Tuesday, March 29, 2022

اسرائیل میں نامعلوم مسلح فرد کی فائرنگ سے 5 شہری ہلاک ایکسپریس اردو

تل ابیب: اسرائیل کے شہر بنائی براک میں نامعلوم فرد نے راہ گیروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق پولیس حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے سے اسرائیل کی حدود میں داخل ہوا ہے۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملہ آور مغربی کنارے اور اسرائیلی حدود پر ناقص سیکورٹی کی وجہ سے داخل ہونے میں کامیاب ہوا۔

پولیس نے کہا ہے غالب گمان یہی ہے کہ حملہ آور اب بھی بنائی براک میں ہی موجود ہو۔ پولیس ترجمان ایلی لیوی کا کہنا ہے کہ اس بات کا بھی قوی امکان ہے کہ حملہ آور کے ساتھ اس کا کوئی ساتھی بھی موجود ہو تاہم افسران جائے وقوعہ پر موجود گاڑیوں اور گھروں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ آج رات 5 افراد کی ہلاکت سے قبل اتوار کو بھی ہدیرہ میں فائرنگ سے دو افراد اور گزشتہ منگل کو بیر شیبہ میں فائرنگ میں چار افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایک ہفتے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک شدہ اسرائیلیوں کی تعداد 2006 کے بعد سب سے بڑی تعداد ہے جب تل ابیب میں ایک خودکش بس بم دھماکے میں 11 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے۔

The post اسرائیل میں نامعلوم مسلح فرد کی فائرنگ سے 5 شہری ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Wf43rvZ
via IFTTT

No comments:

Post a Comment