Saturday, June 30, 2018

پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹرکوئی اور ہے، فاروق ستار ایکسپریس اردو

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹر کوئی اور ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹر کوئی اور ہے، ٹکٹوں کی سلیکشن میں میرا کوئی کردار نہیں، خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی نے امیدواروں کا انتخاب کیا ہے، میرے ساتھ جو لوگ تھے میں نے ان کی لسٹ دے دی تھی، اب ان میں کتنے منتخب ہوئے اس کا نہیں پتا۔ میں تو اب بھی الیکشن لڑنے سے منع کررہا ہوں، میں خوشی سے الیکشن نہیں لڑوں گا، میرا ذاتی فیصلہ عوام اور کارکنان کے سامنے ہے،  رابطہ کمیٹی نے کہا ہےکہ پتنگ کے لیے اور الیکشن میں جان ڈالنے کے لیے آپ کا ہونا ضروری ہے۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک شہری نے فاروق ستار کو کراچی کا امن اور پانی کی عدم فراہمی کا ذمے دار ٹھہرایا تو  فاروق ستار نے ساری ذمہ داری پیپلز پارٹی پر ڈالتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے حلقے میں نکاسی آب کی بہتری کے لئے بہت کام کیا لیکن ایک ریاستی جبر اور آپریشن ہم پر مسلط کیا گیا۔ کراچی کی آبادی کو صحیح نہیں گنا گیا، شہر میں دوبارہ مردم شماری ہونی چاہیے اور شہریوں کو حقوق ملنے چاہئیں، کراچی میں قومی اسمبلی کی 21 کے بجائے 40 اور صوبائی کی 40 کی بجائے 80 نشستیں ہونی چاہئیں۔

The post پارٹی کا کپتان میں ہوں لیکن سلیکٹرکوئی اور ہے، فاروق ستار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lHERMc
via IFTTT

No comments:

Post a Comment