Monday, March 27, 2023

افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان کے نام بڑا ریکارڈ ایکسپریس اردو

شارجہ: افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان نے بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا، شاداب خان ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کے لیے سب سے زیادہ 101 وکٹیں لینے والے بولر بن گئے ہیں۔

پیر کو شارجہ کرکٹ گراؤنڈ میں افغانستان کیخلاف تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں پاکستانی آل راؤنڈر نے 4 اوورز میں صرف 13 رنز دیکر  3 وکٹیں حاصل کیں۔

شاداب خان نے میچ کے دوران نجیب زادران کو آؤٹ کرکے شاہد آفریدی کا سب سے زیادہ 98 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ توڑ دیا جبکہ اسی میچ میں مزید دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے اپنی وکٹوں کی تعداد 101 کرلی۔

مزید پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان افغانستان کو شکست دے کر وائٹ واش سے بچ گیا

شاداب نے یہ کارنامہ صرف 83 اننگز میں انجام دیا ہے جبکہ سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے 97 اننگز میں 98 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

سعید اجمل نے 64 میچز میں 85 اور عمر گل نے 60 میچز میں 85 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں، جبکہ حارث رؤف 57 ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 72 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔

The post افغانستان کیخلاف آخری ٹی 20 میچ میں شاداب خان کے نام بڑا ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3NypHS8
via IFTTT

No comments:

Post a Comment