Tuesday, August 31, 2021

خانہ کعبہ کی خوبصورتی کے ایمان پرور مناظر سامنے آ گئے ... مسجد الحرام کے فوٹوگرافر کی لی گئی تصاویر میں خانہ کعبہ کے پردے کو ہٹانے، دوبارہ لٹکانے، اور غسل کعبہ کے لیے اللہ ... مزید

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)نے ستمبر کے لئے ایل پی جی کی نئی قیمت کا اعلان کر دیا

sکوئٹہ،نجی ٹی وی کا کیمرہ مین ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

ع*کراچی ، ٹریفک حادثے اورکرنٹ لگنے سے بچے سمیت 2 افراد جاںبحق،ایک شخص زخمی

vکراچی، ڈکیتی مزاحمت وفائرنگ کے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی

) کراچی میں دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوا ہے ، ڈی جی رینجرز(سندھ)

~کراچی ، زیر زمین پانی ٹینک سے جی تھری رائفل کی310گولیاں برآمد

cکراچی ، اسکول کے اندربچے کے ساتھ بد فعلی کا واقعہ ... ج* پولیس کے ناروا سلوک پر بچے کے باپ کا اعلیٰ حکام سے انصاف کی اپیل

م*کراچی،منشیات مافیا کی سرپرستی کرنیوالے پولیس افسر سمیت چار اہلکارعہدے سے معطل

ں* اگست کیلئے مقررہ حدف سے 85 ارب روپے ز ائدٹیکس جمع کیا گیا ہے،چیرمین ایف بی آر ... اندرون و یرون ممالک غیر ظاہر شدہ اثاثے رکھنے والے پاکستانی شہریوں کیخلاف تحقیقات ہونگی , ... مزید

بلوچستان فوڈ اتھارٹی زونل ٹیم کی کارروائی ،جانوروں کی آلائشوں سے گھی و کوکنگ آئل تیار کرنے والے 2 یونٹ پکڑ لیے

امریکا کی طویل ترین افغان جنگ کا خاتمہ ہوگیا، بائیڈن ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا کی طویل ترین افغان جنگ کا خاتمہ ہوگیا، ہم نے داعش کی کمر توڑی دی، انخلا کا فیصلہ میرا اپنا تھا جس کی تمام تر ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔

اتحادی افواج کے افغانستان سے مکمل انخلا کے بعد امریکی قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے عجلت میں انخلا کے فیصلے کا دفاع کیا اور کہا کہ ہم نے 31 اگست کو افغانستان سے انخلا کا معاہدہ کیا تھا اگر ہم دی گئی ڈیڈ لائن پر عمل درآمد نہ کرتے تو یہ معاہدے کی خلاف ورزی ہوتی اور طالبان کو حق حاصل ہوجاتا کہ وہ امریکیوں پر حملے کرتے۔

جوبائیڈن نے کہا کہ افغانستان سے انخلا کا فیصلہ پہلے سے طے شدہ تھا، یہ فیصلہ میرا تھا کیوں کہ طالبان آرہے تھے اور ہمیں جنگ بڑھانے یا وہاں سے نکل جانے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا، بیس برس تک افغانستان میں روزانہ 20 کروڑ ڈالر خرچ ہوتے رہے، روس اور چین چاہتے ہیں امریکا افغانستان میں الجھا رہے لیکن ہم نے افغانستان سے نکل کر امریکا کے مفاد میں فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرے اس فیصلے کی فوجی اور سول قیادت نے بھرپور تائید کی ہے اور میں اس فیصلے کی تمام تر ذمہ دار قبول کرتا ہوں، افغان جنگ دو دہائیوں تک جاری رہی، جو لوگ تیسری دہائی میں بھی افغان جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں ان کے لیے یہ کہوں گا کہ یہ اب ممکن نہ تھا کیوں کہ اب افغانستان سے ہماری سرزمین پر حملے کا کوئی امکان نہیں۔

یہ پڑھیں : امریکی فوج کے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے میں طالبان کی مدد کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ میرا اولین فرض ہے کہ امریکا کا دفاع کیا جائے اور اب امریکا کو 11 ستمبر جیسے خطرے کا سامنا نہیں ہے، ہم نے افغانستان میں داعش کی کمر توڑ دی، ہماری ہزاروں افواج اور اربوں ڈالر خرچ ہوئے ہیں، داعش خراسان کے خلاف ہماری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی، دہشت گردی دیگر ممالک تک پھیل رہی ہے ہمیں اب اس کا مقابلہ بھی کرنا ہوگا۔

انھوں ںے کہا کہ میں نے افغانستان چھوڑنے کے فیصلے پر عمل درآمد کے لیے چھ ہزار فوجی کابل ایئرپورٹ بھیجے جنھوں نے امریکی اور غیر ملکی سفارت کاروں، امریکی شہریوں اور افغان باشندوں کا باحفاظت انخلا کا چیلنج مکمل کیا، میں کامیاب انخلا پر سفارت کاروں اور فوجیوں کا شکر گزار ہوں۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ ہم نے ایک لاکھ افغانوں کو فضائی پروازوں کے ذریعے افغانستان سے نکالا جو تاریخ میں پہلی مرتبہ ممکن ہوا ہے، یہ بہت مشکل اور خطرناک مشن تھا لیکن ہم نے اسے مکمل کیا۔

جوبائیڈن نے کہا کہ ہم 90 فیصد امریکی شہریوں کو افغانستان سے نکال چکے ہیں، مجھے یقین ہے کہ افغانستان میں اب بھی سو سے 200 امریکی شہری موجود ہیں جو افغانستان سے نکلنا چاہتے ہیں ہم ان کی مدد کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو امریکا پر حملہ کرنا چاہتے ہیں اور ان کے اتحادیوں کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں وہ سن لیں کہ ہم آرام سے نہیں بیٹھے ہوئے، ہم زمین کے آخری کنارے تک ان کا مقابلہ کریں گے، میں اپنے لوگوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اب افغان جنگ ختم ہوچکی ہے اور میں نے اس جنگ کو ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا، 20 سالہ طویل جنگ کے بعد میں نے اگلی نسل کو افغان جنگ میں جھونکنے کا انکار کردیا تھا اور اب میں نے اس پر عمل کر دکھایا ہے۔

طالبان کی حکومت کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ ہم طالبان کے الفاظ پر یقین نہیں کریں گے ہم ان کے عمل کو دیکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ  ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ سابق افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہوجائے گا۔

اس موقع پر انہوں نے افریقا میں شدت پسند تنظیم الشباب اور دیگر ممالک میں داعش کا بھی ذکر کیا کہ ان سے امریکا کو بچایا جائے گا۔ انہوں نے روسی سائبر حملوں، ایٹمی پھیلاؤ اور چین کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کو بھی امریکا کے لیے چیلنج قرار دیا جسے انہوں نے اکیسویں صدی کے بدلتے ہوئے چیلنجز قرار دیا۔

The post امریکا کی طویل ترین افغان جنگ کا خاتمہ ہوگیا، بائیڈن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3juq9Hh
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

آپ حالات کا بنظر غور جائزہ لے کر قدم آگے بڑھائیں اپنی عادت کے مطابق اگر جلد بازی کا مظاہرہ آپ نے کر دیا تو پھر ایک بڑے نقصان کے لئے بھی خود کو تیار رکھ لیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

گزشتہ آپ نے اپنے دوستوں کی بہتری کے لئے بہت کچھ کرنا چاہا لیکن کچھ نہیں ہو سکا چند نئے دوست آپ کے قریبی آ سکتے ہیں بلکہ آپ اپنا مطلوبہ مفاد بھی پا سکیں گے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

اہم مقدمات میں کامیابی کے امکان ہیں البتہ آپ کے ہم پیالہ و ہم نوالہ دوست آپ کی جڑیں کاٹنے میں مصروف رہیں گے لہٰذا محتاط رہیں۔

 

سرطان:
22جون تا23جولائی

بسلسلہ کاروبار دی ہوئی رقوم واپس مل سکتی ہیں اور آپ کا بنک بیلنس توقع سے زیادہ بڑھ سکتا ہے، کوئی غیر ملکی سفر پیش آ سکتا ہے۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

جنس مخالف میں ذاتی دلچسپی نہ لیں، سوائے بدنامی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا البتہ شریک حیات سے تعلقات بہتر ہونے کی امید ہے۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

ہمارے گزشتہ دیئے گئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھئے تاکہ مستقبل میں آپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

مستقبل کے اندیشوں سے نجات مل سکتی ہے شریک حیات سے تعاون کیجئے۔ امپورٹ ایکسپورٹ کرنے والے حضرات بڑی ڈیل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

سیاسی اور سماجی کارکن کے لئے محتاط رہنے کا وقت ہے سفر بہ شوق کریں کوئی دیرینہ آرزو پوری ہونے کی توقع ہے ۔ مزاج کی گرمی کو بھی کم کر دیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

ننھیالی رشتہ داروں سے کوئی خوشی حاصل ہو گی بیوپاری حضرات نہایت سوچ بچار کے بعد ڈیل پکی کریں گے توفائدہ ہو گا۔ بسلسلہ تعلیم کامیابی کا امکان ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں، فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ حالات زوال پذیر ہو سکتے ہیں۔ ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

زنگ آلود صلاحیتوں کا حقیقی رنگ ابھر کر سامنے آ سکتا ہے گویا نئی زندگی ملے گی آج کے دن کسی قسم کا کاروباری معاہدہ ہرگز نہ کریں۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کا مخالف میدان سے بھاگتا نظر آ رہا ہے، جیت آپ کی ہو گی اور یقینا ہو سکتی ہے اس کامیابی کے نشہ میں آپ اپنے اچھے ساتھیوں کو ہرگز نہ بھولیں ۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iwZBVb
via IFTTT

اندازہ نہیں تھا کہ اشرف غنی فرار ہو جائے گا، طالبان کے وعدوں پر نہیں بلکہ ان کے عملی اقدامات پر یقین کریں گے ... امریکہ کی طویل ترین جنگ کا خاتمہ ہوگیا، ہم نے افغانستان سے ... مزید

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے پولنگ کے اوقات صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک مقرر کئے گئے ہیں، الیکشن کمیشن

کوئٹہ،نجی ٹی وی کا کیمرہ مین ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

کراچی ، ٹریفک حادثے اورکرنٹ لگنے سے بچے سمیت 2 افراد جاںبحق،ایک شخص زخمی

کراچی، ڈکیتی مزاحمت وفائرنگ کے دیگر واقعات میں 7افراد زخمی

کراچی میں دہشت گردی ،ٹارگٹ کلنگ ،بھتہ خوری اور اغواء برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوا ہے ، ڈی جی رینجرز(سندھ)

امریکی فوج کے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے میں طالبان کی مدد کا انکشاف ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: 

کابل ایئرپورٹ سے امریکی باشندوں کا باحفاظت انخلا طالبان کی مدد اور ان کی نگرانی میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

سی این این کے مطابق امریکی محکمہ دفاع کے کچھ عہدے داروں نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوج نے طالبان سے خفیہ مذاکرات کیے جس کے نتیجے میں طالبان کابل شہر میں موجود امریکی باشندوں کو گروپس کی شکل میں ایئرپورٹ کے خفیہ دروازوں پر چھوڑ گئے جہاں سے انہیں طیاروں کے ذریعے امریکا واپس لایا گیا۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل امریکی جنرل میکنزی نے کہا تھا کہ کابل ایئرپورٹ سے انخلا میں طالبان نے ہمارے ساتھ تعاون کیا

ایک اور اعلی اہلکار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی اسپیشل فورسز نے کابل کے حامد کرزئی ایئر پورٹ پر ایک خفیہ دروازہ اور کال سینٹرز قائم کیے تھے جس کے ذریعے امریکیوں کو انخلا کا طریقہ کار سمجھایا گیا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس کال سینٹر کے ذریعے امریکیوں کو ایئرپورٹ کے نزدیک ایک خفیہ مقام پر جمع ہونے کا کہہ دیا گیا تھا اور طالبان نے ان امریکیوں کی شناختی دستاویزات چیک کرکے انہیں اس خفیہ دروازے تک پہنچایا جو خصوصی طور پر امریکیوں کے ایئر پورٹ کے اندر جانے کے لیےبنایا گیا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ طالبان کی مدد سے ہونے والے ’ باحفاظت انخلا‘ کے ایک دن میں کئی مشن سرانجام دیے گئے۔ جب کہ امریکیوں کو ایک جگہ جمع کرنے کا مقام حامد کرزئی ایئرپورٹ کے گیٹ سے تھوڑے فاصلے پر موجود وزارت داخلہ کی عمارت میں بنایا گیا تھا۔ امریکیوں کو با حفاظت نکالنے کے اس سارے انتظام کے بارے میں محکمہ دفاع کے افسر کا کہنا ہے کہ امریکیوں کو ایک جگہ جمع ہونے کے بارے میں متعدد پیغامات دیے گئے اور اس طریقے نے بہت خوبصورتی سے کام کیا۔

امریکی محکمہ دفاع کے ایک اور اعلی اہل کار نے سی این این کو بتایا کہ ایلیٹ جوائنٹ اسپیشل آپریشن کمانڈ اور دیگر اسپیشل آپریشن یونٹس نے مل کر امریکیوں کو نکالنے کے لیے ’ کال سینٹرز‘ کا علحیدہ سے ایک اور انتظام کیاتھا، جسے انخلا کا عمل مکمل ہونے تک خفیہ رکھا گیا۔ ان کال سینٹرز سے امریکیوں کو ’ خفیہ دروازے ‘ تک  پہنچنے کے بارے میں ہدایت دی گئیں۔

یاد رہے کہ امریکا کی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل میکینزی نے گزشتہ روز ہونے والی پریس بریفنگ میں پہلی بار انخلا میں امریکا کی اسپیشل آپریشنز فورسز کے شامل ہونے کا انکشاف کیا تھا اور بتایا تھا کہ ان فورسز کی وجہ سے 1 ہزار سے زائد امریکی شہریوں اور 2 ہزار سے زائد افغانیوں کی فون کالز اور ویکٹرز کے ذریعے انخلا میں مدد کی گئی۔

The post امریکی فوج کے کابل ایئرپورٹ سے نکلنے میں طالبان کی مدد کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3DrzqHY
via IFTTT

کراچی، قتل ہونے والا برطرف رینجرزاہلکارڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا ایکسپریس اردو

 کراچی: لیاقت آباد میں فائرنگ سے قتل کیے جانے والا رینجرز کا برطرف اہلکار عرفان ڈکیت گینگ کو سرغنہ نکلا۔

لیاقت آباد میں فائرنگ سے قتل کیے جانے والا رینجرز کا برطرف اہلکار عرفان ڈکیت گینگ کو سرغنہ نکلا ، پولیس نے مقتول کے ساتھی پولیس اہلکار یعقوب اور بختاور کو ڈکیتی کے الزام میں گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے ایس ایچ او سپرمارکیٹ انسپکٹر کامران حیدر نے بتایا کہ برطرف رینجرز اہلکار عرفان نے ڈکیت گینگ بنایا ہوا تھا جو شہر کے مختلف علاقوں میں ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرتا تھا، گرفتار ملزمان میں ڈی ایس پی لیاقت آباد کا ڈرائیور یعقوب بھی شامل ہے جسے پولیس نے پہلے روز ہی واردات کے بعد حراست میں لے لیا تھا اور اس کی جانب سے کیے جانے والے انکشاف پر پولیس نے ان کے گینگ میں شامل دوسرے ملزم بختاور کو بھی گرفتار کرلیا۔

انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مقتول عرفان صدیقی کے ہمراہ 14 اگست کو لیاقت آباد کے ایک گھر میں ڈکیتی کے دوران 15 تولہ سونا اور نقدی لوٹی تھی جب کہ جس گھر میں ڈکیتی کی واردات کی گئی تھی اس نے بھی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے عرفان اور 2 گرفتار ساتھیوں کو شناخت کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مقتول عرفان کا اپنے ساتھی حمزہ سے لوٹ مار سے ملنے والے سونے اور پیسوں کے بٹوارے پر بھی جھگڑا چل رہا تھا، جس وقت فائرنگ کا واقعہ ہوا حمزہ بھی وہاں پر موجود بتایا جاتا ہے جب کہ برطرف رینجرز اہلکار کے قبضے سے ملنے والی 4 لاکھ سے زائد نقدی بھی ڈکیتی کی واردات میں لوٹی گئی تھی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس ڈکیت گینگ میں کئی کارندے شامل ہیں جن کی فہرست مرتب کی جا رہی ہے جب کہ ملزم حمزہ کو سرگرمی سے تلاش کیا جارہا ہے، جس کی گرفتاری کے بعد تحقیقات میں مزید پیش رفت ہو سکے گی۔

The post کراچی، قتل ہونے والا برطرف رینجرزاہلکارڈکیت گینگ کا سرغنہ نکلا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mNLAVK
via IFTTT

پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والوں کی تعداد ساڑھے 5 کروڑ سے تجاوز کر گئی ... گزشتہ روز 14 لاکھ 5 ہزار 352 افراد نے ویکسین کی خوراکیں لگوائیں، مجموعی طور پر 5 کروڑ 51 لاکھ ... مزید

آئیوری کوسٹ میں لائیو شو میں ’عصمت دری کا مظاہرہ‘ دکھانے پر ہنگامے ایکسپریس اردو

یاموسسو کرو: آئیوری کوسٹ میں ٹی وی چینل پر عصمت دری کا منظر نامہ پیش کرنے پر ملک بھر میں عوام سراپا احتجاج ہوگئے۔

الجزیرہ کے مطابق آئیوری کوسٹ کے ٹی وی چینل این سی آئے نے اپنے شو میں ایک شخص کو پیش کیا گیا۔ سابقہ ریپسٹ کے طور پر متعارف کرائے گئے اس فرد نے شو میں ایک ڈمی مجسمے کے عصمت دری کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنا شکار بننے والی خواتین سے اس طرح زیادتی کرتا تھا۔

نجی ٹی وی چینل این سی آئی کے پرائم ٹائم میں نشر ہونے والے اس شو کے خلاف پورے ملک میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ جب کہ 30 ہزار مظاہرین نے شو کے میزبان کو سزا دلوانے کے لیے پٹیشن پر دستخط کردیے ہیں۔

شو کے میزبان Yves de M’Bella نے اپنے ’ ریپسٹ‘ مہمان کو لڑکی کی ڈمی دیتے ہوئے نہ صرف قہقے لگائے بلکہ اسے ڈمی کو زمین پر گرانے میں مدد دیتے ہوئے کہا کہ وہ تفصیل سے بتائے کہ وہ اپنے شکار کے ساتھ زیادتی کیسے کرتے تھے۔

چینل انتظامیہ نےعوام سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ’ انسانی حقوق خصوصاً خواتین کے حقوق کی بہت عزت کرتے ہیں اور ہم کسی بھی قسم کے ذہنی، جسمانی اور جنسی تشدد کا نشانہ بننے والی خواتین کے ساتھ اظہار ہکجہتی کرتے ہیں۔ اور اپنی اس شرم ناک غلطی پر شو کو بند کرتے ہوئے اس کے میزبان کو معطل کردیا ہے۔‘

The post آئیوری کوسٹ میں لائیو شو میں ’عصمت دری کا مظاہرہ‘ دکھانے پر ہنگامے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38qzSb5
via IFTTT

Monday, August 30, 2021

اقتصادی پیش رفت کے لیے کاوشیں ایکسپریس اردو

وزارت خزانہ کے مطابق جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 2.8 فیصد، مالی خسارہ7.1 فیصد رہا، براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں گزشتہ سال کی نسبت 30.1 فیصد ، نان ٹیکس ریونیو میں 12.3فیصد کمی ہوئی۔

برآمدات میں جولائی میں 19.7فیصد، درآمدات میں 51.7 فیصد اضافہ ہوا ، حالیہ معاشی اقدامات سے پاکستان کے میکرو اکنامک اعشاریوں میں مثبت تبدیلی آئی ہے اور پاکستان کی معیشت متوازن اور پائیدارگروتھ کے راستے پرگامزن ہے، تاہم پائیدار گروتھ کے کی سمت کو آگے کی جانب گامزن رکھتے ہوئے اس کو اوپر کی سطح پر لے جانا ایک بڑا چیلنج ہے۔اس کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی پیداواری استعداد میں اضافہ کیا جائے اور مقامی صارفین کی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے اس اضافی پیداوار کا خاطر خواہ حصہ برآمد کرنے کو یقینی بنا نا ہوگا ، پیداواری استعداد اور اس کی کارکردگی میں اضافہ دستیاب اور مستقبل کے وسائل کے بڑے حصے کو سرمایہ کاری کی جانب گامزن کیے بغیر ممکن نہیں ہوگا۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی گروتھ ریٹ سمیت دیگر معاشی عوامل اور اقتصادی حقائق کی مشترکہ رپورٹ اگر ایک سہ سالہ معاشی بیانیہ کے طور پر سامنے لائی جاتی تو اس کے بہتر نتائج پر تفصیلی بات چیت ہوسکتی تھی۔ ملکی سہ سالہ اقتصادی رپورٹ نہ صرف معاشی سرگرمیوں کی مبسوط دستاویزی رپورٹ کی جگہ لیتی اور عوام کو سہ سالہ ترقیاتی، اقتصادی اور معاشی جائزے کی صورت میں گزرے سالوں کے معاشی اثرات و واقعات کی ایک جامع تصویر بھی عوام کے سامنے آجاتی۔ دوسری طرف اس سے ان حلقوں کی بھی تسلی ہوجاتی جو اقتصادی صورت حال کو ڈاکومینٹڈ انداز میں اپنے تجزیوں کی بنیاد بناتے ہیں، اور سالانہ اقتصادی رپورٹس کی شکل میں ملکی معاشی پیز رفت کا جائزہ لینے کی روایت کا تسلسل قرار دیتے ہوئے ایک ضروری اقدام سمجھتے، ان ماہرین کا انداز نظر ملکی معیشت کے منظر نامہ کو مزید دستاویزی بنانے اور اور ملکی اقتصادی نظام کے استحکام اور معنوی ترقی کو مہنگائی کے خاتمہ اور افراط زر کو روکنے کے لیے مشترکہ اقدامات کو نتیجہ خیز بنانے کے ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔

حقیقت یہ ہے کہ ملکی معیشت کے استحکام اور عوام کی خواہشات کے درمیان ایک بنیادی نکتہ سیاسی و سماجی اور تاریخی معروضیت کا ہے، دنیا کا کوئی معاشی نظام عوام کی بنیادی ضروریات کی تکمیل کے بغیر نتائج نہیں دے سکتا اور معاشی نتائج ہی ایک بہتر جمہوری نظام کی میراث بنتے ہیں۔

ان ماہرین نے جو اجتماعی اقتصادی نتائج کو ایک بہتر نظام کا نتیجہ قرار دیتے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ایک بہتر اقتصادی ٹیم اس بات کی مکمل ذمے دار ہوتی ہے کہ ملکی ترقی کا انحصار کن باتوں پر ہے اور کون سے اکنامک اعشاریے اس بات کا ثبوت ہوتے ہیں کہ ملک سائنسی اور معاشی سمت میں بہترین پیش قدمی کر رہا ہے اور عوام ملکی معاشی نظام سے استحکام اور جمہوری و معاشی ثمرات کی امید رکھ سکتا ہے، ایک نامور اقتصادی ماہر کا کہنا ہے کہ معاشی اقدامات اور معاشی حقائق کو بہر طور عوام کی روزمرہ زندگی کا عکاس ہونا چاہیے۔

عوام کی زندگی سیاسی و سماجی اور معاشی حقائق سے جڑی ہوئی ہے، لوگ جس دن اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بغیرکوئی بنیادی تبدیلی دیکھتے ہیں تو ان کی خوشی کو کوئی ٹھکانہ نہیں ہوتا وہ قیمتوں میں اس کمی کو اقتصادی ترقی کی طرف ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے اس امرکا یقین کرلیتے ہیں کہ اب ان کی زندگی کے بہتر دن آ رہے ہیں، موجودہ حالات بلاشبہ ایک غیر معمولی پیش رفت کا تقاضہ کرتے ہیں۔

اتوار کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری معاشی آؤٹ لک کے مطابق گزشتہ مالی سال کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی برآمدات اور ترسیلات زر میں صحت مندانہ گروتھ ہوئی۔ کورونا کی ویکسی نیشن کے ساتھ معاشی سرگرمیوں کی بحالی بھی جاری رہی ، جس کے باعث مضبوط اقتصادی گروتھ ہوئی۔

وزارت خزانہ کے جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان کا رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 80کروڑ ڈالر کے ساتھ2.8فیصد اور مالی خسارہ 3403ارب روپے کے ساتھ7.1فیصد رہا۔ 24 اگست2021 کو پاکستان کے تاریخ کے بلند ترین زرمبادلہ کے ذخائر رہے جو 27 ارب 30کروڑ ڈالر رہے جب کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 20 ارب26 کروڑ ڈالر رہے۔

ماہرین کا کہنا یہ ہے کہ امکانات سے بھرپور معیشت ہی عوام کی معاشی ضرورتوں کی تکمیل کرسکتی ہے اور وہی اس بات کا درست اندازہ لگا سکتے ہیں کہ اقتصادی ترقی کے ثمرات ان کی دہلیز تک کس طرح پہنچ سکتے ہیں، اس حوالے سے حکومت کے تین سال کی کارکردگی کا باب مزید وضاحت مانگتا ہے، لوگ چاہتے ہیں کہ ان تین سالوں جو ٹھوس اقدامات ہوئے ، ان ہی کے نتائج کی روشنی میں ملک ایک اقتصادی نشاۃ ثانیہ سے دوچار ہوا، حکومت نے بہتر اقتصادی اور معاشی پیش رفت کی کامیابی پر جشن منایا اور اقتصادی کامیابیوں ایک بنیاد بنا کر مزید پیش قدمی کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔

کیونکہ ابھی مشکلات ختم نہیں ہوئیں، دشواریاں بہت ہیں، مسائل بے پناہ ہیں، بیروزگاری بڑھ گئی ہے، غربت کے خاتمے کی باتیں بہت ہوئیں مگر عملی حقیقت سخت درد انگیز ہے، غربت نے اپنے اثرات و نتائج پھیلا دیے ہیں، اقتصادی حالات بہتر ہونگے تب ہی سماجی جرائم، بے چینی اور غیر انسانی صورتحال کے خاتمہ کے امکانات پیدا ہوں گے۔

حکومت کو ملکی اقتصادی حالات کی بہتری کو اولیت دینی ہوگی، ایک آسودہ معاشرہ ہی عوام کو بہتر اور روشن مستقبل کی ضمانت دے گا۔ یاد رہے وزارت خزانہ نے کچھ روز پہلے کہا تھا کہ عالمی مارکیٹ میں کھانے پینے کی اشیاء مہنگی ہوگئی ہیں ، مہنگائی اور ادائیگیوں کا عدم توازن پاکستانی معیشت کے لیے خطرہ ہے ، وبائی امراض کا خطرہ اب بھی موجود ہے اور لاک ڈاؤن پالیسیوں سے نجی خدمات سے متعلق کاروبار پر اثر پڑسکتا ہے۔ افراط زر کی شرح میں کمی کا رجحان ہے جو 8.4سے گھٹ کر7.7 فیصد ہوجائے گی ، خوراک کی منڈیوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے حکومتی کوششیں جاری ہیں ، سامان اور خدمات میں تجارتی خسارہ 3 ارب ڈالر تک مستحکم ہوسکتا ہے ، ٹیکس وصولی 42.5 فیصد بڑھ گئی۔

وزارت خزانہ نے پاکستان کی معیشت کے لیے ممکنہ خطرات سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بین الاقوامی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کسی ملک کی گھریلو افراط زر اور ادائیگیوں کے توازن پر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ اگست 2021کے ماہانہ معاشی نقطہ نظر میں وزارت خزانہ نے کہا کہ وبائی امراض کا خطرہ اب بھی موجود ہے، حکومت نے اندرونی سرگرمیوں کو محدود کرنے کے ساتھ اسمارٹ لاک ڈاؤن پالیسیوں پر عمل کیا ہے جس کا خصوصی طور پر دیگر نجی خدمات سے متعلق کاروبار پر اثر پڑ سکتا ہے۔

وزارت کا مزید کہنا تھا کہ حکومتی اقدامات خاص طور پر خوراک سے متعلق اسٹرٹیجک ذخائر کی تعمیر کے ساتھ ساتھ برآمدات بڑھانے کے اقدامات یقینی طور پر متعلقہ خطرات کو کم کریں گے۔ مزید یہ کہ حالیہ جغرافیائی سیاسی صورتحال پاکستان کو برآمدات کے ذریعے زیادہ مارکیٹ شیئر حاصل کرنے میں مدد دے گی۔ حالیہ مہینوں میں سال بہ سال افراط زر کی شرح میں کمی کا رجحان ہے۔ توقع ہے کہ کسی بڑے غیر متوقع افراط زر کی شورش کی عدم موجودگی میں آنے والے مہینوں میں اس کے نیچے آنے والے رجحان کو دوبارہ شروع کرنے سے پہلے مہنگائی اگست میں مستحکم ہو سکتی ہے۔

اگر اگست میں مہنگائی کی کوئی نئی تحریک نہیں آئے گی تو سال بہ سال مہنگائی جولائی میں 8.4 فیصد سے گھٹ کر اگست میں 7.7 فیصد ہو جائے گی۔ مزید یہ کہ گھریلو خوراک کی منڈیوں کی کارکردگی بڑھانے کے لیے حکومتی کوششیں اب بھی موجود ہیں اور ان کی مسلسل نگرانی اور مضبوطی کی جا رہی ہے۔

عام طور پر جون اور جولائی دونوں لیکن خاص طور پر جون مثبت موسمی اثرات کی خصوصیت رکھتے ہیں۔ یہ مثبت موسمی تسلسل اگست میں غائب ہونے کی توقع ہے۔ توقع ہے کہ اگست میں سامان اور خدمات میں تجارتی خسارہ تقریباً 3 ارب ڈالر تک مستحکم ہو سکتا ہے جب کہ ترسیلات زر کے حوالے سے توقعات کے ساتھ ڈھائی ارب ڈالرز مستحکم ہوسکتا ہے۔ اور دوسری ثانوی آمدنی اور بنیادی آمدنی کے بہاؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے آنے والے مہینے میں کرنٹ اکاؤنٹ 0.5 ارب ڈالرز کی اعتدال پسند ماہانہ سطح پر خسارے میں رہے گا۔

یہ توقعات کسی غیر متوقع منفی شورش کی عدم موجودگی پر منحصر ہیں جو بیرون ملک معاشی بحالی کی ممکنہ سست روی سے پیدا ہو سکتی ہیں۔ مالی سال 2021 کے دوران مالی استحکام کی کوششیں ٹریک پر رہیں۔ مالی سال 2021 میں ٹیکس آمدنی میں 18.4 فیصد اضافہ ہوا جب کہ مالی سال 2022 جولائی میں ٹیکس وصولی 42.5 فیصد بڑھ گئی جو نئے مالی سال کی اچھی شروعات کی نشاندہی کرتی ہے۔ مالی سال 2022 کے لیے ٹیکس کلیکشن 5829 ارب روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔

بہرکیف امید و توقعات کا عمل جاری رہنا چاہیے، اقتصادی اور معاشی اقدامات میں حقیقت پسندی برقرار رہی اور اگر بیروزگاری، مہنگائی میں کمی کے خوشگوار اثرات کا سلسلہ عوام کی مشکلات کم کرگیا تو یہ حکومت کی بہت اہم کامیابی ہوگی ۔ عوام کو ایک بہتر معاشی مستقل کے لیے مصروف معیشت درکار ہے جس سے اپنی وابستگی قائم رکھنے کے لیے معاشی ثمرات کی بہر طور عوام ہمیشہ توقع رکھیں گے۔

The post اقتصادی پیش رفت کے لیے کاوشیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/38GkQhT
via IFTTT

کورونا وبا؛ مزید 118افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد ایکسپریس اردو

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 118 افراد انتقال کرگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 52 ہزار 112ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3838 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

گزشتہ روز اس وبا نے مزید 118 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح7.36 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔

کورونا وائرس اوراحتیاطی تدابیر:

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیراختیارکرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازے کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔ بند کمروں میں اے سی چلا کربیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں۔

سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر ابھرے ہوئے ہوئے پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پرکوئی اثرنہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اورہرایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اوروہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے، گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔

The post کورونا وبا؛ مزید 118افراد جاں بحق، مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد سے زائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3sX9HCw
via IFTTT

مکہ کلاک ٹاور پر آسمانی بجلی گرنے کا دلچسپ منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ... بجلی گرنے کا منظر دنیا بھر کے مسلمان دلچسپی سے دیکھ رہے ہیں

قومی حکومت کی ضرورت نہیں پہلے ملک کو آئین کے مطابق چلا لیں ... شاہد خاقان عباسی نے شہباز شریف کے بیانیہ کی مخالفت کر دی،ن لیگ میں اختلافات پھوٹ پڑے

انسان پیچھے رہ گئے، کتے بلیاں افغانستان سے نکال کر برطانیہ پہنچا دی گئیں ... انسانوں پر جانوروں کی زندگی کو ترجیح دینے پر برطانیہ میں شدید تنقید کی جا رہی ہے،ذرائع

طالبان نے لوک فنکار کو سر پر گولی مار کر قتل کردیا ... فواد اندرابی کو طالبان نے ان کے گھر میں قتل کیا،ویڈیو وائرل

پراپرٹی خریدنے کی ادائیگی کیش نہیں بلکہ بینک اکاؤنٹ کے ذریعے کی جائے گی ... ایف اے ٹی ایف کی 27 ویں شرط کے مطابق پراپرٹی سیکٹر میں حکومت نے سختیاں لاگو کر دیں

بیہودہ میوزک شروع کرنے اور اربوں روپے کمانے والے کو آج مذہب یاد آرہا ہے ... اگر ماؤں کی لوریوں سے فرق پڑتا تو انھیں سن کر ایسے گھناؤنے کردار جنم نہ لیتے،جواد احمد کی ابرارالحق ... مزید

پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی کی خسرہ مہم کی دوسری جائزہ پلاننگ میٹنگ سے خطاب اور میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو

الوداع افغانستان الوداع،امریکی فوج افغانستان سے نکل گئی ... امریکہ کا 20 سالہ جنگ کے بعد افغانستان سے انخلا مکمل،پینٹاگون

امریکی ڈرون حملے میں افغان شہریوں کی ہلاکت کا واقعہ، امریکا کا واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے کا فیصلہ ... امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اتوار کو کابل میں ڈرون حملے میں 10 ... مزید

افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا، پینٹاگون ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: امریکہ نے کہا ہے کہ افغانستان سے تمام امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا ہے اور اب کابل ایئرپورٹ خالی کی جاچکا ہے۔ 

پیرکے روز امریکی افواج کے مرکزی کمانڈر، جنرل کینتھ مک کینزی نے کہا کہ ایک جانب تو افغانستان سے امریکی افواج کا مکمل انخلا ہوچکا ہے اور دوم تمام امریکی شہریوں کو بھی وطن واپس لایا جارہا ہے۔

The post افغانستان سے امریکی افواج کا انخلا مکمل ہوگیا، پینٹاگون appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3DtUIVx
via IFTTT

مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) نے مستونگ میں کارروائی کے دوران 11 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کوئٹہ کے مطابق ضلع مستونگ میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس میں دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، نتیجے میں گیارہ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ترجمان کے مطابق مبینہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاؤنڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جن کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

The post مستونگ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 11 مبینہ دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3BuwF79
via IFTTT

جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، سپاہی شہید ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ میں ہونے والے دھماکے کے باعث فوج کا سپاہی شہید جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں سیکیورٹی فورسز کے کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے جس میں سپاہی واجد اللہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آئی ای ڈی نصب کرنے والے دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے فوری طور پر علاقے کا گھیراؤ کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں بھاگنے کی کوشش کرنے والے دہشت گردوں میں سے ایک مارا گیا۔

The post جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، سپاہی شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zAw4A8
via IFTTT

شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا ایکسپریس اردو

 کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان اور ممتاز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے پی ایس ایل کو خیر باد کہنے کا عندیہ دے دیا اور کہا ہے کہ خواہش ہے کہ اپنی آخری لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی نمائندگی کروں۔

یہ بات انہوں ںے میمن سپرلیگ سیزن فائیو کی رنگارنگ افتتاحی تقریب میں اظہار خیال اور میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ تقریب میں سابق ٹیسٹ کرکٹرز سمیت تاجر برادری نے شرکت کی۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اپنے پرستاروں کی وجہ سے کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں لیکن شاید اگلا ایڈیشن ان کا آخری پی ایس ایل ہو، تاہم میری خواہش ہے کہ اپنا آخری ایڈیشن کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے ساتھ کھیلوں لیکن اس کا انحصار میری فرنچائز ملتان سلطانز کی اجازت پر ہے۔

رمیز راجہ کو پی سی بی کا چیئرمین بنانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ بورڈ کو چلانے کے لیے پروفیشنل لوگوں کو آگے لایا جائے، چہرے بدلنے سے نظام نہیں بدل جاتا۔

سابق کپتان نے کہا کہ افغانستان میں کرکٹ ختم نہیں ہوئی، طالبان اس مرتبہ مثبت سوچ کے ساتھ آئے ہیں جوکہ خوش آئند ہے، اپنے پرستاروں کی وجہ سے ابھی تک کرکٹ کھیل رہا ہوں، مجھے اب بھی کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے، ببل سسٹم کے سبب کرکٹ کھیلنا کم کردی ہے، کھلاڑیوں کا ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلنا بہت مشکل ہے۔

پیرس اور دبئی بنانے کی بات کرنے والے کراچی کو میمن کمیونٹی کے حوالے کردیں، کراچی میں سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے ٹیلنٹ سامنے نہیں آرہا، اب زیادہ تر ٹیلنٹ راولپنڈی سے آرہا ہے۔

انہوں ںے مزید کہا کہ میمن سپر لیگ سیزن 5 کا آغاز 13 ستمبر کو ہورہا ہے، لیگ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

The post شاہد آفریدی نے پی ایس ایل کو خیرباد کہنے کا اشارہ دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3BEG4cr
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

مخالفین سے ہوشیار رہیں یہ آپ کو درپردہ نقصان پہنچا سکتے ہیں، عزیز و اقارب سے تعلقات محدود ہی رکھیں تاکہ ان کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو نہ بھگتنا پڑے۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

اپنے قریبی دوستوں سے تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کریں ان کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ آپ کا کافی عرصہ سے رکا ہوا کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

عشق و محبت کے معاملات میں پہل ہرگز نہ کریں اگر کسی کو اپنے دل کی بات بتانا چاہتے ہیں تو تھوڑا انتظار کر لیں کیونکہ ابھی وقت آپ کے لئے سازگار ہرگز نہ ہے۔

 

سرطان:
22جون تا23جولائی

کسی اہم شخصیت کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے اور اس سے آپ کو ذاتی فائدہ بھی حاصل ہو سکے گا، آپ کے چند قریبی دوست اپنے مفاد کے لئے آپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

کسی ایسے دوست سے راہ چلتے ملاقات ہو سکتی ہے جس سے کافی عرصہ آپ دور رہے ہوں آج آپ کافی خوش دکھائی دیں گے، عشق و محبت کے معاملات طے پا سکتے ہیں۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

سیر و تفریح کی طرف رجحان کچھ زیادہ ہی رہے گا، بہتر ہے آج گھومنے پھرنے کا پروگرام بنا لیں اپنے افسران بالا کو خوش کرنے میں بھی آپ کامیاب ہو جائیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

رشتہ داروں سے معمولی سی بات پر تنازعہ ہو سکتا ہے، اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھڑکنے سے بہتر ہے کہ ٹھنڈے دل سے ان کا حل تلاش کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

شریک حیات کی کوتاہیوں کو بہتر ہے معاف کر دیں ورنہ جھگڑا طول پکڑ جائے گا اور سوائے پریشانی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا، آج کا دن معمول سے زیادہ مصروفیت میں گزریگا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

تعلیمی لحاظ سے آج کا دن آپ کے لئے معاون و مددگار ثابت ہو گا اپنے آپ کو قابو میں رکھیں اور دوسروں کی باتوں میں آ کر آپ اپنا گھریلو سکون برباد ہرگز نہ کریں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

دوسروں پر نظر رکھنے کی بجائے بہتر ہے آپ اپنے کام پر نظر رکھیں، سسرالی رشتہ داروں سے فائدہ ہو سکتا ہے اگر سفر کا ارادہ ہے تو ضرور کریں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

اپنے آپ کو آج آپ مصروف ہی رکھیں فارغ رہنے کی صورت میں آج آپ کافی الجھ سکتے ہیں، خریداری کی جانب رجحان رہے گا۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

بسلسلہ ملازمت آپ کی امید پوری ہو گی البتہ مشترکہ بزنس کرنے والے حضرات حسب منشا ترقی حاصل نہ کر پائیں گے، اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھیں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iwZBVb
via IFTTT

افغانستان سے امریکی فوج کا انخلاء مکمل، کابل ائیرپورٹ پر افغان طالبان کا کنٹرول قائم ... حامد کرزئی ائیرپورٹ سے 5 پروازوں کی روانگی سے افغانستان میں امریکی فوج کی 20 سالہ ... مزید

ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے نچ پنجابن یا بلو کے گھر تک کا سفر پتہ نہیں کس طرح طے کیا ... بچوں کی پرورش کے حوالے سے ماوں کے طرز عمل پر ابرار الحق کی تنقید پر ماڈل و اداکارہ ... مزید

جنوبی وزیرستان میں دھماکہ، پاک فوج کا جوان شہید ... آسمان منزا کے علاقے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت ... مزید

پنجشیر میں افغان طالبان اور مزاحمتی فورسز کے درمیان شدید لڑائی چھڑ جانے کی اطلاعات ... احمد مسعود کے قریبی ذرائع کی جانب سے طالبان کے پنجشیر پر حملہ کرنے کا دعویٰ، ترجمان ... مزید

لبنان کا دارالحکومت ایک مرتبہ پھر خوفناک دھماکے سے لرز گیا ... بیروت میں واقع ایک فیکٹری میں ہونے والا زور دار دھماکہ دور دراز کے علاقوں میں بھی سنا گیا، ہلاکتوں کی اطلاعات

عوام کو نئے ڈیموں کی تعمیر کے ذریعے سستی بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں گے، وزیر اعظم ... وزیراعظم عمران خان کی واپڈا کو ڈیموں کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کرنےکی ہدایت، وزیراعظم ... مزید

ایف اے ٹی ایف کی 27 ویں شرط، پراپرٹی سیکٹر کے خلاف قوانین مزید سخت ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: حکومت نے ایف اے ٹی ایف کی 27 ویں شرط پوری کرنے کی غرض سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے خلاف قوانین سخت کردیے، اب پراپرٹی کی خرید و فروخت صرف ایف بی آر میں رجسٹرڈ پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے ہوگی، ادائیگی نقد کے بجائے لازماً بینک اکاؤنٹ سے کی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کی 27 شرائط میں سے باقی رہ جانے والی ایک شرط پوری کرنے کے لیے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اب دو ستمبر کو شروع ہونے والے فیٹف اجلاس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کے امکانات بڑھ گئے ہیں کیوں کہ حکومت نے ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کے تحت پراپرٹی کے شعبے میں لاگو قوانین مزید سخت کردیے ہیں۔

پراپرٹی ڈیلرز و ریئلٹرز ایف بی آر کی متعارف کردہ ویب ایپلی کیشن (ایپ) کے ذریعے جائیداد کی خریدو فروخت کے لیے آنے والے صارفین کی اقوام متحدہ کی جاری کردہ منی لانڈرنگ و ٹیررازم فنانسنگ میں ملوث لوگوں کی فہرست سے چیکنگ کی جائے گی۔

فہرست میں نام ہونے کی صورت میں نام خودکار ایپ کے ذریعے ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈی جی ڈی این ایف بی پی کو بھجوادیا جائے گا جب کہ لازم قرار دیے جانے کے بعد اب جائیداد کی خریداری کے لیے رقم کی ادائیگی صرف خریدار کے اپنے بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ہوسکے گی۔

پراپرٹی ڈیلرز کی ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈی این ایف بی پی کے پاس رجسٹریشن اور جائیداو کی خرید و فروخت کرنے والوں کا ریکارڈ رکھنے سے متعلق ایف بی آر اور ایسوسی ایشن رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کے درمیان اتفاق رائے طے پاگیا ہے۔

حکومت اس حوالے سے جلد باضابطہ طورپر اعلان کرے گی پراپرٹی ڈیلرز ڈائریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پی کے پاس رجسٹریشن کروائیں گے اور آئندہ انہیں چارقسم کی معلومات کا ریکارڈ اپنے پاس رکھنا ہوگا۔

فیڈریشن آف ریئلٹرز پاکستان پنجاب کے نائب صدر اور ایسوسی ایشن رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن (ریکا) کے جنرل سیکریٹری محمد احسن ملک نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) حکام اور رئیل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن اور ملک بھر کی 18 سے زائد ریئلٹر تنظیموں کے رہنماؤں کے درمیان 17 اگست 2021ء کو ایف بی آر ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے والے مذاکرات میں یہ معاملہ اتفاق رائے سے طے پایا ہے کہ ان مذاکرات میں نیشنل کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اعلی حکام بھی موجود تھے۔

انہوں نے بتایا کہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس و ریئلٹرز ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈی این ایف بی پی کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی ایپ ڈاؤن لوڈ کرے گا اور جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے اس ایپ کے ذریعے جائیداد خریدنے والے کی تصدیق کرے گا اور اس ایپ کے ذریعے اقوام متحدہ کی جانب سے قرار دیئے جانے والے ساڑھے 4 ہزار کے لگ بھگ منی لانڈرنگ اور ٹیرر ازم فنانسنگ میں ملوث لوگوں کی فہرست میں شامل لوگوں کی جائیداد کی خریدو فروخت نہییں کی جاسکے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس ایپ کے ذریعے اقوام متحدہ کی جاری کردہ فہرست سے چیکنگ کی جائے گی اور اگر کوئی نام اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل پایا جائے گا تو اس کا نام اس ایپ کے ذریعے ڈی جی ڈی این ایف بی پی کو خودکار نظام کے ذریعے بھجوادیا جائے گا اور اس شخص کی جائیداد کی خرید و فروخت کا عمل آگے نہیں بڑھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ریئلٹر یا ریئل اسٹیٹ ایجنٹ جان بوجھ کر ایسے شخص کی جائیداد کی خریدو فروخت میں معاونت کرتا ہے تو اس صورت میں نہ صرف اقوم متحدہ کی فہرست میں شامل شخص کے ساتھ بلکہ ریئلٹر و پراپرٹی ڈیلرز کے خلاف بھی انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ (آملہ) کے تحت کاروائی ہوگی۔

احسن ملک کے مطابق علاوہ ازیں یہ بھی طے پایا کہ ریئلٹرز و ریئل اسٹیٹ ایجنٹ کو جائیداد کے خریدار سے کسٹمز ڈیو ڈیلیجنس (سی ڈی ڈی) فارم بھی بھروانا ہوگا اور اس فارم کی کاپی اپنے پاس ریکارڈ میں بھی رکھنا ہوگی۔ اسی طرح ہر جائیداد کی فروخت کے سیل ایگریمنٹ کی کاپی اور جائیداد کے خریدار و فروخت کنندہ کے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈرز کی کاپیاں بھی اپنے پاس ریکارڈ میں رکھنا ہوں گی۔

احسن ملک نے مزید بتایا کہ جائیداد کی خریدو فروخت کے لیے کسی بھی علاقے کی ایف بی آر کی مقرر کردہ ویلیو یا ڈی سی ریٹ کے مطابق رقم کی ادائیگی بذریعہ بینک کرنا لازمی ہوگی اور رقم کی ادائیگی کا چیک یا ڈیمانڈ ڈرافٹ خریدار کے اپنے بینک اکاونٹس سے جاری ہوسکے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نئے قوانین کے مطابق جائیدد کی خریدو فروخت صرف ایف بی آر کے ماتحت ادارے ڈائریکٹوریٹ جنرل ڈی این بی ایف پی کے پاس رجسٹرڈ ریئل اسٹیٹ ایجنٹس و کنسلٹنٹ اور پراپرٹی ڈیلرز کے ذریعے ہوسکے گی جس کے لیے ڈائریکٹر جنرل ڈی این ایف بی پی نے تمام ہاؤسنگ سوسائیٹز و اتھارٹیز کو لیٹرز ارسال کرکے مطلع کردیا ہے۔

The post ایف اے ٹی ایف کی 27 ویں شرط، پراپرٹی سیکٹر کے خلاف قوانین مزید سخت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3yoAYik
via IFTTT

Sunday, August 29, 2021

ابرارالحق کی وائرل ویڈیو’بے بی شارک‘ پراداکاروں کے ملے جلے تبصرے ایکسپریس اردو

 کراچی: گلوکار ابرارالحق کی بچوں سے متعلق وائرل ویڈیو’بے بی شارک‘ پرشوبزستاروں کے ملے جلے تبصرے سامنے آرہے ہیں۔

گلوکاروتحریک انصاف کے رہنما ابرارالحق کی بچوں سے متعلق وڈیوخوب وائرل ہورہی ہے۔ گلوکارایک تقریب میں یہ بتارہے ہیں کہ پہلے کی مائیں اپنے بچوں کے ساتھ کس طرح کا رویہ اختیارکرتی تھیں جب کہ وقت کے ساتھ ساتھ آج کی ماؤں کا رویہ تبدیل ہوگیا ہے۔

“بے بی شارک” ویڈیووائرل ہونے کے بعد مختلف شوبزستارے اس پرتبصرے کررہے ہیں۔ کچھ اسٹارزگلوکارکی وڈیو کو مثبت انداز میں لے رہے ہیں جب کہ کچھ اداکار تنقید کررہے ہیں۔

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ ماں کی گود سے کلمہ سنتے سنتے ’نچ پنجابن‘ یا ’بلوکے گھر‘ تک کا سفر پتہ نہیں کس طرح طے کیا۔

اداکار یاسرحسین نے بھی نادیہ حسین کی بات کی تعریف کی اوراس بات پرانہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو ابرارالحق کو گریبان سے ہی پکڑ لیا۔

اداکارہ زرنش خان نے بھی کہا کہ اگر کوئی اچھی بات کرے تو اس کی بات کو اچھا کہیں۔ نہ کہ اس کی بات کو نظر انداز کرکے اس کی پوری زندگی کو پرکھیں۔

The post ابرارالحق کی وائرل ویڈیو’بے بی شارک‘ پراداکاروں کے ملے جلے تبصرے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3yqFxbR
via IFTTT

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

پوری جدوجہد اور محنت کیجئے جو کچھ ملے اسی پر اکتفا کر لیں، زیادہ لالچ میں نہ پڑیں ورنہ گزر اوقات کے لئے بھی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

یہ بات بھی ذہن نشین کر لیں کہ اپنے گھریلو معاملات میں خواہ وہ کتنا ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہو مداخلت نہ کرنے دیں اس معاملے میں صرف اپنے دماغ سے کام لیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

بسلسلہ جائیداد خصوصی فائدے کا امکان ہے، بے دھڑک ہو کر بڑے بڑے سودے کیجئے، بفضل خدا غیر معمولی فائدہ ہو سکتا ہے اور آپ ہونے والے نقصان کی تلافی کر سکیں گے۔

 

سرطان:
22جون تا23جولائی

بزرگان سے روحانی فیض یاب ہونے کا موقعہ مل سکتا ہے سیاسی و سماجی امور سے تعلق رکھنے والے حضرات اعتدال کا راستہ اپنانے کی کوشش کرتے رہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

دشمنوں کے درمیان آپ کا طاقتور دوست بھی موجود ہے جو انتہائی نازک وقت میں آپ کی غیرمعمولی مدد کر سکتا ہے لیکن شرط یہ ہے کہ آپ خود بھی حالات کی نزاکت کا خیال کریں۔

 

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

اپنے ہوش و حواس بحال رکھتے ہوئے اہم امور انجام دیں۔ اپنے حقوق کی حفاظت ضرور کریں لیکن جذباتی انداز سے نہیں ۔ سفر نزدیکی بہ شوق کریں۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ذہنی طور پر آپ تھوڑے سے الجھ سکتے ہیں، فضول قسم کی سوچوں میں گم نہ رہیں ورنہ کاروبار زوال پذیر ہو سکتا ہے۔ ملازمت کے سلسلے میں الجھنیں ختم ہو سکتی ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

آج آپ بہت زیادہ محتاط رہتے ہوئے اپنے ضروری کام انجام دیں کیونکہ کچھ دوست درپردہ آپ کو نقصان پہنچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کسی ایسے دوست سے راہ چلتے ملاقات ہو سکتی ہے جس سے آپ کافی عرصہ آپ دور رہے آج آپ کافی خاصے مسرور دکھائی دیں گے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

یہ تو درست ہے کہ جو آپ چاہتے ہیں وہ ہو نہیں پا رہا مگر ہمارا مشورہ یہی ہے کہ حوصلہ رکھیں اور حالات کا مقابلہ کرتے جائیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

گزشتہ آپ نے جو فیصلے کئے ہیں انہیں ایک بار نظربند ضرور کر لیجئے کیونکہ کہیں ایسا نہ ہو کہ آپ کے کسی غلط فیصلے کا خمیازہ پورے خاندان کو بھگتنا پڑ جائے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کے ذاتی منصوبے درست نہیں ہیں اپنے مخلص ساتھیوں کے ساتھ مشورہ ضرور کریں۔ کاروبار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی ہرگز نہ کریں۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iwZBVb
via IFTTT