Friday, March 31, 2023

بالی ووڈ کے دس بڑے پرینک اسٹارز کون ہیں؟ ایکسپریس اردو

ممبئی: بالی وڈ میں ایسے بہت سے فنکار ہیں جنہیں پرینک اسٹار کہا جاتا ہے، آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ انڈین شوبز انڈسٹری کے دس بڑے پرینک اسٹار کون ہیں۔ 

1: اکشے کمار

کپل شرما شو میں اداکارہ سارہ علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ اکشے کمار نے انہیں بیوقوف بنایا تھا، اکشے  کمار نے انہیں پرساد کی مٹھائی دی لیکن وہ ادرک کا لڈو تھا۔

2 : ابھیشیک بچن 

اداکارہ زینت امان نے ایک مرتبہ انکشاف کیا کہ ابھیشیک بچن اکثر ان کے دروازے کی گھنٹی بجا کر بھاگ جایا کرتے تھے لیکن ایک مرتبہ انہوں نے ابھیشیک کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

3 : عامر خان 

اداکارہ روینہ ٹنڈن نے بتایا کہ ایک مرتبہ انہوں نے دیکھا کہ گرم کافی کا کپ ان کی طرف گر رہا ہے، بعد میں پتہ چلا کہ وہ کپ ایک دھاگے سے بندھا ہوا تھا اور اس شرارت میں عامر خان کا ہاتھ تھا۔

4 : اجے دیوگن

ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا کہ فلم ’دی بگ بل‘ کی شوٹنگ کے دوران اجے دیو گن کہا کرتے تھے کہ یہ لوکیشن آسیبی ہے۔

5 : امیتابھ بچن 

کے بی سی کے پروگرام کے دوران جب اکشے کمار نے سوالات کے جوابات میں کترینہ کیف کی مدد کی تو امیتابھ سیٹ چھوڑ کر چلے گئے، بعد میں کترینہ کو بتایا گیا کہ یہ ایک پرینک تھا۔

6 : سلمان خان 

دبنگ خان بگ باس کے امیدواروں کے ساتھ اکثر پرینک کرتے رہتے ہیں۔

7: شاہ رخ خان 

بالی وڈ کنگ نے ایک مرتبہ سلمان خان کے ساتھ مل کر ’کرن ارجن‘ کی پوری ٹیم کو بیوقوف بنایا تھا۔

8 : پریانکا چوپڑا 

پریانکا چوپڑا نے ایک مرتبہ رانی مکرجی کو موبائل کے ذریعے پیغام بھیجا جس پر وہ ناراض ہوگئی تھیں، پریانکا نے بعد میں اس پرینک کا اعتراف کیا تھا۔

9: ودیا بالن

ودیا بالن کے متعلق مشہور ہے کہ وہ اپنے ساتھی فنکاروں کے فون چھپا کر پرینک کرتی ہیں اور ان کی جیکٹ کے پیچھے ان کے نام لکھ دیتی ہیں۔

10 : شاہد کپور 

شاہد کپور نے ایک مرتبہ راج کمار سنتوشی کے ساتھ پرینک کیا تھا۔

 

 

The post بالی ووڈ کے دس بڑے پرینک اسٹارز کون ہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9OW5fmi
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر آپ ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر ہر معاملے میں بیٹھے رہے تو پھر یقینا آپ اپنی زندگی کا بہترین دن ضائع کر جائیں گے لہٰذا تھوڑی سی اضافی کوشش کریں گے تو کامیابی ہو سکتی ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے لیکن علاج کی جانب سے غفلت ہرگز نہ برتیں مقصد کا نتیجہ خلاف منشا نکل سکتا ہے ۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آج کے دن آپ کسی پر بھی غصہ نہ کریںبس اپنے غصے کو دباتے رہیں کیونکہ یہی ایک چیز آپ کے لئے کسی بھی وقت انتہائی پریشانی کا باعث بن سکتی ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

مخالفین کے ساتھ زیادہ نہ الجھیں بلکہ کوشش کریں کہ معاملات صلح و صفائی کے ساتھ ہی طے پا جائیں کیونکہ مقدمہ بازی کرنا کسی بھی لحاظ سے آپ کے لئے فائدہ مند نہ ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

مکان کی تبدیلی خوشگوار نتائج کی حامل ہو سکتی ہے، آپ کا ذہن بھی خاصا الجھ سکتا ہے، آج کے دن اپنی کسی ایسی سکیم کو عملی شکل نہ دیں جس کا تعلق سیاست سے ہو۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات کو کوئی اہم ڈیل کرنے میں کامیاب وہ سکتے ہیں۔ آپ کے گھریلو معالمتا بھی آج صلح و صفائی سے سلجھ سکیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آج کے دن ہر بات کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے بہتر ہے شریک حیات کی رائے کو اولیت دیں تاکہ آپ کے تعلقات مضبوط ہو سکیں اپنی رقم کی بھی حفاظت کریں ۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ان گنت رکاوٹیں آپ کے راستے میں حائل رہیں گی مگر آپ بلاشبہ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے جائیں گے۔ رہائش کی تبدیلی ممکن ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ماضی کی تلخ یادوں کو بھلا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے۔ مزاج کی گرمی کو ذرا قابو میں رکھیں تو حالات قابو میں رہ سکتے ہیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کاروباری حضرات بہت زیادہ ہوشیاری کیساتھ سرمایہ کاری کریں۔ مخالفین کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ ایسا نہ ہو ورنہ آپ کو ناقابل فہم مسائل پیش آ سکتے ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ملازمت پیشہ حضرات کے لئے آج کا دن بہتر ثابت ہو سکتا ہے ان کی کوشش رنگ لا سکتی ہے اور باآسانی ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بھائیوں کے ساتھ اختلافات ہو سکتے ہیں رہائش کی تبدیلی سردست نہ ہی کریں تو بہتر ہے مشترکہ کاروبار ہرگز نہ کریں فائدہ نہ گا۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/yjbIVdW
via IFTTT

حکومت نے گردشی قرضے میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: حکومت نے گردشی قرضے میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی ہے ایف بی آر ملک بھر میں بجلی کے بلوں کی رقم کی بجائے صارفین سے وصول ہونے والی رقم پر سیلز ٹیکس وصول کیا کرے گا۔ 

ایف بی آر کے جاری کردہ رولز ملک بھر کی بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں میٹر نمبر یا ریفرنس نمبر کی بجائے صارفین کو انکے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کی بنیاد پر بجلی کے بل جاری کیا کریں گی۔

تفصیلات کے مطابق کرائے دار کی صورت میں بجلی کے بلوں پر انکے کمپیوٹرائزڈ نمبر بھی درج ہوا کریں گے جبکہ کی تقسیم کار کمپنیاں ماہانہ بنیادوں پر بجلی کے بلوں کے نادہندگان کے کوایف آئی آر کو بھوجایا کریں گی۔

ایف بی آر ان نادہندگان کے ذمہ ٹیکس واجبات کی ادائیگی کیلئے کاروائی کیا کرے گا، اس بارے میں جب فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے سینئر افسر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ گردشی قرضے میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی شرط پر یہ ترامیم کی گئی ہیں کیونکہ گردشی قرضہ کے حوالے سے توانائی ڈویژن کا موقف تھا کہ ایف آبی آر چونکہ بجلی کے بلوں پر سیلز ٹیکس ریکور کرتا ہے جبکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیصارفین کی بڑی تعداد بجلی کے بل ادا نہیں کرتے اور نادہندہ ہوجاتے مگر ایف بی آر ان بلوں کی رقم میں شامل سیلز ٹیکس بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے ریکور کرلیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسکی وجہ سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے ریونیو میں دوہرا نقصان ہوتا ہے ایک تو صارفین نادہندہ ہونے کی وجہ سے استعمال شدہ بجلی کی قیمت بھی ادا نہیں کرتے اور پھر اوپر سے اس میں جو ٹیکسوں کی رقسم ہوتی ہے وہ ایف بی آر اپنی ریکوری کرلیتا ہے اسی طرح پی ٹی وی اپنی فیس کی مد میں ریکوری کرلیتا ہے جسکا سارا بوجھ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں پر پڑتا ہے اس وجہ سے گردشی قرضہ کا حجم بڑھ رہا ہے۔

آئی ایم ایف کو تجویز دی گئی تھی کہ صارفین کو جاری کردہ بجلی کے بلوں پر ٹیکس ریکور کرنے کی بجائے جن صارفین کی طرف سے بجلی کے بل جمع کروائے جائیں اس جمع شدہ بلوں کی رقوم پر سیلز ٹیکس کی ریکوری کی جائے اور جو بجلی کے بلوں کے نادہندہ ہوں ایف بی آر سمیت دیگر متعلقہ ادارے اپنے واجبات کی وصولی کیلئے انکے خلاف کارروائی کریں۔

اس حوالے سے ایکسپریس نیوز کو دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سپلائی کردہ بجلی پر ٹیکس کلکشن اور ادائیگی کے اسپیشل پروسیجر رولز 2023 جاری کردیئے گئے ہیں۔ جن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملک بھر میں بتدریج بجلی کے میٹرز ریفرنس نمبر یا میٹر نمبر کی بجائے صارفین کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر سے منسلک کریں گی اور صارفین کو ان کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر پر لگگیں گے اور انکے شناختی کارڈ نمبر پر ہی بجلی کے بل جاری ہوا کریں گے جہاں بلدنگ ،دکانیں آوٹء لیٹ یا کوئی بھی کرائے پر دی گئی ہوگی تو وہاں پراپرٹی کے مالک کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ کرائے دار کا کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر بھی درج ہوگا تاکہ اگر کرایہ دار ڈیفالٹر ہوگا تو اس کا شناختی کارڈ پر بل جاری ہوگا اور وہ کرایہ دار یفالٹر تصور ہوگا اور اسی کے خلاف کاروائی ہوگی۔

رولز میں مزید بتایا گیا ہے کہ پہلے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی طرف سے صارفین کو جاری کردہ بلوں پر ڈیسکوز سے سیلز ٹیکس کیو اجبات ریکور کئے جاتے ہیں اب ان رولز کے اطلاق کے بعد بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سے بلوں کی رقم کی بجائے صارفین سے ریکور ہونے والی رقم پر سیلز ٹیکس وصول کیا جائے گا اور جو صارفین بجلی کے بل ادا نہیں کرتے بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد صارفین کے خلاف کاروائی کریں گی انکے بجلی کے میٹرز اتارے جائیں گے اور ایف آئی آرز درج کروائی جائیں گی ایسے نادہندہ صارفین کی فہرستیں ایف بی آر کو فراہم کی جائیں گی جس میں ان نادہندگان کے کوائف فراہم کئے جائیں گے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) بجلی کے ان نادہندگان سے استعمال شدہ بجلی کی رقم پر اپنے سیلز ٹیکس کیو اجبات کی ریکوری کیلئے قانونی کاروائی کرے گا۔

دستاویز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کیلئے نادہندگان کے کوائف بھجوانے بارے باقاعدہ فارمیٹ بھی متعارف کروایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ اس فارمیٹ کے مطابق بجلی کے نادہندگان کے کوائف اور فہرستیں ایف بی آر کو بھجوائی جائیں اس فارمیٹ میں نادہندگان کے نام،نیشنل ٹیکس نمبر اور کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبرز،بجلی کا حوالہ نمبر،جس جگہ بجلی کا میٹر نصب ہے اسکا پورا اڈریش اور یہ بھی بتانا ہوگا کہ کیا نادہندہ جگہ کرائے پر ہے یا ذاتی ملکیت ہے جس مہینے نادہندہ ہے اس مہینے کی تفصیل بتانا ہوگی۔

نادہندگی کی بنیاد پر میٹر اتارنے کی تاریخ بھی درج کرنا ہوگی اسی طرح جمع کروائی گئی سیکورٹی ان کیش کروانے کی تاریخ ،اگر کسی قسم کی کوئی قانونی کاروائی یا مقدمہ بازی چل رہی ہے تو اس کی قانونی صورتحال بتانا ہوگی تحصیل دار اور ریکوری آفیسر کو ریکوری کیلئے بھجوائے جانیوالی میمو کی تاریخ اور تحسیل دار و ریکوری آفیسر کی رپورٹ،متعلقہ ڈیسکوز کے کمنٹس اور واجب الادا سیلز ٹیکس کی رقم کی بھی تفصیلات سے آگاہ کرنا ہوگا۔

The post حکومت نے گردشی قرضے میں کمی کیلئے آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rlxDE5T
via IFTTT

بلوچستان کے وسائل پر کسی کو عیاشی نہیں کرنے دیں گے، وزیراعلیٰ ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے صوبے میں گیس کی قلت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان سے سوتیلے پن کا سلوک بند کیا جائے، اپنے وسائل پر کسی کو عیاشی نہیں کرنے دیں گے۔

صوبائی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی پی ایل کا رویہ نا قابل برداشت ہے، پی پی ایل کے ذمہ 30 ارب روپے کے طے شدہ واجبات ہیں جس میں کوئی ابہام نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’ ہم بین الصوبائی ہم آہنگی اور بھائی چارے پر یقین رکھتے ہیں، کسی کے غلام نہیں اپنے وسائل پر مکمل حق حاکمیت رکھتے ہیں، گیس کمپنیاں 75 سالوں سے بلوچستان کا استحصال کر رہی ہیں جبکہ قدرتی گیس بلوچستان کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے‘۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’ہم گیس بند کرنے کا اختیار رکھنے کے باوجود اس حد تک جانا نہیں چاہتے جبکہ پیداوار شروع ہونے سے اب تک ہمیں ہمارے حق کے مطابق فراہم نہیں کی جاتیں، سردیوں میں گیس اور فصلوں کے سیزن اور گرمیوں میں بجلی نہیں ملتی‘۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان وفاقی اکائی،سوتیلے پن کا سلوک بند کیا جائے، اگر ہمارے مؤقف کو سنجیدگی سے نہیں لیا جاتا تو پھر ہم آئین کے مطابق قدم اٹھائیں گے اور اگر ہمیں ہمارا حق نہیں دیا گیا تو پھر ایسے بھائی چارے کا کیا فائدہ ہے۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ’ آئین و قانون کے مطابق اپنا حق حاصل کر کے رہیں گے اور بلوچستان کے وسائل پر کسی کو عیاشی نہیں کرنے دیں گے، آئین کہتا ہے کہ جس صوبے کے قدرتی وسائل ہوں گے ان پر پہلا حق اس صوبے کا ہوگا‘۔

The post بلوچستان کے وسائل پر کسی کو عیاشی نہیں کرنے دیں گے، وزیراعلیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GFzvol2
via IFTTT

اقلیتوں پر ریاستی سرپرستی میں مظالم نے مودی کے ہندوستان کو ٹکڑے ٹکڑے ہونیکی دہلیز تک پہنچادیا ،امریکی ادارے کی رپورٹ

پی آئی اے کے تمام پائلٹ قومی ایئرلائن کو چھوڑنا چاہتے ہیں، سی اے اے کا انکشاف ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے سینیٹ کے ایک پینل کو بتایا کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے تمام پائلٹ ’غیرمعمولی ٹیکس‘ کٹوتی کی وجہ سے قومی کیریئر چھوڑنا چاہتے ہیں۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوابازی کو اس کی وجہ بتاتے ہوئے سی اے اے کے ڈی جی خاقان مرتضیٰ نے بتایا کہ پائلٹس کی تنخواہوں سے تقریباً 35 فیصد ٹیکس کاٹا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ پائلٹس کے فلائنگ آورز پر بھی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے ہوا بازی کا اجلاس چیئرمین سینیٹر ہدایت اللہ کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جہاں انہوں نے بتایا کہ اکثر اوقات آپ پرواز کی منسوخی کے بارے میں سنتے ہیں، اس کی وجہ پائلٹس کی کمی ہے۔

پینل کے رکن سینیٹر محسن عزیز نے سوال کیا کہ پی آئی اے اپنی زندگی میں کبھی منافع بخش ہو گی؟ پی آئی اے کے سی ای او ایئر وائس مارشل محمد عامر حیات نے جواب دیا کہ قومی ایئرلائن آپریشنل منافع کما رہی ہے۔ سینیٹر عزیز نے ان سے کہا کہ پینل کو ایئر لائن کے مجموعی منافع کے بارے میں آگاہ کریں۔

بعدازاں پی آئی اے کے سی ای او پائلٹس کے لائسنس کے موضوع پر بات کرنے لگے۔ انہوں نے کہا کہ 141 پائلٹس کے پاس قابل اعتراض لائسنس تھے ان میں سے 69 کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

 

The post پی آئی اے کے تمام پائلٹ قومی ایئرلائن کو چھوڑنا چاہتے ہیں، سی اے اے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qcPQ1mn
via IFTTT

Thursday, March 30, 2023

وزیرداخلہ میرضیاء لانگو کی لکی مروت میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت

ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کی کارروائی شروع ایکسپریس اردو

  کراچی: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کیلیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری ایگریمنٹ مسودے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ای سی سی نے تین ہوائی اڈوں کی آوٴٹ سورسنگ کے لیے ٹرانزیکشن ایڈوائزری ایگریمنٹ (ٹی اے ایس اے) کے مسودے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی نے تین ہوائی اڈوں کی آوٴٹ سورسنگ کے لیے لین دین کے مشیر کے طور پر بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کی شمولیت سے متعلق وزارت ہوا بازی کی سمری کا جائزہ لیا۔

شرکا کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2017 کے دائرہ کار میں تین ہوائی اڈوں کی آوٴٹ سورسنگ شروع کی گئی ہے تاکہ پرائیویٹ سرمایہ کار/ایئرپورٹ آپریٹر کو ایک مسابقتی اور شفاف عمل کے ذریعے ہوائی اڈوں کو چلانے، زمینی اثاثوں کو تیار کرنے اور تجارتی سرگرمیوں کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے شامل کیا جا سکے جبکہ آمدنی کی مکمل صلاحیت حاصل کرنے کے لیے عالمی بینک گروپ کے ذیلی ادارے انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو لین دین کے مشیر کے طور پر اہل قرار دیا گیا ہے۔

ای سی سی نے تفصیلی بحث کے بعد تین ہوائی اڈوں کی آوٴٹ سورسنگ کے لیے پی سی سی اے کے ذریعے آئی ایف سے کے ساتھ طے پانیو الے ٹرانزیکشن ایڈوائزری ایگریمنٹ کے مسودے کی منظوری دے دی۔

علاوہ ازیں ای سی سی نے وزارت توانائی کی طرف سے پیش کردہ تین سمریوں پر بھی تفصیلی غور کے بعد منظوری دیدی ہے جس کے تحت میسرز ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (پی ایم سی ایل) کے حق میں ہلال اور اقبال کی دریافتوں پر تجارتی اور فیلڈ ڈویلپمنٹ پلان کی منظوری دی گئی ہے اور28 اگست2022 سے پولش آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ کے حق میں کیرتھر ایکسپلوریشن لائسنس بلاک پر دوسرے دو سال کی تجدید کی منظوری دی جبکہ میسرز ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ (ایم پی سی ایل) کو غازی ونکی دریافت پر توسیعی کنویں کی جانچ کی اجازت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ ای سی سی نے رواں مالی سال کے لیے مختلف وزارتوں کو تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹس فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ای سی سی نے صوبہ سندھ میں ترقیاتی اسکیموں پر عملدرآمد کے لیے وزارت توانائی (پاور ڈویڑن) کے کیلئے ساٹھ کروڑ76 لاکھ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دیدی ہے جبکہ خیبرپختونخواہ اور سندھ میں پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) اچیومنٹ پروگرام کے تحت ترقیاتی اسکیموں پر عمل درآمد کے لیے وزارت ہاوٴسنگ اینڈ ورکس کے لئے ایک ارب68 کروڑپچانوے لاکھ روپے کی ٹیکنکل سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی ہے جبکہ سابقہ فاٹا میں ترقیاتی سکیموں پر عملدرآمد کے لیے وزارت ہاوٴسنگ اینڈ ورکس کے لئے پانچ ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلمنٹری گرانٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

The post ملک کے 3 ہوائی اڈوں کو آؤٹ سورس کرنے کی کارروائی شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/e0nkx4a
via IFTTT

بلاول کے افطارڈنر میں بھارتی سفارت کار کی شرکت ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے اسلام آباد میں قائم ڈپلومیٹک کور کے لیے افطار ڈنر میں ایک سینئر بھارتی سفارت کار نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے دارالحکومت میں مقیم سفارت کاروں کے ساتھ چارج ڈی افیئرز کو بھی دعوت دی۔ بھارت کی جانب سے دعوت قبول کی گئی اور سینئر بھارتی سفارت کار نے دفتر خارجہ میں عشائیہ میں شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی سفارتکار وزیراعظم کے مشیر برائے امور کشمیر قمر زمان کائرہ کے پاس بیٹھے تھے۔ حالیہ برسوں میں پاکستان اور بھارت کشیدہ حالت کی وجہ سے ایک دوسرے کو اس طرح کی تقریب میں مدعو کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

دریں اثنا بلاول بھٹو زرداری نے ڈپلومیٹ کور سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ تمام معاشروں میں ایسے لوگ موجود ہیںجو ناقابل یقین حد تک مشکل وقت کا سامنا کر رہے ہیں۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ یہ ماننے کے لیے تیار ہیں کہ بہت سی مشکلات ‘ہماری’ اپنی بنائی ہوئی ہیں، ہمیں بعض فیصلوں کے معاشی نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو ہمارے اختیار میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو سیلاب کی صورت میں موسمیاتی تباہی کے تباہ کن اثرات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ اس میں ہمارا کوئی کردار ادا نہیں ہے،  نوجوان نسل کو ان فیصلوں کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جو انہوں نے نہیں کیے۔

The post بلاول کے افطارڈنر میں بھارتی سفارت کار کی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nycGe4b
via IFTTT

رمضان المبارک: نوجوان سے افطار کے بعد خون عطیہ کرنے کی اپیل ایکسپریس اردو

کراچی: ماہر امراض خون کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں خون کے عطیات میں تقریبا 70 فیصد کمی آجاتی ہےجس کی وجہ سے تھیلیسیمیا اور خون کے دیگر امراض میں متاثرہ افراد،خون کی کمی کا شکار خواتین اور حادثات میں زخمی ہونے والے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر(جے پی ایم سی) میں خون کے عطیات کے لیے لگائے گئے طبی کیمپ میں کیا۔

اس کیمپ کا مقصد شہریوں کو آگاہی دینا تھا کہ صحت مند نوجوان روزہ افطار کرنے کے بعد خون کا عطیہ کرسکتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ان کو کمزوری نہیں ہوگی۔

تقریب میں جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول اور جناح کی گائنی وارڈ کی سربراہ ڈاکٹر نگہت شاھ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر طبی ماہرین نے کہا کہ ماہ صیام میں خون کے عطیات میں تقریبا 70 فیصد کمی آجاتی ہے،جس کی وجہ سے تھیلیسیمیا اور خون کے دیگر امراض میں متاثرہ افراد،خون کی کمی کا شکار خواتین اور حادثات میں زخمی ہونے والے شہریوں کو خون ملنا مشکل ہوجاتا ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر خون کے عطیات میں کمی ہورہی ہے،مریضوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

اس موقع پر 150 شرکاء نے خون کے عطیات کیے۔

The post رمضان المبارک: نوجوان سے افطار کے بعد خون عطیہ کرنے کی اپیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OQdMGJV
via IFTTT

حارث رؤف کی عمرہ ادائیگی، بابراعظم نے ’مسجد نبویؐ حاضری‘ کی تصویر شیئر کردی ایکسپریس اردو

مکہ مکرمہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کرلی جبکہ کپتان بابراعظم نے مسجد نبویؐ حاضری کی تصویر شیئر کردی۔

بابراعظم نے ٹوئٹر پر مسجد نبویؐ پر حاضری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک نعتیہ مصرع ’’بعد از خدا بزرگ توئی۔۔۔ قصہ مختصر‘‘ بھی تحریر کرکے آقائے دو جہاںؐ سے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔


دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ احرام پہنے ہوئے ہیں۔

ساتھی کھلاڑیوں اور پرستاروں کی جانب سے دونوں قومی کرکٹرز کو عمرہ ادائیگی پر مبارکبادوں کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف سیریز میں بابراعظم اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا تھا جبکہ بابراعظم کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی۔

عمرہ سے واپسی پر بابر اعظم اور حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔

 

The post حارث رؤف کی عمرہ ادائیگی، بابراعظم نے ’مسجد نبویؐ حاضری‘ کی تصویر شیئر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cKQFplN
via IFTTT

امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ایکسپریس اردو

  واشنگٹن: امریکی ریاست کینٹکی میں تربیتی مشن کے دوران دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک ہوگئے۔ 

غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق جنگی ہیلی کاپٹر کینٹکی میں رات کے وقت معمول کے تربیتی مشن پر تھے۔ امریکی فوج کے مطابق نائٹ ویژن سے لیس عملے کے ارکان ایچ ایچ 60 بلیک ہاک ہیلی کاپٹر اڑ رہے تھے۔

آپریشنز کے ڈویژن کے ڈپٹی کمانڈنگ آفیسر آرمی بریگیڈیئر جنرل جان لوباس نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیوں گرے اس کے بارے میں ابھی تک بہت کم معلومات ہیں تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ انہیں اس بات کا بھی یقین نہیں ہے کہ آیا وہ ایک دوسرے سے ٹکرائے تھے۔

حکام کے  مطابق ہیلی کاپٹر فوج کے 101 ویں ایئر بورن ڈویژن کے تحت چلائے جاتے تھے، جب یہ طیارہ کینٹکی کی ٹریگ کاؤنٹی پہنچے تو ایک میدان میں گرکر تباہ ہو گئے۔

 

The post امریکا میں دو جنگی ہیلی کاپٹر ٹکرانے سے 9 فوجی ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/pCEe8vb
via IFTTT

پاکستانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ترانہ ”وطن پرست”جاری ایکسپریس اردو

 لاہور: وطن عزیز پاکستان کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ترانہ ”وطن پرست”جاری کر دیا گیا۔

معروف ریپ اسٹار راجہ ریپ اسٹار کا ترانہ سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور لوگوں کی طرف سے بہت زیادہ پسندیدگی کا اظہار کیا جارہا ہے، اس سے قبل بھی راجہ ریپ اسٹار کے کئی ترانے مقبول ہوئے ہیں۔

ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے معروف ریپ اسٹار کا کہنا ہے کہ انہوں یہ ترانہ وطن کے محافظوں کی لازوال قربانیوں پر لکھا ہے، اس ترانے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید اور بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید کا نام شامل کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ ترانہ وطن عزیز کے تمام شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے، ہمارا ہر جوان وطن عزیز پر قربان ہونے کو اپنا فرض سمجھتا ہے اور ہر ماں اپنے بیٹے کو وطن پر قربان کرنے کو اپنا قرض سمجھتی ہے۔

راجہ ریپ اسٹار کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ تکمیل پاکستان ، نظریہ پاکستان اور دفاع پاکستان پر اپنی آواز اور شاعری سے اپنا فرض ادا کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے، میں تمام چاہنے والوں سے امید رکھتا ہوں کہ وہ ہر بار کی طرح اس ترانے کو بھی پسند کریں گے۔

The post پاکستانی شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتا ترانہ ”وطن پرست”جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5ACuLt7
via IFTTT

Wednesday, March 29, 2023

چیف سیکرٹری کا گوجرانوالہ، گجرات اور منڈی بہائوالدین کا دورہ، آٹا مراکز پر انتظامات کا جائزہ لیا

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

دوستوں کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ سکتا ہے سفر کا ارادہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے کسی مخالف سے صلح کا امکان ہے کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اپنے موجودہ کاروبار کو ہرگز نہ بدلیں بلکہ یہ جیسا ہے اسے ویسا ہی چلنے دیں کیونکہ آج کے دن کسی بھی قسم کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کیلئے کافی بہتر ہے آج کل حالات بالکل بھی آپ کیلئے سازگار نہ ہیں ‘ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں ۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آج اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کر دیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں تاکہ مشکل وقت میں کام آسکیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ہر کام کرنے کیلئے صرف اپنی ہی صلاحیتوں پر بھروسہ کیجئے کسی دوسرے پر خواہ وہ کتنا ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہوبہت کم اعتماد کیجئے کیونکہ دوسروں کی رائے پر چلنے والا فرد بہت کم کامیاب ہوتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دینگے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آج آپ کا دامن خوشیوں سے بھرا رہے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ چند کانٹوں سے بھی الجھنا پڑسکتا ہے اپنے اردگرد کے ماحول پر خصوصی نظر رکھیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کوئی جذباتی فیصلہ آپ کے ہمدردوں کی تعداد کم کر سکتا ہے مذہبی امور میں دلچسپی کم ہو سکتی ہے آپ کے اخراجات کی رفتار خاصی تیز رہے گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کا دن چند حوالوں سے آپ کیلئے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا اپنے آپ کو ذرا مصروف ہی رکھیں تاکہ آپ کے دماغ میں فضول خیالات جگہ نہ لے سکیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کے چند نوالہ وہم پیالہ دوست آپ کے گھریلو ماحول کو خراب کرسکتے ہیں اور دوست بھی وہ جن پر آپ ضرورت سے زیادہ اعتبار کر تے تھے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر آپ نے حالات کا اندازہ لگاتے ہوئے بھی اپنا طرز عمل وہی رکھا جو کہ ہے تو پھر شریک حیات ناراض ہوسکتے ہیں چاہیے تویہ تھا کہ آپ گزشتہ واقعات سے کچھ سبق لیکر آئندہ غلطیاں نہ کرنیکا تہیہ کرلیتے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

اپنا گھریلو بجٹ بناتے ہوئے شریک حیات کی موجودہ آمدنی کو سامنے رکھ لیں تاکہ غیر متوازن صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے اپنے والدین کو بھی احساس نہ ہونے دیں کہ آپ کسی اندرونی کرب کا شکار ہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9vM0EZJ
via IFTTT

چیف جسٹس کے اختیارات محدود کرنے کیلئے اسمبلی میں کھلواڑ کیا گیا، پرویز الہٰی ... شہباز شریف عدلیہ اور پارلیمنٹ میں تصادم چاہتے ہیں، چیف جسٹس صرف وکلا ہی نہیں پوری قوم ... مزید

الیکشن کمیشن نے پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق خیبرپختوںخوا میں عام انتخابات 8 اکتوبر کو ہوں گے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کی روشنی میں الیکشن کمیشن نے گورنر خیبرپختونخوا سے تاریخ کے حوالے سے مشاورت کی اور پھر غور کے بعد تاریخ کا اعلان کردیا۔

مزید پڑھیں: گورنر نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ دے دی

اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا نے بھی الیکشن کمیشن کو انتخابات کیلیے 8 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی تھی۔ انہوں نے مشاورت کے بعد 24 مارچ کو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جس میں 8 اکتوبر کو صوبے میں انتخابات کے انعقاد کی تجویز دی تھی۔

واضح رہےکہ آئین کے تحت اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 روز کے اندر انتخابات کا انعقاد لازمی ہے۔

مزید پڑھیں: وزارت داخلہ و دفاع بتائیں کہ الیکشن کی کم از کم ممکنہ تاریخ کیا ہے؟ چیف جسٹس

یہ بھی یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں انتخابات کیلیے 30 اپریل کی تاریخ کا اعلان کیا تھا، جس کو ملتوی کر کے نئی تاریخ 8 اکتوبر دی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات کے التوا پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس پر چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔

The post الیکشن کمیشن نے پختونخوا میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Ifmtzc5
via IFTTT

پنجاب حکومت نے غریب کو براہ راست ریلیف دینے کے لئےمفت آٹا سکیم کا آغازکیا،نگران صوبائی وزیر اوقاف

سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء کی ملاقات ایکسپریس اردو

  کراچی: سابق صدر آصف علی زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ اور رکن سندھ اسمبلی سہیل انور سیال شامل تھے۔

سید ناصر حسین شاہ، شرجیل میمن اور سہیل انور سیال نے سابق صدر آصف علی زرداری کی عیادت اور خیریت دریافت کی۔

سید ناصر شاہ کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری دبئی میں اپنی رہائش گاہ پر تیزی سے روبہ صحت ہیں، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کچھ دنوں سے دبئی میں قیام پذیر ہیں جہاں انکا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی ان سے ملاقات کی تھی۔

The post سابق صدر آصف زرداری سے دبئی میں سندھ کے صوبائی وزراء کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Bj6Zpby
via IFTTT

Tuesday, March 28, 2023

تین تاریخی درسگاہوں کا دورہ ایکسپریس اردو

آزادی سے قبل گورنمنٹ کالج لاہور ایشیا کا سب سے بڑا اور معتبر تعلیمی ادارہ سمجھا جاتا تھا جہاں پڑھانا انگریز اساتذہ بھی باعثِ افتخار سمجھتے تھے، مگر نشستیں کم اور میرٹ خاصا بلند تھا، جس کے باعث بہت کم مسلمان طلباء کو داخلہ ملتا تھا۔

مسلمانوں کے لیے پورے پنجاب میں ایک ہی کالج تھا،اسلامیہ کالج (ریلوے روڈ ) لاہور۔ حمید نظامی، مولانا عبدالستار نیازی اور قاسم رضوی وغیرہ نے وہیں مسلم اسٹوڈنٹس فیڈریشن قائم کی، اُس کالج میں قائد اعظمؒ اور علامہ اقبالؒ بارہا تشریف لائے۔

آج تو مسلمان طلباء کے لیے حصولِ تعلیم کے اس قدر مواقعے ہیں کہ دیہات میں بھی گورنمنٹ کالج قائم ہوچکے ہیں،پھر بھی کچھ بدبخت اور کانگریسی ذھنیت کے حامل ناشکرے، ٹماٹر اور پیاز مہنگے ہونے پر اس طرح کی خرافات اگلنے لگتے ہیں کہ دیکھا مولانا ابو الکلام آزاد کی پیشنگوئی سچ ثابت ہوگئی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ آزاد صاحب یا مدنی صاحب کی کوئی پیشنگوئی صحیح ثابت نہیں ہوئی۔ ہندوستان میں بسنے والے 25 کروڑ مسلمانوں کی نہ جان اور مال محفوظ ہے اور نہ مسلم خواتین کی عزت و آبرو۔ آج ان کا سب سے بڑا مسئلہ معاشی یا تعلیمی پسماندگی نہیں بلکہ صرف بقاء ہے۔

شکر ہے کہ علامہ اقبال، قائدِاعظم اور ان کے ساتھیوں کی بصیرت کے طفیل آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے 40کروڑ مسلمان آزادی کی زندگی گزار رہے ہیں، خدانحواستہ پاکستان نہ ہوتا تو آج 65کروڑ مسلمان ہندوتوا کے غلام ہوتے مگر اُس وقت اٹک سے ملتان تک اسلامیہ کالج لاہور کے سوا کوئی کالج نہ تھا۔

پھر یہ ہوا کہ گجرات کے نوابزادہ خاندان کے ایک فرد نے حصولِ تعلیم کے لیے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں داخلہ لیا۔ تعلیم مکمل ہوئی تو وہ ڈگری کے علاوہ علی گڑھ کالج کا نقشہ بھی ساتھ لے آیا اور پھر اسی طرز پر گجرات میں زمیندارہ انٹرمیڈیٹ کالج قائم کیا، جہاں پورے سینٹرل پنجاب کے طلباء حصولِ تعلیم کے لیے آنے لگے۔

میرے والد صاحب نے بھی انٹرمیڈیٹ زمیندارہ کالج گجرات سے پاس کیا اور گریجویشن کے لیے اسلامیہ کالج لاہور میں داخلہ لیا۔ اس تاریخی کالج کویہ فخر حاصل ہے کہ قیامِ پاکستان کے بعد محترمہ فاطمہ جناح بھی یہاں تشریف لائیں اور اساتذہ اور طلباء سے ملاقات کی۔

اس معروف درسگاہ جو اب پوسٹ گریجویٹ کالج بن چکا ہے کے پرنسپل صاحب کی جانب سے فکرِ اقبال کے موضوع پر خطاب کی دعوت ملی تو میں نے بخوشی قبول کی۔

کالج کے سربراہ اور اساتذہ کی معیت میں ہال میں داخل ہوا تو ہر طرف طالبات نظر آئیں، گیلری پر نظر پڑی تو وہ بھی طالبات سے بھری ہوئی تھی۔ میں نے پرنسپل صاحب سے پوچھا کہ’’کیا یہ زمینداراکالج برائے خواتین بن چکا ہے؟‘‘ تو انھوں نے بتایا کہ پوسٹ گریجویٹ کلاسز میں 95% طالبات ہوتی ہیں اور صرف 5%طلباء ۔ اس طرح تمام کالجوں میںمخلوط تعلیم رائج ہوچکی ہے۔

یہ صورتِ حال اور نوجوان طلباء کی تعلیم سے دوری دیکھ کر دکھ بھی ہوا اور تشویش بھی۔ لیکچر میں نوجوانوں کو حکیم الامت کی شخصیت کے چند اہم پہلوؤں سے روشناس کرایا گیا جن کی آج بھی مسلمانوں میں کمی ہے اور جن کی آج بھی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی سو سال پہلے تھی۔

علامہ اقبالؒ زوال سے کمال تک پہنچنے کے لیے مسلمانوں کو اپنے اندر جو خوبیاں پیدا کرنے پر زور دیتے رہے، ان کا ذکر کرتے ہوئے بتا یا گیا کہ علامہ نے کہا تھا کہ مسلمانوں کا اگر اپنے عقیدے اور نظریے پر یقین کمزور اور متزلزل رہے گا تو وہ اندھیروں میں بھٹکتے رہیں گے لیکن اگر آپکا یقین اور ایمان مستحکم اور غیر متزلزل ہوگا تو یہ آپ کو معجزے دکھا دے گا:

جب اس انگارۂ خاکی میں ہوتا ہے یقین پیدا

تو کرلیتا ہے یہ بال و پر ِروح لا میں پیدا

خطاب میں فکرِ اقبال کے، بے داغ کردار، جہدِمسلسل، جرأت و حق گوئی، خودداری، خودانحصاری اور امّید جیسے اہم پہلوؤں کی فضیلت اُجاگر کی گئی۔  دنیائے اسلام کے اس بے مثل شاعر کا پیغام اتنا توانا اور اتنا حیات آفریں ہے کہ جب پاکستانی نوجوان سنتے ہیں تو ان کے مایوس چہرے کھل اُٹھتے ہیں اور آنکھوں میں چمک پیدا ہوجاتی ہے۔

اگر کسی قوم کو غیرت، خودداری اور خودمختاری کا پیغام دینا ہو تو آسمانی احکامات اور پیغمبرانہ ہدایات کے بعد سب سے موثّر اور پرشکوہ پیغام اقبالؒ کی شاعری ہے۔ لیکچر کے بعد خواتین پروفیسرز کہتی رہیں ’’ہم تو سمجھتی تھیں کہ آپ افسروں کی طرح روایتی سی تقریر کریں گے مگر آپ نے تو اسٹوڈنٹس کے ساتھ ہمیں بھی بہت inspire  کیا ہے۔‘‘

جس طرح سینٹرل پنجاب میں مسلمانوں کے لیے کالج بنانے کا سہرا نوابزادہ فضل علی کے سر سجا، اسی طرح شمالی پنجاب میں لڑکیوں کے لیے ایک معیاری تعلیمی ادارہ قائم کرنے کا اعزار ایک نو مسلم خاتون کو حاصل ہوا۔

فیروز خان نون پاکستان کے وزیرِ خارجہ بھی رہے اور وزیرِاعظم بھی ، پاکستان کے لیے گوادر جیسی اہم بندرگاہ کا حصول ان کا تاریخی کارنامہ ہے۔ ایسا قابل اور ایماندار شخص جس پر قائدِاعظم بے حداعتماد کرتے تھے، وزیر اعظم تھا جب اِس ملک پر عسکری عذاب نازل ہوا اور اسے ہٹاکر اسکندر مرزا کو مسلط کردیا گیا۔

جناب فیروز خان نون کی باوقار اہلیہ کی ذاتی رقم سے قائم ہونے والے راولپنڈی ڈویژن کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے وقارالنساء پوسٹ گریجویٹ ویمن کالج راولپنڈی کی پرنسپل ڈاکٹر زاہدہ جبیں کے ساتھ میں کالج کے ہال میں داخل ہوا تو بارہ سو نشستوں والا ہال طالبات سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔

پنجاب بھر کے کالجوں میں وقارالنساء گرلز کالج کا آڈیٹوریم سب سے بڑا اور جدید صوتی آلات سے آراستہ ہے جہاں بازگشت کے بغیر آخری نشستوں پر بیٹھی ہوئی طالبات بھی مقرر کی آواز صاف اور درست طور پر سن سکتی ہیں۔ کالج کی سربراہ ڈاکٹر زاہدہ جبیں ایک اعلیٰ پائے کی ایڈمنسٹریٹر بھی ہیں اور مغربی اور بھارتی کلچر کی یلغار کے آگے بند باندھنے کی زبردست حامی بھی۔ میں نے بھی ہال میں بیٹھی ہوئی بیٹیوں کے سامنے علامہ کے اس شعر کی بڑی تفصیل کے ساتھ وضاحت کی :

فسادِ قلب و نظر ہے فرنگ کی تہذیب

کہ روح اس مد نیّت کی ہوسکی نہ عفیف

علامہ اقبالؒ مغرب کی علم دوستی کے مداح تھے مگر مغربی تہذیب کے اس غلیظ ترین پہلو کے سخت ناقد تھے کہ بے حیائی اور Vulgarity جس کا لازمی جزو ہے۔ وہ سمجھتے تھے کہ جو تہذیب پاکیزگی اور حیاء سے خالی ہو وہ کسی بھی انسانی معاشرے کے لیے مضر تو ہوسکتی ہے مفید نہیں ہوسکتی۔ مغرب نے اپنے معاشرے سے حیاء کو نکالنے پر اکتفاء نہیں کیا۔

اس نے دنیا بھر کے معاشروں سے حیاء کو ختم کرنے اور عورتوں کی حیاء کے قلعے کو مسمار کردینے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔

مغربی اور بھارتی کلچر اس بار اپنے پورے لاؤلشکر یعنی موبائل فون، میڈیا، این جی اوز وغیرہ کے ساتھ ہمارے حیاء کے قلعے پر حملہ آور ہوا ہے اور اسے بہت کامیابی ہوئی ہے۔ اس نے ہمارے دیکھتے ہوئے ہماری بیٹیوں کا دوپٹہ چھین لیا ہے، لیکن مجھے اس وقت بے پناہ خوشی ہوئی جب طالبات نے باآوازِ بلند یہ عہد کیا کہ ہم حیاء کے قلعے کا ہر قیمت پر تخفظ کریں گی اور حیاء کے دشمنوں کا حملہ ناکام بنادیں گی۔

لیکچر کے بعد اساتذہ بہت پرجوش تھیں، کچھ طالبات آٹوگراف بھی لیتی رہیں۔ راولپنڈی میں طلباء کا سب سے بڑا کالج گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اصغر مال ہے، وقارالنساء کے بعد وہاں بھی لیکچر کے لیے جانا ہوا، ہال سے نکلے تو بارش ہورہی تھی۔

کالج کے پرنسپل ڈاکٹر کبیر محسن اور دیگر اساتذہ سے پرنسپل آفس میں چائے پر بڑی پر لطف گپ شپ ہوتی رہی ، جس میں پولیس کے نیک نام افسر احسان صادق (جو اس کالج میں پڑھاتے بھی رہے ہیں) بھی شامل ہوگئے۔ ہر ادارے میں سربراہ اور اساتذہ نے یہ ضرور کہا کہ ’’بھولا ہوا یہ سبق یاد کرانا بے حد ضروری تھا ۔لیکچرز کا یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔‘‘

کچھ تو خدا خوفی کریں

عالمی میڈیا ہر سال ہمیں ایسی خبریں سنا کر شرمندہ کرتا رہتا ہے کہ غیر مسلم دکاندار نہ صرف کرسمس میں بلکہ رمضان میں بھی اشیائے خورونوش انتہائی سستے داموں بیچتے ہیں مگر ہمارے 90فیصد تاجر رمضان میں کئی گنا مہنگی اشیاء بیچ کر عمرہ کرنے نکل جاتے ہیں، کاش انھیں کوئی سمجھائے کہ خالقِ کائنات ایسے عمروں کو ان کے منہ پر دے مارے گا۔

اﷲ تمھارے دکھاؤے کے عمروں کا محتاج نہیں، اسے اپنی مخلوق سے ہمدردی کرنے والوں اور اس کی مشکلات کم کرنے والے پسند ہیں، غیرمسلموں کو دیکھ کر ہی کچھ شرم کریں۔

راقم کئی سالوں سے کچھ قابلِ اعتماد دوستوں کے ساتھ مل کر چیریٹی کا کام کررہا ہے۔ ایک تو قائدِ اعظم ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے ذریعے قابل مگر نادار طلباء کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جس کے نتیجے میں سیکڑوں مستحق طلباء ڈاکٹر بن چکے ہیں اور بیسیوں اپنے پاؤں پر کھڑے ہوچکے ہیں۔ قائداعظم ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے اکاؤنٹ میں دل کھول کر اپنی زکوٰۃ بھیجیں ۔

Account Number:- 6020220431300014

The Bank of Punjab,

Branch Code:- 0147

اور دوسرا راقم کی نگرانی میں بیوگان، مساکین، ناداروں اور بیماروں کے گھروں میں آٹا ، چاول، گھی، دالوں سمیت راشن کے پیکٹ پہنچائے جاتے ہیں۔ پچھلے سال جو پیکٹ 3800 روپے کا بنا تھا وہ اس سال 5500روپے کا بنا ہے۔

اسوقت تک سیکڑوں مستحق خاندانوں کے گھروں میں پیکٹ پہنچائے جاچکے ہیں۔ اس کارِ خیر میں حصہ ڈالنے کے لیے اپنی زکوٰۃ اور خیرات اس اکاؤنٹ میں بھیجیں جو کہ مولانا اقبال صاحب کے نام پر ہے۔

Account Number:- 0010014639190023

Allied Bank Ltd.

Branch Code:- 0567

The post تین تاریخی درسگاہوں کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ZJDQvWc
via IFTTT

تاپسی پنوں کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج ایکسپریس اردو

ممبئی: بھارتی اداکارہ تاپسی پنوں کے خلاف مذہبی جذبات کو مجروح کرنے پر پولیس میں مقدمہ درج کردیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ تاپسی پنوں کے خلاف مدھیہ پردیش کے علاقے اندور میں 27 مارچ کو بی جے پی ایم ایل اے مالنی گورکے بیٹے نے شکایت درج کرائی ہے۔

ممبئی میں 12 مارچ کو اداکارہ نے لیکمی فیشن ویک میں ریمپ واک کے دوران عریاں لباس پہن رکھا تھا جس پر ہندوؤں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی۔

ایکلویہ گور نے تاپسی پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ریمپ واک کے دوران جسم کو ظاہر کر نے والا لباس اور ساتھ دیوی لکشمی کی تصویر والا ایک ہار پہنا تھا جس سے مذہبی جذبات اور ’سناتن دھرم‘ کی شبیہ کو ٹھیس پہنچی ہے۔

پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او کپل شرما کا کہنا ہے کہ اداکارہ کے خلاف شکایت درج کر لی گئی ہے جبکہ کارروائی بھی شروع کر دی  گئی ہے۔ تاہم تاپسی پنوں کی جانب سے اس پر تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یاد رہے کہ 12 مارچ کو ممبئی میں لیکمی فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا تھاجس میں تاپسی سمیت کئی بھارتی ستاروں نے ریمپ پر واک کر کے فیشن کے جلوے بکھیرے تھے۔

The post تاپسی پنوں کے خلاف مذہبی جذبات مجروح کرنے پر مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hvNIKYw
via IFTTT

نوجوان ہی توشہ خانہ کے چوروں سے حساب لیں گے، سراج الحق ایکسپریس اردو

 لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ توشہ خانہ کے چوروں سے حساب اب نوجوان ہی لیں گے کوئی دوسرا ادارہ یہ کام نہیں کر سکتا۔

جماعت اسلامی کے زیر اہتمام چوک عاشق آباد پر عوامی سحری میں شرکت کے بعد خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ لاہور کے نوجوان اب جاگ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے ملک کے نوجوانوں کو ان کی صلاحیت کے مطابق روزگار ملے، ہم یہی چاہتے ہیں کہ ہماری عدالتیں انصاف کریں۔ ہمارے ججز، جرنیل ، سیاسی لیڈر مغل بادشاہ نہ بنیں۔پی ڈی ایم ، پی ٹی آئی والے ظالم ہیں، جنھوں نے پورا نظام خراب کیا ہے۔

آٹا تقسیم کے پوائنٹس پر بدانتظامی پر بات کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ اگر آپ بجلی اور گیس کا بل گھر پہنچا سکتے ہیں تو کیا آپ لوگوں کے گھر میں آٹا نہیں بھیج سکتے۔ جنوبی پنجاب کے علاقے جتوئی میں آٹا لینے کے لیے جانے والی خاتون کو روند دیا گیا۔

امیرِ جماعت نے کہا کہ یہ وہ پاکستان نہیں، جس کے لیے قائداعظم نے جدو جہد کی۔ پاکستانیو!آپ کے ساتھ دھوکا کیا گیا ہے۔ کبھی آپ کو روٹی ، کپڑا، مکان کے نام پر، کبھی 50 لاکھ گھروں کے نام پر دھوکا دیا گیا ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ مجھے یقین ہے نوجوان انقلاب لانے کے لیے تیار ہیں۔ ہم نوجوانوں  کے ساتھ مل کر انقلاب لائیں گے۔  یہ توشہ خانہ کے چوروں کے ساتھ نوجوان ہی حساب کتاب کریں گے کوئی دوسرا ادارہ نہیں کر سکتا۔

The post نوجوان ہی توشہ خانہ کے چوروں سے حساب لیں گے، سراج الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/k58ehJP
via IFTTT

یہ جو اوپر ڈفر بیٹھے ہوئے ان کو سوشل میڈیا کا نہیں پتا ... میں ان کو کہنا چاہتا ہوں کہ پہلے سوشل میڈیا کو سمجھ لیں، سوشل میڈیا پر فالورز کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتے، عمران ... مزید

تاریخ رقم، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب ایکسپریس اردو

اسکاٹ لینڈ: برطانیہ کی سیاسی تاریخ میں پہلی بار پاکستانی نژاد سیاسی رہنما حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب ہوگئے۔

حمزہ یوسف کو ایک روز قبل اسکاٹش نیشنل پارٹی نے اپنا صدر منتخب کیا تھا جس کے بعد انہوں نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کیا اور پھر اسکاٹ لینڈ کے سربراہ کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھایا جس کے ساتھ ہی وہ فرسٹ منسٹر بھی بن گئے۔

حمزہ یوسف گلوسگو میں پولک سے رکن اسکاٹش پارلیمنٹ تھے۔ اس سے قبل وہ وزیر صحت کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ محض 26 برس کی عمر میں اسکاٹش پارلیمنٹ کا رکن بنے اور انہیں پارلیمنٹ کا کم عمر ترین رکن کا اعزاز بھی حاصل ہے۔


پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹش کابینہ میں وزیر انصاف اور ٹرانسپورٹ بھی رہ چکے ہیں۔ اسکاٹ لینڈ کے سربراہ کے والد کا تعلق میاں چنوں سے ہے۔

 

The post تاریخ رقم، پاکستانی نژاد حمزہ یوسف اسکاٹ لینڈ کے پہلے مسلمان سربراہ منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WrECIZv
via IFTTT

داغی پھلوں سے کوئی فروٹ چاٹ نہیں بناتا لیکن ’’انہوں‘‘نے حکومت بنا دی، سائرہ بانو

Monday, March 27, 2023

سعودی عرب میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق ایکسپریس اردو

عسیر / ریاض: سعودی عرب میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ عسیر میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق جب کہ 29 شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کے بعد عسیر کے سینٹرل اسپتال اور ابہا کے پرائیویٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

مسافر بس مقامی اور غیر ملکی شہریوں کو لے کر ابھا شہر سے مکہ مکرمہ جا رہی تھی، بس میں زیادہ تر غیر ملکی اقامہ ہولڈر سوار تھے، بس کو حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد عسیر کے درہ شعار کو بند کر دیا گیا۔

The post سعودی عرب میں بس الٹنے سے 20 عمرہ زائرین جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Ke2ECfs
via IFTTT

سعودی عرب میں عمرہ زائرین کی بس کو حادثہ، 20 زائرین جاں بحق ... مقامی اور غیر ملکی عمرہ زائرین کو خمیس مشیط سے مکہ مکرمہ لے جانے والی بس کو شمالی عسیر میں حادثہ پیش آیا

افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان کے نام بڑا ریکارڈ ایکسپریس اردو

شارجہ: افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، شاداب خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 101 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

پیر کو شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں افغانستان کیخلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر نے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دیکر  3 وکٹیں حاصل کیں۔

شاداب خان نے میچ کے دوران نجیب زادران کو آؤٹ کرکے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 98 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ اسی میچ میں مزید دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اپنی وکٹوں کی تعداد 101 کرلی۔

مزید پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا

شاداب نے یہ کارنامہ صرف 83 اننگز میں انجام دیا ہے جبکہ سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 97 اننگز میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سعید اجمل نے 64 میچز میں 85 اور عمر گل نے 60 میچز میں 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، جبکہ حارث رؤف 57 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 72 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

The post افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان کے نام بڑا ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3NypHS8
via IFTTT

عمران خان رویہ نہیں بدلے گا تو ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا، رانا ثنا اللہ ... یہ حکومت میں تھے تو کہتے رہے کہ اختیار ہو تو 500 افراد کو پھانسی لگا دیں گے، جب وہ کہیں ... مزید

روسی فوجیوں کو اولمپک میں کھلانے کی تجویز پر یوکرینیوں کے تحفظات ایکسپریس اردو

 نیویارک: اقوام متحدہ کی ماہر خاتون نے بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ روسی فوجیوں کو پیرس 2024 اولمپک گیمز میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ میں ثقافتی حقوق کی نمائندہ خاتون الیگزینڈرا زانتھاکی کے مشورے نے یوکرینیوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یوکرین میں لڑنے والے روسی فوجیوں کو پیرس 2024 گیمز میں حصہ لینے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

تاہم الیگزینڈرا زانتھاکی کا کہنا تھا کہ ان روسی فوجیوں میں وہ فوجی شامل نہیں ہوں گے جنہوں نے کسی بھی قسم کا جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہو۔ خاتون کی تجویز سے یوکرینی کھلاڑیوں میں غصہ پایا جاتا ہے اور ان کا موقف ہے کہ وہ روسی جو انسانیت کے خلاف جرائم یا جنگ کے لیے پروپیگنڈے میں براہ راست ملوث ہیں انہیں بین الاقوامی کھیلوں سے روک دیا جانا چاہیے۔

زانتھاکی نے 206 قومی اولمپک کمیٹیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام روسی فوجیوں کو پیرس اولمپک میں شرکت سے خارج کرنا کوئی معنی نہیں رکھتا۔ یہ امتیازی سلوک ہے کیونکہ روسی فوج میں [دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے] اور بھی اہلکار شامل ہیں۔

The post روسی فوجیوں کو اولمپک میں کھلانے کی تجویز پر یوکرینیوں کے تحفظات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vkxHMDl
via IFTTT

توشہ خانہ کیس، 1990تا2001 تک کا ریکارڈ پبلک کرنے کا تحریری فیصلہ جاری ... تحائف کا چھپانا یا اس کی قیمت ادا نہ کرنا غلطی ہے جو خرابی کی رغبت دیتی ہے ۔توقع کی جاتی ہے کہ جنہوں ... مزید

عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج ایکسپریس اردو

پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی پیشی پر دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف تھانہ رمنا میں ایف آئی آر درج کرلی گئی۔

سب انسپکٹر علی اصغر کی مدعیت میں درج مقدمے میں پی ٹٰی آئی کے 36 کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کو پولیس نے آج عمران خان کی پیشی پر گرفتار کیا تھا۔

The post عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی، پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HCDAn9c
via IFTTT

Sunday, March 26, 2023

عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں مقدمہ ایکسپریس اردو

 کراچی: عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ الزام نمبر 128/23 تھانہ جمشید کوارٹر میں محمد اقبال نامی شخص کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمہ حسان نیازی اوردیگرساتھیوں کے خلاف درج کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ؛ حسان نیازی راہداری ریمانڈ پر پنجاب پولیس کے حوالے

ایف آئی آر کے متن میں مدعی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حسان نیاز کی جانب سے سوشل میڈیا پر شئیر ویڈیو میں عوام کو بغاوت پر اکسایا گیا، حسان نیازی نے ملکی دفاعی اداروں کو مخاطب کرکے دھمکایا اور کہا کہ عمران خان گرفتار ہوا تو کسی حاجی یا حافظ کا خیال نہیں رکھا جائے گا۔

مدعی کی جانب سے ایف آئی آر میں یہ کہا گیا کہ حسان نیازی نے سوشل میڈیا پر دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی، حسان نیازی کے بیان سے عوام میں غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

 

The post عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کیخلاف کراچی میں مقدمہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LB4f0Rt
via IFTTT

پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ورکرز کی پکڑ دھکڑ ایکسپریس اردو

 پشاور: خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز کی پکڑ دھکڑ شروع ہوگئی ہے۔ 

اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعوی کیا ہے کہ پشاور اور مانسہرہ سے گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں بھی تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز کی گرفتاریاں شروع ہوچکی ہیں۔

انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مینا خان آفریدی کے مطابق پشاور میں رورل انصاف یوتھ ونگ صدر اظہر خان آصف زئی کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس گرفتاری کو چھپا رہی ہے۔

سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے بھی سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا ورکر بلال کے گھر پر پولیس چھاپے سے تعلق بتایا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ بلال کی گرفتاری نہ ہونے پر ان کے والد اور چچا کو گرفتار کیا گیا ہے۔

The post پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ورکرز کی پکڑ دھکڑ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FnhSrZ5
via IFTTT

اقلیتی طلبا کواسکولوں میں ان کے مذہب کی درسی کتب پڑھائی جائیں گی ایکسپریس اردو

  کراچی:  

 پاکستان کی 76 سالہ تاریخ میں پہلی بار اقلیتی طلبا کو اسکولوں میں ان کے اپنے مذاہب کی درسی کتابیں پڑھنے کی اجازت دے دی گئی، نیشنل بک فاؤنڈیشن ان طلبا کے لیے کتابیں شائع کرے گی۔ 

ہندوازم، عیسائیت، بدھ ازم، سکھ ازم، بہائی، کلاشا اور زرتشت اقلیتوں کے طلبا پہلی سے تیسری جماعتوں تک اپنے مذاہب کی معلومات پر مشتمل درسی کتب پڑھ سکیں گے ۔

فی الحال اس کا اطلاق وفاقی دارالحکومت میں قائم تعلیمی اداروں اور وفاقی وزارت تعلیم کے ماتحت اسکولوں پر ہوگا۔ قبل ازیں اقلیتی طلبا کو تعلیمی اداروں میں رائج اسلامیات کے بجائے اخلاقیات کی درسی کتب پڑھائی جارہی تھیں۔

“ایکسپریس”  کے رابطہ کرنے پر نیشنل کریکولم کونسل کی سربراہ مریم چغتائی نے بتایا کہ  “جو کتابیں تیار کرائی جارہی ہیں ان کا مسودہ ہم صوبائی حکومتوں کو بھی بھجوارہے ہیں اگر کوئی صوبہ ہم سے ڈیمانڈ کرے گا تو وہ اپنے متعلقہ بک بورڈ کے ذریعے ان کتابوں کی اشاعت کراسکتا  ہے۔ ‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب سے ہمیں اس سلسلے میں درخواست موصول ہوئی ہے،  پنجاب اپنے اسکولوں میں اقلیتی طلبا کو ان کے مذاہب کے مطابق درسی کتابیں پڑھانے میں دلچسپی رکھتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ این او سی کے مطابق ابتدائی طور پر یہ کتابیں اردو زبان میں شائع ہوں گی جس میں بہائی فرقے کے لیے پہلی سے پانچویں جماعت تک درسی کتابیں شائع ہوں گی جبکہ ہندوازم، کلاشا، زرتشت ، بدھ ازم اور سکھ ازم کے لیے گریڈ 1 سے 3 تک  اور عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والےگریڈ 1 سے 4 تک کے  طلبااپنی مذہبی معلومات پر مشتمل درسی کتب پڑھ سکیں گے ۔

یہ  کتب قومی تعلیمی نصاب برائے مذہبی تعلیم  کے مطابق ہوں گی اور ہر قسم کے ثقافتی، لسانی یا نسلی تعصبات سے بالاتر ہوکر جاری کی جائیں گی۔

ان درسی کتابوں میں کسی بھی مذہب یا پھر پاکستان اور ریاست کی مخالفت میں کوئی مواد شامل نہیں کیا جائے گا، مقدس کتابوں کے تمام مستند ریفرنسز(حوالے) کتابوں میں شامل ہوں گے جبکہ ان میں شامل کیے جانے والے تمام نقشے سروے آف پاکستان کے مطابق ہوں گے ۔

The post اقلیتی طلبا کواسکولوں میں ان کے مذہب کی درسی کتب پڑھائی جائیں گی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/AjUCV5B
via IFTTT

ریاض کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت شکیل احمد کیانی کی جانب سے پاکستان بائیکرز کے اعزاز میں پر وقار افطار عشائیہ کا اہتمام ... سیالکوٹ کھیلوں کے سامان کا بہترین مرکز ... مزید

ایران اور شام کی تہران سے منسلک تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت ایکسپریس اردو

ایران اور شام کی حکومتوں نے شام کی سرزمین پر امریکی حملوں کی مذمت کی ہے جس میں مبینہ طور پر 19 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

الجریرہ کی رپورٹ کے مطابق حملوں سے متعلق واشنگٹن نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ڈرون حملے جوابی کارروائی کا حصہ تھے۔ ادھر ایران اور شام کی وزارت خارجہ نے امریکی فضائی حملوں کی مذمت کی جس میں عراق کی سرحد سے متصل دیر الزور کے تزویراتی علاقے کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک بیان میں ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان ناصر کنانی نے کہا کہ امریکا کے “دہشت گرد” حملوں میں شہری تنصیابات کو نشانہ بنایا گیا جو کہ بین الاقوامی قانون اور شام کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ “امریکا کا دعویٰ ہے کہ وہ شام میں داعش سے لڑنے کے لیے موجود ہے جبکہ دہشت گرد تنظیم کی تخلیق میں خود واشنگٹن کا بڑا کردار تھا، اپنا قبضہ جاری رکھنے اور شام کی قومی دولت بشمول توانائی کے وسائل اور گندم کو لوٹنے کا ایک بہانہ ہے۔

شام کی وزارت خارجہ نے امریک کے “وحشیانہ” حملوں پر تنقید کی جس میں کہا گیا کہ حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے اور یہ اس کی علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی ہے۔

اس میں مزید کہا گیا کہ یہ حملے اسرائیلی حملوں کا تسلسل تھے اور اس نے “امریکی قبضے کو ختم کرنے” کا عزم کیا۔

The post ایران اور شام کی تہران سے منسلک تنصیبات پر امریکی حملوں کی مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1vBMLE7
via IFTTT

Saturday, March 25, 2023

صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک روانہ ایکسپریس اردو

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے دبئی روانہ ہو گئے۔ عدالت سے اجازت ملنے کے بعد شرجیل میمن کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا۔

دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق رہنما پیپلز پارٹی ڈاکٹر عاصم حسین بھی غیر ملکی پرواز سے لندن روانہ ہوئے ہیں۔

The post صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن اور ڈاکٹر عاصم حسین بیرون ملک روانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vxBX4dE
via IFTTT

عمران خان کے انتشار، گالم گلوچ، الزام تراشی، نفرت اور تقسیم کے "وژن" سے قوم خوب واقف ہے ، شیری رحمٰن

جاپانی جزیرے پر بنے اسکول کی واحد طالبہ کی گریجویشن مکمل ایکسپریس اردو

کاگاوا، جاپان: ایک 15 سالہ لڑکی جو کہ جاپان کے دور دراز اوتیشیما جزیرے پر بنے واحد کالج کی اکلوتی طالبہ تھیں، نے 9 سال بعد اپنی گریجویشن مکمل کرلی۔

جاپانی میڈیا کے مطابق اکینو اماناکا جو مغربی جاپان کے ایک دور دراز جزیرے پر واقع اپنے کالج کی اکلوتی طالبہ تھیں جنہوں نے اس موسم بہار میں اکیلے گریجویشن کرنے پر اپنے اساتذہ، خاندان اور مقامی لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔

مغربی جاپان میں کاگاوا شہر کے ساحل سے 15 کلومیٹر دور واقع اوتیشیما جزیرہ اسی شہر کا حصہ ہے جس کا رقبہ 0.6 مربع کلومیٹر اور ساحلی پٹی تقریباً 3.8 کلومیٹر پر پھیلی ہوئی ہے۔

اس جزیرے پر 34 افراد رہائش پذیر تھے۔ ماہی گیری جزیرے پر رہنے والوں کی اہم ذریعہ آمدنی ہے تاہم جزیرے کو عمر رسیدہ آبادی کا سامنا ہے۔ ایماناکا اس جزیرے کی 18 سال سے کم عمر والی واحد رہائشی ہیں۔

کالج میں اپنے گزشتہ 9 سالوں کی عکاسی کرتے ہوئے ایماناکا نے کہا کہ یہ وقت بہت جلدی گزر گیا اور پتہ نہیں چلا۔ انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں کہ مجھے اپنے کالج کی زندگی سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملا۔ اپنے اساتذہ، میرے خاندان اور جزیرے کے لوگوں کے تعاون کا بہت بہت شکریہ۔

The post جاپانی جزیرے پر بنے اسکول کی واحد طالبہ کی گریجویشن مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7NldfnI
via IFTTT

ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری؛ کراچی میں 85 لاکھ افراد گنے جاچکے ہیں، چیف شماریات ایکسپریس اردو

کراچی: وفاقی چیف شماریات نعیم ظفر نے کہا ہے کہ 60 فیصد پاکستان کی مردم شماری کی جاچکی ہے، ملک بھر میں 14 کروڑ اور کراچی میں اب تک 85 لاکھ افراد گنے جاچکے ہیں۔

اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کے دوران چیف شماریات کمشنر نعیم ظفر کا کہنا تھا کہ ملک کی پہلی ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری شفاف انداز میں جاری رہے جو 4 اپریل تک مکمل کرلی جائے گی، شہر قائد میں یہ شماری کچھ تاخیر کا شکار ہے، ہر شخص اور اسٹرکچر کو گنا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ معلومات کا خزانہ ہے اس سے فائدہ اٹھانا حکومت کا کام ہے، 14 کروڑ افراد اور تقریباً 4 کروڑ گھروں کو شمار کیا گیا ہے، سندھ میں 97 لاکھ گھر جیو ٹیگ ہوچکے ہیں، ہوٹل، مسجد، مدرسہ، جیل، اسکول، کالج، دکانوں سمیت ہر جگہ کو گنا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے کچھ حصوں میں کچھ تاخیر ہوئی مگر اب تک 85 لاکھ لوگوں کو گنا جاچکا ہے،  ضروری نہیں کہ کراچی کی آبادی ڈھائی تین کروڑ ہو مگر ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری کے بعد کسی قسم کا ابہام نہیں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ خانہ و مردم شماری کا سلسلہ 4 اپریل تک جاری رہے گا، اس میں اضافے سے متعلق ابھی کچھ نہیں کہا جاسکتا ہے امید ہے کہ طے شدہ وقت پر کام مکمل کرلیں گے۔

ایک سوال پر نعیم ظفر نے بتایا کہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات کو دور کیا جارہا اس حوالے سے سامنے آنے والے شکوک و شبہات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، نہ ہی جمع کیا جانے والے ڈیٹا کسی غیر متعلق شخص کے پاس جاسکتا ہے اور نہ ہی ٹیبلٹ سے کوئی ڈیٹا چراسکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں 68 لاکھ 71 ہزار 634 گھر، 52 جیل خانہ جات، 1088 کالجز، 64 ہزار ہزار ہول سیل دکانیں، 5 ہزار 314 نیم سرکاری دفاتر، 1284 پولیس اسٹیشنز، 72 اولڈ ایج ہوم، 20 ہزار 600 اسپتال، 621 یونیورسٹیز، 2 لاکھ 33 ہزار 896 دکانیں، 9580 سرکاری دفاتر، 46 ہزار 839 باڑے، 724 ہاسٹلز، 4 ہزار 71 مدرسے، 1 لاکھ 16 ہزار 748 مساجد، 497 پوسٹ آفسز، 2 لاکھ 17 ہزار 626 اوطاقیں، 38 ہزار 513 ہوٹل، 61 ہزار 56 اسکولز، 50 ہزار 41 فیکٹریز، 4294 بینکس اور 1 لاکھ 94 ہزار 512 دیگر تعمیرات کو گنا جاچکا ہے۔

The post ڈیجیٹل مردم و خانہ شماری؛ کراچی میں 85 لاکھ افراد گنے جاچکے ہیں، چیف شماریات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Qt8P0x4
via IFTTT

صدر کا خط، نواز شریف نے وزیر اعظم کو اہم ہدایت کر دی ... وزیر اعظم شہباز شریف نے خط کے جواب کے لیے مشاورت تیز کر دی، نواز شریف نے ہدایت کی کہ جواب میں تمام حقائق قوم کے سامنے ... مزید

Friday, March 24, 2023

بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین میں میزائل فائر کردیا ایکسپریس اردو

نئی دہلی: بھارتی فوج نے بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی سرزمین پر میزائل فائر کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ناتجربے کاری کا ایک اور مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست راجھستان کے شہر پوکھران میں میزائل داغ دیا۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ غلطی سے میزائل فائر ہونے کا واقعہ فیلڈ فائرنگ کی مشق کے دوران پیش آیا۔میزائل طیارے میں نصب تھا۔ میزائل کا ملبہ کھیتوں میں گرا جبکہ واقعہ میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

بھارتی فوج کی  نااہلی کا یہ پہلا موقع نہیں۔ اس قبل بھارتی فوج نے ٹریننگ کے دوران ایک گاؤں پرمارٹر گولہ پھینکا تھا جس کے نتیجے میں 3 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

The post بھارتی فوج کی بدحواسی، اپنی ہی سرزمین میں میزائل فائر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/24Imv7V
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

پوری جدوجہد اور محنت کیجئے جو کچھ ملے اسی پر اکتفا کر لیں، زیادہ لالچ میں نہ پڑیں ورنہ گزر اوقات کے لئے بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

یہ بات بھی ذہن نشین کر لیں کہ اپنے گھریلو معاملات میں خواہ وہ کتنا ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہو مداخلت نہ کرنے دیں اس معاملے میں صرف اپنے دماغ سے کام لیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

بسلسلہ جائیداد خصوصی فائدے کا امکان ہے، بے دھڑک ہو کر بڑے بڑے سودے کیجئے، بفضل خدا غیر معمولی فائدہ ہو سکتا ہے اور آپ ہونے والے نقصان کی تلافی کر سکیں گے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

بزرگان سے روحانی فیض یاب ہونے کا موقعہ مل سکتا ہے سیاسی و سماجی امور سے تعلق رکھنے والے حضرات اعتدال کا راستہ اپنانے کی کوشش کرتے رہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

دشمنوں کے درمیان آپ کا طاقتور دوست بھی موجود ہے جو انتہائی نازک وقت میں آپ کی غیرمعمولی مدد کر سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ خود بھی حالات کی نزاکت کا خیال کریں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنے ہوش و حواس بحال رکھتے ہوئے اہم امور انجام دیں۔ اپنے حقوق کی حفاظت ضرور کریں لیکن جذباتی انداز سے نہیں ۔ سفر نزدیکی بہ شوق کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں، فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے۔ ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آج آپ بہت زیادہ محتاط رہتے ہوئے اپنے ضروری کام انجام دیں کیونکہ کچھ دوست درپردہ آپ کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کسی ایسے دوست سے راہ چلتے ملاقات ہو سکتی ہے جس سے آپ کافی عرصہ آپ دور رہے آج آپ کافی خاصے مسرور دکھائی دیں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

یہ تو درست ہے کہ جو آپ چاہتے ہیں وہ ہو نہیں پا رہا مگر ہمارا مشورہ یہی ہے کہ حوصلہ رکھیں اور حالات کا مقابلہ کرتے جائیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

گزشتہ آپ نے جو فیصلے کئے ہیں انہیں ایک بار نظربند ضرور کر لیجئے کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے کسی غلط فیصلے کا خمیازہ پورے خاندان کو بھگتنا پڑ جائے ۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کے ذاتی منصوبے درست نہیں ہیں اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مشورہ ضرور کریں۔ کاروبار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ہرگز نہ کریں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/IC8AtsT
via IFTTT

میں زمان پارک میں ہی موجود رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے ... مجھے یہاں سے بھیجنے کیلیے کئی بار مشورے دیے گئے مگر میں نے انکار کردیا، عمران خان کا آزاد کشمیر یا گلگت ... مزید

زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں زمان پارک میں ہی رہوں گا، جس کو مارنا ہے آکر مار دے۔

قوم سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ مجھے مشورے دیے جارہے ہیں کہ آپ آزاد کشمیر یا گلگت بلتستان چلے جائیں کیونکہ وہاں آپ کی حکومت ہے اور آپ کو تحفظ کی بھی ضرورت ہے مگر اب میں نے فیصلہ کرلیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ مجھے یہاں سے بھیجنے کیلیے کئی بار مشورے دیے گئے مگر میں نے انکار کردیا، میں زمان پارک میں ہی رہوں گا اور یہی بیٹھا ہوں جس کو آکر مارنا ہے ماردے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا کہ مینار پاکستان کا جلسہ روکنے کیلیے پی ٹی آئی کے 1 ہزار سے زائد کارکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے مگر اب قوم رکنے والی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ طاقتور کو قانون یہ حق نہیں دیتا کہ وہ اپنی مرضی کرے ، مدینہ کی ریاست میں سب سے پہلے قانون کی حکمرانی تھی، جو پاکستان میں ہو رہا اس کا مسئلہ یہ ہے کہ طاقتور اپنے آپ کو قانون نے بالا تر سمجھتا ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی اس الیکشن میں سیاسی موت ہونے والی ہے،عمران خان

عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم پر الیکشن کمیشن نے فنڈز نہ ہونے کا بہانہ بنایا اور اب الیکشن 8 اکتوبر کو چلے گئے کیا 8 تک سارے ملکی مسائل حل ہوجائیں گے؟۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ کون آج گارنٹی دے گا کہ آٹھ اکتوبر کو الیکشن ہوں گے یا نہیں؟ کون یہ فیصلہ کرے گا،  ہم نے اگر آئین کا قتل ہونے دیا تو بات رکے گی نہیں بلکہ بہت آگے جائے گی، پہلے بھی تاریخ میں 90 دن میں الیکشن کروانے کا کہا گیا لیکن کیا ہوا آمریت ملک میں آ گئی۔

انہوں نے کہا کہ انصاف ہی ایک قوم کی بنیادی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے ہی قوم آزاد ہوتی ہے ، کبھی سنا ہے برطانیہ یا یورپ میں قبضہ مافیا ہو۔عمران خان نے مزید کہا کہ حسان نیازی کو گرفتار کر کے زلیل کرنے کی کوشش کی ہے جو قابل مذمت ہے۔

عمران خان نے اہل لاہور سے جلسے میں بھرپور انداز سے شرکت کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ لاہور جب نکلتا ہے تو فیصلہ ہوجاتا ہے، میں کل حقیقی آزادی کا روڈ میپ دوں گا، قوم جلسے میں ضرور آئے اور حقیقی آزادی حاصل کرے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ بھی کہا کہ اگر جے آئی ٹی تشکیل دینی ہے تو وہ چیف جسٹس آف پاکستان کے ماتحت بنائیں کیونکہ باقی سارے لوگ ملے ہوئے ہیں اور ہمیں اُن پر کوئی اعتبار نہیں ہے۔

The post زمان پارک میں ہی ہوں جس کو مارنا ہے آکر مار دے، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1aRgv9n
via IFTTT

اسٹیٹ بینک نے درآمدات کیلئے کیش مارجن کی پابندی واپس لے لی ... کیش مارجن کی پابندی ختم کرنے پر عملدرآمد31مارچ سے ہوگا،اسٹیٹ بینک

آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی ایکسپریس اردو

  کراچی: آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے سینکڑوں درآمدی اشیاء پر عائد کیش مارجن کی شرط واپس لے لی۔

اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ سرکلر کے مطابق 31 مارچ سے 500 سے زائد درآمدی اشیاء پر عائد سو فیصد کیشن مارجن جمع نہیں کرانا پڑے گا۔ کیش مارجن کے نفاذ کیلئے 2017 سے 2022 کے دوران جاری کردہ تمام کردہ سرکلرز غیرموثر قرار دے دیئے گئے۔

اسٹیٹ بینک نے نئے احکامات پر عمل درآمد کیلئے بینکوں کو بی پی آر ڈی سرکلر لیٹر 6 جاری کردیا۔

آئی ایم ایف نے حکومت کی سخت درآمدی پالیسی پر نظرثانی کا کہا تھا۔ کیشن مارجن کی شرط لگژری اشیا کی درآمد کی حوصلہ شکنی کی لئے لگائی گئی تھی۔ ماہرین کے مطابق کیش مارجن کی شرط ہٹانے سے درآمدات اور ڈالر کی طلب بڑھے گی اور زرمبادلہ پر دباؤ بڑھے گا۔

واضح رہے کہ ایل سی کھولتے وقت درآمدی اشیا کی مالیت کے برابر رقم بینک میں جمع کرانا کیش مارجن کہلاتا ہے۔

 

The post آئی ایم ایف کے مطالبے پر اسٹیٹ بینک نے درآمدات پر ڈالر کیش مارجن کی شرط ختم کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/I8K90gj
via IFTTT

Thursday, March 23, 2023

جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی دانستہ اور منصوبے سے کی گئی، اسلام آباد پولیس ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کی پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں ہنگامہ آرائی باقاعدہ منصوبے سے اور دانستہ طور پر کی گئی تھی۔

ترجمان اسلام آباد کیپٹل پولیس کے مطابق  جوڈیشل کمپلیکس اور عدالتی عملے کی سکیورٹی کے دوران اسلام آباد پولیس کے 63 افسران و اہلکار زخمی ہوئے جب کہ شبلی فراز مقدمے میں نامزد ملزم ہیں اور ان کے کردار کا تعین جے آئی ٹی کرے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی، توہین عدالت کی درخواست پر آئی جی سے رپورٹ طلب

پولیس کے مطابق عدالت کی ایف ایٹ سے جوڈیشل کمپلیکس میں منتقلی شبلی فراز اور ان کی جماعت کے مطالبے پر عمل میں لائی گئی۔پولیس پر مظاہرین کی طرف سے شیلنگ کی گئی اور پیٹرول بم پھینکے گئے۔ مظاہرین نے باقاعدہ منصوبے سے دانستہ طور پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کیا ۔ہنگامہ آرائی میں ملوث 369 افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی؛ عمران خان سمیت 17 رہنماؤں پر دہشت گردی کا مقدمہ درج

ترجمان کے مطابق اسلام آباد پولیس عدالتی احکامات کے تحت اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتی رہے گی۔مقدمات عدالت میں زیر سماعت  اور زیر تفتیش ہیں۔ اسلام آباد کیپٹل پولیس مقدمات میرٹ پر تکمیل تک پہنچائے گی۔اسلام آباد پولیس کے خلاف ایک منصوبے کے تحت بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

The post جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی دانستہ اور منصوبے سے کی گئی، اسلام آباد پولیس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jMaftnT
via IFTTT

بھارتی فوج کی سری لنکا میں شرمناک  شکست اور انخلا کو23سال مکمل ایکسپریس اردو

کولمبو: بھارتی فوج کو سری لنکا میں شرمناک  شکست اور انخلا کو 23 سال مکمل ہوگئے۔

سری لنکا کی حکومت اور تامل ٹائیگرز کے درمیان جنگ میں بھارت نے کھلے عام دہشتگردوں کی سرپرستی کی۔

بھارتی خفیہ ایجنسی  را  نے 1983 سے لے کر 2009 تک 20 ہزار تامل ٹائیگرز کو ٹریننگ اور اسلحہ فراہم کیا۔ سری لنکن حکومت نے جون 1987 میں تامل ٹائیگرز کے خلاف آپریشن آزادی شروع کیا تو اسے سبوتاژ کرنے کے لیے بھارتی بحریہ اور فضائیہ نے تامل باغیوں کو اسلحہ اور مدد فراہم کی۔

سری لنکا کے بار بار احتجاج کے باجود بھارت باز نہ آیا اور جولائی 1987 میں سری لنکا سے جبراً معاہدے کے ذریعے امن کے نام پر 80 ہزار بھارتی فوج سری لنکن جزیرے جافنا میں بھیج دی۔

بھارتی فوجیوں کی جانب سے وسیع پیمانے پر قتل عام، لوٹ مار اور اجتماعی زیادتیوں کے باعث جلد بھارتی فوج اور تامل باغیوں میں بھی جنگ شروع ہوگئی۔

بھارتی جنرل نے اس وقت کے وزیراعظم راجیو گاندھی کو 2 ہفتوں میں تامل باغیوں کے خاتمے کا یقین دلایا تاہم 3 سال گزرنے کے بعد بھارتی فوج کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی کارروائی کے نتیجے میں 27 ہزار سری لنکن شہری، 5 ہزار سری لنکن فوجی اور 3 ہزار سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے۔

بھارت کی سری لنکا کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے باعث ملک میں جاری خانہ جنگی 20 سال طویل ہوگئی اور تامل باغیوں کے حملے میں بھارتی وزیراعظم راجیو گاندھی ہلاک ہوئے۔

 

The post بھارتی فوج کی سری لنکا میں شرمناک  شکست اور انخلا کو23سال مکمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NrJLlps
via IFTTT

نواز شریف ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کی بات کرتے ہیں، اقبال ظفر جھگڑا

عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف ایکسپریس اردو

  لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف  نے کہا ہے کہ پاکستانی سیاست میں عمران خان سے  بڑا فراڈیا اور دہشت گرد نہیں دیکھا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن کہا کہ حکومت نے عمران خان کے الزامات کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے جو تفتیش مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

چیئرمین تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ دنیا پہلے ہی جانتی تھی کہ عمران خان ہیرا پھیری کرتا ہے اور فراڈیا ہے، لیکن  یہ دہشت گرد بھی ہے، یہ کوئی نہیں جانتا تھا۔

نواز شریف نے کہا کہ یہ ( عمران خان)  ہر معاملے میں دوسروں سے آگے جا رہا ہے چاہے دہشت گردی کا ہی معاملہ کیوں نہ ہو۔

سربراہ ن لیگ نے مزید کہا کہ ان کی جانب سے پولیس پر پٹرول بم پھینکے گئے، اگر پولیس والے وہاں سے نہ بھاگتے تو کیا وہ وہاں جل کرمر جاتے، اگر پولیس والے وہاں مر جاتے تو کہرام برپا ہو جاتا، کس نے انہیں سکھایا ہے کہ پولیس والوں پر پٹرول بم پھینکیں۔

میاں نواز شریف کا کہنا تھا کہ  کسی سیاسی جماعت کی جانب سے  پہلی بار ایسی حرکت ہوئی ہے جو ناقابل برداشت ہے، ان لوگوں  کے خلاف بھرپورایکشن ہونا چاہیے۔

The post عمران خان سے بڑا دہشت گرد اورفراڈیا نہیں دیکھا، نوازشریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/E5WvKo9
via IFTTT

دنیا کے ممالک میں موجود پاکستانی سفارتخانوں میں یوم پاکستان روایتی جوش و خروش سے منایا گیا

Wednesday, March 22, 2023

اگر پاکستان نہ بنتا تو آج برصغیر کے مسلمان کس حال میں ہوتے ایکسپریس اردو

ڈاکٹر رفیق زکریا نے اپنے ایک تحقیقی مقالہ میں ہندوستان کے مسلمانوں کی اقتصادی بدحالی کے بارے میں تحریر کیا جس میں انہوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ آئندہ سالوں میں ہندوستان کے مسلمان اقتصادی مسائل سے بہت زیادہ دوچار ہو جائیں گے۔

ڈاکٹر زکریا محقق اور بے شمار کتابوں کے مصنف ہیں وہ مہارا شٹر ریاست کے قانون دان بھی رہے اور مہاراشٹر گورنمنٹ میں پندرہ سال تک وزیر بھی رہے۔

لوک سبھا کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ اندرا گاندھی کے زمانے میں کانگریس کے ڈپٹی لیڈر بھی تھے۔ اُس وقت وہ اردو یونیورسٹی علی گڑھ میں چانسلر تھے۔ محترم اعلیٰ سطح کے محقق تھے۔ ڈاکٹر رفیق زکریا کے علاوہ ڈاکٹر ذاکر حسن، مولانا ابوالکلام آزاد، حسین احمد مدنی، خان عبدالغفار خان اور دیگر قومی سطح کے کانگریس اکابرین نے ہندوؤں کی تہذیب و ثقافت کو قریب سے دیکھا لیکن اپنی یعنی اسلام کی انفرادیت کو سمجھنے سے قاصر رہے۔

یہی وہ لوگ تھے جنہوں نے قرار داد لاہور 23 مارچ 1940ء کو پاس ہوتے ہی ہندو لیڈروں کے ساتھ کانگریس کے پلیٹ فارم پر اس قرار داد اور مسلم لیگ کے رہنماؤں پر اعتراضات کئے تھے اور کہا تھا کہ اگر ہندوستان تقسیم ہوا تو مسلمانوں کی اقتصادی، اخلاقی، سماجی حالت بہتر ہوجائے گی۔

یہی وہ لوگ تھے جو تقسیم برصغیر کے وقت بہت سٹپٹائے اور قائد اعظمؒ کی بات کو اہمیت نہیں دے سکے۔ قائد اعظمؒ نے ہندوستان کی تقسیم کو ضروری قرار دیا۔ قائد اعظمؒ نے پیشگوئی کی تھی کہ مرکز میں ہندوؤں کی 70 فیصد ووٹوں کے حساب سے طاقت ہوگی اور مسلمان 30 فیصد ہوں گے۔

ہوسکتا ہے کہ کچھ کانگریس کے اثر میں آجائیں۔ مسلمان اور ہندو کے ووٹ کا اسمبلیوں میں تناسب 3.1 ہوگا۔ اس کے علاوہ ملازمت کے اعتبار سے نیوی، آرمی، ایئرفورس اور دوسری اہم جگہوں پر ہندو اسی حساب سے چنے جائیں گے۔

عملی طور پر ہندو مسلمانوں پر سبقت لے جائیں گے۔ کانگریس کے رائے دہندوں کی موجودگی زیادہ ہوگی اور مسلمانوں کی کم ہوگی۔ مرکزی انتظامیہ میں بھی ہندؤوں کی اکثریت ہوگی۔ مسلمان سکھ اور دوسرے لوگ خسارے میں رہیں گے۔ فوج میں جو لوگ شامل ہیں یا مرکز میں ہیں وہ عملی طور پر کم ہوجائیں گے۔

اس وقت ہندوستان کی برطانوی فوج میں 50 فیصد سے زیادہ مسلمان آفیسر تھے، جن کا تعلق جہلم‘ چکوال، ہزارہ، اٹک اور فرنٹیئر اضلاع سے تھا۔ بعد میں کانگریس ان جگہوں سے ڈیفنس فورس میں لوگ بھرتی کرے گی جہاں سے انہیں اکثریت حاصل ہوئی ہوگی۔

اسی طرح کانگریس کی اکثریت کی موجودگی میں مرکزی اور صوبائی وزراء زیادہ ہوں گے۔ مالیات، آبپاشی، زراعت، ذرائع آمدورفت، اطلاعات اور بیرونی معاملات سب کے سب پر ہندوؤں کا قبضہ ہوگا جو ہندوؤں کی اقتصادی پوزیشن کو مضبوط کریں گے اور مسلمان ہندوؤں کے رحم و کرم پر ہوں گے۔ مزید برآں مسلمان ہندوؤں کے تعصب کا شکار ہوجائیں گے۔

قائد اعظم نے اس بات کی نشاندہی بھی کی تھی کہ مسلمانوں کی مذہبی اقدار کی حفاظت ایک ہندوستان میں رہ کر نہیں ہوسکتی۔ مسلمانوں کی ایک ثقافت ہے اور زبان اردو ہے۔ مسلمانوں کا ایک جُداگانہ نظریہ توحید ہے۔ متحدہ ہندوستان میں مسلمان کسی طرح بھی ترقی نہیں کرسکیں گے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ مسلمان سیاسی اور معاشی طور پر ہندوؤں کے دست نگر ہوجائیں گے اور ہندو ذات پات کے ذریعے مسلمانوں کو اور بھی دوسرے شعبوں میں پیچھے رکھیں گے جس صورت حال کا ذکر ڈاکٹر زکریا نے اب پیش کیا وہ قائد اعظمؒ ہی کی پیش گوئی ہے۔

ڈاکٹر زکریا اپنے تحقیقی مقالہ میں بیان کرتے ہیں کہ اس وقت تمام ہندوستان میں لولیول (Low Level) یعنی چھوٹی سطح پر مسلمانوں کی آسامیاں 6 فیصد ہیں جبکہ مسلمان آبادی کے حساب سے 12 فیصد ہیں۔ کسی بڑی پوسٹ پر مسلمان زیادہ نہیں ہیں۔ اقتصادی لحاظ سے کوٹہ، گرانٹیں، لائسنس کے حوالے سے بھی مسلمانوں کو بھارت میں پیچھے رکھا گیا ہے۔

حکومت ہند نے سرکاری ملازمین کے لیے جو مکان بنائے اس سہولت سے بھی مسلمانوں کو محروم رکھا۔ مسلمانوں کا اس میں حصہ 2.86 فیصد ہے۔ یہی حال انڈسٹریل اسٹیبلشمنٹ کا ہے۔ دکانیں، ٹیکسٹائل اور شوگر فیکٹریوں میں مسلمانوں کو سہولتیں کم دی گئی ہیں۔ ڈاکٹر زکریا افسوس کرتے ہیں کہ مایوس مسلم نوجوان اینٹی سوشل عوامل میں شامل ہو رہے ہیں۔

مسلمانوں نے 1977ء کے انتخابات میں جنتا پارٹی کو ووٹ دیئے تاکہ وہ مسلمانوں کے کچھ کام آسکے مگر مایوسی ہوئی۔ 1980ء میں اندرا گاندھی کو ووٹ کے ذریعے برسر اقتدار لائے۔ ان سے وعدہ کیا گیا تھا کہ مسلمانوں کی اقتصادی حالت کو بدلا جائے گا۔

کانگریس گورنمنٹ مسلمانوں کی اقتصادی حالت کو ضرور مستحکم کرے گی۔ اندرا گاندھی نے 1980ء میں ایک کمیٹی اقلیتوں کے اقتصادی مسائل اور ان کا حل تلاش کرنے کے لئے بنائی تھی۔ ڈاکٹر زکریا اس کے سربراہ تھے جبکہ گوپل سنگھ چیئرمین تھے۔

چار سالہ تحقیقی منازل طے کرنے کے بعد رپورٹ تیار ہوئی تو اس رپورٹ پر کسی نے توجہ نہ دی اور مسلمانوں کی حالت اندر ہی اندر کمزور ہوتی گئی۔ اندرا گاندھی نے آرڈر پاس کیا کہ ایسی تحقیق کو بند کردیا جائے اور ساتھ یہ لکھا کہ گزری ہوئی باتوں کا جائزہ لینا اچھی بات نہیں۔ اگر مسلمانوں کی حالت ابتر ہے تو بہتر ہونے کے لئے کیا طریقے ہیں وہ تحریر کریں۔

ڈاکٹر زکریا مسلمانوں کی بھیانک اقتصادی تصویر کو بیان کرتے ہیں کہ مسلمانوں کے ساتھ معاشی نا انصافی ہے اور جان بوجھ کر مسلمانوں کی اقتصادی پوزیشن کو آہستہ آہستہ مزید کمزور بنایا جارہا ہے تاکہ وہ غریب سے غریب تر ہوں اور پریشانی میں زندگی گزاریں۔ ڈاکٹر زکریا جیسے لوگ جو پرانے کانگریسی ہیں۔ وزیر رہ چکے ہیں ان کی یہ خاص علم و فکر والی تجویزیں 1984ء سے لے کر آج تک مٹی کے ڈھیر کے نیچے پڑی ہیں۔

میں سمجھتا ہوں کہ ہندوستان کے مسلمانوں کی اقتصادی ناہمواری غلط فہمی نہیں بلکہ یہ ہندو کی اقتصادی سکیم کا حصہ ہے جو تقسیم ہند سے پہلے تھی۔ قائد اعظمؒ خود کانگریس میں رہے۔

انہوں نے بڑا وقت گزارا وہ ہندو مسلم اتحاد کے حامی تھے۔ انہیں جب اندرونی سازشوں کا علم ہوا تو انہوں نے کانگریس کو چھوڑ کر مسلمانوں کو جگانے کے لیے اپنی اولوالعزمی کا ثبوت دیا اور مسلم لیگ کی قیادت سے پاکستان حاصل کیا۔

1980ء میں گورنمنٹ آف انڈیا کے 230 جوائنٹ سیکرٹریز تھے جن میں صرف تین مسلمان تھے۔ 67 ایڈیشنل سیکرٹریز میں سے صرف ایک مسلمان تھا اور 54 سیکرٹریز میں سے صرف دو مسلمان تھے۔ اسی طرح 73 پبلک سیکٹرز میں 481 ڈائریکٹرز تھے جن میں سے صرف 5 مسلمان تھے۔

22 بینکوں میں 99 ڈائریکٹر تھے۔ ان میں سے دس مسلمان تھے۔ اب ان ساری باتوں کا وجود ہمیں قیام پاکستان تک لے جاتا ہے۔ قائد اعظمؒ نے متحدہ ہندوستان میں مسلمانوں کی صورتحال کا صحیح اندازہ لگایا کہ ہندوستان کے مسلمانوں کی بقا ایک علیحدہ مملکت میں ہے۔

مجھے بین الاقوامی ڈینٹل کانفرنس میں شرکت کرنے اور مقالہ پیش کرنے کے لیے مدراس جانا پڑا تھا۔ وہاں پر میں نے اپنا تحقیقی مقالہ پڑھا جو دانتوں کی حفاظتی امور کے بارے میں تھا۔ اس سیمینار میں ہندوستان کے مرکزی اور صوبائی سطح کے اور ریاستوں کے چوٹی کے محقیقین اور ڈینٹل سرجن آئے ہوئے تھے۔ کچھ ان میں اعتدال پسند تھے اور کچھ متعصب نظر آرہے تھے۔

میرا ایک طریقہ یہ ہے کہ میں کسی مقالے کو پیش کرنے سے پہلے مضمون سے مختلف پانچ سلائیڈز دکھاتا ہوں۔ سب سے پہلے جو سلائیڈ دکھائی جاتی ہے وہ ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کی ہوتی ہے۔ دوسری ’رب زدنی علما‘۔ تیسری سلائیڈ ’وعلکما مالم علم وکان فضل اللہ عظیما۔ ترجمہ اے نبی کریمؐ یہ علم ہم نے آپ کو دیا ہے، تمہارے پاس نہیں تھا، اللہ کا آپ پر بڑا کرم ہے۔

اس کے بعد چوتھی سلائیڈ میرے قائد کی ہوتی ہے جس کی رہنمائی میں ہم نے علیحدہ وطن حاصل کیا۔ پانچویں اور آخری سلائیڈ مملکت پاکستان کی ہوتی ہے جو جغرافیائی پوزیشن ظاہر کرتی ہے۔ ایسا کرنا میری ثقافت اور فکر اور نظم و ضبط کا حصہ ہے۔ آخری سلائیڈ دکھانے پر کچھ بھارتی ہندو پروفیسرز نے بگڑنے کی کوشش کی کہ پاکستان کی سلائیڈ میں کشمیر کا متنازعہ حصہ دکھایا گیا۔ مجلس میں خلل ڈالنے کی کوشش کی مگر چیئرمین نے معاملہ ٹھنڈا کیا۔ یہاں پر آل انڈیا پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ دہلی کے ڈین و پروفیسر ایس ایس سندھو بھی موجود تھے۔

جنہوں نے مجھے اپنے انسٹی ٹیوٹ میں آنے کی دعوت دی کہ میں بین الاقوامی سیمینار سے خاتمے پر جب دہلی آؤں تو ان کے انسٹی ٹیوٹ میں بھی پوسٹ گریجویٹ انسٹی ٹیوٹ کے طلباء اور ڈینٹل ڈاکٹروں کو لیکچر دوں۔ میں نے حامی بھر لی انہوں نے مجھے فون نمبر دیا تاکہ میں اُن سے رابطہ کرسکوں چنانچہ دہلی میں آنے کے بعد میرا لیکچر رکھا گیا۔ شاید پہلا پاکستانی ہوں جس نے اتنے بڑے ادارے میں خطاب کیا۔

محمد رضا جنہوں نے برصغیر کی آزادی کے متعلق ایک بڑی عمدہ کتاب لکھی ہے ’’آزادی کی کیا قیمت ہے‘‘ وہ قائد اعظم کے شیدائی تھے۔ ایک چھوٹے سے فلیٹ میں رہ رہے تھے۔ وہ سابق ممبر لیجسلیٹو اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔ میں ان سے ملنے گیا تاکہ ان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کروں۔ وہ بڑے عمدہ انسان تھے۔

ان کو میں نے پیار کیا، ہاتھ چومے، ان ہاتھوں سے انہوں نے ایک اعلیٰ کتاب لکھی جو قائد اعظمؒ کی بڑائی بیان کرتی ہے۔ جس مسلمان پروفیسر نے مجھے مدراس مدعو کیا ہوا تھا وہ بھی ایک فلیٹ میں مقیم تھا۔ وہ پروفیسر ڈینٹل سرجن تھا۔ ان کے پاس چار کرسیاں بھی نہیں تھیں۔

ان کی کار دھکا سٹارٹ تھی۔ وہ مدراس میں واحد مسلمان پروفیسر تھے۔ اقتصادی طور پر وہاں مسلمان نہایت کمزور نظر آئے۔ مسلمانوں کا ایک کالج تھا، میں نے اظہار کیا کہ اس کالج میں جاکر نماز پڑھنا چاہتا ہوں۔ جب میں کالج پہنچا تو کالج کے پرنسپل عبدالودود خان کھڑے ہوگئے۔

میرا استقبال مسلمانوں کی سوچ کے خلاف ہاتھ باندھ کر کیا کہ ’’مہاراج آیئے‘‘۔ میں نے سلام کیا اور خواہش ظاہر کی کہ مجھے آپ کے کالج میں نماز پڑھنے کی سعادت چاہئے۔ انہوں نے مجھے جائے نماز پرنسپل آفس میں بچھا دی۔ نماز ادا کی، پرنسپل آفس بھی معمولی قسم کا دفتر تھا۔ مسلمان اساتذہ کے چہروں سے خوشی کی بجائے مایوسی ٹپک رہی تھی۔

میں نے کالج کی سیر کی، لیکچر روم لیبارٹری، لائبریری اور دفاتر دیکھے۔ سب کے سب غیر معیاری پائے گئے۔ مسلمانوں کے ہر کالج میں ایسا ہی حال ہے کیونکہ ہندو اکثریت کی جماعت کانگریس بجٹ بناتی ہے۔ مسلمانوں کے لیے رقم کم رکھی جاتی ہے۔

بجٹ کی عدم ادائیگی یا کمی میں تعلیمی اداروں کی سب سرگرمیاں ختم ہوجاتی ہیں یا مدھم پڑ جاتی ہیں۔ میں نے کئی طلباء سے تبادلہ خیال کیا اور ان کے مستقبل کے بارے میں سوال کیے۔ سرکاری نوکری کے متعلق پوچھنا چاہا تو وہ جواب دینے سے قاصر رہے۔ ایک دوسرے کے منہ کو دیکھنے لگے۔

انہوں نے مختصر سی مایوسی کی آڑ میں مجھے بتایا کہ اگر ہم ایم اے کرلیں تو ہمیں معمولی سی نوکری بڑی کوشش کرنے کے بعد ملتی ہے۔ ہمارا راستہ ہر طرح سے ہندوؤں نے روک رکھا ہے۔ ہماری ترقی کی کوئی گنجائش نظر نہیں آتی۔ اگر ہم کسی پرائیویٹ ادارہ میں نوکری کرنا چاہیں یا ٹیچر بننا چاہیں ہماری تعلیم ایم اے ہو تو تنخواہ ڈیڑھ سو روپے ماہانہ ملتی ہے اور اس کے برعکس ہندو ٹیچر کی تنخواہ ساڑھے سات سو روپے ہے۔

ہم نے اسی طرح جینا ہے۔ سرکاری ملازمت سے ہم مایوس اور بد دل ہیں کیونکہ کانگریس اور ہندو مہاسبھا مل کر سر توڑ کوشش کرتے ہیں کہ مسلمانوں کو آسانی میسر نہ آئے۔ جس طرح ہندو اور انگریز نے مسلمانوں کے لیے سرکاری نوکری کے دروازے بند کررکھے تھے۔ ہندو کے مسلمہ اصول ہیں وہ ان پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہم ہمت سے ان حالات کا مقابلہ کررہے ہیں اور مشکلات کو ہم نے گلے لگایا ہوا ہے۔

جب میں دہلی پہنچا تو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ ایک وسیع ادارہ ہے۔ جس میں سارے ہندوستان کے دور دراز کے ڈاکٹر، ڈاکٹریٹ کی ماسٹر ڈگری کی تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے ہیں۔ صرف ایک مسلمان سارے انسٹی ٹیوٹ میں پروفیسر صدیقی تھا۔ ان سے میرا تعارف بطور پاکستانی سکالر کروایا گیا وہ گرم جوشی سے ملے۔ پروفیسر صدیقی سے باتوں باتوں میں یہ سوال پوچھا کہ آپ کے پاس کون سی کار (گاڑی) ہے؟ انہوں نے نہایت معصوم انداز میں کہا کہ ہمیں کار کی ضرورت نہیں پڑتی ہم بسوں میں سفر کرلیتے ہیں۔

دیکھئے پروفیسر کے مالی وسائل محدود ہیں جس کی وجہ سے ان کے لیے کار لینا نا ممکن ہے۔ ہمارے ہاں ایک ڈاکٹر کے ہار چار چار کاریں ہیں۔ مجھے لیکچر میں کوئی پوسٹ گریجویٹ مسلمان ڈاکٹر نظر نہیں آیا۔ ہندو اور سکھ ہی تھے جو مجھ سے سوال کرتے اور بات چیت کرتے رہے۔ معلوم کرنے پر پتہ چلا کہ مسلمانوں کی مالی حالت اتنی کمزور ہے کہ وہ کسی صورت میں تعلیم جاری نہیں رکھ سکتے۔

جمنا کے کنارے دہلی میں ایک عزیز کے گھر ٹھہرنے کا اتفاق ہوا وہ فارن سروس میں آفیسر تھا۔ ان کا گھر ایک کمرے، برآمدے، ایک چھوٹا سے کچن دو انڈین ٹائپ بیت الخلا اور واش بیسن پر مشتمل تھا۔ سونے کے لیے یا تو وہ برآمدہ میں سوئیں یا پھر ہم۔ عام سی چارپائیاں اور ایک لکڑی کی کرسی ان کا اثاثہ تھا۔ کوشش ان کی یہ ہی ہوتی کہ کسی نہ کسی طریقہ سے مالی بچت ہو، بجلی کا بلب بھی زیادہ روشن نہیں کرتے تاکہ زیادہ بل نہ آئے۔

ان کا ایک بیٹا تھا جس کا نام جلال تھا۔ اس نے انجینئرنگ کا ڈپلومہ کر رکھا تھا۔ یہ بیٹا انجینئر ہوگیا۔ دریائے جمنا کے قریب مسلمانوں نے ایک آبادی قائم کرلی ہے۔

اس جگہ دریا کا حصہ خشک ہوگیا۔ وہاں پر لوگ مکان بنا رہے ہیں۔ ان کا لڑکا بھی وہیں مکان بنا رہا تھا۔ میں اس کا مکان دیکھنے چلا گیا۔

اس نے دروازہ کھولتے ہی دیوار بنائی ہوئی تھی۔ میں نے کہا کہ بیٹا جلال یہ دیوار ذرا پیچھے بنوانی تھی۔ یہاں گاڑی کھڑے ہونے کی جگہ بن جاتی۔ جلال نے تعجب سے کہا کہ انکل ہمارے پاس کار کہاں ہوگی۔ غور فرمائیں ہندوستان کا پڑھا لکھا لڑکا مسلمان اقتصادی پستی کی وجہ سے کار خریدنے کا تصور بھی نہیں کرسکتا۔ پاکستان جس میں ہم رہتے ہیں، لوگ مکان بنانے سے پہلے گاڑی کھڑی کرنے کا سوچتے ہیں۔

دہلی ہی میں مولانا ابوالکلام آزاد میڈیکل کالج گیا۔ میں نے ان کی تصویر کالج کے دفتر میں نہ دیکھی جو ضروری تھی۔ وہاں پر تربیت حاصل کرنے والے ڈاکٹروں سے ملاقات ہوئی۔ ان کا کام کرنے کا ڈھنگ دیکھا۔ ان کی تعلیم میں دلچسپی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ مجھے یہ تعجب تھا کہ کوئی مسلمان لڑکا ڈاکٹری کی تعلیم حاصل کرتے نہ ملا اور نہ ہی کوئی مسلمان پروفیسر میڈیکل کالج میں تھا۔

ہمیں دہلی کے پاس سہارنپور جانے کا اتفاق ہوا۔ ہم وہاں پہنچے سائیکل رکشہ والوں نے گھیر لیا۔ مسلمان چھوٹا موٹا کام کاج کرتے ہوئے نظر آئے۔ کوئی لکڑی کا کام کر رہا ہے، سبزی بیچ رہا ہے۔

سائیکل مرمت کا کام کر رہا ہے۔ پان بیڑی کی دکان ہے۔ گھریلو صنعت کا چھوٹا سا کام اور سائیکل رکشہ چلا کر اپنا پیٹ پال رہا ہے۔ یہاں ہم نے مسلمانوں کے لیے ایک ہائی سکول دیکھا تھا جو بعد میں کالج بن گیا۔ وہاں گئے پرنسپل سے ملاقات ہوئی، میں نے پوچھا کہ یہاں کتنے مسلمان بچے ہیں۔ انہوں نے جواب دیا کہ مسلمان بچے چھ سات کلاس پڑھ سکتے ہیں۔

آٹھ نو میں تو ایک دو بچے رہ جاتے ہیں اور دسویں جماعت تک اکا دکا بچ رہتا ہے۔ اس اسلامیہ کالج میں ہندو لڑکے پڑھتے ہیں۔ تصویریں ساری ہندو رہنماؤں کی تھیں۔

قائد اعظم نے اس بات کی نشاندہی کی تھی کہ اگر مسلمانوں کو علیحدہ ملک نہ ملا تو متحدہ ہندوستان میں ہندو ہمیشہ مسلمانوں کو دبا کر رکھیں گے اور مسلمان مغلوب ہوجائیں گے۔ قائد اعظم چاہتے تھے کہ مسلمان کا اپنا ملک ہو، جس میں ساہو کار بنیا قرضے دینے والے نہ ہوں۔ ان کے ساتھ ظلم و نا انصافی نہ ہو اور جس طرح ہندو مسلمانوں کی زمینیں، جائیدادیں ہتھیا لیتے تھے، اس سے چھٹکارا حاصل کیا جائے۔

یہ ہندؤوں کے وہ تیر تھے جس نے مسلمانوں کے بدن میں اقلیت ہونے کا زہر پیدا کیا، جس سے وہ کمزور ہوتے گئے۔ ہندو بہت گہرا ہے اور وہ مسلمان کی جائیداد، زمینیں قرق کرلینا چاہتا تھا۔ یہ قائد اعظم محمد علی جناحؒ اور دوسرے رفقاء کا احسان ہے جنہوں نے علیحدہ وطن کے لیے جدوجہد کی اور ہندوؤں کی مخالفت کی جس سے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن پاکستان وجود میں آیا۔ جہاں وہ مکمل آزادی کے ساتھ زندگی بسر کرسکتے ہیں۔

The post اگر پاکستان نہ بنتا تو آج برصغیر کے مسلمان کس حال میں ہوتے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/cDY5POZ
via IFTTT

خُوش آمدید! نیکیوں کے موسم بہار ایکسپریس اردو

ماہِ رمضان بہت ہی برکتوں والا مہینہ ہے۔ اس ماہِ مبارک میں اﷲ کی رحمت گویا ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کی مانند ہو جاتی ہے اور ہر نیک عمل کا اجر ستّر گنا بڑھ کر ملتا ہے۔

یہ حقیقت ہے کہ انسان کسی بھی مشق سے بغیر منصوبہ بندی اور ذہنی تیاری کے فائدہ نہیں اٹھا سکتا۔ انسان کی اسی نفسیات کو مدنظر رکھتے ہوئے اﷲ کے رسول ﷺ نے بھی شعبان کے آخری روز ایک بلیغ خطبہ ارشاد فرمایا تھا، جس میں رمضان کے فضائل کے ساتھ اس کی خصوصیات کا بھی ذکر فرمایا اور اس میں زیادہ سے زیادہ نیکیاں کمانے کی تلقین بھی کی۔

حضرت سلمان فارسیؓ بیان کرتے ہیں کہ ماہِ شعبان کے آخری دن رسول اﷲ ﷺ نے ہمیں ایک اہم خطبہ دیا اور اس میں آپؐ نے فرمایا، مفہوم: ’’اے لوگو! تم پر ایک عظمت اور برکت والا مہینہ سایہ فگن ہو رہا ہے جس کی ایک رات (شب قدر) ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ ‘‘

سورۃ البقرۃ میں بھی اس مہینے کے روزے کی فرضیت کا اعلان کیا گیا ہے: ’’تو جو کوئی بھی تم میں سے اس مہینے کو پائے اس پر لازم ہے کہ روزہ رکھے۔‘‘

اس مہینے میں روزہ رکھنا تو فرض ہے‘ جب کہ رات کا قیام نفل ہونے کے باوجود بہت ہی اجر و ثواب کا باعث ہے۔ قیام اللیل کا اطلاق سورۃ المزمل کی آیات کی روشنی میں کم سے کم ایک تہائی رات پر ہوتا ہے‘ لیکن خلفائے راشدینؓ کے دور سے ہی اس کا کم سے کم نصاب اُمت کے اندر رواج پاگیا ہے اور وہ ہے نظامِ تراویح۔ یہ قیام اللیل بہت اجر و فضیلت کا باعث ہے۔

حضور اکرم ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’جو شخص اس مہینے میں اﷲ کی رضا اور اس کا قُرب حاصل کرنے کے لیے کوئی غیر فرض عبادت (سنّت یا نفل) ادا کرے گا تو اس کو دوسرے زمانے کے فرضوں کے برابر اس کا ثواب ملے گا اور اس مہینے میں فرض ادا کرنے کا ثواب دوسرے زمانے کے ستّر فرضوں کے برابر ملے گا۔ ‘‘

انسان جو بھی نیکی کرے وہ خالصتاً اﷲ کی رضا کے لیے ہونی چاہیے اس لیے کہ اگر نیّت ریا کاری اور شہرت کی ہو تو وہ نیکی برباد ہوجائے گی۔ اس ماہ میں خلوصِ نیّت سے ادا کیے گئے نفل کا ثواب فرض کے برابر اور ایک فرض کا ثواب ستّر فرضوں کے برابر ہو جاتا ہے۔ اسی لیے اس ماہ کو نیکیوں کا موسم بہار کہا جاتا ہے۔

اس ماہ کی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے رسول اکرمؐ کے ارشاد کا مفہوم ہے: ’’یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کا بدلہ جنّت ہے۔ ‘‘

یہ مہینہ واقعی صبر کا ہے، اس لیے کہ اس میں جائز، حلال اور طیّب چیزوں سے بھی انسان صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک رُکتا ہے۔ یہ رکنا دراصل صبر اور تقویٰ کی تربیت ہے۔

انسان کی نفسانی خواہشات میں حدود کو پھلانگنے کا رجحان پایا جاتا ہے‘ جب کہ تقویٰ یہ ہے کہ انسان سارا سال اپنے آپ کو حرام سے روکے رکھے‘ گناہ سے باز آجائے اور منکرات سے اجتناب کرے، اسی کا نام صبر ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ کسی تکلیف یا مصیبت کو خندہ پیشانی سے برداشت کرلینا ہی صبر ہے‘ جب کہ حقیقت میں صبر کا مفہوم بہت جامع اور ہمہ گیر ہے۔

چناں چہ امام راغب اصفہانیؒ نے صبر کے تین درجے مقرر کیے ہیں۔ پہلا: گناہوں سے اپنے آپ کو روکنا۔ دوسرا: اطاعت، بندگی اور دینی فرائض کی ادائی پر کاربند ہونا۔ اور تیسرا: مشکلات اور سختیوں میں صبر کرنا۔

خاص طور پر اقامت دین کی جدوجہد کے مراحل میں آنے والی سختیوں کو جھیلنا‘ برداشت کرنا اور پھر استقامت کا مظاہرہ کرنا۔ اس اعتبار سے گویا پورا دین صبر کی تشریح میں شامل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ قرآن مجید میں کئی مقامات پر صبر کو جنّت کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

اس مبارک مہینے کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ یہ ہم دردی اور غم خواری کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں غم گساری اور ہم دردی کے احساسات انسان میں پیدا ہوتے ہیں۔ غالباً اس کا سبب یہ ہے کہ خوش حال اور کھاتے پیتے گھرانے کے لوگ جب روزہ رکھتے ہیں تو انہیں کم از کم ان لوگوں کا احساس ضرور ہوتا ہے جو فاقوں میں زندگی گزارتے ہیں۔

اس ماہ کی ایک اور خصوصیت یہ ہے: ’’اور یہی وہ مہینہ ہے جس میں مومن بندوں کے رزق میں اضافہ کیا جاتا ہے۔‘‘ عام طور پر روزہ رکھنے سے کچھ لوگ اس لیے بھی کتراتے ہیں کہ سارا دن مشقت نہیں ہوسکے گی تو ہماری کارکردگی پر فرق پڑے گا اور اس طرح ہماری کمائی میں کمی آسکتی ہے۔

اس اندیشے کا ازالہ کردیا کہ ہرگز ایسا نہیں ہے۔ بندۂ مومن کو یقین ہونا چاہیے کہ روزے کی وجہ سے اس کے رزق میں کوئی کمی نہیں آئے گی، چاہے کارکردگی عام دنوں سے کم ہوجائے۔

رسول کریم ﷺ نے فرمایا، مفہوم: ’’جس نے اس میں کسی روزہ دار کو افطار کرایا تو یہ اس کے گناہوں کی مغفرت اور آتش دوزخ سے آزادی کا ذریعہ ہوگا اور اس کو روزہ دار کے برابر ثواب دیا جائے گا‘ بغیر اس کے کہ روزہ دار کے ثواب میں کوئی کمی کی جائے۔‘‘

یہاں ایک لمحے رک کر سوچنا چاہیے کہ ہماری ہم دردی اور غم گساری کے سب سے زیادہ مستحق کون لوگ ہیں۔۔۔ ؟ اس کا جواب یقیناً یہ ہے کہ ہماری ہم دردی کے مستحق معاشرے کے وہ لوگ ہیں جنہیں عام دنوں میں دو وقت کی روٹی بھی میسّر نہیں آتی۔

اگر آپ ان کا روزہ افطار کرائیں تو اس سے معاشرے کے اندر جو بھائی چارے کی فضا بنے گی اس کا ہم اندازہ بھی نہیں کرسکتے۔ رسول اکرمؐ کا انتہائی پُرمغز خطبہ جاری تھا کہ حضرت سلمان فارسیؓ نے گویا درمیان میں یہ سوال پوچھ لیا: ’’اے اﷲ کے رسولؐ! ہم میں سے ہر ایک کو تو افطار کرانے کا سامان میسر نہیں ہوتا۔‘‘

اس پر آنحضورؐ نے فرمایا: ’’اﷲ تعالیٰ یہ ثواب اس شخص کو بھی دے گا جو دودھ کی تھوڑی سی لسی پر یا ایک کھجور پر یا صرف پانی ہی کے ایک گھونٹ پر کسی روزہ دار کا روزہ افطار کرا دے۔ اور جو کوئی کسی روزہ دار کو پورا کھانا کھلا دے اس کو اﷲ تعالیٰ میرے حوض (کوثر) سے ایسا سیراب کرے گا کہ جس کے بعد اس کو کبھی پیاس ہی نہیں لگے گی تاآںکہ وہ جنّت میں پہنچ جائے گا۔ ‘‘

یہاں بین السطور یہ پیغام پنہاں ہے کہ جس کو کچھ میسر نہیں ہے وہ اپنے ساتھ کسی کو پانی‘ دودھ یا لسّی کے ایک گلاس میں بھی شریک کرلیتا ہے تو یہ بہت اجر و ثواب کی بات ہے۔

لیکن اگر معاملہ یہ ہو کہ خود اپنے لیے تو پکوان سجے ہوئے ہوں اور دوسروں کو صرف شربت یا لسی کے دو گھونٹ پر افطار کروایا جا رہا ہے تو یہ پسندیدہ عمل نہیں ہے۔ اس حوالے سے اصل بات یہ ہے کہ اس کی عملی تعبیر سامنے آنی چاہیے اور ہمیں اس پر بالفعل عمل بھی کرنا چاہیے۔

رسول اکرمؐ نے اس ماہ کو تین حصوں میں تقسیم فرماتے ہوئے ہر عشرے کی الگ خصوصیات کا ذکر فرمایا: ’’اس ماہِ مبارک کا ابتدائی حصہ رحمت، درمیانی حصہ مغفرت اور آخری حصہ آتش دوزخ سے آزادی ہے۔‘‘

استقبالِ رمضان کے حوالے سے انتہائی اہم خطبے کے آخری الفاظ یہ ہیں: ’’اور جو آدمی اس مہینے میں اپنے غلام و خادم کے کام میں تخفیف و کمی کر دے گا‘ اﷲ تعالیٰ اس کی مغفرت فرمائے گا اور اس کو دوزخ سے رہائی اور آزادی دے گا۔‘‘

یہ بھی گویا ہم دردی اور غم گساری کا ایک مظہر ہے کہ اپنے ماتحت لوگوں کی ذمے داریوں میں تخفیف کردی جائے۔

رسول اکرمؐ نے فرمایا: ’’کتنے ہی روزے دار ایسے ہیں کہ انہیں روزے سے سوائے بھوک اور پیاس کے اور کچھ حاصل نہیں ہوتا۔‘‘ ایک حدیث میں اس کی وجہ بھی بیان کی گئی ہے: ’’جو شخص (روزہ رکھ کر) جھوٹی بات بنانا اور اس پر عمل کرنا نہ چھوڑے تو اﷲ کو اس بات کی ضرورت نہیں کہ وہ محض اپنا کھانا پینا چھوڑ دے۔ اصل میں روزہ وہی ہے جو مکمل آداب اور شرائط کے ساتھ رکھا جائے۔

رمضان واقعی نیکیوں کی برسات کا مہینہ ہے۔ اس مہینے میں اگر ہم صحیح معنوں میں محنت کرکے اپنے نفس کی تربیت کرلیں تو اس کا اور کوئی بدل نہیں ہوسکتا اور اگر ہم اس ماہ میں بھی اﷲ کی رحمت سمیٹنے اور اپنی بخشش کرانے سے محروم رہ جائیں تو پھر ہم سے بڑا بدنصیب اور کوئی نہیں ہوسکتا۔

درحقیقت رمضان المبارک کے دو متوازی پروگرام ہیں، ایک ہے دن کا روزہ اور دوسرا ہے رات کا قیام۔ رسول کریمؐ نے فرمایا: ’’جس نے رمضان کے روزے رکھے ایمان اور اجر و ثواب کی امید کے ساتھ اس کے پچھلے تمام گناہ معاف کر دیے گئے‘ اور جس نے رمضان (کی راتوں) میں قیام کیا (قرآن سننے اور سنانے کے لیے) ایمان اور اجر و ثواب کی امید کے ساتھ اس کے بھی تمام سابقہ گناہ معاف کر دیے گئے‘ اور جو لیلۃ القدر میں کھڑا رہا (قرآن سننے اور سنانے کے لیے) ایمان اور اجر و ثواب کی امید کے ساتھ اس کی بھی سابقہ تمام خطائیں بخش دی گئیں۔‘‘

اسی طرح ایک اور حدیث میں فرمایا: روزہ اور قرآن (قیامت کے روز) بندے کے حق میں شفاعت کریں گے۔ روزہ عرض کرے گا: اے ربّ! میں نے اس شخص کو دن میں کھانے پینے اور خواہشاتِ نفس سے روکے رکھا‘ تو اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما! اور قرآن یہ کہے گا کہ اے پروردگار! میں نے اسے رات کے وقت سونے اور آرام کرنے سے روکے رکھا‘ لہٰذا اس کے حق میں میری سفارش قبول فرما! چناں چہ (روزہ اور قرآن) دونوں کی شفاعت بندے کے حق میں قبول کی جائے گی اور اس کے لیے جنّت اور مغفرت کا فیصلہ فرما دیا جائے گا۔‘‘

The post خُوش آمدید! نیکیوں کے موسم بہار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nCq3Fj6
via IFTTT

مرحبا! ماہ عظیم رمضان کریم ایکسپریس اردو

ماہِ صیام ہم پر سایہ فگن ہوچکا ہے۔ یہ ماہ مبارک ہماری زندگی کو جو سال بھر میں صغیرہ اور کبیرہ گناہوں کہ وجہ سے گدلی ہوجاتی ہے، کو اجلا بناتا اور ہماری جسمانی، ذہنی اور روحانی تربیت کرتا ہے۔

یہ غم گساری، ہم دردی، ایثار و قربانی کا مدرس مہینہ ہمیں مجبور، فاقہ کش، بے بس و لاچار انسانیت کی زندگی کو آسان، سُکھی اور کارآمد بنانے کے لیے اپنے وسائل کے ساتھ اپنی صلاحیتیں استعمال کرنے کا بھی سبق دیتا ہے۔

ہمارے پیارے آقا حضرت محمّد مصطفیؐ نے ایک موقع پر اس ماہ مبارک کی آمد کی خبر یوں دی: ’’سنو! سنو! تمہارے پاس رمضان کا مہینہ چلا آتا ہے۔ یہ مہینہ، مبارک مہینہ ہے، جس کے روزے اﷲ تعالیٰ نے تم پر فرض کردیے ہیں۔

اس میں جنّت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے دروازے بند کردیے جاتے ہیں اور سرکش شیاطین کو جکڑ دیا جاتا ہے۔ اور اس میں ایک رات ایسی مبارک ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے جو اس کی برکات سے محروم رہا تو سمجھو کہ وہ نامراد رہا۔‘‘ (نسائی، کتاب الصوم)

ماہ رمضان کے استقبال کے لیے جنّت کو سجایا جاتا ہے، جس کے مکین مومنین ہوں گے۔ رسول کریم ﷺ کا فرمان عظیم ہے: ’’ماہ رمضان کے استقبال کے لیے یقیناً سارا سال جنّت سجائی جاتی ہے اور جب رمضان آتا ہے تو جنّت کہتی ہے کہ یااﷲ! اس مہینے میں اپنے بندوں کو میرے لیے خاص کردے۔‘‘ (بیہقی شعب الایمان)

اسی لیے آپؐ نے ایک موقع پر فرمایا: ’’رمضان کا خاص خیال رکھو کیوں کہ یہ اﷲ تعالیٰ کا مہینہ ہے جو بڑی برکت والا اور بلند شان والا ہے۔ اس نے تمہارے لیے گیارہ ماہ چھوڑ دیے ہیں جن میں تم کھاتے ہو اور پیتے ہو اور ہر قسم کی لذات حاصل کرتے ہو مگر اس نے اپنے لیے ایک مہینے کو خاص کرلیا ہے۔‘‘ (مجمع الزوائد)

رمضان المبارک کو ’’سَیِّدْ الشّْہْور‘‘ یعنی تمام مہینوں کا سردار بھی کہا گیا ہے۔ یہ مہینہ بے شمار برکات کا مہینہ ہے۔ اس ماہ میں ہمیں اپنی روحانی اور جسمانی بالیدگی کے لیے کمربستہ ہوجانا چاہیے۔

حضرت عائشہؓ بیان فرماتی ہیں: ’’رمضان میں تو آپؐ کمر ہمت کَس لیتے تھے اور پوری کوشش اور محنت فرماتے تھے۔‘‘

آنحضورؐ کی ا س عبادت کی کیفیت کا بھی ذکر ملتا ہے کہ راتوں کو عبادت کرتے ہوئے آپؐ کا سینہ اﷲ کے حضور گریاں و بریاں ہوتا۔ دل ابل ابل جاتا تھا اور سینے میں یوں گڑگڑاہٹ کی آواز سنائی دیتی تھی جیسے ہنڈیا کے ابلنے سے آواز پیدا ہوتی ہے۔‘‘ (شمائل ترمذی)

رمضان کریم میں ہر نیکی کا اجر بڑھ جاتا ہے۔ اس ماہ مقدس میں اجر کے بارے میں حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ؐ نے فرمایا: ’’ تمہارا رب فرماتا ہے کہ ہر نیکی کا ثواب دس گنا سے لے کر سات سو گنا تک ہے اور روزے کی عبادت تو خاص طور پر میرے لیے ہے اور میں خود اس کی جزا دوں گا یا میں خود اس کا بدلہ ہوں۔‘‘ (ترمذی، ابواب الصوم)

خاتم النبیین ﷺ نے فرمایا: ’’روزہ دار کے لیے دو خوشیاں مقدر ہیں، ایک خوشی اسے اس وقت ملتی ہے جب وہ روزہ افطار کرتا ہے اور دوسری خوشی اس وقت ہوگی جب وہ روزے کی وجہ سے اپنے رب سے ملاقات کرے گا۔‘‘ (بخاری کتاب الصوم)

روزہ انسان کے حق میں ملائکہ کی دعاؤں اور استغفار کے حصول کا ذریعہ ہے۔

حضرت ابوسعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتؐ نے فرمایا: ’’جب کوئی رمضان کے پہلے دن روزہ رکھتا ہے تو اس کے پہلے سب گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔ اسی طرح ہر روز ماہ رمضان میں ہوتا ہے اور ہر روز اس کے لیے ستّر ہزار فرشتے اس کی بخشش کی دعائیں صبح کی نماز سے لے کر ان کے پردوں میں چھپنے تک کرتے ہیں۔‘‘ (کنزالعمال، کتاب الصوم)

ایک موقع پر نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ’’ فرشتے روز ہ دار کے لیے دن رات استغفار کرتے ہیں۔‘‘ (مجمع الزوائد)

ہم جو سارا سال گناہوں میں لت پت ہوجاتے ہیں۔ احکامات الہی سے رُوگردانی کرتے ہیں۔ ہمارے لیے اس ماہ مبارک کے روزے گناہوں سے پاک ہونے کا بہترین موقع ہیں۔ حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ؐ نے فرمایا: ’’جو شخص رمضان کے مہینے میں حالت ایمان میں ثواب اور اخلاص سے عبادت کرتا ہے وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتاہے، جیسے اس روز تھا، جب اس کی ماں نے اسے جنا۔‘‘ (نسائی، کتاب الصوم)

ایک موقع پر آپؐ نے فرمایا: ’’یہ صبر کا مہینہ ہے اور صبر کی جزا جنّت ہے۔‘‘

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’رمضان المبارک کی پہلی رات کو اﷲ تعالیٰ اپنی جنت کو حکم دیتا ہے کہ میرے بندے کے لیے تیار ہوجا اور خوب بن سنور جا۔ ممکن ہے جو دنیا سے تھک گیا ہو، وہ میرے گھر اور میرے پاس آنا چاہے۔‘‘ (مجمع الزوائد)

حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم ﷺ نے فرمایا: ’’اگر بندہ ایک دن کا روزہ اپنی خوشی اور رضا و رغبت سے رکھے پھر اسے زمین کے برابر سونا دیا جائے تو وہ حساب کے دن اس کے ثواب کے برابر نہیں ہوگا۔‘‘ (الترغیب و الترھیب)

حضرت ابوامامہؓ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم ؐ سے عرض کیا: یارسول اﷲ ﷺ! مجھے کوئی ایسا عمل بتائیے جس کے ذریعے میں جنّت میں داخل ہوجاؤں۔ تو آپؐ نے فرمایا: ’’روزے کو لازم پکڑ لو کیوں کہ یہ وہ عمل ہے جس کا کوئی مثل اور بدل نہیں۔‘‘(الترغیب و الترھیب، نسائی۔ کتاب الصوم)

حضرت ابوسعید خدریؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت ؐ نے فرمایا: ’’جو بندہ خدا کی راہ میں ایک دن روزہ رکھتا ہے اﷲ تعالیٰ اس کے چہرے سے آگ کو دور کردیتا ہے۔‘‘(صحیح مسلم و ابن ماجہ)

ایک موقع پر آپؐ نے فرمایا: ’’روزہ آگ سے بچانے کے لیے ایک ڈھال ہے۔‘‘ (ترمذی)

حضرت عبدالرحمٰن بن عوفؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتؐ نے رمضان المبارک کو عبادت کے لحاظ سے تما م مہینوں سے افضل قرار دیا اور فرمایا: ’’جو شخص رمضان کے مہینے میں حالت ایمان میں اور اپنا محاسبہ کرتے ہوئے رات کو اٹھ کر عبادت کرتا ہے وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جیسے اس روز تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا۔‘‘ (سنن نسائی )

اس زمانے میں ہر ایک تنگی رزق کا شکار اور اس کا شکوہ کرتا ہے۔ یہ ماہ مبارک ہمیں تنگی رزق سے نجات عطا کرتا ہے۔ حضرت سلمان فارسیؓ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرتؐ نے رمضان المبارک کے ذکر میں فرمایا: ’’ یہ ایک ایسا مہینہ ہے جس میں مومن کا رزق بڑھا دیا جاتا ہے۔‘‘

ہمیں اﷲ نے رمضان کی سعادت عطا فرمائی ہے۔ ہمیں اس بابرکت موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنے پالن ہار کو راضی کرنا چاہیے۔ ہمیں یہ بھی عہد کرنا چاہیے کہ ہم اپنی ساری زندگی کو اسلام کے اصولوں پر نبی اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے پر بسر کریں گے۔ ہم دکھی انسانیت کے لیے اپنے وسائل کے ساتھ اپنی صلاحیتیں بھی صرف کریں گے۔

ہم ایک سماج تشکیل دیں گے جس میں کوئی بھی انسان مفلس نہیں ہوگا اور ہم کوشش کریں گے کہ اس کا معیار زندگی بھی بلند ہو اور وہ بھی چین و سکون سے جیون گزارے۔ ہماری کوشش ہونا چاہیے کہ مخلوق خدا کی عزت نفس جو افلاس کی وجہ سے بُری طرح مجروح ہوچکی ہے، دوبارہ بحال ہوسکے۔ ہمیں اپنی صلاحیتیں طبقاتی تفریق اور معاشی ناہمواری کے خاتمے کے لیے بہ روئے کار لانی چاہییں۔ اﷲ تعالی ہماری مدد و نصرت فرمائے۔ آمین

The post مرحبا! ماہ عظیم رمضان کریم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1a3cwOm
via IFTTT