Monday, October 31, 2022

ایکسپریس کی نشاندہی؛ کے آئی ایچ ڈی کا ایمرجنسی رسپانس سینٹر 2 ماہ بعد فعال ایکسپریس اردو

 کراچی: ایکسپریس کی نشاندہی پرکراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیزکا ایمرجنسی رسپانس سینٹر2 ماہ بعد فعال ہوگیا۔

29 اگست کو ایڈمنسٹریٹرکراچی مرتضیٰ وہاب نے اس ایمرجنسی رسپانس سینٹر کا افتتاح کیا تھا،ذرائع کے مطابق کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیز میں اس ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے قیام کے لیے سندھ ریزیلیینس پروجیکٹ کے تحت بیشتر طبی سازو سامان دیا گیا تھا جن میں 15 بیڈز،12 وینٹیلیٹرز،12 آکسیجن سلنڈر،14 فلو میٹرز اور 28 مانیٹرز سمیت دیگر ایشا شامل ہیں۔

طبی ساز و سامان سمیت اس ایمرجنسی رسپانس سینٹر کی لاگت اندازا 10 کڑوڑ روپے کی ہے،اسپتال میں مہنگے دام کا طبی ساز و سامان وارنٹی میں ہونے کے باوجود غیر فعال تھا۔

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارڈ ڈیزیزکے اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر ساجد نے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی رسپانس سینٹر میں جدید ایمبولینسز، 14بیڈز کے ساتھ عملہ، آکسیجن اور دیگر سہولتیں موجود ہیں۔

سندھ ریزیلیینس پروجیکٹ کی جانب سے طبی سامان کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیرہوئی، امراض قلب کے مریضوں کے لیے ایمرجنسی رسپانس سینٹر 24 گھنٹے کھلا رہے گا جس میں ایک شیفٹ میں ڈاکٹرز اور طبی عملے سمیت 12 افراد کام کریںگے۔

اس ایمرجنسی رسپانس سینٹر کے بعد اسپتال کی پرانی عمارت میں میں اسٹیٹ آف دی آرٹ شعبہ قائم کرنے کا ارادہ ہے،اسپتال انتظامیہ کی ہمیشے سے کوشش ہوتی ہے کہ مریضوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جاسکے۔

The post ایکسپریس کی نشاندہی؛ کے آئی ایچ ڈی کا ایمرجنسی رسپانس سینٹر 2 ماہ بعد فعال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LhkvZub
via IFTTT

مستحکم معیشت، وقت کی ضرورت ایکسپریس اردو

وزرات خزانہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران ملک میں مہنگائی کی شرح 25.1 فیصد رہی۔

ایف بی آر کے محصولات سترہ فی صد بڑھے ، برآمدات میں 5.5 فی صد اضافہ، درآمدات 7.9 فی صد کم ہوئیں ، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ دو ارب بیس کروڑ ڈالر رہا جب کہ ترسیلات زر میں 3.6 فی صد ، مجموعی سرمایہ کاری 83.7فیصد کم ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق مستحکم کرنسی کے لیے مضبوط معیشت کا ہونا ضروری ہے۔

اسی تناظر میں معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری کے لیے دیرپا منصوبہ بندی ضروری ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بیان تو دیا ہے کہ ڈالر کی قیمت 200 روپے سے نیچے ہونی چاہیے لیکن ملکی معیشت کو بہتر سمت میں لے جانا بھی انھی کی ذمے داری ہے۔ رواں ہفتے روپے کی قدر میں ایک بار پھر گراوٹ کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کی تبدیلی کے بعد روپے کی قدر میں بہتری کا سلسلہ اب برقرار نہیں رہ پا رہا دراصل ملکی کرنسی میں بہتری کے لیے زرمبادلہ کے ذخائر کا مضبوط ہونا ضروری ہے۔ روپے کو مستحکم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ برآمدات میں اضافہ کیا جائے جس سے آمدنی بڑھے گی اور اخراجات کم ہوں گے تو ہی ملکی کرنسی مضبوط ہوگی۔

مہنگائی مسلسل بڑھنے کی وجوہات میں ایک تو وہ قرضوں کا انبار ہے جو ایک سو بیس ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے۔ دوسرا وہ بجلی کا نظام ہے جس کے تحت ہمیں باہر سے بجلی منگوانی پڑتی ہے ہم نے بجلی کی پیداوار بڑھانے اور ڈیمز بنانے کی طرف کبھی توجہ نہ دی اب غریب کے لیے یہ بات تکلیف دہ ہے اگر وہ بجلی کی قیمتیں ادا کرتے ہیں تو ان کے پاس کھانے کے لیے پیسے نہیں بچتے اور تیسری بات یہ کہ ہمیشہ سے ہمارا مقصد اقتدار بچاؤ تو رہا غربت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح نہ رہا ہم ہمیشہ اقتدار میں آنے کے لیے یہ تاثر دیتے رہے کہ پرانی حکومتیں غیر جمہوری تھیں۔

ہم حکومت کے اصل وارث ہیں اور عوام کے خدمتگار ہیں اور عوام اس خوش فہمی میں مبتلا رہے کہ اپنا بھی دن آئے گا لیکن ہر دن مہنگائی کی نوید لے کر آیا پاکستان نے انیس سو اٹھاسی کے بعد سخت شرائط پر قرض لیا اس سے قبل قرض پر شرائط نہ ہونے کے برابر تھیں قرض بڑھتا گیا شرائط سخت ہوتی گئیں مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔

موجودہ حکومت کے کندھوں پر تین تین ذمے داریاں عائد ہوچکی ہیں ، صورتحال یہ ہے کہ ایک کا رخ درست کرنے کی کوشش کی جائے تو دوسری کی سمت خراب ہوجاتی ہے جب کہ تیسری ذمے داری کا تعلق عوام سے ہے جس کا رخ آج تک کسی نے متعین کرنے کی کوشش نہ کی۔ مہنگائی کے روز بروز بڑھتے رحجان نے عوام کے ذہنوں کو ماؤف کردیا ہے۔

اسی حوالے سے ایک دانشور نے لکھا ہے کہ موجودہ دور میں لاتعداد مسائل نے عوام کو اس قدر خالی الذہن کردیا ہے کہ پورے معاشرے میں چلتی پھرتی کھوپڑیاں ہیں۔

کارل مارکس اس نظریہ میں اتنا آگے بڑھ گیا کہ اس نے لکھا کہ ’’پیٹ کا ایندھن بھرنے کے لیے لوگ جرائم کی طرف مائل ہوتے ہیں اور معاشرتی ناہمواری کی وجہ یہی غربت ہے‘‘ لیکن حزب اقتدار اور مخالف کی سیاسی کشمکش اور ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوششوں نے عوام کو خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور کر رکھا ہے۔

اب سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا معاشی صورتحال سنبھل جائے گی اور عوام کی زندگیوں میں کیا تبدیلی آئے گی۔ اس سے قبل ٹیکسوں کی بڑھتی ہوئی شرح اور بجلی گیس اور پٹرول کی قیمتوں نے عوام پر جو بم گرایا ہے کیا عوام کو اس حوالے سے آنے والوں دنوں میں ریلیف ملے گا؟ لیکن حقائق بتاتے ہیں کہ آگے چل کر نہ صرف پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا بلکہ بجلی اور گیس میں بھی اضافہ ہوگا۔

ایک کہاوت ہے کہ ایک ریاست میں جب غربت بڑھ گئی تو ریاست کے والی نے وزیر با تدبیر کو بلایا کہ اس مسئلہ کا حل کیا ہے وزیر با تدبیر نے کہا کہ یہ کونسی مشکل بات ہے آپ عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹا کر کسی اور طرف لگا دیں۔ اگلے دن اعلان کیا گیا کہ اس ریاست میں جو بھی یہ پتہ لگائے گا کہ پہلے مرغی پیدا ہوئی کہ انڈا اسے انعام و اکرام سے نوازا جائے گا۔

اس وقت سے ریاست کے عوام انعام و اکرام کے لیے اس ٹرک کی بتی کے پیچھے دوڑ رہے ہیں جس کی کوئی منزل نہیں۔ ہم نے عوام کی توجہ آئی ایم ایف کی طرف موڑ رکھی ہے کہ قرض ملتے ہی ملک ڈیفالٹ ہونے سے بچ گیا ہے، جلد ترقیاتی منصوبے شروع ہوں گے لیکن عوام کو اس ٹرک کی بتی کے پیچھے بھاگنے سے کوئی فائدہ نہیں۔ حالات و واقعات اس بات کے شاہد ہیں کہ نئے سخت شرائط والے قرضوں کے حصول کے بعد مزید سخت فیصلے عوام کی زندگی پر برے اثرات ڈالیں گے۔

اس وقت مہنگائی کی شرح اٹھائیس فی صد ہے جو کہ مستقبل قریب میں پینتیس سے چالیس فی صد ہوجائے گی ، حکومت کا موقف ہے کہ وہ اپنی مدت دو ہزار تیئس تک پوری کرے گی، اب اس سفر کے دوران کیا کیا مشکلات درپیش ہوں گی، یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم یہ ضرور کہا جاسکتا ہے کہ چلے تو کٹ ہی جائے گا سفر آہستہ آہستہ۔

عوام بھی اس تبدیلی سے یہ توقع لگائے بیٹھے تھے کہ عمران حکومت کے جاتے ہی تجربہ کار سیاستدان کوئی بڑی تبدیلی لائیں گے اور غریب کے ٹھنڈے چولہے پھر سے جل اٹھیں گے۔

آج ہمیں جن کڑے فیصلوں کی ضرورت ہے، اس میں ہر سطح پر فضول خرچی کا خاتمہ، غیر ترقیاتی اخراجات میں کمی اور اس سادہ طرز زندگی کی ضرورت ہے جس سے معاشی نظام کو کسی حد تک سہارا ملے اس کے ساتھ درست فیصلے سیاسی محاذ آرائی کا خاتمہ اور سیاسی استحکام کے لیے ناگزیر حیثیت رکھتا ہے۔

بحران زدہ حالات کے تسلسل میں ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر مصنوعی سانسوں سے بھی چل نہیں سکے گی۔ اب سب کو معلوم تھا کہ معاشی مشکلات کی ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی۔ اب رونے دھونے کا کیا فائدہ؟

یہ درست ہے کہ موجودہ اقتصادی تباہ حالی کی بنیاد عمران خان نے اپنی حکومت میں رکھی اور آج سارا ملبہ اپنے مخالفوں پر ڈال کر ایک ہی رٹ لگا رکھی ہے کہ بس الیکشن کراؤ۔ اپنے دور حکومت میں سیاسی عدم استحکام کا سب سے بڑا ذریعہ خود بنے رہے، سارا وقت اپنے مخالفین سے لڑتے اور انھیں چور ڈاکو، چور ڈاکو کہتے رہے، اب کہتے ہیں معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام ضروری ہے اور اُس کا فوری اور واحد حل الیکشن ہی ہیں۔

عمران خان معیشت پر بات نہیں کرنا چاہتے۔ کہتے ہیں پہلے الیکشن کا اعلان کرو، پھر کوئی دوسری بات کرو۔ نئے الیکشن کا مطلب کم از کم تین چار مہینے ہے، وہ بھی اگر آج نئے انتخابات کا اعلان کر دیا جائے، اگر عمران خان نئے انتخابات سے پہلے انتخابی اصلاحات اور نئے الیکشن کمیشن کا اپنا مطالبہ منوانا چاہتے ہیں تو پھر اس کا مطلب یہ ہوا کہ جلد از جلد انتخابات کو بھی پانچ چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

سرِ دست ملک کی جو معاشی حالت ہے اُسے فوری علاج کی ضرورت ہے اور چند مہینوں کے انتظار کا مطلب مکمل تباہی ہے۔ افسوس کی بات یہ ہے کہ تحریک انصاف کو اپنی سیاست کے لیے موجودہ حکومت کا معاشی طور پر ناکام ہونا سوٹ کرتا ہے۔

موجودہ حکومت کی معاشی ناکامی اور آسمان کو چھوتی مہنگائی، عمران خان کو الیکشن تو جتوا دے گی لیکن اگر ملکی معیشت کو درست کرنے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے اور معیشت کو سیاست سے بالاتر رکھ کر کوئی متفقہ لائحہ عمل وضع نہ کیا گیا تو عمران خان کو الیکشن جیتنے پر جو معیشت ملے گی وہ انھیں بھی حکمرانی کے قابل نہیں چھوڑے گی۔

اس لیے اب بھی وقت ہے، حکمران ہوں ، ن لیگ ، عمران خان یا دوسرے سیاست دان ، سب مل کر ملک کا سوچیں ، عوام کا خیال کریں اور معیشت پر سیاست بند کریں۔ آج قرض کی ادائیگی کا مسئلہ سوہان روح بنا ہوا ہے۔ ہمارے پاس الہ دین کا چراغ نہیں کہ معاملات درست کر لیں۔ ہمیں اس نظام کو سخت محنت اتحاد برداشت اور درست خارجہ پالیسی سے درست کرنا ہے جس کی طرف ہمارا کوئی دھیان نہیں ہے۔

ہمیں قومی ترقی کی سوچ اپنا کر سخت محنت اور ایمانداری سے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔ سیاسی استحکام سازگار سماجی حالات سرکاری انفرا اسٹرکچر اور اکنامک اسٹرکچر کو مستحکم بنائے گا۔ غیریقینی کی صورتحال سے کاروبار کرنے والے صنعت کار بزنس مین شدید خوفزدہ ہے۔ مختصر، درمیانے اور طویل المدتی میثاق معیشت بناکر پالیسی سازی کی جائے۔

اقتصادی سیاسی و سرکاری پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے حکمت عملی مرتب کی جائے۔ فوڈ سیکیورٹی، انرجی سیکیورٹی، بارڈر سیکیورٹی اور عدل و انصاف پاکستان کو آگے لے کر جائے گا۔ اکانومی مستحکم ہونے سے ذرایع آمدن بڑھیں گے جنھیں جدید اکنامک نیٹ ورکنگ سے بزنس سیکٹر کے مزید موثر نتائج مرتب ہونگے۔ معیشت مستحکم ہونے سے ہی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔

The post مستحکم معیشت، وقت کی ضرورت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/v4KJXP5
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آمدنی بھی معقول ہو سکتی ہے لیکن آپ اس آمدنی کو بھی کاروبار میں ہی لگا دیں گویا بچت کا خانہ تو خالی ہی رہے گا البتہ کاروبار کی بنیادیں بہت مضبوط ہو سکتی ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

آپکا محبوب اب راہ راست پر آ چکا ہے لیکن اس پر زیادہ بھروسہ کرنے کی بجائے اپنے سرپرستوں کو راضی کرنے کی کوشش کیجئے تاکہ آپ کی یہ خواہش بھی جائز طریقے سے پوری ہو جائے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آج آپ کو ایسے فرد سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے جو کافی عرصے سے ملک سے باہر ہیں کاروباری حضرات کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آ سکتا ہے بہتر ہے غصے سے گریز کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ کا کاروبار جس سطح پر چل رہا ہے چلنے دیں معمولی سی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دوسروں پر بھروسہ بھی نہ کریں ۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ کے سرپرستوں کی کوشش کے سبب حسب منشا جگہ پر رشتہ طے پا سکتا ہے لہٰذا خود اس سلسلے میں کوئی فیصلہ وقت سے پہلے ہرگز نہ کیجئے۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

نیا کاروبار کسی بھی لحاظ سے سودمند ثابت نہ ہو سکے گا، آمدنی تو معقول ہو گی لیکن اخراجات کی رفتار حسب سابق رہے گی۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آج کا دن آپ سے سخت محنت کا طلب گار ہے کوئی بھی چیز بیٹھے بٹھائے نہیں ملے گی بلکہ اس کے لئے آپ کو غیر معمولی کوشش کرنا پڑے گی۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ تفریحی مواقع میسر آ سکتے ہیں ۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آپ چونکہ ذرا خاص قسم کے مذہبی انسان ہیں اس لئے حالات سے زیادہ متاثر نہیں ہوتے آپ کا تو اصول ہے کہ جس طرح بھی وقت گزرتا ہے اس طرح گزرتا رہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

دماغ پر فضول خیالات کا غلبہ رہے گا ذہنی انتشار بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ خود کو جذباتیت سے آزاد رکھیں تاکہ مسائل کا سامنا نہ کرناپڑے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آپ بہادر اور نڈر ہیں، بے پناہ قوت ارادی کے مالک ہونے کی وجہ سے دشوار گزار راستے بھی آپ کیلئے باعث تشویش نہیں بنتے۔ ہم آپ کو ہوشمندی کا درس ضرور دیں گے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ذہنی کیفیت عجیب و غریب رہے گی۔ کسی سے الجھنے کی کوشش نہ کریں ورنہ بات بہت دور تک جا سکتی ہے۔ کاروبار نو کا آغاز شوق سے کیجئے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1C5jKbE
via IFTTT

ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، مریم اورنگزیب ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین تحریک انصاف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان، فارن فنڈد فتنے 2000 لوگ 22 کڑوڑ عوام نہیں ہوتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ادب دوسری طرف گالی ، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتا ہے، وہ ملک میں بلڈ شیڈ سے انقلاب لانا چاہتا ہے حالانکہ ذلت اور رسوائی اب صرف فارن فنڈد فتنے اور توشہ خانے کے چور کے مقدر میں لکھی جاچکی ہے۔

وفاقی وزیراطلاعات نے جواب دیا کہ فارن فنڈڈ فتنہ اور بندوق سے انقلاب لانے کا ماسٹر مائنڈ کسے دھمکیاں دے رہا ہے ؟

 

انہوں نے کہا کہ ‎ڈی جی آئی ایس پی آر اور ڈی جی آئی ایس آئی نے کہا تھا کہ ہم غیر ضروری سچ نہیں بولنا چاہتے، ذلت اب صرف فارن فنڈد فتنہ کی ہوگی جس نے آرمی چیف ہو اپنے اقتدار بچانے کے لئے تا حیات ایسٹینشن دینے کی آفر دی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان کھلے عام افواج پاکستان کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے، ‎فارن فنڈڈ فتنہ کسی کے کہنے پہ آپ نے پورے پاکستان کو چور بنا دیا؟ فارن فنڈد فتنہ بہت بزدل شخص ہے صرف بھڑکیں مار رہا ہے۔

The post ایک طرف ادب دوسری طرف گالی، دماغ کی خرابی اور فرسٹیشن ہے، مریم اورنگزیب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6uwYhMR
via IFTTT

عمران نیازی نے اعتراف کرلیا ہے کہ وہ ملک میں مارشل لاء لگوانا چاہتے ہیں، وہ کھلے عام افواج پاکستان کو حکومت ختم کرنے اور سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں، مریم اورنگزیب

میری ٹائم افیئرز اور پی این ایس سی کے مابین تحقیق کے شعبے میں فروغ کیلیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط ایکسپریس اردو

 کراچی: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میری ٹائم افیئرز (این آئی ایم اے) اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے درمیان تحقیق کے شعبے میں مشترکہ کوششوں اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط ہوگئے۔ 

وائس ایڈمرل (ر) عبدالعلیم ایچ آئی (ایم)، ڈائریکٹر جنرل (این آئی ایم اے) نے میری ٹائم انڈسٹری اور میری ٹائم تھنک ٹینک کے درمیان رابطے کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے سے میری ٹائم صنعت کو فائدہ پہنچے گا اور یہ شعبہ پاکستان کے جی ڈی پی میں نمایاں حصہ ڈال سکے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کا مقصد تحقیق اور تعاون کو بہتر بنانا، میری ٹائم ڈومین میں تعاون کو فروغ دینا اور اسے مزید فعال بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دستاویزات کی توثیق وائس ایڈمرل (ر) عبدالعلیم ایچ آئی (ایم)، ڈائریکٹر جنرل (این آئی ایم اے) اور ریئر ایڈمرل جواد احمد ایس آئی (ایئم) چیئرمین پی این ایس سی نے کی۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ معاہدہ نہ صرف دوطرفہ تعاون کو فروغ دے گا بلکہ مشترکہ سرگرمیوں کو فروغ دینے، معلومات کے تبادلے، فیلڈ ماہرین اور باہمی دلچسپی کے شعبوں کو آگے بڑھانے کے لیے تحقیق میں بھی اہم کردار ادا کرے گا جو پاکستان کی معیشت کی بہتری کے لیے میری ٹائم سیکٹر میں اہم کردار ادا کرے گا۔

The post میری ٹائم افیئرز اور پی این ایس سی کے مابین تحقیق کے شعبے میں فروغ کیلیے مفاہمتی یاداشت پر دستخط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IZWv53L
via IFTTT

Sunday, October 30, 2022

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا جنوبی کوریا میں بھگدڑ سے اموات پر اظہار افسوس

کراچی؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے اوروالدین جھلس گئے ایکسپریس اردو

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گیس لیکیج سے دھماکے میں 5 بچوں سمیت 7 افراد جھلس گئے۔

اورنگی ٹاؤن کی ملت کالونی کے ایک گھر میں سوئی گیس لیک ہونے کے باعث دھماکا ہوا اور آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں میاں ،بیوی اور 5 بچے جھلس گئے۔آتش زدگی کے باعث گھر کی دیواریں اور چھت منہدم  ہوگئیں۔

ریسکیو ورکرز نے علاقہ مکینوں کی مدد سے گھر سے 7 افراد کو نکال کر ایمبولینسوں کے ذریعے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اطلاع تاخیر سے دی گئی تاہم جیسے ہی اطلاع موصول ہوئی فائربریگیڈ کی ایک گاڑی موقع پر پہنچی تاہم علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پالیا تھا۔

فائرفائٹرز نے آگ بجھنے کے باوجود پورے گھر کا معائنہ کیا کچھ مقامات پر چنگاریاں موجود تھیں انہیں ٹھنڈا کر دیا گیا۔ آتش زدگی سے جھلس کر زخمی ہونے والوں میں گھر کے سربراہ 50 سالہ ریاض ولد امیر الدین 80 فیصد، ان کے دو بیٹے 26 سالہ علی رضا 50 فیصد ، 16 سالہ انس رضا 40 فیصد اور 14 سالہ اویس رضا 14 فیصد جھلسے ہیں جبکہ ریاض کی اہلیہ 50 سالہ حسن آرا اور دو بیٹیاں 22 سالہ علیزا اور 14 سالہ اریبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ علاقے میں گیس لیک ہوتی رہتی ہے اور پہلے بھی آگ لگنے کے واقعات ہوچکے ہیں۔ گیس کمپنی میں متعدد بار شکایات درج کرائی ہیں تاہم اب تک گیس لیکج کو ختم کرنے کے لیے اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔

The post کراچی؛ گھر میں سوئی گیس لیکیج سے دھماکا،5بچے اوروالدین جھلس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/yusfD37
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں ورنہ تمام شیرازہ بکھر سکتا ہے، اپنے منصوبوں پر نظرثانی ضرور کر لیں مقدمہ بازی سے گریز کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

دوستوں کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط ہو سکتے ہیں، کسی خاص دوست کی اعانت سے کاروبار کو بھی وسعت دینے کا موقع مل سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

تعلیم کے سلسلے میں جزوی طور پر کامیابی ہو سکتی ہے، سواری ہے تو اسے احتیاط سے چلایئے، ملازمت سے وابستہ حضرات بھی اپنے فرائض پورے ہوش و حواس کیساتھ پورے کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آپ کی صلاحیتوں پر حسب سابق زنگ چڑھا رہے گا آپ خوامخواہ دوسروں سے الجھنے کی کوشش میں مصروف رہیں گے بہتر یہی ہے کہ خود کو قابو میں رکھیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنا گھریلو بجٹ بناتے ہوئے شریک حیات کی موجودہ آمدنی کو سامنے رکھ لیں تاکہ غیرمتوازن صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

تعلیمی سلسلے میں حالات موافق ہی رہیں گے، مقدمہ میں حسب منشاء کامیابی ہو سکتی ہے ۔ حصول جائیداد کا امکان ہے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ کافی عرصہ کے بعد اپنے والدین کو منانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور وہ آپ کی من پسند جگہ پر شادی کرنے پر آمادہ ہو جائیں گے جس کے سبب آپ کافی مسرور نظر آئیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

سیاست سے تعلق رکھنے والے حضرات اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکیں گے۔ کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کے امکان روشن ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آ سکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے کوئی اہم قسم کی سودے بازی نہ ہی کریں تو بہتر ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ سکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

وقت آپ کا ساتھ نہیں دے سکے گا لیکن آپ دل برداشتہ نہ ہوں کیونکہ اکثر اچھے اور بامقصد کاموں کا آغاز دشوار کن ہی ہوا کرتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آج آپ اپنے آپ کو بہت ہلکا پھلکا محسوس کریں گے کیونکہ آج آپ کا کوئی اہم کام پایہ تکمیل تک پہنچ سکتا ہے ۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Yp28WIK
via IFTTT

غیرت مند قوم پر توشہ خانہ اور خزانے لوٹنے والے لوگوں کو مسلط کیا گیا، سراج الحق ایکسپریس اردو

 لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کو جی ایچ کیو اور واشنگٹن کی حامل جماعتیں قرار دیتے ہوئے کہا کہ کسی کو ایوب خان نے مدد دی تو کوئی ضیا الحق، مشرف اور  پاشا سے فیض یاب ہوا۔

ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے لاہور کے پاکستان گراؤنڈ میں ”پاکستان زندہ باد یوتھ لیڈر شپ کنونشن“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی واشنگٹن اور جی ایچ کیو کا طواف کرکے اقتدار میں آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں پر مشتمل ان حکمران جماعتوں نے قوم کو یرغمال بنایا ہوا ہے، یہ لوگ چیف جسٹس،آرمی چیف اور چیف الیکشن کمشنر اپنی مرضی کا چاہتے ہیں تاکہ ان کی مدد سے اقتدار میں آئیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ جرنیلوں نے بار بار آئین کی پامالی کی، غیرت مند قوم پر توشہ خانہ اور خزانے لوٹنے والے لوگوں کو مسلط کیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ اب یہ کام بند کرے، قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، لوگوں کو آزادانہ طریقے سے اپنے نمائندے چننے دیے جائیں، سیاست دانوں کا محاسبہ عوام خود کرلیں گے، جرنیل کشمیر کی آزادی پر توجہ دیں۔

اسٹیبلشمنٹ نے جن لوگوں کو قوم پر مسلط کیا، ان سے یکدم سپورٹ چھین لیں گے تو وہ احتجاج بھی کریں گے اور مجھے کیوں نکالا کا بیانیہ بھی اپنائیں گے۔

ملک بھر سے آئے ہوئے ہزاروں نوجوانوں جن میں خواتین کی بڑی تعداد بھی شامل تھی، شرکا نے قومی اور جماعت اسلامی کے پرچم اٹھائے ہوئے، مختلف ینرز پر اسلامی نظام کے حق میں نعرے درج تھے۔

امیر جماعت نے انٹرنیشنل سیشن میں ترکی، ملائشیا اور برطانیہ سے آئی ہوئی نوجوان قیادت میں تحائف تقسیم کیے۔ شائننگ سٹارز سیشن میں امیر العظیم اور دیگر قیادت نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والے نوجوانوں کو انعامات دیے۔

The post غیرت مند قوم پر توشہ خانہ اور خزانے لوٹنے والے لوگوں کو مسلط کیا گیا، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bQjPXke
via IFTTT

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کارپورٹر صدف نعیم کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ، رنج وغم کا اظہار

Saturday, October 29, 2022

عمرہ ویزے کی مدت تین ماہ، زائرین مدت ختم ہونے سے پہلے واپس جائیں،سعودی وزارت حج وعمرہ

گرین شرٹس ’کند‘ ہتھیاروں سے بقا کی جنگ لڑیں گے ایکسپریس اردو

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کند ہتھیاروں سے بقا کی جنگ لڑنے کیلیے کوشاں ہوگا جب کہ آج نیدرلینڈز سے مقابلہ ہوگا۔

نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز جیتنے کے بعد بلند عزائم کے ساتھ آسٹریلیا میں قدم رکھنے والی پاکستان ٹیم کا اب تک سفر ناخوشگوار رہا ہے، گرین شرٹس بھارت کیخلاف میچ میں جیتی بازی ہارگئے، ابھی پہلی شکست کا زخم مندمل نہیں ہوا تھا کہ زمبابوے جیسی کمزور ٹیم نے بھی زیر کرلیا۔

گزشتہ کچھ عرصہ میں پاکستانی بیٹنگ کے ستون ثابت ہونے والے کپتان بابر اعظم اور ساتھی اوپنر محمد رضوان دونوں میچز میں ناکام ہوئے، مڈل آرڈر میں ایک، دو اننگز کے سوا مسائل برقرار ہیں، مسلسل 2شکستوں کے بعد سیمی فائنل کھیلنے کی موہوم سی امید باقی ہے۔

آج پرتھ میں نیدر لینڈز کیخلاف میچ میں فتح کے ساتھ نیٹ رن ریٹ بھی بہتر بنانے کے ساتھ دیگر ٹیموں کے مقابلوں کا نتیجہ بھی دیکھنا ہوگا، اگر بھارت نے جنوبی افریقہ کو ہرا بھی دیا تو آئندہ میچز میں بھی گرین شرٹس جیت پانے کے باوجود اگر مگر کے چکر میں رہیں گے، بقا کی جنگ کیلیے پاکستان کے ہتھیار کند نظر آرہے ہیں۔

گزشتہ دورہ نیدرلینڈز میں میزبان ٹیم نے ون ڈے سیریز میں گرین شرٹس کو آسان فتوحات نہیں حاصل کرنے دی تھیں،اس اہم میچ میں ایک بار پھر اوپنرز کی کارکردگی اہم ہوگی،بابر اعظم اور محمد رضوان میں سے کم ازکم کسی ایک کو اننگز کے آخر تک جانا ہوگا، شان مسعود ابھی تک بہتر مزاحمتی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بھارت کیخلاف میچ میں افتخار احمد نے اچھی اننگز کھیلی، دیگر بیٹرز کا اعتماد متزلزل ہے،فٹنس تسلی بخش ہوئی تو حیدر علی کی جگہ فخرزمان کو شامل کیا جاسکتا ہے، آل راؤنڈرز شاداب خان اور محمد نواز کو بھی ذمہ دارانہ کھیل پیش کرنا ہوگا۔

شاہین شاہ آفریدی کی فٹنس پر شکوک کا اظہار کیا جارہا ہے، نسیم شاہ بھی ردھم میں نظر نہیں آرہے،حارث رؤف اور وسیم جونیئر اچھی فارم میں ہیں،کسی تبدیلی کیلیے پاکستان کے پاس پنچ پاور میں محمد حسنین موجود ہیں، شاداب خان اور محمد نواز کی اسپن بولنگ نیدرلینڈز کے بیٹرز کیلیے پریشانی کا سبب بن سکتی ہے، دستیاب ہتھیاروں کے کمبی نیشن اور بیٹنگ آرڈر کے حوالے اہم فیصلے منیجمنٹ کو کرنا ہوں گے۔

دوسری جانب بنگلہ دیش کا اچھا مقابلہ کرتے ہوئے 9رنز سے مات کھانے والی نیدرلینڈز ٹیم کو بھارت نے 56رنز سے آ?ٹ کلاس کردیا تھا، زمبابوے کی فتح سے حوصلہ پاتے ہوئے ڈچ سائیڈ بھی پاکستان کیخلاف فتح کا جشن منانے کا سوچ رہی ہوگی، ٹاپ تھری بیٹرز، وکرم جیت سنگھ، میکس اوڈوڈ اور بیس ڈی لیڈز کی کارکردگی میں تسلسل نہیں مگر جارحانہ بیٹنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

کولن ایکرمین، ٹاپ کوپر اور سکاٹ ایڈورڈز بھی چھکے چھڑا سکتے ہیں، مڈل آرڈر میں ان میں سے کوئی بھی پاکستانی بولنگ کیلیے خطرہ بن سکتا ہے، پیسرز فریڈ کلاسن، پال وین میکرین، لوگان وین بیک اور بیس ڈی لیڈز کفایتی بولنگ کے ساتھ وکٹیں بھی اڑاسکتے ہیں، اسپنر شارز احمد پاکستان کیخلاف ہوم سیریز میں اچھی بولنگ کرنے میں کامیاب ہوئے تھے، ساتھ دینے کیلیے ٹم پرنگل بھی موجود ہوں گے۔

مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے، پچ پیسرز کیلیے زیادہ سازگار ہونے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیدر لینڈز کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی میچ ورلڈکپ 2009میں کھیلا گیا تھا، لارڈز میں گرین شرٹس نے 5وکٹ پر 175رنز بنانے کے بعد ڈچ سائیڈ کو 93پر ڈھیر کردیا تھا، شاہد آفریدی نے 4شکار کیے تھے۔

The post گرین شرٹس ’کند‘ ہتھیاروں سے بقا کی جنگ لڑیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/I36jPgS
via IFTTT

عمران خان کا بنیادی ایجنڈا ملک میں افراتفری اور انتشار پھیلانا ہے،وفاقی وزیر داخلہ

ڈالر کی حقیقی قیمت 200 روپے سے کم ہے ... ڈالر کی قیمت میں کمی لانے کیلئے حکومت کا بلا جواز ڈالر خریداری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے تمام بڑی فاریکس ایکسچینج کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقات

دشمن قوتیں عمران نیازی کے ہاتھوں پاکستان کے تمام اداروں کو کھوکھلا کرنے کی کوشش میں سرگرم ہیں، احسن اقبال

حکومت کا بلا جواز ڈالر خریداری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: حکومت نے امریکی کرنسی کی بڑھتی ہوئی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی ڈالر خریدنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ایکسچینج کمپنیز کے نمائندوں کا اجلاس ہوا، جس میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے عوامل کا جائزہ لیا گیا اور اس کو کنٹرول کرنے کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر کی خریداری میں ملوث بینک کو کسی صورت بھی رعایت نہیں دی جائے گی، ڈالر کی حقیقی قیمت 200 روپے سے کم ہے، معاشی حالات بہتر ہورہے ہیں، جلد ڈالر کمزور اور روپیہ تگڑا ہوتا نظر آئے گا۔

مزید پڑھیں: رواں ہفتے دیگر کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی  روپیہ مزید کمزور ہوگیا

انہوں نے کہا کہ میری اولین ترجیح معاشی صورت حال کو بہتر کرنا ہے، معاشی صورت حال کی بہتری کے بعد دیگر مسائل پر توجہ دیں گے، ہمارے دور میں معاشی صورت حال بہتر ہوئی، ڈالر کو کنٹرول کیا اور شرح سود بھی سنگل ڈیجٹ میں تھی۔

اجلاس میں وزیر خزانہ کو سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز نے مختلف تجاویز پیش کیں

سیکریٹری ایکسچینج کمپنیز نے وزیر خزانہ کو تجویز دی کہ امپورٹ کو ایکسپورٹ کے ساتھ منسلک کردیا جائے،  ایک لاکھ ڈالر کی برآمدات کیلیے دو لاکھ ڈالر کا مال کلیئر کیا جائے،  کمرشل امپورٹرز کو درآمدات کی اجازت نہ دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی پر 6 بینکوں پر جرمانہ عائد کردیا

انہوں نے مزید کہا کہ ایکسچینج کمپنیز کو ایکسپورٹ انڈسٹری کا درجہ دیا جائے، ایران اور افغانستان کے ساتھ تجارتی پالیسی کا از سرنو جائزہ لیا جائے۔

 

The post حکومت کا بلا جواز ڈالر خریداری کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/R4HtZbO
via IFTTT

Friday, October 28, 2022

حکومت کی عمران خان کو مذاکرات کی پیش کش ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو مذاکرات کی پیشکش کرتےہوئے کہا ہے کہ سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے ساتھ مل کر فیصلے کرتی ہیں، عمران خان رویہ تبدیل کرے اور ساتھ آکر بیٹھے۔ 

ٹوئٹر اسپیس پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان غیر مشروط طور پر پی ڈی ایم کی قیادت سے رابطہ کریں، بیٹھ کر بات کریں، اس کے بعد پاکستان کی بہتری کا سامان پیدا ہوگا، الیکشن موجودہ اسمبلی کی آئینی مدت پوری ہونے پر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم چاہتے تھے کہ ہم الیکشن میں جائیں لیکن جب دوسری سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کیلئے بیٹھے تو ہمیں جمہوری رائے کے ساتھ جانا پڑا، عمران خان اپنا رویہ سیاستدانوں والا رکھے تو پھر بات ہو سکتی ہے۔

’عمران خان نے قوم کو گمراہ کر رکھا ہے‘

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو گمراہ کر رکھا ہے، وزیراعظم نے لانگ مارچ کا جائزہ لینے اور میری رہنمائی کے لیے سینئر لوگوں پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ عمران خان اگر پرامن احتجاج کرنا چاہیں جو آئین اور جمہوری اقدار کے مطابق ہو تو پھر ہمیں حق حاصل نہیں کہ ہم اسے روکیں، اگر یہ اسلام آباد کا محاصرہ کریں گے تو ہم ان کو بھرپور عزم، حوصلے اور طاقت سے روکیں گے۔

’ہم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر فیصلے کئے‘

وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت میں اختلاف رائے کا احترام نہ کیا جائے تو جمہوری رویے آگے نہیں بڑھ سکتے، عمران خان کہتا ہے کہ یہ سارے چور اور ڈاکو ہیں، میں ان کے ساتھ بیٹھ نہیں سکتا، میں بیٹھنے کی بجائے مرنے کو ترجیح دوں گا، جس آدمی کی یہ سوچ ہو وہ آدمی کس طرح سے اس ملک میں جمہوری رویوں کو آگے بڑھا سکتا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ ملک کو بچانے کے لئے مسلم لیگ (ن) نے سخت فیصلے کئے، ہم نے اپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر فیصلے کئے، لوگوں کی ناراضگی لی، بہت سے لوگ بجلی کے بلوں پر بھی ناراض ہیں، جب تک ہم عوام کو ریلیف نہیں دیں گے ہمیں اس صورتحال کا سامنا رہے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری معاشی ٹیم اسحاق ڈار کی سربراہی میں ملک کو بہتری کی جانب گامزن کر رہی ہے، ہم لوگوں کی ناراضگی کو خوشی اور پیار میں بدلیں گے،

 

 

The post حکومت کی عمران خان کو مذاکرات کی پیش کش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vJhPYBa
via IFTTT

جو چیزیں معلوم ہیں، بول دوں تو بھونچال آجائے ... میں نے کسی کی گاڑی کی ڈگی میں بیٹھ کر کسی سے اہم ملاقاتیں نہیں کیں، اسٹیبلشمنٹ سے صاف اور شفاف الیکشن کا مطالبہ تھا، سائفر ... مزید

سیلاب نقصانات: پاکستان کو تعمیر نو کیلیے 16 ارب ڈالر فوری درکار ہیں، ورلڈ بینک ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب سے 30 ارب ڈالرسے زیادہ کانقصان ہواہے جبکہ تعمیرنواوربحالی کیلئے پاکستان کو16 ارب ڈالرکی ضرورت ہے۔

اس حوالے سے عالمی بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کے علاوہ ہاؤسنگ، زراعت، لائیوسٹاک، ٹرانسپورٹ اورمواصلات کے شعبہ جات کوشدید نقصان پہنچا ہے، ان شعبہ جات میں بالترتیب 5.6 ارب ڈالر، 3.7 ارب ڈالر اور3.3 ارب ڈالرکے نقصانات ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ یعنی 70 فیصد نقصان سندھ میں ہوا، بلوچستان نقصانات کے حوالہ سے دوسرے، خیبرپختونخوا تیسرے اورپنجاب چوتھے نمبرپرہے۔ رپورٹ میں بتایاگیاہے کہ حالیہ سیلاب سے پاکستان میں 33 ملین لوگ متاثر ہوئے، 1730 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھوبیٹھے، اس وقت بھی کئی متاثرہ علاقوں میں سیلابی پانی کھڑاہے جس سے پانی سے پیدا ہونے والی بیماریاں پھیل رہی ہے اس وقت 8 ملین بے گھرافراد کوصحت کے مسائل کاسامنا ہے۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ حالیہ سیلاب سے زراعت اورلائیوسٹاک کے شعبہ جات سے منسلک خواتین زیادہ متاثرہوئی ہے۔ عالمی بینک نے بتایا ہے کہ حکومت متاثرہ کمیونٹیز کو فوری ریلیف اور جلد بحالی میں مدد فراہم کر رہی ہے تاکہ میکرو اکنامک اور مالیاتی استحکام کو یقینی بنایاجاسکے۔

رپورٹ میں بحالی کے ایک جامع فریم ورک تیار کرنے کے لیے سفارشات پیش کی گئی ہیں جن میں ماحولیاتی لحاظ سے موزوں بنیادی ڈھانچہ اورزراعت پرخصوصی توجہ دی گئی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے محدود مالی وسائل کے پیش نظر جامع اور لچکدار بحالی کے لیے اہم بین الاقوامی حمایت اور نجی سرمایہ کاری ضروری ہے۔ پاکستان کی حکومت اضافی مالی وسائل پیدا کرنے اور عوامی اخراجات کی کارکردگی اور ہدف کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کو تیز کرنے میں پرعزم ہیں یہ بات خوش آئندہے کہ ایشیائی ترقیاتی بینک، یورپی یونین، یواین ڈی پی اورعالمی بینک بحالی کے مرحلے کے دوران پاکستان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔

The post سیلاب نقصانات: پاکستان کو تعمیر نو کیلیے 16 ارب ڈالر فوری درکار ہیں، ورلڈ بینک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0TlwqOy
via IFTTT

قوم کی حمایت اور مسلح افواج کی مدد سے دہشت گردی کے مرض کا خاتمہ کریں گے ،وزیراعظم ... پولیو ٹیم کی حفاظت کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے حبیب الرحمن کو قوم سلام پیش کرتی ... مزید

ناراض رکن اسمبلی لانگ مارچ میں شرکت کیلیے روانہ، پی ٹی آئی قیادت پر اظہارِ اعتماد ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا۔

خرم خان لغاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے قافلہ لے کر روانہ ہورہے ہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی اُن کے ساتھ ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے عوام سے بھی لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی باہر نکل کر عمران خان کو سپورٹ کریں تاکہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چوہدری پرویز الہیٰ اور عمران خان کی قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔


اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ  رکن  پنجاب اسمبلی سردار خرم لغاری نے اپنے پانچ ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور میرے ساتھ 5، 6 ارکان صوبائی اسمبلی اور بھی ہیں جو پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

سردار خرم لغاری نے کہا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا جب کہ  ہوا کچھ اور، ممکن ہے کہ ہم اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہوجائیں، ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے۔ وزارت نہ ملنے پر ناراضگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سردار خرم لغاری کا کہنا تھا کہ وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ سردار خرم لغاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 275 سے منتخب ہوئے ہیں۔

The post ناراض رکن اسمبلی لانگ مارچ میں شرکت کیلیے روانہ، پی ٹی آئی قیادت پر اظہارِ اعتماد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/J0WqNVv
via IFTTT

Thursday, October 27, 2022

شہباز شریف اور ان کے بیٹے کو سزا ہونے لگی تھی لیکن وزیر اعظم بن گئے ... 16 ارب روپے کا ایف آئی اے کا کیس اور نیب میں 8 ارب روپے کا ٹی ٹی کا کیس تھا، ان کے وزیر اعظم بننے کے بعد ... مزید

زمبابوے کیلئے یہ شاندار فتح تھی ... کھلاڑیوں کو بہت مبارکباد، آئندہ اصل "مسٹر بین" بھیجنا، پاکستان کی شکست پر زمبابوے کے صدر کا ردعمل

والدین اپنے بچوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں، وزیراطلاعات ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ والدین اپنے بچوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں۔

عمران خان کے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ تمام والدین اپنے بچوں، بچیوں اور فیملیز کوکل خونی مارچ سے محفوظ رکھیں کیونکہ ان کے مذموم مقاصد کچھ اور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈد فتنے نے مان لیا کہ انہوں نے آرمی چیف کو غیرمعینہ مدت کے لئے توسیع کی پیشکش کی تھی، عمران خان کے ساتھ وہی سلوک ہورہا ہے جس کا وہ مستحق ہے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران خان آپ نے کرپشن نہیں کی، چار سال ڈاکے ڈالے، الحمد اللہ! ملک تباہی کی طرف جانے سے چھ ماہ پہلے بچ گیا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگر وہ آپ کو توسیع دے رہے ہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں، عمران خان

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فارن فنڈڈ فتنہ فوج کے امیج کو بہتر نہیں صرف فوج میں بغاوت اور شہدا کے خلاف مہم چلا سکتا ہے، پاکستان تحریکِ انصاف کو صرف فارن فنڈد فتنہ نے ختم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ جرائم پیشہ تھے تو عمران خان چار سال حکومت میں رہتے ہوئے ثابت کردیتے۔

اُن کا کہنا تھا کہ جاسوسی کی اجازت آپ نے خود دی ہوئی تھی، عمران خان نے اقتدار میں آتے ہی اپنے قریب ترین لوگوں سے آنکھیں بدل لیں، آپ کو آزاد میڈیا سے نہیں بلکہ اپنے اندر کے فتنے کا خوف تھا۔ وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ الیکشن آئینی مدت پوری ہونے پر اگلے سال ہوں گے۔

The post والدین اپنے بچوں اور فیملیز کو خونی مارچ سے محفوظ رکھیں، وزیراطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://www.express.pk/story/2392715/1
via IFTTT

نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے زیر اہتمام یوم سیاہ کے موقع پر تقریب کا اہتمام

لانگ مارچ: وزارت داخلہ نے مظاہروں میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگادی ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وزارت داخلہ نے تمام سرکاری ملازم کو اسی بھی طرح کے احتجاجی مظاہروں میں شریک ہونے سے روک دیا۔

اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں تمام چیف سیکرٹریز اور آئی جیز پولیس کو آگاہ کیا گیا کہ صوبوں میں سرکاری ملازمین ریاست کے ملازم کے طور پر کام کرنے کے پابند ہیں، کسی سیاسی جماعت کو ریاست کو عدم استحکام سے دوچارکرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام صوبائی حکومتیں اپنی حدود میں آئین و قانون پر عملدرآمدیقینی بنانے کی پابند ہیں اور آرٹیکل148کے تحت صوبائی حکام وفاقی قوانین کے اطلاق کے پابند ہیں، آئین و قانون سے کسی انحراف کو کسی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔

اس میں کہا گیا کہ امن وامان کی صورتحال پیدا ہونے پر وفاق آرٹیکل 149 پرعمل کرسکتا ہے، احتجاج سے آئینی طریقہ کار اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق نمٹنے کی ضرورت ہے۔

The post لانگ مارچ: وزارت داخلہ نے مظاہروں میں سرکاری ملازمین کی شرکت پر پابندی لگادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1DGLTbF
via IFTTT

Wednesday, October 26, 2022

آواز سے علاج؛ لوگ اس کی جانب کیوں متوجہ ہو رہے ہیں؟ ایکسپریس اردو

کیا آپ نے کبھی محسوس کیا ہے کہ بارش کی رِم جھم اتنی پْرسکون کیوں محسوس ہوتی ہے؟ یا پھر ساحل سے مسلسل ٹکراتی لہروں کی آواز کانوں میں رس کیوں گھولتی ہے؟

ان آوازوں کی فریکوئنسی پر حال ہی میں ’ ٹک ٹاک‘ پر ایک ٹرینڈ بنا جب صارفین نے ’ براؤن نوائز ‘ کو دریافت کیا اور اس کے فوائد گنوائے جو ’ وائٹ نوائز‘ (سفید شور) کا بالکل الٹ ہے۔

اس ٹرینڈ کی وجہ سے لوگ اب جدید زندگی سے جڑی پریشانیوں یا پھر اپنے اندرونی احساسات اور خیالات سے چند لمحوں کے لیے فرار اختیار کرنے کے لیے اس کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ یہ آواز لوگوں کو کام پر توجہ مرکوز کرنے، بہ اآسانی سونے اور اے ڈی ایچ ڈی جیسے ڈس آرڈر کا شکار لوگوں کی زندگی آسان بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اے ڈی ایچ ڈی اٹینشن ڈیفیسٹ ہائپر ایکٹیویٹی سنڈروم کو کہا جاتا ہے۔ تاہم اس آواز کا راز کیا ہے اور یہ اتنی مشہور کیوں ہو گئی ہے؟

براؤن نوائز کیا ہے؟

وائٹ نوائز کے برخلاف براؤن نوائز میں کمتر بیس ٹونز پر زیادہ زور ہوتا ہے جو انسانی کان کو سْنائی دیتی ہیں۔ اسے دنیا بھر میں فضائی جہاز کے اندر بیٹھے ہوئے یا پھر قدرتی ماحول میں بھی سْنا جا سکتا ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ براؤن لفظ رنگ نہیں ہے بلکہ براؤنیئن موشن کا حوالہ ہے جو پانی میں پولن کی حرکت کی آواز ہوتی ہے جسے سب سے پہلے رابرٹ براؤن نے تقریبا 200 سال قبل 1827 میں دریافت کیا تھا۔ اسے ’ ریڈ نوائز ‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

ریڈ نوائز کی فریکوئنسی سفید روشنی سے کم ہوتی ہے۔ اس کی شہرت میں اضافے کی ایک وجہ اے ڈی ایچ ڈی کمیونٹی ہے جس نے سوشل میڈیا پر اس کے ٹرینڈ کو بڑھانے میں مدد دی۔

براون نوائز اور نیورو ڈائیورسٹی

ماہر نفسیات ڈاکٹر ایلکس ڈی میتریو کا کہنا ہے کہ عام لوگوں کو ہر قسم کا شور پریشان کر دیتا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ دوسری جانب اے ڈی ایچ ڈی کے شکار افراد کا دماغ دباؤ میں بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔

یہ خیال کیا جاتا ہے کہ ہلکا پھلکا سا شور دماغ کو مکمل خاموشی کی نسبت بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتا ہے۔ براؤن نوائز کا وائٹ نوائز کے مقابلے میں کم مطالعہ کیا گیا ہے تاہم اس پر ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ اے ڈی ایچ ڈی سے متاثرہ افراد کے لیے مفید ہے۔

ٹک ٹوک پر موجود صارف ناتالیا بب، جو اے ڈی ایچ ڈی سے متاثر ہیں، نے پہلی بار براون نوائز سننے پر ردعمل دیا۔ انھوں نے حیرانی سے پوچھا کہ ’ کیا یہ اصلی ہے؟ میری سوچ کہاں چلی گئی؟ ‘ ایک اور ویڈیو میں انھوں نے کہا کہ ’ اس نے تو میری پڑھائی میں انقلاب برپا کر دیا۔‘

آواز کے دیگر رنگ

آواز کے کئی اور رنگ بھی ہیں جو مختلف فریکوئنسی پر کام کرتے ہیں۔ ان میں سفید کے علاوہ پنک اور وائلٹ رنگ ہیں۔ ان میں فرق صرف فریکوئنسی کا ہوتا ہے۔ ان کے فوائد کے باوجود ہر کوئی ان سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا کیونکہ اکثر کے لیے یہ ایک تنگ کرنے والی آواز ہوتی ہے۔ ڈاکٹر ڈی میتریو کے مطابق ’یہ اپنی اپنی پسند کی بات ہے۔‘

نوزائیدہ بچوں کو اکثر وائٹ نوائز سنا کر سکون دیا جاتا ہے کیوں کہ کہا جاتا ہے کہ یہ ماں کے پیٹ میں موجود آواز جیسی ہوتی ہے۔

ایسے افراد جن کو ٹنائٹس کا مرض لاحق ہوتا ہے، یعنی وہ مرض جس میں کان کے اندر ہر وقت گھنٹیاں بجتی رہتی ہیں، کو وائلٹ نوائز میں آرام محسوس ہو سکتا ہے۔ وائٹ نوائز سے کم تر لیکن براؤن نوائز سے زیادہ فریکوئنسی رکھنے والے پنک نوائز سننے والوں کو جلد سونے میں مدد دیتی ہے۔ ان تمام آوازوں سے منسوب فوائد کے دعوؤں کے باوجود سائنس دان اور ماہرین اْن کی موجودگی پر متفق نہیں ہیں۔

سنہ 2020 میں 38 تحیققات کا جائزہ لیا گیا جس میں نیند پر وائٹ نوائز کے مثبت اثر کے محدود شواہد ملے جب کہ براؤن نوائز پر اس سے بھی کم مواد ملا۔ تاہم جو لوگ اس آواز سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ فائدہ مند ہوتی ہے۔

سسیلیا پارکر کا کہنا ہے کہ وہ کافی کی دکان کے ماحول کی آواز سْن کر اپنا دھیان مرکوز کر سکتی ہیں۔ ’ مجھے خاموشی بہت تنگ کرتی ہے کیوں کہ ایسے میں میرے پاس سوچنے کو بہت کچھ ہوتا ہے۔ کسی کافی کی دکان کا براؤن نوائز اچھا ہوتا ہے کیوں کہ اس کی شناخت نہیں ہو سکتی اور نا ہی اس میں پیٹرن ہوتے ہیں۔ ‘

ڈیٹا سائنس دان پاز بومبو کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیوگیم کے ساونڈ ٹریک سن کر کام کرتے ہیں اور سمندری لہروں کی آواز کی مدد سے سوتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی وجہ سے ان کے کام اور نیند دونوں پر مثبت فرق پڑا۔ ’ میں عام طور پر سمندر کی لہروں یا پھر جنگل میں آگ کی آواز سنتا ہوں اور 20 منٹ میں نیند آ جاتی ہے۔

میں نے یہ بھی پڑھا ہے کہ ویڈیو گیم کی موسیقی کام کرنے میں مدد دیتی ہے اور ایسا ہوتا ہے۔ کوئی بھی ایسی آواز جس میں تکرار ہو، مجھے توجہ مرکوز کرنے میں مدد دیتی ہے۔‘

ایلس فونڈا مارس لینڈ ایک استانی ہیں اور ماں بننے والی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’مجھے نیند کا مسئلہ تھا اور زچگی کے بعد تو بلکل نیند نہیں آتی تھی۔ براؤن نوائز نے میری کافی مدد کی لیکن افسوس کہ یہ مجھے زیادہ دیر سونے میں مدد نہیں دے سکا۔‘

اگرچہ اس کے پیچھے کارفرما سائنسی عوامل اب تک ثابت نہیں ہو سکے، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ براون نوائز مفید ہے۔

الیکسیا ٹروئین کو جب اے ڈی ایچ ڈی کی تشخیص ہوئی تو ان کو زیادہ مدد نہیں ملی۔’ مجھے بتایا گیا تھا کہ آپ نے اتنا عرصہ اس کے ساتھ زندگی گزار لیں، باقی بھی گزر جائے گی لیکن انھوں نے یہ نہیں سوچا کہ زندگی کے ساتھ ذمہ داریاں بڑھتی ہیں۔ مجھے کسی قسم کی کوئی مدد نہیں ملی لیکن پھر مجھے آواز سے علاج کا پتہ چلا۔‘

وہ پہلے ڈرم کی موسیقی سے کام پر توجہ مرکوز کرتی تھیں اور اب ان کو براون نوائز میں سکون ملتا ہے۔ ’اس سے میرے ارد گرد باقی شور دب جاتا ہے اور میرے ذہن میں ہیجان خیز سوچیں منظم کرنے میں مدد ملتی ہے جس سے جسم پْر سکون ہو جاتا ہے۔‘    ( بشکریہ بی بی سی )

The post آواز سے علاج؛ لوگ اس کی جانب کیوں متوجہ ہو رہے ہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/moXA2Kr
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ اگر ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ہر معاملے میں بیٹھے رہے تو پھر یقینا آپ اپنی زندگی کا بہترین دن ضائع کر جائیں گے لہٰذا تھوڑی سی اضافی کوشش کریں گے تو کامیابی ہو سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہوسکتی ہے لیکن علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں مقدمے کا نتیجہ خلاف منشاء نکل سکتا ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آج کے دن آپ کسی پر بھی غصہ نہ کریں بس اپنے غصے کو دباتے رہیے کیونکہ یہی چیز کسی بھی وقت انتہائی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

مخالفین کے ساتھ زیادہ نہ الجھیں بلکہ کوشش کریں کہ معاملات صلح صفائی کے ساتھ ہی طے پاجائیں کیونکہ مقدمہ بازی کرنا کسی بھی لحاظ سے آپ کیلئے فائدہ مند نہ ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

مکان کی تبدیلی خوشگوار نتائج کی حامل ہو سکتی ہے آپ کا ذہن بھی خاصا الجھ سکتا ہے آج کے دن اپنی کسی ایسی سکیم کو عملی شکل نہ دیں جس کا تعلق سیاست سے ہو۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں آپ کے گھریلو معاملات بھی آج صلح صفائی سے سلجھ سکیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آج کے دن ہر بات کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے بہتر ہے شریک حیات کی رائے کو اولیت دیں تاکہ آپ کے تعلقات مضبوط ہو سکیں اپنی رقم کی بھی حفاظت کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ان گنت رکاوٹیں آپ کے راستے میں حائل رہیں گی مگر آپ بلاشبہ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے جائیں گے رہائش کی تبدیلی ممکن ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے مزاج کی گرمی کو ذرا قابو میں رکھیں گے تو حالات قابو میں رہ سکتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کاروباری حضرات بہت زیادہ ہوشیاری کے ساتھ سرمایہ کاری کریں مخالفین کی تعدادمیں اضافہ ہوسکتا ہے کوشش کریں گے ایسا نہ ہو ورنہ آپ کو ناقابل فہم مسائل پیش آسکتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ملازمت پیشہ حضرات کے لئے آج کا دن بہتر ثابت ہو سکتا ہے ان کی کوشش رنگ لا سکتی ہے اور باآسانی ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بھائیوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں رہائش کی تبدیلی سردست نہ ہی کریں تو بہتر ہے مشترکہ کاروبار ہرگز نہ کریں فائدہ نہ ہوگا۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kVjGu1y
via IFTTT

بنا ثبوتوں کے کی گئی پریس کانفرنس کی کوئی حیثیت نہیں ہے ... قانون کی نظر میں فیصل واوڈا کی بجائے ارشد شریف کی والدہ اور اہلیہ کے بیانات کی زیادہ اہمیت ہو گی: پی ٹی آئی رہنما ... مزید

لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے نظر آ رہے ہیں، فیصل واؤڈا ایکسپریس اردو

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فیصل واؤڈا نے پی ٹی آئی لانگ مارچ سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ مجھے اس مارچ میں خون ہی خون اور جنازے نظر آ رہے ہیں۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کینیا میں قتل ہونے والے سینئر صحافی ارشد شریف سے متعلق گفتگو کی اور اس دوران فیصل واؤڈا نے کہا کہ  میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بتا چکا ہوں کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے نظر آرہے ہیں۔

 

 

The post لانگ مارچ میں خون ہی خون اور جنازے نظر آ رہے ہیں، فیصل واؤڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VJq6vBS
via IFTTT

عمران خان حکومت گرانے میں پارٹی کے لوگ بھی شامل تھے ... سازش میں وہ لوگ شامل تھے جو پارٹی سربراہ بننا چاہتے تھے، مجھے پی ڈی ایم سے نفرت ہے، فیصل واوڈا کا دعوٰی

ایران میں شاہ چراغ کے مزار پر دہشتگردوں کا حملہ، 15 زائرین جاں بحق ایکسپریس اردو

شیراز: ایران کے صوبے فارس میں شاہ چراغ کے مزار پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے 15 زائرین کو شہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہشت گردی کا واقعہ ایران کے صوبہ فارس کے دارالحکومت شیراز میں امام زادہ احمد بن امام موسیٰ کاظم کے مزار پر پیش آیا، امام زادہ احمد کا روضہ شاہ چراغ کے نام سے معروف ہے۔

واقعے کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں کہ حملہ آوروں نے مزار کے اندر داخل ہونے کے بعد زائرین پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 15 افراد موقع پر شہید ہوگئے۔

ایرانی نیوز ایجنسی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ مرنے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو دہشتگردوں کو موقع سے ہی گرفتار کرلیا جب کہ تیسرے دہشت گرد کی تلاش جاری ہے۔

The post ایران میں شاہ چراغ کے مزار پر دہشتگردوں کا حملہ، 15 زائرین جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nhEVAMI
via IFTTT

Tuesday, October 25, 2022

کراچی والوں کو سردیوں میں صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی، وزیر پیٹرولیم ایکسپریس اردو

 کراچی: وزیر برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ کراچی والوں کو موسم سرما میں گیس صرف کھانے کے اوقات میں فراہم کی جائے گی۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا کہ سردیوں میں کراچی میں گیس کی قلت کا سامنا ہوگا، ہم تواتر کے ساتھ شہریوں کو گیس فراہم کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سردیوں میں گیس کھانے کے اوقات میں ملے گی جبکہ رات کے اوقات میں گیس کا پریشر کم ہوجائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سوئی سدرن گیس کمپنی لمیٹڈ (ایس ایس جی سی) کی قیادت موسم سرما کیلیے توانائی کا پلان انڈسٹری کے ساتھ مل کر بنائے گی، ہم نے سردیوں میں انڈسٹریز کو گیس کی دستیابی کیلیے 7 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے جو آئندہ تین روز کے اندر اپنی سفارشات پیش کرے گی اور پھر وزیراعظم کے حکم پر کوئی حتمی شیڈول مرتب کیا جائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایس ایس جی سی سے کہا ہے کہ سردیوں کیلیے پلان بنائیں کہ کھانے کے اوقات میں گیس مل سکے، سفارشات پر تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملک کر فیصلہ کریں گے۔

مصدق ملک نے کہا کہ رواں برس پچھلے سال کے مقابلے میں 20 ہزار ٹن زیادہ ایل پی جی امپورٹ کریں گے، حکومت کی چار کمپنیاں اس میں سرگرم رہیں گی، انڈسٹریز کو بھی معلوم ہونا چاہیے کہ اسے کس وقت گیس ملے گی تو اسی حساب سے وہ اپنی پروڈکشن کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کے الیکٹرک حکام کا تعاون بھی درکار ہوگا کیونکہ سردیوں میں قلت کی وجہ سے ایس ایس جی سی بجلی کی پیداوار کیلیے فراہمی نہیں کرسکے گی۔

The post کراچی والوں کو سردیوں میں صرف کھانے کے اوقات میں ہی گیس فراہم کی جائے گی، وزیر پیٹرولیم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wXC6Ru7
via IFTTT

پے درپے شکستیں، ن لیگ کے سینئر عہدیدار مستعفی ہو گئے ... مسلم لیگ ن لاہور ڈویژن کے جنرل سیکرٹری نے 17 جولائی اور 16 اکتوبر کے ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے ہاتھوں ہونے ... مزید