Tuesday, July 31, 2018

شہبازشریف نے جیت کیلئے ایک ہی حلقے پر 11 ارب روپے خرچ کردیے ایکسپریس اردو

لاہور: شہبازشریف نے انتخابات میں جیت کے لئے حلقہ این اے 132 پر مبینہ طور پر اربوں روپے خرچ کئے۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے لاہور کے صرف ایک حلقے این اے 132 پر 11 ارب روپے خرچ کردیئے۔ پہلے یہ حلقہ این اے 129 کہلاتا تھا جسے نئی حلقہ بندی میں این اے 132 بنادیا گیا۔ شہباز شریف 2013 میں یہاں کی صوبائی نشست سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔ اس حلقے پر پنجاب کی سابق حکومت کی جانب سے خرچ کی گئی رقوم کی تفصیلات ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔

شہباز شریف نے مالی سال 2014-15 میں 3 ارب 97 کروڑ کی رقم جاری کی، مالی سال 2015-16 کے دوران سڑکوں، گلیوں اور سیوریج کی تعمیر کے لئے 2 ارب 16 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی گئی، 2016-17 کے دوران 2  ارب 43 کروڑ،  جب کہ مالی سال 2017-18 کے دوران 2 ارب 24 کروڑ سے زائد رقم خرچ کی گئی۔

ترقیاتی  پیکج لاہور کے تحت حلقہ کے لئے مزید 9 کروڑ روپے جاری کئے گئے۔ دوسری جانب حلقہ کے عوام 11 ارب روپے سے زائد رقم خرچ ہونے کے باوجود گندے پانی ، ٹوٹی سڑکیں اور ناکارہ سیوریج کے باعث مایوس نظر آتے ہیں۔

The post شہبازشریف نے جیت کیلئے ایک ہی حلقے پر 11 ارب روپے خرچ کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ApalRJ
via IFTTT

عسکری پارک کراچی میں گرنے والے جھولے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی ایکسپریس اردو

 کراچی: عسکری پارک میں جھولا گرنے کی تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں ناقص مٹیریل کے استعمال کی نشاندہی کی گئی ہے۔

کراچی کے عسکری پارک میں جھولا گرنے کے حوالے سے تحقیقاتی کمیٹی کی چیف سیکرٹری سندھ کو پیش کردہ رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ جھولا توازن کھونے اور غلط فٹنگ کے باعث گرا جب کہ آپریٹ کرنے والا عملہ بھی غیرتربیت یافتہ تھا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جھولا چین سے درآمد کیا گیا اور اس میں ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا، جھولا استعمال شدہ تھا جب کہ اس کی ویلڈنگ ناقص اور کوئی ایس او پی بھی نہیں تھا، 2 جولائی کی انسپکشن میں جھولے کی فٹنگ پر تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نٹ بولٹ صحیح لگائے گئے نہ ہی ویلڈنگ مناسب تھی جب کہ ٹھیکیدار، آپریشنل اور آڈٹ ٹیم واقعہ کی ذمہ دار ہے۔ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ پارک کھولنے سے قبل تمام جھولوں کی انسپکشن کرائی جائے، جھولے لگانے اور چلانے سے متعلق ایس او پیز بھی بنائے جائیں۔

The post عسکری پارک کراچی میں گرنے والے جھولے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2K9jg9r
via IFTTT

تحریک انصاف کا تقریب حلف برداری میں مودی کو مدعو کرنے پرغور، بھارتی میڈیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: تحریک انصاف کی کور کمیٹی عمران خان کی تقریب حلف برداری میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی سمیت تمام سارک ممالک کے سربراہان کو مدعو کرنے پر غور کررہی ہے۔

بھارتی میڈیا نے تحریک انصاف کے رہنما کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم کے عہدہ کا حلف اُٹھانے کی تقریب میں سارک ممالک کے دیگر سربراہان کے ساتھ بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی مدعو کرنا چاہتے ہیں تاہم اس معاملے پر ابھی کور کمیٹی میں بحث جاری ہے۔ امید ہے کور کمیٹی جلد ہی اس پر فیصلہ کرلے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مودی کا عمران خان کو فون

بھارتی میڈیا کے مطابق تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے بھی بھارتی وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کو خارج از امکان قرار نہیں دیا ہے۔ بھارتی وزیراعظم کو بھی سارک ممالک کے دیگر سربراہان کی طرح مدعو کیا جا سکتا ہے تاہم اس کے لیے کور کمیٹی متفق ہونے کے بعد وزارت خارجہ سے بھی مشاورت کرے گی۔

واضح رہے کہ حالیہ عام انتخابات میں تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی جماعت ابھر کر سامنے آئی ہے جس پر بھارتی وزیراعظم نے عمران خان کو فون کرکے مبارک دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔ عمران خان نے 11 اگست 2018 کو حلف اُٹھانے کا اعلان کیا ہے۔

The post تحریک انصاف کا تقریب حلف برداری میں مودی کو مدعو کرنے پرغور، بھارتی میڈیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mYSsQ9
via IFTTT

ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے، بلاول بھٹو ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں  بلاول بھٹوزرداری نے جیتنے والے ارکان کو  مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ  تمام ارکان کو اپنے حلقوں پر خصوصا عوامی مسائل پر توجہ دینی ہے اور آپ کو میری ٹیم بن کر حلقے کے عوام کی خدمت کرنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انجینئرڈ الیکشن وفاق کیلیے خطرہ ہیں، بلاول بھٹو

انہوں نے کہا کہ ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے، پارلیمنٹ میں بیٹھ کر ایشوزپربات کریں گے کیونکہ ہماری منزل جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خدمت ہے ہمیں شہید بے نظیر بھٹو کا ادھورا مشن پورا کرنا ہے۔

بعدازاں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے نومنتخب رکن اسمبلی قادر پٹیل نے بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے عوام کی خدمت پر فوکس کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ جہاں سے ہارے ہیں وہاں سے رپورٹ طلب کی گئی ہے، چیئرمین نے انتخابی نتائج پر خدشات کا اظہار کیا ہے تاہم اس کے باوجود ہماری پارٹی کے نتائج حوصلہ افزا ہیں۔

The post ہم پارلیمان کے اندر اور باہر ایشوز پر سیاست کریں گے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ApCPdT
via IFTTT

جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد کردی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں پانچ رکنی سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس کی سماعت کی۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے وکیل حامد خان نے کارروائی روکنے کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کا کل کا حکم سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہتے ہیں، عدالت ہماری درخواست کے فیصلے تک کونسل کی کارروائی روک دے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس شوکت صدیقی کے ساتھ انصاف ہوگا، چیف جسٹس

جوڈیشل کونسل نے کارروائی روکنے کی استدعا مسترد کردی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ آج گواہوں کا بیان ریکارڈ کرنے دیں پھر آپ کی درخواست کو دیکھ لیں گے، اگر اس پر رجسٹرار کو اعتراض نہ ہو تو ایک آدھ دن میں سماعت کے لیے لگا دیں گے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی گئی۔

گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی تین درخواستوں کو مسترد کردیا تھا۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اعلی عدلیہ کے بعض ججز کو ملنے والے فنڈز کی تفصیلات مانگی تھیں جنہوں نے سرکاری رہائشگاہوں کے ساتھ ساتھ اپنے نجی گھروں کو بھی سرکاری رہائشگاہ قرار دیا ہوا ہے۔ ساتھ ہی وہ سرکاری خزانے سے ان گھروں کی دیکھ بھال کے لیے ہزاروں روپے کا الاؤنس بھی لے رہے ہیں۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر الزام ہے کہ انھوں نے اسلام آباد میں اپنی سرکاری رہائش گاہ کی تزئین و آرائش کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کیا اور مختص کردہ بجٹ سے زیادہ رقم خرچ کرائی۔

The post جسٹس شوکت صدیقی کیخلاف ریفرنس کی کارروائی روکنے کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AxukNQ
via IFTTT

لاہور میں پٹرول پمپ پر سلنڈر دھماکا، 3 افراد زخمی ایکسپریس اردو

 لاہور: چوبرجی کے قریب پٹرول پمپ پر گیس سلنڈر میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے چوبرجی کے قریب پٹرول پمپ پر گیس سلنڈر میں دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے حادثہ سے زخمیوں کو فوراً اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکا سی این جی سی این جی اسٹیشن میں سی این جی کی مین سپلائی میں لیکیج کے باعث ہوا جب کہ دھماکے کے وقت 15 ملازم کام کر رہے تھے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، دھماکے سے پٹرول پمپ کے قریب اسپتال کی عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ پٹرول پمپ پر کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

The post لاہور میں پٹرول پمپ پر سلنڈر دھماکا، 3 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vksIS3
via IFTTT

پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمزمیں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم نے واجبات کی عدم ادائیگی پر پی ایچ ایف کے خلاف اعلان بغاوت واپس لے لیا۔

کپتان رضوان سینئرسمیت دیگرسینئیرز کے ہمراہ قومی کھلاڑیوں نے 24 گھنٹے کے اندر ہی پریس کانفرنس میں  اپنا فیصلہ واپس لینے کا اعلان کردیا۔ ایشین گیمزکے لیے پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان ہوتے ہی ان کھلاڑیوں نے واجب الادا رقم کے لیے بھرپوراحتیجاج کرتے ہوئے ایونٹ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پریس کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کپتان رضوان سینئر نے کہا کہ صدر پی ایچ ایف بریگیڈیر (ر) خالد کھوکھر نے معاملات سلجھانے کی یقین دہانی کرائی ہے اوریہاں تک کہہ دیا ہے کہ میں اپنے گھر کا سامان بیچ کر بھی کھلاڑیوں کے واجبات ادا کروں گا۔ قومی کپتان نے کہا کہ ہم نے بائیکاٹ نہیں کیا تھا بلکہ اپنا حق مانگ رہے تھے، اسی لے  ٹریننگ جاری رکھی ہوئی ہے لیکن اگر وعدے کے مطابق پیسے نہ ملے تو ہمارا متفقہ فیصلہ ہے کہ ایشین گیمز میں شرکت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہربڑے ایونٹ سے قبل ٹریننگ کیمپ اوراس کے بعد پی ایچ ایف نے ڈیلی الاونس ادا نہیں کیا، جس سے کھلاڑیوں ذہنی مسائل سے دوچارہیں، یہ عمل درست نہیں، انہوں نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ ہم نے یہ سب کچھ پی ایچ ایف کی جانب سے حکومت پردباؤ ڈالنے کے لیے کیا، قومی کپتان نے کہا کہ یہ پاکستان ہاکی فیڈریشن ہی سے پوچھا جائے کہ اس نے 50 کروڑ روپے کہا خرچ کرڈالے،غیرملکی دروں پرغیرضروری لوگوں کو سرکاری خرچ پرلے جانے کا جواب بھی فیڈریشن ہی دے سکتی ہے لیکن حکومت روکے جانے والی 20 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ جاری کرے۔

اس موقع پرعرفان سینئیر اورعمران بٹ نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ہماری رینکنگ تنزلی کی جانب بڑھ رہی ہے، دباو میں آکر نہیں ہم نے قدم نہیں اٹھایا تھا,مشترکہ فیصلے کے بعد ہم نے پریس کانفرس کی ہے,ملک ریاض سے گزارش ہے کہ وہ پہلے کے اعلان کردہ انعام بھی جاری کریں، ہمارا جو حق ہے وہ ادا کردیں یہی سب کی درخواست ہے، 6 ماہ سے ہمیں ایک پیسہ نہیں دیا گیا۔

واضح رہے کہ عام خیال ہے کہ پی ایچ ایف کے سیکریٹری سابق اولمپئین شہباز سینئر کی ایما پر قومی ہاکی کھلاڑیوں نے اس فیصلہ کا اعلان کیا تھا جسے سرعت کے ساتھ واپس بھی لے لیا گیا، 22 برس قبل 1996 کے اٹلانٹا اولپمپکس سے قبل شہباز احمد ہی کی قیادت میں پاکستان ہاکی ٹیم نے پیسوں میں اضافہ کے لیے بغاوت کی تھی، پریس کانفرنس سے قبل شہباز احمد کے دست راست اولمپئین کامران اشرف کھلاڑیوں کے ساتھ موجود تھے۔

The post پاکستانی ہاکی ٹیم نے ایشین گیمزمیں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LRtD6D
via IFTTT

کرائے کے کارکن، کرائے کا پولنگ ایجنٹ ایکسپریس اردو

پاکستان میں 25 جولائی 2018 کو ہونے والے انتخابات کوئی پہلی بار کرائے جانے والے انتخابات نہیں تھے بلکہ 11 ویں مرتبہ کے الیکشن تھے۔ ان انتخابات کے نتیجے میں ملک میں 2 موروثی سیاسی جماعتیں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی جو ایک طویل عرصے سے میوزیکل چیئر گیم کھیل رہی تھیں جس کے نتیجے میں کبھی ایک اپوزیشن کی سیاست کر رہا ہو تا تو دوسرا اقتدار کے مزے لوٹتا تھا۔ اور کیونکہ ایک طویل عرصے تک ان جماعتوں کے مدمقابل کوئی تیسری سیاسی قوت نہیں بن سکی، لہذا یہ سب کچھ تقریباً نصف صدی سے کچھ کم تک جاری رہا۔

مگر گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف وجود میں آئی اور اس نے ملک سے کرپشن کے خاتمے کےلیے دھرنوں احتجاج کے ذریعے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا جس کے نتیجے میں 2013 کے انتخا بات میں تحریک انصاف کو قومی اسمبلی کی سطح پر کچھ کامیابی نصیب ہوئی جبکہ خیبرپختونخواہ میں وہ حکو مت بنانے میں کامیاب ہوگئی اور اس نے اپنے انقلابی اقدامات کے ذریعے خیبرپختونخواہ میں صوبے اور عوام کی ترقی کےلیے ایسے ایسے اقدامات اٹھائے کہ دوسرے صوبے کی عوام بھی یہ سوچنے پر مجبور ہوگئی کہ اگر تحریک انصاف کو ایک چانس دیا جائےتو نا صرف موروثی سیاسی جماعتیں جو کہ کر پشن میں اپنا ثانی نہیں رکھتیں، سے نا صرف چھٹکارا ملے گا بلکہ ملک میں بننے والی تیسری سیاسی قوت ان کی نجات دہندہ ثابت ہوگی۔

بالآخر 25 جولائی کو ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کےلیے انتخابات منعقد ہوئے اور تحریک انصاف نے میدان مارنے کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق، متحدہ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار، سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سمیت ایسے ایسے برج گرا دیے جن کے بارے میں کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ یہی نہیں، تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مضبوط گڑھ لیاری جہاں 1970 سے پیپلز پارٹی کو کوئی شکست دینے والا نہیں تھا، پیپلز پارٹی کے ہی ایک منحرف کارکن شکور شاد نے تحریک انصاف کے امیدوار کی حیثیت سے بلاول بھٹو زرداری کو شکستِ فاش دے دی۔ رہی سہی کسر تو اس وقت نکل گئی جب لیاری کے 2 صوبائی اسمبلی کے حلقے بھی پیپلز پارٹی کے ہاتھ سے نکل گئے اور ایک صوبائی حلقے پر متحدہ مجلس عمل کے سید عبدالرشید جبکہ دوسرے پر تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کامیاب ہوئے۔

ملک کے اندر تحریک انصاف کی اس کامیابی کے بعد ظاہر ہے وہ سیاسی جماعتیں جو کہ ایک طویل عرصے سے میوزیکل چیئر گیم کھیل رہی تھیں، کس طرح نتائج تسلیم کرتیں؟ لہذا انہوں نے اور ان کے ساتھ ناکام ہونے والی تمام سیاسی قوتوں نے نتائج کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے یہ الزامات عائد کردیے کہ ان کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکال کر ووٹوں کی گنتی کی گئی اور انہیں شکست سے دو چار کیا گیا۔ حیرت انگیز امر یہ ہے کہ جب ملک بھر کے پولنگ اسٹیشنوں سے سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹوں کو باہر نکالا گیا اور نتائج فارم 45 کے بجائے سادہ کاغذ پر دیے گئے، اس وقت تک کسی سیاسی جماعت کو ہوش نہیں آیا اور انہوں نے اس سلسلے میں کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر اس حوالے سے اپنا احتجاج ریکارڈ نہیں کرایا۔ مگر جیسے جیسے انہیں اپنی ناکامی کی اطلاع موصول ہوتی رہی، ویسے ہی انہوں نے حسب دستور شکست نہ ماننے کی روایتی سیاست کا نا صرف آغاز کردیا بلکہ اس پر واویلا مچانا شروع کر دیا، مگر اس وقت تک چڑیاں کھیت چگ چکی تھیں۔ اور ظا ہر سی بات ہے اس کے بعد وہ پچھتانے کے علاوہ کیا کر سکتی تھیں۔

اگر اس سلسلے میں تمام سیاسی قوتوں کے الیکشن میں دھاندلی اور اس دھاندلی میں فوج کی شراکت کا جائزہ لیا جائے تو یہ بات کسی طور پر درست معلوم نہیں ہوتی، کیونکہ اگر ماضی میں ہونے والے 10 الیکشنز کا جائزہ لیا جائے تو اس وقت سیاسی پارٹیوں میں نظریاتی کارکنان ہوتے تھے جو کہ نظریے کے حصول کے لئے کٹ مر نے کو تیار رہتے تھے، مگر کیونکہ چند سالوں کے دوران انہیں سیاستدانوں کی بداعمالیوں اور بدعنوانیوں کی وجہ سے اب نظریاتی کارکنان ناپید ہوچکے ہیں۔ اور ان کی جگہ ایسے کارکنان نے لے لی ہے جو پارٹی میں رکنیت حاصل کر نے کے پہلے ہی روز یہ سوال کرتے ہیں کہ انہیں کیا ملے گا؟

یہی وجہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو بہ امرِ مجبوری کرائے کے کارکنان سے کام کرانا پڑتا ہے جن کی اگر ایک دن کی دیہاڑی بھی تاخیر سے ملے تو وہ انتخابی مہم چلانے سے منہ موڑ لیتے ہیں جس کا نقصان انتخابی امیدواروں کو سہارنا پڑتا ہے۔ جس طرح سیاسی پارٹیوں کے کارکنان کرائے پر کام کر تے ہیں، ٹھیک اسی طرح کارکنان نہ ہونے کی وجہ سے پولنگ ایجنٹ بھی کرائے پر ہی حاصل کیے جاتے ہیں جن کے دل میں نہ تو پارٹی کےلیے کوئی ہمدردی ہوتی ہے اور نہ ہی انہیں امیدواروں سے کوئی لگاؤ ہوتا ہے۔ انہیں اگر کسی بات سے دلچسپی ہوتی ہے تو وہ صرف 500 یا 1000 روپے کے نوٹ سے ہوتی ہے، لہذا ایسی صورت میں کرائے والے پولنگ ایجنٹ سیاسی پارٹی اور امیدواروں کا دفاع کیوں کریں گے؟

یہی وجہ ہے کہ اس بار ہونے والے انتخابات میں بھی سیاسی پارٹیوں کے مطابق ان کے پولنگ ایجنٹوں کو گنتی سے پہلے باہر نکال دیا گیا یا دوسرے کمروں میں بند کرکے ووٹوں کی گنتی اور دھاندلی کی گئی تو ان کی جانب سے کسی قسم کا کوئی احتجاج سامنے نہیں آیا اور نہ ہی ملک کے کسی بھی پولنگ اسٹیشن پر ان پولنگ ایجنٹوں کی طرف سے کوئی بحث و تکرار ہوئی۔ جبکہ اگر اس سلسلے میں ماضی میں سیاسی کارکنوں کے کردار کا جائزہ لیا جائے تو تاریخ گواہ ہے کہ انہیں سیاسی جماعتوں جس میں پاکستان پیپلز پارٹی سرفہرست ہے، کے کارکنان نے اپنے قائد کےلیے پھانسی کے پھندے چوم کر جانیں تک نچھاور کیں، کوڑے کھا کر بھی اپنے قائد کے نعرے بلند کیے، جبر و تشدد، قید و بند کی صوبتیں بھی ان کے مضبوط ارادوں کو کمزور نہیں کر سکیں؛ لیکن شاید اب سیاسی پارٹیوں کے پاس ایسے کارکنان نہیں۔

اسی طرح ماضی کی تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو انتخابات کے موقع پر سیاسی پارٹی اپنے ان سیاسی وفاداروں کو چیف پولنگ ایجنٹ اور پو لنگ ایجنٹ بناتی تھیں جو کہ ان کا اور ان کی پارٹی کا مضبوط دفاع کرسکیں۔ ان پولنگ ایجنٹوں کی باقاعدہ طور پر تربیتی نشستیں ہوتی تھیں جن میں انہیں اس بات کی تربیت دی جاتی تھی کہ وہ کس طرح دوسری سیاسی پارٹیوں کے گڑھ میں ووٹوں کی رفتار کو کم کرکے انہیں نقصان پہنچا سکتی ہیں، اور اس طرح وہ سیاسی قوتیں اپنی اس حکمت عملی کے تحت دوسرے پولنگ اسٹیشنوں جہاں ان کی قوت مضبوط ہوتی تھی، فا ئدہ اٹھا کر کامیاب ہوا کرتی تھیں۔ یہی وجہ تھی کہ اس وقت الیکشن میں ناکا می یا کامیابی کی صورت میں اس قسم کے الزامات سامنے نہیں آتے تھے۔ بالخصوص افواج پاکستان جو کہ اس سے قبل بھی پو لنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر دونوں جگہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے اور پرامن ماحول قائم رکھنے کےلیے تعینات کیے جا چکے ہیں، کے باوجود ان پر کسی قسم کا الزام عائد نہیں کیا جاتا تھا۔

اب بھی ضرور ت اس بات کی ہے کہ سیاسی پارٹیاں انتخابات میں ہونے والی شکست کو خندہ پیشانی سے تسلیم کریں اور اپنی سیاسی جماعتوں میں کرائے کے کارکنان کے بجائے پھر سے نظریے کے تحت کام کر نے والے کارکنان کو لے کر آئیں تو شاید آئندہ انتخابات میں انہیں پھر سے کامیابی نصیب ہوگی۔ ورنہ کرائے کے کارکنان اور پولنگ ایجنٹس کی صورت میں ذلت ہمیشہ ان کا مقدر رہے گی۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post کرائے کے کارکن، کرائے کا پولنگ ایجنٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LRu0y3
via IFTTT

پاک فوج میں دہری شہریت پر پابندی ہونی چاہیے، چیف جسٹس ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پاک فوج میں دہری شہریت پر پابندی ہونی چاہیے۔

سپریم کورٹ میں دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالتی معاون شاہد حامد نے بتایا کہ پاکستانی شہریوں کو 19 ممالک کی شہریت رکھنے کی اجازت ہے تاہم ایسے لوگ ممبر پارلیمنٹ نہیں بن سکتے، واپڈا اور او جی ڈی سی ایل میں بھی غیرملکی کام نہیں کر سکتے لیکن فوج اور عدلیہ میں دہری شہریت پر پابندی نہیں ہے، تمام اہم اداروں بشمول وزارت دفاع و داخلہ، پی آئی اے، ایس ای سی پی میں غیرملکیوں اور دہری شہریت والوں پر پابندی ہونی چاہیے، سٹیزن شپ ایکٹ کے تحت توانائی سیکٹر میں بھی غیر ملکی کام نہیں کرسکتے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جب سٹیزن شپ ایکٹ بنا تو ملک ایٹمی طاقت نہیں تھا، اس وقت ایٹمی طاقت ہوتے تو شاید یہ قانون غیرملکی شہریت والوں پر پابندی لگاتا، ماشاء اللہ بعد میں کسی کو ترمیم کی توفیق نہیں ہوئی، قانون سازی پارلیمنٹ نے کرنی ہے، یہ اہم معاملہ اٹھا کر شاید ہم غلط کررہے ہیں، پارلیمنٹ کو یہ کام پہلے ہی کرلینا چاہیے تھا، ایک پاکستانی سفیر غیر ملکی شہری ہیں، حساس عہدے سے ریٹائر ہو کر ایک شخص متحدہ عرب امارات میں اہم عہدے پر فائز ہو گیا۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پاک فوج اہم اور حساس ترین ادارہ ہے، موجودہ قانون کے تحت آرمی چیف بھی دہری شہریت کا حامل ہوسکتا ہے، فوج میں بھی دہری شہریت پر پابندی ہونی چاہیے، ممکن ہے پاک فوج سے بھی دہری شہریت کے حامل افسران کی تفصیل لیں، یہ تفصیلات سیکرٹری دفاع کے ذریعے لیں گے، ایک طریقہ کار یہ ہے کہ تمام تفصیلات حکومت کو بھجوائیں، مگر ایسا نہ ہو اسمبلی بل منظور کرے اور سینیٹ مسترد کردے، قانون اپ ڈیٹ کرنا عدلیہ کا کام نہیں، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ خود قانون اپ ڈیٹ کریں، ملک کے لیے لوگوں نے جان دی ہے، کارگل معرکہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، ممکن ہے دہری شہریت کے حوالے سے کابینہ کو تجاویز بھجوائیں۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت قرار دے چکی ہے کہ صدر مملکت کا عہدہ بھی سروس آف پاکستان ہے، پاک فوج پر بھی اسی قانون کا اطلاق ہونا چاہیے، کیوں نہ تمام اہم عہدوں کو بھی سروس اْف پاکستان قرار دیا جائے۔ عدالتی معاون نے کہا کہ برطانوی وزیر اعظم کہیں نوکری نہیں کر سکتا، پاکستان میں وزیراعظم اور وزرا نوکریاں کرتے ہیں۔

عدالتی معاونین کے دلائل مکمل ہونے پر دہری شہریت کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ نے سیکرٹری دفاع کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا اور دہری شہریت کے معاملے پر جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

سپریم کورٹ نے استفسار کیا کہ سیکرٹری دفاع بتائیں کیا فوج میں دہری شہریت کے حامل افراد پر پابندی ہے، اگر دہری شہریت کی پابندی ہے تو صرف جوانوں کی حد تک یا افسروں پر بھی عائد ہوتی،؟۔

The post پاک فوج میں دہری شہریت پر پابندی ہونی چاہیے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2M58GlA
via IFTTT

نئی حکومت میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: نئی حکومت میں 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نئی حکومت کے آنے پر سابق حکومت کی طرف سے اپنی صوابدید پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز مستعفی ہو جاتے ہیں، سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کو آئندہ ہفتے نئی حکومت آنے سے قبل اخلاقی طور مستعفیٰ ہوجانا چاہیے تھا تاہم ابھی تک کسی سفیر نے بھی استعفیٰ نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق ملک کی باگ ڈور نئی حکومت کے ہاتھ آتے ہی 19 اہم ممالک میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان ہے، جن سفرا کو تبدیل کا جائے گا ان میں سرفہرست چین میں تعینات پاکستانی سفیر مسعود خالد ہیں جو دو بار توسیع لے چکے ہیں اور ریٹائر ہونے کے بعد بھی سفیر تعینات ہیں۔

ممکنہ طور پر جن دیگر سفرا کو تبدیل کی جائے گا ان میں سعودی عرب میں تعینات ایڈمرل (ر) ہشام بن صدیق، کینیڈا میں ہائی کمشنر طارق عظیم،  دبئی میں قونصل جنرل بریگیڈئیر (ر) جاوید حسن، برونائی میں میجر جنرل (ر) طارق رشید خان، ہوانا میں کامران شفیع اور سربیا میں سفیر اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان چیپٹر کے سربراہ عادل گیلانی شامل ہیں۔

سفارتی ذرائع کے مطابق متعدد نان کیرئیر ڈپلومیٹس کو کنٹریکٹ پر تعینات کیا گیا ہے جن میں سری لنکا میں میجر جنرل (ر) شاہد حشمت، شام میں ائیر مارشل (ر) راشد کمال ، لیبیا میں میجر جنرل (ر) ساجد اقبال ، اردن میں میجر جنرل (ر) جنید رحمت، مراکش میں سفیر نادر چوہدری اور امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر علی جہانگیر صدیقی بھی نان کئیر ڈپلومیٹ ہیں۔

 

The post نئی حکومت میں سیاسی بنیادوں پر تعینات سفراء اور ہائی کمشنرز کی تبدیلی کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LVJWzy
via IFTTT

کانگو میں پرسرار بیماری سے 12 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

کانگو: کانگو میں پُر اسرار بیماری کے باعث 12 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک کانگو میں ایک پرسرار بیماری سے خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ تشخیص نہ ہو پانے والی بیماری میں 12 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ طبی ماہرین ناگہانی آفت سے نمٹنے کے لیے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔

پُراسرار بیماری میں مبتلا مریضوں کا طبی معائنہ کرنے والے معالجین کا کہنا ہے کہ اس بیماری کی علامات ایبولا وائرس سے ملتی جلتی ہیں لیکن خون کے ٹیسٹ کرانے پر مثبت نتیجہ نہیں آتا ہے اور نہ ایبولا وائرس کی ادویات سے بیمار کو افاقہ ہوتا ہے۔

معالجین کا مزید کہنا تھا کہ کونگو میں 24 جولائی کو محکمہ صحت کی جانب سے ایبولا وائرس کی وبا پھیلنے کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ اس لیے ملتی جلتی علامات کے ساتھ آنے والے مریضوں کو ایبولا وائرس سے متاثرہ مرض سمجھ کر علاج کیا گیا لیکن کوئی بھی مریض جانبر نہ ہوسکا۔

واضح رہے کہ اس بیماری کی وجوہات جاننے کی خاطر مزید ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں تاہم اب تک طبی ماہرین مرض کی جڑ تک نہیں پہنچ پائے ہیں۔ عالمی ادارہ برائے صحت نے بھی اس سال ایک پراسرار وباء پھیلنے کا امکان ظاہر کیا تھا اور بیماریوں کی نئی فہرست میں ایک بے نام اور پُراسرار بیماری کو جگہ دی گئی تھی۔

The post کانگو میں پرسرار بیماری سے 12 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KdrKwm
via IFTTT

نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد ایکسپریس اردو

 لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مستردکردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیرداخلہ پنجاب شوکت جاوید نے سابق وزیراعظم نوازشریف کی صحت اورعلاج  پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کی صحت بہتر ہے، فکرمندی کی کوئی بات نہیں، انہیں حفظ ماتقدم کے طورپرذاتی معالج کے کہنے پرلایا گیا تھا، پاکستان میں دل کے امراض کا بہترین علاج کیا جاتا ہے ، تمام سہولیات موجود ہے، ایسا کچھ نہیں کہ نواز شریف کا پاکستان میں علاج ممکن نہ ہو سکے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کی ڈاکٹروں سے واپس جیل جانے کی خواہش

نگران وزیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ مرض کی ہسٹری کا لندن سے منگوانا یا بھجوانا 5 منٹ کا کام ہے، نوازشریف کے کھانے میں کوئی بد پرہیزی نہیں کی گئی بلکہ ہدایات کے مطابق ان کے گھر سے کھانا آ رہا ہے، بیٹی مریم نواز کی طرف سے والد کی تیمار داری کی کوئی درخواست نہیں کی گئی۔

نگراں وزیرداخلہ پنجاب نے کہا کہ حکومت سازی کے لئے گٹھ جوڑ جمہوری عمل کا حصہ ہے، یہ کوئی اچھنبے کی بات نہیں، آئین کے مطابق 10 اگست تک الیکشن کمیشن نے نوٹی فکیشن جاری کرنا ہیں اور جس کے بعد 24 گھنٹے میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے اجلاس ہوں گے۔

The post نوازشریف کوعلاج کیلئے بیرون ملک منتقل کرنے کا امکان مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2viq5jm
via IFTTT

شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے بضد ایکسپریس اردو

 لاہور: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی خواہش ہے کہ وہ ضمنی الیکشن لڑکر پنجاب کی وزارت اعلیٰ سنبھالیں۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین  شاہ محمود قریشی تاحال مرکز میں کسی عہدے کے لیے قائل نہ ہوسکے، شاہ محمود قریشی پنجاب میں عبوری وزیراعلیٰ کاسیٹ اپ چاہتے ہیں اور ضمنی الیکشن لڑنے تک پنجاب میں عبوری وزیراعلیٰ کے خواہاں ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کا پارٹی میں اپنا گروپ بھی انہیں ابھی تک مرکز میں کسی اور ذمہ داری کے لیے قائل نہ کرسکا تاہم رضا مندی کی صورت میں شاہ محمود قریشی کو مرکز میں مرضی کی وزارت یا قومی اسمبلی کی اسپیکر شپ بھی مل سکتی ہے۔

دوسری جانب شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان جو بھی حتمی فیصلہ کریں گے انہیں قبول ہوگا۔

The post شاہ محمود قریشی پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے لیے بضد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LJZzdh
via IFTTT

میٹرو بس کے بغیر زندہ رہا جا سکتا ہے پانی کے بغیر نہیں یہ منصوبے سہولت ہیں، لیکن سہولت سے زیادہ زندگی اہم ہے،میٹرو بس اور اورنج ٹرین بنانے کے لیے پیسے ہیں اور ڈیم بنانے ... مزید

لوگ جہانگیر ترین کا مذاق اُڑا رہے ہیں لیکن میں جہانگیر ترین کی وفاداری سے بے حد متاثر ہوں معروف صحافی اور تجزیہ کار مبشر لقمان نے جہانگیر ترین کی تعریفوں کے پُل باندھ ... مزید

لیجنڈری ویسٹ انڈین کرکٹر کی جانب سے عمران خان کیلئے تہنیتی پیغام عمرا ن خان پاکستان کے ممکنہ19وزیر اعظم ہوں گے

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے ویڈیو کال کی سہولت متعارف کروا دی واٹس ایپ پر اب بیک وقت چار صارفین ایک ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت کرسکتے ہیں

گلوکارہ رابی پیر زادہ 13اگست کو فیصل آباد میں اپنے فن کا جادو جگائیں گی

ندا چوہدری اور ماہ نو ر کے ڈرامے ’’بلو میری اے ‘‘نے کامیاب بزنس کا ریکارڈ قائم کر دیا ‘4دنوں میں 7ملین سے زائد کمالیا

ہمیں عمران خان سے ہی توقع ہے وہ ملک کی ثقافت کو مضبوط کر یں گے‘ ڈانسر لکی علی

پاکستانی فلم انڈسڑی کو بھی کوبھارتی انڈسڑی جیساآباد دیکھنا چاہتی ہوں‘ ماہرہ خان

کا ٹن تو لیہ کی برآمدات میں .0.5فیصدکمی

ڈیرہ اسماعیل خان،دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو پولیس کانسٹیبل شہید ہوگئے

مادر ملت برصغیر کی مسلم خواتین کیلئے بہترین نمونہ ‘ تحریک پاکستان کے دوران فاطمہ جناح کا لازوال کردار مینارہ نور بنا چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا مادر ملت ... مزید

سپریم کورٹ کا متعلقہ عدالتوں کو مقدمات 15 روزمیں نمٹانے کاحکم چیف سیکرٹری بلوچستان کونوٹس جاری‘ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان کودوبارہ تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت،سپریم ... مزید

سربراہ پی آئی اے تعیناتی اورنجکاری کیس ، سپریم کورٹ کا مشرف رسول کی بطورسی ای اوپی آئی اے تعیناتی پراظہار برہمی بڑا ڈھونڈ کرپی آئی اے کا سربراہ لگایا ہے، سیدھا سادہ ... مزید

سپریم کورٹ نے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ میں پانی کھڑا ہونے سے متعلق از خود نوٹس نمٹا دیا

دُبئی: بارہ سالہ بچی سے جنسی چھیڑ چھاڑ پر پاکستانی نوجوان گرفتار چینی بچی سُپر مارکیٹ میں ٹافیاں خریدنے آئی تھی

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا لاہور کی بیٹی فجر کے لیے خصوصی اقدام فجر کو پاک فوج کی زیر نگرانی نوکری دے دی گئی۔ آئی ایس پی آر

بلتستان یونیورسٹی کو عظیم درسگاہ بنانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیںگے، راجہ جلال حسین مقپون

شگر چھوترون گائوں میں سیلابی ریلہ داخل‘ کھڑی فصلیں تباہ

امریکا میں گندم ، مکئی اور سویا بین کے نرخوں میں اضافہ

ایشین مارکیٹس میں خام ربڑ کے نرخوں میںاضافہ

سابق نگراں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان شیر جہان میر رورل سپورٹ پروگرام کے چیئرمین منتخب

پشتو زبان کی ترویج اور حائل مشکلات بارے تین روزہ کانفرنس 6 اگست کو ہوگی

تھر بلاک ٹو سے 2024ء تک 5 ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہونے کی توقع ہے، وزات توانائی

شنگھائی میں ’’چائنا انٹرنیشنل فرنیچر فیئرکے نام سے فرنیچرکی بین الاقوامی نمائش 11ستمبر سے شروع ہوگی، متعدد پاکستانی کمپنیوں کی شرکت کی متوقع

امید ہے نئی حکومت سارک ممالک کو خوشحالی، اقتصادی ترقی کے راستے پر ڈالنے کے لیے مناسب اقدامات کرے گی، سینئر نائب صدر سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری

کراچی ایئر پورٹ پر آف لوڈ کئے گئے 50 عازمین طویل انتظار کے بعد سعودی ایئر لائن کے ذریعے حجاز مقدس روانہ

فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے 50,163 عازمین حجاز مقدس پہنچ گئے، حج سے قبل فلائٹ آپریشن 15اگست تک مکمل کر لیا جائے گا، ترجمان وزارت مذہبی امور

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سمسٹرخزاں2018ء کے داخلے ملک بھرمیں کل سے شروع ہیں، تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس ... مزید

ڈومیسٹک کرکٹ ہو یا انٹرنیشنل ٹیم کی جیت کیلئے بھرپور جان لڑاتا ہوں، محمد عرفان

پاک فوج کے جانباز پائلٹس نے شمالی علاقہ جات میں بیافو گلیشیئر کی20,650 فٹ بلند لاتوک چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیماکو بچا لیا، الیگزینڈر بوکوف ضروری طبی امداد کے لئے سی ایم ... مزید

ایران میں بدحال معیشت پر ہنگامے پھوٹ پڑے ایکسپریس اردو

تہران: ایران میں کسانوں کے احتجاج نے ملک گیر حکومت مخالف مظاہروں کی شکل اختیار کرلی ہے۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں رواں ماہ کے اوائل سے شروع ہونے والے کسانوں کے احتجاج اب حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہوگئے ہیں۔ ڈالر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قدر نے معیشت کو بدحال کر دیا ہے۔ دارالحکومت کی ہر بڑی شاہراہ پر ہزاروں شہری سراپا احتجاج ہیں اور حکومت مخالف نعرے لگا رہے ہیں۔

گزشتہ روز تہران میں مکمل ہڑتال کی گئی تھی اس دوران تمام مرکزی بازار بند رہے اور معمولات زندگی معطل رہے جب کہ مظاہرین کو روکنے کے لیے بڑی تعداد میں پولیس اور فوج کی نفری تعینات کی گئی تھی۔ مشتعل مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز نے طاقت کا استعمال کیا اور آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔

11 جولائی کو مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والا کسان پلٹ گولیوں کے نشان دکھا رہا ہے۔

11 جولائی کو مظاہرے کے دوران زخمی ہونے والا کسان پلٹ گولیوں کے نشان دکھا رہا ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکومت نے 2009 سے گھروں میں نظر بند اصلاح پسند اپوزیشن رہنماؤں 76 سالہ میرحسین موسوی خامنہ اور 80 سالہ مہدی کروبی کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر آیت اللہ خامنہ ای 10 دن کے اندر حتمی فیصلہ کرلیں گے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ مظاہروں کو روکنے کے لیے ان دونوں رہنماؤں کو رہا کردیا جائے گا۔

واضح رہے 11 جولائی کو ایک ایرانی صوبے کے کسانوں نے حکومتی پالیسی کے خلاف احتجاجاً اپنے ٹریکٹر شاہراہ پر کھڑے دیئے تھے جس پر ایرانی فورسز نے کسانوں پر پلٹ گنوں کا استعمال کیا تھا جس کے بعد کسانوں کا احتجاج پورے ملک میں پھیل گیا تھا دوسری جانب امریکی ڈالر کی قیمت 1 لاکھ 15 ہزار 4 سو ایرانی ریال تک پہنچنے کے بعد تاجر اور عام شہری بھی احتجاج میں شامل ہوگئے ہیں۔

The post ایران میں بدحال معیشت پر ہنگامے پھوٹ پڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Arig0B
via IFTTT

خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے چہروں کی آمد ایکسپریس اردو

پشاور: 2018کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے کئی نئے امیدوار خیبر پختونخوا اسمبلی کا حصہ بنیں گے ان تمام منتخب نئے امیدواروں نے اسمبلی میں پہنچ کر عوام کی خدمت کرنے کا عزم کیا ہے۔

 

کامران بنگش

خیبر پختونخوا اسمبلی میں تبدیلی آنے والی ہے درجنوں نئے چہرے صوبائی اسمبلی کی زینت بنیں گے، پشاور سے پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرکے سرکاری نوکری چھوڑنے والے کامران بنگش کے پی اسمبلی کا حصہ بنیں گے نوجوان ایم پی اے کامران بنگش پشاور کے حلقہ  پی کے 77 سے کامیاب ہو ئے ہیں۔

مومنہ باسط

ہزارہ ریجن سے پی ٹی آئی کارکن اور تحریک انصاف ہزارہ ویمن ونگ کی صدر مومنہ باسط بھی کے پی کے اسمبلی میں جلد قدم رکھیں گی، مومنہ باسط نے ابتدائی تعلیم ایبٹ آباد سے حاصل کی ہے اور سماجی خدمات انجام دینے کے علاوہ آٹھ سال سے پی ٹی آئی سے وابسطہ ہیں۔

نادیہ خٹک

تحریک انصاف کے جلسوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی نادیہ خٹک بھی خیبر پختونخوا اسمبلی آنے کو بے تاب ہیں نادیہ خٹک پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کی سرگرم کارکن ہیں اسلام آباد میں ہونے والے تاریخی دھرنے سے لے کر ملک بھر میں ہونے والے جلسوں میں نادیہ خٹک شرکت کرچکی ہیں۔

رابعہ بصری

پی ٹی آئی کی دیرینہ کارکن رابعہ بصری بھی خیبر پختونخوا اسمبلی کا حصہ بن گئیں ہیں، رابعہ بصری سماجی کارکن ہیں اور خیبرپختونخوا میں معزور افراد کے مسائل کو اجاگر کرنے میں ان کی بہت خدمات ہیں۔

شفیع اللہ خان

دیر سے تعلق رکھنے والے سابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ شفیع اللہ خان نے بھی کے پی اسمبلی آکر عوامی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

وزیر زادہ

ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ چترال میں کیلاش کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر زادہ بھی اقلیتی ممبر صوبائی اسمبلی بن گئے۔ وزیر زادہ کے ایم پی اے بننے پر وادی کیلاش میں جشن کا سماں ہے۔

تیمور جھگڑا

پشاور سے تعلق رکھنے والے تیمور جھگڑا بھی پہلی مرتبہ خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلی جائیں گے، تیمور جھگڑا یورپ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے حال پی میں پشاور آئے ہیں۔ تیمور جھگڑا سابق صدر غلام اسحاق خان کے نواسے ہیں اور وہ تحریک انصاف کی 100 دنوں کی حکمت عملی بھی تیار کر چکے ہیں، پارٹی کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ان کا نام خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لئے بھی نامزد کیا جاچکا ہے۔

The post خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے چہروں کی آمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mZsqMB
via IFTTT

آرمی چیف کا لاہور کی باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاہورکی باہمت بیٹی فجر کے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے ملازمت فراہم کردی۔ 

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کے دوران ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد لاہورکی باہمت بیٹی فجرکا پاکستان کی بھلائی اور انصاف سے متعلق پیغام وائرل ہوا تھا۔ اپنے پیغام میں فجرنے روتے ہوئے کہا تھا کہ وہ پاکستان کی بھلائی کے لیے ووٹ ڈالنے آئی ہے، یہاں انصاف نہیں ملتا، میں نے بہت ساری جگہ نوکری کے لیے کوشش کی لیکن کہیں سے بھی جواب نہیں آیا۔

آرمی چیف نے باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام کرتے ہوئے اسے فوج کے زیرانتظام نوکری دے دی ہے جب کہ فجر کومزید تعلیم کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فجر جیسی بچیاں ہمارے لیے مشعل راہ اورہمت کا نشان ہیں۔

The post آرمی چیف کا لاہور کی باہمت بیٹی فجرکے لئے خصوصی اقدام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ax0bhE
via IFTTT

الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے کل جماعتی کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر شفاف اور غیرجانبدارانہ انداز میں ہوئے، امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے گئے، عوام نے آزادانہ ماحول میں حق رائے دہی استعمال کیا اور ووٹر ٹرن آؤٹ 52 فیصد رہا جو گزشتہ انتخابات کی نسبت بہتر تھا، 30 ہزار ملکی غیرملکی مبصرین نے مختلف اوقات میں الیکشن کے عمل کا معائنہ کیا۔

کل جماعتی کانفرنس میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے بابر یعقوب کا کہنا تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں چند سیاسی جماعتوں کی جانب سے مستعفی ہونے کا مطالبہ آیا، الیکشن کمیشن ایسےمطالبے کی سختی سے مذمت کرتا ہے، اگر کسی کو  کوئی شکایت ہے تو آئین میں دیئے گئے طریقے پر عمل کریں۔ الیکشن کمیشن تمام کامیاب اور ہارنے والوں سے توقع رکھتا ہے کہ وہ عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے انتخابی رائے کو ناصرف تسلیم کریں بلکہ جمہوری عمل کے لیےمثبت کردار ادا کریں۔

The post الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ مسترد کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Asff0a
via IFTTT

ایون فیلڈ فیصلہ؛ نوازشریف، مریم اور صفدر کی درخواست ضمانت کی سماعت ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ہائیکورٹ میں سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت جاری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس عامر فاروق اور جسٹس گل حسن پر مشتمل 2 رکنی بینچ سابق وزیراعظم نوازشریف،  صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن(ر) صفدر کی درخواست ضمانت پر سماعت کررہا ہے، اس کے علاوہ العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی درخواست پر بھی سماعت جاری ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : نواز شریف اور مریم نواز اڈیالہ جیل منتقل 

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔

The post ایون فیلڈ فیصلہ؛ نوازشریف، مریم اور صفدر کی درخواست ضمانت کی سماعت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AsPjlc
via IFTTT

پلانٹڈ سیاسی پودا اور مردہ ڈولفن ایکسپریس اردو

آج کل ہمارے یہاں ”محکمہ زراعت“ والوں کا توتی بولتا ہے، اور جب سے ”غذائی تحفظ“ (فوڈ سیکیورٹی) کے مسئلے نے سراٹھایا ہے، تب سے ”محکمہ زراعت“ نے بھی جگہ جگہ ”تحقیقی مراکز“ کھول لیے ہیں جہاں وہ نت نئے تجربات کرتے رہتے ہیں۔ وہ ملک میں نئے نئے پودے لگاتے اور اجاڑتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ واقعہ چند برس قبل کراچی میں بھی پیش آیا جہاں محکمہ زراعت والوں نے ایک پودا پی ایس پی (پلانٹڈ سیاسی پارٹی) کے نام سے لگایا تھا جس کا مقصد آغاز میں تو معلوم نہ ہوسکا مگر حال ہی میں مون سون کی بارشوں کا موسم آیا تو پتا چلا کہ یہ نایاب جھاڑی نما پودا تو محض ”پتنگیں“ پکڑنے یا روکنے کےلیے لگایا گیا تھا تاکہ یہ ”پتنگیں“ محکمہ زراعت والوں کی دوسری ”پلانٹڈ فصلیں“ خراب نہ کرسکیں۔ نتیجہ یہ نکلا کہ یہ پودا پھل دینے کے بجائے پتنگوں اور ڈوروں میں ہی الجھ کر رہ گیا۔

”محکمہ زراعت“ یعنی شعبہ زراعت کا بیشتر انحصار موسم اور پانی پر ہوتا ہے اور اسی طرح مویشی گھاس پھوس اور چارے کے بغیر جبکہ مچھلیاں پانی کے بغیر زندہ نہیں رہ سکتیں۔ چونکہ تینوں شعبے میں باہمی گہرا تعلق قائم ہے، اس لیے تینوں کو عام طور پر ایک وزارت کے ماتحت رکھا جاتا ہے، یعنی ”وزارت زراعت لائیو اسٹاک اینڈ فشریز۔“ بڑی سوچ بچار کے بعد آخرکار زرعی ماہرین کو وہی ”جانور“ مل گیا جسے ”مچھلی“ بھی کہا جاسکتا تھا، یعنی ”ڈولفن۔“

سمندری مخلوقات میں ذہین ترین سمجھی جانے والی ڈولفن جسے مختلف کرتبوں کےلیے بھی سدھایا جاتا ہے اور یہ انسانی ہنسی جیسی آواز بھی نکالنے پر قدرت رکھتی ہے، دوسری مچھلیوں سے یکسر مختلف ہے۔ یہ پانی میں رہنے والا مگر ممالیہ (دودھ دینے والا) ”جانور“ ہے، ممالیہ جانور چونکہ مچھلیوں کی طرح پانی سے آکسیجن حاصل نہیں کرسکتے، اس لیے انہیں تھوڑی تھوڑی دیر بعد سانس لینے کےلیے سطح پر آنا پڑتا ہے۔

یوں تو ڈولفن دنیا کے بہت سے ممالک میں پائی جاتی ہے لیکن اندھی ڈولفن صرف پاکستان میں پائی جاتی ہے جسے انڈس ڈولفن، سندھی ڈولفن یا صرف ’’اندھی ڈولفن‘‘ بھی کہا جاتا ہے۔ انڈس ڈولفن کو اللہ نے آنکھیں تو دے رکھی ہیں لیکن وہ اندھی اس وجہ سے کہلاتی ہے کہ وہ ان آنکھوں سے دیکھتی نہیں بلکہ ”چمگادڑ“ کی طرح آواز کی مدد سے راستہ اور شکار تلاش کرتی ہے۔ ڈولفن کی یہ نایاب نسل اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکی ہے۔ حال ہی میں کسی ساحل پر ایک مردہ اندھی ڈولفن کو دیکھ احساس ہوا کہ ”محکمہ زراعت“ والوں نے اگر اس کی افزائش نسل پر مزید توجہ نہ دی تو پاکستانی قوم بالخصوص کراچی کے عوام اس نایاب مچھلی سے محروم بھی ہوسکتے ہیں۔

حالیہ انتخابات میں یہ جان کر بے حد افسوس ہوا کہ ہماری پیاری اندھی ڈولفن اس قدر اندھی ہوگئی تھی کہ پانی کی سطح تک پہنچنے اور تازہ سانس لینے کا راستہ ہی بھول گئی اور دم گھٹ کر پانی میں ڈوب کر رہ گئی۔

خیر، ڈولفن کے ساتھ جو ہوا سو ہوا، جیپ اور کرین کے ساتھ بھی اچھا سلوک نہیں برتا گیا۔ شیر بیچارے کو بھی اسی لیے پابند سلاسل کیا گیا تھا کہ کہیں فصلیں خراب نہ کردے۔

خیر چھوڑیئے، ہمیں کیا لینا دینا ان باتوں سے۔ خوشی اس بات کی ہے کہ ملک میں مسلسل تیسری بار اقتدار کی ”جمہوری“ طریقے سے منتقلی، خواہ وہ جیسے بھی ہوئی ہو، نہایت ہی خوش آئند ہے۔ اگرچہ الزامات کی بوچھاڑ ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے؛ دھاندلی ہوئی ہو یا دھاندلا، الیکشن آیا اور چلا گیا، نئی حکومت بھی منتخب ہوگئی اور نیا وزیراعظم بھی شیروانی سلوا کر حلف اٹھانے کےلیے تیار بیٹھا ہے۔

سیاست میں الزامات کوئی نئی بات نہیں، مگر الزام وہی لگاتا ہے جسے اقتدار میں حصہ نہ ملا ہو۔ جسے کچھ مل جاتا ہے، اس کے لیے سب شفاف ہوجاتا ہے۔

اس بار بھی ایسا ہی ہے۔ الزام ہے کہ عام انتخابات میں خفیہ ہاتھ یا خلائی مخلوق نے کام دکھایا۔ یہ بھی کوئی نئی بات نہیں۔ جب سے پاکستان بنا ہے یہی کچھ ہوتا چلا آیا ہے اور جب سے ہم نے ہوش سنبھالا ہے یہی سنا ہے مگر پھر بھی اس ”غلط العام“ کو ہم مکمل طور پر صحیح العام قرار دینے پر آمادہ نہیں۔ جب یہی خلائی مخلوق، خفیہ ہاتھ یا ایجنسیاں ہماری پسند کی سیاسی پارٹیوں کےلیے سرتوڑ کوششیں کر رہی ہوتی ہیں تو ہمیں کوئی خرابی نظر نہیں آتی بلکہ سب اچھا ہی دکھائی دیتا ہے۔ اور جب کسی دوسرے کی سپورٹ کرتی ہیں تو ہمیں دشمن لگنے لگتی ہیں اور ان کا کام ملک کےلیے خطرہ محسوس ہونے لگتا ہے۔

خیر! کچھ بھی ہو، اصل مسئلہ ہمارے اپنے ساتھ ہے کہ ہمارے اندر موجود جسٹس سسٹم (ضمیر) ہی انتہائی دقیانوسی ہے، اس کے پاس اصول پسندی نام کی کوئی چیز ہی موجود نہیں۔ اسے جو اچھا لگتا ہے، بس اسے ہی درست سمجھتا ہے اور جو اسے برا لگتا ہے وہ اسے ہی غلط سمجھتا ہے۔ وہ نہیں جانتا کہ عدل کیا ہے، اور عدل کے عمل کو خود اپنی ذات سے کیسے شروع کیا جاتا ہے۔ اگر عدل کو اپنی ذات میں سمو نہیں سکتے تو پھر ہمیں اس دنیا اور اس معاشرے سے بھی عدل کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔

پس اگر ہم اپنے ذاتی معاملات میں ہی عدل کرنے والے بن جائیں اور بغیر کسی چشمے کے معاملات کا ادراک کرنے لگیں تو موجودہ اور ماضی (بالخصوص 2013 اور 2008) کی صورتحال میں کوئی فرق نظر نہیں آئے گا اور ہم اپنے سیاست کاروں کی ہار جیت پر جشن منانے یا ماتم کرنے کے بجائے ان کی شعبدہ بازیوں کو انجوائے کرنا شروع کردیں گے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post پلانٹڈ سیاسی پودا اور مردہ ڈولفن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vhPIkk
via IFTTT

عمران خان کوحلف اٹھائے بغیر وزیراعظم کا پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست دائر ایکسپریس اردو

لاہور: ہائی کورٹ میں حلف اٹھائے بغیرعمران خان کو وزیر اعظم کا دیا جانے والا پروٹوکول واپس لینے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عمران خان کو  وزیراعظم کا پروٹوکول دیئے جانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست لائرز فاؤنڈیشن فار جسٹس نے اے کے ڈوگر کے توسط سے دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی سرکاری مراعات اور پروٹوکول کا استعمال کر رہے ہیں یہ سب عوام کے ٹیکس کا پیسہ ہے اور وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول استعمال کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو عمران خان سے وی آئی پی پروٹوکول واپس لینے کے احکامات جاری کرے، درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن آف پاکستان اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیاہے۔

 

The post عمران خان کوحلف اٹھائے بغیر وزیراعظم کا پروٹوکول دینے کے خلاف درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mWf8QP
via IFTTT

کراچی میں 8 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار ایکسپریس اردو

 کراچی: پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 8 افراد کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا جس کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) لندن سے بتایا جاتا ہے۔

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پولیس نے کارروائی ہوئے 8 افراد کے قتل میں ملوث ملزم عشرت اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلر ہے جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی ملی ہے جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

The post کراچی میں 8 افراد کے قتل میں ملوث ایم کیو ایم لندن کا ٹارگٹ کلر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2n3Yf77
via IFTTT

اسرائیلی دہشت گردی دکھانے کے جرم میں 4 فلسطینی صحافی گرفتار ایکسپریس اردو

 غزہ: اسرائیلی فوج نے آزادی اظہار رائے کے بنیادی انسانی حقوق کی پامالی کرتے ہوئے فلسطینی چینل کے دفتر پر چھاپا مار کر 4 صحافیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ شب مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم ایک نیوز چینل کے مرکزی دفتر پر چھاپا مار کر 4 فلسطینی صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار صحافیوں پر دہشت گردی کی معاونت اور انتہا پسندانہ مواد نشر کرنے کا الزام تھا۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ شب جس ٹی وی اسٹیشن پر چھاپا مارا گیا ہے وہ حماس کا ترجمان چینل ’القدس‘ ہے. چینل سے ڈائریکٹر کے ساتھ دیگر 3 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا۔ القدس فلسطینوں پر اسرائیلی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے والا واحد چینل ہے۔ اسرائیل آزادی اظہار رائے کے بنیادی حقوق بھی سلب کرنا چاہتا تھا۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے چنیل پر چھاپا اسرائیلی وزیر دفاع آوِگ دور لیبر مَن کے اس بیان کے بعد مارا جس میں انہوں نے اس چینل کو دہشت گرد تنظیم کا وفادار قرار دے کر سخت کارروائی کا عندیہ دیا تھا۔

The post اسرائیلی دہشت گردی دکھانے کے جرم میں 4 فلسطینی صحافی گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NXgaHL
via IFTTT

نیوزی لینڈ نے ٹی 20 میچز کیلئے دورہ پاکستان سے انکار کردیا ایکسپریس اردو

آک لینڈ: نیوزی لینڈ نے اکتوبر میں دورہ پاکستان سے معذرت کرلی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ایونٹس کیلنڈر کا اعلان کرتے ہوئے تین ٹی 20 میچز پاکستان میں کھیلنے کی درخواست مسترد کردی۔ اکتوبر میں پی سی بی کی میزبانی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی جائے گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالات پہلے سے بہتر ہیں لیکن ابھی دورہ نہیں کر سکتے، کیونکہ سیکورٹی ماہرین نے پاکستان کے حالات مزید بہتر ہونے کا انتظار کرنے کی ہدایت کی ہے، ہمیں معلوم ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اس فیصلے سے مایوسی ہوگی۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز ہوں گے۔ پی سی بی نے تین ٹی 20 میچ پاکستان میں کھیلنے کی درخواست کی تھی جو نیوزی لینڈ نے مسترد کردی۔

The post نیوزی لینڈ نے ٹی 20 میچز کیلئے دورہ پاکستان سے انکار کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LL4met
via IFTTT

الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرلی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرلی ہے جس کے تحت اگست کے آخری یا ستمبر کے پہلے ہفتے میں انتخاب کرایا جاسکتا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق موجودہ صدرمملکت ممنون حسین کی مدت 9 ستمبر2018 کوختم ہورہی ہے۔ آئین کے تحت الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرکے چیف الیکشن کمشنرکو بھجوا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدارتی انتخاب اگست کے آخری یا ستمبرکے پہلے ہفتے میں انتخابات کرایا جاسکتا ہے تاہم اس سلسلے میں حتمی شیڈول کا اعلان قومی اورصوبائی اسمبلیوں کے حلف اٹھانے کے بعد جاری کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت صدرمملکت کی آئینی مدت پوری ہونے سے 30 دن قبل انتخابات کرانے ہوتے ہیں اورصدرمملکت ممنون حسین کی آئینی مدت 9 ستمبر 2018 کو پوری ہوگی۔

The post الیکشن کمیشن نے صدارتی انتخاب کی سمری تیارکرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mWaYIF
via IFTTT

ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ایکسپریس اردو

ڈی آئی خان: تحصیل پروا میں خانی شریف کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پروا خانی شریف میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل بشیر اور کانسٹیبل عباس شامل ہیں جو اپنی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے.

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا گیا جب کہ شہدا کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 

The post ڈیرہ اسماعیل خان میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2mZIlKU
via IFTTT

پاکستان تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق کے مابین ہوا معاہدہ منظر عام پر آ گیا وزیر اعلیٰ پنجاب پاکستان تحریک انصاف کا جبکہ اسپیکر پنجاب اسمبلی مسلم لیگ ق کا ہو گا

روپے نے طاقت پکڑ لی، ڈالر مزید سستا ہو گیا ٹریڈنگ کے آغاز پر پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں دو روپے کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 123 روپے کی سطح پر آ گیا

پاک فوج کے جوانوں کی کوششیں رنگ لے آئیں پاک فوج نے کئی دنوں کی کوششوں کے بعد لاتوک1 پیک میں پھنسے روسی کوہ پیما کو ریسکیو کر لیا

30 جون کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈکا حصہ داروں کے لئے 85 فیصد کے حتمی کیش ڈیوڈنڈ کا اعلان

مالی سال 2018ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران آرکروما پاکستان لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں 18 فیصد کمی

مالی سال 2018ء کے دوران گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے بعد از ٹیکس منافع میں47 فیصد اضافہ

رواں سال کی پہلی ششماہی میں اٹلس ہنڈا لمیٹڈکے خالص منافع میں 8.6 فیصد کا اضافہ

راس الخیمہ:ٹریننگ پر رکھی گئی ملازمہ کو ہراساں کرنے والا باس جیل پہنچ گیا ملزم کی جانب سے خاتون کو جنسی عمل کے بدلے پانچ سو درہم کی آفر بھی کی گئی

مالی سال 2017-18ء کے دوران ملک کے جاری کھاتوں کا خسارہ 17.99 ارب ڈالر رہا ،سٹیٹ بینک آف پاکستان

خوشحالی مائیکرو فنانس بینک لمیٹڈ اور الائیڈ سولر کے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ، ملک میں توانائی کے بحران پر قابو پانے اور متبادل ذرائع سے بجلی کی پیداوار کے فروغ میں ... مزید

تین روزہ بین الاقوامی’’پلاسٹی ‘ پبلک اینڈ آئی ایف ٹیک 2018ء ‘‘ نمائش (کل) لاہور میں شروع ہوگی

سمندر سے پلاسٹک کے فضلے کو ختم کرنے والی ڈیوائس سے 2040ء تک سمندری آلودگی میں 90 فیصد تک کمی واقع ہو گی،اوشین کلین اپ

سنسناٹی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ 11 اگست سے امریکا میں شروع ہوگا

ایشین مینز کلب والی بال چیمپئن شپ، پاکستان واپڈا (آج) اپنا دوسرا میچ کھیلے گی

ْانگلینڈ اور بھارت کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ (آج) شروع ہو گا

ہاشم آملہ کو ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سٹیووا کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 16 رنز درکار

سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ون ڈے کرکٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ (آج) کھیلا جائیگا، پروٹیز کو آئی لینڈرز کے خلاف 1-0 کی برتری

امریکہ ایران کے ساتھ غیر مشروط مذاکرات کیلئے تیار ہے، ٹرمپ

پی ایس ڈی پی کے تحت جاری اور نئے منصوبوں کیلئے 796 ارب روپے جاری کر دیئے گئے

قومی اسمبلی کے دو اور صوبائی اسمبلی کے مزید 6 آزاد اراکین نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا،بھکر سے ثناء اللہ مستی خیل، سعید اکبر نوانی،امیر محمد خان،بہاولنگر ... مزید

پی ٹی آئی نے مرکز اور پنجاب میں حکومتیں تشکیل دینے کے لیے نمبر گیم مکمل کر لی فواد چوہدری کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

گوجرخان، کامیاب امیدواروں کی رہائشگاہ پر مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ جاری

گوجرخان کے باسیوں کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اعتماد کا اظہار کیا، چوہدری جاوید کوثر

الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کروانے میں بری طرح ناکام ہوگیا ازسرنوانتخابات کامطالبہ درست ہے،جمعیت علماء اسلام تحصیل مری

مقبوضہ کشمیر میں ظالم بھارتی افواج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی شہادت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہیں،ارسلان کیانی

14 اگست سے اقتدار نئی حکومت کے حوالے کر دیں گے، کوشش ہے صوبائی اسمبلیوں کے معاملات بھی 14 اگست تک حل ہو جائیں، 11 یا 12 اگست کو وزیراعظم کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس ... مزید

چوہدری غلام رضا کی والدہ انتقال کر گئیں

موجودہ الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے اتحادی ہیں،مرکز اور صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کیساتھ مل کر چلیں گے،ملک و قوم کی خدمت کریں گے،چوہدری پرویز الٰہی

وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشیدبیگ کی زیر صدارت اجلاس،چیئرمین ضلع کونسل ملک طارق اسلم اعوان نے 44کروڑ 33لاکھ 71ہزار 217 روپے کا ٹیکس فری بجٹ پیش کر دیا

میجر طاہر صادق اٹک سے بیروزگاری کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے،جاوید خان باجوڑی

مزید 2 ارکان پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل ایکسپریس اردو

لاہور: نومنتخب رکن پنجاب اسمبلی معاویہ اعظم اور فیصل حیات جبوانہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مزید 2 نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی تحریک انصاف میں شامل ہوگئے ہیں۔ جھنگ کے حلقہ پی پی 126 سے بحیثیت آزاد امیدوار کامیاب ہونے والے مولانا معاویہ اعظم اور پی پی 125 نے کامیاب ہونے والے فیصل حیات جبوانہ نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی اور قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  پی ٹی آئی کا مطلوبہ نشستیں حاصل کرنے کا اعلان

The post مزید 2 ارکان پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KdvmOD
via IFTTT

پی ٹی آئی قیادت چوہدری پرویزالہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی خواہشمند ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی اعلی قیادت مسلم لیگ (ق) کے چوہدری پرویزالہی کو اسپیکر پنجاب بنانے کی خواہشمند ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرلینے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے مضبوط اور تجربہ کار شخصیت کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کی قیادت کی خواہش ہے کہ مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ کو اس منصب پر لایا جائے۔

مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کے درمیان انتخابات میں بھی مقامی سطح پر اتحاد قائم ہوئے تھے جس کی وجہ سے کئی حلقوں پر دونوں جماعتوں کو فائدہ ہوا۔ گزشتہ روز مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے تحریک انصاف سے اتحاد کا باضابطہ اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی پہلے بھی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں اور انہوں نے پہلے ہی قومی اسمبلی کی نشست چھوڑ کر پنجاب میں فعال کردار ادا کرنےکا اعلان کیا ہے۔

The post پی ٹی آئی قیادت چوہدری پرویزالہٰی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی خواہشمند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KcZMR3
via IFTTT

ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی ایکسپریس اردو

 کراچی: انٹر بینک میں ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوگئی۔

انٹربینک مارکیٹ میں آج 123 روپے سے ڈالر کی خرید و فروخت کا آغاز ہوا۔ دوران ٹریڈنگ ڈالر کی قدر 2 روپے کم ہوگئی جس کے نتیجے میں انٹربینک ریٹ 121 روپے ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں دوران کاروبار ڈالر کی قیمت خرید 121 روپے پر موجود ہے جبکہ فروخت کنندگان سے 115 روپے کے حساب سے ڈالر خریدے جارہے ہیں۔

فاریکس ڈیلر ملک بوستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے خریدار موجود نہیں اور فروخت کنندگان کا دباؤ ہے، اگر انٹربینک کی سطح پر ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار رہا تو اوپن مارکیٹ میں بھی اسی تناسب سے ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوگی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج ایکسچینج کمپنیوں کی برآمدات کے عوض 50 لاکھ ڈالر کی ترسیلات بھی موصول ہوں گی۔

25 جولائی کو منعقدہ عام انتخابات کے بعد 6 روز سے پاکستانی روپے میں مستقل بنیادوں پر استحکام آرہا ہے۔  الیکشن سے قبل ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح 130 روپے تک پہنچ گئی تھی۔ ماہرین معاشیات نے روپے کی قدر میں اضافے کو معیشت کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے۔ اگر روزانہ کمی کا سلسلہ برقرار رہا تو توقع ہے کہ ڈالر ایک ماہ میں 110 روپے تک ہوجائے گا۔

The post ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AoqWou
via IFTTT

سونم کپور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بول پڑیں ایکسپریس اردو

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی اسمگلنگ ہمارے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

گزشتہ روز انسانی اسمگلنگ کا عالمی دن منایا گیا اس موقع پر بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے ٹوئٹ کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے خلاف آواز اٹھاتے ہوئے لوگوں کی توجہ معاشرے میں رائج اس سنگین جرم کی طرف دلائی۔

سونم کپور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا’’انسانی اسمگلنگ نہ صرف ہمارے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے بلکہ یہ انسانی وقار کے لیے بھی خطرناک ہے۔ انسانی اسمگلنگ کا شکار تقریباً 20 فیصد بچے ہوتے ہیں، جو اس صورتحال کو مزید گمبھیر بناتا ہے۔ ہم سب کو اس دنیا کو محفوظ بنانے کے لیے اس سنگین جرم کے خلاف آواز اٹھانے کی ضرورت ہے۔‘‘یاد رہے کہ سونم کپور اداکاری کے ساتھ متعدد این جی اوز کے ساتھ وابستہ ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور حال ہی میں راجکمار ہیرانی کی فلم’’سنجو‘‘میں نظرآئی تھیں اور اب وہ اپنے والد کے ساتھ فلم ’’ایک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘میں کام کرتی نظرآئیں۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں اداکارہ جوہی چاؤلہ اورراجکمار راؤبھی شامل ہیں۔

The post سونم کپور انسانی اسمگلنگ کے خلاف بول پڑیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NXntPD
via IFTTT

شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے پر اکشے کمار کا صحافیوں کو کرارا جواب ایکسپریس اردو

ممبئی: بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اکشے کمار نے شاہ رخ خان سے موازنہ کیے جانے پر صحافیوں کو کرارا جواب دے دیا۔

اداکار اکشے کمار ان دنوں فلم ’’گولڈ‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ہاکی کوچ تپن داس کا کردار نبھارہے ہیں جو ایک بکھری ہوئی ہاکی ٹیم کو اکٹھا کرکے اسے اولمپک تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کرتا ہےاور اپنے مقصد میں کامیاب ہوجاتا ہے۔ فلم کی کہانی اوراکشے کمار کا کردار کافی حد تک  شاہ رخ خان کی کامیاب فلم ’’چک دےانڈیا‘‘ سے ملتا ہے۔ ’’چک دےانڈیا‘‘میں بھی شاہ رخ خان نے ایک ہاکی کوچ کا کردار نبھایاتھا جو اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ جتواتا ہے۔

ایک انٹرویو کے دوران جب اکشے کمار سے فلم ’’گولڈ‘‘ اور’’چک دےا نڈیا‘‘کے درمیان کہانی کی مماثلت کے حوالے سے پوچھا گیا تو انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف اچھی فلم کرنے پر یقین رکھتا ہوں، ’’گولڈ‘‘ اور’’چک دےانڈیا‘‘کی کہانی مختلف ہے۔

اکشے نے کہا میری فلم اور ’’چک دےانڈیا‘‘ کا موازنہ کرنا بیکار ہےلہٰذا دونوں نے درمیان مقابلہ نہ کریں۔ اکشے کمار نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں ایک متنازع شخص کا کردار نبھارہے ہیں جو دھوکا دیتا ہے اور شراب بھی پیتا ہے لیکن ایک سال کے اندر وہ 11 لوگوں کو اکھٹا کرکے ایک ٹیم بناتا ہے جو اولمپک میں حصہ لیتی ہے اور گولڈ میڈل حاصل کرلیتی ہے، میرے نزدیک یہ ایک غیر معمولی کہانی ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں نے یہ فلم کرنے کی ہامی بھری۔

فلم ’’گولڈ‘‘ کی ہدایت کاری ریما کاغتی نے دی ہے اکشے کمار نے ریما کے بارے میں کہا ان کی اسپورٹس سے متعلق معلومات قابل تعریف ہیں اور میں ان کی محنت کے لیے انہیں سلیوٹ کرتا ہوں۔

واضح رہے کہ فلم’’چک دےانڈیا‘‘میں بھی شاہ رخ خان نے ایک بکھری ہوئی ویمن ٹیم کو یکجا کرکے ورلڈ کپ جتوایاتھا، یہ فلم 2007 کی کامیاب ترین فلم تھی جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیاگیا تھا۔

The post شاہ رخ خان سے موازنہ کرنے پر اکشے کمار کا صحافیوں کو کرارا جواب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NUJPS8
via IFTTT

پاک فوج نے بیافو گلیشیئر کی چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچالیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاک فوج نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے بیافو گلیشیئر کی چوٹی پر تین دن سے پھنسے روسی کوہ پیما کو بچالیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فوجی جوانوں نے گلگت بلتستان میں بیافو گلیشیئر کی لیٹوک چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچالیا۔ روسی کوہ پیما لیٹوک ٹاپ پر 25 جولائی سے پھنسا ہوا تھا اور تین دن سے سپلائی بند تھی۔ چار دن میں سات کوششوں کے باوجود امدادی ٹیموں کو کوہ پیما تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان بلند وبالا کہساروں اورگلیشیئرزکی سرزمین

تاہم پھر آرمی ایوی ایشن کے پائلٹس نے 20 ہزار 650 فٹ بلندی پر پھنسے کوہ پیما الیگزینڈر گوکوف کو تلاش کرلیا اور طبی امداد کی فراہمی کیلئے سی ایم ایچ اسکردو منتقل کر دیا گیا ہے۔ آرمی ہیلی کاپٹر کے ذریعے خراب موسم میں اتنی بلندی پر یہ پہلا امدادی آپریشن تھا۔

The post پاک فوج نے بیافو گلیشیئر کی چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو بچالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kcrfm4
via IFTTT

تخت پشاور کس کا؟ پی ٹی آئی قیادت وزیراعلیٰ کیلیے حتمی نام کا اعلان نہ کرسکی ایکسپریس اردو

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی اعلیٰ قیادت خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کے لیے حتمی نام کا اعلان نہ کرسکی۔

تحریک انصاف کو خیبرپختونخوا میں دوتہائی اکثریت تو حاصل ہوگئی ہے لیکن وزارت اعلیٰ کے نام کا اعلان نہ ہوسکا، پی ٹی آئی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت کی جارہی ہے، وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک، اسپیکر اسد قیصر، سابق وزیرتعلیم عاطف خان، تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور شاہ فرمان شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاسوں کے باجود کسی نام پر اتفاق نہ ہوسکا، ناموں پر اختلاف کے باعث ڈھائی ڈھائی سال کے لیے وزیراعلیٰ لانے کی بھی تجویز دی گئی ہے وزیراعلیٰ کی مشاورت کے لیے آخری راؤنڈ آج ہونے کا امکان ہے۔

The post تخت پشاور کس کا؟ پی ٹی آئی قیادت وزیراعلیٰ کیلیے حتمی نام کا اعلان نہ کرسکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KbnzB8
via IFTTT

پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری بھجوادی ایکسپریس اردو

اسلام آباد: اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت  پٹرولیم کو ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز نے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایک بار پھرعوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاریاں کرلیں۔ اوگرا نے وزارت پٹرولیم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری ارسال کردی جس میں پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کے دو ریٹس تجویز کئے گئے ہیں۔ یکم جولائی کی جی ایس ٹی شرح کے مطابق پیٹرولیم قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا کی جانب سے  پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 45 پیسے اضافے کی سفارش کی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 70 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویزکی گئی ہے۔

مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 25 پیسے فی لیٹراضافے کی سفارش اور لائٹ ڈیزل کو 3 روپے 40 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ آج قیمتوں کا اعلان کرے گی۔

The post پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان، اوگرا نے سمری بھجوادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ar1tel
via IFTTT

نواز شریف کی طبیعت میں بہتری، ڈاکٹروں سے واپس جیل جانے کی خواہش ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پمز اسپتال میں زیر علاج نواز شریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے اوراب وہ واپس اڈیالہ جیل جانا چاہتے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پمز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کی حالت پہلے سے بہتر ہے، علاج کے لیے ماہرین پر مشتمل ڈاکٹروں کی ٹیم نواز شریف کے خون اور یورین کی تازہ ترین ٹیسٹ رپورٹس آج دوبارہ جائزہ  لے گی۔ اس کے علاوہ آج ان کی ای سی جی بھی دوبارہ کی جائے گی۔

ڈاکٹرزذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نوازشریف کی پاؤں کی سوجن میں کمی ہوئی ہے اوراب وہ پمزسے واپس جانا چاہتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پمزکے ڈاکٹرز نوازشریف کی میڈیکل ہسٹری سے لاعلم

واضح رہے کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے اسلام آباد کے پمزاسپتال منتقل کرنے کے بعد پرائیویٹ وارڈ میں رکھا گیا ہے جسے سب جیل قراردیا گیا ہے۔  نوازشریف کے خون میں کلاٹس بن چکے ہیں، وہ دونوں بازوں کی رگوں میں خون کی گردش متاثرہونے سے شدید درد محسوس کرتے ہیں۔

The post نواز شریف کی طبیعت میں بہتری، ڈاکٹروں سے واپس جیل جانے کی خواہش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2v4jJF5
via IFTTT

پاکستان کیلئے ’آئی ایم ایف پیکیج‘ چینی قرض کی ادائیگی میں استعمال نہیں ہونا چاہیے، امریکا ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ ہم اس بات پر نظر رکھیں گے کہ پاکستان آئی ایم ایف کے ممکنہ مالی پیکیج کو چینی قرضوں کی ادائیگی کےلیے استعمال نہ کرنے پائے۔

امریکی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ امریکا پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو کوئی غلطی نہیں کرنی چاہیے، ایسے بیل آؤٹ کا کوئی جواز نہیں جس سے چینی قرضے ادا کیے جائیں۔ کوئی غلط فہمی میں نہ رہے، ہم اس حوالے سے آئی ایم ایف کے اقدامات پر نظر رکھیں گے۔

غیر ملکی اخبار فناننشل ٹائمز نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان آئی ایم ایف سے 12 ارب ڈالر قرض کے پیکیج کی تیاریاں کررہا ہے تاہم آئی ایم ایف کے ترجمان نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کسی قسم کے بیل آؤٹ پیکیج کی کوئی درخواست نہیں ملی اور نہ ہی اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے کوئی بات ہوئی ہے۔

The post پاکستان کیلئے ’آئی ایم ایف پیکیج‘ چینی قرض کی ادائیگی میں استعمال نہیں ہونا چاہیے، امریکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ApTYV3
via IFTTT

دنیا کے پرکشش وزیر اعظم عمران خان یا جسٹن ٹروڈو؟ سوشل میڈیا پربحث ایکسپریس اردو

فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان ایکسپریس اردو

فلپائن: یہ عجیب و غریب خبر فلپائن سے آئی ہے جہاں ایک 14 سالہ لڑکی کے جسم پر اس کے جڑواں بہن یا بھائی کے دو بازو چپکے ہیں اور ان پر موجود انگلیوں کے ناخن بھی بڑھتے ہیں جنہیں وہ باقاعدگی سے کاٹتی بھی ہے۔

فلپائن کے شہر لیگان کی رہائشی ویرونیکا کے سینے اور پیٹ پر دو اضافی بازو چپکے ہوئے ہیں جن کے سرے گوشت کے لوتھڑے کی طرح لٹکے رہتے ہیں ۔ ایک بازو میں کچھ انگلیاں بھی ہیں جن کے ناخن بڑھنے پر انہیں کاٹا جاتا ہے اور لڑکی ان کی صفائی بھی کرتی رہتی ہے۔

ویرونیکا نے بتایا کہ پہلے یہ بازو بہت چھوٹے تھے لیکن اب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جب ویرونیکا ماں کے پیٹ میں تھی تو اس کا جڑواں بہن یا بھائی مکمل طور پر نمو پذیر نہ ہوا اور اس کے بعض اعضا اس کے جسم سے جڑے اور انہی کے ساتھ وہ اس دنیا میں آئی تھی۔

ویرونیکا شدید مشکل میں ہیں کیونکہ اتنے وزن کے ساتھ چلنا مشکل تر ہورہا ہے جبکہ ان سے انتہائی بدبودار مواد بھی خارج ہوتا رہتا ہےاور اکثر ان کا لباس خراب ہوجاتا ہے۔ ویرونیکا کی والدہ دورانِ حمل ڈاکٹروں سے بھرپور رابطہ نہ کرسکیں لیکن وہ دو جڑواں بچوں کی امید کررہی تھیں۔

اس کے برخلاف جڑواں خود ایک طفیلیہ بن کر ان کی بیٹی سے پیوست ہوگیا اور اب اس کے جسم کا حصہ بن چکا ہے۔ اس کے بعد اب پڑوسیوں اور مخیر حضرات نے ویرونیکا کےلیے رقم جمع کی ہے جو تھائی لینڈ جاکر اپنا آپریشن کرائیں گی۔

تھائی لینڈ کے ایک سرجن نے کہا ہے کہ ایک سادہ آپریشن سے ویرونیکا کے اضافی بازوؤں کو نکال باہر کیا جاسکتا ہے اور وہ بہت جلد یہ آپریشن انجام دیں گے۔ فلپائنی ماہرین نے بھی اس آپریشن کی کامیابی کی نوید سنائی ہے۔

The post فلپائنی لڑکی اپنے پیٹ پر چپکے دو اضافی بازوؤں سے پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kb8gsc
via IFTTT

سیرا لیون سے ایبولا وائرس کی نئی قسم دریافت ایکسپریس اردو

سیرالیون: افریقا میں 10 برس قبل ایبولا وائرس کی وبا پھوٹنے کے بعد ماہرین نے اب خبردار کیا ہے کہ اس وائرس کی تبدیل شدہ شکل سیرا لیون کی چمگادڑوں میں دریافت ہوئی ہے لیکن ماہرین نہیں جانتے کہ ایبولا کی یہ نئی قسم کتنی خطرناک ہے؟

اگرچہ ایبولا وائرس کی نئی قسم پر ابھی تحقیق کی ضرورت ہے لیکن اس سے ایبولا کے حملے اور پھیلاؤ کو سمجھنےمیں بہت مدد ملے گی۔

قبل ازیں 2008 میں بنڈی بگیو ایبولا وائرس دریافت ہوا تھا جو اس نسل کا نیا وائرس بھی تھا اور کہا جاتا ہے کہ 2013 میں پھوٹنے والی وبا کی پشت پر بھی یہی وائرس تھا جس نے مغربی افریقا میں 11 ہزار افراد کو ہلاک کیا تھا لیکن ان اموات میں 1976 کے زائر ایبولا وائرس کا بھی اہم کردار تھا۔

نیا وائرس پی آر ای ڈی آئی سی ٹی پروگرام پر کام کرنے والے سائنس دانوں نے دریافت کیا ہے جس کے نگراں یونیورسٹی آف کیلیفورنیا ڈیوس کے ماہرین ہیں اور وہ جانوروں سے انسانوں تک منتقل ہونے والے امراض اور وائرس پر تحقیق کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

ماہرین نے ایبولا کی نئی قسم کو بومبالی وائرس قرار دیا ہے جو کیڑے مکوڑے کھانے والی چمگادڑوں میں دریافت ہوا ہے اور یہ چمگادڑ گھروں میں بھی رہتی ہے۔

ماہرین نے مسلسل تجربات کے بعد یہ بری خبر سنائی ہے کہ نیا وائرس چمگادڑوں سے انسانوں میں تو منتقل ہوسکتا ہے لیکن اب یہ معلوم کرنا ہے کہ یہ انسانوں کو کس قدر نقصان پہنچاسکتا ہے۔

تحقیق میں شامل یونیورسٹی آف کولمبیا میں وائرسیات کے ماہر سائمن اینتھونی کہتے ہیں کہ نیا وائرس انسانی انفیکشن کے بارے میں ہماری معلومات میں اضافہ کرے گا، ایسے وائرس کا جینیاتی تجزیہ بھی انسانوں میں ان کے پھیلاؤ کو سمجھنے میں مدد دے گا۔

واضح رہے کہ فطرت کے کارخانے میں چمگادڑیں ایبولا سمیت 100 مختلف وائرسوں کی آماجگاہیں ہوتی ہیں اور ان کا طاقتور امیون سسٹم انہیں بیمار ہونے سے روکتا ہے۔ اسی لیے وہ کئی بیماریوں کی شکار نہیں ہوتیں لیکن ان کے تھوک اور فضلے سے یہ وائرس خارج ہوتے ہیں جو انسانوں کو متاثر کرتے ہیں اور ایبولا وائرس بھی اسی طرح پھیلا ہے۔

The post سیرا لیون سے ایبولا وائرس کی نئی قسم دریافت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2v0emGY
via IFTTT

جعلی خبروں اور بیہودہ زبان کی روک تھام کیلئے ٹوئٹر کالج پروفیسر بھرتی کرے گا ایکسپریس اردو

کیلیفورنیا: سوشل میڈیا کی غیرمعمولی مقبولیت کے بعد ایک جانب تو یہ جعلی خبروں اور افواہوں کا مرکز بنتا جارہا ہے تو دوسری جانب عوام نے دل کی بھڑاس نکالنے کےلیے اسے نفرت انگیز زبان سے بھر دیا ہے۔ اسی بنا پر ٹوئٹر نے اعلیٰ تعلیم یافتہ پروفیسرز سے اس کا حل پیش کرنے کی درخواست کی ہے۔

ٹویٹر نے جامعات کے اساتذہ اور پروفیسروں سے کہا ہے کہ وہ پورے ٹویٹر کا ڈیجیٹل آڈٹ کرکے بتائیں کہ آخر غیرمہذب زبان، غلط خبریں اور خود ساختہ کارستانیاں کہاں سے پھوٹ رہی ہیں۔ اس کےلیے ٹویٹر نے پروفیسرز سے قابلِ عمل منصوبوں کی تجاویز پیش کرنے کا بھی کہا ہے۔

اب تک مختلف ماہرین نے ٹویٹر کو 230 عملی منصوبے یا پروپوزل پیش کیے ہیں جن میں سے نیویارک کی سیراکیوس یونیورسٹی کے دو اور اٹلی کی بوکونی یونیورسٹی کے دو پروفیسروں کے پروپوزل قبول کیے گئے ہیں۔ یہ تمام حضرات ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی کے ماہرین بھی ہیں۔

ان جامعات کے تین پروفیسر لائیڈن یونیورسٹی، ہالینڈ کے پروفیسر ریبیکا ٹرامبے کی نگرانی میں کام کریں گے جو سیاست اور سوشل میڈیا کے ماہر ہیں۔

نفرت کا بازگشت خانہ

فیس بک ہو، واٹس ایپ ہو یا ٹوئٹر، یہاں منفی باتوں کا ایک دائرہ اس وقت بنتا ہے جب کچھ ہم خیال لوگ کوئی بحث شروع کرتے ہیں اور اختلاف پر وہاں شروع ہونے والی بحث منفی رخ پرچلی جاتی ہے۔

سوشل میڈیا میں اس کیفیت کو ’ایکو چیمبر‘ کہا جاتا ہے جہاں کئی دنوں تک غلط زبان اور گالیوں کا سلسلہ جاری رہتا ہے۔ ماہرین یہ بھی دیکھیں گے کہ ٹوئٹرپر کون لوگ ہیں جو ایکو چیمبر سے جڑے رہتے ہیں اور کون ہیں جو اس کا رخ دوسری مثبت سمت میں موڑنا چاہتے ہیں۔

یہ ٹیم ایسے الگورتھم اور سافٹ ویئر بھی بنائے گی جو  دیکھے گا کہ ٹوئٹر پر کب کوئی بحث غیرموزوں ہوگئی اور اس کے بعد نفرت میں بدل کر زہریلا رخ اختیار کرگئی۔ ساتھ میں یہ بھی دیکھا جائے گا کہ آخر یہ کس طرح سے ہوتا ہے اور اس کی کیا وجوہ ہوسکتی ہیں۔

اگر ایک بار ٹوئٹر غیرمہذب اور نفرت انگیز گفتگو یا بحث کے درمیان فرق معلوم کرلے تو اس سے نفرت والی بحثوں کو روکا جاسکتا ہے۔

The post جعلی خبروں اور بیہودہ زبان کی روک تھام کیلئے ٹوئٹر کالج پروفیسر بھرتی کرے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vth7Af
via IFTTT

Monday, July 30, 2018

لیگی امیدوار نے ووٹ نہ دینے والے حافظ قرآن کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا این اے 141کے لیگی امیدوار ندیم عباس ربیرہ نے حافظ احمد پر زیادتی کا مقدمہ بنوا کر جیل بھجوا دیا، ... مزید

مولانافضل الرحمن مان گئے،ارکان کوحلف اٹھانے کی ہدایت ن لیگ اورپیپلزپارٹی نے سربراہ جے یوآئی ف کومنایا،فضل الرحمن بنوں سے ضمنی الیکشن جیت کر ایوان میں پہنچیں گے،عمران ... مزید

دفعہ35-A کو منسوخ کرانے کے لیے بھارتی سپریم کورٹ میں درخواست دینا کشمیری عوام پر براہ راست حملہ ہے،فریڈم پارٹی بھارتی آئین کی دفعہ35-A کا تعلق جموں کشمیر کی مستقل شہریت ... مزید

بھارتی فورسز کی طرف سے مقبوضہ وادی کشمیرمیں تلاشیوں ، مسافروں سے پوچھ گچھ کی شدید مذمت قابض انتظامیہ کشمیریوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنانے اور فوجی طاقت کے بل پر زیر کرنے ... مزید

مقبوضہ کشمیر، سالویشن موومنٹ نے سرینگر کے مختلف علاقوں میںعوامی رابطہ مہم جاری رکھی کشمیری عوام کسی بھی کشمیر مخالف سازش یا اقدام کے خلاف ہر ممکن مزاحمت کریں ،ظفر اکبر ... مزید

کشمیری قوم اقوام متحدہ کے بشری حقوق کمیشن کا خیر مقدم کرتی ہے ،راجہ محمد فاروق حیدر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں سے متعلق اقوام متحدہ ... مزید

آزادکشمیر کے طلبا ء وطالبات کو ان کی دہلیز پر اعلیٰ تعلیمی سہولتیں فراہم کریں گے ،سردار مسعود خان پلندری غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین ہے ،یہاں کے لوگوں نے 1947میں ڈوگرہ ... مزید

ڈالر کی قدر میں ہونے والی غیر معمولی کمی نے پاکستانی کاٹن مارکیٹس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا صرف چار روز کے دوران روئی کی قیمتیں ریکارڈ 700 روپے فی من مندی کے بعد 8 ہزار 900 روپے ... مزید

خواجہ سہیل منصور کی ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع

تھرکی خواتین نے مثال قائم کردی، 73 فیصد ٹرن آوٹ

پارٹی نے حکومت میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے،ڈاکٹرفاروق ستار

گورنر سندھ اور اپوزیشن لیڈر کیلئے پی ٹی آئی میں کھینچا تانی انتخابات سے قبل دھڑے بندی کا شکار تحریک انصاف سندھ کا ہر گروپ اپنی من پسند شخصیت کو اعلی عہدہ دلانے کیلئے ... مزید

انٹرنیشنل ویمن میڈیا فاونڈیشن نے ہاورڈ جی بوفے فنڈ کے تحت خصوصی پراجیکٹ پرکام کرنے والی خواتین صحافیوں سے درخواستیں طلب کرلیں

کوئٹہ ، بیورو چیف’’اے پی پی‘‘ نذر محمد بلوچ کے چچا انتقال کر گئے

بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ علاقائی و عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ،نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی حاجی میٹھا خان کاکڑ

انتخابات کا پرامن اور غیر جانبدارانہ انعقاد جمہوریت کی مضبوطی کیلئے خوش آئند ہے، سیشن جج رانا مسعود اختر

نہرمیں نہاتے ہو ئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق

ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر 22 سالہ نوجوان قتل

سرگودہا ، مختلف واقعات میں2 خواتین جاں بحق

واٹر سپلائی نظام جدید خطوط پر استوار کیا جائیگا، عنصر مجید خان

سرگودھا، یکم اگست سے تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے کھل جائینگے

مکئی کی پیداوار کا انحصارکھادو پانی کے بہتر استعمال اور جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی پر ہے،زرعی ماہرین

چھٹی پاکستان قومی خواتین شطرنج چیمپئن شپ 2018 کی تقریب تقسیم انعامات فائنل رائونڈ کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر لیڈ کرنے والی ذینوبیہ واصف نے 7 میں سے 6.5 پوائنٹس بنا کر پہلی ... مزید

سٹیٹ بینک آف پاکستان تمام امپورٹرز کے لیے اوپن اکائونٹ کی سہولت بحال کرے‘لاہور چیمبر آف کامرس

سی ڈی اے آئی ٹین سیکٹر میں پانی کی قلت کا مسئلہ فوری حل کرے،شیخ عامر وحید آئی ٹین تھری کی ٹریڈرز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداران کی چیمبر میں تقریب حلف برداری

ہنگوپولیس نے تین خطرناک اشتہاریوں سمیت 5افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لیں

اوپن یونیورسٹی نے میٹرک پروگرام مکمل کرنے والے طلبہ کے پروویژنل سرٹیفکیٹس ارسال کردئیے ایف اے پروگرام کے کمپلیٹرز آئندہ دو دن میں ارسال کردئیے جائیں گے

مسلم لیگ (ن)،ایم کیوایم اتحاد؛ گورنرسندھ کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات ایکسپریس اردو

 کراچی: گورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکزی دفتر میں پارٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر ایم کیو ایم پاکستان کے مرکزی دفتر بہادر آباد پہنچ گئے ہیں جہاں سربراہ ایم کیو ایم خالد مقبول صدیقی اور دیگر اراکین نے ان کا استقبال کیا جس کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان مذاکرات ہوئے جہاں ایم کیوایم کی جانب سے فیصل سبزواری کے علاوہ دیگر اراکین رابطہ کمیٹی بھی موجود ہیں۔

دوران ملاقات دونوں رہنماؤں کے درمیان ملک کی سیاسی صورت حال میں گفت و شنید ہوئی جب کہ گورنر سندھ محمد زبیر نے ایم کیو ایم کو مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کا پہنچایا اور وفاق میں مضبوط اپوزیشن اتحاد میں شرکت کی دعوت دی۔ خالد مقبول صدیقی پاکستان نے محمد زبیر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس پیشکش پر رابطہ کمیٹی سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے ایم کیو ایم پاکستان عام انتخابات میں قومی اسمبلی میں 6 اور صوبائی اسمبلی میں 16 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ تحریک انصاف نے بھی وفاق میں حکومت بنانے کے لیے ایم کیو ایم پاکستان سے رجوع کیا ہے تاہم ایم کیو ایم نے تاحال حکومت یا اپوزیشن میں رہنا کا فیصلہ نہیں کیا ہے۔

The post مسلم لیگ (ن)،ایم کیوایم اتحاد؛ گورنرسندھ کی خالد مقبول صدیقی سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AjY40N
via IFTTT

جے سوریا کا عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر نیک خواہشات کا پیغام ایکسپریس اردو

کولمبو: سری لنکا کے سابق کرکٹ اسٹار سنتھ جے سوریا نے عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔

جے سوریا نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ”یہ میرے لیے بہت ہی خوشی اور اعزاز کی بات ہے کہ مجھے آپ کے خلاف کھیلنے کا موقع ملا، میری دعا ہے کہ خدا آپ کو پاکستان کو بلندیوں پر لے جانے کی ہمت اور طاقت عطا فرمائے۔ “

عمران خان کی انتخابات میں کامیابی کے بعد پاکستان اور دنیا بھر سے کھیلوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات ان کو پاکستان کیلیے خوش آئند قرار دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کر رہی ہیں۔

The post جے سوریا کا عمران خان کو انتخابات میں کامیابی پر نیک خواہشات کا پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2K8v1N9
via IFTTT

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی زد میں آکر 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کے 90 ہزار ایکڑ پر محیط جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ جنگل میں لگنے والی آگ نے رہائشی آبادی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں 874 عمارتیں اور گھر جل کر راکھ کا ڈھیر ہو گئے۔ جلے ہوئے ایک مکان سے 70 سالہ بزرگ خاتون اور اُن کے دو پوتوں کی لاشیں ملی ہیں۔

ریسکیو ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 3 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور مزید 9 ہزار افراد کے انخلاء کی ضرورت پڑے گی۔ 7 دنوں سے ہزاروں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں لیکن درجہ حرارت میں اضافہ اور تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا کے جنگلات میں ایک ہفتے قبل آگ لگی تھی تاہم ہفتے سے چلنے والی تیز ہواؤں کے باعث جانی و مالی نقصان میں اضافہ ہوا ہے جب کہ درجہ حرارت میں اضافے، ہوا میں نمی کے کم تناسب اور بارشوں کا بھی امکان نہیں ہے جس کی وجہ سے آگ پر جلد قابو پانا ممکن نظر نہیں آتا۔

The post امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں آتشزدگی سے 5 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2M23OOf
via IFTTT

الیکشن کمیشن نے 27 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دیدی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 27 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دیدی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 27 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دے دی گئی ہے، دوبارہ گنتی کی اجازت فارم 49 موصول نہ ہونے کے باعث دی گئی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 57 راولپنڈی، این اے 158 ملتان، این اے 110 فیصل آباد، این اے 129 لاہور، این اے 15 ایبٹ آباد، این اے 10 شانگلہ، این اے 170 بہاولپور، این اے 159 ملتان، این اے 118 ننکانہ صاحب، این اے 140 قصور، این اے 188 لیہ، این اے 117 ننکانہ صاحب میں دوبارہ گنتی کی اجازت دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 290، 291 اور 292 ڈی جی خان سمیت پی کے 36 ایبٹ آباد اور پی ایس 32 بدین میں دوبارہ گنتی کی اجازت دی ہے۔ اس کے علاوہ الیکشن کمیشن نے 37 قومی و صوبائی حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردی۔

The post الیکشن کمیشن نے 27 حلقوں میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AnsGhJ
via IFTTT

ایرانی حکومت کی عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر مہدی ہنر مند دوست نے کہا ہے کہ عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔

ایکسپریس نیو زکے مطابق ایرانی حکومت نے بھی عمران خان کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے عمران خان کو خط کے ذریعے کامیابی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستانی عوام نے جمہوریت کی بنیادیں مضبوط کیں، عمران خان کی جیت سے پاک ایران تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، ایران پاکستان کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون مزید بڑھائے گا۔

The post ایرانی حکومت کی عمران خان کو مکمل تعاون کی یقین دہانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2vgtkId
via IFTTT

ریاض:رواں ہفتے غیر قانونی طور پر مقیم10,200 افراد کی شامت آ گئی گزشتہ 8ماہ میں قوانین کی خلاف ورزی پر پندرہ لاکھ غیر مُلکی گرفتار کیے گئے ہیں

کیا پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہو گی ؟ شہباز شریف نے حمزہ شہباز کو ذمہ داری کیوں سونپ دی ہے؟ کیا شہباز شریف ذہنی طور پر اپنی شکست تسلیم کر چکے ہیں؟ حامد میر نے بڑی خبر ... مزید

کینیڈین وزیرِ امیگریشن عمران کی وکٹری سپیچ کے دیوانے نکلے وزیرِ امیگریشن احمد حسن نے بیرون ملک ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے ایوارڈ شو میں عمران خان کی تعریفوں کے پل باند ... مزید

سابق وزیراعظم نواز شریف کو شوگر لیول بڑھ گیا ہے نواز شریف کے دائیں پاؤں کی ایڑھی کے اطراف میں ہلکی سوجن ہے ۔ اسپتال ذرائع