Friday, May 31, 2019

حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد جوڈیشری چاہتی ہے، بلاول بھٹو ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوکا کہنا ہے کہ حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد ججزچاہتی ہے۔

پارلیمنٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹونے کہا کہ آج جوپارلیمنٹ میں ہوا وہ جمہوریت نہیں آمرانہ طریقہ تھا، حکومت نے اپوزیشن کے کسی رہ نما کوبولنے نہیں دیا، اسلام آباد میں دو دن قبل پُرامن لوگوں پرحملہ کیا گیا، دو اراکین کوگرفتارکیا گیا اورہماری خاتون ایم این اے پرتشدد کیا گیا۔ بلاول بھٹونے کہا کہ پاکستان میں حساس ایشوزچل رہے ہیں، حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد ججزچاہتی ہے جب کہ حکومت مشرف کا طریقہ کار اپنا رہی ہے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ کل بھی مطالبہ کیا تھا کہ علی وزیر کے پروڈوکش آرڈر جاری کیے جائیں، حکومت نے جھوٹ بولا کہ میرا خط ان کو نہیں ملا۔

دوسری جانب (ن) لیگ کے سینیئررہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت عدلیہ کو دباؤ میں رکھنا چاہتی ہے، آج پاکستان کی عدلیہ پر ٹارگٹ کلنگ ہورہی ہے، حکومت نے ججز پر دباؤ ڈالنے کی بدترین مثال قائم کی، ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت ججز کے خلاف ریفرینسز واپس لے اور رات کے اندھیرے میں ریفرنسز بنتے ہیں جن کو کسی کا علم نہیں ہوتا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح حکومت نے قومی اسمبلی سے راہ فراراختیارکی، خواتین پرحملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،  یہ خواتین پرحملہ نہیں بلکہ عدلیہ پرحملہ ہے اوریہ حملے صرف اس لیے ہیں کہ جج حکومت کے خلاف فیصلے نہ دے پائیں۔

واضح رہے کہ آج شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خار قمر چیک پوسٹ پر جھڑپ اور 13 افراد کی ہلاکت کے واقعے پر قومی اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی کی گئی۔

 

The post حکومت سلیکٹڈ اپوزیشن اورسلیکٹد جوڈیشری چاہتی ہے، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WgoJWW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment