Thursday, March 24, 2022

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے 4 جوان شہید،آئی ایس پی آر ایکسپریس اردو

 راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے پاکستان میں داخلے ہونے کی دہشت گردوں کی کوشش ناکام بنادی، سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں 4 سپاہی شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے دوران بھاگتے ہوئے دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ 

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 23 اور 24 مارچ کی درمیانی شب دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے ملحقہ بارڈر سے افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کی، فورسز کے دستوں کی جوابی کارروائی کے باعث دراندازی کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا، دہشت گرد ناکام ہو کر فرار ہو گئے اور انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق انہیں بھاگتے ہوئے بھاری جانی نقصان پہنچا تاہم فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 4 سپاہیوں بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

شہداؤں میں گلگت کے 34 سالہ لانس حوالدار وجاہت عالم، شیخوپورہ کے 25 سالہ سپاہی ساجد عنایت، گلگت غذر کے 32 سالہ سپاہی مقبول حیات اور سکردو کے 22 سالہ سپاہی ساجد علی شامل ہیں۔

 

The post شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے 4 جوان شہید،آئی ایس پی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HCvyrjw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment