Thursday, May 31, 2018

سائنس دانوں کا انقلابی اقدام، تھری ڈی پرنٹڈ سے انسانی قرنیہ تیار ایکسپریس اردو

 لندن: تجربہ گاہ میں تھری ڈی پرنٹر کی مدد سے دنیا کا پہلا انسانی قرنیہ (کورنیہ) تیار کرلیا گیا ہے اس تجربے کی کامیابی سے لاکھوں ایسے افراد کو فائدہ ہوگا جو اس وقت انسانی آنکھ کے عطیے کی تلاش میں اپنی آنکھوں میں اندھیرے کے ساتھ کسی معجزے کے منتظر ہیں۔

برطانیہ کی نیوکاسل یونیورسٹی کے پروفیسر چی کونن اور ان کے ساتھیوں نے ایک تھری ڈی بایو پرنٹر سے انسانی قرنیے کا متبادل تیار کیا ہے۔ اس میں صحت مند انسانی قرنیے کے اسٹیم سیل میں کولاجن شامل کرکے بافت اگانے والی ایک خاص شکر سے حیاتیاتی روشنائی (بایواِنک) بنائی گئی ہے۔ حیاتیاتی روشنائی کو بہت احتیاط سے استعمال کرکے اس سے انسانی قرنیے جیسا قرنیہ چھاپا گیا ہے۔ تھری ڈی بایو پرنٹر نے صرف 10 منٹ میں ایک قرنیے کو کامیابی سے تیار کرلیا۔

ڈاکٹر چی کونن کے مطابق قرنیے کو ہائیڈروجیل میں رکھ کر ہفتوں تک اس میں اسٹیم سیل زندہ رکھے جاسکتے ہیں۔

انسانی قرنیہ ایک جانب تو آنکھ کو گرد وغبار اور جراثیم سے بچاتا ہے تو دوسری جانب وہ نظر کو ایک جانب فوکس کرنے میں بھی مدد دیتا ہے۔ چونکہ یہ انسانی آنکھ کی سب سے بیرونی پرت ہے اور اسی بنا پر اس کے نقصان پہنچنے کا احتمال بھی رہتا ہے۔ پوری دنیا میں کئی امراض اور حادثات اسے متاثر کرتے ہیں اور لگ بھگ ایک کروڑ افراد اس کے متاثر ہونے سے نابینا پن کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اب تک اس کا واحد حل قرنیے کا عطیہ ہے جس کی شدید قلت ہے اور اس وقت بھی لاکھوں افراد قرنیے کے پیوند کے منتظر ہیں۔

ڈاکٹر کینن نے بتایا کہ ان کے طریقے میں اسٹیم سیل زندہ رہتے ہیں اور اتنے نرم ہیں کہ انسانی آنکھ پر انہیں بآسانی پیوند کیا جاسکتا ہے تاہم اس سے قبل مریض کی آنکھ کا مکمل جائزہ لینا ضروری ہے جس میں قرنیے کی جسامت، گولائی اور دیگر معلومات حاصل کی جاتی ہیں۔

اس کے بعد ہی ایک قرنیہ تیار کیا گیا ہے لیکن ڈاکٹر کینن کا اصرار ہے کہ اس خواب کی عملی تعبیر میں اب بھی کئی سال لگ سکتے ہیں کیونکہ جانوروں کے بعد ہی انہیں انسانوں پر آزمایا جائے گا۔

The post سائنس دانوں کا انقلابی اقدام، تھری ڈی پرنٹڈ سے انسانی قرنیہ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J1uZXM
via IFTTT

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کا شیڈول جاری کردیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2018 کے شیڈول کا  اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے الیکشن شیڈول جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عام انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے اور تمام صوبائی و قومی اسمبلی کے حلقوں میں پولنگ 25 جولائی کو ہوگی۔

شیڈول کے مطابق 2 سے 6 جون تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے جاسکیں گے، امیدواروں کی عبوری فہرست 7 جون کو جاری ہوگی اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جون تک کی جائِے گی جب کہ امیدوار ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف 19 جون تک اپیلیں دائر کرسکیں گے جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست 27 جون کو شائع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: عام انتخابات 25 جولائی کو ہوں گے، صدر مملکت نے منظوری دیدی

سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ امیدوار 28 جون تک کاغذات واپس لے سکیں گے جس کے بعد امیدوارں کو 29 جون کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔

بعدازاں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ انتخابی شیڈول جاری کرنا آئینی تقاضہ ہے اور ہمیں کسی بھی ادارے نے انتخابی شیڈول جاری کرنے سے نہیں روکا، بیلٹ پیپر کا کاغذ فرانس اور برطانیہ سے منگوایا ہے، آدھا کاغذ کراچی اور آدھا اسلام آباد میں آئے گا جب کہ فوج کی تعیناتی سے متعلق حتمی فیصلہ نہیں ہوا، نگراں حکومتیں آنے کے بعد ان سے مشاورت کی جائے گی البتہ بیلیٹ پیپر فوج کی نگرانی میں چھاپے جائیں گے۔

واضح رہے کہ صدر مملکت ممنون حسین نے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام انتخابات کرانے کی منظور دی تھی۔

The post الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 کا شیڈول جاری کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kBZ3yE
via IFTTT

ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کا قانون منظور ایکسپریس اردو

کوپن ہیگن: ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت کی جانب سے نقاب اور برقعے پر پابندی کا بل پارلیمنٹ میں پیش کیا گیا جو منظور ہوگیا، پابندی کے حق میں 75 جب کہ مخالفت میں 30 ووٹ آئے  تاہم 74 نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈنمارک نے بھی برقع پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا

برقعے اور نقاب پر پابندی کے بعد اب خواتین پورے چہرے کو ڈھانپ نہیں سکیں گی تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ خواتین سر پر اسکارف اوڑھ سکتی ہیں کیونکہ یہ بعض مذاہب کی روایت ہے، حکومت  کا کہنا ہے کہ مذکورہ پابندی کا مقصد کسی  مذہب کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں ہے۔

ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کا اطلاق یکم اگست سے ہوگا اورخلاف ورزی پر بھاری جرمانہ بھی اداکرنا پڑ سکتا ہے۔

اس سے قبل آسٹریا، فرانس اور بیلجیم میں اسی طرح کا قانون منظورہوچکا ہے اور اب  ڈنمارک بھی اب ان یورپی ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے جہاں خواتین کے حجاب پر پابندی ہے۔

The post ڈنمارک میں نقاب پر پابندی کا قانون منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xs9oGw
via IFTTT

پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مزید دو نام دے دیئے ایکسپریس اردو

لاہور: تحریک انصاف نے نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے معروف تجزیہ کار حسن عسکری اور سابق آئی جی کے پی ناصرخان درانی کے نام دے دیئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کے لئے تحریک انصاف کی مشاورت میں  ممتاز تجزیہ کار ڈاکٹر حسن عسکری اور سابق آئی جی خیبرپختون خوا ناصر درانی کے ناموں پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے تصدیق کی ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے شہباز شریف کو دو نئے نام بھجوا دیئے گئے ہیں اور اگر یہ معاملہ آج حل نہ ہوا تو فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ناصر کھوسہ کا نام واپس

محمودالرشید کا کہنا تھا کہ ابھی تک وزیر اعلی پنجاب نے مشاورت کےلیے کوئی رابطہ نہیں کیا، وزیر اعلی غیر آئینی طور پر یہ نہ کہیں کہ سمری گورنر کو بھجوا دی گئی ہے، نگران وزیرِاعلٰی کے نام پر اتفاق نہ ہونے کی صورت میں معاملہ پارلیمانی کمیٹی کے پاس جائے گا، نگران وزیر اعلی کے لیے اپوزیشن کو اپنے نام دینے کا پورا حق ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: (ن) لیگ ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئی

 

The post پی ٹی آئی نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے مزید دو نام دے دیئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kC3oBV
via IFTTT

میرے کینسر کےعلاج پر60 ہزار ڈالر خرچ آیا ہے،شہبازشریف خدشہ ہے نیب یہ نہ پوچھے کہ 60 ہزارڈالر کہاں سے آئے؟ حد سے زیادہ کوئی پش نہیں کرسکتا،نیب کی وجہ سے لوگ خوفزدہ ہیں، جبکہ ... مزید

کل سےبجلی کی لوڈشیڈنگ ہوئی توہماری ذمہ داری نہیں،شہبازشریف ہم نے اپنا امتحان پاس کرلیا ، بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کردی،،بلوچستان میں انتخابات ملتوی کروانے کی تحریک التواء ... مزید

حیرت ہےشہبازشریف کوبچپنےاورسنجیدہ عمل میں فرق کا احساس نہیں بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے،بطور پارٹی صدر شہبازشریف بھی اس کے مداوے کیلئے ... مزید

شوہر نے بیوی کے لیے نا قابل یقین کام کر دکھایا بھارتی شہر کانپور میں شوہر نے اپنی بیوی کی شادی اس کے بوائے فرینڈ سے کرادی

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی انصاف کی بر وقت ،بلا تعطل فراہمی کیلئے ماڈل کورٹس میں مزید توسیع کی ہدایت ماڈل سول کورٹس کو بقیہ 32 اضلاع میں توسیع دینے کے علاوہ تمام اضلاع ... مزید

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار پرسوں ورکشاپ سے خطاب کرینگے

چیف جسٹس آف پاکستان نے سکولوں کی فیسوں سے متعلق مختلف ہائیکورٹس کے فیصلوں کیخلاف حکم امتناع جاری کرنے کی استدعا مسترد کر دی تعلیم کاروبار یا انڈسٹری نہیں بلکہ بنیادی ... مزید

سپریم کورٹ آف پاکستان نے حمزہ شہباز ،سلمان شہباز کو فراہم کی جانیوالی سکیورٹی کی تفصیلات طلب کر لیں چیف جسٹس ثاقب نثار نے استحقاق رکھنے والی شخصیات ،افسران کی سکیورٹی ... مزید

ہم کسی کونااہل یا مستقبل کوتباہ نہیں کرنا چاہتے،جسٹس عطاء بندیال بظاہرخواجہ آصف نےتنخواہ ظاہرکی ہے،آمدن ظاہرکرنےپرکسی کونااہل نہیں کرسکتے،معلوم نہیں ساتھی ججزاس ... مزید

انڈونیشیا میں قید کینسر کیمریض پاکستانی ذوالفقار علی انتقال کر گئے لاہور کے رہائشی ذوالفقار علی17 سال قبل روزگار کی تلاش میں انڈونیشیا گئے تھے

وفاقی حکومت کااپنی آئینی مدت ختم ہونے سے صرف ایک روز قبل اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئی مراعات کا اعلان قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کیلئے ماہانہ اعزازیہ 11 ہزار7 سوروپے سے ... مزید

الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کی نااہلی کے باعث تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد ووٹ کے حق سے محروم

ایسی کوئی دستاویز نہیں ملی کہ نوازشریف العزیزیہ مل کے مالک ہیں ،ْواجد ضیاء دستاویزی ثبوت نہیں جو ظاہر کرے کہ نواز شریف نے العزیزیہ کی کسی دستاویز پر کبھی دستخط کیے ہوں ... مزید

اگرناصرکھوسہ ذمہ داری سنبھالنے کوتیارہوئے تو نوٹیفکیشن ہوجائیگا ،ْرانا ثناء اللہ

پارلیمنٹ میں اپوزیشن کو ساتھ لیکر چلنے کی کوشش کی ،ْ دوسری بار جمہوری حکومت اور پارلیمان کی مدت کی تکمیل جمہوریت کی فتح ہے ،ْ خورشید شاہ سیاست کی جیت عوام کے قدموں تلے ... مزید

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے پارلیمنٹ میں خورشید شاہ کا کردار مثالی قرار دیدیا پارلیمنٹ میں تقاریر کے دوران اپوزیشن لیڈر نے سختی بھی دکھائی ،ْ ہمیشہ جمہوری الفاظ کا ... مزید

صاف و شفاف انتخابات ملک کی اہم ضرورت ہے ،ْ ملکی مسائل کے حل کیلئے سول مذاکرات ناگزیر ہیں ،ْوزیر اعظم انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیر برداشت نہیں ہوگی ،ْنیب جو کچھ کررہی ... مزید

فرنچ اوپن ٹینس، اعصام الحق قریشی کا مینز ڈبلز کے پہلے رائونڈ میں ہی کام تمام

ولیمز سسٹرز کا فرنچ اوپن میں فاتحانہ آغاز، ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

سیمونا ہالپ ، کویٹووا، سویٹولینا، میڈیسن کیز، سٹرائیکووا اور اوساکا فرنچ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئیں

فرنچ اوپن ٹینس، نوویک جوکووچ، باٹسٹا ایگٹ، فرننڈو ورڈسکو اور کارینو بسٹا فتوحات برقرار رکھتے ہوئے مینز سنگلز تیسرے رائونڈ میں پہنچ گئے

اناستاسیا پائولیچنکووا اور سمانتھا سٹوسر نے فرنچ اوپن ٹینس ویمنز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں جگہ بنا لی

سینیٹر پروفیسرساجد میر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان کے چیئرمین منتخب

عید الفظر کے موقع پر ایک ساتھ چار فلموں کی ریلیز، فلم ’’نہ بینڈ نہ بارات ‘‘بھی مقابلے میں آگئی،’’پرواز ہے جنون‘‘ نے جگہ چھوڑ دی

آئندہ 50 سال میں سینما ہالز صرف میوزیم میں ہی دکھائی دیں گے،اداکار نصیر الدین شاہ

انجلینا جولی نے انسٹاگرام جوائن کر لیا، فلم’’مالفیشنٹ ٹو‘‘ کے سیٹ سے تصویر شئیر کی

نگراں وزیراعلی کا نام واپس لینے کے فیصلے کے پیچھے عمران خان کی روحانی پیشوا کاہاتھ ہے پی پی رہنما فیصل میر کا کہنا ہے کہ عمران خان کی روحانی پیشواکے مطابق عمران خان کا ... مزید

نوازشریف نےجج محمد بشیرکومجموعہ وظائف بطورتحفہ دیا نوازشریف نےکمرہ عدالت میں موجود تمام صحافیوں، وکلاء اورعدالتی اہلکاروں کوبھی مجموعہ وظائف ہدیہ پیش کیے،نوازشریف ... مزید

پریڈی اور آرام باغ تھانوںکی حدود میں کل سے چاند رات تک ’’اینٹی ڈکیت اینڈ شاپنگ ایریاز ، مارکیٹس سیکورٹی پلان‘‘کو حتمی شکل دے دی،ڈی ایس پی قمرالزمان

پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارکردگی رپورٹ جاری کردی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات ، دیگر سامان برآمد

ہماری حکومت ختم اب لوڈشیڈنگ ہو تو ہم ذمہ دار نہیں، شہباز شریف ایکسپریس اردو

 لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت کے 5 سال پورے ہوگئے اب اگر لوڈشیڈنگ ہو تو ہم ذمہ دار نہیں۔

لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ لیورٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ پی کے ایل آئی اسٹیٹ آف دی آرٹ اسپتال ہے، پاکستان میں اس طرح کا اسپتال ہے تو دکھائیں، غریب آدمی کسی اچھے اسپتال میں داخل ہونے کا سوچ بھی نہیں سکتا لیکن یہاں غریب مریضوں کا مفت علاج ہورہا ہے، بتایا گیا ہے دو تین ماہ میں لیور ٹرانسپلاٹ اس اسپتال میں شروع ہوجائے گا جب یہ کام شروع ہوگا تو ہمیں اپنے مریض بھارت نہيں بھیجنا پڑیں گےہم نے دس سال میں پنجاب کے اسپتالوں میں ڈیڑھ ارب روپے خرچ کئے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں الیکشن التوا کی قرارداد منظور کرنا اچھا شگون نہیں بلکہ بہت خطرناک امر ہے، 3ماہ سے محسوس کر رہا ہوں شاید وہ کام نہیں ہوسکا جو کرنا چاہتا تھا، آج کل ملک میں جو ماحول ہے اس سے اچھے اور محنتی لوگ بھی خوفزدہ ہیں ، میں نے کینسر کے علاج کے لئے 60 ہزار ڈالر خرچ کیے، اب ڈر ہے کہ کہیں نیب مجھ سے ان کے بارے میں بھی نہ پوچھ لے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بجلی کےمنصوبوں میں ڈیڑھ سو ارب روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے، ہم نے اپنا کام مکمل کردیا، بجلی کے ان منصوبوں سے پورے پاکستان میں بجلی جارہی ہے، آج ملک میں سورج سوا نیزے پر ہے، اس گرمی میں بھی ماضی کےمقابلے میں لوڈشیڈنگ کم سے کم ہے، اس شدید موسم میں لوڈ شیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے، آج رات بارہ بجے ہماری حکومت ختم ہوجائےگی ، کل سے لوڈ شيڈنگ جانے اور آپ جانیں، ہم ذمہ داری سے بری الذمہ ہيں کل اگر بجلی نہیں ہوتی تو مجھے یا نوازشریف کو ذمے دار مت ٹہرایے گا، اب اگر لوڈشیڈنگ ہوگی تو ہم سے نہیں نگراں حکومت سے پوچھیے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عمران خان رمضان میں بھی جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، انہوں نے خیبر پختونخوا کا بیڑہ غرق کردیا، انہوں نے خیبر پختونخوا میں کون سے منصوبے بنائے، عمران خان نتھیاگلی کے پہاڑوں پر سوتے رہتے ہیں، نیچے اترتے ہیں تو کہتے ہیں کہ شہبازشریف خطرناک ہے، وہاں بے روزگاروں کو بلاسود قرضے نہیں دیے گئے، لاہور میں میٹرو کو جنگلا بس کہنے والا خود جنگلے میں پھنس گیا، جنگلہ بس تو نہ بنا سکے عوام کو پھنسا دیا، ناصر کھوسہ کے نام پر تو انہوں نے ابھی سے یوٹرن مارا ہے، آج گیارہ نکات دیے تو کل کو کہہ دیں گے میں نے نہیں دیے، عمران خان آگے آگے دیکھیں گے کہ کیا کیا ہوتا ہے، وہ آگے آگے ہوں گے اور میں ان کے پیچھے پیچھے۔

The post ہماری حکومت ختم اب لوڈشیڈنگ ہو تو ہم ذمہ دار نہیں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2stELuS
via IFTTT

ہیلتھ کیئر کا نظریہ ایکسپریس اردو

ایک عام شخص کے پاس صحت کی معلومات ناکافی ہی نہیں بلکہ ناقص بھی ہوتی ہیں۔ بیمار ہونے پر کچھ لوگ اپنے گھر میں موجود ادویات استعمال کرتے ہیں، کچھ اپنے ان دوستوں سے رہنمائی حاصل کرتے ہیں جن کا صحت کے شعبے سے کوئی تعلق نہیں ہوتا۔ چند بیمار خود کو عطائی اور نیم حکیم کے تجربات کےلیے پیش کرتے ہیں۔ صرف چند ایسے ہوتے ہیں جو کسی قابل ڈاکٹر سے رجوع کرتے ہیں۔ ان میں سے بھی کچھ لوگ پرہیز کے ساتھ مکمل علاج کراتے ہیں۔

بیمار ہونے پر کسی ڈاکٹر سے اپنا علاج کرانا، صحت کا یہ نظریہ تکنیکی اعتبار سے ’’ہیلتھ کیور‘‘ کا نظریہ کہلاتا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک بالخصوص جاپان، چین اور امریکہ وغیرہ میں اس کے متبادل نظریہ پایا جاتا ہے جسے ’’ہیلتھ کیئر‘‘ کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ نظریہ کہتا ہے کہ آپ اپنی صحت کا اتنا خیال رکھیں کہ نہ تو آپ بیمار ہوں اور نہ ہی آپ کو کسی ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے۔ اگرچہ عرفِ عام میں اسے ’’پرہیز علاج سے بہتر ہے‘‘ جیسے محاورے میں بیان کیا جاسکتا ہے لیکن صرف یہ جملہ ’’ہیلتھ کیئر‘‘ جیسی وسیع اصطلاح کو واضح نہیں کرتا۔

ہیلتھ کیئر دراصل کئی سال کی طبی تحقیق کے نتیجے میں سامنے آیا ہے، اگرچہ اس پر کافی عرصہ پہلے بھی عمل کیا جاتا رہا ہے۔ امراض پر ہونے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ انسانی جسم میں کام کرنے والے اعضاء کو اپنا کام درست طور پر سرانجام دینے کےلیے مخصوص مقدار میں پروٹینز، کاربوہائیڈریٹس، چکنائی، معدنیات اور وٹامنز کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر انسان اپنی روزانہ کی غذا سے یہ سب غذائی اجزاء ضرورت کے مطابق حاصل کرتا رہے تو نہ صرف اس کے تمام اعضاء اپنے افعال درست طریقے سے سرانجام دیتے ہیں، بلکہ اس کی نشوونما بھی بہتر طریقے سے ہوتی ہے اور اس کا مدافعتی نظام بھی اپنا کام صحیح طریقے سے سرانجام دیتا ہے۔ اگر انسانی جسم کو یہ تمام اجزاء ضرورت سے کم ملیں تو اس کے نتیجے میں مختلف اعضاء کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ اگر یہ کمی زیادہ ہو جائے تو کچھ اعضاء بیماری کی علامات ظاہر کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ پھر ایک عضو کی خرابی دوسرے اعضاء کو بھی متاثر کرنے لگتی ہے۔ اس طرح ایک بیماری سے دوسری بیماری شروع ہو جاتی ہے۔

اس لیے انسان کو متوازن غذا استعمال کرنی چاہئے تاکہ وہ بیماری کا شکار نہ ہو۔ متوازن غذا سے مراد ایسی غذا ہے جس میں انسانی صحت کے لیے تمام ضروری اجزاء مناسب مقدار میں موجود ہوں۔ یعنی روزانہ صرف روٹی کھانے کی بجائے دودھ، پھل، گوشت اور خشک میوہ جات کو بھی اپنی غذا کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ انسانی جسم کے ہر عضو کو مناسب مقدار میں تمام ضروری اجزاء ملتے رہیں اور ان کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر نہ ہو۔ یہاں اکثر لوگوں کے ذہنوں میں یہ سوال آ سکتا ہے کہ پاکستان میں غریب لوگ کس طرح دودھ اور پھل وغیرہ استعمال کریں۔ اصل بات یہی ہے اور یہی ہیلتھ کیئر کا نظریہ ہے کہ آپ بیمار ہونے سے پہلے اپنی صحت پر توجہ دے کر پیسا خرچ کریں تاکہ بعد میں مہنگی دوائیوں اور آپریشن پر پیسا نہ لگانا پڑے۔

ہیلتھ کیئر کے نظریئے کے مطابق متوازن غذا کے علاوہ صحت برقرار رکھنے کے لئے صاف پانی کا بکثرت استعمال، مناسب مقدار میں نیند، کیمکلز والے مشروبات اور زیادہ مصالحہ جات والی غذا سے پرہیز، وقت پر اور ضرورت کے مطابق کھانا بھی نہایت ضروری ہے۔

اگر ایک طویل عرصے تک غذائی قلت کا سامنا رہے تو صرف متوازن غذا کا استعمال شروع کر دینا ہی کافی نہیں ہوتا، کیونکہ متوازن غذا صرف روزانہ کی ضرورت کو پورا کرتی ہے۔ سابقہ غذائی اجزاء کی قلت کا ازالہ نہیں کر پاتی۔ ایسی صورت حال میں طبی ماہرین نے فوڈ سپلیمنٹس کا استعمال تجویز کیا ہے۔ فوڈ سپلی منٹس کو ہم غذا کا متبادل کہہ سکتے ہیں جن میں انسانی جسم کو درکار تمام ضروری اجزاء مناسب مقدار میں شامل ہوتے ہیں۔ ان کے استعمال سے نہ صرف پہلے سے ہونے والی غذائی قلت دور ہوتی ہے بلکہ روزانہ کی بنیاد پر انسانی جسم کو درکار تمام ضروری اجزاء بھی فراہم ہوتے ہیں۔

فوڈ سپلیمنٹس کی پیکنگ دیکھ کر انہیں بھی بعض اوقات ادویات سمجھا جاتا ہے جبکہ حقیقت میں یہ غذا ہوتی ہے۔ اچھی کوالٹی کے بنائے ہوئے فوڈ سپلی منٹس بعض اوقات مہنگے بھی ہوتے ہیں، لیکن ان کے نتائج ہمیشہ اعلیٰ اور دیرپا ثابت ہوئے ہیں۔ فوڈ سپلیمنٹس استعمال کرنے سے پہلے کسی قابل ڈاکٹر خاص طور پر وہ ڈاکٹر جو علاج بالغذاء کے شعبے کا ماہر ہو، اس کی رہنمائی حاصل کرنا نہایت ضروری ہے۔ کیونکہ وہی آپ کا طبی معائنہ کرنے کے بعد آپ کو بتا سکتا ہے کہ آپ کے جسم میں کون سے غذائی جزو کی کمی ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لئے کون سا سپلیمنٹ کتنی مقدار میں اور کتنے دنوں تک استعمال کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ اس کمپنی کے سپلیمنٹس استعمال کریں جو DRAP یعنی Drug Regulatory Authority of Pakistan سے تصدیق شدہ ہوں، ان میں حلال اجزاء استعمال کیے گئے ہوں اور ان میں کسی طرح کے اسٹیرائیڈ یا دیگر مضرِ صحت اجزاء شامل نہ ہوں۔

ترقی یافتہ ممالک میں ہیلتھ کیئر کے کئی طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔ مثال کے طور پر جاپان میں اسپائرولینا نامی سپلیمنٹ لوگ سالانہ کئی ٹن استعمال کرتے ہیں۔ چین میں سر درد کی کوئی دوائی استعمال نہیں کی جاتی بلکہ ایک مخصوص طریقے سے سر میں موجود چند مقامات کو دبایا جاتا ہے جس سے سردرد ختم ہو جاتا ہے۔ ایسے طریقے اپنانے کی وجہ سے ان ملکوں میں لوگ بہت کم بیمار ہوتے ہیں، وہاں اوسط عمر بھی زیادہ ہے اور ان ملکوں کے اسی اور نوے سال کے بوڑھے بھی یہاں کے نوجوانوں سے زیادہ تیز دوڑ رہے ہوتے ہیں۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post ہیلتھ کیئر کا نظریہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LK0YgU
via IFTTT

وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے، قومی اسمبلی اجلاس کے آخری روز ریاض پیرزادہ قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کے چیمبر میں گئے اور کہا کہ الوداعی ملاقات کے لیے آیا تھا سوچا آپ سے دل کی بات کروں، شاہ جی مجھے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، لیبیا کا نمبر اسلام آباد میں استعمال ہورہا ہے اور مجھے فون کرکے فریال تالپور اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف غلط زبان استعمال ہورہی ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ریاض پیرزادہ سے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا اپوزیشن لیڈر ہوں جس نے 5 سال پورے کیے جب کہ سیاسی لوگ دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

The post وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کو جان سے مارنے کی دھمکیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xwN2Uw
via IFTTT

شہبازشریف کو بچپنے اورسنجیدگی میں فرق نہیں پتا، چوہدری نثار ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔

گزشتہ روزایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا تھا کہ چوہدری نثار علی خان میں بچپنا ہے، انھیں بچے کی طرح منانا پڑتا ہے اور مجھے ان کی وجہ سے نوازشریف سے ڈانٹ بھی پڑتی تھی۔ شہباز شریف کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیرداخلہ اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات ہے کہ میاں شہباز شریف کو بچپنے اور سنجیدہ عمل میں فرق کا احساس ہی نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چوہدری نثار کو بچے کی طرح منانا پڑتا ہے

چوہدری نثار نے کہا کہ بچپنا وہ عمل ہے جو ان کی پارٹی قیادت اس وقت روا رکھے ہوئے ہے جب کہ غیر سنجیدگی یہ ہے کہ بطور پارٹی صدر وہ اس کے مداوے کے لئے کچھ نہیں کر پا رہے، میرا میاں شہباز شریف کو مشورہ ہے کہ وہ تیس سال پرانی باتوں کا تذکرہ کرنے کی بجائے موجودہ گھمبیر اور مشکل صورتحال سے نکلنے پر اپنی توانائیاں خرچ کریں۔

 

The post شہبازشریف کو بچپنے اورسنجیدگی میں فرق نہیں پتا، چوہدری نثار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LNaDn9
via IFTTT

شہباز شریف کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے،  چیف جسٹس ایکسپریس اردو

 لاہور: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کی  جانب سے سرکاری ملازمتوں میں بھرتیوں اور تبادلوں پر پابندی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس پاکستان نے ملک بھر میں گزشتہ ایک ماہ میں ہونے والے تبادلے و تعیناتیوں کو عدالتی فیصلے سے مشروط کردیا۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا جائزہ لے کر ان کے متعلق فیصلہ دیں گے، وزیراعلی پنجاب کے آفس کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، کیا مدت ختم ہونے سے چند روز پہلے من پسند افسران کو نواز جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں ایسے تمام ٹرانسفر اور پوسٹنگز بدنیتی پر مبنی ہیں، موجودہ حکومت کو چاہیے تھا کہ ایسے تبادلے نگراں حکومت کے لیے چھوڑ دیتی۔

سپریم کورٹ نے تمام صوبوں میں ایک ماہ میں ہونے والے 17 گریڈ اور اس سے اوپر کے افسران کے تبادلوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔

The post شہباز شریف کے افسران کو پرکشش عہدوں پر ٹرانسفر کیا جا رہا ہے،  چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L6cbav
via IFTTT

جہانگیر صدیقی کی امریکا میں سفیر تعیناتی شرمناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنا شرمناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کے خلاف کیس کی سماعت سنگل رکنی بنچ جسٹس اطہر من اللہ نے کی۔ علی جہانگیر صدیقی کی جانب سے وسیم سجاد ایڈووکیٹ اور وفاقی حکومت کی جانب سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اشتر اوصاف عدالت میں پیش ہوئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی جہانگیر صدیقی امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر

جسٹس اطہرمن اللہ  نے ریمارکس دیئے کہ علی جہانگیر صدیقی سفیر بننے کے اہل نہیں، ان کا امریکا میں پاکستان کا سفیر تعینات کرنا شرمندگی کا باعث ہے، کیا ہی اچھا ہوتا انہیں بطور سفیر تعیناتی قبول نہ کرتے، اٹارنی جنرل بتائیں کہ علی جہانگیر صدیقی کی تعیناتی پاکستان کے لئے باعث شرمندگی نہیں ہے؟ عدالت کو ملک کا امیج عزیز ہے، عدالت مملکت پاکستان کو شرمندگی سے بچانا چاہ رہی ہے۔  اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ مجھے اس بات پر کوئی شبہ نہیں ہے، عدالت کے تحفظات بالکل درست ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  جہانگیر صدیقی کو امریکا میں سفیر تعینات کرنے کیخلاف درخواست دائر

جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ اس معاملے کو نئی حکومت کے آنے تک ملتوی کر دیتے ہیں، نگران حکومت علی جہانگیر صدیقی کی تقرری کا فیصلہ نہیں کر سکتی، عدالت نے کیس کی سماعت 4 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ میڈیا کو آج کی عدالتی کارروائی رپورٹ کرنے سے روک دیا جائے۔ جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ عدالت کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی جہانگیر سے ڈیڑھ گھنٹے تفتیش

 

The post جہانگیر صدیقی کی امریکا میں سفیر تعیناتی شرمناک ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H51H8Y
via IFTTT

برطانوی جریدے اکانومسٹ کی آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کے جیتنے کی پیشگوئی ایکسپریس اردو

 لندن: برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جیتنے کی پیشگوئی کردی ہے۔

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کے انٹیلی جنس  یونٹ کی رپورٹ نے پاکستان میں آئندہ عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی کامیابی  کی پیش گوئی کردی ہے، جریدے نے پاکستان کے عام انتخابات 2018 پر اپنا ذاتی تجزیہ پیش کرتے ہوئے لکھا کہ شہباز شریف پاکستان کے اگلے وزیراعظم ہوں گے اور نواز شریف پارٹی قیادت سنبھال لیں گے۔

میگزین نے اپنے تجزیے میں لکھا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب میں بھاری مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب ہوگی، جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں دوسری سیاسی جماعتوں کے لیے کوئی خوش خبری نہیں ہے۔

جریدے کا کہنا ہے کہ بجٹ خسارہ اور پاکستان میں معاشی عدم استحکام آنے والی حکومت کے لیے سب سے بڑے چیلنجز ہوں گے، جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ پاکستان کی موجودہ خارجہ اور سیکیورٹی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گی جب کہ نئی حکومت کے عدلیہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری نہیں آئے گی جس سے سیاسی عدم استحکام  موجود رہے گا۔

The post برطانوی جریدے اکانومسٹ کی آئندہ انتخابات میں (ن) لیگ کے جیتنے کی پیشگوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J4ybSw
via IFTTT

عدلیہ اور نیب کے اقدامات کے باعث سرکاری افسر کوئی کام نہیں کرسکتا، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ عدلیہ اور نیب کے اقدامات کے باعث آج سرکاری افسر کوئی کام نہیں کرسکتا اور ان کے لئے یہی راستہ بچا ہے کہ کوئی کام اور فیصلہ نہ کیا جائے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جوحکومت مدت پوری کرتی ہے اس کی کارکردگی عوام کے سامنے ہوتی ہے، آج موجودہ اسمبلی اپنی مدت پوری کررہی ہے تو اس میں اپوزیشن لیڈر کا کردار بھی قابل ستائش ہے، اپوزیشن کا مقصد حکومتی کام پر تنقید اور رائے کااظہار کرناہے، خورشیدشاہ نے بطور قائد حزب اختلاف مثالی خدمات انجام دی ہیں، انہوں نے ہمیشہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو اگے بڑھانے کی بات کی۔ ایوان میں جب ضرورت پڑی تواتفاق رائے نظرآیا، اسی  کی وجہ سے جمہوریت اورپارلیمنٹ مضبوط ہے۔

امن و امان

وزیر اعظم نے کہا کہ آج کے حالات 5 سال پہلے کے حالات سے بہت بہتر ہیں، ملک میں آج سیکیورٹی اورامن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہے, کراچی کے حالات آج ویسے ہی ہیں جیسے کسی بڑے شہر کے ہونے چاہیے، آج کراچی میں صرف اسٹریٹ کرائم باقی ہیں، سول عسکری قیادت نے مل کرملک میں امن قائم کیا ۔

معیشت

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جو معیشت ہم اگلی حکومت کو دے کر جائیں گے وہ اس سے بہت بہتر ہوگی جو ہمیں ملی تھی، آج پاکستان میں لوگ سرمایہ کاری کررہےہیں، جب ہم آئےتو ملک میں بجلی کابحران تھا لیکن آج ہم نے اس پر قابو پالیا ہے۔ امیدکرتے ہیں کہ اگلی حکومت پانی کے بحران کوبہترانداز میں حل کرے گی۔

خارجہ پالیسی

خارجہ پالیسی سے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی خارجہ پالیسی میں کوئی حرف نہیں آنے دیا، ہم نے کشمیر کامسئلہ ہر  فورم پر اٹھایا، آج دنیا افغانستان کےمسئلے پر ہمارے موقف کی تائید کرتی ہے۔

انتخابات کی اہمیت

وزیر اعظم نے کہا کہ صاف و شفاف انتخابات ملک کی اہم ضرورت ہے، 25 جولائی کو عوام انتخابات کے ذریعے آئندہ حکومت کا فیصلہ کریں گے۔ انتخابات میں ایک دن کی بھی تاخیربرداشت نہیں ہوگی۔

قومی مکالمہ

قومی مکالمے کا مطالبہ کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے مسائل کے حل کے لیے نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے جس میں تمام سیاسی جماعتیں شرکت کریں۔ اس مکالمے میں سول فوجی تعلقات، پارلیمنٹ و عدلیہ اور پارلیمنٹ و حکومت کے باہمی تعلقات اور حدود کی وضاحت کیا جائے۔

احتساب

وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں احتساب کے مسائل پیدا ہوچکے ہیں، عدلیہ اور نیب کے اقدامات کے باعث سرکاری مشینری مفلوج ہوگئی، آج عدلیہ اور نیب کی طرف سے جو کچھ ہورہا ہے، اس کے نتیجے میں سرکاری اہلکار کے پاس یہی راستہ بچا ہے کہ کوئی کام اور فیصلہ نہ کرے، جس ملک میں فیصلے نہیں ہوں گے وہ ترقی نہیں کرے گا۔

The post عدلیہ اور نیب کے اقدامات کے باعث سرکاری افسر کوئی کام نہیں کرسکتا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J0LdQW
via IFTTT

کراچی میں خاتون کے قتل میں شوہر، ساس اور نند ملوث نکلے ایکسپریس اردو

 کراچی: گزشتہ ہفتے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی میں ایک اورحوا کی بیٹی سسرالیوں کے ظلم کی بھینٹ چڑھ گئی، 24 مئی کو نیو کراچی کے علاقے بلال کالونی سے ملنے والی خاتون نازیہ کی لاش کا معمہ حل ہوگیا۔ نازیہ کواسی کے شوہر، ساس اورنند نے مل کرقتل کیا۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق گرفتارملزموں نے نازیہ کے قتل کا اعتراف کرلیا، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی قتل کے واضح شواہد مل گئے جہاں مقتولہ کا گلا گھونٹ کرقتل کیا گیا اورپھرخود کشی کا رنگ دے دیا گیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے واقعے کے روزمقتولہ کے شوہرکو حراست میں لیا تھا اورشوہرکے اعتراف جرم اور نشاندہی پر نازیہ کی ساس اور نند کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔

The post کراچی میں خاتون کے قتل میں شوہر، ساس اور نند ملوث نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2szEHd9
via IFTTT

پرائیویٹ اسکول مافیا نے ملی بھگت کر سرکاری اسکولوں کا بیڑا غرق کردیا، سپریم کورٹ ایکسپریس اردو

 لاہور: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ پرائیویٹ اسکول مافیا نے ملی بھگت کر سرکاری اسکولوں کا بیڑا غرق کردیا۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اسکولوں کی فیسوں سے متعلق مختلف ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف نجی اسکول مالکان کی اپیلوں کی سماعت ہوئی۔ عدالت عظمیٰ نے مختلف ہائیکورٹس کے فیصلوں کے خلاف حکم امتناع کی استدعا مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ نے نجی اسکولوں کو فیسوں میں اضافے سے روک دیا

دوران سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے کہ پرائیویٹ اسکول مافیا نے ملی بھگت کر سرکاری اسکولوں کا بیڑا غرق کر دیا، بڑے لوگوں نے اسکولز کھول کر والدین کا استحصال شروع کر رکھا ہے، والدین کی اتنی تنخواہ اور آمدن نہیں ہوتی جتنی انہیں اسکولوں کی فیسیں ادا کرنا پڑتی ہیں، یہ سنجیدہ معاملہ ہے عدالت از خود نوٹس لینے بارے سوچ رہی ہے، بھاری فیسیں دے کر والدین کی چیخیں نکل گئی ہیں، تعلیم کاروبار یا صنعت نہیں بلکہ بنیادی حق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نجی اسکولوں کو موسم گرما کی تعطیلات کی فیس وصولی سے روک دیا گیا

چیف جسٹس نے کہا کہ نجی اسکولوں کی فرنچائزز کیسے بنیں، عدالت کے علم میں سب کچھ ہے، آگاہ کیا جائے بچوں سے ود ہولڈنگ ٹیکس کس حیثیت سے وصول کیا جارہا ہے، اگر اپیل کنندگان کو اس دور میں اپنے بچے پڑھانے پڑتے تو لگ پتہ جاتا، سارا کچھ نجی اسکولوں کے مفادات کے لیے کیا گیا ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

The post پرائیویٹ اسکول مافیا نے ملی بھگت کر سرکاری اسکولوں کا بیڑا غرق کردیا، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J0nhBq
via IFTTT

25 ویں آئینی ترمیم پر صدرِمملکت کے دستخط،  قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کردیئے ہیں اور اب قبائلی علاقے باضابطہ طور پر خیبرپختون خوا کا حصہ بن گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدرِمملکت ممنون حسین نے 25 ویں آئینی ترمیم پر دستخط کر دیئے ہیں جس کے بعد قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے۔ دستخط کی تقریب میں گورنر اقبال ظفر جھگڑا ، سرتاج عزیز ، بیرسٹر ظفر اللہ خان اور جنرل ناصر جنجوعہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر صدر ممنون حسین فاٹا کے انضمام پر سابقہ قبائلی عوام کو مبارک باد پیش کی اور خطاب کرتے ہوئے کہ سابقہ قبائلی عوام کو پاکستان کے دیگر شہریوں کی طرح آئینی حقوق حاصل ہو گئے ہیں اور انضمام کے بعد فاٹا کی تر قی اور خوشحالی کے دروازے کھل گئے ہیں اور خطے میں استحکام پیدا ہوگا۔

سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ سابقہ ایجنسیاں اضلاع میں بدل گئیں ہیں اور اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹس اب ڈپٹی کمشنر کہلائیں گے، نئے اضلاع میں جدید سہولتوں کی فراہمی کے لیے 1000 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

The post 25 ویں آئینی ترمیم پر صدرِمملکت کے دستخط،  قبائلی علاقے خیبر پختون خوا کا حصہ بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2srBzzK
via IFTTT

نادرا کی نا اہلی؛ ایک کروڑ سے زائد افراد ووٹ کے حق سے محروم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن اور نادرا حکام کی نااہلی کے باعث تقریباً ایک کروڑ سے زائد افراد ووٹ کے حق سے محروم ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن اور نادرا مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں فرق ختم کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں جب کہ  الیکشن کمیشن کی صنفی فرق ختم کرنے کی مہم بھی ووٹرز کا فرق کم نہ کرسکی۔ 2013 کے عام انتخابات میں مرد اور خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں ایک کروڑ 9 لاکھ 95 ہزار 142 کا فرق تھا اور اب خواتین رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کے فرق میں گزشتہ عام انتخابات 2013 کے مقابلے میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ فرق ایک کروڑ 24 لاکھ تک جا پہنچا ہے جب کہ 80 لاکھ کے قریب خواتین کے شناختی کارڈ ہی نہیں بن سکے اور اب آئندہ عام انتخابات میں ایک کروڑ سے زائد اہل خواتین ووٹرز ووٹ ڈالنے کے حق سے محروم رہیں گی۔

ذرائع کے مطابق مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان سب سے زیادہ فرق پنجاب میں 66 لاکھ 87 ہزار 1 سو 16 ہے، جب کہ سندھ میں مرد اور خواتین ووٹرز کے درمیان 24 لاکھ 82 ہزار 4 سو 44 کا فرق،  خیبر پختونخواہ میں 20 لاکھ 95 ہزار 363 ، بلوچستان میں 6 لاکھ 72 ہزار 966،  فاٹا میں 5 لاکھ 5 ہزار 650 اور اسلام آباد میں 49 ہزار  578 کا صنفی فرق موجود ہے۔

The post نادرا کی نا اہلی؛ ایک کروڑ سے زائد افراد ووٹ کے حق سے محروم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ssR3Ui
via IFTTT

انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقارعلی انتقال کرگئے ایکسپریس اردو

انڈو نيشيا: انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقارعلی کا طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ہے۔

انڈونیشیا میں قید بے گناہ ذوالفقارعلی کو آج طبیعت خراب ہونے پر آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا تاہم ذوالفقارعلی جانبرنہ ہوسکے اور ان کا انتقال ہوگیا۔

2004 میں ذوالفقارعلی کو اس وقت گرفتارکیا گیا جب ان کے ساتھ فلیٹ میں رہنے والے ساتھی کے قبضے سے 300 گرام ہیروئن ملی، خود انڈونیشین حکام  بھی 2010 میں ہونے والی تحقیقات کے بعد یہ اعتراف کرچکے تھے کہ ذوالفقار بے گناہ ہیں۔  دسمبر2017 میں ذوالفقار علی  کو اسٹیج فور کے  سرطان کی تشخیص ہوئی جس کے بعد وہ زیادہ وقت اسپتال میں رہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے جب یہ معاملہ انڈونیشین صدرکے ساتھ اٹھایا تو انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ذوالفقارعلی کو معاف کردیں گے اور پاکستان واپس بھجوادیں گے لیکن یہ وعدہ بھی وفا نہ ہوا۔

ذوالفقارعلی پر پولیس کی حراست میں تشدد  ظلم کی طویل داستان ہے۔ ذوالفقار کو وحشیانہ تشدد کے بعد گاڑی کے ساتھ باندھ کر گھسیٹا جاتا رہا اور بے ہوش ہونے پراسپتال میں ثابت ہوا کہ تشدد سے جگراورگردے بُری طرح متاثرہوئے۔ جب کہ ذوالفقار کے اسپتال میں علاج کے اخراجات بھی ان کے خاندان سے وصول کئے گئے۔

The post انڈونیشیا میں قید پاکستانی شہری ذوالفقارعلی انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LMgzg8
via IFTTT

الیکشن 2018؛ منصوبہ بندی کی مکمل کہانی ایکسپریس اردو

حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ یہ اطلاع صرف میرے پاس ہے۔ اس حکومت کو جانا ہوگا، اس میں تو کوئی شک نہیں۔ لہذا میرے بلاگ پر یقین کرلیجیے کیونکہ یہ بلاگ انتہائی باخبر ذرائع کی بنیاد پر لکھا گیا ہے۔ حکومت کس کی بنے گی؟ کون کتنی نشستیں لے گا؟ کون روئے گا اور کون پچھتائے گا؟ سیاسی گداگر اب کس جماعت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے؟ سب طے ہوچکا ہے۔

مرکز میں کون ہوگا؟ صوبے کس کی جیب میں جائیں گے؟ یہ منصوبہ ابھی زیر غور ہے۔ اس مرتبہ کسے پنکچروں کی ضرورت ہے اور یہ پنکچر35 ہوں گے یا زیادہ؟ یہ مشورے کے بعد بتادیا جائے گا۔ انتخابی نعرے بنانے والے کو اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار کیا جائے گا، شرط یہ ہے کہ وہ گندی باتیں کرنے کا ماہر ہو۔ اگر اس صلاحیت میں کمی ہو تو لیڈروں کی تقریریں سنے، سوشل میڈیا پر اچھا سوچنے والے اور گندا لکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ صرف سچ سنو اور جھوٹ بولو، یہی سیاسی لیڈر کی پہچان ہے۔ سیاسی کیمپوں میں قیمے والے نان اور کھیر، دونوں دھوکہ ہیں اس لیے یہ ضرور کھائیے۔

دیکھو دیکھو کون آیا، سب پہ بھاری، کون بچائے گا پاکستان، ان سب نعروں کے آگے اپنی مرضی کے الفاظ لگا لیجیے۔ جلسوں، گلی محلوں، چوراہوں، رکشوں اور ویگنوں میں فلک شگاف نعرے گونجنے میں صرف چند دن ہی باقی رہ گئے ہیں۔ باسی دال کو دیسی گھی کا تڑکا لگا کر جوتوں میں بانٹا جائے گا۔ خیال رہے کہ یہ دال کھانا ’’فرائض ضروریہ‘‘ میں شامل ہے۔ جوڑ اور توڑ کی سیاست میں ذاتی مفادات کا ہر صورت خاص خیال رکھا جائے گا۔ پارٹی بدلتے وقت پرانے لیڈر کی کم از کم تین برائیان بیان کرنی ہوں گی۔

ایک خاندان سے دو افراد کے الیکشن لڑنے کی صورت میں دو مختلف پارٹیوں میں جانا لازمی ہوگا تاکہ خاندان کا نام اونچا رہے۔ پرانے سیاسی لوٹے قلعی کی دکانوں پر بھجوا دیئے گئے ہیں اور نئے لوٹے پرانے کباڑیوں سے اِلیکشن کے بعد تول کے حساب سے خریدے جائیں گئے۔

بینک دولت پاکستان نئی ہدایات کے مطابق نوٹ چھاپنے کی تعداد میں مسلسل اضافہ کر رہا ہے۔ سیاسی رادھا نو من تیل کے انتظار میں بیٹھی گھنگھرو باندھ رہی ہے۔ آخری اطلاع کے مطابق تیل کا انتظام ہوچکا ہے، اب رادھا کا ناچ کچھ دیر میں شروع ہوجائے گا۔

ملکی اور غیر ملکی مندوبین بغور جائزہ لے کر اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ حکومت کی کرسی کے کتنے پائے ہونے چاہئیں اور ایک پائے کے مزید کتنے پائے رکھنے ہیں۔ الیکشن سے پہلے قوم پرستوں نے خود ساختہ جلاوطنی ختم کرکے اپنے حقوق اور ووٹ حاصل کرنے کےلیے جدوجہد عملی طور پر شروع کردی ہے اور ذرا سخت لہجے میں اپنی حُب الوطنی کے بارے بتا دیا کہ کوئی ہماری حب الوطنی پر شک نہ کرے۔

سیاسی ملاؤں نے حلال اور حرام کے فتوے دینے کےلیے کاغذ اور قلم کو بطور ہتھیار اِستعمال کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔ اونچی اور لمبی دیواروں کے پیچھے عارضی سربراہان مملکت نے کمیوں کے مسائل پر بات چیت شروع کر دی ہے اورجلسہ گاہ میں ملک صاحب نے بم پروف کیبن میں بیٹھ کر اِعلان کیا ہے کہ آج سے اِس مُلک کے غریب اور ہماری سوچ میں کوئی فرق نہیں ہوگا، ہم دونوں اکٹھے تھے اور رہیں گے، سارے غریبوں نے اپنے لیڈر کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

کچھ جمہوریت پسندوں نے اپنی عوام کے جان ومال کے تحفظ کی خاطر مُلک سے باہر رہنے کا آخری فیصلہ کیا ہے اور جدید ٹیکنالوجی کا اِستعمال کرتے ہو ئے اِلیکشن کی مہم جاری رکھی جائے گی۔

جن کو اِس دفعہ جیتنے کی اُمید نہیں اُنہوں نے رونے کا اِعلان کردیا ہے۔ وڈیرا شاہی نے بھی پانچ سال بعد مزارعوں کو حویلی میں حاضر ہونے کا حکم صادر کردیا ہے اور گلے لگا لگا کر اپنااِنتخابی نشان اُن کے ہاتھ میں پکڑایا ہے۔ گلی محلے کے کن ٹُٹّوں نے اپنی اپنی سیاسی جماعتوں کے چکر لگانا شروع کردیئے ہیں اور اِلیکشن کی دیہاڑیاں بھی طے کرلی ہیں۔

میڈیا کے نمائندوں کو سب سے پہلے اِلیکشن کا نتیجہ دینے کی ذمہ داری دی گئی ہے مگر ’’محبت اور جنگ میں سب جائز ہے‘‘ کے فارمولے پر عمل کرنا ہوگا۔ گلی کے کونے پر تاش کھیلتے بابوں نے اپنی مدبرانہ سوچ سے اگلے الیکشن جیتنے والی جماعت کی نشان دہی کردی ہے، باقی کام ادارے کرلیں گے۔

محلے کے کتے کو بھی ملک صاحب نے آج تازہ ہڈی ڈال دی ہے اور فضول بھونکنے سے منع کردیا ہے۔ بشیر احمد کو بھی یقین کروایا گیا ہے کہ کسی اور کی گلی پکی ہو یا نہ ہو تمہارے گھر کا تھڑا ضرور پکا ہوگا۔ خواجہ صاحب نے مشیر خاص کو ذرا تیز قسم کی بیوہ عورتوں کو ڈھونڈنے کا کہہ دیا ہے، شرط یہ ہے کہ وہ گلی محلے کی لڑائی کا وسیع تجربہ رکھتی ہو۔ جمہوریت کے علمبردار، مفاہمت کی مقدس گائے کو قربان کرنے کے منصوبے پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔ بھانڈ سیاست دان رات شیشے کے سامنے گزاریں اور دن کو ہاتھ منہ پر کر انتخابی مہم میں حصہ لیں۔ خفیہ والے بھی اپنی کارکردگی دکھانے کےلیے بیتاب بیٹھے ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی نیند کی گولیوں والی چائے پیش کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔ پرانے فیتوں کو کاٹنے کےلیے نئی قینچیوں کا استعمال ضروری قرار دیا جائے گا۔ بند لفافوں میں بند نذرانے قائدین کے قدموں میں ڈالے جائیں گے۔

اگر اس بلاگ میں لکھی گئی کوئی بات غلط ثابت ہوگئی تو الیکشن کے بعد مجھ پر ایک ارب ہرجانے کا دعوی کرنے کا آپ کو پورا حق حاصل ہوگا۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post الیکشن 2018؛ منصوبہ بندی کی مکمل کہانی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xDtWwb
via IFTTT

آئینی مدت ختم ہونے سے ایک روز قبل اراکین پارلیمنٹ کیلیے نئی مراعات کا اعلان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اپنی آئینی مدت ختم ہونے سے صرف ایک روز قبل اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئی مراعات کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت ختم ہونے سے قبل اراکین پارلیمنٹ کے لیے نئی مراعات کا اعلان کردیا گیا۔ جس کے تحت ارکان پارلیمنٹ کے اندرون ملک صرف پی آئی اے کے ذریعے سرکاری خرچ پر سفر کی پابندی ختم کردی گئی ہے اور اب اراکین پارلیمنٹ آئندہ کسی بھی پاکستانی ائیرلائن سے سرکاری خرچ پر سفر کرسکیں گے جب کہ سابق اراکین اسمبلی اوران کی بیگمات کو بلیو پاسپورٹ حاصل کرنے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

موجودہ و سابق اراکین اسمبلی کو گریڈ 22 کے سرکاری افسرکے برابر طبی سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں گی، قائمہ کمیٹیوں کے سربراہان کیلئے ماہانہ اعزازیہ 11 ہزار7 سوروپے سے بڑھا کر25  ہزارروپے ماہانہ کردیا گیا، آئندہ سابق چیئرمین و اسپیکرز کو بھی اضافی مراعات ملا کریں گی۔

ترمیمی فنانس بل 2018 میں اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں و الاؤنسزکے ایکٹ 1974 میں ترامیم شامل ہیں، فنانس ایکٹ کے ذریعے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں و الاؤنسزمیں اضافہ یکم جولائی سے لاگو ہوجائے گا، اراکین پارلیمنٹ کیلئے 90 ہزارروپے مالیت تک کے ریٹرن ٹکٹس کی تعداد 20 سے بڑھا کر25 کردی گئی ہے۔

The post آئینی مدت ختم ہونے سے ایک روز قبل اراکین پارلیمنٹ کیلیے نئی مراعات کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LIjIxf
via IFTTT

نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں وظائف کی کتابوں کی تقسیم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف نے احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران وظائف کی کتابیں تقسیم کیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق احتساب عدالت میں العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت میں وقفے کے دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آج کا دن بہت ہی تاریخی ہے کیوں کہ  ایک جمہوری حکومت اپنی 5 سالہ آئینی مدت پوری کررہی ہے، اور ایسا تاریخی دن کبھی نہیں دیکھا آج ہم 80 کے قریب پیشاں بھگت چکے ہیں۔

نوازشریف نے اس دوران کمرہ عدالت میں وظائف کی کتابیں تقسیم کیں اور کہا کہ ان کتابوں کو پڑھنا بھی ہے۔

The post نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں وظائف کی کتابوں کی تقسیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kFd8LM
via IFTTT

نیب نے وفاقی حکومت ختم ہوتے ہی بڑے اقدامات کا فیصلہ کر لیا نیب نے چوہدری شجاعت،پرویز الہی،خواجہ سعد رفیق اور علیم خان سمیت 25 اہم شخصیات کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا فیصلہ ... مزید

فیفا انڈر 20 ویمنز ورلڈ کپ 5 سے 24 اگست تک فرانس میںکھیلا جائے گا

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ یکم جون سے 11 جون تک ملائیشیا میں کھیلا جائے گا

ْویسٹ انڈیز رواں سال اگست میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل سیریز کی میزبانی کریگا سیریز کا تیسرا اور چوتھا میچ فلوریڈا کے مقام پر کھیلا جائیگا ،ْ سینٹ کٹس کو پہلے ... مزید

فریکچر انگلی کے باوجود مورگن آسٹریلیا کیخلاف سیریز میں کپتان برقرار آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 5ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی

ٹرمپ نے وائٹ ہائوس میں بچوں کیساتھ گالف کھیلی

ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کا بند ہونا اچھی خبر نہیں، سرفراز احمد یو بی ایل کرکٹ ٹیم کی بندش سے کھلاڑیوں میں مایوسی پیدا ہوگی اور وہ غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار ہوجائیں گے ،ْ کپتان ... مزید

نوجوان پاکستانی کرکٹر حسین طلعت کا کیریبیئن پریمیئر لیگ سے معاہدہ کیریبیئن پریمیر لیگ 8 اگست تا 16 ستمبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی

لیڈز ٹیسٹ میں عثمان صلاح الدین کے ڈیبیو کا امکان عثمان صلاح الدین نے 99 فرسٹ کلاس میچوں میں 20 سنچریوں کی مدد سے 6329 رنز بنا رکھے ہیں ،ْرپورٹ کوچ مکی آرتھر نے 27 سالہ عثمان ... مزید

انگلینڈ میں سیریز جیتے تو یہ کیریئر کا یادگار ترین لمحہ ہو گا ،ْ محمد عامر لیڈز میں انگلش ٹیم اپنی بقا کی جنگ لڑنے کی غرض سے بھرپور تیاریوں کے ساتھ میدان میں اترے گا ،ْ ... مزید

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا اور آخری میچ کل سے لیڈز میں شروع ہوگا پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی ... مزید

قومی خواتین ٹیم عالمی جونیئر گالف چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی

اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کا اظہار تعزیت

چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ 23 جون سے شروع ہوگی

اسلام آباد میں نئے فٹ بال کلبوں اور کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کل شروع ہوگی

وفاقی دارالحکومت میں کراٹے کے کھیل کا ٹیلنٹ موجود ہے، اعجاز الحق

تحریک انصاف میں ن لیگ سے کون ملا ہوا ہے؟عمران خان نے اپنے ہی رہنمائوں کیخلاف بڑا فیصلہ کرلیا تحقیقات شروع کر دی گئیں پاکستان تحریک انصاف کے 5 رہنماؤں کو ن لیگ کے ساتھ ... مزید

زمبابوے آئندہ ماہ پاکستان اور آسٹریلیا کے خلاف سہ ملکی ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

آئی سی سی 2028ء میں شیڈول اولمپکس گیمز میں کرکٹ کی دوبارہ شمولیت کیلئے پر امید

نیوزی لینڈ کا انگلینڈ، آئرلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز اور سہ ملکی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ویمن سکواڈ کا اعلان، واٹکن اور برناڈائن کی ٹیم میں طلبی

2018ء فیفا ورلڈ کپ کے ریفری فہدال مرداسی کو میچ فکسنگ کرنے پر تاحیات پابندی عائد

ویمنز ٹی ٹونٹی ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 03 جون سے شروع ہوگا، تیاریاں عروج پر، پاکستان سمیت ایشیا کی چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، گرین شرٹس اپنا پہلا ... مزید

اصغر خان کیس، حکومت کو آج شام تک کی مہلت دے دی گئی یہ اتنا سنجیدہ معاملہ ہے اور حکومت کو کوئی فکر ہی نہیں،اصغر خان کیس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کے سخت ریمارکس

پاک فوج نے ہمیشہ قیام امن کی طرف قدم بڑھایا ہے اور دفاع وطن کے لئے کر دار ادا کیا ‘پیر علی رضا بخاری ْ

بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کپواڑہ میں دو کشمیری نوجوان شہید

بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ کرنل جموں میں واقع فوجی کیمپ میں پراسرارطورپرمردہ پایا گیا

مسلم لیگ کی ادھمپور جیل میں کشمیریوں نظر بندوں کیساتھ نارواسلوک کی مذمت قاسم فکتو اور دیگر کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

غلام محمد خان سوپوری کی طرف سے آسیہ اور نیلوفر کی 9ویں برسی پر زبردست خراج عقیدت پیش کشمیری خواتین کی عصمت دری اور سفاکانہ قتل میںملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی نہ کرنا ... مزید

کٹھ پتلی انتظامیہ نے مقبوضہ کشمیر کو جہنم میں تبدیل کر دیا ہے‘ غلام نبی سمجھی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جبر و استبداد کی کارروائیوں پر مکمل خاموشی اختیار کر ... مزید

میر واعظ عمر فاروق کی طرف سے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر امن برقراررکھنے کے پاکستان اور بھارت کے فیصلے کا خیرمقدم

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید ایکسپریس اردو

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے مزید 2 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور حالیہ ریاستی دہشت گردی کے دوران کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 2 نوجوانوں کو شہید کردیا گیا، بھارتی فوج کی جانب سے ضلع کپواڑہ کی تحصیل غازی آباد میں آپریشن کے دوران علاقے کا محاصرہ کرکے نوجوانوں پر فائرنگ کی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :  5 کشمیری نوجوان شہید

کشمیری نوجوانوں پر فائرنگ کے بعد علاقے میں اب بھی بھارتی فوج کا سرچ آپریشن جاری ہے جب کہ نوجوانوں کو شہید کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی بھارتی فورسز نے ضلع کپواڑہ میں آپریشن کے دوران 5 نوجوانوں کو گرفتار کیا اور پھر فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

The post مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے مزید 2 نوجوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kAfxYa
via IFTTT

رنبیرکپورنے عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑدی ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ میں چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور نے آخرکار عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑ دی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے درمیان گہری دوستی کی خبریں میڈیا کا حصہ بنی ہوئی تھیں۔ دونوں ستارے فلمی اور غیر فلمی تقاریب میں نہ صرف ساتھ ساتھ نظرآتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کی فلموں کی تشہیر بھی کرتے ہیں۔

ایک تقریب کے دوران جب رنبیر کپور سے عالیہ بھٹ کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے لگی لپٹی رکھے بغیر ہی بہت واضح انداز میں ساری حقیقت کھول دی۔ انہوں نے کہا کہ وہ عالیہ بھٹ کی حقیقی زندگی اور اداکاری کے بے انتہا دیوانے ہیں۔ گزشتہ محبتوں اور رشتوں کے مقابلے میں وہ اب بہت زیادہ دیکھ بھال کے قدم اٹھارہے ہیں کیونکہ چند سال قبل بھی وہ ان چیزوں کی وجہ سے بہت دکھی ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل عالیہ بھٹ سے ایک ٹاک شوکے دوران جب اداکارکے بارے میں پوچھا گیا توانہوں نے خاموشی اختیارکرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اس متعلق کچھ کہنا نہیں چاہتی ہیں جب کہ رنبیرنے بھی اسی طرح کے سوال پرکہا تھا کہ ابھی اس معاملے پر بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔

The post رنبیرکپورنے عالیہ بھٹ سے متعلق خاموشی توڑدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J0be75
via IFTTT

حسین طلعت کیریبیئن پریمیئر لیگ میں اِن ایکشن ہوں گے ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستانی کرکٹر حسین طلعت بھی کیریبیئن پریمیئر لیگ کے دوران ایکشن میں نظر آئیں گے، نوجوان آل راﺅنڈر سینٹ لوشیا کی نمائندگی کریں گے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان ابھرتے ہوئے مایہ ناز آل راؤنڈر حسین طلعت نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے شائقین کو اس خبر سے آگاہ کیا ہ وہ ویسٹ انڈیز میں ہونے والی کیربیئین پریمیئر لیگ میں سینٹ لوشیا اسٹارز کی نمائندگی کریں گے ، انہوں نے پہلے انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کی سینٹ لوشیا ٹیم میں شرکت کی خبر شیئر کی جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کیا کہ ” سی پی ایل مجھے بلا رہا ہے، اس سیزن میں سینٹ لوشیا اسٹارز کو جوائن کروں گا، امید ہے کہ میں ان کیلیے کچھ اچھا کر سکوں گا۔“

حسین طلعت پی ایس ایل کے پہلے اور تیسرے ایڈیشن کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرچکے ہیں، انہیں ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کا موقع بھی ملا جہاں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا، اپنے ڈیبیو میچ میں ہی مردِ میدان قرار پائے جب کہ دوسرے میچ میں بھی انہوں نے 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ واضح رہے کہ کیریبیئن پریمیئر لیگ 8 اگست سے 16 ستمبر تک ویسٹ انڈیز میں کھیلی جائے گی۔

 

The post حسین طلعت کیریبیئن پریمیئر لیگ میں اِن ایکشن ہوں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2sjWq8P
via IFTTT

پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے خصوصی عدالت کی ہدایت پر سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وزارتِ داخلہ نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف بڑی کارروائی کا حکم دے دیا۔ خصوصی عدالت کے احکامات پر وزارت داخلہ نے نادرا اور پاسپورٹ آفس کو حکم جاری کیا ہے کہ پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کردیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: پرویزمشرف کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کیا جائے، عدالت کا حکم

تاہم ذرائع کے مطابق نادرا اور پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کارروائی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ ڈی جی پاسپورٹ ڈائریکٹوریٹ عشرت علی نے ایکسپریس نیوز کے رابطہ پر خاموشی اختیار کر لی اور موقف دینے سے انکار کردیا۔

وزارتِ داخلہ کے حکم پر عملدرآمد کے بعد پرویز مشرف پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک ہونے پرسفر نہیں کر سکیں گے اور نہ ہی جائیداد کی خرید و فرخت کر سکیں گے جب کہ سابق صدر بینکنگ کی سہولت سے بھی محروم ہو جائیں گے اور انہیں کسی قسم کی بینک ٹرانزیکشن کرنے کی اجازت نہ ہو گی۔

واضح رہے کہ مارچ میں سنگین غداری کیس میں اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ خصوصی عدالت نے وزارت داخلہ سمیت تمام اداروں کو احکامات پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی تھی۔

The post پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L9hkyB
via IFTTT

ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئیٹس نے یک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے ایکسپریس اردو

پشاور:  

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹویٹ کے جواب میں ڈیرن سیمی نے پشتو ٹوئٹ کیا ہے جس نے مداحوں کے دل جیت لئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی کی جانب سے ٹویٹ کے جواب میں  ڈیرن سیمی نے پشتو ٹوئیٹ کیا کہ وہ پشتو زبان زیادہ لکھ نہیں سکتے لیکن وہ بول اور کچھ کچھ سمجھ ضرور سکتے ہیں۔

ڈیرن سیمی نے کہا کہ پشتو زبان انہیں اپنے مداحوں کے دل کے مزید قریب لاتی ہے۔ جس پر جاوید آفریدی نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ جاوید آفریدی نے ڈیرن سیمی کی ویڈیو بھی اپ لوڈ کی جس میں وہ زلمی اور پاکستان فینز کو کہہ رہے ہیں کہ میں آپ سب سے بہت پیار کرتا ہوں۔

The post ڈیرن سیمی کے پشتو ٹوئیٹس نے یک بار پھر مداحوں کے دل جیت لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xtD8Ts
via IFTTT

این آئی ایل سی کے چاروں ریفرنسز کا فیصلہ سنانے کیلئے احتساب عدالتوں کو دس روز کی مہلت ایکسپریس اردو

 لاہور: سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو دس روز میں این آئی ایل سی کے چاروں ریفرنسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی فل بنچ نے نیشنل انشورنس کمپنی لمیٹڈ (این آئی سی ایل) کرپشن کیس کی سماعت کی۔ نیب کے وکیل نے فل بنچ کو آگاہ کیا گیا کہ این آئی سی ایل مقدمات پر کارروائی ہو رہی ہے، ایک ملزم محسن وڑائچ تاحال مفرور ہے، کراچی میں زیر سماعت مقدمات میں 72 گواہوں  کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں جبکہ لاہور کے مقدمات میں تین گواہوں  کے بیانات قلمبند کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایاز نیازی گرفتار

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ نیب کی یہ کارکردگی ہے کہ ایک مفرور ملزم گرفتار نہیں کیا جا سکا، یہ عجیب بات ہے کرپشن کرو پھر  رہا ہوجاؤ، جس نے کرپشن کی ہے اسے سزا بھی ملنی چاہیے۔

وکیل نیب نے بتایا کہ این آئی سی ایل کا سابق چیئرمین اور کرپشن کا ملزم ایاز خان نیازی ریمانڈ پر گرفتار ہے۔ اس پر عدالت نے نشاندہی کی کہ یہ کارروائی تو گذشتہ احکامات  سے پہلے کی ہے، عدالتی حکم کے بعد کیا پیش رفت کی ہے، وہ بتائیں۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ لگتا ہے نیب اس کیس میں ملزمان کے ساتھ رعایت کر رہا ہے لیکن نیب کو رعایت برتنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو دس دنوں میں این آئی سی ایل کے چاروں ریفرنسز کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ این آئی سی ایل کرپشن اسکینڈل میں مخدوم امین فہیم، این آئی سی ایل کے سابق سربراہ ایاز خان نیازی، سلمان غنی اور قاسم دادا بھائی سمیت 11 افراد پر زمینوں کی خرید و فروخت میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔

The post این آئی ایل سی کے چاروں ریفرنسز کا فیصلہ سنانے کیلئے احتساب عدالتوں کو دس روز کی مہلت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J5dCpc
via IFTTT

مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کو سزا اور جرمانے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

ریاض: سعودی عرب میں عمرہ ویزا پر آنے والے زائرین کو اب مقررہ مدت سے زائد قیام کی صورت میں قید اور بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

عرب ویب سائیٹ کے مطابق  سعودی عرب کے جنرل ڈائریکٹوریٹ برائے پاسپورٹس نے اپنے بیان میں غیر ملکی عمرہ زائرین کو تلقین کی ہے کہ عمرے کے ویزے پر آنے والے افراد کو مکہ، جدہ اور مدینہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے اس لئے وہ ملک کے دیگر حصوں میں سفر سے گریز کریں، اس کے علاوہ غیر ملکی معتمرین طے شدہ سفری شیڈول کے مطابق ویزے کے خاتمے سے قبل اپنے اپنے ممالک کو لوٹ جائیں۔

سعودی حکام نے خبردار کیا ہے کہ عمرے کے لئے دنیا بھر سے آںے والے زائرین کو ویزے کی میعاد سے زائد دیر قیام کی صورت میں ڈی پورٹ ہونے سے قبل 50 ہزار سعودی ریال جرمانہ اور چھ ماہ قید تک سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

سعودی ادارہ برائے شماریات کے مطابق 2017  کے دوران دنیا کے دیگر ملکوں سے 65 لاکھ 32 ہزار 74 افراد عمرہ کے لیے حجاز مقدس آئے تھے۔

The post مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے عمرہ زائرین کو سزا اور جرمانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H61qmi
via IFTTT

اصغر خان کیس؛ حکومت کو آج ہی سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کے فیصلہ کا حکم ایکسپریس اردو

 لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے اصغر خان کیس کے حوالے سے وفاقی کابینہ کا اجلاس نہ بلانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکومت کو آج ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس بلا کر سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے اصغر خان کیس پر عمل درآمد کے حوالے سے سماعت کی۔ وفاقی حکومت کے وکیل  نے استدعا کی کہ کابینہ کا اجلاس بلانے کے لیے مہلت دی جائے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے اب تک اصغر خان کیس سے متعلق کوئی فیصلہ کیوں نہیں کیا، یہ اتنا سنجیدہ مسئلہ ہے اور حکومت کو کوئی فکر ہی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کوسابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کیلیے ایک ہفتے کی مہلت

وفاقی حکومت کے وکیل نے آگاہ کیا کہ آج شام وفاقی کابینہ کا اجلاس ہو رہا ہے جس پر چیف جسٹس پاکستان نے ہدایت کی کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آج ہی اس معاملے کا فیصلہ کیا جائے اور عدالت کو کابینہ کے فیصلہ سے متعلق ہر صورت آج ہی آگاہ کیا جائے۔ دوران  سماعت ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے بتایا کہ ان کی جانب سے اصغر خان کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اصغر خان کیس کا فیصلہ

واضح رہے کہ 7 مئی کو سپریم کورٹ نے اصغر خان عملدرآمد کیس میں سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کردیں تھیں۔ 8 مئی کو چیف جسٹس نے حکم دیا تھا کہ حکومت 1990 کے انتخابات میں دھاندلی کے ذمہ دار سابق فوجی افسران کے خلاف ایک ہفتہ میں کارروائی کا فیصلہ کرے اور یہ فیصلہ کابینہ اجلاس میں کیا جائے تاہم حکومت نے تاحال کابینہ اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ نہیں کیا۔

 

The post اصغر خان کیس؛ حکومت کو آج ہی سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کے فیصلہ کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LNqi5Q
via IFTTT

نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ بھی نیب زدہ نکلے ایکسپریس اردو

 لاہور: نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزد ناصر سعید کھوسہ پر نیب کی جانب سے بطور ڈپٹی کمشنر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ناصر کھوسہ رائیونڈ روڈ سے جاتی امرا سڑک کیس میں ملوث تھے اور 2 ہفتے قبل نیب نے انہیں طلب کرکے رائیونڈ روڈ کے حوالے سے تحقیقات کیں۔

ذرائع کے مطابق ناصر کھوسہ اس دور میں ڈپٹی کمشنر تھے اور نیب کے مطابق بطور ڈپٹی کمشنر ناصرکھوسہ نے اختیار کا ناجائز استعمال کیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصرکھوسہ سے ترقیاتی فنڈز رائیونڈ روڈ سے جاتی امرا سڑک پر لگانے کے حوالے سے تحقیقات کی گئیں۔

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کیا تھا تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا۔

The post نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ بھی نیب زدہ نکلے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JmAnIF
via IFTTT

ناصر محمود کھوسہ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نا بننے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 لاہور: سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نا بننے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق چیف سیکریٹری پنجاب ناصر محمود کھوسہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بحیثیت نگراں وزیراعلیٰ پنجاب میری نامزدگی واپس لینے کی وجہ سے اس معاملے کو میڈیا پر متنازعہ بنادیا گیا ہے، نگراں وزیراعلیٰ کو تمام سیاسی جماعتوں کا اعتماد حاصل ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس حقیقت سے قطع نظر کہ میرے خلاف کیا جانے والا پراپگینڈہ بے بنیاد ہے، کسی پر تنقید نہیں کرتا اور موجود حالات میں یہ ذمہ داری قبو ل نہیں کروں گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا

چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم گزشتہ روز تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا۔

اس خبرک کو بھی پڑھیں : (ن) لیگ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کیلئے ناصر کھوسہ کے نام پر ڈٹ گئی

تحریک انصاف کے فیصلے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر کھوسہ کا نام حتمی مشاورت کے بعد بھیجا گیا اور یہ نام تحریک انصاف نے ہی دیا تھا جب کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کی تعیناتی کی سمری بھیجی جاچکی ہے لہذا کسی بھی آئینی طریقے سے سمری واپس نہیں ہوسکتی۔

The post ناصر محمود کھوسہ کا نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نا بننے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xqJ0gp
via IFTTT

عوام ٹیکس کا پیسہ وزیروں کی عیاشیوں کے لیے نہیں دیتے، چیف جسٹس ایکسپریس اردو

 لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیے ہیں کہ عوام ٹیکس کا پیسہ وزیروں کی عیاشیوں کے لیے نہیں دیتے۔

سپریم کورٹ نے وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزرا اور سرکاری افسران سے آج رات بارہ بجے تک لگژری گاڑیاں واپس لینے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ جسے بلٹ پروف گاڑی کی ضرورت ہے اپنی جیب سے خرید لے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں  تین رکنی بنچ نے وزرا اور سرکاری افسروں کے بلااستحقاق لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر عباس رضوی نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر آگاہ کیا کہ مجموعی طور پر 105 گاڑیاں وفاقی حکومت اور کابینہ کے زیر استعمال ہیں، کوئی بھی افسر یا وزیر 1800 سی سی سے زائد گاڑی رکھنے کا اختیار نہیں رکھتا، مولانا فضل الرحمن کے پاس ایک لینڈ کروزر اور تین ڈبل کیبن گاڑیاں ہیں، وفاقی وزرا عابد شیر علی اور کامران مائیکل کے پاس مرسڈیز بینز گاڑیاں ہیں، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کے پاس بلٹ پروف گاڑی ہے، اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے پاس 4400 بلٹ پروف گاڑی ہے.

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وزیراعظم نے کس اختیار کے تحت گاڑیاں خریدنے کی ہدایت کی، عوام ٹیکس کا پیسہ وزرا کی عیاشی کے لیے نہیں دیتے۔ چیف جسٹس نے سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کو لگژری گاڑی کے استعمال پر وضاحت کے لیے آیندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ استحقاق نہ رکھنے  والے دیگر وزرا اور افسران کو بھی طلب کیا جائے گا۔

عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب کو حکم دیا کہ پنجاب میں بغیر استحقاق والی ساری گاڑیاں آج رات 12 بجے تک ضبط کر لی جائیں اور قانون کے برعکس گاڑیاں خریدنے والے بورڈ آف ڈائریکٹرز سے پیسے وصول کیے جائیں گے جبکہ معاملہ نیب کو بھی بھجوایا جا سکتا ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے دو اضافی گاڑیاں واپس لی جائیں جبکہ کابینہ تحلیل ہوتے ہی رانا ثنااللہ اور دیگر سے بھی بلٹ پروف گاڑیاں واپس لی جائیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ انتخابات میں سرکاری خرچ پر بلٹ پروف گاڑیاں چلانے کی اجازت نہیں دیں گے، اگر کسی کو بلٹ پروف گاڑی کی ضرورت ہے تو اپنی جیب سے خرید لے۔

The post عوام ٹیکس کا پیسہ وزیروں کی عیاشیوں کے لیے نہیں دیتے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LJIJby
via IFTTT

بھارت کا سرحد پار کرنے والے نوجوان کی شہریت کی تصدیق کے لئے پاکستان سے رابطہ ایکسپریس اردو

 لاہور: بھارت کی بارڈرسیکیورٹی فورس نے غلطی سے سرحدعبورکرنیوالے 32 سالہ نوجوان کی شہریت کی تصدیق کے لئے پاکستانی حکام سے رابطہ کیا ہے، بھارت کی طرف سے بھیجی گئی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ آصف نامی نوجوان نے خودکشی کے ارادے سے سرحدعبورکی تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارت کی طرف سے پاکستانی حکام کوبھیجی گئی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف ) نے مابوکی بارڈر ایریا سے ایک 32 سالہ نوجوان آصف کو پیر کے روزگرفتارکیا تھا ، آصف نامی یہ نوجوان قصورکے نواحی علاقہ جھلے کی کا رہائشی ہے، وہ اس ارادے سے پاکستانی سرحدعبورکرکے بھارت میں داخل ہوا کہ بی ایس ایف کے جوان اسے گولی ماردیں، وہ خودکشی کرنا چاہتا تھا تاہم اسے زندہ پکڑکرمقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

بھارتی حکام کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا ہے کہ آصف اپنے بڑے بھائی کی سالی سے محبت کرتا تھا مگراس نے اس سے شادی سے انکارکردیا، اس لڑکی کی کسی اور جگہ شادی ہوگئی جہاں سے اس نے کچھ عرصے بعد طلاق لے لی، لڑکی کے طلاق لینے کے بعد آصف نے دوبارہ اس لڑکی کا رشتہ مانگا مگریہ پیش کش مستردکردی گئی  جس کے بعدآصف نے خودکشی کا ارادہ کیا ، بھارتی حکام کے مطابق آصف نے بتایا کہ اس نے رمضان کے مقدس مہینے کی وجہ سے خود کشی کا ارادہ ترک کیااوراس مقصد سے بارڈرکی طرف چلاگیا کہ اسے بی ایس ایف کا کوئی جوان گولی ماردے گا۔ آصف کوممدوٹ پولیس کے حوالے کرکے اس کی شہریت کی تصدیق کے لیے پاکستانی حکام کومعلومات بھیجی گئی ہیں۔

دوسری طرف پاکستانی حکام نے بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے ابھی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں تاہم جومعلومات ملی ہیں ان کے مطابق اس نوجوان کے خاندان کا سراغ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

The post بھارت کا سرحد پار کرنے والے نوجوان کی شہریت کی تصدیق کے لئے پاکستان سے رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L92I2d
via IFTTT

مہاجر صوبہ ضروری ہے؟ ایکسپریس اردو

مہاجر قومی موومنٹ کی سیاست میں 1992 میں مہاجر نعرہ ترک کرکے پاکستان کا نعرہ بلند کئے جانے پر مہاجر قومی موومنٹ دو دھڑوں میں تقسیم ہوگئی جن میں سے ایک دھڑا جنوبی صوبہ سندھ کے نعرے پر قائم رہ کر مہاجر سیاست ہی کرتا رہا جبکہ اصل دھڑے نے، جسے متحدہ قومی موومنٹ کا نام دیا گیا تھا، گرگٹ کی طرح رنگ تبدیل کرتے ہوئے مہاجروں کو ماسوائے مسائل کے کچھ نہ دینے کےلیے وفاق کی سیاست شروع کردی اور ہر اقتدار کے ساتھ سمٹ کر اپنے اور اپنے ساتھیوں کو، جو اورنگی کورنگی میں رہائش پذیر تھے، ڈیفنس تک پہنچا دیا۔

اکتیس سال تک متحدہ کی سیاست کرنے والوں کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں رہے مگر اس دوران ان کی جانب سے شہر کراچی کو مکمل طور پر یرغمال بنائے جانے اور مہاجروں پر ہی مظالم ڈھائے جانے کے سبب مہاجروں کو متحدہ کے قائد اور ان کے کارندوں کی جی حضوری کے علاوہ کچھ حاصل نہیں ہوا۔

متحدہ قومی موومنٹ کے قائدین نے عام مہاجر خاندانوں کے منہ سے ان کا نوالہ تک چھین لیا اور اپنے حواریوں میں تقسیم کرتے رہے جس کے سبب سیاست سے لاتعلق مہاجروں کے اندر متحدہ کی سیاست کے خلاف نفرت بڑھتی رہی مگر کیونکہ بوری بند لاشوں، قتل و غارت گری نے ان کے منہ پر تالے ڈال دیئے تھے لہذا کوئی بھی اپنے جان و مال، عزت و آبرو کی خاطر ان کے آ گے چوں نہیں کرسکا۔

مگر کہتے ہیں کہ خدا کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں، اس کی لاٹھی بے آواز ہوا کرتی ہے۔ اس کی لا ٹھی حرکت میں آئی اور 22 اگست 2016 کو متحدہ کے قائد نے ملک کے خلاف ایسے نعرے بلند کردیئے جنہوں نے نہ صرف پوری مہاجر قوم بلکہ خود انہیں بھی ذلیل و رسوا کردیا۔ لیکن متحدہ کے قائد کا دم بھرنے والے اور ان کے حکم پر لبیک کہہ کر جائز و ناجائز کام کرنے والے رہنما جو اُس دن بھی ان کے ساتھ تھے اور ملک کے خلاف نعرے بلند کررہے تھے، انہوں نے بھی اچانک اپنی وفاداریاں تبدیل کرنے کے ساتھ ہی اس قائد پر جس کے طفیل وہ آرام دہ زندگی گزار رہے تھے، لعنت بھیج کر نئے نام ’’متحدہ (پاکستان)‘‘ کے نام سے مہاجر عوام کو بیوقوف بنانے کےلیے نئی سیاست شروع کردی۔ مگر کیونکہ مہاجر عوام اکتیس سال سے بار بار ان کے کھوکھلے نعروں سے تنگ آچکے تھے اس لیے انہوں نے اس بار ان کا ساتھ نہ دیا اور اس طرح متحدہ (پاکستان) ہوا میں معلق ہوکر اپنی سیاست کرتی رہی۔

اور کیونکہ ان کے دلوں میں فتور تھا اور ان کی نیتیں مہاجر عوام تو کیا ایک دوسرے کےلیے بھی ٹھیک نہیں تھیں، لہٰذا پھر سے تقسیم در تقسیم کا شکار ہوگئی اور تقسیم ہونے والوں میں ایک گروپ کو متحدہ (بہادر آباد) کا نام دیا گیا۔ جبکہ دوسرا گروپ متحدہ (پی آئی بی) کہلانے لگا جس کی سربراہی ڈاکٹر فاروق ستار کررہے تھے۔ دونوں گروپوں نے ایک بار پھر متحدہ کے نام سے عوام پر حکمرانی کرنے کی کوشش کی مگر اس میں انہیں کسی قسم کی کامیابی نہیں ملی جس کے پیش نظر فاروق ستار نے، جنہیں متحدہ قومی موومنٹ کی سیاست کو بچانے کا کریڈٹ دیا جا تا ہے، ایک نئے ویژن کے تحت مہاجر عوام کی ہمدردیاں حاصل کرنے کےلیے ایک بار پھر جئے مہاجر اور مہاجر صوبے کا نعرہ لگانا شروع کردیا؛ یہاں تک کہ انہوں نے چند روز قبل وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے سندھ کی تقسیم کی بات کرنے اور مہاجر صوبے کا نعرہ لگانے والوں پر بھیجی گئی لعنت کے خلاف نہ صرف لفظی جنگ شروع کردی بلکہ لیاقت آباد نمبر 10 پر وزیر اعلی کے اس بیان کے خلاف باقاعدہ طور پر ایک احتجاجی مظاہرہ بھی منعقد کر ڈالا جس میں مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ مگر متحدہ یا مہاجر سیاست کرنے والے دوسرے گروپوں نے اس احتجاج سے مکمل طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا۔

چند سو نفوس پر مشتمل اس مظاہرے میں متحدہ (پاکستان) کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک بار پھر مہاجر کا چولہ پہن کر انتہائی جوش و جذبے سے کہا کہ اب یک طرفہ ٹریفک نہیں چلے گا اور مہاجر صوبہ بن کر رہے گا۔ ان کا کہنا یہ بھی تھا کہ ہم متروکہ سندھ کے حقدار ہیں اور اپنا صوبہ اور اپنے حقوق لے کر رہیں گے۔ ان کی جانب سے لگائے جانے والے مہاجر صوبے کے نعرے کے بعد مہاجر عوام ایک بار پھر سخت تشویش میں مبتلا ہیں اور قوم کا یہ سوال ہے کہ بالآخر وہ کونسی وجوہ تھیں جن کی بنیاد پر جب آپ بار بار اقتدار سے چمٹے رہے مگر اس کے باوجود آپ نے کبھی مہاجر صوبہ تو کجا، مہاجر حقوق کی بات بھی نہیں کی۔

عوام یہ سوال کر نے میں حق بجانب ہیں کہ آخر یہ کونسا موقع ہے جب آپ کو ایک بار پھر مہاجر صو بہ اور مہاجر سیاست یاد آگئی اور آپ ایک بار پھر ریورس گیئر لگا کر وفاق کی سیاست سے نفاق کی سیاست میں شامل ہوگئے؟ مہاجر عوام کا اس سیاست کی تبدیلی پر کہنا یہ بھی ہے کہ خدارا اب مہاجر قوم پر رحم کیجیے اور انہیں ان کے حال پر چھوڑ دیجیے تاکہ وہ تمام قوموں کے ساتھ مل جل کر بھائی چارے سے زندگی گزار سکیں اور آپس کی محبت سے ایک دوسرے کے منہ سے نوالہ چھیننے کے بجائے آپس میں روٹی بانٹ کر کھا سکیں۔

مگر مہاجر عوام کی التجا کے باوجود متحدہ (پاکستان) کے سر براہ، جو قانونی طور پر پارٹی کے سربراہ بھی نہیں، ایک بار پھر مہاجر عوام کو سیاست کی نئی آگ میں جھونکنے پر بضد ہیں جس میں نہ تو مہاجر عوام ان کا ساتھ دے رہے ہیں اور نہ ہی مہاجر سیاست کرنے والی دوسری سیاسی جماعتیں (مہاجر قومی موومنٹ اور مہاجر اتحاد تحریک) جو مہاجر صوبے کے نعرے کی حامی تھیں، ان کے ساتھ کھڑی ہیں۔

اب جہاں تک مہاجر صوبے یا جنوبی صوبہ سندھ کی بات ہے تو اس سے شاید کسی کو انکار نہیں ہونا چاہیے کہ مہاجر جنہوں نے بھارت میں رہتے ہوئے پاکستان کےلیے نہ صرف سخت جدوجہد کی بلکہ اپنی جائیدادیں، دھن دولت اور جانوں کی قربانی دی، ان کےلیے ایک علیحدہ صوبہ ہونا چاہیے تھا جہاں وطن پاکستان کےلیے لازوال قربانیاں پیش کرنے والوں کو تمام تر حقوق ملنے چاہیے تھے۔

اس کےلیے ماضی میں نہ صرف مہاجر صوبے کے قیام کےلیے بھوک ہڑتالیں کی گئیں بلکہ ایم ایم بشیر نے باقاعدہ طور پر مہاجر صوبے کےلیے تحریک چلائی جبکہ محمود گل، الحق عثمانی، رئیس امروہوی، اے کے سومار، آزاد بن حیدر بھی ان کے حامی رہے۔ ان کا مؤقف تھا کہ 1951 میں بھارتی وزیراعظم جواہر لعل نہرو اور پاکستان کے وزیراعظم لیاقت علی خان کے در میان باقاعدہ طور پر ایک معاہدہ ہوا جس کے تحت بھارت کی طرف نقل مکانی کرنے والے ہندو، مسلمان مہاجرین کی جائیدادوں کے حقدار پائے جبکہ اسی طرح بھارت سے آ نے والے مہاجروں کو ہندوؤں کی چھوڑی ہوئی جائیدادوں کا قانونی مالک قرار دیا گیا۔ اس طرح کلیم (claim) کے طور پر مہاجرین کو نہ صرف کراچی بلکہ سندھ بھر میں جائیدادیں ملیں اور اسی کے پیش نظر لکھنؤ کے نواب نسیم السلام کو لاڑکانہ میں سب سے زیادہ جا ئیداد ملی اور وہ سب سے بڑے زمیندار بن گئے۔ اسی طرح ایک اور نواب نذر حسین کو ٹنڈو آدم میں کلیم کے طور پر بڑی جائیدادیں ملیں۔

ان حقائق کے پیش نظر مہاجر بھی ٹھیک اسی طرح سندھ کا والی وارث ہے جس طرح ایک مقامی سندھی، لہذا مہاجروں کا بھی باقاعدہ صوبہ ہونا چاہیے مگر اس قسم کے خیالات رکھنے پر مہاجروں کو صو بے کے حقوق دینے کے بجائے جیلوں میں ڈالا گیا جس کی وجہ سے مہاجر صوبہ پایہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا۔ اس کے بعد 1979 میں آل پاکستان مہاجر اسٹوڈنٹس آرگنا ئزیشن (اے پی ایم ایس او) سے مہاجر سیاست کا آغاز کرنے والی مہاجر قومی موومنٹ، جس نے ایک طویل عرصے تک شہر پر راج کیا، اس نے بھی ضرورت پڑنے پر اس قسم کے نعرے تو ضرور بلند کیے مگر کبھی اس کےلیے جدوجہد نہیں کی۔

سوال یہ ہے کہ آخرکار وہ کونسی وجوہ ہیں جن کی بنیاد پر متحدہ (پاکستان) اس وقت مہاجر صوبے کا نعرہ بلند کررہی ہے جبکہ صوبے بھر میں سندھی مہاجر بھائی بھائی ہوکر آپس میں شیر و شکر ہیں۔ کہیں یہ ایک بار پھر دو قوموں کو آپس میں لڑوانے کی سازش تو نہیں کیونکہ مہاجر صوبے کا نعرہ آج اس وقت بلند کیا جارہا ہے جب نہ مہاجر سیاست متحد ہے اور نہ ہی مہاجر عوام۔ کہیں یہ ایک بار پھر مہاجر اور سندھی کو آپس میں لڑوانے کی سازش تو نہیں؟

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post مہاجر صوبہ ضروری ہے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L7akSK
via IFTTT

طلاق قبل ازوقت موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے ایکسپریس اردو

ایریزونا: شادی شدہ جوڑوں میں طلاق سے قبل از وقت موت کا خطرہ 50 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

امریکا کی یونیورسٹی آف ایریزونا میں شادی شدہ جوڑوں کے تعلقات پر ایک تحقیق کی گئی جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی شدہ افراد میں اپنے شریکِ حیات سے علیحدگی انہیں وقت سے پہلے ہی موت کے منہ میں لے جاسکتی ہے۔

تحقیق سے پتا چلا ہے کہ چونکہ طلاق کا اعصابی اور نفسیاتی اثر ہوتا ہے اس لیے علیحدگی یا طلاق سے شخص کی صحت پر انتہائی مضر اثرات مرتب ہوتے ہیں جو کہ انہیں سگریٹ نوشی کی جانب لے جاتے ہیں یا پھر وہ ورزش کرنا چھوڑ دیتے ہیں اور یہ سب کچھ تنہائی کے نتیجے میں پیش آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اماراتی شخص نے شادی کے 15 منٹ بعد ہی بیوی کو طلاق دیدی

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب شوہر اور بیوی ایک ساتھ ہوتے ہیں تو ایک دوسرے کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ بری عادات سے بھی ایک دوسرے کو دور رکھتے ہیں۔ اس کے بعد انہیں روک ٹوک کرنے والا کوئی نہیں رہتا اور یوں طلاق کے بعد تنہا فریق تیزی سے جسم دشمن عادات اختیار کرنے لگتا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت امریکا میں 50 فیصد سے زائد اور برطانیہ میں 42 فیصد شادی شدہ جوڑے طلاق یافتہ ہیں۔

The post طلاق قبل ازوقت موت کی وجہ بھی بن سکتی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L8DXmD
via IFTTT

بچوں میں اسمارٹ فون کی عادت ان کے بچپن پر اثر انداز ہورہی ہے ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: اسمارٹ فون اور ٹیبلٹ بچوں اور نوعمروں کے مزاج کو غیرفطری بنارہے ہیں کیونکہ ٹیکنالوجی کی بدولت وہ کئی براعظموں کے لوگوں سے بات تو کررہے ہیں لیکن خود اپنے ساتھیوں سے دور ہورہے ہیں اور اس بنیاد پر ان کا بچپن شدید متاثر ہورہا ہے۔ 

امریکا میں کامن سینس میڈیا کے ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 72 فیصد نوعمر (ٹین ایج) لڑکے اور لڑکیاں یہ سمجھتےہیں کہ حقیقی زندگی کے بجائے فون پر آئے ہوئے پیغام کا جواب دینا ضروری ہے جب کہ 59 فیصد والدین یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے بچے اسمارٹ فون کی شدید لت کے شکار ہوچکے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ٹیکنالوجی اور فون پر انحصار بچوں کو ان کے معمولات سے دور کررہا ہے جن میں کھیلنا، وقت پر کھانا، دوستوں سے بات کرنا، اہلِ خانہ کے ساتھ بیٹھنا اور دیگر روزمرہ مصروفیات شامل ہیں۔ اس طرح ان کے رویّے میں بنیادی تبدیلیاں آرہی ہیں جو انہیں حقیقی زندگی سے دور کررہی ہیں۔ اسے ماہرین نے انٹرنیٹ کا پریشان کن استعمال یا پروبلیمٹک انٹرنیٹ یوز (پی آئی یو) کا نام دیا ہے۔

اسی طرح انٹرنیٹ پر مسلسل گیم کھیلتے رہنے کا ایک نیا مرض سامنے آیا ہے جسے انٹرنیٹ گیمنگ ڈس آرڈر کا نام دیا گیا ہے اور لگ بھگ 10 فیصد امریکی بچے اس کا شکار ہورہے ہیں۔

ایک اور تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اس نسل کے نوعمر بچے والدین کی جانب سے تفویض کردہ ذمہ داریاں نباہنے میں بھی سستی دکھارہے ہیں جو ایک خطرناک امر اور ان کی عملی زندگی کے لیے مضر ہے۔ اس طرح ایک ایسی نسل پروان چڑھ رہی ہے جو گھروں میں قید ہے اور باہر جانے سے گریز کرتی ہے۔

2017 میں اس سے بھی پریشان کن سروے سے معلوم ہوا تھا کہ آٹھویں سے بارہویں جماعتوں کے طلبا و طالبات جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر موجود رہتے ہیں ان میں ڈپریشن، تنہائی اور خودکشی تک کا رحجان دیکھا گیا ہے تاہم کئی بچے اس کا اعتراف بھی کرتے ہیں کہ وہ اسمارٹ فون کے قیدی بن کر رہ گئے ہیں۔ ماہرین نے اس رحجان کو خطرناک قرار دیتے ہوئے اس میں اعتدال پر زور دیا ہے۔

The post بچوں میں اسمارٹ فون کی عادت ان کے بچپن پر اثر انداز ہورہی ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J4pbgf
via IFTTT

دنیا کی سب سے مہنگی موٹرسائیکل؛ قیمت 19 کروڑ روپے ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: دنیا کی اس سب سے مہنگی موٹربائیک کو ہارلے ڈیوڈسن بلیو ایڈیشن کا نام دیا گیا ہے جس کی قیمت 19 لاکھ ڈالر یعنی 19 کروڑ روپے ہے۔ 

موٹرسائیکل کے ساتھ سوئٹزرلینڈ کی دو عدد بوکارر گھڑیاں اور ہیرے کی ایک خوبصورت انگوٹھی بھی دی جارہی ہے، موٹرسائیکل میں 360 ہیرے جڑے ہیں اور تمام نٹ بولٹس اور اسکریو پر سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ بائیک میں شیشے کا ایک خوبصورت بلبلہ ہے جس کے اندر آپ قیمتی انگوٹھی اور دونوں گھڑیاں سجا کر رکھ سکتے ہیں۔ موٹرسائیکل پر بنا یہ زیور کا ڈبہ پوری بائیک کی تھرتھراہٹ اور جھٹکوں سے محفوظ رہتا ہے اور یوں آپکی قیمتی گھڑی کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا۔

موٹرسائیکل کے بہت سے حصوں کو ماہرین نے ہاتھوں سے جوڑا ہے اور کئی پرزے ماہر کاریگروں نے خود بنائے ہیں جس میں 2500 گھنٹے کی محنت صرف ہوئی ہے۔ موٹرسائیکل کے ایک ایک پرزے کو ہاتھوں سے ڈھالا، ویلڈ اور پالش کیا گیا ہے۔

انجن کور پر ایک بڑا سوراخ کیا گیا ہے جس میں دنیا کا پہلا ایل ای ڈی سے روشن جھروکہ بنایا گیا ہے جس کے اندر سے آپ انجن کے ایک ایک پرزے کو متحرک دیکھ سکتے ہیں۔ پیر رکھنے والے فٹ ریسٹ پر بھی سونے کا پانی چڑھایا گیا ہے۔ بائیک کے ہینڈل پر ہیرے نصب کیے گئے ہیں۔

The post دنیا کی سب سے مہنگی موٹرسائیکل؛ قیمت 19 کروڑ روپے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JiaQA8
via IFTTT

سوشل میڈیا ایک بڑی حقیقت بن چکا ہے، فائدہ بھی نقصان بھی ہے، ایرج فاطمہ ایکسپریس اردو

 لاہور: معروف اداکارہ وماڈل ایرج فاطمہ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا ایک ایسا فورم ہے جہاں ہر قسم کی آزادی ہے لیکن اکثریت اس ’’آزادی‘‘ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے تمام حدود پارکرجاتی ہے۔

’’ایکسپریس‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے ایرج فاطمہ نے کہا کہ سوشل میڈیا اس وقت ایک بہت بڑی حقیقت بن چکا ہے۔ سماجی رابطوں کی مختلف اورمقبول ترین ویب سائٹس نے دنیا بھرکے لوگوں کے ایک دوسرے کے قریب لا کھڑا کیا ہے۔ اب توکاروباربھی اسی میڈیم کے ذریعے کیا جارہا ہے، جس سے اس کی اہمیت کا انداز لگایا جاتا ہے، مگرجہاں سوشل میڈیا کے فوائد ہیں، وہیں اس کے زبردست نقصانات بھی سامنے آتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اس موضوع کے فوائد اورنقصانات پرمبنی خصوصی فلمیں بننی چاہئیں تاکہ نوجوانوں کو اس میڈیم سے آگاہی حاصل ہوسکے۔ اگرسوشل میڈیا کے ذریعے دنیا میں نام بنانے والوں کی زندگیوں پرڈاکیومنٹری بنیں توبھی بہت سے نوجوان غلط سمت کی بجائے درست راستے پرآگے بڑھیں گے۔

ایرج فاطمہ نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں فلمسازی کا شعبہ تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اگرنوجوان فلم میکراس اہم موضوع پرفلم بناکرنوجوانوں کو ایجوکیٹ کریں تویقینا اس سے بہت سے منفی سوچ رکھنے والے راہ راست پرآسکتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ایرج فاطمہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے اگرپاکستان فلم انڈسٹری کے ساتھ فنون لطیفہ کے تمام شعبوں کو پروموٹ کیا جائے تواس سے پاکستان کا سافٹ امیج دنیا بھرتک پہنچے گا۔ ہمیں اس طرح کی سرگرمیاں ضرور کرنی چاہئیں، جس سے لوگوں تک اصل حقائق پہنچ سکیں۔

The post سوشل میڈیا ایک بڑی حقیقت بن چکا ہے، فائدہ بھی نقصان بھی ہے، ایرج فاطمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L8yzjr
via IFTTT

سجل علی ’’الف‘‘ میں حمزہ عباسی کے ساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردار نبھائیں گی ایکسپریس اردو

 لاہور:  اداکارہ سجل علی ’ الف ‘ میں اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ مرکزی کردارنبھائیں گی۔

سجل علی نئی ڈرامہ سیریل ’ الف ‘ میں اداکار حمزہ علی عباسی کے ساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردارنبھائیں گی۔ واضح رہے کہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، صدف کنول، کبریٰ خان، سلیم معراج ، لبنیٰ اسلم، فرخ دربار، عثمان خالد بٹ اور منظر صہبائی شامل ہیں۔ ڈرامے کی رائٹر عمیرہ احمد ، ڈائریکٹر حسیب خان اور پروڈیوسر ثمینہ ہمایوں سعید اورثنا شاہنواز ہیں۔

The post سجل علی ’’الف‘‘ میں حمزہ عباسی کے ساتھ پہلی مرتبہ مرکزی کردار نبھائیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JhE95T
via IFTTT

Wednesday, May 30, 2018

کابل میں افغان وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ،10عسکریت پسند ہلاک ایکسپریس اردو

کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت داخلہ کی عمارت پر داعش کے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا جب کہ جوابی کارروائی میں 10 حملہ آوروں کا مارنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابل کے ہائی پروفائل سیکیورٹی زون میں واقع افغان وزارت داخلہ کی عمارت اور اطراف کا علاقہ بم دھماکوں اور گولیوں کی آوازوں سے گونج اٹھا، حملہ آوروں نے پہلے سیکیورٹی چیک پوسٹ کو بموں سے اڑاکر کمپاؤنڈ میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: کابل میں خودکش حملہ، تین افراد ہلاک

حملہ آوروں نے چیک پوسٹ پر بموں سے حملہ کیا اور ان کے ساتھی فائرنگ کرتے ہوئے کمپاؤنڈ کی جانب بڑھے تاہم انہیں سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے مزاحمت کا سامنا کرنا  پڑا۔ حملہ آوروں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش نے میڈیا کو بتایا کہ حملہ آور عمارت میں گھسنا چاہتے تاہم انہیں موثر جوابی کارروائی میں ہلاک کردیا گیا، ان کے مطابق سیکورٹی فورسز نے 10 حملہ آوروں کو ہلاک کیا جب کہ جھڑپ میں ایک اہلکار بھی جان سے گیا۔

دوسری جانب شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ آف عراق (آئی ایس آئی ایس) نے آن لائن بیان جاری کرکے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

The post کابل میں افغان وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ،10عسکریت پسند ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xuyFjq
via IFTTT

پائیدارامن کے حصول کیلئے ابھی کام جاری رکھنا ہے، سربراہ پاک فوج ایکسپریس اردو

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم کی عظیم قربانیوں سے امن و استحکام حاصل ہوا تاہم پائیدار امن کے حصول کیلئے ابھی کام جاری رکھنا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے اسٹاف کالج میں آفیسرز اور فیکلٹی آف کمانڈ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قوم کی قربانیوں سے امن اور استحکام کے راستے پر آگئے ہیں لیکن کام ابھی مکمل نہیں ہوا اور حاصل کامیابیوں سے ہمیں دیرپا امن حاصل کرنا ہے۔

پاک فوج کے سربراہ نے آپریشنز میں نوجوان افسروں کی کارکردگی اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان افسران آپریشنز کی تیاریوں میں بھرپور توانائیاں صرف کررہے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹرز کا بھی دورہ کیا جب کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کو افغان سرحد پر باڑ لگانے، کوئٹہ سیف سٹی پروجیکٹ اور خوشحال بلوچستان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے اقتصادی و سیکیورٹی اقدامات کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

The post پائیدارامن کے حصول کیلئے ابھی کام جاری رکھنا ہے، سربراہ پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kzw0f9
via IFTTT

کم سن بچے کا اپنے شیرخوار بھائی کےعلاج کیلیے رقم جمع کرنے کا انوکھا انداز ایکسپریس اردو

ساؤتھ کیرولینا: امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا میں 9 سالہ بچے نے اپنے بیمار بھائی کی مدد کے لیے لیموں کا جُوس فروخت کرکے صرف دو گھنٹے کے اندر 6 ہزار ڈالر جمع کر لیے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق 9 سالہ اینڈریو نے اپنے شیرخوار بھائی ڈیلن کے علاج کے لیے رقم جمع کرنے کے لیے لیموں کا جوس اور اسٹیکرز بیچنے کے لیے ایک اسٹال لگایا جس کے ذریعے محض دو گھنٹے میں 6 ہزار امریکی ڈالر جمع کرلیے۔ اینڈریو نے اپنے بھائی کےعلاج میں مدد کے لیے کپڑے بھی فروخت کیے جس میں بیمار بھائی ڈیلن کا لوگو چسپاں تھا۔

ایمرے اینڈریو نے لیموں کا جوس اور کپڑے گرین وُڈ کی ایک مارکیٹ میں دو گھنٹے کے دوران فروخت کیے جب کے انہوں نے GoFundM ویب سائٹ کے ذریعے بھی 1300 ڈالر جمع کیے۔

واضح رہے ایمرے اینڈریو کا شیر خوار بھائی ڈیلن ایک اعصابی بیماری Krabbe میں مبتلا ہے یہ شیر خوار بچوں میں ہونے والی ایک موروثی بیماری ہے جو اعصابی نظام پر حملہ آور ہوکر اسے تباہ کردیتی ہے۔ دنیا میں اس بیماری کے چند ہی مریض سامنے آتے ہیں ایسے بچوں کے زندہ بچ جانے کے امکانات کم ہوتے ہیں تاہم ابتدائی تشخیص اور مہنگے علاج سے بچے کی جان بچائی جا سکتی ہے۔

The post کم سن بچے کا اپنے شیرخوار بھائی کےعلاج کیلیے رقم جمع کرنے کا انوکھا انداز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LLRSAf
via IFTTT

شمالی وزیرستان میں دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ایکسپریس اردو

شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کے نتیجے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق شہید ہونے والے اہلکاروں میں لانس نائیک مومن اور سپاہی سلیم شامل ہیں جب کہ زخمی اہلکاروں کو سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے۔

The post شمالی وزیرستان میں دھماکا، 2 سیکیورٹی اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2kAS1tR
via IFTTT

پناہ گزین بچوں سے خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا انکشاف ایکسپریس اردو

 لندن: اقوام متحدہ کی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ 15 بین الاقوامی امدادی تنظیموں کے رضاکار پناہ گزین بچوں کو جنسی تعلقات کے عوض خوراک کے حصول پر مجبور کرتے پائے گئے ہیں۔

برطانوی اخبار دی ٹائمز نے اقوام متحدہ کی 84 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ کی نقل حاصل کرنے کا دعوی کیا ہے جس میں 2001ء میں مغربی افریقا میں خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء فراہم کرنے والی بین الاقوامی امددی تنظیموں کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے ان تنظیموں کے رضا کار پناہ گزین بچوں کو خوراک کے عوض جنسی تعلقات قائم کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے تھے۔

یہ رپورٹ اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کی ہدایت پر تشکیل دی گئی  تاہم یہ رپورٹ اب تک منظرعام پر نہیں آسکی ۔ رپورٹ کے مطابق پناہ گزین بچوں کو خوراک کے بدلے جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرنے میں 40 امدادی تنظیموں کے رضاکار ملوث ہیں جن میں سے 15 عالمی تنظیمیں ہیں جب کے باقی مقامی سطح کی تنظیمیں ہیں۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے اس تحقیقاتی رپورٹ کا خلاصہ  2002ء  میں جاری کیا گیا تھا لیکن اس مکروہ فعل میں ملوث تنظیموں کے ناموں کی فہرست کبھی منظر عام پر نہیں لائی گئی تھی تاہم اب مکمل رپورٹ بمعہ تنظیموں کی فہرست کو برطانوی پارلیمنٹ کی کمیٹی برائے بین الاقوامی ترقی کے سپرد کردیا گیا ہے۔

 

The post پناہ گزین بچوں سے خوراک کے بدلے جنسی زیادتی کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2LKm2ny
via IFTTT

اسرائیل کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے، حماس کا دعویٰ ایکسپریس اردو

غزہ: حماس کا کہنا ہے کہ غزہ  میں جاری کشت و خون کو روکنے کے لیے  اسرائیل کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق  حماس کے رہنماؤں نے 2014ء سے جاری مسلسل جنگ کے بعد  اسرائیل کے ساتھ سیز فائر ہونے کا دعوی کیا ہے۔ حماس رہنماؤں کی جانب سے سیز فائر کا دعوی گزشتہ شب تنظیم کے کئی ٹھکانوں پر اسرائیلی بمباری کے بعد سامنے آیا ہے تاہم اسرائیل نے اس حوالے سے تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

حماس کے ڈپٹی چیف خلیل الحایا نے میڈیا کو سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان کئی اہم شخصیات نے ثالثی کا کردار ادا کیا ہے اور اس اہم فیصلے کے لیے کئی بار مذاکرات ہوئے جس کے بعد ضامن ممالک اور شخصیات کی یقین دہانی پر سیز فائر پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بھرپور عسکری طاقت آزمانے کی دھمکی کے بعد مصر کے سیکیورٹی حکام نے اسرائیل اور حماس کے درمیان سیز فائر کے لیے کلیدی کردار ادا کیا جب کے عالمی ادارے اور چند اہم بین الاقوامی شخصیات نے بھی اس میں اپنا حصہ ڈالا ہے تاہم اسرائیل کی جانب سے اس حوالے سے مسلسل خاموشی شکوک و شبہات کو جنم دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ 30 مارچ کو ’’یوم الارض‘‘ سے اب تک اسرائیلی جارحیت میں 120 فلسطینی شہید اور 3 ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں دوسری جانب رواں ماہ 22 مئی کو فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر کے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں یہودی آباد کاری کے خلاف اور اسرائیلی جارحیت کی تحقیقات شروع کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

The post اسرائیل کے ساتھ سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے، حماس کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L7WSOG
via IFTTT

قومی ہاکی پلیئرز کی فٹنس جدید جی پی ایس سسٹم سے جانچی جائے گی ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے جی پی ایس سسٹم خرید لیا۔

چیمپئنز ٹرافی کی تیاریوں کیلیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم کراچی میں جاری ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس پر کام بھی جاری ہے، پاکستان ہاکی فیڈریشن نے غیرملکی کوچز کی خواہش پر اس سسٹم کو منگوایا ہے، دنیا کی 19 ٹیمیں جی پی ایس استعمال کر رہی ہیں اور پاکستان ٹیم اس ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے والی 20 ویں ٹیم ہوگی۔

50 لاکھ روپے مالیت کے جی پی ایس پلیئر ٹریکنگ اینڈ پرفارمنس سسٹم کے ذریعے میچ یا ٹریننگ کے دوران کھلاڑیوں کی فٹنس کا جائزہ لیا جا سکے گا، ہر کھلاڑی شرٹ کے اندر بیلٹ پہنے گا جس پر جی پی ایس ڈیوائس نصب ہوگی، یہ ڈیوائس پلیئرز کی دل کی دھڑکن، انرجی لیول اور دیگر معلومات فراہم کرے گی جس سے کوچز کھلاڑیوں کی انفرادی پرفارمنس اور صلاحیتوں کے بارے میں بہتر طور پر جان سکیں گے۔

The post قومی ہاکی پلیئرز کی فٹنس جدید جی پی ایس سسٹم سے جانچی جائے گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2xuwaxK
via IFTTT

اسلام آباد میں کالج کی طالبات کا استاد پر جنسی ہراسانی کا الزام ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے ایک نجی کالج میں طالبات کو استاد کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  نجی کالج کی ایک طالبہ نے سوشل میڈیا پر دوران ِ پریکٹیکل پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ اسے بائیولوجی کے پریکٹیکل کے دوران نگراں استاد نے جنسی ہراساں کیا اور نازیبا گفتگو کی۔

سوشل میڈیا پر معاملہ پھیلنے کے بعد کالج پرنسپل نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فیڈرل بورڈ سے مذکورہ استاد کی شکایت اور معاملے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا، جس پر بورڈ نے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی، فیڈرل بورڈ کی جانب سے کنٹرولر ایگزامنیشن کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے واقعات میں خوف ناک اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبات نے کالج انتظامیہ کو بائیولوجی کا پریکٹیکل لینے والے پروفیسر کے رویہ کی شکایت کی تھی اور  طالبات نے بتایا کہ پروفیسر نے انہیں نازیبا الفاظ کہے اور جنسی طور پر ہراساں کیا،ابتدامیں پرنسپل نے شکایات کو نظرانداز کیا تاہم سوشل میڈیا پر معاملہ اٹھا تو پرنسپل حرکت میں آئے۔

دوسری جانب ہراسانی کے الزام کا سامنا کرنے والے پروفیسر سعادت بشیر کا کہنا ہے کہ زندگی میں پہلی باران پرایسا الزام لگا جس سے وہ انتہائی دل گرفتہ ہیں۔

The post اسلام آباد میں کالج کی طالبات کا استاد پر جنسی ہراسانی کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L8O6Qb
via IFTTT

تحریک انصاف کا معروف خاتون اینکر کو قانونی نوٹس نجی ٹی وی چینل کی اینکر غریدہ فاروقی کو تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے من گھڑت ٹویٹ کرنے پر قانونی نوٹس بھجوایا ... مزید

الیکشن کمیشن نےنگراں وزیراعظم سےاثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں نگران سیٹ اپ عہدہ سنبھالنے کے تین روز میں اپنے اثاثے فراہم کریں،نگران وزیراعظم اور وزراء اعلیٰ اپنے خاندان ... مزید

فرانس، مسلم اسپائڈر مین کے ہاتھوں بچ جانے والے بچّے کے باپ کو جیل بچے کو حادثے کے وقت والد پوکیمون گوگیم کھیلنے میں مصروف تھا ،نااہلی پر سزادی گئی،فرانسیسی استغاثہ

فرانسیسی صدر کے بیان کے بعد سعد حریری ایک بار پھر سعودی عرب آمد، چند روزقیام متوقع

شمالی کورین رہنما کا خفیہ دورہ امریکہ، میڈیا کے بے نقاب کرنے پروائٹ ہائوس شرمسار کوریائی حکمراں پارٹی کے نائب چیئرمین کی بیجنگ سے نیویارک آمد،مغربی میڈیا نے ائیرپورٹ ... مزید

بنوں، شمالی وزیرستان کی خاتون کے ہاں چار بچوں کی پیدائش

چکوال، چھ مسلح افراد نے حملہ آور ہوکر چار افراد کو شدید زخمی کردیا

چکوال،9لاکھ روپے کا جعلی چیک دینے والے جعلساز کیخلاف کلر کہار پولیس نے مقدمہ درج کرلیا

تحریک انصاف میں اب کئی دھڑے بن چکے ہیں جو پارٹی کے زوال کا سبب بننے والے ہیں‘عزیز الرحمن چن

او پی سی ویب کمپلینٹ پورٹل کو مزید اپ گریڈ کیاجا رہا ہے‘ عثمان انور پورٹل کو اپ گریڈ کرنے سے اوور سیز پاکستانیوں کی شکایات کے جلد ازالے میں خاطر خواہ مدد ملے گی، اجلاس ... مزید

رمضان المبارک فلڈ لائٹ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے سنسنی خیز مقابلے جاری

ہاکی فیڈریشن نے کھلاڑیوں کے جسم پر جی پی ایس سسٹم لگا دیا ہر کھلاڑی شرٹ کے اندر ایسی بیلٹ زیب تن کرے گا جس میں جی پی ایس ڈیوس لگی ہوگی

حلقہ بندیوں سے متعلق عدالتی فیصلے کی وجہ سے انتخابات تاخیر کا شکار نہیں ہوں گے ،ْ الیکشن کمیشن

علی جہانگیر صدیقی نے امریکا میں پاکستانی سفیر کی ذمہ داریاں سنبھال لیں پاکستان کیلئے بیرونِ ملک خدمات کا 37 سالہ سفر بہترین رہا ہے ،ْ اعزاز احمد چوہدری

وفاقی کابینہ کل رات 12 بجے تخلیل ،ْحکومت ختم ہوجائیگی پاکستان میں پہلی مرتبہ مسلسل دوسری جمہوری حکومت آئینی مدت مکمل کرے گی وزیراعظم کو چیف ایگزیکٹو آفس سے روانگی ... مزید

قومی اسمبلی نے معدلہ ہائے ملازمت (ترمیمی ) بل 2018ء کی منظوری دیدی

او پی سی ویب کمپلینٹ پورٹل کو مزید اپ گریڈ کیاجا رہا ہے، عثمان انور

پھل کی مکھی کے کنٹرول کیلئے فیرومون ٹریپس کا استعمال کریں، ترجمان

ْ یونیورسل پیس فائونڈیشن آف آسٹریاکا صدر آزاد جموں و کشمیر کیلئے امن کے سفیر کا خطاب سردار مسعود خان کو امن و سلامتی کے فروغ کیلئے کی جانے والی کوششوں کے اعتراف میںیہ ... مزید

نادہندہ اداروں اور صارفین کی جانب سے واجبات کی عدم ادائیگی کی حوصلہ شکنی وقت کا تقاضا ہے، باسط زمان احمد بجلی بل کی عدم ادائیگی پر قانون سب کیلئے یکساں ہے، نادہندگان ... مزید

سبی میں جاری منصوبوں کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں گے ،سبزی منڈی ، ویگن اڈہ ،اور فروٹ منڈی کو جلد فعال کیا جائے گا،کمشنر سبی ڈویژن میر سہیل الرحمن بلوچ

ترقیاتی کاموں کے معیاراورکوالٹی پر کوئی کمپرومائزنہیں کیا جائیگامعیاری اورتسلی بخش کام کے نتائج دیرپاتک سودثابت ہوسکتے ہیں بس اسٹینڈ کے کام کو جلدازجلدمکمل کیاجائے ... مزید

ْایڈیشنل سیشن جج نصیرآباد ظفر جان بلوچ کی عدالت نے ملزم عبدالسلام عرف سلیم کو جرم ثابت ہونے پر زیردفعہ b۔302ت پ میں عمر قید سخت اور مبلغ تین لاکھ روپے معاوضہ اداکرنے ورثہ ... مزید

جامعہ کو ترقی سے ہمکنار کرنے کے لئے مستقبل کے تعلیمی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانا انتہائی ضروری ہے کیونکہ ہر گزرتے وقت کے ساتھ تعلیمی تبدیلی اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے ... مزید

ماہ رمضان گناہوں سے مغفرت اورجہنم سے آزادی کا مہینہ ہے ماہ صیام ہمیں تزکیہ نفس کا درس دیتا ہے رمضان المبارک میں غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنا عبادت سے کم نہیں زکواة ... مزید

قانون شکن اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہے گا عوام امن دشمن قوتوں کو ان کے بلوں سے نکال کر دم لیں گے لیویز فورس کا پشین کے قریب سرخاب مہاجر کیمپ ... مزید

اسلام آباد کی نجی یونیورسٹی میں 80 سے زائد لڑکیوں کو ہراساں کرنے کا انکشاف واقعہ کا ذکر کسی سے نہ کریں کیونکہ امتحان میں ان کے نمبرز جنسی طور پر ہراساں کرنے والے فرد کے ... مزید

مسلم لیگ(ن) کی حکومت میں دہشت گردی اور بدامنی ختم ہوئی، افواج پاکستان ، سیکیورٹی ادرے اور حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، میاں زاہدحسین

بھکر،ایم ایم رو ڈ پر دلیوا لہ کے قریب ٹریفک حا دثہ ، 3افراد جاں بحق ، تین زخمی

الخدمت کراچی کے تحت پہلی سیٹلائٹ فارمیسی کا افتتاح کل ہو گا افتتاح امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کریں گے،فارمیسی کے قیام سے مریضوں ولواحقین کو درپیش مشکلات ... مزید

عمران خان کو 2018 میں سیاسی طور پر دفن کردیں گے، شہبازشریف ایکسپریس اردو

بہاول پور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کو سیاسی طور پر دفن کردیں گے۔

بہاولپور میں وکٹوریہ اسپتال کے 150 بستروں پر مشتمل کارڈک سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران شہباز شریف نے کہا کہ کارڈیالوجی سینٹر پر ایک ارب 70 کروڑ روپے لاگت آئی، عمران خان رمضان المبارک میں بھی جھوٹ بولنے سے اجتناب نہیں کررہے، انہوں نے خیبر پختونخوا میں کوئی اسپتال، یونیورسٹی یا ریسرچ سینٹرنہیں بنایا، انہوں نے صوبے کا بیڑہ غرق کردیا، عمران خان آئیں اور دیکھیں کہ ترقی کیسے ہوتی ہے۔ 2018 کے انتخابات میں عمران خان کو سیاسی طور پر دفن کردیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ کل پنجاب حکومت کی آئینی مدت پوری ہو جائے گی، ہم سے بہاولپور کی جو خدمت ہوسکی وہ کی ہے، 5 برسوں میں بہاولپور کے لیے اربوں روپے کے منصوبے مکمل کیے، بہاولپور میں بنائے گئے ادارے یورپ کی طرز کے ہیں، یہاں دنیا کی بہترین ڈرگ ٹیسٹ لیباریٹری بنائی گئی ہے،پہلی بار چھوٹے کسانوں کو بلاسود قرضے دیے۔

The post عمران خان کو 2018 میں سیاسی طور پر دفن کردیں گے، شہبازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H4DvDx
via IFTTT

پی ٹی آئی نے نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نامزدگی کے بعد ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا ہے۔

چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود الرشید کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کی نامزدگی کے حوالے سے اہم ملاقات ہوئی تھی جس میں ناصر سعید کھوسہ کے نام پر اتفاق کرلیا گیا تھا تاہم اب تحریک انصاف کی جانب سے تحفظات کے بعد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے ناصر سعید کھوسہ کا نام واپس لے لیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :  ناصرسعید کھوسہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نامزد

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے نام پر پارٹی میں اتفاق نہیں ہو پایا ہے، اس نام سے تحریک انصاف دستبردار ہوچکی ہے لہذا کچھ دیر بعد نگراں وزیراعلی پنجاب کے لیے نیا نام دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ناصر سعید کھوسہ سپریم کورٹ کے سینئیر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اور سابق ڈی جی ایف آئی اے طارق کھوسہ کے بھائی ہیں۔

The post پی ٹی آئی نے نامزد نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ناصر کھوسہ کا نام واپس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2JaYPN1
via IFTTT

عام انتخابات کے لیے 60 نکاتی ضابطہ اخلاق تیار ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے آئندہ عام انتخابات کے لیے ضابطہ اخلاق تیار کرلیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو سزا بھی دی جاسکے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آئندہ عام انتخابات کے لئے 60 نکاتی انتخابی ضابطہ اخلاق مرتب کرلیا گیا ہے، جس کی خلاف ورزی پر سزائیں بھی ہوسکتی ہیں۔ ضابطہ اخلاق کے تحت مذہب اور ذات برادری کے نام پر انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی، سیاستدانوں کی ذاتی زندگی پر تنقید بھی نہیں کی جاسکے گی۔ ہر سیاسی جماعت کو ہر حلقے میں ایک سے زائد بار جلسے کی اجازت نہیں ہوگی،اس کے علاوہ کار ریلیوں پر بھی پابندی ہوگی۔

ضابطہ اخلاق کے مطابق ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہوگی، لالچ یا دباوٴ ڈال کر امیدوار کو دستبردار کروانا جرم ہوگا، اس کے علاوہ سیاسی جماعتیں، امیدوار اور کارکن میڈیا پر بھی دباوٴ نہیں ڈال سکیں گے۔ ضابطہ اخلاق میں قومی اسمبلی کے امیدوار کے لیے اخراجات کی حد 40 لاکھ جب کہ صوبائی اسمبلی کے امیدوار کیلئے 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، پولنگ کے روز سیاسی جماعت کی ووٹر پرچی پر پابندی ہوگی، امیدوار کی جانب سے پولنگ اسٹیشن پر مقرر کیا گیا ایجنٹ کا متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہونا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔

The post عام انتخابات کے لیے 60 نکاتی ضابطہ اخلاق تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2L4OP50
via IFTTT

اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم جب کہ 9 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے 13 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے حوالے سے فیصلے سناتے ہوئے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم جب کہ 9 اضلاع کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردیں تاہم ابھی 6 اضلاع کی حلقہ بندیوں کا فیصلہ آنا باقی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ملک کے 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار

جن اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دی گئی ہیں ان میں خاران، گھوٹکی، قصور اور شیخوپورہ شامل ہیں جب کہ خانیوال، چنیوٹ، کرم ایجنسی، راجن پور، مانسہرہ، صوابی، جیکب آباد، گوجرانولہ اور عمر کوٹ کی حلقہ بندیوں کے خلاف درخواستیں مسترد کردی گئی ہیں۔ عدالت نے ہری پور، سیالکوٹ، بہاولپور، رحیم یار خان، بنوں اور چکوال کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو بعد میں سنایا جائے گا جب کہ کل مزید 31 درخواستوں پر سماعت ہوگی۔

واضح رہے کہ حلقہ بندیوں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں 108 درخواستیں زیرسماعت ہیں جب کہ گزشتہ روز بھی عدالت نے 4 اضلاع کی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دیا تھا۔

The post اسلام آباد ہائیکورٹ نے مزید 4 اضلاع کی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دیدیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2J2Va0l
via IFTTT

یوکرائن میں روس کے صدر پوتن کے ناقد پناہ گزین صحافی کا قتل ایکسپریس اردو

کیف: روسی صدر پر تنقید کرنے پر قتل کی دھمکیاں ملنے کے باعث روس چھوڑ کر یوکرائن منتقل ہونے والے روسی صحافی آرکاڈی بیچینکو کو قتل کردیا گیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرقی یوکرائن میں ایک روسی صحافی آرکاڈی ببچینکو کو اُن کے گھر میں نامعلوم فرد نے گولیوں کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں صحافی شدید زخمی ہوگئے انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ روسی صدر پر شدید تنقید کرنے کی وجہ سے قتل کی دھمکیاں ملنے پر وہ گزشتہ برس روس سے یوکرائن منتقل ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ صحافی کی لاش کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد تحقیقات آغاز کیا جائے گا تاہم ابتدائی شواہد سے لگتا ہے کہ انہیں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کے باعث قتل کیا گیا تاہم حتمی رائے مکمل تحقیقات کے بعد ہی دی جا سکے گی جب کے مقتول صحافی کی اہلیہ شدت غم کے باعث بیان دینے کے قابل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ روسی صحافی ماضی میں چیچنیا میں جنگ لڑ چکے ہیں بعد ازاں انہوں نے صحافت کا پیشہ اختیار کیا اور روس کے صدر پوتن کے سخت ناقد کے طور شہرت حاصل کی جس پر انہیں قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں اور وہ اہل خانہ کے ہمراہ 2017 میں روس سے یوکرائن منتقل ہوگئے۔ یوکرائن حکومت نے صحافی کے قتل کا ذمہ دار روسی حکومت کو ٹہرایا ہے۔

The post یوکرائن میں روس کے صدر پوتن کے ناقد پناہ گزین صحافی کا قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IZiEHB
via IFTTT

امریکی ریاست مسوری کے گورنر کا جنسی اسکینڈل سامنے آنے پر مستعفی ہونے کا اعلان ایکسپریس اردو

جیفرسن سٹی: امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک رابرٹ گریئٹینس نے جنسی اسکینڈل میں مواخذے کے بعد مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق  امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک گریئٹینس کو غیر ازدواجی تعلقات رکھنے کے الزام میں مواخذے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، انہوں نے اپنے خلاف منظر عام پر آنے والے جنسی اسکینڈل کو سیاسی شہرت کو نقصان پہنچانے کا حربہ قرار دیتے ہوئے جمعے کو مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔

44 سالہ  ایرک گریئٹینس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دو ماہ میرے خاندان کے لیے انتہائی تکلیف دہ گزرے ہیں۔ اس دوران مجھ پر لغو اور بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ میں ملک کا ذمہ دار شہری اور آئین پر عمل کرنے والا گورنر ہوں اس لیے ایسے گھٹیا الزامات لگنے کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کر رہا ہوں۔

امریکی ریاست مسوری کے گورنر کو مالیاتی بے ضابطگیوں کا بھی سامنا ہے۔ اُن پر الیکشن مہم کے دوران سیاسی حمایت حاصل کرنے کے لیے ریٹائرڈ فوجی اہلکاروں کی بہبود کے لیے چیریٹی فنڈز میں رقم جمع کرانے والوں کی فہرست میں ٹمپرنگ کا بھی الزام ہے۔

واضح رہے امریکی ریاست مسوری کے گورنر ایرک رابرٹ کریئٹینس پر اپنی ہیئر ڈریسر کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے کا الزام ہے جب کہ مذکورہ خاتون کی نیم برہنہ تصویر بھی گورنر نے ہی شائع کی تھی ۔ ایرک رابرٹ نے خاتون کی تصویر لینے کی تو تصدیق کی تھی لیکن اسے ہراساں کرنے کے الزام کی تردید کی تھی۔

The post امریکی ریاست مسوری کے گورنر کا جنسی اسکینڈل سامنے آنے پر مستعفی ہونے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2H2xbfP
via IFTTT