Saturday, June 30, 2018

اورنگی ٹاون میں سرکاری جامعہ بنائینگے ،عادل خان

ہماری جدوجہد صرف اقتدار کا حصول نہیں عوام کی فلاح بہبود عزت، انصاف، اور اختیار کے لئے ہے ،محمد سعد صدیقی

حلقہ این ای247 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ڈاکٹر افنان خان نے حلقے میں اپنی بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کر دیا

مردم شماری کے ابتدائی نتائج کو پی ایس پی پہلے ہی مسترد کر چکی ہے، رضاہارون عوام چیف جسٹس پاکستان کے شکر گذار ہیں کہ انہوں نے مصطفی کمال کی مردم شماری کی آئینی درخواست ... مزید

عامر لیاقت پر مذہبی جماعت کے کارکنوں کا مبینہ حملہ، زہیرندیم اکرم کا بیٹا زخمی حملے کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جبکہ عینی شاہدیں کے بیانات قلمبند کر کے مقدمہ بھی ... مزید

ووٹ کا درست استعمال ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے ارشد وہرا، افتخار عالم، فوزیہ قصوری ولائی کو عوام پی ایس پی کے نامزد امیدواران کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے ایک نئی تاریخ ... مزید

بی این پی کے زیر اہتمام کلی قادر آباد میں حاجی غلام سرور مینگل کے رہائش گاہ پر انتخابی رابطہ مہم کے سلسلے میں انتخابی اجتماع منعقد ہوا

سندھی مڈل کلاس کو آخر کیسا متبادل چاہیے؟ ایکسپریس اردو

ایک ایسا صوبہ جس کی 60 فیصد آبادی دیہی علاقوں میں بستی ہے اور دیہی علاقوں کے 30 سے 35 فیصد تک لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ایسی زندگی بسر کرتے ہیں جس میں خواندگی کی شرح بھی بہت کم ہے۔ ان عوامل کی وجہ سے ووٹ کی معرفت اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کے بجائے عام لوگ وڈیروں، جاگیرداروں اور مرشدوں کے تقاضوں پر سرِتسلیم خم کرلیتے ہیں۔

شہروں میں بسے سندھی بولنے والی مڈل کلاس نے 2013 کے انتخابات کے فوری بعد سوشل میڈیا پر لاکھوں پیغامات اور اخبارات میں سیکڑوں مضامین لکھتے ہوئے اس بحث کا آغاز کردیا کہ پیپلز پارٹی کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، اس لیے سندھ کو پیپلز پارٹی کا متبادل تلاش کرنا ہوگا۔

یہ وہ وقت تھا کہ جب پیپلز پارٹی کی قیادت پاکستان مسلم لیگ (فنکشنل) اور دیگر جماعتوں کے الیکٹیبلز کو کسی نہ کسی طرح سے اپنی جماعت میں شامل کرنے میں مگن تھی۔ حالانکہ 2013 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی مخالف جماعتوں کو یکجا کرتے ہوئے مسلم لیگ (فنکشنل) نے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس بنا کر سندھ کے مڈل کلاس طبقے کو یہ موقعہ دیا کہ وہ اس الائنس کو پیپلز پارٹی کے متبادل کے طور پر قبول کریں۔

متبادل سے متعلق سندھ کی مڈل کلاس کی تشفی پھر بھی نہ ہوئی اور اب نئے انتخابات 25 جولائی 2018 کو ہوں گے۔ سندھ میں صورتحال لگ بھگ 2013 جیسی ہی ہے۔ آصف زرداری دبے لفظوں میں پیغام دے رہے ہیں کہ ’’اسٹیبلشمنٹ‘‘ سے ان کے معاملات ٹھیک چل رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی والوں نے چہ مگوئیوں کی صورت اشارہ دیا کہ ’’موافق ماحول‘‘ کی بنیاد پر فریال تالپور صوبے کی وزیراعلیٰ بن سکتی ہیں۔ ایسا ہوا تو پیپلز پارٹی ایک اور نئی تاریخ رقم کرنے کا سہرا اپنے سر پر سجا سکے گی۔

لیکن ٹکٹوں کی تقسیم کی وجہ سے ناراض ہو کر پیپلز پارٹی کے لگ بھگ 25 رہنما پارٹی کے نامزد امیدواروں کے خلاف انتخاب میں حصہ لینے کا اعلان کرچکے ہیں۔ الیکشن ٹربیونلز نے پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر نثار کھوڑو اور سابق صوبائی وزیر منظور وسان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے ہیں جبکہ شبیر بجارانی جیسے بہ آسانی جیت جانے والے امیدوار گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کا رخ کرنے لگے ہیں۔

صورتحال پیر صاحب پگاڑا کی قیادت میں سرگرم گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے حق میں ہوتے ہوئے بھی سندھی مڈل کلاس جی ڈی اے کو بطور متبادل قبول نہیں کر رہی۔ سندھی زبان کے مقبول اخبار کاوش کے ایڈیٹر محمد علی قاضی نے طویل سرگرمی اور سوچ بچار کے بعد ’’تبدیلی پسند پارٹی‘‘ کی بنیاد رکھ دی۔ ان کی جماعت نے عام لوگوں کو ٹکٹیں دی ہیں۔ تاہم متبادل کی تلاش میں سرگرداں سندھ کے مڈل کلاس طبقے کی پیاس پھر بھی نہیں بجھی۔

وقت تیزی سے گزر رہا ہے، پولنگ کا دن قریب تر آتا جارہا ہے لیکن سندھ کا مڈل کلاس طبقہ یہی طے نہیں کر پایا کہ کون سی جماعت یا انتخابی اتحاد پیپلز پارٹی کا متبادل ہے! اندازہ یہی ہے کہ کم خواندہ لوگوں کے ووٹوں کی بدولت نئی حکومت کا فیصلہ بھی ہوجائے گا لیکن شہروں میں آباد، پڑھی لکھی مڈل کلاس ’’متبادل! متبادل!‘‘ کی گردان ہی کرتی رہے گی۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post سندھی مڈل کلاس کو آخر کیسا متبادل چاہیے؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yZcWRE
via IFTTT

مشتعل ہجوم نے زاہد حامد کی دوڑیں لگوادیں ایکسپریس اردو

سیالکوٹ: کاغذات نامزدگی میں مبینہ طور پر ختم نبوت سے متعلق ترمیم میں کردار ادا کرنے والے سابق وزیر قانون زاہد حامد کی ضلع کچہری آمد پر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا جس پر مسلم لیگ کے رہنما کو راہ فرار اختیار کرنی پڑی۔

الیکشن 2018 میں ناراض ووٹرز کی جانب سے سیاسی رہنماؤں پر کڑی تنقید اور تلخ سوالات پر مبنی ویڈیو منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیالکوٹ میں بھی ناراض ووٹروں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کو گھیر لیا۔

زاہد حامد صوبائی اسمبلی کے امیدوار مرزا الطاف کے ساتھ شیر کا نشان الاٹ کروانے پسرور کچہری پہنچے تو 100 سے زائد افراد انہیں دیکھ کر مشتعل ہوگئے۔  مظاہرین غدار غدار کے نعرے لگاتے رہے اور گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔ نوجوانوں نے زاہد حامد کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے لبیک یا رسول اللہ اور ختم نبوت زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مشتعل افراد اور کشیدہ صورتحال کو دیکھ کر زاہد حامد کا ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا۔ پسرور بار ایسوسی ایشن نے زاہد حامد کی آمد پر پابندی عائد کر کے قرارداد بھی منظور کرلی۔

صوبائی امیدوار مرزا الطاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشتعل افراد زاہد حامد کی گاڑی کے سامنے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین نے کوئی حملہ نہیں کیا تاہم تھوڑی سی بدمزگی ضرور ہوگئی۔

The post مشتعل ہجوم نے زاہد حامد کی دوڑیں لگوادیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tHC5ew
via IFTTT

نیب نے پنجاب پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا ایکسپریس اردو

لاہور: نیب نے  پنجاب پولیس میں گھپلوں میں ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کے بعد پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار پرآگئی ہے اور نیب نے گھپلوں میں ملوث پنجاب پولیس کے کرپٹ افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا ہے،  اس حوالے سے نیب لاہور کی جانب سے آئی جی پنجاب کو لکھا گیا ہے جس میں سازوسامان کی خریداری کی تفصیلات اور ملوث افسران کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ  آئی جی پنجاب کو مکمل ریکارڈ کی فراہمی کے لئے متعدد مراسلے لکھے جا چکے ہیں لیکن پنجاب پولیس نے تاحال مکمل ریکارڈ فراہم نہیں کیا اس لئے نیب نے فیصلہ کیا ہے کہ نئے آئی جی پنجاب کو بھی مراسلہ بھیجا جائے۔

نیب لاہور نے ایس ایس پی عبد الرب چوہدری کی انکوائری رپورٹ کی بنیاد پر پنجاب پولیس میں 2012 سے 2015 کے دوران بلٹ پروف اور سردیوں کے جیکٹس کی خریداری کی چھان بین، ڈولفن ہیلمٹس، ہتھکڑیوں, چھتریوں اور اینٹی رائٹس فورس کے سامان کی خریداری میں مبینہ گھپلوں اور پولیس افسران نے کرپشن کے ذریعے ہاوسنگ سوسائٹی میں گھر اور بنگلے بنانے کی تحقیقات شروع کردی ہے جب کہ آئی جی پنجاب آفس میں تعینات رجسٹرار اور اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی مبینہ کرپشن کے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔

The post نیب نے پنجاب پولیس میں کرپشن کی تحقیقات کا آغاز کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tOpUM8
via IFTTT

افغان صدر اشرف غنی کا سیکیورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف کارروائی کا حکم ایکسپریس اردو

کابل: افغان صدر اشرف غنی نے سیز فائر ختم کر کے طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں پریس کانفرنس کے دوران افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کے عدم تعاون پر جنگ بندی ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف دوبارہ آپریشن شروع کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ اس طرح افغان حکومت کا 18 روزہ سیز فائر کا خاتمہ ہو گیا ہے۔

افغان صدر نے کہا کہ سیز فائر کے مثبت نتائج سامنے آئے اور صورت حال میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آئی ہے جب کہ ہلمند کے امن گروپ کے مطالبے پر سیزفائر کے آخری روز ازسرنو توسیع کی لیکن طالبان نے اس سے فائدہ نہیں اُٹھایا۔ افغان قوم کی بھی یہی خواہش تھی کہ امن اور استحکام کے لیے ہر ممکن راستہ چنا جائے جو کہ یقینی طور پر مقامی لوگ ہی لا سکتے ہیں۔

افغان صدر اشرف غنی نے کہا کہ حکومت نے عوام کے مطالبات کا احترام کرتے ہوئے ان مطالبات کا مثبت انداز میں جواب دیا اس لیے اب وقت آگیا ہے کہ طالبان بھی اپنی ذمہ داری کا احساس کریں اور امن مذاکرات میں رکاوٹ بننے والے بیرونی دباؤ سے چھٹکارہ حاصل کریں۔ طالبان کو اب عوام اور مذہبی اسکالرز کے ردعمل کا سامنا ہے، اب یہ ان پر منحصر ہے کہ وہ درپیش صورت حال پر کیسے قابو پاتے ہیں۔

واضح رہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے آخری روز صدر اشرف غنی نے اس میں توسیع کا اعلان کیا تھا تاہم طالبان نے حکومتی سیز فائر کو مسترد کردیا تھا۔

The post افغان صدر اشرف غنی کا سیکیورٹی فورسز کو طالبان کے خلاف کارروائی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yVRCMC
via IFTTT

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں ایکسپریس اردو

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں۔

پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کراچی کے حلقہ این اے 247 سے امیدوار ہیں۔ انتخابی مہم میں ووٹ مانگ کے لیے وہ اپنے حلقے کے دورہ پر نکلے تو ووٹرز نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال کیا آپ کس منہ سے ہمارے پاس آئے ہیں۔ عارف علوی لوگوں کو منانے کی کوششیں کرتے رہے تاہم ناکام رہے۔ اس دوران عارف علوی اشتعال میں بھی آگئے اور ووٹر پر چیخنے چلانے لگے۔ تاہم ووٹر کو منانے کی کوششوں میں ناکامی کے بعد وہ واپس چلے گئے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کو بھی رائے دہندگان نے ووٹ مانگنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم کے علاوہ کئی سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو انتخابی مہم میں ووٹرز کے غم و غصے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ووٹرز میں ایک بیداری کی لہر چل پڑی ہے جو الیکشن جیتنے کے بعد شکل نہ دکھانے اور کام نہ کرانے والے سیاسی رہنماؤں پر نہ صرف تنقید کررہے ہیں بلکہ اس کی ویڈیوز بناکر بھی سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کررہے ہیں۔

The post پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی کو بھی ووٹرز نے کھری کھری سنادیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lGdfHo
via IFTTT

متحدہ عرب امارت:کار حادثے کے شکار افراد کی مدد کرنا آپ کو مشکل میں ڈال سکتا ہے حادثے کی صورت میں راہگیر صرف 999 پر کال کریں

این اے 125:مریم نوازکا آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ الیکشن کمیشن نے مریم نواز کوانتخابی نشان پنسل الاٹ کردیا،این اے 127سے الیکشن لڑیں گی، کاغذات نامزدگی واپس نہ ... مزید

ریحام خان نےفرضی داڑھی کیساتھ ایڈٹ شدہ تصویر شیئرکردی سیاسی جماعت نےشامل ہونے کا کہا،ان کوجواب دیا نقاب نہیں لے سکتی تو کیا داڑھی رکھ لوں؟ دیکھیں داڑھی مجھ پر جچ بھی ... مزید

ریحام خان نے ٹویٹر پیغام میں اپنی داڑھی والی تصویر پوسٹ کر دی ٹویٹر پیغام میں ریحام خان نے پی ٹی آئی والوں کو پیشکش بھی کردی

طلحہ امان نے رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ انڈر 15 سنگلز ٹائٹل جیت لیا

عام انتخابات 2018ء: 2بیویوں والےامیدواروں کے نام سامنےآگئے شہبازشریف، حمزہ شہباز، خواجہ سعد سعد رفیق، جمشید چیمہ ،زبیرکاردار، ڈاکٹرآصف اشرف جلالی، رانا مبشر اقبال و ... مزید

نواں رگبی ورلڈکپ 2019 ستمبر میں جاپان میں شروع ہوگا دفاعی چمپئن نیوزی لینڈ کی ٹیم گروپ بی میں جنوبی افریقہ اور اٹلی کے آمنے سامنے ہو گی

بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا کرکٹ ٹیسٹ میچ 4 جولائی سے شروع ہوگا بنگلہ دیشی ٹیم دورے کے دور ان ویسٹ انڈیزکی ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی ... مزید

گلوبل ٹی ٹوئنٹی، اینٹن ڈیوچ کی شاندار بیٹنگ، پہلا میچ ٹورنٹو نیشنلز نے جیت لیا اینٹن ڈیوچ نے 44گیندوں پر92رنز ناٹ آئوٹ بنائے

افغان ٹیم 11 جولائی کو لارڈز میں ایم سی سی الیون سے ون ڈے کرکٹ میچ کھیلے گی

عامر خان ایک مرتبہ پھر رنگ میں اترنے کیلئے تیار ، کولمبیئن باکسر سیموئل ورگاس سے مقابلہ کریں گے

جونیئر اسکوا ش چمپئن شپ، بھارت نے پاکستانی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو ویزے جاری کردئیے ایونٹ 18 جولائی سے بھارت کے شہر چنئی میں شروع ہوگا ، 9 رکنی پاکستانی ٹیم شریک ہوگی

آئی سی سی کا ویمنز ورلڈ ٹی ٹونٹی کوالیفائر ٹورنامنٹ 7 سے 14 جولائی تک ہالینڈ میں کھیلا جائے گا

کوچز کو 50، 50 لاکھ، مجھے 50 روپے بھی نہیں، چاچا کرکٹ کا پی سی بی سے اظہار نارضگی پی سی بی نے مراعات دینے کا یقین دلایا تھا ، اب تو بورڈ کے لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان اور زمبابوے کل آمنے سامنے ہونگے سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد پاکستان اور زمبابوے کے د رمیان پانچ ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جائے ... مزید

ہاکی چیمپئنز ٹرافی، نگران حکومت نے قومی ٹیم کی خراب کارکردگی کا نوٹس لے لیا، پی ایچ ایف سے جواب طلب کرنیکا فیصلہ ہاکی فیڈریشن کی20 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ روک لی گئی

محمد عامر کو اب کس طرح استعمال کیا جائے ، عامر سہیل کا ”مفید “ مشورہ ان کیلئے ایسی پالیسی وضع کی جائے کہ مختصر ہوتا کیریئرطویل ہو جائے:سابق کپتان

لاہور میں جگہ جگہ پانی اکٹھا ہونے پر رپورٹرز نے واٹر پُول میں بیٹھ کر رپورٹنگ شروع کر دی، ویڈیو وائرل

متحدہ عرب امارات:ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے متعلق تردیدی بیان جاری کر دیا ویڈیو میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو حکام کی جانب سے بھاری جرمانے عائد کرنے ... مزید

ملائیشیا، انسداد انسانی سمگلنگ قوانین کو سخت کرنے کا فیصلہ

یورپی ممالک اور جرمنی نیٹو کے اخراجات میں اضافہ کریں، ٹرمپ کا مطالبہ

سعودی عرب، بلیو وہیل" وڈیو گیم سے متاثرہ 12سالہ لڑکے نے پھندا ڈال کر خود کشی کرلی بچوں کو گیم کے خطرے سے بچانے کیلیے متعلقہ ادارے فوری مداخلت، آگاہی اور کڑی نگرانی یقینی ... مزید

شام، جنگ سے ایک لاکھ 60ہزار افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے، مہاجرین کی تعداد میں اضافہ متوقع،اقوام متحدہ

پیوٹن سے ملاقات میں شام ،یوکرائن کے مسائل پر تفصیلی بات ہو گی، ٹرمپ امریکی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا، امریکی صدر

ٹرمپ کے مشیر کی ایرانی اپوزیشن رہنما سے ملاقات،داخلی صورت حال، ولایت فقیہ نظام،عوامی احتجاج پر تبادلہ خیال ایرانی رجیم نے قوم سے اقتدار سلب کر رکھا ہے،طاقت کے استعمال ... مزید

کینیڈا کا امریکی مصنوعات پر اضافی محصولات کے نفاذ کا اعلان آج یکم جولائی سے امریکی مصنوعات پر 25فیصد اضافی ٹیکس وصول کیاجائے گا

چین، ٹریفک حادثہ، 20افراد ہلاک،15زخمی حادثہ پھسلن کے باعث پیش آیا،چین میں سالانہ ٹریفک حادثات میں اوسطا2.5لاکھ افراد ہلاک ہوتے ہیں

برطانہ، سرکاری خزانے سے 12.6ملین پائونڈ کا فراڈ، 3ججوں سمیت 6وکلاء گرفتار

فلموں میں دوبارہ سے بھرپور انداز میں واپسی کررہی ہوں اداکارہ لیلی

ہالی وڈ اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم سیریز ہوٹل ٹرانسلوانیا کا پریکوئل بھی تیار ، نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا کامیڈی فلم کو سونی پکچرز کے بینر تلی13جولائی کوسنیما گھروں میں نمائش ... مزید

دریائے چناب پرحفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی دیہات زیر آب آ گئے ایکسپریس اردو

لاہور: دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کے باعث حفاظتی بند ٹوٹنے سے 5 دیہات زیر آب آ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافے کی وجہ سے دریا پر بنا بند ٹوٹ گیا اور 5 دیہات زیرِ آب آگئے۔ زیرِآب آنے والے دیہاتوں میں چک پنیار، ماڑی، رامکے، بہل پور اور شہبازپور شامل ہے۔ بند ٹوٹنے کی خبر ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں دیہاتوں میں پہنچ گئیں اور متاثرہ خاندانوں کی محفوظ مقامات کی جانب منتقل کردیا گیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بند ٹوٹنے کے باعث زمینوں میں کام کرنے والے کسان اور مال مویشی متاثر ہوئے جن کی مدد کے لئے ریسکیو 1122 سمیت امدادی ٹیمیں علاقہ میں پہنچا دی گئی ہیں جب کہ شہباز پور کے قریب ڈیرہ پر پھنسے 7 افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے جب کہ مزید افراد کی نشاندہی کے بعد ان کی مدد کے لئے ٹیمیں بھیجی جارہی ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

 

The post دریائے چناب پرحفاظتی بند ٹوٹنے سے کئی دیہات زیر آب آ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KwA7DT
via IFTTT

میچ کے دوران فٹبالر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا ایکسپریس اردو

قاہرہ: مصر میں ایک فٹ بال میچ کے دوران مقامی فٹ بالر حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث اچانک اسٹیڈیم میں گر کر انتقال کر گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں کھیلے جانے والے دوستانہ فٹ بال میچ کے دوران نوجوان فٹ بالر محمد فاروق بنزیما کو اچانک سینے میں درد ہوا اور وہ غش کھا کر میدان میں ہی گر گئے۔ ساتھیوں نے انہیں اسپتال پہنچایا جہاں معالج طبی امداد فراہم کررہے تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ فٹبال کھلاڑی کی موت حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث ہوئی۔

مصر کی فٹبال فیڈریشن اور مقامی کلبس سے ابھرتے ہوئے فٹبالر کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ہم سب محمد فاروق کے اہل خانہ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ یہ ہم سب کا ناقابل تلافی نقصان ہے۔

واضح رہے کہ 33 سالہ محمد فاروق مصر میں بنزیما کے لقب سے شہرت رکھتے تھے اور مصری نوجوانوں میں کافی مقبولیت رکھتے ہیں۔ وہ ڈومیسٹک فٹبال میں عمدہ کارکردگی کی وجہ سے جانے سے جاتے تھے۔ انہیں بنزیما الجزائری نژاد فرانسیسی فٹ بالر کریم بنزیما سے مشابہت کی وجہ سے دیا گیا تھا۔

The post میچ کے دوران فٹبالر حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yUinRR
via IFTTT

’’سنجو‘‘ کی ریکارڈ کمائی، پہلے ہی دن 34 کروڑ سمیٹ لیے ایکسپریس اردو

ممبئی: اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ نے ریلیز کے پہلے ہی روز کھڑکی توڑ بزنس کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

ہدایت کار راجمکار ہیرانی کی فلم’’سنجو‘‘کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے فلم سنجے دت کی زندگی پر مبنی ہے جس میں ان کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کو بہت خوبصورتی سے فلمایا گیا ہے۔ فلم دیکھ کر شائقین سنجے دت کی زندگی کے ان پہلوؤں سے واقف ہوں گے جن سے اب تک لاعلم تھے۔’’سنجو‘‘میں اداکار رنبیر کپور سنجے دت کا مرکزی کردار اداکررہے ہیں،  جن کے سنجے دت کے روپ میں پوسٹرز نے شائقین کو پہلے ہی دیوانہ بنارکھاتھا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم’’سنجو‘‘ریلیز سے پہلے ہی آن لائن لیک

دلچسپ بات یہ ہے کہ ’’سنجو‘‘ کی ریلیز سے قبل ہی فلم کے 20 کروڑ ٹکٹس فروخت ہوچکے تھے جس کے پیش نظر فلمی تجزیہ کار ’’سنجو‘‘کی کامیابی کی پیشگوئی کرچکے تھےاوراب فلم ہدایت کارو پروڈیوسرز سمیت تمام لوگوں کی امیدوں پر پوری اتری ہے اور ریلیز کے پہلے ہی روز کھڑکی توڑ بزنس کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ’’سنجو‘‘ کا اہم سین کاٹنے کا حکم

بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کا پہلے روز کا بزنس ٹوئٹر پر شیئر کیا ہے جس کے مطابق’’سنجو‘‘پہلے ہی روز 34 کروڑ 75 لاکھ کی کمائی کے ساتھ رواں سال کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی فلم بن گئی ہے اور اس نے بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم’’ریس3‘‘کو بھی پیچھے چھوڑدیا ہے جس نے ریلیز کے پہلے روز 29 کروڑ 17 لاکھ کمائے تھے۔

ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی فلم’’باغی2‘‘دوسرے نمبر پر رہی جس نے پہلے روز 25 کروڑ 10 لاکھ کا ہندسہ عبور کیاتھا۔ رنبیر کپور نے اپنی سابق گرل فرینڈ دپیکا پڈوکون کو بھی پیچھے چھوڑدیا جن کی فلم’’پدماوت‘‘ ریلیز کے پہلے روز 19 کروڑ کماسکی تھی جب کہ پانچویں نمبر پر کرینہ کپور اورسونم کپور کی فلم ’’ویرے دی ویڈنگ‘‘ہے جس نے صرف 10 کروڑ 70 لاکھ کی کمائی کی تھی۔ اس کے ساتھ ہی فلم رنبیر کپور کے کیریئر کی بھی سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی ہے۔

یاد رہے کہ تجزیہ نگار کومل نہتا نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم کا بجٹ 150 کروڑ سے زائد ہے لہٰذا فلم کو ریلیز کے پہلے ہفتے میں کامیاب ہونے کے لیے تقریباً 230 کروڑ کمانے ہوں گے ، فلم کی پہلے روز کی کمائی کو دیکھ کر اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ’’سنجو‘‘ایک ہفتے کے دوران 230 کروڑ تو کیا 300 کروڑ کا ہندسہ بھی باآسانی عبور کرلے گی۔

واضح رہے کہ ترن آدرش نے گزشتہ روز ہی فلم کو ماسٹر پیس قرار دے دیا تھا اور اسے 5 میں سے ساڑھے 4 اسٹارز دے کر فلم کے سپر ہٹ ہونے کی پیشگوئی کردی تھی۔

The post ’’سنجو‘‘ کی ریکارڈ کمائی، پہلے ہی دن 34 کروڑ سمیٹ لیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NcVsEr
via IFTTT

میئر کراچی وسیم اختر نےسرکاری اسپتال چلانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا ایکسپریس اردو

کراچی: میئر وسیم اختر نے اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں کے ایم سی کے اسپتالوں کو چلانے میں ناکام ہوگیا ہوں اس لئے مخیر حضرات کے ایم سی کے اسپتالوں کو گود لے لیں۔

کراچی کے عباسی شہید اسپتال میں تقریب سے خطاب کے دوران وسیم اختر کا کہنا تھا کہ کے ایم سی کے 13 اسپتال ہیں، جن کی صورتِ حال انتہائی خراب ہے، مجھے نالے صاف کرنے ہیں، کتے مارنے ہیں، اسپتال نہیں چلا سکتا، میں کے ایم سی کے اسپتالوں کو چلانے میں ناکام ہوگیا ہوں، مخیر حضرات کے ایم سی کے اسپتالوں کو گود لے لیں۔

وسیم اختر نے مزید کہا کہ کراچی میں آپریشن بہت ہوچکا، اب یہاں امن قائم ہوگیا ہے، اس لئے اب شہر کی ترقی کے لئے کام کرنا ہوگا، کراچی کی آبادی کے حساب سے مزید 10 اسپتالوں کی ضرورت ہے، 8 سال بعد کے ایم سی کے اسپتالوں کے لئے ادویات کی خریداری کے لئے ٹینڈر جاری کئے گئے ہیں۔

The post میئر کراچی وسیم اختر نےسرکاری اسپتال چلانے میں ناکامی کا اعتراف کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kkruk7
via IFTTT

ووٹرز ڈیٹا چوری معاملہ؛ سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا کے خلاف مقدمہ درج ایکسپریس اردو

اسلام آباد: نادرا نے سابق ڈپٹی چیئرمین سید مظفر علی کے خلاف  ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرنے کامقدمہ درج کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں نادرا کے چیف آف اسٹاف طاہر مقصود کی مدعیت میں  ووٹرز کا ڈیٹا چوری ہونے کا مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

تھانے میں درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ڈپٹی چیئرمین نادرا مظفرعلی شاہ کو جنسی ہراسگی کے الزام میں عہدے سے برطرف کیا گیا تھا لیکن وہ حساس ڈیٹا نادرا سے چُرا کر ساتھ لے گیا۔ مظفرعلی شاہ  ڈیٹا چرانے کے ساتھ دفتر کا ضروری سامان بھی ساتھ لے گیا جو اس نے تاحال واپس نہیں کیا، خدشہ ہے کہ حساس معلومات اور ڈیٹا کو غلط استعمال کیا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے نادرا حکام پر الزام لگایا تھا کہ انہوں نے ووٹرز کا ڈیٹا چوری کرکے (ن) لیگ کو دیا ہے۔

The post ووٹرز ڈیٹا چوری معاملہ؛ سابق ڈپٹی چیئرمین نادرا کے خلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tSDu15
via IFTTT

تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کا اعظم سواتی پر دھمکیوں کا الزام ایکسپریس اردو

مانسہرہ: مانسہرہ کی نشست سے تحریک انصاف کی امیدوار عنبرین سواتی نے الزام عائد کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی ٹکٹ سے دستبردار ہونے کے لیے دھمکیاں دے رہے ہیں۔

جیسے جیسے الیکشن کی تاریخ نزدیک آتی جارہی ہے سیاسی جماعتوں میں ٹکٹ کی تقسیم پر اختلافات کھل کر سامنے آرہے ہیں۔ تحریک انصاف میں بھی ٹکٹوں کی بند بانٹ پر کارکنان نے بنی گالہ پر عمران خان کے گھر پر دھرنا بھی دیا تھا۔ اسی سلسلے کے تازہ واقعے میں مانسہرہ کی قومی اسمبلی کی نشست 13 کے لیے تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے درمیان معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔

این اے 13 کی ٹکٹ ہولڈر عنبرین سواتی کا دعوی ہے کہ چیئرمین عمران خان نے انہیں اس حلقے سے ٹکٹ جاری کیا ہے تاہم سینیئر رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی ٹکٹ کی واپسی کے لیے نہ صرف یہ کہ دباؤ ڈال رہے ہیں بلکہ ٹکٹ واپس نہ کرنے کی صورت میں دھمکیاں بھی دے رہے ہیں۔ عنبرین سواتی کا کہنا تھا کہ اعظم سواتی کی دھمکی والی آڈیو بطور ثبوت موجود ہے۔

PTI

سینیٹر اعظم سواتی نے اپنی دھمکی آمیزکال میں عنبرین سواتی سے کہا  ٹکٹ پر آپ کا کوئی حق نہیں ہے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے نہیں ہیں، خیال کرنا عمران خان کے بغیر بھی میراسیاسی قد موجود ہے۔ دوسری جانب عنبرین سواتی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر اپنے ویڈیو پیغام میں عمران خان سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے۔

عنبرین سواتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹکٹ واپس نہ کرنے پر سینیٹر اعظم سواتی نے پارٹی میں اثرورسوخ استعمال کر کے میرا ٹکٹ ہی منسوخ کرادیا ہے اور وہاں ایک آزاد امیدوار کی حمایت کر رہے ہیں جس کا تحریک انصاف سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

The post تحریک انصاف کی خاتون امیدوار کا اعظم سواتی پر دھمکیوں کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MBUY9M
via IFTTT

اتفاق یا منصوبہ بندی؛ (ن) لیگ کے کئی امیدوارچوہدری نثار کی ’’جیپ‘‘ میں بیٹھ گئے ایکسپریس اردو

اسلام آباد: چوہدری نثار نے انتخابات لڑنے کے لیے ’’جیپ‘‘ کا نشان چنا ہے لیکن اسے اتفاق کہیں یا کچھ اور کہ جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کے 5 امیدواروں نے اپنے انتخابی ٹکٹ واپس کرکے آزاد امیدوار سے میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے بھی ’’جیپ‘‘ کا نشان ہی الاٹ کرایا ہے۔

چوہدری نثار قومی اسمبلی کے دو حلقوں این اے 59 اور 63 جب کہ پنجاب اسمبلی کی دو نشستوں پی پی 12 اور 10 سے انتخابی میدان میں اتر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے ناراضی کی وجہ سے چوہدری نثار اس بار 1985 کے بعد پہلی مرتبہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑرہے ہیں۔ ریٹرننگ افسران نے چوہدری نثار کو چاروں حلقوں سے ان کی درخواست پر ’’جیپ‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کردیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں:  مسلم لیگ (ن) کے 5 حلقوں کے امیدواروں نے ٹکٹ واپس کردیے

دوسری جانب ضلع راجن پور میں قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں نے اپنے انتخابی ٹکٹ واپس لے لیئے ہیں، جن امیدوراوں نے انتخابی ٹکٹ واپس کئے ہیں ان میں سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی بھی شامل ہیں، (ن) لیگ کے انتخابی ٹکٹ واپس کرنے والے تمام امیدواروں نے بھی ریٹرننگ آفیسر سے ’’جیپ‘‘ کا انتخابی نشان الاٹ کرایا ہے۔

The post اتفاق یا منصوبہ بندی؛ (ن) لیگ کے کئی امیدوارچوہدری نثار کی ’’جیپ‘‘ میں بیٹھ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2MzF1AF
via IFTTT

قرض معاف کرانے والوں سے پیسے واپس لے کر ڈیم بنائیں گے، چیف جسٹس ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ قرض معافی کیس میں ریکور ہونے والے  پیسے سے ڈیم بنائیں گے اور اس حوالے سے فوری طور پر دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 54 ارب روپے  قرضے معافی سے متعلق کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ قرض معاف کرانے والوں کے لئے ہم نے دو راستے رکھے تھے، پہلےآپشن میں تمام لوگ رقم کا75 فیصد حصہ واپس کریں گے اور ان سے مارک اپ بھی وصول نہیں کیا جائے گا۔ دوسرا آپشن جو رقم واپس نہیں کرنا چاہتے ان کے کیسز بینکنگ عدالت کو بھجوائیں گے،  75 فیصد واپس نہ کرنے والوں کے مقدمات کو بینکنگ عدالتوں کو بھیج دیتے ہیں۔ بینکنگ کورٹ جانے والے کیسز میں متعلقہ افراد کی جائیدادیں کیس سے منسلک کریں گے اور بینکنگ عدالت کے فیصلے تک معاف کرائی گئی رقم عدالت میں جمع کروانی ہوگی۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ انشاءاللہ قرضے واپس کرنے سے ملک کو بہت فائدہ ہو گا بینکوں والے تو پیسہ بھول چکے تھے، چند کمپنیوں نے معاف کرائی گئی 75 فیصد رقم واپس دینے پر آمادگی ظاہر کی، گزشتہ چند دنوں میں اہم میٹنگز کی ہیں قرض معافی کیس میں ریکور ہونے والے پیسے سے ڈیم بنائیں گے اور فوری طور پر دو ڈیمز کی تعمیر پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔ عدالت نے فاروق ایچ نائیک سمیت تمام وکلاء کوتحریری تجاویز جمع کروانےکی ہدایت جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

 

The post قرض معاف کرانے والوں سے پیسے واپس لے کر ڈیم بنائیں گے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lL9Ebb
via IFTTT

مفاد عامہ اور سوات کوہستان کے نوجوان ایکسپریس اردو

تنظیم نوجوانان اشو مٹلتان کی جانب سے ایک دعوت میں ساتھیوں سمیت مدعو کیا گیا تھا۔ اس تنظیم کے حوالے سے چند ہفتوں پہلے دوستوں سے سنا تھا کہ مٹلتان اور اشو کے چند نوجوانوں نے اس پسے ہوئے طبقے کی آواز اٹھانے اور مدد کرنے کی حامی بھرلی ہے۔ ذاتی ابتدائی تاثر یہ تھا کہ سوات کوہستان کے پسماندہ علاقوں کے مسائل نوجوان بھانپ چکے ہیں اور تھوڑے بہت متحرک ہوچکے ہیں جو کہ خوش آئند ہے، مگر اس تنظیم پر دلی اطمینان نہیں تھا۔

عدم اطمینان کا وجہ کیا تھی، اس پر تھوڑی تفصیلی روشنی ڈالنا چاہتا ہوں۔

ہمارے علاقوں میں ایسی درجنوں تنظیمیں بنیں، کچھ صرف نام تک محدود رہیں اور کچھ جز وقتی فعال رہیں۔ من حیث القوم ہمیں ایک دوسرے کی صلاحیتوں کو تسلیم کرنا ایسا ہی ہے جیسے پاکستان کا اسرائیل کو تسلیم کرنا، اور اس کے پیچھے محرکات ذیادہ تر قومیت، سیاست اور لسانیت ہیں۔

ہم ایک خاص لکیر پر کھڑے ہیں، جہاں سے کوئی گزرنے کی کوشش کرتا ہے تو سہارا دے کر پار کرانے کے بجائے اس کو نکیل ڈال کر اگلا قدم تک جمانے نہیں دیتے، اور خود اس لکیر کے فقیر بن کر سارا کھیل تماشا دیکھتے رہتے ہیں۔

ہمارے علاقوں میں جب بھی نوجوان کسی اجتماعی مفاد کےلیے کمر کس لیتے ہیں تو آناًفاناً ایک مضبوط اختلافی ٹولہ کھڑا ہوجاتا ہے، مگر آج تک ہم یہ جاننے سے قاصر رہے ہیں کہ اس اختلافی ٹولے کو کس طرح مثبت استعمال میں لا کر مفاد عامہ کے کاموں کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔

اختلاف چاہے قومی ہو، سیاسی ہو یا لسانی، اس سے ہمارے نوجوان بہت جلد دل ہار بیٹھتے ہیں اور دامن جھاڑ کر اپنا اپنا رُخ پکڑ لیتے ہیں؛ اور مفاد عامہ کےلیے جو خواب لے کر اٹھے تھے وہ چکناچور ہوجاتے ہیں۔

اس دعوت کے بعد نوجوانوں کے ساتھ منعقدہ نشست میں ہم نے کیا نیا دیکھا کہ جس کی بناء پر ہم اسے ایک مضبوط اور عملی تنظیم کہہ سکتے ہیں، آئیں آپ سے شئیر کرتے ہیں۔

تنظیم نوجوانان اشو مٹلتان نئی تنظیم نہیں بنی، اس پر چند تعلیم یافتہ نوجوانوں اور انٹلیکچوئلز نے تین سال قبل کام شروع کیا تھا۔ پہلی فرصت میں ان نوجوانوں نے درپیش مسائل سے واقف اور ان مسائل پر غور و فکر کرنے والے نوجوانوں سے رابطہ کے آغاز کیا، بعد میں خیالات اور تجاویز کے باہمی تبادلے کا عمل شروع ہوا، ان خیالات اور تجاویز کی مدد سے عملی کاموں کا آغاز کردیا گیا، مقصد یہ تھا کہ تنظیم جزوقتی نہیں، اس لیے یہ ایک مستحکم تنظیم ہے۔

اس تنظیم کے لگ بھگ دو سو نوجوانوں میں سے کوئی بھی عہدہ دار نہیں، نہ صدر نہ جنرل سیکرٹری نہ فلاں اور فلاں سیکرٹری، اس تنظیم کے تحت حلف لینے والے تمام افراد تنظیم کے ممبر ہیں اور ان ممبران کو ایک دوسرے پر کسی قسم کی کوئی فوقیت حاصل نہیں۔ پس ثابت ہوا کہ ان نوجوانوں نے بہ سر و چشم ایک دوسرے کو قبول اور صلاحیتوں کو تسلیم کرلیا ہے۔

اس تنظیم کے منشور میں نہ صرف سوات کوہستان کے علاقوں کےلیے درپیش موجودہ مسائل تعلیم، صحت، روزگار اور ترقیاتی منصوبے ہیں، بلکہ مستقبل کے چیلنجز جیسے جنگلات، ماحولیات، سیاحت اور انتظامی مسائل بھی شامل ہیں، اور اس کےلیے انہوں نے متعلقہ شعبوں کے ماہرین بھی اپنے ساتھ شامل کرلیے ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ اب یہ آگے کی رفتار پکڑچکے ہیں اور ہر اس لکیر کو پار کرچکے ہیں جو ان کی راہیں کھوٹی کرنے کا باعث بنتی۔

نشست میں اندازہ ہوا کہ حسب توقع ان کے مدمقابل بھی اختلافی ٹولے سامنے آگئے ہیں، مگر تنظیم کے ممبران ہر ایک کے ساتھ انفرادی ملاقات کرتے ہیں اور ان کے خیالات کو بھی بہ خوشی شامل کرلیتے ہیں، دو دن کے اندر دس سے زائد افراد نے نہ صرف اختلافات اور تحفظات ختم کیے، بلکہ باقاعدہ ان کے ممبرز بھی بن چکے ہیں، پس یہ بھی ثابت ہوا کہ وہ اختلاف رائے کو کس حد تک جان سکتے ہیں اور کی افادیت سے واقف ہیں۔

انہوں نے اس تنظیم کا آغاز اشو اور مٹلتان سے کیا ہے، اب وہ کالام، اتروڑ، بحرین اور مدین کے علاقوں میں فعال یا غیر فعال تنظیموں کے ساتھ روابط کا ارادہ رکھتے ہیں اور مل کر مفاد عامہ کے کاموں میں حصہ لینا چاہتے ہیں؛ اس سے واضح ہوتا ہے ان کے دیکھے ہوئے خواب مضبوط ہیں اور ٹوٹنے کے امکانات کم ہیں۔

انہوں نے پہلے ہی قدم میں اپنی مدد آپ کے تحت مقامی وسائل کو استعمال کرکے فری میڈیکل کیمپ میں ڈھائی سو سے زائد لوگوں کا مفت معائنہ کیا اور ادویات تقسیم کیں، جو اس بات کی دلیل ہے کہ وہ وسائل کا استعمال جانتے ہیں اور معاشرے کو اس جانب مائل کرنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

اس ضمن میں کچھ ذاتی تجاویز پیش خدمت ہیں:

آپ جن علاقوں کی تنظیموں کو شامل کرنا چاہتے ہیں، ان کو اپنے ہاں بلاکر سیمنار یا کوئی تقریب منعقد کریں تاکہ وہ مسائل کو اچھی طرح بھانپ سکیں، جس میں آپ سر سے لے کر پاؤں تک ڈوب چکے ہیں۔

دوسرے علاقوں میں سیمینار رکھنے کی صورت میں اپنے خیالات کو احسن طریقے سے پیش کرنے کےلیے اپنے جمع کردہ مواد کو ساتھ لے جائیں، جیسا کہ مٹلتان کے اسکولوں کی حالت زار، مٹلتان مائکرو ہائڈرل پاور کی پیچیدگیاں، اشو مٹلتان کے مراکز صحت کے اداروں کی زبوں حالی اور مہوڈنڈ جھیل کو درپیش مسائل کو تصاویر اور ویڈیوز کی شکل میں پیش کریں۔

آپ نہ صرف سماجی تنظیموں سے رابطہ رکھیں، بلکہ دیگر اداروں جیسا کہ سوات کوہستان کی ایک بڑی ہوٹل انڈسٹری، ٹریڈ یونین اور ٹرانسپورٹ یونین بھی ہیں، ان سے مدد لیں، کیوں کہ ماحولیات اور سیاحت سب سے بڑھ کر ان کا مسئلہ ہے۔ جنگلات ختم ہوجائیں، ماحول آلودہ ہوجائے اور سیاحت ختم ہوجائے تو نہ ہوٹل انڈسٹری رہے گی نہ ٹریڈ اور ٹرانسپورٹ۔ اس لیے ذاتی خیال ہے کہ ان کی دلچسپی شاید آپ سے بڑھ کر ہو اور وہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں۔

علاقہ مشران مسائل کے حل میں ایک مضبوط روایتی جرگہ رکھتے ہیں جو بڑے بڑے قومی مسائل کو چٹکی میں حل کردیتے ہیں، لیکن تعلیم، صحت اور ترقی کے منصوبوں کے حوالے سے شاید ان کے پاس اتنا علم نہ ہو، اگر آپ ان کے ساتھ بیٹھ کر ان مسائل کو جرگے کی صورت میں پیش کریں تو نورُُ علیٰ نور۔

آپ نے ابھی تک جتنی سرگرمیاں کیں ان کو نہ سوشل میڈیا کے ذریعے رائے عامہ تک پہنچایا اور نہ ہی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے۔ آپ اپنی سرگرمیوں سے میڈیا کے ذریعے دوسروں کو آگاہ کریں، شاید کوئی اپنے حصے کی شمع جلانا چاہے اور آپ سے تعاون کرے۔

آخر میں اکبر حیدرآبادی کے اس شعر کے ساتھ اجازت چاہوں گا۔

ہمت والے پل میں بدل دیتے ہیں دنیا کو
سوچنے والا دل تو بیٹھا سوچا کرتا ہے

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post مفاد عامہ اور سوات کوہستان کے نوجوان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IDFVcY
via IFTTT

جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو زبردست دھچکا، 5 حلقوں کے امیدواروں نے ٹکٹ واپس کردیے ایکسپریس اردو

راجن پور: جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو ذبردست جھٹکا لگا ہے اور 5 حلقوں کے امیدواروں نے ٹکٹ واپس کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کے 5 امیدواروں نے پارٹی ٹکٹ واپس کرکے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ امیدواروں نے ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو جمع کرائی گئی ٹکٹیں واپس کرکے اپنا انتخابی نشان جیپ الاٹ کرا لیا۔ حلقہ این اے 193 اور پی پی 293 سے سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی نے مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی پنجاب صوبہ محاذ معاہدے کے تحت تحریک انصاف میں ضم

حلقہ پی پی 294 سے شیر علی گورچانی کے والد پرویز گورچانی نے بھی ٹکٹ واپس کردیا۔  حلقہ این اے 194 سے امیدوار حفیظ الرحمن دریشک نے بھی مسلم لیگ ن کا ٹکٹ واپس کردیا۔  پی پی 296 سے یوسف دریشک نے ٹکٹ واپس کر کے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

ذرائع کے مطابق شیر علی گورچانی و دیگر نے باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت ٹکٹ آخری روز واپس کئے، تاکہ قومی اسمبلی کے 2 حلقوں این اے 193 اور 194، جبکہ صوبائی اسمبلی کے پی پی 293 ،294 اور 296 میں ن لیگ کے ٹکٹ پر کوئی امیدوار حصہ نہ لے سکے۔

واضح رہے کہ رواں سال اپریل میں جنوبی پنجاب سے مسلم لیگ (ن) کے متعدد ارکان قومی اور صوبائی اسمبلیوں نے علم بغاوت بلند کرتے ہوئے ’جنوبی پنجاب صوبہ محاذ‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اور بعدازاں اسے تحریک انصاف میں ضم کردیا گیا۔

The post جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کو زبردست دھچکا، 5 حلقوں کے امیدواروں نے ٹکٹ واپس کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KkQ6ct
via IFTTT

اسلام آباد کے صرف 2 حلقوں میں 64 امیدوار آمنے سامنے ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 53 سے 36 امیدوار اور این اے 54 سے 28 امیدوار مدمقابل ہوں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے 3 حلقوں کے امیدواروں کی فہرست جاری کردی گئی ہے جس کے مطابق انتخابات 2018 میں قومی اسمبلی کے صرف 3 حلقوں پر 76 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے۔ اس حوالے سے حلقہ این اے 53  سارے حلقوں پر بازی لے گیا ہے اور یہاں سے 36 امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوگا۔ این اے 53 سے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کا مقابلہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ہوگا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ 54 سے 28 امیدوار مدمقابل ہیں اور یہاں سے تحریک انصاف کے اسد عمر،  مسلم لیگ (ن) کے انجم عقیل اور پیپلز پارٹی کے عمران اشرف اسی حلقے سے انتخاب لڑ رہے ہیں، اسی حلقے سے انجم عقیل کے مد مقابل مسلم لیگ(ن)  کے ناراض رہنماعبد الحفیظ  ٹیپو آزاد امیداوار کی حیثیت سے حصہ لے رہے ہیں۔

حلقہ این اے 52 سے 12 امیدوار آمنے سامنے ہوں گے، اس حلقے سے مسلم لیگ (ن) کے طارق فضل چوہدری، پاکستان پیپلز پارٹی کے افضل کھوکھر اور تحریک انصاف کے خرم نواز آمنے سامنے ہوں گے۔

The post اسلام آباد کے صرف 2 حلقوں میں 64 امیدوار آمنے سامنے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Mzbmrm
via IFTTT

پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹرکوئی اور ہے، فاروق ستار ایکسپریس اردو

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹر کوئی اور ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹر کوئی اور ہے، ٹکٹوں کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں، خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی نے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے، میرے ساتھ جو لوگ تھے میں نے ان کی لسٹ دے دی تھی، اب ان میں کتنے منتخب ہوئے اس کا نہیں پتا۔ میں تو اب بھی الیکشن لڑنے سے منع کررہا ہوں، میں خوشی سے الیکشن نہیں لڑوں گا، میرا ذاتی فیصلہ عوام اور کارکنان کے سامنے ہے،  رابطہ کمیٹی نے کہا ہےکہ پتنگ کے لیے اور الیکشن میں جان ڈالنے کے لیے آپ کا ہونا ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک شہری نے فاروق ستار کو کراچی کا امن اور پانی کی عدم فراہمی کا ذمے دار ٹھہرایا تو  فاروق ستار نے ساری ذمہ داری پیپلز پارٹی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں نکاسی آب کی بہتری کے لئے بہت کام کیا لیکن ایک ریاستی جبر اور آپریشن ہم پر مسلط کیا گیا۔ کراچی کی آبادی کو صحیح نہیں گنا گیا، شہر میں دوبارہ مردم شماری ہونی چاہیے اور شہریوں کو حقوق ملنے چاہئیں، کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 کے بجائے 40 اور صوبائی کی 40 کی بجائے 80 نشستیں ہونی چاہئیں۔

The post پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹرکوئی اور ہے، فاروق ستار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lHERMc
via IFTTT

پی آئی اے کو جو منافع حج اور عمرہ سے ہوتا ہے وہ کسی اور کو نصیب نہیں، چیف جسٹس ایکسپریس اردو

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے آڈیٹر جنرل پاکستان سے پی آئی اے کے دس سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بنچ  نے پی آئی اے نجکاری کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق مشیر ہوا بازی شجاعت عظیم کے وکیل نے کہا کہ شجاعت عظیم نے 8 سال کے اکاؤنٹس کی تفصیلات جمع کروائی ہیں۔ جس پر چیف جٹس نے ریمارکس دیئے کہ شجاعت عظیم کے پاس پی آئی اے کا تمام کنٹرول تھا، ہم نے شجاعت عظیم سے کوئی دستاویزات مانگے ہی نہیں تھے، شاید آپ خبر بنوانا چاہتے ہیں کہ آپ کے دور میں کچھ غلط نہیں ہوا، آپ کا مقصد صرف عوامی سطح پر اپنے امیج کو بہتر کرنا ہے، آپ کے مقصد سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں۔

سماعت کے دوران عدالت کو بتایا گیا کہ  2008 سے 2018 تک  پی آئی اے کو 280 ارب روپے کا نقصان ہوا ، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ 280  ارب روپے کنویں میں نہیں گئے کوئی تو ذمہ دار ہوگا ؟، شجاعت عظیم کے وکیل نے کہا کہ پی آئی اے کے نقصانات کے ذمہ دار ایک یا پھر دو افراد نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پی آئی اے کو جو منافع حج اور عمرہ سے ہوتا ہے وہ کسی اور کو نصیب نہیں ہوتا، عدالت دس سال کا آڈٹ کروائے گی، آڈیٹر جنرل کو پی آئی اے کے نقصانات کے خصوصی آڈٹ کا کہا ہے، جس پر مہتاب عباسی نے کہا کہ آڈیٹر جنرل نقصانات کی وجوہات کا تعین نہیں کر سکتا، ان کے پاس نقصانات کی وجوہات جاننے کی صلاحیت نہیں،  وجوہات جاننے کے لیے فرانزک آڈٹ کروانا ہوگا، جس پر چیف جسٹس نے مہتاب عباسی سے استفسار کیا کہ آپ کو کیسے علم کے آڈیٹر جنرل تعین نہیں کر سکتے، آپ کے پاس ایئرلائن چلانے کا کیا تجربہ ہے؟ ، آپ گورنر تھے وہاں سے ہٹا کر حکومت نے آپ کو کہیں اور لگانا تھا، اب آپ الیکشن لڑ رہے ہیں لیکن پارٹی نے ٹکٹ نہیں دیا۔ یہ سیاسی اور تلخ باتیں ہیں۔

مہتاب عباسی نے عدالت سے مکالمے کے دوران کہا کہ وزیر اور مشیر کے لئے تجربہ ہونا لازمی نہیں ہوتا،  پی آئی اے میں اپنے دور کے ہونے والے اقدامات کا ذمہ دار ہوں،  میں نے تمام فیصلے اپنے ضمیر کے مطابق کیے، گورنر شپ سے خود استعفیٰ دیا تھا۔

جسٹس منیب اختر نے استفسار کیا کہ ایک جہاز کے ساتھ سب سے زیادہ عملہ پی آئی اے کا ہوتا ہے، عباسی صاحب اپنے دور میں آپ نے کتنے ملازم نکالے ؟ ۔ مہتاب عباسی نے جواب میں کہا کہ عدالتی حکم امتناع ملازمین کو نکالنے میں رکاوٹ بنے، جس پر جسٹس منیب اختر نے کہا کہ عدالتی حکم امتناع آپ کے پاس سب سے آسان بہانا ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ نے چیف ایگزیکٹو پی آئی اے مشرف رسول کو نئی تعیناتیوں اور برخاستگی کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔ مشرف رسول کی غیر قانونی تعیناتی کا معاملہ وفاقی کابینہ کو بھجوا تے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مشرف رسول کی تعیناتی کے معاملے کا کابینہ جائزہ لے کر فیصلہ کرے، چیف جسٹس نے شجاعت عظیم کو بیان حلفی دینے کے بعد بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اگر شجاعت عظیم بغیر اجازت باہر گئے تو ان کی جائیداد کو بھی کیس سے منسلک کریں گے۔ عدالت نے پی آئی اے کو مارخور کی تصویر لگانے کی استدعا بھی مسترد کردی

چیف جسٹس نے آڈیٹر جنرل سے دس روز میں  پی آئی اے کے 10 سال کی آڈٹ رپورٹ طلب کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ مشکلات کی صورت میں آڈیٹر جنرل عدالت سے رجوع کر سکتے ہیں۔

The post پی آئی اے کو جو منافع حج اور عمرہ سے ہوتا ہے وہ کسی اور کو نصیب نہیں، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Nd5AwQ
via IFTTT

الیکشن کمیشن کا این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا عدالتی حکم ماننے سے انکار ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این اے 57 مری کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا عدالتی حکم ماننے سے انکار کردیا۔

الیکشن ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے این اے 57 مری سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے نامکمل اور ٹمپرنگ شدہ کاغذات منظورکرنے پر ریٹرننگ افسر کو معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ تاہم الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کا حکم ماننے سے انکار کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ معطل، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اپیلٹ ٹربیونل کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ افسر این اے 57 کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن کا موقف ہے کہ اپیلٹ ٹربیونل کو ریٹرننگ افسر کی معطلی کا اختیار حاصل نہیں۔

واضح رہے کہ الیکشن اپیلٹ ٹریبونل کے سربراہ جسٹس عبادالرحمان لودھی نے شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔ شاہد خاقان نے اپنی نااہلی کا فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا۔ ہائی کورٹ نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے شاہد خاقان کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دیا۔

The post الیکشن کمیشن کا این اے 57 کے ریٹرننگ افسر کی معطلی کا عدالتی حکم ماننے سے انکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tHnPCw
via IFTTT

متحدہ عرب امارات:سالِ رواں کے دوران دُبئی میں خود کُشی کے 25 واقعات رپورٹ کیے گئے گزشہ برس خود کُشی کرنے والوں کی گنتی 90 تھی

کیا ملک میں پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت آنے والی ہے؟ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شاہین صہبائی نے عمران خان کو بُری خبر سنا دی

سارک چیمبر پاکستان چیپٹر کا یکم جولائی سے شروع ہونے والے سارک ڈویلپمنٹ فنڈ پارٹنر شپ کنکلیو میں شرکت کے لیے بھارت کا مجوزہ دورہ منسوخ ایس ڈی ایف میں شرکت کی منسوخی کی ... مزید

سوشل میڈیا پر ایک شخص کی سڑک پر ماتھا ٹیکنے کی ویڈیو وائرل ماتھا ٹیکنے والا شخص خاور مانیکا ہے، میڈیا رپورٹ

پی ٹی آئی کا زرمبادلہ کے ذخائر میں تیزی سے ہوتی گراوٹ پر گہری اظہار تشویش زرمبادلہ کے ذخائر میں بلاروک ٹوک تیز ترین گراوٹ پریشان کن ہے، ن لیگ کی نام نہاد "تجربہ کار" ٹیم ... مزید

اقوام متحدہ میں انسانیت سوز جرائم پر دہرا معیار نہ اپنایا جائے،پاکستان مقبوضہ کشمیر میں ہلاکتوں اورپیلٹ گنز سے بے گناہ لوگوں کواندھاکرنے جیسے بیہمانہ واقعات عالمی ... مزید

چودھری نثار ’’جیپ ‘‘کے انتخابی نشان پر2018ء کے عام انتخابات میں حصہ لیں گے

اسلام آباد ‘قومی اسمبلی کے 3حلقوں سے 76 امیدوار میدان میں اتریں گے این اے 53سے شاہد خاقان اور عمران خان سمیت 36 ‘این اے 54 سے اسد عمر ‘انجم عقیل اور عمران اشرف سمیت 28 ‘ این ... مزید

کراچی، نامعلوم افراد کی فائرنگ ،ایم کیو ایم لندن کا سابق کارکن جا ں بحق مقتول کی شناخت 38 سالہ فرقان ابوالحسن کے نام سے کی گئی، واردات میں نائن ایم ایم پستول استعمال کی ... مزید

2013کے انتخا بات کے بعداڑھائی سال میں دو ٹیسٹ ٹیو ب وزیراعلی پیدا ہوئے‘ حافظ حسین احمد دوسرے وزیراعلیٰ کی مدت کے خاتمے سے پہلے بیٹوں کے بعد باپ پیدا ہوا، اس کے ساتھ پوری ... مزید

ایم ایم اے نے این اے 3سے مو لانا حجت اللہ سے ٹکٹ واپس لے لیا ‘ شہبازشریف کی حمایت کر دی متحدہ مجلس عمل کے مولانا حجت اللہ نے آزاد حیثیت سے انتخاب لڑنے کا اعلان

کویت کے مالی تعاون سے غزہ میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کا فیصلہ

اسرائیلی وزیراعظم کی کرپشن کے خلاف تحقیقات کا دوبارہ آغازآئندہ ہفتے ہو گا

ہالینڈ کی غرب اردن میں فلسطینی املاک کی مسماری کی شدید مذمت

چین نی بیرونی سرمایہ کاری کے لئے منفی فہرست کم کر دی

ایک چین کے اصول کے حوالے سے بات چیت اور مشاورت نا ممکن ہے، چینی وزارت خارجہ

چینی کمیونسٹ پارٹی قیام کی 97 ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

جنوبی شام میں جاری لڑائی کے نتیجے میں ڈیڑھ لاکھ افراد کی نقل مکانی لڑائی کے شدت اختیار کرنے کے بعد نقل مکانی کرنیوالوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،اقوام متحدہ

پوتن سے ملاقات میں امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا معاملہ اٹھائوں گا،ٹرمپ روسی صدر سے ملاقات میں شام اور یوکرائن کے امور پر بھی تفصیلی بات چیت ہوگی،امریکی صدر کی گفتگو

یمن کی سرکاری فوج کا حبل بندرگاہ پرقبضہ، متعددحوثی باغی فرار،39گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد،یمنی فوج نے تین کشتیاں اور کئی فوجی گاڑیاں بھی قبضے ... مزید

طاقت کے زور پرایرانی رجیم نے قوم سے اقتدار سلب کر رکھا ہے،امریکی مشیر ظلم کے باوجود ایران میں احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا،ایرانی اپوزیشن لیڈر کی رمپ کے مشیر سے ملاقات

عراقی وزیراعظم کا داعشیوں کو فوری طور پر موت کے گھاٹ اتارنے کا حکم مقتول یرغمالیوں کے خاندانوں سے ملاقات،وعدہ کرتے ہیں، جرائم کے مرتکب عناصر کو قتل کر دیا جائے گا،گفتگو

یمنی حکومت نے چار بحری جہازوں کو الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے کی اجازت دیدی ایک بحری جہاز الصلیف بندرگاہ پر موجود ہے جب کہ ایک دوسرا جہاز بھی داخلے کا منتظر ہے،عرب اتحاد ... مزید

یمنی فوج نے الحدیدہ میں ایرانی ساختہ تیسرا ڈرون طیارہ مار گرایا حوثی ڈرون طیارے کے ذریعے سرکاری فوج کی تنصیبات کی جاسوسی کررہے تھے،ذرائع یمنی فورسز

پولیس کا ٹرمپ مخالف ریلی کے خلاف کریک ڈاؤن، 575 خواتین گرفتار مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پناہ گزینوں کے خلاف انتقامی پالیسی کے خلاف نعرے درج تھے

یمنی عوام کو مصیبت میں ڈالنے پر خامنہ ای کا محاسبہ ہونا چاہیے،امریکی وزیرخارجہ ایران کی وجہ سے یمنی عوام کی مشکلات طول پکڑ گئیں،سلامتی کونسل پابندیوں کے حوالے سے ہمارا ... مزید

نہتے مظاہرین پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے پانچ فلسطینی شہید، 500سے زائد زخمی قابض فورسز کی ایمبولینسوں پربھی بمباری،زخمیوں میں چھ بچے، تین طبی عملے کے کارکن اور دیگر شہری ... مزید

متحدہ عرب امارات:سابقہ خاوند کو پریشان کرنے والی خاتون پر پانچ ہزار درہم کا جرمانہ عائد کر دیا گیا ملزمہ خاوند سے اُس کی موجودہ بیوی کو طلاق دینے کا ناجائز مطالبہ کر رہی ... مزید

تحریک انصاف والے ہوجائیں ہوشیار! پی ٹی آئی کے کچھ رہنماء اپنی ہی پارٹی کیخلاف کیا کرنے جا رہے ہیں؟حامد میر نے اہم انکشاف کردیا

مقبوضہ کشمیر ، دختران ملت کا آسیہ اندرابی کی گرتی ہوئی صحت پر اظہار تشویش

نگراں حکومت پٹرول مہنگا کرکے عوام پر مزید ظلم نہ کرے، آصف زرداری ایکسپریس اردو

 لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری نے نگراں حکومت پر پٹرول کی قیمت میں اضافہ نہ کرنے کے لیے زور دیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے شریک چیرمین آصف علی زرداری نے ایک بیان میں کہا کہ نگراں حکومت پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے گریز کرے اور نواز شریف حکومت کے ستائے عوام پر مزید ظلم نہ کرے۔ آصف زرداری نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے غریب شخص زیادہ متاثر ہوگا اور مہنگائی بڑھے گی۔ آصف علی زرداری نے ناصر الملک کی نگراں حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوام پر مزید مہنگائی کا بوجھ نہ ڈالا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اوگرا کی ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش

نگراں حکومت نے ایک ماہ کے دوران دوسری بار عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی گئی ہے اور اس حوالے سے وزارت خزانہ کو باضابطہ سمری ارسال کردی گئی ہے جس میں پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے۔

The post نگراں حکومت پٹرول مہنگا کرکے عوام پر مزید ظلم نہ کرے، آصف زرداری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KmkYZQ
via IFTTT

رشی کپور کا ’’سنجو‘‘ کی تشہیر کے دوران سلمان خان پر وار ایکسپریس اردو

ممبئی: رشی کپور سوشل میڈیا پر اپنی بے تکی حرکتوں کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنتے ہیں لیکن پھر بھی وہ باز نہیں آتے اور ایسا ہی ایک کام انہوں نے سنجو کی تشہیر کے دوران سلمان خان پر وار کیا ہے۔

سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ ریلیز ہوگئی ہے اور اس میں رنبیر کپور کی اداکاری کو بھی سراہا جارہا ہے، بیٹے کی مسلسل ناکامیوں کے بعد تعریفیں سن کر رشی کپور بھی پھولے نہیں سمارہے۔ رشی کپور نے 90 کی دہائی کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں اکشے کمار، سلمان خان، سیف علی خان اور اجے دیوگن ایک ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’سنجو ہم تمہارے ساتھ ہیں‘‘۔

دراصل یہ تصویر اس وقت کی ہے جب عدالت نے سنجے دت کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں مجرم قرا دیتے ہوئے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سزا کے بعد سنجے دت کی حمایت میں بالی ووڈ کے کئی اداکار اُٹھ کھڑے ہوئے تھے اور انہوں نے سنجے دت کی حمایت میں مظاہرے بھی کئے تھے۔

رشی کپور نے اس تصویر کو ٹوئٹ کرتے ہوئے ان چاروں سپر اسٹارز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ چاروں اس وقت سے ہی ’’سنجو‘‘ کی تشہیر کررہے تھے۔

واضح رہے کہ سلمان خان نے ’’سنجو‘‘ میں سنجے دت کا کردار نبھانے کے لیے رنبیر کپور کو منتخب کرنے پر شدید تنقید کی تھی۔

The post رشی کپور کا ’’سنجو‘‘ کی تشہیر کے دوران سلمان خان پر وار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KAi3ZN
via IFTTT

عمران خان کی غیرسیاسی اہلیہ سیاسی ہوگئیں، روٹھی خواتین کارکنوں کو منالیا ایکسپریس اردو

لاہور: پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی غیر سیاسی اہلیہ بشریٰ بی بی بھی سیاسی ہوگئیں انہوں نے پی ٹی آئی کی ناراض اور روٹھی ہوئی خواتین کو منالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی کی روٹھی ہوئی اور ناراض خواتین کو نہ صرف منالیا بلکہ تمام خواتین کو اپنا گرویدہ کرلیا، زمان پارک میں بشریٰ بی بی سے ملاقات کے بعد ناراض خواتین کارکنان نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور کہا اللہ نے بشریٰ بی بی کو بہت خوبصورت زبان اورلہجہ عطا کیا ہے، جس سے انہوں نے ہمارے ساتھ بات کی۔ بشریٰ بی بی بہت اچھی ہیں ان کابیان بہت پیاراتھا جسے سن کر ہماری آنکھوں میں آنسو آگئے۔

بشریٰ بی بی سے ملنے کے بعد خواتین رہنماؤں نے تمام اختلافات بھلادئیے اور پی ٹی آئی کی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلانے کا عزم کیا۔ اس کے ساتھ ہی تمام  خواتین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو نئے گھر کی مبارکباد دی اور انہیں یقین دہانی کرائی کے ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹس نہ ملنے کے خلاف تحریک انصاف کی مشتعل خواتین کارکنان لاہور میں عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سراپا احتجاج تھیں۔

The post عمران خان کی غیرسیاسی اہلیہ سیاسی ہوگئیں، روٹھی خواتین کارکنوں کو منالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IEJFLk
via IFTTT

بھارت میں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کی افواہوں پر 14 افراد قتل ایکسپریس اردو

نئی دہلی: بھارت میں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کے افواہ پھیلنے کے نتیجے میں اب تک 14 افراد قتل ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کئی ریاستوں میں سوشل میڈیا بالخصوص واٹس ایپ پر ایسی ویڈیوز گردش کر رہی ہیں کہ بچوں کو اغوا کرنے والا گروہ بھارت میں سرگرم ہوگیا ہے۔ ان ویڈیوز اور پیغامات کے نتیجے میں بھارت کی 10 ریاستوں میں ایسے درجنوں واقعات پیش آچکے ہیں جن میں مقامی لوگوں نے کسی شخص کو اغوا کار سمجھ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

افواہوں اور جھوٹی خبروں کے نتیجے میں ہجوم کے تشدد سے اب تک 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوچکے ہیں، جو بعدازاں بے گناہ اور بے قصور ثابت ہوئے۔ ان سوشل میڈیا ویڈیوز کی وجہ سے شہریوں میں شدید بے اعتباری اور عدم اعتماد کی کیفیت پائی جاتی ہے جو کسی بھی مشتبہ شخص کو دیکھتے ہی اس کو پکڑ کر مارنا پیٹنا شروع کردیتے ہیں۔

پولیس نے شہریوں سے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی افواہوں اور ویڈیوز پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی ہے۔  تازہ ترین واقعہ ریاستی تری پورہ میں پیش آیا جہاں ہجوم نے ایک شخص کو بچوں کا اغوا کار ہونے کے شبہ میں تشدد کرکے ہلاک کردیا۔ بعدازاں پتہ چلا کہ وہ سرکاری ملازم تھا جسے ریاستی حکومت نے سوشل میڈیا پر جھوٹی افواہوں کے تدارک کی ذمہ داری اور عوام میں شعور و آگاہی اجاگر کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

بھارت میں ہجوم کے ہاتھوں تشدد سے ہلاکتوں کی یہ نئی لہر ہے۔ اس سے پہلے مسلمانوں کے خلاف منظم مہم چلی تھی جس کے دوران درجنوں مسلمانوں گائے ذبح کرنے کے شبہ میں تشدد کرکے قتل کردیا گیا تھا۔ یہ کیفیت اور رجحان بھارتی عوام میں عدم برداشت اور سطحی سوچ کی کھلی عکاسی کرتا ہے۔

The post بھارت میں سوشل میڈیا پر بچوں کے اغوا کی افواہوں پر 14 افراد قتل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yU4Qtx
via IFTTT

انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری، انتخابی نشان کی بھی الاٹمنٹ ایکسپریس اردو

اسلام آباد: ملک بھر میں عام انتخابات 2018 کے لیے امیدواروں کی حتمی فہرستیں آج ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے دفاتر میں آویزاں کردی گئی ہیں جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشان جاری کرنے کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعے کو انتخابی شیڈول کے تحت امیدواروں کی جانب سے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا جس کے بعد کئی اہم سیاستدانوں سمیت سیکڑوں امیدواروں نے انتخابی عمل سے دستبرداری اختیار کی۔ جس کے بعد ملک بھر میں آج ریٹرننگ افسران (آر اوز) اور ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) کے دفاتر میں امیدواروں کی حتمی فہرستیں آویزاں کردی گئیں ہیں جب کہ امیدواروں کو انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ بھی جاری ہے۔ امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری ہونے کے بعد فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل شروع ہوگا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق حتمی فہرستیں لگنے اور انتخابی نشانات جاری ہونے کے بعد امیدوار 23 جولائی تک انتخابی مہم چلا سکیں گے اور انہیں 23 اور 24 جولائی کی درمیانی شب (رات 12بجے) ہر صورت انتخابی مہم ختم کرنا ہوگی جب کہ 25 جولائی کو عام انتخابات کے لیے ملک بھر میں صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی۔

The post انتخابی امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری، انتخابی نشان کی بھی الاٹمنٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tQGPha
via IFTTT

بنت حوا ہے، کون پوچھے گا… مار دے! ایکسپریس اردو

سوشل میڈیا پر دو ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جن میں ایک ویڈیو میں نجی ٹرانسپورٹ کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ اپنی کمپنی کی بس ہوسٹس کو دورانِ سفر ہراساں کررہا ہے اور مہوش نامی بس ہوسٹس اسے واشگاف الفاظ میں للکار رہی ہے جبکہ دوسری ویڈیو میں فیصل آباد میں واقع کمپنی کے بس ٹرمینل پر اسی سیکیورٹی گارڈ نے تلخ کلامی کے بعد بس ہوسٹس کو گولی مار کر قتل کر دیا اور خود فرار ہوگیا۔

خواتین کے ساتھ ہونے والا یہ کوئی پہلا واقعہ تو نہیں۔ کبھی غیرت کے نام پر قتل، کبھی رشتہ نہ ہونے پر تیزاب گردی، کبھی چولہے پھٹنے سے جھلس جانا، کبھی جائیداد پر قبضے کی خاطر راستے سے ہٹا دینا؛ اور اس طرح کے بیشمار واقعات ہمارے معاشرے میں عام ہوتے جارہے ہیں۔

المیہ یہ ہے کے مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والی، اپنے خاندان کی کفالت کرنے والی بچیاں بھی نام نہاد مردوں کی درندگی سے محفوظ نہیں۔

ایک لمحے کو فرض کیجیے کہ معصوم مہوش کی جگہ ہماری بہن یا بیٹی بھی ہوسکتی ہے۔ یقین کیجیے آپ سے فرض بھی نہیں ہوگا۔ بھلا ہمیں کیا ضرورت ہے کہ ہماری بہن بیٹی یہ گھٹیا کام کرے۔ اگر وہ کوئی جاب کرے گی بھی تو وہ بینکنگ یا ایجوکیشن سے متعلق ہو۔

ایئر ہوسٹس ہو یا بس ہوسٹس، ہراساں کرنے کا عمل دونوں جگہ ہوتا ہے۔ بس مراعات کا فرق ہوتا ہے، عزت اور حقارت کا فرق ہوتا ہے۔

خواتین کو بحیثیت بس ہوسٹس رکھنے کا چلن نجی ٹرانسپورٹ کمپنیوں میں عام ہوتا جارہا ہے۔ بظاہر اس میں کوئی برائی نہیں اور یہ روزگار فراہم کرنے کا معقول ذریعہ بھی ہے۔ سوال صرف اتنا ہے کہ کیا ان بسوں کے ڈرائیور، گارڈ، دیگر عملہ اور سفر کرنے والوں کی اکثریت ان خواتین کو اتنی عزت کا مستحق سمجھتی ہیں جتنی عزت کی وہ اپنی بہن یا بیٹی کےلیے دوسروں سے توقع رکھتے ہیں؟ یقیناً ہرگز ایسا نہیں۔

نام نہاد مردوں کے تخیل میں یہ بات بیٹھ چکی ہے کہ اگر مردوں کے معاشرے میں کوئی عورت اس قسم کی جاب کرے گی تو وہ یقیناً ’’خراب عورت‘‘ ہوگی۔ اسی طرح کے تصورات نرسنگ جیسے مقدس پیشے سے بھی جڑے نظر آئیں گے۔

نئی بات یہ ہوئی ہے کہ پنجاب کے وزیرِاعلیٰ نے بھی اس بیہمانہ قتل کا کا نوٹس لے لیا ہے، وہی نوٹس جو اس سے پہلے خادم اعلیٰ ہر واردات کے بعد لیتے تھے اور نوٹس لیتے ہی سائل کو یقین ہوجاتا تھا کہ اب اس کے مسئلہ کا کوئی حل نکلنے کی رہی سہی امید بھی ختم ہوگئی ہے۔

نگران حکومت کی بنیادی ذمّہ داری تو منصفانہ الیکشن کا انعقاد کروانا ہے مگر ڈاکٹر حسن عسکری جیسی باشعور اور علم دوست شخصیت سے اس بات کی امید کی جاسکتی ہی کہ کم از کم خواتین کے ساتھ پیش آنے والے اس طرح کے واقعات کی بیخ کنی کےلیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

کیا کبھی ہم نے غور کیا ہے کہ بحیثیت معاشرے کے ذمّہ دار شہری ہمارا کردار کیا ہونا چاہیے؟

محلے کی سطح پر ایسی اجتماعیت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جس میں خواتین کو ایسے کاموں کی طرف راغب کیا جائے جس میں وہ نام نہاد مردوں سے محفوظ رہیں۔ بیوٹی پارلر، ووکیشنل سینٹر، لیڈیز ڈرائیونگ اسکول، ڈے کیئر سینٹر اور ایسے کام جہاں ان کا زیادہ واسطہ خواتین تک ہی محدود رہے۔

حکومتیں اس سلسلے میں زیادہ مؤثر کردار ادا کر سکتی ہیں مگر بدقسمتی سے حکمرانوں کی ترجیح عوام کبھی نہیں رہے۔ ویسے بھی ان کے نزدیک عوام وہ حیاتیاتی جانور ہے جو پانچ سال بعد ووٹ دے کر ان کی سیاسی زندگی کو دوام بخشنے کے کام آتا ہے۔

جیوڈیشل ایکٹوازم کا بھی چرچا ہے، میڈیا کا دور ہے۔ ممکن ہے چیف جسٹس صاحب اس کیس کا بھی نوٹس لے لیں۔ نتائج کیا نکلیں گے؟ کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ کیونکہ ان کا کام نوٹس لینا ہے، انتظامی امور ان کے پاس نہیں اور انتظامیہ کی بھی اولین ترجیح بروقت انتخابات ہی کروانا ہے۔

چھوٹے موٹے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ اگر کہیں کوئی عورت کسی حادثے کا شکار ہو بھی جائے تو کیا فرق پڑتا ہے۔ بس جمہوریت کی گاڑی نہیں رکنی چاہیے، نہیں تو عالمی دنیا ہمیں پتھروں کے زمانے میں بھیج دے گی۔

ویسے سنا ہے کہ پتھروں کے دور میں بھی بنت حوا کو اسی طرح بات بے بات مار دیتے تھے کہ کون پوچھے گا۔ بقول فیض صاحب:

کہیں نہیں ہے، کہیں بھی نہیں لہو کا سراغ

نہ دست و ناخنِ قاتل نہ آستیں پہ نشاں
نہ سرخیِ لبِ خنجر، نہ رنگِ نوکِ سناں

نہ خاک پر کوئی دھبہ نہ بام پر کوئی داغ
کہیں نہیں ہے، کہیں بھی نہیں لہو کا سراغ

نہ صرف خدمتِ شاہاں کہ خوں بہا دیتے
نہ دیں کی نذر کہ بیعانۂ جزا دیتے

نہ رزم گاہ میں برسا کہ معتبر ہوتا
کسی عَلم پہ رقم ہو کے مشتہر ہوتا

پکارتا رہا بے آسرا یتیم لہو
کسی کو بہرِ سماعت نہ وقت تھا نہ دماغ

نہ مدعی نہ شہادت، حساب پاک ہوا
یہ خونِ خاک نشیناں تھا رزقِ خاک ہوا

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post بنت حوا ہے، کون پوچھے گا… مار دے! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kv6ovc
via IFTTT

لسبیلہ سے آگے۔۔۔ ایکسپریس اردو

بلوچستان وہ صوبہ ہے جو اپنی پسماندگی اور عوام کے احساسِ محرومی کے حوالے سے ملک کے اعلیٰ ایوانوں اور قومی سیاست میں زیرِ بحث رہتا ہے، مگر اس سے ہٹ کر دیکھا جائے تو یہی صوبہ اپنے دل فریب اور پُرکشش قدرتی مناظر اور تاریخی مقامات کے لیے بھی شہرت رکھتا ہے۔

بلوچستان میں متعدد تفریح گاہیں ہیں جو سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتی ہیں، ان میں اپنی آب و ہوا کے لیے مشہور علاقہ زیارت، درون نیشنل پارک، ہزار گنجی، چلتن نیشنل پارک، قدرتی حُسن سے مالا مال ہر بوئی جنگلات، ہنگول نیشنل پارک وغیرہ قابلِ ذکر ہیں۔ آج ہم چمن زار کے قارئین سے درون نیشنل پارک کے بارے میں معلومات شیئر کریں گے۔ لسبیلہ کے نام سے کون واقف نہیں۔ اسی شہر کے مغرب میں 115کلومیٹر کے فاصلے پر یہ علاقہ نیشنل پارک کی حیثیت سے پہچانا جاتا ہے۔

اس نیشنل پارک کی سب سے اونچی چوٹی کا نام ’’سرکوہ‘‘ ہے، جس کی بلندی 5185 فٹ ہے۔ اسی چوٹی پر کسی زمانے میں ایک اونچا ٹاور بنایا گیا تھا جس پر کھڑے ہو کر لسبیلہ اور کراچی کا کچھ علاقہ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ ٹاور اب خستہ حال ہو چکا ہے۔ 1988ء میں درون کے 167,700ایکڑ رقبے کو حکومتِ بلوچستان نے نیشنل پارک کی حیثیت دے دی تھی۔ یہاں قدرتی مناظر کے علاوہ مختلف حیوانات اور نباتات کی مختلف اقسام کو پروان چڑھایا گیا جو اس پارک کا حسن بڑھاتے ہیں۔

درون نیشنل پارک میں عام جانور جیسے پہاڑی بکرے، خرگوش، جنگلی بلیاں وغیرہ دیکھی جاسکتی ہیں، اسی طرح چنکارہ ہرن، مور، چیتے، بھڑیے، چیتا بلی، لومڑی، گیڈر، اڑیال بھی پھرتے نظر آتے ہیں۔ درختوں پر پرندوں میں عام پرندے خوب صورت کبوتر، چڑیا، توتے کے علاوہ تیتر، سیسی، کوہی جیسے پرندے بھی ملتے ہیں۔ اسی طرح اژدھے، زہریلے سانپ اور دیگر موذی حشرات بھی اس پارک میں دیکھے جاسکتے ہیں۔ یہاں مختلف چشموں میں آبی نباتات کے علاوہ مچھلی و دیگر جاندار بھی پائے جاتے ہیں۔

درون نیشنل پارک سے دل چسپ قصے اور مختلف پُراسرار واقعات بھی منسوب ہیں جسے مقامی لوگ یہاں آنے والے سیاحوں کو سناتے ہیں اور یوں ان کی دل چسپی اور توجہ حاصل کرتے ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے پُرفضا مقام اور جنگلی حیات کی پناہ گاہ کی مناسب اور باقاعدہ دیکھ بھال کی جائے جب کہ حکومت اور متعلقہ ادارہ اسے ایک تفریحی مقام کے طور پر متعارف کروانے کی کوشش کرے۔

The post لسبیلہ سے آگے۔۔۔ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kv3cjc
via IFTTT

دلّی والے ایکسپریس اردو

دلّی کے ہر گھر میں ڈیوڑھی کے ساتھ دیوان خانہ یا بیٹھک ہوتی تھی شام پڑے احباب یہاں جمع ہوتے اور دیر تک باتیں کیا کرتے تھے۔ باہر والوں کو جب دلی والوں پر تنقید کرنا مقصود ہوتی ہے تو ناک چڑھاکر کہتے ہیں میاں انھیں مرچیں کھانے اور باتیں بنانے کے علاوہ آتا ہی کیا ہے۔ چلیے اگر ہم صرف اتنا ہی مان لیں تو بھی یہ ہنر کیا کم ہیں۔ مرچ مسالوں سے وہ چٹ پٹی چیزیں ایجاد کی ہیں کہ ان کا ذکر کیجیے تو منہ میں پانی آتا ہے۔

باہر والے الوداع کی نماز پڑھنے دلی آتے ہیں تو سیکڑوں روپے چاٹ جاتے ہیں۔ ایک نہاری کو ہی لے لیجیے جس کے منہ لگتی ہے پھر نہیں چھوٹتی۔ بامن کی لڑکی کھائے تو کلمہ پڑھنے کو تیار ہوجائے، خدا غریق رحمت کرے چچا کبابی کو، جامع مسجد کی سیڑھیوں کے نیچے شمالی دروازے کی جانب بیٹھتے تھے۔ ان کا کہنا یہ تھا کہ ان کے پاس وہ مسالے ہیں کہ کھڑے بجار پر لتھیڑ دیں تو گل کے گر پڑے۔ یہ تو رہی مرچیں کھانے کی بات۔ اب ذرا باتیں بنانے کا بھی ذکر ہو جائے۔ کون ہے جو ان کے سامنے زباں دانی کا دعویٰ کرے اور خجالت سے پانی نہ بھرے۔ جن بزرگوں نے کل تک شاہد احمد دہلوی، ملا واحدی، مرزا محمود بیگ، اشرف صبوحی اور خواجہ محمد شفیع کی باتیں سنی ہیں وہ آج تک ان باتوں کا مزا لیتے ہیں۔ خدا کرے ان بزرگوں کی روح نہ شرمائے، گالیاں دیتے تھے تو سننے والوں کو جھاڑی بوٹی کے بیروں کا مزا آتا تھا۔

ڈاکٹر فیلن جس کی انگریزی اردو ڈکشنری مشہور ہے۔ اس گھمنڈ میں تھے کہ انھیں اہل زبان سے کہیں زیادہ اردو آگئی ہے۔ سید احمد دہلوی فرہنگ آصفیہ والوں نے صاحب کو بتایاکہ دلی کے شرفا کا تو ذکر ہی کیا آپ چھوٹی امت جتنی بھی اردو نہیں جانتے۔ فیلن صاحب ان کی یہ بات سن کر سرخ ہوگئے۔ ایک مہترانی اپنا ٹھیکرا اٹھائے سامنے سے گزری۔ سید صاحب نے کہا، ’’ذرا اسی سے بات کرلیجیے، ہاتھ گنگن کو آر سی کیا ہے۔ صاحب نے کہا تو سید صاحب نے مہترانی کو آواز دی۔ ’’اے بوا ذرا یہاں آنا، صاحب تم سے بات کرنا چاہتے ہیں۔‘‘

مہترانی نے آکر کہا، ’’فرمائیے کیا بات کرنی ہے۔‘‘ صاحب نے کہا، ’’تم ہم سے کچھ پوچھو۔‘‘ وہ سٹپٹائی کہ یہ گورا آخر چاہتا کیا ہے۔ کہیں سٹھیا تو نہیں گیا۔ سید صاحب نے کہا ،’’تم ان سے کسی محاورے کے معنی پوچھو۔‘‘ مہترانی نے کہا ’’اچھا تو میں اس ٹوکرے کو لپک کر ڈلاؤ پر ڈال آؤں پھر پوچھوںگی۔‘‘ صاحب بغلیں جھانکتے رہ جائیںگے۔‘‘ ڈاکٹر فیلن کے کان کھڑے ہوئے کہ مہترانی ایک ہی فقرے میں دو باتیں ایسی کہہ گئی جو مجھے معلوم نہیں ہیں۔ مولوی صاحب سے پوچھا ڈلاؤ کسے کہتے ہیں اور بغلیں جھانکنا کیا ہوتا ہے۔ اتنے میں مہترانی واپس آگئی۔ بولی، ہاں صاحب بہادر بتاؤ، ’’ اگن کے بچے کھجوروں میں‘‘ کا کیا مطلب ہے۔ ’’صاحب واقعی بغلیں جھانکنے لگے۔ مہترانی نے کہا، ’’بس ہوگئی ترکی تمام، پھٹے سے منہ۔

صاحب کا سارا علم دھرا کا دھرا رہ گیا۔ اپنا سا منہ لے کر رہ گئے۔

 سید ضمیر حسن دہلوی

The post دلّی والے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Nanb8A
via IFTTT

کس قانون کے تحت راؤ انوار کو اپنے ہی گھر میں رکھا گیا ؟ ہائی کورٹ ایکسپریس اردو

 کراچی:  سندھ ہائی کورٹ نے نقیب اللہ قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے سے متعلق دائر درخواست پر جیل حکام کو تفصیلی رپورٹ پیر تک پیش کرنے کا حکم دیا ہےجب کہ عدالت نے راؤ انوار کے وکیل کے عدم حاضری پر برہمی کااظہارکرتے ہوئے 2 جولائی کو ہر صورت میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

سابق ایس ایس پی راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کے گھر کو سب جیل قرار دینے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا سب جانتے ہیں راؤ انوار کو کیوں پروٹوکول دیا جارہا ہے، کس قانون کے تحت راؤ انوار کو اپنے گھر میں رکھا گیا ہے سرکاری وکیل نے عدالت میں بتایا کہ راؤ انوار کی جان کو کالعدم تنظیموں سے خطرہ ہے، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا راؤ انوار کی جان کو خطرہ ہے تو کہیں درخواست دائر کی تھی راؤ انوار ایک دن بھی جیل گیا ہی نہیں خطرہ کیسا؟ ہمیں نہ سکھایا جائے، راؤ انوار کو جیل منتقل کیا جائے ورنہ سب جیل قرار دینے کا نوٹی فیکیشن معطل کردیں گے آج تک کسی اور ملزم کو راؤ انوار کی طرح سہولیات اور پروٹوکول دیا گیا ہے؟، نقیب اللہ قتل کیس انتہائی ہائی پروفائل ہے اسے ہلکا نہ لیا جائے۔

راؤ انوار کے وکیل عابدایس زبیری کی عدم حاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا آئندہ سماعت پر راؤ انوار کا وکیل پیش نہ ہوا تو حکم نامہ جاری کردیں گے، عدالت نے وکلا کو ہر صورت میں 2 جولائی کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی، سندھ ہائیکورٹ کے باہر سماعت کے بعد نقیب کے اہل خانہ اور جرگہ عمائدین نے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور راؤ انوار کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے کہ سیکڑوں بے گناہ شہریوں کے قاتل کو وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا ہے گھر کو ہی سب جیل بنادیا گیا ہے مظاہرین نے مطا لبہ کیا کہ راؤ انوار کو سب جیل سے سینٹرل جیل منتقل کیا جائے۔

The post کس قانون کے تحت راؤ انوار کو اپنے ہی گھر میں رکھا گیا ؟ ہائی کورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2KD6owJ
via IFTTT

زمین کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات پر کے ڈی اے افسران میں کھلبلی ایکسپریس اردو

 کراچی:  کراچی کے اربوں روپے مالیت کے پلاٹوں کی مبینہ طور پر قواعد وضوابط سے ہٹ کر فروخت کر نے والے کے ڈی اے افسران کیخلاف نیب کا شکنجہ سخت ہوتے ہی افسران میں زبردست کھلبلی مچ گئی بوگس نیلامی کے پلاٹس کے چالان اور ڈیٹا انٹری کرنے والے افسران سمیت دیگر نے اپنے عہدوں سے راہ فرار اختیار کرنا شروع کردی۔

سینئر ڈائریکٹر آئی ٹی محمد کمال نے چھٹی پر جانے کی درخواست دے ڈالی جبکہ حیران کن طور پر محکمہ آئی ٹی میں موجود اپنے سب سے قریبی ایڈ یشنل ڈائریکٹر ایس ایم سہیل کا محمد کمال نے خود ہی تبادلہ کرکے ادارے کے افسران کو حیران کردیا ہے ،ادارے کے ذمہ دار ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی ناصر عباس کے دور میں مبینہ طو ر بے قاعدگیوں کے ذریعے اربوں مالیت کے پلاٹوں میں محکمہ آئی ٹی کے افسران نے بھی اہم کردار ادا کیا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے محکمہ آئی ٹی سے جاری ہونے والے چالان اور انٹریوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں جس پر مذکورہ افسران میں زبردست کھلبلی مچی ہوئی ہے۔

گذشتہ روز کے ڈی اے میں غیر قانونی طور پر تعینات ایڈیشنل ڈائریکٹر لینڈ محمد کامران کو نیب نے حراست میں لے لیا تھا جبکہ سابق ڈی جی ناصر عباس کو پلاٹوں کی بندر بانٹ میں سہولت فراہم کرنے والے دیگر افسران کیخلاف بھی نیب کا شکنجہ سخت ہوگیا ہے۔ محکمہ آئی ٹی میں تعینات سینئر ڈائریکٹر محمد کمال کے حوالے سے کے ڈی اے کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تحقیقات شروع ہوتے ہی انہوں نے چھٹیوں پر جانے کی درخواست کردی ہے اور اپنے سب سے قریبی ایڈیشنل ڈائریکٹر آئی ٹی ایس ایم سہیل جو کہ گریڈ18کے افسر ہیں ان کا بھی محکمے سے تبادلہ کردیا ہے۔

واضح رہے کہ 18گریڈ کے افسر کے تبادلے کا اختیار ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے اور سیکریٹری کے پاس ہے لیکن محمد کمال نے اپنے دستخطوں سے ایس ایم سہیل کا تبادلہ کیا ہے جسے افسران غیر قانونی قرار دے رہے ہیں، ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب کی جانب سے دیگر اداروں سے کے ڈی اے میں آنے والے افسران کو واپس نہ بھیجے جانے پر بھی تحقیقات کی جارہی ہے۔

The post زمین کی غیر قانونی فروخت کی تحقیقات پر کے ڈی اے افسران میں کھلبلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2IDDBmv
via IFTTT

کراچی میں ہلکی بارش سے گرمی بڑھ گئی، آج بھی برسات کی پیش گوئی ایکسپریس اردو

 کراچی:  محکمہ موسمیات کی جانب سے جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی بوندا باندی اور ہلکی بارش پر مکمل ہوگئی۔

کراچی کے کئی علاقوں میں جمعرات سے بونداباندی اور ہلکی بارش جاری تھی جبکہ شدید حبس اور گرمی سے شہریوں کا برا حال تھا، جمعہ کو شہر کا درجہ حرارت 37.8 ڈگری رہا اور شدید حبس کے باعث ہوا بھی بند رہی جس کے باعث گھروں سے کام کاج کے لیے نکلنے والے اور نماز جمعہ پڑھ کر نکلنے والے شہری پسینے سے شرابور ہوگئے، جمعہ کو شہر کا مطلع مکمل طور پرابر آلود رہا ، جمعرات اور جمعہ کو مون سون کی پہلی بارش کے دوران لانڈھی اور جناح ٹرمینل پر 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق مون سون کی کم شدت بارشیں ریکارڈ ہونے کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت پھر بڑھ گیا جمعہ کو پارہ 37.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات کی جانب سے (آج ) ہفتے تک مزید ہلکی بارش کی پیش گوئی برقرار ہے، محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق جمعرات کو شہر کے مختلف علاقوں میں شروع ہونے والی بونداباندی اور ہلکی بارش کا تسلسل جمعے کو بھی بلدیہ اور شیرشاہ سمیت چند علاقوں میں بونداباندی اور ہلکی بارش کی شکل میں جاری رہا جبکہ (جمعے) کو شہر کا مطلع مکمل آبر آلود رہا  بارشوں کے موجودہ موسمی نظام (سسٹم) کے تحت کم شدت کی بارشیں ہونے کی وجہ سے شہر کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں 5 ڈگری سینٹی گریڈ اضافہ رہا محکمہ موسمیا ت کی جانب سے(آج) ہفتے تک بارشوں ہونے کی پیش گوئی برقرار ہے۔

جمعرات اور جمعے کے درمیان ہونے والی مون سون کی پہلی بارش کے دوران شہر قائد کے علاقوں لانڈھی اور جناح ٹرمینل پر 2 ملی میٹر جبکہ اندورن سندھ کے ڈھاہلی میں80،چھور 44،چھاچھرو 40،مٹھی 33،ڈیپلو 24،بدین 7اور کلوہی میں4 ملی میٹر بارشیں ریکارڈ کی گئی۔

The post کراچی میں ہلکی بارش سے گرمی بڑھ گئی، آج بھی برسات کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tQ1Ybm
via IFTTT

کسٹمز کی کارروائی، لیاری کے گودام سے 74 لاکھ روپے کی 30 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد ایکسپریس اردو

 کراچی:  پاکستان کسٹمزپریونٹیو کی اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت جمعہ کو لیاری میں کارروائی کے دوران 74 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 30 ٹن سے زائداسمگل شدہ چھالیہ ضبط کرلی۔

30 ٹن سے زائد چھالیہ کوئٹہ سے مختلف گاڑیوں کے ذریعے اسمگل کرکے کراچی لائی گئی تھی، کراچی کے مختلف بیوپاریوں کوفروخت کرنے کی غرض سے لیاری میں واقع گودام میں ذخیرہ کی گئی تھی، ذرائع نے بتایا کہ کسٹمز کوموصول ہونے والی خفیہ اطلاع پرڈپٹی کلکٹر کسٹمزپریونٹیو(اے ایس او)محمد فیصل نے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی۔

جس نے جمعہ کو لیاری کے رہائشی علاقے میں چھپائی جانے والی اسمگل شدہ چھالیہ کی 607 بوریاں ضبط کرلیں تاہم گودام میں کوئی موجود نہیں تھا جس پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی، کسٹمزحکام نے چھالیہ کی اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کردیا، کوشش کی جارہی ہے کہ کوئٹہ سے کراچی چھالیہ کی منظم انداز میں اسمگلنگ کرنیوالے گروہوں کا قلع قمع کیا جاسکے۔

The post کسٹمز کی کارروائی، لیاری کے گودام سے 74 لاکھ روپے کی 30 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NcJHxQ
via IFTTT

آٹو سیکٹر میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط ایکسپریس اردو

 کراچی:  چین کی گاڑیاں بنانے والی بڑی کمپنی چینگن آٹوموبائل اور ماسٹر موٹرز کے درمیان جوائنٹ وینچر کے لیے معاہدے پر دستخط کردیے گئے جس کے تحت پاکستانی آٹو صنعت میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جو چین کی بڑی سرمایہ کاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ نئی آٹو پالیسی2016-21 کے تحت پہلی سرمایہ کاری ہوگی۔ چینگن آٹو موبائل کے اسسٹنٹ صدر اور جنرل منیجر اوورسیز بزنس ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ وینگ ہوآن رن اور چیئرمین ماسٹر موٹرز لمیٹڈ ندیم ملک نے معاہدے پر دستخط کردیے تاکہ وہ اپنے وسائل اور مہارتوں کو یکجا کرتے ہوئے 2025 تک پاکستان کی بڑی کار ساز کمپنی بننے کا مقصد حاصل کرسکیں۔ وینگ ہوآنرن نے کہا کہ ہم پاکستانی مارکیٹ میں موجود مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لیے انتہائی پرامید ہیں اور ساتھ ہی برآمدات کے مواقع کے لیے بھی پرجوش ہیں۔ چینگن نے پاکستان کو رائٹ ہینڈ ڈرائیو (آر ایچ ڈی) گاڑیوں کی برآمد کرنے کے لیے مرکز بنانے کی غرض سے منتخب کیا ہے تاکہ ان گاڑیوں کو آر ایچ ڈی والے ملکوں کو برآمد کیا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ چینگن کی تیار کردہ گاڑیاں گزشتہ 10برسوں سے چین میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑیاں ہیں، ان کی تعداد سالانہ 28 لاکھ 70 ہزار ہے، ان میں عالمی معیار کی مختلف نوعیت کی ایل سی وی، ایس یو پی، ایم پی وی اور پسنجر گاڑیاں شامل ہیں، یہ گاڑیاں مختلف کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کی جاتی ہیں جن میں سوزوکی، فورڈ، پی ایس اے، مزدا، بوش، آئیسن اور شیفلر شامل ہیں۔ چینگن عالمی معیار کی گاڑیاں تیار کررہی ہے۔

ان میں حفاظت، تحقیق اور ترقی پر خاص توجہ دی جاتی ہے، گزشتہ 10برسوں سے مسلسل چینگن ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے شعبے میں نمبر 1 کمپنی ہے اور کمپنی کے 9 آر اینڈ ڈی سینٹر چین، اٹلی، جاپان، برطانیہ اور امریکا میں ہیں، اس کے علاوہ چینگن کا انٹرنیٹ خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ٹینسینٹ کے ساتھ بھی کاروباری اشتراک عمل ہے تاکہ ’انٹرنیٹ آف وہیکل (آئی او وی) کو ترقی دی جاسکے، یہ پہلی کمپنی ہے جس نے چین میں بڑے پیمانے پر اوآٹونامس لیول 2 ٹیکنالوجی کاروں میں پیش کی ہے۔ چیئرمین ماسٹر موٹرز لمیٹڈ ندیم ملک نے کہا کہ ماسٹر گروپ گزشتہ 2دہائیوں سے آٹو صنعت میں کام کررہا ہے اور ٹرک اور بسیں تیار کررہا ہے اور اب تک 17 ہزار سے زائد گاڑیاں پاکستان میں فروخت کی جاچکی ہیں۔ پاکستان میں 1000 افراد کے لیے 18 گاڑیوں کا تناسب ہے اور اس حوالے سے پاکستان دنیا میں 160 ویں پوزیشن پر ہے۔

پاکستان میں آٹو صنعت کے لیے بڑے مواقع موجود ہیں اور ہم چینگن کے ساتھ مل کر جدید ٹیکنالوجی اور مناسب قیمت صارفین کو پیش کرکے ان مواقع سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں تاکہ صارفین کو قیمت کا بہترین نعم البدل مہیا کیا جاسکے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر ماسٹر موٹرز لمیٹڈ دانیال ملک نے کہا کہ ہم ہر طرح کی مارکیٹ کو بہترین گاڑیاں جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ فراہم کرنا چاہتے ہیں اور ان میں ہمارا زور ایس یو ویز، ایم پی ویز اور ایل سی ویز گاڑیوں کے ساتھ پسنجر اور الیکٹرک گاڑیوں پر بھی ہوگا، چینگن کے ساتھ اس کاروباری اشتراک سے ہزاروں افراد کو روزگار کے مواقع حاصل ہوں گے جبکہ ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے ذریعے لوکلائزیشن سے پاکستان کی وینڈر انڈسٹری بھی مزید فروغ پائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا پلانٹ کراچی میں قائم کیا جا رہا ہے جو دسمبر 2018 میں پیداوار شروع کردے گا، اس پلانٹ کی گنجائش 30 ہزار یونٹ 2 شفٹوں میں ہے، ہم شروع میں سال میں چند ہزار گاڑیاں تیار کریں گے اور پھر تین برسوں میں پوری پیداواری صلاحیت اور گنجائش کے مطابق گاڑیاں تیار کی جائیں گی، ہم اپنے صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کیلیے ڈیلر نیٹ ورک قائم کرنے کے لیے کام کررہے ہیں تاکہ گاڑیوں کے پرزہ جات اور دیگر خدمات کو یقینی بنایا جاسکے جو تمام بڑے شہروں میں موجود ہوگا۔ انہوں نے اس موقع پر ڈیلروں کو مدعو کیا تاکہ چینگن برانڈ کو بڑھایا جا سکے اور صارفین کو عالمی معیار کی خدمات اور سہولت فراہم کی جا سکیں۔

The post آٹو سیکٹر میں 10 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے پر دستخط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tRegAa
via IFTTT

Friday, June 29, 2018

گورنرخیبرپختونخواکی زیرصدارت کوہاٹ یونیورسٹی آف سائنس اینڈٹیکنالوجی کے سینٹ کے چھٹے اجلاس یونیورسٹی کیلئے نظرثانی شدہ مالی سال 2017-18 اور2018-19 کیلئے بجٹ کی منظوری دیدی

تحریک انصاف نے (ق) لیگ کے امیدوار راجہ بشارت کو ٹکٹ جاری کر دیا مسلم لیگ (ق) میں ہوں، تحریک انصاف میں شامل نہیں ہوا، صرف پارٹی ٹکٹ لیا ہے، راجہ بشارت

ڈی آئی جی آپریشنز لاہورشہزاد اکبر نے ماڈل ٹائون کیس میں شریف برادران کو کلین چٹ دی‘خرم نواز گنڈاپور تقرری سے سانحہ ماڈل ٹائون کیس متاثر ہو گا، متنازعہ شخص کو ہٹایا ... مزید

سٹیٹ بینک نے ٹیکس وصولیوں کیلئے مخصوص بینکوں کی برانچز کے اوقات کار رات 12بجے تک بڑھا دیئے جولائی کو بینک عملہ مالی سال کی کلوزنگ کریگا ،اس روز بینک عوامی لین دین نہیں ... مزید

اقتدار میں کوئی بھی آئے، تبدیلی کبھی نہیں آئے گی! ایکسپریس اردو

کروڑوں روپے مالیت کی کالے رنگ کی گاڑی سے ایک شخص کو سفید رنگ کا کاٹن سوٹ پہننے، ہاتھ میں 90 ہزار کا موبائل سیٹ پکڑے اور ہاتھ میں برینڈڈ گھڑی پہنے اترتے دیکھا۔ خیال تو یہی آیا کہ ایسے ٹھاٹھ باٹ والے بڑے خان کا ہم پلّہ تو پورے علاقے میں کوئی نہیں، تو پھر ہم جیسے غریبوں کے علاقے میں ایسی شخصیت کا کیا لینا دینا؟ اسی تعجب میں نظریں اسی پر تھیں کہ مسلح گارڈز اس کے ارد گرد اکٹھے ہوگئے، اس کے گاڑی سے نیچے اترتے ہی لوگ جھنڈے اٹھائے اس کے قریب آگئے اور ’’زندہ باد! زندہ باد!‘‘ کے نعرے لگانے لگے۔

پھر وہ خان صاحب ایئرکنڈیشنڈ گاڑی سے اترتے ہی پسینے میں شرابور اپنے غریب ووٹر کے پاس گئے اور ان سے مخاطب ہوئے کہ میں آپ کے مسائل سے آگاہ ہوں، مجھے آپ کے دکھوں کا احساس ہے اور آپ مجھے ووٹ دے کر کامیاب کریں تو اسمبلی میں پہنچ کر آپ کے مسائل کےلیے آواز اٹھاؤں گا۔ پرتعیش زندگی گزارنے والے خان اور غریب آدمی کے درمیان اس مکالمے سے عقدہ یہ کھلا کہ الیکشن ہونے جارہے ہیں اور یہ تو ووٹ مانگنے کا موسم ہے۔ اس طرح کے خان، وڈیرے، جاگیردار اب گلی کوچوں میں ووٹ مانگتے نظر آئیں گے۔

2018 کا انتخابی دنگل سج چکا ہے۔ ہر علاقے، شہر اور قصبے میں اسی طرح کے ڈرامے ہوتے نظر آئیں گے۔ بڑی بڑی سیاسی جماعتوں نے اپنے سیاسی پہلوان میدان میں اتار دیئے ہیں۔ امیدواروں کے اعلان کے بعد اب انتخابی مہم میں بھی تیزی آگئی ہے۔ ملک بھر میں اس وقت سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں سمیت الیکشن میں حصہ لینے والے آزاد امیدوار بھی اپنے اپنے حلقوں میں انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ بڑے بڑے شہر کے شہر، قصبے اور دیہات امیدواروں کے بینرز، سیاسی جماعتوں کے جھنڈوں اور جدید دور کے پینافلیکس سے سج گئے ہیں۔ گلی گلی امیدوارں کی تشہیری مہم جاری ہے، امیدواروں کے حمایتی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں، ووٹ کے حصول کےلیے ووٹرز کو کسی نہ کسی طریقے سے قائل کرنے کی سرتوڑ کوششیں کی جارہی ہیں۔ شخصیت، برادری، قومیت اور نام و نمود وغیرہ کے نام پر ووٹ مانگے جا رہے ہیں۔ ہر امیدوار کی بھرپور کوشش ہے کہ ووٹر کسی صورت اس سے ناراض نہ ہو اور کم سے کم پولنگ تک ووٹر راضی رہے۔

ایسے عوامی نمائندے جو گرمی کے چار مہینے ایئرکنڈیشنڈ کمروں اور ایئرکنڈیشنڈ گاڑیوں میں گھومتے نظر آتے تھے، وہ عوامی نمائندے آج کل گلی گلی ووٹ مانگتے نظر آتے ہیں۔ ہمارے معاشرے میں گھر گھر ووٹ مانگنے کو خاصی اہمیت دی جاتی ہے۔ ووٹر اس بات پر خوش دکھائی دیتا ہے کہ امیدوار ووٹ مانگنے ان کے گھر چل کر آیا ہے اسی لیے ہر امیدوار ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں مصروف ہے۔ اب بھی شہر ہو یا گاؤں، امیدوار گھر گھر جاکر اپنے ووٹرز سے ووٹ مانگتے نظر آتے ہیں۔

لیکن ووٹرز کی توقعات بھی اب بڑھ گئی ہیں۔ ووٹر اس بات کا خیال رکھتا ہے کہ جس امیدوار کو اس نے پہلے ووٹ دیا، اس کا جیتنے کے بعد پورے پانچ سال میں اس سے یا اہل علاقہ سے رویہ کیسا رہا؟ اس کی غمی خوشی میں وہ کس حد تک شریک رہا اور اس کے مسائل حل کرنے میں عوامی نمائندے کی کتنی دلچسپی رہی؟ پورے پانچ سال کی کارکردگی کا نتیجہ اب عوام عام انتخابات میں دینے لگے ہیں۔ ہر امیدوار کی پانچ سالہ کارکردگی کا ایکسرے کیا جاتا ہے پھر جاکر ووٹر یہ فیصلہ کرنے تک پہنچتا ہے کہ اسے ووٹ کس کو دینا ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی سیاسی پہلوان انتخابی دنگل میں کود پڑے ہیں اور ہر امیدوار کی جانب سے ووٹرز کو قائل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ پارلیمنٹ تک پہنچنے والے وہ عوامی نمائندے جو رمضان المبارک کے دنوں میں دور دور تک نظر نہیں آتے تھے، اس بار وہ اپنے ووٹرز کی افطاریوں میں مصروف نظر آئے۔ عید کے دنوں میں جن کے دروازے صرف چند افراد کےلیے کھلے ہوا کرتے تھے، الیکشن قریب ہونے کی وجہ سے وہ اپنے گھر، حجرے، دفتر کے دروازے پر کھڑے نظر آئے۔

انتخابی مہم کے دوران ہر امیدوار اپنے مخالف امیدوار پر کڑی تنقید کرتا اور اس کی خامیاں گنواتا نظر آتا ہے۔ مستقبل میں عوام کی متوقع نمائندگی کرنے والے ایک دوسرے کی خامیوں کو اجاگر کرکے علاقے کے ووٹرز کو اپنی طرف مائل کررہے ہیں۔

دن کے کام کاج کے بعد رات کو امیدواروں کے الیکشن آفس آباد ہونے لگے ہیں۔ وہ امیدوار جو کبھی دس روپے بھی کسی غریب آدمی کو دینے کو تیار نہیں ہوا کرتے تھے، اب لاکھوں روپے دفاتر کے خرچوں پر اڑا رہے ہیں۔ الیکشن کےلیے قائم دفاتر میں صبح سے شروع ہونے والا مہمان نوازی کا سلسلہ شام ہونے تک خوب زور پکڑ لیتا ہے۔ گرم موسم کی مناسبت سے شربت، ٹھنڈے مشروبات اور چائے قہوے کے دور چلتے رہتے ہیں۔ رات کے کھانے کے انتظامات بھی کیے جارہے ہیں۔ ہر امیدوار اپنے طریقے سے انتخابی مہم شروع کیے ہوئے ہے لیکن ایک بات روایتی اور پرانی برقرار ہے: وہی وعدے وعید کیے جارہے ہیں، کسی کو نوکری کا جھانسہ دیا جارہا ہے توکسی کو علاقے میں گیس کی فراہمی، اور کسی علاقے کی گلیاں نالیاں بنانے کے وعدے کیے جارہے ہیں۔

بات تو اب اس سے بڑھ کر موبائل فونز اور موٹرسائیکل دینے تک پہنچ گئی ہے۔ ہر امیداور کے حمایتی اپنے طریقے سے ووٹرز کو قائل کررہے ہیں۔ امیدوار اپنی انتخابی مہم میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کو بھی بھول گئے ہیں۔ جو امیدوار اپنی غریبی کا رونا رویا کرتے تھے، اب لاکھوں روپے ان کا روزانہ کا خرچہ ہورہا ہے۔ بازاروں، دیواروں، گلیوں، شاہراہوں اور چوراہوں پر لگے قد آور پینافلیکس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انتخابی مہم کےلیے تجوریوں کے تالے کیسے کھول دیئے گئے ہیں۔

ابھی تو انتخابی مہم کی ابتداء ہے۔ الیکشن میں پورا ایک مہینہ باقی ہے اور حیرانی ان جماعتوں پر بھی ہوتی ہے جو کرپشن، اقربا پروری، خاندانی سیاست کے خلاف آواز اٹھاتی ہیں۔ ان سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم بھی دیکھیں تو معلوم ہوگا کہ خرچے کروڑوں تک پہنچ گئے ہیں۔ کسی بھی سیاسی جماعت کےلیے جلسہ کرنا کوئی آسان کام نہیں، ایک جلسے کا خرچہ کم از کم پچاس لاکھ روپے تک پہنچ گیا ہے جس میں ڈی جے، ساؤنڈ سسٹم، کرسیوں کا کرایہ، اور کنٹینرز تک کا کرایہ بھی شامل ہے اور الیکشن کمیشن کی جانب سے اخراجات کی جو حد مقرر کی گئی ہے، وہ تو ایک ہی جلسے میں پوری ہوجاتی ہے۔

اگر یہی اخراجات عوام کی فلاح و بہود پر کیے جائیں تو عوام کو کیوں در در کی ٹھوکریں کھانی پڑیں؟

انتخابی مہم کے دوران جو ڈرامے بازی چل رہی ہے، الیکشن تک جاری رہے گی۔ الیکشن بھی ہو جائیں گے اور پھر ووٹ لینے والے عوامی نمائندے پارلیمنٹ میں پہنچنے کے بعد اپنے مسائل کے بھنور میں بھی پھنس جائیں گے۔ غریب اسی طرح اپنے مسائل کے حل کےلیے سرکاری دفاتر کی خاک چھانتا رہے گا، سلسلہ اسی طرح پانچ سال چلتا رہے گا اور تبدیلی کے نعرے لگتے رہیں گے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post اقتدار میں کوئی بھی آئے، تبدیلی کبھی نہیں آئے گی! appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2yT5ZBr
via IFTTT

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ہزاروں افراد پھنس گئے ایکسپریس اردو

بالی: انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں آتش فشاں پھٹنے کی وجہ سے ایئرپورٹ میں ہزاروں سیاح پھنس گئے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بالی میں آتش فشاں پھٹنے سے دھوئیں کے بادل آسمانوں کو چھونے لگے، چنگاریاں ہواؤں کے ساتھ فضاء میں بکھر گئیں جب کہ فضا میں حدت کا اضافہ ہو گیا۔ شہری انتظامیہ نے ریڈ الرٹ جاری کردیا علاوہ ازیں نگوراہ رائی ایئرپورٹ کی 280 پروازوں کو معطل کردیا گیا جس سے 15 ہزار 7 سو مسافر ہوائی اڈے پر ہی پھنس گئے۔

مقامی انتظامیہ کے مطابق آتش فشاں پھٹنے سے اردگرد علاقے میں آباد ایک لاکھ افراد آباد ہیں جنہیں گھر چھوڑنے کی ہدایت کردی گئی تھی تاہم حکومتی انتباہ کے باوجود علاقے میں اب بھی ہزاروں افراد اپنے گھروں میں موجود ہیں۔ ماہرینِ ارضیات کا کہنا ہے کہ آتش فشاں کے پوری شدت سے کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے جس سے بڑے پیمانے پر لاوے کے پھیلنے کے امکانات نمایاں ہیں جب کہ یہ خدشہ بھی ہے کہ یہ آتش فشاں کئی ہفتوں تک متحرک رہ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ اگونگ کا آتش فشاں آخری بار 1963 میں پھٹا تھا جس سے 1100 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔

The post انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ پڑا، ہزاروں افراد پھنس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tLLyAE
via IFTTT

براہ مہربانی میرے لیے بیٹے کی نہیں بیٹی کی دعا کریں، ثانیہ مرزا ایکسپریس اردو

ممبئی: بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کاکہنا ہے کہ براہ مہربانی میرے لیے بیٹے کی نہیں بلکہ بیٹی کی دعا کریں۔

بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا ان دنوں امید سے ہیں انہوں نےاور شعیب ملک نے یہ خبر اپنے تمام چاہنے والوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر بہت محبت سے شیئر کی تھی،  یہی وجہ ہے کہ یہ خبر سن کر پاکستانی اور بھارتی عوام میں خوشی کی لہردوڑ گئی تھی اور اب ان کے چاہنے والے بے چینی سےانتظار کررہے ہیں کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی بیٹے کے والدین بنتے ہیں یا بیٹی کے، تاہم ثانیہ مرزا چاہتی ہیں کہ ان کے گھر بیٹی کی پیدائش ہو اور انہوں نے تمام لوگوں سے کہا ہے کہ ان کے لیے بیٹی کی دعا کریں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ثانیہ مرزا بھارتی جاسوس

بھارتی میڈیا کے مطابق ثانیہ مرزا نے گزشتہ روزممبئی میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام ’’مجھے حق ہے مہم‘‘ میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ انہیں بچپن میں لوگوں کی جانب سے کس طرح ٹینس کھیلنے پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ثانیہ نے کہا کہ میں نے 6 سال کی عمر میں ٹینس کھیلنا شروع کردی تھی اورحیدرآباد دکن میں لڑکیوں کے اتنی چھوٹی عمر میں کھیلنے کو بہت حیرانگی سے دیکھا جاتا تھا۔ جب میں ٹینس کھیلتی تھی اس وقت بہت سے لوگ میرے والدین کو کہتے تھے’’ہاں ٹھیک ہےکھیلنے جارہی ہے لیکن کالی ہوجائے گی دیکھنا، کوئی شادی نہیں کرے گا‘‘۔ ثانیہ مرزا نے کہا میرے والد میرے ہیرو ہیں انہوں نے تنقید کرنے والوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ہرموقع پر میرا ساتھ دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ثانیہ کی بہن کی شوہر سے علیحدگی

ٹینس اسٹار نے مزید کہا ہم دوبہنیں ہیں اور ہمیں کبھی بھائی کی خواہش نہیں ہوئی آج میں ایک کامیاب خاتون ہوں اوراپنی زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کرچکی ہوں لیکن لوگ آج بھی جب مجھ سے ملتے ہیں تو کہتے ہیں کہ آپ کا کوئی بھائی نہیں ہے اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں اورمجھے دعا دیتے ہیں آپ کا لڑکا ہوجائے جس پر میرا جواب ہوتا ہے، ’’براہ مہربانی یہ دعا مت کرو بلکہ لڑکی ہوجائے یہ دعا کرو، کیوں آپ لڑکے کی دعا کررہے ہو۔‘‘ ثانیہ نے کہا یہ ہمارے معاشرے کی ذہنیت ہے جس سے ہمیں باہر نکلنا ہے۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اورشعیب ملک اکتوبر میں والدین کے عہدے پر فائز ہوں گے۔

The post براہ مہربانی میرے لیے بیٹے کی نہیں بیٹی کی دعا کریں، ثانیہ مرزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N9mpJ1
via IFTTT

قومی کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں پریکٹس کا آغاز کردیا ایکسپریس اردو

ہرارے: سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے قومی کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں پریکٹس کا آغاز کر دیا۔

پاکستان ٹیم نے درخواست کی تھی کہ میچ وینیو پر پریکٹس کا موقع دیا جائے، میزبان بورڈ نے یہ مطالبہ تسلیم کر لیا اور قومی کرکٹرز نے ہرارے اسٹیڈیم میں بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کی۔ گرانٹ لوڈن وکٹوں کے پیچھے کیچنگ کے لیے سرفراز احمد کو خصوصی پریکٹس کرواتے رہے۔

واضح رہے کہ قومی ٹیم جمعرات کو زمبابوے پہنچی تھی، پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا آغاز یکم جولائی سے ہوگا۔ گرین شرٹس افتتاحی میچ زمبابوے کے خلاف کھیلیں گے، ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد قومی ٹیم 13 جولائی سے زمبابوے کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلے گی۔

The post قومی کرکٹ ٹیم نے ہرارے میں پریکٹس کا آغاز کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tQiMi6
via IFTTT

الیکشن کمیشن کی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزرا کووارننگ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزرا کو کام سے روکنے کی وارننگ دے دی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت نگراں وزراء تین دن میں اپنے اور اپنے گھر والوں کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کے پابند ہیں لیکن نگراں وزرا کی اکثریت نے اپنے اورزیرکفالت افراد کے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں۔

الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کروانے پربرہمی کا ااظہار کیا ہے اورتنبیہہ کی ہے کہ اگر انہوں نے قانون کے مطابق اثاثہ جات کی تفصیلات جمع نہ کرائیں تو انہیں ذمہ داریاں نبھانے سے روکا بھی جاسکتا ہے۔

The post الیکشن کمیشن کی اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے نگراں وزرا کووارننگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lJGM32
via IFTTT

اقتدار میں رہ کر ہمارے کتنے مسائل حل کئے؟ فاروق ستار سے شہریوں کا سوال ایکسپریس اردو

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کو عوام نے گھیرے میں لے کر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

ایکسپریس نیوزکے  مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کو نیو میمن مسجد بولٹن مارکیٹ میں نمازِجمعہ کی ادائیگی کے  بعد عوام نے گھیر لیا اور سوالات کی بوچھاڑ کردی، عوام میں شدید غم و غصہ تھا اور انہوں نے فاروق ستار کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ 25 سال اقتدار میں رہتے ہوئے آپ نے ہمارے مسائل کے حل کے لیے کیا کیا؟ 25 سالوں سے کھالیں چھین رہے ہو اس کا حساب کون دے گا ؟ فاروق ستار نے مسکراتے ہوئے تحمل کے ساتھ عوام کے جوابات دینے کے میڈیا کا سہارا لیا اور پریس کانفرنس کر ڈالی۔

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اعتراف کرتے ہیں کہ ماضی میں ہم سے غلطیاں ہوئیں لیکن ہم عوام کی دہلیز پر جاکر اپنی غلطیوں کی معافی مانگیں گے، میں نے آج سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کیا ہے اور آج ہی کسی بھی وقت اہم اعلان کروں گا۔  ایم کیو ایم کا ووٹ بینک کل بھی ایک تھا آج بھی ایک ہے اور جب ووٹ بینک ایک ہے تو ایم کیوایم بھی ایک تھی، ایک ہے اور ایک رہے گی۔

فاروق ستار نے کہا کہ 70 فیصد ٹیکس دینے والے کراچی کو 2 فیصد کی خیرات ملے یہ منظور نہیں، 10 سالوں سے کراچی کوپانی کی ایک اضافی بوند نہیں دی گئی، تین کروڑ سے زائد آبادی کے شہر میں ٹرانسپورٹ نہیں ہیں، مردم شماری میں آدھی آبادی کو لاپتہ قرار دیا گیا، ہمیں سرکلر ریلوے کی بحالی، بیروزگاری کاخاتمہ، پانی،  بجلی اور ٹرانسپورٹ چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور شہبازشریف کراچی کے عوام سے ووٹ مانگنے سے پہلے مردم شماری دوبارہ کرانے اور صوبے کے لئے بات کریں اور تمام سیاسی جماعتیں اس بات کا مل کر مطالبہ کریں کہ مجموعی وسائل میں سے 30 فیصد کراچی کا ملنا چاہئے۔

The post اقتدار میں رہ کر ہمارے کتنے مسائل حل کئے؟ فاروق ستار سے شہریوں کا سوال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lG0e0z
via IFTTT

انتخابات سے پہلے ہی پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کی ایک نشست لے اڑی ایکسپریس اردو

 کراچی: سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 6 سے پیپلزپارٹی کے امیدوارشبیرعلی بجارانی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق خیرپورکے قصبے کندھ کوٹ سے سندھ اسمبلی کی نشست پی ایس 6 پرپیپلزپارٹی کے امیدوار میرشبیرعلی بجارانی بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ ریٹرننگ آفیسر نے میر شبیر علی بجارانی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

شبیرعلی بجارانی نے ٹکٹوں کی تقسیم اور دیگر معاملات پر پیپلز پارٹی کی قیادت سے ناراض ہوکر آزاد حیثیت سے انتخابات لڑنے کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے تاہم بعد میں پارٹی قیادت نے انہیں منالیا تھا۔

واضح رہے کہ ریٹرننگ آفیسرنے پی ایس 6 سے شبیر بجارانی کے علاوہ تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔ انتخابی شیڈول کے مطابق آج امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا آخری دن تھا، اسی لیے ریٹرننگ آفیسر نے ان کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کیا۔

The post انتخابات سے پہلے ہی پیپلزپارٹی سندھ اسمبلی کی ایک نشست لے اڑی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2z03Tj4
via IFTTT

کوہ نور ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ راولپنڈی میں ریون انرجی کے اشتراک سے سولر پینل کی تنصیب ریون انرجی لمیٹڈ نے کوہ نور ٹیکسٹائل ملز راولپنڈی میں اپنے نئے منصوبے کی تنصیب کا اعلان ... مزید

اوکاڑہ کینٹ ،ْضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ/ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفسیر نے حلقہ پی پی 188کے امیدوار چوہدری عبداللہ طاہر کوطلب کر لیا

شاہی سید کا ایم کیو ایم بہادر آباد سے انتخابی اتحاد کا اعلان ہماری لڑائی دہشت گردوں سے تھی جو ختم ہوچکے ہیں،صدر اے این پی سندھ

خورشید شاہ کا مزدور کی اجرت 20ہزار روپے کرنے کا وعدہ

جرائم کیخلاف جنگ میں کامیابی عوام اور پولیس کے درمیان دوستانہ ماحول کے فروغ اور قیام کی متقاضی ہے،آئی جی سندھ پولیس اہلکاروں پر مشتمل ایک مستعد اور چوکس دستہ سندھ پولیس ... مزید

اللہ سے معافی مانگو، فاروق ستار کو نمازیوں نے گھیر لیا 25سال سے اسلحے کے زور پر کھالیں چھین رہے ہو، اب ووٹ مانگنے آگئے ہو،شہری عوام نے مجھے محبت سے گھیرا ہوا تھا،کچھ ... مزید

آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی پاسنگ آئوٹ پریڈ میں شرکت

علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی مسائل سے نجات دلانے کے لئے شب روز کوشاں ہے، چیئر مین بلدیہ کورنگی

تحریک انصاف کو پی پی 14میں ق لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کرنا مہنگا پڑ گیا تحریک انصاف کی طرف سے ق لیگ کے راجہ بشارت کو ٹکٹ جاری کرنے پر پی ٹی آئی کارکنان کااحتجاج،راجہ بشارت ... مزید

کرنل وقار نور کی ذاتی دلچسپی سے حلقہ ایل اے 6 تعمیر و ترقی کی جانب گامزن ہے، ملک ارباب

دنیا دیکھ رہی ہے(ن)لیگ کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے،مریم نواز مخالفین کی چالوں سےمعلوم ہوتا ہےکہ مسلم لیگ(ن) جیت رہی ہے، نااہلیاں ن لیگ کا کچھ نہیں بگاڑسکتیں،ہم انشاءاللہ جیتیں ... مزید

فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی کا سپریم کورٹ کی جانب سے ملک میں پانی کی کمی اور کالا باغ کی تعمیر میں تاخیر کا نوٹس لینے کا خیر مقدم پاکستان صرف تیس ... مزید

نگران حکومت پٹرولیم مصنوعات مہنگی کرنے کی بجائے ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی شرح کم کرے، پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ کا مطالبہ

25 جولائی کو(ن) لیگ 2013 سے بڑی کامیابی حاصل کرے گی، احسن اقبال

ابوظہبی: منشیات استعمال کرنے کی ویڈیو آن لائن شیئر کرنے والے گرفتار کر لیے گئے گرفتار کیے جانے والے دو افراد کی عمریں بالترتیب 21 سال اور 30 سال ہیں

ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے میں تحریک انصاف بوکھلا گئی تحریک انصاف نے پی پی 281 سے اکرم ساٹیہ سے ٹکٹ واپس لے کر شہاب الدین سیہڑ کو دے دیا

فاروق ستارنےعوام کوالیکشن جیتنے کی پیشگی مبارکباد پیش کردی 25جولائی کوواضح اکثریت کیساتھ الیکشن جیتیں گے،ایم کیوایم کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہے۔میڈیا سے گفتگو

کاﺅنٹی کرکٹ، محمد عباس کی صلاحتیں مزید نکھرنے لگیں رواں سیزن میں انھوں نے 4 میچز میں 24.47کی اوسط سے17شکار کیے

ٹماٹرکو کیڑے مکوڑوں سے محفوظ رکھنے کیلئے اقدامات کی ہدایت

مرچ کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھیں،زرعی ماہرین

امرود کے پودوں کی مناسب دیکھ بھال کریں،زرعی ماہرین

دھا ن کی فصل سوائے ریتلی زمین کے تمام اقسام بشمول کلر اٹھی زمینوں میں کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے،محکمہ زراعت پنجاب

عوام پی ٹی آ ئی کو ووٹ دے کر اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنائیں، ڈاکٹر مراد راس

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے زیر اہتمام قومی ویمن بلائنڈ کرکٹرز اور کوچز کا چھ روزہ ٹریننگ کیمپ 30جون سے 5جولائی تک ایبٹ آباد میں منعقد ہوگا

محبتیں بانٹنے سے نفرتیں ختم ہوتی ہیں، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی عوامی و فلاحی خدمات کو تاریخ ہمیشہ یاد رکھے گی، سکھ مہمان بھارت جا کر ہماری مہمان نوازی کا ذکر ضرور کریں تاکہ ... مزید

لاہور ہائیکورٹ نے متنازعہ انٹرویو دینے اور حلف کی خلاف ورزی کرنے پر نوازشریف اور صحافی سرل المیڈا کو دوبارہ نوٹس جاری کر دئیے

ذمہ دار آدمی ہوں، ہمیشہ اپنے حلف کی پاسداری کی ،شاہد خاقان عباسی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اپنا انتخابی منشور برائے الیکشن 2018پیش کردیا وطن عزیز کو قائد اعظم اور علامہ اقبال کے وژن کے مطابق پر امن اورترقی یافتہ بنانے کیلئے جدوجہد ... مزید

سی ایس ایس امتحانات 2017 کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا، صرف3.3 فیصد امیدوار کامیاب 1 امیدواروں سے محض 312 نے تحریری امتحان پاس کیا ، انٹرویوز کے بعد 310 امیدواروں نے کوالیفائی ... مزید

شرم کی بات ہے کہ بغیر ثبوت کے ایک وزیراعظم کو گھسیٹا گیا، دونوں حلقوں سے شیر جیتے گا مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی لاہور ہائی کورٹ کے باہر ... مزید

شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ معطل، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ایکسپریس اردو

 لاہور:  ہائی کورٹ نے ایپلیٹ ٹریینول کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے مظاہرعلی اکبر نقوی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے ایپلیٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے  شاہد خاقان عباسی کو این اے 57 سے الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : شاہد خاقان عباسی نے تاحیات نااہلی کا فیصلہ چیلنج کردیا

گزشتہ روز سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اپنی تاحیات نااہلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایپلیٹ ٹریبونل کو تاحیات نااہل کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے لہذا ٹریبونل کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فواد چوہدری کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

واضح رہے کہ چند روز قبل الیکشن ایپلیٹ ٹربیونل نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیا تھا۔

The post شاہد خاقان عباسی کی نااہلی کا فیصلہ معطل، الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2N8Kj7m
via IFTTT

لاہورمیں مسجد کی چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے ایکسپریس اردو

لاہور: ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر بارش کی باعث مسجد کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر8 افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور اور گردونواح میں جاری موسلا دھار بارش نے ہرطرف تباہی پھیلادی ہے۔  بارش کے باعث لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر قائم ایک مسجد کی چھت گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر 8 افرادزخمی ہوگئے جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار فوراً موقع پر پہنچے اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ دوسری جانب لاہور وگردونواح میں جاری بارشوں کے باعث سڑکیں تالاب کا منظر پیش کررہی ہیں جس کے باعث ٹریفک کی روانی متاثرہے۔

The post لاہورمیں مسجد کی چھت گرنے سے 8 افراد ملبے تلے دب گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Kj3bTC
via IFTTT

یورپی یونین کا مہاجرین کے تمام کیمپ بند کرنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

برسلز: یورپی یونین کے ممالک نے پناہ گزینوں سے متعلق نئے معاہدے پر اتفاق رائے پیدا کر لیا ہے جس کے تحت پناہ گزین کیمپ بند کردیئے جائیں گے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز میں یورپی یونین کے سربراہان کا اجلاس ہوا جس میں رات بھر کے طویل مذاکرات کے بعد پناہ گزینوں کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔ جس کے تحت تارکین وطن کے کیمپوں کو بند کر کے عارضی کیمپ بنایا جائے گا جو مہاجرین کی دستاویزات کی جانچ پڑتال کرکے اس کا فیصلہ کرے گا کہ کسے سرحد پار کرنے کی اجازت دی جاسکے گی اور کیسے واپس کردیا جائے گا۔

یورپی یونین کے درمیان یہ مفاہمتی عمل یورپی ممالک کی سرحدوں پر بڑھتے ہوئے تارکین وطن کی تعداد اور اس سے پیدا ہونے والے مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ طویل اجلاس کے دوران سربراہان نے سیکیورٹی رسک، مہاجرین کی آباد کاری اور ضروری سہولیات کی دستیابی کے امکانات پر بھی غور کیا۔

کامیاب اجلاس کے بعد یورپی کونسل کے سربراہ ڈونلڈ ٹسک نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ یورپی بلاک کے تمام اٹھائیس ارکان مہاجرین سمیت دیگر معاملات کے حل پر متفق ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب یورپی ممالک کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک کے درمیان پناہ گزینوں سے متعلق معاہدے میں تو اتفاق رائے ہو گیا ہے تاہم  تارکین وطن کے حراستی کیمپوں سے متعلق ابھی کچھ واضح نہیں ہے۔ علاوہ ازیں معاہدے سے پُر امید جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل کا کہنا ہے کہ یورپی ممالک پناہ گزینوں کی غیر قانونی اور بے قاعدہ ہجرت کا حل تلاش کرنے کے لیے آئندہ بھی مفاہمت سے کام کرتا رہے گا۔

 

The post یورپی یونین کا مہاجرین کے تمام کیمپ بند کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lJ9wJi
via IFTTT

بھارت کا پاکستانی زائرین پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: بھارت نے پاکستانی زائرین پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنراجے بساریہ کی کوششوں سے بھارتی وزارت خارجہ نے بالآخر پاکستانی زائرین پر عائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرتے ہوئے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد نئی دہلی میں جاری حضرت امیرخسرو کے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کردیئے گئے۔

بھارتی سفارتخانے کے ایک سینئرسفارتکار نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ حضرت امیر خسروکے عرس میں شرکت کے لیے 176 پاکستانی زائرین کوویزے جاری کردیئے گئے ہیں تاہم پاکستانی زائرین کے ویزے کی مدت کم کردی گئی ہے۔

حضرت امیرخسروکے عرس کی تقریبات کا آغازگزشتہ روز28 جون سے نئی دہلی میں ہوا جو 5 جولائی تک جاری رہے گا۔

واضع رہے کہ بھارتی سفارتخانے نے اس سال جنوری میں حضرت نظام الدین اولیا اورمارچ میں خواجہ معین الدین چشتی کے عرس میں شرکت کے لیے پاکستانی زائرین کو ویزے جاری نہیں کیے تھے۔

The post بھارت کا پاکستانی زائرین پرعائد غیراعلانیہ پابندی ختم کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lJyqII
via IFTTT

عدلیہ مخالف ریلی کیس؛ (ن) لیگی رہنماؤں کو ایک ایک ماہ قید کی سزا ایکسپریس اردو

لاہور: ہائی کورٹ نے قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے اور تقاریر کرنے والے سابق(ن) لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کو ایک ایک ماہ قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔

لاہور ہائی کورٹ میں قصور میں عدلیہ مخالف ریلی نکالنے، عدلیہ کے خلاف تقاریر کرنے اور نعرے بازی کرنے والے سابق (ن)لیگی  رکن قومی و صوبائی اسمبلی سمیت دیگر کے خلاف سماعت ہوئی، سماعت لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت عدالت نے محفوظ کیا ہوا فیصلہ سناتے ہوئےسابق(ن)لیگی ایم این اے شیخ وسیم، احمد ایاز، جمیل خان اور ناصر خان کو ایک ماہ قید کی سزا سنادی، چاروں ملزمان پر ایک لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیاگیا ہے، جب کہ سابق  ایم پی اے نعیم صفدر انصاری اور لطیف کو بری کردیا۔

واضح رہے کہ 13 اپریل کو قصور میں سابق(ن)لیگی ایم این اے اور ایم پی ایز کی قیادت میں عدلیہ مخالف ریلی نکالی گئی تھی جس میں اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے بارے میں غلط الفاظ استعمال کیے گئے تھے اور عدلیہ کے بارے میں بیان بازی کی گئی تھی۔ جس کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت (ن)لیگی ایم پی اے اورایم این ایز سمیت دیگر کے خلا ف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے۔ عدالت نے تین روز قبل ملزمان کے خلاف فیصلہ محفوظ کیاتھا۔

The post عدلیہ مخالف ریلی کیس؛ (ن) لیگی رہنماؤں کو ایک ایک ماہ قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tOMu7v
via IFTTT