Saturday, April 30, 2022

اوگرا کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 95 روپے اضافے کی تجویز دیے جانے کا انکشاف ... ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 145 روپے اضافے، جی ایس ٹی 17 فیصد اور فی لیٹر لیوی 30 روپے کرنے کی ... مزید

نئی حکومت کے پہلے ماہ میں ٹیکس محصولات میں واضح کمی ... ایف بی آر نے اپریل 2022 میں مارچ 2022 کے مقابلے میں تقریباً 100 ارب روپے کم ٹیکس اکٹھا کیا

شوال کا چاند نظر آگیا ... افغانستان دنیا کا واحد ملک جہاں کل بروز اتوار کو عید الفطر منائی جائے گی

جعلی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 2 افراد کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار ایکسپریس اردو

 کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے جعلی پاسپورٹس اور پروٹیکٹرز کے ذریعے سعودی عرب جانے والے کی کوشش کرنے والے 2 مسافروں کو جناح ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کراچی ایئرپورٹ پر شک کی بنیاد پر شاہد خان اور افضل خان نامی کے کاغذات چیک کیے تو جعلسازی کا انکشاف ہوا، تفتیش کے دوران ملزمان ایف آئی اے کو مطمئن نہ کرسکے جس کے بعد جب پاسپورٹس اور دیگر کوائف کی تصدیق کی گئی تو وہ جعلی نکلے، جس پر دونوں کو حراست میں لے لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق پاپسورٹس کے کوائف پرمبنی صفحہ جعلی تھا جبکہ نادرا کے ریکارڈ میں بھی ملزمان کی پاکستانی شہریت بھی مبینہ طور پر مشتبہ تھی۔

حراست میں لیے گئے ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کارروائی کے لئے ایف آئی اے پاسپورٹ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

The post جعلی پاسپورٹ پر سعودی عرب جانے کی کوشش کرنے والے 2 افراد کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7BWONUG
via IFTTT

ایل پی جی مزید سستی ہو گئی، فی کلو قیمت 15 روپے کم کر دی گئی ... یکم مئی سے نئی قیمت 231 روپے 85 پیسے ہو گی، 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 180 روپے 28 پیسے سستا ہوگیا

بلوچستان کے علاقے چاغی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، 9 افراد زخمی ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے چاغی میں دو گروپوں کے درمیان ہونے والا جھگڑا خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا، جس میں 9 افراد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلوچستان کے علاقے چاغی میں واقع گردی جنگل افغان مہاجر کیمپ میں دو گروپوں کے درمیان تکرار کے بعد اسلحہ نکل آیا۔

دونوں گروپوں میں شامل مشتعل افراد نے ہاتھا پائی کے دوران ایک دوسرے پر اسلحہ تانا اور فائرنگ کردی۔ لیویز فورس کے ترجمان نے بتایا کہ مسلح تصادم میں دونوں گروپوں کے 9 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے دالبدین کے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت کو ڈاکٹرز نے تشویشناک قرار دیتے ہوئے انہیں انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں صورت حال کشیدہ ہوگئی تھی جس کے بعد پولیس اور لیویز کے اہلکاروں کو وہاں تعینات کردیا گیا ہے۔

The post بلوچستان کے علاقے چاغی میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم، 9 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cTXsVDY
via IFTTT

Friday, April 29, 2022

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے اگر آپ نے اعلیٰ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس موقع سے استفادہ کرنے کی کوشش کی تو پریشانیوں سے نجات مل سکے گی۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

بزرگان روحانی سے خصوصی فیض حاصل ہو سکے گا بسلسلہ تعلیم کامیابی تو ہو گی مگر اس کے ساتھ ساتھ آپ پر تعلیمی بوجھ ضرورت سے کچھ زیادہ ہی رہے گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں ورنہ تمام شیرازہ بکھر سکتا ہے، اپنے منصوبوں پر نظرثانی ضرور کر لیں مقدمہ بازی سے گریز کریں، شریک حیات کیخلاف سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں ۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کاروباری حالات قدرے الجھ سکتے ہیں اسکا سب سے بڑا سبب آپ کے مزاج کی بے اعتدالی ہے اگر آپ آج زندگی کی الجھی ہوئی ڈور سلجھانا چاہتے ہیں تو صبر و حوصلہ سے کام لیجئے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ہوش و حواس کو بحال رکھتے ہوئے اہم امور انجام دیں، حقوق کی حفاظت ضرور کریں لیکن جذباتی انداز سے نہیں اگر آپ نے ہمارے مشورے کو قبول نہ کیا تو جذباتیت آپکو لے ڈوبے گی۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آج کے دن اپنوں سے بھی محتاط رہیں کیونکہ آج گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے ۔ والدین سے وابستہ کوئی توقع پوری ہو گی۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کوئی بڑی ڈیل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ مقدمات میں جزوی کامیابی ہو گی۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

اچانک حالات میں زبردست تبدیلی آ سکتی ہے اور آپ اپنے بگڑے ہوئے حالات کو سلجھا سکیں گے ۔ مہمانوں کی آمدورفت بھی کچھ زیادہ ہی رہے گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

زیادہ نہ سوچیں اس طرح مسائل تو حل نہ ہو سکیں گے، راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہ لیں۔ نزدیکی سفر بہ شوق کریں فائدہ ہو گا۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کسی صاحب حیثیت مقتدر شخصیت کے ساتھ تعلقات قائم ہو سکتے ہیں اگر اس قسم کے تعلقات پہلے ہی سے استوار ہو چکے ہیں تو پھر یہ مضبوطی اختیار کر سکتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

سیاسی اور سماجی شخصیات فیصلے سوچ سمجھ کر کریں اور ہر ایک پر آنکھیں بند کر کے اعتراض نہ ہی کریں بلکہ اپنی آنکھیں کھلی رکھیں تاکہ آپ کسی غلط راستے کا انتخاب نہ کر بیٹھیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

نئی ملازمت کے خواہشمند حضرات اپنے مقاصد میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں اگر آپ اپنی صلاحیتوں کو صحیح معنوں میں بروئے کار لائے تو کاروبار ترقی کر سکتا ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/f0tAKQ2
via IFTTT

وزیراعظم شہباز شریف کیلئے روزہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا دروازہ کھلا گیا

حکومت نے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا نیا طریقہ کار وضع کردیا ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رجسٹرڈ زرعی ٹریکٹر مینوفیکچررز کو سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی اور رعایتی سیلز ٹیکس کی سہولت کیلئے نیا میکنزم متعارف کروادیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ریفنڈز کیلئے اہل زرعی ٹریکٹر مینوفیکچررز سٹار اور ریفنڈ کلیمز پراسیسنگ سسٹم کے ذریعئے آن لائن ریفنڈ کلیم جمع کرواسکے گا اور متعلقہ کمشنر ان لینڈ ریونیو کو تمام مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ ریفنڈز کی درخواست جمع کروانا ہوگی۔

ذرائع ایکسپریس نیوز کا کہنا ہے کہ جن ریفنڈ کیسوں میں پراسیسنگ آفیسر کو کسی قسم کا شک ہوگا تو وہ متعلقہ ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیو سے منظوری لے کر ان ریفنڈ کلیمز کے درست اور جنوئن ہونے کا پتہ چلانے کیلئے آڈٹ کرسکے گا اور  یہ آڈٹ تیس دن کے اندر اندر مکمل کرنا ہوگا۔

اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ سیلز ٹیکس ریفنڈ کلیم جمع ہونے کے بعد اگر پندرہ دن کے اندر اندر کوئی پری آڈٹ نہیں کیا جاتا تو ایسے کیسوں میں سیلز ٹیکس رولز کے رول 39 ایس کے تحت شروع کی جانیوالی کاروائی ہونے کے بعد سات دن کے اندر اندر اضافی ان پُٹ ٹیکس ریفنڈز کرنا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ان رولز کے تحت منظور شدہ اضافی ان پپٹ ٹیکس فاسٹر ماڈیول کے ذریعئے پراسیس نہیں ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ریفنڈ کلیم منظور ہونے کے بعد پندرہ دن کے اندر اند اہل ٹیکس دہندگان کور سیلز ٹیکس رولز 2006 کے تحت مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ مکمل ریفنڈ کلیمز داخل کروانا ہوں گے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اہل لوگوں کی جانب سے ریفنڈ کلیمز کے ساتھ جمع کروائے جانیوالے ڈاکیومنٹس کی بنیاد پر متعلقہ ڈویژن پوسٹ آڈٹ کرے گی اور ریفنڈ کلیم داخل ہونے کے بعد ساٹھ دن کے اندر اندر پروسیڈنگ مکمل کرنا ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ زرعی ٹریکٹر مینوفیکچررز کو سیلز ٹیکس ریفنڈ کیلئے اس سے پہلے متعارف کروائے جانے والے ایگریکلچر ٹریکٹر مینوفیکچررز رولز 2012 منسوخ کردیئے گئے ہیں۔

The post حکومت نے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا نیا طریقہ کار وضع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/mOMovW7
via IFTTT

وائلنز کا ’لیونارڈو ڈاونچی،‘ نیلامی دس ملین یورو میں متوقع

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کردیں ایکسپریس اردو

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کے لیے وزارت پارلیمانی امور، وزارت ہاؤسنگ اور ادارہ شماریات کو مراسلہ ارسال کردیا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپنے مراسلے میں ساتویں مردم شماری کے حتمی نتائج 31 دسمبر 2022 تک دینے کا مطالبہ کیا ہے، حکام نے زور دیا ہے کہ مردم شماری کے نتائج بروقت ملنے سے نئی حلقہ بندیاں کرنے میں آسانی ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مردم شماری ہونے کے بعد نئے سرے حلقہ بندیاں کروانا آئینی طور پر لازم ہے، حلقہ بندیاں کرنے میں 4 سے ساڑھے ماہ تک کا وقت درکار ہوتا ہے جبکہ ووٹر لسٹوں میں بھی نظر ثانی ضرروی ہوتی ہے۔

اس سے قبل الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے نتائج کی بروقت فراہمی کے لیے 2 مراسلے لکھ چکے ہیں اور ادارہ شماریات کی طرف ساتویں مردم شماری کے ابتدائی نتائج 31 دسمبر 2022 تک حوالے کرنے کو کہا گیا تھا جبکہ حتمی نتائج کے لیے فروری 2023 تک کا وقت دیا گیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی مدت 12 اگست 2023کو مکمل ہو رہی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی کی مدت 14 اگست 2023کو پوری ہوجائے گی جس کے بعد ساتویں مردم شماری کا آغاز یکم اگست 2022 سے ہوگا۔

The post الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کردیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hcYt2U3
via IFTTT

بھارت میں 6 بچوں کے باپ نے اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی ایکسپریس اردو

نئی دہلی: بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں چھے بچوں کے باپ نے اہلیہ کو قتل کرکے خود کو بھی پھانسی لگا لی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جھارکھنڈ کے علاقے پاکر میں 38 سالہ شہری نے اپنی بیوی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے سبب اس کی موت ہوگئی بعد ازاں ملزم نے خود کشی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ شخص نے گھریلو ناچاکی کی وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا، اس واقعے سے قبل میاں بیوی کے درمیان رات گئے لڑائی بھی ہوئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری نے گھر کے پاس ایک درخت پر پھندا لگا کر اپنی جان لی، واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ریاست بہار میں ایک شخص نے سرِعام سابق اہلیہ اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود کشی کرلی تھی۔ بھارت بھر میں خود کشی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

The post بھارت میں 6 بچوں کے باپ نے اہلیہ کو قتل کرکے خود کشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MudOlIm
via IFTTT

پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا ایکسپریس اردو

 لاہور: پنجاب حکومت اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے حمزہ شہباز کی بطور وزیراعلیٰ پنجاب حلف برداری سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب حکومت اور تحریک انصاف کے اراکین کے وکلا نے عدالتی فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی۔

پی ٹی آئی کے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے کہا کہ عدالت کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حلف برداری کے لیے کوئی نمائندہ مقرر کرے یا کسی کو ہدایت کرے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ غیرقانونی ہے جس کے ذریعے نیا آئین لکھنے کی کوشش کی گئی ہے کیونکہ آئین و قانون میں ہائی کورٹ کے پاس یہ اختیار نہیں ہے کہ وہ اسپیکر کو ہدایت کرے، یہ اختیار صرف اور صرف گورنر کا ہے۔

مزید پڑھیں: اسپیکر قومی اسمبلی کل حمزہ شہباز سے وزیراعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف لیں، عدالت کا حکم

ذرائع کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف نے آئینی اپشنز پر غور شروع کردیا، آئینی ماہرین نے پی ٹی آئی کے سامنے تین آپشنز پیش رکھے ہیں۔ علاوہ ازیں آئینی ٹیم نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو بھی آئینی نکات پر بریفنگ دی اور لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد گورنر کو اس کے آئینی اختیارا ت سے آگاہ کیا گیا۔

گورنر پنجاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفی پر آئینی اعتراضات کر چکے ہیں جس کے بعد وہ استعفے کو غیر قانونی قرار دے کر ان کی پوزیشن کو بحال کر سکتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ گورنر پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلی کے انتخاب کو غیر قانونی قرار دیکر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، قانونی طور پر وہ دوبارہ انتخاب کا حکم دے سکتے ہیں۔ ماہرین نے  گورنر پنجاب کو اسمبلی تحلیل کرنے کے حوالے سے بھی مختلف آئینی حوالوں اور اختیار سے آگاہ کیا جبکہ انٹرا کورٹ اپیل کے معاملے پر بھی آئینی ماہرین نے تفصیلی بریفنگ دی۔

The post پی ٹی آئی نے حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق عدالتی فیصلے کو چیلنج کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/QeS9XO1
via IFTTT

Thursday, April 28, 2022

بھارت میں شہری نے سرِعام سابق اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرلی ایکسپریس اردو

نئی دہلی: بھارتی ریاست بہار میں شہری نے سرِعام سابق اہلیہ اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر خود کشی کرلی۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بہار کے پٹنہ شہر میں راجیو کمار نامی شخص نے راہ چلتی خواتین کو سڑک پر روکا جن میں ایک اس کی سابق اہلیہ اور دوسری کم عمر بیٹی تھی، اس موقع پر تھوڑی بحث ہوئی جس کے بعد شہری نے دونوں کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتارا اور پھر خود کو بھی گولی مار لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ راجیو کمار نے پہلی بیوی سے علیحدگی کے بعد دوسری شادی بھی کرلی تھی لیکن وہ اپنی سابق اہلیہ کو واپس آنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا نہ ماننے پر اس نے یہ قدم اٹھایا۔

مقامی پولیس نے یہ بھی بتایا کہ مذکورہ خواتین کسی شادی کی تقریب سے واپس آہی تھیں کہ اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، ملزم کا دماغی توازن بھی ٹھیک نہیں تھا تاہم معاملے کی تفتیش کررہے ہیں، جلد مکمل حقائق سامنے آئیں گے۔

The post بھارت میں شہری نے سرِعام سابق اہلیہ اور بیٹی کو قتل کرکے خود کشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PYiheDH
via IFTTT

چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت آدھے گھنٹے تک لفٹ میں پھنسے رہے، عملہ غائب ایکسپریس اردو

 کراچی.: چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت دفتر کی لفٹ آدھے گھنٹے تک پھنسے رہے اور تکنیکی عملہ غائب رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت اپنے دفتر کی لفٹ میں فنی خرابی کے باعث لفٹ میں پھنس گئے، اس دوران ایگزیکٹو انجینئر سمیت تمام عملہ غائب رہا۔

عملے کی عدم دستیابی کے باعث چیف سیکریٹری کو لفٹ سے نکالنے کےلیے کوئی موجود نہ تھا جس کی وجہ سے سہیل راجپوٹ آدھے گھنٹے تک لفٹ میں پھنسے رہے۔

واقعے کے وقت سہیل راجپوت حالت روزہ میں تھے اورلفٹ میں گرمی کے باعث ان کی طبعیت خراب ہوگئی۔

لفٹ میں فنی خرابی اور حادثے کے وقت تکینیکی عملے کی عدم موجودگی کو سنگین لاپرواہی قرار دیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت نے اسسٹنٹ انجینئر عبدالقادر سانگری اور ایگزیکٹو انجینئر عبدالوحید شیخ کو فوری معطل کردیا۔

Notice

چیف سیکرٹری سندھ نے سپرٹنڈنٹ انجینئر سے تین روز میں وضاحت طلب کرلی ہے کہ وہ بغیر اطلاع دئیے ہیڈ کوارٹر چھوڑ اسلام آباد کیوں گئے۔

سپرٹینڈنٹ سے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر انہوں نے تین دن میں جواب نہیں دیا تو ان کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

 

The post چیف سیکریٹری سندھ سہیل راجپوت آدھے گھنٹے تک لفٹ میں پھنسے رہے، عملہ غائب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hPXd0DH
via IFTTT

حسن علی کی انگلش کاؤنٹی میں تباہ کن بالنگ، دو میچوں میں 14 وکٹیں لے اڑے ایکسپریس اردو

 لندن: قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے انگلش کاؤنٹی چیمپئین شپ میں جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف ٹیم کے 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھادی۔

ہیمپ شائر کے خلاف کھیلے جارہے میچ کی پہلی اننگز میں قومی فاسٹ بولر حسن علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن کی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت مخالف ٹیم محض 246 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

قومی کرکٹر نے 15 اوورز کروائے اور 45 رنز دیکر حریف ٹیم لیام ڈوسن، بین براؤن، کیتھ بارکر، کائل ایبٹ اور محمد عباس کی وکٹیں لیں۔

واضح رہے کہ حسن علی نے کاؤنٹی کیریئر میں دوسری بار ایک اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کی ہیں۔اس سے قبل گزشتہ کاؤنٹی میچ میں گلاوسیسٹر شائر کے خلاف انہوں نے 9 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی انگلش کاؤنٹی میں لنکاشائر کی نمائندگی کررہے ہیں۔

The post حسن علی کی انگلش کاؤنٹی میں تباہ کن بالنگ، دو میچوں میں 14 وکٹیں لے اڑے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/xefHQ0d
via IFTTT

زمین اور پانی پر خوفناک تصادم؛ 200 سے زائد سوڈانی ہلاک ایکسپریس اردو

خرطوم: سوڈان میں دو گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 200 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک سوڈان کے ریجن مغربی دارفور میں غیر عرب اقلیتی گروپ اور حکومتی سرپرستی میں سرگرمیاں انجام دینے والے عرب گروپ میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔

دوطرفہ حملوں کے نتیجے میں جمعے سے اب تک 200 افراد سے زائد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ دارفور میں 2003 سے اب تک مسائلت اقلیتی برادری اور عرب نواز جنجاوید گروپ کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 3 لاکھ افراد ہلاک اور 25 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

باغی گروپ اور حکومتی جنگجوؤں کے درمیان حالیہ لڑائی پانی اور زمین پر قبضے کے بعد شروع ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ جھڑپیں جمعے کو شروع ہوئی جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے ار اتوار تک ہلاکتوں کی تعداد 200 سے تجاوز کرچکی تھی۔

The post زمین اور پانی پر خوفناک تصادم؛ 200 سے زائد سوڈانی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Hy6Zdjr
via IFTTT

اسرائیل کا شام پر حالیہ حملہ، روس کا شدید ردِعمل سامنے آگیا ایکسپریس اردو

 ماسکو: دمشق میں گزشتہ روز اسرائیل کے میزائل حملے کے بعد روس نے اسرائیل سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام پر اپنے حملے بند کر دے۔

ترک سرکاری خبررساں ادارے انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل اس شیطانی اور خطرناک کارروائیوں کو روکے۔ ہم اس بات پر زور دینا ضروری سمجھتے ہیں کہ شام کی سرزمین پر جاری اسرائیلی گولہ باری بین الاقوامی قوانین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا یہ واضح طور پر ناقابل قبول ہے۔

زاخارووا نے مزید کہا کہ ہم ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جو فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کرے اور پورے خطے میں کشیدگی کا باعث بنے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے شامی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتیں کمزور پڑتی ہیں اور شام میں دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں چار شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

The post اسرائیل کا شام پر حالیہ حملہ، روس کا شدید ردِعمل سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YecXOwa
via IFTTT

حیدرآباد، سائیٹ پولیس کے ساتھ مبینہ مقابلے میں ڈکیت ہلاک، ساتھی فرار

سی پی این ای کے عہدیداران کی عمران خان سے ملاقات؛ فیک نیوز پر تبادلہ خیال ایکسپریس اردو

اسلام آباد: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے عہدیداران پر مشتمل وفد کی سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں فیک نیوز سے متعلق تمام پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

سابق وزیر اعظم کو یہ بھی بتایا گیا کہ سابقہ دور حکومت میں سی پی این ای نے فیک نیوز کی تشریح کے متعلق تفصیلی نوٹ وزارت اطلاعات کو جمع کروایا تھا اور موجوہ وزیر اطلاات کو بھی یہ نوٹ جمع کرا دیا گیا ہے جس میں فیک نیوز کی مختلف اشکال و اقسام، تعریف و تشریح موجود ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہتک عزت کے مقدمات کا فیصلہ مخصوص مدت میں کیا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ افواہ سازی اور فیک نیوز یقینا ایک بڑا مسئلہ ہے، اہل صحافت کو افواہ سازی اور فیک نیوز کے تدارک میں کلیدی کردار حاصل ہے۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایک منصوبہ بندی کے تحت ہٹائی گئی ہے، عوام میں شدید غم و غصہ ہے، عید کے بعد بھرپور مہم کا آغاز کیا جائے گا اور حکومت کو فوری الیکشن کرانے ہوں گے۔

سی پی این ای کے صدر کاظم خان نے کہا کہ فیک نیوز اور آزادی اظہار دو مختلف چیزیں ہیں، میڈیا کو مورد الزام ٹھہرانے کی بجائے اپنی غلطیوں کی اصلاح ضروری ہے

دوسری جانب سی پی این ای کے عہدیداران نے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے دفتر کا بھی دورہ کیا اورڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار سے ملاقات کی۔

10

The post سی پی این ای کے عہدیداران کی عمران خان سے ملاقات؛ فیک نیوز پر تبادلہ خیال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5FIwaZm
via IFTTT

Wednesday, April 27, 2022

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا چین کے سفیر کے نام خط ... پاکستانی قوم چینی اساتذہ کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہے، دہشت گردی کا واقعہ پاک چین تعلقات خراب کرنے کی سازش ... مزید

عمران خان تم نے قوم کا کیا سنوارا ہے ،کس منہ سے کہتے ہو میں بیس لاکھ لوگوں کواسلام آباد لے کر جائوں گا، حمزہ شہباز ... پاکستانی عوام چیخ چیخ کہہ رہے ہیں ہم تمہاری سیاست کے ... مزید

عمران خان رو رہا ہے اداروںنے آئین کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیوں کیا،مریم نواز ... جلدی انتخابات کے پیچھے یہ ہے عمران خان تقرریوںمیں مداخلت چاہتا ہے ،یہ چاہتا ہے تقرریوں میں ... مزید

عمران پہلےکرکٹ ورلڈ کپ اب اگلے22 سال سازشی خط لے کر پھرے گا،مریم نواز ... عمران خان کو نقل کرکے پاس ہونے کی عادت پڑگئی، اب کوئی نقل کرانے کو تیار نہیں تو رو رہا ہے، کہتا عدالتیں ... مزید

حکومت نے ڈیڑھ درجن سے زائد اشیا پاکستان سے افغانستان ریگولر بلز پر برآمد کی اجازت دے دی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزارت تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی کے حوالے سے نیا حکم نامہ جاری کردیا جس کے تحت افغانستان اور وسطی ایشیا میں ڈیڑھ درجن سے زائد اشیا کو معمول کے بلز (ریگولر بلز) پربرآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے نمک،سیمنٹ،ادویات، سبزیاں، پھل، ڈیری مصنوعات، چاول، گوشت،مچھلی اور اس سے بنی مصنوعات، بیکری مصنوعات اور ماچس سمیت ڈیڑھ درجن سے زائد اشیاء  پاکستانی کرنسی میں بغیر الیکٹرانک فارم کے ریگولر شپنگ بلز پر افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کو برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔

پاکستانی کرنسی میں افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کو مذکورہ اشیا کی برآمد پر صفر سیلز ٹیکس، سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں ری بیٹ اورکسٹمز ڈیوٹی میں ڈیوٹی ڈرا بیک کی سہولت نہیں ملے گی البتہ ڈالرز میں بھیجی جانے والی اشیا پر سیلز ٹیکس، ایکسائز ڈیوٹی سمیت دیگر ڈیوٹیز کی سہولیات دی جائیں گی۔

پاکستان سے بھارت کو اشیاء کی برآمد پر پابندی بدستور قائم ہے تاہم صرف ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی ریگولیٹڈ علاج کیلئے استعمال ہونیوالی مصنوعات بھارت کو برآمد کی جاسکیں گی اسکے علاوہ پاکستان سے یوریا اور ڈی اے پی سمیت دیگر اقسام کی کھاد،چینی،دالوں ،گندم ،آٹے،میدہ،سوجی سمیت گندم کی دیگر مصنوعات،لائیو سٹاک،پاپولر لکڑی کا شٹرنگ میٹریل،لکڑی،ٹمبر،چارکول،آگ جلانے والی لکڑی، الکوحلک بیوریجز،پوست کا بھوسا سمیت19 اشیاء کی برآمد پر پابندی ہوگی۔

اس حوالے سے وزارت تجارت نے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر2022 جاری کردیا ہے۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ پرانے ایکسپورٹ پالیسی آرڈر 2020 کو منسوخ کر کے نئی پالیسی تافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت پاکستان سے افغانستان کو اور افغانستان کے راستے وسط ایشیائی ریاستوں کو ڈیڑھ درجن سے زائد اشیا  پاکستانی کرنسی میں اسٹیٹ بینک سے ای فارم کے اجراء کے بغیر صرف معمول کے شپنگ بلوں کی بنیاد پر برآمد کی جاسکیں گی۔

وزارتِ تجارت کے مطابق یہ سہولت صرف ان برآمد کنندگان کو ملے گی جو ڈالرز میں یہ اشیاء افغانستان اور وسط ایشیائی ممالک کو برآمد کریں گے، ایکسپورٹ پالیسی آرڈر میں مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں تیار ہونیوالی مصنوعات کی غیر ملکی کرنسی میں زمینی راستے سے،فضائی راستے یا سمندری راستے سے لیٹر آف کریڈٹ(ایل سی)کھول کر، بینکنگ چینل کے ذریعیے ادائیگیوں پرتصدیق شدہ برآمدی آرڈرز اور ایڈونس پیمنٹ پر کی جانیوالی تمام برآمدات پر بھی پر صفر سیلز ٹیکس،سنٹرل ایکسائز ڈیوٹی میں ری بیٹ اورکسٹمز ڈیوٹی میں ڈیوٹی ڈراء بیک کی سہولیات ملیں گی۔

اسی طرح ایکسپورٹ پراسیسنگ زونز میں قائم صنعتی یونٹس کی تیار کردہ اشیا کسٹمز ایکسپورٹ پراسیسنگ زون رولز 1981 تحت متعارف کروائے گئے رولز اور پروسیجرز کے مطابق بیرون ملک برآمد کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کے ٹیرف ایریاز میں بھی سپلائی کی جاسکیں گی جبکہ گوادر اسپیشل اکنامک زون میں قائم صنعتی یونٹس کی تیار کردہ اشیا بھی حکومت پاکستان کے نوٹیفائی کردہ رولز اور طریقہ کار کے مطابق بیرون ممالک برآمد کی جاسکیں گی اور انہیں پاکستان کے ٹیرف ایریاز میں بھی سپلائی کیا جاسکے گا۔

The post حکومت نے ڈیڑھ درجن سے زائد اشیا پاکستان سے افغانستان ریگولر بلز پر برآمد کی اجازت دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/E7uAJM3
via IFTTT

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو ایرانی ہم منصب کا ٹیلی فون ، وزیر خارجہ کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی

وزیرخزانہ کی امریکی ناظم الامور اور برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقاتیں ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ وریونیو ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سے امریکی ناظم الامور اور برطانوی ہائی کمشنر سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں ہوئیں جن میں دونوں ممالک کو معیشت کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنے پر گفتگو کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مفتاح اسماعیل نے امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور انجیلا پی ایجیلا سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان کی معیشت کے مختلف شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کوراغب کرنا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے کاروباردوست ماحول فراہم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مفتاح اسماعیل نے امریکی ناظم الامور کاخیرمقدم کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان وسیع البنیاد اور کثرالجہتی دیرینہ تعلقات استوار ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے اصلاحات کے ایجنڈا اور پالیسیوں پر پر روشنی ڈالی اورکہاکہ ملک میں اقتصادی اورمالیاتی استحکام کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔

امریکی ناظم الامورنے وزیرخزانہ کامنصب سنبھالنے پرمفتاح اسماعیل کومبارکباد دی اور امریکی حکومت کی جانب سے پاکستان کی حکومت اورعوام کومعاونت فراہم کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات قائم ہیں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے ہم مکمل تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہیں۔

تعاون کی یقین دہانی پر وزیرخزانہ نے امریکی ناظم الامورکاشکریہ ادا کرتے ہوئے امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں وسعت کیلئے موجودہ حکومت کے عزم کااعادہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری خزانہ و دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس کے علاوہ وزیرخزانہ ڈاکٹرمفتاح اسماعیل سے وفاقی وزیرنجکاری عابدحسین بھائیو نے ملاقات کی جس میں نجکاری کمیشن کے چیئرمین محمد سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس میں نجکاری کے مجوزہ منصوبہ کاجائزہ لیاگیا۔ وزیرخزانہ نے نقصان میں جانیوالے سرکاری کاروباری اداروں کی نجکاری کے عمل کوتیز کرنے کی ضرورت پرزوردیا۔

انہوں نے داروں کی کارگردگی، فعالیت اوران میں مسابقت کی اہمیت کوبھی اجاگر کیا اور کہا کہ اس سے ملک کے محصولات کی مجموعی بنیاد میں اضافہ ہوگا۔ وزیرخزانہ نے نقصان میں جانیوالے کاروباری اداروں کی نجکاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں اور مسائل کوحل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

دریں اثنا پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وفد کے ہمراہ وزارت خزانہ میں مفتاح اسماعیل سے ملاقات کی اور قلمدان سنبھالنے پر انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔ اس موقع پر برطانیہ کی ترقیاتی ٹیم کی سربراہ اینابل گیری بھی موجود تھیں۔

وفاقی وزیر نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دوطرفہ دلچسپی کے امور پر ان سے تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر کووسیع تراقتصادی ایجنڈا اور موجودہ حکومت کی ترجیحات سے بھی آگاہ کیا۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت اقتصادی اور مالیاتی استحکام لانا چاہتی ہے، جس سے معیشت کی بحالی میں مدد ملے گی اور پائیدار اقتصادی ترقی بھی ممکن ہوگی۔

برطانوی ہائی کمشنر نے اپنی حکومت کی جانب سے وزیر خز انہ کو مبارکباد پیش کی اور ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مثالی تعلقات قائم ہیں جسے مزید مضبوط بنایا جائے گا۔ انہوں نے برطانیہ کی حکومت اورعوام کی جانب سے پاکستان کو مکمل حمایت کا یقین دلایا۔ وزیر خزانہ نے معاونت فراہم کرنے پر برطانیہ کے ہائی کمشنر کا شکریہ ادا کیا۔

وفاقی وزیر خزانہ و ریونیو مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ تاریخی تعلقات قائم ہیں اور تعلقات میں وسعت سے دونوں ممالک کو یکساں فائدہ پہنچے گا۔

The post وزیرخزانہ کی امریکی ناظم الامور اور برطانوی ہائی کمشنر سے ملاقاتیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/dL5AWIg
via IFTTT

ایتھوپیا میں مسلمانوں پر گھات لگاکر حملے؛ 20 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

ادیس ابابا: ایتھوپیا میں عیسائی انتہاپسندوں کے حملے میں 20 مسلمان جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مسلمانوں پر حملے کا تازہ واقعہ افریقہ ملک ایتھوپیا کے ریجن امھارا کے شہر گونڈر میں پیش آیا، جہاں عیسائی انتہاپسندوں نے بزرگ شہری کی نماز جنازہ میں شریک مسلمانوں کا قتل عام کیا۔

امہارا کی اسلامی امور کی کونسل کے صدر سعید محمد کا کہنا ہے کہ قبرستان میں موجود مسلمانوں کے ہجوم پر عیسائی انتہا پسندوں نے بھاری ہتھیاروں اور بمبوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 20 کے قریب کے مسلمان جاں بحق ہوئے جب کہ درجنوں زخمی ہوئے۔

حملے کے بعد حملہ آوروں نے مسلمانوں کی املاک کو لوٹا اور متعدد مساجد کو نذر آتش کیا، انتہاپسندوں کے حملے کا نشانہ بننے والی ایک مسجد میں معمولی نقصان ہوا جب کہ تین مکمل طور پر نذر آتش ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں ایتھوپین حکام نے پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا جنہوں نے امھارا ریجن کے علاقے موتا میں چار مساجد کو نذر آتش کیا تھا۔

The post ایتھوپیا میں مسلمانوں پر گھات لگاکر حملے؛ 20 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qSsaBzw
via IFTTT

Tuesday, April 26, 2022

باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یوآئی کے رہنما مفتی بشیر جاں بحق ایکسپریس اردو

 پشاور: باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء و سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی مفتی بشیر جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا کی ایجنسی باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے تنی میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں جے یو آئی ف کے رہنما جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے مفتی بشیر شدید زخمی ہوئے،جنہیں علاج کےلیے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

واضح رہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے یہ چوتھے رہنما ہیں جنہیں ٹارگٹ کلنگ میں قتل کیا گیا ہے۔

اس سے قبل مفتی سلطان محمد، قاری الیاس اور مفتی شفیع اللہ کو بھی ٹارگٹ حملوں میں نشانہ بنایا گیا تھا۔

The post باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، جے یوآئی کے رہنما مفتی بشیر جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/K1HD4dU
via IFTTT

کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتح خان خجک کی زیر صدارت ڈویژنل جائزہ کمیٹی کا اجلاس

فرانسیسی راہبہ نے دنیا کی معمرترین خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا ایکسپریس اردو

پیرس: فرانسیسی راہبہ نے دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق فرانس سے تعلق رکھنے والی راہبہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ خاتون ہیں جو زندگی کی 118 بہاریں دیکھ چکی ہیں۔

راہبہ کی عمر 118 سال 73 دن ہوئی تو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ نے انہیں اپنے ریکارڈ میں شامل کرلیا جس کے بعد انہوں نے دنیا کی معمر ترین خاتون کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

گینز بک کا کہنا ہے کہ راہبہ آندرے 11 فروری 1904 کو پیدا ہوئیں اور اب جاپانی خاتون کانے تاناکا کی 119 سال 107 دن کی عمر میں انتقال کے بعد عمررسیدہ خاتون بن گئی ہیں۔

The post فرانسیسی راہبہ نے دنیا کی معمرترین خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1fr8hiD
via IFTTT

روڈ پرحادثات کی بڑی وجہ تیز رفتاری ہے. ڈی آئی جی موٹروے پولیس ... گاڑی میں سوار تمام افراد کو سیٹ بیلٹ لگانا ضروری ہے موٹرسائیکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں.موٹر وے پولیس ... مزید

نئے آرمی چیف کی تعیناتی قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی کیونکہ یہ تقرری آئین کا تقاضہ ہے۔

اسلام آباد میں افطار ڈنر کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ افواج پاکستان کیخلاف بات اور سازش کرنے کی آئین میں سخت سزا ہے، اس معاملے میں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، فرح گوگی کے معاملے پر حقائق سب کے سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا  کہ فیک نیوز کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے کیونکہ ماضی میں کچھ میرے خلاف غلط رپورٹنگ کی گئی جس سے پاکستان اور چین کے تعلقات خراب ہوئے، اب ہم انہیں دوبارہ سے بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

’بیرونی مداخلت کے معاملے پر کمیشن بنانے پر غور کیا جاسکتا ہے‘

’امریکی سازش  کے حوالے سے قومی سلامتی کمیٹی کے دو اجلاسوں میں سازش ثابت نہیں ہوئی، اب اس معاملے کو پارلیمانی سیکیورٹٰ کمیٹی میں لایا جائے گا اور بیرونی مداخلت کے معاملے پر کمیشن بنانے پر بھی غور کیا جاسکتا ہے‘۔

’امریکا، چین اور قطر سے تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کریں گے‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’امریکا سے اچھے تعلقات  چاہتے ہیں اور ہم ان میں بہتری کی کوشش بھی کریں گے جبکہ ماضی کی حکومت کی بدترین سفارتی کارکردگی کے باعث سعودی عرب، قطر اور چین سے خراب ہونے والے تعلقات کو بھی بہتر کرنے کی کوشش کریں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے دورے  میں سعودی قیادت سے ملاقات ہوگی اس کے بعد جلد ہی دورہ چین  کریں گے۔

’ماضی میں بھی وزرائے اعظم کو دھمکیاں ملیں‘

شہباز شریف نے کہا کہ ’ماضی میں ذوالفقار علی بھٹو سمیت دیگر سربراہان اور وزرائے اعظم کو دھمکیاں ملیں مگر انہیں خوش اسلوبی سے نمٹایا گیا، تاریخ میں پہلی بارآئینی طریقے عدم اعتماد سے حکومت تبدیل ہوئی  اور سے بیرونی سازش سے جوڑنے کی کوشش کی جارہی ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ معاشی طور مضبوط نہیں ہونگے تو ہماری بات کوئی نہیں سنے گا،  سویت یونین کے پاس اسلحے کی طاقت تھی مگر معیشت کمزوری کی وجہ سے وہ ٹوٹ گیا، ہمیں آزاد فیصلے کر کے خود کو مضبوط بنانا ہوگا‘۔

’فائلیں غائب ہونے کی تحقیقات کریں گے‘

وزیراعظم نے کہا کہ انتقام کا لفظ ہماری ڈکشنری میں نہیں ہے ، فائلیں غائب  ہونے کا علم نہیں ہے البتہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے، اصلاحات کے بعد ہی اگلے الیکشن ہوں گے‘۔

گندم اور پیٹرول کی سستی خریداری کے معاملے کو دفتر خارجہ سے چیک کرایا جائے گا

شہباز شریف نے کہا کہ ’روس سے پٹرول اور گندم کی تیس فیصد کم میں خریداری کا معاملہ میرے علم میں نہیں ہے،  اس بات کو دفتر خارجہ سے چیک کرایا جائے گا اور پھر ملکی صورت حال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کیا جائے گا۔

’توانائی بحران گزشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث پیدا ہوا‘

شہباز شریف نے کہا کہ گزشہ حکومت کی نااہلی کے باعث توانائی کا بحران پیدا ہوا، تیل اورایل این جی بروقت نہیں منگوائی گئی جبکہ کچھ ماہ پہلے ایل این جی 3 ڈالر میں مل رہی  تھی مگر حکومت نے وہ موقع ضائع کردیا جس کا خمیازہ ہمیں آج بحران کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے۔

’پی ٹی آئی اراکین سے زبردستی استعفے لیے گئے‘

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی  استعفے دے چکی ہے ، اب قوائد کے مطابق فیصلہ ہوگا، تحریک انصاف کے بہت سے اراکین نے بتایا کہ اُن سے زبردستی استعفے لیے گئے ہیں، اس معاملے پر آئینی اور قانونی پہلو سے کارروائی کی جائے گی، ہماری خواہش تو تھی کہ پی ٹی آئی استعفے نہ دیتی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’سابق اسپیکر اورسابق ڈپٹی اسیکر نے آئین شکنی کی ہے، صدرمملکت نے حلف کے معاملے پر جوکیا وہ ان کے عہدے کے شایان شان نہیں ہے‘۔

’نیب کے مستقبل پر غور کریں گے‘ 

نیب کے حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’بیورو کریٹس اور کاروباری افراد نے نیب رویے اور زیادتیوں کے خلاف شکایات کیں، ہم اُن کا جائزہ لے کر نیب کے مستقبل پر بھی غور کریں گے‘۔

 ’عمران خان جمہوری طریقے سے احتجاج کریں کوئی اعتراض نہیں‘

میاں محمد شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آبادمیں دھرنے کی کال دی ہے، جمہوری طریقے  سے احتجاج پر کوئی اعتراض نہیں تاہم عوام کو تکلیف میں  مبتلا نہیں ہونے دیں گے اور نہ کسی کو سڑکوں پر انتشار کی اجازت نہیں دینگے۔

وفاقی وزیر داخلہ کو کراچی دورے کی ہدایت

وزیراعظم نے کراچی یونیورسٹی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’واقعہ افسوسناک ہے، چینی باشندوں کو بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں ، وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ  کو بدھ 27 اپریل کو کراچی کے دورہ کی ہدایت کی ہے ، وہ کراچی میں وزیر اعلی سندھ  اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے۔

 

 

The post نئے آرمی چیف کی تعیناتی قواعد و ضوابط کے مطابق کی جائے گی، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/atYSoIf
via IFTTT

Monday, April 25, 2022

سندھ میں 2 ماہ کیلئے اہم شاہراہوں اور ائیرپورٹس کے اطراف احتجاج پر پابندی ایکسپریس اردو

 کراچی: حکومت سندھ نے دو ماہ کے لئے اہم شاہراہوں، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز، جامعات اور اسپتالوں کے اطراف جانے والے راستوں پر احتجاج کرنے پر پابندی لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 (6) کے تحت اہم شاہراہوں سمیت ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور اسپتالوں کے اطراف جانے والے راستوں پر احتجاج کرنے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، انڈس ہائی وے، ناردرن بائی پاس، شارع فیصل، شارع پاکستان، کورنگی انڈسٹریل ایریا، پورٹ قاسم، لیاری ایکسپریس وے، ریلوے اسٹیشنز، جامعات اور اسپتالوں کے اطراف اہم شاہراہوں پر احتجاج پر پابندی ہوگی۔

The post سندھ میں 2 ماہ کیلئے اہم شاہراہوں اور ائیرپورٹس کے اطراف احتجاج پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VO1sbWT
via IFTTT

ڈیل طے پا گئی، ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خرید لیا ... کمپنی کے انتظامی بورڈ نے ٹیسلا کمپنی کے مالک اور دنیا کے امیر ترین شخص کے ساتھ 44 ارب ڈالرز کی ڈیل طے پانے کا اعلان کر دیا

انتہاپسند ہندوؤں کے قاتلانہ حملے کا خوف؛ دلت نوجوان پولیس لے کر دلہن بیاہنے پہنچ گیا ایکسپریس اردو

نئی دہلی: بھارت میں دلت نوجوان انتہاپسندوں کے تشدد سے بچنے کیلئے درجنوں پولیس اہلکاروں کے حصار میں دلہن رخصت کرنے پہنچ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکاروں کے پروٹوکول میں بارات لیجانے کا واقعہ بھارتی ریاست اترپردیش کے بلندشہر میں پیش آیا جہاں ایک دلت نوجوان نے پولیس تھانے میں بارات میں پروٹوکول دینے کی گزارش کی تھی۔

دلت نوجوان کی درخواست پر پولیس کی بھاری نفری نے گھوڑے پر سوار دلہا اور باراتیوں کو اپنے حصار میں لیکر دلہن کے گھر تک پہنچایا۔

دلت نوجوان نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ آٹھ ماہ قبل علاقے ایک دلت نوجوان کو گھوڑے پر سوار ہوکر بارات لیجانے پر ٹھاکر برادری نے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس کے باعث وہ ہلاک ہوگیا تھا۔

نوجوان نے پولیس کو بتایا کہ وہ شدید خوفزدہ ہے کہ اگر گھڑچڑھائی کی رسم کی تو اسے بھی مار دیا جائے گا لہذا پولیس مجھے پروٹوکول دے۔

پولیس نے نوجوان کی خواہش پوری کی اور بارات لیجانے کےلیے بھاری نفری فراہم کی، جس سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھی جاسکتی ہے۔

The post انتہاپسند ہندوؤں کے قاتلانہ حملے کا خوف؛ دلت نوجوان پولیس لے کر دلہن بیاہنے پہنچ گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/89AUCre
via IFTTT

شاہین کو بمرا پر سبقت حاصل ہے، عاقب جاوید کا بڑا بیان سامنے آگیا ایکسپریس اردو

 کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے جسپریت بمراہ اور شاہین شاہ آفریدی کا موازنہ کرتے ہوئے بڑا بیان دے ڈالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور بمرا کے پاس یارکر کرنے کی بہترین مہارت موجود ہے تاہم میرے خیال میں شاہین کو بھارتی فاسٹ بولر پر برتری حاصل ہے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا گراف تیزی سے اوپر کی طرف آرہا ہے جبکہ بمرا مستحکم ہیں، شاہین ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس میں خطرناک بنتے جارہے ہیں جبکہ حارث رؤف، شاداب خان کے باعث پاکستان کرکٹ عروج پر پہنچ رہی ہے۔

عاقب جاوید نے کہا کہ حارث رؤف نے گزشتہ چند سالوں میں جس طرح سے باؤلنگ کی ہے، ان کی اوسط باؤلنگ کی رفتار دنیا میں سب سے تیز ہے اور جس طرح سے وہ جارحانہ مزاج اپناتے ہیں وہ اصل فاسٹ بولر کی نشانی ہے تاہم بمراہ ایسے نہیں کرتے۔؎

مزید پڑھیں: جوز بٹلر نے آئی پی ایل کی کارکردگی کا سہرا مشتاق احمد کے سر باندھ دیا

انہوں نے کہا کہ بمرا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2021-23 سائیکل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر ہیں تاہم دونوں میں محض 3 وکٹوں کا فرق ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ آئی سی سی مینز کرکٹر آف دی ایئر 2021 کے لیے سر گارفیلڈ کی سوبرز ٹرافی جیتنے کے بعد شاہین کا نام ایک قدم آگے بڑھا ہے۔

The post شاہین کو بمرا پر سبقت حاصل ہے، عاقب جاوید کا بڑا بیان سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TEPzFoR
via IFTTT

تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر انتخابی اصلاحات لائیں، جاوید لطیف

ہاکی ایشیاکپ کی تاریخوں اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا ایکسپریس اردو

جکارتہ: ایشین ہاکی فیڈریشن نے ایشیا کپ ہاکی کی تاریخوں اور ٹیموں کی تصدیق کا باقاعدہ اعلان کردیا۔

ترجمان فیڈریشن کے مطابق ایشیاکپ ہاکی 23 مئی سے یکم جون تک انڈونیشیا کے شہر جکارتہ میں کھیلا جائےگا۔ ایونٹ میں پاکستان، انڈیا، انڈونیشیا، جاپان، کوریا، ملائشیا، بنگلہ دیش اور اومان کی ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی۔

ایشیاکپ کی ٹاپ 4 ٹیمیں براہ راست ہاکی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کریں گی، ورلڈکپ جنوری میں بھارت کے شہر بھونیشور میں شیڈول ہے۔بھارتی ٹیم ایشیا کپ ہاکی میں اپنے اعزز کا دفاع کرے گی۔

مزید پڑھئیں: پاکستان ہاکی ٹیم دورہ یورپ کیلیے ہالینڈ روانہ ہوگئی

دوسری جانب پاکستان کی ٹیم ایشیاکپ کی تیاریوں کے لیے ان دنوں یورپ کے ٹور پر ہے، قومی ٹیم ہالینڈ، بیلجیم اور اسپین کے ساتھ میچز کے بعد چھ مئی کو وطن لوٹے گی۔

قومی ٹیم کا 9 مئی کو لاہور میں تربیتی کیمپ لگے گا جس کے بعد ٹیم 18 مئی کو جکارتہ روانہ ہوگی۔

The post ہاکی ایشیاکپ کی تاریخوں اور شیڈول کا اعلان کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BWAbaVv
via IFTTT

Sunday, April 24, 2022

نوجوان اگر مواقع چاہتے تو تعلیم پر مزید توجہ دیں ، وفاقی وزیر سید امین الحق

وفاقی وزیر شازیہ مری کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلاک کیے جانے والوں کی درخواستوں پر نظر ثانی کا اعلان ایکسپریس اردو

وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ شازیہ عطا مری نے سابق حکومت کے دور میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نکالے جانے والے ساڑھے 8 لاکھ شہریوں کو دوبارہ پروگرام میں شامل اور امداد بحال کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وفاقی وزیر اور پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ عطا مری نے بے نظیر انکم سپورٹ سے نکالے جانے والے افراد کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے مختلف وجوہات کی بنیاد جن میں غیرملکی سفر، ہنگامی بنیادوں پر شناختی کارڈ، پاسپورٹ بنوانے، ٹیلی فون کا بل مقررہ حد سے زیادہ آنے یا پھر گاڑی رجسٹرڈ ہونے پر ساڑھے آٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کے بے نظیر انکم سپورٹ کارڈ بلاک کر کے انہیں پروگرام سے نکال دیا تھا۔

اپنے پیغام میں وفاقی وزیر برائے تخفیف غربت و سماجی تحفظ نے کہا کہ ’ہم (حکومت) نے یہ طے کیا ہے کہ ایسے تمام کیسز کو دوبارہ کھولیں گے اور آپ سے معلومات لے کر اُس کی تصدیق کر کے کوشش کریں گے کہ نظر ثانی کے بعد ضرورت مندوں کو دوبارہ پروگرام میں شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ’کارڈ بلاک یا پروگرام سے نکالے جانے کے علاوہ وہ بھی شہری جو حالیہ سروے کے بعد پروگرام میں شامل نہیں ہوئے اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر 8171 پر سینڈ کریں، جس کے بعد اُن کی موصول ہونے والی درخواست پر نظر ثانی کر کے انہیں پروگرام مین شامل کرنے پر غور کیا جائے گا۔

شازیہ عطا مری نے شہریوں کو یقین دہانی کرائی کہ ’نئی حکومت آنے کے بعد آپ کے ساتھ انصاف کیا جائے گا‘۔

The post وفاقی وزیر شازیہ مری کا بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بلاک کیے جانے والوں کی درخواستوں پر نظر ثانی کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4qEbwiy
via IFTTT

13 سال کی عمر میں گریجویشن کرنے والا ’چھوٹا آئن اسٹائن‘ پی ایچ ڈی کیلئے بھی تیار ایکسپریس اردو

واشگنٹن: امریکی ریاست مینیسوٹا سے تعلق رکھنے والے 13 سالہ ذہین ترین طالب علم ایلیوٹ ٹینر نے کم عمر میں گریجویشن کرکے سب کو حیران کردیا اور اب وہ پی ایچ ڈی بھی کرنے جارہا ہے۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق صرف تیرہ سال کی عمر میں ہی ایلیوٹ کی ذہانت کا کوئی مقابلہ نہیں وہ جب 3 برس کا تھا اس وقت سے ریاضی اور طبیعیات کے مسائل حل کرتا آرہا ہے۔ اس کم عمر لڑکے کو لوگوں کی جانب سے چھوٹا آئن اسٹائن بھی قرار دیا گیا ہے جس نے مقامی کالج سے گریجویشن مکمل کی اور جلد ہی اسے ڈگری بھی مل جائے گی۔

student-post

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایلیوٹ ٹینر نے طبیعیات میں گریجویشن کیا جس میں ریاضی بھی ان کے مضمون کا حصہ تھا۔ ذہین طالب علم کا یونیورسٹی آف مینیسوٹا میں پی ایج ڈی پروگرام کے لیے داخلہ ہوچکا ہے تاہم اس کے خاندان کو مالی مسائل کا سامنا ہے۔

لڑکے کے والدین نے اس کی تعلیم جاری رکھنے کے لیے عطیات جمع کرنا شروع کردیے۔ ایلیوٹ کی والدہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا پروفیسر بننا چاہتا ہے، وسائل نہ ہونے کی وجہ سے ہم اسکالر شپ، فیلوشپ اور گرانٹس کی تلاش میں ہیں تاکہ بچہ تعلیم جاری رکھ سکے، اب تک تھوڑی رقم جمع ہوئی ہے جو ناکافی ہے۔

والدین نے کہا ہے کہ ہمارا بیٹا چھوٹے بچوں کی طرح ہی ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ اس نے بہت ہی کم عمر میں اپنی ذہانت کی بدولت اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔

The post 13 سال کی عمر میں گریجویشن کرنے والا ’چھوٹا آئن اسٹائن‘ پی ایچ ڈی کیلئے بھی تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IDvCrdy
via IFTTT

عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے جانے والے معاہدے پورے کریں گے، وزیر خزانہ ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے جانے والے معاہدے نبھائیں گے کیونکہ یہ معاہدے حکومت پاکستان نے کیے تھے۔

دورہ امریکہ مکمل کرنے کے بعد پاکستان روانگی سے قبل سفارتخانے میں ڈاکٹر عائشہ غوث کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ہمیں آئی ایم ایف کی شرائط اور پاکستان کی معاشی پوزیشن بہتر کرنے کے لیے مشکل فیصلے کرنے ہوں گے، رواں سال ٹیکس ریٹ بڑھانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی ڈیفالٹ ہونے کا کوئی خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر پاکستانیوں کو پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کی ضرورت نہیں، پاکستان میں 70 فیصد لوگ اپنی ذاتی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں، اس رعایت ختم کر کے رقم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں ڈالی جاسکتی ہے تاکہ غربت ختم کی جاسکے، غربت میں کمی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم بڑھائی جاسکتی ہے، ہم اگر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر پر سبسڈی دیں گے تو تنقید کی جاتی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات پر رعایت ختم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان حکومت کی پٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی جاری نہیں رکھ سکتے تاہم ضرورت مند افراد کو سبسڈی فراہم کرنے کی کئی تجاویز زیر غور ہیں، مخصوص پٹرول پمپس یا موٹر سائیکل سواروں کو مخصوص مقدار میں سستا پٹرول فراہم کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے آئی ایم ایف کا پیٹرول اور بجلی پر سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ تسلیم کرلیا

مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرط کے مطابق اسٹیٹ بینک کو مکمل خود مختاری دی جاچکی ہے، عمران خان کی حکومت نے جو معاہدے کیے وہ ہم نبھانے کے پابند ہیں کیونکہ یہ معاہدے عمران خان کے نہیں بلکہ حکومت پاکستان نے کیے تھے۔ انہوں نے آئی ایم ایف سے ہونے والی ملاقات اور بات چیت کو مثبت قرار دیا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف سے پروگرام کو آگے بڑھانےکی درخواست کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں کارخانوں کی تعداد بڑھانے پر کام شروع کریں گے تاکہ لنگر خانے کم ہوں۔

انہوں نے کہا کہ منگل سے آئی ایم ایف کے ساتھ ٹیکنیکل راؤنڈ شروع ہوگا، چند روز میں اسٹاف میٹنگ کے بعد گرانٹس ریلیز ہوجائیں گی، چین بھی امداد میچ کرے گا، جہاں سے انرجی ریفارمز کے لئے 600 ملین ڈالر کی امداد ملے گی، زراعت کے شعبے میں بھی امداد کا کہا گیا ہے، ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف بات چیت مثبت رہی، آئندہ بجٹ عوام کی امنگوں کے مطابق ہوگا پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر میں جلد اضافہ ہوگا۔

The post عمران خان حکومت کے آئی ایم ایف سے کیے جانے والے معاہدے پورے کریں گے، وزیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/SxTBZl6
via IFTTT

سوڈان میں دو گروہوں کے مابین تصادم، 160 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

خرطوم: سوڈان میں دو گروپوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 160 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق افریقی ملک سوڈان کے ریجن مغربی دارفور میں غیر عرب اقلیتی گروپ اور حکومتی سرپرستی سرگرمیاں انجام دینے والے عرب گروپ میں خوفناک تصادم ہوا ہے۔

دوطرفہ حملوں کے نتیجے میں جمعے سے اب تک 160 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوچکی ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تصادم کا آغاز جمعے کو ہوا جب سوڈان کے عرب جنگجوؤں نے اقلیتی برادری ’مسائلت‘ کے گاؤں پر حملہ کیا اور درجنوں جھوپنڑیوں کو نذر آتش کردیا۔

خیال رہے کہ ڈارفور میں 2003 سے اب تک مسائلت اقلیتی برادری اور عرب نواز حکومت کے درمیان تنازعات کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 3 لاکھ افراد ہلاک اور 25 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ عرب جنگجوؤں کی جانب سے مسائلت برادری کے گاؤں پر حملہ دو قبائلیوں کی ہلاکت کے ردعمل میں کیا گیا تھا۔

The post سوڈان میں دو گروہوں کے مابین تصادم، 160 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4OIoHiw
via IFTTT

مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قربان اور منحرف اراکین جلد نااہل ہوجائیں گے، شاہ محمود قریشی ایکسپریس اردو

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قربان جبکہ 25 منحرف اراکین جلد نااہل ہوجائیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان میں استقبالیہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے اندر کی کہانی معلوم ہے کہ یہ کابینہ کیسے تشکیل پائی اور ٹولہ کیسے جمع ہوگیا، ایم کیو ایم اور پی پی کیسے اکھٹے ہوگئے، وقت آنے پر ساری باتیں بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے امیدوار قربان ھونے والے ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے ذریعے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین بھی جلد نااہل ہوجائیں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تاریخی جلسوں کے بعد ملتان میں بھی عید کے بعد جلسہ ہوگا جس میں عمران خان خطاب کریں گے، پی ٹی آئی کارکنان اور عوام جلسے کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں۔

انہوں نے کہا کہ اقتدار میں آنے والا ٹولہ اب انتخابات سے بھاگ رہا ہے، الیکشن جب بھی ہوں عوام فیصلہ کرچکے ہیں کہ اگلی بار پھر نیازی ہی ہوگا۔

The post مسلم لیگ (ن) کے امیدوار قربان اور منحرف اراکین جلد نااہل ہوجائیں گے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/6p1aS2z
via IFTTT

پاکستان نے نریندرمودی کا دورہِ مقبوضہ کشمیرغیرقانونی قرار دے دیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی وزیرعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کوغیرقانونی اور ایک چال قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت 5 اگست 2019 کو ختم کرنے کے بعد سے بین الاقوامی برداری نے ایسی بہت سی مایوس کن کوششوں کو مشاہدہ کیا، نئی دہلی کی ریاستی سرپرستی میں مقبوضہ وادی میں دہشتگردی اورانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں شامل ہیں۔

مزیدپڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں مودی کے جلسہ گاہ کے نزدیک زوردار دھماکا

 

انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات نہیں بھارتی وزیراعظم بھاری حصار میں مقبوضہ کشمیر کے دورے پر تھے جبکہ مقبوضہ وادی کے لوگوں نے بھارتی پالیسیوں کو مسترد کرکے یوم سیاہ منایا۔

علاوہ ازیں دفتر خارجہ نے پاکستان دریائے چناب پر ریٹل ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کے سنگ بنیاد کی بھی مذمت کی اور کہا کہ منصوبے کی تعمیر متنازع ہے، بھارت نے اس حوالے سے اپنے معاہدے کی ذمہ داری کو پورا نہیں کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان بھارتی وزیراعظم کی جانب سے دونوں معاہدے کے افتتاح کو 1960 کے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی سمجھتا ہے، بی جے پی آر ایس ایس کی حکومت کشمیریوں کو سیاسی اور معاشی طور پر بے دخل کرنے کے منشور پر عمل پیرا ہے۔

 

The post پاکستان نے نریندرمودی کا دورہِ مقبوضہ کشمیرغیرقانونی قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/yiH5dKZ
via IFTTT

Saturday, April 23, 2022

کے الیکٹرک کی کراچی میں اضافی لوڈشیڈنگ کی تصدیق اور معذرت ایکسپریس اردو

 کراچی: کے الیکٹرک نے شہر قائد میں اضافی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھنے کی تصدیق کرتے ہوئے عوام سے معذرت کرلی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں عارضی اضافہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو بجلی کی ترسیل میں کمی کے باعث کیا گیا ہے جبکہ بیشتر علاقوں میں بجلی کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو اس وقت تقریباً 300 میگاواٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے جبکہ اضافی لوڈشیڈنگ کے حوالے سے رجسٹرڈ صارفین کو ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع کردی گئی ہے۔

کراچی الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں عارضی اضافے شہریوں سے معذرت بھی کی ہے۔

دوسری جانب کے الیکٹرک کی جانب سے رمضان المبارک کے مہینے میں بھی شہر میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔ کراچی کے مختلف علاقے اب بھی تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جن میں گلشن اقبال، کورنگی، لانڈھیم سرجانی، ملیر، بلدیہ، اورنگی ٹاؤن اور لیاقت آباد شامل ہیں۔

The post کے الیکٹرک کی کراچی میں اضافی لوڈشیڈنگ کی تصدیق اور معذرت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GVOovq3
via IFTTT

شہبازشریف کی وزیر اعظم کاعہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار لاہور آمد،رہائشگاہ آمد پر کارکنوں نے استقبال کیا ... نو منتخب وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی ملاقات ،حلف کے معاملے پر تبادلہ ... مزید

دادو میں آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا ایکشن، ڈی سی دادو عہدے سے برطرف ایکسپریس اردو

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے دادو کے گاؤں فیض محمد دریانی چانڈیو تحصیل میہڑ میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر کو عہدے سے  برطرف کر دیا جبکہ ڈی ایچ او اور اسسٹنٹ کمشنر کی خدمات  بھی معطل کر دیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع دادو کے گاؤں فیض محمد دریانی میں 17 اپریل کی رات 9 بجے کے قریب پراسرار طور پر آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے آدھے گھنٹے کے اندر پورے گاؤں  کو اپنی لپیٹ  میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث 50 سے زائد گھر  جل کر راکھ ہوگئے جبکہ 160 مویشی اور 9 بچے آتشزدگی میں جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

وزیراعلیٰ سندھ  سید مراد علی شاہ نے  اگلے روز ذاتی طور پر گاؤں کا دورہ کیا اور متاثرہ خاندانوں کے لیے معاوضے کا اعلان کیا تھا۔

مزید پڑھیں: دادو کے گاؤں میں گھروں میں آتشزدگی، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

وزیراعلیٰ سندھ نے سیکرٹری داخلہ سعید منگنیجو کے ماتحت تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تحقیقات کی روشنی میں بیس گریڈ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) ڈاکٹر عبدالحمید شیخ، اور اسسٹنٹ کمشنر مہر فہیم لاکھیر کو بروقت جواب نہ دینے پر انہیں عہدے سے  معطل کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں مراد علی شاہ  نے سید مرتضیٰ شاہ کو نیا ڈپٹی کمشنر دادو تعینات کرتے ہوئے انہیں  متاثرین کی  فوری بحالی اور فلاح و بہبود کے حوالے سے  مؤثر اقدامات  کی ہدایت کی ہے۔

The post دادو میں آتشزدگی کے واقعے پر وزیراعلیٰ سندھ کا بڑا ایکشن، ڈی سی دادو عہدے سے برطرف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IDUgZJ4
via IFTTT

سیکٹر ڈی بارہ میں ڈرینج سسٹم سمیت ندی نالوں کی صفائی کے کام کا آغاز جلد کردیا جائے گا، ترجمان

ڈی آئی خان؛ ایف آئی اے نے سیلیکون سے تیار3 ہزارجعلی فنگرپرنٹس برآمد کرلیے ایکسپریس اردو

 لاہور: ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ںے ڈی آئی خان میں جعلی فنگر پرنٹس تیار کرکے موبائیل سمز حاصل کرنے والے گروہ کے ٹھکانے پر چھاپا مار کر سیلیکون سے تیار کردہ 3 ہزار سے زائد جعلی فنگر پرنٹس اپنے قبضے میں کرلیے۔ 

ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزمان گروہ کا سراغ جدید ٹیکنالوجی سے لگایا گیا، ڈی آئی خان میں کاروائی کے دوران پرنٹنگ ڈیوائس، لیپ ٹاپ، موبائیل فونز اور دیگر ممنوعہ مواد برآمد کرلیا۔

ایف آئی اے کے مطابق زیر حراست ملزمان سے تحقیقات کی جارہی ہیں، ملزمان سیلیکون سے تیار کردہ جعلی فنگر پرنٹس تیار شہریوں کے آن لائن بینک اکاونٹس تک رسائی حاصل کرتے تھے۔

The post ڈی آئی خان؛ ایف آئی اے نے سیلیکون سے تیار3 ہزارجعلی فنگرپرنٹس برآمد کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ug3kVtR
via IFTTT

Friday, April 22, 2022

وزیرخزانہ ومحصولات مفتاح اسماعیل کی قیادت میں پاکستانی وفد کی واشنگٹن میں ملاقاتیں

شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے دو طرفہ تعلقات بڑھیں گے، طالبان ایکسپریس اردو

کابل: افغانستان میں طالبان حکومت کے سربراہ ملا محمد حسن نے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ انہیں امید ہے کہ شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے دو طرفہ تعلقات کو فروغ ملے گا۔

مذکورہ بیان پاکستان کی افواج پر حملوں میں اضافے پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان آیا ہے، پاکستان کا کہنا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) افغانستان کے اندر سے کر رہا ہے۔

ملا محمد حسن نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ افغانستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے میں آپ (شہباز شریف) کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 23ویں وزیر اعظم منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی تقرری (بطور وزیراعظم) ایک اچھا اور قابل قدر قدم ہے۔ ملا محمد حسن نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ ’اس سے افغانستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ تعلقات مضبوط ہوں گے اور دونوں برادر ممالک کے درمیان ترقی، خوشحالی اور اچھے تعلقات ہوں گے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ بات قابل ذکر ہے کہ امارت اسلامیہ افغانستان کی جانب سے میں آپ کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ دونوں برادر ممالک اور مسلم پڑوسی ممالک کے درمیان اچھے اور جامع تعلقات کو مزید فروغ اور مضبوط کیا جائے گا۔

The post شہباز شریف کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے دو طرفہ تعلقات بڑھیں گے، طالبان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/dmVeU4G
via IFTTT

انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی ریجنل آفس میرپورخاص کی جانب سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب

کراچی میں مارکیٹ کی چھت پر چھپائے گئے دستی بم اور ڈیٹونیٹرز برآمد ایکسپریس اردو

 کراچی: پولیس اور رینجرز نے شہرقائد کے علاقے سعود آباد کی ملیر لیاقت مارکیٹ کی چھت پر چھپائے گئے 10 دستی بم اور 8 ڈیٹونیٹرز برآمد کیے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر لیاقت مارکیٹ کی چھت پر چھپائے گئے دستی بم اور ڈیٹونیٹرز کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی نفری نے موقع پر پہنچ کر کامیاب کارروائی کی۔ اس حوالے سے ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ کورنگی فیصل بشیر میمن نے بتایا کہ دستی بم اور ڈیٹونیٹرز گتے کے ڈبے میں چھپائے گئے تھے۔

ان کا کہنا تھا مارکیٹ کی چھت پر تلاشی کے دوران 10 دستی بم اور 8 ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے جس پر فوری طور پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا، برآمد کیے جانے والے دستی بم اور ڈیٹونیٹرز کو چیک کیا جا رہا ہے کہ وہ کتنے پرانے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ یہ بھی جانچ کی جارہی ہے کہ یہ بم اور ڈیٹونیٹرز استعمال کیے جانے کے قابل ہیں کہ نہیں۔ دوسری جانب پولیس ذرایع کا کہنا ہے کہ جمعرات کی شب مذکورہ علاقے میں کچھ مشکوک نقل و حرکت بھی دیکھی گئی تھی، دستی بم اور ڈیٹونیٹرز کی برآمدگی کے حوالے سے ترجمان رینجرز سندھ کی جانب سے بھی اعلامیہ جاری کیا گیا ہے۔

The post کراچی میں مارکیٹ کی چھت پر چھپائے گئے دستی بم اور ڈیٹونیٹرز برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8Irva0x
via IFTTT

سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے حج کوٹے کا اعلان کردیا ایکسپریس اردو

ریاض: سعودی حکومت نے 2022 کے لیے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے حج کوٹے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کورونا کی عالمی وبا کے خاتمے کے بعد سعودی حکومت نے سب سے زیادہ کوٹہ انڈونیشیا اور پاکستان کے لیے جاری کیا ہے، جس کے تحت رواں سال دونوں ممالک سے علیحدہ علیحدہ 81 ہزار 132 عازمین فریضہ مقدسہ کی ادائیگی کے لیے جائیں گے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے رواں سال 10 لاکھ عازمینِ حج کی میزبانی کررہا ہے، جس میں ملکی اور غیر ملکی حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

سعودی حکومت نے 2 سالہ کرونا پابندیوں کے بعد سال 2022 میں عازمین حج کے کوٹے میں اضافہ کر دیا ہے۔ حکومت نے تمام مسلمان ممالک کے حج درخواستوں کا کوٹہ جا ری کیا ہے جس میں بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار 585، نائجیریا کا 43 ہزار 8، افغانستان کا 13ہزار 582 اور ترکی کا 37 ہزار 770 ہے۔

اسی طرح برطانیہ 12 ہزار 348، امریکا 9 ہزار 504 اور فرانس کو 9 ہزار 268 افراد کا کوٹہ الاٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب ہر ملک کو مسلمانوں کی آبادی کی بنیاد پر حج کوٹہ مختص کرتا ہے جبکہ رواں سال سعودی حکومت کے قوانین کے مطابق 65 سال سے زائد عمر کے افراد حج ادا نہیں کرسکیں گے۔

Haaj

یاد رہے کہ حج کمیٹی آف پاکستان اس کوٹے کو مختلف صوبوں میں تقسیم کرتی ہے جس کا کچھ حصہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے لیے بھی محفوظ رکھا جاتا ہے۔

The post سعودی حکومت نے پاکستان سمیت دیگر ممالک کے حج کوٹے کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/giW4EnK
via IFTTT

Thursday, April 21, 2022

+کوئٹہ،بلوچستان ہائی کورٹ نیہدایت اللہ خلجی اور خلیل اللہ خلجی کی جانب سے دائر کی گئی فوجداری ضمانت کی درخواست میرٹ پر نہ ہونے کی بنا پر مسترد کر دی

کوئٹہ ، صدر صدر ہوتاہے چاہے وہ انجمن دندان سازان کا صدر ہو یا ملک کا صدر ہو یہ معاملہ پاکستان میں جاری ہے ، نواب محمد اسلم رئیسانی

کوئٹہ ، سابقہ گورنر بلوچستان پر لگنے والے الزامات اور مالی بدعنوانیوں پر شدید تشویش ہے،سردار یار محمد

کوئٹہ، نومنتخب کابینہ ملک کو مسائل سے نجات دلاکرعوام کی ترقی وخوشحالی کو یقینی بنائے گی،کرن حیدر

'ٓٓٓاسلام آباد،پی ٹی آئی کی فسطائی اور عدم برداشت والی حکومت نہیں جس میں چینل ، پروگرام ، کالم بند ہوں،صحافیوں کو گولیاں ماری جائیں، مریم اورنگزیب

لله*اسلام آباد،حکومت نے بی این پی مینگل کو منالیا،بی این پی مینگل کا وفاقی کابینہ میں شامل ہونے کا فیصلہ

’’جن سے بھی غلطی ہوئی ہے، ٹھیک کرنے کا ایک ہی طریقہ ہے، فوری الیکشن کروائے جائیں‘‘ ... سابق وزیراعظم عمران خان نے کارکنان کو تیار رہنے اور جلد اسلام آباد کی کال دینے ... مزید

بالی ووڈ ادکاراؤں کا حقیقی زندگی میں ساس بہو کا رشتہ اور تعلقات کیسے ہیں؟ ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت دیگر اداکاراؤں کی ساسوں نے اپنی بہوؤں سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی۔

بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے سسرال میں قدم رکھتے ہی اپنی دھاگ بٹھا چکی ہے، مگر عالیہ سے متعلق ان کی ساس کیا تبصرہ کررہی ہیں آئیے قارئین کو بتاتے ہیں۔

عالیہ بھٹ نے اپنی ساس نیتو سنگھ کیساتھ ایک تصویر شیئر کی جس میں ساس اور نئی نویلی بہو کے درمیان محبت نظر آرہی ہے، سابق اداکارہ نیتو سنگھ کا اپنی بہو سے متعلق کہنا ہے کہ ’عالیہ بھٹ بہت اچھی ہیں‘۔

پریانکا چوپڑا کی سا ڈینس جونس ہمیشہ ہی اپنی بہو کی تعریفوں کے پل باندھتی نظر آتی ہیں جب کہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی والدہ (کترینہ کی ساس) کے تعلقات بھی کافی خوشگوار ہیں جس کا ثبوت کترینہ کے انسٹاگرام پر سیئر کی گئی تصویر ہے۔

دپیکا پڈوکون اور ساس انجو بھوانی کے درمیان بہت اچھے تعلقات ہیں اور ساس بہو اکثر مواقعوں پر ایک ساتھ باہر گھومتی ہوئی نظر آئی ہیں۔

مزید پڑھیں : عالیہ بھٹ سمیت کتنی اداکاراؤں نے سفید عروسی لباس کو ترجیح دی

اداکارہ جینیلیا دیشمک اور ساس وشالی دیشمک کے درمیان بھی محبت کی مثال نہیں ملتی اور اکثر جینیلیا اپنی ساس سے اچھے تعلقات پر تبصرہ کرتی نظر آتی ہیں اسی طرح کرینہ کپور، میرا کپور سونم کپور اور ایشوریہ رائے کی ساس بھی ہمیشہ بہوؤں کا خیال رکھتی ہیں جس کا اقرار اداکارائیں اپنے انٹرویوز میں بارہا کرچکی ہیں۔

The post بالی ووڈ ادکاراؤں کا حقیقی زندگی میں ساس بہو کا رشتہ اور تعلقات کیسے ہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pGn6vLw
via IFTTT

Wednesday, April 20, 2022

کراچی سے جسم فروشی کیلئے اغوا کی جانے والی دو بہنیں ڈیڑھ ماہ بعد بازیاب ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد سی ایریا سے ڈیڑھ ماہ قبل 2 بہنوں کے اغوا کا معمہ حل ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد پولیس نے سی ایریا سے ڈیڑھ ماہ قبل 2 بہنوں کے اغوا کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 ملزمان گرفتار کرتے ہوئے دونوں بہنوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کو ملزمان نے جسم فروشی کی نیت سے اغوا کیا تھا، سی ایریا غریب نواز مسجد کے قریب رہائش پذیر شمائلہ نامی خاتون کی 2 بیٹیاں 14 سالہ (ن) اور 13 سالہ (ع) 7 مارچ کی شب 8 بجے گھر سے کچھ چیز لینے نکلی تھیں جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگئیں تھیں۔

سپرمارکیٹ تھانے میں دونوں بہنوں کے اغوا کا مقدمہ پولیس نے 16 مارچ کو لڑکیوں کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا تھا، گزشتہ روز ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ ناصر آفتاب نے مقدمہ کے اندراج کے بعد ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف اور انویسٹی گیشن پولیس کو ہدایات جاری کی تھی کہ وہ فوری طور مغوی بہنوں کا سراغ لگا کر بازیاب کرایا جائے۔

اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل رانا معروف نے بتایا کہ اغوا کی جانے والی دونوں بہنوں کی بازیابی کے لیے پولیس مسلسل کوششوں میں مصروف تھی اور اس دوران پولیس نے خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3 ملزمان صدیق، صادق اور ممتاز کو گرفتار کر کے مغوی بہنوں کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔

انھوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران انکشاف کیا ہے کہ انھوں نے دونوں بہنوں کو جسم فروشی کی نیت سے اغوا کیا تھا جنھیں وہ کسی اور کو فروخت کرنا چاہتے تھے اس حوالے سے اے ایس پی لیاقت آباد محمد عثمان اور ایس ایچ او لیاقت حیات نے بتایا کہ گرفتار ملزم صدیق مغوی بہنوں کا پڑوسی ہے جو دونوں بہنوں کو بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا میں فحاشی کے اڈے پر لے گیا تھا تاہم پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگا کر کریم بنگالی کے اڈے پر چھاپہ مار کر دونوں بہنوں کو بازیاب کرلیا جبکہ کریم بنگالی موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش میں پولیس چھاپے مار رہی ہے۔

The post کراچی سے جسم فروشی کیلئے اغوا کی جانے والی دو بہنیں ڈیڑھ ماہ بعد بازیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9nSW7tw
via IFTTT

سندھ کا گوٹھ فیض محمد چانڈیو کل رات سے آج صبح 11 گھنٹوں تک جلتا رہا ... 9 بچے مر گئے مگر کوئی فائر بریگیڈ کی گاڑی اور ایمبولینس نا پہنچی، سندھ حکومت کہاں تھی کچھ پتا نہیں، ... مزید

کراچی کے لیے جدید بسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جدید بسوں کی پہلی کھیپ کو چین سے روانہ کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے ڈیزل ہائبرڈبسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ ہوچکی ہے، چین کی بندر گاہوں سے بحری جہاز 120 سے زائد بسیں آج لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ یہ بسیں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپو رٹ منصوبے کے تحت چلائی جائیں گی، کراچی کے 6  اضلاع میں 15 سے زائد روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔

اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل ہائبرڈ انٹرسٹی منصوبے کیلئے مختلف علاقوں میں بس اسٹاپ قائم کیے جائیں گے، منصوبے کے تحت 240 بسیں کراچی اور 10 لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔

The post کراچی کے لیے جدید بسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/tTO2IjJ
via IFTTT

ایم ڈی اے پی پی مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل/پرنسپل انفارمیشن آفیسر پی آئی ڈی کا اضافی چارج سونپ دیا گیا

وزیراعظم سے امریکی کانگریس رکن الہان عمر کی ملاقات ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ریاست ہائے متحدہ امریکا کی کانگریس الہان ​​عمر کی ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آج امریکی ہاؤس آف ریپریزنٹیٹیوز کی رکن الہان ​​عمر  کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی، جس میں شہباز شریف نے پاکستان کے پہلے دورے پر مہمان خاتون کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ الہان عمر کے دورے سے پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان تعلقات مزید گہرے ہوں گے اور پاکستانی پارلیمنٹ اور امریکی کانگریس کے درمیان تبادلہ خیال کو تقویت ملے گی۔

وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے دیرینہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور باہمی احترام، اعتماد اور مساوات پر مبنی دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعمیری روابط سے خطے میں امن، سلامتی اور ترقی کو فروغ دینے میں مدد مل سکتی ہے۔

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور پاک امریکا تعلقات کو تقویت دینے میں سمندر پار پاکستانیوں کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان قومی ترقی اور نمو میں ان کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ وزیر اعظم نے خاتون رکن کے سامنے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورت حال کو اجاگر کیا اور جموں و کشمیر کے تنازع کے پرامن حل کی اہمیت پر زور دیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ ایسے اقدامات ہونے چاہیں جس سے خطہ اپنی اقتصادی صلاحیت کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لاکر سماجی ترقی کو فروغ دے سکے۔ وزیراعظم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایک پرامن اور مستحکم جنوبی ایشیا ہی اپنی ترقی پر بھرپور توجہ دے سکتا ہے۔ وزیراعظم مزید کہا کہ اسلامو فوبیا جیسی برائی سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی رکن کانگریس الہان عمر کی صدر عارف علوی اور عمران خان سے ملاقاتیں

امریکی کانگریس کی رکن الہان ​​عمر نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے دورہ پاکستان سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں مدد ملے گی۔

کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر 20 سے 24 اپریل 2022 تک پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں، اس دوران وہ اسلام آباد میں قیادت سے ملاقاتوں کے علاوہ، وہ لاہور اور آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کریں گی تاکہ پاکستان کی ثقافتی، سماجی، سیاسی اور اقتصادی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ سمجھ سکیں۔

الہان عمر کی وزارت خارجہ آمد

قبل ازیں امریکی کانگریس کی مسلمان رکن الہان عمر کی وفد کے ہمراہ وزارتِ خارجہ آمد ہوئی جہاں وزیرمملکت برائے خارجہ حنا ربانی کھر نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ پاک امریکا کے دو طرفہ مراسم ہیں، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کیلئے پرعزم ہے۔

ilhan

انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں، 5 اگست 2019 کے یکطرفہ بھارتی اقدامات کے بعد مظلوم کشمیریوں کی پرزور حمایت اور ان کے حق میں آواز اٹھانے پر الہان عمر کا شکریہ ادا کیا

ممتاز پاکستانی امریکن ڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید بھی اس ملاقات میں شریک تھے۔

The post وزیراعظم سے امریکی کانگریس رکن الہان عمر کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pLIH2T6
via IFTTT

Tuesday, April 19, 2022

مفتاح اسماعیل کو وزیر خرانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنماء مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر خزانہ کا قلمدان دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مفتاح اسماعیل کو آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا ہے، جس کے تحت غیر منتخب رکن 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے تاہم 6 ماہ کے اندر حکومت رکن کو قومی اسمبلی یا سینٹ کا رکن بنانے کی مجاز ہوگی۔

اس سے قبل گزشتہ پی ٹی آئی دور حکومت میں شوکت ترین عبوری طور پر 6 ماہ کے لیے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں الیکشن لڑوا کر رکن اسمبلی منتخب کروایا تھا۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے پانچ وزراء کو ابھی تک وزارتوں کا قلمدان نہیں دیا گیا ہے، ان وزراء کو وزیراعظم شہباز شریف مشاورت کے بعد کل تک وزارتیں سونپ دیں گے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی نئی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

نو منتخب حکومت کی وزارتیں ابھی خالی ہیں ان میں پاور، پٹرولیم اکنامک افیرز بین الصوبائی رابطہ، کلچرل ہیریٹیج سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شامل ہیں۔

کابینہ میں جن چار وزراء نے حلف اٹھایا ہے ان میں ایاز صادق، ریاض پیرزادہ، مرتضی جاوید عباسی، خرم دستگیر شامل ہیں جبکہ جاوید لطیف نے حلف نہیں اٹھایا ہے۔

دو مشیران جنہوں نے اب تک حلف نہیں اٹھایا ان میں امیر مقام اور عون چوہدری شامل ہیں جبکہ زرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر رانا تنویر وزارت تعلیم کا قلمدان نہیں لینا چاہتے تھے اور وہ اس سے ناخوش تھے تاہم پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے ان کو راضی کرلیا۔

ذرائع نے مزید کہا کہ مینگل گروپ کیلئے کابینہ میں ایک وزیر کی گنجائش موجود ہے جبکہ محسن داوڑ کے متعلق فیصلہ ہونے کے بعد ان کو کابینہ میں شامل کرلیا جائے گا۔

The post مفتاح اسماعیل کو وزیر خرانہ کا قلمدان سونپ دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wnubFJ4
via IFTTT

ڈپٹی کمشنر و ڈی آر او خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن سے متعلق کمیٹی کا اجلاس، آر اوز کی شرکت , مرحلہ وار اقدامات کا جائزہ لیا گیا

چودہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ایکسپریس اردو

 لاہور: پنجاب کے دارالحکومت میں چودہ سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ڈولفن فورس نے کمسن بچی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے والے درندے کو پکڑ لیا۔

ڈولفن اسکواڈ کو 15 پر کال موصول ہوئی تھی جس پر بچی سے زیادتی کی اطلاع دی گئی تھی۔

ڈولفن اسکواڈ نے کال پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزم شہزاد کو گرفتار کرکے تھانہ جوہر ٹاؤن کے حوالے کردیا جب کہ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا ہے۔

ترجمان ڈولفن فورس کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کا قریبی رشتے دار ہے جو متاثرہ بچی کو ورغلا کر سنسان جگہ پر لے گیا اور بچی کے ساتھ عصمت دری کی۔

ایس پی ڈولفن صاعد عزیز کا کہنا ہے کہ 15 کی کال پر ریسپانس کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

The post چودہ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LGK0A8F
via IFTTT

ڈپٹی کمشنر خضدار کی زیر صدارت بلدیاتی الیکشن سے متعلق کمیٹی کااجلاس

نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ایکسپریس اردو

 لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے خارج کرنے کی درخواست کو سماعت کے لیے مقررکردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست شہباز شریف نے دائر کی تھی، جس پر عدالت نے عبوری حکم کے تحت نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد 2019 میں نواز شریف علاج کیلئے لندن روانہ ہوئے۔

لاہور ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ بدھ 20 اپریل کوشہباز شریف کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے پانچ سوالات پوچھے تھے شہباز شریف نے 2019 میں لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

The post نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست سماعت کے لیے مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/c8PoJOK
via IFTTT

پاکستان بزنس کونسل کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان بزنس کونسل نے ملک کو سری لنکا جیسے حالات میں جانے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی مقبولیت کے فیصلوں کی بجائے ٹھوس اقدمات اٹھائے اور پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کو فوری ختم کرے۔

پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے جانے والے خط میں معاشی حالات بہتر بنانے کیلئے دی جانے والی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کی جائے اور سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے، ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو مہنگائی کا باعث بنتے ہیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدات کم کر کے ملکی زرمبادلہ پر دباوٴ کم کیا جائے، غیر ضروری اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی جائے، کاروباری مراکز اور شادی ہالز کو جلد بند کیا جائے۔

مزید پڑھیں: پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے، عالمی بینک

پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعظم کو یہ تجویز بھی دی کہ آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے، ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے ایف بی آر ریفارمز لائے جائیں، نان فائلرز پر ایڈوانس اور ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے، برآمدات میں اضافے کے لئے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ دی جائے اور مناسب ایکس چینج ریٹ کا تعین کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل فون آپریٹرز کا آئندہ بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ

خط میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیرشروع کرنی چاہیے، نئے ٹرمینلز کی تعمیر سے دیگر پلانٹس کی کارکردگی بھی بڑھے گی۔

The post پاکستان بزنس کونسل کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bMjl3Bn
via IFTTT

Monday, April 18, 2022

ترکی کا کردوں کے خلاف فوجی آپریشن، جنگی طیاروں سے حملہ ایکسپریس اردو

 انقرہ: ترک فورس نے شمالی عراق میں کرد جنگجوؤں کے خلاف زمینی اور فضائی آپریشن کا آغاز کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کی جانب سے کردش ورکرز پارٹی کے خلاف ایک مرتبہ پھر بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

ترکی کے وزیر دفاع ہولوسی آکر نے وزارت کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں کہا ہے کہ ترک فورسز نے جنگی جہازوں اور توپوں سے کرد جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ترک فورسز کا حالیہ آپریشن شمالی عراق میں شروع کیا گیا ہے جس میں ہیلی کاپٹر اور ڈرونز سے بھی مدد لی جارہی ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ترک جنگی جہازوں نے کامیابی سے کرد جنگجوؤں کے شیلٹر، بنکر، سرنگوں اسلحہ ڈپو اور ہیڈکوارٹرز کو نشانہ بنایا، جہاں سے کرد جگنجوؤں ترکی پر حملہ کرتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک کردش جنگجو گروپ کا ترک فوج کی حالیہ کارروائی پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

The post ترکی کا کردوں کے خلاف فوجی آپریشن، جنگی طیاروں سے حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5uvZHSJ
via IFTTT

مصر کا عید کی 9 تعطیلات دینے کا اعلان ... دنیا بھر میں عید الفطر کی آمد کی تیاریاں شروع، عید کی ممکنہ تاریخ بھی بتا دی گئی

فرانسیسی پولیس کا باحجاب خواتین پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل ایکسپریس اردو

پیرس: فرانسیسی پولیس نے باحجاب سڑک عبور کرنے والی دو خواتین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرانسیسی پولیس اہلکاروں کی جانب سے سڑک کے بیچوں بیچ باحجاب دو خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ہاتھا پائی کے دوران انہیں زمین پر بھی گرانے کی کوشش کی گئی۔

فرانسیسی پولیس اہلکاروں کی جانب سے جب ایک خاتون کو گھونسا مارا گیا تو ویڈیو فوٹیج ریکارڈ کرنے والی خاتون یہ کہتے ہوئے سنا گیا کہ ’میں ریکارڈنگ کر رہی ہوں، اسے جانے دو‘۔ جس پر پولیس افسر کی جانب سے ڈھٹائی بھرے لہجے میں کہا کہ ’’ہاں، میں نے اسے مارا، میرے پاس ایسا کرنے کا اختیار ہے‘‘۔

فرانس میں پولیس اہلکارو کی مسلم خواتین کی ساتھ بدسلوکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں فرانسیسی پولیس کو اسلاموفوبک کہا جارہا ہے۔

دوسری جانب پیرس پولیس ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پولیس کی گشتی ٹیم نے قانون کی خلاف ورزی اور پولیس اہلکاروں کی بےعزتی کرنے پر خواتین کو ہتھکڑیاں لگائی گئیں۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ ہجوم کے اکٹھا ہونے کے باعث صورتحال قابو سے باہر ہوئی جس کے بعد دونوں خواتین کے خلاف شکایت درج کی جائے گی۔

The post فرانسیسی پولیس کا باحجاب خواتین پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JFVCaKG
via IFTTT

میری 88 سالہ والدہ کے گھر کے باہر سینکڑوں افراد کئی گھنٹوں سے مظاہرہ کر رہے ہیں ... دھمکی دی گئی ہے کہ میں اور میرے بچے گھر سے باہر نہ آئے تو یہ لوگ میرے بیڈ روم میں گھس جائیں ... مزید

ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کا عدلیہ اور ججز مخالف پروپیگنڈا مہم کی مذمت ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز نے عدلیہ اور ججز کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت کھو دینے والی جماعت کی ایما پر پروپیگنڈا جاری ہے۔ 

جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جلسے اور ریلیوں میں ججز کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے جارہے ہیں جس کا مقصد ججز کو دباؤ میں لاکر غیرآئینی اور غیرجمہوری مقاصد حاصل کرنا ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کھل پر عدلیہ پر الزامات لگارہے ہیں۔

اعلامیے میں بار ایسوسی ایشنز نے رات کے وقت عدالتیں کھولنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ رات اوقات کار میں عدالتیں لگا پر غیرآئینی سازشوں کا راستہ روکا گیا۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری وسیم ممتاز ملک نے کہا کہ کسی کو بھی سیاسی فوائد کے لیے ججوں کی عزت کو پامال کرنے کا اختیار نہیں ہے، عدالتی فیصلوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے اور کوئی بھی ججوں کے احترام کو مجروح کرنے کے لیے آزاد نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ججز کے خلاف منفی مہم ختم نہ ہوئی تو بار ایکشن لے گی۔

The post ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کا عدلیہ اور ججز مخالف پروپیگنڈا مہم کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/phGxgCn
via IFTTT

Sunday, April 17, 2022

کابینہ کی حلف برداری آج متوقع، مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج متوقع ہے۔

وفاقی کابینہ کی حلف برداری آج متوقع ہے۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے مریم اورنگزیب اطلاعات اور مفتاح اسماعیل وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے، وزرات خارجہ پیپلز پارٹی کے حصے میں آئے گی۔

وزارت داخلہ ، پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ، انرجی، تجارت، اسٹیبلشمنٹ ، کیبنٹ، نیشنل سکیورٹی، بین الصوبائی رابطہ ، لاا ینڈ جسٹس، پارلیمانی امور بھی مسلم لیگ ن کے حصے میں آئیں گی جبکہ وزرا کے نام بعد میں دیئے جائیں گے۔

اسی طرح پیپلزپارٹی کو وزارت خارجہ ،آبی وسائل، صحت ، ہیومن رائٹس، ایجوکیشن ، موسمیاتی تبدیلی ، کمیونیکشن ، انڈسٹریزاینڈ پروڈکشن ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ملیں گی۔ امیر حیدر ہوتی اور شازین بگٹی بھی وزیر ہوں گے۔ جے یو آئی کو وزارت ہائوسنگ اینڈ ورکس اور مذہبی امور ملیں گی جبکہ ڈپٹی اسپیکرمسمات شاہدہ ہوں گی۔

ایم کیو ایم کو میری ٹائم افیئر اور انفارمشین ٹیکنالوجی کی وزارتیں، بلوچستان عوامی پارٹی کو وزارت دفاعی پیداوار ملے گی۔ بی این بی مینگل گروپ کو بھی ایک وزارت ملے گی ۔ پہلے مرحلے میں آج حلف برداری متوقع ہے۔

The post کابینہ کی حلف برداری آج متوقع، مفتاح اسماعیل وزیرخزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/4E7w5oz
via IFTTT

بات ریاست کی ہوتودفاعی اداروں کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے، شاہد آفریدی ایکسپریس اردو

 کراچی: سابق کرکٹر شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ بات ریاست کی ہوتو سیاست سے بالاترہوکر دفاعی اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ ریاست  سیاست اور حکومت سے بہت اوپر ہوتی ہے۔جہاں بات ریاست پر آئے وہاں ہر سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنی ریاست اور اس کے دفاع پہ مامور اداروں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔

شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ یہ بھی آپ کے اپنے ہیں۔ ایل او سی سے کوسٹ لائنز تک ہر سپاہی ہر محافظ قابل احترام ہے۔ہماری افواج ہیں تو ہم ہیں۔

The post بات ریاست کی ہوتودفاعی اداروں کیساتھ کھڑا ہونا چاہیے، شاہد آفریدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5pYIXhR
via IFTTT

مداخلت یا سازش؟ ایکسپریس اردو

عمران خان نے جب یہ بھانپ لیا کہ ان کےلیے برسرِ اقتدار رہنا مشکل ہے تو امریکی سازش کے نام پر نئی چیز مارکیٹ میں لے آئے، جو ان کے کارکنان کی توسط سے ہاتھوں ہاتھ بکنے لگی۔ تادم تحریر ان کا یہ بیانیہ اس قدر پھیلا دیا گیا ہے کہ ان کے حامی محب وطن قرار پاتے ہیں جبکہ ان سے اختلاف رکھنے والا ہر شخص غدار ہے۔

اس بیانیے کی بنیاد ایک سفارتی مراسلہ ہے، جس میں اس وقت کے امریکا میں متعین پاکستانی سفیر نے امریکی وزارت خارجہ کے ایک افسر سے ملاقات کے احوال لکھے ہیں۔ بقول عمران خان اس مراسلے کے مطابق مذکورہ افسر نے سفیر سے کہا کہ اگر تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو ٹھیک ہے، اور اگر کامیاب نہیں ہوتی تو پاکستان کو نتائج بھگتنا ہوں گے۔ اگر ہم اس بات کو من و عن تسلیم کرلیں تو کچھ نکات قابل غور ہیں۔

پہلی بات تو یہ ہے کہ سفارتکاری میں اس طرح کے مراسلے عام سی بات ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ اس میں ایسی کوئی بات نہیں کی گئی کہ امریکا پاکستان کی حکومت کو تبدیل کرے گا۔ تیسری بات یہ ہے کہ نجی محافل کی گفتگو کبھی بھی باضابطہ دھمکی قرار نہیں پاتی۔ بلاشبہ امریکا اس وقت یوکرین کے حوالے سے حساس واقع ہوا ہے اور دنیا کے کئی ممالک بشمول ہمارے پڑوسی ملک بھارت کو باضابطہ متعدد بار دھمکی دے چکا ہے۔ اگر پاکستان کو بھی دی ہے تو اچنبھے کی بات نہیں۔ لیکن بظاہر ایسا نظر نہیں آرہا، ہمیں دیگر ممالک کی طرح باضابطہ طور پر دھمکی نہیں دی گئی، ورنہ خان صاحب کو سفارتی مراسلے کا پرنٹ ساتھ لے کر گھومنے کی ضرورت نہ پڑتی۔

اس پوری کہانی میں ایک دلچسپ موڑ آیا اس وقت آیا جب ترجمان پاک فوج نے واضح کردیا کہ حکومت کی تبدیلی میں کسی قسم کی بیرونی سازش کے آثار نہیں ملے۔ یاد رہے کہ ہمارے سیکیورٹی ادارے ہی دراصل اس قسم کی سازشوں پر نظر رکھنے اور ان کا توڑ کرنے کےلیے ذمے دار ہیں۔ یقیناً تحقیقات میں کچھ وقت لگتا ہے اور کل کی پریس کانفرنس مکمل تحقیقات کے بعد کی گئی تھی، جو پہلے بالخصوص تحریک انصاف کی حکومت کے دوران ممکن نہ تھی۔ یہاں حسب معمول ترجمان پاک فوج کے کچھ الفاظ کو لے کر سوشل میڈیا پر حقائق مسخ کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار ترجمان پاک فوج نے اپنی بات کو واضح کرتے ہوئے مراسلے کے متعلق کہا کہ مداخلت تو بظاہر نظر آتی ہے لیکن قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ ان کی اس بات کو بنیاد بناتے ہوئے ’’مداخلت‘‘ اور ’’سازش‘‘ کے فرق پر فلسفے جھاڑے جارہے ہیں۔ ہدف صرف ایک ہی ہے کہ لوگوں کی توجہ اصل بات سے ہٹا کر غیر ضروری باتوں میں انہیں الجھا دیا جائے۔

الفاظ کے ہیر پھیر سے ہٹ کر مفہوم کو دیکھیے تو بات بہت واضح سی ہے۔ اگر کوئی غیر ملکی کسی ملک کے اندرونی معاملات میں بات کرے تو یہ مداخلت کہلاتی ہے، یا آپ مداخلت کے علاوہ کوئی بھی موزوں سا نام دے دیں۔ اور اگر یہ مداخلت عملی ہوجائے، ساز باز کریں، جوڑ توڑ کریں اور باقاعدہ ملوث ہوجائیں تو اس کو سازش کہا جائے گا۔ لہٰذا ترجمان پاک فوج کے مطابق بیرونی عناصر کی زبانی طور پر مداخلت ثابت ہے لیکن حکومت کی تبدیلی میں کوئی عملی سازش یا ساز باز نہیں ہے۔

دیکھا جائے تو واضح طور پر تحریک انصاف کا بیانیہ غلط ثابت ہوتا ہے۔ لیکن حسب دستور انہی ہتھکنڈوں کا سہارا لیا گیا جن سے حقائق بالکل مسخ ہوجاتے ہیں۔ عوام کی توجہ بہت خوبصورتی سے ساڑھے تین سالہ ناکام کارکردگی کے بجائے بیرونی سازش کی طرف موڑ دی گئی ہے، جس کا وجود ہی نہیں۔ بعض افراد کے مطابق پاکستان میں ہمیشہ ایک سپر پاور کی مداخلت رہی ہے اور ماضی میں حکومتیں تبدیل کروانے میں ان کا ہاتھ رہا ہے۔ اگر اس بات کو درست مان لیا جائے تو پھر یہ بھی مان لیجیے کہ تحریک انصاف کے برسر اقتدار آنے میں بھی بیرونی سازش کارفرما تھی۔

ہم تو عمران خان سے امید کرتے تھے کہ وہ اسپورٹس مین اسپرٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپوزیشن میں مثبت کردار ادا کریں گے اور حکومت پر نظارت رکھیں گے تاکہ ملک صحیح سمت میں گامزن ہوسکے۔ لیکن بدقسمتی سے تحریک انصاف کے جملہ لیڈران اور کارکنان اپنا غصہ سیکیورٹی اداروں پر نکال کر معاشرے میں انارکی پھیلا رہے ہیں تاکہ ان کی کارکردگی پر کوئی بات نہ آئے اور غیر مرئی بیرونی سازش میں قوم الجھی رہے جو تحریک انصاف کے سوا کسی کو نظر نہیں آرہی۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post مداخلت یا سازش؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WQrRFGq
via IFTTT

سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر احتجاج اورہنگامے ایکسپریس اردو

اسٹاک ہوم: سوئیڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد مختلف شہروں میں احتجاج اورہنگاموں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سوئیڈن میں مسلمان دشمن انتہا پسند تنظیم کی جانب کی قرآن پاک کے نسخے جلائے جانے کے بعد مختلف شہروں میں ہنگامے اوراحتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

دائیں بازو کی مسلمان دشمن تنظیم نے سوئیڈن میں ایک مہم کا آغاز کیا ہے جس میں قرآن پاک کے نسخے جلائے جارہے ہیں۔ اس گھناؤنی مہم کیخلاف سوئیڈن کے مختلف شہروں میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف گزشتہ 4 روز سے جاری احتجاج کے دوران پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ ہنگاموں کے دوران بس سمیت بہت سی گاڑیوں کوآگ لگا دی گئی۔ پولیس نے 30 سے زائد مظاہرین کوگرفتارکرلیا۔

قرآن پاک کی بے حرمتی کے خلاف ایران اورعراق نے سوئیڈن کے سفیرکو طلب کرکے شدید احتجاج کیا جبکہ سعودی عرب نے اس مکروہ واقعہ کی مذمت کی ہے۔

The post سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی پر احتجاج اورہنگامے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/gAGn1Br
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

محبت کے معاملات آپ کو راس نہ آ سکیں گے۔ بدترین ناکامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے بہتر ہے خود کو ان چکروں سے دور رکھیں تاکہ بعد میں پریشانی نہ ہو۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اگر آپ کا کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کاروبار پر خصوصی نظر رکھیں ورنہ آپ کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے لہٰذا محتاط رہیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

خرید و فروخت کا ارادہ رکھنے والے حضرات آج کوئی بھی ڈیل پکی نہ کریں بلکہ صحیح وقت کا انتظار کریں۔ اچھا وقت جلد ہی آپ کا منتظر ہو گا۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

اگر آپ کے دوستوں کا آپ کے گھر میں آنا جانا ہے تو ان پر اندھا دھند اعتبار ہرگز نہ کریں۔ ہو سکتا ہے ان کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ جائے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ انسان جو کچھ چاہتا ہے وہ ہو نہیں پاتا اس کے باوجود آپ صبر و تحمل کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اور کوشش کرتے رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

صدقہ خیرات کرتے رہیں کیونکہ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

یہ بات بھی اپنی جگہ درست ہے کہ دنیا میں اچھے لوگوں کی کمی نہیں لہٰذا موجودہ فرد جسے آپ اپنی پسند قرار دے رہے ہیں آپ کی زندگی کا حقیقی محافظ بننے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آپ کی طبیعت کافی حد تک بوجھل رہے گی اور اس کی ایک وجہ موسم کی تبدیلی بھی ہو سکتی ہے لہٰذا علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

حتی الامکان شریک حیات سے تعاون کیجئے تاکہ مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکے، کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان روشن ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں۔ خود کو ان اندھیروں سے نکالیں ورنہ آپ اندرونی کرب کا شکار ہو سکتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ بڑی ڈیل کرنے میں کامیاب ہو جائیں بس ہر کام ہمت سے کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

شادی شدہ حضرات کو گھریلو خوشیاں توقع سے بڑھ کر حاصل رہیں گی۔ شریک حیات کو جہاں تک ممکن ہو خوش رکھنے کی کوشش کیجئے تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر جائے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zDLrjZ
via IFTTT

سفاک پوتے نے دادی کو فریج میں بند کرکے مار ڈالا ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: امریکا میں بے رحم پوتے نے اپنی 82 سالہ دادی کو مہینوں تک فریج میں بند کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست جیورجیا کے علاقے آرموکی میں انتیس سالہ روبرٹ کیتھ ٹنچر نامی پوتے نے معمر خاتون کو شاپر بیگ میں بند کرکے فریج میں رکھا جس کے باعث ان کی موت واقع ہوئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈورس نامی ضعیف خاتون دسمبر میں حادثاتی طور پر گھر میں گر زخمی ہوئیں تو پوتے نے بجائے اسپتال لے جانے کے انہیں فریج میں بند کردیا جس سے وہ ہلاک ہوگئیں، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔

ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ ٹنچر ذہنی مریض ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ پاؤں پھسلنے کے باعث گری تھیں اور وہ زخمی حالت میں سانس بھی لی رہی تھیں لیکن ملزم نے اسی حالت میں انہیں بڑے سے فریج میں ڈال دیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون کے اچانک غائب ہونے پر خاندان والوں نے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی، تحقیقات کے دوران سارا ماجرا کھل کر سامنے آگیا، ملزم نے کہا وہ اپنی دادی سے بہت محبت بھی کرتا تھا۔

The post سفاک پوتے نے دادی کو فریج میں بند کرکے مار ڈالا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qzZUMl4
via IFTTT

میجر حارث پر بہیمانہ تشدد؛ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، آرمی چیف ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ لاہور میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بننے والے میجر حارث کی عیادت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ قانون اپنا راستہ بنائے گا اور واقعے کے ذمہ داران گرفتار کرلیے گئے ہیں۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے ہوں گے اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 واضح رہے کہ 14 اپریل کو لاہور میں حساس ادارے کے افسر کو تشدد کا نشانہ بنانے پر پولیس نے سیاسی رہنما کے گارڈز کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

قائمقام سی سی پی او لاہور ڈی آئی جی انوسٹی گیشن شہزادہ سلطان نے پریس کانفرنس میں بتایا تھا کہ 13 اپریل کی شام کلمہ چوک کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں سیاسی جماعت کے رہنما کے پرائیویٹ گارڈز نے حساس ادارے کے ملازم کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

 

The post میجر حارث پر بہیمانہ تشدد؛ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OdS20BG
via IFTTT