کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے ڈپٹی کمشنر نے ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظر لیویز اہلکاروں کو مشکوک ملکی اور غیرملکیوں کی حرکات پر نظر رکھنے کی ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ عبداللہ میں کسی بھی ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر نے الرٹ جاری کیا، جس میں لیویز اہلکاروں کو مشکوک ملکی اور غیر ملکیوں کے حرکات پر نظر رکھنے کی ہدایت گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے لیویز اہلکاروں کے تمام عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر بمع اسلحہ حاضری، تھانوں و چوکیوں کی حفاظت اور اپنے ایریاز میں رات کو گشت کرنے کی ہدایت کی۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق چمن میں لیویز اہلکار کے قتل اور اداروں کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا گیا۔
’سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے اور اُن کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا‘
دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت تربت میں اجلاس ہوا، جس میں صوبے کی موجودہ صورت حال اور گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے حملوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس کے شرکا نے دشت میں شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔
شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ ریاست کی عمل داری چیلنج کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا، بے گناہ لوگوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے اور ان کے سرپرستوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔
The post بلوچستان میں ممکنہ دہشت گردی کا خطرہ، لیویز اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3g3GxvV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment