Monday, January 31, 2022

کراچی میں خاتون کیساتھ اجتماعی زیادتی کیے جانے کا الزم غلط ثابت ... 10 سال تک جیل کی سلاخوں کے پیچھے رہنے والے ملزمان کو بری کر دیا گیا

پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 رنز سے ہرا دیا ... عمران طاہر اور خوشدل شاہ کی تین تین وکٹیں، ملتان سلطانز نے ہدف کے کامیاب حصول کی روایت توڑ دی، پی ایس ... مزید

لبنان میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے 21 افراد گرفتار ایکسپریس اردو

لبنان نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حالیہ برس کے سب سے بڑے کریک ڈاؤن میں کم از کم 17 اسرائیلی جاسوس نیٹ ورکس کو بے نقاب اور اس کے وابستہ 21 افراد کو گرفتار کیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات عباس حلبی نے بتایا کہ وزیر داخلہ بسام مولوی نے کابینہ کو آگاہ کیا کہ سیکیورٹی فورسز نے اسرائیل کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسی نیٹ ورکس پر قابو پالیا ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائيل کے 2014 کے بعد پہلی بار لبنان پر فضائی حملے

خیال رہے کہ ہمسایہ ممالک لبنان اور اسرائیل ابھی تاحال حالت جنگ میں ہیں۔ عباس حلبی نے اسرائیلی نیٹ ورکس میں کام کرنے والے افراد کی تعداد بتائے بغیر کہا کہ یہ ’مقامی اور علاقائی طور پر‘ کام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ گرفتاریاں لبنان کی اندرونی سیکیورٹی فورسز (آئی ایس ایف) کی جانب سے کی گئی کارروائی کا حصہ تھیں۔ پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ بیری نے آپریشن کو ’شاندار کامیابی‘ قرار دیا۔

The post لبنان میں اسرائیلی جاسوسی نیٹ ورکس کے 21 افراد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/P6dehvxDi
via IFTTT

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا نوٹیفیکیشن جاری، حکومت 30 ارب روپے کا نقصان برداشت کرے گی ... سیلز ٹیکس اہداف سے کم ہونے پر سالانہ 260 ارب روپے کا خسارہ ہو گا، وزیر ... مزید

قوم یوم كشمير پربھارتی مظالم کے خلاف بھر پوراحتجاجی مظاہرے کرے، مولانا عبدالغفور ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی جنرل سیکریٹری سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ 5 فروری کو یوم يكجہتی كشمير كے موقع پر پاكستانی قوم اپنے كشميری بھائيوں  سے اظہارِ يكجہتی کیلیے احتجاجی مظاہرے كريں۔

سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے عوام الناس بالخصوص كاركنان سے اپيل کی کہ يوم يكجہتی كشمير كے موقع پر اضلاع، تحصيل اور يونين كونسل كی سطح پر پريس كلب كے سامنے احتجاجی مظاہرے كريں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظلم كو واشگاف كريں اور ان مظالم كی مذمت كريں تاكہ مسئلے كشمير اقوام سامنے اجاگر كيا جاسكے اوربھارت كے مظالم پوری دنيا كے سامنے  عياں ہوں۔

The post قوم یوم كشمير پربھارتی مظالم کے خلاف بھر پوراحتجاجی مظاہرے کرے، مولانا عبدالغفور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jW6XhAZPr
via IFTTT

Sunday, January 30, 2022

خیبرپختونخوا؛ پہلے مرحلے کے ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات 13 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان ایکسپریس اردو

 پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں کسی بھی وجہ سے ملتوی ہونے والے بلدیاتی انتخابات 13 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی الیکشن کمیشن خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 13 فروری کو بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی ری پولنگ سمیت کسی بھی وجہ سے ملتوی ہونے والے الیکشن کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری

صوبائی الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 فروری کو ہونے والے انتخابات کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔

اس ضمن میں خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن نے آئی جی خیبرپختونخوا، صوبائی وزیر داخلہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو مراسلہ بھی ارسال کردیا جبکہ پولیس کو بارہ فروری تک سیکیورٹی انتظامات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج تعینات کرنے کا فیصلہ
واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں خیبرپختون خواہ کے 17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں وفاقی اور صوبائی حکومتی جماعت تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ جمعیت علما اسلام پاکستان (فضل الرحمان گروپ) نے حیران کن نتائج دیے تھے،  ڈیرہ اسماعیل خان میں امیدوار کے قتل اورہنگامہ آرائی کی وجہ سے پہلے مرحلے میں مختلف یونین کونسلز میں انتخابات کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کو جنوری سے مؤخر کر کے  پولنگ 27 مارچ کو کروانے کا اعلان کیا اور شیڈول جاری کیا تھا، جس میں بتایا گیا تھا کہ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی 7 سے 11 فروری تک جمع کرائے جا سکیں گے جبکہ انتخابی نتائج کا اعلان یکم اپریل 2021 کو کیا جائے گا۔

The post خیبرپختونخوا؛ پہلے مرحلے کے ملتوی شدہ بلدیاتی انتخابات 13 فروری کو منعقد کرنے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/uyPJLNhjO
via IFTTT

چیونگم کے حیرت انگیز طبی فوائد ایکسپریس اردو

چیونگم کوئی جدید دور کی ایجاد نہیں بلکہ ہزاروں سال سے لوگ اسے مختلف شکلوں میں کھاتے رہے ہیں۔ پرانے زمانے میں چیونگم صنوبر کی قسم کے درخت (spruce) سے تیار کی جاتی تھی جس کا سائنسی نام Manilkara chicle ہے۔ تاہم آج کے دور میں اسے مصنوعی یا کیمیائی ربڑ سے تیار کیا جاتا ہے۔

چیونگم کا طبی فائدہ اکثر لوگ صرف مسوڑوں کی مضبوطی بتاتے ہیں حالانکہ فوائد صرف یہیں تک محدود نہیں۔ درجہ ذیل تحریر میں انہی فوائد سے قارائین کو آگاہ کیا جارہا ہے۔

1) ذہنی تناؤ میں کمی اور بہتر یادداشت

اس حوالے سے متعدد تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسی بھی کام کے دوران چیونگم چبانا دماغی افعال جیسے ہوشیاری، یادداشت، فہمی، اور قوتِ فیصلہ مزید بہتر ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ طلباء پر ایک ٹرائل کیا گیا جس میں دیکھا گیا کہ جو طالب علم 7 سے 19 دن کے عرصے میں چیونگم چباتے رہے، اُن میں ڈپریشن، گھبراہٹ اور ذہنی تناؤ کم تھا بنسبت جو چیونگم نہیں کھاتے تھے۔

اگرچہ ماہرین چیونگم کے ان دماغی اثرات کی وجہ جاننے سے قاصر ہیں تاہم اُن کا ماننا ہے کہ چیونگم چبانے کے نیتجے میں خون کی رفتار دماغ میں بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے دماغی افعال بہتر طور پر کام کرتے ہیں۔

2) وزن میں کمی

جو لوگ وزن میں کمی کے خواہشمند ہیں، اُن کیلئے بھی چیونگم ‘مددگار’ ثابت ہوسکتی ہے کیونکہ چیونگم میں کیلوری بہت کم ہوتی ہے اور کچھ ریسرچ یہاں تک کہتی ہیں کہ چونکہ چیونگم بھوک کے احساس کو ختم کرتی ہے، لہٰذا زیادہ کھانا کھانے کی خواہش بھی نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ حیرت انگیز طور پر کچھ ایسے شواہد بھی ماہرین کو ملے ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ چیونگم نظام تحول (metabolism) کو تیز کرتی ہے۔

3) دانتوں کی حفاظت اور سانسوں کی ناگوار بو

شوگر فری چیونگم کو چبانے سے آپ کے دانت خرابی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ عام چیونگم میں موجود شوگر منہ کے ضرررساں بیکٹیریاؤں کی غذا بن جاتی ہے جس سے جراثیم تقویت پاکر دانتوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ اسی طرح چیونگم منہ سے آنے والی ناگوار بو کو بھی ختم کرتی ہے۔ دن کا اکثر حصہ بغیر دانتوں کو صاف کیے اور کھانے پینے میں گزرتا ہے جس سے منہ میں ایک بو پیدا ہوجاتی ہے چیونگم یہ بو ختم کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔

The post چیونگم کے حیرت انگیز طبی فوائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YUbQOLsa6
via IFTTT

پی ایس ایل7، لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ... فخر زمان کی شاندار سنچری، کراچی کی مسلسل تیسری شکست

کورونا وبا کے دوران بخار کی دوا غائب ہونے پر انتظامیہ متحرک ایکسپریس اردو

 لاہور: صوبہ پنجاب میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے دوران بخار کی دوا ‘پیناڈول’ کی قلت پر انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکریٹری محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کا کہنا ہے کہ پیناڈول گولی کی دستیابی کے حوالے سے محکمہ اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے اور اس سلسلہ میں کوششیں مزید تیز کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں 68.67 ملین پیناڈول کی گولیوں کا اسٹاک موجود ہے جبکہ صرف صوبائی دارالحکومت لاہور میں 82لاکھ 19ہزار گولیاں اسٹاک کے طور پر رکھی گئی ہیں۔

عمران سکندر نے کہا کہ راولپنڈی ڈویژن میں 11.63 ملین، ملتان ڈویژن میں 8.84 ملین جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں 8.61 ملین پیناڈول کی گولیاں اسٹاک میں موجود ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے زیر انتظام اسپتالوں اور میڈیسن ڈپوز میں403.11 ملین پیناڈول کی گولیوں کا اسٹاک ہے۔

قبل ازیں پنجاب اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کووڈ 19 کی صورت حال بگڑنے پر بخار کی عام سی دوا مارکیٹ میں نہیں مل رہی، ڈینگی کے حملے کے وقت بھی عوام کو ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

The post کورونا وبا کے دوران بخار کی دوا غائب ہونے پر انتظامیہ متحرک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ubiBHEXpv
via IFTTT

شکارپور ،مسجد میں اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں مسجد کے امام سمیت 3 افراد جاں بحق ... واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اور رضاکار تنظیمیں ... مزید

پاکستان اور افغانستان کا سرحدی تجارت شروع کرنے پر اتفاق ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان نے سرحدی تجارت شروع کرنے سمیت دیگر معاملات پر اتفاق کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف  کے دورۂ افغانستان کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے کابل کا دو روزہ دورہ کیا، جس میں  انہوں نے افغان وزرا اور اعلیٰ حکام کے ساتھ وفود کی سطح پر ملاقاتیں کیں۔

معید یوسف نے افغانستان کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالسلام حنفی اور وزیر خارجہ ملا امیر متقی سے بھی اہم ملاقاتیں کیں۔ جن میں دونوں ممالک نے امن و استحکام  کو یقینی بنانے کے عزم پر زور دیا اور کاسا،تاپی اورٹرانس افغان ٹرین منصوبے کی جلد تکمیل کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی افغان وزیر خارجہ سے نتیجہ خیز ملاقات

پاکستان نے افغانستان کو صحت، تعلیم، بینکنگ، کسٹمز، ریلوے اور ایوی ایشن میں تربیتی تعاون کی پیشکش کی جبکہ دونوں ممالک نے سرحدی تجارت (بارٹر ٹریڈ) شروع کرنے اور سرحدی کراسنگ پوائنٹس پر سہولتوں کو بڑھانے کے لیے رابطے بڑھانے کے طریقہ کار قائم کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

پاکستان کے خصوصی ایلچی برائے افغانستان محمد صادق اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام بھی وفد میں شامل تھے، دورے کا مقصد افغان قیادت کے ساتھ انسانی ضروریات اور تجاویز پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔

مشیر قومی سلامتی نے پرتپاک استقبال کرنے پر افغان قیادت کا شکریہ بھی ادا کیا اور اس کو کامیاب دورہ قرار دیا۔

The post پاکستان اور افغانستان کا سرحدی تجارت شروع کرنے پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nN9Lj1lS4
via IFTTT

Saturday, January 29, 2022

پنجاب حکومت کا 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان ایکسپریس اردو

 لاہور: صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو ہوں گے۔

وزیرقانون اور پارلیمانی امور پنجاب راجہ بشارت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔

انہوں نے اپنے پیغام میں بتایا کہ 29 تاریخ کو وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں انہیں بلدیاتی قانون کی تیاریوں سے آگاہ کیا گیا۔ راجہ بشارت کے مطابق اس ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی موجود تھے۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو کریمنل لیگل سسٹم میں اصلاحات میں پیشرفت کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا، جسے جلد پنجاب اسمبلی سے منظور کرالیا جائے گا جبکہ لوکل گورنمنٹ بل کو بھی ایوان سے منظور کرالیا جائے گا۔

 

The post پنجاب حکومت کا 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qODmt5fLd
via IFTTT

دبئی میں دنیا کی سب سے تیز رفتار اور بیش قیمت ایمبولنس متعارف کروا دی گئی ... ہائپراسپورٹ ریسپانڈر نامی گاڑی زیادہ سے زیادہ 400 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتی ہے، ... مزید

غیرملکی کرنسی پشاور اسمگل کرنے کی کوشش میں ایک شخص گرفتار ایکسپریس اردو

 پشاور: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے راولپنڈی سے بڑی تعداد میں غیر قانونی کرنسی پشاور لانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے موٹروے انٹرچینج پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو اُس میں سوار شخص کے پاس سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافر سے جب اتنی زیادہ رقم لے جانے کی جائز وجہ دریافت کی گئی تو اُس نے ٹال مٹول سے کام کیا اور اہلکاروں کو جائز وجہ بتانے سے قاصر رہا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے امریکی ڈالرز، یورو اور ملائیشیا کی کرنسی رینگٹ برآمد ہوئے۔ جس کے بعد ملزم کے خلاف غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

The post غیرملکی کرنسی پشاور اسمگل کرنے کی کوشش میں ایک شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hEisLAlRB
via IFTTT

پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکیوں کو 6 ماہ میں کروڑوں ڈالرز منافع ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے رواں مالی سال 2021-22 کی پہلی ششماہی(جولائی تا دسمبر) کے دوران منافع کی مد میں مجموعی طور پر89 کروڑ بارہ لاکھ ڈالر اپنے ممالک منتقل کیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کو موصول ہونے والے اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں نے براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی مد میں79 کروڑ چالیس لاکھ ڈالر جبکہ پورٹ فولیوسرمایہ کاری کی مد میں9 کروڑ 72 لاکھ ڈالرز منافق کی مد میں اپنے ممالک منتقل کیے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال2020-21 کی اسی مدت میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکی سرمایہ کاروں نے89 کروڑ 23 لاکھ ڈالر منافع کی مد میں اپنے ممالک منتقل کیے تھا جبکہ پہلے چھ ماہ میں منافع کی مد میں 84 کروڑ ایک لاکھ ڈالر اور پورٹ فولیو سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں پانچ کروڑ بائیس لاکھ ڈالر کی رقوم کی اپنے اپنے ممالک کو منتقل کی گئی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق دسمبر میں پاکستان میں سرمایہ کاری پرمنافع  کی مد میں گیارہ  کروڑباون لاکھ ڈالر کی رقوم اپنے اپنے ممالک کو منتقل کی گئی، جس میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری پر ڈیڑھ کروڑ ڈالر کا منافع بھی شامل ہے۔

غیرملکی سرمایہ کاری پرمنافع کی مد میں رقوم کی منتقلی میں برطانیہ اور امریکا سرفہرست رہے، برطانوی سرمایہ کاروں نے منافع کی مد میں 170.3 ملین ڈالر جبکہ امریکی سرمایہ کاروں نے 146.7 ملین ڈالر منتقل کئے ہیں۔

The post پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے غیرملکیوں کو 6 ماہ میں کروڑوں ڈالرز منافع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9piSvADUa
via IFTTT

بلوچستان کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کو ہر قیمت پریقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف ایکسپریس اردو

کوئٹہ: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ بلوچستان کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کوہرقیمت پریقینی بنایا جائےگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بلوچستان کے ضلع کیچ اور تربت کا دورہ کیا اورپورا دن جوانوں کے ساتھ گزارا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دشمن قوتوں کی طرف سےخلل ڈالنے والی کوششوں کوکامیاب نہیں ہونےدیا جائے گا۔

مزیدپڑھیں: کرپشن کے خاتمے کا وعدہ پہلے 90 دن میں پورا کردیا تھا، وزیراعظم

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کوہیڈکوارٹرزایف سی بلوچستان جنوبی میں پاک ایران باڑ لگانےسمیت سیکیورٹی اقدامات پربریفنگ دی گئی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، صوبےکی ترقی اورخوشحالی کامطلب ملک کی ترقی ہے، صوبائی حکومت کےساتھ امن اوراستحکام کیلیے تعاون کرتےرہیں گے۔

جنرل باجوہ نے کہا کے فوج امن کی بحالی و ترقی کے لیے بلوچستان حکومت کی بھرپور مدد کرے گی۔

آرمی چیف کی آمد پر کورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل سرفرازعلی نے استقبال کیا۔ علاوہ ازیں انہوں نےایف سی کی خواتین اہلکاروں سےبھی ملاقات کی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا دورہ تربت کئی حوالوں سے اہم ہے کیونکہ انہوں وہ کیچ واقعہ کے فوری بعد وہاں پہنچے جہاں دو روز قبل دہشت گردوں نے چیک پوسٹ کو نشانہ بنا کر 10 سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کیا تھا۔ کیچ چیک پوسٹ پر تعینات فوجی دستوں سے آرمی چیف نے واقعے کی براہ راست معلومات حاصل کیں۔

 

چیف آف آرمی اسٹاف نے فوجی دستوں کے ساتھ  پورا دن گزار اور اُن کے عزم و حوصلے کو بڑھایا۔

The post بلوچستان کی سلامتی، استحکام اورخوشحالی کو ہر قیمت پریقینی بنایا جائے گا، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FV85RnhbJ
via IFTTT

لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ایکسپریس اردو

 لاہور: پنجاب کے علاقے ہڈیارہ میں لڑکی پر تشدد کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورمیں ہڈیارہ پولیس نے لڑکی کو ہراساں اور تشدد کرنے والا ملزم آصف کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

ایس ایچ اور ہڈیارہ محمد سجاد نے بتایا کہ ملزم نے گلی میں جاتی ہوئی لڑکی کو چھیڑا اور منع کرنے پر اُسے تشدد کا نشانہ بنا کر نازیبا زبان استعمال کی۔

ایس ایچ او کے مطابق لڑکی کی درخواست پر ملزم کو گرفتار متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا کا کہنا تھا کہ معاشرے میں خواتین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا، خواتین کو ہراساں، زیادتی اور تشدد کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

The post لڑکی کو ہراساں کرنے اور تشدد کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ERXW0Dso8
via IFTTT

پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پکڑی گئی ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (پی ایم ایس اے) کے جہاز نے پاکستان کے خصوصی اقتصادی زون کے اندر غیر قانونی شکار میں مصروف بھارتی ماہی گیروں کی لانچ کو پکڑ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی نے ملکی اقتصادی زون میں کارروائی کرتے ہوئے بھارتی لانچ قبضے میں لے لیا جس میں 7 ہندوستانی ماہی گیر سوار تھے، کشتی کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی منتقل کردیا گیا۔

پی ایم ایس اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ملک کے خصوصی اقتصادی زون میں باقاعدگی سے گشت کرتی ہے تاکہ اپنے ماہی گیروں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ اس امر کا بھی خیال رکھا جاتا ہے کہ کوئی غیرقانونی شکار نہ کرے۔

ترجمان نے بتایا کہ پی ایم ایس اے کے جہاز نے پاکستانی ای ای زیڈ کے اندر شکار کرنے والی بھارتی ماہی گیروں کی لانچ کو پہلے مشاہدے کے بعد متنبہ کیا۔

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے مطابق بھارتی لانچ کے عملے کو خبردار کرنے کے باوجود کوئی جواب نہیں آیا اور انہوں نے شکار جاری رکھا جس پر ہمیں ایکشن لینا پڑا، پی ایم ایس اے کے جہاز نے کامیابی سے بھارتی کشتی کا پیچھا کرتے ہوئے اسے پکڑ لیا۔

The post پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی بھارتی ماہی گیروں کی کشتی پکڑی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Ah23VP4qa
via IFTTT

لاہور،پی ٹی آئی حکومت میں مزدور، کسان تباہ ہو گئے،امیرالعظیم

لاڑکانہ میں 2 سالہ بچہ نالے میں گرکر جاں بحق ایکسپریس اردو

لاڑکانہ: صوبہ سندھ کے شہر لاڑکانہ میں نالے پر ڈھکن نہ ہونے کے سبب دو سالہ بچہ گرکر جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاڑکانہ کے علاقے گولیمار کی ایک گلی میں کمسن بچہ ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے نالے میں جاگرا جس کے باعث اس کی موت واقع ہوگئی۔

دو سالہ محسن کو چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات لایا گیا تاہم وہ فوت ہو چکا تھا۔

اللہ آباد محلہ کے رہائشی مسعود میمن کا بیٹا گلی میں کھیلتے ہوئے نالے میں گرا تھا بعد ازاں بچے کو نالے سے نکالا گیا تو بے ہوش تھا اور پھر جانبر نہ سکا۔

واضح رہے کہ شہر کے بیشتر علاقوں کے گٹروں پر ڈھکن نہیں ہیں جس کی وجہ سے اب تک کئی بچے نالوں میں گرکر اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

The post لاڑکانہ میں 2 سالہ بچہ نالے میں گرکر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://bit.ly/32LdHgO
via IFTTT

Friday, January 28, 2022

یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں غیر حاضری سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی، شاہ محمود قریشی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک ترمیمی بل کی منظوری کے وقت یوسف رضا گیلانی کی غیر حاضری سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی۔

شاہ محمود قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پیغام جاری کیا، جس میں انہوں نے سینیٹ کے قائد حزبِ اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر خارجہ نے  کہا کہ ’اسٹیٹ بینک کے حوالے سے سینیٹ سے بل منظور کروانے پر یوسف رضا گیلانی کا مشکور ہوں‘۔

مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ اجلاس میں غیر حاضری کی وجہ سامنے آگئی

انہوں نے لکھا کہ بل کی منظوری کے وقت یوسف رضا گیلانی کی ایوان سے غیر حاضری پر ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی۔

واضح رہے کہ آج سینیٹ کے اجلاس میں ایک ووٹ سے حکومت اسٹیٹ بینک ترمیمی بل 1 ووٹ سے منظور کروانے میں کامیاب ہوئی، جس پر فواد چوہدری نے یوسف رضا گیلانی اور پیپلزپارٹی کا شکریہ ادا کیا ہے جبکہ یوسف رضا گیلانی نے اپنی غیر حاضری پر وضاحت کرتے ہوئے اس کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیا۔

مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک بل کی منظوری؛ اپوزیشن میں سے کون غائب رہا

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت نے سوگواران کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھا کر اجلاس طلب کیا، میں ملتان میں تھا اور صبح تک اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں تھا جبکہ میرے علاوہ بھی دیگر اراکین غائب تھے مگر فواد چوہدری نے جان بوجھ کر صرف میرا تذکرہ کیا۔

 

The post یوسف رضا گیلانی کی سینیٹ میں غیر حاضری سے ہماری پوزیشن مضبوط ہوئی، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3s2e3Ii
via IFTTT

پاکستانی نژاد برطانوی شہری بلاگر کے قتل کی سازش کا مجرم قرار ایکسپریس اردو

 لندن: ایک برطانوی شخص کو ہالینڈ میں پاکستانی سیاسی بلاگر کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مجرم پایا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جیوری ٹرائل نے سپر مارکیٹ ورکر 31 سالہ محمد گوہر خان کو بلاگر احمد وقاص گورایا کو پاکستان میں قتل کرنے کی سازش کا مجرم قرار دیا۔ جج نے سزا 11 مارچ تک ملتوی کر دی۔

پراسیکیوٹر ایلیسن مورگن نے کہا کہ احمد وقاص گورایا ہالینڈ میں اپنی بیوی اور دو بچوں کے ساتھ رہتا تھا اور ایسا لگتا ہے کہ سوشل میڈیا پر طنزیہ پوسٹس میں پاکستانی حکام کے خلاف بات کرنے پر انہیں نشانہ بنایا گیا۔

مزیدپڑھیں: آرٹیکل 66

مورگن نے کنگسٹن اپون ٹیمز میں جیوری کو بتایا کہ محمد گوہر خان کو ’پاکستان میں موجود لوگوں میں سے کسی نے سپاری دی‘۔ انہوں مزید کہا کہ 2018  میں احمد وقاص گورایا کو ’ایف بی آئی سے اطلاع ملی تھی کہ انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے‘۔

احمد وقاص گورایہ ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے پاکستان سے باہر مقیم تھے اور انہوں نے مقدمے کی سماعت میں شرکت نہیں کی۔

مشرقی لندن سے تعلق رکھنے والے محمد گوہر خان پر گزشتہ برس جون میں نیدرلینڈز میں احمد وقاص گورایا کے قتل کے لیے نامعلوم افراد کے ساتھ مل کر سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ انہیں ٹرین کے ذریعے برطانیہ واپس آنے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

The post پاکستانی نژاد برطانوی شہری بلاگر کے قتل کی سازش کا مجرم قرار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o2I9dJ
via IFTTT

دوست ملک چین سے کراچی کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان ... کراچی والے ایک اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے سے مستفید ہونے کیلئے تیار ہو جائیں، جدید بسوں کی جلد کراچی آمد کا امکان

بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر لیویز اہلکاروں کو مشکوک ملکی اور غیرملکیوں کی حرکات پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ عبداللہ میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے الرٹ جاری کیا، جس میں لیویز اہلکاروں کو مشکوک ملکی اور غیر ملکیوں کے حرکات پر نظر رکھنے کی ہدایت گئی ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کے تمام عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر بمع اسلحہ حاضری، تھانوں و چوکیوں کی حفاظت اور اپنے ایریاز میں رات کو گشت کرنے کی ہدایت کی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق چمن میں لیویز اہلکار کے قتل اور اداروں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا۔

’سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے اور اُن کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘

دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت تربت میں اجلاس ہوا، جس میں صوبے کی موجودہ صورت حال اور گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

اجلاس کے شرکا نے دشت میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔

شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ریاست کی عمل داری چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بے گناہ لوگوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔

The post بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3g3GxvV
via IFTTT

پولیو کیخلاف جنگ میں حکومت پاکستان کی بڑی کامیابی ... ملک میں ایک سال کے دوران پولیو کا ایک بھی کیس سامنے نہیں آیا، اقوام متحدہ نے بھی پاکستان کے پولیو پروگرام کی تعریف ... مزید

کرینہ کپور اور سیف علی خان ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کی خوبصورت جوڑی کرینہ کپور اور سیف علی خان پھر سے ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر ہوئے لیکن اس مرتبہ انہوں نے کسی فلم میں نہیں بلکہ اشتہار کے لیے کام کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی اداکارہ کرینہ کپور اپنے شوہر سیف علی خان کے ہمراہ ٹیلی ویژن کمرشل کی اسکرین پر سامنے آئیں اور اشتہار کی ویڈیو سماجی رابطے کی فوٹوشیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کردی جس کی بالی ووڈ اسٹار رنویر سنگھ نے بھی تعریف کی۔

رنویر سنگھ نے ویڈیو پوسٹ کے کومنٹ سیکشن میں بالی ووڈ جوڑی کی مزاحیہ اداکاری پر قہقہہ لگایا اور پسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔

ٹی وی کمرشل میں سیف علی خان اپنی اہلیہ کو کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’آپ غصے میں ایک دم کرینہ کپور لگتی ہیں‘۔ اس موقع پر اسٹارز کے مداحوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور کے چاہنے والے ان کی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کے منتظر ہیں جس میں کرینہ نے عامر خان کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔

ہنسال مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم لال سنگھ چڈھا میں کرینہ کپور نے فلم ساز اکتا کپور کے ہمراہ پروڈکشن کی خدمات بھی انجام دی ہیں۔ دوسری جانب سیف علی خان کے مداحوں کو ان کی نئی فلم ادی پورش کا بھی بے صبری سے انتظار ہے۔

The post کرینہ کپور اور سیف علی خان ایک ساتھ اسکرین پر جلوہ گر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3r8T5Za
via IFTTT

Thursday, January 27, 2022

ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران بھائی سے گولی چلنے سے بہن جاں بحق ایکسپریس اردو

 حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر میں ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران گولی چلنے سے 15 سالہ لڑکی جاں بحق ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حیدرآباد کے علاقے تالاب نمبر تین میں 15 سالہ لڑکی پستول لے کر اپنے چھوٹے بھائی کے ساتھ ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہی تھی۔

پولیس حکام کے مطابق ویڈیو بنانے کے دوران چھوٹے بھائی سے اتفاقیہ گولی چل گئی، جو سیدھی اُس کے سر میں جاکر لگی۔

ایس ایچ او تھانہ پھلیلی سید نثار شاہ کے مطابق انعم کو سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کے ورثا نے کسی قسم کی قانونی کارروائی سے انکار کرتے ہوئے مقتولہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا۔

The post ٹک ٹاک ویڈیو ریکارڈنگ کے دوران بھائی سے گولی چلنے سے بہن جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/35ohxx7
via IFTTT

گاڑیوں سمیت درجنوں اشیا پر ریگولیٹری ٹیکس کی شرح میں 35 فیصد تک اضافہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: حکومت نے الیکٹرک وہیکلز اور دیگر گاڑیوں سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد اشیا پر عائد درآمدی ٹیکس میں 5 سے 35 فیصد تک اضافہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکٹرک وہیکلز اور دیگر ہر قسم کی درآمدی گاڑیوں سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح میں پانچ فیصد سے 35 فیصد تک اضافہ کیا گیا ہے۔

البتہ وارنش کی درآمد پر عائد پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی گئی، نئی ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق 30 جون 2022 تک رہے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ الیکٹریکل گاڑیوں کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح پانچ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کردیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق منی وین سمیت ایک ہزار ‘سی سی’ کے اوپر کی مختلف اقسام کی گاڑیوں کی درآمد پر ریگولیٹری کی شرح 35 فیصد سے بڑھا کر 50 فیصد کردی گئی۔

اسی طرح مختلف اقسام کی پولی پراپلین سمیت دیگر اشیا کی درآمد پر عائد ریگولیٹری ڈیوٹی کی شرح پانچ فیصد اضافے کے ساتھ پانچ فیصد سے بڑھا کر دس فیصد کردی گئی ہے۔

The post گاڑیوں سمیت درجنوں اشیا پر ریگولیٹری ٹیکس کی شرح میں 35 فیصد تک اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3IzXgmK
via IFTTT

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے تمام بینک اکاونٹس منجمد کرنے کا فیصلہ ... ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکوں کو ٹک ٹاکر حريم شاہ کے بینک اکاونٹس فریز کرنے کی ہدایت کر دی

بلوچستان اسمبلی میں گیس بلوں میں اضافی چارجز واپس دینے کی قرارداد منظور ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں گیس کے بلوں میں سلو میٹر چارج کے نام پر وصول شدہ رقم واپس کرنے کی قرار داد منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر بابر موسیٰ خیل کی زیر صدارت ہوا، جس میں گیس میٹر آہستہ چلنے کے نام پر لی جانے والی رقم واپس اور گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی قرار داد کثرتِ رائے سے منظور ہوئی۔

رکن اسمبلی نصیر شاہوانی نے کہا کہ بلوچستان میں سوئی گیس نہ ہونے سے لوگ سردی میں ٹھٹہر کر رہے ہیں، ہم نے جی ایم سوئی سدرن گیس کمپنی کو بلایا مگر مسئلہ حل نہیں ہوا۔ اس پر ڈپٹی اسپیکر نے جی ایم کو دوبارہ طلب کرنے کے لیے خط لکھنے کی یقین دہانی کرائی۔

اراکین اسمبلی نے ایران سے سیب کی برآمد پر پابندی عائد کرنے اور ساحلی فورس کی تشکیل کے حوالے سے بھی قراردادیں منظور کیں۔ اسمبلی میں ویسٹ ریجن میں موٹر وے پولیس کو فعال کرنے کی قرار داد بھی منظور ہوئی۔

بعد ازاں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اجلاس غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا۔

رکن اسمبلی نصر اللہ زیرے نے نقطہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے کے بعد پنجاب یونیورسٹی سے بلوچستان کے طلبا کی گرفتاری قابل مذمت ہے۔ اس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولنگ دی کہ مشیر داخلہ پنجاب حکومت سے رابطہ کر کے طلبا کی رہائی کو یقینی بنائے۔

مشیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے پیشرفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے واقعہ کے بعد پنجاب حکومت سے رابطہ کرکے طلبا کو رہا کرایا ، ہمیں دہشت گردی کو دہشت گردی کہنا چاہیے۔

صوبائی وزیر مبین خلجی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی محکموں میں کوئٹہ کی آسامیوں پر باہر کے نوجوانوں کو بھرتی کیا جارہا ہے، اگر یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو عدالت سے رجوع کروں گا۔

ڈپٹی اسپیکر نے ہدایت کی کہ حکومتی وزرا ان معاملات پر کابینہ کے اجلاس میں بات کریں۔ جس پر صوبائی وزیر ظہور بلیدی اپنی نشست سے کھڑے ہوئے اور کہا کہ کوئٹہ میں دوسرے اضلاع کے لوگوں کو ملازمت دینا ایک مسئلہ ہے، لوگ تو اب ملازمتوں میں خرید و فروخت کا الزام بھی لگا رہے ہیں، وزیر اعلیٰ اسلام آباد سے آئیں گے تو اس حوالے سے جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔

بعد ازاں رکن صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن نے حکومت کی تبدیلی کیلئے بہت جدوجہد کی مگر حکومت تبدیل ہونے کے باوجود مسائل جوں کے توں ہیں۔

The post بلوچستان اسمبلی میں گیس بلوں میں اضافی چارجز واپس دینے کی قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3G1GkDP
via IFTTT

پی ایس ایل 7، ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ... کپتان رضوان کی نصف سنچری، عمران طاہر کے 3 شکار

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جوان شہید ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے  کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 10 جوان شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک ہوگیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد گرفتار اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ کلیئرنس آپریشن تاحال جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے کوئی بھی قیمت چکانے کو تیار ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے 25 اور 26 جنوری کی درمیانی رات حملہ کیا.

 

The post بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 10 جوان شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3o5hOM6
via IFTTT

Wednesday, January 26, 2022

ایپل نے اسمارٹ واچ کی چارجنگ کا مسئلہ حل کردیا ایکسپریس اردو

 نیویارک: امریکا کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اسمارٹ واچ 8.4 کی اپ ڈیٹ جاری کر کے چارجنگ کا دیرینہ مسئلہ حل کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایپل نے گزشتہ برس ستمبر میں اسمارٹ واچ او ایس 8.4 متعارف کرائی تھی، جس کے بعد اب اس کے آپریٹنگ سسٹم کی اپ ڈیٹ جاری کردی گئی ہے۔

اسمارٹ واچ کا نیا آپریٹنگ سسٹم سیٹنگز  میں جاکر سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کے آپشن سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔

اسمارٹ واچ کا آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کم از کم 50 فیصد بیٹری کا ہونا یا اسے چارجنگ پر لگا کر رکھنا لازمی ہوگا کیونکہ گھڑی بند ہونے کی صورت میں اپ ڈیٹ کا سارا عمل معطل ہوجائے گا۔

ایپل کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ واچ صارفین کو چارجنگ کا مسئلہ درپیش تھا، جسے اس اپ ڈیٹ میں حل کیا گیا ہے۔

کمپنی نے بتایا کہ اسمارٹ واچ کے سافٹ ویئر میں ایک بگ (خرابی) آگیا تھا، جس کی وجہ سے صارفین کو چارجنگ کے مسئلے کا سامنا کرنا پڑا تھا اور وہ تھرڈ پارٹی چارجر سے اس کی چارجنگ کر کے اپنی ضرورت پوری کررہے تھے۔

The post ایپل نے اسمارٹ واچ کی چارجنگ کا مسئلہ حل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rXemV3
via IFTTT

فلم کے گانے شیئر ہونے پر گوگل اور یوٹیوب افسران کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج ایکسپریس اردو

 ممبئی: عدالتی حکم کی روشنی میں ممبئی پولیس نے گوگل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بھارتی نژاد امریکی شہری سندر پچائی سمیت 6 افراد کے خلاف کاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا۔

گوگل اور یوٹیوب کے خلاف بھارتی فلم ساز اور ہدایت کار سنیل درشن نے عدالت سے رجوع کیا تھا اور بتایا تھا کہ اُن کی بنائی گئی فلم کو یوٹیوب پر اپ لوٹ کیا گیا۔

سنیل درشن نے استدعا کی تھی کہ ’ایک حسینہ تھی ایک دیوانہ تھا‘ کے کاپی رائٹ کسی کو نہیں دیے، اُس کے باوجود کئی لوگوں نے فلم کے گانے اور ویڈیوز کو یوٹیوب پر اپ لوڈ کیا، جس کو روکنے یا بلاک کرنے کے لیے گوگل اور یوٹیوب نے کوئی اقدامات نہیں کیے۔

ہدایت کار نے عدالت میں استدعا کی کہ یوٹیوب پر ویڈیوز اپ لوڈ ہونے کی وجہ سے انہیں کروڑوں روپے کے خسارے کا سامنا بھی کرنا پڑا لہذا عدالت گوگل اور یوٹیوب سے اس کا ہرجانہ ادا کروائے۔

درخواست گزار کی عرضی پر عدالت نے ممبئی پولیس کو مقدمہ درج کر کے کارروائی کا حکم دیا، جس کے بعد پولیس نے گوگل کے سی ای او اور دیگر 6 افسران کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی پولیس نے عدالتی حکم کے بعد جملہ حقوق کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت سندر پچائی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ مقدمے میں سندر پچائی کے علاوہ یوٹیوب کے مینجنگ ڈائریکٹر گوتم آنند سمیت گوگل کے دیگر افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

The post فلم کے گانے شیئر ہونے پر گوگل اور یوٹیوب افسران کے خلاف بھارت میں مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3G5mCr1
via IFTTT

پی ایس ایل 7 کے تمام میچز کا صرف کراچی میں انعقاد پر غور ... چئیرمین پی سی بی اور فرنچائز مالکان کی بیٹھک میں اہم فیصلے کیے جانے کا امکان

چین میں والدین کا فروخت کردہ اولاد کو اپنانے سے انکار، بیٹے نے خودکشی کرلی ایکسپریس اردو

سانیا: چین میں ایک افسوسناک واقعے نے پوری قوم کو جھنجھوڑ کر دکھ دیا ہے۔ 17 سال قبل اپنی اولاد کو دوسری فیملی کے ہاتھوں بیچنے والے والدین کے پاس اُن کا بیٹا لوٹ آیا لیکن انہوں نے اُسے اپنانے سے انکار کیا جس پر بیٹے نے دلبرداشتہ ہوکر خود کی جان لے لی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لیو زیژو نے چین کے شہر سانیا میں ساحل سمندر پر خودکشی کی۔ اپنی موت سے پہلے لیو نے 10،000 الفاظ پر مبنی خودکش نوٹ بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا تھا۔

لیو نے سوشل میڈیا پر اپنے سگے والدین کو تلاش کرنے کے مشن سے متعلق پوسٹ شیئر کی تھی جس کے بعد ان کے فالوورز 1 لاکھ سے زیادہ ہوگئے تھے۔ لیو نے صارفین کو بتایا تھا کہ وہ 2004 اور 2006 کے درمیان چین کے صوبے ہیبی میں پیدا ہوئے۔ والدین نے انہیں دوسری فیملی کے ہاتھوں بیچ دیا تھا تاہم جب وہ 4 سال کے تھے تو اُن کے رضاعی والدین آتش بازی کے دوران پیش آئے ایک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔

لیو کے اپنے اصل والدین کی تلاش کے مشن کی خبر مقامی پولیس کو بھی پہنچی جس کے بعد پولیس نے ڈی این اے ٹیسٹ کی مدد سے لیو کو اُن کے والدین کا پتہ دیا۔

دسمبر میں لیو نے پوسٹ شیئر کی کہ انہوں نے اپنے والدین کو تلاش کرلیا ہے۔ لیکن جب وہ اُنہیں ملنے گئے تو نہ صرف والدین نے انہیں اپنانے سے انکار کردیا بلکہ والدہ نے اُنہیں سوشل میڈیا پر بلاک بھی کردیا۔

17 سال بعد والدین سے ملنے کی خوشی اور انہی والدین کی طرف سے دھتکارے جانے پر لیو انتہائی دلبرداشتہ ہوگئے اور بالآخر انہوں نے اپنی جان لینے کا فیصلہ کیا۔

The post چین میں والدین کا فروخت کردہ اولاد کو اپنانے سے انکار، بیٹے نے خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3KEOeqi
via IFTTT

پولیس تشدد سے زخمی ایم کیو ایم پاکستان کے جوائنٹ آرگنائزر دم توڑ گئے ایکسپریس اردو

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے زخمی ہونے والے جوائنٹ آرگنائزر اسلم جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ اسلم کو زخمی حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ دوران علاج انتقال کرگئے۔

ترجمان ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ جوائنٹ آرگنائزر اسلم بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاج میں پولیس کی لاٹھی چارج اور شیلنگ سے زخمی ہوگئے تھے۔

The post پولیس تشدد سے زخمی ایم کیو ایم پاکستان کے جوائنٹ آرگنائزر دم توڑ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33RfMbm
via IFTTT

شاہد آفریدی کا پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں واپسی کا امکان روشن ایکسپریس اردو

 کراچی: بائیو سیکیور ببل توڑنے والے کوئٹہ گلیڈیٹر کے آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی دوبارہ ہوٹل پہنچ گئے، وہ تین روز آئسولیشن میں گزار کر ٹیم میں شامل ہوجائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہد آفریدی کو منگل کی شب نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس کے دوران کمر میں شدید تکلیف محسوس ہوئی تھی جس کی شدت کے سبب وہ بدھ کو بائیو سیکیور ببل توڑ کر اسپتال پہنچے۔

شاہد آفریدی نے نجی اسپتال میں ڈاکٹر سے معائنہ کروایا، جس پر انہیں انجکشن لگوانے کی ہدایت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق انجکشن لگنے سے شاہد آفریدی کی طبیعت بہتر ہوئی جس کے بعد وہ دوبارہ ہوٹل پہنچے۔

شاہد آفریدی کو لیگ میں شرکت کے لیے دوبارہ تین روزہ آئسولیشن مکمل کرنا ہوگی، جس کے بعد وہ اپنی ٹیم کو جوائن کرسکیں گے۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو دھچکا؛ شاہد آفریدی پی ایس ایل کے ابتدائی میچز سے باہر

واضح رہے کہ بدھ کی صبح  شاہد آفریدی  کی سالی کا بھی انتقال ہوگیا تھا تاہم انہوں نے  مرحومہ کی آخری رسومات میں شرکت نہ کرنے فیصلہ کرتے ہوئے وسیع تر قومی مفاد میں  لیگ کا حصہ بنے رہنے کو ترجیح دی۔

The post شاہد آفریدی کا پی ایس ایل کے ابتدائی میچز میں واپسی کا امکان روشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3G2pjtq
via IFTTT

Tuesday, January 25, 2022

آسٹریلوی حکومت نے معذور شخص کو 2022 کا بہترین شہری قرار دے دیا ایکسپریس اردو

کینبرا: ڈائلین ایلکاٹ کو اُن کی بیش بہا خدمات کے نتیجے میں آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے 2022 کے بہترین آسٹریلوی شہری کے اعزاز سے نوازا۔

ڈائلین ایلکاٹ پیرالمپک چیمپیئن، ویل چیئر ٹینس گولڈ گرینڈ سلیم کے فاتح، ویل چیئر باسکٹ بال پلیئر، ریڈیو ہوسٹ اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔ وہ گزشتہ سال پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے گولڈن سلیم کے چاروں میچز کو جیتا تھا۔ ڈائلین پیرالمپک گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈائلین نے کینبرا میں اعزاز وصول کرتے ہوئے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت ترین انسان سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اسپورٹس سے اب ریٹائر ہونے کی تیاری کررہے ہیں تاہم وہ معذور افراد کے مسائل کے حل کیلئے کام کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 سالوں میں معذور افراد کی بےروزگاری کی شرح تندرست افراد کی بنسبت دگنی ہوگئی ہے۔ میرا مقصد معذور افراد سے متعلق لوگوں کے نظریات کو بدلنا ہے تاکہ وہ بھی اپنی زندگی ویسے جیئیں جیسے دوسرے جی رہے ہیں۔

The post آسٹریلوی حکومت نے معذور شخص کو 2022 کا بہترین شہری قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/344PK4f
via IFTTT

ًبنا اجازت سویاں کھانا جرم بن گیا، سگا باپ اور سوتیلی ماں جلاد بن گئے ... معصوم بیٹی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، متاثرہ بچی کو پائپ اور تاروں سے تشدد کا نشانہ بنایا ... مزید

"وزیراعظم صاحب، وقت ہو گیا ہے" ... عمران خان کی جانب سے پاکستان سپر لیگ 7 کے حوالے سے جاری کی گئی خصوصی ویڈیو وائرل ہو گئی

لڑکی کو تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لڑکی کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کے علاقے ٹینچ بھاٹہ سے تعلق رکھنے والا ملزم نثار احمد نے نازیبا تصاویر واٹس ایپ پر شیئر کر کے لڑکی کو بلیک میل کیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم دوسرے واٹس ایپ نمبر پر بھی تصاویر بھیج کر مدعیہ مقدمہ کی شہرت کو نقصان پہنچاتا رہا اور ای میل کے ذریعے دھمکیاں دے کر رقم کا مطالبہ بھی کیا۔

متاثرہ خاتون کی درخواست پر ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف سائبر کرائم پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج  کرکے تفتیش شروع کردی۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم کو عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

 

The post لڑکی کو تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3r9dVb3
via IFTTT

اوکاڑہ میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی مزدور کی 17 سالہ بیٹی کی زندگی تباہ کر دی گئی ... ملزمان نے 5لاکھ روپے کی رقم نہ ملنے پر عین شادی والے دن شوہر کو متاثرہ لڑکی کی ... مزید

وفاقی کابینہ نے فوجداری قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے فوجداری قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے، ترامیم کے تحت ہر کریمینل کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں کرنا لازمی ہوگا۔

وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے وزیراعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفگ دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ نے فوجداری قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ترامیم کے تحت ہر کریمینل کیس کا فیصلہ 9 ماہ میں کرنا لازمی ہوگا، فیصلے میں زائد وقت لگا تو مجسٹریٹ یا جج وجوہات بیان کرے گا کہ التواء کیوں ہوا، اگر متعلقہ جج مناسب وجوہات بیان نہ کر سکا تو کارروائی ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایس ایچ او کی تعلیمی قابلیت کم از کم بی اے لازمی ہوگی، پراسیکیوشن کے دائرہ اختیار کو بھی بڑھایا جا رہا ہے، پولیس کو ضمانت کی پاور دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چالان پیش کرنے کی مدت 14 دن سے بڑھا کر 45 دن کرنے کی تجویز دی ہے، چیک کے مقدمات میں ضمانت ہوسکے گی، ماڈرن ڈیوائسز کو شواہد کی فہرست میں شامل کیا جا رہا ہے۔

The post وفاقی کابینہ نے فوجداری قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nXz7i4
via IFTTT

Monday, January 24, 2022

ارطغرل غازی کے ’’ارتک بے‘‘ انتقال کرگئے ایکسپریس اردو

استنبول: مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے مشہور کردار’ارتک بے‘ طویل عرصہ کینسر میں مبتلا رہنے کے بعد انتقال کرگئے۔

آئبرک پیکچن کو ان کے آبائی گاؤں مرسیا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

چند ماہ قبل آئبرک پیکچن نے ایک بیان میں کہا تھا کہ پیارے دوستو! کمرمیں درد کی شکایت کی وجہ سے ڈاکٹر سے مشورہ کیا، اس کے ساتھ شروع ہونے والا عمل آج اس مقام پر پہنچا  کہ مجھے پھیپھڑوں کا کینسر ہے۔ ٹیومر بھی پھیل گیا ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ بدقسمتی سے ابتدائی مرحلے میں بیماری کی تشخیص نہیں ہوسکی ، کیموتھراپی کا پہلا دن ہے اور میرا خاندان اور دوست میرے معاون ہیں، میں اپنی صحت کو بحال کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

آئبرک پیکچن  صرف 51 سال کے تھے اور ان کے دوستوں نے ان کی مسلسل جدوجہد میں ان کا بھرپور ساتھ دیا لیکن وہ بدقسمتی سے جانبر نہ ہوسکے۔

آئبرک کے انتقال کی خبر سے پورے ترکی میں صدمے کی لہریں دوڑ گئی اور ان کے ساتھی اداکاروں نے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ برس جنوری میں سیریل ارطغرل غازی میں ’’بامسی‘‘ اور ’’ارتک بے‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔ اسلام آباد میں ترک سفیر مصطفیٰ یوردکل نے بھی دونوں اداکاروں کے ہمراہ ایک تصویر ٹوئٹ کرکے یہ ثبوت دیا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

 

 

 

The post ارطغرل غازی کے ’’ارتک بے‘‘ انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ICAV8b
via IFTTT

این سی او سی نے قرنطینہ کی مدت کم کردی ... کووِڈ-19 کے شکار افراد میں علامات نہ ظاہر ہوں یا 24 گھنٹے تک بخار کے بغیر علامات ٹھیک ہورہی ہوں تو 5 روز کے لیے الگ تھلگ رہنا چاہیے

جرمن یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 3 زخمی ایکسپریس اردو

برلن: جرمن یونیورسٹی ‘ہائیلڈبرگ’ میں طالب علم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جرمنی میں قائم ہائیلڈبرگ یونیورسٹی میں لیکچر کے دوران مسلح طالب علم نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے۔

رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یونیورسٹی میں اندھا دھند فائرنگ کرنے کے بعد حملہ آور نے خود کو بھی گولی مار کر اپنی زندگی ختم کرلی۔

اب تک یہ واضح نہیں کہ حملہ کرنے والے طالب علم کی موت پولیس کی جوابی فائرنگ سے ہوئی یا اس نے خودکشی کی۔ ابتدائی طور پر چار زخمیوں کی اطلاعات تھیں جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔

جرمن پولیس نے بتایا کہ مسلح طلبہ نے اس وقت فائرنگ کی جب لیکچر جاری تھا بعد ازاں وہ موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ پولیس حکام نے حملہ آور کی موت کا سبب نہیں بتایا۔

ملزم کی تاحال شناخت بھی سامنے نہیں آئی۔ پولیس نے حملے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

The post جرمن یونیورسٹی میں طالب علم کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک، 3 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fQVeCr
via IFTTT

حکومت صدارتی نظام اور نئے صوبے بنانے کے شوشے چھوڑ کر قوم کو گمراہ کر رہی ہے،قمر زمان کائرہ ... عمران خان تین سال سوئے رہے اب شرلیاں چھوڑ رہے ہیں،کسان مارچ لانگ مارچ کی کڑی ... مزید

طالبان کا مذاکرات میں افغان منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ ایکسپریس اردو

اوسلو: طالبان نمائندوں اور مغربی سفارتکاروں کے درمیان ناروے میں مذاکرات کا آغاز ہوچکا ہے۔ مذاکرات میں طالبان کے مطالبات کا جائزہ لیا جائے گا۔

بین الاقوامی میڈیا اے پی کے مطابق طالبان کے مطالبات میں سے ایک مطالبہ افغانستان کے 10 بلین ڈالرز کے منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا ہوگا۔ طالبان کے وفد نمائندے شفیع اللہ اعظم نے میٹنگ سے پہلے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری مغربی ممالک سے درخواست ہے کہ سیاسی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر افغان شہریوں کے مسائل کا سوچا جائے اور اس کیلئے افغانستان کے منجمد اثاثوں کو فوری بحال کیا جائے۔

این بی سی نیوز کے مطابق ناروے میں مذاکرات شروع ہونے سے پہلے طالبان کے نائب وزیر اطلاعات و ثقافت نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ امید ہے کہ یہ سفر کئی نیک مقاصد کے حصول کا ذریعہ بنے گا اور یورپ اور طالبان کے درمیان بہتر تعلقات کا باعث ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ متعدد امدادی اداروں اور بین الاقوامی ایجنسیوں کے اندازے کے مطابق 9 ملین افغانی فاقہ کشی کی قریب ہیں۔ لوگوں نے اپنے بچوں اور ذاتی اشیاء کو کھانے کے بدلے بیچنا شروع کردیا ہے اور سردیوں میں گرمائش کیلئے گھریلو فرنیچر کو جلانے پر مجبور ہیں۔

The post طالبان کا مذاکرات میں افغان منجمد اثاثوں کو بحال کرنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3IzcDM2
via IFTTT

Sunday, January 23, 2022

پیپلزپارٹی کسانوں کی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنائے گی، آصف زرداری ایکسپریس اردو

 کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کسانوں سے انصاف کی روایت کو برقرار رکھے گی اور اُن کی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ کسانوں کو محنت کا پھل نہ ملنا انتہائی ناانصافی اور فصلوں کی مناسب و منصفانہ قیمت نہ ملنا کسانوں کا معاشی استحصال ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ خوش حال کسان زرعی طور پر مستحکم اور پاکستان کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسان ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں مگر حکومت انہیں کھاد مہیا کرنے میں بھی ناکام ہوگئی۔

The post پیپلزپارٹی کسانوں کی مارکیٹ تک رسائی کو یقینی بنائے گی، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3FUuFXp
via IFTTT

بحرِ اوقیانوس کو تنہا سَر کرنے کی کوشش میں فرانسیسی مہم جو ہلاک ایکسپریس اردو

پیرس: 75 سالہ مہم جو جین جیکس سوین نے تن تنہا بحرِ اوقیانوس کو سَر کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم وہ دورانِ سفر ہی سمندر میں پیش آئے حادثے کے باعث ہلاک ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جین جیکس کی موت کی خبر اُن کے دوستوں نے بذریعہ فیس بُک پوسٹ شیئر کی۔ دوستوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہیں جمعے تک ان کی موت کی کوئی خبر نہیں پہنچی۔ تاہم گزشتہ رات جین نے خطرے سے آگاہ کرنے والے 2 سگنلز بھیجے جو کسی مشکل میں پھنس جانے کی طرف اشارہ کررہے تھے۔

سنگنلز پاتے ہی بحری حفاظتی عملہ جین کی تلاش میں نکل کھڑا ہوا۔ جین کی لاش پرتگال کے قریب ایزورز جزیروں میں اپنی (آڈیشیئس نامی) کشتی کے کیبن میں ملی جو کہ پانی میں اُلٹی پڑی تھی۔

جین جیکس کو اپنے آخری لمحوں میں کن حالات کا سامنا کرنا پڑا اس حوالے سے کوئی تفصیلات فی الحال میسر نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ جین جیکس نے اپنی مہم کی شروعات پرتگال کے جنوبی سرے سے شروع کی تھی۔ فرانسیسی مہم جو کا خیال تھا وہ بحرِ اوقیانوس کا سفر 3 ماہ میں مکمل کرلیں گے۔

The post بحرِ اوقیانوس کو تنہا سَر کرنے کی کوشش میں فرانسیسی مہم جو ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3tWqbgD
via IFTTT

میں ایم این اے نہیں بن سکا تو کسی کو کیسے وزیراعظم بنا سکتا ہوں، چوہدری سرور ایکسپریس اردو

 لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ میں کبھی رکن قومی اسمبلی نہیں بن سکا تو کسی کو کیسے وزیراعظم بنا سکتا ہوں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے گورنر کو اپنے گزشتہ روز کے بیان پر وضاحت دینا پڑ گئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ نواز شریف اور عمران خان کو وزیراعظم بننے میں، میں نے مدد کی تھی۔

چوہدری محمد سرور نے وضاحت کی کہ میرے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر لیا گیا، ماضی کی مشترکہ جدوجہد تھی جس کے بعد تحریک انصاف کو کامیابی ملی۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اور عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی، جمہوریت میں ہر شخص کا اپنا کردار ہوتا ہے، یہ کہنا کہ مشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ چھوڑ دیتا ہوں یہ بھی غلط ہے۔

گورنرپنجاب کا کہنا تھا کہ میں برے وقت میں ہمیشہ ساتھ کھڑا رہتا ہوں، کسی کا ساتھ نہیں چھوڑتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنی سیاسی زندگی میں اتنی سنسنی خبریں پہلے نہیں دیکھیں جو اب دیکھ رہا ہوں، ابھی الیکشن میں ڈیڑھ سال باقی ہیں اور حکومت اب بھی محنت کررہی ہے۔

The post میں ایم این اے نہیں بن سکا تو کسی کو کیسے وزیراعظم بنا سکتا ہوں، چوہدری سرور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3565zIm
via IFTTT

150 سے زائد کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ایکسپریس اردو

 لاہور: لاہور میں 150 سے زائد کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ممتاز اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گروہ نے دو روز قبل لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے کرولا گاڑی چوری کر کے نشتر کالونی میں کھڑی کی تھی۔ پولیس نے شکایت درج ہونے کے بعد چوری شدہ کار کی سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے نشاندہی کی اور کینٹ پولیس کو ریکی کے کام پر مامور کیا۔

پولیس کے مطابق آج علی الصبح ملزم ممتاز اپنے ساتھیوں کے ساتھ مہران کار پر آیا اور چوری شدہ کار کو کھولنے کی کوشش کی تو اس دوران پولیس اہلکار بھی وہاں پہنچ گئے، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کی اور مہران گاڑی میں فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق  ملزمان کی فائرنگ سے ان کا ساتھی ملزم ممتاز ہلاک ہوا، ساتھی وقوعہ سے 2 کلو میٹر دور خالی پلاٹ میں ہلاک ملزم کو گاڑی میں چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے، جس کے بعد پولیس نے لاش اور گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ ملزمان کے زیر استعمال مہران کار بھی ڈیفنس اے کے علاقے سے چوری کی گئی تھی جس کا مقدمہ درج ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمان کو جلد گرفتار کریں گے جس کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت کیا جائے گا۔

The post 150 سے زائد کار چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rGRSaw
via IFTTT

غذائی سپلیمنٹ پٹھوں اور مائٹوکونڈریا کے لیے مفید ثابت ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: ایک جدید تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ خاص قسم کی سپلیمٹ کھانے سے بالخصوص عمررسیدہ افراد کو فائدہ ہوسکتا ہے۔ 

اگر کوئی شخص ملٹی وٹامن گولیاں کھائے یا پھر ہلدی کے مرکبات کیپسول میں بھر کر نگلے انہیں طب کی زبان میں سپلیمنٹ کہا جاتا ہے اور ان کی افادیت پر ایک عرصے سے بحث جاری ہے۔

تجرباتی طور پر سائنسدانوں نے آنتوں میں بننے والے ایک اہم مرکب کو جب گولی کی صورت میں ڈھال کر لوگوں کو کھلایا تو اس سے ان کے پٹھوں (مسلز) پر مثبت اثرات سامنے آئے اور مائٹوکونڈریا کی سطح پر تبدیلیاں دیکھی گئیں۔ اس سپلیمنٹ کو یورولائتھن اے کا نام دیا گیا ہے۔

اس سپلیمنٹ نے بالخصوص ایسے بزرگ افراد کو فائدہ پہنچایا جو کسی وجہ سے ورزش کرنے سے قاصر تھے اور یوں وہ ہلکی پھلکی ورزش بھی کرنے لگے۔ یہ تحقیق یونیورسٹی آف واشنگٹن اسکول آف میڈیسن سے وابستہ ڈیوڈ مارسینک اور ان کے ساتھیوں نے کی ہے۔

یورولائتھن اے بالخصوص آنتوں کے بیکٹیریا ایک طویل پروسیسنگ کے بعد بناتے ہیں۔ اگر آپ پولی فینول اور فائٹوکیمیکل والی غذائیں مثلاً انار، پھلیوں اور شوخ رنگ کی بیریاں کھاتے ہیں تو یہ مرکب جسم میں بنتا رہتا ہے۔ تاہم بڑھاپے میں یہ عمل رک جاتا ہے اور مائٹوکونڈریا متاثر ہوتا ہے اور یوں پٹھے بھی متاثر ہونے لگتے ہیں اور ورزش مشکل ہوجاتی ہے۔

اس تجربے میں 65 سال سے زائد عمر کے 66 افراد کو روزانہ یورولائتھن اے کی 1000 ملی گرام کے کیپسول کھلائے گئے تھے۔ تین سے چار ماہ بعد ان افراد کے پٹھے بہتر ہوئے اور دوم ان کے خلیات میں مائٹوکونڈریا کی صلاحیت بھی بہتر ہوئی۔

The post غذائی سپلیمنٹ پٹھوں اور مائٹوکونڈریا کے لیے مفید ثابت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Iwdptu
via IFTTT

ًکوئٹہ، ریکوڈک منصوبہ گزشتہ 74برسوں سے بلوچستا ن کے وسائل کو لو ٹ مار کا تسلسل ہے،ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ

کمر میں لگنے والی گولی سے بے خبرخاتون کا 3 ماہ بعد کامیاب آپریشن ایکسپریس اردو

تل ابیب: مشہور منقولہ ہے کہ زندگی موت کی امانت ہے، ڈاکٹروں نے خاتون کی کمرے میں لگنے والی گولی تین ماہ بعد نکالی، تعجب طلب پہلو یہ تھا کہ خود خاتون کمر میں لگنے والی گولی سے بے خبر تھیں۔

اسرائیل کی ایک خاتون ادی بوائے کو کمر کی تکلیف پر ہسپتال لایا گیا جب ڈاکٹروں نے معائنہ کیا تو ایکسرے میں کوئی چیز نظر آئی جسے آپریشن کے بعد نکلا  گیا تو وہ گولی تھی۔

خاتون نے بتایا کہ وہ گزشتہ تین ماہ سے کمر میں درد محسوس کررہی تھیں اور قیاس تھا کہ یہ درد پٹھوں میں کھنچاؤ کی وجہ سے ہے۔

اسرائیلی خاتون نے ریڑھ کی ہڈی کے قریب سے برآمد ہونی والی گولی پر تعجب کا اظہار کیا اور یاداشت پر زور دیتے ہوئے بتایا کہ وہ تین ماہ قبل ایک شادی میں شرکت کی اور تقریب میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ جب وقت گولی کمر میں لگی تو مجھے کسی چیز کے چبھنے کا احساس ہوا اور تھوڑا سا خون بھی نکلا لیکن میں سمجھی کہ تقریب میں غل غپاڑے کی وجہ سے پٹھا کھینچ گیا اور اسی طرح چند مہینے گزر گئے۔

خاتون نے بتایا کہ تقریب میں خوب شور وغل تھا اور ان کی دوستوں نے بھی درد کو محض میرا وہم قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زندہ بچ جانے پر خوش ہوں لیکن شادی کی تقریبات میں ہوائی فائرنگ کا فعل ہمیشہ مسائل سے بھرا ہوتا ہے۔

 

 

 

 

The post کمر میں لگنے والی گولی سے بے خبرخاتون کا 3 ماہ بعد کامیاب آپریشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3GUTFzl
via IFTTT

Saturday, January 22, 2022

نوازشریف، بے نظیر اور عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا، چوہدری سرور ایکسپریس اردو

 لاہور: گورنر پنجاب چوہدری سرور نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بے نظیر، نوازشریف اور عمران خان کو وزیر اعظم بنوایا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری سرور نے کہا کہ عمران خان اور ماضی کے دو وزرائے اعظم کو عہدہ دلوانے میں انہوں نے اہم کردار ادا کیا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ عمران خان سمیت ملک کے تین وزیراعظم میں نے بنوائے، یورپ بھی میری سیاسی بصیرت کا قائل ہے۔

چوہدری سرور نے دعویٰ کیا کہ انیس سو ننانوے میں نواز شریف شہباز شریف کو امریکا، برطانیہ کے ویزوں کی فراہمی میں بھی انہوں نے کردار ادا کیا جبکہ پرویز مشرف نہیں چاہتے تھے کہ شریف برادران برطانیہ جائیں۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شہبازشریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی، اگر لڑائی نہ ہوتی تو شاید میں مسلم لیگ ن سے علیحدگی اختیار نہیں کرتا اور پارٹی کا حصہ رہتا۔

The post نوازشریف، بے نظیر اور عمران خان کو وزیراعظم میں نے بنوایا، چوہدری سرور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Iwy7sT
via IFTTT

بھارت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن مودی کی پالیسیاں ان تعلقات میں بڑی رکاوٹ ہیں،چوہدری فواد حسین ... مقبوضہ کشمیر، مسلمانوں اور اقلیتوں کیلئے مودی کی پالیسیاں تعلقات ... مزید

’بیٹی پڑھاؤ‘ کے بجائے ’بیٹی پٹاؤ‘ کہنے پر مودی کو سبکی کا سامنا ایکسپریس اردو

نئی دہلی: بھارتی وزیر اعظم اور ان کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ہفتے میں دوسری مرتبہ سبکی کا سامنا کرنا پڑا جب گزشتہ روز نریندر مودی اپنے خطاب میں ’بیٹی پڑھاؤ‘ کے بجائے ’بیٹی پٹاؤ‘ کہہ گئے۔

نریندر مودی ’بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ‘ سے متعلق ایک مہم میں قوم سے خطاب کررہے تھے، ان کی جانب سے بیٹی پڑھاؤ کی جگہ ’بیٹی پٹاؤ‘ کی ادائیگی ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا سامنا ہے اور میمز شیئر کی جارہی ہیں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ نے بھی بیٹی بچاؤ، بیٹی پٹاؤ پر میمز نشر کی ہیں۔ ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ملک کے وزیر اعظم کو’بچاؤ‘ اور ’پٹاؤ‘ کے فرق کا احساس ہی نہیں ہے۔

 

 

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ مودی نے قوم کو نیا نعرہ دے دیا۔

 

 

اس سے قبل نریندر مودی ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک ان کی تقریر کی رفتار میں مدہم پڑگئی اور خاموش ہوکر بغلیں جھانکنے لگے۔

مزیدپڑھیں: ٹیلی پرومپٹرکی خرابی نے بھارتی وزیراعظم کا بھانڈہ پھوڑدیا

بعض بھارتی میڈیا نے کہا کہ ٹیلی پرامپٹر میں خرابی کی وجہ سے بھارتی وزیراعظم کو خاموش ہونا پڑا جبکہ چند ایک میڈیا نے دعویٰ کیا کہ مسئلہ ٹیلی پرامپٹر کا نہیں تھا بلکہ کوئی تکنیکی مسئلہ تھا‘۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق یہ معاملہ سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا کیونکہ کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہل گاندھی نے 2019کے انتخابات میں کہا تھا کہ نریندر مودی ٹیلی پرامپٹر کے بغیر کچھ نہیں بول سکتے۔

ٹوئٹر صارفین راہل گاندھی وہ کلپ شیئر کررہے ہیں جس میں انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کے پاس کہنے کو کچھ نہیں وہ صرف ٹیلی پرامپٹر سے بولتے ہیں، پیچھے سے کوئی کنٹرول کرتا ہے۔

راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر ٹوئٹ میں کہا کہ ’اتنا جھوٹ ٹیلی پرامپٹر بھی نہیں جھیل پایا‘۔

The post ’بیٹی پڑھاؤ‘ کے بجائے ’بیٹی پٹاؤ‘ کہنے پر مودی کو سبکی کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3qTK1r7
via IFTTT

ْافغانیوں کو شدید غذائی قلت کا سامنا ،عالمی برادری فوری انسانی ریلیف فراہم کرے، عمران خان ... اگر ہم نے کچھ نہ کیا تو 97 فیصد افغان بہت جلد غربت کی نچلی لکیر سے نیچے زندگی ... مزید

کراچی میں کل سے گرد آلود ہوائیں تھمنے کا امکان ایکسپریس اردو

 کراچی: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہرقائد میں کل(اتوار) سے گرد آلود ہوائیں تھمنے کا امکان ہے جبکہ شہر میں سردی کی نئی لہر بھی داخل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ کراچی میں سردی کی نئی لہر 28 جنوری تک برقرار رہ سکتی ہے، اس دوران کم سے کم پارہ سنگل ڈیجیٹ میں ریکارڈ ہوگا جبکہ شہر میں آج سے گرد آلود ہوائیں بھی تھم جائیں گی۔

کراچی میں سردی کی نئی لہر داخل ہونے کے بعد پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک کم ہوا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ آج بھی معمول سے تیز ہوائیں چلیں جن کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

شہر میں آج صبح کے وقت سمندر کے جنوب مغرب سے تندوتیز گردآلود ہوائیں چلیں، بعدازاں ہواؤں کی سمت شمال مشرق کی جانب تبدیل ہونے سے کراچی میں سردی کی نئی لہر داخل ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ اگلے 3 روز کے دوران کراچی کا کم سے کم پارہ 8 سے10 ڈگری جبکہ سندھ کے دیگر شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت 3 سے5 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

دوسری جانب ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق فضائی آلودگی کے اعتبار سے کراچی دنیا کے دوسرے اور پاکستان میں پہلے نمبر پر رہا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز جمعے کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ ہواؤں کی رفتار 40 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی تھی۔

The post کراچی میں کل سے گرد آلود ہوائیں تھمنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3KvYG3o
via IFTTT

Friday, January 21, 2022

دبئی میں عرب شہری برہنہ حالت میں سڑک پر نکل آیا ... برہنہ حالت میں سڑکوں پر گھومنے والا شخص لوگوں کو ہراساں کرتا رہا، شکایت موصول ہونے پر پولیس کی دوڑ لگ گئی

بچیوں کی تعلیم پر بننے والی فلم ’شعور‘ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا ایکسپریس اردو

 لاہور: بچیوں کی تعلیم پر بننے والی پاکستانی شارٹ فلم ”شعور“ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر دیا۔

پروڈیوسر اور ایکٹر صاحب احمد کی فلم ’’شعور‘‘ ہالی وڈ فلم فیسٹیول سٹالن کے لیے نامزد ہوگئی۔ ایوارڈ تقریب اگست میں امریکا میں منعقد ہوگی۔

اس ایوارڈ کے لیے دنیا بھر کی 120 ملکوں میں بننے والی ایک ہزار سے زائد فلموں نے حصہ لیا جس میں پاکستانی فلم شعور کی نامزدگی ہوگئی ہے۔

فلم میں پاکستان میں لڑکیوں بالخصوص دیہی بچیوں کی تعلیم میں درپیش مسائل کو موضوع بنایا گیا ہے۔ فلم کے پروڈیوسر صاحب احمد نے اپنی مدد آپ کے تحت مختصر بجٹ میں نہ صرف یہ فلم پروڈیوس کی بلکہ اس میں اداکاری کے جوہر بھی دکھائے۔

فلم کی رائٹر افیشن اکرم، پروڈیوسر چوہدری فیاض حسن کمبوہ جبکہ کاسٹ میں سوانا راجپوت، اجمل دیوان، ردا عاصم اورصاحب احمد ہیں۔

’شعور‘ میں حلیمہ یوسف نے آواز کا جادو جگاہا ہے۔ فلم لاس اینجلس ہالی وڈ اسٹریٹ کے ٹی سی ایل تھیٹر میں اگست میں ایوارڈ کے لیے پیش کی جائے گی۔

The post بچیوں کی تعلیم پر بننے والی فلم ’شعور‘ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3AtPAzG
via IFTTT

سوئی سدرن گیس کمپنی نصیر آباد نے بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی دھجیاں اڑا دیں ، سلومیڑ چارج ختم اور جمع شدہ رقم واپس نہ ہوسکی

}نوکنڈی اور گردونواح کے علاقے طوفانی گرد آلود ہوائوں کی لپٹ میں

دالبندین سمیت ضلع بھر میں موسم ابر آلود دھند اور تیز ہوا چلنے سے پاک ایران آر سی ڈی شاہراہ پر حد نگاہ تک محدود

پی ٹی آئی میں قیادت کے لئے کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، اسد عمر ... ملک کے عوام وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں، کورونا کے باعث دنیا بھر میں مہنگائی میں اضافہ ہوا، عالمی افراط ... مزید

وزیراعظم عمران خان (کل)عوام کی براہ راست فون کالز موصول کرینگے،شہباز گل

Thursday, January 20, 2022

مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ... نواب اسلم رئیسانی نے مولانا فضل الرحمان کی جانب سے پارٹی میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرلیا نواب اسلم رئیسانی ... مزید

کراچی پورٹ پر پھنسے بحری جہاز کو لنگر انداز کردیا گیا ایکسپریس اردو

کراچی کی بندرگاہ پر آنے والا کنٹینر بردار بحری جہاز تکنیکی خرابی کے باعث بے قابو ہوکر کم گہرے پانی میں پھنس گیا تھا تاہم عملے کی جانب سے انتھک کوششوں کے بعد جہاز کو بخیر و عافیت کے ساتھ پورٹ پر لنگر انداز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جہاز پر 729 کنٹینرز موجود ہیں۔ کراچی پورٹ پر پھنسنے والے بحری جہاز کو پہلے ری فلوٹ کیا گیا۔ ری فلوٹ کے آپریشن میں پی ٹی کے 4 ٹگ بوٹس نے حصہ لیا۔

بحری جہاز کی ری فلوٹنگ کے بعد عملے نے سے اُسے پورٹ کے چینل میں پہنچا کر لنگر انداز کردیا ہے۔ حکام کے مطابق بحری جہاز کو لنگر انداز کرنے کا آپریشن 45 منٹ تک جاری رہا۔

خیال رہے کہ ایملی ٹو نامی بحری جہاز آج دوپہر کو اسٹیئرنگ ویل کی خرابی کی وجہ سے بندرگاہ میں داخل ہوتے وقت پھنس گیا تھا۔

 

The post کراچی پورٹ پر پھنسے بحری جہاز کو لنگر انداز کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3KseZ1c
via IFTTT

مودی تم اپنے عقیدوں کے نیزے ہر دل میں اتارے جاتے ہو، ہم لوگ محبت والے ہیں تم خنجر کیوں لہراتے ہو، فواد چوہدری ... اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان کی معیشت میں بڑا حصہ ہے، ... مزید

فیس بک پر اسمارٹ فون کی فروخت کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا شخص گرفتار ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم ونگ نے فیس بک پر اسمارٹ فون قسطوں پر دینے کا جھانسہ دے کر رقم ہتھیانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے اسلام آباد کا سیکڑ جی 13 میں چھاپہ مار کر فیس بک پر پیج کے ذریعے سادہ لوح افراد کو بیش قیمت اسمارٹ موبائل فون قسطوں پر دے کر رقوم ہتھیانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا۔

حکام کے مطابق ملزم ریحان جمال سماجی رابطے کی ویب سائیٹ فیس بک پر پیج بنا قسطوں پر بیش قیمت موبائل فون فروخت کرنے کی تشہیر کرکے مخلتف اکاونٹس میں سادہ لوح افراد سے ڈاون پیمنٹ کے نام پر رقوم منتقل کرواتا تھا اور پھر رقم لے کر غائب ہوجاتا تھا۔

ایف ائی اے سائبر کرائم ونگ کے حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے تقریبا تین سال سے فراڈ میں ملوث ہے اور متعدد سادہ لوح افراد سے بیش قیمت موبائل فونوں کا جھانسہ دیکر رقوم ہتھیا چکا ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ ملزم کو سیکٹر جی 13 اسلام آباد کے علاقے سے گرفتار کرکے قبضے سے فیس بک پیج و ڈیوائسز برآمد کرلیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع ہے ۔

The post فیس بک پر اسمارٹ فون کی فروخت کا جھانسہ دے کر لوٹنے والا شخص گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3GNX7LY
via IFTTT

وزیراعظم اور بل گیٹس میں رابطہ، کورونا اور پولیو کے خاتمے پر تبادلہ خیال ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور معروف سافٹ ویئر کمپنی مائیکرو سافٹ کے سابق بانی بل گیٹس میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں نے کورونا وائرس اور پولیو کے خاتمے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بل گیٹس سے بات چیت کرتے ہوئے دنیا بھر میں غربت، بیماری اور عدم مساوات کے خلاف جنگ میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی۔ وزیراعظم نے خاص طور پر پاکستان میں فاؤنڈیشن کے کام کو سراہا۔

وزیرعظم نے کہا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ایک اہم ترجیح ہے، کوویڈ-19 وبائی امراض سے متعلق چیلنجوں کے باوجود ملک بھر میں انسداد پولیو مہم کو تیز کرنے کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان نے 2021ء میں پولیو کیسز میں تیزی سے کمی کے ساتھ مسلسل مثبت پیش رفت دیکھی، پورے سال میں پولیو کا صرف ایک کیس ریکارڈ کیا گیا۔

عمران خان نے کورونا ویکسین کی منصفانہ، بروقت اور بڑے پیمانے پر فراہمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کم آمدنی والے ممالک کو اس کے سماجی اور اقتصادی اثرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔

ٹیلی فونک رابطے میں بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی حالیہ کوششوں کو سراہا۔

بل گیٹس نے پولیو کے خاتمے کے لیے اپنے عزم کو تقویت دی۔ انہوں نے پاکستان کی کامیاب کورونا ویکسی نیشن مہم کا اعتراف اور گیٹس فاؤنڈیشن کی مسلسل حمایت کا یقین دلایا۔

وزیراعظم اور بل گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

The post وزیراعظم اور بل گیٹس میں رابطہ، کورونا اور پولیو کے خاتمے پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3u0bdGH
via IFTTT

وزیراعظم کا بل گیٹس سے ٹیلیفونک رابطہ،مشترکہ مقاصد پر ملکر کام جاری رکھنے پر اتفاق ... پاکستان کی کامیاب کورونا ویکسینیشن مہم کا اعتراف کرنے کے ساتھ مسلسل حمایت کا یقین ... مزید

بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 لاہور: بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی نے جمعیت علما اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، جس کا اعلان کو جے یو آئی کے جلسے میں کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مولانا فضل الرحمان بلوچستان میں آئندہ حکومت سازی کیلئے متحرک ہوگئے، اس سلسلے میں اُن کی آج سابق وزیراعلیٰ نواب اسلم رئیسانی کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں مولانا عبدالغفورحیدری، مولانا عبدالواسع، آغا محمود شاہ، کامران مرتضی، خیبرپختونخوا کے اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی اور رکن قومی اسمبلی مولانا کمال الدین شریک ہوئے۔

مولانا فضل الرحمان کی جانب سے سابق وزیراعلی نواب اسلم رئیسانی کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی گئی، جسے انہوں نے قبول کرلیا۔

ترجمان کے مطابق نواب اسلم رئیسانی ائندہ چند روز میں بلوچستان میں بڑا جلسہ کرکے جےیوآئی میں شامل ہوں گے۔

نواب اسلم رئیسانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں آئندہ جےیوآئی حکومت بنائے گی اور بلوچستان کی بڑی سیاسی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ لوگ نا اہل حکمرانوں سے تنگ آچکے ہیں، نواب صاحب کی شمولیت سے جے یو آئی بلوچستان میں مزید مضبوط ہوگی۔

The post بلوچستان کے سابق وزیراعلیٰ رئیسانی کا جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Iq9zSG
via IFTTT

Wednesday, January 19, 2022

بھولنا دراصل ’سیکھنے‘ ہی کی ایک صورت ہے، نیا نظریہ ایکسپریس اردو

ٹورانٹو: دماغ کے دو ماہرین نے ایک نیا نظریہ پیش کیا ہے جس کے مطابق بھولنا دراصل کچھ نیا سیکھنے ہی کی ایک صورت ہے۔

آئرلینڈ کے ڈاکٹر ٹوماس ریان اور کینیڈا کے ڈاکٹر پال فرینکلینڈ کا یہ نیا نظریہ ’نیچر ریویوز نیورو سائنس‘ کے تازہ شمارے میں آن لائن شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے انسانی یادداشت اور سیکھنے کے عمل (اکتساب) کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا ہے۔

اپنی تحقیق میں ان دونوں ماہرین کا کہنا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ہمارا دماغ یہ بھی سیکھتا ہے کہ مختلف حالات کے تحت کون کونسی معلومات اہم ہیں اور کونسی نظرانداز کرنے کے قابل ہیں۔

بدلتے حالات کے ساتھ ساتھ ’ضروری‘ یا ’اہم‘ معلومات کی نوعیت بھی بدلتی رہتی ہے اور ہمارا دماغ ایسی پرانی معلومات پر توجہ نہیں دیتا جو موجودہ حالات سے مطابقت نہ رکھتی ہوں۔

اعصابیات (نیوروسائنس) میں کسی خاص علم یا مہارت سے متعلق یادداشت محفوظ کرنے والے دماغی خلیوں کے مجموعے ’اینگرامز‘ (engrams) کہلاتے ہیں۔ جب ہم اس بارے میں کوئی بات یا واقعہ یاد کرتے ہیں تو اس سے متعلق اینگرامز میں سرگرمی پیدا ہوتی ہے اور یوں وہ یادداشت ہمارے ذہن میں ’تازہ‘ ہوجاتی ہے۔

ڈاکٹر ریان اور ڈاکٹر پال کا کہنا ہے کہ ’بھولنے‘ کا مطلب یہ نہیں کہ وہ یاد ہمارے ذہن سے غائب ہوجائے، بلکہ ہم ضرورت پڑنے پر اس یاد سے متعلق اینگرامز میں سرگرمی پیدا نہیں کر پاتے۔

بظاہر یہ ایک خرابی ہے درحقیقت اس کا بہت فائدہ ہے کیونکہ جیسے جیسے ہمارے سیکھنے کا عمل آگے بڑھتا ہے، ویسے ویسے پرانی باتوں کا زیادہ تعداد میں یاد رہ جانا ہمارے اکتساب کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔

لہذا، ہم یہ بھی کہہ سکتے ہیں کہ پرانی باتیں بھول کر ہم نئی چیزیں اور مہارتیں سیکھنے کا عمل بہتر بناتے ہیں۔

یعنی صحت مند انسانی دماغ باقاعدہ طور پر یہ بھی سیکھتا ہے کہ ’بھلایا‘ کیسے جائے، تاکہ وہ بدلتے ہوئے ماحول اور حالات سے بہتر طور پر ہم آہنگ کرنے کےلیے تیار کرتا رہے۔

اس دوران دماغ کے خلیے تو ویسے کے ویسے ہی رہتے ہیں مگر اِن میں سرگرمی/ تحریک میں تبدیلی آجاتی ہے جسے ہم ’بھول جانا‘ قرار دیتے ہیں۔

غرض کہ نیا سیکھتے دوران ہمارا دماغ مختلف اینگرامز کو تحریک دینا اور مختلف یادوں کو تازہ کرنا سیکھتا ہے: وہ یادیں جو اس کے کام کی ہوتی ہیں۔

غیر متعلقہ یادوں کو وہ نظرانداز کردیتا ہے، تاہم یہ کہنا غلط ہے کہ ہم انہیں بھول جاتے ہیں۔ وہ یادیں ہمارے ذہن میں ہوتی ہیں لیکن بے حس و حرکت رہتی ہیں۔

The post بھولنا دراصل ’سیکھنے‘ ہی کی ایک صورت ہے، نیا نظریہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rC3FXs
via IFTTT

برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان، ماسک کی پابندی ختم ایکسپریس اردو

 لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے27 جنوری سے کورونا پابندیاں نرم کرنے کا اعلان کردیا۔ ماسک پہننے کی پابندی بھی ختم کردی جائیگی۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے ہاؤس آف کامنز میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہا 27جنوری سے ملک میں عائد کورونا پابندیوں میں نرمی کی جائے گی۔ عوامی مقامات پرماسک پہننا بھی لازمی نہیں ہوگا۔

کورونا کے مریضوں کو گھرمیں قطرنطینہ کرنا ہوگا۔ شہریوں کوگھروں سے کام کرنے کا حکم بھی واپس لے لیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق 27 جنوری سے تقریبات میں شرکت کے لئے ویکسینیشن کی حیثیت یا تازہ منفی ٹیسٹ دکھانا لازمی نہیں ہوگا۔

The post برطانیہ کا کورونا پابندیوں میں نرمی کا اعلان، ماسک کی پابندی ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/33SELdX
via IFTTT

سعودیہ سے بے دخل200 پاکستانی کراچی پہنچ گئے ایکسپریس اردو

 کراچی: سعودی عرب سے بے دخل کیے 200سے زائدپاکستانی بدھ کی صبح کراچی پہنچے بے دخل کیے گئے، مسافر جدہ اور ریاض سے دو پروازوں کے ذریعے جناح ٹرمینل پہنچے۔

سعودی عرب سے بے دخل تمام مسافروں کی مکمل طور پر طبی جانچ پڑتال کی گئی اورریپڈ ٹیسٹ کیے گئے، اس موقع پر لمبی قطار لگنے پر بے دخل مسافروں نے ائرپورٹ لاونج میں احتجاج بھی کیا، ٹیسٹ کا عمل مکمل ہونے کے بعد تمام مسافروں کو جانچ پڑتال کیلیے ایف آئی اے ایمیگریشن کاؤنٹر منتقل کیا گیا۔

بعدازاں انھیں گھرجانے کی اجازت دی گئی، پاکستانی مسافر مختلف الزامات کے تحت سعودی عرب سے بے دخل کیے گئے ہیں۔

The post سعودیہ سے بے دخل200 پاکستانی کراچی پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3FMbyih
via IFTTT

2021، پاکستان کی چین کو برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں ایکسپریس اردو

 اسلام آباد / بیجنگ:  چین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی چین کو برآمدات 2021 میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن کاکہنا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی اور تجارتی تعاون باہمی طور پر فائدہ مند ہے اور اس نے دونوں ممالک کے عوام کو ٹھوس فوائد پہنچائے ہیں۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے تازہ ترین اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2021 میں چین کی پاکستان کو درآمدات اور برآمدات کی کل مالیت میں سالانہ 59.1 فیصد اضافہ ہوا جس میں برآمدات میں 57.8 فیصد اور درآمدات میں 68.9 فیصد اضافہ شامل ہے۔

چائنا اکنامک نیٹ کے مطابق اس وقت چین پاکستان کے لیے برآمدات کا دوسرا بڑا اور درآمدات کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔

The post 2021، پاکستان کی چین کو برآمدات ریکارڈ سطح پر پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3IpAvBX
via IFTTT

لاہورمیں نامعلوم افراد نے لیڈی ڈاکٹر کو 3 بچوں سمیت قتل کردیا ایکسپریس اردو

 لاہور: کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم سفاک قاتلوں نے ماں کو دو بیٹیوں اور بیٹے سمیت گولیاں مار کر قتل کردیا جب کہ مقتولہ کے گھر کے باہر مشکوک گاڑی کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے گھر کی مالکن45 سالہ ناہید مبارک ،20 سالہ بیٹے تیمور سلطان، 15 سالہ بیٹی ماہ نور فاطمہ اور 10 سالہ جنت فاطمہ کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر فرانزک اور دیگر ٹیوں سے ملکر جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے۔ 4 افراد کے قتل کی اطلاع جنگل میں آگ کی طرح علاقہ میں پھیل گئی۔

علاقہ میں شدید غم و خوف کی لہر دوڑ گئی۔ایس ایس پی آپریشن و انویسٹی گیشن سمیت دیگر افسران نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ آئی جی پنجاب نے ماں بچوں کے سفاکانہ قتل کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک سونپا گیاہے۔ کاہنہ پولیس نے چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا۔

 

The post لاہورمیں نامعلوم افراد نے لیڈی ڈاکٹر کو 3 بچوں سمیت قتل کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fI0FTW
via IFTTT

برطانوی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ایکسپریس اردو

 لندن: کورونا لاک ڈاؤن کے دوران پارٹی میں شرکت کرنے پر برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ جہاں زور پکڑ رہا ہے وہیں حکومتی جماعت کے اراکین اپوزیشن میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہاؤس آف کامنز میں بورس جانسن کو اس وقت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب اُن کی کنزرویٹیو پارٹی کے 7 اراکین نے وزیر اعظم کیخلاف عدم اعتماد کی ووٹنگ کا مطالبہ کردیا جبکہ 20 اراکین نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کرکے حکومت کیخلاف الگ محاذ قائم کرلیا۔

عدم اعتماد کی ووٹنگ کا مطالبہ کرنے والے 7 اراکین میں سے ایک کارکن کرسچن ویکفورڈ نے ہاؤس آف کامنز میں ہی اپوزیشن لیبر پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

لیبر پارٹی میں شامل ہونے والے کرسچن ویکفورڈ نے بورس جانسن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ واضح ہوچکا ہے ہے کہ آپ اور آپ کی پارٹی اقتدار کے اہل نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ برطانوی وزیر اعظم پر تنقیدوں نے اُس وقت اور شدت اختیار کی جب انہوں نے دعویٰ کیا کہ میں ایک کام کی تقریب سمجھ کر شریک ہوا، مجھے نہیں پتہ تھا کہ وہ ایک پارٹی کی تقریب تھی۔

The post برطانوی وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rAOT3i
via IFTTT

کورونا بڑھ گیا تو ہنگامی صوت حال ہوسکتی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا کیسز میں اضافہ ہوا تو ہنگامی صورت حال ہوسکتی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں میزبان جاوید چوہدری سے گفتگو کرتے ہوئے معاونِ خصوصی کا کہنا تھا کہ اومی کرون ہر جگہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے مگر یہ دوسرے وائرس کی نسبت کم نقصان دہ ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 7 کا  انعقاد کورونا احتیاطی تدابیر کے ساتھ ہی ممکن ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 10فیصد شرح سے زیادہ شہروں میں پابندیاں لگانے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی پانچویں لہر کا سامنا ہے لیکن کاروباری مراکز بند نہیں کریں گے، وزیر اعظم

واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے کورونا کی تازہ ترین صورت حال کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کیے گئے، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے جب کہ مثبت کیسز کی شرح 9.48 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این سی او سی؛ اسکولوں میں حاضری 50 فیصد کرنے سمیت مختلف پابندیوں کا فیصلہ

این سی او سی نے بتایا تھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 57 ہزار 669 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 5472 افراد کو کورونا کی تشخیص ہوئی۔

The post کورونا بڑھ گیا تو ہنگامی صوت حال ہوسکتی ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3AbJzYd
via IFTTT

سول ایوی ایشن کی ڈومیسٹک مسافروں کے ٹکٹ پر شناختی کارڈ لازمی درج کرنے کی ہدایت ایکسپریس اردو

 کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے تمام ایئرلائنز کو اندرونِ ملک سفر کے لیے ٹکٹوں پر مسافروں کے شناختی کارڈ لازمی درج کرنے کی ہدایت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات کی روشنی میں سول ایوی ایشن نے ایئرلائنز کو ہدایت نامہ ارسال کیا، جس کا اطلاق فوری ہوگا۔

سی اے اے کے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ ائیر لائنز کو اندرون ملک سفر کے لئے ٹکٹوں پر مسافروں کا شناختی کارڈ لازمی درج کرنے ہوں گے۔

نوٹی فکیشن میں تمام ائیر لائنز اور ٹریول ایجنسیز کو دفاتر سے براہ راست یا آن لائن ٹکٹ بکنگ کے وقت مسافروں کے شناختی کارڈ نمبر حاصل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ حکم نامے کی خلاف ورزی پر ایئرلائن کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے۔

The post سول ایوی ایشن کی ڈومیسٹک مسافروں کے ٹکٹ پر شناختی کارڈ لازمی درج کرنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/34VjAbO
via IFTTT

Tuesday, January 18, 2022

معروف گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے ایکسپریس اردو

 کراچی: معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی 9 ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

چار دہائیوں تک اپنی مدھر آواز سے فلمی گیتوں کو امر کرنے والی گلوکارہ مہناز 1955ء کو کراچی میں پیدا ہوئیں، ان کا اصل نام تسنیم تھا۔ وہ برصغیر کی معروف مغنیہ اور سوزخواں کجن بیگم کی صاحب زادی تھیں۔

گیتوں کے ذریعے جلد ان کی شہرت ٹی وی سے فلم اسکرین تک پھیل گئی۔ گلوکارہ مہناز نے باقاعدہ طور پر 1972ء میں فنِ موسیقی میں قدم رکھا اور ریڈیو، ٹی وی اور فلم میں اپنی مسحور کن آواز سے لاتعداد گیتوں کو پہچان دی۔

مہناز نے مجموعی طور پر 1500ء سے زائد گانے ریکارڈ کروائے۔ وہ اس حوالے سے بھی خوش قسمت تھیں کہ ابتداء میں ہی انہیں نثار بزمی، روبن گھوش، سہیل رانا، وجاہت عطرے سمیت دیگر نامور موسیقاروں کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

فنی خدمات پر مہناز کو 13 مرتبہ نگار فلم ایوارڈ سے نوازاگیا۔ وہ موت سے قبل طویل عرصے علیل رہیں۔ انہوں نے 19 جنوری 2013ء کو کراچی سے امریکا کا رختِ سفر باندھا لیکن دورانِ پرواز مہناز بیگم کی حالت بگڑنے پر انہیں بحرین کے ایک اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ خالق حقیقی سے جاملی۔

The post معروف گلوکارہ مہناز بیگم کو مداحوں سے بچھڑے 9 برس بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3GVEdTD
via IFTTT

پاکستان کے معروف مصنف منو بھائی کو بچھڑے 4 برس بیت گئے ایکسپریس اردو

 لاہور: معروف ڈرامہ نویس،مصنف،شاعر اور کالم نویس منو بھائی کو اپنے مداحوں سے بچھڑے چار برس بیت گئے۔

منو بھائی نے بہت سے ڈرامے لکھے لیکن سونا چاندی ڈرامے نے انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا۔ ادبی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے 2007 میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔

منوبھائی کا اصل نام منیر احمد قریشی تھا. وہ 1933ء میں وزیر آباد میں پیدا ہوئے، گریجوایشن گورنمنٹ کالج اٹک سے کی. انہوں نے صحافت اورادب میں گراں قدر خدمات انجام دیں۔ وہ ادب شناسوں اور درد دل رکھنے والوں میں انتہائی مقبول تھے۔ معاشرتی رویوں پر گہری نگاہ رکھنے والے منو بھائی نے 1982ء میں پی ٹی وی کے لیے ڈرامہ سونا چاندی لکھا جو بے حد مقبول ہوا۔

ان کے دیگر ڈراموں میں دشت، جھوک سیال ، آشیانہ اور عجائب گھر شامل ہیں۔ کالم نویسی کی طرح اپنے ڈراموں میں بھی انہوں نے ورکنگ کلاس کے لوگوں کی زندگی اور مسائل پیش کیے۔ منو بھائی طویل علالت کے بعد 19 جنوری 2018ء کو 85 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے لیکن ان کے بے باک لہجے اورتحریروں کی بازگشت آج بھی سنائی دیتی ہے۔

The post پاکستان کے معروف مصنف منو بھائی کو بچھڑے 4 برس بیت گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3nBLy2M
via IFTTT

کالج آنے والی طالبہ کی پُراسرار گمشدگی ایکسپریس اردو

 لاہور: لاہور کے علاقے سمن آباد کالج سے سیکنڈ ایئرکی 22 طالبہ نمرہ پُراسرار طور پر گمشدہ ہوگئی ہے، جس پر اہل خانہ نے اغوا کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مغویہ کالے رنگ کے لباس میں اپنے بھائی کے ساتھ موٹرسائیکل پر سیکینڈ ایئر کا پرچہ دینے آئی جسے کالج میں داخل ہوتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

کالج ریکارڈ میں 18 جنوری کو لڑکی کی حاضری بھی لگی ہوئی ہے اور اُس نے پرچہ بھی دیا مگر پرچہ دینے کے بعد وہ واپس گھر نہ پہنچ سکی۔

پولیس کے مطابق مغویہ ایک بچی کی ماں ہے جس کی تین سال پہلے شادی ہوئی، شوہر دبئی میں نوکری کرتا ہے۔

پولیس نے اہل خانہ کی مدعیت میں لڑکی کی گمشدگی کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق اغوا کے بعد لڑکی کا موبائل فون مسلسل بند آرہا ہے۔ پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار کو بڑھاتے ہوئے مرضی سے جانے کے معاملے پر بھی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

The post کالج آنے والی طالبہ کی پُراسرار گمشدگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3IjtClI
via IFTTT

لاہور کے اسپتال سے اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی چینیوٹ سے بازیاب ایکسپریس اردو

 لاہور: لاہور کے شیخ زید اسپتال سے اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی کو پنجاب پولیس نے چینوٹ سے بازیاب کرالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم ٹاؤن پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے 17 سالہ مغویہ کرن کو تلاش کر کے اُسے بازیاب کرایا۔

ترجمان آپریشنز ونگ کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر عابد کے حکم پر مسلم ٹاؤن پولیس نے اقدامات کیے گئے۔

مزید پڑھیں: لاہور کے اسپتال سے 17 سالہ لڑکی اغوا

مغویہ نے پولیس کو بیان دیا کہ ’میرا کزن کھانا کھلانے کے بہانے گاڑی میں لے کر فرار ہوگیا تھا‘۔

واضح رہے کہ دو روز قبل والد کے ساتھ ڈاکٹر کے پاس آنے والی لڑکی اسپتال کی حدود سے غائب ہوگئی تھی، جس کے بعد والد نے تھانہ مسلم ٹاؤن میں اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔

The post لاہور کے اسپتال سے اغوا ہونے والی 17 سالہ لڑکی چینیوٹ سے بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3FFO7a8
via IFTTT

یوکرین تنازعہ: جرمنی نے روس کو گیس پائپ لائن بلاک کرنے کی دھمکی دے دی ایکسپریس اردو

برلن: جرمنی کے چانسلر اولف شولٹز نے کہا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو روس سے جرمنی آنے والی نورڈ اسٹریم 2 گیس پائپ لائن بلاک کردی جائے گی۔

رائٹرز کے مطابق گزشتہ ہفتے یوکرین مسئلے پر روس اور مغربی ممالک کے درمیان مذاکرات کے بےنتیجہ ثابت ہونے کے بعد جرمن چانسلر اولف شولٹز نے نیٹو چیف سے برلن میں ملاقات کی تھی اور اگلے اقدامات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا تھا۔

اس سے قبل بھی شولٹز بیان میں کہہ چکے ہیں کہ یوکرین پر حملے کے نتیجے میں جرمنی کسی بھی قسم کی پابندی لگانے میں آزاد ہوگا جس میں روس سے آنے والی گیس پائپ لائن کو بلاک کرنا بھی شامل ہے۔

انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات صاف ہے کہ یوکرین پر حملے کر روکنے کیلئے تمام پہلوؤں پر بحث کی ضرورت ہے اور اگر حالات اس کے برخلاف ہوتے ہیں تو اس کی بہت بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

دوسری جانب یوکرین اور امریکا یہ بات کہہ چکے ہیں کہ نورڈ اسٹریم 2 پائپ لائن کی وجہ سے جرمنی روس پر زیادہ انحصار کرنے لگ جائے گا۔

The post یوکرین تنازعہ: جرمنی نے روس کو گیس پائپ لائن بلاک کرنے کی دھمکی دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3KkzpZP
via IFTTT

Monday, January 17, 2022

اسلام آباد: دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہلکار شہید ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: تھانہ کراچی کمپنی کے علاقہ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ناکہ جیلانیہ پر معمول کی چیکنگ پر مامور تھے اس دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 دہشت گردوں نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کردی۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا جبکہ پولیس اہلکاروں کی جواب کارروائی کے نتیجے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق شہید ہونے والے اہلکار کی شناخت منور کے نام سے ہوئی ہے جبکہ دو پولیس اہلکار روز امین اور راشد زخمی ہیں۔

The post اسلام آباد: دہشت گردوں کی فائرنگ سے اہلکار شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Km6xAi
via IFTTT

پی سی بی نے انڈر 13 اور انڈر 16 ٹورنامنٹس معطل کردئیے ... معطلی کی وجہ کراچی اور ملتان میں جاری ٹورنامنٹس میں زائد العمر کھلاڑیوں کی شرکت ہے ان ایونٹس کو معطل کرنا اور بون ... مزید

کورونا وبا میں غریب ہلاک جبکہ امیر امیرترین ہوتے چلے گئے، عالمی رپورٹ ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: آکسفیم انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے دوران 10 امیر ترین افراد کی دولت دوگنی ہو گئی ہے، عدم مساوات ایک اہم وجہ قرار جس کے باعث دنیا میں یومیہ 21 ہزار 300 افراد ہلاک ہوئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ میں آکسفیم انٹرنیشنل کے حوالے سے کہا گیا کہ ’ہم بے مثال تشویش کے ساتھ 2022 میں داخل ہورہے ہیں یہ دلیل پیش کرتے ہوئے کہ انتہائی عدم مساوات کی موجودہ عالمی حالت دنیا کے غریب ترین لوگوں اور قوموں کے خلاف ’معاشی تشدد‘ کی ایک شکل ہے۔

مزیدپڑھیں: 188 ارب ڈالر کے مالک ایلون مسک دنیا کے مالدار ترین آدمی بن گئے، رپورٹ

رپورٹ کے مطابق لاکھوں لوگ آج بھی زندہ ہوتے اگر ان کے پاس ویکسین ہوتی لیکن وہ مر چکے ہیں، بڑی فارماسیوٹیکل کارپوریشنز ان ٹیکنالوجیز پر اجارہ داری کا کنٹرول برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

آکسفیم انٹرنیشنل کے اعداد وشمار کے مطابق 252 مردوں کے پاس افریقہ اور لاطینی امریکا سمیت کیریبین کی مجموعی طور پر ایک ارب خواتین سے زیادہ دولت ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وبائی مرض کے دوران جہاں امیر بہت زیادہ امیر ہو گئے، وہیں 99 فیصد انسانیت کی آمدنی کو نقصان پہنچا۔

یہ بھی پڑھیں: امیر ملکوں کی وجہ سے کورونا وبا مزید 7 سال مسلط رہ سکتی ہے، ماہرین

آکسفیم کی رپورٹ عام طور پر سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم (ڈبلیو ای ایف) کے سالانہ اجلاس سے پہلے جاری کی جاتی ہے لیکن دنیا کے امیر ترین اور طاقتور افراد کا اجتماع اس سال وبائی امراض کی وجہ سے دوبارہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔

The post کورونا وبا میں غریب ہلاک جبکہ امیر امیرترین ہوتے چلے گئے، عالمی رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3fz1ApS
via IFTTT

اسلام آباد میں کورونا کیسز والے 10 تعلیمی ادارے بندکرنیکے احکامات جاری

Sunday, January 16, 2022

FBR، اسٹیک ہولڈرز سے انکم ٹیکس اور کسٹمز پربجٹ تجاویز طلب ایکسپریس اردو

اسلام آباد: ایف بی آرنے ملک بھر کے چیمبرز آف کامرس، تاجر تنظیموں سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے انکم ٹیکس اور کسٹمز سے متعلق بجٹ تجاویز مانگ لی ہیں۔

ایف بی آرنے آئندہ مالی سال 2022-23کے وفاقی بجٹ میں مقامی انڈسٹری کو تیار کردہ فائنل گڈز پر ٹیرف میں تحفظ دینے،خام مال پر ڈیوٹی ٹیکسوں میں رعایات، مرحلہ وار ٹیکس چھوٹ ختم کرنے، ٹیکس نیٹ بڑھانے، ٹیکس تفریق اور اناملیز دور کرنے کیلیے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ اندسٹریز اور ملک بھر کے دیگر چیمبرز آف کامرس، تاجر تنظیموں سمیت تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے انکم ٹیکس اور کسٹمز سے متعلق بجٹ تجاویز مانگ لی ہیں۔

ایف بی آر کی جانب سے تاجر تنظیموں اور چیمبرز آف کامرس سے کہا گیا ہے کہ انکم ٹیکس،سیلز ٹیکس اور پاکستان کسٹمز سے متعلق تجاویز 31 مارچ تک فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بھجوائی جائیں.

ایف بی آر حکام کے مطابق تمام فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری سمیت تمام متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو لیٹر ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آر نے فنانس بل 2022-23 کیلئے بجٹ تجاویز پر کام شروع کردیا ہے جس کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تجاویز تیار کی جارہی ہیں۔

 

The post FBR، اسٹیک ہولڈرز سے انکم ٹیکس اور کسٹمز پربجٹ تجاویز طلب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rss0PF
via IFTTT

تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی میر نادر مگسی نے اپنے نام کر لی ایکسپریس اردو

مٹھی: تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی کا مقابلہ میر نادر علی خان مگسی نے اپنے نام کر کے اپنی سبقت کو برقرار رکھا۔

10 سال بعد وزیر اعلی سندھ کے مشیر ارباب لطف اﷲ کی ذاتی کاوشوں سے تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی ہوئی مٹھی شہر سے عمرکوٹ جانے والی شاہراہ پر مضافاتی علاقے میں جیپ ریلی کے لیے 120 کلو میٹر پیچیدہ، ریتیلا مشکل ترین ٹریک بنایا گیا۔کوالیفائی راؤنڈ اور پروفیشنلز کے راؤنڈ میں میر نادر علی خان مگسی نے اپنی سبقت برقرار رکھی۔

میر نادر مگسی نے ساتھی ڈرائیور نصرت علی کے ساتھ ایک گھنٹہ 7 منٹ اور 56 سیکنڈ میں 120 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی اور ٹرافی و 6 لاکھ روپے کا انعام وزیر اعلی سندھ سے حاصل کیا۔

دوسری پوزیشن شہزادہ سلطان نے ساتھی ڈرائیور سلطان صفدر علی کے ہمراہ ایک گھنٹے 13 منٹ 50 سیکنڈ میں طے کر کے اور تیسری پوزیشن چودھری خرم نے ساتھی ڈرائیور طاہر محمود کے ہمراہ ایک گھنٹہ 22 منٹ 13 سیکنڈ میں طے کر کے حاصل کی۔

بی کیٹیگری میں نعمان سرانجام نے پہلی، ایم بلال عاشق نے دوسری اور گوہر اسلم سانگی نے تیسری پوزیشن حاصلی کی جبکہ سی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن رفیق بھرچونڈی، دوسری ایم علی شاھ اور تیسری پوزیشن منیب جھنڈیر نے حاصل کی پروفیشنلز کی مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن والوں کو چھ چھ لاکھ روپے اور ٹرافیاں، دوسری کو چار چار لاکھ اور ٹرافیاں جبکہ تیسری پوزیشنز کو ڈھائی ڈھائی لاکھ روپے اور ٹرافیاں دی گئیں۔

تھر جیپ ریلی پروڈکشن کلاس نتائج کے مطابق اے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن عقیل احمد، دوسری عامر مگسی اور تیسری میر محمد بلوچ نے حاصل کی۔

The post تھر ڈیزرٹ جیپ ریلی میر نادر مگسی نے اپنے نام کر لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3rsmRqP
via IFTTT

امریکا میں برفانی طوفان، متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: امریکا میں برفانی طوفان کے باعث  متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں شدید برفانی طوفان کی وجہ سے  متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی گئی۔دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں بھی لوگوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

طوفان کے باعث ہزاروں پروازیں منسوخ ہوگئیں اورہزاروں صارفین کوبجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی۔

امریکا کے جنوب مشرقی علاقوں میں 9 انچ سے زائد برف پڑی۔ کچھ علاقوں میں درجہ حرارت منفی 10ڈگری تک پہنچ گیا۔

جن ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے ان میں  ورجینیا، جارجیا اور شمالی اور جنوبی کیرولائنا شامل ہیں۔

سڑکوں اورریل کی پٹڑیوں سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

The post امریکا میں برفانی طوفان، متعدد ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3tx2JX7
via IFTTT

طالبان کا حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین مظاہرین پر کالی مرچ کا اسپرے ایکسپریس اردو

کابل: افغانستان میں تین مظاہرین نے کہا ہے کہ طالبان فورسز نے کابل میں کام اور تعلیم کے حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین کے ایک گروپ پر کالی مرچ کا اسپرے فائر کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق کابل یونیورسٹی کے سامنے تقریباً 20 خواتین جمع ہوئیں، جو ’مساوات اور انصاف‘ کے نعرے لگا رہی تھیں اور بینرز اٹھائے ہوئے تھیں جن پر ’خواتین کے حقوق، انسانی حقوق‘ لکھا ہوا تھا۔

تین خواتین مظاہرین نے اے ایف پی کو بتایا کہ احتجاج کو بعد میں طالبان نے منتشر کر دیا جو کئی گاڑیوں میں وقوعہ پر پہنچے تھے۔

مزیدپڑھیں: طالبان خواتین کی حکومت میں شمولیت اور تعلیم سے متعلق وعدے پورے کریں، اقوام متحدہ

مظاہرے میں شریک ایک نے کہا کہ جب ہم کابل یونیورسٹی کے قریب تھے، طالبان کی 3 گاڑیاں آئیں اور ایک گاڑی کے جنگجوؤں نے ہم پر کالی مرچ کا اسپرے استعمال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ میری دائیں آنکھ جلنے لگی،  میں نے ان میں سے ایک سے کہا ’تم شرم کرو‘ اور پھر اس نے اپنی بندوق کی نوک میری طرف کردی۔

دو دیگر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان میں سے ایک خاتون کو اسپرے کے کی وجہ سے آنکھوں اور چہرے پر الرجی سے ہسپتال جانا پڑا۔

اے ایف پی کے ایک نمائندے نے ایک جنگجو کو ایک ایسے شخص کا موبائل فون ضبط کرتے دیکھا جو مظاہرے کی فلم بندی کر رہا تھا۔

The post طالبان کا حقوق کا مطالبہ کرنے والی خواتین مظاہرین پر کالی مرچ کا اسپرے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/323uKu0
via IFTTT