Thursday, March 16, 2023

بلوچستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام؛ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: پاکستان آرمی نے کوئٹہ اور بلوچستان کے دیگر شہریوں علاقوں میں دہشت گردی کی کوشش ناکام بنادی۔  

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے سی ٹی ڈی کے ہمراہ چمن کے علاقے بوغرہ روڈ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر خطرناک چیزیں  برآمد کرلی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی مسلسل تکنیکی نگرانی اور جاسوسی کے نتیجے میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی جبکہ سی ٹی ڈی کے ساتھ سیکیورٹی فورسز کو بھی شامل کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشت گرد پہلے ہی فرار ہوگئے جبکہ اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بشمول راکٹ، دیسی ساختہ بم اور دیگر چیزیں برآمد کر لی گئی۔ بازیابی سے کوئٹہ جیسے کچھ شہری علاقوں میں دہشت گردی کی کارروائی کو روکنے میں مدد ملی ہے۔

 

The post بلوچستان میں دہشت گردی کی کوشش ناکام؛ بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/CUSevi3
via IFTTT

No comments:

Post a Comment