Saturday, March 26, 2022

بھارتی بزرگ شہری 74 برس بعد بھائی سے ملاقات کیلیے پاکستان پہنچ گئے ایکسپریس اردو

پاکستانی ہائی کمیشن کے ویزا اقدام کے باعث کرتاپور صاحب میں 74 برس بعد ملاقات کرنے والے پاکستانی شہری محمد صدیق کے بھائی سکا خان پاکستان پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی بزرگ شہری سکاخان عرف حبیب واہگہ بارڈر کے راستے 74 برس بعد پاکستان پہنچے، جہاں اُن کے بھائی محمد صدیق اورخاندان کے دیگرافراد نے اُن کا والہانہ استقبال کیا۔

سکا خان کی اپنے بڑے بھائی محمد صدیق سے چند ہفتے قبل کرتارپورصاحب میں ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد نئی دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے 28 جنوری کو سکاخان کو پاکستان آنے کے لئے ویزا جاری کیا تاکہ وہ اپنے خاندان سے ملاقات کرسکیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان نے 1947 میں خاندان سے بچھڑ جانیوالے سکہ خان کو ویزا جاری کردیا

بھارت کی طرف سے اٹاری بارڈر بند ہونے کی وجہ سے سکاخان پاکستان نہیں آسکے تھے، وہ بھارت کے ضلع بھٹنڈہ کے گاؤں پھلے وال  کے رہائشی ہیں جبکہ ان کے بڑے بھائی محمدصدیق اورخاندان فیصل آباد کے علاقہ بوگڑاں میں رہائش پذیرہے۔

The post بھارتی بزرگ شہری 74 برس بعد بھائی سے ملاقات کیلیے پاکستان پہنچ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/RhktacN
via IFTTT

No comments:

Post a Comment