Friday, May 31, 2019

صوبائی مشیر برائے ایکسائز ملک نعیم خان بازئی کا صوبائی وزیر نوابزادہ طارق مگسی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

حکومت بلوچستان عالمی بنک کے معاشی وسماجی تحفظ کے پروگرام اور پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے تجربات سے استفادہ کرے گی،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی اوگرا کی سمری کے برعکس وزارت خزانہ نے پیٹرول کی قیمت میں 4روپے26 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی، یکم جون سے ... مزید

وزیراعظم عمران خان سے مصر کے صدر عبدالفتح السیسی کی ملاقات ، ملاقات کے دوران مسلم امہ کو درپیش مسائل باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور سمیت دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ ... مزید

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی عوام سے سمگلڈ اشیا کی خریدوفروخت سے اجتناب کرنے کی اپیل

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی حب الوطنی پر کسی کو شک نہیں ہونا چاہئے، میر عبدالکریم نوشیروانی

اسلام آبادہائیکورٹ ،سندھ کی دونوں مسلم لڑکیوں کی تحفظ فراہمی کیلئے انٹراکورٹ اپیل ناقابل سماعت قرار

فرشتہ قتل کیس پر احتجاج کے دوران ملکی سالمیت کے داروں کیخلاف ہرزہ سرائی پرپی ٹی ایم رہنما گلالئی اسماعیل کیخلاف قانونی کاروائی کی درخواست سماعت ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ ... مزید

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج کی عدالت نے منشیات کیس میں دوملزمان کو بری کردیا ملزم یاسرمحمودسے 1030گرام چرس برآمد، نشاندہی پردانش کو گرفتارکیاگیا

چڑیا گھروں کو عالمی معیار کے مطابق نہ کر پانا ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہرمن اللہ جانوروں کی مکمل دیکھ بھال نہیں کر سکتے تو انہیں جانوروں ... مزید

احتساب عدالت، نندی پور پاور پروجیکٹ میں تاخیرسے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کاریفرنس بغیرسماعت ملتوی

ویسٹ انڈین باﺅلرز نے مشتاق احمد کے مشوروں سے گرین شرٹس کو بے بس کیا اپنے پیسرز کو کہا تھا کہ پاکستانی بیٹسمینوں پر شارٹ پچ گیندوں سے حملہ آ ور ہوں:معاون کیریبئن کوچ

ایرانی جوہری سرگرمیاں تاحال محدود ہیں، آئی اے ای اے ایرانی جوہری سرگرمیاں اب تک سن 2015ء کی جوہری ڈیل میں طے کردہ حدود کے اندر ہی ہیں،رپورٹ

سابق افغان صدر نے غلطی سے طالبان کے ساتھ معاہدے کا دعویٰ کر دیا سابق صدر کی فیس بک پوسٹ میں حوالہ گزشتہ برس عیدالفطر پرسیزفائر معاہدے کا دیا گیا تھا،ترجمان

ایران اور عراق میں یوم القدس کے موقع پر احتجاجی ریلیاں مارچ میں شرکایروشلم فلسطین کا دارالحکومت اوراسرائیل،امریکا مخالف نعرے بھی لگاتے رہے

بین الاقوامی اتحاد کی غیر دانستہ نوازش سے شام اور عراق میں 1300 شہری ہلاک صرف شام میں بین الاقوامی اتحاد کے فضائی حملوں میں 3800 سے زیادہ شہری جاں بحق ہوئے،آبزرویٹری

یہ ہے ریاست مدینہ جہاں بوڑھی خواتین پر تشدد کیا جاتا ہے خاتون ورکر کی خود پر ہونے والے تشدد پر بلاول بھٹو سے دہائی

بیٹی کے خون کی قیمت25 لاکھ روپے عظمیٰ قتل کیس کے ملزمان کو خون بہا کے عوض بری کردیا گیا

خبردار! موبائل ڈیوائس کی جعلی رجسٹریشن پر 7سال قید یا 10ملین جرمانہ ایف آئی اے نے مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث افراد کے گرد شکنجہ کسنے کی تیار کر لی

’شنگھائی بہت مہنگا ہے اورہمیں پیسوں کی سخت ضرورت ہے‘ اسکالرشپ پر پڑھنے گئے چین میں مالی مدد کے منتظر پاکستانی طلبہ کی دہائی

وزیراعظم عمران خان عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی اور جمود کو توڑنے کے لئے ہرممکن کوششیں کر رہے ہیں،عمران خان میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی تمام صلاحیتیں پائی ... مزید

پیپلزپارٹی کے آصف علی زرداری کو منی لانڈرنگ مقدمات سے بچانے کے لئے دبائو کے حربے ناکام ہوں گے، شبلی فراز

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

سینیٹ میں فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی 2019ء پر قائمہ کمیٹی برائے ہائوسنگ کی رپورٹ ایوان میں پیش

سینیٹ میں پورٹ قاسم اتھارٹی کے مزدوروں کو تنخواہوں اور اجرت کی عدم ادائیگی سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے بحری امور کی رپورٹ ایوان میں پیش

سینیٹ میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ترمیمی) بل 2019ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش

سینیٹ میں دستور (ترمیمی) بل 2018ء سے متعلق قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کی رپورٹ پیش کر دی گئی

ایوان بالا میں وقفہ سوالات معطل

سینیٹ کے 289 ویں سیشن کیلئے پینل آف پریزائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان

سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی زندگی کی آئندہ چوبیس گھنٹے انتہائی اہم قرار سابق صدر کو گذشتہ روز طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا

پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ مشاورت برائے آرمز کنٹرول و جوہری عدم پھیلاؤ کا انعقاد آرمز کنٹرول و ڈس آرمامنٹ کے کثیر ملکی فورموں کو عالمی و علاقائی امن و استحکام ... مزید

وزرات خزانہ نے کرنسی نوٹ بند کرنے کی تردید کر دی

حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد جوڈیشری چاہتی ہے، بلاول بھٹو ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد ججزچاہتی ہے۔

پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ آج جوپارلیمنٹ میں ہوا وہ جمہوریت نہیں آمرانہ طریقہ تھا، حکومت نے اپوزیشن کے کسی رہ نما کوبولنے نہیں دیا، اسلام آباد میں دو دن قبل پُرامن لوگوں پرحملہ کیا گیا، دو اراکین کوگرفتارکیا گیا اورہماری خاتون ایم این اے پرتشدد کیا گیا۔ بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان میں حساس ایشوزچل رہے ہیں، حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد ججزچاہتی ہے جب کہ حکومت مشرف کا طریقہ کار اپنا رہی ہے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ کل بھی مطالبہ کیا تھا کہ علی وزیر کے پروڈوکش آرڈر جاری کیے جائیں، حکومت نے جھوٹ بولا کہ میرا خط ان کو نہیں ملا۔

دوسری جانب (ن) لیگ کے سینیئررہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت عدلیہ کو دباؤ میں رکھنا چاہتی ہے، آج پاکستان کی عدلیہ پر ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، حکومت نے ججز پر دباؤ ڈالنے کی بدترین مثال قائم کی، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ججز کے خلاف ریفرینسز واپس لے اور رات کے اندھیرے میں ریفرنسز بنتے ہیں جن کو کسی کا علم نہیں ہوتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح حکومت نے قومی اسمبلی سے راہ فراراختیارکی، خواتین پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،  یہ خواتین پرحملہ نہیں بلکہ عدلیہ پرحملہ ہے اوریہ حملے صرف اس لیے ہیں کہ جج حکومت کے خلاف فیصلے نہ دے پائیں۔

واضح رہے کہ آج شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خار قمر چیک پوسٹ پر جھڑپ اور 13 افراد کی ہلاکت کے واقعے پر قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی۔

 

The post حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد جوڈیشری چاہتی ہے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WgoJWW
via IFTTT

مریم صفدر کا وزیراعظم کے متعلق ناشائستہ لہجہ فرسٹریشن کا اظہارہے، فردوس عاشق ایکسپریس اردو

لاہور: وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے  اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہےکہ مریم صفدر کا وزیراعظم سے متعلق لب و لہجہ ان کی فرسٹریشن کااظہار ہے۔

اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہاکہ  انہیں خوف ہے کہ عمران خان کی کامیابی سے ملک منافع بخش اور سیاسی جماعت کی آڑ میں ان کی پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی خسارے میں ہو گی، مریم صفدر کا وزیر اعظم پاکستان کے متعلق ناشائستہ لب و لہجہ ان کی بڑھتی ہوئی فرسٹریشن کا اظہار ہے۔

The post مریم صفدر کا وزیراعظم کے متعلق ناشائستہ لہجہ فرسٹریشن کا اظہارہے، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2YZRxj4
via IFTTT

وزیرستان واقعے پر قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خار قمر چیک پوسٹ پر جھڑپ اور 13 افراد کی ہلاکت کے واقعے پر قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی ہوئی۔

حکومتی ارکان نے پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) اور اس کے ارکان اسمبلی محسن داوڑ اور علی وزیر کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے جبکہ پی ٹی ایم کے حامیوں کو ملک سے نکالنے کا مطالبہ کیا۔ اس پر حزب اختلاف نے سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے نشستوں سے کھڑے ہو کر احتجاج کیا اور اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرلیا۔

تحریک انصاف کے رکن اسمبلی علی محمد خان کی تقریر پر ایوان میں ہنگامہ آرائی شروع ہوئی جبکہ بلاول بھٹو زرداری بھی نشست پر کھڑے ہو گئے اور احتجاج میں حصہ لیا۔

خرم دستگیر نے ایس پی طاہر داوڑ کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ ایس پی طاہر داوڑ کے قتل کے حوالے سے حقائق نہیں بتائے گئے، حکومت بتائے کہ ایک ایس پی کو دو صوبوں سے گزار کرکیسے افغانستان لے جایا گیا، طاہر داوڑ ایک بہادر افسر تھا، حکومت انکے قتل پرخاموش کیوں ہے؟۔

شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ پچھلے ادوار میں پختون قوم کو 1979 سے پہلے والی شناخت بتانا ضروری قرار دیا گیا، ہم نے وہ مسائل حل کیے جو سابق حکومتوں میں پختونوں سے روا رکھے گئے، طاہر داوڑ کی لاش این ڈی ایس نے حکومت کی بجائے منظور پشتین کو دی،قومیت کے نام پر یہاں کسی کو دکانداری چمکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، طاہر داوڑ کے قتل کے حوالے سے توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرائیں،آگاہ کیا جائے گا۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے اس معاملے پر جذباتی تقریر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بیٹے کی لاش افغانستان کے پٹھو کے حوالے کی گئی، اس ایوان کے ارکان اسمبلی ریاست پاکستان کو للکارتے ہیں، جن کی وجہ سے فساد پھیلا انہیں ایوان میں رہنے کا کوئی حق نہیں، ان کی رکنیت منسوخ کی جائے، ان کی وجہ سے بے گناہ شہریوں کی لاشیں گریں، ان کے جلسوں میں پاکستانی پرچم کو نہیں جانے دیا جاتا، ایسے لوگوں کو پاکستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔

The post وزیرستان واقعے پر قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WCHoLK
via IFTTT

اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: حکومت نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی شرح میں کمی ہوگئی۔

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے اسلام آباد میں ایک سال کے جرائم کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ چھ ماہ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جرائم میں 35.16 فیصد کمی آئی، گزشتہ سال جرائم کے کیسز 1453 تھے جو رواں سال 938 رہ گئے۔

اعجاز شاہ نے کہا کہ دارالحکومت میں ناکے، سرچ آپریشن، اچانک چیکنگ اور سیف سٹی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاتی ہے، گزشتہ برس قتل کے مقدمات 56 تھے جبکہ رواں برس ان کی تعداد 53 ہے، زناء اور اغواء کے واقعات 198 سے کم ہوکر 145 رہ گئے۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ڈکیتی اور چوری کے واقعات بھی 323 سے کم ہوکر 183 ہوگئے، گاڑی چوری کے واقعات 142 سے کم ہوکر 104 تک رہ گئے، موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں 279 سے کم ہوکر 144 ہوگئیں۔

The post اسلام آباد میں جرائم کی شرح میں کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WfuCUc
via IFTTT

کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے دیگر کھلاڑی بھی میدان میں آگئے ایکسپریس اردو

 لاہور: مختلف کھیلوں سے وابستہ قومی کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں آگئے ہیں۔

مختلف کھیلوں سے وابستہ قومی کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے میدان میں آگئے، کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹیم یک جان ہوکر کھیلی تو گرین شرٹس انگلینڈ میں پاکستان کا نام روشن کرنے میں ضرور کامیاب ہوگی۔

1994 ہاکی ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کھلاڑی محمد آصف باجوہ کا کہنا تھا کہ میرا ساری زندگی ہاکی کے میدانوں میں کھیلتے ہوئے گزری ہے لیکن قومی کھیل کے ساتھ ہمارے دل کرکٹ کے لیے بھی دھڑکتے ہیں، قومی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے اور یہ یکجان ہو کر کھیلی تو ورلڈ کپ میں فتح یقینی ہے۔

سابق ہاکی کپتان محمد ثقلین نے کہا کہ ہم پاکستان کرکٹ ٹیم کے فتح کے لیے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ نہ صرف پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی حاصل کرے گی بلکہ ورلڈ کپ میں شریک دوسری ٹیموں کو بھی ہرا کر عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب کرے گی۔

سابق رستم پاکستان بشیر بھولا بھالا کا کہنا ہے کہ ہمیں ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے، میری نیک خواہشات گرین شرٹس کے ساتھ ہیں، ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ کے فاتح محمد انعام بٹ نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، امید کرتا ہوں کہ یہ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کی طرح ورلڈ کپ میں بھی پاکستان کا نام روشن کرنے میں کامیاب ہوگئی۔

قومی سوئمر کرن خان نے کہا کہ ہم جذباتی قوم ہیں، ایک میچ سے ہی ٹورنامنٹ کا نتیجہ اخذ کر لیتے ہیں، ہمیں نہ صرف ویسٹ انڈیز بلکہ ورلڈ کپ کے سارے میچوں میں ٹیم کو بھرپور سپورٹ کرنا چاہیے۔

The post کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے دیگر کھلاڑی بھی میدان میں آگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2YWYbXp
via IFTTT

ن لیگ کا ججز کے خلاف ریفرنسز پر پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) نے ججز کے خلاف حوکمتی ریفرنسز پر پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ میں قائد حزب اختلاف کے چیمبر میں شاہد خاقان عباسی اور راجہ ظفر الحق کی زیر صدارت پاکستان مسلم لیگ ن کے مشترکہ پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس ہوا۔  ایاز صادق، رانا تنویر، مریم اورنگزیب، مشاہد اللہ خان، راناثناءاللہ اور دیگر رہنماؤں نے اجلاس میں شرکت کی۔

شرکا نے عدلیہ پر حکومت کی جانب سے جج صاحبان کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے معاملے پر تفصیلی غور کیا۔  ن لیگ نے ججز کے خلاف ریفرنسز پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پارلیمنٹ کے اندر احتجاج کا فیصلہ کیا۔

ایاز صادق نے کہا کہ ن لیگ نے اصولی موقف اپنانے کا فیصلہ کیا ہے، ریفرنسز کے خلاف احتجاج کا ہر آپشن استعمال کریں گے،  ریفرنس عدلیہ پر قدغن لگانے کے مترادف ہے اور عدلیہ پر کسی کو حملہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

The post ن لیگ کا ججز کے خلاف ریفرنسز پر پارلیمنٹ میں احتجاج کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IeGAUq
via IFTTT

ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح کے حصول میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا، مصباح الحق ایکسپریس اردو

 لاہور: سابق قومی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح کے حصول میں 2 اسپنرز کا کردار اہم ہوگا۔

سابق قومی کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح کے حصول میں 2 اسپنرز کا کردار اہم ہوگا، عماد وسیم اور شاداب خان گرین شرٹس کی کامیابی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، مصباح الحق کے مطابق ویسٹ انڈیز بیٹسمین اسپنرز کو زیادہ بہتر انداز میں نہیں کھیل پاتے جس کا فائدہ پاکستانی ٹیم کو اٹھانا چاہیے۔

مصباح الحق نے کہا کہ عماد وسیم کی ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابیوں کا گراف بہت زیادہ ہے جب کہ شاداب خان بھی بھرپور فارم میں ہیں، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ماضی کا ریکارڈ بھی بہت اچھا ہے، ان دونوں چیزوں کا فائدہ پاکستان ٹیم کو اٹھانا چاہیے۔

سابق قومی کپتان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی موجودہ صورتحال زیادہ تسلی بخش نہیں ہے جب آپ جیت نہیں رہے ہوتے ہیں تو مورال بھی ڈاؤن ہوتا ہے، اس بات کا فائدہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اٹھانے کی کوشش کری گی لیکن ورلڈ کپ کے اپنے ابتدائی میچز میں زیادہ اہم یہ ہے کہ کون سی ٹیم کس حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترتی ہے اور میچ کے دوران ملنے والے مواقعوں  سے کتنا فائدہ اٹھاتی ہے۔

The post ویسٹ انڈیز کے خلاف فتح کے حصول میں اسپنرز کا کردار اہم ہوگا، مصباح الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Kc2DNW
via IFTTT

مہوش حیات کا اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

کراچی: پاکستانی سپراسٹار مہوش حیات نے اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

پاکستان شوبزانڈسٹری کو’’جوانی پھرنہیں آنی‘‘،’’پنجاب نہیں جاؤں گی‘‘اور’’لوڈ ویڈنگ‘‘جیسی کامیاب فلمیں دینے والی سپراسٹارمہوش حیات نے اپنی صلاحیتوں کومزید آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور کامیاب اداکاری کے بعد وہ اب ہدایت کاری کے میدان میں قسمت آزمانا چاہتی ہیں۔

اس بات کا اظہار انہوں نے حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں کیا۔ مہوش حیات کا کہنا تھا کہ میں نے جو کچھ بھی سیکھا اب میں اس کا تجربہ کرنا چاہتی ہوں، میں اس طرح کی انسان ہوں جو کبھی کسی پر کسی بھی چیز کے لیے انحصار نہیں کرتی لیکن اداکاری ایک ایسا شعبہ ہے جہاں فنکار کو ہدایت کار پر انحصار کرنا پڑتا ہے لہٰذا اب میں ڈائریکٹر کی کرسی پر بیٹھنا چاہتی ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: مہوش حیات نے نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

مہوش حیات نے مزید کہا کہ میں کبھی کسی چیزسے مطمئن نہیں ہوتی اورنہ ہی خوش ہوتی ہوں مجھے نہیں معلوم میں ایسی کیوں ہوں، میں ہمیشہ اپنی بہترین تنقید نگاررہی ہوں، میں اپنا کام بہت دھیان سے دیکھتی ہوں اوراپنے کام پرتنقید بھی کرتی ہوں۔ شاید میری یہی بے چینی میرے کام کرنے کی اشتہا کومزید بڑھاتی ہے اورمجھے اپنے کام کو مزید محنت سے کرنے کی لگن دیتی ہے۔

واضح رہے کہ مہوش حیات کی فلم ’’چھلاوا‘‘ عید الفطرپرسینما کی زینت بنے گی۔ گزشتہ چند برسوں میں شائقین کو بہترین فلمیں دینے کے باعث اس بار بھی لوگوں نے مہوش کی نئی فلم سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ کرلی ہیں۔

The post مہوش حیات کا اداکاری کے بعد ہدایت کاری کے میدان میں قدم رکھنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HM8Mic
via IFTTT

چیئرمین ایف بی آر نے موجودہ ٹیکس نظام کو ملکی معیشت کیلیے سنگین خطرہ قرار دیدیا  ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو شبر زیدی نے ٹیکس نظام کو ناقابل عمل قراردیتے ہوئے موجودہ ٹیکس نظام کو ملکی معیشت کے لیے سنگین خطرہ قرار دیدیا۔      

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے وزیراعظم عمران خان کو ملکی معیشت کو درپیش خطرے سے تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے 2 صفحات پر مشتمل خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ موجودہ نظام آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار نہیں ہے، ٹیکس وصولی کا نظام جی ڈی پی کے 10 فیصد سے بھی کم ٹیکس اکٹھا کررہاہے، حقیقی آمدنی کے بجائے ان ڈائریکٹ ٹیکسوں کے ذریعے ٹیکس اکٹھا کیا جارہا ہے جب کہ ملک میں بڑے پیمانے پرغیر ٹیکس شُدہ دولت جمع ہوچکی ہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ کاروباری لوگوں اور اداروں کی بڑی تعداد ٹیکسیشن سسٹم میں شامل ہونے سے گریزاں ہے، ملک کے 22 کروڑ لوگوں میں سے 20 لاکھ سے بھی کم لوگ ٹیکس گوشوارے جمع کرواتے ہیں، آبادی میں سے صرف ایک فیصد لوگ پوری ریاست کا بوجھ اٹھارہے ہیں، ملک میں صنعتی کنکشن رکھنے والوں کی تعداد 3 لاکھ 41 ہزارہے، ان میں سے صرف 40 ہزار افراد سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہیں، رجسٹرڈ ایک لاکھ کمپنیوں میں سے صرف 50 فیصد انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرواتی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بجلی کے کمرشل کنکشن رکھنے والے 31 لاکھ تاجروں میں سے 90 فیصد ٹیکس سسٹم سے باہر ہیں، 85 فیصد سے زائد ٹیکس ملک کی 300 کمپنیاں ادا کرتی ہیں، 75 فیصد سے زائد ٹیکس مینوفیکچرنگ سیکٹر سے اکٹھا کیا جارہا ہے جب کہ ملک کا مینوفیکچرنگ سیکٹر اور صنعتی شعبہ بُری طرح متاثر ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وزیراعظم نے اپنے پیغام میں انہی معلومات کو بنیاد بنایا جو چئیرمین ایف بی آرنے فراہم کی تھیں، وزیراعظم نے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا تھا کہ کوئی بھی ملک اپنےعوام کی خدمت نہیں کر سکتا جب تک وہاں کے لوگ ٹیکس نہ دیں، 22  کروڑ پاکستانیوں میں سے صرف ایک فیصد پاکستانی ٹیکس فائلر ہیں، یعنی ایک فیصد پاکستانی 22 کروڑ عوام کا بوجھ اٹھا رہے ہیں جو ناممکن ہے۔

The post چیئرمین ایف بی آر نے موجودہ ٹیکس نظام کو ملکی معیشت کیلیے سنگین خطرہ قرار دیدیا  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Ww41Sd
via IFTTT

پھول، تتلیاں اور لائبریری ایکسپریس اردو

کتابیں، پھول، خوشبو اور محبت ساتھ رکھتا ہوں
جہاں جاؤں میں اپنی ہر ضرورت ساتھ رکھتا ہوں

پھولوں اور تتلیوں کا چولی دامن کا ساتھ ہے، مگر کہتے ہیں کہ استاد پھولوں کی طرح اور بچے تتلیوں کی مانند ہوتے ہیں اور جب انہیں نشانہ بنایا جانے لگے تو سمجھ جائیں کہ اب تتلیوں سے کسی کو پیار نہیں رہا۔ پاکستان میں ہر روز 9 بچے جنسی زیادتی کا شکار ہوتے ہیں اور ان میں سے زیادہ کو قتل کردیا جاتا ہے۔ یہ سچ ہے کہ جب آپ کو باغ تباہ کرنا ہو تو اس میں گندگی کے ڈھیر لگا دیجیے۔ گندگی پھیلے گی تو پھول غائب ہوجائیں گے اور جب پھول نہیں کھلیں گے تو تتلیاں تو دور، وہاں انسان بھی آنا چھوڑ دیں گے۔ اسی طرح جب کسی معاشرے کو تباہ کرنا ہو تو سب سے پہلے اس سے استاد چھین لو، معاشرہ خودبخود ختم ہوجائے گا۔

پاکستانی معاشرے میں دہشت گردی کے عفریت کا پہلا نشانہ معصوم لوگ تھے، ان کے دل کی پیاس نہ بجھی تو انہوں نے اسکولوں کو تباہ کرنا شروع کردیا۔ تعلیم کے یہ دریچے بند ہونا شروع ہوئے تو اس روشنی سے ہماری نئی نسل محروم ہوگئی۔ ہمارے معاشرے میں تباہی کا پہلا پتھر پھینک دیا گیا۔ یہ حقیقت ہے کہ جب دریچے بند ہوجائیں تو اندھیرے کسی ڈراؤنے خواب کی طرح آسیب بن کر خیالات پر چھا جاتے ہیں۔ اندھیرا، وحشت اور بربریت کے ایسے دریچوں کا کھولتا ہے جن کا پہلا قدم تو ہوتا ہے مگر آخری نہیں؛ اور یوں معاشرے میں آگے بڑھنے کی جستجو ماند پڑنے لگتی ہے، معاشرہ خود کو ختم کرنے کے درپے ہوجاتا ہے یا ردعمل میں دوسروں کی جانیں لینا شروع کردیتا ہے۔ یوں معاشرے کی بنیادی اکائی میں رہنے والے لوگوں کے پاس واحد حل نقل مکانی رہ جاتی ہے۔ لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر ویران راہوں کے راہی ہوجاتے ہیں اور اپنی جنت خود بنانے کی کوشش میں لگ جاتے ہیں۔ آپ نے دیکھا پھر سوات میں یہی ہوا، قبائلی علاقے کے وہ لوگ جو بربریت کی راہوں پر چلے، انہوں نے سوات جیسی پرامن وادی کا دامن خون سے بھر دیا، قہقہے سسکیوں اور خوشیاں آہوں میں بدل گئیں۔

آپ کو معلوم ہے کہ وہ قبائلی علاقے جہاں فوج اور پولیس کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی، جہاں لوگ ہتھیاروں کو زیور سمجھتے تھے اور اس سے زندگیوں کو اندھیر نہیں کرتے تھے بلکہ ایک عورت کی مالا کی طرح روایتاً کندھے پر سجاتے تھے۔ مگر پھر کیا ہوا، انہی پرامن لوگوں نے اس زیور کے زور پر معصوم ہاتھوں سے قلم چھین کر بم پکڑا دیئے، معلم کے بجائے خود کش بمبار استاد، اسکولوں کے بجائے جہادی ٹریننگ کیمپ اور لائبریریوں کی جگہ جہادی ریڈیو اسٹیشنز بنا لیے اور یوں چہار سو بربریت کے ایسے ہولناک واقعات دیکھنے میں آئے کہ آہوں اور سسکیوں کی آوازیں گلے میں پھنس کر رہ گئیں۔ نہ کوئی امید دلانے والا تھا اور نہ کوئی راہ دکھانے والا۔ دنیا پر رحمت اللعالمین بنا کر بھیجے جانے والے نبیﷺ کی امت کے رکھوالے خون کے پیاسے ہوئے تو سب کچھ بھلا دیا۔

وہ یہ بھی بھول گئے کہ فتح مکہ کے دن جب سب لوگوں کو بارگاہ نبویﷺ میں پیش کیا گیا تو چھوٹے موٹے جرائم والوں کو معاف کردیا گیا۔ آزادی کے ساتھ ساتھ زیادہ تر کو اسلام کی نعمت ملی تو پڑھے لکھوں کو حکم دیا گیا کہ ہمارے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرو، یہی تمہارا خراج ہے اور یہی تمہاری سزا۔ پھر دنیا نے دیکھا کہ قیدیوں سے تعلیم کے زیور سے آراستہ ہونے والوں نے بغداد میں سب سے بڑی لائبریری بنائی، دنیا کی تمام کتابوں کا عربی زبان میں ترجمہ کیا۔ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جن علوم کو آج جدید سائنس کی بنیاد سمجھا جاتا ہے، ان کے بنیادی اصول مسلمانوں نے وضع کیے جو آج کولمبیا، آکسفورڈ، کیمبرج، ایم آئی ٹی اور دنیا کی بڑی بڑی یونیورسٹیوں میں پڑھائے جاتے ہیں۔

انگریزوں نے انہی ترجموں سے اس ترقی کی بنیاد رکھی جو آج ہم دیکھ رہے ہیں، تحقیق کو اپنا اوڑنا بچھونا بنایا جس کے بعد جدید علوم ان کی باندیاں ہیں۔ مگر اس کےلیے کتابوں کے ذخیرے یعنی لائبریریوں کی بنیاد بھی مسلمانوں نے رکھی۔ بڑی بڑی لائبریریاں بنائیں اور اس کے بعد سائنس اور اسلام کا چولی دامن کا وہ ساتھ شروع ہوا جو 500 سالہ حکومت میں نت نئی ایجادات اور تحقیقات کا موجب بنا۔ لیکن چولی دامن کے اسی ساتھ کو فراق میں بدلنے میں غیروں کے ساتھ ساتھ مسلمانوں نے بھی اپنا بھرپور حصہ ڈالا۔

اندلس کے شہر قرطبہ میں مدینۃ الزہرہ میں دوسرے خلیفہ الحکم ثانی ابن عبدالرحمان کی ذاتی لائبریری میں کم و بیش 6 لاکھ کتابیں تھیں، اس لائبریری کی فہرست یا کیٹلاگ 44 جلدوں پر مشتمل تھی۔ مگراس عظیم خزانے کو 976 عیسوی میں المنصور ابن ابی عامر نے جلا ڈالا۔ 1029 عیسوی میں سلطان محمود غزنوی نے ’’رے‘‘ کی لائبریری یہ کہہ کر نذرِ آتش کردی کہ یہاں متضاد شر انگیز کتابیں ہیں۔ نیشا پور کی لائبریری کو ترکوں نے 1154 میں، نالندہ یونیورسٹی لائبریری کو بختیار خلجی نے 1193 میں جلا کر اپنے سینوں کی آگ ٹھنڈی کی۔

جب دوسری قوموں نے یہ دیکھا تو انہوں نے بھی وہی ترکیب استعمال کی اور قسطنطنیہ کی امپیریل لائبریری کو صلیبیوں نے 1204 میں جلا کر راکھ کر دیا۔ بغداد کی سب سے بڑی لائبریری دارالحکمۃ (ہاؤس آف وزڈم) کو ہلاکو خان کی فوج نے جلادیا۔ جب اس نے دیکھا کہ یہ کتابیں بہت بڑی تعداد میں ہیں تو اس نے 80 فیصد سے زائد کتابوں کو دریائے دجلہ میں بہادیا۔ تاریخی حوالہ جات سے پتا چلتا ہے کہ ان کتابوں کی سیاہی سے دجلہ کا پانی تین دن تک سیاہ رہا تھا۔

1492 میں اسپین میں ازابیلا اور فریڈرک کی سربراہی میں جب مسلمانوں کا قتل عام ہوا تو سات سال بعد مسلمانوں کی نشانیوں کو ختم کرنے کا اختتام غرناطہ کی سب سے بڑی لائبریری کو جلا کر مسلمانوں کے تعلیمی زوال پر آخری ضرب لگائی جس کی ابتدا المنصور نے دسویں صدی عیسوی میں کی تھی۔ اس کے بعد سے آج تک مسلمان تعلیم کی دوڑ میں سب سے پیچھے ہیں۔ نہ کوئی خوارزمی پیدا ہوا اور نہ ہی کوئی ابن سینا۔ یہ ہے ہماری وہ تلخ اور بھیانک تاریخ جس کا یہ نتیجہ ہے کہ آج اسلامی معاشرے میں الخوارزمی کے بجائے شدت پسند جنم لے رہے ہیں، ابن سینا جیسے محقیقین کے بجائے غلام ابن غلام پیدا ہو رہے ہیں، اور انسانیت سے محبت کرنے والوں کے بجائے انتہا پسند۔ ہمیں اپنے معاشرے میں لائبریریاں بنانی ہوں گی، لوگوں میں پڑھنے کا شوق پیدا کرنا ہوگا۔ تاریخ کا یہ سبق ہے کہ جب تک کتابیں محفوظ نہیں ہوں گی، تب تک علم کی روشنی نہیں پھیلے گی؛ اور جب علم کی روشنی نہیں پھیلے گی تو ہر سو جہالت اور ظلمت کا دور دورہ ہوگا، تکفیر کے فتوے ہوں گے یا اپنی اپنی شریعت کے نعرے۔

رہا اساتذہ کا مقام، تو حضرت علیؓ نے فرمایا تھا کہ جس نے مجھے ایک لفظ بھی سکھایا، اس نے مجھے اپنا غلام بنالیا۔ مگر یہاں استاد کی حیثیت ایک نوکر، ایک چاکر سے زیادہ نہیں؛ چاہے وہ اسکول ٹیچر ہو یا پھر مدرسے کا معلم۔ یہ آج اسلامی معاشرے کا سب سے پسا ہوا طبقہ ہے اور اوپر سے غیر محفوظ بھی۔ یقین کیجیے کہ جب تک کتابیں، لائبریریاں، اسکول اور یونیورسٹیاں محفوظ نہیں ہوں گی، اس وقت تک یہ قوم ترقی کے میدان میں بھی آگے نہیں بڑھ سکتی۔

مجھے خدشہ ہے کہ کہیں ہم اور ہماری قوم بھی کتابوں کی اس راکھ میں غرق نہ ہوجائیں کیونکہ ہمیں نہ ہی تتلیوں سے پیار ہے اور نہ پھولوں سے؛ اور لائبریریوں کا حال یہ ہے کہ آخری بار لائبریری کب گئے، یاد نہیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post پھول، تتلیاں اور لائبریری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EK6b6C
via IFTTT

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری شہید ایکسپریس اردو

 سری نگر: ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا۔

مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جمعتہ الوداع کے روز بھی نہ رک سکا، مقبوضہ کشمیر کے ضلع شوپیاں میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے مزید ایک کشمیری کو شہید کردیا جس کے بعد گزشتہ ہفتے سے لیکر اب تک شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں حریت پسند ذاکر موسیٰ کی شہادت کے چوتھے روز مزید 3 کشمیری نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران گولیاں مار کر شہید کیا گیا جب کہ 2 روز قبل ضلع کلگام میں قابض بھارتی فورسز نے نوجوان کو آپریشن کی آڑمیں فائرنگ کرکے شہید کیا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید ایک کشمیری شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IdyETh
via IFTTT

انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹرز کی شہریوں سے ’’لوٹ مار‘‘ ایکسپریس اردو

کراچی: رمضان کے آخری عشرے میں انٹرسٹی بس ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں غیر معمولی اضافہ کردیا۔

کراچی سے اندرون ملک آبائی علاقوں میں عید الفطر منانے کے لیے جانے والے مسافر ٹرانسپورٹرز کے من مانے کرایے ادا کرنے پر مجبور ہیں،حکومت ہرسال کی طرح اس بار بھی خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ملک کے دیگر حصوں سے کراچی میںروزگارکیلیے آنے والے محنت کش اور سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین عید منانے کیلیے اپنے آبائی علاقوں میں جارہے ہیں،ان مسافروں کی روانگی کا آغاز ماہ رمضان کے آغاز سے ہی شروع ہوجاتا ہے تاہم رمضان کے آخری عشرے میں انٹرسٹی بس اڈوں میں بے پناہ رش دیکھنے میں آرہا ہے۔

کراچی سے اندرون سندھ، پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور آزاد کشمیر جانے والے روٹس پر مسافروں کی گہماگہمی دیکھنے میں آرہی ہے ، بیشتر بسوں میں نشستوں سے زائد مسافر بھیڑ بکریوںکی طرح ٹھونسے جارہے ہیں ، مسافرانتہائی تکلیف دہ حالات میں سفر کرنے پر مجبور ہیں،بیشتر انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز کراچی تا اسلام آباد و راولپنڈی فی مسافر3 ہزار300روپے وصول کیا جارہا ہے۔

درمیانی فاصلوں کے علاقوں تلہ کنگ اور چکوال کے لیے بھی 3 ہزار300 روپے کرایہ چارج کیا جارہا ہے،رمضان سے قبل ان علاقوں کا کرایہ800 روپے کم وصول کیا جارہا تھا، کراچی سے مظفرآباد تک کا کرایہ بھی زائد چارج کرتے ہوئے 3,000روپے وصول کیا جارہا ہے جبکہ ایبٹ آباد کے لیے 2800 روپے لیا جارہا ہے،کراچی تا سکھر ، لاڑکانہِ خیر پور یکساں 800 روپے کرایہ چارج کیا جارہا ہے۔

رمضان کے آخری عشرے میں پشاورسوات، بونیر وباجوڑ کا کرایہ بھی 700روپے بڑھادیا گیا ہے، اسوقت پشاور، سوات وباجوڑ کا کرایہ 3000روپے جبکہ بعض ٹرانسپورٹرز پشاور اور سوات کا کرایہ3200روپے تک وصول کررہے ہیں، کوئٹہ و یشین کے کرایوں میں بھی ایک ہزار روپے اضافہ کردیا گیا ہے،اس وقت کوئٹہ کا کرایہ 2500روپے اور پشین کا کرایہ 2000 روپے وصول کیا جارہا ہے،گلگت اور بلتستان کے کرایوں میں بھی ایک ہزار روپے کا اضافہ کرتے ہوئے 5ہزار روپے فی مسافر کرایہ وصول کیا جارہا ہے۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ کراچی سے دوسرے شہروں تک جانے کیلیے مسافر بکنگ کرارہے ہیں جبکہ واپسی میں گاڑیاں تقریباً خالی آتی ہیں اس لیے مجبوراً کرایہ بڑھایا ہے۔

گل کشمیر ٹرانسپورٹ کمپنی کے نمائندے نوید مغل کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے اور اسپیئر پارٹس مہنگے ہونے کی وجہ سے کرایہ بڑھانے پر مجبور ہیں ، ان کا دعوی ہے کہ ابھی بھی حکومت کے منظور کردہ ریٹس سے کم کرایہ وصول کررہے ہیں، حکومت کے ریٹ 3 روپے فی کلومیٹر ہے۔

نوید مغل نے کہا کہ کشمیر مظفرآباد تک فاصلہ 1900 کلومیٹر ہے جس کے لیے 1150 لیٹر ڈیزل خرچ ہوتا ہے اور مجموعی اخراجات ایک لاکھ 45ہزار فی ٹرپ لگتا ہے،ٹرانسپورٹ کمپنی پاکستان ایکسپریس کے نمائندے محمد آصف کا کہنا ہے کراچی تا اسلام آباد سروس اسپیشل ہے جس میں ایک وقت کا کھانا اور کولڈڈرنک مسافروں کو فراہمی کی جاتی ہے۔

بعض مسافروں نے ایکسپریس کوبتایا کہ ہر سال عید کے موقع پر کرایہ بڑھادیا جاتا ہے، عام دنوں میں اسلام آباد اور لاہور کا کرایہ 2500روپے لیا جاتا ہے جبکہ درمیان میں آنے والے علاقوں چکوال اور تلہ کنگ کا کرایہ1800 تک لیا جاتا ہے،عید کے موقع پر یکساں کرایہ وصول کیا جارہا ہے جو ناانصافی ہے۔

انھوں نے کہا کہ گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی سندھ حکومت کی جانب سے نمائشی اقدامات کیے جارہے ہیں ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر ٹول پلازہ پر چند ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی ضرور کی گئی ہے تاہم شہر میں قائم انٹرسٹی ٹرانسپورٹرز کے بکنگ آفس پر کوئی فرق نہیں پڑا ہے اور وہاں ٹرانسپورٹرز بدستور زائد کرایہ وصول کررہے ہیں۔

نمائندہ ایکسپریس نے سیکریٹری ٹرانسپورٹ غلام عباس،ڈپٹی سیکریٹری ٹرانسپورٹ اور سیکریٹری پرونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سے موقف لینے کے لیے رابطے کی کوشش کی تاہم تینوں افسران آفسز میں موجود نہیں تھے،کمشنر کراچی افتخار شلوانی سے بھی فون پر رابطے کی کوشش کی گئی تاہم انھوں نے فون ریسیو نہیں کیا۔

The post انٹر سٹی بس ٹرانسپورٹرز کی شہریوں سے ’’لوٹ مار‘‘ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2I8jZsp
via IFTTT

کراچی میں اناڑی سیکیورٹی گارڈ شہری کو لے ڈوبا ایکسپریس اردو

کراچی: بہادر آباد میں اناڑی سیکیورٹی گارڈ شہری کولے ڈوبا جب کہ شہری سے لوٹ مار ہوتے دیکھ کر سیکیورٹی گارڈ گھربنگلے کا دروازہ بند کرکے اندر بھاگ گیا۔

شہرقائد میں اناڑی سیکیورٹی گارڈزکے کارناموں کا سلسلہ جاری ہے بہادر آباد میں اناڑی سیکیورٹی گارڈ شہری کولے ڈوبا واقعے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شہری گاڑی سے اتربنگلے کی جانب جا رہا ہے اسی دوران 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ڈکیت شہری کی جانب آتے ہیں تو شہری بھاگ کر بنگلے کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتا ہے تاہم بنگلے کا دروازہ نہیں کھلتا۔

اسی دوران ایک ڈکیت شہری تک پہنچ جاتا ہے اور شہری کے ہاتھ میں موجود بیگ چھیننے کی کوشش کرتا ہے توبیگ میں موجود رقم نیچے گرجاتی ہے ڈکیت زمین پر پڑی رقم اٹھانے میں مصروف ہوتا ہے تو شہری بنگلے کا دروازہ کھلنے پر اندر چلا جاتا ہے اور دروازے پر تعینات سیکیورٹی گارڈ باہر نکل کر جھانکتا ہے اور ڈاکوؤں کو دیکھ کر ان کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے واپس اندر بھاگ جاتا ہے۔

مسلح ڈکیت تمام رقم لوٹ کر با آسانی فرار ہو جاتے ہیں اور واردات کے بعد سیکیورٹی گارڈ ڈاکوؤں کو فرار ہوتے دیکھتا رہا ہے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیص میں ملبوس دو ڈکیت ہیلمٹ پہنے تھے جبکہ 2 کیپ لگائے ہوئے تھے۔

The post کراچی میں اناڑی سیکیورٹی گارڈ شہری کو لے ڈوبا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XfqiRr
via IFTTT

آج کراچی میں گرمی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ایکسپریس اردو

کراچی:  آج (جمعے) کو گرمی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان ہے جب کہ پارہ 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع گرم ومرطوب رہنے جبکہ گرمی کا پارہ 37سے39ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے، جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کم سے کم درجہ حرارت 28اور ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ریکارڈ ہوا۔

The post آج کراچی میں گرمی کی شدت میں معمولی اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MkQnxt
via IFTTT

Thursday, May 30, 2019

ڈیرہ اسماعیل خان، ہینڈ پمپ(نلکا ) لگانے کے تنازع پر ایک دوسرے کو شدید زخمی کرنے کا مقدمہ دونوں جانب کے دس ملزمان کے خلاف درج

ڈیرہ اسماعیل خان ،بچوں کی لڑائی پر میاں بیوی نے مکان میں گھس کر پڑوسن کو تشددکا نشانہ بناکر لہولہان کردیا

وزارت خزانہ کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی لانے کا فیصلہ ای سی سی نے مارکیٹ سپورٹ فنڈز کی منظوری دے دی، اسٹاک مارکیٹ سپورٹ فنڈ کیلئے20 ارب روپے کی گارنٹی منظور کی ... مزید

راجن پور، لیزر لیول مشین میں پھنس کر مزدور جاں بحق

پنجاب حکومت کا آفٹرنون سکول پروگرام علم دوستی کا ثبوت ہے، ڈپٹی کمشنر راجن پور

کاشتکار کی محنت کااسے بھر پور معاوضہ ملنا زرعی سیکٹر کی بہتری کے لئے بنیادی کلیہ ہے،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو

بٹگرام،کالج کا طالب علم ندیار خوڑ نالے میں ڈوب کر جاں بحق

بٹگرام ، الائی کے گاؤں گنگوال میں درخت کاٹنے کے تنازع پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

مقبوضہ کشمیرٹ، بھارتی فوجیوں نے سوپور میں ایک نوجوان کو شہید کر دیا

ْقرآن پاک کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے، چوہدری نوید وڑائچ

پیٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو موصول ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اوگرا نے وزارت پیٹرولیم کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے کی تجویز دی ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولٰیٹری اتھارٹی (اوگرا)  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وزارت پیٹرولیم کو بھجوا دی ہے، اور اوگرا کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی ہے، جس کے تحت یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پیٹرول  مزید مہنگا ہونے کا امکان

اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری میں ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 8 روپے 99 پیسے بڑھا کر نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 53 پیسے بڑھا کر 116 روپے 95 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت ایک روپے 69 پیسے بڑھا کر 98 روپے 46 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت ایک روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافہ کرکے نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لیٹر کرنے کی تجویز دی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کل وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کرے گی جب کہ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جون سے ہوگا۔

 

The post پیٹرول 8 روپے 53 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سمری وزارت پٹرولیم کو موصول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JS4LeD
via IFTTT

چیمپئنزٹرافی کی کارکردگی دہراتےہوئے ورلڈکپ جیت کرآئیں گے،محمد حفیظ ایکسپریس اردو

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کا مظاہرہ دوبارہ کریں اور ورلڈ کپ جیت کر واپس آئیں، بطور آل راﺅنڈرکوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس سے پاکستانی ٹیم کو جتواﺅں۔

قومی آل راﺅنڈر محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ما ضی قریب میں پاکستانی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف بہت اچھا کھیلا، وہی مومینٹم لے کر گراﺅنڈ میں اتریں گے اور میچ کا نتیجہ اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے، ان کے مطابق ویسٹ انڈیز کی ٹیم تمام بڑے ناموں کو لے کر ورلڈکپ کا حصہ بن رہی ہے، یہ مجموعی طور پر کرکٹ کے لئے بہت اچھا ہے۔

اپنے ایک انٹرویو میں محمد حفیظ نے کہا کہ جب آپ کسی ملک میں بڑا ٹورنامنٹ جیت کر آتے ہیں تو دوبارہ اسی ملک میں کھیلتے ہوئے ٹیم کا مورال بہت زیادہ ہائی ہوتا ہے، ہمارے پاس چیمپنز ٹرافی کی فتح کی یادیں موجود ہیں، ہم کوشش کریں گے کہ چیمپئنز ٹرافی کی کارکردگی کا مظاہرہ دوبارہ کریں اور ورلڈ کپ جیت کر واپس آئیں، بطور آل راﺅنڈرکوشش کروں گا کہ اپنی پرفارمنس سے پاکستانی ٹیم کو جتواﺅں۔

ایک سوال پر محمد حفیظ نے کہا کہ انگلینڈ میں ہم جب بھی کھیلے ، اچھا کھیلے، میچز کے نتائج اپنے نام کرنے کے لئے کوئی کمی نہیں چھوڑیں گے اور بہت اچھا پرفارم کریں گے۔ قومی آل راﺅنڈر نے کہا کہ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا ہمیشہ بہت اچھا کھیلتا ہے لیکن عالمی کپ میں جب بھی پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوتا ہے، بڑا کانٹے دار مقابلہ ہوتا ہے ، اس بار بھی سنسنی خیز مقابلے کی امید ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے پہلے مقابلے میں 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز کے خلاف  جمعہ کو میدان میں اترے گی، نیوزی لینڈ کے خلاف پریکٹس میچ میں 421 رنز نے حریف ٹیموں کے لئے خطرے کی گھنٹے کی بجا دی ہے۔

The post چیمپئنزٹرافی کی کارکردگی دہراتےہوئے ورلڈکپ جیت کرآئیں گے،محمد حفیظ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2W2jm8K
via IFTTT

جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے، نواز شریف ایکسپریس اردو

 لاہور: مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ایکسپریس نیوز نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے، حکومت کی طرف سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس دائر کرنا سراسر نا انصانی ہے، مسلم لیگ (ن) نے عدلیہ بچاؤ تحریک میں پہلے بھی اہم کردار ادا کیا تھا، انہوں نے ہدایت کی کہ مسلم لیگ (ن) کے ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس فوری طور پر بلایا جائے، عدلیہ پر حکومتی حملے ناکام بنانے میں کسی کمزوری کا مظاہرہ نہ کیا جائے، پارٹی عدلیہ کے معزز جج صاحبان پر حکومتی تہمتوں کے پلندے کو بے نقاب کرے اور بھرپور مزاحمت کرے۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اس کی تصدیق کی ہے، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا پیغام ہے کہ عدلیہ کی آزادی، تحفظ اور دفاع کے لئے ڈٹ جائیں، میں آئین و قانون کیلئے قربانی دے رہا ہوں، ووٹ کو عزت دو کی سزا کاٹ رہا ہوں اوراس کیلئے ایک تو کیا اس طرح کی ہزاروں سزائیں کاٹنے کے لئے تیار ہوں۔ ملک کی سالمیت ،آئین و قانون کی بالا دستی کے لئے چاہے جتنی سزائیں کاٹنی پڑے میں تیار ہوں۔

The post جمہوریت پسند ججز کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JLSYya
via IFTTT

سرکلر ریلوے غریبوں کی خوشحالی یا بربادی؟ ایکسپریس اردو

کسی بھی ملک یا شہر کی ترقی اس کے ذرائع نقل وحمل کی ترقی سے مشروط ہوتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب انگریزوں نے سندھ پر قبضہ کیا تو سب سے پہلے اس جانب توجہ دیتے ہوئے مٹی، ریت اور پتھر کی سڑکوں کو 1851 میں بندر روڈ کے علاقے سے پختہ کرنے کا آغاز کیا اور پھر ان پر گاڑیاں چلائیں، تاکہ لوگوں کو سفری سہولت مہیا ہوسکے۔ لوگوں کو مزید سہولتیں مہیا کرنے کے لیے 1861 میں کراچی چھاؤنی اسٹیشن (جسے آج کینٹ اسٹیشن کہا جاتا ہے) سے کراچی تا کوٹری تک ٹرین چلانے کا آغاز کیا۔ جبکہ اندرون شہر لوگوں کو سفری سہولیات بہم پہنچانے کے لیے 1885 سے ٹرام چلائی گئیں۔

جب پاکستان بن گیا تو ایوب خان کے دور حکومت میں سرکلر ٹرین چلانے کا آغاز کیا گیا۔ جس کے تحت کراچی سٹی پلیٹ فارم نمبر 5، 6 کراچی پورٹریٹ، وزیر مینشن، لیاری، سائٹ کورنگی، ناظم آباد، لیاقت آباد، گیلانی، اردو کالج، ڈرگ روڈ، لانڈھی، ملیر میں قائم لگ بھگ 24 اسٹیشنوں سے لاکھوں لوگ صرف 25 پیسے میں 43.2 کلومیٹر تک کا سفر طے کیا کرتے تھے، جسے 1999 میں خسارے کا بہانہ بناکر اچانک بند کردیا گیا تھا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری آفس میں دو رکنی بینچ نے ایک بار پھر اس سرکلر ریلوے کو بحال کرنے کا حکم دے ڈالا۔ مگر اس حکم نامے میں ماضی میں عدالت سے ہی ہونے والے اس فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے یہ ہدایت جاری کی کہ 15 روز کے اندر سرکلر ٹرین کے ٹریکس اور اسٹیشنوں سے تجاوزات کا خاتمہ کرکے ایک ماہ کے اندر سرکلر ٹرین کو بھی بحال کیا جائے۔ واضح رہے کہ سرکلر ٹرین کی راہ میں رکاوٹ اور تجاوزات پختہ گھروں، دکانوں کی صورت میں موجود ہیں۔

شاید پاکستان ریلوے پہلے سے ہی اس حکم کی منتظر تھی، لہٰذا اس نے بنا سوچے سمجھے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں فوری طور پر، اردو سائنس کالج کے عقب میں واقع وہ ٹریکس، جو کہ کراچی یونیورسٹی تک جاتے تھے، بغیر کسی نوٹس کے بھاری مشینری اور پولیس کی بھاری نفری اور شہری انتظامیہ کے ساتھ مل کر تجاوزات پر دھاوا بول دیا۔ اور وہ مکین جو عرصہ دراز سے یہاں آباد تھے اور انہوں نے اپنی تمام جمع پونجی سے گھر تعمیر کیے تھے، ان کی تعمیرات کو مسمار کر ڈالا۔ جس کے بعد روزے دار خواتین اور بچے بے گھر ہوکر سخت دھوپ میں کھلے آسمان تلے آگئے۔ ہر طرف آہ و بکا مچی ہوئی تھی مگر ان کی سننے والا کوئی بھی نہیں تھا۔ سیکڑوں کی تعداد میں بنے کچے پکے گھروندے مسمار ہوگئے اور لوگوں کے پاس اس اقدام کے خلاف سینہ کوبی کے سوا کچھ بھی نہ بچا۔ آئندہ تجاوزات قائم نہ کرنے اور جھگیاں قائم کرنے سے روکنے کےلیے پولیس کی موبائل بھی ان پر مسلط کردی گئی۔

سیاسی جماعتیں جن کا شیوہ ہوتا ہے کہ کوئی ایسا موقع آئے اور وہ اپنی سیاسی دکانداری چمکائیں، مگر اس اقدام پر کسی نے بھی آواز بلند کرنے کی ضرورت ہی نہیں سمجھی۔ جس سے ریلوے حکام اور شہری انتظامیہ کے حوصلے بلند ہوگئے اور انہوں نے عدالتی حکم کی بجاآوری کےلیے دوسرے اور تیسرے دن گیلانی اسٹیشن سے غریب آباد، جہاں پہلے ہی فرنیچر مارکیٹ کو مسمار کیا جاچکا تھا، دوبارہ آپریشن کرتے ہوئے سیکڑوں کی تعداد میں تجاوزات کے نام پر گھروں کو اجاڑ دیا اور یہ آپریشن جو کہ مسلسل 13 روز سے جاری ہے، موسیٰ کالونی سمیت تمام غریب بستیوں پر بلڈوزر چلا دیئے گئے۔

دنیا بھر میں جب ریلوے کا نظام آیا تو اس کے قوانین بھی بنے اور اسی قانون کے تحت ریلوے ٹریکس اور آبادی کے درمیان 100 فٹ کا فاصلہ مقرر کیا گیا اور اسی عالمی قانون کے تحت برصغیر میں 1861 میں کراچی سے کوٹری تک ٹرین چلائی گئی تو اس پر سختی سے عملدرآمد کیا جاتا رہا۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں اس عالمی قانون کی پابندی برقرار رکھی گئی، مگر جب 14 اگست 1947 کو ملک وجود میں آیا تو کچھ عرصے بعد ہی ریلوے کی کرپٹ انتظامیہ نے اس قانون کی پاسداری چھوڑ دی۔ جس کے باعث آبادیاں ریلوے ٹریکس پر چڑھ دوڑیں اور ریلوے ٹریکس اور آبادی کے درمیان فاصلے کم ہوگئے۔ اس سلسلے میں کراچی میں بھی اس قانون کی مکمل طور پر پاسداری نہیں کی جاسکی۔ جس کے بعد ٹریکس اور آبادی کے درمیان فاصلہ ختم ہوکر رہ گیا۔

جب کراچی سرکلر ٹرین کو دوبارہ بحال کرنے کا حکم جاری کیا گیا تو ریلوے نے اس حوالے سے ریلوے اسٹیشن اور ٹریکس (جو کہ 43.2 کلومیٹر پر محیط ہے) کا سروے کیا۔ جس کے مطابق 37 مقامات پر ریلوے ٹریکس اور آبادی میں مقرر کردہ قانون، جو کہ 100 فٹ تھا، ختم ہوکر رہ گیا ہے۔ کوکا کولا کمپنی اور ٹریکس کے درمیان کا فاصلہ 100 فٹ کے بجائے صرف 20 فٹ رہ گیا ہے، ہنڈا موٹرز ٹریکس سے 5 فٹ، گودام 20، سیمنس کمپنی 15، سندباد پلے لینڈ 35، مہک گارڈن 60، نیشنل بینک اسٹیٹ لائف 60، سٹی ہائی اسکول 30، سپر پلازہ 60، ونڈر ٹاور 40، پروگریسیو پلازہ 60، بیومنٹ 60، پاک کیمیکل 25، آرمی سپلائی ڈپو 60، عظمیٰ اپارٹمنٹ 60، الحبیب پرائیڈ 60، عوامی مرکز 43، نیشنل موٹرز 30 اور منیلا شاپنگ سینٹر پر 40 فٹ فاصلہ رہ گیا ہے۔

ان 37 مقامات میں سے تمام عمارتیں، فیکٹریاں عالمی قوانین کے برخلاف ریلوے ٹریکس سے انتہائی نزدیک ہوچکی ہیں، مگر اس کے باوجود پاکستان ریلوے کی جانب سے ان ملٹی نیشنل اداروں اور پلازوں کے خلاف اب تک کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی اور صرف غریب آبادیوں کو تختۂ مشق بنایا گیا۔

جہاں تک آپریشن اور غریبوں کو بے گھر کرکے سرکلر ریلوے چلانے کی بات ہے، تو بھی شہر بھر میں سرکلر ریلوے کی مکمل بحالی ممکن ہی نہیں۔ کیونکہ بیشتر ٹریکس کے نزدیک بڑی ملٹی نیشنل کمپنیاں قائم ہیں۔ جبکہ کئی جگہوں، جن میں میٹرک بورڈ آفس کے قریب گرین لائن کے پل کو گزارا گیا ہے۔ اب یا تو اس جگہ کو پھر سے بحال کرنے کےلیے گرین لائن کے منصوبے کو ختم کرنا پڑے گا یا پھر سرکلر ریلوے کو گزارنے کےلیے انڈر پاس بنانا پڑے گا۔ جس کے لیے اربوں کے اخراجات صرف ہوں گے، جس کے امکانات کم ہیں۔ مگر اس کے باوجود ریلوے حکام اس بات کے بلند بانگ دعوے کررہے ہیں کہ وہ سرکلر ٹرین کو جلد بحال کردیں گے۔

اسی قسم کے بلند بانگ دعوے ریلوے کے وفاقی وزیر شیخ رشید احمد بھی کررہے ہیں۔ یہ وہی وفاقی وزیر ریلوے ہیں جنہوں نے چند ماہ قبل کراچی تا دھابیجی ایک ٹرین دھابیجی ایکسپریس کے نام سے شروع کی تھی، جو کہ چند ہی ماہ میں فیل ہوگئی تھی اور بالآخر اسے بند کرنا پڑگیا۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا بھی یہ ہے کہ سرکلر ریلوے کی بحالی کوئی آسان کام نہیں ہے۔

اگر کچھ دیر کے لیے اس بات کو مان بھی لیا جائے کہ پاکستان ریلوے اس سرکلر ٹرین کو چلانے میں کامیاب ہوجاتی ہے، تو کیا اس کے پاس ماضی کی طرح اتنے وسائل ہیں کہ وہ ہر ایک گھنٹے بعد سرکلر ٹرین چلاسکے؟

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سرکلر ٹرین چلانے کی ذمے داری سندھ حکومت پر ڈال رہے ہیں اورصوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سرکلر ٹرین چلانے کے لیے وفاق کو ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔ ان حالات میں جب وفاق اور سندھ ابھی تک اس بات کا فیصلہ ہی نہیں کرپائے کہ سرکلر ٹرین کون سی حکومت آپریٹ کرے گی تو پھر سرکلر کی بحالی پر کون یقین کرسکتا ہے؟

یہ خبر بھی پڑھئے: سندھ حکومت کا بھی کراچی سرکلر ریلوے چلانے سے انکار

ماضی میں بھی یہ غریب بستیاں قائم تھیں اور ان کے درمیان سے ناصرف ملک کے اندر جانے والی ٹرینیں بلکہ سرکلر ٹرینیں بھی چلا کرتی تھیں، جس میں کبھی کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ لہٰذا سرکلر ٹرین چلانے کی آڑ لے کر غریبوں کو ان کے گھروں سے بے دخل ہونے سے روکا جائے۔ اگر ریلوے ٹریکس اور آبادی کے درمیان فاصلے کی بات کی جائے تو اس سلسلے میں عالمی قانون کے مطابق اس کا فاصلہ کم از کم 100 فٹ ہے، لہٰذا صرف ان غریبوں کی رہائش ہی نہیں بلکہ سرمایہ داروں کی کوٹھیوں، فلیٹوں اور ملٹی نیشنل کمپنیز کو بھی مسمار کیا جائے، ورنہ یہ غریبوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہوگی۔

بلاشبہ سرکلر ٹرین کا منصوبہ محنت کشوں کو سفری سہولت مہیا کرنے کا منصوبہ ہے، جس سے ناصرف عوام کو سستی سواری ملے گی بلکہ سڑکوں سے ٹریفک کا اژدہام ختم ہوگا۔ غریبوں کو نقصان پہنچائے بغیر اس منصوبے پر فوری عملدرآمد کی ضرورت ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سرکلر ریلوے غریبوں کی خوشحالی یا بربادی؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XhUXO2
via IFTTT

کابل میں فوجی اکیڈمی پر خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

کابل: افغانستان کے دارالحکومت میں فوجی اکیڈمی کے قریب خودکش دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

افغان حکام کے مطابق کابل میں خود کش حملہ آور نے فوجی اکیڈمی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اکیڈمی کے قریب ایک فوجی اہلکار نے مشکوک شخص کو روکا تو اس نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات حاصل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ کسی بھی گروپ نے فوری طور پراس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

The post کابل میں فوجی اکیڈمی پر خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2wvrAf7
via IFTTT

ہنگری میں کشتی ڈوبنے سے جنوبی کوریا کے 7 سیاح ہلاک ایکسپریس اردو

بڈاپسٹ: وسطی یورپی ملک ہنگری میں کوریائی سیاحوں کی کشتی کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 21 لاپتہ ہوگئے۔

ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ میں دریائے ڈینوب میں جنوبی کوریائی سیاحوں کی کشتی الٹ گئی جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک جب کہ 21 لاپتہ ہیں۔  حکام نے سات افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ باقی لاپتہ سیاحوں کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ہلاک 7 افراد کا تعلق جنوبی کوریا سے ہے۔

ہنگری کی قومی ایمبولینس سروس کے مطابق کشتی پر جنوبی کوریا کے 33 سیاح اور عملے کے 2 مقامی افراد سوار تھے۔ اب تک ڈوبنے والے سات افراد کو بچایا جاچکا ہے۔  جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے اس امدادی کارروائی میں ہنگری کی مدد کے لیے تمام ممکنہ وسائل مہیا کرنے کی ہدایت کی ہے۔

The post ہنگری میں کشتی ڈوبنے سے جنوبی کوریا کے 7 سیاح ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30Ucg9V
via IFTTT

ورلڈکپ 2019؛ گوگل بھی کرکٹ جنون میں مبتلا ایکسپریس اردو

کرکٹ کا عالمی میلا سجتے ہی گوگل بھی کرکٹ کے جنون میں مبتلا ہوگیا۔

میگا ایونٹ کا آغاز ہوتے ہی گوگل نے بھی ورلڈکپ 2019 کا حصہ بنتے ہوئے اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا اور اب اس میں کرکٹ کی مناسبت سے گیند اور وکٹ کا اضافہ کردیا گیا ہے۔

میگا ایونٹ کے لیے ڈیزائن کردہ خصوصی ڈوڈل پر کلک کرنے سے ورلڈکپ 2019 کے حوالے سے تمام تر معلومات حاصل کی جاسکتی ہے جس میں میچ کے اوقات، خبریں اور میچز کے شیڈول کے حوالے سے تمام معلومات شامل ہیں۔

http://bit.ly/2QvaVBA

The post ورلڈکپ 2019؛ گوگل بھی کرکٹ جنون میں مبتلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2wuZHUK
via IFTTT

اسمبلی سیکریٹریٹ اخراجات ، موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے گئے رقم تحائف، خاطر مدرات اور سفری اخراجات کی مد میں بچائی گئی،ارکان پارلیمنٹ کے اندرون ... مزید

حکومت نے قومی غیرت کا جنازہ نکال دیا ہے عمران خان مودی سے ملاقات کے لیے ترلے کر رہا ہے جبکہ مودی خود چل کر میرے پاس آیا تھا،سابق وزیراعظم

سابق صدر آصف علی زرادری کی ضمانت میں 10روز کی توسیع عدالت نے آصف علی زرادری کی عبوری ضمانت میں 10روز کی توسیع کر دی

ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں پولیس کی کامیاب کارروائی‘ دہشت گردی اور اغواء برائے تاوان سمیت سنگین نوعیت کے جرائم میں مطلوب خطرناک دہشت گرد کوڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا

کوہاٹ ‘رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران ملک بھر میں پولیو سے متاثرہ بچوں کی تعداد تشویشناک حد تک بڑھ کر20ہوگئی خیبرپختونخواہ کے جنوبی ضلع بنوں کے یونین کونسل بیزن ... مزید

سرگودھا ‘ چوہدری حامد حمید سمیت 3 لیگی کارکنان کے ضمانت کیس کی سماعت 17 جون تک ملتوی

سرگودھا پیپلز پارٹی کے سابق رکن اسمبلی کی اراضی کو سہراب کرتے ہوئے نہری پانی چوری پکڑ گئی

عمران خان اوربزدارسابقہ حکومتوں کا تسلسل ہیں ،ڈاکٹرطارق سلیم پارٹی دفاع کیلئے پنجاب میں سرکاری خزانے سے 40ترجمان مقررکرنا شرمناک ہے صبرکاپیمانہ لبریز، جماعت اسلامی ... مزید

بھارت میں انتخابات ہو چکے ہیں ،توقع ہے نئی حکومت نئے رویوں کو اپنائے گی ،شاہ محمود قریشی مودی ، عمران ملاقات طے نہیں ہوئی مگر پاکستانی وزیر اعظم نے ملاقات سے کبھی انکار ... مزید

شاہ محمود قریشی کی ملائیشین ہم منصب سے ملاقات ،عالمی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ملائیشیا کی رئیل اسٹیٹ سے وابستہ بڑی کمپنیاں وزیر اعظم عمران ... مزید

بلاول بھٹو زرداری عید کے بعد سابق قبائلی علاقوں میں انتخابی مہم شروع کریں گے چیئر مین پارٹی کی ختونخواہ کی تنظیم کو بلاول بھٹو کے دورے کا شیڈول ترتیب دینے کی ہدایت

وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں کل جمعة الوداع مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

نادہندگی کی وجہ سے منقطع شدہ علاقوں کو بجلی کی بحالی کیلئے ون دنڈو ٹیمیں تشکیل، موقع پر جا کر بجلی بحال کی جائے گی

مسلم لیگ ن میں اندرونی اختلافات کی خبریں، حقیقت سامنے آ گئی معروف صحافی اور تجزیہ کار احتشام الحق نے اندرونی کہانی سے پردہ اُٹھا دیا

ریاست بصارت سے محروم لوگوں کو تمام ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے، مناسب پالیسیوں کی تشکیل کے لئے معذور افراد کے درست اعداد و شمار ... مزید

دھان کے کاشتکار پیداوار میں اضافہ کے لئے زنک کا بروقت استعمال یقینی بنائیں، ماہرین زراعت

کماد کی جدید اقسام کو فروغ دے کر پیداوار اور شوگر ریکوری میں اضافہ کیا جاسکتاہے، ماہرین جامعہ زراعت

موتیے کی بہتر نشونما کے لئے حسب ضرورت پانی، کھادوں کے بروقت استعمال کی ہدایت

دھان کی منظور شدہ باسمتی اقسام کاشت نہ کرنے سے پیداوار میں کمی واقع ہو سکتی ہے، ماہرین زراعت

ملک کے نامور گلو کار، فلم ساز و اداکار عنایت حسین بھٹی کی 20ویں برسی کل منائی جا ئے گی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسداد تمباکو نوشی کا عالمی دن کل منایا جائے گا

شہری چاند رات پر ہوائی فائرنگ سے گریزکریں، عمران خان سالارزئی

ماہ رمضان میں پانی اورصفائی کے انتظامات سے پوری طرح مطمئن ہے، عمران خان سالارزئی

ورلڈ کپ، جنوبی افریقہ نے انگلینڈکیخلاف ٹاس جیت لیا میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے اوول میں کھیلا جائے گا

پاکستانی نوجوانوں کو پُرکشش ملازمتوں کا جھانسہ دینے والی جاب ایجنسی کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا پشاور میں قائم ایجنسی نے پاکستانی نوجوانوں کو دبئی میں شاندار تنخواہ ... مزید

سعودی وزیر اطلاعات ترکی عبداللہ شبانہ کا او آئی سی کانفرنس کے لیے قائم میڈیا سینٹر کا دورہ کیا، انتظامات پر اطمینان کا اظہار

روپے کی قدر مزید مستحکم؛ ڈالر 83 پیسے سستا ایکسپریس اردو

کراچی: انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 83 پیسے سستا ہوگیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 149 روپے کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر50 پیسے کی کمی سے ڈالر 149 روپے 50 پیسے کی سطح پر آگیا۔

واضح رہے گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 149 روپے 63 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 150 روپے پر بند ہوا تھا اور 7 کاروباری روز میں انٹربینک میں ڈالر 3.2 روپے سستا ہوچکا ہے۔

The post روپے کی قدر مزید مستحکم؛ ڈالر 83 پیسے سستا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MjrulB
via IFTTT

بنوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

بنوں: علاقہ ہاتھی خیل بنوچی میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بنوں کے علاقے ہاتھی خیل بنوچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے، واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جب کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پہنچادی گئی ہیں، پولیس نے قتل کی وجہ عداوت مستورات کا تنازعہ بتایا ہے جب کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

The post بنوں میں فائرنگ سے خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EJenE7
via IFTTT

حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری             ایکسپریس اردو

لاہور: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ معزز ایڈیشنل اٹارنی جنرل احتجاجی طور پر مستعفی ہو گئے ہیں، تحریک انصاف سیلیکٹڈ جمہوریت اور سیلیکٹڈ میڈیا چاہتی ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے،  تمام اختیارات عوام کو منتقل کیا جائے ورنہ سب برباد ہو جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

واضح رہے تحریک انصاف کی حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کے خلاف بیرون ملک جائیدادیں رکھنے پر سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کر دیا اور ان ججز میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس فائز عیسیٰ بھی شامل ہیں۔

The post حکومت مسلسل عدلیہ اور جمہوریت پر حملے کر رہی ہے، بلاول بھٹو زرداری             appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XhJKgq
via IFTTT

مہوش حیات نے نریندر مودی اور بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا ایکسپریس اردو

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے وزیراعظم عمران خان کو بھارتی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت نہ کرنے پر مودی اوربھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

نریندرمودی بھارتی لوک سبھا کے انتخابات جیت کرایک بار پھر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ مودی کی حلف برداری کی تقریب میں مختلف ممالک کے سربراہان کوشرکت کے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں، تاہم پاکستانی وزیراعظم عمران خان کوتقریب حلف برداری کا دعوت نامہ نہیں بھیجا گیا۔ مودی اوربی جے پی کے اس انتہا پسندانہ رویے کو سوشل میڈیا پرشدید تنقید کا نشانہ بنائے جاتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ عمران خان کو تقریب میں مدعونہ کرکے مودی نے اپنے ہمسائے سے تعلقات بحال کرنے کا موقع ہاتھ سے گنوادیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مہوش حیات نے امیتابھ بچن کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے بھی اس فیصلے پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے مودی اور بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا اس خبرنے مجھے بہت مایوس کیا، یہی وہ موقع تھا جب ہمارے ہمسائے وزیراعظم عمران خان کی امن کی پیشکش سے متفق ہو کر دوستی کا ہاتھ بڑھا سکتے تھے۔ ہمارے (دونوں ممالک کے) درمیان تاریخ بہت پرانی ہے، لیکن یہ ایک نیا آغازہوسکتا تھا۔ اس کے ساتھ ہی مہوش نے’’امن کو موقع دیں‘‘ کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔

واضح رہے یہ پہلی بارنہیں ہے کہ جب مہوش حیات نے بھارتی پالیسیوں اوربھارتیوں کے رویے کو تنقید کانشانہ بنایا ہواس سے قبل اداکار امیتابھ بچن کی جانب سے فلم میں پاکستانی بننے سے انکار کرنے کے فیصلے کو بھی مہوش نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

The post مہوش حیات نے نریندر مودی اور بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WtUxqB
via IFTTT

اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف نیب ریفرنس دائر ایکسپریس اردو

 کراچی: نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

نیب کی جانب سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا ہے، ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ، بیٹا، 4 بیٹیاں، ایک بھائی اور ملازم سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔

نیب ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی نے ایک ارب 61 کروڑ روپے سے زائد کےاثاثے بنائے ہیں، آغاسراج درانی اور دیگر اہلخانہ سے 11 کروڑروپے کی قیمتی گھڑیاں اور لاکر سے ساڑھے3 سو تولہ سونا برآمد ہوا، غیرقانونی اثاثہ جات میں گھر اور 35 گاڑیاں شامل ہیں۔

ریفرنس میں مزید کہا گیا ہے کہ آغا سراج درانی نے غیر قانونی آمدن سے بنائی گئیں جائیدادیں فروخت بھی کردی ہیں، اثاثوں میں 11گاڑیاں اور بیٹے، بیوی اور بیٹیوں کے نام پر کراچی اور ایبٹ آباد میں جائیداد ہیں، دوران تفتیش آغا سراج درانی نے آمدنی 8 کروڑ بتائی تھی۔

The post اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف نیب ریفرنس دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/30TbKcm
via IFTTT

سیکیورٹی فورسز نے محسن داوڑکوگرفتارکرلیا، ذرائع ایکسپریس اردو

شمالی وزیر ستان: ذرائع کے مطابق محسن داوڑ شمالی وزیرستان سے گرفتار کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے کارروائی کے دوران شمالی وزیرستان سے پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑکو  گرفتارکرلیا ہے جبکہ محسن داوڑ کے ساتھی علی وزیرکو پہلے ہی سیکیورٹی فورسز اپنی حراست میں لے چکی ہے۔

دو روزقبل محسن داوڑ کے ساتھی نے اعترافی بیان میں کہا تھا کہ خارقمرچیک پوسٹ پر حملے کے وقت مسلح شخص محسن داوڑ تھا۔ ڈاکٹرعالم نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا تھا کہ محسن داوڑ مسلح گارڈ کے ساتھ تھا جب کہ چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والا گروہ بھی محسن داوڑ اور علی وزیر کی کمان میں کام کررہا تھا۔

اس سے قبل علی وزیر کی بھی لوگوں کو مشتعل کرتے اور فوج پر حملہ کرنے پر اکسانے کی ویڈیو سامنے آ چکی ہے۔

The post سیکیورٹی فورسز نے محسن داوڑکوگرفتارکرلیا، ذرائع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VZqG4P
via IFTTT

جعلی اکاوٴنٹس کیس؛ نیب نے آصف زرداری کیخلاف ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ہائی کورٹ میں آصف زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت جاری ہے۔

جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے 2 رکنی بنچ نے سابق صدر آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔ نیب نے جعلی بینک اکاوٴنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریکارڈ عدالت میں جمع کرادیا۔ جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ جعلی بنک اکاؤنٹس کے کھولنے اور ٹرانزیکشنز کا وقت کون سا ہے؟۔

نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ 2014 اور 2015 کے دوران یہ اکاوٴنٹس کھولے گئے اور آپریٹ ہوئے، یہ تہہ در تہہ انتہائی پوشیدہ پیسوں کی منتقلی کا بھیانک جرم ہے، جعلی اکاؤنٹس کسی دوسرے شخص کے نام اصل بینفشری کو ظاہر کیے بغیر بنائے گئے، ہولڈر کی مرضی کے بغیر جو اکاؤنٹس کھولے اور چلائے جائیں وہ جعلی اکاؤنٹ ہیں۔

The post جعلی اکاوٴنٹس کیس؛ نیب نے آصف زرداری کیخلاف ریکارڈ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KbOtfL
via IFTTT

ماڈل بازار، عوام بے زار ایکسپریس اردو

رمضان المبارک کے بابرکت ماہ میں جہاں پیسہ گردش کرتا ہے، وہیں مہنگائی میں بھی ہوشربا اضافہ ہوجاتا ہے۔ رواں سال تو اس مہینے میں غریب آدمی کی گویا کمر ہی ٹوٹ گئی۔ پھل، سبزی اور اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان کو پہنچ گئیں۔ افطار دسترخوانوں کی رونقیں ماند پڑگئیں۔ لیکن اس دوران پنجاب بھر میں خصوصی رمضان بازار لگائے گئے، جن سے عام آدمی کو لائن میں لگ کر ریلیف تلاش کرنا پڑا۔

اس وقت صرف لاہور شہر ہی میں 30 کے قریب رمضان بازار ہیں۔ گزشتہ دنوں ان رمضان بازاروں کے دورے کا موقع ملا۔ وہاں لوگوں کو دیکھ کر دل خون کے آنسو رونے لگا۔ پھر دل میں خیال آیا کہ مہنگائی کے اس دور میں جہاں عام آدمی کےلیے چولہا جلانا مشکل ہورہا ہے، وہیں یہ رمضان بازار ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہیں۔ لیکن دفعتاً خیال آیا کہ رمضان کے بعد عوام کا کیا ہوگا؟

اس اہم مسئلے کا حل سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف نے ماڈل بازار کمپنی بنا کر نکالا۔ اس کمپنی کے تحت پنجاب بھر میں ماڈل بازار لگائے گئے۔ جن کو چلانے کےلیے ایک آزاد اور خودمختار بورڈ آف ڈائریکٹرز بنایا، جس میں سات ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی جبکہ پانچ سابق سرکاری آفیسرز شامل تھے۔ اس وقت پنجاب بھر میں 32 ماڈل بازار قائم ہیں، جن میں سے صرف لاہور میں 9 ماڈل بازار موجود ہیں۔

ماڈل بازار کمپنی ایک آزاد ادارہ ہے، جو اپنے فیصلے خود کرتی ہے۔ جن میں گورنمنٹ آف پنجاب ماڈل بازار کےلیے جگہ فراہم کرتی ہے، جبکہ بازار کے دیگر معاملات بورڈ آف ڈائریکٹرز چلاتا ہے۔ ماڈل بازار میں اشیائے ضروریہ اور خورونوش ارزاں اور کنٹرولڈ نرخوں پر دستیاب ہیں۔ یہی نہیں اس ماڈل بازار میں شہریوں کےلیے مرغی اور گوشت مارکیٹ ریٹ سے سستا ملتا ہے۔

کمپنی نے بین الاقوامی معیار کے مطابق خوبصورت ماڈل بازار بنائے۔ جن کے خارجی اور داخلے راستے الگ الگ ہیں۔ صارفین کےلیے جدید واک تھرو گیٹ تعمیر کیے۔ ماڈل بازاروں کی باؤنڈری والز خوبصورت تیار کیں۔ بازاروں کو تخریب کاری سے بچانے کےلیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے۔ چاروں اطراف خاردار تاریں لگائی گئیں۔ شکایات اور تجاویز کےلیے خصوصی کاؤنٹرز لگائے گئے۔ جدید انداز میں دکانیں تعمیر ہوئیں۔ ماڈل بازار میں بچوں کےلیے پلے لینڈز بھی تعمیر کیے گئے۔ الغرض ماڈل بازار میں داخل ہوتے ہی خوشگوار حیرت کا احساس ہوتا ہے۔ اپنی بہترین اور منظم کارکردگی کے باعث گزشتہ سال تک کمپنی خودکفیل ہوگئی تھی۔ جو اپنے وسائل کے ذریعے معاملات کو بحسن چلا رہی تھی۔

لا ڈپارٹمنٹ کے تحت ماڈل بازاروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں ایک تہائی آزاد اور غیر سیاسی ممبران کی تعیناتی ضروری ہے۔ لیکن یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پنجاب حکومت گزشتہ ایک سال سے بعض مبینہ سیاسی وجوہات کی بنا پر کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تعینات نہیں کرسکی۔ کیوں کہ گزشتہ سال پنجاب حکومت کے خاتمے اور ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ممبران کی مطلوبہ تعداد پوری نہ ہوسکی۔ جبکہ ان ہی مبینہ سیاسی وجوہات کی بنا پر تجربہ کار، اہل اور قابل غیر سیاسی افراد کو بھی بورڈ آف ڈائریکٹرز میں شامل نہیں کیا جاسکا۔

اب عوام کو کئی مسائل کا سامنا ہے۔ لاہور کے علاقے سبزہ زار میں رمضان بازار کے دورے کے دوران شہریوں اور انتظامیہ نے بازاروں میں سیاسی مداخلت کے الزامات عائد کیے۔ ضلعی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا کہ رمضان بازار کے انتظامات کے حوالے سے کمشنر لاہور کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں تمام ضلعی افسران نے وزیر صنعت کی جانب سے بازاروں کے معاملے میں دباؤ ڈالنے کی شکایت کی۔ افسران کے مطابق وزیر موصوف انہیں من پسند افراد کو نوازنے کےلیے خود فون کرکے دباؤ ڈالتے ہیں۔ جبکہ وزیر صنعت اپنے چند کارندوں کو رمضان بازار کے معاملات کو چلانے کےلیے بھیج دیتے ہیں۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کے افسر نے الزام عائد کیا کہ کئی افراد پر جھوٹی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی ہے۔

اگر رمضان بازار کے معاملات میں اس قدر مداخلت کی جارہی ہے تو ماڈل بازاروں کی صورتحال کیا ہوگی؟ ماڈل بازار وزارت صنعت کی سربراہی میں کام کرتے ہیں۔ وزیر صنعت کا رمضان بازاروں کے حوالے سے رویہ ماڈل بازاروں کےلیے بھی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

گزشتہ دنوں رمضان بازاروں کے دورے کے دوران جب وزیر صنعت سے ماڈل بازاروں کے حوالے سے سوال کیا گیا تو وہ اس کا کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دے سکے۔ ماڈل بازار کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی عدم تعیناتی کے باعث کئی مسائل جنم لے رہے ہیں۔ گزشتہ سال دسمبر میں بہاولپور کا ماڈل بازار آتشزدگی کے باعث تباہ ہوگیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے29 دسمبر کو بہاولپور کا دورہ کیا اور ماڈل بازار کی تعمیر کا فوری حکم جاری کیا۔ لیکن پانچ ماہ گزرنے کے باوجود ماڈل بازار کی تعمیر نہ ہوسکی۔ جبکہ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر اپنی دکانیں سجا رکھی ہیں۔ محکمہ خزانہ کے مطابق وزرات صنعت کی جانب سے انہیں تاحال فنڈز جاری نہیں ہوسکے، جس کے باعث ماڈل بازار بہاولپور کو تاحال تعمیر نہیں کیا جاسکا۔ اسی طرح بورے والا میں بھی ماڈل بازار کی منظوری گزشتہ دور حکومت میں ہوگئی تھی۔ لیکن بورڈ آف ڈائریکٹرز تعینات نہ ہونے کے باعث اس ماڈل بازار کو بھی تعمیر نہیں کیا جاسکا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ پنجاب حکومت اپنے دعوؤں اور وعدوں کو پورا کرتے ہوئے اداروں کو خودمختار بنائے اور ماڈل بازار کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو غیر سیاسی بنائے، تاکہ عام آدمی کو ریلیف دیا جاسکے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی جہاں وزیراعلیٰ پنجاب کےلیے ایک کڑا امتحان ہے، وہیں وزیر صنعت کےلیے بھی اپنی پارٹی کے منشور کو پورا کرنے کےلیے ایک بہترین موقع ہوگا۔

حکومت پنجاب کو چاہیے کہ صوبہ بھر میں نہ صرف ضلعی سطح پر بلکہ تحصیل اور قصبوں میں بھی ماڈل بازار تعمیر کیے جائیں تاکہ صوبے کے عوام کو سہولیات میسر آسکیں اور رمضان المبارک کے اختتام کے بعد بھی انہیں فائدہ پہنچے۔ پنجاب کی طرح دیگر صوبوں کو بھی اس کی پیروی کرنا ہوگی، کیوں کہ اس وقت عام آدمی کو ریلیف کی ضرورت ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post ماڈل بازار، عوام بے زار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WtQw5v
via IFTTT

ججز کیخلاف سازش ہوئی تو 2007 سے بڑی تحریک چلائیں گے، سندھ ہائیکورٹ بار ایکسپریس اردو

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ بار نے خبردار کیا ہے کہ اچھے ججز کو فارغ کردیا گیا تو عدلیہ کا برا حال ہوجائے گا اور ان ججز کی بحالی کے لیے 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے۔

سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلی عدالتوں کے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ سابق صدر سپریم کورٹ بار رشید رضوی اور دیگر وکلا رہنماؤں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کی سخت مذمت کی۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

رشید اے رضوی ایڈووکیٹ نے کہا کہ جو سازش کل ہوئی ہے وہ اکتوبر میں شروع ہوئی تھی، جسٹس قاضی فائز عیسی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کی گئی کہ ان کا سپریم کورٹ میں تقرر ہی غلط ہے، اگر اچھے ججز کو فارغ کردیا گیا تو عدلیہ کا برا حال ہوجائے گا جس کے خلاف 2007 سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے۔

The post ججز کیخلاف سازش ہوئی تو 2007 سے بڑی تحریک چلائیں گے، سندھ ہائیکورٹ بار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HLnndN
via IFTTT

کفایت شعاری مہم؛ اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں 63 کروڑ روپے کی بچت ایکسپریس اردو

اسلام آباد: پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں بڑے پیمانے پربچت ہوئی اور موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے گئے۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم پرعمل درآمد جاری ہے، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں بڑے پیمانے پربچت ہوئی اور موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے گئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بچت مہم سے وزارت خزانہ کو آگاہ کردیا۔ اسمبلی کے کل بجٹ کا اٹھارہ فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا، رقم تحائف، خاطر مدارت اور سفری اخراجات کی مد میں بچائی گئی، اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کے اندرون و بیرون ملک دوروں میں کمی سے بھی بچت ہوئی۔

اسپیکر اسد قیصر نے کفایت شعاری مہم کے تحت اخراجات کنٹرول کرنے کے حوالے سے کہا موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی، ملکی ترقی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

The post کفایت شعاری مہم؛ اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں 63 کروڑ روپے کی بچت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2YSNBAT
via IFTTT

نالائق اعظم نے جسٹس قاضی فائز پر کیس کرکے تشویش میں مبتلا کردیا، راناثنااللہ ایکسپریس اردو

 لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ نالائق اعظم نے جسٹس قاضی فائز پر کیس کرکے تشویش میں مبتلا کردیا۔

راناثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالائق اعظم نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی پر کیس کرکے قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا، قاضی فائز عیسی کی ایمانداری پر پوری قوم متفق ہے، اپوزیشن کو ریلیف دینے والے ججوں کیخلاف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، عدلیہ کی طرف بڑھتے قدموں کو نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو جعلی حکومت کیخلاف مزاحمت کرنا پڑے گی، جوحکومت کیخلاف مزاحمت میں شریک نہیں ہو گا وہ پاکستان کا خیرخواہ نہیں، تمام جماعتوں کے کارکن اسلام آباد پہنچے تو ان کو دیکھیں گے، سلیکٹ حکومت،سلیکٹ عدلیہ،سلیکٹ میڈیا بنائی جا رہی ہے، پارلیمنٹ کو بھی سلیکٹڈ پارلیمنٹ بنا دیا گیا ہے، حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے، صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

راناثنااللہ نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کے واقعے کی انکوائری ہونی چاہیے، ویڈیو اصلی ہے یا نقلی،تحقیقات ہونی چاہئیں، نالائق اعظم کی ویڈیوز سب سے زیادہ ہیں لیکن چلائے کون؟، یہ گرے گا تو ملک میں ہرچیز ٹھیک ہوگی، حکومت چیئرمین نیب سے ڈومور کا مطالبہ کر رہی تھی، نیب سلیکٹڈ حکومت کے کہنے پر اپوزیشن کیخلاف کارروائی کر رہا ہے۔

The post نالائق اعظم نے جسٹس قاضی فائز پر کیس کرکے تشویش میں مبتلا کردیا، راناثنااللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EJijVl
via IFTTT

متحدہ عرب امارات: بیوی اور بیٹے کی پٹائی کرنے والا شخص مصیبت میں گھِر گیا والد نے بچے کے سکول میں کئی روز تک غیر حاضر رہنے پر اُسے اور اُس کی والدہ کی مار پیٹ کی تھی

”یہ کیا بدتمیزی ہے“ آصف علی زرداری نے سلام لینے والے صحافی کا ہاتھ جھٹک دیا سابق صدر کے احتساب عدالت پہنچے پر ایک صحافی نے سلام لینے کے لیے ہاتھ آگے بڑھایا جسے انہوں نے ... مزید

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کیلئے پی آئی ٹی بی کے وضع کردہ لرننگ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح 2ہزار جوڈیشل افسران اور ہائیکورٹ کا 20 ہزار سے زائد عملہ آن لائن تربیت حاصل کر سکے گا، پی ... مزید

ججز کو فارغ کیا گیا تو 2007ء سے بھی بڑی تحریک چلائیں گے سندھ ہائیکورٹ بار نے حکومتی فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے بڑا اعلان کر دیا

سانحہ شوپیاں کو دس برس مکمل ہونے پرمکمل ہڑتال ‘ تمام دکانیں ، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بندرہے �ی 2009ء کووردی میںملبوس اہلکاروں نے 17سالہ آسیہ اور اسکی 22سالہ بھابھی ... مزید

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز نے سوپور میں تلاشی آپریشن شروع کر دیا ضلع پونچھ کے علاقے چک بولانہ میں جاوید اقبال نامی ایک نوجوان کی پراسرار حالت میں لاش برآمد

مقبوضہ کشمیر ‘ قابض انتظامیہ نے پاکستانی چینل نشر کرنیوالے کیبل نیٹ ورک کو بند کردیا پابندی سے سرینگر کے تیس ہزار کے قریب افراد متاثر ہوں گے اور انہیں اس سلسلے میں ڈی ... مزید

مقبوضہ کشمیر‘مسرت عالم بٹ پر 38ویں مرتبہ کالا قانون’پی ایس اے‘ لاگو، مسلم لیگ کی مذمت اقوام متحد ہ کی انسانی حقوق کونسل ، انٹرنیشنل کمیٹی آف دی ریڈ کراس ، ایمنسٹی انٹرنیشنل ... مزید

مقبوضہ کشمیرمیں کل جمعتہ الوداع یوم قدس اور یوم کشمیر کے طورپر منایا جائیگا عالمی برداری دونوں دیرینہ تنازعات کے حل کیلئے اپنا کردار اداکرے ، میر واعظ فورم

مقبوضہ کشمیر : اشرف صحرائی کا غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

تنازعہ کشمیر نہ صرف جنوبی ایشیا بلکہ پوری دنیا کے امن کیلئے سنگین خطرہ بنا ہوا ہے، سید علی گیلانی بھارت جابرانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ہرگز نہیں دبا سکتا، ... مزید

ریلویز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر23 ارب 22 کروڑ 86 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

دُبئی: نابالغ لڑکیوں سے جسم فروشی کرانے پر 5 بنگلہ دیشی گرفتار بنگلہ دیشی لڑکیوں کو روزگار کے نام پر دُبئی لایا گیا تھا

ملائیشیا سے واپس آنے والے پاکستانی نے زلفی بخاری کو سب کے سامنے شرمندہ کر دیا ہمیں یہ رٹا کر لایا گیا تھا کہ پی ٹی آئی زندہ باد کہنا ہے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

جاپان، شدید گرمی سے 2 ہزار سے زیادہ افراد متاثر

ترکی کو ایس۔400 میزائل سسٹم کی فراہمی مقررہ وقت سے پہلے کی جائیگی، روس

یوکرینی صدر آئندہ ماہ بیلجیئم کا دورہ کریں گے

جرمنی نے گزشتہ برس ایک لاکھ سے زائد غیرملکی افراد کو شہریت دی

جاپان، مسلمان سیاحوں کیلئے رہنما کتابچہ

پشاور میں 400سے زائد چوری اور نان کسٹم پیڈ پکڑی جانے والی گاڑیاں افسران میں بانٹے جانے کا انکشاف کسٹم اور نیب کے افسران میں گاڑیاں تقسیم کی گئیں، افسران کے اہلِ خانہ کو ... مزید

اگر عمران خان 20 جون نکال گیا تو سب رگڑے جائیں گے معروف صحافی و تجزیہ کار اوریا مقبول جان نے بڑی خبر دے دی

بھارت، نئی پارلیمنٹ کی40 فیصد سے زیادہ ارکان پر مقدمات

شاہ سلمان نے "اللہ کے مہمانوں کیلئی" خدمت پروگرام کا افتتاح کر دیا

جمہوریت کے استحکام اور عوام کی انتخابی عمل میں شرکت کو یقینی بنانے کیلئے ضلع خوشاب میں آگاہی پروگرام شروع کیا جا رہا ہے‘ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب

سرگودھا میں قتل اور اقدام واردات کر کے بیرون ملک فرار ملزم کو سات سال بعد انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے سرگودھا منتقل کر لیا گیا

پنجاب پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت سرگودھا ریجن سمیت اضلاع میں پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتی بزریعہ این ٹی ایس ہو گی

سرگودھا ‘ سرکاری زچہ بچہ مولا بخش ہسپتال میں دوران ڈلیوری آپریشن خاتون بچے سمیت جابحق ‘ورثاء سراپا احتجاج بن گئے

عبدالحکیم ‘ پیرووال سٹاپ کے قریب غلط سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

وزیراعظم کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے پی ٹی وی حملہ کیس سمیت تین مقدمات کا ریکارڈ طلب

ْتوہین عدالت کی کارروائی کیلئے دائر درخواست پر سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کو نوٹس جاری

وزیرِاعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔

وزیراعظم عمران خان مکہ مکرمہ میں 14 ویں او آئی سی سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے جہاں وہ مسلم امہ کے اتحاد و یکجہتی پر زور دیتے ہوئے کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات اٹھائیں گے۔

قبل ازیں او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطبا کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ او آئی سی رابطہ گروپ مقبوضہ کشمیر کی مسلسل بگڑتی سنگین صورتحال کا جائزہ لے اور اقوام متحدہ بھی کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے متعلق تحقیقاتی کمیشن بنائے۔

اوآئی سی اقوام متحدہ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی تنظیم ہے اور رواں سال اس کی پچاسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔

The post وزیرِاعظم عمران خان او آئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Kj7tsC
via IFTTT

حکومت کا اندازبتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی، آصف زرداری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کا انداز بتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی۔

نیب ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آباد میں پیشی کے بعد سابق صدرآصف زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کا اندازبتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی، اس حکومت کی کوئی لائف نہیں، ملک میں احتساب چلے گا یا معیشت چلے گی۔ اپوزیشن مل کر عید کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلائے گی۔

آصف زرداری اپنی گرفتاری سے متعلقہ سوال پر خاموش رہے جب کہ انہوں نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس کے سوال پربھی کوئی جواب نہیں دیا اورمنہ پرانگلی رکھ کرچپ رہنے کا اشارہ دیا۔

The post حکومت کا اندازبتا رہا ہے کہ یہ نہیں چلے گی، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KcpOrj
via IFTTT

امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ایران ایکسپریس اردو

تہران: ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ ملک کے جوہری اور میزائل پروگرام پر کوئی مذاکرات نہیں کیے جائیں گے۔

ایرانی صدرحسن روحانی کے بیان پررد عمل دیتے ہوئے ایران کے سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے ویب سائٹ پرجاری اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ ایران یہ پہلے بھی کہہ چکا ہے کہ امریکا سے مذاکرات نہیں کئے جائیں گے کیونکہ پہلے بھی مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہوابلکہ الٹا نقصان ہوا، ہم انقلاب کی بنیادی اقدارپرکوئی مذاکرات نہیں کریں گے اورہم اپنی فوجی صلاحیتوں پر بھی کوئی بات چیت نہیں کریں گے۔

ایران کا یہ بیان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ایران کے ساتھ اس کے جوہری پروگرام پر معاہدے کا امکان موجود ہے۔

اس سے پہلے ایرانی صدرحسن روحانی نے اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ اگر امریکا ایران پرعائد پابندیاں ختم کردے تواس کے ساتھ بات چیت ممکن ہے۔

The post امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں، ایران appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2KfAzJx
via IFTTT

اسلام آباد والے ہمارے کسی نوٹس پر کان ہی نہیں دھرتے، سندھ ہائیکورٹ ایکسپریس اردو

 کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اسلام آباد والے ہمارے کسی نوٹس پر کان ہی نہیں دھرتے۔

سندھ ہائی کورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی تو وزارت پیٹرولیم کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ اسلام آباد سے جواب مانگنا ہمارے لیے تو بڑا مسئلہ بن گیا ہے، اسلام آباد والے سندھ ہائیکورٹ کے کسی نوٹس پر کان ہی نہیں دھرتے، پہلے بھی ایک درخواست پر جواب مانگتے رہے نہیں دیا، سیکرٹری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے پھر جواب جمع کرایا گیا، کیا سیکرٹری پیٹرولیم کو طلب کریں؟۔

عدالت نے سماعت ملتوی کرنے کی سرکاری وکیل کی استدعا مسترد کردی۔  جسٹس محمد علی مظہر نے سرکاری وکیل سے کہا کہ پہلے وزرات پیٹرولیم سے معلوم کرکے بتائیں جواب کیوں جمع نہیں کرایا۔ عدالت نے وزارت پٹرولیم، وفاقی حکومت اور دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔

درخواست گزار مولوی اقبال حیدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اجازت کے بغیر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے، یکم جون کو پھر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے۔

The post اسلام آباد والے ہمارے کسی نوٹس پر کان ہی نہیں دھرتے، سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2wvqcco
via IFTTT

انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں، حسن علی ایکسپریس اردو

 لندن: فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لیے پریشانی کا باعث نہیں، بخوبی اندازہ ہے کہ انگلینڈ کی بیٹنگ وکٹوں پر بولنگ کیسے کروانی ہے، ایک بار بھرپور ردھم میں آ گیا تو وکٹیں لینا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔

حسن علی نے 2سال قبل انگلینڈ میں ہی شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے دوران اپنی بہترین کارکردگی سے گرین شرٹس کو پہلی بار ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا اور 13 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے تاہم گذشتہ کچھ عرصے سے وہ اچھی کارکردگی کا سلسلہ جاری رکھنے میں ناکام رہے ہیں۔

حسن علی نے اپنی اس غیر معیاری کارکردگی کا اعتراف خود کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ جنوبی افریقا کے دورہ کے بعد سے میں زیادہ اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکا ہوں لیکن میں اپنے بولنگ کوچ اظہر محمود کے ساتھ سخت محنت کر رہا ہوں، ایک بار ردھم میں آ گیا تو زیادہ سے زیادہ وکٹیں لینے میں کامیاب ہوتا رہوں گا۔

حسن علی نے کہا کہ ماڈرن کرکٹ میں بولنگ  کےشعبہ کی بہت زیادہ اہمیت ہے جب آپ زیادہ وکٹیں لیتے ہیں تو آپ کی ٹیم کی جیت کی امکانات بھی زیادہ روشن ہوتے ہیں، مجھے بخوبی اندازہ ہے کہ ہماری بولنگ ہی ہمارا اصل ہتھیار رہی ہے لیکن کچھ عرصہ سے  یہ شعبہ زیادہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر رہا لیکن 2 تجربہ کار بولرز وہاب ریاض اور  محمد عامر کی ٹیم میں واپس آنے سے ہماری ٹیم کا بولنگ کا شعبہ مضبوط ہوا ہے جس کا یقینی طور پر فائدہ قومی ٹیم کو ورلڈ کپ کے میچز کے دوران ہوگا۔

The post انگلینڈ کی فلیٹ پچز میرے لئے پریشانی کا باعث نہیں، حسن علی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JKZCET
via IFTTT

کیکڑے کے خول اور نینوٹیکنالوجی پر مشتمل خون کو فوری طور پر روکنے والی پٹی ایکسپریس اردو

ٹیکساس: زخموں کے علاج اور خون کے رساؤ کو روکنے کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے جس کے تحت کیکڑے کے خول اور نینوذرات (پارٹیکلز) پر مشتمل ایک (ڈریسنگ) پٹی بنائی گئی ہے جو خون کے بہاؤ کو روکتی ہے اور اس طرح مریض کی جان بچ سکتی ہے۔

کیکڑے کی جلد کے خول میں پائی جانے والی ایک معدن کائٹوسان اور نامیاتی مرکب سے تیارکردہ نینو مادوں سے بنی یہ پٹی خون کے بہاؤ کو فوری طور پر روکتی ہے ۔ زیادہ خون بہنے سے دنیا بھر میں ہر روز لوگ موت کے شکار ہوتے ہیں اور اس طرح یہ نئی ڈریسنگ مریضوں کی جان بچاسکتی ہے۔

کائٹوسان سے نینوفائبر یا ریشے بنائے گئے ہیں اور اسے ایک شکروالے ہائیڈروجل میں رکھا گیا ہے ۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ ہائیڈروجل سات روز کے اندر گھل کر ختم ہوجاتا ہے اور پٹی کو بار بار ہٹانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ یہاں تک کہ جنگ اور حادثوں میں شدید زخمی ہونے والے افراد بھی اس سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

ازخود گھل کر ختم ہوجانے والی یہ انقلابی پٹی ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے ماہرین نے بنائی ہے۔ یہ عام پٹی کی طرح لچکدار ہے اور اسے ہر قسم کے زخموں پر لگایا جاسکتا ہے۔ اس وقت بازار میں دستیاب تمام حیاتی انجذاب (بایوآبزروبینٹ) پٹیوں کے مقابلے میں یہ بہترین کارکردگی کا حامل ہے۔

اگرچہ کائٹوسین کو کسی مرہم پٹی میں استعمال کرنا ایک چیلنج تھا اور اس کے لیے ماہرین نے ایک مچان نما نینواسٹرکچر بنایا جو بہتر انداز میں پھیلتا ہے اور خون کے بہاؤ کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ زخم کو تیزی سے مندمل بھی کرتا ہے۔

پہلے مرحلے میں شکر کے سالمات سے بنے ہائیڈروجل بنائے گئے جن میں کائٹوسین کے مالیکیول پیوست ہوگئے اور اس کے بعد جادوئی پٹی تیار ہوگئی ۔ دیگر ماہرین نے اس ایجاد کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے اسے جلد از جلد عام تجارتی فروخت کے لیے پیش کرنے پر زور دیا ہے۔

The post کیکڑے کے خول اور نینوٹیکنالوجی پر مشتمل خون کو فوری طور پر روکنے والی پٹی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/312Ihge
via IFTTT

چینی نوجوان نے محبوبہ کے لیے سمندر کا ایک ٹکڑا خرید لیا ایکسپریس اردو

بیجنگ: فرہاد نے شیریں کے لیے پہاڑ سے دودھ کی نہر نکال لی تھی لیکن اب ایک چینی عاشق نے اپنی محبوبہ کے لیے سمندر کا وسیع و عریض ٹکڑا خرید لیا ہے جسے وہ اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے۔

ہر سال 20 مئی کو چین میں ویلنٹائن ڈے منایا جاتا ہے جس میں تحفوں کا تبادلہ ہوتا ہے اور چینی لڑکی کو ایک سرپرائز تحفہ ملا جس میں ان کے دوست نے انہیں 210 ہیکٹر وسیع سمندری ٹکڑا تحفے میں دیا۔ یہ لڑکی سمندر کے اس علاقے کو اپنی مرضی کے مطابق استعمال کرسکتی ہے جو ایک کھلے سمندر کے ساتھ ہے اور شیندونگ صوبے میں ایک جزیرے کے قریب واقع ہے۔

پہلے یہ سمندری خطہ ماہی پروری کی ایک کمپنی کی ملکیت میں تھا جسے اب زینگ نامی ایک شخص نے آن لائن نیلامی کی ویب سائٹ سے 99 ہزار ڈالر یا ڈیڑھ کروڑ روپے میں خریدا ہے۔

اس سرپرائز تحفے کے بعد خاتون نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ’وی چیٹ‘ پر اس کی تفصیلات شیئر کی ہیں جن میں آن لائن ویب سائٹ کا اسکرین شاٹ اور سمندری ٹکڑے کے تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

علاوہ ازیں انہوں نے سمندری خطے کا نقشہ اور مقام پر بھی شیئر کیا ہے تاہم بعض افراد نے اسے ناقابلِ یقین قرار دیا ہے اور سوال کیا ہے کہ آخر سمندر کے حصے اور اس کے حقوق کوئی کس طرح اپنے نام کرسکتا ہے؟

وکلا نے کہا ہے کہ نوجوان نے سمندر کا جو علاقہ خریدا ہے وہ عین قانونی ہے دنیا کے دیگر ممالک کی طرح چین میں سمندری علاقہ اور پانی حکومت کی ملکیت ہوتا ہے لیکن انفرادی طور پر سمندر کے ایک حصے کو خریدا اور استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ اس کے حقوق قابلِ انتقال بھی ہوسکتے ہیں اور لیز کے دوران کسی بھی موقع پر انہیں دوسرے کو کرائے یا ٹھیکے پر دیا جاسکتا ہے تاہم اب تک یہ معلوم نہ ہوسکا کہ خاتون پانی سے بھرے اتنے بڑے علاقے کو کیسے استعمال کریں گی؟

The post چینی نوجوان نے محبوبہ کے لیے سمندر کا ایک ٹکڑا خرید لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2JJMqQF
via IFTTT

پاکستان سمیت عالمی دریاؤں میں اینٹی بایوٹک کی بھرپور موجودگی کا انکشاف ایکسپریس اردو

 لندن: پاکستان سمیت دنیا کے کئی دریاؤں میں اینٹی بایوٹکس کی بے تحاشہ مقدار کا انکشاف ہوا ہے یعنی محفوظ کردہ مقدار سے بھی بعض دریاؤں میں اینٹی بایوٹکس کی بہتات کئی سو فیصد زیادہ ہے۔

اس ضمن میں کئے جانے والے عالمی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش، کینیا، گھانا، نایئجیریا اور یورپ میں آسٹریا وہ ممالک ہے جہاں کے دریاؤں میں اینٹی بایوٹکس کی شرح بہت زیادہ ہے اور بعض مقامات پر تو یہ مقررہ مقدار سے 300 گنا زائد ہے۔

برطانیہ کی یونیورسٹی آف یارک نے چھ براعظموں میں موجود 72 ممالک کا بھرپور جائزہ لیا ہے جس میں عام استعمال ہونے والی 14 اینٹی بایوٹکس کا دریائی پانی میں جائزہ لیا گیا تو معلوم ہوا کہ 65 فیصد جگہوں پر اینٹی بایوٹکس موجود ہے۔ ان میں بنگلہ دیش کے پانیوں میں 300 گنا تک اینٹی بایوٹکس زائد مقدار میں پائی گئی اور وہاں ’میٹرونائیڈیزول‘ اٹی پڑی تھی۔ یہ دوا جلد اور منہ کے انفیکشن میں کھائی جاتی ہے۔

دوسری جانب 711 مقامات میں سے 307 جگہوں پر پیشاب کے امراض میں استعمال ہونے والی ایک اور اینٹی بایوٹک دوا ٹرائی میتھو پرم کا بھی انکشاف ہوا۔ 51 مقامات پر’ سپروفلیکساسِن‘  مرکب محفوظ ترین مقدار سے زیادہ نوٹ کیا گیا

تحقیق کا لبِ لباب یہ ہے کہ افریقہ اور ایشیا کے دریاؤں کا حال برا ہے۔ اب یہ تمام اینٹی بایوٹکس نکاسی آب یا گندے پانی کے پائپوں سے دریا میں مل رہی ہے اور دریا کے پانی کو تباہ کررہی ہیں۔ یورک یونیورسٹی کے شعبہ ماحولیات کے پروفیسر اور اس رپورٹ پر کام کرنے والے ڈاکٹر ایلیسٹیئر بوکسیل کہتے ہیں کہ یہ تحقیق ہماری آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے جو پوری دنیا کے اہم دریاؤں میں اینٹی بایوٹکس کی آلودگی کو ظاہر کررہی ہیں۔

دریا کا پانی پینے سے اینٹی بایوٹکس ادویہ سے مزاحمت بڑھ رہی ہے اور یہ اتنا بڑا چیلنج ہے کہ اس کے لیے دریاؤں کے انتظامی ڈھانچوں پر کثیر رقم خرچ کرنا ہوگی اور سخت قوانین بنانے ہوں گے۔

The post پاکستان سمیت عالمی دریاؤں میں اینٹی بایوٹک کی بھرپور موجودگی کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WbtwsI
via IFTTT

ماضی کے حکمرانوں کا قوم پرلادا ہوا بوجھ اتاررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ موروثی سیاست کے علمبرداروں کو تکلیف ہے کہ عمران خان نے پاکستانیوں کو دو خاندانوں کے آمرانہ راج سے آزاد کیوں کرایا۔ موروثی سیاست کے علمبرداروں نے میثاق جمہوریت کے نام پر اپنی اولادوں تک کی باریوں کا شیڈول طے کیا تھا۔ پاکستان کے عوام نے ان کے جعلی مینڈیٹ کے خلاف عمران خان کو حقیقی مینڈیٹ دے کر منصوبہ ناکام کردیا۔

فردوس عاشق اعوان کا  کہنا تھا کہ ماضی کے حکمرانوں کا قوم پر لادا ہوا بوجھ اتار رہے ہیں، حکومتی مشکل فیصلوں کے نتیجے میں معیشت بہتری کی طرف بڑھ رہی ہے۔ مالی سال 2019 میں ریکارڈ تعداد میں قرضوں کی ادائیگیوں کے ساتھ ساتھ تجارتی خسارہ 8 فیصد کم ہوا جبکہ ترسیلات زرمیں 9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

The post ماضی کے حکمرانوں کا قوم پرلادا ہوا بوجھ اتاررہے ہیں، فردوس عاشق اعوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2YS3CH2
via IFTTT

’تم جیتو یا ہاروہمیں تم سے پیارہے‘ فنکاروں کی قومی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں ایکسپریس اردو

’تم جیتو یا ہاروہمیں تم سے پیارہے‘ فنکاروں کی قومی ٹیم کیلئے نیک تمنائیں ایکسپریس اردو

خیبرپختونخوا میں پولیوسے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ ایکسپریس اردو

پشاور: ضلع بنوں سے 18 ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیوسے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ ہوا۔ پشاورقومی ادارہ صحت اسلام آباد نے متاثرہ بچے میں پولیووائرس کی تصدیق بھی کردی۔ اس کیس کے بعد ضلع بنوں میں رپورٹ ہونے والے کیسزکی تعداد 6 ہوگئی۔ متاثرہ بچے کا تعلق گاؤں خان ٹاؤن، یونین کونسل بائزن خیل سے ہے۔

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں رواں سال مجموعی طور پر پولیو سے متاثرہ 14 کیسز رپورٹ ہوئے۔

The post خیبرپختونخوا میں پولیوسے متاثرہ 18 ماہ کے بچے کا نیا کیس رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VZwFXi
via IFTTT

پھیکی مبارکباد ایکسپریس اردو

زمانہ بدلہ، روایات بدلیں اور ہر کام کا انداز بھی بدل گیا۔ پرانے وقت کی روایات کو ہم نے منفی انداز سے اپنایا کہ ان کا حلیہ ہی تبدیل کردیا۔ پہلے یہ روایات جذبات و احساسات کے اظہار کے لیے تھیں، لیکن اب یہ عجیب و غریب پہلوؤں کا اظہار کرتی نظر آتی ہیں۔ ان سے ان کی روح چھین لی۔ رسم و رواج کی ایسی کی تیسی کردی کہ اب ہر خوشی اور غم یکساں ہوگیا ہے۔ خوشی بھی رسمی رہ گئی ہے اور غم بھی۔ افسوس کا اظہار بھی قابل افسوس ہوگیا ہے اور خوشی بھی بددلی بن چکی ہے۔ پہلے لوگ بغیر سوشل میڈیا کے خوش و خرم زندگی گزار رہے تھے۔ اس میڈیا نے آکر عجیب و غریب بدعات شروع کردی ہیں۔ اس پر ایک لطیفہ یاد آگیا۔

دو دوست تھے، اتفاق سے ایک اندھا ہوگیا اور ایک بہرہ۔ اندھا بہت بیمار پڑگیا تو بہرے نے اس کی عیادت کا ارادہ کیا۔ اپنی بات کا جواب چونکہ وہ سن نہیں سکتا تھا تو اس نے اپنے سوالنامہ کے جوابات بھی تیار کرلیے۔ اس بہرے نے پہلا سوال تیار کیا کہ میں اپنے دوست سے پوچھوں گا کہ کیسے ہو اور وہ کہے گا ٹھیک ہوں، تو میں جواب میں کہوں گا شکر ہے رب کا۔ پھر اس سے پوچھوں گا کہ کھاتے کیا ہو۔ وہ کہے گا کہ حلوہ یا دلیہ وغیرہ، تو میں کہوں گا شاباش، نرم غذا ہے کھایا کرو۔ آخر میں اس کی بیوی کے بارے پوچھوں گا کہ وہ کیسی ہے، تو اندھا جواب دے گا کہ اچھے گھرانے کی اچھی عورت ہے، گھر سنبھال رکھا ہے اور مجھے بھی۔ تو میں کہوں گا، مبارک ہو۔ یہ تیاری کرکے وہ اندھے کے پاس جاپہنچا۔

بہرہ: سناؤ دوست کیسے ہو؟

اندھا: مر رہا ہوں۔

بہرہ: شکر ہے۔ کھاتے کیا ہو؟

اندھا: کھانا کیا ہے روکھی سوکھی مل جائے تو ٹھیک ورنہ فاقہ۔

بہرہ: بہت اچھا، شاباش نرم غذا ہے کھایا کرو۔

بہرہ: میری بھابی کی سناؤ، وہ کیسی ہے؟

اندھا: وہ تو کب کی مجھے چھوڑ کر کسی دوسرے کے پاس چلی گئی۔

بہرہ: مبارک ہو!

پہلے لوگ صرف عید کے تہوار کی مبارک دیتے تھے۔ عید کارڈ بھیجے جاتے تھے۔ امیر گھرانوں میں سالگرہ مبارک ہوتی تھی اور شادی بھی نکاح والے دن مبارک ہوتی تھی۔ جب سے یہ موبائل آیا ہے، مبارک باد میں ڈالر کی قیمت کی طرح اضافہ ہوگیا ہے اور خلوص سیاستدانوں کے اور صحافیوں کے اخلاق کی طرح ختم ہوگیا ہے۔لازم ہے آپ نے بھی دیکھا ہوگا کہ آپ کے موبائل فون پر ایسی بے شمار مبارک بادیں آتی ہوں گی، جو آپ کے خیال میں بھی مبارک باد نہیں بنتی ہوں گی۔ کیونکہ یار لوگ بلاامتیاز ہر بات کی مبارک دے رہے ہوتے ہیں۔ لوگوں کا مشغلہ بن چکا ہے کہ دوسروں کو اور کچھ نہیں تو مبارک باد ہی دے دی جائے۔ یہ خیال ہی نہیں کرتے کہ ہوسکتا ہے وصول کنندہ کو کوئی سنجیدہ مسئلہ درپیش ہو، وہ بہت زیادہ پریشان ہو۔ ہم نے تو بس مبارک باد دینے کی عادت بطور رسم اپنا لی ہے۔ خود تاش کھیل رہے ہوتے ہیں اور جمعہ مبارک سب کو لکھ بھیجتے ہیں۔

اب رمضان المبارک ہی میں مشاہدہ کرلیں۔ چاند کی پہلی سے آخری تاریخ تک پہلا روزہ مبارک، دوسرا روزہ مبارک کے پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔ جب یہ کام سب نے شروع کرلیا تو جدت پسندوں نے ہر سحری مبارک لکھنا شروع کردیا۔ کسی نے یہ بھی نقل کرلیا تو افطاری مبارک۔ پھر اعتکاف مبارک کا پیغام بھی سب کو دیا۔ غور کرنے کی بات ہے کہ اعتکاف کی مبارک باد ہر کسِ ناقص کو دی جاتی ہے، مگر معتکف بس چند ایک ہی ہوتے ہیں۔ ہاں عشروں کی مبارک الگ سے ہوتی ہے۔ انتیسویں روزے کو ہی پیشگی عید مبارک کے پیغامات کی بھرمار کردیتے ہیں۔ ایک نمونہ ہاتھ لگ جاتا ہے اور وہی لوٹ کر بار بار اسکرین پر جگمگا رہا ہوتا ہے۔ اس مبارک باد کی بھرمار نے مبارک باد کو بھی ٹی وی کے اشتہاروں کی بھرمار کی طرح بے جان کردیا ہے۔

رسم بڑھ گئی، مگر اصل ختم ہوگئی۔ ہم مبارک پڑھ کر نہ ہی بھیجنے والے کو یاد کرتے ہیں اور نہ ہی خوش ہوتے ہیں کہ ہمارے دوست نے ہمیں یاد کیا اور یاد رکھا ہے۔ بس ہم بھی اسی بددلی سے پیکیج کروا کر واپس مبارک باد کا سلسلہ شروع کردیتے ہیں۔

یہ تو تھی صرف رمضان پیکیج کی بات۔ قبل از رمضان اور بعد از رمضان بھی ہر صبح مبارک سے شروع ہوکر اس لامتناہی سلسلے کا فیض جاری و ساری رہتا ہے۔ جس طرح سے ہم مشین کو جذبات کے اظہار کےلیے استعمال کررہے ہیں، مشین نے بھی اپنا جادو دکھا دیا ہے۔ اس نے ہم سے ایسا انتقام لیا ہے کہ ہمیں مشینی بنادیا ہے۔ ہوتا کچھ بھی نہیں اور ہر طرف مبارک ہو، مبارک ہو کی ہاہاکار سنائی دینے لگتی ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post پھیکی مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QyNDuK
via IFTTT

پاکستان میں ای کورٹ کا اجرا، نظام انصاف میں انقلاب ایکسپریس اردو

یہ شکایت پاکستان میں ہر تین میں سے دو شہریوں کو ہے کہ پاکستان میں نظام انصاف انتہائی سست ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں مقدمات زیر التوا ہیں، جبکہ کئی مدعی مقدمات تو عدالتوں کے چکر کاٹنے، دور دور سفر کرنے اور دیگر اخراجات کے باعث اپنے ہی مقدمے سے دستبردار ہوجاتے ہیں۔ گواہ بھی گواہی دینے کےلیے تیار نہیں ہوتے، اور خود وکلا بھی لمبے اور کٹھن سفر سے تنگ آجاتے ہیں۔

جناب جسٹس آصف سعید کھوسہ کے چیف جسٹس بننے کے بعد نظام عدل و انصاف میں کافی بہتری آئی ہے۔ جہاں ملک میں ماڈل کورٹس کا قیام عمل میں لایا گیا اور برسوں سے زیر التوا مقدمات تین دن میں نمٹائے جاتے ہیں، وہیں اب ای کورٹ کا اجراء سپریم کورٹ کا ایک اور سنگ میل ہے۔

پیر کے دن چیف جسٹس، جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی سے وڈیو لنک کے ذریعے کیس کی سماعت کرتے ہوئے باضابط ای کورٹ کے سسٹم کا آغاز کردیا۔ ہزاروں کلومیٹر دور بیٹھے چیف جسٹس نے کراچی میں وکلاء کے دلائل سنے، قتل کیس میں نامزد ملزم نور محمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، سرکاری وکیل کے دلائل سنے اور ایک ہی دن میں کیس نمٹادیا۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نمبر ایک عدالت میں بڑی اسکرین لگائی گئی اور ایک چھوٹی ایل سی ڈی وکلا روسٹرم پر لگائی گئی، جس کے اوپر کیمرا لگایا گیا۔ بڑی اسکرین سے سپریم کورٹ اسلام آباد میں موجود چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ اور وہاں کیمرا عدالت کو باآسانی دیکھا جاسکتا تھا، جبکہ کیمرا کے ذریعے وہاں لگے اسکرین پر یہاں کے مناظر دیکھے جاسکتے تھے۔ ای کورٹ انتظام بالکل درست تھا، آواز بھی صاف سنائی دی اور چہرے بھی صاف صاف دکھائی دیے۔ جیسے ہی سماعت شروع ہوئی تو سب سے پہلے چیف جسٹس نے خوشی کا اظہار کیا اور وہاں روسٹرم کے سامنے موجود درخواست گزار وکیل کو مبارکباد باد دی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ یہ نظام عدل میں ایک بہتری ہے۔

یہ خبر بھی پڑھئے: سپریم کورٹ ای کورٹ سسٹم رکھنے والی دنیا کی پہلی عدالت عظمیٰ بن گئی

دنیا میں پاکستان سپریم کورٹ ای کورٹ سسٹم رکھنے والی پہلی عدالت عظمیٰ بن گئی ہے۔ اس نظام سے وکلا اور سائیلین کےلیے آسانیاں پیدا ہوں گی۔ چیف جسٹس نے نادرا، وکلا اور عدالتی عملے کی کاوشوں کو بھی سراہا۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی نظام میں عدل میں بہتری کےلئے کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ ماڈل کورٹس کے بعد یہ ای کورٹ کا اجراء پاکستان کے نظام عدل میں کسی انقلاب سے کم نہیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post پاکستان میں ای کورٹ کا اجرا، نظام انصاف میں انقلاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2I9W3om
via IFTTT