Thursday, April 28, 2022

اسرائیل کا شام پر حالیہ حملہ، روس کا شدید ردِعمل سامنے آگیا ایکسپریس اردو

 ماسکو: دمشق میں گزشتہ روز اسرائیل کے میزائل حملے کے بعد روس نے اسرائیل سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ شام پر اپنے حملے بند کر دے۔

ترک سرکاری خبررساں ادارے انادولو نیوز ایجنسی کے مطابق ماسکو میں پریس بریفنگ کے دوران وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے اسرائیلی اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل اس شیطانی اور خطرناک کارروائیوں کو روکے۔ ہم اس بات پر زور دینا ضروری سمجھتے ہیں کہ شام کی سرزمین پر جاری اسرائیلی گولہ باری بین الاقوامی قوانین کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، لہٰذا یہ واضح طور پر ناقابل قبول ہے۔

زاخارووا نے مزید کہا کہ ہم ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہیں جو فوجیوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ کرے اور پورے خطے میں کشیدگی کا باعث بنے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیلی حملوں سے شامی مسلح افواج کی جنگی صلاحیتیں کمزور پڑتی ہیں اور شام میں دہشت گردی سے نمٹنے کی کوششوں پر منفی اثر پڑتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق کے جنوب میں بین الاقوامی ہوائی اڈے کے قریب ایک علاقے کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں چار شامی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوئے تھے۔

The post اسرائیل کا شام پر حالیہ حملہ، روس کا شدید ردِعمل سامنے آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YecXOwa
via IFTTT

No comments:

Post a Comment