اسلام آباد: پاکستان بزنس کونسل نے ملک کو سری لنکا جیسے حالات میں جانے سے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عوامی مقبولیت کے فیصلوں کی بجائے ٹھوس اقدمات اٹھائے اور پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی کو فوری ختم کرے۔
پاکستان بزنس کونسل کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے جانے والے خط میں معاشی حالات بہتر بنانے کیلئے دی جانے والی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کی جائے اور سبسڈی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے دی جائے، ایسے اقدامات سے گریز کیا جائے جو مہنگائی کا باعث بنتے ہیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ درآمدات کم کر کے ملکی زرمبادلہ پر دباوٴ کم کیا جائے، غیر ضروری اشیا پر درآمدی ڈیوٹی بڑھائی جائے، کاروباری مراکز اور شادی ہالز کو جلد بند کیا جائے۔
مزید پڑھیں: پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے، عالمی بینک
پاکستان بزنس کونسل نے وزیراعظم کو یہ تجویز بھی دی کہ آئی ایم ایف کا پروگرام دوبارہ شروع کیا جائے، ٹیکس بیس بڑھانے کیلئے ایف بی آر ریفارمز لائے جائیں، نان فائلرز پر ایڈوانس اور ودہولڈنگ ٹیکس بڑھایا جائے، برآمدات میں اضافے کے لئے ٹیکسٹائل کے علاوہ دیگر مصنوعات پر ٹیکس چھوٹ دی جائے اور مناسب ایکس چینج ریٹ کا تعین کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: موبائل فون آپریٹرز کا آئندہ بجٹ میں ود ہولڈنگ ٹیکس کو واپس لینے کا مطالبہ
خط میں کہا گیا ہے کہ توانائی کی قلت پر قابو پانے کے لئے ملک میں مزید ایل این جی ٹرمینلز کی تعمیرشروع کرنی چاہیے، نئے ٹرمینلز کی تعمیر سے دیگر پلانٹس کی کارکردگی بھی بڑھے گی۔
The post پاکستان بزنس کونسل کا حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی فوری ختم کرنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bMjl3Bn
via IFTTT
No comments:
Post a Comment