Monday, March 21, 2022

شارک کے حملے میں غوطہ خور ہلاک ایکسپریس اردو

بوگوتا: جنوبی امریکی ملک کولمبیا کے سمندر میں شارک نے حملہ کرکے انتونیو نامی ماہر غوطہ خور کو ہلاک کردیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سان اینڈرس نامی جزیرے کے اطراف انتونیو تیراکی کررہے تھے کہ اس دوان اچانک شارک نے حملہ کیا، خونخوار مچھلی نے غوطہ خور کی ٹانگ کو جبڑے میں دبا کر شدت سے جھٹکا اور اپنی جانب کھینچا جس سے وہ شدید زخمی ہوئے بعد ازاں انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی موت واقع ہوگئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 56 سالہ تیراک کے جسم سے زیادہ خون بہہ چکا تھا جس کے باعث ان کی موت ہوئی، حملہ آور مچھلی کی لمبائی 8 فٹ ریکارڈ کی گئی۔ انتونیو تیراکی کی تربیت بھی فراہم کرتے تھے۔

انتونیو کا تعلق یورپی ملک اٹلی سے تھا۔ ان کے دوستوں کا کہنا ہے کہ انہیں سیاحت پسند تھی اسی سبب وہ دنیا بھر میں گھوما کرتے تھے لیکن بدقسمتی سے سان اینڈرس کے سمندر میں ان کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پیش آگیا۔

متعلقہ ادارے نے ابتدائی تفتیش کے بعد کہا ہے کہ ٹائگر نسل کی شارک مچھلی نے تیراک کو حملے کا نشانہ بنا۔

The post شارک کے حملے میں غوطہ خور ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jegv6MV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment