Thursday, January 31, 2019

اتحاد امت کا مرکزی نقطہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہے،سینیٹرحافظ حمداللہ منظورکالونی میں اتحاد امت مشاورتی کونسل کے تحت ختم نبوت کانفرنس سے مولانا فیصل ندیم شاہ،مولانا ... مزید

باچا خان ائر پورٹ پر کاروائی میں بیرون ملک جانے والے مسافر سے چار کلو چرس برآمد

پشاور میں دو گروپوں میں معمولی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق دو افراد زخمی

پشاور ہائی کورٹ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ روکنے کے احکامات جاری کردیئے عدالت نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حکومت کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

ْ خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ،سردی کی شدت میں اضافہ

چین اور جامعہ کراچی میں واقع آئی سی سی بی ایس کے درمیان تحقیقی معاہدوں پر دستخط ایکسپریس اردو

 کراچی: جامعہ کراچی میں واقع بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) اور چین کی دو معروف جامعات کے تحقیقی اداروں اسکول آف فارمیسی، ہونان یونی ورسٹی آف چائنیز میڈیسن اور ہونان ایگری کلچرل یونی ورسٹی کے تحت ہونان صوبے کی لیبارٹری آف فائٹو ہارمونز کے درمیان باہمی تحقیق کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔

معاہدوں کے تحت باہمی اشتراک کے ذریعے سائنس اور ٹیکنالوجی میں مشترکہ طور پر پیش رفت کرنی ہے۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے ایک سینئر آفیشل کے مطابق بین الاقوامی مرکز اور چینی اداروں کے درمیان ان معاہدوں پر دستخط 25 تا 27 جنوری کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ کے تحت منعقدہ تین روزہ نویں ANRAP انٹرنیشنل سیمینار کے دوران ہوئے۔

ان معاہدوں پر دستخط آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری، اسکول آف فارمیسی، ہونان یونی ورسٹی آف چائنیز میڈیسن کے ڈپٹی ایسوسی ایٹ ڈین پروفیسر ڈاکٹر ژن ہوا ژیا اور ہونان صوبے کی لیبارٹری آف فائٹو ہارمونز کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر لنگٹاو ژیاؤ نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیے۔

اس موقع پروفیسر ڈاکٹر وی وینگ سمیت دیگر چینی اسکالر اور ان کے بین الاقوامی مرکز کے دیگر آفیشل بھی موجود تھے۔ پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت کیمیائی اور حیاتیاتی میدانوں میں مشترکہ تحقیقی کوششوں کو مزید فروغ دیا جائے گا، اس معاہدے سے پاکستان اورچین کے درمیان ثقافتی اور سائنسی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔

چینی اسکالروں کے وفد نے بین الاقوامی مرکز میں جدید تحقیقی سہولیات کی موجودگی کو سراہا۔ بعدِ ازاں چینی حکام و ماہرین نے بین الاقوامی مرکز کی تجربہ گاہوں کا دورہ بھی کیا۔ معاہدے میں دونوں اداروں کی سطح پر گریجویٹس کی مشترکہ تحقیقی و تعلیمی ہدایت بھی شامل ہے، دونوں ممالک کے درمیان سائنس دانوں اور تکنیکی ماہرین کا باہمی تبادلہ بھی کیا جائے گا تاکہ ماہرین کو سائنسی، تربیتی اور تحقیقی مواقع فراہم ہوسکیں۔

دونوں تعلیمی و تحقیقی ادارے ہر سال متعلقہ موضوعات پر مشترکہ ورکشاپ اور سیمینار کا انعقاد بھی کریں گے اور اس معاہدے کی مدت پانچ سال ہے۔

The post چین اور جامعہ کراچی میں واقع آئی سی سی بی ایس کے درمیان تحقیقی معاہدوں پر دستخط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Bd3ybs
via IFTTT

سونم کپور نے ’منا بھائی تھری‘ کیلیے انوکھی شرط رکھ دی ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے معروف فلم سیریز ’منا بھائی تھری‘ میں کام کرنے کے لیے انوکھی شرط رکھ دی۔

کئی دنوں سے بالی ووڈ میں ایک بار پھر منا بھائی تھری بنانے کی خبریں زیر گردش ہیں، فلم میکرز کی جانب سے اسکرپٹ پر باقاعدہ کام جاری ہے جس کی تصدیق فلم میں سرکٹ کا کردار ادا کرنے والے ارشد وارثی نے بھی کی تھی۔

فلم کے پروڈیوسر نے سونم کپور کی اداکاری سے متاثر ہو کر انہیں اس فلم میں شامل کرنے پر نظر ثانی شروع کردی ہے لیکن اداکارہ نے اس فلم میں شامل ہونے کی انوکھی شرط رکھ دی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے فلم ’منا بھائی تھری‘ میں شامل کیے جانے کی خبر پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت یہ فلم کرنے  کے لیے تیار ہوں لیکن میری ایک شرط یہ ہے کہ مجھے اس فلم میں مرکزی کردار دیا جائے اور دوسری بات یہ کہ فلم کا نام ’منا بھائی‘ سے تبدیل کرکے ’منی بین ‘ رکھا جائے۔

سونم کپور نے یہ بھی کہا کہ ایک وقت تھا جب میں سال میں ایک فلم کیا کرتی تھی لیکن گزشتہ سال دو سال سے مجھے کیا ہوا مجھے نہیں پتا لیکن اب میں جس فلم میں بھی کام کروں گی اس میں صرف مرکزی کردار ہی ادا کروں گی۔

یہ پڑھیں: ارشد وارثی نے ’منا بھائی 3‘ کی شوٹنگ سے متعلق پردہ اُٹھا دیا

واضح رہے کہ سنجے دت کی مشہور زمانہ فلم منا بھائی 2003ء میں ریلیز کی گئی جس کی مقبولیت کے بعد فلم کا پہلا سیکوئل 2006ء میں ریلیز ہوا تاہم طویل عرصے بعد فلم کا دوسرا سیکوئل سنیما گھروں کی زینت بننے جارہا ہے۔

The post سونم کپور نے ’منا بھائی تھری‘ کیلیے انوکھی شرط رکھ دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DKHKFP
via IFTTT

آصف زرداری پکے ای سی ایل پر ہیں، فواد چوہدری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ای سی ایل پر نظر ثانی ہونے والے 32 کیسز میں آصف زرداری کا نام شامل نہیں اس لیے وہ  کنفرم ای سی ایل پر ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان کا 5 ہزار 571 ارب روپے سالانہ خرچہ ہے، گیس اور بجلی کا خسارہ 600 ارب روپے ہے، یہ سارے پیسے ہم ٹیکس سے اکٹھا کرتے ہیں، اب ہمیں 2 ہزار ارب روپے قرض واپسی کے لیے چاہیے لیکن ہمارا ٹیکس بجٹ بہت کم ہے، اٹھارویں ترمیم کو ختم کرنےکی کوئی بات نہیں ہورہی، اٹھارویں ترمیم اور بعد کی تقسیم بڑی مختلف ہے، اٹھاوریں ترمیم کے بعد وفاق 10 میں سے 6 روپے صوبوں میں بانٹ دیتا ہے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ تمام قرضے اور بدترین معاشی حالات پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ سے ورثے میں ملے ہیں، گزشتہ 10 سال کے درمیان ملکی قرضوں میں 84 فیصد اضافہ ہوا تاہم اب معیشت کے حالات آج پہلے سے بہت بہتر ہیں، ملک کو مشکل سے ادائیگیوں کے بحران سے نکالا ہے، وزیراعظم نے6 ماہ میں پاکستان کی خارجہ پولیسی تبدیل کر دی، قطر سے 12 سال بعد کوئی شخصیت پاکستان کے دورے پر آئی، سعودی عرب کے کراؤن پرنس بہت جلد پاکستان آرہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ (ن) لیگ کے دور میں 29 ہزار انٹرن بھرتی کیے گئے جنہیں وظیفہ نہیں مل رہا تھا، وزیر اعظم نے ان کے وظیفے کی منظوری دے دی ہے، 175 ملکوں کو اب ای ویزاکی سہولت مہیا ہوگی، 50 ملکوں کو ویزا اور پاکستان آنے کی سہولت دی گئی ہے، بزنس ویزا کو بڑھا کر 98 ملکوں تک کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا وژن افغانستان میں استحکام ہے، افغانستان میں پاکستان کا گیم چینجرکردارچل رہا ہے، امریکا پہلی بار پاکستان کے نقطہ نظرکو سمجھ رہا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سول سروس اصلاحات لائی جا رہی ہیں، ادارہ جاتی ریفارمز پر ٹاسک فورس نے رپورٹ کابینہ میں پیش کی اور ابتدائی سفارشات بھی دی ہیں، 172 لوگوں کے نام جو ای سی ایل میں ڈالے گئے تھے ان میں سے ایک شخص کا انتقال ہوا ہے، ای سی ایل پر نظرثانی ہونے والے 32 کیسز میں آصف زرداری کا نام شامل نہیں، آصف زرداری پکے ای سی ایل پر ہیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دے دی ہے، حج پیکج 4 لاکھ 36 ہزار 290  روپے ہوگا، حج پالیسی کو ریویو کیا گیا ہے، اس بار پاکستان سے 1 لاکھ  84 ہزار 210 عازمین حج پرجائیں گے،10  ہزار بزرگ شہری بغیر قرعہ اندازی جائیں گے، گلگت میں حج کیمپ لگایا جائے گا، کوئٹہ سے حج کی ڈائریکٹ فلائٹ چلے گی، وزیراعظم چاہتے ہیں حاجیوں کو مثالی مراعات دی جائیں اور انہوں نے وزیر مذہبی امور کو حاجیوں کو بہترین سہولیات دینے کا کہا ہے۔

The post آصف زرداری پکے ای سی ایل پر ہیں، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Sfeyz0
via IFTTT

پاکستان اور برطانیہ کا سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن، بچوں سے زیادتی کا ملزم گرفتار ایکسپریس اردو

ننکانہ صاحب: پاکستان اور برطانیہ نے سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن کرکے 3 بچوں سے زیادتی کے ملزم اخلاق کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق برطانیہ میں بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم اخلاق حسین پنجاب کے ضلع ننکانہ صاحب کی تحصیل سانگلہ ہل میں آپریشن کے دوران پکڑا گیا، اخلاق نے 3 بچوں کے ساتھ مبینہ زیادتی کی تھی اور دوران ٹرائل مانچسٹر سے فرار ہوکر پاکستان آگیا تھا اور سانگلہ ہل میں قیام پذیر تھا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق اخلاق نامی شخص کو جرم ثابت ہونے پر برطانوی عدالت 19 سال کی قید سنا چکی ہے، لیکن ٹرائل کے دوران ملزم اخلاق برطانیہ سے فرار ہوکر پاکستان آگیا تھا۔ اخلاق حسین کی گرفتاری کے لئے 2017 سے پاکستان کے ساتھ رابطے میں تھے تاہم گرفتاری اب عمل میں آئی۔

 

The post پاکستان اور برطانیہ کا سانگلہ ہل میں مشترکہ آپریشن، بچوں سے زیادتی کا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SiGDW2
via IFTTT

آئی ایم ایف کے پاس جاتے تو مشکلات میں اضافہ ہوتا، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آئی ایف ایم کے پاس جانے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا  جب کہ اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ عارضی بحران پرقابو پانے کے لیے سمندر پار پاکستانی بینکوں کے ذریعے پیسے ملک میں بھجیں۔

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ سب سے مشکل وقت ہے ان حالات  میں آئی ایم ایف کے پاس جانا آسان راستہ تھا لیکن ان کی شرائط کڑی تھی جس سے مہنگائی مزید بڑھتی  یا پھردوست ممالک سے اتنے پیسے لیتے کہ گزارا کرتے، اس لیے آئی ایم ایف کے پاس فوری نہ جانے کا فیصلہ کیا اور کوشش ہے کہ پہلے معیشت کو بہتر کریں پھر عالمی مالیاتی فنڈ کے پاس جائیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ’پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ‘ خریدیں اور سرمایہ کاری کریں،  یہ اقدام ہمیں مشکل حالات سے نکلنے کے لیے مددگار ثابت ہوگا، آج بھی شوکت خانم کےلیے آدھی رقم بیرون ملک سے آتی ہے، سمندر پار مقیم پاکستانی اس سے منافع حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی مدد بھی کرسکتے ہیں، ہم ملک کو پاؤں میں کھڑا کریں گے، سبز پاسپورٹ کی دنیا بھر میں عزت کروائیں گے، یہ ملک ترقی پزیر ممالک کے لیے ایک مثال بنے گا، ہم نے تمام سفارتخانوں کو  اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ  میں اتنا خسارہ پہلے کبھی نہیں تھا، توقع نہیں تھی کہ اداروں کےحالات اتنے برے ہوں گے، پہلے تو ہمیں پتا ہی نہیں تھا کہ اداروں میں کیا ہورہا ہے، حکومت میں آنے کے 5 ماہ بعد پتا چلا کہ حالات خراب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عارضی بحران پرقابو پانے کے لیے سمندر پار پاکستانی بینکوں کے ذریعے پیسے ملک میں بھجیں جب کہ ٹیکس کا دائرہ کار بڑھانے کے لیے ایف بی آر میں اصلاحات لارہے ہیں۔

The post آئی ایم ایف کے پاس جاتے تو مشکلات میں اضافہ ہوتا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MKw4pr
via IFTTT

ترقی کے بہترین سفر کا آغاز ہوگیا ہے، وزیر خزانہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ ترقی کے بہترین سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر کا کہنا تھا کہ  ادائیگیوں کے توازن میں خاصی بہتری آئی ہے، دسمبر کے مہینے میں 50 کروڑ ڈالر کا خسارہ کم ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹ سے بیرون ملک پاکستانیوں کو بہت فائدہ ملے گا، منافع آپ کا اور مستقبل بہتر ہوگا پاکستان کا جب کہ ترقی کے بہترین سفر کا آغاز ہوگیا ہے۔

The post ترقی کے بہترین سفر کا آغاز ہوگیا ہے، وزیر خزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2G19HvH
via IFTTT

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی شکست پر ہیڈ کوچ چراغ پا ہوگئے ایکسپریس اردو

کراچی: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم  کی عبرتناک شکست پر ہیڈ کوچ مارک کولز چراغ پا ہوگئے۔

ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ناکامی پر دل شکستہ نظر آنے والے نیوزی لینڈ کے مارک  کولز نے کہا کہ سب نے دیکھ لیا کہ ہماری کھلاڑیوں نےکیا کیا، ہماری ٹیم نے گیم پلان پر عمل نہیں کیا، ناقص فیلڈنگ بھی مایوسی کا سبب بنی، ممکن ہے کہ  برسوں بعد اپنے ہوم گراونڈ پر دنیا کی ایک بڑی ٹیم کا  سامنا کرتے ہوئے وہ نروس ہوگئی ہوں۔

مارک کولز نے خراب پرفارمنس کو تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے کہا کہ انٹرنیشنل  سطح پر کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بہت سی چیزوں کو بہتر بنانا ہوگا، ہر کھلاڑی کو اپنی زمہ داری  نبھانی ہوگی، متعدد اقدامات پر عمل کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جاسکتا، دوسری جانب  پلیئر آف دی میچ  دینڈرا  ڈوٹن نے کہا میں اپنی کارکردگی پر مسرور ہوں، ہم کامیابی کی نیت سے آئے  ہیں اور ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر جائیں گے۔

The post قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی شکست پر ہیڈ کوچ چراغ پا ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RsG6fZ
via IFTTT

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی ایکسپریس اردو

کراچی: ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو 89 کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق 15 برس کے بعد پاکستان آنے والی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ سیریز کا کامیاب آغاز کیا،  سخت ترین سیکوریٹی میں  ساوتھ اینڈ کلب گراونڈ پرکھیلے جانے والے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹننگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، رات کو ہونے والی بارش کا مہمان ٹیم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور مقررہ 20 اوورز میں صرف 2 وکٹیں کھو کر  160 رنز کا مجموعہ ترتیب دیا، ڈینرہ ڈرٹن نے  60 گیندوں پر 90 رنز کی شاندار جارحانہ اننگ کھیلی جس میں  8 چوکے اور 4 زوردار چھکے بھی شامل تھے، چیڈن نیشن نے بھی آوٹ ہوئے بغیر 35 گیندوں پر 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔

گیلی فیلڈ ہونے کی وجہ سے خوفزدہ پاکستان فیلڈرز نے متعدد کیچز ڈراپ کیے، تاہم جواب میں میزبان ٹیم بیٹنگ میں بھی بری طرح فلاپ نظرآئی اور ہدف کے تعاقب میں 89 رنز پر ہی ہمت ہار گئی، کپتان بسمعہ معروف38 اور  جویریا خان 19 کے ساتھ نمایاں رہیں، سدرا امین 2، اومیما سہیل 3،  ارم جاوید7، عالیہ ریاض6، ندا دار2، ثنا میر2 اور ایمن انور 4 رنز ہی جوڑ سکیں جبکہ سدرا نواز اور  نشرح سندھوکوئی رن نہیں بنا سکیں، شمیلہ کونئیل نے 29 رنز کے عوض 3 وکٹوں کا سودا کیا جب کہ شاکیرہ سلمان نے 8 اور  انیسہ محمد نے 17 رنز دے کر2، 2 کھلاڑیوں کو واپس ڈریسنگ روم بھیجا جب کہ دنیرہ اور ایفے فلیچر نے ایک ایک وکٹ پر ہاتھ صاف کیا، ڈینڈرا پلیئر آف دی میچ قرار پائیں ، دوسرا میچ جمعہ کو صبح 10 بجے شروع ہوگا۔

The post پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RtSImK
via IFTTT

نائن زیرو سے گرفتار 2 ملزمان کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنادی گئی ایکسپریس اردو

 کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار 2 دہشتگردوں کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنادی۔

کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار دہشت گردوں کیخلاف ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن رضوان بٹ کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے جرم ثابت ہونے ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے مجرم عامر عرف توتلا اور مجرم مشہود کو موت کی سزا سنا دی۔

پولیس کے مطابق مجرموں نے 2010 میں شاہ فیصل کے علاقے میں دکان پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا۔  مجرموں کیخلاف تھانہ شاہ فیصل میں قتل اور دہشت گردی کی دفعات کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

The post نائن زیرو سے گرفتار 2 ملزمان کو قتل کے مقدمے میں سزائے موت سنادی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2BaDQok
via IFTTT

کراچی میں لڑکے سے بدفعلی اور وڈیو بنانے والے 3 مجرموں کو قید کی سزا ایکسپریس اردو

 کراچی: عدالت نے 12 سالہ لڑکے سے بدفعلی اور اس کی ویڈیو بنانے کے جرم میں 3 مجرموں کو 10 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق 2014 میں زاہد نامی لڑکے کو اغوا کرکے اس سے بدفعلی کی گئی اور بعد ازاں ویڈیو بنا کر اسے پھیلا دیا گیا،مجرموں کے خلاف تھانہ شیرشاہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کیا،  مقامی عدالت میں 4 سال تک مقدمہ چلتا رہا جس کا فیصلہ آج سنا دیا گیا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے جرم ثابت ہونے پر 3 مجرموں ذیشان، سعید اور بلال 10،10 سال قید اور  فی کس 20،20 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی جب کہ عدالت نے پچاس ہزار روپے متاثرہ زاہد کو دینے کا بھی حکم دیا۔

The post کراچی میں لڑکے سے بدفعلی اور وڈیو بنانے والے 3 مجرموں کو قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Tkw3uR
via IFTTT

مفتی عبدالقوی اپنی رنگین مزاجی سے باز نہ آئے، نئی وڈیو منظر عام پر آگئی ایکسپریس اردو

ملتان: قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد ملزم مفتی عبدالقوی اپنی رنگین مزاجی سے باز نہ آئے اور تمام تر تنازعات کے بعد ان کی محفل موسیقی میں گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کرنے کی ایک اور وڈیو منظر عام پر آئی ہے. 

ایکسپریس نیوز کو ملنے والی فوٹیج کے مطابق تحریک انصاف کے سینئیر نائب صدر جنوبی پنجاب چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے بیٹے کی شادی کے حوالے سے منعقدہ محفل موسیقی میں گلوکارہ نادیہ ہاشمی نے گانا شروع کیا تو مفتی عبدالقوی بھی سرور میں آگئے۔ مفتی قوی نے گلوکارہ پر نوٹ نچھاور کئے۔ مفتی عبدالقوی گانوں پر ناصرف جھومتے رہے بلکہ گلوکارہ کو تالیاں بجا بجا کر داد بھی دیتے رہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو خواجہ سرا کے ساتھ بھی بہت وائرل ہوئی تھی۔

The post مفتی عبدالقوی اپنی رنگین مزاجی سے باز نہ آئے، نئی وڈیو منظر عام پر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2G0CpwD
via IFTTT

سانحہ ساہیوال متاثرین نے جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی ایکسپریس اردو

 لاہور: سانحہ ساہیوال میں جاں بحق افراد کے لواحقین اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے خلاف درج دہشت گردی و قتل کیس کے مدعی نے واقعے کی جے آئی ٹی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

سانحہ میں جاں بحق خلیل کے بھائی جلیل نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت کی بنائی گئی جے آئی ٹی کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزار نے واقعے کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کی استدعا کی۔

جلیل نے اپنی درخواست میں وفاقی حکومت، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب پولیس امجد جاوید سلیمی کو فریق بناتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب اعلیٰ پولیس اہلکاروں اور سی ٹی ڈی حکام کی بچانے کی کوشش کررہے ہیں، انہوں نے اختیار نہ ہونے کے باوجود غیر قانونی طور پر جے آئی ٹی تشکیل دی، اس لیے درخواست گزار اور اس کے خاندان کو جے آئی ٹی سے انصاف کی امید نہیں ہے۔

جلیل نے کہا کہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے بھی جے آئی ٹی کو تحقیقات روکنے کا حکم دیا ہے، اس لیے ضروری ہے کہ جے آئی ٹی کو تحقیقات کرنے سے روکا جائے۔

درخواست میں کہا گیا کہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پنجاب ٹربیونلز آف انکوائری آرڈیننس کے تحت ہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، جبکہ جے آئی ٹی کی تشکیل کو غیر قانونی طور قرار دیکر تحقیقات سے روکا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ ساہیوال متاثرین نے جے آئی ٹی مسترد کردی، جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ

علاوہ ازیں ساہیوال واقعے میں گرفتار سی ٹی ڈی اہلکار دوران تفتیش گاڑی پر فائرنگ سے مکرگئے اور جے آئی ٹی کو بیان میں کہا کہ کار پر فائرنگ ہم نے نہیں کی۔

ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے سی ٹی ڈی کے گرفتار اہلکاروں صفدر، رمضان، سیف اللہ اور حسنین سے تفتیش کی۔ جے آئی ٹی نے گرفتار اہلکاروں سے سوال کیا کہ گاڑی پر فائرنگ کس نے کی؟ جس پر سی ٹی ڈی اہلکاروں نے پہلے فائرنگ سے انکار کردیا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں کے فائرنگ سے انکار پر جے آئی ٹی نے ملزمان سے پوچھا کہ پھر کار میں سوار افراد کیسے ہلاک ہوئے؟ ملزمان نے بتایا کہ وہ اپنے موٹرسائیکل سوار ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے ملزمان سے سوال کیا کہ گولی چلانے کا حکم کس نے دیا تھا؟ اس پر بھی ملزمان نے فائرنگ میں پہل کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ہمیں کسی نے حکم نہیں دیا، صرف جوابی فائرنگ کی تھی۔

19 جنوری کی دوپہر سی ٹی ڈی نے ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر ایک کار پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں اس میں سوار 4 افراد جاں بحق اور تین بچے زخمی ہوگئے تھے۔ واقعے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے متضاد بیانات دیے گئے۔ اب جے آئی ٹیم کو سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جانب سے دیئے گئے بیانات سے تفتیش کو نیا رنگ دیکر نہ صرف افسران کی کوتاہیوں کو چھاپا جا رہا ہے بلکہ سی ٹی ڈی اہلکار 4 افراد کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کر رہے۔

The post سانحہ ساہیوال متاثرین نے جے آئی ٹی لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HIrwkO
via IFTTT

پاکستان کا نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے بیلسٹک میزائل ’نصر‘ کا ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے زمین سے زمین تک مارکرنے والے نصر بیلسٹک میزائل کا 28 جنوری کے بعد آج ایک اور کامیاب تجربہ کیا ہے، میزائل تجربے کے دوسرے مرحلے میں پرواز اور ہدف تک پہنچنے کی صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیلسٹک میزائل نصر ہدف تک کامیابی سے پہنچنے کی صلاحیت کاحامل ہے اور میزائل نصر بغیر نشاندہی کامیابی سے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق میزائل تجربے کے موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات سمیت اعلیٰ عسکری حکام، سائنسدان اور انجینئرز بھی موجود تھے، اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا تھا کہ تجربے سے دفاعی صلاحیتوں پر ایک اورسنگ میل عبور کرلیا، ویپن سسٹم کے کامیاب تجربے پر ماہرین مبارکباد کے مستحق ہیں۔

The post پاکستان کا نصر بیلسٹک میزائل کا ایک اور کامیاب تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MGxotC
via IFTTT

نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں اضافہ ایکسپریس اردو

کراچی:  

گورنر اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شرح سود 10.25 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران گورنر اسٹیٹ بینک طارق باوجوہ نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے اور شرح سود 10.25 فیصد مقرر کی گئی ہے، نئی شرح سود کا اطلاق یکم فروری سے ہوگا۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں افراط زر کی شرح بڑھ رہی ہے اور کرنٹ اکاونٹ خسارہ کم ہورہا ہے، پاکستان کی معیشت کو چیلنجز درپیش ہیں، پہلی ششماہی میں مالیاتی خسارہ گزشتہ سال کی نسبت بڑھا جب کہ پہلے 6 ماہ میں اسٹیٹ بینک سے حکومتی قرضوں میں اضافہ ہوا، نجی شعبے کیلئے قرضوں میں اضافہ ہوا ہے۔

طارق باجوہ نے کہا کہ  بڑی فصلوں کی پیداوار میں کمی آئی ہے، جولائی تا نومبر بڑے صنعتی یونٹس میں 0.9 فی صد اضافہ ہوا، ملک میں کور انفلیشن 8.4 فی صد ہے۔

The post نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2sUNNBC
via IFTTT

سینیٹ اجلاس؛ سانحہ ساہیوال کی رپورٹ ایوان میں پیش ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سینیٹ اجلاس میں قائمہ کمیٹی کی جانب سے سانحہ ساہیوال کی رپورٹ ایوان میں پیش کی گئی۔

چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر سربراہی سینیٹ کا اجلاس ہوا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کے چیئرمین رحمان ملک نے سانحہ ساہیوال کی رپورٹ ایوان میں پیش کی۔

رحمان ملک نے کہا کہ مقتول ذیشان کے حوالے سے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے مکمل شواہد دیے جائیں، حکومت نے رپورٹ کے لیے تیس دن کا وقت مانگا ہے، داخلہ کمیٹی نے سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی مسترد کرتے ہوئے تحقیقات کے لئے عدالتی کمیشن بنانے کی سفارش کی ہے، خلیل اور اس کا خاندان مکمل طور پر بیگناہ ہے، ذیشان پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت مانگے ہیں، اب تک اس کے خلاف پیش کئے گئے ثبوتوں پر بھروسہ نہیں کیا جاسکتا۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ ذیشان کے دہشت گردی میں ملوث ہونے پر کوئی شک نہیں ہے تاہم مکمل رپورٹ آنے پر صورتحال واضح ہو جائے گی۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ اگر ذیشان غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث تھا تو اسے کس قانون کے تحت مارا گیا ، عدلیہ اور فوجی عدالتیں موجود ہیں قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہے۔

The post سینیٹ اجلاس؛ سانحہ ساہیوال کی رپورٹ ایوان میں پیش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GgSHRv
via IFTTT

 شمیتا شیٹھی کے ساتھ بیچ سڑک پر لڑکوں کی بدسلوکی ایکسپریس اردو

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹھی کے ساتھ ممبئی کی سڑک پر تین نامعلوم افراد نے بدتمیزی کی اور ان کے ڈرائیور کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شمیتا شیٹھی اپنے ڈرائیور کے ساتھ ممبئی کے ویویانا مال جارہی تھیں کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار 3 لڑکوں نے ان کی کار کو ٹکر ماردی۔ جب ڈرائیور نے کار سے اتر کر ان لڑکوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو  تینوں لڑکوں نے ڈرائیور کو بری طرح سے پیٹنا شروع کردیا۔ جب کہ شمیتا کو بھی بدسلوکی کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بیچ سڑک پر گالیاں دیں۔

شمیتا شیٹھی نے ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے اوران کے ڈرائیور پر تشدد کرنے والے تینوں لڑکوں کے خلاف رابوڈی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے تینوں نامعلوم لڑکوں کے خلاف سیکشن 279، 323، 504، 506، 427 اور34 کے تحت کیس درج کرلیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکوں کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔

The post  شمیتا شیٹھی کے ساتھ بیچ سڑک پر لڑکوں کی بدسلوکی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WtOgIw
via IFTTT

نکاح پر نکاح کیس؛ عدالت کا اداکارہ میرا کو طلبی کا نوٹس ایکسپریس اردو

لاہور: عدالت نے نکاح پر نکاح کیس میں اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمان کی کیس بحالی کی درخواست منظور کرتے ہوئے میرا کو 2 مارچ کو طلب کرلیا۔

لاہور کینٹ کچہری میں سینئر جوڈیشل مجسٹریٹ عظمت اللہ اعوان کی عدالت میں اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ نے اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد عتیق الرحمان کی فوجداری ایکٹ کے تحت کیس بحالی کی درخواست منظور کرتے ہوئے اداکارہ میرا کو طلبی کے نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 2 مارچ تک ملتوی کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اداکارہ میرا نے عدالتی فیصلہ چیلنج کردیا

واضح رہے کہ فیملی عدالت ادکارہ میرا کو پہلے ہی عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔ درخواست گزار عتیق الرحمان نے عدالت سے استدعا کر رکھی ہے کہ ادکارہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لئے عدالت اداکارہ میرا کے خلاف فوجداری ایکٹ کے تحت کارروائی کا حکم دے۔

The post نکاح پر نکاح کیس؛ عدالت کا اداکارہ میرا کو طلبی کا نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RsK2xc
via IFTTT

امام الحق نے وہ کردکھایا جو بڑے بڑے پاکستانی بلے باز نہ کرسکے تھے اوپنر نے جنوبی افریقہ کے خلاف271رنز سکور کیے

تھانہ پولیس کوٹلی کاجرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون ،185بوتل شراب سمیت 520گرام چرس برآمد ،دو ملزمان گرفتار

کوٹلی،لیدر جیکٹس ہیروئن سمگلنگ کیس کا سرغنہ راجہ مشتاق نوابی ریمانڈ کے بعد جیل منتقل، پولیس نے انتہائی اہم انکشافات کرا لیے

پنجاب بھرمیں663ٹریفک حادثات میں 05 افراد جاں بحق ،726زخمی ہوئے

گجرات پولیس فنڈز کرپشن کیس ،سابق ڈی پی او کامران ممتاز کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد ،جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

کیس مینجمنٹ سسٹم کے منصوبہ میں خورد برد ،ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر

لاہور ہائیکورٹ نے صوبے کی 6ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمینوں کی معطلی کا تحریری حکم جاری کردیا درخواست گزار نے اہم نکات کی نشاندہی کی جو قابل غور ہیں،پنجاب حکومت 14 فروری ... مزید

جنوبی پنجاب کے ہسپتالوں میں ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایت

جس ٹیم کا کپتان ہی جعلی ہو وہ کیسے کارکردگی دکھا سکتی ہے ‘پرویز ملک سچ سرخرو ہو کر رہتا ہے، نواز شریف انہی عدالتوں سے سرخرو ہونگے‘خواجہ عمران

سینٹ قائمہ کمیٹی ،درآمدی پام آئل میں رنگ شامل کرنے کی شرط اور آئل سیڈ کی مقامی فروخت پر سیلز ٹیکس ختم کر نے کی تجویز مسترد بلوچستان کی30چھوٹے ڈیموں کیلئے 30جون تک 5ارب ... مزید

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ،سول ایوی ایشن ڈویژن کی آڈٹ رپورٹ میں اربوں روپے کی بے قاعدگیاں کا انکشاف پی آئی اے کے ایک جہاز پر 507 اہلکار تعینات ، امارات جیسی ائیر لائنز پر یہ ... مزید

پاکستان اور اومان کا دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت باہمی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پراتفاق

پبلک اکائونٹس کمیٹی کی نیواسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام ازسرنو نیوبے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کرنے کی سفارش

پنجاب کلین اینڈ گرین منصوبہ، ڈپٹی کمشنرراولپنڈیکی ہدایت پر مختلف مقامات میں بارش کے باوجود صفائی مہم کا سلسلہ جاری

پی ٹی آئی کی مالی اخلاقی کرپشن کی فائل بن رہی ہے، رانا ثناء اللہ جلد پی ٹی آئی بھی ہماری جگہ احتجاج کرتی نظرآئے گی،مراد سعید اپنی چیخیں سنا رہا ہوگا،شیخ رشید ہرزہ سرائی ... مزید

نائب تحصیلدار ہری پور گل شہزاد کو ہری پور سے تبدیل کر کے بٹ خیلہ تعینات کر دیا گیا

بفہ خورد میں چور دن دیہاڑے گھر میں داخل ہو کر 6 لاکھ کی نقدی، طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے

آل ٹریڈرز فیڈریشن ایبٹ آباد کی اصلاحاتی کمیٹی کا اجلاس، تاجر گروپوں کو اکٹھا کرنے کیلئے مفاہمتی کوششوں کا خیرمقدم

توقع ہے پی کی30- کے ضمنی الیکشن میں ہمارا امیدوار کامیاب ہوگا، صالح محمد خان

کاشتکاروں کو جڑی بوٹیوں کے کنٹرول کیلئے فصلوں کے ہیرپھیر کا عمل تمام کاشتہ رقبہ پر دہرانے کی ہدایت

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو بہاریہ مکئی کی ہائبرڈ اقسام کی کاشت جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت

کاشتکار سبز چارے کی کاشت میں فاسفورسی کھادوں کا متوازن استعمال یقینی بنائیں، ماہرین لائیوسٹاک کی ہدایت

مرکز قومی بچت کے زیراہتمام 25 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج) ہوگی

قومی بچتوں کے فروغ کیلئے 7500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی (آج) ہوگی

محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو لوبیا کی بہاریہ کاشت وسط فروری سے شروع کرنے کی ہدایت

ماہرین زراعت کی کاشتکاروں کو گندم کی فصل پر سٹہ نکلتے وقت یوریا کھاد ڈالنے کی ہدایت

معاشی ترقی کیلئے نجی شعبے کا استحکام اور عالمی برادری سے بہتر تجارتی روابط کا فروغ انتہائی ضروری ہے، ترجمان پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

کاشتکار ہلدی کی کاشت جلد مکمل کر لیں، زرعی ماہرین

زرعی ماہرین کی پنجاب کے تمام علاقو ں میں خربوزے کی کاشت فروری میں شروع کرنے کی ہدایت

پھلوں و سبزیوںکی بمپر کراپس حاصل کرنے کیلئے کاشتکاروں کو منافع بخش اقسام کی کاشت کیلئے تمام ممکن رہنمائی فراہم کی جائے گی، ڈائریکٹر جنرل ایوب ریسرچ

پبلک ٹرانسپورٹ کےلیے سی این جی کی ممانعت کیوں نہیں؟ ایکسپریس اردو

گزشتہ دنوں کراچی میں ایک اسکول وین میں گیس سلنڈر میں آگ لگنے کے باعث بارہ بچے جھلس گئے جس کے بعد متعلقہ حکام کی پھرتیاں شروع ہوئیں اور انہوں نے اسکول وین سے گیس سلنڈر نکالنے کا حکم جاری کیا۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب گھروں میں چولہا جلانے کےلیے گیس میسر نہیں تو کیا کمرشل ٹرانسپورٹ میں گیس سلنڈر کی اجازت ہونی چاہیے؟

اس وقت یہ صورت حال ہے کہ ملک بھر میں صارفین گیس کی شدید کمی کا شکار ہیں۔ ملک بھر کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں صبح کے اوقات میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے؛ اور اس پریشان کن صورتحال کے باعث عوام بغیر ناشتہ کیے گھر سے نکلنے پر مجبور ہیں۔ بعض علاقوں میں تو سارا سارا دن گیس غائب رہتی ہے جس کے باعث شہری ہوٹلوں سے کھانا خرید کر کھانے پر مجبور ہیں۔ سوئی گیس پریشر میں کمی اور گیس لوڈشیڈنگ کی وجہ سے ہر طبقے کے شہری متاثر ہوئے ہیں۔ سوئی گیس کی اس صورتحال سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ صنعتی اور گھریلو استعمال کے اس لازمی ایندھن کی سپلائی میں برسہابرس سے کوئی بہتری نہیں آئی۔

ہر آنے والی حکومت گزشتہ حکومت کو مورد الزام ٹھہراتی ہے اور مسائل برقرار رہتے ہیں۔ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز نے موسم سرما کے دوران گیس کا لوڈ مینجمنٹ پلان وفاقی حکومت کو بھیجا جس کے مطابق گھریلو صارفین کو روزانہ مجموعی طورپر صرف آٹھ گھنٹے گیس کا مکمل پریشر ملنا تھا جبکہ دیگر اوقات میں لوڈشیڈنگ کرکے تجارتی اور صنعتی صارفین کو گیس فراہم کی جانی تھی۔ مگر اس کے باوجود سردیوں میں گھریلو گیس صارفین کو کہیں گیس پریشر میں کمی اور کہیں بالکل ہی قلت کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گیس، جو توانائی کا ایک انمول قدرتی ذریعہ ہے، اسے کمرشل ٹرانسپورٹ میں بے دردی سے ضائع کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔

بڑی بڑی بسیں اور ویگنیں استعمال تو سی این جی کرتی ہیں لیکن غریب عوام سے ڈیزل کے کرائے وصول کیے جاتے ہیں۔ اسی طرح لوگ 1500 سی سی یا اس سے بھی بڑی گاڑیوں میں پیٹرول کی جگہ سی این جی ڈلوانے کو ترجیح دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس پر محکمے کو توجہ دینی چاہیے اور گیس کی بچت کےلیے بڑی گاڑیوں میں سی این جی کٹ پر فوری پابندی لگائی جائے۔ ساتھ ہی پیٹرول پمپس کو اس بات کا پابند بنانا ہوگا کہ بڑی گاڑیوں کو کسی صورت سی این جی نہ فراہم کی جائے اور جن گاڑیوں میں کٹس لگی ہوئی ہیں، انہیں بھی نکالا جائے۔ اس کی ایک مدت مقرر کی جائے جس کے بعد بھاری جرمانہ کیا جائے۔

گیس کے بے دردی سے استعمال میں اداروں کے ساتھ گھریلو صارفین بھی شامل ہیں جو گیس کے پریشر اور قلت کا رونا تو روتے ہیں لیکن اسے ضائع کرنے میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ لوگ اپنے جنریٹرز کو گیس پر استعمال کرکے گھروں کے چولہوں کو ٹھنڈا کررہے ہیں۔ کسی بھی علاقے کی بجلی بند ہوتے ہی وہاں گیس کا پریشر بے حد کم ہوجاتا ہے، جس کی وجہ ان جنریٹرز کا گیس پر استعمال ہے۔

جہاں شہریوں نے اپنے جنریٹر گیس پر منتقل کرا لیے ہیں، وہیں تمام صنعتیں بھی اپنے جنریٹرز گیس پر چلارہی ہیں، جنہیں روکنے والا کوئی نہیں۔ جب مارکیٹ میں گیس سے چلنے والے جنریٹرز کی نوید سنائی گئی تو اس وقت حکومت سو رہی تھی، کیوں کہ منصوبہ بندی کس چڑیا کا نام ہے، ہماری حکومتیں اس سے واقف ہی نہیں۔ یہ سب منصوبہ بندی کے فقدان ہی کا نتیجہ ہے کہ شہر میں سی این جی اسٹیشنوں کی بھرمار ہوگئی اور کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوسکی۔ اس وقت کی حکومت نے یہ بات سوچنے کی زحمت ہی گوارا نہیں کی کہ اس کےلیے مستقبل میں گیس کہاں سے آئے گی۔

اب بھی دیر نہیں ہوئی ہے۔ شہر بھر کے جنریٹرز کے گیس کنکشن معطل کردیئے جائیں تو گیس کی کمی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ دراصل کسی نے اس طرف توجہ ہی نہیں دی کہ اس قدرتی نعمت کے استعمال میں ہماری ترجیحات کیا ہونی چاہئیں؟ اگر ترجیحات کو دیکھا جائے تو سب سے پہلے اس گیس پر گھریلو صارفین کا حق ہے جس کے بعد صنعتوں کو گیس فراہم کی جانی چاہیے؛ اور پبلک ٹرانسپورٹ کے شعبے میں سی این جی کے استعمال پر مکمل پابندی ہونی چاہیے۔

ملک میں گیس کی کل یومیہ پیداوار 3.8 سے 4.2 ارب مکعب فٹ ہے جبکہ عام دنوں میں طلب 6 ارب، اور شدید سردی کے دنوں میں مزید بڑھ کر آٹھ ارب مکعب فٹ یومیہ تک ہوجاتی ہے۔ گیس کی کم سپلائی کی بڑی وجہ ملکی ذخائر میں کمی بتائی جاتی ہے۔ تاہم فرسودہ ٹرانسمیشن سسٹم بھی ہموار سپلائی کی راہ میں رکاوٹ اور گیس کے زیاں کا بڑا سبب ہے۔ اس کے نتیجے میں موسم سرما کے کم از کم تین ماہ ملک کا بڑا حصہ گیس کی فراہمی سے محروم رہتا ہے۔ اس قلت یا بدانتظامی کو چھپانے کےلیے جو انتظامات کیے جاتے ہیں، ان سے مسائل حل نہیں ہوتے۔ حکومت کو اس صورت حال میں گھریلو صارفین کی ضرورت کا خیال کرتے ہوئے گیس چوری کے خاتمے کےلیے ٹھوس اقدامات کرنے کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ اور پریشر میں کمی کی وجوہ پر بھی پر بھی غور کرنا ہوگا۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post پبلک ٹرانسپورٹ کےلیے سی این جی کی ممانعت کیوں نہیں؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GgQ9mp
via IFTTT

ملک میں الجھنیں بڑھاکر عدالتوں کیلیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں، چیف جسٹس ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ ملک میں الجھنیں بڑھاکر عدالتوں کیلیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے سزائے موت کے قیدی ملزم حضرت علی کی بریت کے خلاف درخواست کی سماعت کی۔ ٹرائل کورٹ نے ملزم حضرت علی کو 17 سالہ لڑکے کے قتل پر سزائے موت سنائی تھی لیکن پشاور ہائیکورٹ نے ملزم حضرت علی کو بری کر دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے حضرت علی کی بریت سے متعلق ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے عمر قید کی سزا سنا دی، جس پر پولیس نے اسے کمرہ عدالت سے ہی گرفتار کر لیا۔

دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ پاکستان میں سپریم کورٹ کی سطح تک بھی واقعے کی حقیقت کا پتہ نہیں چلتا، سپریم کورٹ بھی اپنا وقت واقعہ سمجھنے میں صرف کر دیتی ہے، باہر کی دنیا میں لوگ سچ بیان کرتے ہیں اور قانون پر بحث ہوتی ہے، ہمارے ہاں کنفیوژن کو بڑھایا جاتا ہے اور عدالتوں کے لیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ ایک ہی واقعے پر ایک ہی گاوٴں کے چار معزز گواہ واقعے کو دن دہاڑے کا واقعہ قرار دیتے ہیں، اسی ہی واقعے پر اسی گاوٴں کے چار اور معزز گواہ اس کو رات کی تاریکی کا واقعہ قرار دے دیتے ہیں، تحقیقاتی ادارے اسی لئے ہوتے ہیں کہ وہ سچ بیان کریں، اس مقدمے میں بھی کسی ایک گواہ نے بھی سچ نہیں بولا۔

The post ملک میں الجھنیں بڑھاکر عدالتوں کیلیے مشکلات پیدا کی جاتی ہیں، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RvzehX
via IFTTT

ابو ظہبی: گاڑی کی اگلی سیٹ پر 10 سال سے کم عمر بچے کو بٹھانا ممنوع اس ٹریفک خلاف ورزی کے ارتکاب پر 400درہم کا جرمانہ کیا جائے گا

پاکستان میں ہونے والی دہشتگرد حملوں میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں 23 دشمن ایجنسیوں کا مقابلہ ہماری صرف دو ایجنسیاں کر رہی ہیں۔ عسکری ماہرین

عدالت نے دوائیں شارٹ کرنے والوں کو اسٹورز سیل کرنے کی واننگ دے دی لوگ مر رہے ہیں اور آپ دواؤں کی قیمتیں بڑھا رہے ہیں؟ پشاور ہائیکورٹ نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے دواؤں کی ... مزید

پنجاب بھر کی خواتین اساتذہ کے لیے بڑی خبر خواتین ٹیچرز شادی، بیوی یا متعقلہ ہونے پر جب چاہیں جہاں چاہیں تبادلہ کرا سکیں گی، تبادلے سال بھر اوپن رکھے جائیں گے۔ وزرات تعلیم ... مزید

متحدہ عرب امارات، پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ کمی

بھارت، جیٹ ایئر ویز کی 19پروازیں منسوخ، 6 طیاروں کی خدمات معطل

آسٹریلیا اور سری لنکا کے درمیان دوسرا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ کل سے شروع ہوگا، میزبان ٹیم کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل

نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ 3 فروری کو کھیلا جائے گا، بھارت کو پانچ میچوں کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری حاصل

نیوزی لینڈ نے بھارت کو چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں 8 وکٹوں سے ہرا دیا، بھارت کی پانچوں کی سیریز میں 3-1 کی فیصلہ کن برتری برقرار، کیوی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کی بدولت ... مزید

گلناز کی اسٹیج ڈرامہ’’چن سجناں‘‘میں شاندار پرفارمنس

شوبز انڈسٹری میں نئے فنکاروں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے ،بائو اصغر علی

گلوکارہ میگھا کا نیا ویڈیوگانا ’’ویلا شگناں دا‘‘ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کرگیا

بالی ووڈ پروڈیوسرایکتا کپورکے گھر ننھے مہمان کی آمد ایکتا کپور کے بھائی اداکار تشار کپور بھی تین برس قبل سروگیسی کے ذریعے بیٹے کے والد بنے تھے

حریت رہنمائوں ، تنظیموں کی غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کے ساتھ بہیمانہ سلوک کی مذمت کوٹ بھلوال ، تہاڑ اور دیگر جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کو بہیمانہ سلوک کانشانہ ... مزید

برسلز میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیرکونسل ای یو کے زیراہتمام مشعل بردار ریلی نکالی جائیگی برسلزمیں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے چار فروری کی شام کو شمعیں ... مزید

عالم ین اورسیاسی رہنماء کے ساتھ بھارتی فورسز کی انتقامی کارروائی قابل افسوس ہے‘اشرف صحرائی اشرف صحرائی کی طرف سے پارٹی رہنماء کے گھر پر بھارتی فورسز کے چھاپے کی شدید ... مزید

کشمیری مراعات کے حصول کیلئے نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں ، میر واعظ جدوجہد میں جہاں عام کشمیریوں نے مال و جان کی بے پناہ قربانیاں دی ہیں وہیں حریت ... مزید

سرگودھا پولیس نے سمارٹ ویری فیکشن سسٹم کے ذریعے سنگین مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری مجرمان کو گرفتار کر لیا گیا

سرگودھا اور گردونواح میں ہلکی اور تیز بارش رات بھر کے بعد دوسرے روز بھی جاری رہی‘سردی کی شدت میں اضافہ

سرگودھا ریجن کے علاقہ اوچھالی میں شہید فوجی کی دوشیزہ برسی منائی گئی

ْپنجاب حکومت نے سرگودھا سمیت علاقائی ترقیاتی منصوبوں کیلئے ضلعی سطح پرکمیٹیاں تشکیل دیدیں

سرگودھا ‘ڈسٹرکٹ سیشن جج بھکر نے روڈی کلورکوٹ میں سات سال قبل کے مقدمہ قتل کے ملزم کو عمر قید اور 2 لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی

بالی وڈ پروڈیوسر ایکتا کپور کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ایکتا کپور کے گھر سروگیسی کے ذریعے ننھے مہمان کی آمد ہوئی

ممنون حسین نوازشریف سے ملاقات کے لیے جیل پہنچ گئے میاں صاحب سے عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں،ان کی صحت اتنی اچھی نہیں ہے. سابق صدر

شگاگو سمیت امریکا کے کئی شہر سردجہنم میں تبدیل پولر وورٹیکس سے 7 افراد ہلاک‘ رواں ہفتے میں درجہ حرارت 45ڈگری تک گرنے کا امکان

مکّہ مکرمہ میں نئی بس سروس کی تیاریاں شروع کر دی گئیں روال سال کے آخر میں 400بسیں مکّہ میں پہنچ جائیں گی

محبت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی پاکستانی لڑکی نے چینی شہری سے شادی کر لی، شادی کی تقریب پاکستان کے روایتی انداز میں منعقد کی گئی

ملک بھر کے ہزاروں نوجوانوں کے لیے خوشخبری وفاقی حکومت نے یوتھ ٹریننگ اسکیم کے لیے وظیفے کی رقم جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا

500 سے زائد مالیت کے موبائل کارڈز ٹیکس خاتمہ کے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل تیار اس سلسلے میں قانونی ماہرین سے بھی مشاورت کی جارہی ہے۔ چئیرمین ایف بی آر

’’خفیہ شادی کچھ شرائط کے ساتھ جائز ہے‘‘ معروف سعودی عالم ڈاکٹر عبداللہ المطلق کا تازہ فتویٰ

حوصلہ بلند ہے جلد عوام کے درمیان ہوں گا، نواز شریف ایکسپریس اردو

 لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ان کا حوصلہ بلند ہے اور وہ جلد عوام کے درمیان ہوں گے۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے مریم نواز سمیت اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی۔ ذرائع نے بتایا کہ میاں نواز شریف کا مورال بلند ہے اور لاہور میں موسم کی مناسبت سے موڈ بھی خوشگوار تھا۔ میاں نواز شریف نے اس موقع پر میاں محمد بخش کا کلام بھی سنا۔

یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات

نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری عدم موجودگی میں آپ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر عوام کے حق میں آواز اٹھائیں، میرا حوصلہ بلند ہے جلد عوام میں ہوں گا۔ نواز شریف نے اسپتال اور طبی سہولیات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ جیل میں بھی قید ہوں اور اسپتال میں بھی قیدی جیسی ہی صورتحال ہوتی ہے۔

The post حوصلہ بلند ہے جلد عوام کے درمیان ہوں گا، نواز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WyTylU
via IFTTT

معروف اداکارہ ثنا جاوید پشاورزلمی کی خیر سگالی سفیر مقرر ایکسپریس اردو

لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کو پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقررکیا گیا ہے۔

میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپرلیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی سے بڑے نام اور شخصیات جڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی شوبز اسٹار اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔

ثنا جاوید پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔ چیئرمین پشاور زلمی نے ثنا جاوید کو فرنچائز کاحصہ بننے پر خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: گل پانڑہ پشاور زلمی کی ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر

ڈراماسیریل ’’خانی‘‘، ’’رومیو ہیر‘‘ جیسے میگا ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنے والی ثنا جاوید کا شمار اس وقت پاکستان کی  مقبول ترین نوجوان اداکاراؤں میں ہوتاہے۔

The post معروف اداکارہ ثنا جاوید پشاورزلمی کی خیر سگالی سفیر مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SlGn8G
via IFTTT

شوہر کو زندہ جلا کر قتل کرنے والی خاتون جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ایکسپریس اردو

 لاہور: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے شوہر کو جلا کر قتل کرنے والی ملزمہ اور اس کے آشناؤں کو 8 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر چار کے جج عبدالقیوم خان کے روبرو کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر انسپکٹر قدیر بشیر نے ملزموں کو عدالت میں پیش کیا اور استدعا کی کہ ملزموں سے تفتیش اور برآمدگی کے لئے ان کا 30 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد شوہر کو قتل کرنے والی ملزمہ مزمل بی بی اور اس کے آشنا عثمان اور اسد کو 8 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ کاہنہ میں دہشت گردی کی خصوصی دفعات کے تحت قتل کا مقدمہ درج ہے۔

The post شوہر کو زندہ جلا کر قتل کرنے والی خاتون جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WyQmGW
via IFTTT

سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم ختم، 106 بلین ڈالر کی رقم وصول ایکسپریس اردو

ریاض: سعودی حکومت نے کرپشن کے خلاف مہم ختم کردی تاہم اس دوران لوٹی گئی 106 بلین ڈالر کی رقم قومی خزانے میں واپس جمع کرائی گئی۔

سعودی حکومت کی جانب سے گزشتہ 2 سال سے جاری انسداد کرپشن مہم کے خاتمے کا اعلان کردیا گیا ہے، کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کرکے تفتیش کی گئی جس کے نتیجے میں قومی خزانے میں 106 بلین ڈالر کی رقم واپس جمع کرائی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے گرفتار

سعودی حکومت کے مطابق مہم کے دوران 381 افراد کو نوٹس جاری کئے گئے اور 87 کے قریب افراد نے اپنے جرم کا اعتراف کیا، 106 بلین ڈالر کی رقم جائیداد، کمپنیز اور نقد رقم سمیت دیگر اثاثوں کی صورت میں جمع کرائی گئی۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے بنائی گئی انسداد کرپشن کمیٹی نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا تھا کہ کمیٹی نے اپنا کام مکمل کرلیا ہے، کمیٹی کی رپورٹ پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے دستخط کیے جس کے بعد کرپشن کے خلاف آپریشن ختم کردیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : سعودی عرب میں کرپشن الزامات میں گرفتار 2 شہزادے رہا

واضح رہے کہ نومبر 2017 میں سعودی حکومت کی جانب سے کرپشن اورمنی لانڈرنگ کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے اینٹی کرپشن کمیٹی بنائی گئی جس کے بعد شہزادہ الولید بن طلال سمیت 11 شہزادے اور 4 وزرا سمیت درجنوں سابق وزرا کو گرفتار کیا گیا تھا۔

The post سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم ختم، 106 بلین ڈالر کی رقم وصول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Usodzz
via IFTTT

بالی ووڈ اداکار راہول ڈکشٹ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد، خودکشی کرلی ایکسپریس اردو

ممبئی: بھارتی فلم انڈسٹری میں قدم جمانے کے خواہشمند نووارد اداکار راہول ڈکشٹ نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 28 سالہ اداکار راہول ڈکشٹ کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے وہ اداکاری کی دنیا میں نام بنانے کے لیے جے پور سے ممبئی آئے تھے تاہم گزشتہ روز پنکھے سے لٹکی ان لاش ان کے گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ لاش کے پاس سے کوئی سوسائیڈ نوٹ  نہیں ملا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول اور ان کی اہلیہ پریا ممبئی کے علاقے اوشیوارا میں اپنے گھر میں دوستوں کے ساتھ رات دیر تک پارٹی کرنے کے بعد سوگئے کہ اچانک صبح 5 بجے پریا کی آنکھ کھلی تو راہول کی لاش پنکھے سے لٹکی ہوئی تھی۔ پریاکا کہنا ہے کہ انہوں نے لاش کو کوکیلا بین اسپتال منتقل کیا لیکن راہول کی موت واقع ہوچکی تھی۔ پولیس نے کیس درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

دوسری جانب راہول کے والد نے پریا پر الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا اس کے بیٹے کی موت کی ذمہ دار پریا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق روزانہ سیکڑوں لوگ ممبئی میں اپنی قسمت بنانےآتے ہیں راہول بھی آنکھوں میں اداکار بننے کا خواب سجائے ممبئی آیاتھا تاہم اپنی کوشش میں ناکامی کیے بعد اس نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

The post بالی ووڈ اداکار راہول ڈکشٹ کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد، خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Rql3KQ
via IFTTT

بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے ہمیں نہ گھسیٹے، پاکستان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی کو بھارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیتے ہوئے نریندر مودی حکومت کو خبردار کیا کہ بھارتی الیکشن میں پاکستان کو نہ گھسیٹا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گذشتہ رات پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹیلی فونک بات چیت پر اعتراض اٹھایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کی طلبی پر آج بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے واضح کردیا کہ پاکستان ہر حال میں کشمیریوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا جانا بھارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے، پاکستان کو اس میں نہ گھسیٹے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے طالبان امریکا مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ملا عبدالغنی برادر قطر کے دارالحکومت دوہا میں طالبان کے مرکزی دفتر کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاملات ان کے اپنے ہیں، امید ہے کہ یہ ملکر اپنے مسائل حل کرلیں گے۔

The post بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے ہمیں نہ گھسیٹے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2G90K2F
via IFTTT

بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے ہمیں نہ گھسیٹے، پاکستان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طلبی کو بھارتی انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش قرار دیتے ہوئے نریندر مودی حکومت کو خبردار کیا کہ بھارتی الیکشن میں پاکستان کو نہ گھسیٹا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے گذشتہ رات پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا اور کشمیری حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ٹیلی فونک بات چیت پر اعتراض اٹھایا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے ان اعتراضات کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے اپنے ہائی کمشنر کی طلبی پر آج بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے واضح کردیا کہ پاکستان ہر حال میں کشمیریوں کی مسلسل حمایت جاری رکھے گا۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمشنر کو طلب کیا جانا بھارتی الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے، بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے، پاکستان کو اس میں نہ گھسیٹے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے طالبان امریکا مذاکرات کے بارے میں کہا کہ ملا عبدالغنی برادر قطر کے دارالحکومت دوہا میں طالبان کے مرکزی دفتر کے سربراہ مقرر ہوئے ہیں، طالبان اور افغان حکومت کے درمیان معاملات ان کے اپنے ہیں، امید ہے کہ یہ ملکر اپنے مسائل حل کرلیں گے۔

The post بھارت اپنا الیکشن اپنے ملک میں لڑے ہمیں نہ گھسیٹے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2G90K2F
via IFTTT

سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد ہلاک ایکسپریس اردو

ریاض: سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب جاری موسلا دھار بارشوں کے باعث سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے، سیلاب کے باعث نظام زندگی مکمل طور پر درہم برہم ہوگیا ہے جب کہ اسکول سمیت دیگر تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں اور کاروبارے زندگی معطل ہے۔

ریسکیو اداروں کے مطابق تبوک میں سیلاب کے باعث 10 افراد، مدینہ میں ایک جب کہ شمالی علاقے میں ایک شخص کی ہلاکت ہوئی، سیلاب میں پھنسے درجنوں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک 300 کے قریب افراد کو ریسکیو کیا جاچکا ہے۔

The post سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب سے 12 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DKyQbA
via IFTTT

جنسی ہراسانی معاملہ؛ عدالت نے گلوکارعلی ظفر کو طلب کرلیا ایکسپریس اردو

لاہور: سیشن عدالت نے گلوکارعلی ظفر کو میشا شفیع کے خلاف شہادت کے لیے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔

لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے میشا شفیع کے خلاف شہادت کے لیے علی ظفر کو ذاتی حیثیت میں 9 فروری کو عدالت طلب کرلیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر معصوم بننے کی کوشش کررہا ہے، میشا شفیع

واضح رہے کہ میشا شفیع کے خلاف گلوکارعلی ظفر نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے جس میں یہ موقف اختیار کیاگیا ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے ان پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات درست نہیں ہیں۔ میشا شفیع نے ان پر الزامات سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے لگائے ہیں لہٰذا عدالت میشاشفیع کو بے بنیاد الزامات لگانے کے لیے ہرجانہ اداکرنے کا حکم جاری کرے۔

کیس کا پس منظر

میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک بار نہیں کئی بار ہراساں کیا ہے جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے انہیں ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایاتھا۔

The post جنسی ہراسانی معاملہ؛ عدالت نے گلوکارعلی ظفر کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2G0Dg0u
via IFTTT

وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس؛ حج پالیسی 2019 کی منظوری کا امکان ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2019 کی منظوری کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں مستقبل کے ورک پلان سے متعلق سمری پیش کی جائے گی اور سول سروس ریفارمز اورری اسٹرکچرنگ سے متعلق سمری پیش کی جائے گی جب کہ کابینہ کی جانب سے حج پالیسی 2019 کی منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں حج پالیسی 2019 پیش کی گئی اور حج اخراجات اور سہولیات سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس سال وفاقی حکومت نے فی حاجی 45 ہزار سبسڈی دینے کافیصلہ کیا ہے، حج کے اخراجات کو دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے، شمالی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے اور جنوبی زون کے حج اخراجات 4 لاکھ 27 ہزار 975 روپے ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دوران بریفنگ کابینہ کو بتایا گیا کہ اس سال 80 سال یا زائد عمر کے افراد کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائے گا اور مسلسل 3 سال ناکام رہنے والوں کو بھی اس سال بغیر قرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائے گا جب کہ سرکاری کوٹا 60 اور نجی ٹورز آپریٹرز کا کوٹا 40 فی صد ہوگا، حج درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی اور اس سال ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانی فریضہ حج ادا کریں گے۔

The post وزیراعظم کی زیرصدارت کابینہ اجلاس؛ حج پالیسی 2019 کی منظوری کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WuzCRo
via IFTTT

جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا گیا ایکسپریس اردو

پشاور ہائی کورٹ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ سے متعلق نوٹی فیکیشن (حکم نامہ) پر عمل درآمد روک دیا۔

عدالت عالیہ کے جسٹس اکرام اللہ خان اور جسٹس مس مسرت ہلالی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ پر حکم امتناعی جاری کرکے عمل درآمد روک دیا۔

عصمت اللہ خان نامی شہری نے ادویات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق نوٹیفیکیشن کو عدالت میں چیلنج کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کے تحت حکومت عوام کو ریلیف دینے اور اُن کے جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے، لہذا ادویات کی قیمتوں میں اضافہ 70 فیصد غریب عوام کے ساتھ زیادتی ہے۔

فاضل ڈویژن بینچ نے درخواست گزار کے دلائل سننے کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق سرکاری نوٹی فیکیشن معطل کرکے حکومت اور متعلقہ اداروں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 فروری کو جواب طلب کرلیا۔

فاضل عدالت نے درخواست گزار کو یہ بھی ہدایت کی کہ اگر کسی کمپنی یا دکاندار نے مذکورہ ادویات کو چھپانے یا ذخیرہ کرنے کی کوشش کی تو اس کے بارے میں بھی عدالت کو مطلع کیا جائے۔

The post جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر عمل درآمد روک دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2S3d37F
via IFTTT

پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیراعظم ایکسپریس اردو

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پولیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پختہ عزم سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے پولیو ورکرز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ  پولیو ورکرز شدید ترین سرد موسم میں بھی فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ عرفان ان 2 لاکھ 60 ہزار ہیروز میں شامل ہیں جو ہر قسم کے موسم کی پروا کیے بغیر اپنے فرائض انجام دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عرفان کی وائرل وڈیو ہر ایک کے لیے قابل فخراورعزت ہے جب کہ پختہ عزم سے ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے۔

The post پولیو ورکرز ہمارے اصل ہیرو ہیں، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CSlLLD
via IFTTT

باجوڑ میں مسلسل بارش سے گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ایکسپریس اردو

خار: ترخو میں مسلسل بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق جب کہ 5 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کی تحصیل ماموند کے علاقے ترخو میں مسلسل بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں گھر میں میں موجود 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق جب کہ 5 زخضمی ہوگئے۔

لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہیڈکوارٹر اسپتال خار منتقل کردیا گیا، جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جب کہ لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا۔

The post باجوڑ میں مسلسل بارش سے گھر کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GeD3FV
via IFTTT

میری صحت بہتر ہے بس کمر کا درد چل رہا ہے، شہباز شریف       ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ میری صحت بہتر ہے بس کمر کا درد چل رہا ہے۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی زیرصدارت پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد کا موسم رومانٹیک ہے، اسے بھی انجوائے کریں گے اور اپنا کام بھی کریں گے۔

دوران اجلاس کمیٹی اراکین نے سپلیمنٹری گرانٹس پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سپلیمنٹری گرانٹس پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر ہی مختص کردی جاتی ہے جس پر چیئرمین شہبازشریف نے وزارت خزانہ  سے 2 ہفتوں میں تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے کہا کہ یہ آئین کی خلاف ورزی ہے، سنجیدگی سے جائزہ لینا ہوگا۔

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ مرکزی پی اے سی صرف 5 کروڑ روپے سے زائد کے اڈٹ اعتراضات دیکھے گی، 5 کروڑ سے کم کے اڈٹ پیراز ذیلی کمیٹی دیکھے گی۔

اس سے قبل میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری صحت بہتر ہے، کمر کا درد چل رہا ہے، علاج ہو رہا ہے اللہ تعالی خیر کرے گا، ڈاکٹرز کہہ رہے ہیں کہ فزیو تھراپی اور ایکسرسائز سے افاقہ ہوگا۔ شیخ رشید کو پی اے سی کا رکن بنانے پر شہباز شریف کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ ایاز صادق اور سعد رفیق کو پی اے سی کا رکن بنانے کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

The post میری صحت بہتر ہے بس کمر کا درد چل رہا ہے، شہباز شریف       appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FYh8nf
via IFTTT

کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات ایکسپریس اردو

لاہور: کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ان کے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔

لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے جمعرات کا دن مقرر کیا گیا ہے، ملاقات کے لئے صبح 9 بجے سے دوپہر دو بجے تک کا وقت مقرر ہے۔

ملاقات کے لئے نواز شریف کے اہل خانہ کے علاوہ سابق صدر پاکستان ممنون حسین، سینیٹر پرویز رشید، آصف کرمانی، شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق، مشاہد حسین سید، سائرہ افضل تارڑ، طلال چوہدری، دانیال عزیز، احسن اقبال، خواجہ حسان اور ملک سیف الملوک کھوکھر سمیت دیگر رہنما بھی پہنچے۔ اس موقع پر (ن) لیگی کارکنوں کی بھی بڑی تعداد جیل کے باہر پہنچی جو نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خصوصی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کا تفصیلی معائنہ کیا تھا۔ نواز شریف کے اہل خانہ اور ذاتی معالج کا مطالبہ ہے کہ انہیں جیل میں علاج کی مناسب طبی سہولیات فراہم نہیں کی جا رہیں اس لئے ضروری ہے کہ انہیں کسی اسپتال منتقل کیا جائے۔

The post کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف سے اہل خانہ اور پارٹی رہنماؤں کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Gcuvj6
via IFTTT

Wednesday, January 30, 2019

جعلی اکاﺅنٹس کیس:انور مجید اور دیگر نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی اپیل دائر کردی فریال تالپور نے سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس اختیارات پر سوال اٹھا دیا‘ کیا از خود نوٹس ... مزید

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا عمران خان کی زیر صدارت ٹیکسٹائل صنعت کے مسائل پر اجلاس

بولان دوگاڑیوں میں تصادم، 7 افراد زخمی، 3 زخمی

ڈی آئی جی آفس لورالائی کی دہشت گردوں کے بزدلانہ حملہ کی شدید مذمت ، قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار، خرم شہزاد

ڈی آئی جی آفس لورالائی حملے میں شہید 7 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا ، 2 پولیس اہلکاروں کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ

نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل لاہورمیں طبی معائنہ ‘جامع رپورٹ اور سفارشات محکمہ داخلہ کو دی جائیں گی سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج اور 6رکنی میڈیکل بورڈ سے معائنہ کیا

کوٹ لکھپت جیل میں قید سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ مکمل میڈیکل بورڈ 2 گھنٹے تک سابق وزیراعظم نواز شریف کا طبی معائنہ کرتا رہا

سانحہ ساہیوال: مقتول خلیل کے بھائی کاجے آئی ٹی کو مسترد کرتے ہوئے ملزمان کی شناخت پریڈ سے انکار معلوم ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ کیا آئے گی، ذیشان دہشت گرد ثابت ہوگا ‘ایڈیشنل ... مزید

جی سی یونیورسٹی فیصل ۱ٓباد کی فیکلٹی آف فارماسیوٹیکل سائنسز کے زیر اہتمام دوسرے بین الاقوامی سمپوزیم کا انعقاد

سیکرٹری ہیلتھ پنجاب نے ڈاکٹر ظفرعباس خان بلوچ کو چیف ایگزیکٹو ۱ٓفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ٹوبہ تعینات کرنے کے احکامات جاری کردئیے

پھپھوندی سے آلودہ خوراک کے استعمال سے جانوروں کی صحت پر برے اثرات مرتب ہوتے ہیں، پھپھوندی سے آلودہ خوراک، کھل ونڈہ اور روٹی کے ٹکڑوں کا استعمال ترک کر نا ہوگا، ڈائریکٹر ... مزید

یورپی یونین نے برطانیہ سے بریگزٹ پر نئے مذاکرات سے انکار کر دیا کسی معاہدے کے بغیربریگزٹ سے سیاسی و معاشی افراتفری پیدا ہونے کا خدشہ بڑھ جائے گا، جرمن ذرائع ابلاغ

ڈیجیٹل فنانشل سروسز سے چھوٹے ود رمیانے درجے کے کاروبار کے لیے مالیاتی مشکلات پر قابو پا یا جا سکتا ہے ، ’’ای کامرس ‘‘ کے تحت کاٹیج انڈسٹری کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔تغرل ... مزید

خاتون ملازمہ کو حراساں کرنے پرریسکیو1122 کاسینئرافسر ملازمت سے فارغ

حکومت کسانوں کی فلاح وبہبود کیلئے بہترین پیکج متعارف کرارہی ہے،میاں خالد محمود

چھوٹے تاجروں کیلئے سکیم پر مشاورت کا عمل شروع کیا جائے ‘ صدرآل پاکستان انجمن تاجران

سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کشمیر ڈے باکسنگ مقابلی5 فروری کو ہونگے‘ اصغر بلوچ

عوامی فنڈز کے صحیح استعمال کے موضوع پر اے سی سی اے اور آئی ایف اے سی نے عالمی کیس اسٹڈیز شائع کر دیں

سندھ کمیشن برائے وقار نسواں کے وفد کی کمشنر کراچی سے ملاقات حکومت خواتین کی ترقی کے لئے اقدامات کر رہی ہے کمشنر کراچی افتخار شالوانی

معاشی چیلنجز نئے مواقع لیکر آتے ہیں، حکومت کو سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے معاشی ترقی کیلئے اقدامات اٹھانے چاہئیں‘لاہور چیمبر دنیا کے کئی ممالک نے پسماندگی سے نکل کر معاشی ... مزید

تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی کے مقابلے میں وسائل محدود ہیں‘حنیف خان پتافی حکومتی اداروں، علماء کرام، میڈیا اور معاشرے کے تمام طبقات کو مل کر کام کرناہوگا،دیہی عوام میں شعور ... مزید

وزارت داخلہ نے حمزہ شہباز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

مقامی بینکوں سے لیے جانے والے 400ارب روپے قرضے کا حسا ب کو ن دیگا،مرتضیٰ وہاب حکومت کے رو ز اول سے ہی تحریک انصا ف کے پا س معا شی بہتری کے لئے کو ئی پا لیسی نہیں ہے،مشیر اطلاعات ... مزید

خصوصی میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا تفصیلی طبی معائنہ کیا مختلف میڈیکل ٹیسٹ کرنے سمیت نواز شریف سے بھی معلومات لی گئیں،ڈاکٹر عدنان کوبھی خصوصی بورڈ میں ... مزید

وزیر مملکت زرتاج گل کی متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزابی سے ملاقات،دوطرفہ باہمی تعلقات پر بات چیت

پاکستان اور آذربائیجان کے مابین انرجی کے شعبے میں مشترکہ ورکنگ گروپ بنایا جائیگا، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان آذربائیجان پاکستان میں ایل این جی سیکٹر میں سرمایہ کاری ... مزید

جعلی اکائونٹس معاملہ، فریال تالپور نے سپریم کورٹ میں الگ سے نظرثانی کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجود کوئی قابل جرم شواہد تلا ... مزید

قانون سازی کے عمل میں حصہ لے کرخواتین ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، اسد قیصر کوئی قوم اس وقت تک ترقی نہیں کر سکتی جب تک ان کی خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ ... مزید

وزیر اعظم کی زیر صدارت ٹیکسٹائل سیکٹر سے متعلقہ ایشوز پر اجلاس ،ایک لاکھ بیس ہزار نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے مجوزہ پروگرام پر بریفنگ نوجوانوں کو مقامی و بیرون ملک مارکیٹ ... مزید

وزیر خارجہ کی ایگزیکٹو پریزیڈنٹ ایس آر ایف اور چیرمین پاک عمان انوسٹمنٹ کمپنی سے ملاقات پاک عمان انوسٹمنٹ کمپنی، پاک عمان اقتصادی تعلقات کے فروغ میں سنگ میل کی حیثیت ... مزید

ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں ملے، امریکی انٹیلی جنس ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: امریکی انٹیلی جنس کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کر رہا ہے جب کہ شمالی کوریا کے اپنے تمام ایٹمی تنصیبات کے خاتمے کا بھی کوئی امکان نہیں۔ 

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینیٹ میں انٹیلی جنس اداروں کے سربراہان نے رپورٹ پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں ملے جب کہ شمالی کوریا کے جوہری ہتھیار تلف کرنے کے امکانات بھی نہایت کم ہیں۔

امریکی قومی انٹیلی جنس ادارے کے ڈائریکٹر ڈین کوٹس نے مزید بتایا کہ ایران کا بیلسٹک میزائل پروگرام خطے میں سب سے بڑا ہے جو مشرقِ وسطیٰ کے لیے مسلسل خطرہ ہے تاہم خلا میں مشن بھیجنے کے بعد ایران کے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کی ٹائم لائن مختصر ہو گئی ہے۔

انٹیلی جنس رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ شمالی کوریا امریکی حکومت کی امیدوں کے برعکس اپنے تمام جوہری تنصیبات کو تلف نہیں کرے گا کیوں کہ شمالی کوریا اپنے جوہری پروگرام کو ملکی سلامتی کے لیے ضروری قرار دیتا ہے اور ہتھیاروں کی تخفیف کی رفتار  بھی نہایت کم ہے۔

سی آئی اے کی ڈائریکٹر جینا ہیسپل کا بھی سینیٹ کی کارروائی میں حصہ لیتے ہوئے حیران کن طور پر ایران کی حمایت کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایران اب بھی تکنیکی طور پر جوہری معاہدے کی پابندی کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس ایران پر جوہری ہتھیاروں کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی جوہری معاہدے کی توسیع کرتے ہوئے معاہدے سے علیحدگی اختیار کرلی تھی اور ایران پر اقتصادی پابندی عائد کردی تھی۔

The post ایران کے جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں ملے، امریکی انٹیلی جنس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CQSy3K
via IFTTT

تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں رہنما اور کارکن گرفتار ایکسپریس اردو

راولپنڈی  : پولیس نے تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے درجنوں رہنما اور کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔

راولپنڈی میں آسیہ کی رہائی کے خلاف مظاہرین مری روڈ پر نکل آئے۔ مظاہرین نے اینٹیں اور بھاری پتھر پھینک کر شمس آباد میں سڑک بلاک کردی۔ پولیس نے مظاہرین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 30 افراد کو گرفتار کرلیا جب کہ متعدد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال میں مختلف مذہبی جماعتوں کے 68 کارکنوں کو حراست میں لے کر جیل اور تھانے منتقل کردیا گیا۔  پولیس ذرائع کے مطابق راولپنڈی سے 24، اٹک سے 26، جہلم سے 14 اور چکوال سے چارکارکنوں کوحراست میں لیا گیا۔ جھنگ میں بھی پولیس نے تحریک لبیک کے کارکنوں کے خلاف پکڑ دھکڑ کی اور رات سے اب تک 20 کارکن گرفتار کرلئے۔

ادھر ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی احتجاج کو روکنے کے لیے مختلف مکاتب فکر کے 32 علمائے کرام کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ گرفتار شدگان میں جماعت اہلسنت پاکستان کے ضلعی عہدیدار شامل ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ضلع میں امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں آسیہ کیس کے فیصلے پر ممکنہ ردعمل کے خدشے کے پیش نظر سیکورٹی ہائی الرٹ کیا گیا اور پولیس اہلکار اور رینجرز کی بھاری نفری فیض آباد میں تعینات رہی۔ مذہبی جماعتوں نے آج فیض آباد میں احتجاجی مظاہرے کی کال دی تھی تاہم شہر آباد میں کسی احتجاجی مظاہرے یا روڈ بند ہونے کا واقعہ پیش نہیں آیا۔

The post تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن، درجنوں رہنما اور کارکن گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RV0Cuw
via IFTTT

یو ایس اوپن میں بیک انجری کی وجہ سے بہتر پرفارم نہیں کر سکا، اعصام الحق ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستانی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا کہنا ہے کہ یوایس اوپن میں بیک انجری کی وجہ سے بہتر پرفارم نہیں کر سکا۔

لاہورکے باغ جناح ٹینس کورٹس پر میڈیا سے بات کرتے ہوے اعصام کا کہنا تھا کہ محنت کر رہاہوں کہ ٹاپ ٹوئنٹی میں واپس آؤں اور پاکستان کا نام روشن کروں ، پنجاب ٹینس ایسوسی ایشن ٹینس کے لیے اچھا کام کر رہی ہے، لاہور سمیت دیگر شہروں میں ڈسٹرکٹ لیول پر ٹورنامنٹ ہو رہے ہیں، ان ٹورنامنٹس میں نیا ٹیلنٹ دیکھ رہا ہوں جو کہ خوش آئند ہے۔

اعصام الحق نے کہا کہ پنجاب کی طرح باقی صوبوں کی ایسوسی ایشن کو بھی ٹورنامنٹس کروانے چاہیں، یو ایس اوپن میں بیک انجری کی وجہ سے بہتر پرفارم نہیں کر سکا، ابھی کچھ مشکل وقت چل رہا ہے کوشش کر رہا ہوں فٹنس بحال کروں، صوفیا میں ٹورنامنٹ کھیلنے جا رہا ہوں امید ہے اچھا پرفارم کروں گا۔

The post یو ایس اوپن میں بیک انجری کی وجہ سے بہتر پرفارم نہیں کر سکا، اعصام الحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UqIu8P
via IFTTT

سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ایکسپریس اردو

 لاہور: سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لئے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کی اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، نئی جے آئی ٹی نے سانحہ کے مدعی جواد حامد سمیت 30 گواہوں کے بیانات قلمبند کرلیے۔

عوامی تحریک کے ذرائع کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مدعی جواد حامد سمیت 30 گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ، ہفتے میں چار دن ان کے گواہوں کے بیانات قلمبند کئے جارہے ہیں، ذرائع کے مطابق ان کے گواہوں کو بیانات ریکارڈ کروانے کا مکمل موقع دیا جارہا ہے اور ان پرکسی قسم کا کوئی دباؤ نہیں ڈالاجارہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونیوالے زیادہ ترگواہوں نے سابق ایس پی عمر ورک ، معروف صفدر واہلہ، عبدالرحیم شیرازی اور سلیمان کے خلاف گواہی دی ہے، گواہان نے بیان قلمبند کروایا کہ پولیس افسران نے نہتے لوگوں کا قتل عام کیا گیا۔

ادھرترجمان عوامی تحریک نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نئی جے آئی ٹی نے پہلی بارجائے وقوعہ کا فرانزک سروے کیا ہے ، ٹیم ممبران مسلسل چار روزتک جائے وقوعہ کا مختلف پہلوؤں سے سروے کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں امید ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو انصاف ملے گا اور قاتل کیفرکردارتک پہنچیں گے۔

واضع رہے کہ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری بھی نئی جے آئی ٹی کواپنا بیان ریکارڈکرواچکے ہیں اور جے آئی جے آئی ٹی نے سابق وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کو طلب کررکھا ہے۔

The post سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں اہم پیش رفت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DHZKAK
via IFTTT

ہاکی کی تباہی کے ذمہ دار سابق اولمپئنز ہیں، ریحان بٹ ایکسپریس اردو

 لاہور: ہاکی فیڈریشن کے عہدیداروں نے سابق اولمپئنز کے گروپ کو قومی کھیل کی تباہی کا ذمہ دار قرار دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوے کوچ ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ ہاکی فیڈریشن پر کرپشن کے الزامات کی وجہ سے نقصان ہوا، سابق اولمپئین نے حکومت کو شک میں ڈال رکھا ہے کہ یہاں کرپشن ہوتی ہے،خالد بشیر جیسے اولمپین آج تنقید کر رہے ہیں جب کہ پی ایچ ایف میں کرپشن کا راگ الاپا جاتا ہے جو حقیقت میں نہیں، ہاکی کے بارے میں سوچا جائے۔

اس موقع پر خزانچی اخلاق عثمانی نے کہا کہ فروری میں کانگریس بلانے کا فیصلہ کیا ہے،آڈٹ رپورٹس مکمل ہیں، جس کو شوق ہے ، حسابات چیک کرلے،ایک ایک پائی کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں، اخلاق عثمانی نے واضح کیا کہ سوا ارب کے الزامات افسوس ناک ہیں، حکومت نے صرف چون کروڑ گرانٹ دی دوہزار سولہ اور سترہ کا اسپشل آڈٹ ہوچکا، دوہزار سترہ اور دوہزار اٹھارہ کا آڈٹ بھی مکمل ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں منظورجونئیر، خالد بشیر سمیت پی ایچ ایف کے مخالف گروپ نے فیڈریشن حکام پر مالی بد عنوانیوں کے الزامات لگاتے ہوئے استعفی دینے کا مطالبہ کیا تھا۔

The post ہاکی کی تباہی کے ذمہ دار سابق اولمپئنز ہیں، ریحان بٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SehH1V
via IFTTT

شردھا کپورکا ننھی مداح کی خواہش پوری کرنے کےلیے انوکھا انداز ایکسپریس اردو

فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری ایکسپریس اردو

جبوتی میں پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 130 لاپتہ ایکسپریس اردو

جبوتی شہر: افریقی ملک جبوتی میں تارکین وطن کی دو کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک اور 130 لاپتہ ہوگئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک جبوتی کے ساحلی جنگلات کے نزدیک گوڈوریا کے علاقے میں پناہ گزینوں کی دو کشتیاں توازن برقرار نہ رکھ سکی اور سمندر میں ڈوب گئیں۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے 2 پناہ گزینوں کو بحفاظت نکال لیا جب کہ 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ 130 تارکین وطن تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم موسم کی خرابی کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔

جبوتی پولیس کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح امدادی کام کی تکمیل ہے تاہم کشتی کی منزل کیا تھی اور یہ افراد یہاں تک کس طرح پہنچے اور اس کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے۔ ان تمام سوالوں پر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ پناہ گزین غربت سے تنگ آکر اہل خانہ کے اچھے مستقبل کی خاطر مشکل اور دشوار طریقہ اختیار کرتے ہوئے اپنی جانیں بھی خطرے میں ڈال دیتے ہیں اور یہ واقعہ بھی اسی نوعیت کا ہے۔

The post جبوتی میں پناہ گزینوں کی کشتیاں ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک، 130 لاپتہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FXb8em
via IFTTT

ہرجانہ کیس؛ عدالت نے وزیرعظم عمران خان کی درخواست مسترد کردی ایکسپریس اردو

پشاور: عدالت نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس میں ان کے وکیل کی درخواست مسترد کردی۔

پشاور کی مقامی عدالت میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے  پہلے سے محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم کے وکیل کی جانب سے سماعت پشاور میں کرنے پر اعتراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کیس کی سماعت پشاور میں ہی ہوگی۔

مقامی عدالت نے 23 جنوری کو فریقین کے وکلاء کی دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جب کہ عدالت نے وزیراعظم کے وکیل کو 15 فروری کو جواب جمع کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

واضح رہے وزیراعظم کے وکیل بابراعوان نے کیس کی سماعت پشاور کے بجائے اسلام آباد منتقل کرنے کیلئے درخواست دائر کیا تھا۔

The post ہرجانہ کیس؛ عدالت نے وزیرعظم عمران خان کی درخواست مسترد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2sViFSH
via IFTTT

ماتحت عدالتوں پر افسوس ہوتا ہے، چیف جسٹس ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ ماتحت عدالتوں پر افسوس ہوتا ہے، اگر وہ معاملات صحیح طریقے سے دیکھیں تو سپریم کورٹ تک نہ آئیں۔

چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سوتیلے باپ کے ہاتھوں بیٹے کے قتل کے کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے بتایا کہ 2010 میں والدہ پر مبینہ طور پر تشدد کرنے پر محمد ریاض نے سوتیلے بیٹے فیصل اعجاز کو قتل کیا تھا۔

عدالت نے شواہد کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ واقعہ اسلام ٹاوٴن کوٹ اسحاق گوجرانولہ میں پیش آیا، فیصل اعجاز والدہ کو ملنے گیا اور مار پیٹ شروع کر دی، محمد ریاض نے چھری کے وار سے فیصل اعجاز کو قتل کیا، ٹرائل کورٹ نے ملزم محمد ریاض کو سزائے موت اور جرمانے کی سزا سنائی، ہائی کورٹ نے جرمانہ برقرار رکھتے ہوئے سزائے موت عمر قید میں بدل دی۔

سپریم کورٹ نے مجرم کی اپیل جزوی طور پر منظور کرتے ہوئے کہا کہ وہ جتنی سزا بھگت چکا کافی ہے۔ عدالت نے جرمانہ برقرار رکھتے ہوئے مجرم کی رہائی کا حکم دے دیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ ماتحت عدالتوں پر افسوس ہوتا ہے، اگر وہ معاملات صحیح طریقے سے دیکھیں تو سپریم کورٹ تک نہ آئیں۔

The post ماتحت عدالتوں پر افسوس ہوتا ہے، چیف جسٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DGCbZ2
via IFTTT

سرمایہ کاری میں معاونت کیلیے ہر اقدام اٹھانے کیلیے تیار ہیں، مشیر تجارت  ایکسپریس اردو

 اسلام آباد:  

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آسان کاروبار کے لیے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے کا ہدف دیا ہے اور ہم ہر وہ اقدام چاہتے ہیں جس سے کاروبار اور سرمایہ کاری میں معاونت ہو۔

اسلام آباد میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور کاروبار میں بھی آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، اس وقت آسان کاروبار کے لیے پاکستان 136 نمبر پر ہے، وزیراعظم نے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے کا ہدف دیا ہے اور وزیراعظم پاکستان میں ہوٹلنگ اور سیاحت انڈسٹری کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ بینکوں سے قرضے لینے کا طریقہ بھی آسان بنایا جا رہا ہے اور ہمسایہ ملکوں سے تجارت بڑھانے کا عندیہ بھی دے دیا جب کہ ہماری ٹیم نے صوبوں کیساتھ مل کر ٹیکسز سے متعلق کام کیا، پورٹل بنایا ہے جہاں کمپنی کو تمام سہولتیں ایک جگہ ملیں گی، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بھی آسانی پیدا کررہے ہیں، اب ون ونڈو کے ذریعے کمپنی کی رجسٹریشن ہوا کرے گی۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرزکو ریفنڈزجلدی نہیں مل رہے، ہر 15 دن بعد ایکسپورٹر کو اسٹیٹ بنک سے ریفنڈ کا سسٹم بنایا گیا ہے، پیداوار بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی پرتوجہ دے رہے ہیں، تین انڈسٹریل اسٹیٹ تیار ہیں، چند ماہ میں فنکشنل ہو جائیں گے جب کہ بجلی کنکشن اور لوڈشیڈنگ کے اوقات سے متعلق شکایات ہیں، نیشنل انڈسٹریل پارک کو دو ماہ میں بجلی پہنچا دی جائے گی، پاکستان میں بجلی کے نرخ زیادہ ہیں، پانچ برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کئے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ملک میں انڈسٹری کو اپنے پاؤں پرکھڑاہونا چاہیے،کوئی سبسڈی نہیں ہونی چاہیے، موٹرسائیکل ، فریج ،مشینری انجنینرنگ پراڈکٹس کی نئی انڈسڑی کیلیے سبسڈی دیں گے، ارادہ ہے ان پیداواری انڈسٹریز کو دو سال کیلیے سبسڈی دی جائے جب کہ بلیک منی سے اکانومی نہیں چل سکتی، اس کوٹیکس ایبل کرنا ضروری ہے، جس کے پاس پیسا ہے بزنس کرے لیکن اس کوٹیکس دینا پڑے گا۔

The post سرمایہ کاری میں معاونت کیلیے ہر اقدام اٹھانے کیلیے تیار ہیں، مشیر تجارت  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Batch3
via IFTTT

منی لانڈرنگ کیس؛ فریال تالپور نے بھی سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: آصف زرداری کے بعد ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے بھی منی لانڈرنگ کیس کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل دائرکردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورنے سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا ہے۔ فاروق ایچ نائیک نے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست تیار کی جس میں 7 جنوری کے فیصلے پر نظرثانی کی استدعا کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئیں اور تحریری جواب بھی دیے، ایف آئی اے بینکنگ کورٹ میں فائنل چالان داخل کرنے میں ناکام رہا، ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجود کوئی قابل جرم شواہد تلا ش نہ کرسکا۔ عدالت عظمٰی نے تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی قابل قبول شواہد نہ لاسکی، سپریم کورٹ کے حکم سے فئیرٹرائل کا حق متاثر ہوگا جب کہ سپریم کورٹ کا معاملہ نیب کو بھجوانا غیرقانونی اور بے جا ہے۔

دوسری جانب اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور دیگر کی جانب سے بھی درخواستیں دائر کرائی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سابق صدرآصف زرداری نے بھی سپریم کورٹ میں فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی  تھی جس میں موقف اختیارکیا گیا تھا کہ عدالت عظمی نے تسلیم کیا کہ جے آئی ٹی قابل قبول شواہد نہ لاسکی،  چاہتے تھے کہ معاملہ صاف شفاف اندازسے منطقی انجام تک پہنچے، ایف آئی اے تمام اداروں کی مدد کے باوجودقابل جرم شواہد تلاش نہ کرسکا۔

The post منی لانڈرنگ کیس؛ فریال تالپور نے بھی سپریم کورٹ میں نظرثانی اپیل دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WrEOoZ
via IFTTT

ڈاکٹر پرویز محمود قتل کیس؛ ملزمان کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ایکسپریس اردو

 کراچی: انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کے مقدمے میں ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 11 مفرور ملزمان کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ 

کراچی سنٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 16 کے روبرو جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے گرفتار ملزم سعید عرف کالا کو پیش کیا۔

عدالت نے ایم کیو ایم کراچی تنظیمی کمیٹی کے سابق انچارج حماد صدیقی سمیت 11 مفرور ملزمان کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔ مفرور ملزمان و ٹارگٹ کلر اسکارڈ میں عمران اعجاز نیازی، طاہر قادیانی، زبیر عرف پپا، عبد الرحمان قریشی، جوائنٹ سیکٹر انچارج ریحان، آصف آلٹو، فیضان الیاس، سمیر نائی اور شکیل موٹا شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 6 سال بعد جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن ناظم ڈاکٹرپرویزمحمود کے قتل کا معمہ حل

عدالت نے سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق مقدمہ میں مسعود عرف کالا گرفتار ہے جو ایم کیو ایم کی ٹارگٹ کلر ٹیم رکن ہے۔ ملزم پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے۔  مسعود عرف کالا نے تفتیش کے دوران ڈاکٹر پرویز محمود کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا۔ ٹاؤن ناظم لیاقت آباد ڈاکٹر پرویز محمود کو کے ڈی اے چورنگی کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

جماعت اسلامی کے ٹاؤن ناظم کے ہمراہ ان کے دوست خلیق اللہ بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ ملزم نے اپنی ٹارگٹ کلر اسکارڈ کے ساتھ مقتولین کو نشانہ بنایا۔ ڈاکٹر پرویز محمود کا قتل کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج حماد صدیقی کے کہنے پر کیا۔

The post ڈاکٹر پرویز محمود قتل کیس؛ ملزمان کے تاحیات ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Wuxyc3
via IFTTT

گیارہ سال سے گمشدہ بچی بازیاب؛ 3 سال تک بھیک منگوائی گئی ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر میں گیارہ سال سے گمشدہ بچی بازیاب ہوگئی جس سے 3 سال تک بھیک منگوائی گئی اور اس کی گمشدگی کے غم میں والدین بھی انتقال کرگئے۔

کراچی سٹی کورٹ میں 11 سال سے گمشدہ بچی سے متعلق سماعت ہوئی۔ ایدھی کی جانب سے 11سال قبل گمشدہ بچی کو عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے 11 سال سے گمشدہ بچی تسلیم کو بڑی بہن صائمہ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔

گمشدہ بچی تسلیم نے عدالت میں بیان دیا کہ پارک میں کھیلتے ہوئے ایک شخص لے گیا تھا۔ 3 سال تک بھیک مانگواتے رہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق 2011 میں ایک ہمدرد خاتون نے ایدھی سینٹر میں جمع کرایا تھا۔

درخواست گزار بہن نے دائر درخواست میں موقف اپنایا تھا کہ بلدیہ کے علاقے سے 2008 میں گم ہوگئی تھی۔ والدین بچی کو یاد کرکے روتے تھے اور بہن کے گم ہونے کے غم سے انتقال کرگئے۔ ایدھی سینٹر میں بچیوں کی آویزاں تصویر سے اسے شناخت کیا۔ جس کے بعد گمشدہ بچی نے بھی بہن کی تصدیق کی تھی۔

 

The post گیارہ سال سے گمشدہ بچی بازیاب؛ 3 سال تک بھیک منگوائی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2UsonH4
via IFTTT

نوازشریف کا جیل میں خصوصی میڈیکل بورڈ کی جانب سے طبی معائنہ ایکسپریس اردو

 لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صحت کے جائزے کے لئے بنائے گئے خصوصی میڈیکل بورڈ نے 2 گھنٹے تک جیل میں تفصیلی طبی معائنہ کیا۔

آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئیر پروفیسرز ڈاکٹر بریگئڈیر عبد الحمید صدیق اور بریگیڈئر عظمت حیات، پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے پروفیسر شاہد حمید اور ڈاکٹر سجاد احمد، راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی کے پروفیسر ڈاکٹر حامد شریف خان  اور ڈاکٹر طلحہ بن نذیر پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ نے کوٹ لکھپت جیل لاہور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا 2 گھنٹے تک تفصیلی طبی معائنہ کیا  ہے۔

ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کے تفصیلی طبی معائنہ کیا اور ان سے دل کی بیماری، علامات اور جسم کے مختلف حصوں میں ہونے والے درد سے متعلق استفسار کیا۔ میڈیکل بورڈ سے ہونے والی گفتگو کے دوران نواز شریف نے پٹھوں میں کھنچاؤ اور دل پر بھاری پن کی شکایت کی۔

ڈاکٹرز نے نوازشریف کا بلڈ پریشر چیک کرنے کے علاوہ ان کی ای سی جی اور ٹیسٹ کے لیے خون کے نمونے بھی لئے۔ میڈیکل بورڈ نوازشریف کی صحت کے متعلق سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوائے گا اور محکمہ داخلہ پنجاب میڈیکل بورڈ کی سفارشات کی روشنی میں نوازشریف کے آئندہ کے علاج کے متعلق بھی فیصلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت کے لیے درخواست بھی زیر سماعت ہے۔

The post نوازشریف کا جیل میں خصوصی میڈیکل بورڈ کی جانب سے طبی معائنہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DJLGqG
via IFTTT

قائداعظمؒ اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر ایکسپریس اردو

ایک تصویر میں کفن میں لپٹے کشمیری رہنما یٰسین ملک نظر آئے، جنہوں نے کشمیر میں نئی تحریک شروع کی ہے کہ ایک ہی دفعہ سب کشمیریوں کو مار دو، مگروہ انڈیا سے آزادی حاصل کر کے رہیں گے۔ حد ہو گئی کہ یٰسین ملک کو کفن پہن کر نکلنا پڑا۔ صرف سال 2018 ء میں سینکڑوں معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے۔ کشمیر کے صفِ اول کے اخبارات چیخ چیخ کر معصوم کشمیریوں کے خون کی ارزانی پر نوحہ کناں ہیں۔ بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کی داستانیں دیکھنی ہیں تو سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، مشعال ملک اور دیگر آزادی پسند کشمیری متوالوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ فالو کر لیں، آپ کو رزوانہ بھارتی ظلم کی وہ تصویریں اور ویڈیوز نظر آئیں گی کہ آپ آنسو بہانے پر مجبور ہو جائیں گے۔ انٹرنیشنل میڈیا، اقوامِ متحدہ اور مہذب ممالک، تمام کے تمام اس عالمی سانحے پر خاموش بیٹھے ہیں۔

ہندوستان کا عالمی اثر و رسوخ اور سب سے بڑھ کر امریکہ کا چمچہ ہونا، عالمی برادری کو بہرہ کر گیا ہے۔ آج جب کشمیری ایک ایک کر کے شہید ہو رہے ہیں تو پاکستان کی موجودہ حکومت کی پالیسی ہے کہ ہندوستان سے دوستی کی جائے اور کشمیر بات چیت سے آزاد ہوگا۔ تویہ غلط فہمی تو خان لیاقت علی خان مرحوم کو بھی تھی، مگر ان کی زندگی میں یہ خواہش پوری نہ ہوئی- دیکھنا یہ ہے کہ مسئلہ کشمیر اس فارمولے سے حل کرنا ہے یا پھر قائدِ اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق حل کرنا ہے۔ اگرحل اول الذکر ہے تو یقین مانیے کہ 2030 ء کے بعد پاکستان میں کشمیر کے دریاؤں سے پانی کی ایک بوند بھی ہندوستان نہ آنے دے گا۔ وہ دریائے سندھ بھی ٹنل بنا کر خشک کر دے گا اور دیگر تمام دریا تقریباً ہم سے چھین چکا ہے۔ نہ پاکستان میں زراعت رہ گئی ہے اور نہ انڈسٹری ہے۔ یہ سب کچھ کشمیریوں کو مشکل میں اکیلا چھوڑنے کا نتیجہ ہے۔

اقوامِ متحدہ پچھلے 70 سال سے بندر کا تماشہ دکھانے میں مصروف ہے۔ اقوامِ متحدہ کے اندر اتنا دم ہی نہیں ہے کہ کشمیریوں کی مدد کر سکے۔ میثاقِ مدینہ میں لکھا ہے کہ تمام اہلِ ایمان یک جان ہیں اور ہر مسلمان پر فرض ہے کہ اﷲ کے راستے میں جو شہید ہوں ان کا بدلہ لے۔ کسی مسلمان کے قتل پر تمام مسلمانوں پر فرض ہے کہ وہ ایکا کر کے اس قاتل کی مخالفت کریں اور اس کے خلاف کارروائی میں مدد دیں۔ ہندوستان کشمیر میں بے گناہ مسلمانوں کو بے دریغ شہید کر رہا ہے۔

بحیثیت مسلمان ملک پاکستان پر واجب ہے کہ کشمیر میں جو لاکھوں شہادتیں ہوئی ہیں، ان کا بدلہ لے اور تمام مسلمان ممالک ہندوستان کے اس ظلم کی بھر پور مذمت کریں۔ ہندوستان سے کسی قسم کے تعلقات تب تک نہ رکھے جائیں جب تک اس سے بدلہ نہ لے لیا جائے۔

اگر تاریخ کا جائزہ لیا جائے تو نبی اکرم ﷺ ہمیشہ محاذ جنگ کے لیے تیار رہتے، روایات میں آتا ہے کہ ہر مہینے کوئی نہ کوئی معرکہ ہوتا تھا اورنبی پاکؐ ہر ماہ کم از کم 10 دن کھلے آسمان تلے رہتے تھے۔ میجر اے ایچ امین اپنی کتاب ’’آزادی کشمیر… کھوئے ہوئے مواقع کی جنگ‘‘ میں لکھتے ہیں کہ اس وقت کی حکومت میں قائدِ اعظم اور جنرل اکبر کے علاوہ آزادیٔ کشمیر میں کسی کو دلچسپی نہ تھی۔ میجر افضل خان اپنی کتاب ’’میری آہ و زاری‘‘ میں لکھتے ہیں کہ جب نہرو اور لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے رویے سے مایوس ہو کر قائداعظم نے حکومت کو حکم دیا کہ کشمیر میں جہاد کو جاری رکھا جائے تو جنرل اکبر نے تجویز دی کہ مجاہدین کو پونچھ اور جموں محاذ پر جہاد کے لیے بھیجا جائے، لیکن حکومت نے اجازت نہ دی۔ جونہی قائدِ اعظم کو اس بات کا علم ہوا تو سخت ناراض ہوئے۔ حکومت نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ باقاعدہ جنگ شروع ہو سکتی ہے، تو قائدِ اعظم نے فرمایا کہ ’’بے شک بھارت سے جنگ شروع ہو جائے، لڑنے والے کبھی مرتے نہیں ہیں۔‘‘

پھر حکومتی عہدے داروں نے بہانا بنایا کہ ہمارے پاس فوج کم ہے اورمغربی سرحد پر ہے۔ تو قائدِ اعظم نے حکم دیا کہ ’’فوراً ساری کی ساری فوج مشرقی سرحد پر لائی جائے۔ پورے پاکستان سے شہریوں کو جہاد کے لیے دعوت دی جاتے۔ اگر پاکستان کے پاس ہتھیار نہ رہے تو پاکستانی مجاہد نیزوں بھالوں سے بھی لڑیں گے۔ اسلام غیرت مند لوگوں کا دین ہے، ہم کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔ کشمیرپاکستان بنے گا۔‘‘

قائدِ اعظم آگاہ تھے کہ جس طرح رسولِ عربیؐ نے قریشِ مکہ کی ناکہ بندی کی تھی، اور قریش کے تجارتی قافلے کو سکون سے شام جانے نہ دیتے تھے، مسلمانوں کا مدینہ جانا قریش کے لیے مصیبت بن چکا تھا۔ وہ جان چکے تھے کہ ہندوستان کو اگر موقع دیا گیا تو وہ پاکستان کا جینا حرام کر دے گا۔ (جیسا کہ 1971 ء میں ہوا اور2019 ء میں بھی ہو رہا ہے)۔ ہندوستان کی بدمعاشی سے تنگ آ کر آپ سوچ چکے تھے کہ جس طرح انڈیا نے مادھوپور سے پاکستان کا پانی بند کیا تھا، مستقبل میں جب بھی ہندوستان آنکھیں دکھائے گا، اس کے بحری تجارت کے راستے بند کر دیئے جائیں۔ کیا آج ہم لوگ قائدِ اعظم سے زیادہ سیاست اور قانون جانتے ہیں؟ کیوں قائدِ اعظم نے کشمیر پر حملے کا حکم دیا؟

اگر کشمیر پر حملہ غیر قانونی ہوتا تو محمد علی جناح کبھی یہ حکم نہ دیتے۔ کشمیر اشو پر ان کی جو حکم عدولیاں کی گئیں اس پروہ اپنے آخری ایام میں بہت مایوس ہوئے۔ قائدِ اعظم نے سری نگر ہوائی اڈے اور جموں پر حملے کا حکم دے کر یہ ثابت کر دیا تھا کہ ان کی فوجی صلاحیتوں میں کوئی شک نہیں ہے۔ دونوں فیصلوں کی حکم عدولی ہوئی، ورنہ کشمیر آج پاکستان کا حصہ ہوتا۔ کشمیری عوام پاکستانی عوام سے اب بھی پُر اُمید ہیں۔ اگر حکومتِ وقت کشمیریوں سے مخلص ہے توایمان کے آگے دنیا کی کوئی طاقت نہیں ٹک سکتی ہے۔ اب فیصلہ ہم پر ہے کہ غیرت کی زندگی گزارنی ہے کہ اغیار کا ظلم چپ چاپ سہنا ہے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 1,000 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post قائداعظمؒ اور جدوجہد آزادیٔ کشمیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RrnVqL
via IFTTT

لاہور میں پولیس اہلکار نے شہری کی بیوی کو اغوا کر لیا لاہور پولیس کے اے ایس آئی ذوالفقار کئی روز تک خاتون کو اپنی ہوس کا نشانہ بناتا رہا، تاحال مقدمہ درج نہ ہو سکا پولیس ... مزید

پولیس عوام کی جان، عزت و نفس اور مال کی حفاظت کرے گی، ڈی پی او لوئر کوہستان

لیزان کمیٹیوں کا مقصد پولیس اور عوامی نمائندوں کے باہمی تعاون سے مسائل کا خاتمہ کرنا ہے، ڈی ایس پی امجد حسین

محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے منسلک تحصیل الائی کی تمام رابطہ سڑکیں بحال کر دی گئیں

عوام کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا اولین ذمہ داری ہے، ڈی ای او بٹگرام

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرنے غیر معیاری کھانوں کی فروخت پر ہوٹل مالکان کو 80 ہزار روپے جرمانے کر دیئے

ڈپٹی کمشنر ہری پور کا کوٹ نجیب الله ہسپتال کا دورہ، غیر حاضرکو اہلکار معطل کر دیا

ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز عوامی شکایات کے ازالہ کیلئے محکمہ مال کی کارکردگی کی خود نگرانی کریں، کمشنر ہزارہ ڈویژن

ایبٹ آباد میں کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کے تحت شجرکاری مہم کا آغاز

ضلعی انتظامیہ اور اباسین آرٹس کونسل کے اشتراک سے مقابلہ حسن قرات 2 فروری کو ہو گا

تاندلیانوالہ شوگر ملز سے ادائیگی نہ ہونے پر گنے کے کاشتکاروں کو پریشانی

نیا پاکستان ہاوسنگ منصوبہ کے تحت ہاوسنگ فاونڈیشن کے تمام رجسٹرڈ ممبران کو پلاٹوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، وزرات ہاوسنگ

ٹرکوں کی پیداوار میں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 16.90 فیصد، فروخت میں24.15 فیصد کمی ہوئی، پاما کی رپورٹ

امریکا کی ایک درجن سے زیادہ وسطی اور جنوبی ریاستوں میں سردی کی شدید ترین، تعلیمی ادارے اور سرکاری و نجی دفاتر بند

سانحہ ساہیوال ، مقتول خلیل کے بھائی نے شناخت پریڈ سے انکار کر دیا جلیل کو آج صبح شناخت پریڈ کے لیے ساہیوال طلب کیا گیا تھا

مری کے مختلف علاقوں میں سٹرکوں سے برف ہٹانے کے لئے کوششیں جاری

وفاقی دارالحکومت میں گیٹگری ون کے سرکاری گھروں کی تعداد 182 ہے، وزرات ہاوسنگ اینڈ ورکس

سینیٹ کمیٹی میں شادی کی عمر کی حد 18 سال مقرر کرنے کا بل منظور شادی کی عمر کی حد 18 سال مقرر کرنے کا بل کابینہ کی منظوری کے بھجوا دیا گیا، آئندہ ماہ پارلیمنٹ میں بحث کے لیے ... مزید

پیپلز پارٹی اور ن لیگ نے جو 35 سالوں میں نہیں کیا وہ ہم نے 5 ماہ میں کر دکھایا سیاسی طور پر سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کا اہم کردار بن گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے آبی ... مزید

پاکستان کی جانب سے شارجہ کے لیے 14 نئے فضائی رُوٹس کی منظوری متحدہ عرب امارات کی جانب سے 52 نئے فضائی رُوٹس کی درخواست کی گئی تھی

پاکستان نے اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل میں اصلاحات کے سلسلہ میں جاری مذاکرات میں لچک کا مظاہرہ کرنے پر زور دیا ہے، ملیحہ لودھی

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن (پی ایس ایف) کا سال 2019ء کیلئے 12 ایونٹس کے شیڈول کا اعلان

صوابی، مکان حادثے کے لواحقین کیلئے ضلعی حکومت کی جانب سے 12لاکھ روپے کی امداد کااعلان

آنے والی نسلوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے مل جل کر کوشش کرنی چاہیں‘ ڈاکٹر سلطان

ماڈل نیبر ہوڈ کونسل کے انتخاب کے لئے مقابلہ صفائی کا باضابطہ آغاز

خیبر پختونخوا کی سیاحت وثقافت کے فروغ کیلئے تین روزہ آرٹ اینڈ پینٹنگ نمائش

ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور نظم و ضبط سے حادثات سے بچا جا سکتا ہے ‘سجاد خان

چارسدہ، پاکستان مزدور کسان پارٹی کا تعزیتی اجلاس

حکومت کی ہدایت پر عوامی مسائل حل کیلئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں‘عدیل شاہ

بنوں ٹریفک پولیس کا کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈائون

سرفراز کپتان ہوں گے یا نہیں، فیصلہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا، پی سی بی ایکسپریس اردو

 لاہور: سرفراز احمد کی کپتانی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس بارے میں فیصلہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کپتان کی تقرری کے حوالے سے میڈیا میں اٹھنے والے ایشوز پر واضح کیا ہے کہ سیریز ٹو سیریز کپتان کے تقرر کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ اسی طریقہ کار کے تحت ہر سیریز سے پہلے کپتان کا فیصلہ کیا جاتا ہے۔ ترجمان کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ختم ہونے کے بعد آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے لئے کپتان کے تقرر کا فیصلہ ٹیم کے انتخاب کے وقت کیا جائے گا۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈے سیریز مارچ کے آخر میں شیڈول ہے، سرفراز احمد کی معطلی اور شعیب ملک کو قیادت کی ذمہ داری سونپے جانے کے بعد ان دنوں یہ بحث جاری ہے کہ اب سرفراز احمد کا مستقبل کیا ہوگا، کیا بورڈ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں سرفراز کو کپتان برقرار رکھے گا یا نہیں اور ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی قیادت کون کرے گا، اس پر ابھی تک سوالیہ نشان ہے، میڈیا کے بارہا سوالات کے باوجود چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے ہمیشہ گول مول جواب دیا ہے کہ سرفراز ٹیم کے کپتان ہیں اور اچھی پرفارمنس دے رہے ہیں۔

سابق کرکٹرز نے بھی بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس غیر یقینی صورت حال ختم کرکے جتنی جلد ورلڈکپ کے لیے کپتان کا اعلان کردے اتنا ہی ٹیم کے لئے بہتر ہوگا۔ اس سے خود کپتان کے مورال پر بھی اچھا اثر پڑے گا اور ٹیم انتظامیہ بھی مطمن ہوکر وہ اپنی پلاننگ کرسکے گی۔ نسل پرستانہ ریمارکس پر معافی مانگنے کے باوجود کپتان سرفراز کو آئی سی سی نے چار میچز کے لیے معطلی کی سزا سنائی ہے جس پر بورڈ نے سرفراز کو وطن واپس بلا کر قیادت شعیب ملک کے حوالے کردی ہے۔

The post سرفراز کپتان ہوں گے یا نہیں، فیصلہ پی ایس ایل کے بعد ہوگا، پی سی بی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TmbluJ
via IFTTT

سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ اپوزیشن کا صوبائی وزیر مکیش چاولہ پرگالی دینے کا الزام ایکسپریس اردو

 کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے صوبائی وزیر مکیش کمار چاولہ پر گالی دینے کے الزام کے بعد ایوان مچھلی بازار بن گیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن کی جانب سے وزیرپارلیمانی امورمکیش چاولہ پرگالی دینے کا الزام لگایا گیا جس کے بعد اپوزیشن لیڈر اورسعیدغنی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جب کہ اسمبلی ہنگامہ آرائی کے باعث مچھلی بازار کا منظر پیش کرنے لگی۔ مکیش چاولہ نے کہا کہ ریکارڈ نکلوا لیں گالی نہیں دی۔

امتیازشیخ نے کہا کہ وضاحت کرتے ہیں کہ کسی رکن نےگالی نہیں دی۔ فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ کسی کوحق نہیں کہ ایوان میں گالی دے۔  اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ میں نے کارروائی سے غیرپارلیمانی الفاظ حذف کرنے کی رولنگ دی ہے، اس کی تحقیقات کرواتے ہیں۔

اسی دوران سعیدغنی نے چیخ کر اپوزیشن لیڈر کو جواب دیا اور کہا کہ یہ بے شرم ہیں ایوان کا ماحول خراب کرتے ہیں جس کے بعد اپوزیشن لیڈر اورسعید غنی کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔

The post سندھ اسمبلی میں ہنگامہ آرائی؛ اپوزیشن کا صوبائی وزیر مکیش چاولہ پرگالی دینے کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2MK8x8o
via IFTTT

ہم 18 ویں ترمیم کے لیے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ ایکسپریس اردو

 کراچی:  وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جو لوگ اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہیں وہ دیکھ لیں، ہم اس کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔

وِزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ طے کیا جائے کہ صحت صوبائی معاملہ ہے یا وفاقی، این آئی سی وی ڈی 60 کی دہائی میں بنا، 2010 میں وفاقی حکومت نے یہ ادارے سندھ کے حوالے کردیے، وفاقی حکومت این آئی سی وی ڈی کو صرف 70 کروڑ روپے دیتی تھی، ہم نے قومی ادارہ امراض قلب کابجٹ بڑھاکر 13ارب روپے کردیا ہے۔

مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ لفاظی سے کچھ نہیں ہوتا، بلی تھیلے سےنکل آئی ہے، این آئی سی وی ڈی نے دنیا میں سب سے زیادہ اور مفت اینجیوگرافی کی ہے، پی ٹی آئی والے کہہ رہے ہیں کہ ہم ڈاکٹرز کو نکالیں گے، یہ ادارے ڈبونا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ہمیں قانون سازی سےکوئی نہیں روک سکتا، ہم نے بڑی محنت اور قیادت کے ویژن سے ادارے بنائے، ہم ان اداروں کو کبھی تباہ نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پورا یقین ہے کہ این آئی سی وی ڈی واپس ملے گا، جناح اسپتال الگ ہوجائے گا تو جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ کا مستقبل بھی داؤ پر لگ جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جو لوگ اٹھارویں ترمیم کے خلاف ہیں وہ دیکھ لیں، ہم 18 ویں ترمیم کے لیے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعظم سے فنڈز دینے کی بات پر مجھے جواب نہیں ملا، آئین کہتا ہے کہ صحت صوبائی معاملہ ہے، ہم اپنا حق کسی کو لینے نہیں دیں گے، بل کی منظوری کے لیے ہمارا ساتھ دیں، اگر اپوزیشن ساتھ نہیں دیگی تو ہم اپنی عددی اکثریت سے قانون سازی کریں گے۔

The post ہم 18 ویں ترمیم کے لیے ہر حد تک جائیں گے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2sUC85Z
via IFTTT

افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران داعش کمانڈر سمیت 3 جنگجو ہلاک ایکسپریس اردو

کنڑ: افغانستان میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران جھڑپ میں طالبان کمانڈر سمیت 3 جنگجو مارے گئے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں سیکیورٹی فورسز نے کنڑ صوبے میں سرچ آپریشن کے دوران داعش کمانڈر اور 2 جنگجوؤں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

افغان فوج کی جانب سے جاری بیان میں آپریشن کو بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کنڑ میں مقامی داعش کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشت گرد نجم الدین اپنے دو ساتھیوں سمیت مارا گیا جب کہ 2 جنگجوؤں کو حراست میں لے لیا گیا۔

شدت پسند جماعت داعش نے سرچ آپریشن میں کمانڈر کی ہلاکت کی تردید یا تصدیق کرنے سے گریز کیا ہے، تاہم اس علاقے میں فوجی قافلوں کی نقل و حرکت میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اِدھر قطر میں امریکا سے ہونے والے امن مذاکرات میں ڈرافٹ کی تیاری پر اتفاق کے بعد فریقین نے ایک دوسرے کوغیر ملکی فوجیوں کے انخلاء اور افغان سرزمین پر داعش سمیت کسی بھی شدت پسند جماعت کے استعمال نہ ہونے کی ضمانت دی ہے۔

The post افغانستان میں فوجی آپریشن کے دوران داعش کمانڈر سمیت 3 جنگجو ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2HFP0qR
via IFTTT

سانحہ ساہیوال؛ جے آئی ٹی میں ذیشان دہشتگرد ثابت ہوگا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: محکمہ داخلہ پنجاب کے حکام نے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں بتایا ہے کہ سانحہ ساہیوال کی جے آئی ٹی رپورٹ میں ذیشان دہشتگرد ثابت ہوگا۔

اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل ہوم سیکرٹری فضیل اصغر نے ساہیوال واقعے پر بریفنگ دی۔

ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب فضیل اصغر نے جے آئی ٹی رپورٹ کا نتیجہ کمیٹی کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ رپورٹ ابھی تک مکمل نہیں ہوئی، اب تک یہ واضح ہے کہ خلیل اور اس کی فیملی بے گناہ تھی، مجھے معلوم ہے جے آئی ٹی کی رپورٹ کیا آئے گی، ذیشان دہشتگرد ثابت ہوگا اور باقی لوگوں کو بے گناہ قرار دیا جائے گا، آپریشن کے کنڈکٹ کو غلط قرار دیا جائے گا جب کہ آپریشن کے ذمہ داروں کیخلاف کاروائی تجویز کی جائے گی۔

ایڈیشنل ہوم سیکرٹری فضیل اصغر نے کہا کہ ایک بات ثابت شدہ ہے کہ ذیشان کے دہشتگردوں کیساتھ روابط تھے، ذیشان کی عدیل کیساتھ سیلفی اور عدیل کی ذیشان کے گھر آمد دو ثبوت ہیں، ذیشان کی آلٹو گاڑی جو اوپن ٹرانسفر تھی اس کا اصل مالک عدیل تھا، دونوں کے فون اور انکی گفتگو اور میسجز بھی ثبوت ہیں، 13 جنوری کو دونوں کی گاڑیوں نے اکٹھے ساہیوال کا سفر کیا تھا۔

The post سانحہ ساہیوال؛ جے آئی ٹی میں ذیشان دہشتگرد ثابت ہوگا، ایڈیشنل ہوم سیکرٹری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GaPHGf
via IFTTT

نقیب قتل کیس؛ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم ایکسپریس اردو

 کراچی: انسدادِ دہشتگردی کی عدالت نے نقیب قتل کیس میں مفرور ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیا ہے۔

انسدادِ دہشتگردی کی منتظم عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت ہوئی جس میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے،تفتیشی افسر اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر رضوان نے عدالت کو بتایا کہ مفرور ملزمان کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے تاہم ملزمان اپنے اہل و عیال کے ساتھ گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئے ہیں، مفرور ملزمان کی زیر استعمال سموں کے ذریعے تلاش کی کوششیں جاری ہیں۔

مفرور ملزمان میں امان اللہ مروت، شیخ محمد شعیب عرف شوٹر، گدا حسین، محسن عباس، صداقت حسین شاہ، رانا شمیم اور ریاض شامل ہیں۔ اے آئی جی ویلفیئر ڈاکٹر رضوان نے کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کے لیے درخواست دائر کی جس کو عدالت نے منظور کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم دیا۔

عدالت نے ایف آئی اے، آئی بی اور ریلویز سے کیس کے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا بھی حکم دیا۔

The post نقیب قتل کیس؛ مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TnSI9Y
via IFTTT

حکومت نے قرضوں کے لیے واپڈا ہاؤس، ڈیمز اور پاور پلانٹس گروی رکھنے کا فیصلہ کر لیا نئی حکومت کے اس اقدام پر سینئیر صحافی نے حکومتی جماعت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

پی ٹی آئی وزیر کا عثمان بزدار کی تبدیلی کے خواب دیکھنے والوں کو جواب عثمان بزدار کو بطور وزیر اعلیٰ تبدیل کرنے کا کوئی چانس نہیں ہے۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب محمودالرشید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے سے باز نہ آئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ کی شکایت کر دی

چینی قونصل خانے پر حملے کے مرکزی سہولت کار کو شارجہ سے گرفتار کر لیا گیا ملزم راشد بلوچ حملے کے وقت کراچی میں موجود تھا اور اسے حملے کے لیے 9 لاکھ روپے ملے تھے

پاکستان تحریک انصاف کی ایک اور اتحادی جماعت نالاں ایم کیو ایم نے بھی حکومتی جماعت سے تحفظات کا اظہار کر دیا

برمنگھم میں زیر علاج پاکستانی کی 9سال بعد اپنے اہل خانہ سے ملاقات دل کے عارضے میں مبتلا نصراللہ بچوں سے ملتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ پائے، خاندان سے ملتے ہوئے جذباتی ... مزید

سانحہ ساہیوال ، پولیس اہلکاروں کی غفلت نے فرانزک ڈیپارٹمنٹ کو پریشانی میں مبتلا کر دیا دستی بم اور خود کش جیکٹس کو ناکارہ بنائے بغیر ہی فرانزک ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا

بھارت کا راحت فتح علی کو قوانین کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس ایکسپریس اردو

نئی دہلی: نامور پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خان کو غیر ملکی کرنسی رکھنے سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر بھارتی نفاذ کے ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہوا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی صوفی سنگر راحت فتح علی خان کو 2011 میں بھارت سے پاکستان جانے پر بھارتی ریونیو انٹیلی جنس نے دہلی ایئرپورٹ پر بغیر بتائے 1.24 لاکھ امریکی ڈالرز (تقریباً 2 کروڑ)رکھنے کے الزام میں پکڑا تھا۔ بعد ازاں ان کے خلاف فارن ایکسچینج مینجمنٹ(فیما)ایکٹ کے تحت 2014 میں اسی حوالے سے تفتیش کا آغاز ہوا تھا۔

اور اب گلوکار راحت فتح علی خان کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے اسی کیس میں شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 45 روز میں جواب طلب کیاہے۔

2011 میں  راحت فتح علی خان نے دوران تفتیش اپنے پاس اتنی بڑی رقم کی موجودگی کا جواز بتاتے ہوئے کہا تھا کہ وہ اپنے گروپ کے ممبران کے ساتھ سفر کررہے تھے اسی وجہ سے ان کے پاس اتنی بڑی رقم تھی۔

واضح رہے کہ بھارتی قوانین کے مطابق کوئی بھی شخص زیادہ سے زیادہ 5 ہزار ڈالرز نقد اور5 ہزار ٹریولرز چیک کی صورت میں  بھارت لاسکتایا لے جاسکتا ہے۔ اگر کسی کے پاس اس سے زیادہ رقم ہوتو اسے کسٹم حکام کو آگاہ کرنالازمی ہے۔ تاہم راحت فتح علی خان پر الزام تھا کہ ان کے پاس دس ہزار ڈالرز سے زیادہ رقم تھی لیکن انہوں نے کسٹم حکام سے رابطہ نہیں کیاتھا۔

The post بھارت کا راحت فتح علی کو قوانین کی خلاف ورزی پر شوکاز نوٹس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SdkR6g
via IFTTT

کوئٹہ سے اغوا نیورو سرجن ابراہیم خلیل 48 روز بعد رہا ایکسپریس اردو

کوئٹہ سے اغوا ہونے والے نیورو سرجن ابراہیم خلیل 48 روز بعد رہا ہوکر گھر واپس پہنچ گئے۔

نامعلوم اغوا کار ڈاکٹر ابراہیم خلیل کو بلوچستان کے علاقے چمن میں مال روڈ پر چھوڑ کر چلے گئے۔ ڈاکٹر ابراہیم خلیل کے اہلخانہ نے ان کی بازیابی کی تصدیق کردی ہے۔ سرجن ابراہیم خلیل کو 13 دسمبر کو اغوا کیا گیا تھا اور 48 روز بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔

قید سے رہائی کے بعد سرجن ابراہیم خلیل کافی کمزور نظر آئے اور ان کی داڑھی بھی بڑھی ہوئی تھی۔ جسمانی تشدد سے متعلق سوال کے جواب میں ابراہیم خلیل نے کہا کہ وہ ذہنی طور پر بہت پریشان ہیں کہ کسی سوال کا جواب نہیں دے سکتے، بہتر ہے کہ اس پر بعد میں بات کرسکیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ دو دن سے سو نہیں سکے اور رات کو ایسی دوائیں دی گئی ہیں کہ ذہن کام نہیں کررہا، لہذا انہیں بات کرنے کے لیے وقت دیا جائے۔

ایسا دوبارہ کسی کے ساتھ نہ ہو

سرجن ابراہیم خلیل نے کہا کہ وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں، دعا کریں اللہ اور ٹھیک کردے، انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ وہ میڈیا سے کھل کر بات کریں گے، میڈیا سمیت جس جس نے میری رہائی کے لیے کوشش کی اس کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اللہ کرے یہ برائی ہمارے معاشرے سے ختم ہوجائے اور ایسا دوبارہ کسی کے ساتھ نہ ہو، پولیس ہو یا فوج ہو وہ ہمارے مددگار تھے، اللہ سب کو اجردے۔

The post کوئٹہ سے اغوا نیورو سرجن ابراہیم خلیل 48 روز بعد رہا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SeQcFw
via IFTTT