Tuesday, January 25, 2022

آسٹریلوی حکومت نے معذور شخص کو 2022 کا بہترین شہری قرار دے دیا ایکسپریس اردو

کینبرا: ڈائلین ایلکاٹ کو اُن کی بیش بہا خدمات کے نتیجے میں آسٹریلوی وزیر اعظم اسکاٹ موریسن نے 2022 کے بہترین آسٹریلوی شہری کے اعزاز سے نوازا۔

ڈائلین ایلکاٹ پیرالمپک چیمپیئن، ویل چیئر ٹینس گولڈ گرینڈ سلیم کے فاتح، ویل چیئر باسکٹ بال پلیئر، ریڈیو ہوسٹ اور موٹیویشنل اسپیکر ہیں۔ وہ گزشتہ سال پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے گولڈن سلیم کے چاروں میچز کو جیتا تھا۔ ڈائلین پیرالمپک گولڈ میڈلسٹ بھی ہیں۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ڈائلین نے کینبرا میں اعزاز وصول کرتے ہوئے مجمعے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے آپ کو خوش قسمت ترین انسان سمجھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ وہ اسپورٹس سے اب ریٹائر ہونے کی تیاری کررہے ہیں تاہم وہ معذور افراد کے مسائل کے حل کیلئے کام کو جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 سالوں میں معذور افراد کی بےروزگاری کی شرح تندرست افراد کی بنسبت دگنی ہوگئی ہے۔ میرا مقصد معذور افراد سے متعلق لوگوں کے نظریات کو بدلنا ہے تاکہ وہ بھی اپنی زندگی ویسے جیئیں جیسے دوسرے جی رہے ہیں۔

The post آسٹریلوی حکومت نے معذور شخص کو 2022 کا بہترین شہری قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/344PK4f
via IFTTT

No comments:

Post a Comment