Wednesday, July 26, 2023

فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں کی کرپشن کا اسکینڈل ایکسپریس اردو

 لاہور: فیصل آباد  ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اراضی کی نوعیت اور ماسٹر پلان میں ردوبدل کا میگا اسکینڈل سامنے آگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق فیصل آباد ماسٹر پلان کی منظوری میں اربوں روپے کی کرپشن پرسابق ڈی جی ایف ڈی اے زاہد اکرام اور سابق چیئرمین میاں وارث عزیز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

اینٹی کرپشن کے درج مقدمے کے مطابق سابق ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے زاہد اکرام نے سابق چیئرمین میاں وارث عزیز کا آلہ کار بن کر قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا،  زرعی رقبہ کو رہائشی رقبہ ظاہر کرنے کے لیے کروڑوں روپے رشوت لی گئی۔

ڈی جی زاہد اکرام نے بہت سا رقبہ غیر قانونی طور پر براؤن سے کمرشل کیا اور بھاری رشوت کے عوض گرین رقبہ کو براؤن بھی ظاہر کیا گیا، زاہد اکرام نے فرنٹ مین بلڈنگ انسپکٹر ہنی شہزاد کے ذریعے لوگوں سے رشوت  لے کر ماسٹر پلان میں ردوبدل کیا۔

زاہد اکرام اس وقت بطور ڈی جی ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی فرائض سر انجام دے رہے ہیں، اینٹی کرپشن فیصل آباد نے سابق ڈی جی زاہد اکرام کی گرفتاری کے لیے ملتان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے دفتر میں چھاپہ مارا مگر وہ دفتر سے فرار ہو گئے۔

اینٹی کرپشن فیصل آباد نے بعد از انکوائری سابق چیئرمین میاں وارث عزیز اور ڈی جی زاہد اکرام کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں بلڈنگ انسپکٹر ہنی شہزاد اور ای ڈی عثمانی اینڈ کمپنی رافع احمد صدیقی کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

The post فیصل آباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی میں اربوں کی کرپشن کا اسکینڈل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/aESp3ry
via IFTTT

No comments:

Post a Comment