Wednesday, November 30, 2022

پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ لاہور ، امیر الدین میڈیکل کالج کانووکیشن، میڈلزوڈگریاں تقسیم کی گئیں

فیفا ورلڈکپ؛ میکسیکو نے سعودی عرب کو 1-2 گول شکست دیدی ایکسپریس اردو

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں میکسیکو نے 1-2 گول سے سعودی عرب کو شکست سے دوچار کردیا۔

قطر کے اسٹیڈیم لوسیل میں کھیلے گئے گروپ سی کے اسٹیج میچ میں سعودی فٹبال ٹیم، میکسیکو سے 2-1 گول سے شکست کھاکر ایونٹ سے باہر ہوگئی۔

میچ کے آغاز سے ہی میکسکو نے مخالف ٹیم کے خلاف جارحانہ انداز اپنایا لیکن سعودی عرب کے کھلاڑیوں نے زبردست دفاعی کھیل پیش کیا، جس کے باعث پہلے ہاف میکسکو کوئی گول نہ کرسکا جب کہ سعودی ٹیم نے بھی کوئی گول اسکور نہ کیا۔

47 ویں منٹ پر ہنری مارٹن نے ٹیم کیلئے پہلا گول اسکور کرکے میکسکو کو سعودی عرب پر سبقت دلائی، جب کہ میکسکو کی جانب سے 52 ویں منٹ پر لوئس چاویز نے دوسرا گول اسکور کیا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے صالح الشہری نے میچ کے آخری لمحات میں پینلٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میکسیکو کے خلاف پہلا گول اسکور کیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود میکسکو، گروپ میچ میں سعودی عرب کو شکست دینے کے باوجود پری کوارٹر فائنل مرحلے کے لیے کوالیفائی نہ کرسکا۔

The post فیفا ورلڈکپ؛ میکسیکو نے سعودی عرب کو 1-2 گول شکست دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/87iRckG
via IFTTT

فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹینا نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے دی ایکسپریس اردو

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں ارجنٹینا نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنا لی۔

اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے گروپ سی کے میچ میں ارجنٹینا نےپولینڈ کو 0 کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

ارجنٹینا کی جانب سے الیکسز میک ایلِسٹر نے 46 ویں منٹ میں ٹیم کو برتری دلائی جسے جولیان الواریز نے 67 ویں منٹ میں دُگنا کر دیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر 6 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ارجنٹینا اور دوسرے نمبر پر موجود پولینڈ کی ٹیمیں پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر گئی ہیں۔

The post فیفا ورلڈ کپ؛ ارجنٹینا نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے دی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9sUXKGD
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

بلاشبہ آپ اپنے زور بازو سے بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے نزدیکی سفر آپ کے مقاصد کی تکمیل کا باعث بن سکتا ہے ضرور کریں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کسی ایسی خواہش کے پورا ہونے کا امکان ہے جس کے لئے آپ کافی عرصہ سے تگ ودو کررہے تھے آج کا دن آپ کے لئے خوشیوں بھرا ثابت ہو گا۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

تعلیمی معاملات تسلی بخش رہیں گے البتہ جائیداد کے معاملات الجھ سکتے ہیں بہتر ہے آپ انہیں باہمی مشاورت سے مل بیٹھ کر حل کرلیں ورنہ ہو سکتا ہے معاملات عدالت تک پہنچ جائیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے لیکن علاج کی جانب سے غفلت نہ برتیں مقدمہ کا نتیجہ خلاف منشاء نکل سکتا ہے کوئی شخص آپ کے خلاف سازش کر سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آج آپ کا مخالف ایسی سازشوں کی داغ بیل ڈال سکتا ہے جن کے بنیادی ستون آپ کے اپنے لوگ ہو سکتے ہیں گھر کا بھیدی لنکا ڈھانے والی مثل درست ثابت ہو سکتی ہے۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

لین دین کے معاملات انجام دینے کے لئے آج کا دن آپ کے لئے اہمیت کا حامل ہے مذہبی امور کی طرف رحجان کچھ زیادہ ہی رہے گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ مایوسی کے خود ساختہ خول سے باہر آسکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ملازمت پیشہ افراد پوری یکسوئی سے فرائض انجام دیں دوستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے لیکن ان سے کسی بھی فائدے کی توقع رکھنا بے کار ہے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

دماغ پر جنسی خیالات کو غالب نہ آنے دیں اس طرح آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں کو زنگ لگ سکتا ہے کاروبار میں خصوصی دلچسپی لیں تاکہ نقصان کا احتمال نہ رہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

لڑائی جھگڑے کے معاملے سے خود کو دور ہی رکھیں تو بہتر ہے یہ نہ ہو کہ یہ لڑائی آپ کے گلے کا ہار بن جائے محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو سکتی ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

آج آپ کی طبیعت کافی حد تک بوجھل رہے گی اور آپ ہر ایک کیساتھ لڑتے نظر آئیں گے لہٰذا آج اپنے آپ کو قابو میں رکھیں یہ نہ ہو کہ آپ مسائل میںگھر جائیں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

ان گنت رکاوٹیں آپ کے راستے میں حائل رہیں گی لیکن بلا شبہ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے جائیں گے آج کوئی لاٹری وغیرہ نکل سکتی ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Wz4BFDl
via IFTTT

کوئٹہ میں 200 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے دو ملزمان کو عدالت نے سخت سزا سنادی ... قائد آباد کے علاقے میں نازیبا ویڈیو سکینڈل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے ... مزید

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبہ کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مطالعاتی دورہ

ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے ایکسپریس اردو

پالیکیلے: افغان بیٹر ابرایم زدران سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچ میں 162 رنز اسکور کر کے افغانستان کی جانب سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کرنے والے بیٹر بن گئے۔

پالیکیلے میں کھیلے گئے سری لنکا اور افغانستان کی تین ایک روزہ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں ابراہیم زدران نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے 138 گیندوں میں 162 رنز بنا کر وکٹ کیپر بیٹر محمد شہزاد کا ریکارڈ توڑا۔

محمد شہزاد نے 2015 میں زمبابوے کے خلاف 131 رنز اسکور کیے تھے۔

The post ابراہیم زدران ایک روزہ میچ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے افغان کھلاڑی بن گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Hp03KXt
via IFTTT

Tuesday, November 29, 2022

فیفا ورلڈ کپ؛ امریکا نے ایران کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا ایکسپریس اردو

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ امریکا نے ایران کو شکست دے کر راؤنڈ آف 16 میں جگہ بنا لی۔

الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 35 ویں میچ میں امریکا نے ایران کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے شکست دے دی۔

امریکا کی جانب سے میچ کا واحد گول کرسچئن پولِسک نے 38 ویں منٹ میں کیا۔

جیت کے بعد امریکا نے پری کوارٹر فائنل راؤنڈ میں جگہ بنا لی جبکہ ایونٹ میں ایران کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔

The post فیفا ورلڈ کپ؛ امریکا نے ایران کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/lb0Uy5i
via IFTTT

اسلام آباد اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے، خوف و ہراس پھیل گیا ... شہریوں نے کچھ دیر قبل زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے جس کے بعد وہ خوف کے عالم میں کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ... مزید

وزیراعظم پنجاب اور کے پی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلیےمتحرک ہوگئے ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے قانونی اور سیاسی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کے بعد وزیراعظم نے پی ایم ہاوس میں ایک اور اہم اجلاس طلب کیا، جس میں مسلم لیگ ن کے سئینیر پارٹی رہنماوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر مشاورت اور پنجاب و کے پی اسمبلی میں پی ٹی آئی کا سیاسی اور قانونی طور پر بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: (ن ) لیگ نے وزیراعلی پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد کی تیاری شروع کردی

وزیراعظم نے دونوں اسمبلیوں کو تحلیل ہونے سے بچانے کے لیے قانونی اور سیاسی کمیٹییاں تشکیل دے دیں۔ سیاسی کمیٹی کا کنونیئر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ جبکہ قانونی کمیٹی کی سربراہی اعظم نذیر تارڑ کو دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار دونوں کمیٹیوں کو دیکھیں گے جبکہ اراکین میں ایاز صادق، خواجہ سعد ،عطا تارڑ، مریم اورنگزیب اور دیگر شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری کی وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات

وزیراعظم نے دونوں کمیٹیوں سے آئندہ دو روز میں سیاسی اور قانونی سفارشات تیار کر کے پیش کرنےہدایت بھی کی۔ سیاسی کمیٹی اتحادی جماعتوں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔ قانونی کمیٹی اتحادی جماعتیں کے قانون دان بھی شامل ہوں گے۔

 

The post وزیراعظم پنجاب اور کے پی اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے کیلیےمتحرک ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/sjO7ym0
via IFTTT

بین الاقوامی برادری کو افغانستان کی سنگین انسانی صورتحال اور تعمیر نو اور سماجی و اقتصادی ترقی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے عبوری افغان حکومت کے ساتھ عملی طور پر رابطے استوار ... مزید

قائد اعظم ٹرافی؛ سندھ کو شکست دے کر ناردرن پہلی بار چیمپئین بن گئی ایکسپریس اردو

 کراچی: قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میں ناردن سندھ کو ایک اننگ اور55 رنز سے شکست دےکر چیمپئین بن گئی ہے۔

نادرن اپنی پہلی اننگز میں 593 رنز بنانے میں کامیاب ہوئی۔محمد حریرہ نے221 سکور کیا،عمر امین 114،عمر وحید 109 رنز بنا کر نمایاں رہے،ناردن کے عامر جمال اور موسی خان نے تین تین آوٹ کیے۔

۔سندھ کی ٹیم نے پہلی اننگزمیں 284 رنز بنائے۔سندھ کی جانب سے آصف محمود نے 78 اورفواد عالم نے ناٹ آوٹ 61 رنز کی اننگز کھیلی۔

 

سندھ کے محمد عمر اور آلیان محمود نے چار چار وکٹیں حاصل کئیں۔سندھ اپنی دوسری اننگز میں 254رنز پر ڈھیر ہوگئی،سندھ کے فواد عالم 113،محمد عمر 36 بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔

ناردن کے عامر جمال اور موسی خان نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا،محمد حریرہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

The post قائد اعظم ٹرافی؛ سندھ کو شکست دے کر ناردرن پہلی بار چیمپئین بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UZEFPNa
via IFTTT

Monday, November 28, 2022

دباؤ کے حربے ایکسپریس اردو

پی ٹی آئی نے پنجاب میں اپنی حکومت ہوتے ہوئے عمران خان پر حملے کی اپنی مرضی کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے خلاف سپریم کورٹ اسلام آباد اور اس کی چاروں صوبوں کی رجسٹریوں میں درخواستیں جمع کرائیں اور اپنے تمام ارکان پارلیمنٹ کو ہر جگہ موجود کرا کر ایک ہی مقصد کے لیے درخواستیں جمع کرائیں جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔

ہر کوئی حیران ہے کہ پنجاب میں اپنی حکومت کے ہوتے ہوئے یہ نوبت کیوں آئی کہ عمران خان کو دباؤ ڈالنے کے لیے یہ طریقہ اختیار کرنا پڑا کیونکہ ان کی اپنی حکومت میں ایک پولیس افسر اتنا طاقتور ثابت ہوا کہ سابق وزیر اعظم اپنی مرضی کی ایف آئی آر داخل نہ کرا سکا۔

پولیس نے جو ایف آئی آر اپنی مدعیت میں 24 گھنٹے کے اندر درج کی اس کے اندراج کا حکم سپریم کورٹ نے دیا تھا اور اندراج کی رپورٹ بھی طلب کی تھی جس کی وجہ سے پولیس نے ایف آئی آر درج کی۔

ایسے معاملات میں پولیس پہلے مدعی سے میڈیکل رپورٹ اسپتال سے لانے کے لیے لیٹر جاری کرتی ہے مگر عمران خان طریقہ کار کے برعکس پہلے تھانے گئے نہ انھوں نے متعلقہ تھانے سے لیٹر بنوایا اور ایک طویل سفر کرکے اپنے ذاتی اسپتال لاہور پہنچ گئے جہاں ان کے اپنے ڈاکٹر تھے اور وہاں انھوں نے مرضی کی میڈیکل رپورٹ بنوائی ہوگی جس کو دیکھ کر ہی پولیس مقدمہ درج کرتی ہے اور قانونی طور پر ہی دفعات لگائی جاتی ہیں اور ملک بھر میں یہی طریقہ رائج ہے۔

فائرنگ سے عمران خان کو لگے زخم اگر تشویش ناک اور جان لیوا ہوتے تو پہلے انھیں قریبی اسپتال لے جایا جاتا۔ عمران خان کے اس اقدام سے ان پر فائرنگ سے لگنے والی گولیاں مشکوک ہوگئیں جو پہلے چار پھر تین بتائی گئیں مگر وفاقی وزیر داخلہ کا دعویٰ ہے کہ وہ گولیاں نہیں چھرے تھے یا دو گولیاں لگی ہوں گی جس کی تصدیق غیر جانبدار میڈیکل بورڈ کرسکتا ہے مگر عمران خان اس پر تیار نہیں اور ان کا زور اپنی مرضی کی ایف آئی آر کے اندراج پر ہے ۔

پولیس اونچی سفارش اور بھاری رشوت پر ہر قسم کی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے مشہور ہے مگر یہاں پنجاب حکومت کا دباؤ چلا نہ ہی رشوت لی جاسکتی تھی ،اس لیے معاملہ پیچیدہ بنا دیا گیا اور ایک ایف آئی آر کا سیدھا سا معاملہ سپریم کورٹ پہنچا دیا گیا جب کہ سپریم کورٹ کسی کی درخواست نہ ہونے کے باوجود پولیس کو حکم دے چکی تھی اور یہ حکم نہیں تھا کہ ایف آئی آر کسی کی مرضی یا درخواست پر درج کی جائے۔ عمران خان کسی ثبوت کے بغیر ملک کی تین اہم شخصیات کو نامزد کرانا چاہتے ہیں مگر ان کی اپنی حکومت ہوتے ہوئے عمران خان کا دباؤ پولیس نے قبول نہیں کیا جس کی وجہ سے عمران خان کامیاب نہ ہو سکے۔

فائرنگ کے ملزم کے موقع پر پکڑے جانے کے باوجود عمران خان اہم شخصیات پر دباؤ کے لیے ان کے نام بغیر ثبوت لے رہے تھے اور ان کی لمبی پلاننگ تھی مگر پولیس دباؤ میں نہیں آئی کیونکہ نواب محمد احمد خان قتل کی ایف آئی آر اس وقت کے وزیر اعظم بھٹو کے نام کے باعث جو کام دکھا چکی تھی اور سابق وزیر اعظم کو اپنی برطرفی کے بعد پھانسی چڑھنا پڑ گیا تھا جس کی وجہ سے پولیس اب محتاط ہے اور کوئی دباؤ قبول نہیں کر رہی اور اسے یہ بھی خوف نہیں کہ پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے اور آیندہ بھی عمران خان وزیر اعظم بن سکتے ہیں یہ کیس قتل کا نہیں اقدام قتل کا ہے پھر بھی پولیس نے دباؤ قبول نہیں کیا۔

سیاست میں دباؤ کے لیے ہر سیاستدان اور حکومت ہی نہیں بلکہ اہم ادارے بھی دباؤ کے حربے استعمال کرتے ہیں۔ آصف زرداری نے سندھ میں اپنے اقتدار میں اس وقت کے آئی جی پولیس رانا مقبول احمد کے خلاف اپنی زبان کٹوانے کی رپورٹ درج کرائی تھی کہ (ن) لیگ کی حکومت میں ایسا ہوا تھا اور آصف زرداری شریفوں کو دباؤ میں لانے کے لیے ایسا کر رہے تھے مگر ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود کچھ نہیں ہو سکا تھا کیونکہ پنجاب میں (ن) لیگ کی حکومت تھی اور آصف زرداری کی خواہش پوری نہیں ہوسکی تھی۔

عمران خان کو پتا ہے کہ ان پر حملہ ایک شخص کا انفرادی فعل ہے جو جرم تسلیم بھی کر چکا ہے مگر عمران خان دباؤ کے لیے مرضی کی ایف آئی آر چاہتے تھے۔ کہتے ہیں کہ حکومت اپنے مخالفین پر دباؤ کے لیے ان کے بعض معاملات کا ریکارڈ رکھتی ہے تاکہ ضرورت پر کام میں لایا جاسکے اور اس سے اپنی مرضی کا کام لیا جاسکے۔

بعض معاملات میں ایف آئی آر درج کرکے سیل کر دی جاتی ہے تاکہ بعد میں اسے اوپن کر کے کام میں لایا جاسکے۔ عمران خان پر الزام ہے کہ اپنے دور میں انھوں نے اپنے سیاسی مخالفین پر نیب سے ایسے مقدمات بنوائے تھے جو محض انتقام کے لیے تھے اور عدالتوں میں ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان ضمانت پر بری ہوگئے تھے۔ بعض پر اب بھی مقدمات زیر سماعت ہیں اور وہ عدالتوں میں اب بھی حاضریاں بھگت کر پریشان ہو رہے ہیں۔

حکومتیں اپنے مخالفین، سیاسی جماعتیں دوسری پارٹیوں کے رہنماؤں کو اپنی پارٹی میں شامل کرانے، بڑے افسر چھوٹے افسروں کو دباؤ میں لانے کے لیے، بااثر ادارے بااثر افراد کو اپنی پسندیدہ پارٹی میں شامل کرانے اور وفاداریاں تبدیل کرانے کے لیے اور عام لوگ بھی بعض لوگوں کو دباؤ میں لانے کے لیے اور اپنی مرضی کے کام کرانے کے لیے انھیں مختلف ہتھکنڈوں اور حربوں کے استعمال سے مجبور کردیتے ہیں کہ وہ ان کے کہنے کے مطابق ناجائز کام کردیں۔

جہاں رشوت سے کام نہ چلے وہاں دباؤ کے لیے حربے استعمال ہوتے ہیں خواہ وہ غیر قانونی و غیر اخلاقی ہی کیوں نہ ہوں بس ان کا مطلب اپنا کام نکلوانا ہوتا ہے۔

The post دباؤ کے حربے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5grQPmD
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے اور پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائے گا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

راہ چلتے یا گاڑی چلاتے ہوئے محتاط رہیں۔ اپنے اخراجات بھی گھٹا دیجئے تاکہ موجودہ آمدنی میں اضافہ ہو سکے اور آپ خوشحال رہ سکیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

ہر بات کا فیصلہ خود کرنے کی بجائے بہتر ہے شریک حیات کی رائے کو اولیت دیں تاکہ آپ کے تعلقات مضبوط ہو سکیں اپنی رقم کی حفاظت کریں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

دماغ پر جنسی خیالات کو غالب نہ آنے دیں اس طرح آپ کی اعلیٰ صلاحیتوں کو زنگ لگ سکتا ہے کاروبارمیں بھی خصوصی دلچسپی لیں تاکہ نقصان کا احتمال نہ رہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اپنے دل کا راز آج آپ کسی سے بھی نہ کہیں چاہے یہ آپ کا کتنا ہی بھروسے مند ساتھی ہی کیوں نہ ہو کیونکہ آج آپ نے اگر ایسا کیا تو آپ کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ملازمت پیشہ افراد پوری یکسوئی سے اپنے فرائض انجام دیں۔ دوستوں کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے مگر ان سے فائدہ نہ ہو سکے گا۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ان گنت رکاوٹیں آپ کے راستے میں حائل رہیں گی مگر آپ بلاشبہ ان رکاوٹوں کو گرا کر کامیابی کا سفر طے کرتے جائیں گے۔ رہائش کی تبدیلی ممکن ہے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے عشق و محبت کے معاملات میں بھی جلدبازی نہ کریں ۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ آمدنی بڑھ جانے کا مطلب ہرگز نہیں ہے کہ اسے فضول کاموں میں خرچ کر دیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ذہنی انتشار بڑھے گا خود کو جذباتیت سے آزاد ہی رکھیں تو بہتر ہے آج آپ کو چھوٹی سے چھوٹی چیز کے لئے بھی تگ و دو کرنا پڑ سکتی ہے۔ اس لئے ہمت سے کام لیجئے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

بلاشبہ آپ اپنے زور بازو سے بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے، نزدیکی سفر آپ کے مقاصد کی تکمیل کا سبب بن سکتا ہے ضرور کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

لڑائی جھگڑے کے معاملات سے خود کو دور ہی رکھیں تو بہتر ہے یہ نہ ہو کہ یہی لڑائی آپ کے گلے کا ہار بن جائے۔ محبوب سے وابستہ توقعات پوری ہو گی۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/axD80RU
via IFTTT

فیفا ورلڈ کپ؛ برازیل نے سوئٹزر لینڈ کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے ہرا دیا ایکسپریس اردو

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو صفر کے مقابلے میں ایک گول سے شکست دے دی۔

اسٹیڈیم 974 (راس ابو عبود) میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 31 ویں میچ میں برازیل نے سوئٹزرلینڈ کو 0-1 سے شکست دی۔

برازیل کی جانب سے 83 ویں منٹ میں کیسیمیرو نے میچ کا واحد گول اسکور کیا۔

گروپ جی کے پوائنٹس ٹیبل پر برازیل 6 پوائنٹس کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

The post فیفا ورلڈ کپ؛ برازیل نے سوئٹزر لینڈ کو 0 کے مقابلے میں 1 گول سے ہرا دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WeMAgT0
via IFTTT

معروف ایتھلیٹ پی ٹی اوشا انڈین اولپمک ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر منتخب ایکسپریس اردو

 ممبئی: بھارت کی معروف خاتون ایتھلیٹ پی ٹی اوشا انڈین اولمپک ایسوسی ایشن  کی 95 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدر بن گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی معروف خاتون ایتھلیٹ پی ٹی اوشا انڈین اولمپک ایسوسی ایشن  کی 95 سالہ تاریخ میں پہلی خاتون صدر بن گئیں، وہ 10 دسمبر کو ہونے والے انتخابات کے لیے بلامقابلہ منتخب ہو گئیں۔

58 سالہ اوشا اس عہدے پر فائز ہونے والی پہلی ایتھلیٹ ہیں، پیوولی ایکسپریس کے نام سے معروف اوشا نے 1982 سے 1994 تک ایشین گیمز میں چار گولڈ سمیت 11 تمغے جیتے۔

انہوں  نے 1986 کے سیول ایشین گیمز میں چار طلائی اورایم نقرئی  تمغہ جیتا تھا، اوشا نے 1983 سے 1998 تک ایشین چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 23 تمغے جیتے جن میں 14 گولڈ بھی شامل ہیں، وہ لاس اینجلس اولمپکس 400 میٹر رکاوٹوں کے فائنل میں طلائی  تمغہ سے محروم رہ گئی تھیں۔

The post معروف ایتھلیٹ پی ٹی اوشا انڈین اولپمک ایسوسی ایشن کی پہلی خاتون صدر منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/rhSe3Dv
via IFTTT

شرجیل انعام میمن کا معروف صنعت کار ایس ایم منیر کے انتقال پر اظہار افسوس

اجے دیوگن نے نوجوان اداکار ورون دھون کو ’راک اسٹار‘ قرار دے دیا ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار اجے دیوگن نے نوجوان اداکار ورون دھون کو ’راک اسٹار‘ قرار دیا ہے۔

انڈین باکس آفس پر اجے دیوگن کی فلم ’درشیام 2‘ اور ورون دھوان کی فلم ’بھیڑیا‘ کے درمیان مقابلہ جاری ہے۔

ورون دھون نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اتوار خاص تھا کیونکہ ’درشیام 2‘ اور ’بھیڑیا‘ نے تمام سنیما دیکھنے والوں کو خوش کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اجے دیوگن سر اور ابھیشک پھاٹک کو بہت مبارک ہو۔

اجے دیوگن نے جواب دیتے ہوئے  کہا کہ مجھے خوشی ہے ’بھیڑیا‘ اور ’درشیام 2‘ نے شائقین کو دوبارہ تھیٹر آنے پر مجبور کر دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری انڈسٹری کے لیے اچھا لمحہ ہے، آپ راک اسٹار ہیں۔

 

The post اجے دیوگن نے نوجوان اداکار ورون دھون کو ’راک اسٹار‘ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UMt5Kc3
via IFTTT

Sunday, November 27, 2022

رونالڈو کا اپنی پرتگالی ٹیم کے ساتھی فٹبالرز کے اعزاز میں شاندار ڈنر ایکسپریس اردو

دوحا: کرسٹیانو رونالڈو نے پرتگال کے اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے اعزاز میں ڈنر دیا۔

گزشتہ روز وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو دوحا کے ایک شاندار ہوٹل میں ڈنر کے لیے گئے، ان میں ان کے سابق مانچسٹر یونائیٹڈ ساتھی برونو فرنانڈز اور ڈائیگو ڈیلوٹ بھی شامل تھے، برنانڈو سلوا سمیت کچھ فٹبالرز اس ڈنر سے غیرحاضر تھے انھوں نے یہ وقت اپنی فیملیز کے ساتھ گزارنے کا فیصلہ کیا۔

ہیڈ کوچ نے گھانا کے خلاف 0-3 سے فتح کے بعد ٹیم کو ٹریننگ سے ایک دن کا آرام دیا تھا، رونالڈو کی پارٹی میں فٹبالرز نیڈنر کے ساتھ ڈانس بھی کیا اور یکجہتی کے اظہار کیلیے مل کر گروپ فوٹو بھی بنوائے۔

The post رونالڈو کا اپنی پرتگالی ٹیم کے ساتھی فٹبالرز کے اعزاز میں شاندار ڈنر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/W1ieZoU
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر آپ کے دوستوں کا گھر پر آنا جانا کافی زیادہ ہے تو بہتر ہے ان پر کڑی نظر رکھیں بلکہ بہتر ہے ان کا گھر پر آنا ہی کم کر دیں ورنہ آپ کا گھریلو ماحول متاثر ہو سکتا ہے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

کاروبار آپ کا کوئی بھی ہے ان دنوں آپ کو غیر معمولی ذہانت سے کام لینا ہو گا اور آپ ایک باصلاحیت انسان ہیں اور اپنی صلاحیتوں کی بدولت کاروبار کو وسعت دینے میں کامیاب ہوں گے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آپ اپنے اخلاق و برتائو کے ذریعے شریک حیات اور ان کے لواحقین کو اپنا ہمنوا بنا چکے۔ سفر نزدیکی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتا ہے۔ دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ملازمت میں ترقی کے امکان روشن ہیں سیاسی اور سماجی کارکن کے لئے بھی آج کا دن نہایت اہم ہے۔ عوام میں مقبولیت زیادہ ہو گی۔صحت جسمانی کا بھی خصوصی خیال رکھیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

اگر کاروبار مشترکہ ہے تو شریک کار پر زیادہ دبائو نہ ڈالیں ہمہ وقت کی نکتہ چینی اور حد سے بڑھتی ہوئی اس کی نگرانی اسے آپ سے بدظن ہونے پر مجبور کر سکتی ہے ۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

مختلف جگہوں پر جانے کا پروگرام بنے گا ، آج کا دن سیر و تفریح کے حوالے سے نہایت اہم ہے، شراکتی کاروبار میں فائدے کی امید نہیں ہے۔نزدیکی سفر بہ شوق کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خودساختہ خول سے باہر آ سکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد ڈیل پکی کریں گے توفائدہ ہو گا۔ بسلسلہ تعلیم کامیابی ہو گی۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ہمارے سابقہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے عشق و محبت کے معاملات میں بھی جلدبازی نہ کریں ۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

رشتہ داروں سے ہوشیار رہیں مگر اس کا یہ مطلب بھی نہیں کہ آپ ان سے بگاڑ پیدا کر لیں بس نارمل رہیں اور ان کی باتوں پر کان نہ دھریں ورنہ ہو سکتا ہے آپ اپنا کوئی نقصان کر بیٹھیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

مایوسی کے اندھیرے اجالوں کی دبیز چادر تلے دم توڑ سکتے ہیں بس ضرورت اس بات کی ہے کہ اپنی سوچ کا انداز بدل دیجئے اور پھر دیکھیں ہر مسئلہ بفضل خدا حل ہوتا چلا جائے گا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بنک بیلنس میں اضافہ ہو گا اولاد کی جانب سے خوشی حاصل ہو گی ہو سکتا ہے آپ اپنی اولاد کا بہتر جگہ رشتہ طے کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔آج خود کو فریش محسوس کریں گے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GplDVaK
via IFTTT

پاکستان سے ترکیہ جانے والوں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر مکمل پابندی ایکسپریس اردو

 کراچی: سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والے مسافروں کے پاس موجود ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزارت خارجہ کی ہدایات پر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ترکیہ جانے والی تمام ائرلائنز و اداروں کو مراسلہ جاری کردیا، جس کے مطابق ترکیہ جانے والے مسافروں کے پاس موجود ہر قسم کی چھالیہ اور سونف سپاری کے پیکٹ سختی سے روکنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

مراسلے کے مطابق مسافروں اور انکے سامان کی خصوصی اسکریننگ کے ذریعے ان اشیا کی روک تھام ممکن بنائی جائے۔

وزارت خارجہ کی ہدایات ایک پاکستانی مسافر سے ترکیہ میں چھالیہ برآمدگی پر گرفتاری کے تناظر میں جاری کی گئیں، مراسلہ ایئرپورٹ مینیجرز، ایئرلائنز، اے ایس ایف اور گراؤنڈ ہینڈلنگ اداروں کو ارسال کیا گیا ہے۔

The post پاکستان سے ترکیہ جانے والوں پر چھالیہ اور سونف سپاری لے جانے پر مکمل پابندی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hy2iAS8
via IFTTT

عمران خان نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے تو سیاسی طور پر بڑا نقصان اٹھائیں گے،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ

آزاد کشمیر میں بلدیاتی انتخابات، غیر حتمی تنائج کے مطابق پی ٹی آئی 21 نشستوں کیساتھ پہلے نمبر پر ... غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی 10 نشستوں کے ساتھ دوسرے ... مزید

لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم فیسٹیول ایکسپریس اردو

 ممبئی: لیجنڈری اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔

فلم فیسٹیول میں دلیپ کمار کی مشہور فلموں ’آن‘، ’شکتی‘ اور ’دیوداس‘ کو ایک بار پھر سنیما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

مرحوم اداکار کی یہ تینوں یادگار ترین فلمیں ہیں جنہیں بڑی اسکرین پر دیکھ کر ادکار کے مداح ایک بار پھر اپنے پسندیدہ لمحات کو دہرا سکیں گے۔

’دلیپ کمار ہیروز کا ہیرو‘ کے عنوان سے دلیپ کمار فلم فیسٹیول 10 اور 11 دسمبر کو منعقد کیا جائے گا۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ فیسٹیول بھارتی سینما کے عظیم اداکاروں میں سے ایک کو بڑی اسکرین پر دوبارہ دیکھنے کے لیے ایک ناقابلِ یقین موقع ہو گا۔

اس موقع پر دلیپ کمار کی ان تینوں فلموں کو 20 شہروں کے 30 سے ​​زائد سینما ہالز میں پیش کیا جائے گا۔

دلیپ کمار گزشتہ برس جولائی میں انتقال کر گئے تھے اور انہوں نے سوگواران میں اہلیہ سائرہ بانو کو چھوڑا تھا۔

The post لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی 100 ویں سالگرہ کے موقع پر فلم فیسٹیول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/86Sbkl3
via IFTTT

Saturday, November 26, 2022

آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، پولنگ جاری ایکسپریس اردو

مظفرآباد: آزاد کشمیر میں 31سال کے بعد آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے جس کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر میں 31سال کے بعد آج بلدیاتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا ہے جب کہ پولنگ کا عمل شروع ہوچکا جو بغیر کسی وقفے کے صبح 8 سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ سیکیورٹی فورسز کی عدم فراہمی کی وجہ سے بلدیاتی انتخابات کو ریاست بھر میں تین مراحل میں کروایا جائے گا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں آج مظفرآباد ڈویژن کے تین اضلاع میں انتخابات کروائے جا رہے ہیں، قبل ازیں مظفرآباد، نیلم اور ضلع جہلم ویلی میں انتخابات کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں تھیں۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ مظفرآباد ڈویژن میں آزاد کشمیر پولیس کے 4500جوان سیکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، مظفرآباد ڈویژن میں کل 2716امیدوار مدمقابل ہونگے جن میں براہ راست الیکشن لڑنے والی 31خواتین بھی شامل ہیں۔

مظفرآباد ڈویژن سے 695049 وزٹرز 595کونسلرز کا ووٹ کی پرچی کے ذریعے انتخاب کریں گے، مظفرآباد ضلع مظفرآباد کے 411072، ضلع جہلم ویلی 154832 جبکہ وادی نیلم میں 129145ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں گے جب کہ بلدیاتی انتخابات میں 900آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آزمانے کے لئے میدان میں موجود ہیں۔

سیاسی جماعتوں میں سے تحریک انصاف نے سب سے زیادہ 575امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے، پیپلزپارٹی 545کے ساتھ دوسرے مسلم لیگ ن 465کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

ذرائع الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن میں بلدیاتی انتخابات کے لئے 1314پولنگ اسٹیشن اور 1884پولنگ بوتھ قائم کر دیئے گئے ہیں، پریزائیڈنگ آفیسر،پولنگ آفیسرز سمیت 6966اہلکار انتخابی فرائض کی انجام دہی کے لئے تعینات کئے گئے ہیں تاہم شدید سرد موسم کے باوجود ٹرن آؤٹ جنرل الیکشن سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

The post آزاد کشمیر میں 31 سال کے بعد بلدیاتی انتخابات کا انعقاد، پولنگ جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zr2JLBY
via IFTTT

جادوئی گولی؛ پنسلین نورمنڈی کے ساحل پر (پانچواں اور آخری حصہ) ایکسپریس اردو

چوہوں میں پنسلین کے کامیاب تجربے کے بعد جہاں فلوری اور اس کے ساتھیوں کی خوشی کا آپ اندازہ تو کر ہی سکتے ہیں لیکن وہیں اس خوشی کے ماحول میں بھی فلوری کے ذہن میں آئندہ کے تجربات کے بارے میں خدشات تھے۔ اس کا خیال تھا کہ چونکہ چوہوں کی بہ نسبت انسان تین ہزار گنا بڑی جسامت کے حامل ہوتے ہیں، تو اگر ہمیں پنسلین کے تجربات انسانوں پر کرنے ہوئے (جو کہ لازمی کرنا پڑیں گے) تو ہمیں کم از کم بھی تین ہزار گنا زیادہ پنسلین کی مقدار چاہیے ہوگی۔

تحریر کا پہلا حصہ یہاں سے پڑھیے: جادوئی گولی؛ جراثیم کش دواؤں کی ابتدا

ان حالات میں کہ جب پورا یورپ دوسری جنگِ عظیم کی لپیٹ میں تھا اور سارے ممالک اپنے تمام تر وسائل ہتھیاروں، گولہ بارود اور افواج کےلیے مختص کر رہے تھے، فلوری کو پنسلین کی تیاری کےلیے وسائل جمع کرنا تقریباً ناممکن ہی نظر آرہا تھا۔ خیر جیسے تیسے کچھ نہ کچھ جگاڑ لگاتے فلوری اور اس کے ساتھیوں نے پنسلین کی تیاری شروع کر ہی دی۔ اس مقصد کےلیے انھوں نے پہلے سے ڈیزائن کردہ فرائی پین نما برتنوں سے لے کر دودھ والے کنستروں تک جو چیز انھیں اپنے مطلب کی لگی، استعمال کرنا شروع کردی اور دن رات کی انتھک محنت کے بعد انسانی تجربات کےلیے ایک مناسب مقدار جمع کرنے میں کامیاب ہو ہی گئے۔

دوسرا حصہ پڑھنے کے لیے یہاں کلک کیجئے: جادوئی گولی؛ دشمن کا دشمن دوست (دوسرا حصہ)

بلاگ کا تیسرا حصہ یہاں سے پڑھیے: جادوئی گولی؛ ایک مجبور باپ (تیسرا حصہ)

چوتھا حصہ یہاں سے پڑھئے: جادوئی گولی؛ پنسلین کی کہانی (چوتھا حصہ)

انسانوں میں پنسلین کی ممکنہ افادیت دیکھنے سے پہلے زیادہ ضروری تھا کہ یہ معلوم کیا جاسکے کہ اس کے کوئی مضر اثرات تو نہیں ہوں گے۔ اس کےلیے انھیں تلاش تھی کسی رضا کار کی، جس کے جسم میں کیمیکل کو انجیکٹ کیا جاسکے۔ اس غرض سے ایک پچاس سالہ کینسر کی مریضہ مسز البا ایٹلس سے مدد کی درخواست کی گئی۔ مسز ایٹلس کو اس تجربے کی دعوت دیتے وقت پہلے سے ہی یہ بتادیا گیا تھا کہ اس پنسلین سے انھیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا بلکہ عین ممکن ہے کہ اس دوا کے کوئی زہریلے اثرات ان کی زندگی کا خاتمہ ہی کردیں۔ ان تمام خدشات کے باوجود انھوں نے اس تجربے کا حصہ بننے کا فیصلہ ان الفاظ میں سنایا کہ ’’مجھے فخر ہوگا کہ میں آپ لوگوں کی کوئی مدد کرسکوں‘‘۔ یوں 27 جنوری 1941 کی شام کو مسز البا اس دنیا کی پہلی انسان بنیں جنھیں پنسلین کی خوراک دی گئی۔ آج ہم یہ جانتے ہیں کہ اس زمانے کی تکنیکی مہارتیں اور سہولیات آج کے مقابلے میں بالکل ابتدائی نوعیت کی تھیں اور اسی حساب سے ہمیں یہ بھی علم ہے کہ مسز البا کو دی جانے والی پنسلین کی خوراک میں محض 3 فیصد ہی پنسلین تھی جبکہ 97 فیصد کثافتیں۔ چند ایام تک مسز البا کو نگرانی میں رکھا گیا اور ان کے باقاعدگی کے ساتھ معائنے کئے گئے تاکہ پنسلین کے کسی بھی قسم کے مضر اثرات کا مشاہدہ کیا جاسکے۔ جب کئی دنوں تک مسز البا کی طبعیت پر کوئی مضر اثر نہیں مل سکا تو فلوری اور اس کے ساتھیوں نے پراعتماد ہوکر پنسلین کے تجربے کےلیے کسی جراثیم کے انفیکشن والے مریض کی تلاش شروع کردی۔

مسز البا کے وارڈ سے ذرا ہی دور ایک ایسا مریض انھیں ملا جو کہ شدید انفیکش میں مبتلا تھا۔ تینتالیس سالہ البرٹ الیگزینڈر ایک پولیس کانسٹیبل تھا جسے ایک دن اپنے باغیچے میں پودوں کی کاٹ چھانٹ کرتے ہوئے چہرے پر ایک معمولی سا زخم لگا تھا۔ لیکن یہ زخم جراثیمی انفیکشن کا باعث بنا اور کچھ ہی دنوں میں جراثیم اس کے بدن میں پھیل گئے اور اس کی حالت کافی سیریس ہوگئی تھی۔ گیارہ فروری 1941 کو البرٹ کو پنسلین کی پہلی خوراک دی گئی کہ اس بے چارے کےلیے پنسلین کے علاوہ اور کوئی امید نہیں بچی تھی۔ پنسلین کی خوراکوں کے ساتھ اگلے چند ایام میں البرٹ کی طبعیت میں حیرت انگیز بہتری نظر آنے لگی۔ البرٹ کی طبعیت میں بہتری فلوری اور اس کے ساتھیوں کےلیے خوشخبری سے کم نہیں تھی کہ پنسلین کام کر رہی تھی۔ لیکن بدقسمتی سے ان کے پاس پنسلین کی اتنی مقدار ہی موجود نہیں تھی کہ البرٹ کا مکمل علاج کیا جاسکے۔ اس بیچارگی کے عالم میں انھوں نے البرٹ کے پیشاب سے وہ پنسلین کشید کرنے کی کوشش کی جو البرٹ کا جسم استعمال نہیں کرسکا تھا لیکن یہ مقدار بھی بہت تھوڑی اور ناکافی ثابت ہوئی اور علاج شروع ہونے کے ایک مہینے کے بعد البرٹ کی موت واقع ہوگئی۔ اگرچہ البرٹ کی موت المناک تھی لیکن اس کی طبعیت میں ابتدائی بہتری اس بات کا ثبوت تھی کہ اگر مناسب مقدار میں پنسلین دستیاب ہو تو مریضوں کا مکمل علاج کامیابی سے کیا جاسکتا ہے۔

یہ وہ زمانہ تھا جب انگریز برطانیہ پر جرمنی کے حملے کے خوف سے مجبور ہوکر ہر ممکن کوشش میں تھے کہ برطانیہ کا دفاع کیا جاسکے۔ ایسے حالات میں پنسلین جیسی موثر جراثیم کش دوا نازیوں کے ہاتھوں میں چلے جانے کا خوف اس قدر تھا کہ ایسی صورتحال میں وہ اپنے سارے تجربات کو تلف کرنے پر ذہنی طور پر تیار اور آمادہ تھے۔ فلوری اور اس کے ساتھیوں نے اپنے کوٹوں کے استر میں پنسلینیم کے ذرات چپکا لیے تھے کہ اگر کسی وقت انھیں ہنگامی طور پر بھاگنا پڑے تو اپنے ساتھ پھپھوندی بچا کر لے جاسکیں۔ انھیں اپنے کام کی اہمیت کا اندازہ تھا کہ یہ پنسلین اس دوسری جنگِ عظیم کا پانسہ پلٹنے کے قابل ہے۔ لیکن مسئلہ تو یہ تھا کہ پورا ڈپارٹمنٹ اور اس کا اسٹاف مہینوں کی محنت کرکے بھی اتنی مقدار میں پنسلین نہیں بنا سکا تھا جو ایک مریض کی جان بچا سکے تو پھر کیا جنگ اور کیا علاج ہونا تھا۔ اس خیال نے فلوری کو پنسلین کی پیداوار بڑھانے کےلیے غور کرنے پر مجبور کردیا، لیکن کوئی بھی دوا ساز کمپنی پنسلین بنانے کو تیار نہیں تھی کہ اس وقت برطانیہ کی تمام ادویہ ساز کمپنیاں مکمل طور پر جنگی پیداوار میں مصروف تھیں۔ اس جھنجلاہٹ کے عالم میں فلوری نے امریکا جانے کا فیصلہ کیا اور جولائی 1941 میں فلوری اور ہیٹلی نیویارک پہنچے۔ انھیں امریکی کمپنیوں کو پنسلین کی افادیت و اہمیت سمجھانے میں ذرا سی بھی مشکل پیش نہیں آئی۔ اب صرف ایک ہی سوال پیشِ نظر تھا کہ کس طرح پنسلین کی زیادہ سے زیادہ مقدار کم سے کم وقت میں سپاہیوں کے علاج کےلیے محاذِ جنگ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

پنسلین کی پیداوار بڑھانے کے مقصد کی راہ میں تین مراحل پر مشتمل رکاوٹ درپیش تھی؛ اس رکاوٹ کا پہلا مرحلہ پھپھوندی کی افزائش کےلیے مناسب خوراک کی تلاش تھی، دوسرا مرحلہ پھپھوندی کی ایسی قسم کو ڈھونڈنا تھا جو زیادہ سے زیادہ مقدار میں پنسلین پیدا کرسکتی ہو، اور تیسرا مرحلہ پنسلین کی پیداوار کے پورے عمل کو زیادہ سے زیادہ موثر بنانا تھا تاکہ حتیٰ الوسع طور پر پنسلین کی جتنی بھی زیادہ مقدار حاصل کی جاسکتی ہو حاصل کی جاسکے۔

پہلا مرحلہ تو بہت آسانی سے عبور ہوگیا کہ امریکا میں مکئی کا شیرہ یا کارن سیرپ کافی مقدار میں بنایا اور استعمال کیا جاتا ہے اور تجربات سے معلوم ہوا کہ پنسلینیم پھپوندی بہت آسانی کے ساتھ مکئی کے شیرے میں پھلتی پھولتی ہے۔ لیکن اگلے دونوں مراحل بہت مشکل ثابت ہوئے۔ ابھی تک جو پھپھوندی پنسلین بنانے کےلیے استعمال کی جارہی تھی وہ اسی پھپھوندی سے ماخوذ تھی جو الیگزنڈر فلیمنگ نے دریافت کی تھی۔ سائنسدانوں کا خیال تھا کہ اگر مناسب انداز میں تلاش کرنے کی کوشش کی جائے تو عین ممکن ہے کہ پنسلینیم کی کوئی ایسی قسم مل جائے جو زیادہ مقدار میں پنسلین بناسکتی ہو۔ اس غرض سے پوری دنیا سے پنسلینیم پھپھوندی کے نمونے جمع کرنے کی مہم شروع کی گئی۔ دنیا بھر سے سیکڑوں نہیں ہزاروں پھپھوندی کے نمونے ہنگامی بنیادوں پر حاصل کرکے امریکی جنگی ہوائی جہازوں کی مدد سے منگوائے گئے۔ ان تمام تر نمونوں کی پنسلین پیدا کرنے کی صلاحیت کو ناپنے کےلیے کئی کئی سائنسدان شبانہ روز لگے رہے، لیکن شائد ایسی کوئی طاقتور قسم دنیا میں موجود ہی نہیں تھی جو ان کے مطلب کی پیداوار دے سکتی۔

پھپھوندی کی تلاش میں سرگرداں لوگوں میں شامل امریکی محکمہ زراعت کی ایک ملازم میری ہنٹ ویک اینڈز پر اکثر فروٹ مارکیٹس میں گھومتی پھرتی پائی جاتی تھی لیکن اس کی نظریں تازہ پھلوں کے بجائے گلے سڑے اور خراب پھلوں پر ہوتی تھی۔ ایک دن میری کی نظر ایک گلے سڑے پھپھوندی لگے ہوئے خربوزے پر پڑی اور اس نے یہ خربوزہ پنسلین کی ٹیسٹنگ کےلیے بھجوا دیا۔ اس خربوزے پر اُگی ہوئی پنسلینیم پھپھوندی کی نہایت ہی طاقتور قسم ثابت ہوئی کہ آنے والے کافی وقت تک یہ پھپوندی پوری دنیا میں پنسلین بنانے کا واحد ذریعہ رہی۔ خیر ان دو مراحل کی کامیابی کے باوجود بھی 1943 تک محض اتنی مقدار میں پنسلین تیار کی جاسکی تھی کہ صرف چند خوش قسمت زخمیوں کا ہی علاج کیا جاسکتا تھا۔ تیسرے مرحلے میں ناکامی کی سب سے بڑی وجہ پنسلین کی تیاری کا طریقہ تھا۔ جیسا کہ پہلے ذکر ہوچکا پنسلین کے حصول کےلیے فرائی پین کی طرح کے چوڑے پیندے والے برتن ڈیزائن کیے گئے تھے اور ان میں پھپھوندی کو مائع شکل میں خوراک کا محلول دیا جاتا جس کی سطح پر پھپھوندی افزائش کرتی اور پنسلین تیار کرتی۔ اس پھپھوندی کو آکسیجن کی ضرورت تھی، جس کےلیے یہ صرف سطح پر ہی ہوتی اور سطح سے نیچے موجود خوراک کا محلول فالتو ہی رہ جاتا اور پنسلین کی پیداواری مقدار بہت کم ہوتی تھی۔

ایک جانب یہ مسئلہ تھا تو دوسری طرف اتحادی افواج جرمنی کے خلاف ایک بہت بڑا حملہ کرنے جارہی تھیں۔ یہ حملہ انسانی تاریخ کا سب سے بڑا حملہ ہونا تھا جس میں لاکھوں کی تعداد میں امریکی، برطانوی اور دیگر اتحادیوں کے سپاہیوں نے سمندر کے راستے جرمنی کے زیرِ تسلط فرانس پر حملہ آور ہونا تھا۔ جرمنی کو بھی اس حملے کی سن گن مل چکی تھی اور اس کی افواج نے بھی فرانس کے ساحلوں پر کڑے حفاظتی اقدامات کر رکھے تھے۔ دونوں فریقین کو علم تھا کہ یہ حملہ جنگ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اسی لیے دونوں جانب سے اپنے تمام تر وسائل اس حملے کے تناظر میں خرچ کیے جارہے تھے۔ جرمنی کے مقابلے میں اتحادیوں کی مشکلات زیادہ تھیں کہ ان کے سپاہیوں نے کشتیوں سے کھلے ساحل پر اترنا تھا جہاں ان کا دشمن مورچہ بند ہوکر ان پر مشین گن سے آگ اور فولاد کی بارش برسانے کے قابل تھا۔ اس تناظر میں زخمیوں کی کم سے کم تعداد بھی ہزاروں میں ہونا لازمی تھی وہ بھی چند گھنٹوں کے اندر اندر۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ ان حالات میں امریکی فوج کےلیے پنسلین کتنی اہمیت کی حامل تھی کہ یہی وہ وقت تھا جب امریکی فوج کے دو ٹاپ سیکرٹ پراجیکٹس ایٹم بم اور پنسلین کی تیاری تھے۔

ان تمام چیزوں کو مدنظر رکھتے ہوئے امریکی سائنسدان ہر ممکن کوشش کررہے تھے کی پنسلین کی پیداوار جیسے بھی ہوسکے بڑھائی جائے، لیکن ان سب کے آگے ایک ہی سوال ان کا منہ چِڑا رہا تھا کہ کس طرح صرف سطح کے بجائے پھپھوندی کو پورے محلول میں اگانے کا انتظام کیا جائے۔

آج کل تو فائزر ایک مشہور دوا ساز کمپنی ہے جو ایک شہرہ آفاق نیلی گولی کے حوالے سے پوری دنیا میں جانی جاتی ہے لیکن اس زمانے میں وہ سیٹریک ایسڈ بنایا کرتی تھی۔ سیٹریک ایسڈ بھی جراثیم اور پھپھوندیوں کی مدد سے بنایا جاتا ہے اور بہت ساری مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔ فائزر کے محققین کو بھی اس امر کا ادراک بہت جلد ہوگیا تھا کہ محض سطح پر افزائش کا کوئی فائدہ نہیں ہوگا لیکن اس مسئلے کا حل کیا نکالا جائے، اس کےلیے وہ سب سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔ یہ تو سب کو معلوم تھا کہ پھپھوندی کو آکسیجن کی ضرورت ہے جو کہ محلول میں نہیں ہوتی، جس کی وجہ سے پھپھوندی کی افزائش نہیں ہوتی۔ اسی سوچ بچار کے دوران کسی نے خیال پیش کیا کہ کیوں نہ ہم آکسیجن کی سپلائی اس محلول کے اندر، اس برتن کی تہہ سے کرکے دیکھیں، ویسے بھی آکسیجن گیس ہے اور اس نے اوپر کو ہی اٹھنا ہوتا ہے کسی بھی گیس کی طرح، تو زیادہ سے زیادہ کیا ہوگا یہی کہ پھپھوندی سطح تک ہی محدود رہے گی لیکن اگر یہ تجربہ کامیاب ہوگیا تو پھر ہمارا مقصد حاصل ہوجائے گا۔ یہ تجویز کافی وزنی محسوس ہوئی اور اس پر فوری طور پر کام شروع کردیا گیا۔ لیکن اب کی بار مسئلہ یہ تھا کی آکسیجن کی کتنی مقدار دی جاسکتی ہے کہ جس سے پھپھوندی موثر انداز میں افزائش کرسکے۔ خیر کمپنی نے یہ داؤ کھیلنے کا فیصلہ کیا اور اس تجربے کےلیے انتظامات کرنے شروع کیے۔ اس تجربے کی خاطر فائزر نے ملک بھر سے اپنے وسائل اکھٹے کیے اور نیویارک میں ایک فیکٹری کو اس مقصد کےلیے تیار کیا گیا۔ حملے کی تاریخ میں صرف دو مہینے باقی تھے کہ فائزر نے 14 بڑے بڑے فرمنٹیشن ٹینک نصب کیے، ان میں مکئی کا شیرہ ڈالا گیا اور خربوزے سے حاصل کی گئی پھپھوندی ڈال کر آکسیجن کی سپلائی شروع کردی۔

اس تجربے کے نہایت ہی شاندار نتائج نکلے اور جلد ہی وہ اپنے مقررہ ہدف سے پانچ گنا زیادہ پنسلین بنانے لگے۔ جون 1944 میں نارمنڈی کے ساحل پر زخمی ہونے والے ہر سپاہی کے علاج کےلیے کافی پنسلین دستیاب تھی۔ زخمی اتحادی سپاہیوں کو زیادہ عرصہ اسپتال میں رکنے کی کوئی ضرورت نہیں تھی اور وہ جلدی صحتیاب ہوکر بندوق اٹھائے واپس محاذِ جنگ پر اپنی ڈیوٹی پر جانے لگے تھے۔

پنسلین سے پہلے تک معمولی سے معمولی انفیکشن کے باعث سیکڑوں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں کروڑوں جانیں ان ننھے منے اَن دیکھے قاتلوں کی بھینٹ چڑھ چکی تھیں۔ اس حیرت انگیز دریافت نے طب میں ایک انقلاب برپا کیا اور آنے والی کئی دہائیوں میں سائنسدانوں نے نہ صرف درجنوں مختلف اینٹی بائیوٹکس دریافت کیں بلکہ ان دریافت شدہ اینٹی بائیوٹکس میں کیمیائی تبدیلیاں کرکے ان میں سے بہت کی افادیت میں اضافہ بھی کیا۔

پال ارلیش سے شروع ہونے والے اس سفر میں انسان نے بیماریاں پھیلاتے جرثوموں کے خلاف چھوٹی موٹی کامیابیاں تو ضرور حاصل کی تھیں لیکن پنسلین کی دریافت تاریخ کا یہ پہلا موقع تھا کہ انسان نے جراثیم کے خلاف ایک واضح فتح حاصل کی۔ لیکن یہ اس ازل سے جاری جنگ کا اختتام ہرگز نہیں تھا اور اب باری تھی جراثیم کے جوابی وار کی۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post جادوئی گولی؛ پنسلین نورمنڈی کے ساحل پر (پانچواں اور آخری حصہ) appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WCpfu4N
via IFTTT

کراچی پریس کلب میں سالانہ فیملی فن گالا کا انعقاد ایکسپریس اردو

کراچی پریس کلب کی جانب سے ممبران کیلیے ہر سال کی طرح امسال بھی سالانہ فیملی فن گالا کا انعقاد کیا گیا۔

فیملی فن گالا میں صحافیوں سمیت بچے اور خواتین نے شرکت کی جبکہ  ترجمان سندھ حکومت بیریسٹر مرتضی وہاب بطور مہمان خصوصی تقریب میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر مرتضی وہاب بچوں اور بڑوں میں گُھل مل گئے اور بچوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب فیملی فن گالا میں کھانوں سے لطف اندوز ہوئے جہاں پر انہوں ںے حلیم اور بریانی کھائی۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں بیرسٹر مرتضی وہاب کا کہنا تھا کہ صحافیوں سمیت معاشرے کے ہر فرد کے لئے اس طرح کی سرگرمیاں بہت ضروری ہیں۔ ایسی سرگرمیوں کے صحت اور ذہن پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے ممبران کے لیے موسیقی کی محفل کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں گلوکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جبکہ بچوں کے لیے مختلف کھیلوں کی سرگرمیوں کا انتظام بھی گیا۔ انتظامیہ کی جانب سے ممبران کو تحائف بھی دیے گئے۔

 

The post کراچی پریس کلب میں سالانہ فیملی فن گالا کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qLijx8y
via IFTTT

مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنانے کیلیے متحرک، جوڑ توڑ پر غور شروع ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ملک کی تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کے عندیے کے بعد مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے متحرک ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں حکومت سازی کیلئے مشاورت شروع کردی گئی ہے، پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 372میں سے 167نشتیں ہیں جبکہ ایک اتحادی ان کے ساتھ ہے، اسی طرح پیپلزپارٹی کے پاس 7 نشستیں ہیں، یوں کُل نشستیں 174 تک بن جاتی ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پانچ آزاد امیدوار، مسلم لیگ ق کی دس نشتیں، راہ حق پارٹی ایک نشت کے ساتھ پی ٹی آئی کی اتحادی ہے یوں 180 نشستوں کے ساتھ پی ٹی آئی صوبے کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن پانچ آزاد اور ایک راہ حق پارٹی کی حمایت حاصل کرنے کے لیے متحرک ہوگئی ہے، ایسا ہونے کی صورت میں ن لیگ صوبے میں حکومت قائم کرسکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے مسلم لیگ ن کی قیادت اتحادیوں سے مشاورت کے بعد آزاد امیدواروں سے رابطے کرے گی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے کہتے ہی پنجاب اسمبلی توڑ دی جائے گی، مونس الہیٰ

اُدھر مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں کی جانب سے استعفے نہیں دیے جائیں گے یوں حکومت سازی کے لیے اپوزیشن مزید مضبوط ہوجائے گی۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اجلاس جاری ہے اس لیے وزیراعلیٰ پنجاب اور اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک جمع کروائی جاسکتی ہے، جس کے بعد ووٹنگ کیلئے علحیدہ اجلاس بلایا جائے گا۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی اور ن لیگ کے رہنما ملک احمد خان نے کہا ہے کہ مشاورت کے بعد آئندہ پنجاب میں مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی۔

قبل ازیں وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے حکم پر قائم ہے جس پر آئینی ماہرین بھی اعتراض کیا، اگر ق لیگ کے اراکین ووٹ دیں تو پنجاب حکومت ختم ہوجائے گی اور وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ پی ڈی ایم قیادت کرے گی۔

اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ جب تک اللہ نہ چاہیے پنجاب حکومت کو کچھ نہیں ہوگا، ہم جتنے عرصے بھی اقتدار میں رہیں گے دعوے نہیں عوام کی خدمت کریں گے۔

The post مسلم لیگ ن پنجاب میں حکومت بنانے کیلیے متحرک، جوڑ توڑ پر غور شروع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5EcLySQ
via IFTTT

مباپے فیفا ورلڈکپ کی تاریخ میں زیادہ گولز کرنے والے دوسرے فرانسیسی فٹ بالر بن گئے

پی ٹی آئی نے مایوس ہوکر استغوں کا ڈرامہ کیا، بلاول بھٹو ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مایوس ہوکر پی ٹی آئی نے استعفوں کا ڈرامہ کیا۔

وزیر خارجہ نے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ساکھ کو بچانے کے لئے جو شو کیا وہ مایوس کن تھا، تحریک انصاف انقلابی مجمع کو اکھٹا کرنے میں ناکام رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سربراہان کی تعیناتی کے عمل کو سبوتاژ نہیں کرسکی،عمران خان کا پنڈی سے مطالبہ آزادی کے لئے نہیں بلکہ دوبارہ سلیکٹ ہونے کے لئے ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان دونوں صوبائی اسمبلیاں نہیں توڑ سکتے، رانا ثنا

بلاول بھٹونے سوال کیا  کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کو کب تک سیاسی فائدوں کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

The post پی ٹی آئی نے مایوس ہوکر استغوں کا ڈرامہ کیا، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/mtyhlvN
via IFTTT

Friday, November 25, 2022

کراچی عذابوں کی زد میں ایکسپریس اردو

کراچی پاکستان کا لاوارث شہر ہے، جہاں قانون نام کی کوئی شے موجود نہیں۔ آپ کے پاس پیسہ ہے تو آپ کراچی میں آکر کچھ بھی کریں، آپ سے کوئی نہیں پوچھے گا۔

آپ عوام کا پانی عوام کو فروخت کرنا چاہتے ہیں تو آپ کےلیے کراچی بہترین چوائس ہے، آپ شہریوں کی جگہ پر ان کی گاڑی کھڑی کرنے کے پیسے وصول کرنا چاہتے ہیں تو اس حوالے سے بھی کراچی ہی کا نام آپ کے دماغ میں گونجے گا۔ اگر آپ بچت بازار لگانے کے خواہشمند ہیں اور زمین میسر نہیں، تو گھبرانے کی ضرورت نہیں، کراچی میں آپ کسی بھی گراؤنڈ پر یہ کام آسانی سے کرسکتے ہیں، کوئی نہیں پوچھے گا۔ بس جیب گرم ہونی چاہیے۔ اگر آپ لوگوں کا علاج کرنا چاہتے ہیں اور آپ ڈاکٹر بھی نہیں، تو پریشان مت ہوں، کراچی ہے نا۔

آپ بنا کسی محنت کے بس ایک پستول دکھا کر پیسہ کمانا چاہتے ہیں تو بھی کراچی آپ کےلیے ایک محفوظ جگہ ثابت ہوگی۔ آپ یہاں آکر یہ کام باآسانی کرسکتے ہیں۔ آپ پاکستان کے شہری نہیں اور آپ کراچی میں رہنا چاہتے ہیں، تو آپ بے فکر ہوکر کراچی آجائیے، یہاں آپ سے کوئی بھی شناخت نہیں مانگے گا۔ بس جیب میں نوٹ ضرور ہونے چاہئیں۔

کراچی پر جہاں ہر طرح کے عذاب مسلط ہیں وہیں آج کل پارکنگ مافیا بھی اپنے کام میں دن دگنی رات چوگنی ترقی کررہا ہے۔ پارکنگ مافیا میں کام کرنے والوں میں یقیناً کراچی کا کوئی بھی شہری موجود نہیں، اس میں جتنے بھی لوگ رکھے گئے ہیں وہ سب کراچی سے باہر کے ہیں، جنہیں بات کرنے کی تمیز تک نہیں۔ یہ لوگ کراچی کے شہریوں کو دن رات لوٹنے میں مصروف ہیں، مگر افسوس کی بات تو یہ ہے کہ جگہ جگہ پارکنگ مافیا متعلقہ اداروں کو نظر نہیں آتی۔ صدر موبائل مارکیٹ میں موٹر سائیکل پارکنگ 30 روپے کردی گئی ہے۔ ایک لائن کے بجائے تین تین لائن لگا کر لوگوں سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔ کوئی پارکنگ دینے سے انکار کردے تو اس کی بائیک لفٹر کے ذریعے اٹھالی جاتی ہے جہاں واپسی کےلیے تین سو روپے کے بجائے سات سو روپے وصولی کا ایک الگ قانون بنا ہوا ہے۔

کراچی کی پارکنگ مافیا اتنی مضبوط ہے کہ آپ اس کے خلاف کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ زیادہ سے زیادہ شور شرابا کرکے اپنے دل کی بھڑاس نکال سکتے ہیں۔ اس سے زیادہ کچھ نہیں۔ کراچی میں چند ایک کے سوا باقی تمام پارکنگ ایریاز غیرقانونی ہیں، مگر یہ قانون کی آنکھوں کے سامنے قائم بھی ہیں اور ترقی بھی کررہے ہیں۔ کراچی دنیا کا واحد میگا سٹی ہے جہاں کی اپنی آبادی ایک کروڑ کے لگ بھگ ہے، باقی دو کروڑ آبادی کراچی سے باہر کے لوگوں کی ہے۔ اس میگا سٹی میں کراچی والوں کےلیے کوئی سہولت نہیں، جو باہر والوں کو دستیاب ہے۔ جس میں سب سے بڑی سہولت سرکاری نوکری کی ہے۔ اگر آپ کراچی کے پیدائشی ہیں تو آپ کا سرکاری نوکری پر کوئی حق نہیں۔ یہ حق باہر والوں کےلیے رکھا گیا ہے۔ آپ کراچی میں رہتے ہیں تو آپ کو پانی کے لیے بوند بوند کو ترسنا ہوگا، کیوں کہ اس پر باہر سے آنے والوں کا قبضہ ہے۔ آپ کو پانی کےلیے واٹر ٹینکرز مافیا کی منتیں کرنی ہوں گی اور ان کے منہ مانگے دام پر پانی لینا ہوگا۔ اس کی بڑی وجہ یہاں قانون نہیں جو چیک اینڈ بیلنس رکھے۔

کراچی پر ایک عذاب کے الیکٹرک بھی ہے جو ماہانہ بل ادا نہ کرنے پر فوری طور پر آپ کے دروازے پر پہنچ جاتا ہے، مگر بل بھرنے کے بعد آپ کی شکایت سننے کےلیے آپ کو اس کے دفتر کے دھکے کھانے ہوں گے اور وہاں بھی مرضی انہی کی چلے گی آپ کی نہیں۔ سردیوں کا موسم آچکا ہے، بجلی کی ضرورت میں کمی بھی واقع ہوئی ہے، مگر اس کے باوجود غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ تاحال موجود ہے۔ اس پر کمپلین کرنے پر آپ کو رٹا ہوا جواب ملتا ہے کہ ٹیکنیکل فالٹ ہے، جس پر کام ہورہا ہے۔ اور یہ ٹیکنیکل فالٹ ایسا ہوتا ہے کہ سالہا سال ختم نہیں ہوتا۔

کراچی والوں پر تفریحی جگہوں پر جانے پر ایک قسم کی پابندی ہے۔ کیوں کہ وہاں بھی غیروں کا قبضہ ہے۔ آپ کراچی کی کسی بھی تفریحی جگہ پر چلے جائیں جہاں گورنمنٹ نے داخلہ فری کر رکھا ہے لیکن وہاں بیٹھا ایک شخص آپ سے زبردستی ٹکٹ وصول کرے گا، بائیک کی پارکنگ الگ سے ادا کرنی ہوگی۔ بیگ چیک اس لیے ہوں گے کہ آپ کھانے پینے کی اشیا نہیں لے جاسکتے کیوں کہ اندر اسٹال موجود ہیں جہاں سے آپ مضر صحت چیزیں خرید کر کھائیں۔ ایسا نہ کرنے کی صورت میں آپ کو داخلہ نہیں دیا جائے گا۔ یہاں پر موجود لوگ اگر آپ دیکھیں تو یقیناً ان کے پاس شناختی کارڈ تک موجود نہیں ہوں گے۔

ٹریفک پولیس بھی کراچی والوں کےلیے عذاب سے کم نہیں۔ اس میں بھی مقامی پولیس اہلکار نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ٹریفک پولیس کا کام ٹریفک کلیئر کرنا نہیں، ان کا کام صرف میلہ لگا کر موٹر سائیکل سواروں کو لوٹنا ہے۔ بدترین ٹریفک جام ہوگا لیکن ٹریفک پولیس کا دھیان اس کے بجائے بغیر ہیلمٹ والے موٹر سائیکل کی طرف ہوگا۔ یا پھر ایسی سوزوکی پر نظریں ہوں گی جو لوڈ ہوکر جارہی ہوگی۔ جگہ جگہ میلہ لگا کر کھڑے ہونے والے یہ ٹریفک پولیس اہلکار صبح گھر سے خالی جیب نکلتے ہیں، مگر جب شام کو ان کی واپسی ہوتی ہے تو چہرے خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔ سب سے بڑی مثال ٹاور اور آرٹس کونسل پر لگنے والے میلے کی ہے، جہاں رات کو بارہ بجے بھی یہ سلسلہ چل رہا ہوتا ہے۔

کراچی والے ان عذابوں کے ساتھ تو جی ہی رہے ہیں مگر آج کل کراچی والوں پر ایک نیا عذاب کھیلوں کے گراؤنڈز میں بچت بازاروں کی بھرمار ہے جہاں اشیائے خورونوش کی قیمتیں مارکیٹ سے ڈبل قیمت پر مل رہی ہیں، جہاں کوئی چیکنگ والا نہیں۔ تھانے اور ڈی سی آفس کی سیٹنگ سے چلنے والے ان بچت بازاروں میں فی اسٹال پانچ سو روپے اور فی ٹھیلہ تین سو روپے چارج کیا جاتا ہے۔ جہاں سے روزانہ لاکھوں روپے وصول کیے جاتے ہیں۔ لیکن اس پر بھی ہمارا قانون بے بس ہے۔ ان کے پاس اجازت نامہ نہ ہونے کے باوجود یہ لوگ بدمعاشی کے ساتھ گراؤنڈز پر بچت بازار لگارہے ہیں۔ ضلع کیماڑی اور بلدیہ ٹاؤن اس حوالے سے بہت مشہور ہیں جہاں کوئی ایسا گراؤنڈ نہیں جہاں پر بچت بازار نہ چل رہے ہوں۔ ان سے وصولی کرنے والا بھی مقامی نہیں ہوگا۔ لیکن یہاں بھی قانون بے بس ہے۔ ضلع کیماڑی میں ہی ہم نے واٹر بورڈ کی مین لائنوں میں ہیوی جنریٹر فٹ ہوتے دیکھے، جنہیں روکنے والا اس روئے زمین پر کوئی نہیں۔

ضلع کیماڑی میں ہی بس ٹرمینل کے ساتھ اسمگلنگ کا سامان بلاخوف و خطر بک رہا ہے، اور فروخت کرنے والے بھی آپ کو پاکستانی نہیں بلکہ دوسرے ملک کے شہری ملیں گے۔ لیکن آپ ان سے بحث نہیں کرسکتے۔ کیوں کہ ان کی طاقت آپ کی طاقت سے کئی گنا زیادہ ہے۔ اسی طرح کراچی کی پبلک ٹرانسپورٹ کا حال دیکھ لیجئے، جن کے پاس شناختی کارڈ تک موجود نہیں وہ لوگ ڈرائیور اور کنڈیکٹرز ملیں گے۔ یہ خواتین و بزرگوں سے بدتمیزی اور ہتک آمیز سلوک روا رکھتے ہیں، لیکن کسی میں ہمت نہیں کہ وہ ان پر ہاتھ ڈال سکے۔ اللہ اللہ کرکے سندھ گورنمنٹ نے بجلی سے چلنے والی بسوں کو سڑکوں پر لانے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اسے ناکام بنانے کےلیے پبلک ٹرانسپورٹ مافیا نے یقیناً پلان بھی پہلے ہی بنالیا ہوگا۔ کیوں کہ ان کے رہتے ہوئے کراچی میں کوئی دوسری سروس آج تک کامیاب نہیں ہوسکی۔

کراچی میں قانون صرف کراچی والوں کےلیے ہے، باقی کسی دوسرے شہری پر اس کا اطلاق شاید نہیں ہوتا۔ کراچی کے ساتھ سوتیلی ماں جیسے سلوک کا سلسلہ کب رکے گا اس کا اندازہ لگانا بھی ایک مشکل کام ہے۔ آخر میں صرف اتنا کہوں گا کہ کراچی کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر خاموش مت رہیے، ورنہ کل یہ سلسلہ دوسرے شہروں تک پہنچنے میں دیر نہیں لگے گی۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کردیجیے۔

The post کراچی عذابوں کی زد میں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/sqtZNeR
via IFTTT

سیاست میں آنے کے بعد سے جان کو خطرہ ہے اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا، عمران خان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ سیاست میں جب سے آیا تب سے جان کو خطرہ ہے اور اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے کیونکہ چوروں کا ٹولہ ہم پر مسلط کیا گیا، ملک میں ناانصافی کے خلاف آواز اٹھارہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ راولپنڈی اپنی قوم کیلیے جارہا ہوں اور جلسے کا مقصد پیغام دینا ہے کہ قوم جاگ گئی ہے اور اسے آزاد کیا جائے۔

مزیدپڑھیں: عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، پنڈی جلسہ ملتوی کردیں، وزیر داخلہ

ایک سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ فوری انتخابات کا انعقاد نہیں ہوتا تو مجھے فرق نہیں پڑتا، ہماری مقبولیت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے، ملک بھی میرا اور فوج بھی میری ہے۔

انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سازش کی وجہ سے امریکا سے تعلقات نہیں توڑ سکتا، امریکا اور پاکستان کے تعلقات ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔

 

The post سیاست میں آنے کے بعد سے جان کو خطرہ ہے اب مرنے کے خوف پر قابو پالیا، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/JbwPsl3
via IFTTT

سابق وزیر اعظم کا نیب کو ختم کرنے کا مطالبہ ... نیب کوختم کرکے ملک کے نظام کو چلانا چاہیے، جو آدمی دوسروں کا احتساب کرے وہ سب سے پہلے خود احتساب کے عمل میں شامل ہو: شاہد ... مزید

فیفا ورلڈ کپ؛ نیدرلینڈز اور ایکواڈور کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر ایکسپریس اردو

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے 19 ویں میچ میں نیدرلینڈز اور اِیکواڈور کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔

نیدرلینڈز کی جانب سے کھیل کے چھٹے منٹ میں کوڈی گیکپو نے گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جس کو اِیکواڈور نے اینر ویلنشیا نے 49 ویں منٹ میں گول کر کے برابر کیا۔

The post فیفا ورلڈ کپ؛ نیدرلینڈز اور ایکواڈور کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/RQ9k2p3
via IFTTT

مہنگائی کی تیز رفتار کو بریک نہ لگ سکی ... 0.48 فیصد اضافے سے ہفتہ وار مہنگائی کی شرح دوبارہ 30 فیصد سے اوپر چلی گئی

فٹبال کلب بارسلونا کی رنبیر اور عالیہ کو منفرد انداز میں مبارکباد ایکسپریس اردو

بارسلونا: مشہور ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا نے بالی وڈ اداکار رنبیر کپور اور اداکارہ  عالیہ بھٹ کی بیٹی کی پیدائش پر انہیں منفرد انداز میں مبارک باد دی ہے۔

عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی بیٹی کے ہمراہ گزشتہ روز ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے اعلان کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کا نام ’راحہ‘ رکھا ہے۔

پوسٹ کی گئی تصویر میں عالیہ اور رنبیر کی بیٹی کا نام دیوار پر لگی بارسلونا کی جرسی پر نظر آیا۔

رنبیر کپور فٹبال کے شوقین اور لیونل میسی کے بہت بڑے فین ہیں اس لیے انہوں نے اپنی بیٹی کا نام پہلی بار مداحوں کو بتانے کے لیے میسی کے سابقہ فٹبال کلب بارسلونا کی جرسی کو منتخب کیا۔

بارسلونا  فٹبال کلب نے سوشل میڈیا پر عالیہ اور رنبیر کو مبار ک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ‘ بارسلونا کی ایک  نئی فین پیدا ہوگئی، ہم بارسلونا میں آپ سب سے ملنے کے لیے بے تاب ہیں’۔

خیال رہے کہ 6 نومبر کو بالی وڈ کی معروف جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کے گھر بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

 

 

 

The post فٹبال کلب بارسلونا کی رنبیر اور عالیہ کو منفرد انداز میں مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FyEDoqO
via IFTTT

Thursday, November 24, 2022

آرمی چیف کی فیملی ٹیکس ریٹرن لیک ہونے پر ایف بی آر کے 2 افسران عہدوں سے معطل ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے مبینہ طور پر آرمی چیف کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک میں ملوث گریڈ 18 کے دو افسران کو عہدوں سے ہٹا کر تحقیقات شروع کردیں۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)ذرائع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی فیملی کی ٹیکس ریٹرن لیک ہونے کیلئے لاگ ان آئی ڈی اور پاس ورڈ کے استعمال کے مبینہ شبے میں جن دو افسروں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں انہیں فوری طور پر آر ٹی او سے تبدیل کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر نے ریجنل ٹیکس آفس لاہور کے گریڈ اٹھارہ کے ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو عاطف نواز وڑائچ اور ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو ظہور احمد کو تبدیل کرکے ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے ایڈمن پول بھجوادیا ہے اور ان افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ آن لائن ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم(ایچ آر ایم ایس) یا اپنا آئی جے پی لاگن استعمال کرتے ہوئے اپنے عہدوں کا چارج چھوڑ کر ایف بی آر ہیڈ کوارٹر ایڈمن پول رپورٹ کریں۔

گریڈ انیس اور بیس کے مزید چھ افسران کے تبادلے

دوسری جانب فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے  پاکستان کسٹمز سروس سے تعلق رکھنے والے گریڈ اُنیس اور بیس کے مزید چھ افسر تبدیل کردیئے ہیں جبکہ گریڈ سولہ کے دو انسپکٹرز بھی تبدیل کردییے گئے ہیں۔ جن میں ایک کسٹمز انسپیکٹر جبکہ دوسرا ان لینڈ ریونیو انسپکٹر ہے۔

ایف بی آر نے افسران کے تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ گریڈ بیس کے چار اور گریڈ انیس کے دو افسران کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

تبدیل کئے جانے والے گریڈ بیس کے افسران میں سید شکیل شاہ کو چیف ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر جنرل(او پی ایس)ڈائریکٹریٹ جنرل آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن کسٹمز تعینات کردیا گیا ہے جبکہ گریڈ اکیس کے افسر محمد عمران خان سے ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹریٹ جنرل آف ریفارمز اینڈ آٹومیشن کسٹمزکی دیکھ بھال کا اضافی چارج لے واپس لے لیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ بیس کے افسرچوہدری محمد جاوید کو کلیکٹر کسٹمز(اپیلز) کراچی سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (کسٹمز)کوئٹہ، فیاض رسول کو ڈائریکٹر ویلیو ایشن(کسٹمز)کراچی کے ساتھ ساتھ کلیکٹر کلکٹریٹ کسٹمز(اپیلز) کراچی کا بھی اضافی چارج دیدیا گیا ہے جبکہ منیب سرور کو ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (کسٹمز) پشاور سے تبدیل کرکے لاہور بھجوادیا گیا ہے تاہم انہیں ابھی کوئی پوسٹنگ نہیں دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ انیس کے افسر نوید اقبال کو ڈائریکٹر اینٹلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (کسٹمز)کوئٹہ سے تبدیل کرکے ڈائریکٹر انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن (کسٹمز)پشاور جبکہ مس حلیمہ قاسم کو ایڈیشنل ڈائریکٹر ویلیو ایشن (کسٹمز)کراچی سے تبدیل کرکے سیکرٹری ایف بی آر ہیڈ کوارٹر اسلام آباد تعینات کردیا گیا ہے۔

اسی طرح گریڈ سولہ کے انسپکٹر سید مومن حسین کو کلکٹریٹ کسٹمز ایڈجوڈیکیشن ٹو کراچی سے تبدیل کرکے کلکٹریٹ کسٹمز حیدر آباد اور ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ سولہ کے افسر لیاقت علی کو کارپوریٹ ٹیکس آفس لاہور سے تبدیل کرکے آر ٹی او ساہیوال تعینات کردیا گیا ہے۔

The post آرمی چیف کی فیملی ٹیکس ریٹرن لیک ہونے پر ایف بی آر کے 2 افسران عہدوں سے معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/eybk7hD
via IFTTT

فیصل آباد میں ڈسٹرکٹ انٹر کلب تائیکوانڈو چیمپئن شپ کا انعقاد، تحصیلوں کے150سے زائد کھلاڑیوں کی10ویٹ کیٹیگریز مقابلوں میں شرکت

پاکستان کے معروف کامیڈین اسماعیل تارا انتقال کر گئے ایکسپریس اردو

کراچی: پاکستان کے معروف مزاحیہ اداکار اسماعیل تارا کراچی میں انتقال کر گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسماعیل تارا گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور کچھ دن سے نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔

جمعرات کی صبح ہی انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا پھر ان حالت سنبھل نہ سکی اور وہ اپنے خالق حقیقی کو جاملے۔

اداکار اسماعیل تارا 16 نومبر 1949ء کو کراچی میں پیدا ہوئے اور 1980 سے فن اداکاری سے وابستہ ہوئے اور کئی اسٹیج ڈراموں، ٹیلی وژن ڈراموں اور فلموں میں کام کیا۔

ٹی وی پر چلنے والے پروگرام ’’ففٹی ففٹی‘‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے اور انہیں کئی بار ’’نگار ایوارڈ‘‘ برائے مِزاحیہ اداکار ملا۔

The post پاکستان کے معروف کامیڈین اسماعیل تارا انتقال کر گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UtDEFaw
via IFTTT

ہم عوام کے نمائندے اور انکے ووٹوں کے زریعہ اقتدار کے ایوانوں تک پہنچتے ہیں ، وزیر اعلیٰ بلوچستان ... ہمارا فرض اور زمہ داری ہے کہ جمہوریت اور ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچائیں ... مزید

نادار فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ارب روپے کا ٹرسٹ قائم ایکسپریس اردو

 لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے نادار فنکاروں کی فلاح وبہبود کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز پر مشتمل ٹرسٹ قائم کرنے کا اعلان کیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فنکاروں کے لئے خصوصی ٹرسٹ کے قیام کے لئے باقاعدہ قانون سازی کی جائے گی جبکہ امدادی فنڈز کی تقسیم کا طریقہ کار طے کرنے کے لئے بورڈ آف ٹرسٹی قائم کردیاگیا ہے جس کے سربراہ وزیراعلیٰ پنجاب ہیں۔

سیکرٹری اطلاعات بورڈ آف ٹرسٹی کے سیکرٹری،قوی خان،سید نور، سہیل احمد، نعمان اعجاز،جاوید شیخ، افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، ثمینہ احمد، فیاض الحسن چوہان اور ٹھاکر لاہوری ممبر ہوں گے۔

دوسری طرف وزیراعلیٰ چودھری پرویز  الٰہی نے فنکاروں کے لئے ماہانہ امداد 5 ہزار سے 25 ہزار روپے کر دی ہے۔

وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کرنے والے فنکاروں نے ان اعلانات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے وزیراعلٰی  شکریہ ادا کیا ہے۔

اس موقع پر پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، محمد اقبال چودھری، اسد اللہ خان، آصف بلال لودھی اور دیگر بھی موجود تھے۔

The post نادار فنکاروں کی فلاح وبہبود کیلئے ایک ارب روپے کا ٹرسٹ قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/KrA9GvN
via IFTTT