Thursday, March 31, 2022

،کراچی ، بیوی کو قتل کرنے کے بعد لاش میں بوری میں رکھ کر لے جانے والے ملزم کو لوگوں نے چورسمجھ پکڑ لیا، پولیس کے حوالے

ذ*کراچی،ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 15 مشتبہ افراد گرفتار

کراچی،شریف آباد الکرم اسکوائر کے قریب دکان میں لوٹ مار کے دوران ملزموں کی فائرنگ سے دکاندار زخمی

چ*کراچی،ایس آئی یو نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا

شہباز شریف نے وزیراعظم کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دےدیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے وزیراعظم عمران خان کو ملک کے لیے سیکیورٹی رسک قرار دے دیا۔ 

پارلیمانی اراکین کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ موصوف نے تقریر کے شوق میں پاکستان کے لیے آج نئی مشکلات پیدا کرنے کی حماقت کی ہے، عمران خان کو احساس نہیں کہ پاکستان کے سفارتی تعلقات سے پاکستان اور اس کے عوام کے معاشی تعلقات وابستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے دوستوں کو ناراض کیا، بدتہذیبی کا نام آزاد خارجہ پالیسی نہیں ہوتا، سلیکٹڈ ہی کیوں نہ ہو لیکن وزیراعظم پاکستان کے طور پر خارجہ پالیسی پر فاش غلطی کرنے کی گنجائش نہیں ہوتی۔

صدر مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ عمران خان نیازی کو یہ کہتے ہوئے شرم آنی چاہیے کہ شہبازشریف امریکا کے خلاف نہیں بولے گا کیونکہ اس کے وہاں پیسے ہیں، نیشنل کرائم ایجنسی برطانیہ اور برطانیہ کی عدالتوں کے فیصلوں کے بعد عمران نیازی کو یہ بات کرتے ہوئے کوئی خوف خدا ہونا چاہیے، نیشنل کرائم ایجنسی 2 سال تک چھان بین کرتی رہی اور کوئی اکاﺅنٹ نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے 15 سال کے ریکارڈ کی چھان بین کی اور مجھے کلین چٹ دی، برطانوی عدالت نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف تمام الزامات جھوٹ ہیں، ترقی پزیر ممالک کو تعلیم اور علاج کے لیے امداد دینے والے برطانوی ادارے ڈیفیڈ کے کروڑوں پاﺅنڈ کا گھٹیا الزام لگایا گیا ڈیفیڈ نے اس کی تردید کی۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناﺅنی سازش کی تھی لیکن نیب نیازی گٹھ جوڑ اور ایف آئی اے کو منہ کی کھانی، میرے خلاف ایک دھیلے کی بھی کرپشن نکل آتی تو میں قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہ ہوتا، کسی جنگل میں چلا جاتا۔

عمران نیازی آئین سے لڑنے اور قانون سے ٹکرانے کی بات کررہا ہے، 22 کروڑ عوام کی تائید وحمایت سے اتوارکے دن پارلیمان میں 172 سے کہیں زیادہ نمبر سے تمہیں گھر بھجوائیں گے، آج کے خطاب تک عوام اور پارلیمنٹ کو خط نہیں دکھایا گیا، صرف مندرجات بتائے جارہے ہیں۔

 

The post شہباز شریف نے وزیراعظم کو ملک کیلئے سیکیورٹی رسک قرار دےدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/QKtAXSo
via IFTTT

،ْکراچی،شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس کارروائیاں،مقابلے کے بعد 5 ملز مان زخمی حالت میں گرفتار

Wednesday, March 30, 2022

آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو

حمل:
21مارچ تا21اپریل

اگر آپ سیاستدان ہے تو پھر فوری طور پر خود کو بدلنے کی کوشش کیجئے ورنہ حالات آپ کو ایسے چوراہے پر لا کر کھڑا کر دیں گے جہاں سے کوئی راستہ بلندی کی طرف نہیں جاتا۔

ثور:
22 اپریل تا 20 مئی

ملازمت کرنے والے احباب عجیب و غریب حالات سے دو چار ہو سکتے ہیں لہٰذا اپنے مزاج کو قابو میں رکھتے ہوئے اپنے فرائض انجام دیں کسی سے بھی نہ الجھیں۔

جوزا:
21 مئی تا 21جون

آج آپ ذہنی طور پر کافی فریش رہیں گے آج آپ اپنے ذاتی منصوبوں پر عمل درآمد نہ ہی کریں تو زیادہ بہتر ہے البتہ آمدنی معقول رہے گی۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے اگر آپ نے اپنی عملی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اس موقعہ سے استفادہ کرنیکی کوشش کی تو بہت حد تک پریشانیوں سے نجات مل سکے گی۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

گھریلو حالات پُرسکون رہیں گے اپنے اس دوست سے ہوشیار رہیں جو ظاہر طور پر آپ کی ہاں میں ہاں بہت زیادہ ملا رہا ہے اور درپردہ آپ کو غلط راستے پر چلانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

بسلسلہ تعلیم مقاصد بہت حد تک پورے ہو سکتے ہیں کسی غیر ملکی فرم کے ساتھ طویل المعیاد معاہدہ ہو سکتا ہے سیاسی و سماجی کارکن عروج حاصل کر سکیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

ہمارے سابقہ دیئے ہوئے مشوروں کو اپنا نصب العین بنائے رکھیں تاکہ زندگی بہتر انداز سے گزر سکے عشق و محبت کے میدان میں جلد بازی نہ کریں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

کھانسی ، نزلہ و زکام کی بدولت آج آپ کی طبیعت ناساز ہو سکتی ہے لہٰذا محتاط رہیں مزاج کی تلخی کو بھی کم کردیں تاکہ کوئی نقصان نہ ہو سکے۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

کوئی دیرینہ دشمن کھل کر سامنے آسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کا کاروبار بھی متاثر ہو سکتا ہے لہٰذا اس آستین کے سانپ کا پتا لگائیں تاکہ آپ بچ سکیں۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

آپ کے گھریلو حالات بہت تیز رہیں گے شریک حیات آپ کی ہر خواہش پوری کرنے کیلئے ہمہ وقت مستعدرہے گی آج آپ خوش دکھائی دیں گے۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کسی کو بھی رقم بصورت قرض نہ دیں وصولی ہونے کا امکان بہت کم ہے رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات مضبوط ہو سکتے ہیں کسی نزدیکی سفر کا نتیجہ بہت شاندار ثابت ہو سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

سیاست سے تعلق رکھنے والے افراد اپنے آپ کو کنٹرول میں رکھ کر فیصلے کریں کسی بھی قسم کا فیصلہ جلد بازی میں ہرگز نہ کریں تو بہتر ہے۔

The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VvBqShe
via IFTTT

دشت امن کمیٹی کے چیئر مین ملک اعجاز شاہوانی اور بولانی نیوز میڈیا گروپ کے جانب سے لیویز انتظامیہ کے آفیسران اور اہلکاروں میں بیسٹ پرفامنس ایوارڈ تقسیم

سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات جمع کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 دبئی: متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت میچز کے ذریعے عطیات جمع کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق اماراتی پولیس نے سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات جمع کرنے والے کو خبردار کیا ہے کہ دل کو جھنجوڑ دینے والے میسجز سمیت فنانشل سپورٹ، طبی امداد اور مساجد کی تعمیر کے نام پر چندا جمع کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چندہ یا عطیات لے نام پر جمع کی جانے والی رقم کس فرد کو بھیجھی جارہی ہے اور اس کے کیا مقاصد ہیں یہ واضح نہیں ہوتا۔ عطیات مہم کی یہ تمام صورتیں گداگری میں شمار ہوتی ہیں جن پر کم سے کم سے 6 ماہ قید اور زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ درہم تک جرمانہ ہوگا۔

ابوظبی پولیس نے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو اس طرح کی اپیلوں سے ہوشیار رہنے اور ان کے ساتھ تعاون نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

The post سوشل میڈیا کے ذریعے عطیات جمع کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vVTscml
via IFTTT

کوئٹہ،الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا

برطانوی گلوکار ٹام پارکر انتقال کرگئے ایکسپریس اردو

 لندن: برطانیہ کے معروف بینڈ برٹش بوائے کے مرکزی رکن ٹام پارکر کینسر کے عارضے میں مبتلا ہونے کے بعد انتقال کرگئے۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق برطانوی گلوکار بوائے بینڈ کے مرکزی گلوکار تھے، انہیں اکتوبر 2020 میں اسٹیج 4 گلیوبلاسٹوما یعنی (ٹیومر) کی تشخیص ہوئی تھی۔

سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر انکی اہلیہ کلسے ہیڈوک نے مداحوں سے افسوس ناک خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم اس خبر کو سن کر بالکل ٹوٹ ہوچکے تھے لیکن ہم اس سے لڑیں گے، ہمیں آپ کا دکھ نہیں چاہیے اور ہم ملکر اس خوفناک بیماری کے بارے میں شعور اجاگر کریں گے جبکہ علاج کے تمام دستیاب آپشنز تلاش کریں گے۔

کلسے ہیڈوک نے مزید لکھا کہ ’میں ان تمام افراد کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیں سپورٹ کیا اور موذی مرض کے خلاف لڑنے میں ہماری مدد کی‘۔

برطانوی گلوکار ٹام پارکر اور کلسے ہیڈ وک کی شادی سال 2018 میں ہوئی تھی جس کے ایک سال بعد انکی بیٹی اوریلیا روز پیدا ہوئیں جبکہ گزشتہ سال اکتوبر میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

بینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں پارکر کی موت کا بہت دکھ ہے وہ ہمارے خاندان کا حصہ تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔

The post برطانوی گلوکار ٹام پارکر انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/g5OP0ZC
via IFTTT

بلوچستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین بہن بھائیوں سمیت 4 جاں بحق ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے جیوا کے قریب گاڑی اور مسافر بس میں خوفناک تصادم ہوا، جس میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی اور کوئٹہ کے درمیان واقع قومی شاہراہ پر جیوا کے قریب کار اور وین کے درمیان تصادم ہوا، جس میں تین بہن بھائیوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوئے۔

حادثے میں تیرہ مسافر زخمی ہوئے جنہیں خضدار کے ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کار میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد سوار تھے جن میں سے 4 جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

The post بلوچستان میں خوفناک ٹریفک حادثہ، تین بہن بھائیوں سمیت 4 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TForW3A
via IFTTT

سعودی آرامکو پر حملے کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب پر نئی امریکی پابندیاں ایکسپریس اردو

 واشنگٹن: امریکا نے 13 مارچ کو عراق کے اربیل (سعودی آرامکو) اور 25 مارچ کو سعودی آرامکو کی تنصیب پر حوثیوں کے میزائل حملوں کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب پر نئی پابندیاں عائد کردیں۔ 

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے ایسے وقت پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا جب دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن انتظامیہ پاسدارانِ انقلاب کو امریکا کی غیر ملکی دہشت گرد تنظیم کی بلیک لسٹ سے نکال سکتی ہے۔

امریکا کے مطابق پابندیاں ایرانی شہری محمد علی حسینی اور ان کی ’کمپنیوں کے نیٹ ورک‘ پر عائد کی گئیں جو آئی آر جی سی کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے درکار مواد کی خریدار میں ملوث رہے۔

انسداد دہشت گردی اور فنانشنل انٹیلی جنس کے عہدیدار برائن نیلسن نے کہا کہ یہ کارروائی ایران کو جدید بیلسٹک میزائلوں کے استعمال کو روکنے کے لیے کی گئی۔ خیال رہے کہ امریکا اور ایران اس وقت ویانا میں 2015 کے جوہری معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے بالواسطہ بات چیت کر رہے ہیں۔

جس کے بارے میں ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں ریلیف میں اربوں ڈالر تک رسائی کے بدلے ایران کے جوہری پروگرام کو روک دیا گیا ہے۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 میں اس معاہدے سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

The post سعودی آرامکو پر حملے کے بعد ایرانی پاسدارانِ انقلاب پر نئی امریکی پابندیاں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Anu8x5i
via IFTTT

Tuesday, March 29, 2022

اسرائیل میں نامعلوم مسلح فرد کی فائرنگ سے 5 شہری ہلاک ایکسپریس اردو

تل ابیب: اسرائیل کے شہر بنائی براک میں نامعلوم فرد نے راہ گیروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے سے اسرائیل کی حدود میں داخل ہوا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے اور اسرائیلی حدود پر ناقص سیکورٹی کی وجہ سے داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔

پولیس نے کہا ہے غالب گمان یہی ہے کہ حملہ آور اب بھی بنائی براک میں ہی موجود ہو۔ پولیس ترجمان ایلی لیوی کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ حملہ آور کے ساتھ اس کا کوئی ساتھی بھی موجود ہو تاہم افسران جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں اور گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج رات 5 افراد کی ہلاکت سے قبل اتوار کو بھی ہدیرہ میں فائرنگ سے دو افراد اور گزشتہ منگل کو بیر شیبہ میں فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایک ہفتے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک شدہ اسرائیلیوں کی تعداد 2006 کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے جب تل ابیب میں ایک خودکش بس بم دھماکے میں 11 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

The post اسرائیل میں نامعلوم مسلح فرد کی فائرنگ سے 5 شہری ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Wf43rvZ
via IFTTT

افغانستان میں ہائی پریشر ایریا بننے سے ہوائوں کا رخ تبدیل ہو گیا ... آئندہ چند روز میں سورج آگ برسائے گا، درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ کی سطح سے اوپر چلا جائے گا

بُک شیلف ایکسپریس اردو

خبریں دینے والوں کی ’خبریں‘


کتاب ’’میڈیا کا بحران‘‘ میں ہمارے ملک میں ذرایع اِبلاغ کے بحران کا ایک مدلل اور مفصل انداز میں جائزہ لیا گیا ہے، جس میں ملک کے اہم اِبلاغی اداروں اور ان کی حکمت عملی سے لے کر ان کی کارگزاری تک پر بہت سے حقائق یک جا کیے گئے ہیں۔

اس میں بہت سی معلومات ایسی بھی ہیں، جو کہ اِبلاغ عامہ کے ہر طالب علم کے علم میں ضرور ہونی چاہئیں، لیکن ان معلومات کا حصول اچھا خاصا کٹھن کام ہے، کیوں کہ بہت سے سینئر صحافیوں کو بھی اداروں سے متعلق اتنی زیادہ تفصیلات نہیں ہوتیں، اور جنھیں ہوتی ہیں، وہ اس کا باضابطہ طور پر اظہار نہیں کر پاتے، اور عام ذرایع اِبلاغ پر اس قسم کی باتوں کی گنجائش ذرا کم ہی نکلتی ہے۔ اس اعتبار سے بلاشبہ یہ کتاب اپنے موضوع پر ایک اہم حوالہ رہے گی کہ اس میں ایسی بہت ساری باتیں موجود ہیں۔ ڈاکٹر توصیف احمد خان، ڈاکٹر عرفان عزیز کے ساتھ اپنی اِس مشترکہ کاوش کے حوالے سے اس خواہش کا اظہار بھی کرتے ہیں کہ کوئی اور طالب علم ان کی اس تحقیق کی بنیاد پر ذرایع اِبلاغ کے حوالے سے تحقیق کو آگے بڑھائے۔

یہ بات بالکل درست ہے، ایسی بہت سی مطالعاتی تحقیقات اس وقت بہت ضروری ہیں، تاکہ اطلاعات تک رسائی اور دی جانے والی اطلاعات کے معیار اور انتخاب سے متعلق قارئین، ناظرین اور سامعین کا شعور بلند ہو اور وہ لفظوں اور ’مناظر کے پار‘ بھی کسی نہ کسی حد تک دیکھنے کی صلاحیت پیدا کر سکیں۔۔۔ انھیں اندازہ ہو کہ کوئی واقعہ ’خبر‘ اور کوئی خبر کیسے ’بڑی خبر‘ بن جاتی ہے اور کیسے بہت بڑی خبر بہت جلدی سے کہیں دفن کر دی جاتی ہے اور کن وجوہ کی بنا پر کسی خبر کو اِبلاغی ادارے نظر انداز کر دیتے ہیں، یا دبا دیتے ہیں کہ وہ شایع یا نشر ہی نہیں ہو پاتی۔ بدلتی دنیا پبلی کیشنز (0343-2100549) سے شایع ہونے والی کتاب کے صفحات 410 اور قیمت 1000 روپے ہیں۔

رضیہ سلطانہ کا اَحیا


مشہور ادیب قیسی رام پوری اپنی جنم بھومی میں اپنی پیدائش (1908ء) سے 1924ء تک رہے، پھر 20 برس اجمیر اور پھر ڈھائی تین برس ہندوستان کی راج دھانی دلی کی نذر کرنے کے بعد وہ پاکستان تشریف لے آئے اور تادم اخیر یعنی 1974ء تک یہیں رہے۔

ان کا مذکورہ ناول ’رضیہ سلطانہ‘ 1954ء میں حیدرآباد سے شایع ہو چکا، اب ان کے نواسے عادل حسن اسے دوبارہ قارئین تک لائے ہیں۔ قیسی رام پوری اس بات کے قائل ہیں کہ ’’تاریخی ناول لکھنے سے بہتر ہے کہ تاریخ ہی لکھ لی جائے۔‘‘ تاہم ان کا یہ ناول 1211ء میں ہندوستان کا تخت سنبھالنے والے شمس الدین التمش کی بیٹی رضیہ سلطانہ پر ہے، التمش اپنے ’تختِ دلی‘ سے کبھی پنجاب میں سرکشی کی سرکوبی کرتا ہے، کبھی بنگال کی سمت لشکر روانہ کرتا ہے، تو کبھی ’راجپوتانہ‘ (راجستھان) اور سندھ کی جانب رخ کرکے اسے سرنگوں کرنے کے جتن کرتا ہے۔

ایسے میں چشم تصور سے تاریخ کی بھول بھلیوں میں بھٹکنے والے قاری مخمصے میں پڑ جاتے ہیں کہ کیا کیجیے گا، کہ ہو نہ ہو یہ ناول تو تاریخ ہی میں سفر کرتا ہے، حالات وواقعات سے مفر ممکن ہے، لیکن اعدادوشمار اور بنیادی معلومات تو لامحالہ قاری کو ماضی میں لے جا کر کھڑا کیے دیتی ہیں۔ یہ ساری کتھا ہندوستانی شاہ زادی رضیہ سلطانہ کے ساتھ اس کی بہنوں کی طرح پلنے بڑھنے والی عادلہ کی کہانی ہے، جس میں کارزارِ سلطنت اور اس کی مہم جوئیاں، سرکوبیاں، فتوحات اور محاذ بھی ساتھ ساتھ ہیں، مگر گاہے گاہے دل کے سودے بھی روا ہیں۔ ابتداً عادلہ کا تذکرہ غالب رہتا ہے، تو پھر رضیہ سلطانہ کو دل دینے والے کا بیان بھی آخری صفحات تک مکمل ہوتا ہے۔۔۔ جسے اپنی محبت پانے کے لیے رضیہ سلطانہ کو شکست دینا پڑی، لیکن پھر یہ شکست، اس کی فتحِ محبت کی راہ بن گئی۔

خاص بات یہ ہے کہ اس میں زیب داستان کی ’رنگین آمیزی‘ بھی ایک حد تک رہتی ہے، گویا بہت مئودب اور مہذب ہے، ایک دو لفظوں سے سطر، دو سطر میں منظر کھینچ کر بات جلدی سے آگے کو بڑھ جاتی ہے۔ یہ روایت اور طور بہت سے لکھنے والوں میں ناپید ہے، کیوں کہ وہ اسے مقبولیت کا تیر بہ ہدف نسخہ سمجھتے ہیں، جو بعضے وقت باذوق قارئین پر بہت گراں بھی گزرتی ہے اور غیر ضروری بھی معلوم ہوتی ہے۔

مجموعی طور پر کتابت کی غلطیاں نہیں، تاہم ایک آدھ جگہ سہو کَھلتا ہے، اس کے علاوہ کئی جگہوں پر جملوں میں امالہ نہیں کیا گیا، جیسے ’احتشام کے ’معاملہ‘ میں۔۔۔ ’حملہ‘ میں دقت پیش آئے گی۔۔۔ اپنے ’کمرا‘ میں لے آتی، وغیرہ۔ ان فقروں میں جملے کی روانی کی غرض سے بالترتیب معاملے، حملے اور کمرے لکھا جانا چاہیے تھا۔ خوب صورت مجلد کتاب کے صفحات 296، قیمت 700 روپے ہے، اور یہ ’بک کارنر‘ (03215440882) جہلم سے شایع کی گئی ہے۔

نفاذِ اردو کے محاذ پر برسر پیکار ایک ’میجر‘


حیدرآباد (دکن) سے ہجرت کرنے والے میجر آفتاب حسن کی زندگی پر کتاب بہ عنوان ’میجر آفتاب حسن حیات وخدمات‘ از محمد اسلام نشتر صرف ان کی زندگی پر مبنی نہیں، بلکہ یہ پاکستان میں اردو کے حوالے سے مختلف تاریخی حقائق پر ایک اہم حوالہ بھی ہے۔ کتاب میں میجر آفتاب کے روحانی مرکز، تحریک پاکستان کے حوالے سے کچھ اہم حقائق کے ساتھ ساتھ میجر آفتاب کے کاکول سے اردو کالج آنے، پھر پروفیسر جامعہ کراچی، سربراہ شعبۂ تصنیف وتالیف وترجمہ، معتمد سائنٹیفک سوسائٹی پاکستان، صدر نشیں مقتدرہ قومی زبان، نفاذ قومی زبان، فن اصطلاح سازی، اسلوب اور طرز تحریر کے علاوہ ’انجمن ترقی اردو اور اردو کالج کے مابین تلخ وشیریں معاملات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جس میں بابائے اردو مولوی عبدالحق اور میجر آفتاب حسن کے درمیان پیدا ہونے والے اختلافات بھی درج کیے گئے ہیں، جو ہماری تاریخ کا ایک افسوس ناک باب ہیں۔

مختصراً اس کتاب میں ملک میں قومی زبان کے عام فروغ اور عملی نفاذ سے لے کر تعلیمی اور سائنسی سطح پر اردو کے لیے خدمات کے احاطے کے ساتھ ساتھ 1992ء تک ملک کے طول وارض میں برپا ہونے والی 26’اردو سائنس کانفرنسوں‘ کی ایک عدد فہرست بھی موجود ہے، جس سے ہمیں بہ خوبی پتا چلتا ہے کہ ’کراچی آرٹس کونسل‘ کی حالیہ ’اردو کانفرنسوں‘ کا تصور قطعی طور پر نیا نہیں ہے، یہ دراصل ہمارے بزرگوں کی ڈالی گئی ایک طرح کی لائق ستائش تجدید ہے۔ البتہ اس کے منتظمین پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس ’اردو کانفرنس‘ کے وقار اور مرتبے کے ساتھ ساتھ اس کے مقاصد کو قطعی فراموش نہ کریں اور اسے فقط میلے ٹھیلے کا موقع نہ بنا دیں۔ ’جہانِِ سائنس‘ لاہور (0332-5553192) سے شایع ہونے والی 264 صفحاتی اس تاریخی دستاویز کی قیمت 12 سو روپے ہے۔

’کسی اور‘ ملک کی کتھا


’بوم بسیرا‘ ایک ملک کی تاریخ پر تبصرہ ہے، گو کہ ہے تو ناول، لیکن گاہے گاہے حالات وواقعات کی بازگشت، حقائق اور بے لاگ تبصرے بھی شامل ہیں، جس میں ظاہر ہے ناول نگار کا نقطہ نظر غالب ہے۔ مصنف ظفر قریشی نے اپنے اس ناول میں اگرچہ ’نیم علامتی‘ انداز میں بہت سی چیزوں کا تذکرہ کیا ہے، لیکن بہت سے ’کردار‘ بہ نفس نفیس تذکرہ کر دیے گئے ہیں یا بعضے استعارے اتنے واضح طور پر برتے گئے ہیں کہ ’علامتی‘ انداز محض علامتی ہی بن کر رہ جاتا ہے اور قاری کو بھرپور طریقے سے معلوم ہوا جاتا ہے کہ یہ کس ’نگر‘ کی بات کی جا رہی ہے اور کہاں، کس واقعے اور کون سے چلن کی جانب اشارہ کیا گیا ہے۔

اس ناول کی کہانی دراصل 1970 اور 1980ء کی دہائی میں سفر کرتی ہے، اور ناول کے امریکا کے پس منظر کے باوجود ’دیسی‘ سیاسی منظر کشی جاری رہتی ہے، بہت سی جگہوں پر سیاسی و مذہبی جانب دارانہ رنگ ابھر کر سامنے آتا ہے۔

فرطِ جذبات و ’اشتعال‘ سے بہت سی جگہوں پر ناول نگار کا قلم گالیوں کے بے دریغ استعمال سے بھی نہیں چُوکتا۔ اس کے علاوہ ناول میں عالمی سرمایہ دارنہ نظام کے چال چلن اور منڈی کے طور طریقوں سے لے کر سیاست اور ریاستی معاملات میں کثیر القومی اداروں کی اثراندازی کو بھی قلم بند کیا گیا اور ہماری صحافت اور ’ایک سیاسی جماعت‘ کے حوالے سے جو کچھ لکھا گیا وہ بہت دل چسپ، قابل حوالہ، پرکشش اور معلوماتی محسوس ہوتا ہے۔۔۔ ’بوم بسیرا‘ میں 55 ابواب کو ترتیب وار ہندسوں تلے استوار کیا گیا ہے۔ اس کے ’فلیپ‘ پر مصنف کے اگلے ناول ’بحران پورہ‘ کی بازگشت ہے، جو ایک 70 سال پرانا ملک ہے ، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ’بوم بسیرا‘ کے بعد اسی نوع کا ایک اور ناول بھی آنے کو ہے۔ یہ ناول ’فرید پبلشرز‘ کراچی (021-32770057) نے شایع کیا ہے، قیمت 1200 روپے اور صفحات 514 ہیں۔

ہندوستان بیسویں صدی تلک


کتاب میں جنابِ آدم علیہ السلام سے شروع ہونے والی مختصر تاریخ مختلف مذاہب اور اہم واقعات کے حوالوں سے ہوتے ہوئے جدید ہندوستانی زمانے تک آتی ہے۔ کتاب کو سلسلے وار پانچ ابواب میں بانٹا گیا ہے، جس میں ہر باب کے آخر میں مواد کے حوالہ جات بھی دیے گئے ہیں۔ یہ تذکرہ ہے سید قیام نظامی کی تحقیق ’ہندوستان کی تاریخ حکم رانی‘ کا، جو گذشتہ دنوں ’بزم تخلیق ادب‘ کراچی (03218291908) سے شایع ہوئی ہے۔ اس میں نشاط وارثی نے درست ہی لکھا ہے کہ مصنف اس سے قبل تصوف پر چار کتب لکھ چکے ہیں اور اس کتاب میں بھی اس کا رنگ واضح طور پر دکھائی دیتا ہے۔

پہلے باب میں اوائل سے لے کر قبل از مغل، دوسرے باب میں مغلوں کے دور سے ٹیپو سلطان، تیسرے باب میں ’ایسٹ انڈیا کمپنی کی حکومت سے لے کر 1857ء کی جنگ آزادی کے واقعات تک، چوتھے باب میں ’غدر‘ کے بعد کی تاریخ آل انڈیا مسلم لیگ کے قیام تک، جب کہ پانچویں اور آخری باب میں اس انکشاف سے شروعات ہوتی ہے کہ تاریخ کی کتابوں سے اکثر آل انڈیا مسلم لیگ کے پہلے صدر بیرسٹر سید شرف الدین کا نام غائب کر دیا جاتا ہے، جیسے 1907ء تک مسلم لیگ بغیر صدر کے رہی! پانچواں باب انڈیا ایکٹ 1935ء تک آتا ہے، جہاں آکر 354 صفحات کی یہ تاریخی دستاویز تمام ہو جاتی ہے۔

ہر باب میں سرخیاں اہم واقعات اور اہم شخصیات اور ان سے جڑے ہوئے اہم معاملات کے حوالے سے جمائی گئی ہیں، اور ہر باب کے شروع میں ان سرخیوں کی فہرست بھی دی گئی ہے، تاہم ان سرخیوں پر صفحہ نمبر درج نہ ہونے کی کمی محسوس ہوتی ہے۔ مجموعی طور پر اپنے موضوع پر یہ کتاب ایک اہم اضافہ ہے، مجلد نسخے کی قیمت 800 روپے ہے۔

پَدرم ’اقبال‘ بود


’باادب۔۔۔!‘ کہ زیرتبصرہ کتاب علامہ اقبال کے پوتے آزاد اقبال کا شعری مجموعہ ہے۔ ’دانائے راز‘ کے عنوان تلے شایع ہونے والی اس منظوم کتاب کے حوالے سے پروفیسر خیال آفاقی کہتے ہیں کہ اس میں ’اقبالی جھلک‘ دکھائی دیتی ہے۔ آزاد اقبال، شاعرِ مشرق علامہ اقبال کے سب سے بڑے پوتے ہیں، ان کے والد آفتاب اقبال ہیں، آزاد اقبال کا ایک شعر ہے؎

کہاں وہ حق نمائی چشمِ مسلم کے اشاروں میں
کہاں ہے وہ خودی کا رنگ، باغوں میں، بہاروں میں

’شکوہ جواب شکوہ‘ سے اچھی طرح روشناس قارئین جب ’’سوالِ بندہ، جوابِ خدا‘‘ پر آتے ہیں تو بے ساختہ اس انداز پر علامہ اقبال کی شبیہ محسوس ہونے لگتی ہے۔ نو منظوم سوال اور نو منظوم جواب پر مشتمل یہ کلام 108 مصرعوں تک وسیع ہے۔ اس کتاب میں جہاں عام خیالات کو شعروں کی صورت متوازی کیا گیا ہے، وہیں ذاتی زندگی میں آنے والے خوشی وغمی کے اہم مواقع پر بھی اپنی سخن وَری کو یک جا کیا گیا ہے، جس میں کسی عزیز کی وفات، اپنے اور خاندان کے دیگر بچوں کی پیدائش، کسی سے ملاقات وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔ یہ کتاب سامیہ پبلی کیشنز (03332267532) کے تحت شایع ہوئی ہے، 248 صفحات اور قیمت 1000 روپے ہے۔

قبائلی رسوم کا قصہ

نشاط یاسمین خان لکھتی ہیں کہ ناول ’ردوکوہی‘ کی شکل میں سامنے والی بپتا دراصل ایک سچی کہانی ہے، جس کی ایک راوی کے توسط سے ان تک رسائی ہوئی۔ اس کے بعد ایک رسالے میں اس کی اشاعت ہوئی اور اب اسے باقاعدہ کتابی صورت میں لایا گیا ہے۔ اگرچہ راوی نے کردار اور نام وغیرہ تو بدلنے کو کہا تھا، تاہم چوں کہ کہانی پنجاب کے کھیت کھلیانوں میں پروان چڑھتی ہے، پھر قبائلی اور برادری کے رسوم ورواج کے گرد گھومتی گھامتی آگے بڑھتی ہے، شاید اسی واسطے مصنفہ نے نہ صرف اُسی مقامی بول چال اور مکالموں کو بھی مِن وعن اسی طرح کتاب میں اتارا ہے۔

ہم اس نقطہ نظر کے حامی ہیں کہ اگر اس کی زبان وبیان کی درستی ہو جاتی تو زیادہ بہتر امر رہتا۔ عنوان کے حوالے سے مصنفہ لکھتی ہیں کہ ’ردوکوہی‘ اس جگہ کو کہتے ہیں، جہاں سیلاب کا پانی آکر گم ہو جاتا ہے اور اس کے نتیجے میں بننے والی دلدل کے باعث زمین زرخیز ہو جاتی ہے۔ 240 صفحات، قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے، ناشر انہماک انٹرنیشنل پبلی کیشنز (03046474843) ہیں۔

پہلا شعری مجموعہ


سباس گُل کی 14 ناولوں کے بعد پہلی شاعرانہ تصنیف منصہ شہود پر آئی ہے، سامیہ پبلی کیشنز (03332267632) سے شایع شدہ اس مجلد کتاب میں 49 غزلیں اور 65 نظمیں اور دیگر قطعات اور اشعار وغیرہ شامل کیے گئے ہیں۔ نظموں میں بہت سی جگہوں پر کچھ معروف قافیے بھی ’سُنائی‘ دیتے ہیں، جیسے: ’’ہمیں آواز دے لینا۔۔۔ کبھی غم کی گھٹائوں میں۔۔۔ یہ آنکھیں بھیگ جائیں تو۔۔۔ ہمیں آواز دے لینا‘‘ اس نظم کو کتاب کے دوسرے فلیپ پر بھی جگہ دی گئی ہے، جب کہ پہلے فلیپ پر کتاب کا عنوان ہونے والی نظم ’’محبت پھر شروع کرلو‘‘ درج کی گئی ہے۔ انتساب والدین کے نام کیا گیا ہے، 160 صفحات کی اس کتاب کی قیمت 400 روپے ہے۔

سندھ کے ماحولیاتی قوانین


(مبصر: شبینہ فراز)
ماحولیاتی آلودگی بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ماحولیاتی قوانین کا غیرموثر نفاذ اور عوام کا ان قوانین پر عمل نہ کرنا ہے۔ ان قوانین سے واقف نہ ہونے کی بڑی وجہ ان کا انگریزی زبان میں ہونا ہے، کیوں کہ عوام کی اکثریت قومی اور دیگر پاکستانی زبانیں ہی سمجھ سکتی ہے۔ ادارہ تحفظ ماحولیات سندھ کے افسر تعلقات عامہ مرزا مجتبیٰ بیگ نے نہ صرف سندھ کے قانون برائے تحفظ ماحول 2014ء کا لغوی اور بامحاورہ ترجمہ کیا ہے، بلکہ ساتھ ساتھ اس کے تحت بننے والے تمام ذیلی قواعد و ضوابط کو بھی اردو کے قالب میں ڈھالا ہے۔ ماحولیاتی قوانین پر عمل درآمد میں سہولت کی خاطر اس لائق تحسین کاوش کے بعد اب عوام کا کام ہے کہ انھیں سمجھنے کے بعد اس پر عمل کریں اور خلاف ورزی کی شکایت اپنے قریبی متعلقہ دفتر میں کریں، جس بارے میں کتاب میں بڑی تفصیل سے بتایا گیا ہے۔

The post بُک شیلف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EAprBQT
via IFTTT

رواں سال ملک بھر میں ایک ہی دن رمضان المبارک کے آغاز اور عید منانے کی کوششیں ... مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور مسجد قاسم علی خان کی مقامی کمیٹی کا اجلاس ایک جگہ منعقد کروائے ... مزید

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ہنگامی حالت میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے) نے گوادر میں سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران ہنگامی حالت میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کا کہنا ہے کہ 28 مارچ 2022 کو پی ایم ایس اے بیس نے گوادر کے قریب ایک کشتی کو ہنگامی حالات میں بچایا، گوادر کے رہائشی رحیم بخش نے بتایا کہ ان کی کشتی النوید رجسٹریشن نمبر 1676Bچار اہلکاروں کے ساتھ لاپتہ ہے جس میں ان کا بیٹا نوید بطور ناخدا شامل ہے۔

پی ایم ایس اے نے فوری طور پر اپنی بوٹ روانہ کی جو سر بندر کے قریب بتائے گے مقام کی طرف بڑھی، شام 5 بجے کے قریب پی ایم ایس اے کی بوٹ نے کشتی کو ہنگامی صورتحال میں پایا۔  پی ایم ایس اے نے عملے کو پانی، خوراک اور ادویات فراہم کیں اور کشتی میں پھنسے ہوئے عملے کو بحفاظت گوادر فشریز جیٹی تک پہنچا دیا۔

خیال رہے کہ مذکورہ کشتی 26 مارچ کو گوادر سے سر بندر کے قریب ماہی گیری کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم تیز ہوا کے باعث کشتی کا انجن ناکارہ ہو گیا تھا۔ گوادر ماہی گیر اتحاد نے ریسکیو کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ایم ایس اے ماہی گیروں کی کال پر ہمیشہ جوابدہ ہے، پی ایم ایس اے سمندر میں زندگی کی حفاظت اور تمام آفات میں ماہی گیروں اور ان کی کشتیوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

The post میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے ہنگامی حالت میں پھنسے ماہی گیروں کو بچا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LdheGKq
via IFTTT

Monday, March 28, 2022

غ*کوئٹہ،مورثیت کی سیاست نے ملک کو بحرانوں سے دوچار کردیا ،مولاناعبدالقادر لونی

8 ماہ کے دوران مالیاتی خسارہ 553 سے بڑھ کر1862ارب روپے ہوگیا، رپورٹ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: رواں مالی سال 22-2021 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ملک کا مالیاتی خسارہ 553 ارب روپے سے زائد اضافے کے ساتھ بڑھ کر 1862 ارب روپے جبکہ تجارتی خسارہ 13 ارب 60 کروڑ ڈالر اضافے کے ساتھ بڑھ کر 27.3 ارب ڈالرہوگیا ہے۔ 

وزارت خزانہ کی جانب سے گذشتہ روز(پیر)ملکی معیشت پرجاری کردہ ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح ساڑھے 10 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ مالی سال 21-2020 کے اسی عرصے میں8.3 فیصد تھی علاوہ ازیں گزشتہ ماہ(فروری2022) کی مہنگائی کی شرح 12.2 فیصد رہی ہے جو کہ گزشتہ برس فروری 2021 میں 8.7 فیصد تھی۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال 21-2020 کے پہلے 8 ماہ کے دوران ترسیلات زر 7.6 فیصد اضافے سے 20.1 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 6.1 فیصد اضافے سے 1.26 ارب ڈالر رہی،  پورٹ فولیو سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ 90 کروڑ49 لاکھ ڈالر ہو گئی مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری مثبت رجحان کے ساتھ ایک ارب84 کروڑ77 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

 

The post 8 ماہ کے دوران مالیاتی خسارہ 553 سے بڑھ کر1862ارب روپے ہوگیا، رپورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5bLl2di
via IFTTT

/کوئٹہ ،، شخصی انا اور ضد کے مقابلے میں بائیس کروڑ عوام اور ملک کو قربان نہیں کیا جاسکتا،رہنما جمعیت علماء اسلام

/کوئٹہ،پولیس تھانہ بروری کی منشیات فروشوں اور چوروں کیخلاف کریک ڈاون ، 2 ملزمان گرفتار، چرس اور مسروقہ گاڈی برآمد

ژ*گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج سریاب روڈ کوئٹہ میں ہم نصابی سرگرمیوں کا آغاز

(کوئٹہ ،حکومت کے 4سال پورے ہو چکے ہیں لیکن عام آدمی کے حالات دن بدن خراب تر ہو رہے ہیں، مولانا عبدالکبیر شاکر

[کوئٹہ، سیندک ،ریکوڈک ،گیس سمیت دیگرذخائر بلوچستان کے مظلوم عوام کی محرومیوں کو ختم کرنے کیلئے خرچ کیا جائے ،بشیرا حمدماندائی

عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاؤں رکھ دیے، مریم نواز ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ جن کے سروں میں خدائی سما جائے ان کا یہی حشر ہوتا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کا ہوا ہے، ان کی صبح گالیوں اور بدتمیزی سے شروع اور رات بدتمیزی پر ختم ہو ان کا یہی حشر ہوتا ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) کے مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ عمران خان نے گزشتہ روز اپنے جلسے کو کامیاب بنانے کے لیے سرکاری وسائل استعمال کیے اور 12 ٹرینیں چلائی اوراس کے 10 ہزار بندے نہیں لا سکے، آج عمران خان کو الوداع کہنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان قوم کا اعتماد کھو چکا کیونکہ 16 میں سے 15 ضمنی الیکشن ہار نے والے ویسے ہی اعتماد سے محروم ہوتے ہیں اور عمران خان پارلیمنٹ، اور اپنی جماعت کا اعتماد بھی کھو چکا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کے اپنے لوگ بھاگ گئے 172 ارکان پورے نہیں ہو رہے، جب بندریہ کے پاوں جلنے لگے تو بچوں پر پاوں رکھ لیتی ہے، عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاوں رکھ دیے، اقتدار کی کشتی ڈھولتی دیکھتے کر عثمان بزدار کو دھکا دے دیا۔

The post عمران خان کے پاؤں جلنے لگے تو عثمان بزدار پر پاؤں رکھ دیے، مریم نواز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/qhviyWt
via IFTTT

Sunday, March 27, 2022

موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی لڑکی سے دست درازی ایکسپریس اردو

 کراچی: شہرقائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان نے لڑکی کے ساتھ دست درازی کی جس پر پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کا واقعہ پیش آیا، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی وائرل ہوگئی، واقعہ چند روز قبل پیش آیا تھا۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سنسان گلی سے موٹر سائیکل سوار گزر رہا ہے کہ اس دوران اس نے وہاں سے گزرنے والی ایک لڑکی کے ساتھ چلتی موٹر سائیکل پر ہی نازیبا حرکت کی جس پر لڑکی چند لمحے کے لیے حواس باختہ ہوگئی۔

واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزم فرار ہوگیا لیکن سی سی ٹی وی کیمروں میں اس کی فوٹیج محفوظ ہوگئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کا حتمی طور پر تعین نہیں ہوسکا ہے، اورنگی ٹاؤن کے مختلف تھانوں میں ملزم کی تصویر اور فوٹیج فراہم کردی گئی ہے اور پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔

 

The post موٹرسائیکل سوار اوباش نوجوان کی لڑکی سے دست درازی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/XuoxZBU
via IFTTT

پی ٹی آئی کے جلسے میں مغرب کے وقت فجرکی اذان دے دی گئی ... جلسےکے دوران مغرب کا وقت ہوا تو پی ٹی آئی رہنما اورگلوکار ابرار الحق نے اذان دینا شروع کی اور غلطی سے فجر کی اذان ... مزید

لاہور میں آسٹریلین براڈ کاسٹر کولنز کی گاڑی کو خطرناک حادثہ ایکسپریس اردو

 لاہور: کرکٹ براڈ کاسٹر ایڈم کولنز کی گاڑی کو پنجاب کے دارالحکومت میں خوفناک حادثہ پیش آیا جس میں وہ  خوش قسمتی سے محفوظ رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کولنز کی گاڑی کو حادثہ اُس وقت پیش آیا جب وہ وطن واپسی کے لیے لاہور ایئرپورٹ جارہے تھے کہ اس دوران گاڑی  ٹرک سے ٹکرا گئی تھی۔

حادثے میں کولنز کو سینے اور پیٹ پر خراشیں آئیں جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا، جس کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا 6 گھنٹوں تک آپریشن ہوا۔

کولنز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’یہ حادثہ بہت ہی خطرناک تھا مگر میں محفوظ رہا اور اب گھر واپس پہنچ چکا ہوں، گاڑی کے ڈرائیور کو شدید چوٹیں آئیں مگر ان  کی حالت اب بہتر ہے، میں اس لیے محفوظ رہا کہ کیونکہ میں نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھی‘۔

The post لاہور میں آسٹریلین براڈ کاسٹر کولنز کی گاڑی کو خطرناک حادثہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vrx1YyQ
via IFTTT

جب ہمارے لوگ جیلوں میں تھے تو پرویز الٰہی نے بطور اسپیکر اسٹینڈلیا، سعدرفیق ... تلخیاں ختم ہوگئی ہیں، جب ہمارے لوگ جیلوں میں تھے تو چوہدری پرویز الٰہی نے خیال رکھا اور ... مزید

لندن پلان سے اقتدار میں آنے والے کو ہر چیز میں سازش نظر آرہی ہے، شہباز شریف ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر عمران  خان نے بے تکی توجیہات پیش کرنا شروع کردیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جو لندن پلان سے اقتدار میں آیا، اُسے ہر چیز میں سازش نظر آتی ہے۔

مزید پڑھیں: آزاد خارجہ پالیسی کو سبوتاژ کرنے کیلئے غیرملکی فنڈنگ ہورہی ہے، وزیراعظم

انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر کہا کہ ’کسی شک یا غلطی میں نہ رہو، تم ہار چکے ہو کیونکہ تم نے عوام کو بے وقوف بنایا اور کرپٹ ترین، نااہل ترین حکومت بنائی‘۔

’عمران خان نے بطور وزیراعظم آج اپنی آخری تقریر کی‘

دوسری جانب بلاول ہاؤس کے ترجمان نے عمران خان کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی تقریر جھوٹ، جھوٹ اور بس جھوٹ پر مبنی تھی۔

ترجمان نے کہا کہ عمران نیازی کا سرپرائز، کھودا پہاڑ نکلا چوہا، وہ بھی مرا ہوا کے مترادف ہے، فارین فنڈنگ سے پارٹی بنانے والے شخص کے منہ سے آزاد خارجہ پالیسی کی باتیں قیامت کی نشانی ہے، عمران یہ بتائیں کہ تحفہ میں ملی گھڑی دبئی میں کس نے فروخت کی۔

مزید پڑھیں: پریڈ گراؤنڈ میں پی ٹی آئی کاجلسہ ناکامی سے دوچار ہوا، مریم نواز

بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ جلسے پر پانچ حکومتوں کے وسائل پانی کی طرح بہائے گئے، عمران نیازی نے بطور سلیکٹڈ وزیراعظم آخری تقریر بھی کردی، جس کے بعد اب وہ تاریخ کا ایک شرمناک باب بن گئے ہیں۔

The post لندن پلان سے اقتدار میں آنے والے کو ہر چیز میں سازش نظر آرہی ہے، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HEKxaDS
via IFTTT

Saturday, March 26, 2022

وزیراعظم سے ملاقات کرکے اعتماد کا اظہار کردیا، پی ٹی آئی کا حصہ ہوں ... پارٹی چھوڑنے کی خبر بے بنیاد ہے، مؤدبانہ درخواست ہے کہ شوکاز نوٹس واپس لیا جائے، ایم این اے رمیش ... مزید

حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گے ہیں، قوم جلد یوم نجات منائے گی، ایک گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے اور 28 مارچ کو متحدہ اپوزیشن کا جلسہ ہوگا۔

موٹر وے پر ہکلہ کے مقام پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ حکومت ایک ٹمٹماتا چراغ ہے اور مانند چراغ سحری ہے ایک پھونک مارنے کی ضرورت ہے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکومت ختم ہو جائے گی اس وقت پورا ملک اسلام آباد کی جانب رواں ہے اور سب کی ایک ہی آواز ہے ’حکومت جائے اور آئین کے تحت نئی اور شفاف سیاست کاا آغاز ہو‘۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ ملک اس وقت تباہی کے دہانے پر ہے، مہنگائی عام آدمی کی زندگی تباہ کرچکی ہے جبکہ ملک معاشی اور اخلاقی لحاظ سے ڈوب رہا ہے اور معیشت تباہ ہوچکی ہے۔

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھاکہ اگر ملک کو بچانا ہے تو قوم کے لیے کچھ کرنا ہے جبکہ موجودہ حکومت کے دن تھوڑے رہ گے ہیں، جلد قوم یوم نجات منائے گی اور 27 مارچ کو پورا ملک یہاں پہنچ رہا ہے لوگ اسلام آباد کی جانب آمد رہے ہیں۔

خیال رہے کہ مولانا فضل الرحمان کی زیر قیادت مارچ کا قافلہ کشمیر ہائی وے سے اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا ہے، پی ڈی ایم کے سربراہ ہکلہ ٹول پلازا سے قافلے کے ہمراہ آئے اور ان کے ہمراہ بڑی تعداد میں گاڑیاں شامل ہیں۔

The post حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے ایک دھکا دینے کی ضرورت ہے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UwgTYf8
via IFTTT

دبئی ایکسپو 2020 میں کشمیر پریمیئر لیگ کے شوکیس کا دوسر ا دن ، اہم شخصیات اور عظیم کھلاڑیوں کی شرکت ، کشمیر پریمیئر لیگ کےلئے محبت اور جذبات کا اظہار

بھارتی بزرگ شہری 74 برس بعد بھائی سے ملاقات کیلیے پاکستان پہنچ گئے ایکسپریس اردو

پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزا اقدام کے باعث کرتاپور صاحب میں 74 برس بعد ملاقات کرنے والے پاکستانی شہری محمد صدیق کے بھائی سکا خان پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بزرگ شہری سکاخان عرف حبیب واہگہ بارڈر کے راستے 74 برس بعد پاکستان پہنچے، جہاں اُن کے بھائی محمد صدیق اورخاندان کے دیگرافراد نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔

سکا خان کی اپنے بڑے بھائی محمد صدیق سے چند ہفتے قبل کرتارپورصاحب میں ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے 28 جنوری کو سکاخان کو پاکستان آنے کے لئے ویزا جاری کیا تاکہ وہ اپنے خاندان سے ملاقات کرسکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 1947 میں خاندان سے بچھڑ جانیوالے سکہ خان کو ویزا جاری کردیا

بھارت کی طرف سے اٹاری بارڈر بند ہونے کی وجہ سے سکاخان پاکستان نہیں آسکے تھے، وہ بھارت کے ضلع بھٹنڈہ کے گاؤں پھلے وال  کے رہائشی ہیں جبکہ ان کے بڑے بھائی محمدصدیق اورخاندان فیصل آباد کے علاقہ بوگڑاں میں رہائش پذیرہے۔

The post بھارتی بزرگ شہری 74 برس بعد بھائی سے ملاقات کیلیے پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/RhktacN
via IFTTT

بھارت میں قید پاکستانی خاتون کی بیٹی کے ساتھ وطن واپسی ایکسپریس اردو

 لاہور: بھارت سے رہائی پانے والے تین پاکستانی شہری بھی واپس وطن پہنچ گئے ہیں،ان میں ایک خاتون اوراس کی ساڑھے تین سال کی بیٹی بھی شامل ہے جس کی پیدائش بھارتی جیل میں ہی ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں پاکستانی شہریوں کوبھارتی حکام نے ویزا کی معیادختم ہونے اورغیرقانونی طریقہ سے بارڈرکراس کرنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا، اب عدالت کی طرف سے دی گئی سزائیں مکمل ہونے کے بعد ان لوگوں کورہائی مل سکی ہے۔

بھارت سے رہا ہوکرآنے والوں میں ایک خاتون سمیراعبدالرحمان بھی شامل ہیں۔ یہ خاتون نیپال سے بھارت پہنچی تھیں، بھارت پہنچنے کے بعدان کے شوہرلاپتہ ہوگئے تھے جسک ے بعد پولیس نے انہیں گرفتارکرکے بنگلورجیل میں منتقل کردیاتھا۔

گرفتاری کے وقت سمیراحاملہ تھیں اورانہوں نے قید کے دوران بیٹی کوجنم دیا، جس کا نام ثنافاطمہ رکھا گیا، بھارتی جیل میں پیدا ہونے والی بچی اپنی والدہ کے ساتھ ساڑھے تین سال بعد پاکستان پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں قید خاتون اور 4 سالہ بیٹی کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری

بھارت سے رہاہوکرآنے والوں میں ایک نوجوان کا نام احمدعلی ہے جولاہورکے علاقہ منہالہ کارہنے والاہے، احمدعلی غلطی سے بارڈرکراس کرگیا تھا، جس کے بعد اُسے بھارتی جیل میں پونے دو سال قید کیا گیا جبکہ تیسرے شہری کا نام مرتضی ہے جوویزا لے کربھارت گیا لیکن ویزاقوانین کے برعکس دوسرے شہرجانے پر اُسے گرفتار کیا گیا تھا۔

The post بھارت میں قید پاکستانی خاتون کی بیٹی کے ساتھ وطن واپسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/H6zJST4
via IFTTT

Friday, March 25, 2022

پشاور،صوبائی ترقیاتی ورکنگ پارٹی خیبرپختونخوا نے صوبے کی ترقی کے لئے 112 ارب روپے کے 25منصوبوں کی منظوری دیدی

پیپلزپارٹی سے کوئی معاہدہ کیا اور نہ ہی حکومت میں جانے کا ارادہ ہے، ایم کیو ایم ایکسپریس اردو

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنونیئر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے کوئی معاہدہ ہوا اور نہ ہی کوئی وزارت مانگی جبکہ حکومت میں بھی جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

اسلام آباد سے کراچی واپس پہنچنے کے بعد عارضی مرکز بہادر آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ  خطرے کا نشان سرخ( لال) ہے، اس میں احتیاط  کی ضرورت ہے اگر سب نے ذمے داری پوری نہ کی تو جمہوریت کو نقصان پہنچ سکتا ہے، ملک ایسے اقتصادی اور سیاسی حالات میں پہنچ چکا ہے جہاں جمہوریت کو خطرہ ہے، ایم کیو ایم صرف جمہوریت کو بچانا چاہتی  ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم نے ابھی پی پی سے کوئی معاہدہ نہیں کیا اور نہ ہی وزارت مانگی اور نہ ہی حکومت میں جانے کا ارادہ ہے، اگر ہم دباؤ میں  ہوکر فیصلے کررہے ہوتے تو ہمارے دفاتر بند نا ہوتے اور کارکنان بھی لاپتہ نہ ہوتے۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ  پاکستان کی اعلی ترین عدالت کے بلدیاتی قانون کے فیصلے پر عمل درآمد کیلئے ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ بیٹھے ہیں، سندھ میں امن و امان قائم ہونے کا زیادہ فائدہ پیپلز پارٹی کو ہوگا، اتحاد سے زیادہ اہم اختلاف رائے کے حق کو تسلیم کر کے جینے کا سلیقہ سیکھنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے قانون سازی مانگی ہے جس کے مطابق بنیادی جمہوریت کا نفاذ  ہے، کسی کے پاس ملک میں یہ حق نہ ہو کہ بنیادی جمہوریت کے انتخابات کو ملتوی یا روک سکے، پی پی سے متروکہ املاک کے معاملات پر بھی بات چیت کی جائے گی، ہم مطالبات کو سنوارنے اور منوانے نکلے تھے یاداشت پیش کرنا معاہدہ نہیں ان کی طرف سے اگر یہ کہا جائے کہ مطالبات جائز ہیں تو اب حق تلفی کو دور کرنے اور ان پر عمل کرنے کےلیےمکینزم بنانا ہوگا۔

ایم کیو ایم کنونیئر کا کہنا تھا کہ ’ہم اپوزیشن کے کردار کو مزید وسیع کرنا چاہتے ہیں اگر وہ بات نہیں مانیں گے تو پھر ہم بھی یہاں وہ بھی یہاں روڈ بھی ہے اور عوام بھی، اگر وہ مان رہے ہیں تو کہے رہے ہیں کہ عمل کریں اب  ان کو ایک موقع تو دینا ہی ہے، ہم عوام کے مسائل اور ان کے مفاد کو مقدم رکھ رہے ہیں اور اُن کے مینڈیٹ کو تسلیم کرانے نکلے ہیں آج کسی بھی وجہ سے جماعتیں ہماری بات سنے کو تیار ہیں تو یہ ہماری کامیابی ہے‘۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہمارے مطالبات جائز ہیں اور اسکو پورا کرنے کےلیے حکمت عملی بنائیں گے، ہم پیپلز پارٹی کے ساتھ پھر بیٹھیں گے، پندرہ سالوں میں شہری علاقوں کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک سب کے سامنے ہے ہم ان زیادتیوں ، ظلم کے خلاف ایوان ، سڑکوں اور عدالتوں پرآواز بلند کرتی رہے اور اپنے مطالبات کو لے کر وزیراعلی ہاؤس بھی گئے اب اگر یہ مطالبات سنے جارہے ہیں تو ہم نے پیپلز پارٹی کو اپنے مطالبات کی یاداشت پیش کردی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم سندھ کے شہری علاقوں کے ساتھ ہونے والی ظلم و زیادتیوں کے ساتھ جدوجہد کر رہی ہے، ایوانوں، عدالتوں اور سڑکوں پر احتجاج بلند کرتے رہے ہیں اور کر رہے ہیں،وزیر اعلی ہاؤس پر گئے کہ ہمارے مطالبات سنے جائیں، اب جب کہ ہمارے مطالبات جائز سمجھے گئے ہیں ہماری حق تلفیوں کو تسلیم کیا گیا ہے تو اس پر ایک نظام وضع کرنے کی ضرورت ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے گفتگو کے آخر میں کہا کہ ’میں ان لوگوں سے بھی مخاطب ہوں جو ہر اچھے برے وقت میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے، ہم آپ کا مقدمہ اور مسائل لے کر حکمرانوں کو پاس بیٹھے ہیں، یہ وہی مطالبے ہیں جو ہم گزشتہ کئی برسوں سے دہرا رہے ہیں، پی پی  نے نہ حکومت کی پیشکش کی ہے نہ ہی ہمارا ارادہ ہےجمہوریت کے  لئے جتنی ضرورت حکومت کی ہی اتنی ہی اپوزیشن کی ہے، اگر وہ مطالبات پر بات چیت کرنا چاہتے ہیں تو ہم ہر گھڑی تیار ہیں، ہم سمجھتے ہیں ایسے کسی قدم کے لئے پہلے بھروسا قائم کرنا بہت ضروری ہے، گزشتہ 15 سالوں سے ہمیں دیوار سے لگایا گیا ہے، بھروسا قائم کروانے کے لیے ہمیں دیوار سے نکالنے کی ضرورت ہے۔

The post پیپلزپارٹی سے کوئی معاہدہ کیا اور نہ ہی حکومت میں جانے کا ارادہ ہے، ایم کیو ایم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VIyUHl0
via IFTTT

ضلع گھوٹکی میں گندم کی کٹائی شروع، محکمہ خوراک سندھ کے سرکاری خریداری مراکز نہ کھل سکے

او آئی سی اجلاس پر بھارت کا بیان ناقابل قبول ہے، پاکستان ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کے 48ویں اجلاس پر بھارتی اعتراضات اور بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے او آئی سی وزرائے خارجہ تنظیم کے 48ویں اجلاس کے اعلامیہ پر بھارتی وزارت خارجہ کے بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مکمل طور پر ناقابل قبول اور غیر ذمہ دارانہ ہے، او آئی سی امت مسلمہ کی اجتماعی آواز ہے اور اقوام متحدہ کے بعد دوسری بڑی بین الاقوامی تنظیم ہے، جس کے ارکان 57 ممالک جبکہ 6 مصر ممالک ہیں۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی  قراردادوں کے برخلاف کشمیر پر غیرقانونی قبضہ جمائے بیٹھا ہے، بھارت نے کئی دہائیوں سے طاقت کے وحشیانہ اور اندھا دھند استعمال کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت نےغیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور منظم خلاف ورزیاں کیں، بی جے پی اور آر ایس ایس سے متاثر ’ہندوتوا‘ نظریے نے اقلیتوں، خاص طور پر مسلمانوں کے لیے جگہ کو زمین کو محدود کردیا، ریاستی سرپرستی میں ظلم و ستم آج کے ہندوستان میں ایک معمول بن گیا ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ’او آئی سی نے مقبوضہ کشمیر میں بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور ایک بار پھر بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یک طرفہ اقدام کو مسترد کردیا ہے‘۔

The post او آئی سی اجلاس پر بھارت کا بیان ناقابل قبول ہے، پاکستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/9yTxL6d
via IFTTT

تحریک عدم اعتماد کا معاملہ، وزیر اعظم عوام کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ... عوامی رائے پر مبنی سروے میں میں 53 فیصد شہریوں نے عمران خان کی حکومت قائم رہنے کی خواہش کا اظہار ... مزید

Thursday, March 24, 2022

قومی اسمبلی اجلاس؛ متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کی رات گئے اہم ملاقات ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے اعلان کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کی اہم ملاقات ہوئی جس میں ایوان کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس سے قبل اپوزیشن جماعتوں کا مشترکہ اجلاس صبح 10 بجے پارلیمینٹ ہاؤس میں ہوگا، اجلاس میں ایوان کی کارروائی پر حکمت عملی طے کی جائے گی، حزب اختلاف نے بھرپور پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا جس کے لیے اپوزیشن قائدین نے حکمت عملی تیار کرلی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے فاتحہ خوانی کے ساتھ اجلاس ملتوی کرنے پر حزب اختلاف کی جانب سے شدید احتجاج کیا جائے گا، تمام اپوزیشن ارکان کو اجلاس میں شریک ہونے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔

قومی اسمبلی کا اجلاس صبح 11 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، جب کہ اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس دس بجے ہوگا۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج سے شروع ہوگا، تحریک عدم اعتماد بھی شامل

اجلاس کے حوالے سے رات گئے پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، جس میں شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، سعد رفیق، خواجہ آصف ودیگر شریک ہوئے۔

آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ شیری رحمان اور رخسانہ بنگش موجود تھیں۔ ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے قائدین نے تحریک عدم اعتماد اور اسمبلی اجلاس سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا، جس کے بعد مشترکہ اپوزیشن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس صبح طلب کر لیا گیا ہے، جس میں تمام ارکان کو فیصلوں پر اعتماد میں لیا جائے گا۔

The post قومی اسمبلی اجلاس؛ متحدہ اپوزیشن رہنماؤں کی رات گئے اہم ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ZsaSxcN
via IFTTT

حیدرآباد، پولیس اہلکار کے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، لوٹی گئی نقدی اور اسلحہ برآمد

روس نے ’گوگل نیوز‘ پر پابندی عائد کردی ایکسپریس اردو

 ماسکو: روس نے یوکرین تنازع کے حوالے سے غلط معلومات کے پرچار کا الزام لگا کر خبروں کے آن لائن پلیٹ فارم ’گوگل نیوز‘ پر پابندی عائد کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کمپنی گوگل کی ایپلیکیشن ’گوگل نیوز‘ کو روس میں بلاک کردیا گیا ہے جس کے سبب قارئین کو مذکورہ پلیٹ فارم سے خبریں نہیں پہنچ رہی ہیں۔

گوگل نے بھی تصدیق کی ہے کہ روس میں ان کی نیوز ایپ اور ویب سائٹ کھولنے میں مشکلات پیش آرہی ہیں، ایسا کسی تکنیکی وجہ سے نہیں بلکہ اس سروس کو جان بوجھ کر محدود کیا گیا ہے۔ روس نے الزام عائد کیا کہ گوگل نیوز نے ایسے خبر رساں اداروں کو اپنے پلیٹ فارم تک رسائی دے رکھی ہے جو یوکرین موضوع پر غلط خبریں پھیلا رہے ہیں۔

خیال رہے کہ یوکرین پر چڑھائی کے بعد سے روس اپنے مؤقف کی تائید نہ کرنے والے خبری اداروں پر پابندی عائد کررہا ہے۔ بی بی سی جیسے بڑے ادارے کی سروس بھی محدود کی گئی۔

روسی حکام نے سماجی رابطوں کی سائٹس فیس بک اور انسٹاگرام کو انتہا پسند قرار دیا جبکہ روس میں ٹوئٹر کی سروس بھی محدود ہے۔ موجودہ صورت حال کے سبب عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

The post روس نے ’گوگل نیوز‘ پر پابندی عائد کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/FNcDsGk
via IFTTT

ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا ،وزیراعلیٰ بلوچستان

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے 4 جوان شہید،آئی ایس پی آر ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے ہونے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 سپاہی شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دوران بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے ملحقہ بارڈر سے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، فورسز کے دستوں کی جوابی کارروائی کے باعث دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، دہشت گرد ناکام ہو کر فرار ہو گئے اور انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق انہیں بھاگتے ہوئے بھاری جانی نقصان پہنچا تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 4 سپاہیوں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

شہداؤں میں گلگت کے 34 سالہ لانس حوالدار وجاہت عالم، شیخوپورہ کے 25 سالہ سپاہی ساجد عنایت، گلگت غذر کے 32 سالہ سپاہی مقبول حیات اور سکردو کے 22 سالہ سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

 

The post شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے 4 جوان شہید،آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HCvyrjw
via IFTTT

وفاقی کابینہ نے جنوبی پنجاب صوبے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے آئینی ترمیمی بل لانے کی منظوری دے دی۔

ایکسپریس نیوز کو کابینہ ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق جنوبی پنجاب صوبے کے آئینی بل کی منظوری اراکین سے سرکولیشن سمری کے ذریعے لی گئی ہے۔

حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کے لیے آئینی بل قومی اسمبلی کے اجلاس میں پیش کرے گی۔

مزید پڑھیں: قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس کل سے شروع ہوگا، تحریک عدم اعتماد بھی شامل

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کی صبح طلب کیا گیا ہے، قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد ایجنڈے میں شامل ہے۔ تحریک پیش کرنے کی اجازت پر 152 ارکان وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پیش کریں گے۔

The post وفاقی کابینہ نے جنوبی پنجاب صوبے کیلیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MuigkXd
via IFTTT

زرمبادلہ کے ذخائر میں 84 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی کمی ایکسپریس اردو

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 84 کروڑ 37 لاکھ ذخائر مزید کم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں 18 مارچ 2022 تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 84کروڑ37لاکھ ڈالر کی کمی سے 21ارب 43کروڑ97لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

سرکاری ذخائر کی مالیت 14ارب 96کروڑ24لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس دورانیے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2کروڑ55لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔  کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب 47کروڑ73لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

The post زرمبادلہ کے ذخائر میں 84 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Rmgiqj
via IFTTT

Wednesday, March 23, 2022

وزیر خارجہ اور او آئی سی سیکریٹری جنرل کی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے اختتامی اجلاس کے بعد سیکرٹری جنرل او آئی سی حصین براہیم طحہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 48ویں اجلاس میں وزارتی سطح پر 46 اور 800 کے قریب وفود نے شرکت کی، جس پر ہم سیکرٹری جنرل او آئی سی اور او آئی سی سیکرٹریٹ کے شکر گزار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ او آئی سی اجلاس میں پہلی بار کسی بھی چینی وزیر خارجہ کی شرکت ہوئی جو تمام ممالک کے لیے باعث افتخار اور تسلی کا سبب بھی بنی۔ شاہ محمد قریشی نے کہا کہ اجلاس میں مسلم دنیا کو اسلامی ممالک سے تعلقات بڑھائے کا پیغام دیا اور بی آر آئی کا حصہ بننے والے ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں اس فورم کی اہمیت کو اجاگر کیا، اس فورم کو مزید فعال بنانے کے لیے اتحاد کی ضرورت ہے، بطور چیئرمین وزرائے خارجہ کونسل میں اس فورم کو دوبارہ مرکزیت میں لانے اور اتحاد مضبوط بنانے کی کوشش کروں گا اور مختلف چیلنجز میں پل بن کر انہیں حل کرنے کی کوشش کروں گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جموں و کشمیر پر متعدد قراردادوں اور اوآئی سی کی واضح حمایت کے باوجود یہ مسئلہ ابھی بھی حل طلب ہے، اسی طرح فلسطین میں بھی قبضہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں و مظالم جاری ہیں، ہم دیگر رکن ممالک کے ساتھ مل کر قراردادوں سے آگے عملدرآمد کی جانب جائیں گے، ہم مل کر عملدرآمد کے حوالے سے ایکشن پلان بنائیں گے، دسمبر کے او آئی سی میں ہمارا مقصد واضح تھا کہ افغانستان میں انسانی صورتحال پر عالمی توجہ دلائی جائے اور ہم اس میں کامیاب رہے، نہ صرف افغانستان پر پابندیاں نرم کی گئیں بلکہ فنڈز بھی قائم کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پر نہ صرف اجلاس میں بات چیت ہوئی بلکہ اس کو اجاگر کیا گیا، کشمیر کانٹیکٹ گروپ کے اجلاس میں ہم نے کشمیر پر بہت اچھا تبادلہ خیال کیا، ہم نے اس پر قراردادوں سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ایک ایکشن پلان بنا کر ہم نے اتفاق کیا کہ مختلف رکن ممالک جموں و کشمیر پر ملاقاتیں کرتے رہیں گے اور جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورت حال کی نگرانی کی جائے گی جبکہ نیویارک اور جنیوا میں موجود ہمارے سفارت کار اس کو مسئلے کو مزید اجاگر کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین پر پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور مسلسل ہے، ہم نے گزشتہ رمضان میں اپنے فلسطین پر اس کا مظاہرہ کیا، ترکی، ملائشیا اور دیگر وزرائے خارجہ سے وقت طے کر کے ہم نے نیویارک میں ایک ساتھ مسئلہ فلسطین کو اجاگر کیا اور جنرل اسمبلی میں اس معاملے کو اٹھایا، اس طرح ہم نے فلسطینیوں کے سامنے پاکستانی موقف کا عملی مظاہرہ کیا۔

او آئی سی سیکرٹری جنرل حصین ابراہیم طحہ کا خطاب

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ابراہیم طحہ کا کہنا تھا کہ میں کانفرنس کے انعقاد پر انتظامیہ اور پاکستان کے عوام کو سراہتا ہوں، یہ کانفرنس یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہوئی جس پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، کانفرنس کے ایجنڈے میں امن و سلامتی و اسلامو فوبیا کے معاملات کو شامل کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں افغانستان پر بات چیت بھی ہوئی، گزشتہ کانفرنس میں ہم نے افغانستان پر خصوصی نمائندے کی تقرری کی بات کی تھی، ہم نے افغانستان پر خصوصی نمائندے کا تقرر اور اینڈاومنٹ فنڈ قائم کر دیا ہے جبکہ نائیجیریا کے لیے 1 ملین ڈالرز سے زائد رقم بھی موصول ہوگئی۔

او آئی سی سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ فلسطین ہمیشہ سے ہمارے ایجنڈا میں سر فہرست رہا ہے، ہم نے جموں وکشمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، ہم نے وزیر خارجہ پر واضح کیا کہ یہ ایک حقیقی مسئلہ ہے جس پر ہماری حمایت اُن کے ساتھ ہے،ہم نے واضح کیا کہ حق استصواب رائے کشمیریوں جا حق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ او آئی سی کا ہیڈ کوارٹر اکثر اور بالخصوص افریقی ممالک سے ہزاروں میل دور ہے، جس کی وجہ سے سب کو مسائل کا سامنا رہتا ہے، اس صورت حال میں آج دوپہر کو افریقا میں خصوصی نمائندے کی تقرری کا فیصلہ کیا گیا جو دورہ کر کے او آئی سی کو رپورٹ پیش کرے گا۔

او آئی سی سیکریٹری جنرل کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے افریقی ممالک کو ان مسائل میں اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے، یورپ میں تنازع نے دنیا میں بے چینی پیدا کی ہے کیونکہ دنیا کے اس حصے میں بھی لاکھوں مسلمان رہتے ہیں۔

 

The post وزیر خارجہ اور او آئی سی سیکریٹری جنرل کی کانفرنس کے اختتام پر مشترکہ پریس کانفرنس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/XjM2FTU
via IFTTT

اسلام آباد:تھانہ کھنہ کے علاقے برما سٹاپ سے ملزم نے کم عمر معصوم بچی کو ورغلا کر اغوائ کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

گورنر ہاؤس سندھ میں 18 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد ایکسپریس اردو

 کراچی: یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والے18 افراد میں سول ایوارڈز تقسیم کرنے کی پروقار تقریب سندھ گورنر ہاؤس میں منعقد ہوئی۔

تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے انجام دئیے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے شاہد عبداللہ کو ستارہ امتیاز سے نوازا، اسی طرح مرحومہ دردانہ بٹ کو بھی سول ایوارڈ دیا گیا جو ملیحہ انور خان نے وصول کیا۔

علاوہ ازیں اسماعیل تارا، منظور علی مرزا، سید ساجد حسن، شکور، امداد علی وگھیو، مدد علی سندھی، ایاز گل (ایاز علی دال)، پروین سعید اور سونی فیصل کو صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی جبکہ پروفیسر ڈاکٹر سید غلام مشرف، ڈاکٹر فیض اللہ عباسی، روبینہ قریشی، زاہدہ سعید، پروفیسر شہلا باقی، محمد حنیف طیب اور ڈاکٹر محمد ہارون میمن کو نمایاں کارکردگی پر تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سول ایوارڈز حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اعزاز حاصل کرنے والوں نے اپنی صلاحیتوں کے باعث ملک کا نام روشن کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، ہمارا وطن ہی ہماری پہچان ہے۔ وطن کی تعمیر وترقی کے لئے ضروری ہے کہ ملک کے مفادات کو ذاتی مفادات پر ترجیح دی جائے ۔

The post گورنر ہاؤس سندھ میں 18 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کی تقریب کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/VZwH3zi
via IFTTT

جعلی حکمرانوں سے نجات کے دن قریب ہے 24 مارچ کو عوام کے جم غفیر اسلام آباد روانہ ہونگے ، سردار زادہ میر محمد ابراہیم لہڑی

روس کا مغربی مخالفت کے باوجود جی-20 سمٹ میں شرکت کا ارادہ ایکسپریس اردو

جکارتہ: انڈونیشیا میں روسی سفیر نے کہا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن جی-20 کے سربراہی اجلاس میں شرکت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی میزبانی اس سال انڈونیشیا کر رہا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق لیوڈملا ووروبیفا نے کہا کہ پوٹن کی جی-20 میں شرک کا انحصار بہت سی چیزوں پر ہوگا بشمول کورونا کی صورتحال جو کہ بہتر ہو رہی ہے تاہم اجلاس میں شرکت کے حوالے سے اب تک ان کا ارادہ مصمم ہے۔

روسی سفیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ صرف G-20 ہی نہیں، بہت سی مغربی تنظیمیں اب روس کو ہر پلیٹ فارم سے بےدخل کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ مغرب کا یہ ردعمل بالکل غیرمنصفانہ ہے۔ روس کو اقتصادی فورم سے نکالنے سے عالمی معاشی مسائل اور پیچیدہ ہوجائیں گے۔

ووروبیفا نے انڈونیشیا کی “مضبوط اور غیرجانبدارانہ پوزیشن” کی بھی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ انڈونیشیا ہرگز مغربی دباؤ میں نہ آئے۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے روس کے ساتھ قریبی تعلقات ہیں اور انڈونیشیا کے صدر جوکو ویدوڈو نے حال ہی میں ایک جاپانی نیوز میگزین نکی ایشیا کو بتایا کہ وہ جنگ بندی کی حمایت کرتے ہیں تاہم روس پر اقتصادی پابندیوں کو ایک غیرموثر تدبیر کے طور پر دیکھتے ہیں۔

The post روس کا مغربی مخالفت کے باوجود جی-20 سمٹ میں شرکت کا ارادہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/AEkh0wf
via IFTTT

Tuesday, March 22, 2022

بلاول بھٹو زرداری پر تنقید کرکے بابر اعوان شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے کی کوشش نہ کریں ، شازیہ مری ... آئینی تقاضا پورا کرنا اسپیکر کی ذمہ داری ہے بابر اعوان کی نہیں ... مزید

مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مریم نواز گزشتہ روز سے شدید بخار میں مبتلا تھیں، جس کے باعث اُن کی سیاسی مصروفیات کو ترک کر کے سوات جلسے کو منسوخ کیا گیا۔

ڈاکٹرز کی ہدایت پر مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ نیگیٹو آئی، یعنی مریم نواز کو کوویڈ 19 کی تشخیص نہیں ہوئی۔ ڈاکٹروں نے گلے میں تکلیف اور بخار کے پیش نظر ن لیگی نائب صدر کو مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔

مزید پڑھیں: مریم نوازشریف کو شدید بخار ہوگیا، سوات کا جلسہ منسوخ

لیگی ذرائع نے بتایا کہ طبیعت ناسازی کے باعث اب مریم نواز واپس لاہور جائیں گی، امکان ہے کہ وہ کل ہی روانہ ہوجائیں۔ پھر وہ آرام کر کے 24مارچ  کو دوپہر 3 بجےلاہور سے مہنگائی مکاؤ لانگ مارچ کی قیادت کریں گی۔

The post مریم نواز کی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1O83T7F
via IFTTT

عامر خان سے محبت کرنے والی معروف اداکارہ سامنے آگئیں ایکسپریس اردو

ممبئی: بالی ووڈ کی نامور اداکارہ شیفالی شاہ نے ماضی کے اہم راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا عامر خان پر ’کَرش‘ تھا اور کالج کے دور میں اداکار کے نام محبت بھرا خط بھی لکھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 1995 میں عامر خان اور عرمیلا متوندکر کی فلم رنگیلا سے اپنی اداکاری کا آغاز کرنے والی شیفالی شاہ نے بتایا کہ ماضی میں وہ عامر خان سے محبت کرتی تھیں اور انہوں نے اپنے کالج دور میں محبت بھرا خط بھی لکھا، لولیٹر میں اپنی تصویر ڈال کر بھیجی تھی، خط کے بارے میں وہ شاید پہلے نہیں جانتے تھے لیکن اب جان جائیں گے۔

شیفالی شاہ نے رنگیلا میں بہت مختصر کردار نبھایا تھا اور فلم کی کہانی میں بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان سے اداکارہ کا اتفاقاً سامنا بھی نہیں ہوا۔ حال ہی میں شیفالی کی نئی فلم جلسہ ایمازون پریمیئر پر 18 مارچ کو ریلیز کی گئی۔

علاوہ ازیں اداکارہ نے کئی ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں لکشمی، دل دھڑکنے دو، عجیب داستان اور دہلی کرائم سمیت دیگر کامیاب پروجیکٹس شامل ہیں۔ شیفالی شاہ کو بہترین اداکاری پر کئی اہم ایوارڈز سے بھی نوازا گیا ہے۔

The post عامر خان سے محبت کرنے والی معروف اداکارہ سامنے آگئیں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/n06FktV
via IFTTT

کشمیریوں کو23مارچ کی تاریخی قرارداد سے تحریک ملتی ہے ... او آئی سی سے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بھارتی جرائم پر آئی سی جے سے رجوع کرنے کا مطالبہ

وزیراعظم سے سعودی عرب، چین سمیت دیگر وزرائے خارجہ کی ملاقات ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان سے سعودی عرب، چین اور او آئی سی میں شامل ممالک کے وزرائے خارجہ نے ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی سطح پر جاری کشیدگی اور اسلامو فوبیا کے خلاف مؤثر مہم کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے سعودی وزیرخارجہ سے ملاقات میں حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے تہنیتی پیغام پہنچایا اور دونوں ممالک کے تعلقات کی خصوصی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات قریبی برادرانہ ، تاریخی روابط اور مجموعی سطح پر تعاون پر مبنی ہیں۔ عمران خان نے اکتوبر 2021 میں اپنے دورہ سعودی عرب کو یاد کرتے ہوئے تازہ ترین پیش رفت کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وزیراعظم نے اسلامی تعاون کی تنظیم کو اسلامی دنیا کے مقاصد کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم میں آگے بڑھانے کے لیے سعودی عرب کے قائدانہ کردار کو سراہا۔ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم نے امت کو درپیش بے شمار چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تعاون بڑھانے کی ضرورت اور اسلاموفوبیا سے نمٹنے کے لیے او آئی سی کے رکن ممالک کے اجتماعی اقدام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد میں او آئی سی اجلاس، فلسطین اور کشمیر میں مظالم کی مذمت

سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقائی اور بین الاقوامی امور، افغانستان اور بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کی صورت حال زیر بحث آئی۔ جس پر وزیر اعظم نے جموں و کشمیر کے منصفانہ کاز کے لیے سعودی عرب کی مستقل حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

شہزادہ فرحان نے اسلام آباد میں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر وزیراعظم کو مبارک باد بھی پیش کی۔

قبل ازیں وزیراعظم سے او آئی سی اجلاس کی سائیڈ لائن پر چینی وزیر خارجہ وانگ زی سے ملاقات ہوئی، جس میں وزیراعظم نے چین میں پیش آنے والے طیارہ حادثے اور قیمتوں جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال اور علاقائی صورت حال سمیت بین الاقوامی منظر نامے پر بھی بات چیت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کا دوسرا مرحلہ صنعتی ترقی کا باعث بنے گا، زراعت اور آئی ٹی جیسے شعبوں میں بڑھتا ہوا تعاون اقتصادی ترقی کو تقویت دے گا۔ عمران خان نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں پرکشش مواقع سے فائدہ اٹھانے کا بھی خیر مقدم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: افغانستان دہشتگردی کیلئے اپنی سرزمین استعمال نہ ہونے دے، سعودی وزیر خارجہ

ملاقات میں دونوں فریقین نے یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور پائیدار مذاکرات، سفارت کاری کے ذریعے تنازع کے حل کی ضرورت کا اعادہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیر خارجہ کو بھارت کی جانب سے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور اس کے غیر ذمہ دارانہ رویے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بھارتی رویہ علاقائی امن و سلامتی کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

وزیراعظم نے ہندوستان کی طرف سے پاکستان کی حدود میں میزائل کے نام نہاد “حادثاتی” فائر کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور پاکستان کی طرف سے مشترکہ تحقیقات کے مطالبے اور بھارت کو اس بات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا کہ ایسا واقعہ دوبارہ پیش نہ آئے۔

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کو افغانستان میں امن اور استحکام کو فروغ دینے اور وہاں انسانی بحران کو روکنے کے لیے گہرے تعلقات کو جاری رکھنا چاہیے۔

اسے بھی پڑھیں: کشمیر اور فلسطین پر ہم ناکام ہوگئے، وزیراعظم کا او آئی سی اجلاس سے خطاب

علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے او آئی سی کے وزرا خارجہ کونسل کے 48ویں اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کے دورہ پر آئے ہوئے عراق، فلسطین اور قازقستان کے وزرائے خارجہ نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم نے فلسطینی عوام کے حقوق اور انکی منصفانہ جدوجہد کے لیے پاکستان کی واضح حمایت کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے عراق کی علاقائی سالمیت و خود مختاری کیلئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عراقی حکومت کی کامیابیوں اور تعمیرنو کی کوششوں کو سراہا۔ قازقستان کے وزیرخارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور رابطوں کو بڑھانے کے لیے تعاون کو تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں افغانستان سمیت مختلف علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

The post وزیراعظم سے سعودی عرب، چین سمیت دیگر وزرائے خارجہ کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/GR8FvIx
via IFTTT

Monday, March 21, 2022

باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ کے علاقے بلورو میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا ہے کہ دہشت گردوں سے مقابلے کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے کے باعث نوشہرہ سے تعلق رکھنے والے 44 سالہ نائب صوبیدار اشتیاق اور اورکزئی کے رہائشی 21 سالہ سپاہی کامران نے جام شہادت نوش کیا۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 شہری بھی شہید ہوگئے، دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت الہام،عصمت اور بہادر کے نام سے ہوئی ہے۔

The post باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک، آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/TJVZMex
via IFTTT

خام تیل کی قیمت 500 ڈالرز کی سطح تک پہنچ جانے کا خدشہ ... ماہرین نے روسی تیل پر عائد پابندیاں ختم نہ ہونے کی صورت میں عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں بے قابو ہونے کا خدشہ ظاہر ... مزید

جب حکومت بنانے کے لیے جہاز بھر بھر کر لائے گئے تب ضمیر کی آواز کہاں تھی؟ مولانا فضل الرحمان ایکسپریس اردو

 کراچی: پی ڈی ایم کے صدر اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب حکومت بنانے کے لیے جہاز بھر بھر کر لائے جارہے تھے تب ضمیر کی آواز کہاں تھی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک دورہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں ایئرپورٹ پر اُن کا استقبال سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد محمود سومرو سمیت دیگر قائدین نے کیا۔

جے یوآئی کے سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مولانا سمیع الحق سواتی کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے پیر کو کراچی پہنچتے ہی رات گئے جامعہ دارالعلوم کراچی کورنگی کا تعزیتی دورہ کیا اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی سے حال ہی انتقال کرجانے والے شیخ الحدیث اور دارلعلوم کراچی کے نائب رئیس دارالافتاء مفتی محمود اشرف عثمانی کے انتقال پر تعزیت  کی۔

مولانا فضل الرحمان نے مرحوم مفتی محمود اشرف عثمانی کی علمی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی کے لیے بھی دعا کی۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان مختصر دورے کے دوران تحریک عدم اعتماد پر حمایت کے لیے حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد جائیں گے اور اُن سے حمایت مانگیں گے۔

کراچی میں مختلف وفود سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا موجودہ حکمرانوں نے عوام کا جینا محال کردیا اور عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب ناجائز حکومت بن رہی تھی تب جہاز بھر بھر کے لائے جا رہے تھے تو اس وقت ضمیر کی آواز کہاں تھی۔

مولانا فضل الرحمان نے کارکنان لانگ مارچ کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری تحریک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،  ناجائز طریقے سے مسلط ہونے والے ٹولے کو اقتدار کے ایوانوں سے باہر کرکے دم لیں گے۔

The post جب حکومت بنانے کے لیے جہاز بھر بھر کر لائے گئے تب ضمیر کی آواز کہاں تھی؟ مولانا فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ciS7ghI
via IFTTT

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی اطلاعات ... ملک بھر کے کروڑوں صارفین کو انٹرنیٹ تک رسائی میں شدید مشکل کا سامنا

شارک کے حملے میں غوطہ خور ہلاک ایکسپریس اردو

بوگوتا: جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے سمندر میں شارک نے حملہ کرکے انتونیو نامی ماہر غوطہ خور کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان اینڈرس نامی جزیرے کے اطراف انتونیو تیراکی کررہے تھے کہ اس دوان اچانک شارک نے حملہ کیا، خونخوار مچھلی نے غوطہ خور کی ٹانگ کو جبڑے میں دبا کر شدت سے جھٹکا اور اپنی جانب کھینچا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے بعد ازاں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 56 سالہ تیراک کے جسم سے زیادہ خون بہہ چکا تھا جس کے باعث ان کی موت ہوئی، حملہ آور مچھلی کی لمبائی 8 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ انتونیو تیراکی کی تربیت بھی فراہم کرتے تھے۔

انتونیو کا تعلق یورپی ملک اٹلی سے تھا۔ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ انہیں سیاحت پسند تھی اسی سبب وہ دنیا بھر میں گھوما کرتے تھے لیکن بدقسمتی سے سان اینڈرس کے سمندر میں ان کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آگیا۔

متعلقہ ادارے نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا ہے کہ ٹائگر نسل کی شارک مچھلی نے تیراک کو حملے کا نشانہ بنا۔

The post شارک کے حملے میں غوطہ خور ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jegv6MV
via IFTTT

Sunday, March 20, 2022

و آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اڑتالیسویں اجلاس کی میزبانی پاکستان کیلئے بہت بڑا اعزاز ہے، فرخ حبیب

بلوچستان اورملک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے حکومت بھرپورتوجہ دے رہی ہے، عمران خان ... ریکوڈک معاہدے سے بلوچستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کا آغاز صوبہ میں عام ... مزید

ہمارے بغیر نہ حکومت بن سکتی ہے اور نہ ختم ہوسکتی ہے ،آنے والے ہفتے کے درمیان ہمارا امتحان آرہا ہے، خالدمقبول صدیقی ... تین بڑی جماعتیں، ن لیگ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی ... مزید

ی* وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 63A کی تشریح کیلئے ریفرنس کے مسودے کی منظوری دیدی

بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 20 تارکین وطن ہلاک ایکسپریس اردو

تونس: بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 20 مہاجرین زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ کئی لاپتہ افراد کی تلاش بھی جاری ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ روم سے جڑے تونس کی سمندری حدود میں کشتی کی غرقابی کا واقعہ پیش آیا جس میں میں اب تک بیس تارکین وطن کی ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ ریسکیو عملہ لاپتہ غیرملکیوں کو تلاش کررہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر افراد کا تعلق ملک شام سے ہے جو کشتی میں سوار ہوکر بحیرہ روم کے راستے یورپی ملک اٹلی جارہے تھے لیکن تونس کی حدود میں ڈوب گئے۔

تونس اور لیبیا کی سمندری حدود تارکین وطن کے یورپ جانے کے لیے اہم گزر گاہ سمجھی جاتی ہے۔ ہر سال ہزاروں کی تعداد میں تارکین وطن غیرقانونی طور پر یورپ جانے کی کوشش کرتے ہیں جو ان کے لیے بعض اوقات جان لیوا بھی ثابت ہوتی ہے۔ کئی کشتیاں ڈوبنے سے اب تک سیکڑوں لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق افریقی اور مشرقی وسطیٰ کے ممالک سے زیادہ تر افراد بہترین زندگی کی خواہش لیے غیرقانونی طور پر یورپ جانے کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

The post بحیرہ روم میں کشتی ڈوبنے سے 20 تارکین وطن ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hQORBpb
via IFTTT

بھارتی ایئرپورٹ پر پولیس افسر کے بیگ سے کیا نکلا، جان کر حیران رہ جائیں گے ایکسپریس اردو

نئی دہلی: اینڈین پولیس سروس (آئی پی ایس) کے افسر ارون بوتھرا کو جے پور ہوائی اڈے پر اپنا ہینڈ بیگ کھولنے کو کہا گیا تھا۔

سینئر آئی پی ایس افسر ارون بوتھرا نے ٹویٹر پر پوسٹ شیئر کی جس میں دکھایا گیا کہ ان کا سوٹ کیس ایئرپورٹ کے فرش پر کھلا پڑا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ یہ واقعہ جے پور ہوائی اڈے پر پیش آیا جہاں سیکورٹی مشین میں غیر معمولی اسکیننگ کے بعد اہلکاروں نے انہیں اپنا سوٹ کیس کھولنے کو کہا۔

آئی پی ایس افسر نے بتایا کہ سیکورٹی والوں نے سوٹ کیس کھولا تو اس میں سے کئی کلو مٹر برآمد ہوئی جو کہ 40 روپے فی کلو کے حساب سے خریدی تھی۔

یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ مسٹر بوتھرا سوٹ کیس کو مٹر سے بھر کر کوئی پرینک کررہے تھے یا نہیں تاہم ان کی پوسٹ نے سوشل میڈیا صارفین کو محظوظ ضرور کیا ہے جس کا ثبوت 48,000 لائیکس اور سینکڑوں مزاحیہ ریسپانسز ہیں۔

The post بھارتی ایئرپورٹ پر پولیس افسر کے بیگ سے کیا نکلا، جان کر حیران رہ جائیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WtPEFnS
via IFTTT

آئی سی سی نے بنگلور کی پچ کو ’ڈی میرٹ‘ قرار دیدیا ایکسپریس اردو

 دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے میچ ریفری نے بنگلور میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پچ کو غیر معیاری قرار دیدیا۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے محسوس کیا ہے کہ پہلے روز کےلیے پچ پر گیند بہت ٹرن ہوئی اور پھر ہر سیشن کے ساتھ بہتر ہوتی گئی تاہم مجھے لگتا ہے کہ اس پچ پر گیند اور بیٹ کا مقابلہ برابر نہیں تھا۔

دونوں ٹیموں کے مابین کھیلے گئے ٹیسٹ کی 39 وکٹوں میں سے 26 اسپن بولرز نے حاصل کیں، پہلے روز 16 جبکہ دوسرے اور تیسرے روز 14 اور 9 وکٹیں گریں۔

دوسری جانب میچ کے اختتام پر میچ آف دی میچ رہنے والے شیرز ائیر کا کہنا تھا کہ پچ بلکل مختلف تھی جس پر بیٹنگ کرنا بہت مشکل تھا۔

واضح رہے کہ بنگلور کی پچ کو ایک ڈی میرٹ یعنی منفی پوائنٹ ملا ہے جو پانچ برس تک برقرار رہے گا جبکہ اگر کسی پچ کو پانچ ڈی میرٹ پوئنٹس ملیں تو وہاں 12 برس کے لیے میچ پر پابندی لگ جاتی ہے۔

اس سے قبل راولپنڈی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے میچ میں راولپنڈی سٹیڈیم کی پچ کو بھی یہی سٹیٹس دیا گیا تھا۔

The post آئی سی سی نے بنگلور کی پچ کو ’ڈی میرٹ‘ قرار دیدیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BpNJrHP
via IFTTT

حکومت کو بچانے سے زیادہ جمہوریت بچانے کا فیصلہ کرنا ہے، خالد مقبول صدیقی ایکسپریس اردو

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)کے کنونیئر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر نہ حکومت بن سکتی ہے اور نہ ختم ہوسکتی ہے، ایک اچھے وقت اور آنے والے ہفتے کے درمیان ہمارا امتحان آرہا ہے، حکومت کو بچانے سے زیادہ جمہوریت بچانے کا فیصلہ کرنا ہے۔ 

بہادر آباد میں جنرل ورکرز اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کیا ہم اچھے وقت کے لیے تیار ہیں؟ تین بڑی جماعتیں، ن لیگ، تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی دو کے تجربے ہم کر چکے ایک کا ہو رہا ہے، جو توڑنے اور بکھیرنے کے فارمولے تھے وہ سب ناکام ہو چکے۔

خالد مقبول صدیقی کے مطابق جو ہم کو ختم کرنے آئے تھے آج ان کے حوصلے ختم ہونے والے ہیں، ہماری سیاسی آزادی اور تعلیم پر قدغن لگانے والوں کا وقت ختم ہونے والا ہے، ہمارے طرز سیاست نے جاگیرداروں اورسرمایہ داروں کو متحد کردیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم بڑے خوش نصیب تھے کہ آزادی ملی مگر بدنصیبی سے ہم اسکی قدر نہیں کرسکے، ہم نے آزادی کی بھاری قیمت کے باوجود آزادی کی قدر کیوں نہیں کی،  آزادی کی قدر اس لیے نہ ہوسکی کہ پاکستان ان کے ہتھے لگا جو سب سے بڑے غلام تھے۔

خالدمقبول صدیقی نے کہا کہ آج عہد کرتے ہیں جس مقصد کیلیے یہ ملک بناتھا اس کو جان دیکر بھی بچائیں گے، ہماری تحریک کے زیر اثر ہی ہماری سیاست رہے گی، سیاست ایم کیوایم پاکستان کا مقصد نہیں صرف نظریہ تک پہنچنے کا راستہ ہے، نام نہاد جاگیردارانہ جمہوریت اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

The post حکومت کو بچانے سے زیادہ جمہوریت بچانے کا فیصلہ کرنا ہے، خالد مقبول صدیقی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/NDXsVqh
via IFTTT

Saturday, March 19, 2022

خاتون نے گھریلو جھگڑے پر جیٹھ کے 2 بچوں کو نہر میں پھینک دیا ایکسپریس اردو

اوکاڑہ: پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں خاتون نے گھریلو جھگڑوں کی وجہ سے  جیٹھ کے دو کم عمر بچوں کو نہر میں پھینک دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے اخترآباد کے قریب خاتون نے دو سگے بھائیوں کو نہرمیں پھینکا جن کی عمریں 6 سے 10 سال کے درمیان ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کو حراست میں لے لیا، جس نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بچوں کو نہر میں پھینکنے کی وجہ آپسی جھگڑوں کو قرار دیا۔

ریسکیو حکام نے بچوں کی تلاش کے لیے آپریشن کیا مگر کوئی کامیابی نہ مل سکی جس کے بعد اُن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی، دونوں بچوں کی لاشوں کو تلاش کرنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

The post خاتون نے گھریلو جھگڑے پر جیٹھ کے 2 بچوں کو نہر میں پھینک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/G0WqBVH
via IFTTT

عدالت نے عثمان مرزا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں لڑکی لڑکے پر جنسی تشدد کے عثمان مرزا کیس کا فیصلہ عدالت نے محفوظ کرلیا جو رواں ماہ 25 مارچ کو سنائے جانے کا امکان ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عثمان مرزا کیس کا ٹرائل ساڑھے  5 ماہ بعد مکمل ہوگیا۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی جانب سے 25 مارچ کو کیس کا فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے فریقین کے حتمی دلائل کے بعد آج عثمان مرزا کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔ متاثرہ لڑکا اسد اور لڑکی سندس اپنے بیان سے منحرف ہو چکے ہیں۔

پبلک پراسیکیوٹر حسن عباس نے حتمی دلائل میں کہا کہ منحرف ہونے کے باوجود بھی ڈیجیٹل شواہد کی بنیاد پر ملزمان کے خلاف زیادہ سے زیادہ سزا کا کیس ثابت ہوتا ہے۔

مرکزی ملزم عثمان مرزا کے وکیل جاوید اقبال وینس نے مؤقف اپنایا کہ ویڈیو جعلی بنائی گئی، ابھی تک وقوعہ کے ہونے اور عثمان کی موجودگی کو ثابت نہیں کیا جاسکا، پراسیکوشن کے ثبوتوں میں تضادات ہیں، عدالت شک کا فائدہ ملزمان کو دے۔

خیال رہے کہ گزشتہ برس کی چھے جولائی کو جنسی تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد 28 ستمبر کو مرکزی ملزم عثمان مرزا سمیت سات ملزمان پر فرد جرم عائد ہوئی تھی۔

The post عدالت نے عثمان مرزا کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vwm9SAT
via IFTTT

سینٹرل جیل کے قیدی کا آئی کیپ میں داخلے کیلیے ٹیسٹ ایکسپریس اردو

 کراچی: انٹربورڈ کے امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے سینٹرل جیل کے قیدی کا آئی کیپ میں داخلے کے لیے ٹیسٹ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق قیدی نعیم شاہ نے انٹربورڈ کے امتحانات میں نمایاں کارگردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کی بنیاد پر آئی کیپ نے اسے 10 لاکھ روپے کی اسکالر شپ کی آفر کی تھی۔

نعیم شاہ نے ٹیسٹ دینے کے بعد ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں اتوار کی صبح پونے دس بجے آئی کیپ پہنچا جہاں دیگر طالب علم موجود تھے جو مجھے دیکھ کر حیران ہوئے اور سمجھنے لگے کہ میں کوئی خطرناک قیدی ہوں۔

اُس نے کہا کہ میں سمجھا کہ تمام طالب علموں کے ساتھ مجھے بیٹھایا جائیگا مگر مجھے ایک کمرے میں الگ سے بیٹھا کر ٹیسٹ لیا گیا جو کہ سراسر غلط تھا، 3 دن قبل جیل انتظامیہ سے معلوم ہوا کہ 19 مارچ کو پیپر ہے 3 دن میں کیا تیار کرتا کیوں کہ میرے پاس جیل میں وسائل بہت کم ہیں جبکہ کمپیوٹر اور اچھی کتابوں کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے۔

نعیم شاہ نے کہا کہ جیل سپرنٹنڈنٹ حسن سہتو کی وجہ سے مجھے بہت سہولت ملی اور اُسی وجہ سے میں یہاں تک پہنچا ہوں، آج بھی جیل سے آئی کیپ جاتے ہوئے جیل سپرنٹینڈنٹ اور دیگر انتظامیہ نے میرے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا تھا کہ اچھا پیپر دے کر آنا ، واپسی آنے کے بعد بھی جیل انتظامیہ نے مجھے سے پوچھا ٹیسٹ کیسے ہوا جس پر میں نے کہا اپنی طرف سے میں ٹیسٹ اچھا دیا ہے اورانشااللہ کامیاب بھی ہوجاؤں گا ۔

نعیم نے بتایا کہ میں نے آئی کیپ انتظامیہ کو جنوری کے مہینے میں خط لکھا تھا کہ مجھے ٹیسٹ  سے ایک سے ڈیڑھ مہینے پہلے اطلاع کی جائے مگر انھوں نے معلومات فراہم نہیں کیں۔ انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹ آف پاکستان کی انتظامیہ کا کہنا تھا ہم نے سب کو آن لائن اطلاع کردی تھی جس پر میں نے کہا میں قیدی ہوں میرے پاس کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب نہیں ہے۔

The post سینٹرل جیل کے قیدی کا آئی کیپ میں داخلے کیلیے ٹیسٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/knCDz9b
via IFTTT

متحدہ اپوزیشن کا یوٹرن؛ او آئی سی اجلاس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پیپلز پارٹی، مسلم لیگ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سمیت دیگر سیاسی جماعتوں پرمشتمل متحدہ اپوزیشن نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے 48 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی دنیا کے وزرائے خارجہ، مندوبین اور دیگر اعلی شخصیات کی پاکستان آمد کا پرتپاک خیر مقدم کرتے ہیں۔ 

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ معزز مہمانوں کی آمد ہمارے لیے باعث مسرت و افتخار ہے،  ہم ان کے جذبے اور عزم کی تحسین کرتے ہیں کہ وہ افغانستان، جموں و کشمیر، فلسطین سمیت اسلامی دنیا کو درپیش کثیر الجہتی درپیش اہم مسائل پر غور کے لیے 22 اور 23 مارچ 2022 کو اسلام آباد شریف لارہے ہیں۔

خیال رہے کہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے مذکورہ اعلامیہ ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب اپوزیشن جماعتوں نے او آئی سی کانفرنس روکنے کی دھمکی دے دی تھی اور کہا تھا کہ اگر اسپیکر نے پیر تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلایا تو ہم ایوان میں دھرنا دیں گے اور دیکھتے ہیں کہ حکومت او آئی سی کانفرنس کیسے کرتی ہے۔

مزیدپڑھیں: تحریک عدم اعتماد کی کارروائی نہ ہونے پر اپوزیشن کی او آئی سی کانفرنس روکنے کی دھمکی

اپوزیشن کا اعلامیہ رونما ہونے والی تازہ سیاسی پیش رفت کے تناظر میں اہم تصور کیا جارہا ہے جس میں کہا گیا کہ او آئی سی کے لیے متحدہ اپوزیشن نے لانگ مارچ کی تاریخوں میں تبدیلی کی اور اپنے کارکنان کو 25 مارچ سے پیشتر اسلام آباد نہ آنے کی ہدایت کی ہے۔

متحدہ اپوزیشن کے مطابق پاکستان کے داخلی سیاسی حالات اور سیاسی کشمکش کو کسی طور او آئی سی پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائے گا، ہم امید کرتے ہیں کہ معزز مہمانان گرامی کا اسلام آباد میں قیام خوشگوار رہے گا اور وہ اچھی یادیں لے کر وطن واپس تشریف لے جائیں گے۔

علاوہ ازیں اعلامیے میں کہا گیا کہ ہم او آئی سی کے مہمانوں کی پزیرائی اور استقبال کے لیے چشم براہ ہیں،  پاکستان کے عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے متحدہ اپوزیشن انہیں یقین دلاتی ہے ان کی آمد کے موقع پر پورا پاکستان انہیں خوش آمدید کہتا ہے۔

 

The post متحدہ اپوزیشن کا یوٹرن؛ او آئی سی اجلاس کیلئے نیک خواہشات کا اظہار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/CjEpJPn
via IFTTT

انسان سمیت دیگر اشیاء کو چھپانے والی شیلڈ تیار ایکسپریس اردو

 لندن: برطانیہ کی ایک کمپنی نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ ایسی شیلڈ تیار کی ہے جس کی مدد سے انسان اور دیگر اشیا کو باآسانی چھپایا جاسکتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق انویزیبلیٹی شیلڈ کمپنی نے میکانزم ڈیزائن کرنے کے لیے دو سال تک محنت کی، جس کے بعد وہ شیلڈ بنانے میں کامیاب ہوئے، اس شیلڈ کے پیچھے لینسز کا استعمال کیا گیا ہے تاکہ انسان یا کسی بھی شے کی پوشیدگی کو آسان بنایا جاسکے۔

پوشیدہ شیلڈ یکساں پس منظر جیسے گھاس، پودوں، دیواروں، پینٹ لائنوں اور ریت کو چھاپنے کیلیے بہترین کام کرتی ہے، برطانیہ میں موجود کمپنی پوشیدہ شیلڈز کو دو سائز میں فراہم کرہی ہے جو دو بالغ انسانوں کو اپنے پیچھے چھپانے کے لیے کافی ہے۔

ایک سائز کی پیمائش 3 فٹ 2 انچ جبکہ دوسری 12 فٹ 8 انچ ہے، جس کی قیمت 64 ڈالر ہے۔ کمپنی نے اس بات کو یقینی بنایا کہ مصنوعات کی تیاری کم اخراج کے ساتھ ماحول دوست ہو۔ کمپنی کے پاس پہلے ہی ساڑھے 350 سے زائد شیلڈز کے آرڈرز ہیں جس کی رواں سال دسمبر میں ترسیل شروع ہو جائے گی۔

The post انسان سمیت دیگر اشیاء کو چھپانے والی شیلڈ تیار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ShWynDc
via IFTTT

Friday, March 18, 2022

بچے کو ڈانٹے پر جھگڑا، شوہر کے تشدد سے بیوی جاں بحق ... ملزم نے بہن کے ساتھ مل کر بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، ملزمان تاحال گرفتار نہ ہو سکے

کمشنر نصیرآباد ڈویژن فتخ خان خجک کا ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر کا دورہ ... عوام کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہیں چھوڑی نہیں جائے،کمشنر نصیرآباد

ملک میں سیاسی انتشار اورانارکی پیدا کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دینگے ، مولانا عبدالواسع ... معزز اراکین کے خلاف ملکی ایجنسیوں کو انکی مانیٹرنگ کا ٹاسک دینا جمہوریت پر بد ... مزید

مارچ کو اسلام آبادلانگ مارچ میں کوئٹہ سے ہزاروں کارکن اور سینکڑوں گاڑیوں پر مشتمل قافلہ بھرپور انداز میں شرکت کریگا،جمعیت ضلع کوئٹہ کے اجلاس میں فیصلہ

اسلام آباد سندھ ہاؤس پر حملے کا معاملہ، تھانہ سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی کے 13 معلوم اور دیگر نامعلوم کارکنان کے خلاف مقدمہ درج ... مقدمے میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ، کار سرکار ... مزید

نیب نے بھرپور پراسیکیوشن کے باعث احتساب عدالتوں سے گذشتہ چار سال کے دوران 1405 ملزمان کو سزا دلوائی ہے، جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال

جہانگی ترین کا پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے اہم پیش رفت کا عندیہ ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیرترین نے ملکی سیاسی صورت حال اور پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے اہم پیش رفت کا عندیہ دے دیا۔ 

جہانگیر ترین گروپ کی جانب سےحکومتی ایما پر سندھ ہاؤس کا گھیراو اور توڑ پھوڑ پر تشویش کا اظہار اور سندھ ہاؤس پر دھاوا بولنے کی مذمت کی گئی۔

اجلاس کے شرکا سے جہانگیر ترین نے ٹیلیفونک خطاب کے دوران گروپ کے اراکین کو متحد رہنے کا پیغام دیا اور سیاسی صورت حال میں اہم پیش رفت کا عندیہ دیا۔

علاوہ ازیں اجلاس میں ترین گروپ سے چند اہم حکومتی شخصیات کے رابطے زیر بحث رہے تاہم ان شخصیات سے ملاقات جہانگیر ترین کی اجازت سے مشروط کردی گئی۔

The post جہانگی ترین کا پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے اہم پیش رفت کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/v8IMnQY
via IFTTT

Thursday, March 17, 2022

راولپنڈی میں خاوند نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی ایکسپریس اردو

راولپنڈی تھانہ واہ کینٹ کے علاقے آصف آباد میں خاوند نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی پر بیوی کو گولی مارکر خودکشی کرلی۔ 

پولیس کے مطابق گھریلو ناچاقی پر 47 سالہ ممتاز علی نے اپنی اہلیہ 40 سالہ نورین کو گولی ماری، گولی لگنے سے خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق خاتون کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ٹیکسلا منتقل کردیا۔ دوسری جانب پولیس نے وقوعہ پر پہنچ کر فرانزک کے لیے شواہد جمع کرلیے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ وقوعہ سے ملنے والا پسٹل بھی تحویل میں لے لیا گیا جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔  پولیس کا کہنا تھا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید صورتحال واضح ہوسکے گی۔

The post راولپنڈی میں خاوند نے بیوی کو گولی مار کر خودکشی کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/anLgOmN
via IFTTT

بچو اس وقت سے جب عمران خان نوجوانوں کو کہے کہ ہارس ٹریڈنگ خود روکو ... ہم بدمعاش نہیں ہیں لیکن شریف آدمی کو اتنا دیوار سے نہ لگاو کہ وہ بدمعاش بن جائے، اور جب شریف آدمی بدمعاش ... مزید

کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 19 مارچ کو بند رہیں گے ایکسپریس اردو

کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے شبِ برات کے سلسلے میں 19 مارچ کو بند رہیں گے۔

محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق  بروز ہفتہ کو صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ 22 فروری 2022 کو منعقدہ اسٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کے پیش نظر چھٹی کا نوٹی فیکیشن جاری کیا گیا ہے۔

The post کراچی سمیت سندھ بھر کے تمام تعلیمی ادارے 19 مارچ کو بند رہیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vkeh5EQ
via IFTTT

بیوی تلاش کرو، سنی لیون کا دیوانے مداح کو پیغام ایکسپریس اردو

 ممبئی: بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سنی لیون کے دیوانے پرستار نے اپنے بازو پر سنی لیون کے نام کا ٹیٹو سجا لیا جسے دیکھ کر اداکارہ بھی حیران رہ گئیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ممکنہ کسی شوٹنگ کے موقع پر ایک مداح سنی لیون سے ملنے آیا جس کے بازو پر اداکارہ کے نام اور دو دل کا ٹیٹو بنا ہوا تھا، سنی لیون نے سامنے موجود کیمرہ مین کو قریب سے ٹیٹو کی ویڈیو بنانے کی ہدایت کی اور مداح کو شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت شاندار ہے۔

actress-post

سنی لیون نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے پرستار کی ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں لکھا کہ امید ہے آپ مجھے ہمیشہ اسی طرح پیار کریں گے کیوں کہ اب آپ کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں۔ اداکارہ نے مداح سے مذاق کرتے ہوئے بیوی کی تلاش کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

بالی ووڈ اداکارہ کے اس انوکھے پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کسی کا کہنا تھا کہ یہ سنی لیون کا جس حد تک دیوانہ ہے جسے جان کو کوئی بھی لڑکی اس سے شادی نہیں کرنا چاہے گی کیوں کہ وہ تو اداکارہ سے پیار کرتا ہے۔

The post بیوی تلاش کرو، سنی لیون کا دیوانے مداح کو پیغام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/CgesoBl
via IFTTT

اپوزیشن کے ساتھ ملنے والے ضمیر فروش خود بے نقاب ہوگئے، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے ساتھ ملنے والے ضمیر فروش خود بے نقاب ہوگئے، اپوزیشن کی اس چال کے باوجود جیت ہماری ہی ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ہوا، جس میں عمران خان نے مشیروں، معاونین اور ترجمانوں سے نئی سیاسی صورت حال پر گفتگو کی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے سندھ ہاؤس میں موجود باغی اراکین کے سامنے آنے پر کہا کہ ’اچھا ہوا یہ سب ہوگیا، اس سے ضمیر فروش خود بے نقاب ہوگئے، اپوزیشن کی اس چال کے باوجود تحریک عدم اعتماد ہم جیت رہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم کا پی ٹی آئی کے منحرف اراکین اسمبلی کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اجلاس میں شیخ رشید کی سندھ میں گورنر راج کی تجویز پر وزیراعظم خاموش رہے جبکہ ترجمانوں نے عمران خان سے نمبر گیم پر مختلف سوالات بھی کیے۔ جس پر انہوں نے تسلی رکھنے کا کہتے ہوئے کہا کہ تسلی رکھیں جیت ہماری ہوگی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ کسی طور پر بھی اپنے نظریے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور نہ ہی ان حرکتوں سے بلیک میل ہوں گا۔

واضح رہے کہ آج شام سیاسی منظر نامے پر تازہ ترین پیش رفت اُس وقت سامنے آئی جب حکمران جماعت تحریک انصاف کے نورعالم سمیت 25 ایم این ایز سندھ ہاؤس اسلام آباد میں کھل کر عمران خان کی مخالفت میں میڈیا کے سامنے آئے۔

The post اپوزیشن کے ساتھ ملنے والے ضمیر فروش خود بے نقاب ہوگئے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MLi42C8
via IFTTT

تم لوگوں کی شکل ہے عمران خان پر بات کرنے کی؟ بنا کوئی ووٹ لیے اقلیتی نشست پر ایم این اے بنے ... وزیر اعظم کا استعفیٰ مانگ رہے ہیں کوئی شرم و حیاء ہوتی تو خود استعفیٰ دیتے، ... مزید

راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار ایکسپریس اردو

راولپنڈی کے علاقے روات میں پولیس نے خاتون سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

متاثرہ خاتون نے روات پولیس کو بتایا کہ ملزم فضل حنان نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر اس کو زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔

خاتون کی درخواست پر روات پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے ایس ایچ او روات نے بتایا کہ متاثرہ خاتون کا میڈیکل کروایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملزم کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کر کے میرٹ پر مقدمہ کو آگے بڑھایا جائے گا، خواتین سے زیادتی پر زیروٹالیرنس ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے۔

The post راولپنڈی میں خاتون سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/P2AXaZV
via IFTTT

Wednesday, March 16, 2022

بلدیاتی انتخابات:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس جاری ایکسپریس اردو

سوات: خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ محمود خان، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیر مراد سعید، صوبائی وزراء محب اللہ اور ڈاکٹر امجد علی کو بھی نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں۔

اعلامیے کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر سوات کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جبکہ وزیراعظم، وزیراعلیٰ، وفاقی وزراء اور صوبائی وزراء کو خود یا بذریعہ وکیل 18 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے کل وزیراعظم عمران خان کو سوات کا دورہ کرنے سے منع بھی کیا تھا لیکن انہوں نے دورہ بھی کیا اور عوامی اجتماع سے خطاب کیا تھا۔

اس سے قبل بھی الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرنے پر نوٹس جاری کیا تھا۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کے نئے ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی بھی پبلک آفس ہولڈر انتخابات والے اضلاع کا دورہ نہیں کرسکتا ہے، کے پی کے میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ کو شیڈول ہے۔

The post بلدیاتی انتخابات:ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم کو نوٹس جاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WIj1vtn
via IFTTT

ٹی بی قابل علاج مرض ہے، خصوصی توجہ دے کر اس کا مکمل خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔ڈاکٹر شعیب گرمانی

سعودی عرب کا موسم مملکت میں مقیم لوگوں کیلئے حیرت کا باعث بن گیا ... گرمیوں کے موسم کی آمد کے باوجود موسم سرد ہونے کی پیشن گوئی، کئی علاقوں میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری سینٹی ... مزید

اسلامو فوبیا کے خلاف قرار داد کی منظوری بڑی کامیابی ہے ، 27 مارچ کو قوم گھروں سے نکلے ، اسلام آباد پہنچے اور دنیا کو بتائے کہ ہم سچائی اور حق کے ساتھ ہیں،وزیراعظم عمران ... مزید

201 ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل کی انتظامی کمیٹی نے 201 ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری دیدی. 

وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت ہونے والے ایکنک کے میں بتایا گیا یہ منصوبہ سرکاری اور نجی شراکت داری کے تحت 3 سال کی مدت کے اندر شہری آبادی کی آمدورفت کے لیے تعمیر کی جانے والی 43 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک پر مشتمل ہے۔

کراچی سرکلر ریلوے مینجمنٹ کمیٹی منصوبے کو فعال بنانے اوراس کی مرمت سے متعلق نگرانی کی ذمہ دار ہوگی۔ اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے براہ راست بھرتی کئے جانے والے ملازمین پراجیکٹ پے اسکیلز میں 75 فیصد اضافے کی منظوری دیدی ہے جبکہ صوبہ خیبر پختونخوا کے 35 اضلاع کے لیے 30 ارب 26 کروڑ 87 لاکھ روپے کی لاگت سے رورل اکنامک ٹرانسفرمیشن پراجیکٹ کی بھی منظوری دیدی گئی ہے۔

The post 201 ارب روپے مالیت کے کراچی سرکلر ریلوے منصوبے کی منظوری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/zrnJePf
via IFTTT

سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری کی سبی میں ایف سی اہلکاروں پر حملہ کی شدید مذمت

Tuesday, March 15, 2022

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید بڑی گراوٹ، فی بیرل قیمت 100 ڈالرز سے نیچے آگئی ... امریکی خام تیل کی قیمت 95 ڈالرز جبکہ پاکستان سمیت دنیا کے بیشتر ممالک کی جانب ... مزید

اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور ایکسپریس اردو

 نیویارک: پاکستان اور اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے منظور کرلی۔

بین الاقوامی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے خلاف 15 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا، او آئی سی میں مذکورہ قرارداد 2 سال قبل اُس وقت پیش کی گئی تھی جب ایک دائیں بازو کے انتہا پسند نے نیوزی لینڈ میں دو مساجد پر دہشت گردانہ حملے میں 50 سے زائد نمازیوں کو شہید کردیا تھا۔

قرارداد منگل کو او آئی سی کی جانب سے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے پیش کی، جس کی منظوری کے بعد اب آئندہ 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے دن کے طور پر عالمی سطح پر منانے کی منظوری دی گئی۔

پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں اسلاموفوبیا کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں آوازاٹھائی، نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات بڑھے، مذہبی آزادی ہرشخص کا بنیادی حق ہے۔

منیر اکرم نے کہا کہ مختلف ملکوں میں سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اسلاموفوبیا کو ہوا دی جاتی ہے، اسلاموفوبیا کے خلاف آگاہی اور تدارک کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے، اس سے مسلمانوں کے خلاف تشدد اورمنافرت بڑھتی ہے۔ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف نفرت کو روکنا ہوگا اور عالمی سطح پر مذہبی رواداری کا فروغ دینا ہوگا۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اسلاموفوبیا کے خلاف منظور کردہ قرارداد کے بعد وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ٹوئٹر پیغام میں کہا گیا ہے کہ امت مسلمہ کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں، اسلامو فوبیا کی بڑھتی ہوئے لہر کے خلاف ہماری آواز سنی گئی ہے۔

اقوام متحدہ نے او آئی سی کی جانب سے پاکستان کی طرف سے متعارف کرائی گئی ایک تاریخی قرارداد منظور کی ہے، قرارداد میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن قرار دیا گیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید لکھا کہ آج اقوام متحدہ نے بالآخر دنیا کو درپیش سنگین چیلنج کو تسلیم کر لیا ہے، اگلا چیلنج اس تاریخی قرارداد پر عمل درآمد کو یقینی بنانا ہے

The post اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف قرارداد منظور appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/dtHUy2s
via IFTTT