Tuesday, April 30, 2019

علی ٹائون ‘ہوسٹل سے 30سالہ لڑکے کی لاش برآمد

نہر میں نہانے میں پابندی لگانے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ میں جائیداد کے تنازعہ پر بھائی کابہن پر تشدد

لیسکو چیف کی تعیناتی کیخلاف اپیل سماعت کیلئے منظور ،حکومت سے 7مئی تک جواب طلب

پنجاب حکومت نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے

رمضان المبارک کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 1564 روپے اور فی کلو ایل پی جی کی قیمت133 روپے برقرار رہے گی، عرفان کھوکھر

پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس ، سرکاری نرخ نامے دکان میں نمایاںجگہ پر آویزاں کرنے کی ہدایت

ڈاکٹرزپیرامیڈیکس مریضوں کے علاج معالجے میں خلوص نیت سے کام لیں، ڈپٹی کمشنر

بلوچستان میں تعلیمی اداروں سے ڈگری یافتہ نہیں بلکہ تعلیم یافتہ نوجوان پیدا کرنے ہونگے ،سیکرٹری تعلیم بلوچستان

پولٹری فارم اور پٹرول پمپ کی ڈکیتی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار، ملزمان سے ساڑھے 8 لاکھ روپے، کاروائی میں استعمال اسلحہ بھی برآمد کر لیاگیا، ڈی آئی جی کی پریس کانفرنس

سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں غیر حاضری اور فرائض سے غفلت برتنے پر 4 اہلکار برطرف، 10 معطل،2 کو ہسپتال کی ذمہ داریوں سے فارغ کر دیا گیا، میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول ہسپتال کوئٹہ

پاکستان نے امریکا سے سپورٹ فنڈ کے 6 ارب ڈالر مانگ لیے پاکستان نے امریکا سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کیے گئے اخراجات کی مد میں 6 ارب ڈالر بقایاجات دینے کا مطالبہ کیا

دیوانی مقدمات کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائیگی، فردوس عاشق ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ دیوانی مقدموں کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراء کی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔

کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی اور مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے پریس بریفنگ میں کابینہ کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ رمضان میں دفتری اوقات کار صبح 10 سے شام 4 بجے کیے گئے ہیں، دیوانی مقدموں کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائےگی۔

The post دیوانی مقدمات کو ڈیڑھ سے 2 سال میں نمٹانے کیلیے قانون سازی کی جائیگی، فردوس عاشق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GIXzgK
via IFTTT

چیئرمین پی سی بی اور گورننگ باڈی کی شاہ خرچیاں ایکسپریس اردو

 لاہور: چیئرمین پی سی بی اور گورننگ باڈی نے وزیر اعظم کی کفایت شعاری مہم کو ہوا میں اڑاتے ہوئے شاہ خرچیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے گزشتہ 7 ماہ میں 65 لاکھ روپے خرچ کر ڈالے، انہوں نے گھر کے کرائے کی مد میں 20 لاکھ روپے، 4 لاکھ 54 ہزار روپے گاڑی کے پیٹرول اور ڈرائیور کی تنخواہ کی مد میں خرچ کئے، اس کے علاوہ چیئرمین پی سی بی نے 33 لاکھ 46 ہزار روپے کی رقم بیرون ممالک دوروں پر خرچ کی جب کہ2 لاکھ 62 ہزار روپے ڈومیسٹک سطح کے سفری اخراجات پر خرچ ہوئے۔ پی سی بی کے گورننگ بورڈ میں اجلاسوں میں شرکت کی حثییت سے بھی چیئرمین پی سی بی نے بورڈ سے 20 ہزار روپے وصول کئے۔

دوسری جانب پی سی بی کی گورننگ بورڈ کی شاہ خرچیوں کا بھی کوئی جواب نہیں،احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والی 3 بورڈ میٹنگز پر 29 لاکھ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی، 7 لاکھ 20 ہزار روپے سے زائد رقم صرف میٹنگ الاﺅنسز اور 6 لاکھ 80 ہزار روپے ڈیلی الاﺅنس کی مد میں خرچ کئے گئے، گورننگ بورڈ کے ارکان کی رہائش پر 5 لاکھ جبکہ سفری اخراجات پر10 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

The post چیئرمین پی سی بی اور گورننگ باڈی کی شاہ خرچیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V3f1GA
via IFTTT

پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کے رائے تقسیم ہوگئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پٹرول کی قیمتوں پر تفصیلی بحث کی گئی۔ وزراء کی اکثریت نے قیمتوں میں مزید اضافہ کو پریشان کن قرار دیا تاہم چند وزرا نے قیمتوں میں اضافے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ سارا بوجھ حکومت نہیں اٹھا سکتی۔ رائے منقسم ہونے کے باعث اس حوالے سے حتمی فیصلہ وزیراعظم پر چھوڑ دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کا امکان

کابینہ اجلاس میں سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے دورمیں ارسال کی گئی دونوں سمریاں واپس لے لی گئیں جن میں پریس کونسل کے چیئرمین و ارکان کی تعیناتی اور ڈی جی ریڈیو کی تقرری کی سمری شامل تھی۔

واضح رہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وزارت پیٹرولیم کو سمری ارسال کردی ہے جس میں پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 37 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔

 

The post پٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر وفاقی کابینہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2USlU8I
via IFTTT

سری لنکا کے مذہبی حالات اور سانحۂ کولمبو ایکسپریس اردو

21 اپریل سری لنکا میں مسیحی تہوار ایسٹر کے موقع پر مختلف دھماکوں میں 359 کے قریب افراد ہلاک ہوئے جبکہ تقریباً پانچ سو کے قریب زخمی ہیں۔ سری لنکا کے حکام نے ان حملوں کی ذمے داری لوکل سری لنکن تنظیم نیشنل توحید گروپ پر ڈالی ہے، جو ایک چھوٹی سی علاقائی تنظیم ہے۔ اس حوالے سے حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے کہ کس طرح یہ چھوٹا سا گروہ اس قدر منظم کارروائی کرسکتا ہے اور اس کے پیچھے محرکات کیا تھے؟ اس سلسلے میں ہمیں سب سے پہلے سری لنکا کے مذہبی حالات کو سمجھنا ہوگا۔

سری لنکا کی کم و بیش نو فیصد آبادی مسلمان ہے۔ یہ مسلمان صدیوں سے سری لنکا میں رہتے آرہے ہیں۔ اگر کہا جائے کہ سری لنکا کے مسلمان جنوبی ایشیا کے ابتدائی مسلمانوں میں سے تھے، تو غلط نہ ہوگا۔ بنو امیّہ کے دور میں ہی مسلمان عرب تاجر سمندر کے راستے بھارت کے جنوبی علاقوں مالابار و کیرالہ اور سری لنکا کے سواحل پر لنگر انداز ہوتے گئے۔ بہت سے عرب ان علاقوں میں بس گئے اور مقامی افراد میں گھل مل گئے۔ ان تاجروں کی وجہ سے بہت سے مقامی افراد نے اسلام قبول کیا۔ محمد بن قاسم کے حوالے سے جو کہانی بتائی جاتی ہے، اس میں سراندیپ (موجودہ سری لنکا) سے سمندری تجارتی قافلوں پر ڈاکو حملہ کرتے ہیں، جن کو راجہ داہر پناہ دیتا ہے۔ گویا سندھ کے فتح ہونے سے پہلے سری لنکا میں مسلمانوں کی آبادی موجود تھی۔

سری لنکا کے ساحلوں میں تجارت مسلمانوں کے ہاتھ میں رہی ہے۔ یہ مسلمان تاجر گرم مصالحے اور دیگر بہت سی اشیا کی تجارت کیا کرتے تھے۔ لیکن مسلمانوں کا یہ امتیاز پرتگیزیوں کی آمد کے بعد ختم ہوا۔ اسپین اور پرتگال میں اسلامی ریاست کے خاتمے اور عیسائیت کے غلبے کے بعد، وہاں کے جہاز راں دنیا بھر میں تجارت و اقتدار کے لیے لنگر انداز ہوتے رہے۔ ان میں سے ایک جہاز راں واسکو ڈی گاما 1498 میں ہندوستان تک کا بحری سفر ایک عرب تاجر کے دیے ہوئے نقشے کی مدد سے طے کرتے ہوئے جنوبی ہندوستان کی بندرگاہ کالی کٹ پہنچا۔ اس کے بعد پورے خطے کے سمندروں میں پرتگیزیوں کی اجارہ داری قائم ہوئی۔

ان پرتگیزیوں نے سری لنکا کی مسلمان آبادی جو متمول تھی اور تجارت کے پیشے سے منسلک تھی، کے خلاف قتل و غارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان سے تجارتی تفوّق چھین لیا۔ یہ مسلمان سری لنکا کے اندرونی علاقوں میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے۔ کینڈی کے راجہ سنارات نے مسلمانوں کی مشرقی علاقوں میں بسنے میں مدد کی۔ اسی لیے آج سری لنکا کے مشرقی علاقوں میں مسلمانوں کی غالب آبادی ہے۔ یہ مسلمان زیادہ تر تامل زبان میں بات کرتے ہیں اور اکثر شافعی و حنفی مسالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ جب سری لنکا ڈچ کالونی بنا تو ملایا (موجودہ ملائیشیا) اور جاوا (انڈونیشیا) سے بہت سے مسلمان سری لنکا آباد ہوئے، کیونکہ یہ تمام علاقے اس وقت ڈچ کالونی تھے۔ یہ ملائی سری لنکن آج بھی ملائی زبان میں بات کرتے ہیں اور اکثریت شافعی مسلک کی پیرو ہے۔

سری لنکا کے مسلمانوں میں صوفی تعلیمات کی گہری چھاپ ہے، متعدد صوفی سلسلے صدیوں سے رہے ہیں۔ البتہ حالیہ دور میں تصوف کے خلاف باقاعدہ مہم چلی، جس کے نتیجے میں چند سال قبل سری لنکن مسلمانوں میں مسلکی جھگڑے نمایاں ہوئے۔ ان ہی سخت گیر تعلیمات کے نتیجے میں سری لنکا کی توحید جماعت وجود میں آئی۔ جس پر آج ان حملوں کی ذمے داری عائد کی جارہی ہے۔ یہ جماعت 2017 میں بدھ مت کے پیروکاروں کے خلاف حملوں میں ملوث رہی، اور مہاتما بدھ کے متعدد مجسموں کے چہرے مسخ کیے۔ ان حرکتوں کی وجہ سے بدھ مت کے پیروکاروں کے دل میں مسلمانوں کے خلاف اشتعال میں اضافہ ہوا۔

ان چھوٹی موٹی کارروائیوں کے باوجود یہ جماعت اس قابل نہیں کہ اس قدر منظم طریقے سے حملے کرسکے۔ بی بی سی کے مطابق سری لنکا میں تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے ڈائریکٹر ایلن کینن نے بتایا کہ توحید گروپ وہی گروہ معلوم ہوتا ہے جو مانیوالا بدھ مندر توڑ پھوڑ میں ملوث تھا۔ سری لنکا کے صدر میتھری پال سریسینا نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ غیر ملکی دہشتگردوں کے تعاون کے بغیر یہ حملے ممکن نہیں۔

دوسری طرف داعش نے ان حملوں کی ذمے داری قبول کی ہے۔ لیکن ماہرین اس دعوے کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔ عراق اور شام میں بدترین شکست کے باوجود داعش مکمل ختم تو نہیں ہوئی لیکن سمندر پار اس قسم کی منظم سرگرمیوں کی قابل نہیں رہی۔ افغانستان میں طالبان سے پھوٹے چند چھوٹے چھوٹے گروہ داعش کا دم بھرتے ہیں لیکن یہ محض افغانستان تک محدود ہیں۔ البتہ بعض مسلمان سری لنکن نوجوانوں پر داعش کے انتہاپسند نظریات کے اثرات عین ممکن ہیں۔

سری لنکن حکام ان حملوں کی منصوبہ بندی میں ظہران ہاشم کا نام لے رہی ہے، جو نیشنل توحید گروپ کا سربراہ تھا۔ ظہران ہاشم 2017 سے دیگر مسلمان فرقوں کے خلاف کارروائیوں کی وجہ سے پولیس کو مطلوب تھا اور تب سے مفرور تھا۔ ظہران کے علاوہ 8 مزید افراد کے نام لیے جارہے ہیں، جن میں دو سری لنکن مسلمان تاجر محمد یوسف ابراہیم کے بیٹے تھے۔

حکام کے مطابق سری لنکا حملے نیوزی لینڈ کے سانحے کا جواب تھے۔ سری لنکا بھر سے غیر ملکیوں سمیت درجنوں افراد کو پکڑا گیا ہے، جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، ان میں شامی اور مصری باشندے بھی شامل ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف غلیظ پروپیگنڈا کرنے کی کوشش کی کہ ان واقعات میں پاکستان ملوث ہے، تاہم سری لنکن حکام نے اس الزام کی پرزور تردید کی اور پاکستان کو سری لنکا کا دیرینہ دوست کہا۔

یہ صورتحال تب دلچسپ ہوئی جب ظہران ہاشم کے متعلق یہ انکشاف ہوا کہ وہ کافی عرصہ بھارت میں روپوش رہا اور تامل ناڈو میں تربیت حاصل کرتا رہا۔ ظہران ہاشم خود بھی سری لنکن تامل تھا۔ اس سے ہمیں اس کنکشن کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے جو سابقہ ایام میں تامل ٹائیگرز کے را کے ساتھ رہے ہیں۔ بھارت نے تاحال اس پر موقف دینے سے گریز کیا ہے، تاہم اس انکشاف کو اہم پیشرفت سمجھا جارہا ہے۔

اس حوالے سے کسی عالمی گیم کے خدشے کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا۔ نیوزی لینڈ حملوں کے بعد دنیا بھر میں مسلمانوں کے لیے ہمدردی کے جذبات پیدا ہوئے تھے، اور وہ امیج جو ابتر تھا بہتر ہونے لگا تھا۔ ممکن ہے کہ بعض عناصر نے سری لنکا میں یہ حملے کروائے تاکہ اپنے تئیں اسلام کا مکروہ چہرہ پیش کیا جاسکے۔

گزشتہ دنوں سری لنکا کی ایک بندرگاہ کو چین کو تحویل دیے جانے پرامریکا نے سخت تحفظات کا اظہار کیا تھا، ممکن ہے کہ سری لنکا کے امن و امان کو پھر سے تباہ کرنے کی غرض سے یہ دھماکے کروائے گئے ہوں۔

اس وقت سری لنکا کی مسلمان آبادی اضطراب کا شکار ہے، جنہیں برسوں سے بدھ انتہا پسندوں کی طرف سے سخت شکایات رہی ہیں۔ جبکہ ان تمام برسوں میں سری لنکا کی مسیحی آبادی کے ساتھ مسلمانوں کے تعلقات اچھے تھے کیونکہ دونوں اقلیت میں ہیں۔ اب اس واقعے کے بعد مسیحی برادری کے دلوں میں شکوک و خدشات کا اضافہ یقینی ہے۔ ملک بھر میں مسلمانوں کو تحفظ فراہم کیا جارہا ہے، کیونکہ مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے کسی حملے کا خدشہ موجود ہے۔ مسلمان رہنماؤں نے حملہ آوروں کی لاشیں لینے اور نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کیا ہے اور کہا ہے کہ ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

سری لنکا کی مسلمان آبادی نے اس دکھ کی گھڑی میں اپنے مسیحی بھائیوں کے ساتھ ہمدردی کا بھی اظہار کیا۔ میں سمجھتا ہوں کہ پوری دنیا کے مسلمانوں کو اس حوالے سے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے، لیکن افسوس کی بات ہے کہ ہم مرنے والے کا مذہب دیکھ کر افسوس کرتے ہیں۔ سانحۂ نیوزی لینڈ کے موقع پر تمام مسلمان ماتم کناں نظر آئے، لیکن اس کا عشر عشیر بھی سانحۂ سری لنکا کے موقع پر نظر نہیں آیا۔ پورا عالم اسلام نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کا شکرگزار نظر آیا، لیکن ہم میں سے کسی نے جیسنڈا کے پیغام کا ادراک نہیں کیا۔ جیسنڈا نے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا تھا کہ تمام ناحق مرنے والے ہمارے اپنے ہیں، اور کبھی بھی مرنے والے کا مذہب دیکھ کر افسوس نہ کیا جائے بلکہ انسانیت کے ناتے ہم سب کو مظلوم کا ساتھ دینا چاہیے۔ لیکن جیسنڈا کو یہ کون سمجھائے کہ ہم مرنے والے کا ’’مسلک‘‘ بھی دیکھتے ہیں، مذہب تو بعد کی بات ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سری لنکا کے مذہبی حالات اور سانحۂ کولمبو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DDb0Oq
via IFTTT

وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر سینیٹر فیصل جاوید نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مہمند ڈیم منصوبے کا سنگ بنیاد 2 مئی کو رکھیں گے جب کہ تمام ڈونرز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس مقصد کے لیے عطیات دیے۔

وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا، چیف منسٹر خیبر پختونخوا سمیت سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بھی تقریب میں شرکت کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مہمند ڈیم کا سنگ بیناد رکھنے کی تقریب 2 مرتبہ موخر ہو چکی ہے۔

The post وزیراعظم 2 مئی کو مہمند ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XXR1lw
via IFTTT

لگتا ہے عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ لگتا ہے کہ عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ آج لوگوں کی چیخیں نکل گئی ہیں، ابھی بجٹ آرہا ہے اور چیخیں نکلیں گی، یہ واحد حکومت ہے جس نے ایمنسٹی اسکیم چوروں کے لیے قرار دی، اب قوم سوال کرتی ہے حکومت کی ایمنسٹی چوروں کے لیے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کہتے تھے کہ میں جوہری ہوں جو ہیروں کو پہچانتا ہوں، آپ کون سے ہیرے ہیں جس نے ہیرے کو پتھر بنادیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیں طاقت پر نہیں اتحاد و اتفاق پر بھروسہ کرنا چاہیے، ذوالفقار بھٹو نے بھی کچھ ٹیکنو کریٹ رکھے تھے مگر اس حکومت نے تو کمال کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سارے حالات کے باوجود اپوزیشن کبھی نہیں چاہے گی لوگوں کی چیخیں نکلیں، لوگوں کو بات کرنے دیں، ان کا گلہ نہ گھونٹیں۔ ہم نے اپنے دور میں قرضے لیے تو حکومت حفیظ شیخ سے پوچھے کیونکہ وہ آپ کا حصہ ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ معیشت کی صورت حال اس لیے خراب ہے کیونکہ ملک عدم استحکام کا شکار ہے، فوج کو حکومت کی ناکامیوں کے باوجود اس طرح سامنے نہیں آنا چاہیے، ایسے لگتا ہے کہ عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، مدارس اصلاحات کی بات سمیت دیگر مسائل اگر وزرا اٹھاتے تو بہتر ہوتا۔فوج ایسی چیزوں میں مداخلت سے گریز کرے کیونکہ اس طرح ادارے متنازع بنتے ہیں۔

The post لگتا ہے عمران خان کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے، خورشید شاہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J6xV8f
via IFTTT

چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی نیب درخواست منظور ایکسپریس اردو

 لاہور: احتساب عدالت نے چوہدری برادران کے خلاف نیب انکوائری بند کرنے کی درخواست منظور کرلی۔

لاہور میں احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے چوہدری برادران کے خلاف انکوائری بند کرنے کی نیب کی درخواست پر سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے نیب تفتیش کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

اس موقع نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان سے 28 پلاٹس سے متعلق تحقیقات کی جاچکی ہے مگر کوئی ثبوت نہیں ملا، چیئرمین نیب چوہدری برادران کےخلاف انکوائری بند کرنے کی منظوری بھی دے چکے ہیں۔ لہذا چوہدری برادران کےخلاف انکوائری بند کرکے کیس داخل دفتر کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کے درخواست منظور کرلی۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین کیخلاف ایل ڈی اے سٹی کے 28 پلاٹس کی مبینہ غیر قانونی فروخت کا الزام تھا۔

The post چوہدری برادران کیخلاف انکوائری بند کرنے کی نیب درخواست منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J4Vyyk
via IFTTT

نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے وکیل کے توسط سے سپریم کورٹ میں عبوری ضمانت میں توسیع کے لیے درخواست دائر کی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف کی عبوری ضمانت 7 مئی کو ختم ہورہی ہے، عدالتی حکم کے مطابق 6 ہفتوں کے بعد ضمانت خود بخود ختم ہوجائے گی، نواز شریف نے 26 مارچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی درخواست دائر کررکھی ہے، جس پر فیصلہ ہونے تک عبوری ضمانت میں توسیع کی جائے، عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہوئی تو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا، امید ہے کہ سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست منظور ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ 26 مارچ کو سپریم کورٹ نے نواز شریف کی طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے عبوری ضمانت منظور کی تھی، عدالت نے اپنے فیصلے میں نواز شریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کی تھی۔ نواز شریف نے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ انہیں دل اور گردوں کے امراض لاحق ہیں۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعظم ہائی بلڈ پریشر، شوگر اور گردوں کے تیسرے درجے کی بیماری میں مبتلا ہیں، لہذا نواز شریف کو علاج کے لیے صرف پاکستان کے اندر پابند کرنے کے 26 مارچ کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔

The post نوازشریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZKgZdW
via IFTTT

یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا، رویتِ ہلال ریسرچ کونسل ایکسپریس اردو

 لاہور: رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا۔

رویتِ ہلال ریسرچ کونسل کے سیکرٹری جنرل مفتی خالد اعجاز کا کہنا ہے کہ نیا چاند اُس وقت تک دکھائی نہیں دیتا جب تک کہ اُس کی عمر غروبِ آفتاب کے وقت کم از کم 19گھنٹے اور غروبِ شمس و غروبِ قمر کا درمیانی فرق کم از کم 40منٹ ہوجائے، اس کے علاوہ چاند کا زمین سے زاویائی فاصلہ کم از کم 6 ڈگری اور چاند کا سورج سے زاویائی فاصلہ کم از کم 10 ڈگری ہونا چاہیے۔

مفتی خالد اعجاز نے کہا کہ رمضان المبارک کا چاند ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 3 بج کر 46 منٹ پر پیدا ہوگا، اتوار 5 مئی کی شام غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر پاکستان کے تمام علاقوں میں 16 گھنٹوں سے بھی کم ہوگی۔ غروبِ شمس اور غروبِ قمر کا درمیانی فرق پاکستان بھر میں کہیں بھی 29 منٹ سے زائد نہیں ہوگا لہٰذا 29 شعبان المعظم اتوار کی شام چاند دکھائی دینے کی شہادتوں کا اگر کہیں سے بھی اعلان کیا جائے گا تو وہ تمام شہادتیں جھوٹی، غیر شرعی اور سائنسی لحاظ سے ناقابلِ یقین ہوں گی۔

The post یکم رمضان منگل 7 مئی کو ہوگا، رویتِ ہلال ریسرچ کونسل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XXKK9s
via IFTTT

فلم ’مولاجٹ‘ ریلیز ہوگی یانہیں؟ ہائی کورٹ نے درخواست سنسر بورڈ کو بھجوادی ایکسپریس اردو

لاہور: ہائی کورٹ نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کی نمائش کی درخواست سنسر بورڈ کو بھجواتے ہوئے کہا ہے کہ سنسر بورڈ اس بات کا فیصلہ کرسکتا ہے کہ فلم کے کرداروں کے نام اورڈائیلاگز استعمال ہوسکتے ہیں یا نہیں۔

لاہور ہائی کورٹ میں فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے ٹائٹل، کرداروں کے نام  اور ڈائیلاگز استعمال کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان نے بلال لاشاری کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ اوریجنل فلم ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی کی جانب سے ایڈووکیٹ احسن مسعود عدالت میں پیش ہوئے، دوران سماعت درخواستگزار کے وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا بلال لاشاری نے غیر قانونی طور پر فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بنائی ہے، جس میں ’مولاجٹ‘ کے ٹائٹل، کریکٹر اور ڈائیلاگ کو استعمال کیا گیا ہے۔

وکیل نے موقف اختیار کرتے ہوئے کہا بغیر اجازت ’مولا جٹ‘ فلم کا نام، مکالمے اور کردار استعمال کیے جارہے ہیں جب کہ فلم کے تمام جملہ حقوق اور ٹریڈ مارک ان کے پاس ہیں۔’مولاجٹ‘ فلم کا ٹائٹل یا اس سے ملتا جلتا ٹائٹل استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ وکیل نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا فلم کو غیر قانونی طور پر بنانے، نمائش کرنے اور سنسر کرنے پر کارروائی کی جائے اور عدالت  اپنے فیصلے تک فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کرے۔

دوسری جانب فلم ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کے ہدایت کار بلال لاشاری کے وکیل نے اپنا موقف اختیار کرتے ہوئے کہا  19 مارچ کے فیصلے میں عدالت نے فلم کی نمائش پر پابندی نہیں لگائی، عدالتی فیصلے کی غلط تشریح کرکے حکم امتناعی کا کہا جارہا ہے، قانون موجود ہے کہ ہم کریکٹر، نام اور ڈائیلاگ استعمال کرسکتے ہیں۔

دونوں جانب کے فریق کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست فلم کی نمائش کی اجازت دینے والے بورڈ  کو بھجوا دی اور کہا بورڈ قانون دیکھ کر فلم کے ڈائیلاگ، کریکٹر اور نام استعمال کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ کرے۔ عدالت نے مزید کہا سنسر بورڈ اس بات کا فیصلہ کر سکتا ہے کہ یہ کریکٹر، نام اور ڈائیلاگ استعمال ہو سکتے ہیں یا نہیں۔

واضح رہے کہ 1979 میں فلم ’مولا جٹ‘ ریلیز ہوئی تھی جس نے نہ صرف کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے بلکہ فلم کو آج تک پاکستان فلم انڈسٹری کی کامیاب ترین فلم قرار دیا جاتا ہے، اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے نامور ہدایت کار بلال لاشاری نے فلم کا سیکوئل ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ بنانے کا فیصلہ کیا جس میں اداکارہ ماہرہ خان، فواد خان اور حمزہ علی عباسی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں، تاہم  کاپی رائٹ قانون کی خلاف ورزی پر فلم کی نمائش کو چیلنج کیا گیا ہے۔

The post فلم ’مولاجٹ‘ ریلیز ہوگی یانہیں؟ ہائی کورٹ نے درخواست سنسر بورڈ کو بھجوادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GR8DcM
via IFTTT

لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کا ڈاکٹر گرفتار، ایڈز کی تصدیق ایکسپریس اردو

لاڑکانہ: رتو ڈیرو کے علاقے میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کے ڈاکٹر کو ایڈز سے متاثر ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔

لاڑکانہ کے علاقے رتو ڈیرو میں 31 خواتین اور بچوں میں ایڈز وائرس پھیلنے کے حوالے سے سنگین انکشاف سامنے آیا ہے کہ متاثرہ بچوں کا علاج کرنے والے ڈاکٹر مظفر گھانگرو خود ایڈز کا شکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں ایڈز کا مرض شدت اختیار کرگیا

ڈپٹی کمشنر نے شک کی بنیاد پر ڈاکٹر مظفر کا ایچ آئی وی ایڈز ٹیسٹ کروایا تو اس میں ایڈز کی تصدیق ہوگئی۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ سندھ ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈاکٹر عبدالسمی کی مدعیت میں مذکورہ ڈاکٹر کے خلاف رتو ڈیرو تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ایف آئی آر میں دفعہ 324 ارادہ قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نعمان صدیق کا کہنا ہےکہ سرکاری ڈاکٹر مظفر گھانگرو کی غلفت کی وجہ سے ایڈز پھیلا اور اسی ڈاکٹر کے مریضوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی پازیٹو پایا گیا۔

ڈاکٹر مظفر گھانگھرو نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ میں خود ایچ آئی وی سے متاثر ہوں، اگر مجھے پتہ ہوتا تو بچوں کا علاج نہ کرتا، میں ڈاکٹر ہوں مجھ میں ایڈز کی کوئی علامات سامنے نہیں آئیں اگر پہلے پتہ چلتا تو اپنا علاج کرواتا، ہیلتھ کیئر کمیشن اپنے آپ کو بچانے کے لیے مجھ پر جھوٹے کیس بنا رہا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے حلقہ انتخاب میں ایڈز کا موذی مرض شدت اختیار کر گیا ہے۔ ایک ماہ میں 15 بچوں کے سیمپل ایچ آئی وی ایڈز کی تشخیص کے لئے بھیجے گئے ہیں، جن بچوں میں ایڈز کا وائرس مثبت آیا ہے ان کی عمریں 8 ماہ سے 8 سال تک کی ہیں۔

The post لاڑکانہ میں ایڈز سے متاثرہ بچوں کا ڈاکٹر گرفتار، ایڈز کی تصدیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UKaVhG
via IFTTT

تب کہا جاسکے گا: ریاست ہے ماں کے جیسی! ایکسپریس اردو

نظام بدلو، صدارتی نظام لاؤ، اور ’’گو نظام گو‘‘ کے نعرے پڑھ اور سن کر میری آنکھیں، قلم اور کان سن ہو گئے ہیں۔ عوام کی اکثریت کیوں اس نظام کی دشمن بن گئی ہے؟ کیوں نظام کی تبدیلی کے نعرے کی آڑ میں انتظامیہ، عدلیہ اور اور ایوانوں سے بغاوت پر تلی ہوئی ہے؟ حالانکہ ان اداروں کا باہمی اشتراک ریاست کہلاتا ہے؛ اور ریاست تو ماں کے جیسی ہوتی ہے، سب سے پیار کرتی ہے۔ لیکن ریاست کے بیٹے بیٹیاں یعنی عام شہری اگر مطمئن نہیں، اور انہیں بنیادی حقوق میسر نہیں، تو پھر ریاست سے شکایت تو بنتی ہے۔ ریاست جو ماں جیسی ہے، پھر وعدے کے مطابق اپنے بچوں کو بنیادی سہولیات سے ہی محروم کیوں رکھے ہوئے ہے؟

ایک شہری ریاست سے سوال کرتا ہے کہ وہ ریاست سے کیے گئے معاہدے کے مطابق اپنی ذمہ داریاں پوری کر رہا ہے۔ لیکن کیا ریاست اپنے فرائض پورے کر رہی ہے؟ ایک عام غریب شہری سورج، چاند اور تارے توڑ لانے یا دودھ اور شہد کی نہریں تو نہیں مانگتا۔ عام شہری تو ریاست سے اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرتا ہے۔ وہ پینے کا صاف پانی، اپنی اولاد کےلیے تعلیم و صحت کا معیاری نظام، علاج اور امن و امان کا وہ ایسا نظام مانگتا ہے جہاں عزت اور جان و مال کا تحفظ ہو۔ ایک شہری پاکستان کی صادق و امین قیادت سے بھی سوال کرتا ہے کہ کیا چہروں کی تبدیلی سے کرپشن کا خاتمہ ہوجائے گا؟ عوام سوچتے ہیں کہ حکومت کی تبدیلی کے باوجود کرپشن کا ناسور ہماری بنیادوں کو کھوکھلا کر رہا ہے، اب اگر مالی و انتظامی کرپشن نہیں تو پھر میرے گھر، میرے علاقے اور میرے شہر میں بنیادی سہولیات میسر کیوں نہیں؟

ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے، تو پھر ہر سال ساڑھے تین لاکھ بچے اس ملک میں پینے کا صاف پانی نہ ہونے کی وجہ سے موت کی وادی میں کیوں چلے جاتے ہیں؟ ریاست ماں کے جیسی ہے، تو بجلی اور گیس کے نظام میں تعطل، شہری کو ریاست بتائے کہ کیوں لوڈ شیڈنگ اووربلنگ، ٹیرف سے ہٹ کر من مانے بل شہریوں پر لاد دیتی ہے؟ احتجاج کرو تو پولیس حرکت میں آجاتی ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ حق مانگو تو ریاست اور ہر حکومت کو برا لگتا ہے۔ عدل اور انصاف کا مطالبہ اقتدار پر بیٹھے لوگوں کو کیوں گراں گزرتا ہے؟ کیا اس نظام میں حکمرانی غریب آدمی سے اس کے تمام حق چھین لینے کا نام ہے؟ کیا حکومت معاشی کاموں کو ادھار پر چلانے کا نام ہے؟ ایک عام آدمی اپنے تمام نمائندوں اور ارباب اختیار سے پوچھتا ہے: کیوں ہماری قسمت میں لکھ دیا گیا ہے، کہ کیوں اشرافیہ جیسی بَلا پر مشتمل چند گھرانے عیش و عشرت سے زندگی گزاریں اور ریاست کے کروڑوں بیٹے بیٹیاں بھوک، افلاس جہالت اور بیماریوں پر مشتمل زندگی گزارنے پر مجبور؟

نہیں! اب ایسا نہیں چلے گا، عام آدمی اس نظام اور نظام چلانے والوں کو مسترد کرتا ہے۔ ظلم، جبر و استحصال اور ناانصافی کی سیاست کو رد کرتا ہے۔ اپنے بنیادی جمہوری اور آئینی حقوق کے حصول کےلیے فرسودہ اور ناکارہ نظام سے جان چھوڑانا چاہتا ہے۔ ریاست پاکستان کا شہری ایک ایسا شفاف نظام مانگتا ہے جس میں تمام پاکستانیوں کے حقوق یکساں ہوں۔ ایسا نظام جس کے تحت تمام وسائل کی تقسیم منصفانہ ہو۔ ساتھ ہی نظام بدلنے کا طریقہ بھی شفاف اور غیر جانبدارانہ ہونے کا مطالبہ کرتا ہے۔ ایک ایسا طریقہ جس میں دھن، دھونس، دھاندلی کا ذرّہ بھر بھی امکان نہ ہو۔ ایک ایسا طریقہ جس سے عوام مطمئن ہوں، کوئی بھی اس طریقہ کار پر انگلی نہ اٹھائے۔

جب حکومت عوام کی ہوگی، عوام میں سے ہوگی، عوام کےلیے ہوگی، تب کہا جا سکے گا کہ ریاست ہے ماں کے جیسی۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post تب کہا جاسکے گا: ریاست ہے ماں کے جیسی! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VE2adq
via IFTTT

سانحہ ساہیوال متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سانحہ ساہیوال کے متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے جے آئی ٹی اور اس کی رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اول تو آئی جی پنجاب کو واقعے کی جے آئی ٹی تشکیل دینے کا اختیار ہی نہیں تھا، تاہم جب جے آئی ٹی بن گئی تو اس نے اصل ملزمان کو تحفظ دینے کی ہر ممکن کوشش کی، سی ٹی ڈی نے بھی جائے وقوعہ پرموجود شواہد ضائع کردیئے، جے آئی ٹی کو ملزمان کا بخوبی علم تھا، لیکن اس نے ملزمان کو جانتے ہوئے بھی متاثرین کو شناخت پریڈ کیلئے طلب کیا، لہذا جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا۔

درخواست میں کہا گیا کہ جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کیلئے پہلے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا لیکن ہائی کورٹ نے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا مسترد کردی،  وفاقی حکومت کے پاس جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اختیار ہے، لیکن حکومت کے غیر سنجیدہ ہونے کی صورت میں عدالت کو بھی جوڈیشل کمیشن بنانے کا اختیار ہے، جوڈیشل کمیشن بننے سے ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے، لہذا سپریم کورٹ سے سانحہ ساہیوال پر جوڈیشل کمیشن بنانے کی درخواست ہے۔

رواں سال 19 جنوری کو ساہیوال میں پنجاب پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دن دیہاڑے ایک گاڑی کو روک کر اس میں سوار 4 نہتے افراد کو جعلی مقابلہ میں فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔ ہلاک شدگان میں ایک بچی اور ایک خاتون بھی شامل تھیں۔ پولیس نے پہلے مقتولین کو دہشت گرد قرار دیا تاہم تحقیقات میں وہ بے گناہ عام شہری ثابت ہوئے۔

The post سانحہ ساہیوال متاثرین نے جوڈیشل کمیشن کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V2v3AF
via IFTTT

آلودگی کیخلاف احکامات کی تعمیل نہیں ہورہی، کیا حکومت سو رہی ہے، سپریم کورٹ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کیس میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی، کیا حکومت سو رہی ہے۔

جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ عدالت عظمیٰ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر اظہار برہمی کرتے ہوئے سیکرٹری ماحولیات کو طلب کرلیا۔

جسٹس عمر عطاء بندیال نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی انتہائی اہم مسئلہ ہے، لیکن وفاقی اور صوبائی حکومتیں ماحولیاتی کمیشن کے ساتھ تعاون نہیں کر رہیں،  فیکٹریوں کی چمنیوں سے زہر پھیل رہا ہے، زہریلا پانی ٹھکانے لگانے کا بھی کوئی بندوبست نہیں، عدالتی احکامات کی تعمیل نہیں ہو رہی، کیا حکومت سو رہی ہے؟۔

عدالت نے سیکرٹری ماحولیاتی تبدیلی کو طلب کرتے ہوئے سماعت میں وقفہ کردیا۔

The post آلودگی کیخلاف احکامات کی تعمیل نہیں ہورہی، کیا حکومت سو رہی ہے، سپریم کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZLsa60
via IFTTT

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس، عبد العلیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع

رمضان میں لوگوں کو ریلیف دینا ہماری ذمہ داری ہے،ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز رمضان میں ذخیرہ اندوزی ، نرخوں کی فہرستیں آویزاں نہ کرنے، گراں فروشی کرنے والوں پر جرمانے عائد ... مزید

سیہون شریف میں دو گروپوں میں تصادم ، مداخلت پر پولیس پر بھی تشدد دوپولیس اہلکاروں سمیت5افرادزخمی

دبئی میں CHOOSE WELLشو ، اتحاد ائیر ویز نے برج خلیفہ کو روشن کردیا

سیاسی پارٹیاں یوم مئی کوسلوگن کی طور پر منا تی ہیں، ان کی حکومتوں میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر میں محنت کشوں کا بد ترین استحصال کیا جا تاہے، لیا قت علی ساہی

بھارت کو پاکستانی فضائی حدود بند ہونے سے 60 کروڑ سے زائد کا نقصان ہوا، بھارتی ایوی ایشن ایئر انڈیا کو واشنگٹن، نیویارک اور شکاگو کیلئے اڑان بھرنے میں سب سے زیادہ مشکلات ... مزید

ڈاکٹر فاروق ستار کا سندھ میں نئے انتظامی یونٹ بنانے کا مطالبہ میئر کراچی وسیم اختر توبہ کریں،ایم کیو ایم کی نااہلی کی وجہ سے کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کو جگہ ملی، ... مزید

پیپلزپارٹی کی خاتون رہنماآپا شمشاد جوکھیو انتقال کرگئیں،بلاول بھٹو زرداری کاان کی وفات پر اظہارافسوس مرحومہ آپا شمشاد کی پارٹی کے لیئے خدمات اور قربانیاں ناقابل فراموش ... مزید

سرگودھا کے چک 54 شمالی میں آسمانی بجلی گرنے سے درخت اکھڑ کر بکھر گئے ْ قصبہ شاہ پور صدر کے قریب آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہو گئی

ن)لیگ لیبر ونگ کے زیر اہتمام یوم مئی کے حوالے تقریب کل ہوگی

اپوزیشن ملک کو درست سمت میں آگے بڑھتا دیکھ کر مایوسی کا شکار ہے ‘ جمشید اقبال چیمہ احتساب کے عمل کو روکنے کیلئے پی پی نے جو بیانیہ اپنا رکھا ہے اس پر پوری قوم کو تشویش ہے ... مزید

پنجاب اسمبلی میں پرائیویٹ ممبر ڈے پر سرکاری بل لانا آمریت کا ثبوت ہے‘عظمیٰ بخاری اسمبلی میں مسلسل جمہوری اقتدار کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ‘مرکزی رہنما مسلم لیگ (ن)

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ممکنہ اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہے‘مسلم لیگ (ن) حکمرانوں سے ملکی معیشت بہتر اور مہنگائی کنٹرول نہیں ہو رہی،غریب کیلئے ایک وقت ... مزید

سابقہ حکومت نے تعلیم کے نام پر پنجاب کے عوام سے کھلواڑ کیا‘میاں خالد محمود مطلوبہ نتائج کیلئے ایجوکیشن سیکٹر میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں لانا ہوں گی ،مسائل حل کرینگے ... مزید

آمدن سے زائد اثاثے ،آف شور کمپنیاں کیس ،علیم خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13مئی تک توسیع ،نیب کو حتمی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بندہ جیل میں ہے بتائیں حتمی رپورٹ کب تک پیش کرنی ... مزید

یو این ایچ سی آر اور یونیسکو کے ذیلی ادارے کے درمیان پندرہ ممالک میں ساڑھے چار لاکھ بے گھر بچوں کو تعلیم فراہم کرنے کا معاہدہ

او پی ایف نے وزیراعظم کے بچت و سادگی مشن کے تحت 12 اضافی گاڑیاں نیلام کر دیں، نیلامی سے ملنے والی رقم اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود کے لیے خرچ ہوگی، ذولفقار بخاری

سیلابی صورتحال سے بچنے کیلئے متعلقہ ادارے حفاظتی انتظامات مکمل کریں، صوبائی وزیر آبپاشی

انڈونیشیامیں انتخابی عملے کی تین سو اہل کاروں کی ہلاکت معمہ بن گئی ہلاکتوں کے علاوہ دو ہزار سے زائد عملے کو مختلف بیماریوں نے آن لیا،واقعے سے ملک بھر میں سنسنی پھیل گئی ... مزید

سعودی بچیوں کی کامیابی، والدہ کاتحفے میں پاکستان اور انڈیا میں ہینڈ پمپ بیٹیوں کی شاندارکامیابی پر پاکستان اورانڈیا میں ہینڈپمپ سے لوگ بھرپورمستفید ہوں گے،والدہ کی ... مزید

گناہ ٹیکس کا نفاذ،سعودی عرب میں سگریٹ کی درآمدات میں 43فیصد کمی سال رواں کے دوران 500ملین کے 8.72 ٹن سگریٹ درآمد کیے گئے ،محکمہ کسٹم کے اعدادوشمار

سعودی عرب 2025 تک گیس برآمد کرنے لگے گا،چیئرمین آرامکو کمپنی کویت ، سلطنت عمان، عراق اور پاکستان میں تیل اور گیس کے کنوؤں کی کھدائی سے متعلق معاہدے پر دستخط

مقام ابراہیم کی تزئین و آرائش، قدموں کے نشانات پر پیتل کا خول چڑھادیاگیا مقام ابراہیم کی بنیاد میں سنگ مرمر کی تبدیلی کی جائے گی،حرمین شریفین انتظامیہ کے سربراہ نے جائزہ ... مزید

اسرائیلی فوج کا کریک ڈائون، 17 فلسطینی گرفتار،آٹھ اغواء، گھروں میں لوٹ مار زیرحراست افرادمیں سے صیہونی فوج کی طرف سے اشتہاری قراردیئے گئے مزاحمت کار بھی شامل

اسرائیل کا انتخابات کے موقع پر حماس کے حملوں کو ناکام بنانے کا دعویٰ حماس نے بیت المقدس کے الزعیم علاقے کی23 سالہ یحییٰ ابو دیہ کو فدائی حملے کے لیے بھرتی کیا تھا،صیہونی ... مزید

ایسٹر تہوار کے دوران 2030 یہودیوں کے قبلہ اول پر دھاوے،بے حرمتی کی گئی مقدس مقام کی بے حرمتی اور اشتعال انگیز حرکتیں کر کے فلسطینی نمازیوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی گئی،ذرائع ... مزید

انڈونیشیا میں نصرت الاقصیٰ سرگرمیوں کا آغاز،سمیناربھی منعقد کیا گیا سیمینار سے جکارتا کی 20 مساجد آئمہ کاخطاب،قبلہ اول کو درپیش خطرات پر روشنی ڈالی

قابض اسرائیل کی فلسطینیوں پر بے جا سفری پابندیاں بر قرار سفری دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود اسرائیلی حکام نے متعدد فلسطینیوں کو بیرون ملک جانے سے روک دیا

برطانوی اخبار نے تنظیم انٹرپال کو دہشت گرد کہنے پر معافی مانگ لی فلاحی تنظیم سے وابستہ کوئی کارکن غیرقانونی سرگرمی میں ملوث نہیں،اخبار کی معذرت شائع

67ء کے بعد 50 ہزار فلسطینی بچے صہیونی عقوبت خانوں میں ڈالے گئے 16 ہزار 655 فلسطینی بچے 2000ء میں شروع تحریک انتفاضہ کے بعد جیلوں میں ڈالے گئے،رپورٹ

خیبر پختونخوا کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا احتجاج ایکسپریس اردو

پشاور: خیبر پختونخوا کے بڑے میڈیکل ٹیچنگ اسپتالوں میں بھی ڈاکٹروں کی احتجاجی ہڑتال اور طبی سروسز کے بائیکاٹ نے حکومت کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے جبکہ ڈاکٹروں نے حکومتی کارروائی کی دھمکی کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے نجی کلینکس کو بھی 2 مئی سے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صوبے بھر کی ڈاکٹرز تنظیموں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ملگری ڈاکٹران، مسلم ڈاکٹرز فورم، پیپلز ڈاکٹرز فورم، پاکستان اسلامک ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، آل میڈیکل آفیسرز فورم اور ٹیچنگ ایسوسی ایشن نے مشترکہ طور پر خیبرپختونخوا ڈاکٹرز کونسل تشکیل دے رکھی ہے جہاں سے ہونے والے تمام فیصلوں پر ڈاکٹروں نے گزشتہ 6 روز سے صوبے بھر میں تمام ضلعی وتحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتالوں اور طبی مراکز میں باضابطہ طبی سروسز کی فراہمی کو معطل کررکھا ہے۔

خیبر پختونخوا ڈاکٹرز کونسل کی کال پر خیبر ٹیچنگ اسپتال پشاور، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس، سیدو ٹیچنگ اسپتال سوات اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے علاوہ مختلف اضلاع میں ڈاکٹروں کی جانب سے ڈیوٹی سے بائیکاٹ آور او پی ڈی میں سروسز کی فراہمی کو معطل رکھا گیا۔

ڈاکٹروں کے احتجاج پر اگرچہ محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے تمام ہڑتالی ڈاکٹروں وملازمین کے خلاف کاروائی کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے اسپتالوں کی انتظامیہ سے ان ڈاکٹروں و ملازمین کے نام بھی مانگ لئے ہیں لیکن ڈاکٹروں نے اس پر کان دھرنے کی بجائے اپنے احتجاج میں مزید شدت لانے کے لئے دیگر پیرامیڈیکس و طبی عملے کی تنظیموں سے بھی رابطے کرتے ہوئے ان کو اپنے احتجاج میں شامل کرلیا ہے، جس سے اب محکمے کو مختلف محاذوں پر مشکلات کا سامنا ہے۔

ڈاکٹروں کی جانب سے 2 مئی کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور میں احتجاجی ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ اب نجی کلینکس کو بھی بند کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے حکومت کی جانب سے اسپتالوں کی ممکنہ نجکاری، ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ریجنل ہیلتھ اتھارٹی کے قوانین کے نفاذ، سیاسی بنیادوں پر ڈاکٹروں کے ڈومیسائل کے نام پر میگا ٹرانسفرز سمیت مختلف مطالبات کررکھے ہیں۔ ڈاکٹرز تنظیموں کے میڈیکل ایکٹ میں ترامیم اور سیکیورٹی ایکٹ کے نفاذ کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

The post خیبر پختونخوا کے سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DBMwFi
via IFTTT

داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پانچ سال بعد منظرعام پر ایکسپریس اردو

شدت پسند تظیم دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی پانچ سال بعد ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ شام و عراق میں داعش کی حکومت کے خاتمے کا بدلہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ابوبکر البغدادی کو آخری بار عراق کے شہر موصل میں 2014 میں دیکھا گیا تھا جب انھوں نے شام اور عراق میں اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا۔ نئی ویڈیو میں وہ شام میں اپنے آخری گڑھ باغوز میں شکست کا اعتراف کر رہے ہیں۔ داعش کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اپریل کی ہے جو الفرقان میڈیا گروپ پر شائع کی گئی ہے۔

روئٹرز کے مطابق بغدادی نے کہا کہ سری لنکا میں ایسٹر حملے باغوز میں شکست کا بدلہ ہیں، اب داعش کا دو افریقی ممالک برکینا فاسو اور مالی کی شدت پسند تنظیموں سے اتحاد ہو چکا ہے۔

البغدادی نے سوڈان اور الجزائر میں ہونے والے مظاہروں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ظالموں‘ کا ایک ہی حل ہے جہاد۔ 18 منٹ کی ویڈیو میں انھوں نے شام میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ’باغوز کی جنگ ختم ہوچکی لیکن اس جنگ کے بعد بہت سے جنگیں آئی گی۔

The post داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی پانچ سال بعد منظرعام پر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GKennr
via IFTTT

نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے بم برآمد، مشتبہ شخص گرفتار ایکسپریس اردو

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پولیس نے ایک شخص کے پاس سے بم برآمد کرکے اسے گرفتار کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کے مضافاتی علاقے فلپس ٹاؤن میں بم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری طور پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس نے تلاشی لیتے ہوئے ایک 33 سالہ مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے بارودی مواد برآمد کرلیا۔ پولیس نے علاقے کے کچھ قریبی گھروں کو خالی کرایا تو ایک خالی پراپرٹی سے اسلحہ بھی ملا۔

بم ڈسپوزل ٹیم نے فلپس ٹاؤن میں موقع پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا۔ انتظامیہ نے شہریوں کو نیو کیسل اسٹریٹ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ گرفتار شخص سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں عیسائی دہشت گرد نے دو مساجد میں فائرنگ کرکے 50 نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

The post نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ سے بم برآمد، مشتبہ شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UJLRY5
via IFTTT

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پرائم منسٹرکامیاب جوان پروگرام کی منظوری کاامکان

سعودی مملکت میں بے پرواہ ڈاکٹرز مریضوں کے لیے خطرہ بن گئے سب سے زیادہ طبی غلطیاں مصری ڈاکٹرز نے کیں، جبکہ پاکستانی ڈاکٹرز کے خلاف صرف 44 شکایات سامنے آئیں

دنیا بھر میں عسکری اخراجات میں اضافہ کھربوں ڈالر اسلحہ خریدنے اور فوجوں کو مضبوط کرنے پر خرچ ہورہے ہیں . رپورٹ

محمد عامر ورلڈ کپ کیلئے وسیم اکرم کی اولین چوائس بڑے ایونٹس ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ تجربہ کار کھلاڑیوں کو شامل کر کے جیتے جاتے ہیں:لیجنڈری پیسر

پی ٹی آئی کے نوجوان کا ڈرائیور پر شدید تشدد پی ٹی آئی کے ضلعی صدر میر افتخار نے گاڑی خراب کرنے پر ڈائیور پر لوہے کے راڈ سے تشدد کیا

صدر ٹرمپ کا پناہ گزینوں کے امریکہ میں داخلے کے قوانین کو مزید سخت کرنے کا اعلان امریکہ میں پناہ کی درخواست دینے والوں سے فیس وصول کی جائے‘ درخواست کے فیصلے تک کام کرنے ... مزید

کامران اور وہاب ریاض کے سلیکشن کمیٹی سے گلے شکوے کوچ کو دیکھنا ہوگا میں غیر ملکی ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم نہیں کررہا:وکٹ کیپر بیٹسمین ،کیرئیر کے عروج پر ہوں،سلیکٹ نہ ہونے ... مزید

امریکا: نارتھ کیرولینا میں ڈالروں سے بھرا ٹرنک سٹرک پر بکھر گیا 30ہزار ڈالر ہوا میں اڑگئے‘پولیس کی لوگوں کو پیسے واپس کرنے کی اپیل

فینٹیسی ڈرامہ فلم’ ’راکٹ مین‘‘ 24 مئی کودھوم مچائے گی

اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’سڑک 2 ‘‘سائن کرلی فلم’’ سڑک2 ‘‘اگلے برس 25مارچ کو سنیما گھروںکی زینت بنے گی مہیش بھٹ 20سال بعد دوبارہ اس فلم کے ذریعے سے ہدایت کاری کی دنیا ... مزید

ہالی ووڈ فلم’’اگلی ڈولز‘‘10مئی کو سنیما گھروںکی زینت بنے گی

ادریس ایلبا نے خود سے 17 برس چھوٹی اداکارہ سے خفیہ شادی کرلی الہ ادریس ایلبا کی یہ تیسری شادی ہے، اس سے قبل ان کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے کانگریس پر تنقیدی نشتر چلا دیئے میرے خیال میں بھارت بالآخر آزادی حاصل کر رہا ہے کیونکہ اس پہلے ہم برطانوی یا اطالوی حکومت کے غلام تھے

فلم ’’ گڈمارننگ پاکستان‘‘ کی کانز فلم فیسٹیول میں خصوصی نمائش کی جائے گی فلم ڈائریکٹرڈاکٹر حسن مئی کے دوسرے ہفتے میں فرانس میں ہونے والے کانز فلم فیسٹیول میں شرکت کریں ... مزید

یہودی مذہبی نشان کی توہین پر مبنی کارٹون شائع کرنے پر یہودیوں کا امریکی اخبار کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اسلام آباد سمیت کئی علاقوں میں بارش اور تیزہوائیں کراچی میں گرمی کی لہر برقرار‘ ہیٹ ویو کا الرٹ جاری

اسرائیلی فوج کا مقبوضہ علاقوں میں آپریشن، 20 فلسطینی گرفتار

حالات سازگار ہو تے ہیعراقی شہریوں پر سے ویزہ پابندی ختم کر دیں گے ، ترکی

ترکی اور ایران کے درمیان سیاسی مشاورتی اجلاس

شمالی عراق کے ساتھ مزید ایک سرحدی چوکی کو کھول دیا جائیگا، ترک وزیرِ خارجہ

چین میں فیکٹریوں کی پیداواری سرگرمیوں میں اپریل کے دوران کمی

بوئنگ کو میکس طیاروں کی تجرباتی پرواز کے لیے شیئرہولڈرز کا اعتماد حاصل، آئندہ ہفتے ٹیسٹ فلائٹ کا امکان

جہانگیر ترین کو واپس لانا پاکستان تحریک انصاف کی مجبوری بن گیا ہے معروف صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے نیا دعویٰ کر دیا

وزیر خارجہ کی چین میں روسی صدر اور عمران خان کے مابین ملاقات نہ ہونے کے معاملے پر وضاحت وزیراعظم عمران خان کی روسی صدر پیوٹن کے ساتھ ملاقات طے ہی نہیں تھی،روسی صدر کے ... مزید

عجمان میں محمد بن زاید روڈ پر دِن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک پر پابندی عائد اس پابندی کا مقصد شہریوں کو ٹریفک جام کی اذیت سے بچانا ہے

حکومت کا عوام سے پٹرول کی قیمت پر 9 روپے فی لیٹر اضافی رقم وصول کرنے کا انکشاف مارکیٹ میں اس وقت پٹرول کی قیمت 71ڈالر فی بیرل ہے،تمام ٹیکسز شامل کر لیں تو وہ بھی 89روپے فی ... مزید

وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ عثمان بزدار رہیں لیکن وہ خود نہیں چاہتے معروف صحافی اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کر دیا

لیدر گارمنٹس کی برآمدات میں نو ماہ کے دوران 18.30 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

چمڑے سے بنے دستانوں کی برآمدات میں9 ماہ کے دوران 22.02 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی تین روزہ خصوصی صفائی مہم پرسوں شروع ہوگی

علی ظفر کے آنسوؤں کے جواب میں میشا شفیع کا ردعمل ایکسپریس اردو

کراچی: نامور پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات کا سلسلہ جاری ہے میشا شفیع کی قانونی ٹیم نے علی ظفر سے غیر مشروط معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

دو روز قبل ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے علی ظفر میشا شفیع کی جانب سے خود پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات پر بات کرتے ہوئے اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے تھے اور روپڑے تھے، تاہم علی ظفر کے آنسوؤں کا جواب میشا شفیع نے اپنی قانونی ٹیم کے توسط سے دیتے ہوئے ان سے عام معافی کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشاشفیع کے الزامات سے ذہنی، نفسیاتی اور مالی نقصان پہنچا

میشا شفیع کی قانونی ٹیم میں شامل وکیل نگہت داد نے گلوکارہ کی جانب سے ٹوئٹر پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں میشا شفیع کا موقف بیان کرتے ہوئےکہا گیا ہے کہ علی ظفر نے میشا شفیع کو خاموش کرانے کے لیے ان کے خلاف ہتک عزت کا کیس فائل کیا، جب کہ ہتک عزت کا بہترین جواب ’’سچ‘‘ ہے اور میشا شفیع نے کبھی بھی علی ظفر کے خلاف بُرے الفاظ نہیں کہے لہٰذا میشا کو کسی بھی عدالت سے کسی بھی ہتک عزت کے لیے قصور وار نہیں ٹہرایا جاسکتا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر کی ملالہ کے حوالے سے بیان کی وضاحت

بیان میں علی ظفر کی جانب سے میشا شفیع اورملالہ کے موازنے کو شرمناک قراردیاگیا، جب کہ یہ بھی کہاگیا ہے کہ میشا شفیع اورجنسی ہراسانی کی شکار ہونے والی دیگر خواتین پر حملے دراصل جنسی ہراسانی جیسے مسئلے کو خاموش کرانے کے لیے کیے جارہے ہیں یہی وجہ ہے کہ میشا قانونی طریقے سے انصاف حاصل کرنا چاہتی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر کی اہلیہ میشا شفیع پر برس پڑیں

قانونی ٹیم کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ علی ظفر میشا سے عام معافی مانگیں کیونکہ وہ اپنے کیے کی سزا بھگتنا شروع ہوگئے ہیں۔

The post علی ظفر کے آنسوؤں کے جواب میں میشا شفیع کا ردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GP7Zv5
via IFTTT

افغانستان میں امن افغان عوام کے ذریعے ہی آسکتا ہے، شاہ محمود قریشی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن افغانستان کے اپنے لوگوں کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔

پاک افغان ٹریک ٹو ڈائیلاگ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات ضروری ہیں، افغانستان پاکستان کے لیے کافی اہمیت کا حامل ہے، افغانستان سے اچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے، افغانستان پاکستان ایکشن پلان فار پیس کو لاگو کرنا ہوگا تاکہ اعتماد سازی میں مدد مل سکے، افغانستان میں امن افغانستان کے اپنے لوگوں کے ذریعے ہی آسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل میں امریکا کی تمام تر معاونت کر رہا ہے، انٹرا افغان ڈائیلاگ کے ذریعے ہی معاملات ٹھیک کیے جاسکتے ہیں، ٹریک ٹو مذاکرات حکومتوں کو قریب لانے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل کا حامی اور سہولت کار ہے، دوحا میں ہونے والے مذاکرات کا التواء بدقسمتی ہے، پاکستان افغانستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، حال ہی میں محمد علی جناح اسپتال کا کابل میں افتتاح کیا گیا جب کہ 50 ہزار سے زائد افغان طلبہ پاکستان میں تعلیم حاصل کرچکے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان عوام نے کبھی تسلط برداشت نہیں کیا مگر دوستوں کا خیر مقدم کرتے ہیں، افغانستان میں پشتونوں کے علاوہ بھی لوگ بستے ہیں، سب ساتھ بیٹھیں، افغانستان پاکستان کو اپنے مشترکہ مفادات کا بخوبی اندازہ ہے، افغانستان میں جنگ ہوئی تو پاکستان نے کھلے ہاتھوں سے افغان بھائیوں کو اپنایا جب کہ کونسا افغان لیڈر ہے جس نے پاکستان میں اپنا گزر بسر نہ کیا ہو۔

The post افغانستان میں امن افغان عوام کے ذریعے ہی آسکتا ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V3nHgr
via IFTTT

برازیلین فٹ بال اسٹار نیمار نے تماشائی کو مکا دے مارا ایکسپریس اردو

پیرس: برازیلین فٹ بال اسٹار نیمار نے تقریب  کے دوران ویڈیو بنانے والے تماشائی کو مکا دے مارا۔

فرانس کے شہر سینٹ جرمین میں فرنچ کپ کا فائنل ہارنے کے بعد  نیمار ایک اور تنازع میں الجھ گئے، میچ کی اختتامی تقریب میں پیرس سینٹ جرمین کی ٹیم اپنا رنرز اپ میڈل وصول کرنے جارہی تھی تو نیمار نے سیڑھیاں چڑھتے ہوئے ویڈیو بنانے والے ایک تماشائی کا موبائل والا ہاتھ جھٹک دیا اور اُس کے بعد تماشائی کے منہ پر مکا بھی دے مارا۔

نیمار کی اس حرکت پر کوچ تھامس نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیماریا کسی بھی فٹبالر کو یہ حرکت زیب نہیں دیتی، یہ درست ہے کہ شکست کے بعد کچھ اچھا نہیں لگتا، لیکن اسپورٹس مین سپرٹ کا تقاضا ہے کہ  ہمیں تماشائیوں کو ہر صورت میں احترام دینا ہےاور اپنا رویہ مثالی بناناہے۔

The post برازیلین فٹ بال اسٹار نیمار نے تماشائی کو مکا دے مارا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2VatuRq
via IFTTT

مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا پنجاب اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند ایکسپریس اردو

 لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند کردیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے لئے مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا اسمبلی میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے، اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر اسمبلی سیکرٹریٹ نے عظمی بخاری، اشرف رسول اور عبدالرؤف کی تصاویر سیکیورٹی عملے کو جاری کردیں ہیں، سکیورٹی عملے کو تینوں لیگی اراکین کو اسمبلی میں داخل ہونے سے روکنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پابندی کے بعد تینوں لیگی اراکین رواں سیشن کے دوران اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہے کہ اسمبلی اجلاس کے دوران ڈپٹی اسپیکر کے ساتھ تلخ کلامی کے باعث عظمی بخاری، اشرف رسول اور عبدالرؤف کی رکنیت معطل کی گئی تھی۔

The post مسلم لیگ (ن) کے 3 معطل اراکین کا پنجاب اسمبلی کی حدود میں داخلہ بند appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LdNrlG
via IFTTT

سیاست دانوں کے ہاتھوں جمہوریت کی نجکاری ایکسپریس اردو

راقم الحروف کو کہنے دیجیے کہ ہر زمانے کے رنگ نرالے ہوتے ہیں۔ کیوں نہ ہوں، اس لیے کہ ہر صدی کے ہر زمانے کے ہر معاشرے میں کچھ واقعات ایسے گزرے ہیں کہ جو رہتی دنیا تک تاریخ کا حصہ بن گئے ہیں۔ اہل دانش متفق ہیں کہ انسان کی جبلت میں شامل ہے کہ وہ کچھ انوکھا کر دکھائے، یہی وجہ ہے کہ تاریخ انسانی کی کتاب کے اوراق اچھے بُرے حالات و واقعات سے بھرے پڑے ہیں جن کا مقصد آنے والوں کےلیے سبق اور اُن کے مستقبل کو گزرے کل اور آج سے بہتر بنانا ہے۔

معذرت قبل اَز گفت، ساری باتیں اور نظریات و خیالات اپنی جگہ ٹھیک، مگر اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ حرام مال سے نیک عمل بھی خاک ہے؛ اور حق و سچ کی حمایت کرنے کے بجائے دنیاوی چمک دمک کے حصول کی لالچ سے جھوٹے کو سچ ثابت کرنا اور کرانا، اصل میں گمراہ اور جھوٹے کی حوصلہ افزائی کرنے کے مترادف ہے۔ حق و سچ کی حمایت کرنے والے کےلیے لازم ہے کہ وہ انسان لالچ سے پاک اور ایماندار ہو۔ اس کے بغیر کوئی خواہ کتنا ہی مقبول اور شہرت یافتہ کیوں نہ ہو، وہ حق و سچ کی موٹروے پر حق کا عَلم اُٹھا کر نہیں بھاگ سکتا۔ اہل علم ودانش کہتے ہیں کہ انسانوں کی جبلت میں لالچ جسم میں گردش کرتے خون کی طرح شامل ہے، انسان نے اپنی ضرورتوں کا حاجت روا پیسے کو مان لیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تمام زمانوں کے انسانوں کی مجبوری پیسہ رہا ہے، جبکہ آج کا جیتا جاگتا سانس لیتا انسان تو مادہ پرستی میں ایسا غرق دکھائی دیتا ہے کہ جیسے اس میں جائز و ناجائز اور اچھے بُرے کی تمیز ختم ہوکر رہ گئی ہو۔ آج اس سے بغیر پیسہ اور مطلب اچھائی کی توقع اور اُمید رکھنا صدی کا مذاق بن گیا ہے۔

غرض یہ کہ مادہ پرستی نے اکیسویں صدی کے انسان کی عقل پر پردہ اور آنکھوں پر ایسی سیاہ پٹی باندھ رکھی ہے کہ آج کے انسان کو پٹی کے اندر سے بھی سوائے روپے پیسے کے کچھ اور دکھائی نہیں دیتا۔ آج کی دنیا میں انسان کے بنائے ہوئے ہر ایک شعبے میں، ہر معاملے میں انسان نے خود کو پیسے کے تابع کر رکھاہے؛ خواہ شعبہ تعلیم، صحت، سیاست، معیشت، قانون و انصاف، تخلیق و تحقیق، تعمیر و تعمیرات ہو یا شعبہ صحافت، تمام شعبہ ہائے زندگی میں پیسہ ہی حاجت روا اور (نعوذ باللہ) خدا کا درجہ رکھنے لگا ہے۔ تب ہی دنیا کی تہذیبوں، مُلکوں اور معاشروں میں بگاڑ پیدا ہورہا ہے۔ آج کے دور میں دولت مندوں کے ہاتھوں میں جو پیسہ ہے، وہ اسے انسانوں کی تقدیر بنانے اور بگاڑنے کےلیے ایسے استعمال کررہے ہیں جیسے یہی تقدیرانسانی کے بڑے دیوتا ہیں۔

معاف کیجیے گا، میرے دیس پاکستان میں آف شور کمپنیوں کے مالکان پانامے و اقامے اور جعلی بینک اکاؤنٹس سے اربوں کھربوں مُلکی دولت لوٹ کھانے والوں نے بھی ایسا عمل جاری رکھا ہوا ہے۔

انہوں نے مُلکی سیاست میں جمہوریت کا لبادہ اُڑھ کر اپنے کالے دھن کو قومی و نجی اداروں اور بیرون ممالک میں اپنی جائیدادیں بنانے میں کچھ اس طرح سے انویسٹ کیا ہوا ہے کہ آج جدھر دیکھو، ہر جانب سے ان کا ہی پیسہ نکلتا اور بولتا ہوا نظر آرہا ہے۔ قومی لٹیروں اور مجرموں کا پیسہ اس طرح سے اداروں سے بولتا اور چیختا چلاتا سامنے آرہا ہے جیسے کہ ادھر قومی مجرموں نے جانتے بوجھتے ہوئے، پہلے سے اپنے بچاؤ کےلیے سرمایہ کاری کررکھی ہے تاکہ جب کبھی، کہیں سے بھی احتساب کا ڈنڈا چلے یا کوئی آواز ان کے خلاف بلند ہو، تو پھر ان قومی لٹیروں اور مجرموں کو احتساب سے بچانے کےلیے ان کے چیلے چانٹے ان کی حمایت میں نکل کھڑے ہوں۔ اَب ایسا منظر روز دیکھنے کو مل رہا ہے۔

یعنی کہ آج قومی لیٹروں کے حق میں ان کا پیسہ تو پیسہ، اَب تو لفافے اور لفافے والے بھی ان کےلیے بولتے اور آہ و فغاں کرتے دکھائی دیتے ہیں۔ اگر یقین نہ آئے تو کسی بھی روز اپنا الیکٹرونک میڈیا دیکھ لیجیے، پتا چل جائے گا کہ کہاں کہاں قومی لٹیروں اور مجرموں کا پیسہ اور بھاری بھرکم لفافے لے کر کون کون احتسابی اداروں سے انہیں بچانے کےلیے کیسے چیخ چلا رہا ہے! لوٹی ہوئی قومی دولت کی واپسی کےلیے گھیرا تنگ ہورہا ہے۔ یہ دولت جس نے بھی لوٹی ہے، بیشک وہ قومی مجرم ہے۔ اسے قومی جرم کی کڑی سزا ضرور ملنی چاہیے۔

مگر اس معاملے میں دیر کیوں ہورہی ہے؟ یہ بات کچھ سمجھ نہیں آرہی؛ جب کہ، اس کے برعکس، کوئی غریب ننگا بھوکا پیٹ کی آگ بجھانے کےلیے ایک روٹی چوری کرلے تو قانون اور انصاف کے ادارے فوراً حرکت میں آکر غریب روٹی چور کو زندگی بھر کےلیے جیل کی سلاخوں کے پیچھے بند کردیتے ہیں۔ مگر حیرت کی بات یہ ہے کہ ابھی تک حکومت و قانون اور انصاف و احتساب کرنے والے ادارے اربوں اور کھربوں قومی دولت لوٹ کھانے والوں کو ضمانتوں پر رہائی کی سہولیات فراہم کرکے انہیں کیوں رعایت پر رعایت دے رہے ہیں؟ جب قومی لٹیروں کے خلاف تمام شواہد موجود ہیں تو پھر کسی ڈیل کےلیے حکومت کی ڈھیل کیوں ہے؟ ہمارے سیاست دانوں نے جمہوریت کو بھی اپنے مفادات کےلیے اپنے پیسے کی طاقت سے خرید لیا ہے۔

آج ہمارا کوئی بھی سیاست دان یا حکمران بتادے کہ اس نے پچھلی دو دہائیوں میں اپنے اور اپنی پارٹی یا اپنی ہم خیال سیاسی جماعتوں کے سوا کتنے جمہوری ثمرات عوام الناس تک منتقل کیے ہیں؟ تو یقیناً جواب صفر در صفر آئے گا، کیوں کہ کسی نے بھی اصل معنوں میں جمہوری ثمرات عوام الناس تک اس طرح نہیں پہنچائے جس کا تقاضا جمہوریت کرتی ہے۔

پاکستانی قوم کی بدقسمتی ہے کہ اسے اب تک جتنے حکمران اور سیاست دان بھی ملے ہیں، سب نے جمہوریت کی تعریف اپنے مفادات کو سامنے رکھ کر ہی کی ہے؛ اور جمہوریت کو اپنے ذاتی اور سیاسی مفاداتی طبقے تک تقسیم کیا ہے، اور اس کے ثمرات کو اپنے مفادات تک محدود رکھا ہے… کیوں کہ انہوں نے ہمیشہ عام انتخابات میں سرمایہ کاری کی اور جمہوریت کو اپنی ’’انویسمنٹ‘‘ سے خریدا ہے۔ یہاں ہمیں یہ ضرور تسلیم کرنا پڑے گا کہ جب ایسا ہوگا تو پھر سیاستدانوں اور حکمرانوں کی جمہوریت بھی پرائیویٹ سیکٹر میں ہی چلے گی۔ جس طرح آج کل ہمارے سرمایہ کار، سیاست دان اور حکمران، جمہوریت کو اپنے اپنے مفادات کےلیے، اپنے جیسے طبقے کےلیے استعمال کررہے ہیں، اسے دیکھ کر یہی کہا جاسکتا ہے کہ آج اسی وجہ سے ہمارے مُلک کا غریب، جمہور اور جمہوری ثمرات سے محروم ہے۔

یقین جانیے کہ اَب تو بنیادی حقوق سے محروم مفلوک الحال غریب پاکستانی جمہوریت کی ایک جھلک کو بھی ترس رہا ہے۔

اَب جب تک آف شور کمپنیوں کے مالکان اور جعلی بینک اکاؤنٹس سے اربوں کھربوں قومی دولت لوٹ کھانے والے حکمرانوں اور سیاست دانوں سے ملک پاک نہیں ہوجاتا؛ اُس وقت تک ہمارے ہر ادارے میں پیسہ اور لفافہ بولتا رہے گا؛ اور ہر الیکشن میں سرمایہ کاری ہوتی رہے گی۔ یوں جمہوریت سیاست دانوں اور حکمرانوں کے ہاتھوں بکتی رہے گی اور سیاست دان جمہوریت کو پرائیویٹ (نجی) طور پر اپنی مرضی سے، اپنے لیے استعمال کرتے رہیں گے۔ جبکہ عوام الناس کو جمہوری ثمرات سے محروم رکھیں گے کیوں کہ میرے مُلک کے دولت مند سیاست دانوں نے پیسے سے جمہوریت کو بھی خرید لیا ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سیاست دانوں کے ہاتھوں جمہوریت کی نجکاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V4a54y
via IFTTT

ذہنی تناؤ میں کھانا، موٹاپے کو بڑھانا ایکسپریس اردو

آسٹریلیا: اگر آپ کھانا کھاتے وقت اکثر پریشان اور ذہنی تناؤ کے شکار رہتے ہیں تو اس کا نتیجہ زائد وزن اور موٹاپے کی صورت میں بھی نکل سکتا ہے۔

اگرچہ ماہرین اس متعلق ایک عرصے سے کہتے آرہے ہیں کہ ذہنی تناؤ انسان کو اندھا دھند کھانے کی جانب راغب کرتا ہے اور یوں وزن میں اضافہ ہوتا ہے لیکن اب چوہوں ر کئے گئے تجربات سے اس کے ثبوت مل گئے ہیں۔ اگرچہ بعض افراد ایسے بھی دیکھے گئے جو ذہنی تناؤ(اسٹریس) میں کم کھاتے ہیں لیکن اکثریت اس کیفیت میں زیادہ کھاتی ہے۔

آسٹریلیا کے شہرڈارلنگ ہرسٹ میں واقع گارون انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ نےتجربہ گاہ میں چوہوں پرغورکیا اور اس کی تفصیلات سیل میٹابولزم میں شائع ہوئی ہیں۔ تحقیق کے دوران یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ تناؤ کے دوران انسولین کی دماغی رہ گزر سرگرم ہوجاتی ہے اور انسانی موٹاپے کی جانب مائل ہوتا ہے۔ اسی طرح اگر ذہنی تناؤ میں کیلوریز سے بھرپور مرغن کھانا کھایاجائے تو وزن میں تیزی سے بڑھنا شروع ہوجاتا ہے۔

ماہرینِ نفسیات کا اصرار ہے کہ ذہنی تناؤ کے شکار ان کے مریضوں میں غذا کا توازن بگڑجاتا ہے اور کھانے کا انتخاب بھی تبدیل ہوجاتا ہے۔ وہ متوازن غذا چھوڑکر زیادہ کیلیوری والی خوراک کی جانب مائل ہوتے ہیں۔

اب اس کی سائنسی وجہ جان لیجئے کہ ڈپریشن اور پریشانی میں جسم سے کارٹیسول ہارمون کا اخراز ہوتا ہے جو بھوک بڑھاتا ہے اور انسان چینی، چکنائی اور روغنیات سے بھرپور کھانے کی جانب راغب ہوتا ہے جسے اسٹریس ایٹنگ بھی کہتے ہیں۔ تاہم ایک سے دوسرے شخص میں اس کا رحجان، کیفیت اور شدت مختلف ہوسکتی ہے۔

اس طرح کی کیفیت میں اندھا دھند کھانے سے لوگ تیزی سے موٹاپے کی طرف جاتے ہیں۔ اسی بنا پر ڈاکٹروں کا مشورہ ہے کہ تناؤ میں کھانے سے سیر نہ ہوں اور کچھ جگہ ضرور رکھیں لیکن کیوں نہ تناؤ سے چھٹکارے کی ہر تدبیر اختیار کی جائے کیونکہ یہ جسم و دماغ دونوں کے لیے ایک وبال ہی ہے۔

The post ذہنی تناؤ میں کھانا، موٹاپے کو بڑھانا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2vC2H1b
via IFTTT

امریکی شاہراہ پر بکھرنے والے 30 ہزار ڈالر میں سے معمولی رقم واپس مل سکی ایکسپریس اردو

نارتھ کیرولائنا: گرانڈ ہیون پر یو ایس 31 ہائی وے پر ایک وین ہزاروں ڈالر کیش لے کر جارہی تھی کہ اس کا پچھلا دروازہ کھل گیا اور اس میں سے دھیرے دھیرے نوٹ گرنے لگے یہاں تک کہ 30 ہزار ڈالر شاہراہ پر اڑگئے جو پاکستانی روپوں میں 42 لاکھ 30 ہزار روپے کے برابر ہے۔

شہر کے شعبہ عوامی تحفظ کے مطابق پولیس نے بعض لوگوں کو شاہراہ پر نوٹ جمع کرتے ہوئے دیکھا جس کے بعد انہیں نوٹ بکھرنے کا معلوم ہوا۔ اس کے بعد پولیس نے تھوڑی دیر کے لیے شاہراہ بند کردی اور بعض لوگوں کے ساتھ ملکر رقم جمع کرنا شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق رقم کے بکسوں میں سے ایک ویگن سے گرکر کھل گیا جس میں رکھے نوٹ پوری شاہراہ پر تیزی سے بکھرنے لگے۔ اس طرح لگ بھگ 30 ہزار ڈالر ہوا میں اڑگئے۔  پہلے مرحلے میں پولیس نے مدد کرنے والے لوگوں سے 2470 ڈالر جمع کئے اور اس کے بعد محکمہ پولیس نے عوام سے رقم واپس کرنے کی  باضابطہ درخواست کی۔

لیکن ان سب کے باوجود ایک خاتون نے 3880 ڈالر واپس گئے جبکہ ایک 17 سالہ لڑکے نے 630 ڈالر کی رقم جمع کرائی۔ تاہم لوگوں کی اکثریت نے رقم واپس نہیں کی تاہم پولیس نے ایماندار افراد کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے کردار کو سراہا۔

The post امریکی شاہراہ پر بکھرنے والے 30 ہزار ڈالر میں سے معمولی رقم واپس مل سکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GIe7p8
via IFTTT

لکڑی سے آگ دور رکھنے والی انوکھی پالش متعارف ایکسپریس اردو

فن لینڈ: پاکستان کے برخلاف دنیا کے کئی ممالک مثلاً امریکا، یورپ اور برطانیہ میں عمارتوں اور گھروں میں بڑے پیمانے پر لکڑی استعمال ہوتی ہے تاہم تمام احتیاط کے باوجود ان میں آگ لگنے کا خدشہ موجود رہتا ہے لیکن اب لکڑی سے ہی بنی ایک کوٹنگ یا پالش لکڑی کو آگ پکڑنے سے بچاسکتی ہے۔

فِن لینڈ میں واقع وی ٹی ٹی ٹیکنکل سینٹر کے سائنس دانوں نے نینو سیلیولوز پر مشتمل ایک وارنش نما کوٹنگ بنائی ہے جو لکڑی کو آگ سے بچاتی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے خردبینی ریشے بھی لکڑی کے گودے سے ہی تیار کیے گئے ہیں۔

اسے ہیف سیل کا نام دیا گیا جو ’ ہائی کنسسٹینسی اینزائمیٹک فائبریلیشن آف سیلولوز‘ کا مخفف ہے۔ یہ گاڑھے جیل کی طرح کی ایک محلول ہے جس میں اسی مادے سے 10 گنا زائد ٹھوس اجزا موجود ہیں۔

جیسے ہی اسے قدرتی لکڑی پر لگایا جائے تو یہ جیل اس کا حصہ بن جاتا ہے۔ اس طرح وہ لکڑی اور آکسیجن کے درمیان ایک رکاوٹ بن جاتے ہیں اور یوں شعلے کے باوجود لکڑی جلتی نہیں کیونکہ اس تک آکسیجن نہیں پہنچ رہی ہوتی ہے۔

تجربہ گاہ میں کیے گئے ابتدائی ٹیسٹ اور آزمائش سے اس کے بہت حوصلہ افزا نتائج برآمد ہوئے ہیں۔ اگلے قدم پر ٹیکنالوجی کا دائرہ وسیع کرکے اسے تجارتی پیمانے پر تیار کیا جائے گا اور سرمایہ کاری کے لیے کمپنیوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔

The post لکڑی سے آگ دور رکھنے والی انوکھی پالش متعارف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J3tvit
via IFTTT

مہمند میں بارودی مواد کا دھماکا، سابق امن کمیٹی کے ممبرجاں بحق ایکسپریس اردو

مہمند: تحصیل امبارمیں بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں سابقہ امن کمیٹی کے ممبر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مہمند کی تحصیل امبار کے علاقے سرہ شاہ میں بارودی مواد کا دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے ممبرعمرسید سبق جاں بحق ہوگئے۔ بارودی مواد امن کمیٹی کے ممبرکے گھرکے قریب نصب تھا۔

سیکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرسرچ آپریشن کا آغازکردیا ہے۔

The post مہمند میں بارودی مواد کا دھماکا، سابق امن کمیٹی کے ممبرجاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PDtLWS
via IFTTT

کراچی میں لُوکے تھپیڑے، محکمہ موسمیات کا ہیٹ ویو الرٹ برقرار ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر قائد میں گرم ہواؤں نے ڈیرے ڈال لیے ہیں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے بدھ سے شروع ہونے والی ہیٹ ویو کا الرٹ برقرار رکھا ہے۔

کراچی اورگردونواح میں گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے، سمندرکی جانب سے چلنے والی ٹھنڈی ہواؤں کی جگہ شہرمیں گرم خشک ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔

دوسری جانب یکم سے 3 مئی کے درمیان آنے والے ہیٹ ویوکے حوالے سے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی برقرار ہے۔  ڈایئریکٹر محکمہ موسمیات سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی، بلوچستان اورسندھ کی صحرائی ہوائیں شہرمیں داخل ہوں گی جب کہ ہیٹ ویو کے دوران گرمی کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک بلند ہوسکتا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: شدید گرمی کی پیشگوئی

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق 2015 کے ہیٹ ویو کے مقابلے میں موجودہ ہیٹ ویو کی شدت کم درجے کی رہے گی، اگلے دو روز کے دوران آنے والے ہیٹ ویو میں ہوا میں نمی کا تناسب کم رہے گا۔

واضح رہے کہ 2 روزقبل محکمہ موسمیات نے شہرقائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا۔

The post کراچی میں لُوکے تھپیڑے، محکمہ موسمیات کا ہیٹ ویو الرٹ برقرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UKNoNL
via IFTTT

Monday, April 29, 2019

اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر اہتمام ڈاکٹر ایوب صابر کے ساتھ تقریب 2 مئی کو ہوگی

پنجاب حکومت زراعت کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کر رہی ہے، زراعت کا بجٹ بڑھا کر 19ارب روپے کر دیا جائے گا،کاشتکاروں کو ان کی زرعی اجناس کی پوری رقم لے کر دی جائے گی،گنے ... مزید

ڈویژنل ڈائریکٹرسوشل ویلفیئر ملتان کاعافیت سنٹراوردارالامان کادورہ

پاکستانی فلم انڈسٹری منورظریف کی خدمات کبھی فراموش نہیں کرسکے گی، سہیل شہزاد

کندھ کوٹ،شوہر نے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا

ایم نائن موٹر وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوگئے

خیرپور، بھوسے سے بھرا ٹریکٹر ٹرالی 11000 ہزار وولٹیج والی تاروں سے ٹکراگیا،جس کے نتیجے میں نصب 2بجلی ٹرانسفارمرتباہ ،بجلی معطل ہوگئی

خیرپور، دو پٹرول پمپوں پر ڈکیتی کی وارداتیں،ملزمان ہزاروں روپے لوٹ کر فرارہوگئے

رہائشی عمارتوں میں کے الیکٹرک میٹروں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

آئی جی سندھ نے گلستان جوہر میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کا نوٹس لے لیا ،ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب

کراچی ،قائد آباد پل کے قریب اجوائن کی بوریوں سے لدا ٹرک الٹ گیا

کراچی ، آتشزدگی پر قابو پانے والا محکمہ فائر بریگیڈ خود تباہی کہ دہانے پر پہنچ گیا کراچی میں موجود 22 میں سے صرف 12 فائر اسٹیشنز ہی فعال ہیں،صرف 10فائر ٹینڈر کارآمد ہیں ... مزید

ہیٹ ویو خدشہ کے باعث بلدیہ عظمی کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ میئر کراچی کی اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرکے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت

سینٹر فار پیس، سیکیورٹی اینڈ ڈیلوپمنٹ اسٹیڈیزکے تحت 18ویں ترمیم پر جاری بحث کے تناظرمیں رائونڈٹیبل سیشن کل ہوگا

عمران خان برطرف، اعجاز شاہ تعینات ایکسپریس اردو

جب عمران خان وزارتِ داخلہ کا قلمدان اپنے آپ سے لے کر یعنی خود کو وزیر داخلہ کے عہدے سے برطرف کرکے اور اپنے قریبی، وفادار اور نظریاتی ساتھی شہریار آفریدی کو وزیر مملکت برائے داخلی امور کے عہدے سے برطرف کرکے بریگیڈیئر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کو وزارت داخلہ کا مختار کل بنا رہے ہوں گے تو انہیں کیسا لگ رہا ہوگا؟ منیر نیازی یاد آ گئے

خیال جس کا تھا مجھے، خیال میں ملا مجھے
سوال کا جواب بھی سوال میں ملا مجھے

یار لوگ خان صاحب کی 46 رکنی کابینہ میں 17 غیر منتخب افراد کی شمولیت اور منتخب حکومت کی پالیسی سازی میں غیرمنتخب ٹیکنوکریٹس کو حاصل کلیدی اور فیصلہ کن حیثیت اور تبدیلی کی علمبردار نصف عمران کابینہ کے مشرف اور پی پی دور کے وزیروں، مشیروں و معاونین خصوصی پر مشتمل ہونے کے غم میں گھلے جارہے ہیں، لیکن وہ اس سارے ہنگامے میں پوشیدہ خیر مستور کو شاید بھولتے جارہے ہیں۔ اور وہ خیر مستور ہے ارتقا!

جی ہاں ارتقا! جو کہ ایک فطری عمل ہے اور جو سیکھنے سمجھنے اور جاننے کے عمل کا جزو لاینفک ہے۔ ارتقا انسان اور انسانی تہذیب کی ترقی کے لیے لازم تو ہے مگر یہ ظہور پذیر کیسے ہوتا ہے؟ ہم کیا کریں کہ ہم اور ہماری تہذیب ارتقائی منازل طے کرتی چلی جائے؟ مشتاق عاجز نے اس کیمیا گری کا نسخہ نہایت وضاحت کے ساتھ کچھ یوں بیان کیا ہے۔

جن اکھین سے نیر نہ ٹپکے وہ اکھین ویران
منوا دکھ سے خالی ہے تو جیون ہے شمشان
جس تن لاگے سو تن جانے اور نہ جانیں لوگ
من کی پیڑا جانے جس کے جی کو لاگا روگ

اگر کبھی عمران خان کو یہ سمجھنا تھا کہ پرانے پاکستان کے سیاسی اکابرین بالخصوص سابق سربراہان مملکت و حکومت مثلاً نواز شریف اور آصف زرداری سول حکومتوں کے معاملات میں مداخلت کا رونا کیوں روتے رہتے ہیں تو وہ انہیں کسی کے سمجھانے سے ہرگز نہیں سمجھنا تھا، کیونکہ صرف مشتاق عاجز ہی نہیں ہر واقف حال کا یہی کہنا ہے کہ انسان کو سمجھ اسی وقت آتی ہے جب خود اس پر بیتتی ہے۔ بقول اقبال، جب انسان آسمان سے زمین پر پہنچا تو زمین نے اس کا استقبال کرتے ہی اسے سمجھا دیا تھا کہ

تھیں پیش نظر کل تو فرشتوں کی ادائیں
آئینۂ ایام میں آج اپنی ادا دیکھ!

اقبال خوب جانتے تھے کہ سمجھ سمجھانے کی نہیں بلکہ وارداتِ قلبی کی مرہونِ منت ہوتی ہے۔ جبھی تو انہوں نے کہا تھا کہ

بے حجابی سے تری ٹوٹا نگاہوں کا طلسم
اک ردائے نیلگوں کو آسماں سمجھا تھا میں
کارواں تھک کر فضا کے پیچ و خم میں رہ گیا
مہر و ماہ و مشتری کو ہم عناں سمجھا تھا میں
عشق کی اک جست نے طے کردیا قصہ تمام
اس زمین و آسماں کو بے کراں سمجھا تھا میں

جب میڈیا پر کابینہ میں ممکنہ تبدیلی کی خبریں آئیں تو بقول فواد چوہدری، خان صاحب نے ان کو میسیج کرکے بتایا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔ پھر پیمرا نے یہ خبر چلانے والے چینلز کو نوٹس بھی بھجوا دیے اور پھر دو تین روز بعد کابینہ میں تقریباً 9 تبدیلیاں رونما ہوگئیں۔ اگر خان صاحب ایسا پہلے سے سوچ رہے تھے تو پھر فواد کے ساتھ وہی سلوک کیوں کیا جو عاطف میاں کی نامزدگی کے وقت کیا تھا؟ اور بالآخر انہیں بار بار بے عزت ہونے اور پوری دنیا کے سامنے اپنی جماعت اور اپنے لیڈر کی ہر غلط درست بات کا اور ہر کمی کوتاہی کا دفاع کرنے کا صلہ کیا ملا؟ اور اگر خان صاحب کو بھی اس فیصلے کا پہلے کچھ پتا نہیں تھا اور صاحبان اختیار نے صحافیوں کو پہلے اور خان صاحب کو بعد میں اس فیصلے سے آگاہ کیا تو پھر تو خان صاحب کو فوری طور پر دنیاوی دانش کو خیرباد کہہ کر دانش درویش پر تکیہ کر لینا چاہیے۔ جس نے برسوں پہلے حضرتِ انسان کو یہ مفت مشورہ دے ڈالا تھا کہ

اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی
تو اگر میرا نہیں بنتا نہ بن اپنا تو بن

کیونکہ پہلے خان صاحب کا من روشن ہی نہیں تھا اور انہوں نے زہر آگہی پیا ہی نہیں تھا۔ پہلے وہ صرف دیکھنے والوں اور بولنے والوں میں سے تھے۔ اب وہ بھگتنے والوں اور کرنے والوں میں سے ہیں۔ چنانچہ اب منطقی طور پر وہ جاننے والوں میں بھی شامل ہوتے چلے جائیں گے۔ تمام صوفی، تمام درویش یہی کہتے ہیں۔ سمندر کی گہرائی اور امور سلطنت کی گیرائی جاننے کے لیے سمندر میں اترنا اور امور سلطنت میں الجھنا ضروری ہوتا ہے۔

شوق کہتا ہے پکڑ یوں دوڑ کر دامان یار
کیا کروں مستی سے کچھ ہاتھوں میں گیرائی نہیں

پہلے صرف مستی تھی۔ اب اونٹ پہاڑ کے نیچے آچکا ہے۔ اب حجاب اٹھتے جائیں گی۔ اب حقیقتیں آشکار ہوتی جائیں گی۔ اب صداقتیں بے حجاب ہوتی چلی جائیں گی۔ لگتا ہے کہ کسی عالم غم میں شاید نواز شریف کے دل سے خان صاحب کے متعلق یہ دعا نکل گئی ہو کہ

محروم تماشا کو پھر دیدۂ بینا دے
دیکھا ہے جو کچھ میں نے اوروں کو بھی دکھلا دے

جیسے جیسے خان صاحب امور سلطنت میں دھنستے جارہے ہیں، ویسے ویسے وہ بھٹو اور نواز شریف کی طرح، اپنے کارکنان اور اپنی جماعت کے سرکردہ ساتھیوں سے دور ہوتے جارہے ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کی پرانی ٹیم کے نرغے میں آتے چلے جارہے ہیں۔ پاکستان میں ہر سیاستدان کی سوچ کا ارتقا اسی دور کے گزر جانے کے بعد ہوتا ہے۔ کیونکہ جب حکمران کے غیرسیاسی فیصلے بڑھ جاتے ہیں اور سیاسی و معاشی اصلاحات کے بجائے وہ روزمرہ امور سلطنت کو مشینی یا نپے تلے بیوروکریٹک انداز میں چلانا شروع کردیتا ہے اور عوام پر آشکار ہوجاتا ہے کہ یہ تو وہی طرز حکمرانی ہے جس سے وہ ہمیشہ سے تنگ تھے، تو پھر وہ بددل ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور سیاستدان اپنے ووٹ بینک کو کھونے لگتا ہے اور اسٹیبلشمنٹ جس نے پہلے اسے اپنی ناجائز ضدیں ماننے پر مجبور کیا ہوتا ہے، اب اسے اپنی قوت کے مرکز سے کٹا ہوا پاکر مزید کمزور کرنا شروع کردیتی ہے۔ اس کا مقدر، نیب، عدالتیں، تھانے، کچہریاں، اٹھاون دو بی یا باسٹھ تریسٹھ یا میرے عزیز ہم وطنو کی صدائے دلربا ٹھہرتی ہے۔

مگر یہی وہ دور ہوتا ہے کہ جس کے بعد طلوع صبح کا مرحلہ آتا ہے۔ سیاستدان کی سوچ کا ارتقا مکمل ہوجاتا ہے اور وہ صدارتی نظام، ایوب دور کی تعریفوں اور مشرف کی کابینہ اور ٹیکنوکریٹس کی محبت کو خیرباد کہہ کر سمجھ لیتا ہے کہ صرف اور صرف عوام ہی اس کی طاقت کا منبع ہیں اور ان کی بقا کے لیے اسے ملک میں موجود جبر کے نظام کو بدلنا ہوگا۔ نیا پاکستان بنانا ہوگا!

بھٹو صاحب نے روٹی، کپڑا اور مکان کے منشور کو چھوڑ کر اسٹیبلشمنٹ سے دل لگایا اور مارے گئے۔ نواز شریف نے کشکول توڑنے کے وعدوں کو فراموش کیا اور اٹک قلعہ جا پہنچے۔ دوبارہ آئے تو کبھی مشرف کو باہر بھیجا، کبھی پرویز رشید کو برطرف کیا لیکن پھر بھی خود کو نہ بچا سکے۔ تین بار وزیراعظم بنے لیکن توازن کا راستہ نہ پہچان پائے۔ کبھی کسی کی زبان کٹوائی تو کبھی کسی کے خلاف کالا کوٹ پہن کر عدالت جا پہنچے اور کبھی کسی ملاقاتی کے پاس فواد حسن فواد کو بھیج کر کہلوا ڈالا کہ تمہاری راہیں الگ، ہماری راہیں الگ۔ لیکن ہاتھ پھر بھی کچھ نہ آیا۔

خیر! اب سیکھنے کی باری خان صاحب کی ہے۔ جلدی سیکھ گئے تو شاید انہیں کچھ موقع مل جائے، ورنہ وہ وقت دور نہیں جب وہ بھی گلیوں گلیوں صدا لگا رہے ہوں گے ’’کیوں نکالا؟ بتاؤ مجھے کیوں نکالا؟‘‘

لیکن تب شاید انہیں اس سوال کا اس کے سوا اور کوئی جواب نہ ملے کہ

آپ ہی اپنی اداؤں پہ ذرا غور کریں
ہم اگر عرض کریں گے تو شکایت ہوگی

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post عمران خان برطرف، اعجاز شاہ تعینات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2ZMkcd1
via IFTTT

کراچی میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کا میلہ سج گیا ایکسپریس اردو

کراچی: انٹرنیشنل ریسلرز ڈریم ورلڈ ریسورٹ میں  رمبل ان پاکستان کے نام سے ہونے والے ان مقابلوں کے لیے رنگ میں اترے۔

پہلی فائٹ میں آر جے فیڈی کا میکسیو سے تعلق رکھنے والے لورائیڈر سے مقابلہ ہوا، پاکستانی ریسلر فیڈی نے بہترین  پرفارمنس دی اور مد مقابل کو پن ناک آوٹ کردیا، میکسیکو کے ریسلر 10 تک گنتی تک زمین رنگ سے نہ اٹھ سکے اور مقابلہ ہار گئے، دوسری فائٹ بہت دلچسپ رہی پاکستان کے شیر خان کا مقابلہ اپنے ہموطن جورڈن سے ہوا، دوران مقابلہ دونوں ریسلرز نے رنگ کے اندر اور پھر رنگ سے باہر جاکر ایک دوسرے  کی بھر پور پٹائی کی ،اس دوران زنجیر کا بھی استعمال ہوا جب کہ دونوں لڑتے ہوئے تماشائیوں میں جا گھسے، بلاآخر  جورڈن یہ مقابلہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔

ٹائیٹل فائٹ کے لیے سابق ٹریپل اے  ورلڈ کروز ویٹ چیمپین امریکہ کے سیمی گوئیویرا کا مقابلہ دفاعی چیمپین پاکستان کے  راجہ نوید سے ہوا، امریکی ریسلر نے مدمقابل کو ہرا کر بیلٹ اپنے نام کرلی اور چیمپین بن گئے آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے اورنگی کے رہائشی راجہ نوید اپنے مضبوط حریف کے سامنے بے بس نظر آئے اور شکست ان کا مقدر بن گئی۔

آخر میں رمبل مقابلہ ہوا جس میں مجموعی طور پر 30 ریسلرز نے حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں سے شائقین کو محظوظ  کیا، تقریب کے آخر میں آتش بازی کا شاندار مقابلہ ہوا،مقابلے دیکھنے کے لیے  آنے والوں نے ملک میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں کے انعقاد ہر خوشی  کا اظہار کیا اور اسے مثبت سرگرمی قرار دیا،ان کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلے تسلسل کے ساتھ ہوں تو عوام کو بہترین تفریح میسر آسکتی ہے۔

The post کراچی میں انٹرنیشنل ریسلنگ مقابلوں کا میلہ سج گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2vq586z
via IFTTT

بھارت جان لے یہ 1971 نہیں، نہ وہ فوج ہے اور نہ وہ حالات، ترجمان پاک فوج ایکسپریس اردو

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ  یہ 1971 نہیں، نہ وہ فوج ہے اور نہ وہ حالات ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ 27 فروری کو گزرے 2 ماہ ہوگئے لیکن بھارت ان گنت جھوٹ بولے جارہا ہے، ہم ان کا جواب دے سکتے ہیں لیکن ہم ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں، پاک فضائیہ نے بھارت کے 2 طیارے گرائے جس کا ملبہ پوری دنیا نے دیکھا، بھارتی فضائیہ نے اپنا ہی ہیلی کاپٹر مارگرایا اور بلیک باکس چھپالیا، حالات بہتر ہونے کا انتظار کر رہے ہیں بھارتی طیارے گرانے والے پاک فضائیہ کے پائلٹس کو اعزاز سے نوازیں گے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ مدارس کو مرکزی دھارے میں لانے اور وزارت تعلیم کے ماتحت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان میں 30 ہزار سے زائد مدارس ہیں جن میں 25 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں، 1947 میں مدارس کی تعداد 247 تھی جو 1980ء میں 2861 ہوگئی اور آج 30 ہزار سے زیادہ ہے، پاکستان میں مدارس کھولے گئے اور جہاد کی ترویج کی گئی، اس وقت تو کسی نہ اعتراض نہیں کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عسکریت پسندی کی طرف لے جانے والے مدارس کی تعداد 100 سے بھی کم ہے، بیشتر مدارس پرامن ہیں، مدرسے کے ایک طالبعلم نے آرمی میں کمیشن بھی حاصل کیا ہے، لیکن ان مدارس کے بچوں کے پاس ملازمت کے کیا مواقع ہوتے ہیں، اسلام کی تعلیم جیسی ہے چلتی رہے گی لیکن نفرت پر مبنی مواد نہیں ہوگی، دوسرے فرقے کے احترام پر زور دیا جائے گا، نصاب میں درس نظامی کے ساتھ ساتھ عصر حاضر کے مضامین بھی ہوں گے، ہر مدرسے میں چار سے 6 مضامین کے اساتذہ درکار ہوں گے، اس سے متعلق بل تیار ہورہا ہے، پھر نصاب پر نظرثانی ہوگی، دہشت گردی کے مقابلے سے فارغ ہورہے ہیں، اب انتہاپسندی کا خاتمہ کرنا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ بھارت کے رویئے میں ہم نے تبدیلی ڈال دی ہے، پاکستان کے اچھے رویے دیکھتے ہوئے بھارت نے کچھ کچھ اچھا رویہ دکھایا ہے، جب بات ملکی دفاع اور سلامتی کی ہو تو پاکستان ہر قسم کی صلاحیت استعمال کرے گا، ہمارا حوصلہ نہ آزمائیں، وقت آیا تو پاک فوج عوام کی مدد سے بھرپور دفاع کرے گی اور تاریخ دہرائے گی، یہ 1971 نہیں، نہ وہ فوج ہے اور نہ وہ حالات ہیں، اگر موجودہ پاکستانی میڈیا 1971 میں ہوتا تو بھارت کی سازشیں بے نقاب کرتا اور آج مشرقی پاکستان علیحدہ نہ ہوتا، بھارت کے لیے یہی پیغام ہے کہ جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ نائن الیون کے بعد منظر نامہ تبدیل ہوا جس کے نتیجے میں جغرافیائی معیشت شروع ہوئی، بھارت کچھ کرنا چاہتا ہے تو پہلے نوشہرہ اسٹرائیک اور بھارتی جہازوں کے گرنے کا حساب ذہن میں رکھے، کالعدم تنظیموں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے بہت سارے وسائل درکار ہوتے ہیں، 1979 کے بعد افغانستان میں جہاد کا ماحول بنا، اس کے پاکستان پر بھی اثرات مرتب ہوئے اور جہاد کی فضا قائم ہوئی، پہلے بھی کس نے منع کیا تھا کہ کالعدم تنظیموں کو دوبارہ مرکزی دھارے میں نہ لایا جائے، کیا پرانے فیصلوں پر ہی عمل کرتے رہیں یا غلطی کی اصلاح کرلیں، طاقت کے استعمال کا اختیار صرف ریاست کا حق ہے، افواج پاکستان نے طے کرلیا ہے کہ معاشرے کو انتہا پسندی اور عسکریت پسندی سے پاک کرنا ہے۔

 

The post بھارت جان لے یہ 1971 نہیں، نہ وہ فوج ہے اور نہ وہ حالات، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J2Rm1Q
via IFTTT

قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن حسن خان ایکسپریس اردو

کراچی: کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین محسن حسن خان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے اور میگا ایونٹ میں میرٹ کا خیال رکھا گیا تو پاکستان ضرور جیتے گا۔ 

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کرکٹ کمیٹی کے چیرمین محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کوئی ممبر کچھ بھی کہے کرکٹ کمیٹٰی کا وجود ہے اور میں پی سی بی کی کمیٹی کا چیئرمین ہوں، چیئرمین  بورڈ سے جب بھی بات ہوتی ہے وہ کمیٹی کے بارے میں ضرور پوچھتے ہیں۔

محسن حسن خان نے کہا کہ ڈیپارٹمن کرکٹ کا پاکستان میں ہمیشہ سے  اہم کردار رہا ہے، میں خود  ڈیپارٹمنٹل ٹیم سے کھیلتا تھا، جلد چیئرمین پی سی بی سے ملاقات متوقع ہے اور احسان مانی  سے ملاقات کے بعد ہی ڈیپارٹمن کرکٹ کے حوالے سے اصل تصویر منظر عام پر آئے گی جب کہ ملاقات کے بعد ڈیپارٹمنٹل کرکٹ پر اپنا نقطہ نظر پیش کروں گا۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کرکٹ کمیٹی کے رکن  وسیم اکرم کی ایک بار پھر مخالفت کردی، ورلڈکپ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ورلڈکپ میں میرٹ  کا خیال رکھا گیا تو پاکستان  ضرور جیتے گا۔

The post قومی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، محسن حسن خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PA9PUQ
via IFTTT

آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ سیریز کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی ایکسپریس اردو

کراچی: آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ سیریز میں شرکت کے لیے جنوبی افریقہ جانے کے لیے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم  کراچی سے دبئی پہنچ گئی۔

سیریز میں تین ون ڈےانٹرنیشنل اور 5  ٹی ٹوئنٹی میچز شیڈول ہیں،اس سیریز کامقصد اگلے برس شیڈول آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ202 کی تیاری ہے، بسمہ معروف 15رکنی قومی ویمن ٹیم  کی قیادت کررہی ہیں۔

ون ڈے میچز کے لیے ٹیم میں ناہیدہ خان،جویریہ خان، جویریہ روف، سدرا امین ،اومائمہ سہیل ندا ڈار، عالیہ ریاض، کائنات امتیاز ،سدرا نواز، ثنا میر، نشرح سندھو، فاطمہ ثنا،ایمن انور اور رامین شمیم  شامل ہیں،ٹی ٹوئنٹی سیریز  میں  ناہیدہ خان کی جگہ ارم جاوید لیں گی،مارک کولز ہیڈ کوچ ، اقبال امام بیٹنگ کوچ ،انگلینڈکے جمال ٹرینر،رفعت گل فزیو ، زبیرویڈیوانالسٹ اورعائشہ جلیل بطور منیجر ٹیم کے ساتھ روآنہ ہوئے، قومی ویمن ٹیم دبی سے جوہانسبرگ جائے گی، دورے کا آغاز 6 مئی کو 50 اوورز کے میچ سے ہوگا،9اور 12مئی کو دوسرا اور تیسرا ون ڈے شیڈول ہے،ٹی ٹوئنٹی سیریز 15 تا 23 مئی کھیلی جائیگی

The post آئی سی سی ویمنزچیمپئن شپ سیریز کیلیے قومی ٹیم دبئی پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WeKsdF
via IFTTT

سن سلک فیشن ویک میں خوبصورت زلفوں اور نئے انداز کی بہار ایکسپریس اردو

ہیٹ ویو خدشہ کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ایکسپریس اردو

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں ہیٹ ویو خدشہ کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی میں یکم سے 3 مئی کے درمیان ہیٹ ویو کی پیش گوئی کی گئی ہے، ہیٹ ویو کے دوران سمندری ہوائیں دن کے وقت معطل رہیں گی جب کہ  شہر قائد کا پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہیٹ ویو کی شدت 2015 کے ہیٹ ویو کی نسبت کم ہو گی۔

دوسری جانب میئر کراچی وسیم اختر نے کے ایم سی کے زیر انتظام 13 اسپتالوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے ایمرجنسی نافذ کردی ہے، اسپتالوں میں اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے مطلوبہ سامان کی فراہمی یقینی بنانے اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کے ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

The post ہیٹ ویو خدشہ کے باعث بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UIXI8Z
via IFTTT

آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کردی۔

جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اخترکیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے بتایا کہ پارک لین، توشہ خان اور پنک ریزیڈنسی میں نیب انکوائری کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا

عدالت نے نیب کو آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری سے روکتے ہوئے دونوں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع کردی۔

واضح رہے کہ آصف زرداری پنک ریزیڈنسی، پارک لین،بلٹ پروف گاڑیوں اور جعلی بنک اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت پر ہیں جبکہ فریال تالپور نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں عبوری ضمانت کرا رکھی ہے۔

The post آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2PCdoK1
via IFTTT

ماڈل کورٹس؛ ایک اچھا اقدام ایکسپریس اردو

عدلیہ میں نظام کے اندر رہتے ہوئے نظام کو تبدیل کرنے کا عمل چیف جسٹس آف پاکستان جناب آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں انتہائی کامیابی سے جاری ہے۔ ضابطہ دیوانی 1908 میں 118 سال کے بعد 74 ترامیم کی منظوری اس سلسلے میں سنگ میل ثابت ہوئیں، اور اب ماڈل کورٹس کے قیام کے ذریعے عدلیہ کے کھوئے ہوئے وقار کو بحال کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ایک ایسا تعفن زدہ نظام، جہاں پر انصاف حاصل کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے، ایسا نظام جس میں غریب آدمی کو انصاف اس وقت ملتا ہے جب اسے دنیا سے رخصت ہوئے برسوں بیت چکے ہوتے ہیں، ایسا نظام جس میں طاقتور کے لیے چھٹی کے دن بھی عدالتی نظام فعال ہوجاتا ہے اور غریب آدمی کا جج کبھی گرمائی چھٹیوں پر ہوتا ہے اور کبھی وہ وکلا گردی کا شکار ہوجاتا ہے۔ ایسا نظام جس میں 1950 کے کیسز بھی زیر سماعت ہیں۔ ایک کیس ایسا بھی ہے جس کا گزشتہ سو سال سے فیصلہ نہیں ہوسکا۔ ایسے بدبودار نظام کو درست کرنے کی ماڈل کورٹس سے زیادہ موثر کوشش شائد نہیں ہوسکتی تھی۔

ملک بھر میں قائم 116 ماڈل کورٹس نے صرف دس روز میں 1464 مقدمات کے فیصلے کیے۔ اگر ماڈل کورٹس اسی طرح فعال رہیں تو ملک بھر میں قتل اور منشیات کے مقدمات کی تعداد میں 80 فیصد کمی آسکتی ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ وکلا اس نظام کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کرتے، غلطیوں کی درستگی کی جاتی، مگر

اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے

جی ہاں! آپ کو حیرت ہوگی وکلا تنظیمیں اس نظام کو ناکام کرنے کے لیے سرگرم ہوچکی ہیں۔ وکلا تنظیموں نے اعلان کردیا ہے کہ جو وکیل ماڈل کورٹس میں پیش ہوگا اس کا لائسنس منسوخ کردیا جائے گا۔ نئے جوڈیشل سسٹم کو ناکام کرنے کے لیے وکلا کی جانب سے ہڑتال کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔

میری بطور ایک عام شہری پاکستان بار کونسل اور دیگر وکلا تنظیموں سے گزارش ہے کہ براہِ کرم نئے جوڈیشل سسٹم پر تحفظات کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے، نہ کہ عوامی مفاد کے نام پر ہڑتالوں کے ذریعے پورے سسٹم کو تباہ و برباد کرنے کی کوشش کی جائے۔ اگر یہ سسٹم ناکام ہوگیا تو اس سے صرف اور صرف اس غریب آدمی کا نقصان ہوگا جو پہلے سے ہی حالات کے جبر کا شکار ہے۔ اس طرح ایک تاثر یہ بھی ابھر رہا ہے کہ وکلا کو اس بات کا خوف ہے کہ اگر عدالتوں میں کیس ختم ہوگئے تو وکلا کی روزی روٹی کیسے چلے گی۔ حالانکہ قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے

(مفہوم) زمین پر جتنے جاندار ہیں ان کا رزق اللہ کے ذمے ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post ماڈل کورٹس؛ ایک اچھا اقدام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2IMXYC9
via IFTTT

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اضافی حج کوٹہ مل گیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان کو سعودی حکومت کی جانب سے اضافی حج کوٹہ مل گیا جس کے بعد مزید 15 ہزار 790 پاکستانی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔    

سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اضافی حج کوٹہ مل گیا ہے جس کے بعد مزید 15 ہزار 790 پاکستانی حج کی سعادت حاسل کرسکیں گے، ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد اضافی کوٹے کی قرعہ اندازی کی جائے گی جب کہ اضافی کوٹے میں 9 ہزار 474 افراد سرکاری اور 6 ہزار 316 افراد پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے زریعے حج پر جائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب نے پاکستان کے لیے حج کوٹہ بڑھا کر 2 لاکھ کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل فروری میں بھی سعودی عرب نے پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کیا تھا، پہلے پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 84 ہزار تھا تاہم حج کوٹے میں اضافے کے بعد 2 لاکھ کردیا گیا تھا۔

The post سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو اضافی حج کوٹہ مل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J2FfSq
via IFTTT

نجی مسائل کی وجہ سے شعیب ملک کی وطن واپسی ایکسپریس اردو

پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے نجی مسائل کی وجہ سے شعیب ملک کو رخصت دیدی۔

ورلڈکپ اسکواڈ اور دورہ انگلینڈ میں شامل قومی ٹیم کے آل راؤنڈر فوری طور پر وطن واپس آرہے ہیں اور ان کا 10 روز میں قومی ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنے کا امکان ہے۔ پی سی بی نے ان کے مسائل کی تفصیل بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب ملک کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، اس ضمن میں مزید کوئی بات نہیں کی جائے گی۔

یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے مابین واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا، بعد ازاں ون ڈے سیریز کا آغاز 8 مئی کو ہوگا۔

The post نجی مسائل کی وجہ سے شعیب ملک کی وطن واپسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XUmLrE
via IFTTT

سری لنکا میں بم حملوں کے بعد چہرہ ڈھانپنے پر پابندی ایکسپریس اردو

کولمبو: سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر بم دھماکوں کے بعد چہرہ ڈھانپنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں ایسٹرکے موقع پرہونے والے مختلف خودکش حملوں کے بعد حکومت نے ہنگامی اقدامات کے تحت ملک بھرمیں آج سے چہرہ ڈھانپنے پرپابندی عائد کردی ہے۔ اس حوالے سے سری لنکن صدرمیتھریپالا سریسینا کا کہنا ہے کہ ملک بھرمیں چہرے ڈھاپنے پر پابندی کا اطلاق حملوں کے باعث سیکیورٹی کے پیش نظرکیا گیا ہے، اس لیے شناخت کے عمل کے لیے عوام کے چہرے نظر آنے چاہئیں۔

حکام کے مطابق قومی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے چہرہ چھپانے کے لیے کسی بھی چیزکا استعمال ممنوع قراردیا گیا ہے تاہم اس اعلان میں باقاعدہ طورپرنقاب کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا جس کا استعمال مسلمان خواتین اپنے چہرے ڈھانپنے کے لیے کرتی ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: سری لنکن دھماکوں کے تانے بانے بھارت سے ملنے لگے

علاوہ ازیں سری لنکن پولیس نے گرجا گھر حملوں کے مرکزی ملزم زہران ہاشم کے والد اور 2 بھائیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے ان کی گرفتاری کےلیے چھاپہ مارا جس کے دوران مزاحمت کرنے پر جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار ایسٹر کے تہوار کے موقع پر سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر 8 خود کش دھماکے کیے گئے تھے جس میں 300 سے زائد ہلاک اور 500 زخمی ہوگئے تھے۔

The post سری لنکا میں بم حملوں کے بعد چہرہ ڈھانپنے پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Wj8Yup
via IFTTT

''PUBG کھیلنے سے کیوں روکا؟" بیوی نے خاوند سے طلاق مانگ لی خاوند نے گیم کی رسیا بیوی کو اپنی ذمہ داریاں ٹھیک طرح سے ادا نہ کرنے پر ڈانٹ پلائی تھی

پی سی بی فضل محمود کلب کرکٹ ٹورنامنٹ:خضرٰی کلب نے فاران جمخانہ کو شکست دیدی

شعیب ملک کو ذاتی معاملہ کے حل کیلئے دس دن کی چھٹی دیدی گئی اہم مسئلہ کو حل کرنے کے دس دن بعد ٹیم کو جوائن کریں گے

عمران خان کے دورہ چین میں روسی صدر کو سائیڈ لائن مذاکرات کے لیے آمادہ نہ کیا جاسکا بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں 37 ریاستوں کے سربراہان شریک میں سے متعدد کی وزیراعظم سے ملاقاتوں ... مزید

نیشنل بیچ ہینڈ بال کلب لیگ فیصل آباد میں شروع

فیصل آباد، ایلیٹ فورس کی وردی پہن کر غیر قانونی اسلحے سے فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی، پانی چوری کرنے والے غیرقانونی ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی

پی آئی اے میں تبدیلی کی لہر، پائلٹس کے بعد فضائی میزبانوں کا بھی تبادلہ

کراچی یونیورسٹی روڈ پر واٹر ٹینکر الٹ گیاڈرائیوراور کلینرزخمی

کراچی، ماڑی پورمیں فائرنگ کے نتیجے میں ایک بھائی جاں بحق جبکہ دوسرازخمی مقتول اورزخمی دونوں بھائی ہیں، جن کا تعلق نوشہروفیروزسے ہے، دونوں بھائی لوڈنگ کا کام کرتے تھے، ... مزید

سال2020،7لاکھ نئے صارفین،157فیصد گیس کی قلت خدشہ ایل این جی گیس کی برآمد، تاپی اور پاک ایران گیس منصوبے کی تکمیل کے بعد 2028 میں قلت 4.6 بی سی ایف ڈی تک کم ہو سکتی ہے ،اوگرا کی ... مزید

حکومت کی نئی پالیسی، امپورٹڈ گاڑیاں اب نایاب ہو جائیں گی،حکومت کی نئی امپورٹ پالیسی کے بعد انھیں درآمد کرنا بند کر دیا گیا

معیشت کی بنیادی کمزوری درآمدات و برآمدات میں بڑھتی خلیج ہے، رپورٹ

حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں نے بھی بینکنگ سیکٹرسے قرض لینے کے ریکارڈ توڑ دیئے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 314 ارب 3 کروڑ روپے کے نئے قرضے لیے گئے جوملکی تاریخ کا نیا ... مزید

تحریک انصاف کے جلسے میں بدنظمی دو رہنمائوں میں اختلاف کی وجہ سے ہوئی، ذرائع مرکزی چیف آرگنائزر نے جلسے میں بد نظمی کا نوٹس لے لیا،واقعے میں جو عناصر ملوث ہیں ان کے خلاف ... مزید

نقیب اللہ قتل کیس،ضمانت منسوخی درخواست پر را ئوانوار کو دلائل دینے کی آخری مہلت رائو انوار کو اس کی اپنی پولیس مجرم قرار دے چکی ہے، اس کے باوجود ملزم کھلے عام گھوم رہا ... مزید

ہارون آبا‘ چیئرمین بلدیہ حاجی یاسین کی میونسپل کمیٹی کے ریٹائر ملازمین،پنشن ،گریجیوٹی کیلیے سوا تین کروڑ کی منظوری

رحیم یار خان ‘اب نہ چلے گا ٹاور نہ ہوگی کال‘ موبائل ٹاور سے بیٹریاں چوری کرنے والا گروہ گرفتار ‘لاکھوں کی بیٹریاں اور گاڑی برآمد

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے دفتری اوقات کار میں اضافہ

اپوزیشن تعصب کی عینک اتار کر دیکھے اسے آگے بڑھتا ہوا پاکستان نظر آجائیگا‘ مسرت چیمہ کرپشن اور منی لانڈرنگ سابقہ حکمرانوں کیلئے آکسیجن کی حیثیت رکھتی ہے ،اب کرپشن نہیں ... مزید

پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو 100فیصد ریلیف دینے کی پوری کوشش کر رہے ہیں‘یاسمین راشد ہسپتالوں میں مریضوں کو صاف ستھرا ماحول اور بہترین سروس ڈلیوری کو ... مزید

آئی ایم ایف سے قرضہ کیلئے بجٹ میں 729ارب کے نئے ٹیکسز سے صنعتی شعبہ متاثر ہوگا ‘راجہ عدیل معاشی خودانحصاری کا اعلان کرتے ہوئے حکومت آئی ایم ایف کو ہمیشہ کیلئے خیر باد، ... مزید

نجی تعلیمی ادارے میں سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونیوالی ایک او رطالبہ زندگی کی بازی ہار گئی ماہم کے جسم کا 60فیصد حصہ جھلس چکا تھا ،چار طالبات تاحال جناح ہسپتال میں زیر علاج ... مزید

شہر میں مختلف مقامات پر دو لڑکیوں سمیت چار افراد جاں بحق بیس سالہ لڑکی نے مبینہ طو رپر زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، 40سالہ شخص اندھی گولی کا شکار ہو کر موت کے منہ میں ... مزید

ماڈل اقرا کے قتل کے الزام میں ملوث تین ملزمان کی درخواست ضمانتوں میں 3مئی تک توسیع

اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف توہین آمیز پوسٹ ،وفاقی حکومت اور پی ٹی اے سے جواب طلب

وفاقی کابینہ کے چار مشیروں کیخلاف ترمیمی درخواست پر سماعت 6مئی تک ملتوی

رمضان شوگر ملز ،آشیانہ اقبال ہائوسنگ کیس کی سماعت جج کی رخصت کے باعث 11 مئی تک کیلئے ملتوی احتساب عدالت کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات ، حمزہ شہباز کے محافظوں کو عدالت ... مزید

حسن علی کا کینٹ کاﺅنٹی کیخلاف پہلے وارم اپ میچ میں پکڑا کیچ متنازع ہوگیا پیسر نے کیچ پکڑا اور دیکھتے ہی دیکھتے گیند زمین پر نظر آیا جبکہ حسن علی جشن منانے کا منفراد انداز ... مزید

دیامر میں سیاحت کو فروغ دیا جائے تو یہ علاقہ سوئٹزرلینڈ بن سکتا ہے‘آئی جی پولیس جی بی ثناء الله عباسی

گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی ایئر کولرز کی فروخت اورتیاری میں اضافہ ایکسپریس اردو

 لاہور: گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی مارکیٹ میں ایئر کولرز کی فروخت اورتیاری میں اضافہ ہوگیا ہے اس کے ساتھ ہی اب مارکیٹ میں 12 وولٹ پر چلنے والے دیسی ساختہ ایئرکولر بھی دستیاب ہیں۔

گلبرگ مارکیٹ کے قریب ایک دکان میں 15 سالہ زین خان ایئر کولرکی فٹنگ کرنے میں مصروف ہے۔ زین خان نویں کلاس کے امتحانات سے فارغ ہوکران دنوں اپنے انکل کی دکان پر ایئر کولروں کی فٹنگ کا کام کرتاہے ، اسے یہ کام کرتے ہوئے 3 برس ہوگئے ہیں۔

زین خان نے بتایا کہ وہ ایک دن میں چارسے پانچ کولرآسانی سے تیارکرلیتا ہے۔ پرانے وقتوں میں ایک ہی دکان پر مکمل کولر تیار ہوتا تھا لیکن اب وقت بدلنے کے ساتھ ساتھ اس میں تبدیلی آئی ہے، ہم لوگ مختلف سائز میں ایئرکولر کی باڈی لاہور کے لنڈا بازارسے خریدتے ہیں جو لاہور کی اس حوالے سے سب سے بڑی مارکیٹ ہے، اس کے بعد گوجرانوالہ سے مختلف کمپنیوں کے پنکھے منگوائے جاتے ہیں،مارکیٹ سے چائنہ کے پمپ خریدتے ہیں اوران کی فٹنگ کرکے 2 سے 3 گھنٹوں میں ایئر کولر تیارکرلیتے ہیں۔

زین خان نے یہ بھی بتایا کہ ایئر کولرکی تیاری میں تبدیلی آئی ہے ، اب مارکیٹ میں 12 وولٹ پرچلنے والا دیسی ساختہ ایئرکولر بھی دستیاب ہے جسے آسانی سے ایک سے دوسری جگہ لے جایا جاسکتا ہے اور یہ ایئر کولر موٹرسائیکل کی بیٹری پر بھی چلتا ہے، کئی رکشہ ڈرائیوروں نے اپنے رکشوں میں یہ کولرلگوائے ہیں ، اسی طرح چھوٹے دکاندار بھی یہ کولراستعمال کررہے ہیں۔

دکان کے مالک آصف خان نے بتایا کہ وہ کئی برسوں سے یہ کام کررہے ہیں ، اب ایئرکولروں کی تیاری کا کام بہت بڑھ گیا ہے لیکن ڈی سی کنورٹرز ایئر کنڈیشنرز کی وجہ سے اب ان دیسی ساختہ ایئر کولروں کی طلب کم ہوئی ہے۔ اب مڈل کلاس لوگ ہی یہ کولرخریدتے ہیں۔

آصف خان نے بتایا کہ ایک اندازے کے مطابق لاہورمیں اس وقت دیسی ساختہ ایئر کولر تیاراور فروخت کرنے والی تقریباً 100 کے قریب دکانیں ہیں ، ایک سیزن میں یعنی مئی سے جولائی تک ایک دکاندار اوسطا یومیہ 3 کولر فروخت کرتا ہے، مجموعی طورپر رواں سیزن کے دوران صرف لاہور میں 25 سے 30 ہزار ایئرکولر فروخت ہونے کی امید ہے۔

آصف خان کہتے ہیں مارکیٹ میں اس وقت 3 مختلف جسامت کے کولر زیادہ دستیاب ہیں ۔18 انچ کے کولرکی قیمت 4500 روپے ہے لیکن اگر اس میں تانبے کی تاروں والا پنکھا لگا ہو تو پھر یہ کولر 5 ہزار روپے میں ملتا ہے ۔ 20 انچ کا کولر سلور وائر موٹر کے ساتھ ساڑھے پانچ ہزار جب کہ کاپر وائر موٹر کے ساتھ ساڑھے 6 ہزار میں فروخت ہوتا ہے۔ 24 انچ کا ایئر کولر سلور وائر موٹرکے ساتھ ساڑھے 8 ہزار جب کہ کاپر وائر کے ساتھ ساڑھے 9 ہزارروپے میں فروخت ہوتا ہے۔

ایئر کولرز تیار کرنے والے ایک کاریگر محمد زبیر نے بتایا کہ ایئر کولر میں 2 طرح کے پنکھے استعمال ہوتے ہیں ایک سلور وائر کی موٹر والا پنکھا اور دوسرا کاپر وائر کی موٹر والا پنکھا۔ سلور وائر موٹر ایک اے سی کے برابر بجلی استعمال کرتی ہے جب کہ کاپر وائر کی موٹر اس کے مقابلے میں 50 فیصد کم بجلی استعمال کرتی ہے تاہم یہ پنکھا سلور وائرسے زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔

زبیر نے بتایا کہ پلاسٹک کی باڈی کے کولروں کے ڈیزائن خوبصورت ہوتے ہیں لیکن لوہے کی باڈی کے کولر ان کی نسبت زیادہ بہتر اورسستے ہیں اورزیادہ کولنگ کرتے ہیں کیونکہ ان کی اطراف میں لگی جالیوں میں سفیدے کے درخت کے ریشے استعمال ہوتے ہیں جو زیادہ پانی جذب کرتے ہیں جس کی وجہ سے زیادہ ٹھنڈک پیدا ہوتی ہے۔

ایئرکولر خریدنے آنے والے ایک گاہگ محمد قاسم نے بتایا کہ گرمی کی شدت بڑھ گئی ہے، اب وہ دکان میں اے سی تو لگوا نہیں سکتے کیونکہ وہ بہت مہنگے ہیں اور بجلی بھی بہت مہنگی ہوگئی ہے۔اس لئے ایئرکولر بہترین ہے، یہ زیادہ دیرتک چلتے رہتے ہیں نا ہی ان میں گیس تبدیل کروانے کی فکر ہوتی ہے اورنہ ہی صفائی کی پریشانی، ایئر کولر کو چند منٹوں میں خود ہی صاف کرلیتے ہیں ، اگرکبھی اس کا پمپ خراب ہوجائے تو چند سو روپے کا پمپ مل جاتا ہے ، موٹر کافی پائیدار ہوتی ہے۔ اس لئے وہ یہ کولر خریدنے آئے ہیں۔

ایک اور گاہک محمد اصغر نے بتایا وہ لوہے کی نسبت پلاسٹک کی باڈی والے کولر کو زیادہ پسند کرتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے گھرمیں چھوٹے بچے ہیں۔ لوہے کی باڈی والے ایئرکولر میں یہ خطرہ رہتا ہے کہ یہ کہیں شارٹ نہ جائیں اور ان میں کرنٹ آنے کا ڈر رہتا ہے۔ پلاسٹک کی باڈی میں یہ خطرہ نہیں رہتا ہے۔

The post گرمیوں کا آغاز ہوتے ہی ایئر کولرز کی فروخت اورتیاری میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GSBxcQ
via IFTTT

نقیب اللہ قتل کیس؛ضمانت منسوخی درخواست پر راؤ انوار کو دلائل دینے کی آخری مہلت ایکسپریس اردو

 کراچی:  

سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر ملزمان کے وکلا کو دلائل آخری مہلت دے دی۔

جسٹس آفتاب گورڑ اور جسٹس امجد علی سہتو پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو نقیب اللہ قتل کیس میں سابق ایس پی ملیر راؤ انوار کی ضمانت منسوخی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ نقیب اللہ کے والد اور جرگہ عمائدین عدالت پہنچے جب کہ سابق ایس ایس پی ملیر ملزم راؤ انوار پیش نہیں ہوئے۔ عامر منسوب نے موقف اپنایا کہ ملزم راؤ انوار پیش نہیں ہوسکتے مہلت دی جائے۔

مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ ملزمان کی طرف سے گواہوں کو ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ ملزمان کی جانب سے گواہوں کی جان کو خطرہ ہے، راؤ انوار اور دیگر ضمانتیں منسوخ کرکے جیل بھیجا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آخری مہلت دیتے ہوئے 14 مئی کو ہر صورت دلائل دینے کا حکم دے دیا۔

سماعت کے بعد محمد خان محسود نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ راؤ انوار کو اس کی اپنی پولیس مجرم قرار دے چکی ہے۔ اس کے باوجود ملزم کھلے عام گھوم رہا ہے۔ میں شہید کے بچوں کا حق لینے سفر کرکے آتا ہوں لیکن انصاف نہیں مل رہا۔

واضح رہے کہ مقتول نقیب اللہ کے والد محمد خان محسود نے راؤ انوار و دیگر کی ضمانتیں منسوخ کرنے کے لئے درخواست دائر کر رکھی ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے راؤ انوار و دیگر کی ضمانتیں منظور کی ہیں۔

The post نقیب اللہ قتل کیس؛ضمانت منسوخی درخواست پر راؤ انوار کو دلائل دینے کی آخری مہلت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2XUstJX
via IFTTT

سرگودھا میں خاتون نے شوہر کے قاتل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا ایکسپریس اردو

سرگودھا: بھلوال کے علاقے میں خاتون نے فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا۔

سرگودھا کے علاقے بھلوال میں خاتون کی فائرنگ سے نوجوان ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ قاتلہ رفعت بی بی اور مقتول ابرار دونوں پھلروان کے رہائشی ہیں۔

مقتول ابرار قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزم اور اشتہاری تھا۔ ملزمہ نے بیان دیا کہ مقتول ابرار نے میرے خاوند کو قتل کیا تھا اور الٹا مجھے مقدمے میں پھنسا دیا تھا، اپنے شوہر کا بدلہ لینے کے لیے میں نے اسے قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق خاتون اپنے ہی شوہر کے مقدمہ قتل میں ضمانت پر تھی، ملزمہ کے خلاف کیس کی آج سماعت تھی اور اس نے عدالت میں پیشی سے پہلے فائرنگ کی۔

The post سرگودھا میں خاتون نے شوہر کے قاتل کو فائرنگ کرکے قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GQnFQ3
via IFTTT

پاک بحریہ اور ڈاؤیونیورسٹی نے منوڑہ میں ساحل سمندر کی صفائی اور شجرکاری مہم کا انعقاد کیا حکومت پاکستان کے صاف اور سر سبز پاکستان پروگرام کے پیشِ نظر پاکستان بحریہ نے ... مزید

پاکستانی ڈرائیور نے سعودی خاتون کو زندہ جل مرنے سے بچا لیا اس حادثے میں ایک اور خاتون کار میں آتشز دگی کے باعث جاں بحق ہو گئی

مقبوضہ کشمیر میں نام نہاد انتخابات کے موقع پرضلع کولگام میں ٹرین اور موبائل انٹر نیٹ سروسز، ٹریفک معطل، نوجوانوںاور فوجیوںکے درمیان جھڑپیں

نام نہاد انتخابات کا انعقاد فضول مشق ہے، یہ حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں مقبوضہ کشمیر بارایسوسی ایشن کی کشمیری نظربندوں کے ساتھ غیرانسانی سلوک کی مذمت

پڑوسی نے نئی نویلی دلہن کو قتل کر کے خود کشی کر لی 18 سالہ دلہن شادی کے دو روز بعد والدین سے ملنے میکے آئی ،نوجوان نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا

وزارت خارجہ میں وفود کی سطح پر پاک امریکا مذاکرات شروع ایلس ویلز اورزلمے خلیل زاد کا دفتر خارجہ پہنچے تو اعلیٰ حکام کا معزز مہمانوں کا استقبال

ورلڈکپ میں پاکستانی ٹیم کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا:ناصر حسین محمد حسنین اور شاہین شاہ جیسے نوجوان باﺅلرز، فخر زمان اور بابراعظم جیسے بیٹسمین سب کچھ کرسکتے ہیں: سابق ... مزید

جہاز بنانے والے پاکپتن کے رہائشی محمد فیاض نے 23 مارچ کو طیارہ اُڑانے کی خواہش کی وجہ بتا دی محمد فیاض نے پولیس کی جانب سے روا رکھے جانے والے سلوک سے متعلق بھی بتا دیا

ْسی ڈی اے کا جی ٹین اور ایف ٹین میں تجاوزات کے خلاف آپریشن، 18 تا 20 ٹرک سامان ضبط کر لیا

امریکا کا پاکستان کو ویزا پابندیوں کی فہرست ڈالنے کا معاملہ پاکستانیوں کو بدستور ویزے جاری کیے جا رہے ہیں، امریکی وزارت خارجہ نے ہوم لینڈ سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کی سفارش رد ... مزید

رمضان شوگر ملز اور آشیانہ کیس کی سماعت‘حمزہ شہباز کے گارڈوں اور پولیس میں تلخ کلامی پولیس اہلکاروں نے حمزہ شہباز کے ذاتی گارڈز کو احتساب عدالت جانے سے روک دیا جس پر تلخ ... مزید

یورو ایشین اکنامک یونین اور چین اشیائکی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے معلومات کے تبادلے کے معاہدے پر غور کررہے ہیں، روس

نارڈ سٹریم 2 گیس پائپ لائن پراجیکٹ میں ہماری ہدایات پر عملدرآمد ضروری ہے، یورپی یونین

فلم’’ مرڈر مسٹری‘‘ 14جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی

جسی لارینس فرگوسن 76برس کی عمر میں دنیا سے چل بسے

کیرن گیلن کا مارول کامک یونیورس کی فلم کی ہدایت کار ہونے کی خواہش کا اظہار

میگن فوکس نے عدالت سے شوہر سے طلاق کی درخواست واپس لے لی

ادریس ایلبا اور سبرینا ڈھور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

لاہور میں مبینہ منشیات فروشوں نے پولیس اہلکاروں سے رائفل چھین لی پولیس کے 2 اہلکار طاہر اور عارف شاہ جمال گشت کر رہے تھے جب سے رائفل چھین لی گئی

امیتابھ اگلی فلم میں خواجہ سرا کا کردار ادا کریں گے

ہالی ووڈ فلم ’’ ’’ سی یو یسٹرڈے ‘‘17مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

25سال بعد بالی ووڈ فلم ’’کولی ‘‘کا سیکوئل ’’کولی نمبر 1‘‘بننے کی تیاریاں ہردل عزیز سارا علی خان’’ کولی نمبر 1‘‘ کے سیکوئل میں مرکزی کردار ادا کریں گی

وینا ملک نے بھارت کو عالمی دہشت گرد قرار دیدیا سری لنکا میں ایسٹر دھماکوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی خبر نے میڈیا میں ہلچل مچا دی

پاکستانی نژاد معروف شیف فاطمہ علی کیلئے جیمز بیئرڈ ایوارڈ کا اعلان فاطمہ علی رواں برس 25 جنوری کو طویل علالت کے بعد انتقال کرگئیں تھیں

یاسر حسین خواجہ سرا کے کردار سے متعلق پوچھے گئے سوال پر آپے سے باہر خواجہ سرا سے نفرت کرنے والا شخص خواجہ سرا ہی کا کردار ادا کر رہا ہے، سوشل میڈیا صارف

’’ایوینجراینڈ گیم ‘‘صرف 5 دن میں ایک کھرب روپے سے زائد کمانے والی فلم بن گئی یہ پہلا موقع بھی ہے جب کسی فلم نے اپنے پہلے ہفتے میں امریکا میں 30 کروڑ ڈالرز سے زائد کا بزنس ... مزید

فلم ’’رانگ نمبر 2‘‘ میں شائقین میری پرفارمنس دیکھ کر چونک جائیں گے‘نیلم منیر عید کے دن میری فلم تفریح سے بھرپور ہو گی جس میں محبت، جذبات، ہنسی اور قہقہوں کے طوفان سے ... مزید

فلم ’’پرواز ہے جنون‘‘ چینی سنیما گھروں کی زینت بنے گی پاک چائنا معاہدے کے تحت فلم چائنا کے 50 ہزار سے زائد سنیما گھروں میں دکھائی جائے گی 40 برس بعد کوئی پاکستانی فلم ... مزید

شہنشاہ ظرافت منور ظریف کو مداحوں سے بچھڑے 43 برس بیت گئے منور ظریف جب اسکرین پر جلوہ گر ہوتے تو لوگ انکی باتوں پر لوٹ پوٹ ہوتے دکھائی دیتے منور ظریف 29اپریل 1976 کو دل کا دورہ ... مزید

دبئی عالمی نمائش میں اسرائیل کی شرکت امارات کی پالیسی پرسوالیہ نشان،فلسطین کی مذمت اسرائیلی شرکت قاہرہ میں ہوئے عرب لیگ اجلاس کے فیصلوں اور عالم اسلام کے اجتماعی موقف ... مزید

پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا ایکسپریس اردو

پشاور: وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی اور رکن خیبر پختونخوا اسمبلی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔

وزیر دفاع اور سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس پشاور میں ہوئی۔

گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان نے رکن صوبائی اسمبلی لیاقت خٹک سے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف لیا۔ تقریب میں وزیر دفاع پرویز خٹک، وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری، وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی سمیت صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری محمد سلیم اور اراکین صوبائی اسمبلی شریک ہوئے۔

The post پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے صوبائی وزیر کے عہدہ کا حلف اٹھا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DEI60n
via IFTTT

ملک میں نیب چلے گا یا معیشت، آصف زرداری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے قومی احتساب بیورو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کی حکومت مخالف تحریک میں شرکت کا عندیہ دیا ہے۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تو آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ آج کیس میں اہم پیش رفت ہوئی کہ ایک اور ملزم نے آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا

آصف علی زرداری نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں نیب چلے گا یا معیشت چلے گی، دونوں ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔ حکومت کی مدت پوری کرنے کے سوال پر آصف زرداری نے صرف یہ کہا کہ ’خدانخواستہ‘۔ فضل الرحمان کی حکومت کیخلاف تحریک میں شرکت کرنے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ۔

The post ملک میں نیب چلے گا یا معیشت، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2J7UCca
via IFTTT

جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس اور منی لانڈرنگ کیس میں پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تو آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔  آج کیس میں اہم پیش رفت ہوئی کہ ایک اور ملزم نے آصف زرداری کیخلاف وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دے دی۔ نیب نے بتایا کہ ملزم شیر محمد نے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست دی ہے جس کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

اس سے قبل اس کیس میں آصف زرداری کے خلاف دو خواتین ملزمان نورین اور کرن وعدہ معاف گواہ بن چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کیخلاف 2 خواتین کی گواہ بننے کی درخواست

دوران سماعت جج ارشد ملک نے استفسار کیا کہ کراچی میں گرفتار ملزم حسین لوائی سمیت دیگر چار ملزمان کہاں ہیں اور عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوئے؟۔ نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ ملزمان کی حوالگی کے لیے چیف سیکرٹری سندھ کو دو خطوط لکھے لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ جج ارشد ملک نے کہا کہ نیب یہ معاملہ چیف سیکرٹری کے ساتھ اٹھائے جکہ ہم سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہیں۔

احتساب عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی 20 20 لاکھ روپے کے عوض درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 مئی تک ملتوی کردی۔

The post جعلی اکاؤنٹس کیس؛ آصف زرداری کیخلاف ایک اور ملزم وعدہ معاف گواہ بن گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UNZYLY
via IFTTT

نوازشریف، شہباز شریف اور میں احتساب سے بھاگنے والے نہیں، حمزہ شہباز ایکسپریس اردو

لاہور  : حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نوازشریف، شہباز شریف اور میں احتساب سے بھاگنے والے نہیں۔

لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ رمضان کی آمد آمد ہے حکومت نے مہنگائی کا طوفان پرپا کردیا ہے، حکومت کے وزراء سوائے تنقید کرنے کے سوا کچھ نہیں کررہے، حکومت آج بلدیاتی نظام کو تبدیل کرنے جا رہی ہے، حکومت ملک کو چلانے میں ناکام ہوچکی ہے، پشاور میں نیب نام کی چیز نظر نہیں آرہی کیا وہاں نیب سو رہی ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اندرونی و بیرونی چیلنجز ہیں، بھارت میں مودی کی دوبارہ حکومت پاکستان کے لئے خطرہ ہے، پاکستان کے دشمن ممالک اکٹھے ہورہے ہیں لیکن نیازی کھلنڈرا کو اپوزیشن کو ستانے کے علاوہ کچھ کام نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اتحاد اور یگانگت کی ضرورت ہے جب کہ نوازشریف، شہباز شریف اور میں احتساب سے بھاگنے والے نہیں۔

اس سے قبل لاہور کی احتساب عدالت میں آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکینڈل اور رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز عدالت میں پیش ہوئے تاہم شہباز شریف بیرون ملک ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔

شہباز شریف کے وکلاء نے حاضری سے معافی کی درخواست عدالت میں دائر کی جس کو عدالت نے منظور کرلیا، عدالت نے حمزہ شہباز سے کہا کہ متعلقہ جج نجم الحسن بخاری رخصت پر ہیں لہذا آج سماعت ملتوی کر رہے ہیں جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت 11 مئی تک ملتوی کر دی۔

The post نوازشریف، شہباز شریف اور میں احتساب سے بھاگنے والے نہیں، حمزہ شہباز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2V30vPh
via IFTTT

بھارت میں عام انتخابات کا چوتھا مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا مکمل  بائیکاٹ ایکسپریس اردو

نئی دلی: بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کیلئے ووٹنگ جاری ہے تاہم مقبوضہ وادی میں نام نہاد انتخابات کے خلاف مکمل بائیکاٹ ہے۔

بھارت میں عام انتخابات کے چوتھے مرحلے کا آج سے آغاز ہو گیا ہے، انتخابات کے چوتھے مرحلے میں بہار، مدھیا پردیش، مہاراشٹر، اڑیسہ، اترپردیش اور راجستھان سمیت 8 ریاستوں کی 71 نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے جس کے لیے 960 امیدوار میدان میں ہیں۔

دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کی نشست پر ضلع کلگام میں بھی پولنگ کا ڈرامہ جاری ہے تاہم حریت قیادت کی اپیل پر مقبوضہ وادی میں نام نہاد انتخابات کے ڈھونگ کے خلاف مکمل بائیکاٹ جاری ہے۔

The post بھارت میں عام انتخابات کا چوتھا مرحلہ، مقبوضہ کشمیر میں انتخابات کا مکمل  بائیکاٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UHbEjG
via IFTTT

ہالی ووڈ ایکشن فلم ایوینجرز: اینڈ گیم کا ریکارڈ توڑبزنس ایکسپریس اردو

ہالی ووڈ ایڈونچرفلم ایوینجرز: اینڈ گیم نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں  بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔

ہالی ووڈ  ایڈونچر فلم: ایوینجرز: اینڈ گیم۔۔ نے  ریلیزکے ابتدائی دنوں میں بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔ فلم نے اب تک دنیا کے دیگر ممالک میں 1.2 بلین ڈالرز کا ریکارڈ توڑ بزنس کرکے سب کو پیچھے چھوڑدیا۔ ایونجرزاینڈ گیم ، ڈزنی اسٹوڈیوزکی وہ پہلی فلم بن گئی ہے جس نے ریلیزکے ابتدائی دنوں میں ہی ایک ارب امریکی ڈالرز کمائی کی حد پارکی ہے۔

سپرہیرو فرنچائزکی 22 ویں فلم نے امریکا بھرمیں 350 ملین ڈالرکی کمائی کرکے سیریز کی گزشتہ کڑی ایونجرزانفنٹی وارکی ابتدائی کمائی کا ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے جبکہ آٹھ سو انسٹھ ملین ڈالرکا بزنس کرکے انٹرنیشل باکس آفس پر بھی اپنی حکمرانی قائم کی ہے۔

واضح رہے کہ فلم ایونجرزاینڈ گیم 4 سوملین ڈالرزکی لاگت سے تیار کی گئی تھی۔

The post ہالی ووڈ ایکشن فلم ایوینجرز: اینڈ گیم کا ریکارڈ توڑبزنس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UMxu5d
via IFTTT