Thursday, May 30, 2019

کفایت شعاری مہم؛ اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں 63 کروڑ روپے کی بچت ایکسپریس اردو

اسلام آباد: پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں بڑے پیمانے پربچت ہوئی اور موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے گئے۔

اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کی ہدایت پر کفایت شعاری مہم پرعمل درآمد جاری ہے، پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں بڑے پیمانے پربچت ہوئی اور موجودہ مالی سال کے دوران 63 کروڑ روپے سے زائد بچا لئے گئے۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے بچت مہم سے وزارت خزانہ کو آگاہ کردیا۔ اسمبلی کے کل بجٹ کا اٹھارہ فیصد کفایت شعاری مہم سے بچایا گیا، رقم تحائف، خاطر مدارت اور سفری اخراجات کی مد میں بچائی گئی، اس کے علاوہ ارکان پارلیمنٹ کے اندرون و بیرون ملک دوروں میں کمی سے بھی بچت ہوئی۔

اسپیکر اسد قیصر نے کفایت شعاری مہم کے تحت اخراجات کنٹرول کرنے کے حوالے سے کہا موجودہ حکومت ملک کو معاشی بحران سے نکالے گی، ملکی ترقی کے لئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔

The post کفایت شعاری مہم؛ اسمبلی سیکریٹریٹ کے اخراجات میں 63 کروڑ روپے کی بچت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2YSNBAT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment