Saturday, June 30, 2018

مشتعل ہجوم نے زاہد حامد کی دوڑیں لگوادیں ایکسپریس اردو

سیالکوٹ: کاغذات نامزدگی میں مبینہ طور پر ختم نبوت سے متعلق ترمیم میں کردار ادا کرنے والے سابق وزیر قانون زاہد حامد کی ضلع کچہری آمد پر سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا جس پر مسلم لیگ کے رہنما کو راہ فرار اختیار کرنی پڑی۔

الیکشن 2018 میں ناراض ووٹرز کی جانب سے سیاسی رہنماؤں پر کڑی تنقید اور تلخ سوالات پر مبنی ویڈیو منظر عام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ سیالکوٹ میں بھی ناراض ووٹروں نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر زاہد حامد کو گھیر لیا۔

زاہد حامد صوبائی اسمبلی کے امیدوار مرزا الطاف کے ساتھ شیر کا نشان الاٹ کروانے پسرور کچہری پہنچے تو 100 سے زائد افراد انہیں دیکھ کر مشتعل ہوگئے۔  مظاہرین غدار غدار کے نعرے لگاتے رہے اور گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔ نوجوانوں نے زاہد حامد کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے لبیک یا رسول اللہ اور ختم نبوت زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مشتعل افراد اور کشیدہ صورتحال کو دیکھ کر زاہد حامد کا ڈرائیور گاڑی بھگا کر لے گیا۔ پسرور بار ایسوسی ایشن نے زاہد حامد کی آمد پر پابندی عائد کر کے قرارداد بھی منظور کرلی۔

صوبائی امیدوار مرزا الطاف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشتعل افراد زاہد حامد کی گاڑی کے سامنے لبیک یا رسول اللہ کے نعرے لگاتے رہے۔ مظاہرین نے کوئی حملہ نہیں کیا تاہم تھوڑی سی بدمزگی ضرور ہوگئی۔

The post مشتعل ہجوم نے زاہد حامد کی دوڑیں لگوادیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2tHC5ew
via IFTTT

No comments:

Post a Comment