Monday, April 25, 2022

سندھ میں 2 ماہ کیلئے اہم شاہراہوں اور ائیرپورٹس کے اطراف احتجاج پر پابندی ایکسپریس اردو

 کراچی: حکومت سندھ نے دو ماہ کے لئے اہم شاہراہوں، ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز، جامعات اور اسپتالوں کے اطراف جانے والے راستوں پر احتجاج کرنے پر پابندی لگادی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دفعہ 144 (6) کے تحت اہم شاہراہوں سمیت ایئرپورٹس، ریلوے اسٹیشنز اور اسپتالوں کے اطراف جانے والے راستوں پر احتجاج کرنے پر پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نیشنل ہائی وے، سپر ہائی وے، انڈس ہائی وے، ناردرن بائی پاس، شارع فیصل، شارع پاکستان، کورنگی انڈسٹریل ایریا، پورٹ قاسم، لیاری ایکسپریس وے، ریلوے اسٹیشنز، جامعات اور اسپتالوں کے اطراف اہم شاہراہوں پر احتجاج پر پابندی ہوگی۔

The post سندھ میں 2 ماہ کیلئے اہم شاہراہوں اور ائیرپورٹس کے اطراف احتجاج پر پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VO1sbWT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment