کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار پولیس نے اسٹریٹ کراٸمز اور موٹر ساٸیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے مصروف ترین علاقے سولجر بازار سے پولیس نے اسٹریٹ کراٸمز اور موٹر ساٸیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا ہے، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینے ہوئے موبائل فونز اور مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی ہے۔
ترجمان ایسٹ پولیس کے مطابق ملزمان نے جمعرات کو سولجر بازار کے علاقے میں افطار کے وقت موٹر سائیکل سوار 3 ملزمان نے جنرل اسٹور پر لوٹ مار کی واردات کی تھی جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، واردات کی اطلاع پر پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کی اور خفیہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع پر واردات میں ملوث 2 ملزمان شہزاد ولد قمر الدین اور فرحان ولد محمد حنیف کو گرفتار کر کے اسلحہ ، گولیاں، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ملنے والی موٹر سائیکل عزیز آباد تھانے سے چوری کی گئی تھی ، گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران گلشن اقبال اور شریف آباد سمیت دیگر علاقوں میں اسٹریٹ کرائمز کی مختلف وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور اس انکشاف کے بعد مذکورہ تھانوں سے معلومات حاصل کی گئیں تو ان وارداتوں کے مقدمات دونوں تھانوں میں درج تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے وہی کپڑے پہنے ہوئے ہیں جو انھوں ںے واردات وقت پہنے ہوئے تھے جبکہ ملزمان ڈکیتی، چوری اور موٹر ساٸیکل لفٹنگ سمیت دیگر جرائم کی وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ۔
The post سولجر بازار سے اسٹریٹ کراٸمز، موٹر ساٸیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BGiDSYA
via IFTTT
No comments:
Post a Comment