Saturday, March 26, 2022

بھارت میں قید پاکستانی خاتون کی بیٹی کے ساتھ وطن واپسی ایکسپریس اردو

 لاہور: بھارت سے رہائی پانے والے تین پاکستانی شہری بھی واپس وطن پہنچ گئے ہیں،ان میں ایک خاتون اوراس کی ساڑھے تین سال کی بیٹی بھی شامل ہے جس کی پیدائش بھارتی جیل میں ہی ہوئی تھی۔

ذرائع نے بتایا کہ تینوں پاکستانی شہریوں کوبھارتی حکام نے ویزا کی معیادختم ہونے اورغیرقانونی طریقہ سے بارڈرکراس کرنے کے الزام میں گرفتارکیا تھا، اب عدالت کی طرف سے دی گئی سزائیں مکمل ہونے کے بعد ان لوگوں کورہائی مل سکی ہے۔

بھارت سے رہا ہوکرآنے والوں میں ایک خاتون سمیراعبدالرحمان بھی شامل ہیں۔ یہ خاتون نیپال سے بھارت پہنچی تھیں، بھارت پہنچنے کے بعدان کے شوہرلاپتہ ہوگئے تھے جسک ے بعد پولیس نے انہیں گرفتارکرکے بنگلورجیل میں منتقل کردیاتھا۔

گرفتاری کے وقت سمیراحاملہ تھیں اورانہوں نے قید کے دوران بیٹی کوجنم دیا، جس کا نام ثنافاطمہ رکھا گیا، بھارتی جیل میں پیدا ہونے والی بچی اپنی والدہ کے ساتھ ساڑھے تین سال بعد پاکستان پہنچی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت میں قید خاتون اور 4 سالہ بیٹی کو پاکستانی شہریت کا تصدیق نامہ جاری

بھارت سے رہاہوکرآنے والوں میں ایک نوجوان کا نام احمدعلی ہے جولاہورکے علاقہ منہالہ کارہنے والاہے، احمدعلی غلطی سے بارڈرکراس کرگیا تھا، جس کے بعد اُسے بھارتی جیل میں پونے دو سال قید کیا گیا جبکہ تیسرے شہری کا نام مرتضی ہے جوویزا لے کربھارت گیا لیکن ویزاقوانین کے برعکس دوسرے شہرجانے پر اُسے گرفتار کیا گیا تھا۔

The post بھارت میں قید پاکستانی خاتون کی بیٹی کے ساتھ وطن واپسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/H6zJST4
via IFTTT

No comments:

Post a Comment