حمل:
21مارچ تا21اپریل
مخالفین سے ہوشیار رہیں یہ آپ کو درپردہ نقصان پہنچا سکتے ہیں، عزیز و اقارب سے تعلقات محدود ہی رکھیں تاکہ ان کی کسی غلطی کا خمیازہ آپ کو نہ بھگتنا پڑے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
اپنے قریبی دوستوں سے تعلقات مضبوط کرنے کی کوشش کریں ان کی وجہ سے ہو سکتا ہے کہ آپ کا کافی عرصہ سے رکا ہوا کام پایہ تکمیل تک پہنچ جائے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
عشق و محبت کے معاملات میں پہل ہرگز نہ کریں اگر کسی کو اپنے دل کی بات بتانا چاہتے ہیں تو تھوڑا انتظار کر لیں کیونکہ ابھی وقت آپ کے لئے سازگار ہرگز نہ ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
کسی اہم شخصیت کے ساتھ تعلقات مضبوط ہوں گے اور اس سے آپ کو ذاتی فائدہ بھی حاصل ہو سکے گا، آپ کے چند قریبی دوست اپنے مفاد کے لئے آپ کا استعمال کر سکتے ہیں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
کسی ایسے دوست سے راہ چلتے ملاقات ہو سکتی ہے جس سے کافی عرصہ آپ دور رہے ہوں آج آپ کافی خوش دکھائی دیں گے، عشق و محبت کے معاملات طے پا سکتے ہیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
سیر و تفریح کی طرف رجحان کچھ زیادہ ہی رہے گا، بہتر ہے آج گھومنے پھرنے کا پروگرام بنا لیں اپنے افسران بالا کو خوش کرنے میں بھی آپ کامیاب ہو جائیں گے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
رشتہ داروں سے معمولی سی بات پر تنازعہ ہو سکتا ہے، اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھیں اور چھوٹی چھوٹی باتوں پر بھڑکنے سے بہتر ہے کہ ٹھنڈے دل سے ان کا حل تلاش کریں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
شریک حیات کی کوتاہیوں کو بہتر ہے معاف کر دیں ورنہ جھگڑا طول پکڑ جائے گا اور سوائے پریشانی کے کچھ حاصل نہ ہو سکے گا، آج کا دن معمول سے زیادہ مصروفیت میں گزریگا۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
تعلیمی لحاظ سے آج کا دن آپ کے لئے معاون و مددگار ثابت ہو گا اپنے آپ کو قابو میں رکھیں اور دوسروں کی باتوں میں آ کر آپ اپنا گھریلو سکون برباد ہرگز نہ کریں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
دوسروں پر نظر رکھنے کی بجائے بہتر ہے آپ اپنے کام پر نظر رکھیں، سسرالی رشتہ داروں سے فائدہ ہو سکتا ہے اگر سفر کا ارادہ ہے تو ضرور کریں۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
اپنے آپ کو آج آپ مصروف ہی رکھیں فارغ رہنے کی صورت میں آج آپ کافی الجھ سکتے ہیں، خریداری کی جانب رجحان رہے گا۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
بسلسلہ ملازمت آپ کی امید پوری ہو گی البتہ مشترکہ بزنس کرنے والے حضرات حسب منشا ترقی حاصل نہ کر پائیں گے، اپنے مزاج کو ٹھنڈا رکھیں۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3iwZBVb
via IFTTT
No comments:
Post a Comment