Thursday, May 30, 2019

نالائق اعظم نے جسٹس قاضی فائز پر کیس کرکے تشویش میں مبتلا کردیا، راناثنااللہ ایکسپریس اردو

 لاہور: مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ نالائق اعظم نے جسٹس قاضی فائز پر کیس کرکے تشویش میں مبتلا کردیا۔

راناثنااللہ نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نالائق اعظم نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسی پر کیس کرکے قوم کو تشویش میں مبتلا کردیا، قاضی فائز عیسی کی ایمانداری پر پوری قوم متفق ہے، اپوزیشن کو ریلیف دینے والے ججوں کیخلاف حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، عدلیہ کی طرف بڑھتے قدموں کو نہ روکا گیا تو ناقابل تلافی نقصان ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نے اعلیٰ عدلیہ کے 2 ججز کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پوری قوم کو جعلی حکومت کیخلاف مزاحمت کرنا پڑے گی، جوحکومت کیخلاف مزاحمت میں شریک نہیں ہو گا وہ پاکستان کا خیرخواہ نہیں، تمام جماعتوں کے کارکن اسلام آباد پہنچے تو ان کو دیکھیں گے، سلیکٹ حکومت،سلیکٹ عدلیہ،سلیکٹ میڈیا بنائی جا رہی ہے، پارلیمنٹ کو بھی سلیکٹڈ پارلیمنٹ بنا دیا گیا ہے، حکومت کا رویہ ناقابل برداشت ہے، صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

راناثنااللہ نے مزید کہا کہ چیئرمین نیب کے واقعے کی انکوائری ہونی چاہیے، ویڈیو اصلی ہے یا نقلی،تحقیقات ہونی چاہئیں، نالائق اعظم کی ویڈیوز سب سے زیادہ ہیں لیکن چلائے کون؟، یہ گرے گا تو ملک میں ہرچیز ٹھیک ہوگی، حکومت چیئرمین نیب سے ڈومور کا مطالبہ کر رہی تھی، نیب سلیکٹڈ حکومت کے کہنے پر اپوزیشن کیخلاف کارروائی کر رہا ہے۔

The post نالائق اعظم نے جسٹس قاضی فائز پر کیس کرکے تشویش میں مبتلا کردیا، راناثنااللہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2EJijVl
via IFTTT

No comments:

Post a Comment