹر ثمرین حسین نے انٹرویو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 100 میں سے 79 مارکس حاصل کیے، جس کی بنیاد پر انہیں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منتخب کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر آئی بی اے کے رجسٹرار ڈاکٹر زاہد کھنڈ رہے جنھوں نے 63 مارکس حاصل کیے۔

واضح رہے کہ ای ڈی کے لیے منعقدہ سلیکشن بورڈ کی منظوری سندھ ایچ ای سی کا کمیشن دے گا۔

The post سکھر ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر ایچ ای سی سندھ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Hr02VFl
via IFTTT

Tuesday, February 22, 2022

ڈسکہ 5 افراد کی گاڑی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی ایکسپریس اردو

 لاہور: پنجاب کے شہر ڈسکہ میں 5 افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا اور پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر ساتھی کو اپنے ساتھ لے کر فرار ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈسکہ میں 5 افراد نے مبینہ طور پر لڑکی کو گاڑی میں زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے واقعے کی اطلاع ملنے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کیا جس کے بعد ساتھیوں نے پولیس پر حملہ کر کے اہلکار کو یرغمال بنایا اور ساتھی کو چھڑوا کر لے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بیگووالہ کے علاقے میں چھاپہ مار ٹیم نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزم کے ساتھیوں نے ڈنڈوں، سوٹوں سے اہلکاروں پر حملہ کردیا جبکہ ایک اہلکار کو یرغمال بنا کر مرکزی ملزم کو چھڑوا لیا۔

اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا مقدمہ دفعہ 18 کے تحت 63 افراد سمیت خواتین کیخلاف بھی درج کرلیا گیا ہے۔

ملزم کامران نے شادی کا جھانسہ دےکر لڑکی کو گھر بلایا جہاں پہلے سے موجود نشے میں دھت 4 افراد نےلڑکی سے چھیڑخانی کی۔

The post ڈسکہ 5 افراد کی گاڑی میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/QorZkNd
via IFTTT

مسلم لیگ (ن) کی میزبانی میں اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس (آج )ہوگا ،شہباز شریف ظہرانہ بھی دینگے ... شہباز شریف کی رہائشگاہ پر ہونے والے اجلاس میںآصف زرداری، بلاول بھٹو ... مزید

وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم ایکسپریس اردو

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں قائم بلاول ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی اہم بیٹھک ہوئی مگر حزب اختلاف کی جماعتیں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکمتِ عملی پر متفق نہ ہوسکیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلاول ہاؤس لاہور میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس ہوا، جس میں مسلم لیگ ن کے شہباز شریف، مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر قائدین وفد کے ساتھ شریک ہوئے۔

سابق صدر آصف علی زرداری سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی بلاول ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، ملاقات میں پی پی پی چئیرمن بلاول بھٹو زرداری، جے یو آئی(ف) کے پارلیمانی قائد مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔

اعلامیے کے مطابق رہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اہم گفتگو کی اور فیصلہ کن اقدام پر مشاورت بھی کی۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ مہنگائی کی آگ عوام کے گھر جلا رہی ہے، حکومت کو گھر بھجوا کر عوام کو اس ظلم سے بچایا جا سکتا ہے، عوام کی خواہشات پوری کرنے کے لئے تندہی سے کام کریں گے، ان شاءاللہ جلد رزلٹ دیں گے، فسطائیت اور آمریت کو پیکا ترمیمی قانون کا نام دیا گیا ہے، میڈیا اور اظہار رائے کی آزادیاں چھیننے والے حکمران سے اقتدار چھین لیں گے۔

سیاسی جماعتوں کے قائدین نے ملک میں بدامنی اور لاقانونیت پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکمران عوام کی جان ومال اور بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔

بعد ازاں سابق صدر آصف زرداری ، شہبازشریف، مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو نے کل مشترکہ ملاقات کرنے پر اتفاق کیا، تینوں جماعتوں کی سینئر قیادت کی ملاقات کل دوپہر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور جے یو آئی کی قیادت تحریک عدم اعتماد کے حوالے  سے حکمت عملی کو حتمی شکل نہ دے سکی جس کے پیش نظر کل شہباز شریف کی رہائش گاہ پر اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس کی میزبانی مسلم لیگ ن کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے کئی رہنماؤں کی عدم موجودگی کے باعث مشاورت مکمل نہ ہو سکی، کل کے اجلاس میں مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوں گے جو پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت سے بھی ملاقات کریں گے۔

The post وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بے نتیجہ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/l43dziE
via IFTTT

نوازالدین صدیقی اپنے نئے گھر کا بڑا باتھ روم دیکھ کر حیران ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کے سادگی پسند اداکار نواز الدین صدیقی اپنے نئے گھر کا باتھ روم دیکھ کر حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی کا ممبئی میں گزشتہ تین برس سے بنگلا زیر تعمیر تھا، جس میں وہ حال ہی میں اہل خانہ سمیت منتقل ہوئے تھے۔

اداکار نے اس گھر کو اپنے نواب کا نام دیا ہے، اس بنگلے میں 7 کمرے جبکہ 2 بڑے ڈائننگ روم ہیں جبکہ اداکار نے کاشت کاری کا شوق پورا کرنے کے لیے پہلی منزل پر بھی گارڈن بنایا ہے۔

مزید پڑھیں: شاہ رخ کے بعد نواز الدین صدیقی نے بھی ممبئی میں اپنے خوابوں کا گھر بنالیا

اداکار کا کہنا ہے کہ انہوں نے اتنے بڑے گھر کا کبھی خواب بھی نہیں دیکھا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں تو اپنے بنگلے کا باتھ روم دیکھ کر حیران رہ گیا کیونکہ اس سے بڑا باتھ روم کبھی نہیں دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ’آج اتنا بڑا میرا ذاتی باتھ روم ہے جتنا کبھی گھر ہوا کرتا تھا‘۔

نوازالدین صدیقی کا شمار ان اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی ووڈ میں طویل جدوجہد کے بعد پہچان حاصل کی اور اپنی انتھک محنت کی بدولت آج ایک چھوٹے سے شہر کے غیر معروف شخص سے بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار کا درجہ حاصل کیا۔

بالی ووڈ میں تقریباً  دو دہائیوں تک اپنی اداکاری سے خود کو منوانے والے نواز الدین صدیقی نے بالآخر ممبئی میں اپنے خوابوں کا گھر بنایا۔

 

The post نوازالدین صدیقی اپنے نئے گھر کا بڑا باتھ روم دیکھ کر حیران appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4edkfGR
via IFTTT

کراچی میں لیکسن انویسٹمنٹ چھٹی یونیفائیڈ میراتھن اتوار کو منعقد ہوگی ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر قائد میں اسپیشل اولمپکس پاکستان (ایس او پی)کے تحت میکڈونلڈز کے تعاون سے لیکسن انویسٹمنٹ چھٹی یونیفائیڈ میراتھن کا انعقاد 27 فروری 2022 بروز اتوار کیا جائے گا۔

شہر قائد میں روایت بن جانے والی میراتھن ڈی ایچ اے فیز8 سے صبح 7 بجے شروع ہوگی، بعدازاں اسی مقام پر دوپہر 11 بجے تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا جائے گا۔

میرا تھن میں ہزاروں شہری مرد، خواتین بچے، معمر افراد فنکار، کھلاڑی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، تنظیموں کے نمائندے ،معززین اور غیرملکی سفارت کار بھی شریک ہوں گے۔

میرا تھن کے انعقاد کا مقصد خصوصی افراد سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کو احساس دلانا ہے کہ وہ بھی معاشرے کا اہم جز ہیں۔ میراتھن میں 4 مختلف ایونٹس کے مقابلے ہونگے، ان میں 10 کلو میٹر کی ہاف میرا تھن ، 5 کلو میٹر، 1کلو میٹر کی یونیفائیڈ  دوڑ کے ساتھ 1 کلو میٹر کی واک بھی شامل ہوگی۔

سماعت و گویائی سے محروم اور مختلف جسمانی و ذہنی مشکلات کا شکار خصوصی افراد میراتھن کا خاص حصہ ہوں گے۔ اختتام پر کامیاب شرکا میں میڈلز تقسیم کیے جائیں گے۔

اسپیشل اولمپکس پاکستان کی چیئرپرسن رونق لاکھانی کے مطابق میراتھن کے انعقاد کو انتظامات  کوحتمی شکل دے دی گئی ہے، شرکاء کے لیے سندھ حکومت اور دیگر اداروں کے تعاون سے  سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ میرا تھن میں شریک افراد کے لیے ماسک کا استعمال اورکوویڈ19 کی  ایس او پیز پر عمل لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ شرکا کی  رہنمائی کے لیے رضا کاروں کی بڑی تعداد راستوں میں موجود ہوگی۔

The post کراچی میں لیکسن انویسٹمنٹ چھٹی یونیفائیڈ میراتھن اتوار کو منعقد ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/CK265ro
via IFTTT

پی ایس ایل چھوڑ جانے والے غیرملکی کرکٹرز ایکسپریس اردو

 لاہور: ملک کا سب سے بڑا ڈومیسٹک ٹورنامنٹ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے جاری ہے اور فائنل میں محض پانچ روز باقی رہ گئے ہیں تاہم ایسے میں غیرملکی کرکٹرز کی بڑی تعداد ایونٹ کو ادھورا چھوڑ کر جانے والے غیرملکی کرکٹرز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں چھ فرنچائزز ہیں جن میں متعدد غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں، چونکہ سال بھر کا کرکٹ کیلنڈر بین الاقوامی کرکٹ اور دنیا بھر کی دیگر کرکٹ لیگز کی وجہ سے بھرا رہتا ہے، اس لیے پورے ٹورنامنٹ میں کھلاڑیوں کی دستیابی مشکل ہوتی ہے۔

تمام فرنچائزز کو ماضی میں مختلف وجوہات کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے وسط میں یا شروع ہونے سے پہلے کھلاڑیوں کے دستبردار ہونے کے اس مسئلے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ رواں سیزن میں بھی کچھ انجریز اور ذاتی وجوہات کی بناء پر چلے گئے ہیں جبکہ دیگر قومی فرائض کی انجام دہی کے لیے وطن واپس روانہ ہوگئے ہیں۔

پی ایس ایل میں شریک غیرملکی کرکٹرز جو مختلف وجوہات کی بنا پر ایونٹ ادھورا چھوڑ گئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز

بین ڈکٹ: بائیو سیکور ببل کو جواز بنا کر چکے گئے

جیمز فالکنر: پی سی بی کے ساتھ تنازع

شیمرون ہیٹمائر: کیریبین کرکٹ بورڈ سے این او سی کا معاملہ

ڈین لارنس: نجی مصروفیات کے باعث لیگ چھوڑ گئے

لیوک ووڈ: انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے

نوین الحق: بنگلہ دیش پریمئیر لیگ میں شرکت کے باعث ٹورنامنٹ کو خیرباد کہہ گئے

کراچی کنگز

ٹام ایبل: انجری کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگئے

محمد نبی: لیگ کے آخری میچ سے قبل قومی ذمہ داری کے لیے روانہ ہو گئے

روماریو شیفرڈ: بھارت کے دورہ ویسٹ انڈیز میں شرکت کے باعث دستبردار ہوئے

اسلام آباد یونائیٹڈ

ایلکس ہیلز: بائیو سیکور ببل کو جواز بنا کر چکے گئے

رحمان اللہ گرباز: لیگ کے آخری میچ سے قبل قومی ذمہ داری کے لیے روانہ ہوئے

پال اسٹرلنگ: آئرلینڈ کی ٹیم میں شمولیت کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہوئے

ریس ٹوپلی: نجی مصروفیات کے باعث دستبردار ہوگئے

لاہور قلندرز

راشد خان: افغان ٹیم کی نمائندگی کے لیے ایونٹ ادھورا چھوڑ گئے

ملتان سلطانز

ڈومینک ڈریکس، اوڈین اسمتھ اور روومین پاول: کیریبین سائیڈ کی نمائندگی کے لیے ایونٹ سے دستبردار ہوئے

پشاور زلمی

ٹام کوہلر-کیڈمور: انجری کا شکار ہوئے

ثاقب محمود: دو میچ کھیلنے کے بعد قومی ذمہ داری کے لیے روانہ ہو گئے

شیرفین ردرفورڈ: ذاتی وجوہات کے باعث چلے گئے

لیام لیونگسٹون: انجری کے باعث ایونٹ کو خیرباد کہہ گئے

The post پی ایس ایل چھوڑ جانے والے غیرملکی کرکٹرز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0rQgkZw
via IFTTT

سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا ڈرون تباہ کردیا، 16 افراد زخمی ایکسپریس اردو

ریاض: سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا ڈرون فضا میں ہی تباہ کردیا جس کا ملبہ گرنے سے غیرملکیوں سمیت 16 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی صوبے جازان میں قائم ایئرپورٹ کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی، اتحادی افواج نے ہوا میں اڑتے ڈرون کو ناکارہ بنا دیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ تباہ شدہ ڈرون کا ملبہ زمین پر گرنے سے غیرملکیوں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے۔ حوثی باغی جازان کے جنوب مغربی حصے میں واقع کنگ عبداللہ ایئرپورٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سعودی اتحادی افواج کا کہنا حوثیوں نے یمنی دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ سے ڈرون سعودی عرب کی جانب داغا جس کا مقصد عام شہریوں کو نقصان پہنچانا تھا۔

فوجی اتحاد نے بتایا کہ ڈرون کا ملبہ لگنے سے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے شہری بھی زخمی ہوئے جن میں 3 غیرملکی مسافروں کی حالت تشویش ناک ہے۔

The post سعودی اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کا ڈرون تباہ کردیا، 16 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oukvG3E
via IFTTT

Monday, February 21, 2022

روس یوکرین تنازع،پاکستان ڈپلومیسی کے ساتھ کھڑا ہے کسی تنازع کے ساتھ نہیں، عمران خان ... روس یوکرین تنازع سے ترقی پذیر ممالک پر غیر متناسب بوجھ پڑ سکتا ہے، عالمی سپلائی ... مزید

دہلی ہائی کورٹ کا ازدواجی ریپ کے کیس پر فیصلہ محفوظ ایکسپریس اردو

نئی دہلی: ہائی کورٹ میں ازدواجی ریپ کو مجرمانہ قرار دینے کے کیس پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جسٹس راجیو شکدھر اور سی ہری شنکر کی بنچ تعزیرات ہند کی دفعہ 375 کے تحت عصمت دری کے قانون میں استثنیٰ 2 کو ہذف کرنے کے ایک مقدمے کی سماعت کر رہی ہے۔

استثناء 2 میں کہا گیا ہے کہ مرد کی طرف سے اپنی بیوی کے ساتھ زبردستی جنسی تعلق ریپ نہیں کہلائے گا، جب تک کہ بیوی کی عمر 15 سال سے کم نہ ہو۔

حکومت نے مقدمے کے دوران عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ فیصلے سے پہلے ریاستی حکومتوں اور اسٹیک ہولڈرز سے مشورہ کرنا چاہتی ہے جس پر 7 فروری کو ہائی کورٹ نے مرکز کو اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرنے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا تھا۔

سماعت میں وکیل تشار مہتا نے ہائی کورٹ کو بتایا کہ مرکز اس کیس پر ریاستی حکومتوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے جواب کا انتظار کر رہا ہے۔ مہتا نے کہا کہ اس نے جنوری میں اس معاملے پر ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریوں اور خواتین کے قومی کمیشن کو خط لکھا تھا۔

وکیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ عام طور پر جب کسی قانون کو چیلنج کیا جاتا ہے تو ہم ایک موقف اختیار کرتے ہیں لیکن وہ تجارتی یا ٹیکس کے قوانین ہوتے ہیں۔ بہت کم معاملات ایسے ہوتے ہیں جن کے نتائج کا دائرہ کار وسیع ہوتا ہے۔ اس لیے ہمارا مطالبہ ہے کہ ہم مشاورت کے بعد ہی اپنا موقف پیش کریں۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ اس کیس کی سماعت اس وقت تک ملتوی کردینی جانی چاہئے جب تک مرکز سے جواب نہیں ملتا تاہم عدالت نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور سماعت کو 2 مارچ تک ملتوی کردیا ہے۔

 

The post دہلی ہائی کورٹ کا ازدواجی ریپ کے کیس پر فیصلہ محفوظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/toBe6Px
via IFTTT

الیکشن ایکٹ ترمیمی آرڈیننس، ای سی پی کی قانونی ٹیم کا اٹارنی جنرل سے ملاقات کا فیصلہ ... اٹارنی جنرل سے ملاقات کے بعد الیکشن کمیشن ترمیمی آرڈیننس پر اپنا لائحہ عمل طے ... مزید

مراد سعید کا ریحام خان کی کتاب کیخلاف لندن میں دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ ... اپوزیشن گھبرائی ہوئی ہے، آپ نے گھبرانا نہیں،وزیراعظم عمران خان کی مرادسعید کو ہدایت

‏این سی او سی کا 10 فیصد سے کم کورونا والے شہروں میں پابندیاں مزید نرم کرنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: کمانڈ اینڈ آپریشنل سینٹر (‏این سی او سی) نے 10 فیصد سے کم کورونا سے متاثرہ شہروں میں پابندیوں میں نرمی کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلگت، مردان، مظفرہ آباد میں پابندیاں برقرار رہیں گی۔

این سی او سی کے جائزہ اجلاس میں ملک بھر میں کورونا کی شرح دیکھی گئی جس کے بعد پابندیوں میں نرمی سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق انڈور اجتماعات میں شرکا کی تعداد 300 سے بڑھا کر 500 تک کرنے کی اجازت کردی گئی جبکہ آوٹ ڈور تقریبات اور اجتماعات کی اجازت ہوگی۔

این سی او سی کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں مسافروں کی گنجائش  70 فیصد سے بڑھا کر 80 فیصد کر دی گئی، دوران سفر بیوریج کی تقسیم پر 28 فروری تک پابندی برقرار رہے گی۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ریلوے میں دورانِ سفر مسافروں کی گنجائش 80 فیصد سے بڑھا کر 100 فیصد کر دی گئی، تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے تحت مکمل طور پر کھولنے کی اجازت دے دی۔

این سی او سی نے حیدر آباد میں بھی کورونا پابندیاں اٹھا دی جبکہ  گلگت، مردان، مظفرہ آباد کے علاوہ ملک بھر میں کورونا پابندیاں نرم کر دی گئں۔

The post ‏این سی او سی کا 10 فیصد سے کم کورونا والے شہروں میں پابندیاں مزید نرم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qQ8r9NG
via IFTTT

Sunday, February 20, 2022

پیکا آرڈیننس خود اپنی شکست کا اعلان ہے، ایم کیو ایم ایکسپریس اردو

حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے جعلی خبروں سے متعلق جاری ہونے والے آرڈیننس کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خود اپنی شکست کا اعلان ہے۔

کراچی میں صحافی طارق متین کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اس طرح کے قوانین حکومت کے لئے خود مسائل پیدا کریں گے، ایم کیو ایم اس کا جائزہ لے رہی ہے کیونکہ آرڈیننس سے مسائل کا حل نہیں ہوگا یہ خود اپنی شکست کا اعلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ بعض اوقات شراکت داری کی حکومت میں پیچیدہ صورت حال پیدا ہوجاتی ہے، آرڈیننس کی حمایت نہیں کی جاسکتی کیونکہ ایسے آرڈیننس سے کام نہیں چلے گا، آرڈیننس حکومت کی شکست ہے، ہم اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: جعلی خبر دینے پر 5 سال تک سزا کا صدارتی آرڈیننس جاری

خالد مقبول نے کہا کہ میں نے سنا ہے وزیراعظم ہمار ے پاس آنا چاہتے ہیں، اگر وزیر اعظم آئیں گے تو انہیں خوش آمدید کہیں گے اور سارے معاملات سامنے رکھیں گے۔

ایم کیو ایم کنونیئر نے کہا کہ صحافی اطہر متین کے قتل کا مقدمہ سندھ حکومت کے خلاف درج ہونا اور جرائم کے خلاف عدالتوں کو سو موٹو ایکشن لینا چاہیے۔

مزید پڑھیں: صحافی تنظیموں اور ایچ آرسی پی نے پیکا آرڈیننس کی مخالفت کردی

برطانوی عدالت سے بانی ایم کیو ایم کی رہائی کے حوالے سے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے نظام انصاف پر ہمارا مؤقف دینا مناسب نہیں ہے، ہم صورتحال دیکھ رہے ہیں، آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔

The post پیکا آرڈیننس خود اپنی شکست کا اعلان ہے، ایم کیو ایم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YeuNStM
via IFTTT

کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں پر چاقو سے حملہ کرنے والا برقع پوش گرفتار ایکسپریس اردو

 کراچی: جناح اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں برقع پوش شخص نے ڈاکٹروں پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں دو ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اور رینجرز نے موقع پر پہنچ کر جناح اسپتال کے عملے کی مدد سے برقع پوش ملزم کو گرفتار کر لیا، یہ واقعہ سرجیکل وارڈ کے تیسری منزل پر پیش آیا۔ حملے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں احتجاج شروع کر دیا۔

زخمی ڈاکٹروں کو طبی امداد کے لیے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی نفری موقع پر پہنچی اور اسپتال کے عملے سیکیورٹی اسٹاف کی مدد سے حملہ آور ملزم کو حراست میں لے کر صدر تھانے منتقل کیا۔

متاثرہ ڈاکٹروں کی شناخت ڈاکٹر ندیم اور ڈاکٹر معین کے نام سے ہوئی۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت ظہیر ولد بشیر کے نام سے کی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم نے ڈاکٹروں پر کاغذ کاٹنے والے کٹر سے حملہ کیا، زخمی ڈاکٹروں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ دوسری جانب واقعے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ایمرجنسی وارڈ میں احتجاج شروع کرتے ہوئے دھرنا دے دیا، گرفتار ملزم سے تفتیش کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

جناح اسپتال کے سرجیکل وارڈ میں ڈاکٹرز پر حملے کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کیا گیا، مقدمہ جناح اسپتالے کے سیکیورٹی شفٹ انچارج سجاد کی مدعیت میں گرفتار ملزم ظہیر کے خلاف درج کیا گیا ، مقدمے الزام نمبر 93/2022 میں اقدام قتل کی دفعا 324 لگائی گئی ہے ، ملزم نے ڈاکٹر ندیم اور ڈاکٹر معین کو پیپر کٹر کے وار سے زخمی کیا تھا ، گرفتار حملہ آور ظہیر کورنگی کا رہائشی ہے ۔

The post کراچی کے جناح اسپتال میں ڈاکٹروں پر چاقو سے حملہ کرنے والا برقع پوش گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GE7QWKP
via IFTTT

سوئس بینک میں اکاؤنٹس ہولڈرز کی ’’خفیہ‘‘ تفصیلات جاری ایکسپریس اردو

آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے سوئس بینک کےاکاؤنٹ ہولڈرز کی 100 ارب ڈالرز سے زائد کے کھاتوں کی تفصیلات جاری کردیں جس میں پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہان یا ان کے رشتہ داروں کے نام بھی شامل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوئس بینکنگ سیکریٹ ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل ہے جس کے منظرعام پر آنے کے بعد متعدد ممالک میں کھلبی مچ گئی ہے۔ او سی سی آر پی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات مجموعی طور پر 18 ہزار بینک اکاؤنٹس کی ہیں اور دنیا بھر سے 15 انٹیلی جنس شخصیات، یا ان کے قریبی خاندان کے افراد کے کریڈٹ سوئس میں اکاؤنٹس ہیں۔

او سی سی آرپی نے بتایا کہ 47 میڈیا اداروں کے ساتھ مل کر دنیا کی سب سے بڑی تحقیقات کی۔ او سی سی آر پی کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹس میں دنیا بھر کے بدعنوان سیاستدانوں اور آمروں کے سوئس بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات شامل ہیں۔

او سی سی آر پی کے مطابق اکاؤنٹس رکھنے والوں میں اردن، یمن، عراق، مصر اور پاکستان کی خفیہ ایجنسی کے سربراہان یا ان کے رشتہ دار شامل ہیں۔

او سی سی آر پی نے بتایا کہ بعض افراد پر مالی جرائم، تشدد یا دونوں کا الزام ہے جبکہ کریڈٹ سوئس لیک میں مجرموں، دھوکہ بازوں اور بدعنوان سیاستدانوں کو بے نقاب کیاگیا۔

سوئس سیکریٹس کے مطابق زمبابوے کے سابق صدر رابرٹ موگابے کے مخالفین کو کچلنے کے لیے ایک بینک نے 10 کروڑ ڈالرز کی رقم دی۔

سابق مصری آمر حسنی مبارک اور سابق مصری انٹیلی جینس چیف عمر سلیمان بھی کریٹ سوئس سیکریٹس اکاؤنٹس کے مالک نکلے۔ اس کے علاوہ قازقستان کے صدر قاسم جومارت توقایف کے سوئس اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی سامنے آئیں۔

جس کے مطابق انہوں نے 1998 میں بطوروزیرخارجہ 10 لاکھ ڈالرسوئس اکاؤنٹ میں جمع کرائے جبکہ قازقستان کے صدر نے برٹش ورجن آئی لینڈزمیں آف شورکمپنیاں بنائیں، ان اثاثوں کی مالیت 50 لاکھ ڈالرز کے قریب ہے۔

قازقستان کے صدر نے امریکا اور روس میں 77 لاکھ ڈالرز کے اپارٹمنٹس بھی خریدے تھے۔

 

The post سوئس بینک میں اکاؤنٹس ہولڈرز کی ’’خفیہ‘‘ تفصیلات جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jHLwyGe
via IFTTT

روس کے ساتھ تجارت کا راستہ کھل رہا ہے، مشیر تجارت ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ روس پاکستان کے ساتھ تعمیرات اور گیس پائپ لائن کے شعبے میں تجارت کرنا چاہتا ہے، اب دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا راستہ کھل رہا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خزانہ نے کہا کہ روس ہمارے ساتھ تعمیرات اور گیس پائپ لائن کے شعبے میں تجارت کرنا چاہتا ہے، جس کو ہم خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ منسٹری آف کامرس کی پوزیشن کے مطابق پاکستان کو بھارت کے ساتھ تجارت کرنا چاہیے، آخری بار جب بھارت کے ساتھ تجارت کھلی تو میں وہاں گیا تھا۔

عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ ہم یہ ایونٹ کروانے جا رہے ہیں، یہ ایونٹ صحت اور انجینئرنگ کے لئے ہے، اس کے ذریعے ہم نے ایکسپورٹ بڑھانا ہے، ہماری مصنوعات جو باہر جاتی ہیں اس میں ورائٹی بہت کم ہے، ہماری کوشش ہے کہ ہمارے پروڈکٹ آگے بڑھیں۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ہمارے یہاں ہیلتھ کیئر کے شعبے میں گروتھ بڑھ رہی ہے جبکہ ہمارا ٹیکسٹائل بہت اچھا کام کر رہا ہے، رواں سال  21 بلین ڈالرز کی ایکسپورٹ کا ہدف طے کیا ہے جبکہ اگلے گال 27 ارب ڈالرز مختص کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی فوڈ انڈسٹری ترقی کر رہی ہے اور دبئی میں خاص طور پر پروڈکٹس اچھی جا رہی ہے، جہاں 400 بین الاقوامی مندوبین آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا اثر انڈسٹری پر نہیں بلکہ عام آدمی پر بہت آ رہا ہے، ہم نے سترہ اشیا کو افغانستان میں ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی ہے۔

The post روس کے ساتھ تجارت کا راستہ کھل رہا ہے، مشیر تجارت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/KhmlXCg
via IFTTT

کیل بروک سے شکست کے بعد عامر خان کا ریٹائرمنٹ پر غور ایکسپریس اردو

مانچسٹر: برطانوی نژاد پاکستانی باکسر عامر خان نے اہم ترین فائٹ میں کیل بروک سے بری طرح شکست کے بعد ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا ہے۔

عامر خان نے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں اپنی فیملی سے بات چیت کروں گا، میں نہیں چاہتا کہ باکسنگ مجھے ریٹائر کرے بلکہ میں باکسنگ سے ریٹائر ہونا چاہتا ہوں، فائٹ میں کبھی کبھار ایسی شکست ہوتی ہے۔

باکسر کا کہنا تھا کہ اب میں اپنے خاندان اور بچوں کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

خیال رہے کہ آج مانچسٹر ارینا میں ہونے والی ویلٹر ویٹ فائٹ میں برطانوی حریف کیل بروک نے پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان کو شکست دی۔

کیل بروک کے تابڑ توڑ وار نے عامر خان کو چھٹے راؤنڈ میں ناک آؤٹ کیا۔

The post کیل بروک سے شکست کے بعد عامر خان کا ریٹائرمنٹ پر غور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UE9V7L2
via IFTTT

سوئس بینکوں میں کس کی کتنی دولت ہے، ’سوئس سیکرٹس‘ کی تحقیقات جلد سامنے آئیں گی ... آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ نے سوئس بینکوں میں 100 ارب ڈالرز سے زائد ... مزید

پشاور سے داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار ایکسپریس اردو

 پشاور: خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت میں انسداد دہشت گردی فورس نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے دہشت گروں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کاؤنٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاورکو خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ عالمی دہشتگرد تنظیم داعش کے چند دہشت گرد ضلع خیبر  سے ضلع پشاور میں دہشتگردانہ کاروائی کی غرض سے منتقل ہورہے ہیں۔

کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور کی اسپیشل چھاپہ مارٹیم نے  بمقام تختہ بیگ جمرود میں ناکہ بندی کی اسی اثنا موٹرسائیکل پر سوار دو افراد پولیس کو دیکھتے ہوئے موٹرسائیکل چھوڑ کر فرار ہوئے جنہیں پولیس نے گرفتار کرلیا۔

گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عبدالواحد ولد لعل سید جبکہ دوسرے کی شناخت حضرت خان ولد زرنور کے نام سے ہوئی، جن کے قبضے سے دودستی بم، دو عدد 30 بور پستول اور بھاری مقدار میں کارتوس برآمد ہوئے۔

کاونٹرٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ پشاور نے انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت عالمی دہشتگردتنظیم  داعش  کے  گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیشی ٹیم مقرر کی جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے۔

 

The post پشاور سے داعش کے 2 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/r1MD6m0
via IFTTT

بھارت میں سکھوں کو کرپان کے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روک دیا گیا ایکسپریس اردو

بھارت میں مسلمان طالبات اور اساتذہ کے حجاب پر پابندی کے تنازع کے بعد سکھوں کو کرپان کے ساتھ ووٹ ڈالنے سے روک دیا جس پر سکھ تنظیموں کی جانب سے بھارتی پولیس کی مذمت کی جارہی ہے۔

بھارت کی مختلف ریاستوں میں گزشتہ روز انتخابات کے لیے ووٹ ڈالے گئے اس دوران بھارتی پنجاب کے علاقہ جلال آباد میں اس وقت تنازع پیدا ہوگیا جب پولیس نے چند سکھ نوجوانوں کو کرپان کے ساتھ پولنگ اسٹیشن کے اندر داخل ہونے سے روک دیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ کرپان لگا کر کوئی سردار ووٹ ڈالنے پولنگ اسٹیشن کے اندر نہیں جاسکتا جبکہ دوسری جانب سکھ نوجوانوں کا مؤقف تھا کہ کرپان ان کے جسم کا ایک حصہ ہے وہ کرپان کو الگ نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ پورے بھارت میں سکھ کرپان لگا کر جہاں چاہیں جاسکتے ہیں تو ووٹ ڈالنے کے لیے کرپان پر پابندی کیوں لگائی گئی ہے۔ سکھوں کا کہنا تھا اگر پنجاب میں بھی سکھ اپنے ساتھ کرپان نہیں رکھ سکتے تو پھر باقی ملک میں ان کے ساتھ کیا سلوک ہوگا۔

دوسری جانب پاکستان میں سکھ سنگتوں نے بھارتی پولیس کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بھارت میں شدت پسند ہندو تمام اقلیتوں کودبانا چاہتے ہیں۔

سردارگوپال سنگھ چاولہ نے کہا سکھوں کو ایسی پابندی قبول نہیں کرنی چاہیے اور بھارت میں بسنے والے مسلمانوں، سکھوں اور مسیحی برادری کو متحد ہوکر شدت پسند اور آرایس ایس کے غنڈوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

The post بھارت میں سکھوں کو کرپان کے ساتھ پولنگ اسٹیشن میں جانے سے روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EGt7lCL
via IFTTT

Saturday, February 19, 2022

جیمز فالکنر کے ماضی کے ’اسکینڈلز‘ بھی سامنے آگئے ایکسپریس اردو

 لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیون میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو چھوڑ کر جانے والے جیمز فالکنر کی ماضی میں بھی مختلف اسکینڈلز کے سبب جگ ہنسائی ہوچکی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر بعض صارفین فالکنر کے وہ واقعات شیئر کررہے ہیں جن کی وجہ سے اس آسٹریلوی کرکٹر کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

جیمز فالکنر اپنے ایک بیان میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو تنقید کا نشانہ بنا کر غیر پسندیدہ ٹیم قرار دے چکے ہیں، ان کو انگلینڈ میں کاؤنٹی کرکٹ کے دوران الکوحل پی کر ڈرائیونگ کرنے پر جرمانہ کیا گیا اور گاڑی چلانے پر پابندی بھی عائد کی گئی تھی۔

وہ بگ بیش لیگ میں نکالے جانے پر اپنی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز کو بھی شدید برا بھلا کہنے میں ملوث پائے گئے۔ جیمز ماضی میں ہم جنس پرست آسٹریلوی کرکٹر ہونے کا بھی دعویٰ کرچکے ہیں۔

مذکورہ بالا اسکینڈلز اور واقعات کی وجہ سے جیمز فالکنر ہمیشہ سے تنقید کی زد میں رہے۔

The post جیمز فالکنر کے ماضی کے ’اسکینڈلز‘ بھی سامنے آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/y9PlD0U
via IFTTT

چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کی انتظامی اور عدالتی امور کی کمیٹیوں کے سربراہان کی منظوری دے دی

کراچی سے اسٹریٹ کرمنلز کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے، وفاقی وزیر ایکسپریس اردو

 کراچی: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے اسٹریٹ کرمنلز کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی اطہر متین کی بیوہ کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر قائد میں اسٹریٹ کرمنلز کے خاتمے کا وقت آگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اطہر متین کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ اطہر متین چاہتے تو گاڑی میں واقعہ دیکھتے ہوئے آگے نکل جاتے مگر انہوں نے اپنا فرض سمجھا اور ظلم کے سامنے کھڑے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ اطہر متین پیچھے ایک آزمائش چھوڑ گئے ہیں، حکومت کمسن بچوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی،  کوشش کریں گے کہ اطہر متین کے بچے آگے چل کر اپنے والد کا نام روشن کریں۔

مزید پڑھیں: امن و امان کی صورتحال دیگر شہروں میں بھی خراب ہے، مراد علی شاہ

وفاقی وزیر نے بیوہ کو سرکاری ملازم دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ بیوہ کو جلد نوکری اور بچیوں کو اسکالر شپس دی جائیں گی تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کریں۔

علی زیدی نے کہا کہ یہ شہر کس سمت جارہا ہے کچھ سمجھ نہیں آرہا، میں وزیراعظم کو کراچی کی صورت حال سے آگاہ کروں گا، شہر سے اسٹریٹ کرمنلز کے خاتمہ کے لیے فوری اقدامات کا وقت آپہنچا ہے۔

The post کراچی سے اسٹریٹ کرمنلز کے خاتمہ کا وقت آگیا ہے، وفاقی وزیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zpVolvP
via IFTTT

خواتین کو گھور کر دیکھنا بھی ہراسانی ہے، کشمالہ طارق ایکسپریس اردو

 کراچی: وفاقی محتسب برائے انسداد وتحفظ ہراسیت کشمالہ طارق خان نے کہا ہے کہ خواتین کو گھور کر دیکھنا بھی ہراسانی ہے۔

کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسر میں ’انسداد ہراسانی قوانین‘ سے متعلق آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے کہا کہ پنجاب، کے پی کے اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس کے ذریعے خواتین کو جائیداد میں حصہ کا حق دلوا دیا گیا لیکن سندھ اور بلوچستان میں اس حق کے لیے کوئی قانون سازی نہیں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ یہاں کی باشعور خواتین کو نہ صرف آواز اٹھانا چاہیے بلکہ اپنے جائیداد کے حق کی قانون سازی کے لئے ہر قسم کی جدوجہد کرنا چاہیے۔

کشمالہ طارق کا کہنا تھا کہ کسی بھی قانون کا غلط استعمال ہو سکتا ہے تاہم خواتین کی ہراسیت کے قانون کے غلط استعمال کا تاثر درست نہیں کیونکہ اب تک 4 ہزار سے زائد ہراسانی کیس کی سماعتیں ہوچکیں جن میں سے 99 فیصد سے زائد کیسز میں خواتین کا الزام درست ثابت ہوا، ہراسانی کے معاملے میں خواتین جھوٹ نہیں بولتیں۔

انہوں نے کہا کہ 2018 سے اب تک ہم نے خواتین کو ان قوانین سے متعلق آگاہی دی ہے یہی وجہ ہے کہ ہراسانی کے کیسز میں رپورٹ ہونے کی شرح بڑھ  گئی ہے اور ہمارے کام میں پندرہ گنا اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کام کی جگہ پر خواتین کو چھونا، گھور کر دیکھنا یا اختیارات کے استعمال میں کسی قسم کا امتیاز برتنا بھی ہراسانی کے زمرے میں آتا ہے، خواتین کو اس قسم کی شکایات کے لیے فوراً فوسپا سے رجوع کرنا چاہیے.

The post خواتین کو گھور کر دیکھنا بھی ہراسانی ہے، کشمالہ طارق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MEwVxtT
via IFTTT

ایف آئی اے اہلکاروں کے تشدد سے ناک کی ہڈی اوربینائی کو نقصان پہنچا، صحافی محسن بیگ ایکسپریس اردو

اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے ایڈیٹر انچیف آن لائن نیوز ایجنسی محسن بیگ پر تھانہ مارگلہ میں حراست کے دوران تشدد کے معاملہ کی انکوائری مکمل کرلی ہے۔

ذرائع کے مطابق انکوائری ٹیم کے سامنے بیان قلمبند کراتے ہوئے محسن بیگ نے ڈسڑکٹ مجسٹریٹ کوبتایا کہ 16 فروری کی صبح سوانوبجے نامعلوم افراد میرے گھر داخل ہوئے، بیوی بچوں کے شور سے میری آنکھ کھلی کیونکہ میں سورہا تھا۔

محسن بیگ نے بتایا کہ میرے پوچھنے پرنامعلوم افراد نے بتایا کہ ہم ایف آئی اے کے اہلکار ہیں،ان اہلکاروں نے کہا کہ آپ کو گرفتارکرنے آئے ہیں جبکہ ایف آئی اے اہلکاروں کے پاس وارنٹ نہیں تھے جس کے باعث جھگڑا ہوا کیونکہ خود کو ایف آئی اے اہلکار کہنے والے دیواریں پھانگ کر گھر میں داخل ہوئے تھے۔

صحافی محسن بیگ نے انکوائری ٹیم کو بتایاکہ مجھے کچھ روز سے دھمکیاں دی جارہی تھیں، میں نے 15 پر کال کرکے پولیس کو بتایا کہ میرے گھر میں ڈاکو گھس آئے ہیں، اس دوران ایس ایس پی ںے جب اپنا تعارف کرایا تو میں نے اُس سے وارنٹ دکھانے پر ساتھ چلنے کی پیش کش بھی کی۔

انہوں نے مجسٹریٹ کو بیان میں کہا کہ ایس ایس پی مجھے تھانہ مارگلہ ایس ایچ اوکے کمرے میں لے آیا جہاں ایس ایچ اوخرم شہزاد کے کمرے میں 6 سے 7 ایف آئی اے اہلکاروں نے مجھ پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں میری ناک کی ہڈی، 2  پسلیوں کو نقصان پہنچا جبکہ میری آنکھوں سے خون رسنے لگا، جس کے بعد اب ایک آنکھ سے کم نظر آرہا ہے۔

صحافی محسن بیگ نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بتایا کہ پولیس رات 2 بجے تک میرے میڈیکل کے لیے پمز اور پولی کلینک کے چکر لگواتی رہی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیم نے تمام بیانات قلمبند کیے اور اس مقصد کے لیے ٹیم نے تھانے کا دورہ اور ریکارڈ کا جائزہ بھی لیا، پولیس نے متعلقہ تھانے میں صحافیوں سمیت ہر کسی کے داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

ایف آئی اے اہلکاروں نے مجسٹریٹ کو ریکارڈ کرائے گئے بیان میں کہا کہ محسن بیگ نے ایف آئی اے ٹیم کویرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کیا۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ایس ایچ او مارگلہ خرم شہزاد نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے جو کچھ کیا اعلیٰ افسران کے حکم کے مطابق کیا۔

The post ایف آئی اے اہلکاروں کے تشدد سے ناک کی ہڈی اوربینائی کو نقصان پہنچا، صحافی محسن بیگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/gciAWm4
via IFTTT

جیمزفالکنر نے پاکستان کی بہترین میزبانی کا بدلہ بے بنیاد الزامات لگا کر دیا، شاہد آفریدی ایکسپریس اردو

 لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے چیمزفالکنر کے بے بنیاد الزامات پر شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کیا کہ جیمز فالکنر نے پاکستان کی میزبانی اور بہترین انتظامات کا بدلہ بے بنیاد الزامات لگا کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ جیمز فالکنر کے بیان پر شدید مایوسی ہوئی ہے۔

آل راؤنڈر نے یہ بھی کہا کہ ہمیں پی ایس ایل میں بہت عزت ملتی ہے، ادائیگیوں کا کبھی مسئلہ نہیں رہا، کسی کو پاکستان اور پی ایس ایل کا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی سکتی۔

خیال رہے کہ جیمز فالکنر کی جانب سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 2022 کے دوران عدم ادائیگی سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ نے جھوٹے الزامات پر جیمز فالکنر کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔

 

The post جیمزفالکنر نے پاکستان کی بہترین میزبانی کا بدلہ بے بنیاد الزامات لگا کر دیا، شاہد آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bQdqfzG
via IFTTT

Friday, February 18, 2022

آبادی میں تیزی سے اضافہ اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، ڈاکٹرعارف علوی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ آبادی میں تیزی سے اضافے سے ملک کی سماجی و اقتصادی ترقی پر اثرات مرتب ہو رہے ہیں جس کے لیے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کے لیے قومی سطح پر ایک وسیع البنیاد مہم چلانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آبادی میں تیز اضافے پر صحافیوں کے ساتھ فکری نشست میں کہا کہ میڈیا خاندانی منصوبہ بندی پر رائے عامہ  ہموار کرنے، رویوں میں تبدیلی لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے اور اس کے لیے ٹیلی ویژن ٹاک شوز، ڈرامہ سیریلز میں آبادی کے مسئلے پر توجہ سود مند ثابت ہو سکتی ہے۔

صدر مملکت نے میڈیا پبلک سروس پیغامات کے ذریعے ملک میں آبادی کی تشویشناک شرح کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ قومی سلامتی کا مسئلہ اور آبادی میں اضافےسے نئی نسل کو تعلیم اور صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا کرنا پڑ  سکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ رہنمائی کی کمی، مانع حمل مصنوعات کی عدم دستیابی کی وجہ سے پاکستان میں 40 لاکھ ان چاہے حمل ہوتے ہیں۔

The post آبادی میں تیزی سے اضافہ اقتصادی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، ڈاکٹرعارف علوی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BOEvW2Z
via IFTTT

میر حمزہ کی شاندار باولنگ، لاہور قلندرز کو شکست ... کراچی کنگز نے پی ایس ایل 7 میں پہلی فتح حاصل کر لی

کراچی: رواں سال میں ابتک ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار اور صحافی سمیت 15 شہری جاں بحق ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر قائد میں رواں برس ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر اب تک 15 افراد جاں بحق جبکہ 70 سے زائد زخمی ہوچکے ہیں ، اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کی تعداد بھی 6 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سال 2022 کے دوران اب تک (49 روز میں) شہر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی اعداد و شمار سامنے آئے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم جنوری کو سپر ہائی وے پر ڈکیتی مزاحمت کے دوران پولیس اہلکار شہید ہوا، 10 جنوری کو گلشن معمار میں دکان دار امان اللہ، اسی روز سچل کے علاقے میں بلاول نامی شخص جاں بحق ہوا۔

کشمیر روڈ پر نوجوان دلہا شاہ رخ کو 12 جنوری کے روز گھر کے سامنے گولیاں ماری گئیں، اسی روز کلفٹن میں پراپرٹی ڈیلر ویر بھان جبکہ 12 جنوری کو ہی سچل کے علاقے میں محنت کش عبدالقدیر ملزمان کی فائرنگ سے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر جاں بحق ہوا۔

مزید پڑھیں: کراچی میں فائرنگ سے نجی ٹی وی کے صحافی جاں بحق

اسی طرح 14 جنوری کو سپر ہائی وے پر پٹرول پمپ پر ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ سلطان ، 16 جنوری کو اورنگی ٹائون میں سیف الرحمن ، 17 جنوری کو سچل کے علاقے میں سعید ، 19 جنوری کو کورنگی میں بلال جبکہ 25 جنوری کو نارتھ کراچی میں چوکیدار محمد علی ملزمان کی گولیوں کا نشانہ بنا جبکہ 27 جنوری کو زمان ٹاؤن میں افضل ، 6 فروری کو نارتھ کراچی میں حافظ قرآن نوجوان اسامہ، 9 فروری کو اتحاد ٹاؤن میں کاشف اور 18 فروری کو سینئر صحافی اطہر متین ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوئے۔

اس کے علاوہ شہر بھر میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں بھی اپنے عروج پر رہیں، ملزمان نے شہریوں کو ہزاروں گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں اور موبائل فون سے محروم کردیا ، یکم جنوری سے اب تک 4 ہزار سے زائد گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں جبکہ کم و بیش اتنی ہی تعداد میں موبائل فون اور لاکھوں روپے نقدی بھی شہریوں سے چھینی جاچکی ہے۔

The post کراچی: رواں سال میں ابتک ڈکیتی مزاحمت پر پولیس اہلکار اور صحافی سمیت 15 شہری جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hFEyXsj
via IFTTT

سکولوں میں تلی ہوئی اور کھلی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد، سلنڈر والا چولہا بھی استعمال نہیں ہو سکے گا ... آئندہ سے سکولوں میں صرف فوڈ اتھارٹی سے منظورہ شدہ اشیاء ہی فروخت ... مزید

معاشی ترقی کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت ملکی صنعتی ترقی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے، ملکی معاشی ترقی کیلئے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے.

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ملک میں صنعتی شعبے کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صنعتی شعبے کی موجودہ استعداد اور ترقی کے لیے مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کی بدولت ملک میں کورونا وبا کے باوجود صنعتی شعبے نے خاطر خواہ ترقی کی جس کی سب سے بڑی دلیل ٹیکسٹائل انڈسٹری کا اپنی مکمل استعداد پر کام کرنا ہے، تعمیراتی شعبے کی ترقی کیلئے حکومتی پیکیج کی بدولت ملک میں نہ صرف اقتصادی بہتری آئی بلکہ روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے میں مدد بھی ملی ہے۔

شرکا کو بتایا گیا کہ مینیوفیکچرنگ سیکٹر اس وقت جی ڈی پی کا 12.79 فیصد ہے جبکہ حکومت اسے بڑھا کر 25فیصد کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، مینیوفیکچرنگ سیکٹر کی ترقی سے ملک میں روزگار کی فراہمی اور مجموعی طور پر ملکی معاشی حالت کو بہتر کرنے میں معاونت حاصل ہوگی۔

اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ حکومت نے صنعتوں کی موجودہ استعداد کو بڑھانے، یونٹس کو فعال کرنے، انفارمیشن ٹیکنالوجی، پلانٹ اور مشینری میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنے اور بیرونی سرمایہ کاری بڑھانے کیلئے جامع لائحہ عمل تیار کیا ہے، جس پر عملدرآمد ترجیحی بنیادوں پر جاری ہے. اس کے علاوہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کی ملک میں سرمایہ کاری بڑھانے، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کی ترقی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے صنعتوں میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ملکی صنعتی ترقی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعت کیلئے ملک میں پہلی مرتبہ ایس ایم ای پالیسی کا اجرا کیا گیا، کرونا وبا کے دوران حکومت کی کامیاب پالیسیوں کی بدولت صنعتوں کا پہیہ چلتا رہا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء شوکت فیاض ترین، اسد عمر، خسرو بختیار، حماد اظہر، گرورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر اور متعلقہ اعلی افسران نے شرکت کی۔

The post معاشی ترقی کے لیے صنعتی شعبے کی ترقی نہایت ضروری ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BpVRZWq
via IFTTT

Thursday, February 17, 2022

وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ایکسپریس اردو

 کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان اور قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض پاکستان سپرلیگ میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

وہاب ریاض نے یہ اعزاز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 7 کے چوبیسویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف حاصل کیا۔

زلمی کے کپتان وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے باز دانش عزیز کو پی ایس ایل میں اپنا سواں شکار بنایا اور سنگِ میل عبور کر کے اسٹیڈیم میں سجدۂ شکر کیا۔

وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف میچ میں چار اوورز میں 26 رنز دے کر دو کھلاڑیوں دانش عزیز اور اعظم خان کو شکار بنایا۔

ویڈیو دیکھیں: پشاور زلمی کے محمد حارث کی تیز ترین ففٹی

واضح رہے کہ وہاب ریاض نے 100 وکٹیں لینے کا اعزاز پی ایس ایل کے 75ویں میچ میں حاصل کیا۔

The post وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Tqb97Pm
via IFTTT

مراد سعید میرے بیٹوں اور ان کی بہنیں میری بہنوں کی طرح ہیں ... ماضی میں جو کچھ ہوا غلط تھا، ن لیگ کے جاوید لطیف نے وفاقی وزیر مواصلات اور ان کے اہل خانہ سے متعلق کی گئی نازیبا ... مزید

بولان کی قومی شاہراہ پر 5 افراد کے قتل کے خلاف جاری دھرنا ختم ایکسپریس اردو

بولان: بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کچھی میں پانچ افراد کے قتل کے خلاف جاری دھرنے کو مظاہرین نے صوبائی حکومت کی یقین دہانی پر ختم کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو کھول دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے کچھی میں واقع بالا ناڑی میں اعوان برادری کے پانچ افراد کو ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد مظاہرین نے لاشوں کے ساتھ قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔

دھرنے کے باعث کوئٹہ کا سندھ اور پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزرا کے وفد کو مظاہرین سے مذاکرات کے لیے بھیجا، جنہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے دھرنا ختم کر کے قومی شاہراہ کو کھولنے کا اعلان کیا۔

صوبائی مشیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں گی، متاثرین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اور اُن کی داد رسی کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کی یقین دہانی اور اعلان کے فوری بعد مظاہرین کی جانب سے قومی شاہراہ سے دھرنا ختم کرتے ہو ئے اسے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

The post بولان کی قومی شاہراہ پر 5 افراد کے قتل کے خلاف جاری دھرنا ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kozby4t
via IFTTT

پی ایس ایل 7، پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 10 رنز سے شکست دیدی ... اعظم خان کی 85 رنز کی شاندار اننگز رائیگاں، وہاب ریاض کا شاندار 19واں اوور

صحافت کا معیاراب ایسا ہوگیا ہے کہ بہن بیٹی کے ساتھ ٹی وی نہیں دیکھ سکتے، عمران اسماعیل ایکسپریس اردو

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا صحافت کا معیار اب ایسا ہوگیا ہے کہ بہن بیٹی کے ساتھ ٹی وی نہیں دیکھ سکتے، صحافی محسن بیگ نے آن ایئر تنقید کی تمام حدوں عبور کردی اور وفاقی وزیر کی کردار کشی کی۔

حسین لاکھانی ہسپتال میں ہونے والی انصاف صحت کارڈ سہولت کی تقریب میں سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میں نے بہت چاہا کہ سندھ بھی انصاف صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو جائے، وزیر اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اس بارے غور و فکرر کریں۔

انہوں نے بتایا کہ جب وزیر اعظم عمران خان تھرپارکر گئے تھے تو وہاں 3 لاکھ صحت کارڈ دیے گئے، حکومت سندھ سیاست سے بالا تر ہوکر سوچے، صحت کارڈ کے معاملے میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی 60/40 کی پاٹنر شپ ہوتی ہے۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ شہر میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر کرنے کے لیے جلد وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات کرونگا۔

علاوہ ازیں رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ نےکہا کہ ضلع وسطی میں یہ پہلا ہسپتال ہے جو صحت کارڈ کی سہولت مہیا کررہا ہے جبکہ دوسرا سرکاری ہسپتال عباسی شہید ہسپتال ہے جس کی حالت بہت بری ہے۔

The post صحافت کا معیاراب ایسا ہوگیا ہے کہ بہن بیٹی کے ساتھ ٹی وی نہیں دیکھ سکتے، عمران اسماعیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aTerb03
via IFTTT

Wednesday, February 16, 2022

سکھر،محسن بیگ کی گرفتاری کے خلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کیجانب سے سکھر پریس کلب میں احتجاجی مظاہر

چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس اعجاز الاحسن کو اہم انتظامی ذمہ داریاں سونپ دیں ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کو اہم انتظامی ذمہ داریاں سونپ دیں۔

ایکسپریس نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس اعجاز الاحسن کو اہم ذمہ داریاں سونپیں جس کے تحت جسٹس اعجاز الاحسن پنجاب کی انسداد دہشت گردی عدالتوں کا نگران جج مقرر کر ہوں کر فرائض سر انجام دیں گے۔

اس کے علاوہ جسٹس اعجاز الاحسن سپریم کورٹ کی سکیورٹی، لائبریری اور ججز ریسٹ ہائوسز کے انچارج بھی ہوں گے۔ جسٹس اعجاز الاحسن کو سپریم کورٹ ملازمین کی برطرفی اور گریڈ 17 تک بھرتیوں کے نگران، میڈیکل، آئی ٹی اور محکمانہ سلیکشن کمیٹی کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں جسٹس اعجاز الاحسن کو بلڈنگ کمیٹی اور فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کا ممبر بھی بنا دیا گیا، زرائع کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے 15 فروری سے نئی انتظامی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

واضح رہے کہ جسٹس اعجاز الاحسن اس وقت چیف جسٹس پاکستان کے بعد سنیارٹی میں چوتھے نمبر پر ہیں۔

The post چیف جسٹس آف پاکستان نے جسٹس اعجاز الاحسن کو اہم انتظامی ذمہ داریاں سونپ دیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GtWiheK
via IFTTT

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر جان بلوچ ایک اور مقدمے میں بری ایکسپریس اردو

 کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس آپریشن کے دوران راکٹ حملے میں شہری کی ہلاکت کے مقدمے سے گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کو بری کردیا۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 7 نے لیاری میں پولیس آپریشن کے دوران راکٹ حملے میں شہری کی ہلاکت کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔

عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر گینگ وار کے سرغنہ عذیر جان بلوچ کو بری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا ہے۔

دوران سماعت وکیل صفائی عابد زمان ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ ان کے موکل عذیر بلوچ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عذیر بلوچ کا راکٹ حملے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 2012 میں نیپئر تھانے کی حدود میں آپریشن کے دوران پولیس پر حملہ کیا۔ ملزمان نے راکٹ لانچر سے پولیس پر حملہ کیا۔

 

The post لیاری گینگ وار کا سرغنہ عذیر جان بلوچ ایک اور مقدمے میں بری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/eGB0uIK
via IFTTT

فتح کراچی کنگز سے مکمل طور پر روٹھ گئی ... بابر الیون کو پی ایس ایل 7 میں مسلسل آٹھویں شکست، رضوان الیون نے ٹورنامنٹ میں ساتویں فتح حاصل کر لی

تحریک عدم اعتماد: مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی نے چوہدری پرویز الہیٰ کو فیصلوں کا اختیار دے دیا ایکسپریس اردو

 لاہور: مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی اور رہنماؤں نے تحریک عدم اعتماد سمیت تمام فیصلوں کا اختیار چوہدری پرویز الہیٰ کو دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق طارق بشیر چیمہ کی زیرصدارت پاکستان مسلم لیگ کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، جس میں چودھری پرویزالٰہی نے اپوزیشن رہنماؤں سے حالیہ ملاقاتوں پر پارٹی ارکان کو اعتماد میں لیا، اس پر تمام ارکان اسمبلی نے چودھری پرویزالٰہی کو فیصلوں کا اختیار دے دیا۔

مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی نے پیٹرول، گیس اور بجلی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے قیمتوں میں حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا مطالبہ کیا جبکہ امن و امان کی ابتر صورت حال پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد کیلیے شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات

اجلاس میں قومی اسمبلی، سینیٹ اور پنجاب اسمبلی کے اراکین بھی شریک تھے، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ حکومت غریب آدمی کے حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے۔

The post تحریک عدم اعتماد: مسلم لیگ ق کے اراکین اسمبلی نے چوہدری پرویز الہیٰ کو فیصلوں کا اختیار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Qd0P7J3
via IFTTT

بانی ایم کیو ایم سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، گورنر سندھ ایکسپریس اردو

 کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم سمیت کسی بھی پاکستان مخالف شخص سے بات نہیں ہوسکتی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر ہاﺅس میں وزیراعظم عمران خان کے احساس پروگرام کے تحت ’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پروگرام کے تحت 3 موبائل یونٹس کا افتتاح کیا۔ ان موبائل یونٹس سے غریب اور نادار افراد کو تین وقت کھانا فراہم کیاجائے گا۔

انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بانی ایم کیو ایم سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔ اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ جو شخص پاکستان کے وجود کے خلاف ہے اُس سے کوئی بات نہیں ہوسکتی۔

عمران اسماعیل نے پاکستان تحریک انصاف سے متعلق سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو شخص پارٹی کے ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرے گا اُس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پیٹرول کی قیمتوں کا بڑھنا، عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو ٹیکس کی صورت میں کم کیا جا سکتا تھا کیا ہے، حکومت کو یہ گوارا نہیں کہ مہنگائی بڑھائے۔

مزید پڑھیں: برطانوی عدالت نے بانی متحدہ کو دہشتگردی پر اکسانے کے الزامات سے بری کردیا

’کوئی بھوکا نہ سوئے‘ پروگرام سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے بتایا کہ پاکستان بیت المال کے تعاون سے خریدے گئے موبائل یونٹس میں سے 3 کراچی جبکہ باقی حیدرآباد ،سکھر اور لاڑکانہ روانہ کیے جائیں گے، کل بروز جمعرات سے ان ٹرکس کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم پورے ملک میں اس دائرے کو وسیع کریں تاکہ اچھا اور معیاری کھانا غریبوں تک پہنچے، مختلف ویلفیئر ٹرسٹ اس پروگرام میں بھرپور تعاون کررہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈی پاکستان بیت المال ملک ظہیر عباس کھوکھر نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق کام کر رہے ہیں کیونکہ عمران خان غریبوں کا درد رکھتے ہیں۔ انہوں نے سیلانی اور عالمگیر ویلفیر ٹرسٹ کا بھی شکریہ ادا کیا۔ قبل ازیں ایم ڈ ی پاکستان بیت المال اور عالمگیر ویلفیر ٹرسٹ کے مابین موبائل یونٹس آپریشن کے حوالہ سے ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے۔

The post بانی ایم کیو ایم سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، گورنر سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/o9LzFZf
via IFTTT

لاہورمیں دریائے راوی دنیا کا آلودہ ترین دریا قرار ایکسپریس اردو

امریکی ادارے نے اپنی تحقیق میں لاہور میں دریائے راوی کو دنیا کا آلودہ ترین دریا قرار دے دیا۔ 

امریکا کی پروسیڈنگ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے تحت شائع کردہ نیو یارک یونیورسٹی کی دنیا کے دریاؤں میں دواسازی کی آلودگی سے متعلق تحقیق میں دریائے راوی میں پیراسیٹامول، نیکوٹین، کیفین، مرگی اور ذیابیطس کی ادویات سمیت دواسازی کے اجزا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

مذکورہ تحقیق میں لاہور، بولیویا اور ایتھوپیا میں آبی گزرگاہوں کو سب سے زیادہ آلودہ قرار دیا گیا ہے جبکہ آئس لینڈ، ناروے اور ایمیزون کے جنگلات میں بہنے والی ندیاں سب سے زیادہ صاف شفاف پائی گئی ہیں۔

نیو یارک یونیورسٹی کی جانب سے دنیا کے دریاؤں میں دوا سازی کی آلودگی پر تازہ ترین تحقیق میں بتایا گیا کہ لاہور کا دریائے راوی دنیا میں سب سے زیادہ آلودہ ہے جو ماحول اور انسانی صحت کے لیے خطرہ ہے۔

دریا کی آلودگی کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ماہر ماحولیات عافیہ سلام کا کہنا تھا کہ دریائے راوی انسانی اور صنعتی فضلے کے باعث ایک گندے نالے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ملک میں گندے پانی اور صنعتی فضلے کو ٹھکانے لگانے کے حوالے سے قوانین موجود ہیں لیکن ان میں سے کسی بھی قانون پر عمل نہیں کیا جا رہا، اگر حکومت کچرے کو ٹھکانے لگانے کے قوانین پر عمل درآمد کرے تو اس سے زیر زمین اور دریائی پانی میں بہتری آئے گی۔

لاہور کنزرویشن سوسائٹی کے سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر اعجاز انور نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت بھارت صاف پانی روک کر راوی میں گندا پانی پھینک رہا ہے، ہم نے بھی بغیر ٹریٹمنٹ کے گندے پانی کو دریا میں جانے دیا۔

حکومت کی جانب سے ایک نئے شہر، راوی ریور فرنٹ اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ بنانے کے منصوبوں کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر اعجاز انور کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاجی مہم شروع کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، زرعی زمین پر شہر کیسے بنایا جاسکتا ہے؟ اور اس سے لاہور شہر کے پانی کی سطح بھی متاثر ہوگی۔

 

The post لاہورمیں دریائے راوی دنیا کا آلودہ ترین دریا قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OwnVdLX
via IFTTT