کراچی: شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے جدید بسوں کی پہلی کھیپ کو چین سے روانہ کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی وزیرٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کیلئے ڈیزل ہائبرڈبسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ ہوچکی ہے، چین کی بندر گاہوں سے بحری جہاز 120 سے زائد بسیں آج لیکر روانہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ بسیں انٹر سٹی پبلک ٹرانسپو رٹ منصوبے کے تحت چلائی جائیں گی، کراچی کے 6 اضلاع میں 15 سے زائد روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی۔
اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ڈیزل ہائبرڈ انٹرسٹی منصوبے کیلئے مختلف علاقوں میں بس اسٹاپ قائم کیے جائیں گے، منصوبے کے تحت 240 بسیں کراچی اور 10 لاڑکانہ میں چلائی جائیں گی۔
The post کراچی کے لیے جدید بسوں کی پہلی کھیپ چین سے روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/tTO2IjJ
via IFTTT
No comments:
Post a Comment