اسلام آباد: ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز نے عدلیہ اور ججز کے خلاف منفی پروپیگنڈا مہم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اکثریت کھو دینے والی جماعت کی ایما پر پروپیگنڈا جاری ہے۔
جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ جلسے اور ریلیوں میں ججز کے خلاف توہین آمیز بیانات دیے جارہے ہیں جس کا مقصد ججز کو دباؤ میں لاکر غیرآئینی اور غیرجمہوری مقاصد حاصل کرنا ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کھل پر عدلیہ پر الزامات لگارہے ہیں۔
اعلامیے میں بار ایسوسی ایشنز نے رات کے وقت عدالتیں کھولنے کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ رات اوقات کار میں عدالتیں لگا پر غیرآئینی سازشوں کا راستہ روکا گیا۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکریٹری وسیم ممتاز ملک نے کہا کہ کسی کو بھی سیاسی فوائد کے لیے ججوں کی عزت کو پامال کرنے کا اختیار نہیں ہے، عدالتی فیصلوں سے اختلاف کیا جاسکتا ہے اور کوئی بھی ججوں کے احترام کو مجروح کرنے کے لیے آزاد نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر ججز کے خلاف منفی مہم ختم نہ ہوئی تو بار ایکشن لے گی۔
The post ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کا عدلیہ اور ججز مخالف پروپیگنڈا مہم کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/phGxgCn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment