Wednesday, February 23, 2022

سکھر ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر ایچ ای سی سندھ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منتخب ایکسپریس اردو

 کراچی: سندھ اعلی تعلیمی کمیشن بورڈ نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر(ای ڈی) کی آسامی کے لیے سکھر ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر ڈاکٹر ثمرین حسین کو منتخب کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کمیشن کے سلیکشن بورڈ کا اجلاس چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیو ایشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر طارق رفیع کی زیر صدارت بدھ کو این ای ڈی یونیورسٹی میں ہوا، جس میں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر (ای ڈی) کی آسامی کے لیے 9 شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں میں سے 8 شریک ہوئے اور ایک امیدوار سابق وائس چانسلر ارشد سلیم انٹرویو کے موقع پر غیر حاضر رہے۔

ڈاکٹر طارق رفیع کے قریبی زرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ تمام امیدواروں میں ایچ ای سی کی کمیشن ممبر ڈاکٹر ثمرین حسین نے انٹرویو میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 100 میں سے 79 مارکس حاصل کیے، جس کی بنیاد پر انہیں ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منتخب کیا گیا جبکہ دوسرے نمبر پر آئی بی اے کے رجسٹرار ڈاکٹر زاہد کھنڈ رہے جنھوں نے 63 مارکس حاصل کیے۔

واضح رہے کہ ای ڈی کے لیے منعقدہ سلیکشن بورڈ کی منظوری سندھ ایچ ای سی کا کمیشن دے گا۔

The post سکھر ویمن یونیورسٹی کی سابق وائس چانسلر ایچ ای سی سندھ کی ایگزیکٹیو ڈائریکٹر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Hr02VFl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment