Thursday, February 17, 2022

بولان کی قومی شاہراہ پر 5 افراد کے قتل کے خلاف جاری دھرنا ختم ایکسپریس اردو

بولان: بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے کچھی میں پانچ افراد کے قتل کے خلاف جاری دھرنے کو مظاہرین نے صوبائی حکومت کی یقین دہانی پر ختم کرتے ہوئے قومی شاہراہ کو کھول دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے کچھی میں واقع بالا ناڑی میں اعوان برادری کے پانچ افراد کو ایک روز قبل قتل کیا گیا تھا، جس کے بعد مظاہرین نے لاشوں کے ساتھ قومی شاہراہ پر دھرنا دیا۔

دھرنے کے باعث کوئٹہ کا سندھ اور پنجاب سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور شاہراہ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں تھیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزرا کے وفد کو مظاہرین سے مذاکرات کے لیے بھیجا، جنہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کی جانب سے قاتلوں کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین نے دھرنا ختم کر کے قومی شاہراہ کو کھولنے کا اعلان کیا۔

صوبائی مشیر داخلہ نے یقین دہانی کرائی کہ واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات ہوں گی، متاثرین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا اور اُن کی داد رسی کی جائے گی۔

صوبائی حکومت کی یقین دہانی اور اعلان کے فوری بعد مظاہرین کی جانب سے قومی شاہراہ سے دھرنا ختم کرتے ہو ئے اسے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا۔

The post بولان کی قومی شاہراہ پر 5 افراد کے قتل کے خلاف جاری دھرنا ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kozby4t
via IFTTT

No comments:

Post a Comment