Sunday, July 30, 2023

بیرونی سرمایہ کاری اور پاکستانی معیشت ایکسپریس اردو

پاکستان میں عرب ممالک کی سرمایہ کاری کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، SIFC نے سعودی عرب، قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین کو سرمایہ کاری کے لیے اربوں ڈالر کے منصوبوں کی پیش کش کی ہے۔

عرب ملکوں کو جن منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی گئی ہے، ان میں دیا مر بھاشا ڈیم، ریکوڈک اور سعودی آئل ریفائنری سمیت متعدد منصوبے شامل ہیں۔

کسی بھی ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری، اس بات کی علامت ہے کہ بیرونی دنیا اس ملک کی معیشت کو سرمایہ کاری کے لیے ایک قابل قدر جگہ سمجھتی ہے اور یہ اس ملک کی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔

پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کا چیلنجز سے بھرپور مگر نتیجہ خیز دور اپنے اختتام کے قریب ہے جس میں پالیسی سازی سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

اس دوران شہباز شریف نے اسٹرٹیجک قدم اٹھاتے ہوئے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت کے شعبے میں تعلقات کو مزید گہرا کیا ہے، بلاشبہ خلیج تعاون تنظیم کے ممالک کا پاکستان کی معیشت میں ایک اہم کردار ہے جو توانائی کی درآمدات اور غیر ملکی زرمبادلہ کا اہم ذریعہ ہیں۔ پاکستانی ورکرزکی سب سے زیادہ تعداد انھی ممالک میں رہائش پذیر ہے۔

پاکستان اب مستحکم ملک ہے اور نگران دور کی طرف جا رہا ہے۔ اسپیشل انوسٹمنٹ فسیلی ٹیشن کونسل ون ونڈو سہولت کے لیے بنائی گئی ہے، یہ کونسل خلیجی ممالک سے زراعت، معدنیات وکان کنی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور دفاعی پیداوار میں سرمایہ کاری لاسکتی ہے۔

سعودی وژن2030 سے پاکستان کو معاشی ترقی کے بے پناہ مواقع مل سکتے ہیں، ہنرمند پاکستانیوں کو خلیجی ممالک میں روزگار ملے گا۔ بیرونی سرمائے کے استعمال سے حاصل ہونے والے منافع کو انفرا اسٹرکچر کی تعمیر، صحت کی دیکھ بھال اور تعلیم کو بہتر بنانے، پیداواری صلاحیت بہتر بنانے اور صنعتوں کو جدید بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس بات کو یقینی بنایا جانا ضروری ہے کہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری طویل مدت میں سب سے زیادہ لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنائے گی۔

مثال کے طور پر سن دو ہزار آٹھ کے عالمی اقتصادی بحران کے نتیجے میں آئرلینڈ دیوالیہ ہونے کے قریب تھا مگر محض سات برس کے بعد اس کی جی ڈی پی نے 26.3 فیصد کی حیران کُن شرح سے ترقی کی۔ اس کی وجہ آئرلینڈ کی حکومت کا سرمایہ کاروں کو ترجیحی طور پر ٹیکسوں میں چھوٹ دینا اور ان کے لیے دروازے کھول دینا تھا۔

آئرلینڈ نے12.5 فیصد کی شرح سے سنگل کارپوریٹ ٹیکس متعارف کرایا اور کینیڈا اور امریکا کے علاوہ یورپی ممالک سے دہرے ٹیکس کے عدم نفاذ کے معاہدوں پر دستخط کیے۔

اس پالیسی کی وجہ سے دنیا کی صف اول کی کمپنیاں جیسے ایپل، فیس بک اورگوگل وہاں سرمایہ لگانے کی جانب راغب ہوئیں اور انھوں نے وہاں اپنے دفاتر اور ذیلی کمپنیاں کھولیں۔ پاکستان بھی آئرلینڈ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے شرح نمو میں نمایاں اضافہ حاصل کرسکتا ہے۔

بیرونی سرمایہ کاروں کو یہاں لانا اور غیرملکی سرمایہ کاری ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے اور ہمیں کچھ وقت کے لیے ٹیکس آمدن کے اہداف کو پس پشت ڈال دینا چاہیے۔

پاکستان نے بھی 66 ممالک کے ساتھ دہرے ٹیکس سے بچاؤ کے معاہدے کررکھے ہیں جن کے تحت سرمایہ کار پر یا تو اس کے آبائی وطن یا پھر جہاں وہ سرمایہ لگا رہا ہے اس ملک میں ٹیکس عائد کیے جائیں گے۔

اپنی اسٹرٹیجک لوکیشن کے ساتھ پاکستان مشرق و مغرب دونوں جانب کے سرمایہ کاروں کو سہولتیں بہم پہنچانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کے لیے ٹیکس کی شرح کم اور کاروبار کرنے میں آسانی ہونی چاہیے۔

غیرملکی سرمایہ کار اپنے دفاتر اور پیداواری یونٹ یہاں لگا سکتے ہیں اور پاکستان سے دنیا بھر میں اپنی مصنوعات برآمد کرسکتے ہیں۔

پاکستان آئی ٹی انڈسٹری میں تیزی سے ترقی کررہا ہے اگر غیرملکی کمپنیاں اپنے دفاتر یہاں قائم کریں تو باصلاحیت نوجوانوں کو بہتر ملازمتیں میسر آسکتی ہیں۔

ٹیکس کے نظام کو بہتر بنانا اور اسے وسعت دینا اور توانائی کے شعبے کو ٹھیک کرنا جو گردشی قرضوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔

پاکستان کو خسارے میں چلنے والے حکومتی اداروں کی نجکاری پر توجہ دینا ہو گی جن کی وجہ سے ہر سال 1 ہزار ارب روپے سے زیادہ کا خسارہ جھیلنا پڑتا ہے۔ اصلاحات متعارف کروانے اور اس طرح کی فضول خرچیوں کو کم کرنے کے لیے ایک قومی پالیسی ایجنڈے کی ضرورت ہے جس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شمولیت ضروری ہے۔

مختصر مدت میں طبقہ اشرافیہ کے درمیان جاری کشمکش معاملات کو مزید خراب کر رہی ہے۔ مہنگائی کی بڑھتی ہوئی شرح اور عوام میں پیدا ہوتے احساس محرومی کو دیکھتے ہوئے، خدشہ ہے کہ اس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر سماجی اتھل پتھل پیدا ہو سکتی ہے۔

ایک پائیدار اقتصادی نقطہ نظر کے لیے ادائیگیوں کے توازن کو مستحکم کرنے کے لیے ڈالر کی آمدن میں حصہ ڈالنا ہے، بڑھتا ہوا شرح تبادلہ تشویش کی ایک بڑی وجہ ہے۔ پاکستان کافی عرصے سے کمزور ایکسچینج ریٹ میں کمی کی گرفت میں ہے۔

آج ایک ڈالر کی قیمت اب تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو تقریباً 286 پاکستانی روپے ہے۔ طویل عرصے میں، روپے کی قدر میں بڑی کمی برآمد کنندگان خاص طور پر ٹیکسٹائل کے برآمد کنندگان کے لیے بدترین ہے کیونکہ اس سے ان پٹ لاگت بڑھ جاتی ہے، جس سے برآمدات کم مسابقتی ہوتی ہیں۔

برآمدات کے ذریعے کمائے گئے ڈالر سب سے زیادہ پائیدار ہوتے ہیں جس کے اضافی فائدے کو واپس کرنے کی کوئی مجبوری،کوئی سود نہیں۔ لہٰذا، برآمدات کے ذریعے پیدا ہونے والے ڈالر پر توجہ مرکوز کرنا بانڈز سے کہیں بہتر آپشن ہے۔

زرعی ملک ہونے کے باوجود ہم اجناس درآمد کرنے پر مجبور ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی اور ریسرچ سے ہمارے کاشتکار ایک ایکڑکی پیداوار میں اضافہ کرسکتے ہیں۔ ماہرین کی مدد سے ان کاشتکاروں کی تربیت کی جائے، جس سے ہماری زرعی اجناس کی درآمدات میں کمی آئے گی اور 5 بلین ڈالرکے قریب زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ مہنگی گاڑیاں،کاسمیٹکس، کھانے پینے کی اشیا،گارمنٹس وغیرہ کی درآمدات پر پابندی لگائی جائے۔

ہمارا ہمسایہ ملک انڈیا ایسی اشیا جو درآمد کی جاتی ہیں جیسے گاڑیاں ان کی ٹیکنالوجی اپنے ملک میں لے آیا ہے اب تمام پارٹس ملک کے اندر بنتے ہیں جس سے معیشت بہتر ہوئی اور زرمبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ قرضوں کی شرح کو کم کرنے کے لیے بڑے پروجیکٹس جیسے بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور وغیرہ جن سے سالانہ آمدن اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ سال میں اپنے اخراجات پورے کر لیتے ہیں۔

ان پروجیکٹس کے 49 فیصد شیئرز سرمایہ کاروں کو ڈالر میں دیے جائیں جس سے سرمایہ کاری آئے گی اور زر مبادلہ میں اضافہ ہوگا۔ ہمیں تھرمل کو کم کر کے ہائیڈرو پاور کی انرجی کو بڑھانا ہو گا تاکہ فرنس آئل پر جو ہمارے ڈالر خرچ ہوتے ہیں وہ بچیں گے۔

نوجوان کسی بھی ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جو ہماری آبادی کا 60 فیصد ہیں یعنی ہماری آدھی سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے جن کی عمر 30 سال سے کم ہیں ان کو ٹیکنیکل مہارت دینی چاہیے جس کے بعد وہ نوجوان ملک کے اندر اور بیرون ملک سے وطن عزیز کو سرمایہ فراہم کرسکتے ہیں اور بے روزگاری کم ہوگی۔

پاکستان کو دور رس اور اہم فیصلے کرنا ہوں گے تاکہ اس بات سے قطع نظر کہ پاکستان میں کون سی حکومت برسر اقتدار ہے تاکہ ہمارا ملک، بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے ایک موزوں اور پرکشش منزل بن جائے۔ یہ بات بہت اہم ہے کہ ملک میں چند خاندانوں یا گروپوں کی اجارہ داری نہ ہو اور ہر کاروبار کو پھلنے پھولنے کے یکساں مواقع میسر ہوں۔

پاکستان کو دیکھنا ہوگا کہ اس کے ہم پلہ پوٹینشل رکھنے والے بنگلا دیش، ویت نام، پرتگال اور میکسیکو جیسے ملکوں نے آخرکن پالیسیوں پر عمل کیا کہ وہ بزنس کے مراکز بن گئے۔ سب سے پہلے تو یہ کہ پاکستان میں بزنس کے لیے توانائی سستے نرخ پر دستیاب ہونی چاہیے تاکہ سرمایہ کار بین الااقوامی مسابقت میں پیچھے نہ رہیں اور اشیا کی پیداوار اور مینوفیچکرنگ کی لاگت کم رہے۔

پاکستان کو خام مال کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم کرنا ہوں گی۔ ایک اور اہم پہلو مشینری کی درآمدی ڈیوٹی کو ختم کرنا ہے کیونکہ اس سے ملک میں بنائی گئی اشیا کی قیمتیں بین الاقوامی سطح پر مقابلہ کر سکیں گی۔ پاکستان کی معیشت کی بحالی کا دارومدار ملک میں چھوٹے، درمیانے اور بڑے درجے کی مینوفیکچرنگ پر ہے۔پاکستان کو موجودہ حالات میں سرمایہ کاری کے مواقع کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے تین بڑے کام کرنا ہوں گے۔

ایک تو پاکستان کو اکنامک ڈپلومیسی کی مہم چلانا ہوگی۔ اس کو چلانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ پاکستانی سفارت خانوں کے ذریعے دنیا کے بڑے ممالک میں تسلسل کے ساتھ بزنس کمیونٹی سے روابط قائم کیے جائیں تاکہ سرمایہ کاروں کو ملک کے قدرتی وسائل کے پوٹینشل، اس کے محل وقوع اور بڑی آبادی کی مارکیٹ کے بارے میں بتایا جاسکے۔

پاکستان میں سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل، سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کے واسطے بہت اہم ہیں۔ سرمایہ کار سب سے پہلے امن و ا مان اور استحکام پر توجہ دیتا ہے۔ پاکستان کو پہلے جنوبی ایشیا میں اور پھر دنیا بھر میں بزنس کے لیے ایک پرکشش ملک بنانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

The post بیرونی سرمایہ کاری اور پاکستانی معیشت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ThJrnta
via IFTTT

بھیڑیا بننے کیلئے جاپانی شہری نے لباس پر کروڑوں خرچ ڈالے ایکسپریس اردو

 ٹوکیو: 

ایک جاپانی شہری جو اپنے 19,000 پاؤنڈز (5 کروڑ 98 لاکھ روپے سے زائد) کے بھیڑیے کے لباس کے لیے وائرل ہوا تھا، نے کہا ہے کہ وہ خود کو انسان محسوس نہیں کرتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو کے ایک ہائی وے انجینئر ٹورو یوڈا نے اپنے بھیڑے کے لباس پر 30 لاکھ ین (جاپانی کرنسی) خرچ کیے تاکہ وہ بھیڑیے میں تبدیل ہونے کے اپنے بچپن کے خواب کو پورا کر سکیں۔

Untitled

32 سالہ ٹورو یوڈا نے پہلے اپنی شناخت چھپائے رکھی لیکن بعد میں انہوں نے بتایا کہ وہ کس طرح اس لباس میں زندگی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ وہ یہ لباس باہر نہیں پہنتے بلکہ اسے آرام کرنے اور اپنی پریشانیوں کو بھولنے کے لیے گھر پر ہی پہنتے ہیں۔

ٹورو نے ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ جب میں اپنا لباس پہنتا ہوں تو مجھے لگتا ہے کہ میں اب انسان نہیں ہوں۔ میں انسانی رشتوں سے آزاد ہوں۔ ہر قسم کی پریشانیاں، کام سے متعلق اور دوسرے مسائل کے بارے میں بھول جاتا ہوں۔

ٹورو کا مزید کہنا تھا کہ اس لباس کو مکمل ہونے میں 50 دن سے زائد کا وقت لگا۔ انہوں نے کہا کہ بچپن سے جانوروں سے میری محبت اور ٹی وی پر کچھ حقیقت کی طرح دِکھنے والے جانوروں کے لباس کی وجہ سے میں نے بھیڑیا بننے کا خواب دیکھا۔

The post بھیڑیا بننے کیلئے جاپانی شہری نے لباس پر کروڑوں خرچ ڈالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/mczj3Df
via IFTTT

کراچی میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا شدید زخمی ایکسپریس اردو

  کراچی: ڈیفنس میں ڈاکوؤں سے مقابلے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اتوار کی شب ڈیفنس سگنل گولڈ مارک شاپنگ مال کے قریب ڈسٹرکٹ ساوتھ کی شاہین فورس نے موٹر سائیکل سوار تین ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فرار ہونے کی کوشش میں پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے ٹریفک کی روانی درہم برہم ہوگئی تاہم اہلکاروں نے بہادری سے ملزمان کا تعاقب کیا اور جوابی فائرنگ میں ایک ملزم کو زخمی کردیا۔ ڈاکو وہاں سے گزرنے والے ایک شہری کی موٹرسائیکل چھین کر اپنے زخمی ساتھی کو لیکر فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا۔ زخمی اہلکاروں کو جناح اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں اہلکار 25 سالہ عدنان دم توڑ گیا جبکہ اسکے ساتھی اظہر ملک کو جناح اسپتال میں طبی امداد جارہی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ اسپتالوں میں بھی زخمی ملزم کو تلاش کیا جارہا ہے۔

کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے جناح اسپتال پہنچ کر زخمی اہلکار کی عیادت کی اور پولیس افسران کو اسکا بہترین علاج کرانے کی ہدایت کی۔

کراچی پولیس چیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا اس واقعے میں شاہین فورس کا ایک جوان شہید اور ایک زخمی ہوا ہے۔ جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جارہی ہے، ملزمان بہت جلد قانون کے کہٹرے میں ہونگے۔

The post کراچی میں ڈاکوؤں سے مقابلے کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید، دوسرا شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/imoIygL
via IFTTT

لاہور میں نوسر باز خواتین کی موبائل شاپ پر چوری کی فوٹیج سامنے آگئی ایکسپریس اردو

 لاہور: شہر میں چوروں اور ڈکیتوں کے بعد نوسر باز خواتین بھی سرگرم ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوہر ٹائون کے علاقے میں نوسرباز خواتین موبائل شاپ پر چوری کرکے فرار ہوگئیں۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں تین خواتین کو موبائل اسیسریز اپنی چادر میں چھپاتے ہوئے واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ وہاں سے با آسانی چلتی بنیں۔

The post لاہور میں نوسر باز خواتین کی موبائل شاپ پر چوری کی فوٹیج سامنے آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jArwLxv
via IFTTT

سول جج کی اہلیہ کا ملازمہ پر تشدد؛ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سول جج اسلام آباد کی اہلیہ کے ہاتھوں 14 سالہ ملازمہ رضوانہ پر بدترین تشدد کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔ 

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کو بچی کو علاج کی بہترین سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔ انہوں نے ہدایت دی کہ مظلوم بچی کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

مزیدپڑھیں: جج کی بیوی کا گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد

انہوں نے کہا کہ ملزم کون ہے، اسے خاطر میں نہ لایا جائے، انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے، قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، ظالم اور قانون شکن رعایت کے مستحق نہیں، پولیس کسی دباؤ کو خاطر میں لائے بغیر قانون پر سختی سے عمل کرے۔

وزیراعظم نے کہا کہ معاشرہ ایسی اندھیرنگری اور ظلم وجبر کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

The post سول جج کی اہلیہ کا ملازمہ پر تشدد؛ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3naVPMI
via IFTTT

Saturday, July 29, 2023

خیبر؛ اسپین قبر میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ ایکسپریس اردو

خیبر: اسپین قبر میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ضلع خیبر میں تھانہ حدود باڑہ کے علاقہ اسپین قبر میں دہشت گردوں نے پولیس اور ایف سی کے جوائنٹ چیک پوسٹ پر دستی بم سے حملہ کیا اور چیک پوسٹ پر شدید فائرنگ بھی کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر وجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

پولیس اور ایف سی کے جوانوں نے حملہ ہوتے ہی جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں دہشت گرد فرار ہو گئے۔

The post خیبر؛ اسپین قبر میں دہشت گردوں کا سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/k78v9cV
via IFTTT

46 ہزار سالوں سے منجمد کیڑے ’زندہ‘ ہوگئے ایکسپریس اردو

برلن،جرمنی: سائنسدانوں نے ایک اندازے کے مطابق 46,000 سالوں سے منجمد کیڑوں کو دوبارہ ’زندہ‘ کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ یہ کیڑے پلائسٹوسن کے آخری دور (20 لاکھ سال پہلے) سے تعلق رکھتے ہیں، سائبیرین پرما فراسٹ میں 40 میٹر گہرائی میں پائے جانے والے کیڑوں کے ایک چھوٹے سے گروپ کو پگھلا کر دوبارہ زندہ کیا گیا ہے۔

یہ کیڑے طویل عرصے سے معدوم ہونے والی انواع Panagarolaimus kolymaensis سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ 46،000 سال منجمد رہنے کی وجہ سے غیرفعال حالت میں تھے جسے کرپٹوبائیوسس کہا جاتا ہے۔

اس سے قبل سائنسدانوں کے پاس صرف اس بات کا ثبوت تھا کہ یہ کیڑے 40 سال تک منجمد رہنے کے قابل ہیں تاہم یہ مخلوق دیوہیکل ممالیاؤں کے وقت سے موجود ہیں۔

پی ایل او ایس جینیٹکس کے جریدے میں شائع ہوئے مطالعے کے سینئر مصنف پروفیسر اور جرمنی میں میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ آف مالیکیولر سیل بائیولوجی اینڈ جینیٹکس کے پروفیسر تیموراس کرزشالیا نے کہا کہ یہ چھوٹے کیڑے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بن سکتے ہیں جو کسی کے خیال سے بھی کہیں زیادہ منجمد حالت میں زندہ رہ سکتے ہیں۔

The post 46 ہزار سالوں سے منجمد کیڑے ’زندہ‘ ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/gmEzjpe
via IFTTT

بھارت میں 11سالہ لڑکی کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ ایکسپریس اردو

ستنا: مدھیہ پردیش میں مندر دیوی شاردا کے قریب جنگل میں 11 سالہ لڑکی تشدد زدہ حالت میں ملی جس کی اجتماعی عصمت دری کی گئی تھی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاستی پولیس نے بتایا کہ لڑکی خون میں لت پت پائی گئی، اس کے پورے جسم پر تیز دھار آلے کے نشانات موجود تھے۔ لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ دو لوگوں کو واقعے میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کیا گیا ہے جن میں سے ایک ملزم مندر کی انتظامی کمیٹی کے زیر انتظام گاؤشالہ میں کام کرتا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ لڑکی کل شام سے لاپتہ ہوگئی تھی اور رات گئے تک گھر نہ پہنچنے پر اس کے اہل خانہ نے پولیس کو اطلاع دی جس پر اس کی تلاش شروع کردی گئی۔ لڑکی ستنا ضلع کے آرکنڈی ٹاؤن شپ میں اپنے گھر سے تقریباً ایک کلومیٹر دور جنگل میں پائی گئی۔

دوسری جانب چیف منسٹر شیوراج سنگھ چوہان نے پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ ملزم کے خلاف سخت کارروائی کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ متاثرہ لڑکی کو بہترین طبی علاج فراہم کیا جائے۔

The post بھارت میں 11سالہ لڑکی کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UCh93F1
via IFTTT

کراچی میں سڑک پر پڑے گڑھے نے ماں اور کمسن بیٹی کی جان لے لی ایکسپریس اردو

  کراچی: شہر قائد میں سڑک پر پڑے گڑھے نے ماں اور کمسن بیٹی کی زندگیاں نگل لیں۔

پاک کالونی میں آوارہ کتوں سے بچنے کے دوران سڑک پر گڑھے کی وجہ سے گرنے والی موٹر سائیکل کو کے ایم سی کے ٹرک نے روند دیا جس کے نتیجے میں ماں بیٹی جاں بحق ہوگئی جبکہ شوہر معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

ماں اور بیٹی کی لاشیں ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچائیں جہاں ان کی شناخت 30 سالہ نگینہ زوجہ فیضان اور بیٹی کی 7 سالہ ارمیش کے نام سے کی گئی۔ اس حوالے ایس ایچ او پاک کالونی عبدالخالق انصاری نے بتایا کہ پولیس نے حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کو گرفتار کرکے کے ایم سی کا ٹرک قبضے میں لے لیا ہے۔

truck

پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد ماں اور بیٹی کی لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔ دونوں میتیں ان کی رہائش گاہ پاک کالونی جہان آباد پہنچیں تو کہرام مچ گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔ خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں جبکہ علاقہ مکین اور رشتے داروں کی بڑی تعداد انکے گھر جمع ہوگئی اور محلے میں سوگ کی فضا چھا گئی۔

اہلخانہ نے بتایا کہ فیضان اپنی اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ ہفتے کی صبح موٹر سائیکل پر بسم اللہ ہوٹل پاک کالونی سے ناشتہ لیکر واپس گھر آ رہا تھا کہ آوارہ کتوں سے بچنے کی کوشش میں سڑک پر گڑھے کی وجہ سے موٹر سائیکل کا توازن بگڑ گیا اور وہ بیوی بچوں سمیت سڑک پر گر گیا۔

اس دوران کے ایم سی کے ٹرک نے ریورس کرتے ہوئے سڑک پر گری ہوئی ماں اور بیٹی کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں وہ دونوں جاں بحق ہوگئیں، اہلخانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرک ڈرائیور نشے میں تھا۔

جاں بحق ہونے والی خاتون 4 بچوں کی ماں تھی جبکہ جاں بحق ہونے والی بیٹی سب سے بڑی تھی، دونوں ماں اور بیٹی کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر ہفتے کو گھر کے قریب قائم مسجد میں ادا کی گئی جبکہ انہیں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ میوا شاہ قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں آوارہ کتوں کی بہتات نے جہاں مکینوں کا جینا حرام کیا ہوا ہے وہیں پر سڑک پر بیٹھے ہوئے آوارہ کتوں سے بچنے کے دوران موٹر سائیکل گرنے سے ایک ہنستا بستا خاندان اجڑ گیا اور اس کا ذمہ دار کس کو ٹہرایا جائے ؟۔

The post کراچی میں سڑک پر پڑے گڑھے نے ماں اور کمسن بیٹی کی جان لے لی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/XdYjPop
via IFTTT

Thursday, July 27, 2023

فلپائن میں کشتی الٹنے سے  26 ہلاک ایکسپریس اردو

 منیلا: فلپائن میں مسافر کشتی الٹنے سے 26 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق دارالحکومت منیلا کے قریب ساحلی علاقے میں شدید طغیانی اور تیز ہواؤں کے باعث مسافر کشتی الٹ گئی۔

فلپائنی کوسٹ گارڈز اور پولیس کے مطابق کشتی کے 40 مسافروں کو بچا لیا گیا۔ کشتی میں کتنے افراد سوار تھے یہ ابھی واضح نہیں ہوا۔ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

 

The post فلپائن میں کشتی الٹنے سے  26 ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nAJ4jqa
via IFTTT

لاہور؛ سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ، تین ملزم ہلاک ایکسپریس اردو

لاہور: برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان ہلاک ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقہ برکی میں سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اغوا برائے تاوان کے تین ملزمان ہلاک ہو گئے، ہلاک ملزمان میں عبدالرحمان ، طاہر اور فیاض شامل ہیں۔

برکی میں سی آئی اے کینٹ کی ٹیم پر زیر حراست ملزمان کے ساتھیوں نے فائرنگ کردی، فائرنگ سے ڈی ایس پی سی آئی اے کینٹ فیصل شریف بال بال بچے جب کہ فائرنگ سے پولیس موبائل کو شدید نقصان پہنچا

پولیس کے مطابق ہلاک ملزمان نے چند روز قبل معروف تاجر کو 5 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا کیا تھا۔

The post لاہور؛ سی آئی اے کینٹ اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ، تین ملزم ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Dsh62VE
via IFTTT

ساحل پر پھنسی درجنوں وھیل کو بچانے کی سرتوڑ کوششیں جاری ایکسپریس اردو

 پرتھ: آسٹریلیا کےمغربی ساحل پر راہ بھٹک کر پھنس جانے والی 100 سے زائد وھیل میں سے 50 ہلاک ہوچکی ہیں جبکہ ماہرین بقیہ وھیل کو بچانے کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں۔

پائلٹ وھیل کا ایک بڑا غول راستہ بھٹک کر ساحل کی ریت میں آپھنسا تھا اور ماہرین پرامید ہیں کہ وہ بچ چانے والی 45 وھیل کو دوبارہ پانی کے حوالے کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔ یہ مقام پرتھ سے 400 کلومیٹر دور واقع ہے جسے چینیس ساحل کہا جاتا ہے۔

رات کے وقت ایک کے بعد ایک وھیل یہاں آکرمقید ہوگئیں۔ محکمہ جنگلی حیات کے عملے اور رضاکاروں نے وقت پر پہنچ کر انہیں بچانے کی کوششیں کیں جو بے سود ثابت ہوئیں۔ ماہرین اتنی بڑی تعداد میں وھیل کے پھنسنے کی وضاحت کی تلاش میں ہیں۔ دنیا بھر میں ایسے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ خیال ہے کہ بڑے پنکھ والی پائلٹ وھیل ایک دوسرے کے ساتھ رہتی ہیں اور یوں تعاقب میں ہی ایک جگہ آکرمقید ہوچکی ہیں۔

پارکس اور وائلڈ لائف کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان کے پاس تربیت یافتہ رضاکاروں کی کمی ہے۔ ایک جانب تو خود ان کی حفاظت یقینی بنانی ہے تو دوسری جانب وھیل کو بھی بچانا ہے جو ایک بڑا چیلنج ہے۔

آخری اطلاعات تک ان وھیل کو بچانے کی کوششیں جاری تھیں۔

The post ساحل پر پھنسی درجنوں وھیل کو بچانے کی سرتوڑ کوششیں جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/faFV0qp
via IFTTT

زیر حراست پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ کو مقدمہ میں نامزد کردیا گیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پی ٹی آئی کی گرفتارسابق خاتون ایم پی اے سیمابیہ طاہر کو راولپنڈی میں حساس ادارے کے دفتر کے گیٹ پر حملہ کے مقدمہ میں نامزد کردیا گیا۔ 

ذرائع کے مطابق سیمابیہ طاہر کو نامزد کرنے کے بعد راولپنڈی وویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا، انہیں ان کی رہائشگاہ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا جبکہ راولپنڈی حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کا مقدمہ تھانہ نیوٹاون میں درج کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ راولپنڈی مقدمہ میں سابق صوبائی وزیر راجہ راشد حفیظ نامزد ملزم ہیں، جو تاحال گرفتار نہیں ہو سکے۔

The post زیر حراست پی ٹی آئی رہنما سیمابیہ کو مقدمہ میں نامزد کردیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/asA8blx
via IFTTT

نگران وزیراعظم کے نام پر پنڈی والوں سے بھی بات ہو گی، وزیر دفاع کا اہم اعلان ... اسحاق ڈار نے کبھی اپنا نام نگران وزیراعظم کے لیے نہیں دیا نہ کسی اسٹیج پر ایسی کسی خواہش ... مزید

عالمی یہودی تنظیم نے بھارتی فلم پر پابندی کا مطالبہ کردیا ایکسپریس اردو

لاس اینجلس: عالمی یہودی تنظیم نے بھارتی فلم بوال کو ایمازون پرائم سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یہودیوں کے حقوق کی تنظیم ’’سائمن ویسنتھل سینٹر‘‘ نے ایمازون پرائم کو خط میں اسٹریمنگ سروس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بالی ووڈ فلم بوال کو ہولوکاسٹ کی “غیر حساس تصویر” دکھانے پر اپنے پلیٹ فارم سے ہٹائے۔

سائمن ویسنتھل سینٹر کا کہنا ہے کہ فلم میں “لاکھوں افراد کے منظم قتل عام” کو معمولی انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ ایمازون پرائم فلم کو “مونیٹائز کرنا” بند کرے اور اسے فوری طور پر اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دے۔

فلم ’بوال‘ میں ہسڑی کے اسکول ٹیچر اجے (اجو بھائی) کا کردار اداکار ورون دھون اور ان کی بیوی نشا کا کردار اداکارہ جھانوی کپور نے ادا کیا ہے اور اس فلم کے ڈائریکٹر نتیش تیواری ہیں۔

مزید پڑھیں: جھانوی کپور اور ورون دھون کی فلم ’بوال‘ یہود مخالف قرار، شدید تنقید جاری

بوال کی کہانی ایک چھوٹے شہر میں تاریخ کے ٹیچر اجے ڈکشٹ اور اس کی بیوی نشا کے گرد گھومتی ہے، وہ دونوں جنگ عظیم دوئم کے علاقوں میں جانے کا سوچتے ہیں اور پولینڈ، نیدرلینڈز اور جرمنی جاتے ہیں۔

فلم کے کردار جرمنی کے مشہور نازی کیمپ میں جاتے ہیں جہاں وہ اپنے رشتے کی پیچیدگی اور مسائل کا ہولوکاسٹ سے موازنہ کرتے ہیں۔

فلم کے ایک منظر میں ہٹلر کو انسانی لالچ کو بیان کرنے کے لیے ایک استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے جس میں جھانوی کپور کہتی ہیں کہ”ہم سب ہٹلر کی طرح ہیں، کیا ہم نہیں ہیں؟

ایک موقع پر جھانوی کپور کہتی ہیں کہ ہر رشتہ اپنے آشوٹز (کیمپ) سے گزرتا ہے اور انہوں نے خانگی مسئلے کو ہولوکاسٹ کے برابر قرار دیا۔

خیال رہے کہ ’آشوٹز‘ نازی جرمنی کا سب سے بڑا کیمپ تھا جہاں ہولوکاسٹ کے دوران لاکھوں افراد کو قتل کیا گیا تھا۔

بوال ایمازون پرائم ویڈیو پر گزشتہ جمعہ کو ریلیز کی گئی تھی، اس فلم میں گیس چیمبر کے اندر ایک خیالی منظر شامل ہے اور اس میں نازی رہنما ایڈولف ہٹلر اور آشوٹز ڈیتھ کیمپ کو استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔

رومانوی کہانی پر مبنی فلم میں ہولوکاسٹ کو استعمال کرنے پر بہت سے لوگوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم فلم کی کاسٹ اور ڈائریکٹر نے اس تنقید کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔

بالی ووڈ فلموں کی کارکردگی کو ٹریک کرنے والی ویب سائٹس نے بوال کو کمرشل ہٹ قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس نے پہلے ہی چھ سے سات ملین کے درمیان ویوز حاصل کیے ہیں اور جمعرات کو پرائم ویڈیو ایپ نے اسے “بھارت میں ٹاپ 10″ کی فہرست میں پہلے نمبر پر دکھایا ہے۔

The post عالمی یہودی تنظیم نے بھارتی فلم پر پابندی کا مطالبہ کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/osGU9Mw
via IFTTT

Wednesday, July 26, 2023

دفترخارجہ کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی شدیدمذمت ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: دفتر خارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کی تیاری سے متعلق بیان کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر دفاع کا لائن آف کنٹرول کو عبور کرنے کی تیاری پر فخر کااظہار اشتعال انگیزہے، بھارت کی جنگجویانہ بیان بازی علاقائی امن اور استحکام کے لیے خطرہ ہے اور جنوبی ایشیا میں اسٹریٹجک ماحول کو غیر مستحکم کر رہی ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام انتخابی مفاد کے لیے پاکستان کو گھسیٹنے کا رواج ختم کریں، بھارت کے سیاسی رہنماؤں اور اعلیٰ فوجی افسران کی جانب سے غیر اخلاقی بیانات کو روکنا چاہیے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ جموں و کشمیربین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے، سلامتی کونسل کی قراردادوں میں شرط رکھی گئی ہے کہ علاقے کا حتمی فیصلہ عوام کی مرضی کے مطابق کیا جائے گا اور  کشمیرمیں اقوام متحدہ کی سرپرستی میں آزادانہ اور غیر جانبدارانہ رائے شماری کرائی جائے گی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے  مزید کہا گیا ہے کہ  ہندوستان اقوام متحدہ کی ان قراردادوں کو دیانتداری سے نافذ کرے۔

The post دفترخارجہ کی بھارتی وزیر دفاع کے اشتعال انگیز ریمارکس کی شدیدمذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/r89nwjX
via IFTTT

نئے آن لائن کمپیوٹرائزڈ نظام سے لوگوں کو زیادہ بہتر سہولیات فراہم ہوں گی، ڈپٹی کمشنر کیچ

فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں کی کرپشن کا اسکینڈل ایکسپریس اردو

 لاہور: فیصل آباد  ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اراضی کی نوعیت اور ماسٹر پلان میں ردوبدل کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ماسٹر پلان کی منظوری میں اربوں روپے کی کرپشن پرسابق ڈی جی ایف ڈی اے زاہد اکرام اور سابق چیئرمین میاں وارث عزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن کے درج مقدمے کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے زاہد اکرام نے سابق چیئرمین میاں وارث عزیز کا آلہ کار بن کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا،  زرعی رقبہ کو رہائشی رقبہ ظاہر کرنے کے لیے کروڑوں روپے رشوت لی گئی۔

ڈی جی زاہد اکرام نے بہت سا رقبہ غیر قانونی طور پر براؤن سے کمرشل کیا اور بھاری رشوت کے عوض گرین رقبہ کو براؤن بھی ظاہر کیا گیا، زاہد اکرام نے فرنٹ مین بلڈنگ انسپکٹر ہنی شہزاد کے ذریعے لوگوں سے رشوت  لے کر ماسٹر پلان میں ردوبدل کیا۔

زاہد اکرام اس وقت بطور ڈی جی ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اینٹی کرپشن فیصل آباد نے سابق ڈی جی زاہد اکرام کی گرفتاری کے لیے ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں چھاپہ مارا مگر وہ دفتر سے فرار ہو گئے۔

اینٹی کرپشن فیصل آباد نے بعد از انکوائری سابق چیئرمین میاں وارث عزیز اور ڈی جی زاہد اکرام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں بلڈنگ انسپکٹر ہنی شہزاد اور ای ڈی عثمانی اینڈ کمپنی رافع احمد صدیقی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

The post فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں کی کرپشن کا اسکینڈل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aESp3ry
via IFTTT

Tuesday, July 25, 2023

نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 7.50 روپے تک اضافے کی منظوری دیدی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی حکومتی درخواست منظور کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.50 روپے فی یونٹ تک اضافے کی منظوری دیتے ہوئے فیصلے کیلئے نوٹفیکیشن وفاقی حکومت کو بھجوادیا ہے۔

لائف لائن صارفین بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ماہانہ 200 یونٹ تک پروٹیکڈ صارفین کیلئے بھی قیمت میں اضافہ نہیں ہوگا۔ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 3 روپے سے ساڑھے 7 روپے فی یونٹ تک اضافہ ہوگا۔

قیمتوں میں اضافے سے متعلق کابینہ سرکولیشن سمری ذریعے پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔ 100 یونٹ والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی 3 روپے فی یونٹ مہنگی ہوگی۔

101 سے 200 یونٹ والے صارفین کے لیے 4 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔ 201 سے 300 یونٹ تک والے صارفین کے لئے بجلی کی قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

301 یونٹ سے 400 یونٹ تک 6 روپے 50 پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی ہوگی۔ 400 سے 700 یونٹ والے صارفین کے لیے 7 روپے 50 پیسے فی یونٹ اضافہ ہوگا۔

اضافے سے اوسط فی یونٹ ٹیرف 35 روپے 42 پیسے سے بڑھ کر 42 روپے 72 پیسے فی یونٹ ہو گیا۔ سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد فی یونٹ قیمت 50 روپے تک پہنچ جائے گی۔

وفاقی حکومت نیپرا فیصلے کے بعد قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔ بنیادی قیمت میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

The post نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 7.50 روپے تک اضافے کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EobK7gI
via IFTTT

نگراں حکومت کے اختیارات میں اضافہ کیے بغیر ملک نہیں چلایا جا سکتا، اسحاق ڈار ... میں نے کہا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، ڈالر کے مقابلے میں روپے کی اصل قیمت 224 روپے ... مزید

وزیراعظم ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچیں گے ایکسپریس اردو

  کراچی: وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ رہے  ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیراعظم  گورنر ہاؤس میں گورنر و وزیراعلی سندھ سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں امن و امان کی صورت حال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران گورنر ہاؤس میں  منعقدہ لیپ ٹاپ کی تقسیم اور قرضہ اسکیم میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیراعظم سیلاب  زدگان  کے لیے مکانات کی تعمیر کے منصوبے کا بھی افتتاح کریں گے۔

معروف کاروباری شخصیات  بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گی جس کے دوران ملک کو درپیش معاشی مشکلات پر تجاویز دی جائیں گی۔

The post وزیراعظم ایک روزہ دورے پرآج کراچی پہنچیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/gHGwtOA
via IFTTT

گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں ملک سے برآمدات میں 21.22 فیصد کا اضافہ

منافع کی غلط تقسیم پر برطانوی ایپ ڈویلپرز نے ایپل پر مقدمہ دائر کردیا ایکسپریس اردو

  لندن: 

برطانوی یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے 1,500 سے زائد آئی فون اور آئی پیڈ ایپ ڈویلپرز کی جانب سے مقدمے کی مقدمہ دائر کیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا سینٹر فار کمپیٹیشن پالیسی کے پروفیسر شون اینس نے کمپٹیشن اپیل ٹریبونل میں 1,566 برطانوی ایپ ڈویلپرز کی جانب سے مقدمہ دائر کیا ہے جس میں ایپل سے 1.5 ارب یورو بطور زرتلافی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل، ایپ ڈویلپرز سے ایپ اسٹور پر سیلز اور ان ایپ ادائیگیوں کے ذریعے حاصل ہونے والی آمدنی کا 30 فیصد لیتا ہے جو کہ غلط منافع کی غلط تقسیم ہے۔

ایپ ڈویلپرز کی جانب سے ایپل پر االزام عائد کیا گیا ہے ادارہ ایپ ڈویلپرز سے منافع میں سے ناجائز حصہ وصول کررہا ہے جبکہ قیمتوں کا تعین بھی ٹھیک نہیں۔ جس سے ایپ ڈویلپرز اور ایپ خریدار دونوں نقصان اٹھاتے ہیں۔

علاوہ ازیں ایپ ڈویلپرز پر ایپل کے چارجز بہت زیادہ ہیں اور یہ آئی فون اور آئی پیڈز پر ایپس کی تقسیم کے ذریعے اجارہ داری قائم کرنے سے  ہی ممکن ہے۔

واضح رہے کہ گوگل نے بھی اسی طرز عمل کو اپنایا ہوا ہے جس میں چھوٹے ڈویلپرز سے انکی آمدنی کا 15 فیصد وصول کیا جاتا ہے لیکن جب وہ 1 ملین ڈالر تک پہنچ جاتے ہیں گوگل 15 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد نفع وصول کرتا ہے۔

The post منافع کی غلط تقسیم پر برطانوی ایپ ڈویلپرز نے ایپل پر مقدمہ دائر کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qrjBgNF
via IFTTT

Monday, July 24, 2023

پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ایکسپریس اردو

کراچی: پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن اور حکومت  کے درمیان پیٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ فریقین کی منظوری کے بعد معاہدے کو تحریر شکل دیدیا گیا ہےجبکہ معاہدے پر وزارت پیٹرولیم، اوگرا اور پیٹرولئیم ڈیلرز کے نمائندے دستخط کریں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوران اجلاس وزارت پٹرولیم نے فی لیٹر مارجن میں 1.64روپے  اضافے کہ تجویز دی تھی جس پر پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے اجلاس میں کئی گھنٹے تک انکار کیا جاتا رہا اور بعد ازاں کے وزارت کی اس تجویز کو ڈیلرز نے تسلیم کرلیا۔

ذرائع نے بتایاکہ اب ڈیلر مارجن میں اضافہ ایک ہی دفعہ کی بجائے ہر 15دن بعد چار مراحل میں کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ مارجن میں ہر 15دن میں فی لیٹر 41پیسے کا اضافہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیلرز کے مارجن کو بڑھانے کی غرض سے صرف چار مرتبہ مارجن میں اضافہ کیا جائیگا،  اس طرح  سے پیٹرولیم ڈیلرز کو مُکمل تجویز شُدہ مارجن دو ماہ میں ملے گا، اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز اپنے موجودہ 6روپے فی لیٹر مارجن میں 5روپے کے اضافے کا مطالبہ کررہے تھے لیکن وزیر مملکت برائے پیٹرولیم نے ڈیلر مارجن میں اضافے کو پیٹرول پمپوں کے ورکرز کی کم سے کم ماہانہ 25ہزار روپے کی اجرت اور 8گھنٹوں کے اوقات کار سے مشروط کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

 

The post پٹرولیم ڈیلرزایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان پٹرولیم مصنوعات کے مارجن پر مذاکرات کامیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HORKz57
via IFTTT

سکیورٹی اور معیشت کا چولی دامن کا ساتھ ہے ، سکیورٹی کے بغیر معیشت اور معیشت کے بغیر سکیورٹی نا گزیر ہے ، آرمی چیف سید عاصم منیر

عمر میں اضافے کیلئے صرف یہ 7 عادات اپنالیں ایکسپریس اردو

بوسٹن،امریکا: حال ہی میں 700,000 سے زائد افراد پر کی گئی ایک نئی تحقیق نے ان عادات کا جائزہ لیا ہے جنہیں اگر ادھیڑ عمری میں اپنالیا جائے تو طویل زندگی حاصل کی جاسکتی ہے بنسبت ان لوگوں کے جنہوں نے ان عادات کو ترک کیا ہوا ہے۔ وہ عادتیں درج ذیل ہیں۔

1) جسمانی طور پر متحرک رہیں

2) تمباکو نوشی مت کریں

3) منشیات اور شراب نوشی سے دور رہیں۔

4) صحت مند خوراک کھائیں

5) ذہنی تناؤ میں کمی لائیں

6) بھرپور نیند لیں

7) مثبت معاشرتی تعلقات برقرار رکھیں

تحقیق میں بتایا گیا کہ 40 سال کی عمر کے افراد ان تمام عادات کو اپنانے پر اوسطاً 24 سال زیادہ زندہ رہ سکتے ہیں جبکہ ان عادات کی حامل خواتین دیگر خواتین کے مقابلے میں 21 سال اضافی عمر حاصل کر سکتی ہیں۔

مذکورہ بالا تحقیق کے نتائج بوسٹن میں امریکن سوسائٹی فار نیوٹریشن کے اجلاس میں پیش کیے گئے ہیں۔ مطالعہ کے پیش کنندہ اور امریکی محکمہ برائے سابق فوجیوں کے امور کے ہیلتھ سائنس کے ماہر ژوان مائی نگوین  نے بتایا کہ ہم واقعی حیران تھے کہ محض 7 عادات اپنانے سے کتنے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

The post عمر میں اضافے کیلئے صرف یہ 7 عادات اپنالیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Z9gFHtR
via IFTTT

Sunday, July 23, 2023

ایم ڈی واسا لاہور کا چھٹی کے روز بھی ڈرینج اسٹیشنز کا دورہ، انتظامات کا جائزہ لیا

امریکا میں حاملہ خواتین میں ہیپاٹائٹس سی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی ایکسپریس اردو

بالٹیمور: امریکا میں افیون کے استعمال نے وبا کی صورت اختیار کرلی ہے جس میں لاکھوں امریکی جانیں گنوا چکے ہیں۔

امریکی میڈیا رپورٹس نے حال ہی میں ہوئی ایک تحقیق کا حوالہ دے کر بتایا کہ امریکا میں نشے کے بحران کے ایک اور سنگین نتائج برآمد ہورہے ہیں جو کہ حاملہ خواتین میں ہیپاٹائٹس سی کا پھیلاؤ ہے۔ جس کی اہم وجہ متاثرہ شخص کے خون کی نمائش ہے، یعنی بالفاظ دیگر نشے کیلئے استعمال شدہ انجیکشن کا دوبارہ استعمال۔

محققین نے پایا کہ گزشتہ 2 دہائیوں کے درمیان حاملہ خواتین میں ہیپاٹائٹس کے پھیلاؤ میں 16 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ خطرہ 3,000 فیصد سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔ محققین نے بتایا کہ ہیپاٹائٹس کے انفیکشن سے نہ صرف حاملہ خواتین کو خطرہ ہے بلکہ حمل کی خراب نشوونما اور قبل از وقت پیدائش کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔

امریکی شہر بالٹیمور میں جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اسکول آف میڈیسن میں ٹرانسپلانٹ سینٹر کے اسسٹنٹ پروفیسر اور معروف مصنف ڈاکٹر پو ہنگ چن نے کہا کہ حاملہ خواتین میں ایچ سی وی انفیکشنز میں اضافہ تشویشناک ہے۔ انہوں نے یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ تحقیق میں ظاہر کی گئی متاثرہ حاملہ خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ تحقیقی عرصے کے دوران کئی ایسی خواتین ہونگی جن کی ڈاکٹروں نے حمل کے دوران ہیپاٹائٹس انفیکشن کی تشخیص نہیں کی۔

ڈاکٹر نے کہا کہ یہی وجہ ہے تحقیق کے نتائج میں ممکنہ طور پر امریکہ میں حاملہ خواتین میں ایچ سی وی انفیکشنز کی صحیح تعداد کو ظاہر نہیں کیا گیا ہے، کیونکہ یہ تعداد کہیں زیادہ ہوسکتی ہے۔

The post امریکا میں حاملہ خواتین میں ہیپاٹائٹس سی کی شرح خطرناک حد تک بڑھ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oXhq7RF
via IFTTT

Saturday, July 22, 2023

ٹماٹرکی قیمتیں بڑھنے سے بھارتی کسان نے کروڑوں کمالیے ایکسپریس اردو

پونا: بھارتی کسان صرف دو ماہ قبل ٹماٹر کی گرتی ہوئی قیمت سے پریشان ہوکر ان کی بڑی مقدار ضائع کرنا چاہتے تھے لیکن اب وہ اسی ٹماٹر کی بدولت کروڑ پتی بن چکی ہے۔ 

پونا کے 36 سالہ ایشور گیکر نے صرف دہ ماہ قبل ٹماٹروں کی اتنہائی کم قیمت پر دلبرداشتہ تھے اور انہوں نے سارے ٹماٹر ضائع کرنے کا ارادہ کررہے تھے۔ تاہم انہوں نے اپنے 12 ایکڑ وسیع کھیت پر کام جاری رکھا اور ٹماٹر اتارتے رہے۔

اس دوران اچانک ٹماٹروں کی قیمت آسمانوں کو چھونے لگی اور وہ اب تک 3 کروڑ روپے سے زائد کی رقم کما چکے ہیں۔ یہ فصل انہوں نے 11 تا 18 جولائی کو اتاری تھی۔

دوسری جانب حکومت نے بھی ٹماٹرکی قیمتیں معمول پر لانے کے لیے بھی اہم اقدامات کئے ہیں۔

The post ٹماٹرکی قیمتیں بڑھنے سے بھارتی کسان نے کروڑوں کمالیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HpTji8A
via IFTTT

ایسپریسو کافی الزائمر کی بیماری کو روک سکتی ہے، ماہرین ایکسپریس اردو

  واشنگٹن: نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ ایسپریسو کافی کا ایک کپ نہ صرف آپ کو فوری توانائی کا احساس دیتا ہے بلکہ الزائمر کی بیماری کو بھی روک سکتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں لیبارٹری ٹیسٹوں میں ایسپریسو کافی کے ایک قسم کے پروٹین ’Tau protein‘ کے جمع ہونے کے عمل کو روکنے کے شواہد ملے۔ تاؤ پروٹین کے جمع ہونے کا عمل الزائمر کی بیماری کے آغاز میں ہوتا ہے۔

امریکن کیمیکل سوسائٹی کے جرنل آف ایگریکلچر اینڈ فوڈ کیمسٹری میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کافی کے الزائمر کی بیماری سمیت دیگر ذہنی امراض کے خلاف بھی فائدہ مند اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

مزید برآں تاؤ پروٹین دماغ کے ڈھانچے کو مستحکم رکھنے میں مدد کرتے ہیں لیکن جب بعض بیماریاں جیسے الزائمر پیدا ہوتی ہیں تو تاؤ پروٹینز مل کر فائبرلز میں جمع ہوجاتے ہیں۔ کچھ محققین کا قیاس ہے کہ اس کو روکنے سے الزائمر کی علامات کو کم کیا جا سکتا ہے۔ موجودہ مطالعے میں اطالوی محققین نے ٹیسٹ ٹیوب تجربے کے لیے مکمل ایسپریسو کے کشید کردہ عرق اور دیگر مرکبات جیسے کیفین، جینسٹین اور تھیوبرومین کو ملایا اور پھر انہوں نے اس میں تاؤ پروٹین کو چھوٹی چھوٹی شکلوں میں ملا کر اسے 40 گھنٹوں تک سینکا (incubate) کیا۔ محققین کیلئے ایسپریسو عرق کے موثر نتائج حیران کُن تھے۔

محققین نے پایا کہ کافی اور دیگر اجزا سے بنا یہ مرکب فائبرلز میں جمع ہورہے تاؤ پروٹین کو ختم کرسکتا ہے، علاوہ ازیں یہ مرکب خلیات کیلئے نقصان دہ بھی نہیں۔

 

The post ایسپریسو کافی الزائمر کی بیماری کو روک سکتی ہے، ماہرین appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NcQAC19
via IFTTT

s لاپتہ شاھان لانگو، نوید بلوچ, کفایت اللہ نیچاری اور قزافی نیچاری کے اہلخانہ کو انکے لاپتہ پیاروں کے حوالے سے معلومات فراہم کرکے انہیں زندگی بھر کی کرب و اذیت سے نجات ... مزید

Friday, July 21, 2023

پاکستان علماء کونسل نے سویڈن میں قرآن کریم اور آسمانی کتب کے جلانے کی مسلسل اجازت دینے پر تمام مکاتب فکر اور مذاہب کے قائدین کا اجلاس 26 جولائی کو اسلام آباد میں بلا ... مزید

سویلین کا فوجی ٹرائل؛ حکومت کی سپریم کورٹ کو 6 یقین دہانیاں ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے ٹرائل کے خلاف کیس کی آج کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کر دیا۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں کے خلاف دائر درخواستوں کے خلاف دلائل دیتے ہوئے سپریم کورٹ کو چھ یقین دہانیاں کرائی ہیں۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ تفتیش کے دوران بادی النظر میں زیر حراست ملزمان کے خلاف سزائے موت یا عمر قید کا کوئی الزام نہیں، اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ تاحال کسی ملزم کے خلاف فوجی عدالتوں میں ٹرائل کا آغاز نہیں ہوا۔

اگر کسی ملزم کے خلاف ٹرائل شروع ہوتا ہے تو عدالت کو پیشگی آگاہ کیا جائے گا،اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ زیر حراست ملزمان کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی اجازت ہوگی، اٹارنی جنرل نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ گرفتار ملزمان کے اہلخانہ اور وکلا ٹیم کو ٹرائل دیکھنے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتیں؛ حکومت نے ملزمان کو اپیل کا حق دینے سے متعلق ایک ماہ کی مہلت مانگ لی

حکم نامے کے مطابق ٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ فوجی عدالتوں میں ملزمان کے خلاف شواہد عام کریمنل عدالتوں پر لاگو قانون کے مطابق ریکارڈ ہوں گے،اٹارنی جنرل نے یقین دہانی کرائی کہ فوجی عدالتوں کے فیصلوں میں ان کی وجوہات بھی لکھی جائیں گی۔

حکم نامے کے مطابق اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں کے فیصلوں کے خلاف اپیل کے حق کے لیے وفاقی حکومت سے ہدایات لینے کے لیے مہلت طلب کی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ وہ ملزمان کے خلاف شواہد ریکارڈ کرنے اور فیصلوں کی وجوہات کے نکات پر عدالت کو آگاہ کریں گے۔ کیس کی آئندہ سماعت یکم اگست کو ہوگی۔

The post سویلین کا فوجی ٹرائل؛ حکومت کی سپریم کورٹ کو 6 یقین دہانیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hDZsAv5
via IFTTT

Thursday, July 20, 2023

ڈسٹرکٹ کونسل کچھی کے چیئرمین سردارزادہ میر بیبرگ خان رند ، وائس چیئرمین محمد اقبال سولنگی نے اپنے عہدوں کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا

یونان کشتی حادثہ؛ 3 میتیں پاکستان پہنچ گئیں ایکسپریس اردو

لاہور: یونان میں کشتی حادثے میں وفات پانے والے 15 پاکستانیوں کی میتوں کی شناخت مکمل ہوگئی جبکہ3 میتیں لاہور پہنچ  گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یونان میں کشی حادثے میں جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانیوں کی میتیں قطر ایئر ویز کی پرواز QR608کے ذریعہ لاہور پہنچیں۔

میتیں یونان سے براستہ دوحہ، لاہور لائی گئیں،  اوور سیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے میتیں وصول کر کے ورثا کے حوالے کر دیں۔

میتیوں  کو او پی ایف کی ایمبولینسوں کے ذریعے آبائی علاقوں کے لیے روانہ کردیا گیا۔ عبدالواحد اور سفیان عباس کی میتیں گجرات  جبکہ ناصر علی کی میت گوجرانوالہ روانہ کی گئی۔

او پی ایف حکام کا کہنا ہے کہ  22 تاریخ کو مزید 6 جبکہ 25 تاریخ کو 2 میتیں لاہور پہنچیں گی۔

The post یونان کشتی حادثہ؛ 3 میتیں پاکستان پہنچ گئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/wjcv58R
via IFTTT

چینی ارب پتی کا مہنگا شوق، "رولز رویس" کار 44 ویں منزل پر واقع اپارٹمنٹ تک پہنچا دی ... 3 لاکھ پاونڈ (11 کروڑ روپے) مالیت کی ڈھائی ٹن وزنی "رولز رویس" بذریعہ لفٹ بلند و بالا عمارت ... مزید

Wednesday, July 19, 2023

د*بی این پی کی مرکزی کال پر سی پیک روڈ سرادوک کے مقام پر بلاک کردی گئی

اُنگلی پر چھتری کا توازن گھنٹوں تک برقرار رکھنے کا نیا ریکارڈ ایکسپریس اردو

امریکی ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی انگلی پر 3 گھنٹے سے زائد چھتری کا تواز برقرار رکھنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔ 

امریکی میڈیا کے مطابق ڈیوِڈ رس جو 250 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کرچکے ہیں، نے ایک انگلی پر چھتری کو 3 گھنٹے، 46 منٹ اور 16 سیکنڈ تک کھڑا رکھنے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ڈیوڈ رش کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ایک انگلی پر چھتری کو متوازن رکھنے کا سب سے طویل دورانیہ کا ریکارڈ توڑنے میں سب سے بڑی رکاوٹ تھکاوٹ تھی جس پر قابو پانا اہم چیلنج تھا کھڑے رہنے کبھی بیٹھنا بھی ایک مشکل مرحلہ تھا۔

ڈیوِڈ رش کے 3 گھنٹے، 46 منٹ اور 16 سیکنڈ کے وقت نے پچھلا ریکارڈ کو توڑا جو 3 گھنٹے، 31 منٹ، اور 43 سیکنڈ پر مشتمل تھا۔

The post اُنگلی پر چھتری کا توازن گھنٹوں تک برقرار رکھنے کا نیا ریکارڈ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/I4JDOWU
via IFTTT

Tuesday, July 18, 2023

انتخابات کے بعد ملک سیاسی استحکام کی طرف بڑھے گا، بلاول بھٹو ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عام  انتخابات کے بعد ملک سیاسی استحکام کی طرف بڑھے  گا، نفرت اور تقسیم کی سیاست کو برداشت نہیں کریں گے۔

ڈپلومیٹک  کور کے اعزاز میں  دیےگئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ عام انتخابات  کے انعقاد کے بعد  ملک سیاسی استحکام  کی جانب گامزن ہوگا  اورسیاسی استحکام سے ملک میں معاشی استحکام آئے گا۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ  بطور وزیرخارجہ مختلف ممالک کا دورہ کیا اور  دوسرے ملکوں سے تعلقات کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش  کی، پوری دنیا کے ساتھ ساتھ ہمسایہ ممالک کے ساتھ بھی اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  15  ماہ کے  دوران عالمی سطح پر خارجہ تعلقات میں بہتری آئی  ہے اور اس عرصے کے دوران  پوری کوشش کی کہ سیاست کو خارجہ پالیسی پر اثرانداز نہ ہونے دیا جائے۔

بلاول بھٹو  نے کہا کہ کچھ سال سے پاکستان معاشی مشکلات کا شکار تھا اور موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو تباہ کن سیلاب کا سامنا  بھی کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدہ دوست ممالک کی وجہ سے ممکن ہوا،  کوپ27 کانفرنس میں دوست ملکوں نے تعاون کے وعدے کیے۔

چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ  نفرت اور تقسیم کی سیاست کو برداشت نہیں کریں گے۔

 

 

The post انتخابات کے بعد ملک سیاسی استحکام کی طرف بڑھے گا، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/t5JB9j6
via IFTTT

Monday, July 17, 2023

جام کمال کا بلوچستان عوامی پارٹی چھوڑنے کا عندیہ ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان عوامی پارٹی چھوڑنے کا عندیہ دے دے دیا۔

سابق وزیراعلیٰ نے اسمبلی اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں گھٹن اور انفرادی مفادات کا ماحول رہا تو میرا اس جماعت کے ساتھ سیاسی سفر جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چند روز میں آصف علی زرداری اور مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز سے ملاقاتیں ہوئیں ہیں، جس کے بعد اپنے رفقا سے مشاورت کررہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ تین سے چار ہفتوں میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا اور ممکن ہے بلوچستان عوامی پارٹی سے کسی اور سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کروں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال خراب ہے۔

The post جام کمال کا بلوچستان عوامی پارٹی چھوڑنے کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/nyYGLoh
via IFTTT

محرم الحرام کے چاند کی پیدائش ہو گئی ... ماہرین فلکیات کے مطابق نئے ہجری سال کے چاند کی پیدائش 17 جولائی رات 11 بج کر 32 منٹ پر ہونا تھی

احسن خان نے نیلم منیر کے ساتھ اسکینڈل کی خبروں پرخاموشی توڑ دی ایکسپریس اردو

  کراچی: پاکستانی اداکار احسن خان نے معروف اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ متعدد شوبز پروجیکٹ کیے ہیں جن میں ’چھپن چھپائی‘، ’چکر‘ اور ’قیامت‘ شامل ہیں۔ 

مداح دونوں فنکاروں کی جوڑی کو بہت پسند کرتے ہیں اور اکثر دونوں کی فلموں اور ڈراموں کے ویڈیو کلپ وائرل ہوتے رہتے ہیں۔

سوشل میڈیا کے کچھ حلقوں کی طرف سے فیک ویڈیوز بنائی جاتی ہیں جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ دونوں فنکاروں کے درمیان کوئی ذاتی تعلق ہے لیکن اب اس پر احسن خان نے اپنی خاموشی توڑ دی ہے۔

ایک نجی ٹی وی کے شو میں احسن خان نے واضح طور پر بتایا کہ وہ اپنے شوبز کیریئر میں کبھی کسی اسکینڈل کا شکار نہیں رہے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ ان کی شادی کو 16 برس گزر چکے ہیں اور وہ اپنی فیملی اور بچوں کے ساتھ بہت اچھی زندگی گزار رہے ہیں۔

The post احسن خان نے نیلم منیر کے ساتھ اسکینڈل کی خبروں پرخاموشی توڑ دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Cyrmst0
via IFTTT

Sunday, July 16, 2023

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

دوستوں کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو بھگتنا پڑ سکتا ہے، سفر کا ارادہ عملی شکل اختیار کر سکتا ہے، کسی مخالف سے صلح کا امکان ہے۔کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اپنے موجودہ کاروبار کو ہرگز نہ بدلیں بلکہ یہ جیسا ہے اسے ویسا ہی چلنے دیں کیونکہ آج کے دن کسی بھی قسم کی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

آج اگر آپ کے پاس کچھ رقم ہے تو اسے فضول کاموں کی نذر کر دیں گے اور آپ خالی ہاتھ ہو سکتے ہیں لہٰذا اسے بچا کر رکھیں تاکہ مشکل وقت میں کام آ سکیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

ہر کام کیلئے صرف اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ کریں کسی دوسرے پر خواہ وہ کتنا ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہو کم اعتماد کریں کیونکہ دوسروں کی راہ پر چلنے والا فرد بہت کم کامیاب ہوتا ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اگر آپ سیاستدان ہیں تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آج آپ کا دامن خوشیوں سے بھرا رہے گا لیکن اس کے ساتھ ساتھ چند کانٹوں سے بھی الجھنا پڑ سکتا ہے لہٰذا اپنے اردگرد ماحول پر نظر رکھیں ۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کوئی جذباتی فیصلہ آپ کے ہمدردوں کی تعداد بہت کم کر سکتا ہے مذہبی امور میں دلچسپی کم ہو سکتی ہے۔ آپ کے اخراجات کی رفتار کافی تیز رہے گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

آج کا دن چند حوالوں سے آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہو سکے گا۔ اپنے آپ کو ذرا مصروف رکھیں تاکہ آپ کے دماغ میں فضول خیالات جگہ نہ لے سکیں ۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کے چند نوالہ و ہم پیالہ دوست آپ کے گھریلو ماحول کو خراب کر سکتے ہیں اور دوست بھی وہ جن پر آپ ضرورت سے زیادہ اعتبار کرتے تھے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اگر حالات کا اندازہ لگاتے ہوئے بھی اپنا طرز عمل وہی رکھا جو کہ ہے تو شریک حیات ناراض ہو سکتا ہے، چاہئے تو یہ تھا کہ آپ گزشتہ واقعات سے کچھ سبق لے کر آئندہ غلطیاں نہ کرنے کا تہیہ کر لیتے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

گھریلو بجٹ بناتے ہوئے شریک حیات کی آمدنی کو سامنے رکھ لیں تاکہ غیر متوازن صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے، والدین کو بھی احساس نہ ہونے دیں کہ آپ اندرونی کرب کا شکار ہیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/b7C0Lqx
via IFTTT

گورنرہاﺅس میں مفت آئی ٹی کورسز کے انٹری ٹیسٹ میں 10 ہزار امیدواروں کی شرکت ایکسپریس اردو

  کراچی: گورنر ہاؤس سندھ میں مفت آئی ٹی کورسز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کا انعقاد ہوا جس میں 10 ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے ٹیسٹ کیلئے آنے والے امیدواروں کا استقبال کیا جبکہ اس موقع پر متحدہ عرب امارات، اومان، ایران، بحرین ، قطر، انڈونیشیا، ملائشیا، جرمنی ، فرانس اور روس کے قونصل جنرلز، سیاسی و سماجی شخصیات بھی موجود تھیں۔

entry test 1

ایم کیو ایم کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفیٰ کمال، سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی، عارف حبیب، فرخ حمید گوڈیل، سر ضیاء اللہ خان اور گورنر سندھ آئی ٹی پروگرام کے سی ای او دانیال ناگوری بھی تقریب میں موجود تھے۔

entry test 2

گورنر سندھ نے بھی آئی ٹی ٹیسٹ میں شرکت کی اور کامیاب ہونے کی صورت میں ناکام ہونے والے کسی ایک طالب علم کو اپنی سیٹ گفٹ کرنے کا اعلان کیا۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں گورنر سندھ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ صرف وہ ایسا کرسکتے تھے، انہوں نے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کا جو عزم کیا ہے اس میں ضرور کامیاب ہوں گے۔

entry test 3

سیلانی ویلفیئر انٹرنیشنل ٹرسٹ کے سربراہ مولانا بشیر فاروقی، سر ضیاء اللہ خان، گورنر سندھ کے آئی ٹی پروگرام کے سی ای او دانیال ناگوری نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔

 

The post گورنرہاﺅس میں مفت آئی ٹی کورسز کے انٹری ٹیسٹ میں 10 ہزار امیدواروں کی شرکت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qZGWEx1
via IFTTT

انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے اتوار کوتین لاکھ 6 ہزار 600 کیوسک پانی جاری کیا

پرویزخٹک نے اپنی سیاسی جماعت کے نام اور جھنڈے کا انتخاب کرلیا ایکسپریس اردو

 پشاور: سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے اپنی الگ جماعت ”پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز“ کے نام سے میدان میں لانے کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں جس کیلئے پارٹی کے نام اور جھنڈے کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ کی جانب سے اپنی الگ جماعت کے قیام کے سلسلے میں اسلام آباد اور پشاور میں اہم شخصیات کے ساتھ ملاقاتیں ہوچکی ہیں اور مشاورت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، سابق وزیراعلیٰ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ رابطوں کے علاوہ اپنی الگ جماعت کو میدان میں لانے کے لیے بھی تیاری کیے ہوئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک کسی دوسری پارٹی میں شامل نہ ہونے کی صورت میں اپنی الگ پارٹی کے قیام کا اعلان کردیں گے جس کے لیے انہوں نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز کے نام کا انتخاب کیا ہے، اس سلسلے میں نئی پارٹی کے لیے سبز اور سفید رنگ پر مشتمل پارٹی جھنڈے کا انتخاب کیا گیا ہے۔

khatak 1

ذرائع نے بتایا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ رواں ہفتے کے دوران حتمی طور پر فیصلہ کرسکتے ہیں جس میں وہ اگر کسی دوسری پارٹی میں شامل نہ ہوئے تو اپنی الگ پارٹی کے قیام کا باقاعدہ اعلان کردیں گے جس کے لیے وہ سابق اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ رابطوں میں ہیں جبکہ بعض دیگر سیاسی شخصیات کے ساتھ بھی ان کے رابطے جاری ہیں۔

اس بارے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے سابقہ دور میں سینیٹ انتخابات میں پارٹی وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین صوبائی اسمبلی اور ان امیدواروں کے ساتھ بھی رابطوں میں ہیں جنہیں گزشتہ انتخابات کے دوران پی ٹی آئی کا ٹکٹ نہیں مل سکا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پرویزخٹک جن کے چچا نصر اللہ خٹک بھی صوبہ کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں، اپنا بیشتر وقت پیپلزپارٹی میں گزار چکے ہیں، نوشہرہ کا ضلعی ناظم رہنے کے علاوہ وہ پیپلزپارٹی شیرپاﺅ کے صوبائی صدر بھی رہ چکے ہیں جہاں سے وہ تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

پرویز خٹک پارٹی کی صوبائی صدارت کا الیکشن سابق اسپیکر اسد قیصر سے ہارنے کے بعد وہ پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے تھے جبکہ پارٹی سے الگ ہونے کے موقع پر وہ اس کے صوبائی صدر تھے۔ وہ 2013ء سے 2018 ءتک صوبہ کے وزیراعلیٰ جبکہ 2018ءسے 2022ءتک وفاقی وزیر داخلہ تھے۔

The post پرویزخٹک نے اپنی سیاسی جماعت کے نام اور جھنڈے کا انتخاب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NDu46g
via IFTTT

Saturday, July 15, 2023

; صوبے میں قومی کھیل ہاکی کے فروغ کیلئے اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لائے جائینگے،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی بلوچستان میر عمران گچکی

افغان مہاجرین کو پاکستان میں بسانا ایک سنگین غلطی تھی، وزیر دفاع ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کی جانب سے حالیہ پُرتشدد واقعات میں افغانستان کی سرزمین استعمال کرنے پر وزیردفاع نے مایویسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو پاکستان میں بسانے کی اجازت دینا ایک سنگین غلطی تھی۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ’موجودہ صورتحال نے افغان مہاجرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں اہم خدشات کو جنم دیا ہے۔” پاکستان اس سے قبل بھی افغان مہاجرین کو پناہ دینے اور میزبانی کے نتائج بھگت چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے اندر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی موجودگی اور ان کی نقل و حرکت کا ہمیں بخوبی علم ہے، پی ٹی آئی حکومت نے اپنے دور حکومت میں سنگین غلطیاں کیں، ریاست کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا اور تین لاکھ سے زائد لوگوں کو یہاں لاکر بسایا گیا جبکہ پانچ لاکھ افغان تارکین پہلے ہی سے پاکستان میں موجود تھے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ’ گزشتہ چار سالوں میں ہم نے کیا کیا؟ اب ہمیں پاکستان میں افغان مہاجرین کے مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہیے‘۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ماضی میں خودکش حملے میں ملوث ایک دہشت گرد مریض کے خدمت گار کے روپ میں یہاں بیٹھا تھا، اب پاکستان میں موجود افغان شہری بھی ایسے واقعات میں ملوث ہونے لگے ہیں جو کہ ناقابل قبول ہے‘۔

مزید پڑھیں: افغانستان برادر ہمسایہ ملک ہونے کا حق ادا نہیں کررہا، وزیر دفاع

انہوں نے انکشاف کیا کہ ایک وفد کے ساتھ کابل کے دورے کے دوران انہوں نے افغان طالبان اور حکومت کے سامنے دہشت گردی کے ان واقعات پر تشویش کا اظہار بھی کیا تھا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ افغان حکومت نے ہمیں کچھ تجاویز بھی پیش کیں جبکہ ہمارے خدشات اور تحفظات پر ان کا ردعمل منفی نہیں تھا لیکن بدقسمتی سے پاکستان میں یہ واقعات رکے نہیں، ہمیں اس معاملے کا فوری حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں ہے۔ ہمارے پاس مختلف آپشنز دستیاب ہیں، اور کابل کو ان مسائل کو حل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے‘‘۔


انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی فرقہ وارانہ جھگڑا نہیں ہے تاہم اس بات کو غلط انداز سے پیش کیا جارہا ہے، ماضی میں ہم فرقہ واریت کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کرچکے ہیں، دنیا کو یہ دیکھنے کی ضرورت ہے کہ ہم 35 سالوں کے ساتھ اُن کے ساتھ تعاون کرتے آرہے ہیں۔

اس سے قبل سوشل میڈیا پر بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان دوحہ معاہدے کی پاسداری نہیں کر رہا اور نہ ہی ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا کر رہا ہے، پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشتگردوں کو افغان سرزمین پر پناہ گاہیں میسر ہیں۔

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ یہ صورتحال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے گا۔ پاکستان میں 50،60 لاکھ افغانیوں کو تمام تر حقوق کے ساتھ  40 ، 50 سال سے پناہ میسر ہے۔

وزیر دفاع نے کہا کہ جن لوگوں نے پی ٹی آئی کی حکومت میں اسمبلی میں آ کر ارکان کو بریفنگ دی اور افغانستان سے ٹی ٹی پی کو پاکستان لا کر بسانے کے فوائد بتائے اور پھر ہزاروں کو لے آئے وہ آج روزانہ شہید ہونے والوں کے وارثوں کو بھی کچھ بتائیں۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  یہی لوگ تھے جنہوں نے 2018 میں عمران خان پراڈکٹ لانچ کیا اور اس پروڈکٹ نے قوم کو 9 مئی کا منحوس دن دکھایا اور پھر 4 سال یہ گارنٹی کیا کہ وطن عزیز ہر لحاظ سے تباہی کا شکار ہوجائے۔ اللہ شہدا کے خون کے صدقے اس پاک سرزمین کی حفاظت فرمائے۔

’افغانستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں‘

وفاقی وزیر کے تبصرے بلوچستان کے ژوب اور سوئی اضلاع میں ہونے والے حملوں کے بعد ہیں، جن میں کم از کم 12 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

ایک روز قبل، چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے افغان طالبان کی عبوری حکومت کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی سرحد پار موجودگی پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ حالیہ دہشت گردانہ حملوں پر پاکستان کی جانب سے اب مؤثر جواب دیا جائے گا اور افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہیں و آزادانہ سرگرمیوں پر سخت تشویش ہے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ’’پاکستان کی مسلح افواج کو افغانستان میں ٹی ٹی پی کے لیے دستیاب محفوظ پناہ گاہوں اور کارروائی کی آزادی پر شدید تحفظات ہیں‘‘۔

آرمی چیف کے حوالے سے کہا گیا کہ ’یہ توقع ہے کہ عبوری افغان حکومت حقیقی معنوں میں اور دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے گی‘۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں ٹی ٹی پی کی محفوظ پناہ گاہوں اور آزادانہ سرگرمیوں پر شدید تحفظات ہیں، آئی ایس پی آر

جنرل عاصم منیر نے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی حالیہ کارروائیوں میں افغان شہری ملوث تھے۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں افغان شہریوں کی شمولیت ایک اور اہم تشویش ہے جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ ’’اس طرح کے حملے ناقابل برداشت ہیں اور پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی جانب سے موثر جواب دیا جائے گا‘‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں بلاتاخیر جاری رہیں گی اور مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے تک آرام سے نہیں بیٹھیں گی۔ آرمی چیف کے بیان میں ٹی ٹی پی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے افغان طالبان کی جانب سے تعاون کی کمی کی وجہ سے پاکستان کی جانب سے مایوسی کا اظہار کیا گیا۔

دریں اثنا، افغان طالبان کے ترجمان نے ایک حالیہ بیان میں دعویٰ کیا کہ عبوری حکومت اپنی سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے رہی ہے اور یہ کہ ٹی ٹی پی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کا مسئلہ ہے۔

The post افغان مہاجرین کو پاکستان میں بسانا ایک سنگین غلطی تھی، وزیر دفاع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/paRLkcm
via IFTTT

Friday, July 14, 2023

ح*یکہ توت کے علاقے میں گودام پر چھاپہ، 2000 کلو ممنوعہ چائنہ سالٹ برآمد

جڑانوالہ، درخت موٹر سائیکل پر گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ایکسپریس اردو

جڑانوالہ: ستیانہ روڈ پر درخت موٹر سائیکل پر گرنے سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق محمد شریف اپنی بیوی پروین کے ہمراہ اپنے گاؤں29گ ب سے شہر کی طرف آرہا تھا کہ  ستیانہ روڈ چک نمبر23گ ب کے قریب اچانک درخت ان کے اوپر آگرا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار  موقع پر پہنچ گئے، تاہم اس وقت تک  شریف زندگی کی بازی ہار چکا تھا، زخمی پروین  کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا مگر  وہ بھی جانبر نہ ہوسکی۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لب سڑک  سفیدے کے درختوں کی کٹائی نہ ہونے کی وجہ سے حادثہ پیش آیا۔

 

The post جڑانوالہ، درخت موٹر سائیکل پر گرنے سے میاں بیوی جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/txvgD0p
via IFTTT

Thursday, July 13, 2023

"لچکدار پاکستان، آبادی اور وسائل کا تعین "کے موضوع پر دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد (آج) ہو گا

آئی ایم ایف سے پاکستان کی ڈیل ہماری تائید اور حمایت سے ہوئی، تحریک انصاف ایکسپریس اردو

 لاہور: وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل د یتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا خطاب جھوٹ کا مجموعہ تھا جس کے ذریعے قوم کو شیشے میں اتارنے کی کوشش کی گئی، پاکستان کوآئی ایم ایف سے ڈیل تحریک انصاف کی تائید وحمایت کے بعد ہی میسرہوسکی۔

وزیراعظم کے قوم سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم کا خطاب جھوٹ، مکر اور فریب کا مجموعہ تھا جس کے ذریعے مجرمانہ کارکردگی پر پردہ پوشی کی کوششش کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ تقریر نویسوں کی لفاظی سے جادو جگانے اور بے معنی گفتگو سے قوم شیشے میں نہ پہلے اتری اور نہ ہی اب اترے گی کیونکہ شہباز شریف کی پوری سیاست روز روشن کی طرح قوم کے سامنے ہے۔

مزید پڑھیں: قرض لے لے کر ہم نے اپنے وقار کو مجروح کرلیا ہے،اب کشکول توڑ کر محنت کرنا ہوگی، وزیراعظم

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ زرداری کو لاڑکانہ، لاہور اورپشاور کی گلیوں میں گھسیٹنے والے اور شہباز شریف ملک کو”شبانہ روز“ تباہی کی دلدل میں اتارنے والے شہباز شریف سے ہرگز مختلف نہیں، زرداری کا پیٹ پھاڑ کر قوم کی لوٹی گئی دولت واپس لانے والا شہبازشریف آئی ایم ایف کی دہلیز پرسجدہ ریز ہے۔

ترجمان نے کہا کہ فرق محض اتنا ہے کہ اپریل 2022 میں قوم کے سرپرمسلّط ہونے والا شہبازشریف ”ڈگی“ جیسی آزمائش سے کامیابی سے گزر کرآیا تھا، اپریل 2022 میں مسلّط کئے جانے والا شہبازشریف ایک ہاتھ میں ”چیری بلاسم“ کی ڈبیا تھام کر دوسرے سے سیلیوٹ مارتا ہے، پندرہ ماہ کے اقتدار کے بعد قوم جان چکی ہے کہ شہباز شریف شعبدہ بازی، مکروفریب اور غلامی و چاکری کا جیتا جاگتا استعارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف نے 15 ماہ میں 6% کی شرح سے ترقی کرتی معیشت کو 0.3% پرپہنچایا، سازش اور شرارت سے قوم پر مسلّط کی گئی سرکار نے ساڑھے تین سال کے امن کوآگ لگا کر ملک کو دہشتگردی اور بدامنی کے سپرد کیا، اشتہاروں سے خوشحالی و ترقی کے مینارتعمیر کرنے والے شہبازشریف نے ایک سال میں ساڑھے آٹھ لاکھ پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے پرمجبور کیا۔

ترجمان نے کہا کہ پندرہ ماہ میں کٹھ پتلی راج نے ملک میں آئین پامال، قانون رسوا اور نیب سمیت قومی اداروں کو تباہ کیا گیا، وزارتِ عظمیٰ پر بیٹھے تاریخ کے نایاب مسخرے نے آزادئ اظہار کا گلا گھونٹ کر ملک پر بنیادی حقوق سے محرومی کی سیاہ رات مسلط کی۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول

پی ٹی آئی ترجمان نے کہا کہ تاریخ کی پہلی مخلوط امپورٹڈ حکومت نے اقدار کو تباہ، انسانی شرف کو مجروح اور شہریوں کی عزت و وقار کو بےدردی سے پامال کیا، شہبازشریف کی سرکردگی میں مجرموں کی حکومت نے ملک کو بےسمت اور عالمی تنہائی کا شکار کیا۔ کشکول کو حکومتی امتیاز کی علامت بنانے والے ان عیاش طبع بھکاریوں پرآئی ایم ایف سمیت کوئی بھروسہ کرنے کو تیار نہیں ہوا، پاکستان کوآئی ایم ایف سے ڈیل تحریک انصاف کی تائید وحمایت کے بعد ہی میسرہوسکی۔

اسے بھی پڑھیں: پاکستان میں رواں سال مہنگائی اور بے روزگاری کم ہونے کا امکان ہے، آئی ایم ایف

ترجمان نے کہا کہ پاکستان کواپنے پیروں پر کھڑا کرنے اور قوم کے کھوئے ہوئے مقام کی بحالی کا پہلا زینہ ان مجرموں سے نجات ہے، کٹھ پتلی راج کی مزید سرپرستی سے توبہ کرکے مستقبل قوم کے سپرد کرنے کا وقت آن پہنچا ہے، سنگین غلطیوں پراصرار کی بجائے ان سے گریز کیا جائے، سیاست اور ریاست دونوں کو عوام کی منشاء کے تابع کیا جائے۔

The post آئی ایم ایف سے پاکستان کی ڈیل ہماری تائید اور حمایت سے ہوئی، تحریک انصاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/plL1qxG
via IFTTT

Wednesday, July 12, 2023

امریکی جھیلوں میں خون چوسنے والی مچھلیوں کی بہتات ایکسپریس اردو

کولاراڈو: اس مخلوق کو عام افراد ’ویمپائرمچھلی‘ بھی کہتے ہیں جو خوفناک صورت رکھتی ہے۔ اس کے منہ پر دانت نما ابھار ہوتے ہیں جس سے وہ چپک کر بڑی مچھلیوں کو لہو پیتی ہے۔ اب امریکی جھیلوں میں دوبارہ اس نے دعویٰ بول دیا ہے اور اس کا اصل نام ’سی لیمپرے‘ ہے۔

لیمپرے ایک سمندری سانپ کی طرح دکھائی دیتی ہے جس کے منہ کے دھانے پر دائروں میں نوکیلے اور سخت دانت ہوتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مخلوق شمالی اور مغربی بحرِ ایٹلانٹک میں پائی جاتی ہے لیکن انیسویں صدی میں کسی طرح یہ امریکی اور کینیڈا کی جھیلوں تک پہنچ گئی۔

صرف دس سال میں اس نے امریکہ کی تمام پانچ بڑی جھیلوں میں اپنے پنجے بلکہ اپنے دانت جمادیئے۔ اس نے جھیلوں کی ایسی مچھلیوں کو کھانا شروع کردیا جو تجارتی نوعیت کی مشہور مچھلیاں ہیں جن میں ٹراؤٹ بھی شامل ہے۔ یہاں تک کہ ان لذیذ مچھلیوں کی سالانہ پیداور ڈیڑھ کروڑ پونڈ سے صرف 5 لاکھ پونڈ تک جاپہنچی ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ لیمپرے چن چن کر مچھلیوں سے چپک جاتی ہیں اور ان کاخون چوس کر انہیں مارڈالتی ہیں۔

اگرچہ اس ہولناک شکاری مچھلی کو مارنے کے کئی جتن کئے گئے لیکن 2020 اور 2021 کی کووڈ وبا کے دوران ان کی نسل تیزی سے بڑھی۔ اب لیمپرے کی آبادی تیزی سے بڑھتی جارہی ہے اور جان کا وبال بن چکی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس بلا کو ٹھکانے لگانے کے لیے سالانہ ڈیڑھ سے دو کروڑ ڈالر درکار ہوں گے۔

The post امریکی جھیلوں میں خون چوسنے والی مچھلیوں کی بہتات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/PCeZzIi
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں ورنہ تمام شیرازہ بکھر سکتا ہے اپنے منصوبوں پر نظرثانی ضرور کریں مقدمہ بازی سے گریز کریں شریک حیات کیخلاف سنی سنائی باتوں پر یقین نہ کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

سسرالی رشتہ دار آپ کے شوہر کوچھوٹی چھوٹی باتوں پر طیش دلا سکتے ہیں اپنے شریک حیات کو حتی الامکان خوش رکھنے کی کوشش کیجئے تاکہ وہ آپ کیخلاف بہک نہ سکیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ہر شخص کو اپنا سمجھ کر بھروسہ کرلینا دانشمندی ہرگز نہیں ہے آپ پہلے ہی بھروسے پر بہت زیادہ نقصان اٹھا چکے ہیں کیا آپ کا جی نہیں بھرا؟ اولاد کی طرف سے تفکرات ختم ہو سکتے ہیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

دماغ فضول قسم کی سوچوں کا مرکز بنا رہے گا مقدمہ بازی سے گریز کریں لانگ ڈرائیو پر بھی جانے کا پروگرام بن سکتا ہے دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

مفت کی دولت ملنے کا امکان ہے مگر یہ زیادہ دن آپ کے کام نہ آسکے گی کھانسی ، نزلہ و زکام کی بدولت آج طبیعت ناساز ہو سکتی ہے محتاط رہیں۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد خریدوفروخت کریں اپنے مزاج کی تلخی کو کم کر دیں تاکہ گھریلو خوشیوں میں اضافہ ہو سکیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

تعلیمی معاملات حسب منشاء طے نہ پا سکیں گے بھائیوں کے ساتھ جائیداد کے معاملے میں تنازعے ہو سکتے ہیں قریبی عزیزوں سے کوئی فائدہ حاصل ہو سکے گا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کافی عرصہ سے سفر کیلئے بنایا جانے ولا پلان آج کامیاب ہو گا اور آپ اپنی روزی میں اضافہ کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے البتہ رہائش کا مسئلہ الجھ سکتا ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آج کے دن آپ بہت زیادہ مصروف رہیں گے کاروباری معاملات توقع کے مطابق حل ہو سکتے ہیں مگر شرط یہ ہے کہ آپ ذاتی طور پر بھی کاروبار میں دلچسپی لیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

ایک بار پھر آپ خطرات کی لپیٹ میں آسکتے ہیں گھریلو حالات شاندار رہیں گے کسی سے بھی لڑائی جھگڑا ہرگز نہ کریں نقصان کا اندیشہ ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

عشق و محبت کے میدان میں گھوڑے بھگانے کا کوئی فائدہ حاصل نہ ہو سکے گا۔ اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ میل جول رسمی ہی رکھیں تو زیادہ بہتر ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NBR1k0X
via IFTTT

حکومت کا رعایتی خام تیل کے دوسرے کارگو کیلئے روس سے مذاکرات کا فیصلہ ... پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) میں ایک لاکھ ٹن روسی خام تیل پہلے کارگو کا کامیاب تجربہ کرچکے ... مزید

121 سال پرانی چاکلیٹس نیلامی کیلئے پیش ایکسپریس اردو

ڈربی، برطانیہ:  چاکلیٹوں کا 121 سال پرانا چھوٹا ٹِن  کا ڈبہ نیلامی میں فروخت ہونے جارہا ہے۔

بالکل محفوظ شدہ  ڈِبہ کیڈبری کمپنی نے 1902 میں کنگ ایڈورڈ VII اور ملکہ الیگزینڈرا کی تاجپوشی کا جشن منانے کے لیے تیار کیا تھا۔

چاکلیٹس کے ڈبے کو1902 میں ایک  اسکول میں نو سالہ میری این بلیک مور نامی طالبہ کو دیا گیا تھا لیکن اس نے چاکلیٹس کھانے کے بجائے یادگار کے طور پر رکھنے کا فیصلہ کیا اور یہ اس کے خاندان میں نسل در نسل منتقل ہوتی رہیں اور بالآخرمیری این  کی72 سالہ  پوتی جین تھامسن ڈربی میں ہینسن  نیلام گھر میں اس ڈبے کو لے آئیں۔

ہینسن نیلام گھر سے تعلق رکھنے والی موروین فیئرلی نے کہا کہ اُس زمانے میں یہ ایک  دعوت کی طرح تھا، بچوں کو کبھی چاکلیٹ نہیں ملتی تھی۔ ظاہر ہے کہ اس زمانے میں  یہ اس چھوٹی بچی کے لیے اتنا خاص تحفہ تھا کہ اس نے سوچا کہ وہ اسےاٹھا کر رکھے۔

مسز فیئرلی کا مزید کہنا تھا کہ توقع ہے کہ قیمت 100 یورو سے 150 یورو ہوگی لیکن قیمت اس سے زیادہ  بھی ہو سکتی ہے۔ بعض اوقات آپ کو کچھ بولی لگانے والے ایسے لوگ مل جاتے ہیں جو محض  تاریخی پس منظر کی وجہ سےکسی شے کی قیمت  کئی گنا بڑھا دیتے ہیں ۔

The post 121 سال پرانی چاکلیٹس نیلامی کیلئے پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Shf6uMY
via IFTTT

قرض پروگرام کی منظوری بلاشبہ پاکستانی معیشت کیلئے روشنی کی کرن اور نہایت خوش آئند خبر ہے،آفتاب خان شیرپائو

Tuesday, July 11, 2023

سوشل میڈیا پر حکومت سے منسلک اکاؤنٹس کو لیبل کرنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

کینبیرا: میٹا اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، فیس بک، انسٹاگرام اور ٹویٹر جیسے نئے پلیٹ فارم تھریڈز پر سرکاری اداروں کے اکاؤنٹس کو لیبل کرنے کا فیصلہ کرنے جارہا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا میں میٹا کے پبلک پالیسی کے سربراہ جوش ماچن نے سینیٹ کو بتایا کہ سرکاری میڈیا ہاؤسز اور تحقیقاتی ادارے جیسے متعدد شعبوں کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور یہ ہماری خواہش ہے کہ ہم اس کی اہمیت میں مزید اضافہ کریں۔

میٹا کے عہدیدار کی جانب سے یہ بیان میٹا کے تھریڈز کو لانچ کرنے کے بعد سامنے آیا ہے جو کہ مائیکروبلاگنگ سائٹ ٹویٹر کے مماثل ہے۔

سینیٹ میں جوش ماچن سے یہ پوچھے جانے پر کہ کیا روس کے سرکاری براڈکاسٹر RT یا چین کی سرکاری نیوز ایجنسی ژینہوا کو تھریڈز کے مطابق ٹیگ کیا جائے گاَ تو عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ ہماری خواہش ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومتوں سے منسلک کوئی بھی سرکاری میڈیا اگر ہماری پالیسیوں کی خلاف ورزی کرے گا تو اس کا اکاؤنٹ بلاک کردیا جائے گا۔

واضح رہے کہ 2022 میں ٹویٹر نے حکومت سے وابستہ اکاؤنٹس سے ٹیگ ہٹا لیے تھے جس سے صارفین کی ٹویٹر پر میڈیا-خواندگی کی شرح کافی کم ہوگئی تھی۔

The post سوشل میڈیا پر حکومت سے منسلک اکاؤنٹس کو لیبل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qM5Z4Bp
via IFTTT

ضلع کرم میں امن و امان کی بہتری اور اراضی کے دیرینہ تنازعات کو مستقل طور پر حل کرنے کے لئے حکومت خیبرپختونخوا کی کوششیں تیز

Monday, July 10, 2023

بلدیہ ٹاؤن میں کم عمر بچے کوہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار ایکسپریس اردو

  کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں  کم عمر بچے کو ہوس کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

ترجمان ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی کے مطابق تفتیشی ٹیم تھانہ شیرشاہ نے کارروائی کرتے ہوئے کم عمر بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتارکر لیا۔
گرفتار ملزم ضیاء الرحمن ولد رجب الحسن نے 8 جولائی کو تھانہ بلدیہ ٹاؤن کی حدود میں واقع مکان کے اندر 11 سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بنایا تھا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی تھی۔

واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 104/2023 بجرم دفعہ 377 ت پ تھانہ بلدیہ ٹاؤن میں درج کیا گیا تھا۔

ترجمان کے مطابق زیادتی کے شکار بچے کا میڈیکل کرالیا گیا ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف ضابطے کی کارروائی  کی جارہی ہے۔

The post بلدیہ ٹاؤن میں کم عمر بچے کوہوس کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/01Dch5T
via IFTTT

ژ ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کی ڈاکٹر فرح مسعود کی خدمات پنجاب حکومت کے سپرد

پریانکا چوپڑا کے بعد انوشکا شرما نے بھی جی لے ذرا میں کام سے انکار کردیا ایکسپریس اردو

ممبئی: بھارتی فلمساز فرحان اختر کی فلم ’جی لے ذرا‘ کو پریانکا چوپڑا کے بعد انوشکا شرما نے بھی کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق انوشکا نے شوٹنگ کی تاریخوں کے مسائل کی وجہ سے فلم کرنے سے انکار کردیا ہے وگرنہ وہ ’جے لے ذرا‘ میں کردار کیلئے پرجوش تھیں۔

ذرائع کے مطابق فرحان اختر کی فلم کی شوٹنگ کی تاریخوں میں اداکارہ دوسرے پروجیکٹ میں مصروف رہیں گی اس لئے انہوں نے ناں کردیا ہے۔

فرحان اختر کو اپنی فلم کی کاسٹ کیلئے مشکلات کا سامنا ہے اس لئے انہوں نے فیصلہ کیا ہے فی الحال ’جی لے ذرا‘ پر کام مکمل روک دیا جائے۔

فلمساز سب سے پہلے عامر خان کی پروڈکشن ’چیممئن‘ میں اداکاری کریں گے اور پھر رنویر سنگھ کی ’ڈان 3‘ کو ہدایت کاری دیں گے۔

The post پریانکا چوپڑا کے بعد انوشکا شرما نے بھی ’جی لے ذرا‘ میں کام سے انکار کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NzqUPL
via IFTTT

Sunday, July 9, 2023

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نیلور اسلام آباد کا اپنے دائرہ اختیار کے حامل مختلف علاقوں کا دورہ

ابھیشیک بچن کا خاتون مداح سے سینما میں تھپڑ کھانے کا انکشاف ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی وڈ کے نامور اداکار اور لیجنڈری امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ایک خاتون مداح سے سینما میں تھپڑ کھا چکے ہیں۔ 

اداکار کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں وہ بتاتے ہیں کہ خاتون کو 2002 کی فلم ’شرارت‘ میں ان کی اداکاری پسند نہیں آئی اسی لئے وہ آپے سے باہر ہوگئی تھیں۔

ابھیشیک بچن نے بتایا کہ اس خاتون نے انہیں فوری طور پر اداکاری چھوڑ دینے کا مشورہ دیا اور کہا کہ وہ اپنے والد کا نام خراب کررہے ہیں۔

اداکار نے بتایا کہ جب وہ اپنی فلم ’بول بچن‘ کے پریمیئر کے بعد سینما سے باہر نکلے تو دس ہزار افراد ان کے منتظر تھے۔

انہوں مزید بتایا کہ لوگوں کی اس ہجوم کی تصویر انہوں نے اپنے والد کو بھیج دی اور لکھا کہ زندگی بہت عجیب ہے اور گردش میں رہتی ہے۔

The post ابھیشیک بچن کا خاتون مداح سے سینما میں تھپڑ کھانے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/uSUXIw9
via IFTTT

Saturday, July 8, 2023

کینیڈا جانے والے مسافروں کیلئے اہم خبر ... نجی ایئرلائن زارا ایئرویز کا پاکستان سے کینیڈا ڈائریکٹ فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان

عاشر وجاہت اور رومیصہ خان کی فلم جون 14 جولائی کو ریلیز ہوگی ایکسپریس اردو

 لاہور: اداکار عاشر وجاہت اور رومیصہ خان کی فلم ’جون‘ (John)  14 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

رومیصہ ایک معروف ٹک ٹاکر ہیں اور عاشر وجاہت معروف ڈائریکٹر وجاہت رؤف کے بیٹے ہیں اور دونوں کی بڑے پردے کے لیے یہ پہلی فلم ہے۔

لاہور میں عاشر وجاہت نے رومیصہ خان اور رضا سموں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ تمام اداکاروں نے اس فلم میں بہت محنت کی ہے اور امید ہے کہ مداحوں کو ہماری کاوش پسند آئے گی۔

فلم میں عاشر وجاہت ’خاکروب‘ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو غلط افراد سے واسطہ پڑنے کے بعد جرائم پیشہ گروپ کا حصہ بن جاتے ہیں جبکہ رومیصہ خان کو عاشر وجاہت سے محبت کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جبکہ فلم  میں سلیم معراج بھی ایک اہم کردار میں دکھائی دیں گے۔

’جون‘ کی کہانی بابر علی نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایات دینے کے علاوہ وہ فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم کو فضا خانم نے پروڈیوس کیا ہے جب کہ دیگر افراد بھی فلم کے شریک پروڈیوسر ہیں۔

The post عاشر وجاہت اور رومیصہ خان کی فلم ’جون‘ 14 جولائی کو ریلیز ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ZuAyOFV
via IFTTT

Friday, July 7, 2023

عمران خان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری انصاف کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار ... گرفتاری کے وقت وکلا پولیس اہلکاروں اور ہائی کورٹ کے عملے کو زخمی کرنا عدالت کو نیچا دکھانے ... مزید

ایف ائی اے نے توہین رسالت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا ایکسپریس اردو

  کراچی: ایف آئی اے نے اہم کارروائی  کرتے ہوئے توہین رسالتﷺ  میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل  نے کارروائی کرتے ہوئے توہینِ رسالت کے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم کی شناخت محمد بابر ولد محمد اقبال کے نام سے کی گئی ہے۔

ملزم فیس بک کے جعلی اکاؤنٹ کے ذریعے توہینِ مذہب کے گھناؤنے اور مکروہ فعل میں ملوث تھا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون برآمد کیا گیا جس میں توہینِ مذہب سے متعلق مواد موجود تھا۔

ترجمان کے مطابق ملزم کو جسمانی ریمانڈ کے حصول کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جاۓ گا۔

The post ایف آئی اے نے توہین رسالت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kqzcUhe
via IFTTT

Thursday, July 6, 2023

نومولود بچی کے جھلسنے کا واقعہ نجی اسپتال کی جانب سے شواہد ضائع کرنے کا انکشاف ... کا وولٹج میں کمی بیشی سے این آئی سی یو کا بلب پھٹا بلب پھٹنے سے بچی کے بے بی کارٹ میں ... مزید

ذکا اشرف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو بڑی پیشکش کردی ایکسپریس اردو

 لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو کرکٹ کی بہتری کیلئے ساتھ کام کرنے کی پیشکش کردی۔

ذرائع کے مطابق سابق کپتان محمد حفیظ  کو ایڈوائزر، چیف سلیکٹر یا پھر نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داری نبھانے کی پیشکش کی گئی ہے جس پر آل راونڈر نے آمادگی کے اظہار کے ساتھ اہل خانہ اور دوستوں سے مشاورت کے لیے وقت مانگا ہے۔

محمد حفیظ نے ذکا اشرف سے ملاقات اور کام کرنے کی آفرکی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذکا اشرف میرے لیے قابل احترام ہیں، کرکٹ کو حقیقی معنوں میں درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے تیار ہوں تاہم بورڈ میں نوکری کا ہرگز خواہش مند نہیں۔

محم حفیظ کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ کو بلندیوں پر دیکھنے کی خواہش ہے اس لیے میں بطور کرکٹر اپنا کردار بھی ادا کرنا اخلاقی فرض سمجھتا ہوں۔

The post ذکا اشرف نے سابق کپتان محمد حفیظ کو بڑی پیشکش کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/l9wOzbB
via IFTTT

بھارت قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے والے ملزم کا گھرمسمار ایکسپریس اردو

مدھیہ پردیش حکام نے ایک قبائلی نوجوان کے سر پر سرعام پیشاب کرنے کے الزام میں زیر حراست ملزم کے گھر کو مسمار کردیا۔ 

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرویش شکلا سگریٹ پیتے ہوئے ایک نوجوان کے سر پر پیشاب کررہا ہے۔ مذکورہ واقعہ گزشتہ برس مدھیہ پردیش کے وسطی ضلع سدھی میں پیش آیا تھا لیکن رواں ہفتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا جب سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔

 

مقامی پولیس کے مطابق پرویش شکلا کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور مذکورہ جرم کے الزام میں اسے جرمانہ اور ایک سال کی جیل ہو سکتی ہے۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پرویش شکلا کو بدھ کی صبح 2 بجے کے قریب گرفتار کیا گیا جب مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے واقعہ کا نوٹس لیا اور پولیس کو فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔

بعدازاں پولیس افسر رویندر ورما نے غیرملکی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ حکام نے پرویش شکلا کے گھر کو “غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ پانے‘ کے بعد منہدم کر دیا۔

بعدازاں بھارتی نیوز ویب سائٹ ’دی پرنٹ‘ نے رپورٹ کیا کہ سی ایم مشرا نے آج بھوپال میں واقع اپنی رہائش گاہ میں قبائلی شخص کے پاؤں دھوئے اور اس واقعے پر افسوس کا اظہار اور اس سے معافی مانگی۔

 

The post بھارت؛ قبائلی نوجوان پر پیشاب کرنے والے ملزم کا گھرمسمار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/7bWfSZO
via IFTTT

باغی گروپ کے سربراہ پریگوزن ساتھیوں سمیت واپس روس چلے گئے صدر بیلا روس ایکسپریس اردو

منسک: بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ ویگنز گروپ کے باغی سربراہ وگینی پریگوزن اپنے جنگجوؤں کے ساتھ روس میں موجود ہیں اور ماسکو حکام کے ہاتھوں اُن کی ہلاکت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

جمعرات کے روز میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وگینی پریگوزن کو معاہدے کے تحت نجی ملائیشیا ختم کر کے ساتھیوں سمیت بیلا روس منتقل ہونا تھا مگر انہوں نے کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی اور وہ اب بھی روس میں ہی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بیلا روس اب بھی پریگوزن کی میزبانی کی پیش کش پر کھڑا ہے، روس میں ہونے والی بغاوت پر نیٹو ممالک کو تشویش ہے جس پر جلد ہی پیوٹن سے بات کروں گا۔

الیگزینڈر نے کہا کہ پریگوزن بیلا روس میں تو نہیں البتہ پیٹرز برگ میں تھا اور اُسے صبح ماسکو کیلیے روانہ ہونا تھا، غالبا روس کی سیکیورٹی فورسز نے اُس پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔

لوکاشینکو نے کہا کہ اگر پیوٹن ویگنر گروپ کے سربراہ کو قتل کرنا چاہتے تھے تو اس سے بہت زیادہ خونریزی ہوتی مگر ہماری مداخلت پر انہوں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایسی کوئی بھی انتقامی کارروائی نہیں کریں گے اور وہ اپنی اس بات پر قائم جبکہ باغی گروپ کے جنگجو بھی یوکرین میں قائم کیمپوں میں ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: روس میں فوجی بغاوت کا خطرہ ٹل گیا، باغی گروپ کے سربراہ کا اہلکاروں کو واپس جانے کا حکم

بیلاروسی رہنما نے اس سوال کو مسترد کر دیا کہ آیا پیوٹن بحران سے کمزور ہوئے ہیں، لیکن کہا کہ وہ بغاوت کے پیچھے محرکات کے بارے میں بات نہیں کرنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ صورتحال اپنے عروج پر اتنی سنگین تھی کہ بیلاروسی خصوصی دستے ماسکو کے دفاع میں مدد کے لیے پرواز کے لیے تیار تھے۔

لوکاشینکو نے کہا کہ پیوٹن پریگوزن کو 30 سال سے جانتے تھے، اور یہ کہ ویگنر کی بنیاد روس کی GRU ملٹری انٹیلی جنس سروس نے رکھی تھی اور وہ روس کی بہترین جنگجو قوت تھی۔

بیلا روز کے صدر نے کہا کہ روسی صدر اور باغی گروپ کے سربراہ سے فون پر رابطہ ہے اور اُن دنوں کے فیصلے پر آئندہ کی صورت حال واضح ہوگی۔

لوکاشینکو نے کہا کہ پریگوزن اور ویگنر نے روس کے لیے کام جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے تجویز پیش کی ہے کہ نجی کمپنی کے جنگجوؤں کو یوکرین کے خطرناک علاقوں میں بھیجا جائے۔

دوسری جانب کریملن نے باغی گروپ کے سربراہ کے مقام اور واپسی کے حوالے سے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کیا ہے تاہم مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر پریگوزن بغیر کسی شرط کے واپس آجاتے ہیں تو اس سے پیوٹن کی پوزیشن کمزور ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: فوجی بغاوت بڑا دھچکا اور پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف ہے، روسی صدر

اُدھر امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ باغی گروپ کے سربراہ معاہدے کے تحت اسلحہ اور پیسہ لینے کے لیے روس گئے ہیں۔

The post باغی گروپ کے سربراہ پریگوزن ساتھیوں سمیت واپس روس چلے گئے، صدر بیلا روس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jBLWCKI
via IFTTT

نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرلیا پاکستان سے پہلا میچ ہوگا ایکسپریس اردو

بلاوایو: نیدرلینڈز نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جمعرات کو زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئن اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے جس کے جواب میں نیدرلینڈ نے دیا گیا ہدف 42.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے نہ صرف یہ میچ جیتنا ضروری تھا بلکہ اسکاٹ لینڈ کو نیٹ رن ریٹ کے لحاظ سے پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر بھی لے جانا تھا۔

نیدر لینڈز کو مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے 278 رنز 44 اوورز میں بنانا ضروری تھے تاہم اس نے 42.5 ویں اوور میں یعنی 7 گیند پہلے ہی اسے پورا کرلیا۔

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کا پہلا میچ 6 اکتوبر 2023 کو نیدرلینڈز کے ساتھ حیدرآباد میں ہوگا۔

نیدرلینڈز نے پہلا ورلڈ کپ 2011 میں کھیلا تھا اور اب وہ پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔

The post نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان سے پہلا میچ ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/c5IqW7A
via IFTTT

Wednesday, July 5, 2023

ہم تحریک انصاف کی بی ٹیم نہیں بلکہ ہم ان کے مقابلے پر ائے ہیں علیم خان ... 9 مئی واقعات میں ملوث افراد کیلئے ائی پی پی میں کوئی جگہ نہیں الیکشن کےبعدانےوالی حکومت ... مزید

پاکستان کی عدم دلچسپی یورپی یونین کا الیکشن کیلیے انتخابی مبصر مشن نہ بھیجنے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

برسلز: یورپی یونین (ای یو) نے آئندہ پارلیمانی انتخابات کے لیے اپنا انتخابی مبصرین پر مشتمل مشن پاکستان نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔   

برسلز کا دورہ کرنے والے پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ سے بات کرتے ہوئے یورپی یونین پارلیمنٹ کے رکن مائیکل گہلر نے کہا کہ بعض داخلی مسائل اور پاکستان کی جانب سے انتخابی مبصر مشن کے لیے دعوت نامہ موصول نہ ہونے کی وجہ سے مذکورہ فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ مائیکل گہلر 2008، 2013 اور 2018 میں یورپی یونین کی جانب سے انتخابی مبصر کی حیثیت سے فرائض انجام دے چکے ہیں۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی پارٹی کی قسمت یا لیڈر کا فیصلہ کسی “تیسری قوت” سے نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے واضح کیا کہ یورپی یونین کو ابھی تک پاکستان کی طرف سے ماہرین بھیجنے کی دعوت نہیں ملی ہے، یورپی یونین کے مبصر مشن کے سابقہ تجربات سمیت دیگر مسائل نے بھی فیصلے میں کردار ادا کیا۔

2018 کے انتخابات کے بعد یورپی یونین کے مبصر مشن نے مستقبل کے انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان کو 30 سفارشات کی تھیں۔ اس حوالے سے انہوں نے پاکستان میں جمہوریت کی حالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’’ان 30 سفارشات میں سے دو سے تین پر عمل درآمد ہو چکا ہے،”

ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین مبصر مشن نہیں بھیجے لیکن پاکستان میں آئندہ انتخابات کے لیے ایکسپرٹ بھیجے گا جبکہ ایکسپرٹ کے لیے بھی پاکستان کی جانب سے دعوت موصول نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ ماہر مشن، اگر تعینات کیا جاتا ہے، تو وہ یورپی یونین کے مبصر مشن جیسا نہیں ہے۔ گزشتہ انتخابات میں تعینات کیے گئے یورپی یونین کے 50 رکنی مبصر مشن کے مقابلے میں ماہرین کے مشن میں صرف 3 سے 5 افراد شامل ہوتے ہیں۔

 

The post پاکستان کی ’عدم دلچسپی‘؛ یورپی یونین کا الیکشن کیلیے انتخابی مبصر مشن نہ بھیجنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/oYLDCdr
via IFTTT

Tuesday, July 4, 2023

پرویز مشرف کی پیروڈی سے مشہور ہونے والے فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے ایکسپریس اردو

  کراچی: سابق صدر پرویز مشرف کی پیروڈی سے شہرت حاصل کرنے والے فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے۔ 

وسیم انصاری کے بیٹے کاشان انصاری نے ایکسپریس نیوز کو بتایا کہ ان کے والد شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض تھے جو یوٹیلٹی بل بھروانے گئے تھے کہ اچانک گر گئے اور انھیں فوری طور پر قریبی اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

کاشان کے مطابق ان کے والد کی نماز جنازہ گلستان جوہر میں رہائش گاہ کے قریب مریم مسجد نعمان گرینڈ سٹی میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور بعد ازاں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

وسیم انصاری نے سوگواران میں بیوہ ، بیٹا اور 4 بیٹیوں کو چھوڑا ہے۔

The post پرویز مشرف کی پیروڈی سے مشہور ہونے والے فنکار وسیم انصاری انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/K28wAOq
via IFTTT

قاصل نیب قانون ہوتا تو چیئرمین پی ٹی ائی گرفتار ہو چکے ہوتے شاہد خاقان عباسی

پولینڈ کے کوہ پیما نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق ایکسپریس اردو

اسکردو: پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت سر کرنے کے بعد دار فانی سے کوچ کر گئے، حکام نے منگل کو کوہ پیما کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رواں سیزن میں یہ پہلی ہلاکت ہے۔

الپائن کلب آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پولینڈ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیما پاول ٹوماسز کوپیک پیر کے روز 8,125 میٹر (26,656 فٹ) نانگا پربت سے اترتے ہوئے انتقال کرگئے۔

دنیا کے 8,000 میٹر سے اوپر کے 14 پہاڑوں میں سے پانچ پاکستان میں ہیں- بشمول ہمالیہ کی چوٹی نانگا پربت، جسے 1953 میں پہلی کامیاب چوٹی پر چڑھنے کی کوشش میں 30 سے زائد افراد کی موت کے بعد “قاتل پہاڑ” کا نام دیا گیا۔

کلب کے سیکرٹری کرار حیدری نے کہا کہ کوپیک کی لاش 7,400 میٹر کی بلندی پر موجود ہے اور وہاں سے لاش کو ہاتھوں میں اٹھا کر لانا ممکن نہیں ہے کیونکہ وہاں ہیلی کاپٹر بھی لینڈ نہیں کرسکتا۔

انہوں نے کہا کہ “اب یہ ان کے خاندان اور دوستوں پر منحصر ہے کہ وہ کیا فیصلہ کرتے ہیں۔

اڑتیس سالہ کوپیک سوئیٹوکرزیسکی کوہ پیما کلب کے رکن تھے، جس کا ماننا تھا کہ نانگا پربت کی مہم جوئی اُن کے لیے کوئی خطرہ نہیں کیونکہ وہ اس سے بلند چوٹی کو سر کر کے آچکے ہیں۔ ۔

ایک دوست جس نے اپنی شناخت صرف میٹیوز کے طور پر کی ہے نے کوپیک کے فیس بک پیج پر خراج تحسین پیش کیا اور لکھا کہ ’پہاڑوں نے ہمیشہ پاؤل کو آگے بڑھایا اور اُس نے اپنی زندگی کا خاتمہ بھی یہیں پر کیا، ہم مل کر پاؤل کے اس مشن و تحریک کو آگے بڑھاتے رہے ہیں۔

پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی نے اپنے کوہ پیمائی ساتھی فضل علی کے ساتھ ہفتے کے آخر میں نانگا پربت کو سر کرنے میں بھی مشکلات کا سامنا کیا تھا۔ بھٹی برف سے نابینا ہو گئے اور یہ جوڑا چوٹی کے اونچے کیمپوں میں سے ایک میں پھنس گیا، لیکن قراقرم ایکسپیڈیشنز کے مطابق، جو اس کے بچاؤ میں مدد کر رہے ہیں، منگل کو پاکستانی کوہ پیما دوبارہ نیچے کی طرف آنا شروع ہوگئے ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان اور فوج کے حکام کو کوہ پیما آصف بھٹی کو فوری طور پر ریسکیو کرنے کی ہدایت کی۔ کوہ پیما کے بیٹے کی جانب سے سوشل میڈیا پر وزیر اعظم سے اپنے پھنسے ہوئے والد کے محفوظ انخلاء کی اپیل کے بعد یہ ہدایات سامنے آئیں۔

واضح رہے کہ موسم گرما میں نانگا پربت اور کے ٹو پر مہم جوئی کا سیزن جون سے شروع ہوتا ہے اور یہ اگست تک جاری رہتا ہے، اس دوران دنیا بھر سے کوہ پیما آکر چوٹی سر کرتے اور ریکارڈ بناتے ہیں۔

The post پولینڈ کے کوہ پیما نانگا پربت کی مہم جوئی کے دوران جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/8VzlL2R
via IFTTT