Thursday, July 6, 2023

نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرلیا پاکستان سے پہلا میچ ہوگا ایکسپریس اردو

بلاوایو: نیدرلینڈز نے کوالیفائنگ راؤنڈ کے میچ میں اسکاٹ لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دیکر آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

جمعرات کو زمبابوے کے شہر بلاوایو کے کوئن اسپورٹس کلب میں کھیلے گئے میچ میں نیدرلینڈز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

اسکاٹ لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے جس کے جواب میں نیدرلینڈ نے دیا گیا ہدف 42.5 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

واضح رہے کہ نیدرلینڈز کو ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کیلئے نہ صرف یہ میچ جیتنا ضروری تھا بلکہ اسکاٹ لینڈ کو نیٹ رن ریٹ کے لحاظ سے پوائنٹس ٹیبل میں دوسرے نمبر پر بھی لے جانا تھا۔

نیدر لینڈز کو مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کیلئے 278 رنز 44 اوورز میں بنانا ضروری تھے تاہم اس نے 42.5 ویں اوور میں یعنی 7 گیند پہلے ہی اسے پورا کرلیا۔

ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان کا پہلا میچ 6 اکتوبر 2023 کو نیدرلینڈز کے ساتھ حیدرآباد میں ہوگا۔

نیدرلینڈز نے پہلا ورلڈ کپ 2011 میں کھیلا تھا اور اب وہ پانچویں مرتبہ ورلڈ کپ میں پہنچنے میں کامیاب ہوا ہے۔

The post نیدرلینڈز نے ورلڈ کپ 2023 کیلئے کوالیفائی کرلیا، پاکستان سے پہلا میچ ہوگا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/c5IqW7A
via IFTTT

No comments:

Post a Comment