Thursday, March 24, 2022

زرمبادلہ کے ذخائر میں 84 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی کمی ایکسپریس اردو

 کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے زرمبادلہ کے ذخائر کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 84 کروڑ 37 لاکھ ذخائر مزید کم ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری ہونے والی رپورٹ میں 18 مارچ 2022 تک کے اعداد و شمار شامل کیے گئے ہیں، جس میں بتایا گیا ہے کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 84کروڑ37لاکھ ڈالر کی کمی سے 21ارب 43کروڑ97لاکھ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے۔

سرکاری ذخائر کی مالیت 14ارب 96کروڑ24لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی جبکہ اس دورانیے میں کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2کروڑ55لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔  کمرشل بینکوں کے ذخائر 6ارب 47کروڑ73لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

The post زرمبادلہ کے ذخائر میں 84 کروڑ 37 لاکھ ڈالرز کی کمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3Rmgiqj
via IFTTT

No comments:

Post a Comment