Sunday, October 16, 2022

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) نے مستونگ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے  مطابق بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں، ترجمان سی ٹی دی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

مستونگ میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر قدوس بزنجو نے اطمینان کا اظہا کیا اور کہا کہ سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کو بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

میر قدوس بزنجو کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں کامیابی عوام اور سیکورٹی اداروں کی ہوگی، آپریشن کے دوران 3 سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے پر افسوس ہے۔

The post مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ObTvVqS
via IFTTT

No comments:

Post a Comment