Wednesday, October 31, 2018

بلال ایشین ٹور 10 ریڈ سنوکر چمپئن شپ سیمی فائنل میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر

ساف انڈر 15 فٹ بال چمپئن شپ کے سیمی فائنلز (آج) کھیلے جائیں گے

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ (آج) کھیلا جائیگا بھارتی ٹیم کو مہمان ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل ہے ... مزید

گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کر کے شائقین کے دل جیت لئے

عباس پنڈی میں قائد اعظم ٹرافی کا میچ کھیلیں گے قائد اعظم ٹرافی سپر ایٹ مرحلہ 7 نومبر سے مختلف شہروں میں شروع ہو گا ،ْسوئی نادرن گیس اور واپڈا کی ٹیمیں مد مقابل ہونگی پاکستان ... مزید

بھارتی کرکٹ ٹیم نے انگلینڈ میں ورلڈ کپ کیلئے بیگمات کو ساتھ لے جانے کی اجازت ملنے کے بعد کیلوں کی فرمائش کر دی ایونٹ کے دوران پلیئرز کے لئے ٹرین کوچ ریزرو کا ابھی انتظام ... مزید

مصباح الحق پی ایس ایل 4 میں ایکشن میں دکھائی نہیں دیں گے تین ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرنے والے مصباح الحق اور فرنچائز کے درمیان عہدے پر بات چیت ہورہی ... مزید

نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی کےلئے حتمی الیون کا اعلان ہوگیا پاکستانی وقت کے مطابق میچ 9بجے شب شروع ہوگا

قانون جب حرکت میں آتا ہے تو لٹیرے اکٹھے ہوجاتے ہیں‘ڈاکٹر شاہد صدیق کرپشن اور بددیانتی کی سزا عوام مہنگائی اور بے روزگاری کی صورت میں بھگت رہے ہیں

ورلڈ بینک رپورٹ میں پی آئی ٹی بی کے منصوبوں کی شمولیت بڑا اعزاز ہے ‘ ڈاکٹر عمر سیف ورلڈ بینک گلوبل رپورٹ میں پنجاب آئی ٹی بورڈ کے دو منصوبے بطور مثال شامل ،سیٹیزن فیڈ ... مزید

سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ایکسپریس اردو

کراچی: پنجاب کے بعد صوبہ سندھ میں بھی دفعہ 144 نافذ کردی گئی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ملک میں سیکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جب کہ سندھ بھر میں 10 روز کے لیے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔

محکمہ داخلہ سندھ سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق صوبے بھر میں جلسے جلوسوں اور ریلیوں پر 10 روز کے لیے پابندی ہوگی، 4 سے زائد افراد کے اجتماع پر بھی 10 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی جب کہ سندھ میں اسلحہ لے کر چلنے کے اجازت نامے 10 روز کے لیے منسوخ کردیے گئے۔

The post سندھ بھر میں دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P3S6s1
via IFTTT

قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی زبان پھسل گئی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی زبان پھسل گئی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے این آر او پر لعنت بھیجی ہے اور بجلی کی قیمتوں کے معاملے پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو مناظرے کا چیلنج بھی دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں: این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، شہباز شریف

ایوان میں اظہار خیال کرتے کرتے تقریر شہباز شریف کی زبان پھسل گئی اور وہ تحریک انصاف پر تنقید کے دوران غلطی سے کہہ بیٹھے کہ ہم پیپلز پارٹی کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔  پھر فورا ہی انہیں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے معذرت کی، لیکن ان کی اس حرکت پر سارا ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ اسپیکر اسد قیصر سمیت تمام ارکان اسمبلی کھلکھلا کر ہنس پڑے اور زوردار انداز میں کافی دیر تک ڈیسک بجاتے رہے۔

The post قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی زبان پھسل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zgHnj4
via IFTTT

ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ عبدالرزاق نے نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا سے اچھی ٹیم قرار دے دیا ایکسپریس اردو

 لاہور: کرکٹرعبدالرزاق کا کہنا ہے آسٹریلیا کی نسبت نیوزی لینڈ کی ٹیم کا کمبی نیشن زیادہ اچھا ہے اور اگر پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کم اسکور کے میچز ہوئے تو پھر کیوی ٹیم فیورٹ ہوگی۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوے معروف آل راؤنڈر نے کہا کہ یواے ای میں کھیلنے کے باوجود پاکستان کے لیے کیوزی کے خلاف ٹی 20 سیریز آسان نہیں ہوگی، کامیابی کے لئے سخت محنت کرنا پڑے گی کیونکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم بیٹنگ اور بولنگ کے ساتھ فیلڈنگ بھی بہت زبردست ہے۔ کولن منرو اور کورے اینڈرسن جیسے جارح مزاج بلے باز ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا نقشہ پلٹ سکتے ہیں۔

مکی آرتھر کے کپتان سے اختلافات اور سلیکشن سمیت کرکٹ کمیٹی کے چئیرمین محسن خان کی تقرری سے متعلق عبدالرزاق نے کہا کہ کوچ کا کام اچھی پلاننگ کرنا ہے جس سے میدان میں رزلٹ اچھا آئے، وہ دستیاب پلیئرز کو اعتماد دے، ان کی کارکردگی کو نکھارنے پر دھیان دے، اگر کوچ اپنے کام سے ہٹ کر دوسرے معاملات میں دخل اندازی کرے گا تو اس سے پرابلم ہوں گے۔

رزاق کے بعد کوئی اور رزاق جیسا ابھی تک تیار نہ ہو سکنے کے سوال اور ٹیم انتظامیہ کی پلاننگ پر انہوں نے کہا کہ آل راونڈرز بننے کا سب میں ٹیلنٹ ہے مگر جس طرح فہیم اشرف اور دوسرے نوجوانوں کے ساتھ رویہ رکھا جاتا ہے وہ ٹھیک نہیں، ایک میچ کھلا کر فہیم اشرف کو باہر بیٹھا دیا گیا۔ اس قسم کے فیصلوں سے کرکٹر کی حوصلہ شکنی ہوتی ہے۔ میری خوش نصیبی تھی کہ میرے ساتھ وسیم، وقار، انضمام، راشد لطیف اور معین خان جیسے لوگ تھے جن کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی سے پرفارمنس میں نکھار آیا۔ پلیئرز کو اعتماد دیں، فی الحال جو طریقہ نظر آرہا ہے ، اس سے اچھا آل روانڈر بننا مشکل ہے۔

عبدالرزاق نے کہا ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنا شوق تھا جو پورا ہورہا ہے۔ اب تک آٹھ میچز کھیل چکا ہوں۔ قومی ٹیم میں واپسی کا ارادہ نہیں۔ ٹی ٹین کرکٹ کے لئے منتخب نہیں ہوسکا۔ میری فٹنس زبردست ہے، کھیل کر انجوائے کررہا ہوں اب خواہش ہے کہ پی ایس ایل میں کھیلوں، اگر کسی ٹیم نے شامل نہ کیا تو پھر ہوسکتا ہے کہ یہ میرا آخری سیزن ہو،اس کے بعد کوچنگ میں آجاؤں گا۔

The post ٹی ٹوئنٹی سیریز؛ عبدالرزاق نے نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا سے اچھی ٹیم قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qnsHdH
via IFTTT

بسمہ معروف کا ویمنز ورلڈ ٹی 20 کیلیے ساتھی کرکٹرز کو بڑا مشورہ ایکسپریس اردو

 لاہور: قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی اہم رکن بسمہ معروف نے ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ساتھی کرکٹرز کو بے خوف ہوکر کھیلنے کا مشورہ دے دیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں بسمہ معروف نے کہا ہے کہ آپریشن کے بعد فٹنس اور صحت پر بھرپور توجہ دے رہی ہوں، جویریہ ودود باصلاحیت ہیں، ورلڈ ٹی ٹونٹی کے دوران ہمیں مثبت ذہن کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ہوگی، آسٹریلیا کے خلاف کوالالمپور میں کھیلی جانے والی سیریز میں سامنے آنے والی غلطیوں پر قابو پانا ہوگا، میرے خیال میں ہمیں بےخوف کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، کسی بھی خاص میچ پر بہت زیادہ توجہ دینے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے، ہمیں نیچرل کھیل پیش کرنے پر توجہ دینا چاہئے۔

بسمہ معروف نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریزمیں عمائمہ سہیل نے بڑی مثبت کرکٹ کھیلی، پاکستان کا اسپن اٹیک بھی ویسٹ انڈیز کی کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھا سکتا ہے۔

سرجری کے بعد قومی ٹیم میں واپس آنے والی اسٹار پلیئر نے فوری طورپر ٹیم کی کمان سنبھالنے کی بجائے آسٹریلیا کے خلاف ملائیشیا میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوران قیادت کرنے والی جویریہ ودود کے حق میں دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

The post بسمہ معروف کا ویمنز ورلڈ ٹی 20 کیلیے ساتھی کرکٹرز کو بڑا مشورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ACshq8
via IFTTT

آصف زرداری کی حکومت کوساتھ مل کرکام کرنے کی پیشکش ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے حکومت کو ساتھ مل کر کام کرنے کی پیشکش کردی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ ہم حکومت کے ساتھ کام کرنے کو تیارہیں، 5 سال کے دوران ہم حکومت کے ساتھ تعاون کریں گے، میاں صاحب کے ساتھ بھی کام کرنے کو تیارتھے بالکل اسی طرح اس حکومت کے ساتھ بھی تیارہیں لیکن شرط یہ ہے کہ جوکام کا پیمانہ ہووہ صرف انصاف پرمبنی ہو۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کرتے ہیں، جمہوریت میں کمزوریاں ضرورہیں، سب بیٹھ کرایک حل تجویزکریں جس سے ہم پاکستان کومسائل سے نکال سکیں، اگرہم توجہ نہیں دیں گے تومسائل بڑھتے جائیں گے۔

شریک چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں نے سی پیک کا نظریہ سوچا، اگرگوادرپورٹ کونکال دیں تو آگے سی پیک کیا بنتا ہے، پاکستان کی ترقی کا سب سے چھوٹا راستہ سی پیک ہے، ہمیں پاکستان کو مضبوط بنانا ہے لیکن شارٹ ٹرم ٹرانزیشن سے نہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پانی کا مسئلہ بنیادی طور پر انسانی حقوق کا معاملہ ہے،  کراچی کی آبادی 3  کروڑ ہے، جس میں  ایک کروڑ بہاری، بنگالی اور خیبر پختونخوا سے آنے والے دوست ہیں۔

آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئی تو گندم اور چینی درٕآمد کی جارہی تھی، ہم نے سندھ میں دراوڑ ڈیم بنایا، ایک ایکڑ پر تقریباً ایک لاکھ 24 ہزار گیلن پانی ہر فصل کو دیتے ہیں، اگر اتنا پانی فصل کو دیا جاتا ہے تو کتنا پانی بچایا جاسکتا ہے۔

The post آصف زرداری کی حکومت کوساتھ مل کرکام کرنے کی پیشکش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P0IjCZ
via IFTTT

ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 28 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار ایکسپریس اردو

 لاہور: رواں برس بھارت میں شیڈول ہاکی ورلڈ کپ کے لیے مجموعی طور پر 28 کھلاڑیوں کی فہرست تیار کی گئی ہے جس کا اعلان صدر پی ایچ کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔

ایشین چیمینز ٹرافی کی تیاری کے لئے مدعو کئے گئے کھلاڑیوں کو دوبارہ تربیتی کیمپ جوائن کرنے کی ہدایات دی جائیں گی جبکہ ایشیائی ایونٹ کے لئے قومی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے والے سینئر کھلاڑیوں راشد محمود اور شفقت رسول کو بھی مدعو کیا جائے گا۔

ورلڈ کپ کی تیاری کے لئے قومی ہاکی تربیتی کیمپ میں مدعو کئے گئے ممکنہ کھلاڑیوں میں عمران بٹ (پی آئی اے)، مظہر عباس (نیشنل بینک)، امجد علی (سوئی سدرن گیس)، محمد عرفان سینئر(پی آئی اے)، راشد محمود (نیوی)، محمد علیم بلال(واپڈا)، عماد شکیل بٹ(نیشنل بینک)، مبشر علی سوئی سدرن گیس)، تصور عباس(واپڈا)، محمد رضوان جونیئر (سوئی سدرن گیس)، محمد رضوان سینئر (آرمی)، محمد توثیق ارشد(واپڈا)، علی شان(سوئی سدرن گیس)، محمد عمر بھٹہ(واپڈا)، ابوبکر محمود (نیشنل بینک)، شفقت رسول(پی آئی اے) ، محمد اظفر یعقوب (سوئی سدرن گیس)، محمد عتیق(نیشنل بینک)، محمد ارسلان قادر(نیشنل بینک)، اعجاز احمد( واپڈا)، رانا سہیل ریاض(سوئی سدرن گیس)، محمد عرفان جونیئر(واپڈا)، محمد دلبر(نیشنل بینک)، محمد فیصل قادر(نیشنل بینک)، ایم رضوان (سوئی سدرن گیس)، محمد عاطف مشتاق(نیشنل بینک)، رضوان علی(سوئی سدرن گیس)، محمد زبیر(پی آئی اے) ، ساران بن قمر(پنجاب)، منیب الرحمان(سوئی سدرن گیس) اور سید ذیشان بخاری(سوئی سدرن گیس) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ورلڈ کپ 28 نومبر سے بھارتی شہر بھونیشور میں کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 16 ٹیمیں شریک ہوں گی۔

 

The post ہاکی ورلڈ کپ کے لیے 28 ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ohm5Y1
via IFTTT

عدالت کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا، فواد چوہدری ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز پرعدلیہ کومداخلت کرنے کا حق ہے تاہم کوئی شخص سپریم نہیں صرف آئین سپریم ہے جب کہ عدالت کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ 

آئی جی تبادلہ کیس میں سپریم کورٹ میں پیش ہونے کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیان سپریم کورٹ کے حوالے سے نہیں بیوروکریسی کے متعلق تھا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ انتظامی معاملات حکومت کے ہاتھ میں ہی ہیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بیوروکریسی حکومت کو انڈرمائن نہیں کر سکتی، آئین میں اختیارات کی تقسیم ہے، ملک آئین کے مطابق چلے گا اور اختیارات سے تجاوز پرعدلیہ کومداخلت کرنے کا حق ہے تاہم کوئی شخص سپریم نہیں صرف آئین سپریم ہے، سپریم کورٹ جو حکم کرے گی وہی ہوتا ہے، چیف جسٹس سے کرسی کا بھی اور ذاتی احترام بھی ہے، عدالت کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔

اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس پر بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مولانا صاحب کی اے پی سی پھس پھسی ہے، مولانا صاحب لگے رہیں، شاید انہیں اگلے 10، 15 سال میں کوئی کامیابی مل جائے تاہم اس وقت حکومت مستحکم اور لوگوں کا عمران خان کی حکومت پر اعتماد ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی ایک شریف آدمی ہیں لیکن لڑائی جھگڑے تو سب کے ہی ہوتے ہیں۔

The post عدالت کی توہین کا تصور بھی نہیں کرسکتا، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ohfs82
via IFTTT

اداکارہ میرا کو بغیر میک اپ سیلفی شیئر کرنا مہنگا پڑگیا ایکسپریس اردو

میچ کے دوران سب سے زیادہ پریشر گول کیپر پر ہوتا ہے، قومی گول کیپر عمران بٹَ ایکسپریس اردو

لاہور  : قومی ہاکی ٹیم کے گول کیپر عمران بٹَ کا کہنا ہےکہ میچ کے دوران سب سے زیادہ پریشر گول کیپر پر ہوتا ہے۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے عمران بٹ نے کہا کہ ٹیم انتطامیہ نےایشین چیمپئَنز ٹرافی کے دوران لڑکوں کو بہت زیادہ اعتماد دیا، جس سے سب نے جان ماری اور اچھے نتائج آئے۔ پرفارمنس کے لیے اعتماد اور حوصلہ افزائی ایک آکسسیجن کا کام کرتی ہے۔

عمران بٹ نے کہا کہ ایشین چیمپئَنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں ملائشیا کے خلاف میچ میں کچھ غلطیاں ہونے سے اوپر تلے تین گول ہونے سے ٹیم کا مورال ڈاؤن ضرور ہوا لیکن پھر ایک ہی پلاننگ تھی کہ میچ برابری پر ختم ہو کیوں کہ پنالٹی شوٹ آؤٹس پر کامیابی کا ہمیں یقین تھا۔ ساتھی کھلاڑیوں کو ایک ہی بات کہی تھی کہ آپ گول کریں ، حریف ٹیم کو گول نہیں کرنے دوں گا۔ رولنٹ اولٹمنز نے اپنے وقت میں پنالٹی شوٹ آوٹس پر بہت کام کرایا تھا، یہ ہی چیزیں کام آئیں اور خدا کا شکر ہے کہ اس نے عزت دی اور فائنل تک پہنچے۔ ایشین چیمپئَنز ٹرافی کا فائنل نہ ہوسکنے کا افسوس ہے کیونکہ جس ردھم اور اعتماد میں تھے۔ اس بار روایتی حریف کو بھی یقینی شکست دیتے۔

عمران بٹ نے کہا کہ بھارت میں میچز کے دوران یہ پریشر کئی گنا بڑھ جاتاہے، وہاں شائقین سمیت کچھ بھی آپ کے حق میں نہیں ہوتا، باہر مخالف نعرے لگارہے ہوتے ہیں اور اندر دونوں ٹیموں کا ٹیمپریچر ہائی ہوتا ہے۔ اس ماحول میں بس ایک ہی بات ذہن میں ہوتی ہے کہ بہترین پرفارمنس سے ہی سب کو خاموش کرایا جاسکتا ہے۔ ورلڈکپ میں بہترین پرفارمنس دے کر ملکی سبز ہلالی پرچم بلند کرنے کی کوشش کریں گے۔ گول کیپنگ شعبے میں بہترین لانے کے لیے سخت محنت کرتا ہوں اور صرف یہ خواہش ہوتی ہے کہ ہر میچ میں پرفارمنس کا گراف اوپر جائے۔

160 میچز کھیلنے کا تجربہ رکھنے والے گول کیپر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ خواہش ہے کہ دنیا کے بہترین گول کیپر کا ایوارڈ ملے اور ٹیم کی فتوحات میں کردار ادا کروں۔ 2014 میں پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ میں کوالیفائی نہ کرنے پر اس بار میگا ایونٹ میں ملک کی پہلی بارنمائندگی کے ملنے والے موقع سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کروں گا۔

The post میچ کے دوران سب سے زیادہ پریشر گول کیپر پر ہوتا ہے، قومی گول کیپر عمران بٹَ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ACFkaV
via IFTTT

شعیب ملک سوشل میڈیا پر زیر گردش بیٹے کی جعلی تصاویر سے پریشان ایکسپریس اردو

 لاہور: شعیب ملک نے اپنے بیٹے کی سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر کو جعلی قرار دے دیا۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ نظر آنے والی تصاویر بڑی خوبصورت اور بڑے پیارے بچے نظر آرہے ہیں لیکن ہماری طرف سےتاحال بیٹے کی کوئی تصویر منظر عام پر نہیں لائی گئی۔

یاد رہے کہ جب سے حیدرآباد دکن میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا بیٹے اذلان کی آمد ہوئی ہے، دنیا بھر میں موجود سوشل میڈیا صارفین خوبصورت بچوں کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اسٹار پلیئرز کی جوڑی کا بچہ قرار دے رہے ہیں۔

کئی صارفین بڑی دلچسپ تصاویر بھی شئیر کررہے ہیں، ایک نے کسی میچ کے دوران لی گئی تصویر شیئر کی ہے جس میں شعیب ملک نے بابر اعظم کو اٹھایا ہوا ہے۔

 

The post شعیب ملک سوشل میڈیا پر زیر گردش بیٹے کی جعلی تصاویر سے پریشان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EUCbHE
via IFTTT

انڈونیشین طیارہ؛ 189 افراد میں خوش قسمی سے بچ جانے والا واحد شخص سونی ستیا وان ٹریفک میں بری طرح پھنس گئے اس وجہ سے خوش قسمتی سے وہ تباہ ہونے والی پرواز میں سوار ہونے سے ... مزید

برطانوی پارلیمنٹ میں مقبوضہ کشمیر میں ڈھائے جانے والے مظالم اور وادی سے بھارتی افواج کے انخلاء کی قرارداد کا خیر مقدم کرتے ہیں‘شاہ غلام قادر عالمی برادری مغرب میں کسی ... مزید

مقبوضہ کشمیر: ترال میں شہید ہونے والے نوجوان کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کی شرکت

مقبوضہ کشمیر‘ صمد انقلابی کا جنوبی کشمیر میں شہداء کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی

مقبوضہ کشمیر‘ کشمیرپریس کلب کی طر ف سے صحافیوں کو ہراساںکرنے کی مذمت

بھارت فوجی طاقت کی بنیاد پر تحریک آزادی کو کمزور کرنے کے لیے قتل وغارت کررہا ہی: غلام نبی سمجھی کشمیری نوجوان بھارتی کے خلاف جدوجہد میں اپنا قیمتی لہو بہاکر تحریک آزادی ... مزید

مقبوضہ کشمیر : مسرت عالم کو جھوٹے مقدمے کے سلسلے میں عدالت میں پیش کیا گیا مسلم لیگ کے چیئرمین کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے‘ سجاد ایوبی

بھارت نے نہتے کشمیریوں کے خلاف ا یک باقاعدہ جنگ چھیڑ رکھی ہے بڑھتے ہوئے بھارتی جبر واستبداد کے خلاف ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب د یا جائے گا، مشترکہ حریت قیادت

لندن: کشمیرکے بارے میں کل جماعتی پارلیمانی گروپ کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش بھارت آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ منسوخ اور پیلٹ بندوق ... مزید

سرگودھا میں تجاوزات اور قابضین کے خلاف کاروائی کرنے محکموں کے افسران اور ملازمین کی تجاوزات اور قبضے سامنے آنے لگے

سرگودھا کی سٹون کریشنگ مارکیٹ میں کام کرتے ہوئے ایک اور مزدور زندگی کی بازی ہار گیا

اوپن یونیورسٹی ایک لاکھ بیس ہزار طلبہ کوکتب ارسال کرچکی ہے بی اے پروگرام کے 10ہزار طلبہ کودرسی کتب آج ارسال کی جارہی ہیں

منشیات اور ناجائز تجاوزات کے خاتمے کی مہم مزید تیز کی جائیگی ․ کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی ‘راجہ راشد حفیظ نہ صرف مالی بلکہ ہمیں ماحولیاتی ، سماجی اور فکری کرپشن کا بھی ... مزید

چیف جسٹس نے فواد چوہدری کے خلاف نوٹس واپس لے لیا فواد چوہدری نے کہا کہ نہ کبھی توہین عدالت کی اور نہ کبھی سوچا ہے۔اس وقت بیوروکریسی سے متعلق مسائل پیش آ رہے ہیں۔بیوروکریسی ... مزید

جرمنی میں بیروزگار افراد کی تعداد میں مزید کمی،بیروزگاری کی قومی شرح کم ہو کر اکتوبر میں 4.9 فیصد رہ گئی

سری لنکا میں برطرف شدہ وزیر اعظم کے حق میں لاکھوں افرادکا مظاہرہ

ڈنمارک میں ایرانی انٹیلی جنس کے حملے کی سازش ناکام ، تہران سے ڈینش سفیر بھی واپس طلب کر لیا گیا

سعودی عرب نے پسماندہ ممالک کے ذمے چھ ارب ڈالر کا قرضہ معاف کردیا سعودی عرب بنی نوع انسان کی بھلائی کے ساتھ بھلائی اورمکمل تعاون کی ضرورت پر زور دیتا ہے،کابینہ بیان

جرمن مرد نرس نے 99 مریضوں کے قتل کا اعتراف کر لیا مرد نرس دو مختلف ہسپتالوں میں اپنی زیرِ نگرانی مریضوں کو مہلک مقدار میں ادویات دیتے تھے،جرمن حکام

روہنگیا مہاجرین کی واپسی کا آغاز وسط نومبر سے ہوگا، بنگلہ دیش مہاجرین کی واپسی کا معاملہ بنگلہ دیشی اورمیانمارکے وزرائے خارجہ کی ملاقات میںطے پاگیا

تارکینِ وطن کو روکنے کے لیے 5200 امریکی فوجی سرحد وں پرروانہ تین ہزار تارکینِ وطن وقت گوئٹے مالا اور میکسیکو کی سرحد پر موجود، منزل امریکہ ہے،امریکی حکام

وقت میں تبدیلی کے خاتمے پر عمل درآمد آئندہ ممکن نہیں،یورپی وزرائے مواصلات وقت کی تبدیلی کا خاتمہ غیرحقیقت پسندانہ ،حتمی عمل کرنے کے لیے مزید وقت درکار ہو گا،اتفاق ... مزید

امریکی صدرکا پٹس برگ کی یہودی عبادت گاہ کا دورہ، ہلاکتوں پر تعزیت ٹرمپ نے عبادت گاہ کے ربائی جیفری میئر اورامریکہ کے لیے اسرائیلی سفیر ران ڈرمر سے مصافحہ کیا

بریگزٹ کے بعد بھی رہائشی حقوق کا معاملہ، برطانیہ اور ناروے میں اتفاق رائے ہوگیا

فضائی آلودگی سے ہر سال 15سال سے کم عمر کے تقریباً 6لاکھ بچے مرجاتے ہیں. اقوام متحدہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شمار‘ پاکستان نے جنگلات کے رقبے کو بڑھانے کے لیے ... مزید

ابوظہبی:ہمسائے کے گھر کے صحن میں سو جانے پر عرب باشندے کو قید کی سزا پولیس کے مطابق ملزم نے نشے کی حالت میں یہ حرکت کی

ن لیگ اعظم سواتی کو عہدے سے ہٹانے کے لیے متحرک پاکستان مسلم لیگ ن کی ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے اعظم سواتی کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی

جنگجوؤں کو اپنی صفوں میں شامل کرنے کے لیے حوثیوں کے نئے فیصلے جاری جاری فیصلے کے تحت نئی اتھارٹی میں حوثیوں کے ہمنوا قبائل کے عمائدین کو مقرر کیا جائے گا

انڈونیشیا نے حادثے کے شکار مسافر جہاز کے ملبے کا پتا چلا لیا غوطہ خوروں کوسمندر میں طیارے کے صوتی سنگل موصول ہوئے تھے،ہوائی جہاز 35 میٹر کی گہرائی میں ملا ،حکام

شام کے لیے یو این کے خصوصی ایلچی اسٹیفن دی میستورا مستعفی ہو گئے چین میں ناروے کے سفیر شام کے لیے اقوام متحدہ کے نئے خصوصی ایلچی مقررکردیئے گئے

عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کی دھاک بٹھا دی ایکسپریس اردو

کینبرا: گگلی ماسٹر عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کی دھاک بٹھا دی۔

کینبرا میں آسٹریلوی پرائم منسٹر الیون اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والے واحد ٹور میچ میں عثمان قادر نے 10 اوورز میں صرف 28 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کا شکار کیا، لیگ سپنر نے پریٹوریس، این گیڈی کو آؤٹ کرنے کے ساتھ اپنے بہترین دوست عمران طاہر کو بی ایل بی ڈبلیو کیا۔ عثمان قادر کی عمدہ بولنگ کی وجہ سے  جنوبی افریقہ کی ٹیم صرف 173 رنز پر ہمت ہار گئی ۔

یاد رہے عثمان قادر پاکستان کرکٹ میں مواقع نہ ملنے پر2016 میں آسٹریلیا منتقل ہوگئے تھے، انہوں نے سڈنی میں گریڈ کرکٹ کھیلی اور ایڈیلیڈ میں کلب مقابلوں میں بھی حصہ لیتے رہے، لیگ سپنر نے سڈنی میں صرف 6 میچوں میں 36 وکٹیں حاصل کر کے موجودہ کوچ جسٹن لینگر اور سابق فاسٹ بولر جیف لاسن کی توجہ حاصل کرلی، فواد احمد کے بعد عثمان قادر یہ اعزاز حاصل کرنے والے دوسرے پاکستانی نژاد کھلاڑی ہیں۔

The post عثمان قادر نے آسٹریلیا میں اپنی عمدہ بولنگ کی دھاک بٹھا دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qlCKjq
via IFTTT

مودی نے دنیا کے سب سے بڑے مجسمے کا افتتاح کردیا ایکسپریس اردو

دلی: وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارت کے پہلے وزیر داخلہ اور اپنے وقت کے سخت گیر ہندو رہنما سردار ولبھ بھائی پٹیل کے 182 میٹر اونچے مجسمے کا افتتاح کردیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نریندرا مودی نے بھارت کے بانی رہنما اور پہلے وزیر داخلہ ولبھ بھائی پٹیل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریاست گجرات کے دریائے نرمَدا میں اُن کے طویل القامت مجسمے کا افتتاح کردیا۔

آنجہانی ولبھ بھائی پٹیل کا مجسمہ 182 میٹر طویل ہے جو دنیا کا سب سے طویل القامت مجسمہ ہے، اس مجسمے کی تعمیر میں 430 ملین ڈالر لاگت آئی ہے اور اسے ’مجسمۂ اتحاد‘ کا نام دیا گیا ہے۔

Statue 2

قبل ازیں دنیا کا سب سے طویل مجسمہ چین میں بُدھا کا مجسمہ تھا جو 153 میٹر طویل ہے اس کے بعد جاپان میں نصب مجسمے کی باری آئی تھی جو 120 میٹر طوالت رکھتا ہے جب کہ امریکا میں نصب مجسمہ آزادی 93 میٹر طویل ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی نے نہرو خاندان کے اثرورسوخ کو کم کرنے کے لیے نہرو کے دست راست ولبھ بھائی پٹیل کے نام کو اپنی انتخابی مہم میں استعمال کیا اور اس طویل القامت مجسمے کا مقصد بھی راہول گاندھی سے جذباتی لگاؤ کو کم کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ بھارت کے بانی رہنما جواہر لال نہرو کے دست راست ولبھ بھائی پٹیل بھارت کے پہلے وزیر داخلہ بھی تھے اور بھارت کے قیام میں ان کی سیاسی جدوجہد اور خدمات نمایاں و روشن ہیں۔

The post مودی نے دنیا کے سب سے بڑے مجسمے کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yDmnDy
via IFTTT

افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 اہلکار ہلاک ایکسپریس اردو

کابل: افغانستان کے صوبے فراح میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے فراح میں ظفر ملٹری کور کے دو فوجی ہیلی کاپٹرز نے ایک ساتھ اُڑان بھری تھی، ایک ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار 25 افراد ہلاک ہوگئے۔

دوسری جانب صوبہ فراح کے رکن اسمبلی داد اللہ قنیح کا دعویٰ ہے کہ ہیلی کاپٹر ہرات کی ایک پہاڑی چوٹی سے ٹکرا کر تباہ ہوا، ہیلی کاپٹر کا پائلٹ خراب موسم کے باعث پہاڑ کی چوٹی کو دیکھ نہیں سکا تھا۔

افغان فوج کے ترجمان نجیب اللہ نجیبی کا ہیلی کاپٹر میں سوار تمام افراد کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ظفر ملٹری کور کے ہیلی کاپٹر میں ڈپٹی کمانڈر سمیت فوجی افسران اور فراح کونسل کے سربراہ سمیت چند اراکین بھی موجود تھے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا، ہیلی کاپٹر کے تباہ ہونے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تفتیشی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے۔

The post افغانستان میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، ڈپٹی کمانڈر سمیت 25 اہلکار ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Od6Dfy
via IFTTT

این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، شہباز شریف ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کو کیا خواب آیا تھا، خانقاہ میں پتہ چلا یا کسی پیر فقیر نے بتایا کہ میں نیسلن منڈیلا بننے کی کوشش کررہا ہوں، منڈیلا جھوٹ نہیں بولتا تھا اور یو ٹرن نہیں لیتا تھا، بڑھکیں اور دھمکیاں نہیں دیتا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میری گردن کسی کے آگے نہ جھکے گی اور نہ کٹے گی بلکہ صرف پاکستان کے لیے کٹے گی، چیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کیوں ہیلی کاپٹر کیس میں ملزم عمران خان سے ملے، یہ تو ایسا ہے کہ وہ مجھ سے بھی حراست میں ملنے کےلیے آئیں۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ حکومت اور نیب مل کر پوری قوم کو دھوکا دینا چاہتے ہیں، گزشتہ روز نیب تحقیقات کی ایک فہرست جاری جس میں چاروں صوبوں کے لوگوں کے نام ہیں، یہ ڈھکوسلا ہے اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی جارہی ہے، میں این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، حکومت کو قیامت تک آس رہے گی کہ ہم این آر او کے لیے اس کے پاس جائیں گے۔

دوران تقریر شہباز شریف کی زبان پھسل گئی اور وہ تحریک انصاف پر تنقید کے دوران غلطی سے کہہ بیٹھے کہ ہم پیپلز پارٹی کو ملک تباہ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ لیکن پھر وہ فورا ہی انہیں غلطی کا احساس ہوا تو انہوں نے معذرت کی، لیکن ان کی اس حرکت پر سارا ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔ اسپیکر اسد قیصر سمیت تمام ارکان اسمبلی کھلکھلا کر ہنس پڑے اور زوردار انداز میں کافی دیر تک ڈیسک بجاتے رہے۔

The post این آر او پر لعنت بھیجتا ہوں، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ER1Cdd
via IFTTT

اے این ایف کی راولپنڈی میں کارروائی، 96 کلو گرام چرس برآمد ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 35 کلو گرام افیون اور 96 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی نے منشیات سمگلروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 35 کلو گرام افیون اور 96 کلو گرام چرس برآمد کرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ترنول کے قریب پشاور سے آنے والی گاڑی پر چھاپہ مارا اور ناصر خان، محمد رفیق، علی شان، ملک نوید نامی سمگلر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

The post اے این ایف کی راولپنڈی میں کارروائی، 96 کلو گرام چرس برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CRqn6h
via IFTTT

پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹی فکیشن جاری ایکسپریس اردو

لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آسیہ مسیح کی رہائی کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے جب کہ محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کا اعلان کر دیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق دفعہ 144 میں 31 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہے گی جس کے تحت تمام عوامی اجتماعات اور 5 سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی ہوگی، اس دوران اسلحہ کی نمائش اور لاوڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی۔

The post پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، نوٹی فکیشن جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2St720C
via IFTTT

آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف مختلف شہروں میں شدید احتجاج ایکسپریس اردو

توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف مختلف شہروں میں شدید احتجاج کیا جارہا ہے جبکہ سندھ اور پنجاب میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے سزائے موت کے خلاف آسیہ بی بی کی اپیل پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اسے بری کردیا ہے۔ حکومت سندھ نے آسیہ کیس کے تناظر میں صوبے بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پورے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کرکے مظاہروں، ریلیوں اور عوامی اجتماع پر پابندی عائد کردی ہے۔ انتظامیہ نے سیکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے آسیہ مسیح کوبری کردیا

آسیہ بی بی کی رہائی کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ کراچی، اسلام آباد، لاہور، حیدرآباد سمیت مختلف شہروں میں مذہبی جماعتوں نے مصروف شاہراہوں پر دھرنا دے دیا اور ٹائر نذرِ آتش کرکے سڑکیں بند کردیں۔

فیض آباد انٹرچینج میں ڈنڈا بردار مظاہرین نے توڑ پھوڑ بھی کی اور اعلیٰ عدلیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے نتیجے میں ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔ کئی علاقوں میں دکانیں اور کاروبار بھی بند ہوگیا ہے جب کہ اسکولوں کی بھی جلد چھٹی کردی گئی۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف جے یو آئی کے سربراہ اور صدر ایم ایم اے مولانا فضل الرحمن اور تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے فوری احتجاج کا اعلان کیا ہے۔

The post آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف مختلف شہروں میں شدید احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RthaoZ
via IFTTT

پریٹی زنٹا کا کرکٹ میں سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ ایکسپریس اردو

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ اور آئی پی ایل فرنچائز کنگز الیون پنجاب کی شریک بانی پریتی زنٹا کا کہنا ہے کہ میچ فکسنگ سے بچنے کے لیے سٹے بازی کو قانونی قراردیا جانا چاہیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کی گورننگ کونسل کی میٹنگ کے دوران اداکارہ پریتی زنٹا نے انڈین پریمئر لیگ میں میچ فکسنگ سے بچنے کے لیے سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کی تجویز دی ہے۔ اداکارہ نے کہا یہ سننے میں ناگوار محسوس ہوگا لیکن سٹے بازی کو قانونی کردینا چاہیے اس سے آئی پی ایل کے دوران میچ فکسنگ جیسے سائیڈ ایفیکٹس اپنے آپ ختم ہوجائیں گے۔

اداکارہ نے کہا سٹے بازی کو قانونی قرار دئیے جانے کے بعد سرکاری خزانے کو بہت فائدہ ہوگا جس کا استعمال ملک کی ترقی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے ہوگا، سٹے بازی غیر قانونی ہونے کی وجہ سے یہ پیسہ غیر قانونی ہتھیاروں اورمنشیات کے کاروبار میں استعمال ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ پریتی زنٹا نے 2008 میں فلموں سے بریک لے کرآئی پی ایل کے بزنس، ڈیل میکنگ اور چینج دی گیم کو سمجھنے کے لیے ہارورڈ بزنس اسکول سے کورس کیا تھا تاہم اب ایک بار پھر پریتی زنٹا فلم ’’بھیا جی سپر ہٹ‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپس انٹری دے رہی ہیں۔

The post پریٹی زنٹا کا کرکٹ میں سٹے بازی کو قانونی قرار دینے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SAF2YS
via IFTTT

پریانکا چوپڑانے نک جونزسے محبت کی وجہ بتادی ایکسپریس اردو

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونز کی محبت میں گرفتار ہونے کی وجہ بتادی۔

لاکھوں دلوں پرحکمرانی کرنے والی سابق ملکہ حسن پریانکا چوپڑا اب امریکی گلوکارنک جونز کے دل کی ملکہ بننے جارہی ہیں تاہم پریانکا کونک کی کون سی خوبی نے متاثرکیا ہے اس بارے میں پریانکا نے اب بتادیا ہے۔

پریانکا نے کہا میں ایسے شخص کو اپنا جیون ساتھی بنانا چاہتی تھی جونہ صرف میری اور میرے کام کی عزت کرے  بلکہ میری زندگی بھر کی محنت کو سمجھے جب کہ وہ کامیابی جو میں نے کئی برسوں میں کام کرکے حاصل کی وہ اس کی بھی عزت کرے، کسی بھی رشتے کو قائم رکھنے کے لیے عزت اور بھروسہ بہت ضروری ہے۔

سابق ملکہ حسن نے کہا میں چاہتی تھی کہ میری زندگی میں شامل ہونے والا شخص یہ سوچ رکھتا ہو کہ اگر اس کا کام ضروری ہے تو میرا کام بھی ضروری ہے، اوراس کے لیے جتنا اہم اس کا نظریہ ہو اتنی ہی اہم میری بات بھی ہواوریہ  وہ عزت ہے جو ایک دوسرے کو دی جاتی ہے۔ نک میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں اس لیے میں ان سے شادی کررہی ہوں۔

واضح رہے کہ نک جونز اور پریانکا یکم دسمبر کو بھارتی ریاست جودھ پور میں شادی کے بندھن میں بندھیں گے دونوں کی شادی میں 1500 سے 2000 مہمانوں کو مدعو کیاجائے گا جب کہ شادی میں بالی ووڈ سپراسٹارز سلمان خان، کترینہ کیف، عالیہ بھٹ اور فرحان اختر سمیت متعدد اداکاروں کی شرکت متوقع ہے۔

The post پریانکا چوپڑانے نک جونزسے محبت کی وجہ بتادی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zdYcv5
via IFTTT

محسن خان کے بیانات نے پی سی بی کو نئی مشکل میں ڈال دیا ایکسپریس اردو

کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کے بیانات نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو مشکل میں ڈال دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حال ہی میں بنائی جانے والی کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان کام شروع کرنے سے پہلے ہی بورڈ کے لیے درد سر بننے لگے، قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے متعلق بیان نے ایک نیا محاذ کھول دیا، ٹیم انتظامیہ، سلیکشن کمیٹی اور خود کپتان بھی کرکٹ کمیٹی کے چیئرمین کے اس بیان سے ناخوش ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے سرفراز احمد پر ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی ایک بوجھ قرار دیتے ہوئے انہیں اس فارمیٹ کے لیے قیادت سے الگ ہونے کی تجویز دی ہے تاہم کرکٹ بورڈ سرفراز احمد کی پرفارمنس سے بہت خوش ہے اور انہیں تینون فارمیٹ کا کپتان برقرار رکھنے کے حق میں ہے۔

کمیٹی کا سربراہ بننے سے پہلے محسن خان نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے بارے میں نامناسب الفاظ استعمال کیے تھے، ان کی کرکٹ کمیٹی میں شمولیت پر ہیڈ کوچ پہلے ہی بورڈ کو اپنی ناراضی کا اظہار کرچکے ہیں جب کہ محسن خان نے جسٹس قیوم کی میچ فکسنگ رپورٹ پر جس ردعمل کا اظہار کیا اس سے بھی بورڈ مشکلات کا شکار ہے اور کرکٹ کمیٹی کی تقرری پر بعض اعلی عہدیدار پہلے ہی اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔

محسن خان کے ساتھ سابق کپتان وسیم اکرم کو اس کا حصہ بنائے جانے کے مخالفت کی گئی تھی لیکن بورڈ سربراہ احسان مانی نے تمام مشوروں کو مسترد کردیا تھا، وسیم اکرم کی کرکٹ کمیٹی میں شمولیت پرجسٹس ریٹائرڈ قیوم کی میچ فکسنگ رپورٹ کی ایک بارپھر بازگشت کا بورڈ نے سوچا بھی نہیں ہوگا، سابق فاسٹ بولر اس سے پہلے بھی بورڈ کے ساتھ بطور ایڈوائزر اور فاسٹ بولرز کے کیمپس میں خدمات انجام دے چکے ہیں تاہم اس بار سامنے آنے والے ردعمل سے بورڈ آفیشلز پریشان ہیں۔

اطلاعات کے مطابق کرکٹ کمیٹی کے اجلاس میں محسن خان نے وسیم اکرم کی موجودگی پر کھل کر رائے زنی کی تھی ، جس کے جواب میں وسیم اکرم خاموش رہے اور اپنی باری آنے پر بورڈ چیئرمین احسان مانی کی مداح سرائی کرتے رہے، ماضی میں جب بھی وسیم اکرم کی خدمات لی گئیں، تو  صرف پریس ریلز جاری کی گئی تاہم اس بار آبیل مجھے مار کے مصداق  بورڈ  کے سربراہ احسان مانی نہ صرف خود میڈیا کے سامنے آئے بلکہ کرکٹ کمیٹی ممبران کوبھی پیش کردیا۔

میچ فکسنگ رپورٹ اور وسیم اکرم کے ساتھ کام نہ کرنے پر کرکٹ کمیٹی کے سربراہ محسن خان نے پہلے خود بھونڈے انداز میں صفائی پیش کی پھر بورڈ سربراہ احسان مانی نے جلتی پر تیل کا کام کیا، میڈیا کے شدید ردعمل پر جسٹس ر قیوم نے اپن رپورٹ پر تمام اعتراضات کو بلا جواز قرار دیا تو بورڈ نے بھی یو ٹرن لیتے ہوئے گزشتہ روز پریس ریلز جاری کی کہ میچ فکسنگ رپورٹ مکمل اور جسٹس صاحب نے جو کام کیا، اس کو پی سی بی سراہتا ہے۔

The post محسن خان کے بیانات نے پی سی بی کو نئی مشکل میں ڈال دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SxQHrK
via IFTTT

شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع ایکسپریس اردو

اسلام آباد: احتساب عدالت نے شہبازشریف کے 9 نومبرتک راہداری ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کردی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو احتساب عدالت کی جانب سے دیا گیا راہداری ریمانڈ ختم ہونے پر احتساب عدالت میں پیش کیا گیا، قومی احتساب بیورو (نیب) نے انہیں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا، جج محمد بشیر نے استفسار کیا کہ آپ کو یہاں کیوں پیش کیا گیا ہے جس پر شہباز شریف نے کہا کہ مجھے نیب والے لے کر آئے ہیں۔

شہباز شریف نے عدالت سے استدعا کی کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 9 نومبر تک چلے گا اور اس دوران مجھے لاہور لے جاکر واپس لایا جائے گا، مجھے کمر درد کا مسئلہ ہے لہذا مجھے ایک ہی بار 9 نومبر تک راہداری ریمانڈ دیا جائے۔

نیب کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ شہباز شریف جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے ہیں اور جسمانی ریمانڈ میں صرف متعلقہ احتساب عدالت ہی توسیع کرسکتی ہے۔ عدالت نے شہباز شریف کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ان کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع کردی۔

The post شہباز شریف کے راہداری ریمانڈ میں 6 نومبر تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yGPZQq
via IFTTT

مصباح الحق پی ایس ایل فور سے آؤٹ ایکسپریس اردو

لاہور: اسلام آباد یونائٹیڈ کو دوبار چیمپئن بنانے والے سابق کپتان مصباح الحق پاکستان سپر لیگ میں اس بار بطور بلے باز ایکشن میں نہیں ہوں گے ان کی جگہ نیا کپتان مقرر کیا جائے گا۔

پی ایس ایل فور کے لئے دو بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائٹیڈ نے کافی حد تک اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، تاہم سابق کپتان مصباح الحق اس بار پی ایس ایل فور میں بطور بلے باز ایکشن میں نہیں ہوں گے ان کی جگہ نیا کپتان مقرر کیا جائے گا۔ اسلام آباد یونائٹیڈ نے کوچ توصیف احمد کی خدمات لینے سے بھی معذرت کرلی ہے۔

سابق کپتان مصباح الحق نے پی ایس ایل کے تین ایڈیشنز میں اسلام آباد  یونائٹیڈ کی نمائندگی کی، مصباح کی نمائندگی میں  پی ایس ایل کے دو ایڈیشنز میں فرنچائز نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چوتھے ایڈیشن میں مصباح الحق اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے مصباح الحق اورفرنچائز کے درمیان کوئی اور عہدہ دینے کے لئے بات چیت جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق کو  فرنچائز مینٹور کی حیثیت سے ساتھ رکھنا چاہتی ہے، مالی معاملات طے ہونے کے بعد عہدے کا اعلان کیا جائے گا۔ چوتھے ایڈیشن میں توصیف احمد بھی کوچنگ اسٹاف میں شامل نہیں ہوں گے۔ سابق آف اسپنر سعید اجمل کوچنگ اسٹاف کا حصہ ہوں گے۔ فرنچائز توصیف احمد کی خدمات سے دستبردار ہو گئی ہے اس حوالے سے باقاعدہ اعلان چند روز میں متوقع ہے۔

The post مصباح الحق پی ایس ایل فور سے آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2DdRLwu
via IFTTT

آئی جی تبادلہ کیس؛ چیف جسٹس نے فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے آئی جی تبادلہ کیس سے متعلق فواد چوہدری کے بیان پرنوٹس لے لیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق  چیف جسٹس ثاقب نثارنے گزشتہ روزوفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے آئی جی کے تبادلے سے متعلق بیان پر نوٹس لیتے ہوئے انہیں فوری طورپرطلب کرلیا ہے۔

چیس جسٹس نے کہا کہ فواد چوہدری نے گزشتہ روزغیرذمہ دارانہ بیان دیا، انہوں نے زومعنی بات کی جب کہ فواد چوہدری کا بیان عدالتی کارروائی کا حوالے سے تھا، فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کرانے کی کیا ضرورت ہے انہیں بلائیں میں بتاتا ہوں کہ کیا ضرورت ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم آئی جی کو بھی معطل نہیں کرسکتا تو الیکشن کا کیا فائدہ، وزیراطلاعات

چیف جسٹس نے کہا کہ فواد چوہدری کو جن باتوں کا علم نہیں نہ کیا کریں، انہوں نے شاید عدالت کونشانہ بنایا ہے۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری کو وضاحت کے لیے بلایا جائے، دیکھیں گے پردے کے پیچھے کون ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ کیا ریاست کا ترجمان ایسا ہوتا ہے، فواد چوہدری نے عدلیہ کی تضحیک کی، اعلی ترین انتظامی عہدے کوبھی کوئی لامحدود اختیار نہیں، وزیراعظم اورکابینہ کو انتظامی فیصلوں کا مکمل اختیار ہے لیکن خلاف قانون اقدامات پر سوال پوچھیں گے۔ جسٹس اعجاز الحسن نے ریمارکس میں کہا کہ یہ قانون کی حکمرانی نہیں کہ نکال دو یا ہتھکڑیاں لگا دو۔

دوسری جانب سپریم کورٹ نے وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کو بھی طلب کرلیا اورکہا کہ اعظم سواتی ٹی وی پر کہتے پھرتے ہیں کہ عدالت کو وضاحت دوں گا تو وہ آج عدالت کیوں نہیں آئے۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا چیف جسٹس وفاقی وزراء کے فون اٹھانے کے پابند ہیں، ایسے وزیر کو کیوں نہ جیل بھیج دیا جائے، بھینس کا قصہ بنا کرآئی جی کو تبدیل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ فواد چوہدری نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر وزیراعظم آئی جی کو بھی معطل نہیں کرسکتا تو پھر وزیراعظم منتخب کرنے اورالیکشن کرانے کا کیا فائدہ ہے، بیورو کریٹس کے ذریعے ہی حکومت چلالیتے۔

The post آئی جی تبادلہ کیس؛ چیف جسٹس نے فواد چوہدری کے بیان کا نوٹس لے لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PBHzUo
via IFTTT

ہمتِ کفر ملے، جرأتِ تحقیق ملے ایکسپریس اردو

کیمبرج شہر میں تیسرا یا چوتھا دن تھا جب یونیورسٹی کے قدیم ترین کیمپس ’’ہارورڈ یارڈ‘‘ میں موجود لائبریری میں جانا ہوا۔ مطلوبہ کتاب تک پہنچانے کےلیے ایک نوجوان لائبریرین میرے ساتھ لائبریری کی بیسمنٹ تک گئی۔ حسب عادت لفٹ میں اس سے کچھ ذاتی بات چیت ہوئی اور اس نے بتایا کہ وہ خود بھی ہارورڈ کی اسٹوڈنٹ ہے اور اس نے ہارورڈ اس لیے جوائن کی ہے کہ وہ ٹیچر بننا چاہتی ہے۔ میں نے اپنے پورے پروفیشنل کیریئر میں سب سے زیادہ جو کام کیا ہے، وہ ٹیچنگ ہے۔ اور اب بھی الحمدللہ کسی نہ کسی شکل میں تدریس کر رہی ہوں۔ اس کے باوجود میرے لیے یہ امر تعجب کا باعث تھا کہ کہ کوئی ہارورڈ جیسی یونیورسٹی میں محض ٹیچر بننے کےلیے پڑھنا چاہے گا۔

کیمپس میں ایک ہفتہ گزرنے کے بعد 22 جون کو کلاسز شروع ہوئیں تو فیچر رائٹنگ کی کلاس میں پہلا اسائنمنٹ اپنے کسی کلاس فیلو کا انٹرویو کرنا تھا جسے ایڈٹ کرنے کے بعد جمع کروانا تھا۔ کلاس میں میرے نزدیک شرلے بیٹھی تھی جس کی چپٹی ناک سے اس کی چینی قومیت کا پتا چلتا تھا۔ ہم نے طے کیا کہ ہم ایک دوسرے کا انٹرویو کریں گے۔ 33 سالہ شرلے سے طے شدہ وقت پر ہارورڈ یارڈ ہی میں ایک مقام پر ملاقات ہوئی تو معلوم ہوا کہ اس کے ماں باپ نے تائیوان سے نقل مکانی کی تو اس کی عمر 13 سال تھی۔ شرلے نے کیلیفورنیا یونیورسٹی سے کمپیریٹیو لٹریچر (تقابلی ادب) میں ماسٹرز کیا اور پھر ایک سال آکسفورڈ یونیورسٹی میں گزارا جہاں اس نے بیسویں صدی کا انگلش لٹریچر پڑھا۔ شرلے کا کہنا تھا کہ اس نے دوسرا ماسٹرز ہارورڈ سے ایجوکیشن میں اس لیے کیا کہ وہ ٹیچر بننا چاہتی تھی۔ شرلے کا کہنا تھا کہ جس وقت وہ دوسرا ماسٹرز کرکے فارغ ہوئی، گورنمنٹ نے تعلیم کے بجٹ میں کچھ کمی کر رکھی تھی اور ٹیچرز کےلیے مواقع کم تھے اس لیے اس نے یونیورسٹی کے ایک ادارے میں ملازمت اختیار کی جو غالباً چین سے متعلق معاملات پر ریسرچ کرتا ہے۔ درمیان میں اس نے نسل پرستی کے خلاف لکھنے والے ایک معروف مصنف کی پرسنل ایڈیٹر کے طور پر بھی کام کیا۔ لیکن اس کا کہنا تھا کہ اس کی آئیڈیل ملازمت ٹیچنگ ہی ہے۔ یہ دوسرا شاک تھا جو مجھے لگا۔

گزشتہ دنوں جب سرگودھا یونیورسٹی کے پروفیسر اور یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی گرفتاری کی خبریں اور تصویر سامنے آنا شروع ہوئیں تو مجھ سے رہا نہ گیا اور اس موضوع پر زندگی کے تجربات و مشاہدات کو قرطاس پر رقم کرنے کی خواہش ہوئی۔ میرے والد کا پورا پروفیشنل کیریئر ایک یونیورسٹی میں پڑھاتے ہوئے گزرا۔ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی تقریباً دس سال تک اسی یونیورسٹی میں تدریس کرتے رہے۔ ہم نے گھر میں بھی ہمیشہ انہیں کتابیں پڑھتے ہی دیکھا۔ لیکن میں نے اپنی انجینئرنگ کی تعلیم سے فارغ ہو کر تدریس سے وابستہ ہونا چاہا تو ابّو نے ہی مجھے اس سے روکا۔ بعد ازاں میرا شوق دیکھتے ہوئے اجازت دے دی۔

مجھے یاد ہے سرسید یونیورسٹی آف انجینرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، کینپ کراچی، سینٹر فار نیوکلیر اسٹڈیز اسلام آباد، یہ تین آپشن میرے پاس تھے جن میں سے میرا انتخاب سرسید میں تدریس تھا کہ میرا دل صرف اور صرف ٹیچنگ میں تھا جو آج بھی ہے۔ سرسید میں تدریس کے دوران کیا تجربات ہوئے، ان پر ان شاللہ کبھی تفصیل سے لکھوں گی۔ لیکن اعلیٰ تعلیم یافتہ ٹیلینٹڈ پڑھنے اور پڑھانے کے شوقین نوجوان جو دوسری مراعات والی ملازمتیں ٹھکرا کر تدریس کو ترجیح دیتے ہیں، ان کے ساتھ معاشرے کا اور خود یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کیا رویہ ہے؟ اس کا تجربہ مجھے بہت جلد ہوگیا۔

گو کہ گزشتہ چند دہائیوں میں سرکاری شعبوں کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی ٹیچرز کو دی جانے والی مالی مراعات میں بہت اضافہ ہوا ہے لیکن ٹیچرز کے ساتھ حوصلہ شکن رویہ ان اسباب میں سے ایک ہے کہ جن کی وجہ سے ہمارے ذہین ترین باصلاحیت بچے (جنہیں میں ’’اے کلاس‘‘ کہوں گی) امریکا کے طلبہ کی طرح تدریس کے شعبے میں جانا نہیں چاہتے بلکہ ڈاکٹر، انجینئر، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ یا بینکر بن کر قوم کی خدمات کرنا چاہتے ہیں۔ ٹیچنگ کےلیے ہمارے پاس وہ افرادی قوت بچتی ہے جسے ان شعبوں میں داخلہ نہ مل سکا ہو اور اس کا نتیجہ یہ ہے کہ جو فیکٹریز ہمارا مستقبل مینوفیکچر کر رہی ہیں، اس کی مشینری 99 فیصد زنگ زدہ اور انتہائی ناقص ہے۔ قسمت سے کوئی پڑھنے لکھنے کا شوقین اس شعبے میں آجائے تو خیر، ورنہ عمومی صورت حال یہی ہے۔

اور اس کا لازمی نتیجہ پی ایچ ڈی تک کے طلبہ کی استعداد دیکھ کر ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا ایک مضمون روزنامہ جنگ میں پڑھنے کا اتفاق ہوا جس میں انہوں نے بیرون ملک زمانۂ طالب علمی کے ایک واقعے کا تذکرہ کیا جس کے مطابق پاکستان کی ایک بہت اچھی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل انجینئر کو اپنے شعبے کے کسی معمولی پروسیس کا عملی تجربہ نہ تھا۔ ڈاکٹر قدیر کا کہنا تھا کہ اس میں اس انجینئر کا کوئی قصور نہیں تھا۔ میں ڈاکٹر قدیر سے پوری طرح متفق ہوں۔

خود مجھے کراچی آئی بی اے میں پی ایچ ڈی کورس ورک کے دوران اندازہ ہوا کہ ریاضی سے متعلق بہت سے بنیادی تصورات میرے اپنے ذہن میں واضح نہیں تھے۔ میں نے پی ایچ ڈی کورس ورک کے دوران آئی بی اے میں اپنے اساتذہ کی مدد سے اسکولوں کے نصاب کو از سر نو پڑھ کر اپنی اصلاح کی۔ آج میں جائزہ لیتی ہوں تو پورے اسکول کی تعلیم کے دوران چند ایک کے علاوہ کسی استاد نے بھی ریاضی پڑھانے کی کوشش نہیں کی؛ کیونکہ خود ٹیچرز کے اپنے تصورات درست نہیں ہوتے تھے کہ وہ بھی اسی سسٹم کے ستائے ہوئے تھے۔ بیشتر اساتذہ بورڈ پر سوالات اتار کر مطمئن ہوجاتے ہیں جبکہ بچوں کے والدین یا ٹیوٹر انہیں رٹا لگوا کر اور ان کے اچھے نمبر دیکھ کر۔ اب شاید اشرافیہ کے بچوں کے اسکولوں میں کچھ تبدیلی آئی ہے مگر ایک عام پاکستانی بچے کےلیے عمومی حالات اس سے زیادہ بد تر ہیں۔

مستثنیات بالکل موجود ہیں لیکن اکثریت کا حال یہی ہے۔ ہمارے پاس اپنی قوم کا مستقبل مینوفیکچر کرنے کےلیے ناقص مشینری کے علاوہ کوئی دوسرا آپشن ہی نہیں۔

اور ٹھہریئے! کسی استاد کو ہتھکڑیاں لگانے میں صرف پولیس یا حکومت کا قصور نہیں، اس معاشرتی مائنڈسیٹ کا بھی ہے جس میں عزت کا پیمانہ یہ ہے کہ آپ کتنا کماتے ہیں؟ آپ کا گھر کس علاقے میں ہے؟ آپ کے پاس کونسی گاڑی ہے؟ آپ کے بچے کس اسکول میں جاتے ہیں؟ اس معاشرے میں کسی فرد کو صرف اسی وقت عزت مل سکتی ہے جب اس کے پاس یہ سب کچھ ہو۔ ڈراموں کا ہیرو ہمیشہ بزنس مین ہوتا ہے یا کسی انڈسٹری کا مالک یا زمیندار۔ ہم نے کتنے ڈرامے یا فلمیں ایسی دیکھی ہیں جن کا ہیرو ٹیچر ہوتا ہے؟ عمیرہ احمد اور فرحت اشتیاق کے کتنے ناولوں کے مرکزی کردار تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں؟ افسانوی ادب معاشرے کی سوچ کا عکاس بھی ہوتا ہے۔ اور سوچ بناتا بھی ہے۔ پھر کیوں ہمارے بچے ٹیچر بننا چاہیں گے؟ اور معاشرہ کیوں ٹیچر کی عزت کرے گا؟ پولیس کو بھی گالیاں دے لیجیے لیکن تھوڑی سی گالیاں خود ہمارے اپنے معاشرتی مائنڈسیٹ کا بھی حق بنتی ہیں۔

ہم سب شاہد ہیں کہ ہماری آپس کی بات چیت بالعموم صرف اس نکتے پر مرکوز رہتی ہے کہ فلاں شعبے میں اسکوپ ہے، بھاری مشاہرے اور مراعات پر اندرون ملک یا بیرون ملک ملازمت ملنے کے مواقع بہت زیادہ ہیں، اس لیے صرف اسی شعبے میں جانا چاہیے۔ اسی مائنڈسیٹ کے تحت تدریس کی طرح سوشل سائنسز کو بھی نظر انداز کیا جاتا ہے جو کسی بھی ملک کو چلانے اور مستقبل کی پلاننگ کےلیے انتہائی اہم ہے اور جس میں اعلیٰ ترین دماغوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ دوسروں کو کیا کہوں، راقمہ خود نوجوانی میں اسی بھیڑ چال کا شکار رہی۔

میڈیکل اور انجینئرنگ تو، بقول امریکی مبلغ نعمان علی خان، اسکلڈ لیبر ہے جو کوئی بھی متوسط درجے کا دماغ انجام دے سکتا ہے۔ لیکن اس قوم کے مسائل کو سمجھ کر ان کا حل تلاش کرنے کےلیے اعلیٰ ترین دماغوں کی تدریس اور سوشل سائنسز یعنی سماجی علوم میں تربیت کی ضرورت ہے… اس طرف ہم کب دھیان دیں گے؟

سوال یہ ہے کہ کیا ہمارے سیاسی لیڈران، یونیورسٹیز کے استاد، معروف اینکرز، کون ہے جو اپنے بچوں کو خوشی سے سوشل سائنسز یا تدریس کے شعبوں میں بھیجنا چاہے گا؟ اس سے بھی بڑھ کر اسلام اور پاکستان سے مخلص دینی احیاء کی تنظیمیں، جن کا کوئی بھی پروگرام ’’امت کی فلاح‘‘ کے تصور کے بغیر مکمل نہیں ہوتا، ان کے قائدین میں سے کتنے ہیں جو اپنے باصلاحیت بچوں کو تدریس یا سوشل سائنسز کے شعبے کےلیے تیار کرتے ہیں کہ احیائے دین کےلیے ذہن سازی اس کے بغیر ممکن نہیں؟

اور یہ سب اس لیے ہے کہ مال کی محبت میرے نبیﷺ کی امت کو کھا گئی ہے۔ سورۂ انفال کی 28 ویں آیت مبارکہ میں ارشادِ باری تعالی ہے: (ترجمہ) ’’اور جان لو کہ تمہارے مال اور تمہاری اولاد ایک امتحان کی چیز ہے۔‘‘

میرے سرکارﷺ ارشاد ہے: ’’مال کی محبت میری امت کا فتنہ ہے۔‘‘ ترمذی، حدیث نمبر 2336

آج کشمیر میں، افغانستان میں، چین میں، برما میں، فلپائن میں، خود اسلامی ملکوں میں بھی مسلمان جس اذیت کا شکار ہیں وہ علم، تحقیق، اور تدریس کا راستہ چھوڑ کر مال کی محبت میں بھاگنے کا نتیجہ ہے۔ پوری مسلم دنیا جس بے بسی کا شکار ہے، اس کے ڈانڈے دراصل اسی مسئلے سے ملتے ہیں کہ ہم عزت صرف مال کی کرتے ہیں اور انفرادی طور پر اسے پانے کی جدوجہد میں ہمیں اس سے آگے کوئی اجتماعی فائدہ نظر نہیں آتا۔ اس سے بڑھ کر ستم ظریفی یہ ہے کہ ہمارا علمی و مذہبی اشرافیہ بھی ہمیں اس کی طرف متوجہ نہیں کرتا۔ قرآن میں کائنات کے نظام پر غوروفکر، زمین کی سیر کرنا، تاریخ سے سبق حاصل کرنا دراصل کائنات کے راز تسخیر کرنے کےلیے ریسرچ کی طرف اشارے ہیں لیکن ان سب احکامات کو دنیاوی ترقی کے خواہش مندوں کی طرح دینی طبقات بھی بری طرح نظرانداز کرتے ہیں۔ ہم صرف کشمیر، برما، فلسطین کے حق میں ریلیاں کر کے جذباتی تقریریں کرنے اور سننے کے بعد انہیں بھول جانے والے لوگ ہیں۔ کسی طویل مدتی پلاننگ کا ہمارے دینی اور لبرل قائدین کی تقریروں میں تذکرہ نہیں ملتا۔ کوئی ایسا وِژن نظر نہیں آتا جو اپنے ماننے والوں کو مسائل کے حل کےلیے تحقیق پر آمادہ کرے۔

قرآن جس صبر کو کامیابی کی گارنٹی قرار دیتا ہے، وہ دراصل سنسنی کے پیچھے بھاگنے کے بجائے، اسی طرح کچھووں کی طرح غوروفکر کائنات اور سماجی اور سیاسی زندگی کے رازوں کی تسخیر ہے جیسے مغرب چار صدیوں سے کر رہا ہے۔ مگر ہم سنسنی کے پیچھے بھاگنے والے، ریلیاں نکال کر جس مغرب کو گالیاں دیتے ہیں، اسی مغرب سے آنگ سان سو کی سے نوبل پرائز کا مطالبہ کرکے لمبی تان کر سوتے ہیں کہ اپنا فرض ادا کر دیا۔

پھر اگر ہماری دس بارہ یا اس سے کچھ زیادہ جماعتیں پاس پولیس کو ایک وائس چانسلر کو گرفتار کرنے کا پروٹوکول نہیں معلوم اور وہ ایک استاد سے زیادہ عزت ایان علی جیسی ماڈلوں اور راؤ انوار جیسے قاتل مگر اثر رسوخ والے ملزم کو دیتی ہے تو تعجب کیسا؟ آخر میں سرکارﷺ کے کلمات یاد کر لیتے ہیں: ’’مجھے معلم بنا کر بھیجا گیا ہے۔‘‘ مشکواۃ، حدیث 255

جن کا دیں پیرویٴ کِذب و ریا ہے اُن کو
ہمتِ کفر ملے، جرأتِ تحقیق ملے

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post ہمتِ کفر ملے، جرأتِ تحقیق ملے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q2C0eq
via IFTTT

پیاز سے صرف دوہفتوں میں بال دوبارہ اگائیے ایکسپریس اردو

موجودہ دور میں بالوں کا جھڑنا بڑی عمر کے افراد کے ساتھ ساتھ نوجوانوں میں بھی عام ہوگیا ہے تاہم کچن میں موجود پیاز کے ذریعے نہ صرف گرتے بالوں کو روکا جاسکتا ہے بلکہ انہیں وقت سے پہلے سفید ہونے سے بھی بچایا جاسکتا ہے۔

امریکن اکیڈمی آف ڈرمیٹولوجی کے مطابق بالوں کا جھڑنا موروثی بیماری بھی ہوسکتی ہے جسے اینڈروجینیٹک ایلو پیشیا کہا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ہارمون کے تبدیل ہونے اورمختلف دوائیوں کے ضمنی اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) کی وجہ سے بھی بال جھڑتے ہیں، تاہم پیاز کے رس سے بال جھڑنے کے عمل کو روکا جاسکتا ہے۔

تحقیقی جریدے ’’جرنل آف ڈرمیٹولوجی‘‘ میں شائع شدہ ایک تحقیق کے مطابق پیاز کے رس کو بالوں کی جڑوں پر لگائیے، یہ رس بالوں کو دوبارہ اگانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ تحقیق کے مطابق اگر  پیاز کا رس دن میں دوبار لگایا جائے تو دوہفتوں کے اندر اندر بال دوبارہ اگنا شروع ہوجاتے ہیں۔

نوٹ

جن لوگوں کو پیاز سے الرجی ہے وہ اپنے سر پر بالوں کا رس نہ لگائیں۔

اگر پیاز کی بو بہت زیادہ محسوس ہو تو اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس اور عرق گلاب ڈال لیجیے۔

The post پیاز سے صرف دوہفتوں میں بال دوبارہ اگائیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CUNFsf
via IFTTT

آدھے شہر میں پانی کا بدترین بحران ایکسپریس اردو

کراچی: ادارہ فراہمی و نکاسی آب کراچی کی ناقص منصوبہ بندی اور غیر منصفانہ تقسیم آب کے باعث نارتھ کراچی سمیت آدھے شہر میں پانی کا بدترین بحران شروع ہوگیا ہے۔

نارتھ کراچی میں پا نی کا بدترین بحران جاری ہے علاقے میں 17 دن کے بعد پانی کھولا جاتا ہے اتنے طویل عرصے کے لیے پانی کی مطلوبہ مقدار ذخیرہ کرنا ناممکن ہے مکینوں کے مطابق پانی کا یہ بحران واٹر ٹینکر مافیا کی کمائی کے لیے پیدا کیا جارہا ہے جس میں واٹر بورڈ کے افسران اور لائن مینوںکا بھی حصہ ہوتا ہے واٹر ٹینکر مافیا یہ کام واٹر بورڈ افسران کی مدد کے بغیر کر ہی نہیں سکتے۔

مکینوں کے مطابق پہلے اس علاقے میں روزانہ پانی کی فر اہمی معمول پر تھی اور اب 17 دن بعد پانی آتا ہے آخری دنوں میں پانی ختم ہونے پر مکین فلٹر پلانٹ سے پانی لاکر پیتے ہیں، واٹر بورڈ کے افسران پر اس کاکوئی اثر نہیں ہوتا اور وہ اپنی کمائی کی دھن میں مگن ہیں، پانی کے بڑھتے بحران سے لائن مینوں کی چاندی ہوگئی ہے عام ملازمت پیشہ مکین 5 ہزار کا واٹر ٹینکر خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اسی لیے وہ فلٹر پلانٹ سے پانی خریدرہے ہیں۔

نارتھ کراچی کے علاقوں سیکٹر الیون سی ون لطیف نگر، سرسید ٹائون، الیون بی، سیکٹر نائن ، سیکٹر 10 ، سیکٹر الیون ای مسلم ٹائون ، سیون ڈی ون، ٹو اور تھری سمیت ملحقہ علاقوں شادمان ٹائون، بفرزون ، نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی، آئی اور بلاک جے میں بھی پانی کے بدترین بحران نے مکینوں کو اعصاب شکن صورتحال سے دوچار کردیا ہے نارتھ کراچی میں 15 روز کے بعد پانی کی فراہمی نے مکینوں کو مہنگے داموں واٹر ٹینکر خریدنے پر مجبور کردیا ہے۔

نارتھ کراچی کے مختلف علاقوں میں دن رات واٹر ٹینکروں کی آمد جاری رہتی ہے، نارتھ کراچی کے مکینوں نے ایم ڈی واٹر بورڈ خالد شیخ سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائیں اور افسران سے باز پرس کریں کہ نارتھ کراچی کو 15 دن کے بعد پانی فراہم کرنے کی کیا وجہ ہے؟

ذرائع کے مطابق واٹر بورڈ کے افسران کی مبینہ ملی بھگت سے نارتھ کراچی سمیت شہر کے بیشتر علاقوں میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کرکے ٹینکر مافیا کی چاندی کرائی جارہی ہے تاکہ شہری مہنگے داموں واٹر ٹینکر خریدنے پر مجبور ہوجائیں اور واٹر ٹینکر مافیا کو مالی فائدہ پہنچا کر اپنا بھی فائدہ حاصل کیا جاسکے شہر میں پانی کے بدترین بحران کی وجہ سے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اتوار کو نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی کے مکینوں نے پانی کی عدم فراہمی پر فائیو اسٹار چورنگی پر احتجاج کرکے ٹریفک معطل کردیا تھا۔

 

The post آدھے شہر میں پانی کا بدترین بحران appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ADgiZr
via IFTTT

ملیر کی 256 ایکڑ اراضی غیرقانونی الاٹ کرنیوالے 12افسران کیخلاف ریفرنس دائر ایکسپریس اردو

کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے درجنوں افسران اور ملازمین کے خلاف ملیر کی 256 ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔

قومی احتساب بیورو(نیب) کراچی نے سابق سیکریٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ غلام مصطفی پھل، سابق ایڈمنسٹریٹر فضل الرحمن، سابق کمشنر روشن علی شیخ، سابق ڈپٹی کمشنرشوکت حسین جوکھیو سمیت درجنوں افسران اور ملازمین کے خلاف ملیر کی 256 ایکڑ اراضی غیرقانونی طور پر الاٹ کرنے کے الزام میں احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کردیا ہے۔

ریفرنس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 2 ڈائریکٹرز لینڈ، 5 ڈپٹی ڈائریکٹرز لینڈ اور 3 اکائونٹنٹ کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے، ریفرنس میں نامزد ملزمان میں محمد شعیب، سابق ڈائریکٹر لینڈ سیف عباس اورڈپٹی کمشنر شوکت حسین جوکھیو جیوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

نیب کراچی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ملزمان نے وول واشنگ ٹینریز کیلیے مختص زمین کو غیرقانونی طور پر صنعتی پلاٹس کے نام پر لیز کی اور 2007 سے کے بعد سے 276 لیز جاری کی گئیں جبکہ اس کے کمشنر کراچی، ایڈمنسٹریٹر کے ایم سی فضل الرحمان اور سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن غلام مصطفی پھل نے نیلامی کے بغیر لیز کی جانے والی زمینوں کی ریگولرائزیشن میں اپنا کردار ادا کیا۔

 

The post ملیر کی 256 ایکڑ اراضی غیرقانونی الاٹ کرنیوالے 12افسران کیخلاف ریفرنس دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qm7a5q
via IFTTT

ایرانی وزیرخارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ایکسپریس اردو

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف موجودہ حکومت کے مختصر عرصے میں دوسری بار سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کی گئی جس میں ایرانی وزیرخارجہ کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد کی اطلاع دی گئی، دورہ پاکستان میں ایرانی وزیرخارجہ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ایرانی وزیر خارجہ وزیراعظم عمران خان اور اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سے بھی ملاقات کریں گے جس میں دو طرفہ سیاسی وعسکری امور، علاقائی سیکیورٹی سمیت مختلف امور پر بات چیت کریں گے جب کہ ان کی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

The post ایرانی وزیرخارجہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EQRjpx
via IFTTT

ساحلی آلودگی کا خاتمہ؛ 10ٹن تیل سمندر سے نکال کر ٹھکانے لگا دیا ایکسپریس اردو

کراچی: مبارک ولیج پر تیل کی آلودگی صاف کرنے کیلیے جاری آپریشن تقریباً مکمل کرلیا گیا جب کہ پاکستان نیوی نے مقامی رضاکاروں کی مدد سے 10 ٹن تیل سمندر سے نکال کر محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگا دیا۔

تیل کی صفائی کی نگرانی کرنے والے پاکستان نیوی کے کمانڈر عابد رائو نے بتایا کہ چار روز سے جاری آپریشن اب اختتامی مراحل میں داخل ہوچکا ہے 10ٹن کے قریب آلودہ تیل نکالا جاچکا ہے اب ساحل کے کنارے ریت میں دھنس جانے والے تیل کو نکالا جارہا ہے جو بدھ تک مکمل کرلیا جائے گا، مقامی آبادی جو ماہی گیروں پر مشتمل ہے سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کی سرد مہری سے نالاں ہے۔

مقامی ماہی گیر اور پیپلز پارٹی کے کونسلر سرفراز ہارون نے ایکسپریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سندھ حکومت یا پیپلز پارٹی کی کسی اعلیٰ شخصیت اور منتخب نمائندوں نے داد رسی کیلیے مبارک ولیج کا دورہ تک نہیں کیا   ماہی گیروں کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا جائے۔

The post ساحلی آلودگی کا خاتمہ؛ 10ٹن تیل سمندر سے نکال کر ٹھکانے لگا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ADgd85
via IFTTT

ڈیم کے بعد آبادی قابو کرنے کی مہم چلاوں گا چیف جسٹس ثاقب نثار نے آبادی قابو کرنے کے لیے لانگ مارچ کرنے کا بھی عندیہ دے دیا

تحریک انصاف کے ناراض اراکین پنجاب اسمبلی کی بغاوت کا خدشہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے وزیر اعظم عمران خان کو مایوس اراکین کے سرکردہ افراد کے نام بتا دئیے

200 پودے انسان کو زندہ رکھنے کے لیے کافی ہیں یا نہیں؟ خبطی سائنس نے خود کو ہوا بند ٹینٹ میں بند کر لیا۔ غیر متوقع نتیجہ

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی سیاسی امور کمیٹی ، خصوصی کمیٹی برائے تشکیل ایشیائی پارلیمان کا اجلاس گوادر میں اختتام پذیر ،اعلامیہ جاری ایشیائی پارلیمان کے قیام کے مشترکہ ... مزید

ایرانی وزیر خارجہ کا ہنگامی دورہ کل متوقع ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام کے ساتھ پاکستان پہنچیں گے

کوئٹہ، وزیراعلیٰ جام کمال خان کی جانب سے ایشیئن پارلمینٹری اسمبلی کے مندوبین کے اعزاز میں گوادر پورٹ پر عشائیہ کا اہتمام قائم مقام صدر محمد صادق سنجرانی سمیت 26ممالک ... مزید

کوئٹہ ، پی ڈی ایم اے کا مقصد ہی ہنگامی صورتحال اور دیگر قدرتی آفات کا پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے،میر سلیم احمد کھوسہ

لندن ، تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران استعفیٰ جبکہ انتخابات 2018 کے موقع پر مجھے پارٹی چھوڑنے کا کہا گیا، اسحاق ڈار سینیٹ رکنیت منسوخ کرنے والے دشمنی میں بہت نیچے گر گئے،مجھے ... مزید

اسلام آباد، ملتان میٹرو کرپیشن کے معاملے میں بڑی کامیابی مل گئی پروجیکٹ پر کام کرنے والے دو اہم چینی افسران چین میں گرفتار ، اعتراف جرم کرلیا

فواد حسن فواد اور احد چیمہ کو تھرڈ ڈگری تشدد کا نشانہ بنایا گیا :رانا ثنائ اللہ کا انکشاف

حضرت امام حسین ؓاورشہداء کربلا کاچہلم عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا

چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کیخلاف کریک ڈائون،49مجرم گرفتار

دوران سروس فوت ہونے والے پولیس اہلکار وں کی فیملیزمیں87لاکھ روپے کے امدادی چیک تقسیم کیے گئے

اراضی کا جعلی انتقال کرنے کے الزام میں تحصیلدار گرفتار

وقار بختاوری کی جانب سے رکن قومی اسمبلی علی نواز اعوان کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد

چیئرمین ایف بی آر محمد جہانزیب خان نے ڈیٹا سائنس کے ذریعے ٹیکس کے دائرہ کار بڑھانے کی ضرورت پر زور

کابینہ کی کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس (کل) ہو گا‘نجکاری کمیشن بورڈ کی جانب سے قومی اداروں کی نجکاری کے حوالہ سے پیش کی جانے والی تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا

مرکنٹائل ایکس چینج میں28 ارب روپے کے سودے

سندھ میں سی این جی اسٹیشنز بند

موٹر سائیکل کے پرزہ جات کی تیاری کے اسمبلی پلانٹ کا افتتاح

ڈاؤلینس نے سولر پلس واشنگ مشینیں متعارف کرا دیں

تعلیمی اداروں میں منشیات فروخت کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی جاری رکھی جائے‘ مکیش کمار چائولہ

چائلڈ ہیلپ لائن کو اپ گریڈ کرکے اسے جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا‘ ہری رام کشوری لال بچوں کے تحفظ کیلئے نصاب میں مواد شامل کر نے پر کام جاری ہے‘ بیرسٹرمرتضیٰ وہاب

سید عبدالباری جیلانی میں موجود بے مثال خوبیاں ان کے پرخلوص اور دانشور کردار کو بیان کرتی ہیں محمد احمد شاہ کا قونصل جنرل کیمرون ’’سیدعبدالباری باری جیلانی‘‘ کے اعزاز ... مزید

شاہد رسام کے فن پاروں’’کافر‘‘ کی سولو نمائش کی افتتاحی تقریب (کل) سنت گیلری کلفٹن میں منعقد ہوگی

ایف پی سی سی آئی اور اے پی سی ای اے کے اشتراک سے مستقبل میں دوطرفہ تجارت کی ترقی کے حوالہ سے فورم کا انعقاد

حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ مالی خسارہ تھا جو ہمیں ورثہ میں ملا، ہم نے پوری کوشش کی کہ آئی ایم ایف کے پاس سب سے آخر میں جائیں تاکہ معیشت پر کم سے کم بوجھ پڑے، چین کے دورہ ... مزید

ہنگوپولیس کے جاری سرچ آپریشن میں اشتہاریوں سمیت 17جرائم پیشہ افرادگرفتار

پولیو کے مکمل خاتمہ کے لئے پشاور کی 18حساس یونین کونسلوں پرمشتمل انتظامی یونٹ تشکیل

سینئروکیل بشیراللہ خان علالت کے بعدانتقال کرگئے

Tuesday, October 30, 2018

انڈونیشیا طیارہ حادثہ، انسانی باقیات کے 24 بیگ اسپتال منتقل فی الحال کسی بھی مسافر کے زندہ بچنے کی امید نہیں لیکن کوئی معجزہ بھی رونما ہو سکتا ہے،نیشنل سرچ اینڈ ریسکیو ... مزید

سابق بنگلا دیشی وزیراعظم خالدہ ضیاء کو ایک اورکرپشن کیس میں پانچ سال قید ہائی کورٹ نے پراسیکیوٹر کی اپیل پر کرپشن کیس میں پانچ سال قید کی سزا بڑھا کر 10 سال کردی

اسپین میں شدید بارش اور برف باری سے سردی کی شدت میںاضافہ برف باری سے ٹرین سروس بھی متاثر، متاثرہ علاقوں میں 53 ہزار افرادبجلی کی فراہمی سے محروم ہوگئے

لوکل گورنمنٹ میں جعلی بھرتیاں ہو رہی ہیں‘ سعید غنی جس کے گھر میں کھانے کو روٹی نہیں ہوگی وہ کام صحیح نہیں کر سکتا ،ْ گفتگو

این آر او کیا ہوتا ہی ،ْشہباز شریف کا سوال

چارسدہ ،ْگھریلو تنازع پر فائرنگ ،ْپریس کلب کے جنرل سیکرٹری سمیت 4 افراد جاں بحق جاں بحق ہونے والوں میں چارسدہ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری احسان شیرپاؤ بھی شامل

ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوگیا تھانہ سیکریٹریٹ نے غیر ملکی سفیر کی اہلیہ مسز ایمائلہ صلیبو کی درخواست پر چوری کا مقدمہ ... مزید

پاکستانی پولیس کو دنیا کی بہترین پولیس بنایا جائیگا، پولیس عوام کی عزت کریگی تو اس کی عزت ہو گی ،ْوزیرمملکت برائے داخلہ عوام کو عزت نہ دینے والوں کی دنیا میں کوئی عزت ... مزید

حکومت اور اپوزیشن میں نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے اتفاق پارلیمانی کمیٹی 20 ارکان پر مشتمل ہوگی، سینیٹ سے 7 اور قومی اسمبلی سے 13 ارکان کمیٹی کا حصہ ہوں گے سیاسی بنیادوں ... مزید

اسرائیلی طیارے کی خبر من گھڑت ،ْلغو اور بے بنیاد ہے ،ْوزیر خارجہ کی وضاحت ،ْپاکستانی فوج یمن بھیجنے سے متعلق سعودی عرب نے کوئی شرط نہیں لگائی ،ْاگر اختلافات میں مثبت ... مزید

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسرائیلی طیارے کے معاملے پر وزیر خارجہ کی وضاحت قبول کرلی ایم ایم اے کے تحفظات پر معاملے کی تحقیقات کیلئے ایوان کی کمیٹی بنائی جائے ،ْ اسمبلی ... مزید

ملک کو درپیش اقتصادی چیلنجوں سے نکلنے کے لئے میثاق معیشت کیا جائے ،ْ اپوزیشن ساتھ دے ،ْ شاہ محمود قریشی معاشی بحران سے نمٹنے کیلئے صوبائی ہم آہنگی ضروری ہے، ہمیں میثاق ... مزید

چین سے تجارتی عدم توازن ختم کرنے کی کوشش کریں گے ،ْاسد عمر پاکستان کو 35 ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے ،ْ ہمیں آئی ایم ایف کے اس پیکیج کو آخری پیکیج بنانے کیلئے اقدامات کرنے ... مزید

ابھیشیک بچن کی فلم ’’لائف ان میڑو‘‘ کے سیکیوئل میں حلیے کی جھلک جاری

فلم ’’کیدارناتھ‘‘ کا ٹیزر جاری

ایشیاء کی مرکزی سٹاک مارکیٹس میں بدستور مندی کا راج

وزیراعظم عمران خان کے دورے سے نئے باب کا آغاز ہوگا، چین ایکسپریس اردو

بیجنگ: چینی دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین سے دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ ترقی، تعلقات اور تعاون کے نئے باب کا آغاز ہوگا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان چینی دفتر خارجہ لوکانگ نے ہفتہ واری بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان چینی ہم منصب کی دعوت پر 2 نومبر کو چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں شرکت کے لیے بیجنگ پہنچ رہے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورے سے پاک و چین تعلقات کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور دو طرفہ معاشی ترقی کے لیے نئے تعلقات کی بنیاد رکھی جائے گی۔ پاکستانی وزیراعظم چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بار پھر اس عزم کو دہرایا کہ خطے میں سیاسی صورت حال میں تبدیلی اور عالمی منظر نامے میں ہونے والی نئی صف بندی کے باوجود چین اور پاکستان کے درمیان خوشگوار تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ شنگھائی میں آئندہ ہفتے درآمدات کے حوالے سے ایک بڑی تجارتی نمائش منعقد ہونے جارہی ہے جس میں 18 ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

 

The post وزیراعظم عمران خان کے دورے سے نئے باب کا آغاز ہوگا، چین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Svkilm
via IFTTT

قومی اسمبلی؛ اسد عمر کے فضل الرحمن کو گمراہ کہنے پر اپوزیشن کا احتجاج ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی جانب سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کو گمراہ کہنے پر اپوزیشن نے احتجاج کرتے ہوئے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی معاشی صورت حال پر گفتگو کی گئی۔

وزیر خزانہ اسد عمر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو 35 ارب ڈالر خسارے کا سامنا ہے، ہمارا دنیا میں سب سے بڑا باہمی تجارتی خسارہ چین کے ساتھ ہے جس میں کمی کا ہدف ہے، پاکستان چین کے ساتھ تجارتی عدم توازن کو ختم کرنے کی کوشش کرے گا، پچھلی حکومتوں نے 1200 ارب کے نئے نوٹ چھاپے اور بجٹ خسارہ 9 سو ارب سالانہ سے بڑھ گیا، ہم آئی ایم ایف پر سو فیصد انحصار نہیں کرنا چاہتے، حکومت کی کوشش ہوگی یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہو۔

اسد عمر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کو کسی نے کوئی غلط خبر دی اور میرے والد صاحب کے بارے میں گمراہ کیا ہے، میرے والد نے جھنگ پر قبضہ کیا آج بھی تاریخ گواہ ہے، میرے والد 1971 میں جنرل آفیسر کمانڈنگ تھے اور چھمب جوڑیاں میں تعینات تھے، انہوں نے چھمب جوڑیاں پر قبضہ کیا جو آج بھی پاکستان کے پاس ہے، فوج کے سرینڈر سے میرے والد کا کوئی تعلق نہیں تھا، جنرل نیازی کا عمران خان سے کوئی تعلق نہیں، وہ میانوالی سے ضرور تھے لیکن عمران خان کا ان سے کوئی رشتہ نہیں۔

اسد عمر اظہار خیال کرکے ایوان سے چلے گئے، تاہم جے یو آئی ف کے اراکین نے اسد عمر کے الفاظ پر ایوان میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کے بارے میں نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ گمراہ کا لفظ غیر پارلیمانی نہیں ہے، مولانا فضل الرحمن اس ایوان کا حصہ رہ چکے ہیں ان کا سب احترام کرتے ہیں، اگر اراکین کی دل آزاری ہوئی تو میں وزیر خزانہ کی جانب سے ان الفاظ کو واپس لیتا ہوں، اس پختہ عمر میں فضل الرحمن کو کوئی گمراہ نہیں کر سکتا۔ تاہم اپوزیشن نے شاہ محمود کی وضاحت قبول نہ کرتے ہوئے وزیر خزانہ کی عدم موجودگی پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کیا۔

مولانا عبدالواسع نے کہا کہ فضل الرحمن کے خلاف نازیبا گفتگو کی گئی، اسد عمر نے ناقابل قبول بات کی، گمراہ کا لفظ ان کیلئے استعمال ہوتا ہے جو دین سے بھٹکے ہوں، اسد عمر کے والد جنرل نیازی کے ساتھی تھے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ ہم صرف وزیر خزانہ کا بھاشن سننے نہیں آئے، وزیر خزانہ نے بھاشن دیا اور چلے گئے، بات کر کے چلا ہی جانا تھا اس ایشو پر بحث کیا ضرورت تھی، ان کے پاس اتنا ٹائم نہیں کہ جس کی وجہ سے وزیر بنے اس ادارے کو ٹائم نہیں دے رہے، اسد عمر کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے بارے میں گمراہ کا لفظ استعمال کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جے یو آئی والے پاکستان بنانے کے وقت بھی گمراہ تھے اور کبھی صحیح راہ پر نہیں کھڑے ہوئے،1988 سے کشمیر کمیٹی پر براجمان تھے، نواز شریف اور فضل الرحمن بھارت کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے تھے، انہوں نے ایک جملہ کشمیر ایشو پر نہیں بولا، جے یو آئی والوں کودن میں تارے اور رات کو اسرائیلی طیارے نظر آتے ہیں، ہم نے سعودی عرب سے پاکستان کے بچوں کے لیے بھیگ مانگی۔

The post قومی اسمبلی؛ اسد عمر کے فضل الرحمن کو گمراہ کہنے پر اپوزیشن کا احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q5CHUa
via IFTTT

آبادی کنٹرول کرنے کیلیےلانگ مارچ پر بھی تیار ہوں، چیف جسٹس         ایکسپریس اردو

اسلام آباد: چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ ڈیم کے بعد سب سے اہم کام آبادی کنٹرول کرنا ہے جب کہ آبادی کنٹرول کرنے کیلیے لانگ مارچ پر بھی تیار ہوں۔

سپریم کورٹ میں آبادی میں اضافے پر از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ انسانوں کو درکار وسائل کم ہو رہے ہیں، ملک میں پانی تیزی سے کم ہو رہا ہے، پانی کم اور پینے والے زیادہ ہو رہے ہیں، ڈیم کے بعد سب سے اہم کام آبادی کنٹرول کرنا ہے لیکن آبادی کنٹرول کرنے کے لیے مناسب مہم نہیں چلائی جا رہی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 30 سال بعد 45 کروڑ عوام کو سہولیات کیسے دیں گے ، زمہ داری پوری نہ کی تو ہم آنے والی نسلوں کے مجرم ہوں گے جب کہ اپنے بچوں کو کہنا پڑے گا بچے دو ہی اچھے، خود سڑک پر چڑھ کر آگاہی فراہم کروں گا اور لانگ مارچ کے لیے بھی تیار ہوں۔

دوسری جانب دوران سماعت عدالتی حکم پر قائم کمیٹی نے آبادی میں اضافے سے متعلق سفارشات بھی پیش کیں جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ دو ہفتے بعد عدالت سیمینار منعقد کرے گی جس میں وزرائے اعلی سمیت اعلی حکام شرکت کریں گے جب کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں سفارشات پر جوب جمع کرائیں اور تمام سفارشات ٹی وی چینلز پر نشر کرنے کا حکم دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  آگاہی مہم کے لیے واک کا بھی اہتمام کیا جا سکتا ہے، ہوسکتا ہے مہم کے بعد آج رات ہی دو جوڑے آبادی کنٹرول کرنے کا سوچیں۔

The post آبادی کنٹرول کرنے کیلیےلانگ مارچ پر بھی تیار ہوں، چیف جسٹس         appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Sv9DqT
via IFTTT

توہین عدالت کیس؛ عامرلیاقت نے سپریم کورٹ سے ایک بارپھرغیرمشروط معافی مانگ لی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت نے عدالت سے ایک بارپھرغیرمشروط معافی مانگ لی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی اورسینئراینکرپرسن عامرلیاقت کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ کیا عامرلیاقت حسین کے خلاف چارج شیٹ تیارکرلی گئی ہے جس پرعامر لیاقت کے وکیل نے کہا کہ ایک بار پھرغیرمشروط مانگتے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: توہین عدالت کیس؛ سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کی معافی مسترد کردی

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سماعت پر چارج شیٹ تیار کرنے کا حکم دیا تھا ، جس پرعامر لیاقت خود عدالت کے روبرو پیش ہوئے اورکہا کہ عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ رہا ہوں اورخود کوعدالت کے رحم و کرم پرچھوڑتا ہوں، جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ عدالت سے وعدہ کر کے عدالت ہی کی تضحیک کرتے رہے ہیں، معافی ہوتی ہوگی تو دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عامرلیاقت کا معافی نامہ مسترد کردیا تھا۔

The post توہین عدالت کیس؛ عامرلیاقت نے سپریم کورٹ سے ایک بارپھرغیرمشروط معافی مانگ لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OdNpGD
via IFTTT

سابق وزیراعظم نواز شریف نے اتنا عرصہ خاموش رہنے کی وجہ بتا دی

دُبئی کی آبادی 31 لاکھ کا ہندسہ عبور کر گئی اماراتی مردوں کی تعداد 49.5 جبکہ خواتین کی تعداد 5.05 فیصد ہے

پاسداران انقلاب اور انٹیلی جنس کا ایرانی صدر روحانی کی جاسوسی کا انکشاف معاہدے سے امریکی انخلاء کے بعد ایرانی ریاستی اداروں کے درمیان باہمی رساکشی اور اختلافات میں بھی ... مزید

سعودی پراسیکیوٹرجنرل کی ترک حاکم سے خاشقجی کے حوالے سے بات چیت ملاقات میں خاشقجی قتل کیس کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ کیا،مفید نتائج سامنے آئیں گے،ترک وزیرخارجہ

مدینہ منورہ میں موسلا دھار بارش، مسجد نبوی بھی دٴْھل گئی،سردی میں اضافہ جازان، عسیر، الباحہ، مکہ مکرمہ،مدینہ منورہ، القصیم اور ریاض میںبھی بارش ریکارڈ کی گئی،محکمہ ... مزید

فلسطینی مرکزی کونسل نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا فیصلہ معطل کر دیا اسرائیل کے ساتھ جاری سیکیورٹی تعاون ختم ، صہیونی ریاست اور امریکا کے خلاف کئی دیگر اقدامات کابھی اعلان

روسی طیارہ مار گرائے جانے کے بعد بھی شام میں فوجی کاروائیاں کیں، اسرائیل شام میں موجود ایرانی تنصیبات، اڈوں اور اسلحہ کی نقل وحرکت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ،اسرائیلی ... مزید

تیونس میں عورت کا خودکش بم دھماکا ، دوافرادہلاک ،11 زخمی دھماکا تیونس کے وسط میں شاہراہ حبیب بورقیبہ پر ہوا ،کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی،حکام

انجینئرنگ یونیورسٹی پشاور کا سنڈیکیٹ اجلاس 3نومبر کوہوگا

ترقی یافتہ اقوام کی کامیابی کاراز تعلیم میں مضمر ہے، سرمد سلیم اکرم

جامعہ کے مختلف شعبہ جات کی کارکردگی جانچنے کیلئے جامع نظام قائم کردیاگیا ہے، وائس جانسلر بنوں یونیورسٹی پروفیسر عابد علی شاہ

کوہاٹ یونیورسٹی کا 35ویں سنڈیکیٹ اجلاس

اسرائیل کی خاتون رہنما کا ابو ظہبی کی شیخ زید جامعہ مسجد کا دورہ اسرائیل کی وزیر کھیل و ثقافت میری ریگیف مسجد کے اندر برقعہ پہن کر آئیں،تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

یورپی گندم کے برآمدی نرخوں میں اضافہ

بھارتی چاولوں کے برآمدی نرخوں میں کمی اور ویتنامی چاولوں کے بھائوبڑھ گئے

چین کی ہانگ کانگ کے راستے سونے کی درآمد ستمبر میں2011کے بعد کم ترین سطح پر رہی

کینیڈین کینولا کے نرخوں میں اضافہ

فلم ’’کیدار ناتھ‘‘ کا نیا پوسٹر جاری

فلم ’’سمبا‘‘ کی عکس بندی کے دوران سارہ علی خان کی تصاویر وائرل

ورون دھون کار ساز ادارے کے برانڈ ایمبیسڈر مقرر

امیتابھ بچن کی فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ کے حلیے کی نئی جھلک جاری

جمعہ کی چھُٹی بحال کی جائے سود کی ممانعت اور 295 سی کو نہ چھیڑا جائے۔ قومی علماء و مشائخ کونسل

میرے شوہر کو بلڈ کینسر نہیں ہے۔ تہمینہ درانی شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ کینسر سےشفایاب ہوئے ہیں،اُنہیں شیڈول کے مطابق بلڈ ٹیسٹ کروانا ہوتا ہے۔نیب حکام گرفتاری سے آج ... مزید

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے ہاں بیٹے کی پیدائش آل راﺅنڈر نے ٹویٹر پر اپنے فینز کو یہ خوشخبری سنائی

متحدہ عرب امارات میں سستے فلیٹوں کے اشتہار کی آڑ میں نوسرباز سرگرم ان آن لائن اشتہاروں کے باعث کئی افراد ھوکا کھا چکے ہیں

اقوام متحدہ کی طرف سے تسلیم کردہ حق خود ارادیت کا مطالبہ کرنے پر کشمیریوں کو قابض بھارتی افواج کی طرف سے جارحیت اور انسانی حقوق کی بے رحمانہ خلاف ورزیوں کا نشانہ بنایا ... مزید

ڈاکٹر بیٹی کا ان پڑھ سے رشتہ نہ کرنے پر پنچایت کا انوکھا فیصلہ پولیس بھی ملزموں سے مل گئی ، جاگیرداروں نے کہا کہ رشتہ دو یا 123 ایکڑ رقبہ چھوڑ دو

خبروں کی زِد میں رہنے والے اعظم سواتی سے متعلق ایک اور شرمناک بات سامنے آ گئی یہ وہی اعظم سواتی ہیں جنہوں نے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے ایک ملین ڈالر کا نوٹ دیا اور بعد میں ... مزید

مولانا فضل الرحمان موجودہ حکومت کو گرانا چاہتے ہیں کیا ایسا ممکن ہو سکے گا ؟ معروف صحافی نے حقیقت بتا دی

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر کے نام شاہ سلمان کا خصوصی مکتوب

میں لڑکی کیوں ہوں؟ ایکسپریس اردو

کیا آپ نے کبھی سوچا کہ ایک لڑکی کی زندگی کتنی مشکل ہوتی ہے، اسے کِن کِن مسائل سے گزرنا پڑتا ہے؟ ذرا دو پَل کےلیے ایک لڑکی کی مشکلات کا تصور کیجیے تو ایک کوفت سی محسوس ہوگی۔ ایک مُتجسس انسان تو محض تصور کے سِوا اور کچھ کر بھی نہیں سکتا۔

اگر باہر سودا سُلف لینے جانا ہو تو، کیسے جائیں گے؟ وہی رات کے کپڑے جو پہنے ہوئے ہونگے، پیسے جیب میں ڈالے اور نکل لیے؛ بس! مگر ایک لڑکی کیسے جائے گی؟ وہ کئی بار یہ سوچتی ہے کہ ان ہی کپڑوں میں گھر سے باہر نکلا جائے جو ابھی گھر میں پہنے ہیں یا کپڑے تبدیل کرلیے جائیں؟ اسے ایک لمبا چوڑا سا دوپٹہ کہیں سے ڈھونڈنا ہوگا، اگر وہ نہیں تو چادر ڈھونڈنی ہوگی جس میں اس کا پورا وجود سما جائے۔ اسے لمبی چوڑی چادر پہننا بھی لازمی ہوتا ہے کیونکہ اگر وہ بغیر چادر یا دوپٹے کے باہر نکلے گی تو لوگ اسے نمائش کی پتلی تصور کریں گے اور ہر ایک شخص اس کا بغور جائزہ لے گا؛ جیسے کوئی عجیب و غریب مخلوق دیکھ لی ہو۔

اکثر پَرچون کی دکان پر دیکھا ہوگا کہ عُمر رسیدہ خاتون یا تقریباً اچھی خاصی عُمر کی خواتین اور کچھ مرد حضرات سودا سلف خریدتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ بعض اوقات تو خاصی گہماگہمی ہوتی ہے۔ ایسے میں اگر کوئی نوجوان لڑکی آجائے تو سب اِس کی جانب متوجہ ہوجاتے ہیں۔ اس وقت وہ لڑکی ایک بار تو یہ ضرور سوچتی ہوگی کہ ایسے مجھے کیوں دیکھ رہے ہیں۔ پھر وہ سامان لے کر تیز قدموں سے چلے گی۔ راستے میں ہر ایک شخص، چاہے وہ داڑھی والے چاچا ہوں، کلین شیوڈ آدمی ہو، سولہ سال کا لڑکا ہو، اور وہ سبزی والا ہی کیوں نہ ہو جو ٹھیلا لیے چلا جارہا ہے، غرض کوئی بھی ذی نفس جو ذرا سا بھی ’’مرد‘‘ ہو، وہ اسے مسلسل گھورتا ہے۔ وہ لڑکی سَر سے پاؤں تک پسینہ پسینہ ہوکر گھر آکر پَنکھے کے نیچے بیٹھے گی اور چادر اتار کر سامنے پھینک کر ایک مرتبہ تو سوچے گی کہ میں لڑکی کیوں ہوں؟

چلیے، یہ تو بات ایک لڑکی کی تھی جو سودا سُلف لینے کی غرض سے گھر سے نکلی تھی۔ لیکن اگر آپ کو کوئی شخص مسلسل گھورتا رہے تو آپ کو ایک عجیب قسم کی اکتاہت محسوس ہوگی۔ اِس وقت ذرا اِس لڑکی کی کیفیت کو تصور کیجیے کہ وہ لڑکی کیا کرتی؟ اِسے مسلسل ایک کراہیت سی محسوس ہورہی ہوتی ہے، جسے وہ ہضم کر جاتی ہے۔ اِس کے ذہن میں مسلسل ایک بات چلتی رہتی ہے کہ یہ لوگ مجھے کیوں گھور رہے ہیں؟ آخر مجھ میں انوکھا ایسا کیا ہے؟ وہ کچھ نہیں کہتی ہے اور ضبط کرتی رہتی ہے۔

اکثر کچی آبادی کے علاقے جہاں پتلی پتلی گلیاں ہوتی ہیں، ہر گلی کے نکڑ پر صبح و شام اوباش لڑکے بیٹھے رہتے ہیں۔ اب دوپہر میں کسی کام سے کوئی لڑکی بازار جانے کےلیے نکلے یا کہیں کالج سے آرہی ہو، تو اسے یوں گھورتے ہیں جیسے آنکھوں میں ایکسرے مشین نصب کر رکھی ہو۔

تیز چِلچلاتی دُھوپ پڑ رہی ہے۔ گرمی کے عالم میں بھی گھر سے باہر نکلنے کےلیے وہ لڑکی ایک لمبی چوڑی چادر اوڑھ کر، آنکھیں نِیچے کرکے، تیز تیز قدم رکھتی، تیز سانسیں لیتی ہوئی کہ جس کے باعث دِل دَھک دَھک کرنے لگ جاتا ہے، اپنی چادر کو لپیٹتی ہوئی چلتی جائے گی… کبھی اِدھر، کبھی اُدھر دیکھے گی کہ کوئی دیکھ تو نہیں رہا۔ وہ جا کر بس اسٹاپ پر بس کے اِنتظار میں کھڑی رہے گی۔ ہر آنے جانے والا ہر مرد، ہر وہ نوجوان لڑکا جس نے بلوغت کی سیڑھیوں پر ابھی قدم رکھے بھی نہ ہوں، وہ سر سے پاؤں تک موازنہ کرنے سے باز نہیں آتا اور مسلسل گھورتا رہتا ہے؛ جیسے اس لڑکی پر ہیرے جواہرات جڑے ہوں۔

مجھے تو لگتا ہے یہ اب عام بات ہوچکی ہے کہ کوئی بھی لڑکی نظر آجائے (چاہے جینز اور شرٹ یا شلوار قمیص میں ہو)، جب تک وہ نظر سے اوجھل نہ ہوجائے، اِس کا سر سے پاؤں تک جائزہ لیتے رہیں گے۔ ایسے میں لڑکی کو رضائی والے برقع کی نہیں شاید لوگوں کو کسی ماہر نفسیات سے علاج کی ضرورت ہے۔

اب یہی مثال لے لیجیے کہ اگر کسی ایک لڑکی سے آپ بات بھی کر رہے ہوں، تو آتے جاتے ہر بندہ دیکھتا ہوا جائے گا۔ اِس وقت نہ جانے آپ کو کتنے لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ کہیں سڑک پر ہی کسی لڑکی سے بات کر رہے ہوں تو آتے جاتے یہ آنٹیاں گھورتی ہوئی جائیں گی جیسے انہوں نے کوئی خلائی مخلوق دیکھ لی ہو، پھر وہ اِسے دیکھتی ہی رہیں گی۔ اور اگر ان کے ساتھ دوسری عورت ہوگی تو کہیں گی ’’دیکھو بہن! کیسا زمانہ آگیا ہے شرم تو ہے ہی نہیں، آج کل کی لڑکیاں بڑی بے شرم ہیں۔‘‘

اب جامعہ میں بھی کلاس کے باہر جب زیادہ ہجوم ہوتا ہے یا کینٹین، لائبریری وغیرہ میں آپ سے کوئی لڑکی کسی کتاب کے بارے میں پوچھ لے یا غلطی سے کوئی بات بھی کرلے تو آتے جاتے ہر بندہ دیکھتا ہوا ہی جائے گا۔ اپنے ذہن میں خود ساختہ ایک کہانی بھی گڑھ لے گا: اِس کا اِس کے ساتھ معاشقہ ہے، جامعہ کے باہر بھی اِس سے یہ ملتی ہوگی، فون پر دِن رات اس سے باتیں بھی کرتی ہوگی۔ اب وہ لڑکی کبھی کہیں دِکھ بھی گئی تو کہہ کہہ کر مار ڈالیں گے، ’’دیکھ کاشف! تیری والی جارہی ہے۔‘‘ اگر جماعت میں اسائنمنٹ بنانے کےلیے گروپ بھی بنائے جاتے ہیں تو یہی کہا جاتا ہے، ’’اقراء کو لے لو اپنے گروپ میں، یہ وہی ہے جو کاشف کے ساتھ کھڑی باتیں کررہی تھی۔‘‘ لیجیے بھئی، بس ہوگیا کام!

یعنی ہم اتنے فارغ ترین لوگ ہیں کہ معاشرے میں بے وجہ کی پیچیدگیاں پیدا کر دیتے ہیں جِن کا کچھ بھی حاصل نہیں۔

اب ذرا سوچیے کہ جب ایسے مسائل درپیش ہوں گے تو ایک لڑکی بیزاری تو محسوس کرتی ہی ہوگی۔ ہم روز مرہ بول چال میں ایسے الفاظ بولتے ہیں کہ لڑکیوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، لڑکیوں کی طرح کیوں ڈرتے ہو، یہ کیوں کر رہی ہو، ایسے کیوں چل رہی ہو، یہ کیوں پہن لیا، یعنی ہم نے لڑکیوں پر اتنی پابندیاں لگا دی ہیں کہ کبھی تو وہ سوچتی ہونگی… ’’میں لڑکی کیوں ہوں؟‘‘

دراصل ہمارے یہاں عورت کو صرف مثالی طور پر دیکھا جاتا ہے۔ تصور کیا جائے تو عورت کو حُسن اور زندگی سے مُستعار لیا گیا ہے۔ اِس کی اہمیت کو ہم نے مفروضاتی طور پر ہی مختص کردیا ہے، جسے ہم اِس زاویئے سے نہیں دیکھتے کہ وہ ہماری بہن، بیٹی اور بیوی ہے، بلکہ وہ صرف عینیت پسندی اور اخذِ لذت کےلیے مختص ہے۔ اگر یہاں عورت زندہ بھی ہے، تو وہ یہی سب اذیتیں بھگت کر زندہ ہے۔

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ ہمارے معاشرے نے عورت کو اعلی مقام دیا ہے تو واپس آجائیے، یہ محض خیالی پلاؤ ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post میں لڑکی کیوں ہوں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Ofyc7U
via IFTTT

وادی تیرہ میں بمباری سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے وادی تیرہ میں بمباری سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو پندرہ روز میں معاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ میں خیبر پختون خوا کی وادی تیرہ میں بمباری سے ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو معاوضہ ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پوچھا کہ ائر فورس سے غلطی سے بمباری ہو گئی تو ذمہ دار کون ہے؟، ایسے بمباری کون کر سکتا ہے؟۔ جسٹس اعجازالاحسن نے ریمارکس دیے کہ کہا گیا کہ غلط معلومات کی بنیاد پر بمباری کرا دی گئی، 10 لاکھ روپے معاوضے کی بات ہے۔

وزارت دفاع کے نمائندے نے عدالت کے روبرو پیش ہوکر کہا کہ شہری علاقے میں نقصان پر صوبائی حکومت معاوضہ ادا کرے گی، جب کہ فاٹا میں جانی نقصان ہو تو پولیٹیکل ایجنٹ معاوضہ دیتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جن لوگوں کو معاوضہ دینا ہے ان کو بلا لیتے ہیں، 6 لوگ شہید ہوں تو ان کے ورثاء کو ادائیگی تو کرنا پڑے گی۔

حکومت کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت میں پیش ہوکر بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا نے یہ معاوضہ ادا کرنا ہے۔ سپریم کورٹ نے پندرہ روز میں ہلاک ہونے والوں کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم دیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ غریب لوگوں کو ان کا حق دیں۔

The post وادی تیرہ میں بمباری سے جاں بحق افراد کے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RlhKFd
via IFTTT

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف ایکسپریس اردو

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی دودھ کے 5 پروڈکشن یونٹ پکڑ لیے اور 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ساہیوال، عارف والا اور پاکپتن کے مضافاتی علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 5 جعلی دودھ کے پروڈکشن یونٹ پکڑ لیے ہیں، 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف کردیا گیا۔

ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطابق پانچوں پروڈکشن یونٹ دور دراز گاوں میں کام کر رہے تھے اوریہاں پاؤڈر، کیمیکل اور دیگر اجزاء سے ملاوٹی دودھ تیار کیا جاتا تھا، دودھ روزانہ کی بنیاد پر بڑے شہروں کو سپلائی کیا جارہا تھا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ناقص دودھ کی روک تھام کے لیے جامع پالیسی پر عمل کر رہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر کاروائیوں سے دودھ میں ملاوٹ کرنے والے مافیا خاتمے میں مدد مل رہی ہے، ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کر کے ہی معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے، انہوں نے یہ بھی کہا کہ صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ پاسچرائزیشن کا قانون لاگو کرنے پر بھی کام کر رہے ہیں۔

The post پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، 6 ہزار لیٹر سے زائد جعلی دودھ تلف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RoAgwb
via IFTTT

اپوزیشن نے اسرائیلی طیارے سے متعلق حکومتی وضاحت قبول کرلی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: اپوزیشن نے اسرائیلی طیارے کی مبینہ آمد سے متعلق حکومتی وضاحت قبول کرلی۔

قومی اسمبلی اجلاس میں ملکی معاشی صورتحال پر بحث ہوئی۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں اسرائیلی طیارے کی آمد سے متعلق افواہوں اور خبروں کی تردید کی جب کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیر خارجہ کی وضاحت قبول کرلی۔

یہ بھی پڑھیں: سول ایوی ایشن نے اسرائیلی طیارے کی پاکستان آمد کی تردید کردی 

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسرائیلی طیارہ آنے کی خبر لغو، بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اسرائیل کا کوئی طیارہ پاکستان نہیں آیا۔  شاہ محمود قریشی نے سعودی بیل آؤٹ پیکیج پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب فوج بھجوانے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، سعودیہ نے مدد کے بدلے فوج کا تقاضا نہیں کیا، مالی امداد کیلئے کوئی شرائط نہیں رکھی گئیں،

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جو اسرائیل کی جہاز کی وضاحت دی ہے، ہم اسے قبول کرتے ہیں، شاہ محمود قریشی ذمہ دار شخص ہیں۔

The post اپوزیشن نے اسرائیلی طیارے سے متعلق حکومتی وضاحت قبول کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CQ3Tmb
via IFTTT

نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے پر حتمی بیان قلمبند کروادیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے العزیزیہ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے پر حتمی بیان قلمبند کروادیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں العزیزیہ ریفرنس میں نیب نے شواہد مکمل ہونے پر حتمی بیان قلمبند کروایا۔ نیب کے پراسیکیوٹر واثق ملک نے العزیزیہ ریفرنس میں حتمی بیان لکھوایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ العزیزیہ ریفرنس کی آئندہ سماعت میں ملزم نواز شریف کا بیان قلمبند کیا جائے گا۔

پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے 20 اپریل اور 28 جولائی 2017 کے فیصلے کی کاپیاں بھی پیش کر دی ہیں۔ خواجہ حارث نے نیب پراسیکیوٹر کے بیان پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کا 20 اپریل کا فیصلہ اس ریفرنس سے متعلق نہیں، دوسرا فیصلہ آ جانے کے بعد پرانا فیصلہ پیش نہیں کیا جا سکتا۔

نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ دونوں فیصلوں میں مشترک بنیادیں حوالے کے طور پر پڑھی جا سکتی ہیں۔ نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 22 گواہان کے بیانات قلمبند کروائے۔

علاوہ ازیں آج فلیگ شپ ریفرنس کی بھی سماعت ہوئی جس میں نواز شریف عدالت میں پیش ہوئے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی جانب سے استغاثہ کے گواہ واجد ضیاء پر ساتویں روز بھی جرح کی گئی۔

The post نیب نے العزیزیہ ریفرنس میں شواہد مکمل ہونے پر حتمی بیان قلمبند کروادیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2AzAF9L
via IFTTT

شہباز شریف این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید ایکسپریس اردو

کراچی: وزیرریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں اور شریف برادران کے بعد آصف زرداری بھی این آر او لیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ این آر او کے پیچھے شہباز شریف ہیں، پورے وثوق کے ساتھ کہتا ہوں شہباز شریف کی کوشش ہے این آر او مل جائے جب کہ آصف زرداری بھی انتظار میں ہیں، شریف برادران کے بعد وہ بھی این آر او لیں گے۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قومی اسمبلی میں ایک ساتھ آمد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ یہ سب جیل کا میٹیریل ہے، زرداری کے رِنگ پسٹن بیٹھ گئے ہیں، ان کا انجن دھواں دے رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فضل الرحمن نام اسلام کا لیتا ہے لیکن اس کی نظر اسلام آباد پر ہے جب کہ سیاست دان سمیت ہر شخص کا احتساب ہوگا۔

ریلوے سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹرینوں کی رفتار بڑھانے پر کام شروع کردیا ہے، ہم نے تمام ڈویژنز میں وائی فائی کی سہولت مہیا کردی ہے اور لوگوں سے اپیل کرتے ہیں خانیوال اور ملتان میں وائی فائی کی سہولت کے لیے ریلوے اسٹیشن نہ آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک سال میں محکمہ ریلوے کو خسارے سے نکالیں گے، 10 بلین کا اضافہ کریں گے جب کہ پشاور کے لوگوں کیلیے رحمان بابا ایکسپریس چلائیں گے اور گوادر سے کوئٹہ ریلوے ٹریک بچھایا جائے گا۔

The post شہباز شریف این آر او کی بھیک مانگ رہے ہیں، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2P0R1B6
via IFTTT

ترک صدر نے مستقبل کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا ایکسپریس اردو

 انقرہ: ترک صدر طیب اردگان نے ایسے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا ہے جو 2028 تک دنیا کا سب سے بڑا اور مصروف ایئرپورٹ بن جائے گا۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر طیب اردگان نے ترکی کے قیام کی 95 ویں سالگرہ کے موقع پر استنبول کے تیسرے ایئرپورٹ کا افتتاح کر دیا تاہم ایئرپورٹ کا تعمیراتی کام جاری رہے گا اور 2028 تک یہ دنیا کا سب سے بڑا اور مصروف ترین ہوائی اڈے بن جائے گا۔

اس ایئرپورٹ سے ترک صدر طیب اردگان کو کافی امیدیں وابستہ ہیں اور 12 ارب ڈالر کی لاگت سے تعمیر ہونے والا ایئرپورٹ ایشیا، یورپ اور افریقی ممالک کو استنبول سے منسلک کردے گا اور عالمی گذرگاہ بن جائے گا جس سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔

نئے ایئرپورٹ کے منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 2021 تک سالانہ نو کروڑ مسافروں کی گنجائش ہوگی جو بڑھتے بڑھتے 2023 تک 15 کروڑ اور پھر 2028 تک 20 کروڑ تک پہنچ جائے گی۔ اس وقت مصروف ترین ایئرپورٹ اٹلانٹا کا ہے جہاں 10 کروڑ 40 لاکھ مسافروں کی گنجائش ہے۔

اس ایئرپورٹ میں فل الحال چند ہی پروازیں آئیں گی تاہم آئندہ برس سے یہ ایئرپورٹ اتاترک ایئرپورٹ کی جگہ لے گا اور معمول کی پروازوں کی آمد و رفت جاری رہے گی جب کہ اتاترک ایئرپورٹ نجی طور پر کام کرتا رہے گا۔ اس ایئرپورٹ کی تیاری کے دوران مختلف حادثات میں 30 مزدور جاں بحق ہوچکے ہیں۔

 

The post ترک صدر نے مستقبل کے سب سے بڑے ایئرپورٹ کا افتتاح کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2RjBOaS
via IFTTT

نوازشریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، شہبازشریف سے ملاقات ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے جہاں انہوں نے شہباز شریف سے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق مسلم لیگ کے تاحیات قائد نواز شریف پارٹی کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے۔ نوازشریف کا پارلیمنٹ ہاؤس میں مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے استقبال کیا اور گلے لگایا۔ شہباز شریف نواز شریف کو پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں لے گئے۔

نوازشریف کی آمد پر پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر(ن) لیگ کے ارکان اسمبلی اور کارکنوں کی جانب سے ’شیرآیا شیرآیا‘ کے نعرے لگائے گئے ۔ اس موقع پر رش کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہوئی۔

The post نوازشریف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے، شہبازشریف سے ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OY7Xbb
via IFTTT

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نواز شریف کو فریق بنانے کی درخواست مسترد ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نواز شریف کو فریق بنانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ نہیں بننے دیں گے، درخواست گزار کے پاس اگر کوئی شواہد ہیں تو جے آئی ٹی کو دے۔

سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ایک ہفتے میں کیس منطقی انجام تک پہنچے گا، انور مجید کے بیٹے نمر مجید کو میرے حکم کے بغیر گرفتار کیا گیا تھا، معلوم ہونے پر اسے رہا کرنے کا کہا، بینکوں سے معاملات طے کرنے کے لیے اسے رہا کروایا، لیکن اگر اس نے تعاون نہ کیا تو گرفتار کروائیں گے، ہمارا اصل مقصد پیسے کی ریکوری ہے، جے آئی ٹی کو ریکارڈ ملنا شروع ہو گیا ہے۔

نمر مجید کے وکیل منیر بھٹی نے حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ نمر مجید بنکوں کے ساتھ معاملات طے کر رہے ہیں۔ اس پر عدالت نے نمر مجید کو پیر تک بنکوں کے ساتھ معاملات طے کرنے کی مہلت دے دی۔

بینکوں کے وکیل خواجہ نوید نے کہا کہ عدالت اومنی گروپ کے منجمد اکائونٹس سے بنکوں کو ادائیگی کی اجازت دے، کیونکہ ادائیگی نہ ہوئی تو بینک قائم نہیں رہ سکیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ تین چار دن میں کچھ نہیں ہو گا، سوموار کو دیکھیں گے کس بنک کا کیا کرنا ہے، بینکوں کا نقصان اومنی گروپ پورا کرے گا۔ عدالت نے بنکوں کے ساتھ طے ہونے والی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

ایک درخواست گزار نے نواز شریف کو بھی کیس میں فریق بنانے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ 8 ارب کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے۔ سپریم کورٹ نے نواز شریف کو کیس میں فریق بنانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ نہیں بننے دیں گے، درخواست گزار کے پاس اگر کوئی شواہد ہیں تو جے آئی ٹی کو دے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت ایمبولینس کا پیچھا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرے گی، عدالت نے از خود نوٹس لیا تھا، کسی کو فریق نہیں بنائیں گے۔ کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔

The post جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نواز شریف کو فریق بنانے کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qgrOnc
via IFTTT

شعیب ملک کی پہلے ٹٰی ٹوئنٹٰ میں شرکت مشکوک ایکسپریس اردو

نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شعیب ملک کی شرکت مشکوک ہوگئی۔

بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں بیٹے کی پیدائش پر خوشیاں منانے میں مصروف آل راؤنڈر کی نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے میچ میں شرکت کا فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، ذرائع کے مطابق شعیب ملک نے اس حوالے سے صورتحال آج شام تک واضح کرنے کے لیے کہا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 3  ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا مقابلہ کل ابوظہبی میں ہوگا، اس سے قبل اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ موجود ہونے کی وجہ سے شعیب ملک نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بھی اسکواڈ کو تاخیر سے جوائن کیا تھا اور وہ پہلے میچ سے ایک روز قبل حیدرآباد سے یواے ای پہنچے تھے اور آسٹریلیا کے خلاف دو میچز میں شرکت کے بعد انہوں نے حیدرآباد کے لئے رخت سفر باندھ لیا تھا۔

The post شعیب ملک کی پہلے ٹٰی ٹوئنٹٰ میں شرکت مشکوک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OWXHAj
via IFTTT

پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے، کولن منرو ایکسپریس اردو

یواے ای کی کنڈیشنز میں پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے۔

نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز کولن منرو کا کہنا ہے کہ یواے ای کی کنڈیشنز میں پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے، آسٹریلیا کے خلاف جس طرح ٹی ٹوئنٹی نمبر ون  ٹیم نے پرفارم کیا، اس کو دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہےکہ ہمیں کتنی محنت کرنا پڑے گی۔

ایک انٹرویو میں منرو نے کہا کہ شارجہ میں افغان لیگ کے میچز کھیلنے کا تجربہ ضرور ہے لیکن ابوظہبی کی وکٹ ذرا مختلف ہے، پہلی دفعہ اپنے ملک کی جانب سے یواے ای میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے اکثر کھلاڑی کافی دیر سے کھیل سے دور ہیں، تاہم جو لیگز کھیل کر پہنچے ہیں، ان کی فارم کا ضرور فائدہ ملے گا۔

اوپننگ بلے باز نے کہا کہ سرفراز الیون اس فارمیٹ میں لگاتار 10 ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت چکی ہے، وہ بڑے اعتماد کے ساتھ ان کنڈیشنز میں کھیل رہے ہیں، تاہم ہم ایک اچھے مقابلے کے لیے تیار ہیں، کورے اینڈرسن  سمرسیٹ کاونٹی کھیل کر آرہے ہیں،ان کی موجودگی سے دوسرے پلیئرز کے اعتماد میں اضافہ ہوگا اور ایک سیریز سب کو دیکھنے کو ملے گی۔

The post پاکستان کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے، کولن منرو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Q4KjXe
via IFTTT

وزیراعظم آئی جی کو بھی معطل نہیں کرسکتا تو پھر کیا فائدہ، وزیر اطلاعات ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر وزیراعظم آئی جی کو بھی معطل نہیں کرسکتا تو پھر وزیراعظم منتخب کرنے اور الیکشن کرانے کا کیا فائدہ ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک آئی جی کس طرح یہ کرسکتا ہے کہ وفاقی وزیر کا فون نہ سنے اور واپس فون نہ کرنے کی زحمت بھی نہ کرے، اگر صرف بیوروکریٹس کے ذریعے ہی حکومت چلانی ہے تو پھر الیکشن نہ کراتے، اگر وزیراعظم آئی جی کو بھی معطل نہیں کرسکتا تو پھر وزیراعظم منتخب کرنے اور الیکشن کرانے کا کیا فائدہ، بیورو کریٹس کے ذریعے ہی حکومت چلالیتے۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے وزیراعظم کے زبانی حکم پر کیا گیا آئی جی کا تبادلہ روک دیا

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سرکاری افسر حکومت یا اپوزیشن کے ارکان اسمبلی کے فون نہیں اٹھائے گا تو سیاسی نگرانی کیسے ہوگی، پھر جمہوریت نہیں بلکہ اشرافیہ کی حکومت ہوگی، ملک کا چیف ایگزیکٹیو وزیراعظم اور صوبے کا چیف ایگزیکٹیو وزیراعلیٰ ہے، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو آئی جی جوابدہ ہوتا ہے، بیانیہ بنایا جارہا ہے کہ سرکاری افسر فون نہ اٹھائے تو ہیرو بن جائے گا، اس سے ملک میں انارکی پھیل جائے گی۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے پہلے بھی وزیراعظم سے شکایت کی تھی کہ اسلام آباد پولیس تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائی نہیں کررہی اور آئی جی اسلام آباد اس سلسلے میں نہ تعاون کررہے ہیں اور نہ ہی فون اٹھاتے ہیں، شہریار آفریدی نے وزیراعظم سے یہ بھی شکایت بھی کی تھی کہ اسلام آباد پولیس کے تھانوں اور ناکوں پر رشوت وصول کی جاتی ہے، جس ختم کرنے کےلیے بھی آئی جی تعاون نہیں کررہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم نے خیبرپختون خوا میں بھی حکومت کی ہے وہاں اس طرح کی کوئی شکایت نہیں، صرف پنجاب اور اسلام آباد میں ایسا کیوں ہورہا ہے، ن لیگ اتنا زیادہ عرصہ یہاں حکومت میں رہی ہے کہ پھر جمہوریت نہیں رہتی بلکہ بادشاہت بن گئی ہے، بیوروکریسی بعض معاملات میں حکومتی پالیسی پر عملدرآمد نہیں کررہی، جو ہماری پالیسی پر عمل نہیں کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر اعلیٰ اپنے اختیارات استعمال کریں گے جس میں وہ حق بجانے ہیں، سپریم کورٹ قابل احترام ادارہ ہے جہاں اپنا موقف پیش ریں گے، یہ ممکن نہیں کہ وزرا اور وزیراعظم کو آئی جی ، ڈی سی اور ایس پی گھاس نہ ڈالے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ عمران کا بنی گالا میں جب گھر بنا تو اسلام آباد کی حدود میں نہیں آتا تھا، موڑا نور یونین کونسل کا حصہ تھا، انہوں نے گھر بنانے کی اجازت دی، 30 سال بعد سی ڈی اے نے گھر کو اپنی حدود میں شامل کیا، لیکن وہاں پہلے کے بنے گھر پچھلے قانون کے تحت بنے ہوئے ہیں، اس میں کوئی غیر قانونی بات نہیں

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی سیاست اتنی ہی رہ گئی ہے کہ وہ دوسروں کو ملنے کےلیے پارلیمنٹ ہاؤس آسکتے ہیں، شہباز شریف اور آصف زرداری میں جھگڑا اس بات کا ہے کہ دونوں میں بڑا کون ہے، اے پی سی این آر او لینے کے لیے ہورہی ہے، فضل الرحمن اور آصف زرداری وزیراعظم سے یقین دہانی چاہتے ہیں کہ ان کے خلاف مقدمات ختم کردیے جائیں تو جمہوریت بحال ہوجائے گی، لیکن کچھ بھی ہوجائے این آر او نہیں ہوگا، شہباز شریف کو پی اے سی کا چیرمین نہیں بناسکتے، وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کا اجلاس کیا جیل میں بلائیں گے، اپوزیشن کی کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) صرف این آر او کے لیے ہورہی ہے، حکومت کہہ رہی ہے نہ رو، اپوزیشن کہہ رہی ہے این آر او۔

The post وزیراعظم آئی جی کو بھی معطل نہیں کرسکتا تو پھر کیا فائدہ، وزیر اطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2ESSbdk
via IFTTT

اسلام آباد میں ہنگری کے سفارت کارکی اہلیہ کا موبائل چوری ایکسپریس اردو

اسلام آباد: ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کویتی وفد کے پرس چوری ہونے کے بعد اب ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل چوری ہونے کا واقعہ سامنے آیا ہے، ہنگری کے سفارت کار کی اہلیہ کا موبائل اسلام آباد کے فائیو سٹار ہوٹل سے چوری ہوا           ۔

تھانہ سیکریٹریٹ نے غیر ملکی سفیر کی اہلیہ مسز ایمائلہ صلیبو کی درخواست پر چوری کا مقدمہ درج کرلیا، اپنے بیان میں سفیر کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ ایک تقریب کے دوران موبائل فون ٹیبل پر رکھ کر واش روم گئی اورجب واپس آئی تو موبائل غائب تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کویتی وفد کا بیگ چرانے والا افسر معطل

پولیس کے مطابق موبائل چوری کا واقعہ ہوٹل میں سفارت کاروں کی آپس میں ایک تقریب کے دوران پیش آیا لہذا سی سی ٹی وی سے تلاش کرنے کی کوشش کی تاہم ہوٹل کے ہال میں کیمرے نہیں تھے اب ہوٹل انتظامیہ کو شامل تفتیش کرکے معلومات لی جارہی ہیں جب کہ موبائل فون کا آئی ایم ای آئی نمبر سے ٹریس کرنے کی کوشش جاری ہے۔

واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں ہی  ایک اجلاس کے دوران کویتی وفد کے سربراہ کا بیگ چرانے پر افسر کو معطل کیا گیا تھا۔

The post اسلام آباد میں ہنگری کے سفارت کارکی اہلیہ کا موبائل چوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2PygsJy
via IFTTT

حکومت اور اپوزیشن میں نیب قانون میں ترمیم پر اتفاق ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: حکومت اور اپوزیشن میں نیب قانون میں ترمیم کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے۔ 

نمائندہ ایکسپریس کے مطابق حکومت اور اپوزیشن نے نیب قانون میں ترمیم کے لیے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے تمام امور اتفاق رائے سے طے کر لیے ہیں، پارلیمانی کمیٹی 20 ارکان پر مشتمل ہوگی، سینیٹ سے 7 اور قومی اسمبلی سے 13 ارکان کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

حکومت اور اپوزیشن کی پارلیمانی جماعتوں سے کہہ دیا گیا ہے کہ جلد از جلد اپنے نام اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کو دے دیں جب کہ کمیٹی کی تشکیل کے لیے تحریک بھی قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں منظور کی جائے گی، یہ کمیٹی نیب قانون میں ترامیم تجویز کرے گی اور قانون سازی کے مسودے کو حتمی شکل دے گی۔

ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن میں یہ ابتدائی اتفاق بھی سامنے آیا ہے کہ مجوزہ قانون سازی کے ذریعے نیب کے ڈھانچے کو مکمل طور پر تبدیل کرنے سمیت سیاسی بنیادوں پر انتقامی کارروائیوں کے لیے استعمال کے تمام راستے بند کردیئے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کی زیر صدارت ہونے والے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل میں تاخیر کے مسئلے کے حل کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور تنازعہ بننے والے پی اے سی کی چیئرمین کے معاملے پر حکومت نے اپوزیشن کو آفر دی ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے بجائے کوئی اور نام دیا جائے تاہم ابھی اپوزیشن نے اس آفر پر کوئی جواب نہیں دیا۔

The post حکومت اور اپوزیشن میں نیب قانون میں ترمیم پر اتفاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Suyk6T
via IFTTT

فکسنگ اسکینڈل؛ جسٹس(ر) قیوم نے اپنی رپورٹ کو مکمل قرار دیدیا ایکسپریس اردو

جسٹس (ر) ملک قیوم نے فکسنگ کے حوالے سے اپنی رپورٹ کو مکمل قرار دے دیا۔ 

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے کرکٹ کمیٹی کا اعلان کرتے ہوئے وسیم اکرم کو کلین چٹ دیتے ہوئے کہا تھا کہ جسٹس قیوم رپورٹ میں جن نظامت کا ذکر کیا گیا تھا اس کے حوالے سے بعد ازاں تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ چیئرمین بورڈ کے اس بیان سے یہ تاثر ابھرا تھا کہ شاید جسٹس قیوم رپورٹ نامکمل تھی۔

اس بارے میں برطانوی نشریاتی ادارے سے بات کرتے ہوئے سابق جج نے کہا کہ اسی رپورٹ کے مطابق کرکٹرز پر پابندیاں لگی تھیں اور جرمانے عائد کیے گئے تھے اگر نامکمل ہوتی تو وہ کرکٹرز پابندی کی مدت کیسے پوری کرتے اور جرمانے کیسے ادا کرتے، مجھے نہیں معلوم کہ احسان مانی صاحب نے یہ رپورٹ پڑھی ہے یا نہیں۔ اگر انہوں نے یہ رپورٹ پڑھی ہوتی تو شاید وہ یہ بات نہ کہتے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بورڈ نے برسوں بعد جسٹس قیوم رپورٹ کو مسترد کردیا

جسٹس ملک محمد قیوم کا کہنا تھا کہ  تحقیقات ہائی کورٹ کی سطح پر ہوئی تھیں تاہم یہ انکوائری کمیشن تھا جس میں کورٹ کا فیصلہ نہیں تھا بلکہ سفارشات تھیں جن پر عملدرآمد کرانا پاکستان کرکٹ بورڈ کی ذمہ داری تھی۔ میری جو بھی سفارشات تھیں ان پر مکمل عمل تو دور کی بات یہ رپورٹ تو اب نظرانداز ہی ہورہی ہے۔

The post فکسنگ اسکینڈل؛ جسٹس(ر) قیوم نے اپنی رپورٹ کو مکمل قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2qewGcK
via IFTTT

کے پی میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے، چیف جسٹس ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکا کہنا ہے کہ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں خیبرپختونخواہ میں اسپتالوں کے فضلہ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت میں وزیرصحت کے پی کے عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سرکاری اسپتالوں سے روزانہ 4 ہزار137 کلو اور نجی اسپتالوں کا فضلہ 6 ہزار کلوتک روزانہ کا ہے، اسپتالوں کا فضلہ بیماریوں کا سبب بن رہا ہے جب کہ کے پی کے میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے۔

سماعت کے دوران صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ فضلہ ٹھکانے لگانے کے لیے مشینری خرید رہے ہیں جب کہ روزانہ 3 ہزار 933 کلو فضلہ ٹھکانے لگایا جارہا ہے، جس پر چیف جسٹس نے کے پی کے حکومت سے 10 دن میں اسپتالوں کا فضلہ ٹھکانے لگانے کے پلان سمیت تمام معلومات کے ساتھ وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کا بیان حلفی طلب کرتے ہوئے سماعت 10 دن کے لیے ملتوی کردی۔

The post کے پی میں صحت کا نظام سندھ سے بھی گیا گزرا ہے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2CR1EiH
via IFTTT

چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، صحافی سمیت 4 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

چارسدہ: تنگی میں گھریلو تنازعہ  پر فائرنگ کے نتیجے میں مقامی صحافی سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق پشاور میں چارسدہ کے علاقے تنگی میں گھریلو تنازعہ پر جرگہ کے دوران فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جن میں ایک مقامی صحافی بھی شامل ہیں جب کہ دیگر جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

ملزم سید جمال نے اس سے پہلے اپنی بیوی پر بھی فائرنگ کی تھی جس پر تنازعہ حل کرنے کیلئے جرگہ صحافی احسان شیرپاؤ کی سربراہی میں جاری تھا۔

The post چارسدہ میں گھریلو تنازعہ پر فائرنگ، صحافی سمیت 4 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2OZ8sll
via IFTTT

محمد عامر سلیکٹرز کیلیے بھولی بسری داستان بننے لگے ایکسپریس اردو

 لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر سلیکٹرز کیلیے بھولی بسری داستان بننے لگے۔

ایشیا کپ اور اس سے قبل مقابلوں میں ٹیم کا لازمی حصہ سمجھے جانے والے محمد عامر کو آسٹریلیا سے ٹیسٹ سیریز کیلیے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

بعد ازاں ٹی ٹوئنٹی میچز میں سلیکٹرز اور مینجمنٹ نے نوجوان پیسرز پر انحصار کرنے کا فیصلہ کیا،ڈومیسٹک کرکٹ میں عامر کی فارم قدرے بہتر رہی لیکن انھیں کیویز کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی آزمانے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی ہے،آسٹریلیا کیخلاف دبئی ٹیسٹ میں ناقص کارکردگی کے بعد وطن واپس بھجوائے جانے والے وہاب کو بھی زیر غور نہیں لایا گیا۔

کینگروز کو کلین سویپ کرنے والے اسکواڈ میں شامل فخر زمان، محمد حفیظ، صاحبزادہ فرحان، بابر اعظم،شعیب ملک،آصف علی، حسین طلعت، کپتان سرفراز احمد، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عثمان شنواری، حسن علی، عماد وسیم، وقاص مقصود اور فہیم اشرف ہی کیویز سے مقابلہ کریں گے۔

پہلا مقابلہ بدھ کو ابوظبی میں ہوگا،ٹیم منگل کو ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں صبح10سے دوپہر ایک بجے تک بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کریگی، شام سوا 5بجے کپتان سرفراز احمد کی پریس کانفرنس بعد ازاں ٹرافی کی تقریب رونمائی ہوگی،شام ساڑھے5بجے نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن میڈیا سے گفتگوکریں گے۔

مسلسل دسویں سیریز جیتنے والے کپتان سرفراز احمد کینگروز کیخلاف شاندار کارکردگی کا سلسلہ کیویز سے سیریز میں بھی برقرار رکھنے کیلیے پُرعزم ہیں، انھوں نے کہا کہ ہم ایشیا کپ میں توقعات کے مطابق کھیل پیش نہیں کرپائے،کرکٹ میں کبھی کبھار پلان کامیاب نہیں ہوتے اور محنت کے باوجود ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،خوشی کی بات یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو شکستوں کا شدت سے احساس ہوا۔

مینجمنٹ نے ان سے کہا کہ ایشیا کپ ماضی ہوگیا اب نئے چیلنج کیلیے خود کو تیار کرو، پلیئرز نے ٹیم کی ضرورت کو سمجھااورکم بیک کرتے ہوئے آسٹریلیا سے ٹیسٹ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس کے بعد ٹی ٹوئنٹی سیریز میں دنیا کے بہترین اسپیشلسٹ کرکٹرز سے مزین مہمان ٹیم کو تینوں شعبوں میں آؤٹ کلاس کیا، مسلسل فتوحات کی وجہ سے شاید لوگوں کو لگ رہا ہے کہ کینگروز آسان حریف تھے، مگر میزبان کھلاڑیوں کو کریڈٹ دینا چاہیے جنھوں نے تینوں شعبوں میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے مہمانوں کے تمام حربے ناکام بنائے،کرکٹرز کے ساتھ کوچز اور مینجمنٹ کی محنت بھی رنگ لائی،انھوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو ذمہ داری کا احساس ہونے کی وجہ سے بطور کپتان میرا کام آسان ہوجاتا ہے۔

بابر اعظم، حفیظ اور شعیب سمیت تمام سینئر و جونیئر جیت میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، بولرز زبردست فارم میں ہیں،کینگروز اچھی ٹیم ہونے کے باوجود ہمارے اسپنرز اور پیسرز کا دباؤ برداشت نہیں کر پائے۔

سرفراز احمد نے کہا کہ پاکستان ٹیم فتوحات کے ٹریک پر واپس آگئی،اگلے مقابلوں کیلیے اعتماد کی بحالی کا یہ سفر ضروری تھا،نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں اس جذبے کے ساتھ میدان میں اترتے ہوئے کامیابیوں کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ عالمی رینکنگ میں نمبر ون ہونا گزشتہ2 سال میں ہماری اچھی کارکردگی کا ثبوت ہے لیکن اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ حریف کو آسان سمجھ لیا جائے،ٹی ٹوئنٹی ایک ایسا فارمیٹ ہے کہ بہترین الیون بھی غلطیاں کرے تو واپسی کا موقع نہیں ملتا،ہمیں اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کرتے ہوئے فتح کا راستہ بنانا ہوگا۔

The post محمد عامر سلیکٹرز کیلیے بھولی بسری داستان بننے لگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yG7FMe
via IFTTT